- ہمارے متعلق
-
- |
-
- |
-
پاکستان کا قرضہ جی ڈی پی کے 64فیصدتک پہنچ گیا،گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں سود کی کل ادائیگی 77فیصدزیادہ رہی،ملک کے کل اخراجات میں 19.8فیصدکا اضافہ ہوا ،براہ راست ٹیکسوں سے آمدنی 50فیصدبڑھ گئی،پرائمری سرپلس کے باوجودپاکستان کا مالیاتی خسارہ 22.7 فیصدبڑھ گیا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق بڑے پرائمری سرپلس کے باوجودپاکستان کا مالیاتی خسارہ بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے جاری مالی سال 2022-23 کی پہلی ششماہی کے دوران قرض ادائیگی کی لاگت میں اضافہ ہوا ہے۔پاکستان کی اقتصادی ترقی پر عالمی بینک کی حالیہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے قرض دینے والے ادارے کے سینئر ماہر معاشیات ڈیرک ایچ سی چن نے کہا کہ ملک کا مالیاتی خسارہ 22.7 فیصد بڑھ گیا جو کہ 20.6 فیصد کی نمو سے قدرے زیادہ ہے۔مالیاتی استحکام کی کوششوں ریونیو کو متحرک کرنے اور غیر پائیدار اخراجات میں کمی کے نتیجے میں غیر سودی اخراجات میں کمی اور بنیادی توازن میں سرپلس کا زبردست اضافہ ہوا ہے تاہم روپے کی قدر میں بڑے پیمانے پر کمی کے ساتھ سود کی بلند شرح نے قرض کی خدمت کے اخراجات میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔
اعلی سروسنگ لاگت نے کل آمدنی کا 50فیصدسے زیادہ استعمال کیا ہے اور اس کے نتیجے میں خسارے کو چار سالوں میں سب سے زیادہ ششماہی ترقی کی شرح سے بڑھا دیا ہے۔پاکستان ڈویلپمنٹ اپ ڈیٹ حالیہ اقتصادی ترقیات، آوٹ لک اور خطرات - اپریل 2023' کے عنوان سے رپورٹ کے مطابق مالی سال 2022-23 کی پہلی ششماہی کے دوران میں ملک کی کل آمدنی میں 18.8 فیصد اضافہ ہوا، جو کہ گزشتہ سال کی 18 فیصد کی نمو سے معمولی زیادہ ہے جو زیادہ ٹیکس اور نان ٹیکس ریونیو کی وجہ سے حاصل ہوا۔ٹیکس ریونیو میں اضافے کے اہم محرکات براہ راست ٹیکس اور پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی تھے کیونکہ براہ راست ٹیکسوں سے آمدنی میں تقریبا 50فیصداضافہ ہوا اورآمدن دگنی سے بھی زیادہ ہو گئی۔ دوسری طرف پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کو قرض دینے سے حکومت کی سود کی وصولیاں اور تیل اور گیس پر رائلٹی، نان ٹیکس ریونیو میں اضافے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔مالی سال 2022-23 کی پہلی ششماہی کے دوران ملک کے کل اخراجات میں 19.8فیصدکا اضافہ ہوا جو کہ 18.7فیصدکی نمو سے معمولی زیادہ ہے۔ یہ بنیادی طور پر زیادہ سود کی ادائیگیوں اور روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے ہوا تھا۔ سود کی کل ادائیگی 77فیصدزیادہ تھی۔ اس مدت کے دوران شرح مبادلہ میں 27 فیصد کمی واقع ہوئی۔مالی سال 2022-23 کی پہلی ششماہی کے دوران عوامی قرض زیادہ رہا اورجی ڈی پی کے 64فیصدتک پہنچ گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی