- ہمارے متعلق
-
- |
-
- |
-
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کی چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات 2.99 فیصد اضافے سے 159 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، جوتوں کی برآمدات 27 فیصد بڑھ کر 48.97 ملین ڈالر ہوگئیں،چمڑے کی برآمدات کا قومی معیشت میں حصہ 4فیصد ہو گیا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے تین مہینوں میں پاکستان کی چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں 2021-22 کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.99 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق جولائی تا ستمبر 2022-23 میں چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات 159 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ جولائی تا ستمبر 2021-22 میں 154.427 ملین ڈالر کی برآمدات تھیں۔ سال بہ سال کی بنیاد پرچمڑے کے مینوفیکچررز کی برآمدات میں 15.10 فیصد اضافہ ہوا اور ستمبر 2021 میں 48.10 ملین ڈالر کے مقابلے ستمبر 2022 میں 53.37 ملین ڈالر رہی۔
ستمبر 2022 میں ملک کی ماہانہ چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں 3.62 فیصد اضافہ ہوا، اگست 2022 میں گار کی برآمدات میں 53.43 ملین ڈالر کا اضافہ ہواجو مالی سال 2022-23 کے پہلے تین مہینوں میں 0.29 فیصد اضافے سے 80.72 ملین ڈالر تک پہنچ گئی، یہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 80.48 ملین ڈالر کے مقابلے میں تھی۔ سالانہ بنیادوں پرپچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے ستمبر 2022 میں چمڑے کے ملبوسات کی برآمدات میں 17.95 فیصد اضافہ ہوا۔ ستمبر 2022 میں برآمدات 27.72 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ ستمبر 2021 میں 23.50 ملین ڈالر کی برآمدات تھیں۔ پاکستان کی چمڑے کے ملبوسات کی برآمدات ماہ بہ ماہ کی بنیاد پر 1.14 فیصد بڑھ کر ستمبر 2026 میں 26.69 ملین ڈالر ہوگئیں۔ اسی طرح چمڑے کے دستانے کی برآمدات رواں مالی سال کے پہلے تین مہینوں میں 7.24 فیصد بڑھ کر 69.37 ملین ڈالر سے بڑھ کر 74.39 ملین ڈالر ہوگئیںاور چمڑے کی دیگر مصنوعات کی برآمدات 13.99 فیصد کم ہوکر 4.56 ملین ڈالر سے کم ہوکر 3.92 ملین ڈالر ہوگئیں۔
اگست 2022 میں 25.65 ملین ڈالر کی برآمدات کے مقابلے ستمبر 2022 میں چمڑے کے دستانے کی برآمدات میں 2.44 فیصد اضافے کے ساتھ 26.28 ملین ڈالر ہو گئی۔ سالانہ بنیادوں پرچمڑے کے دستانے کی برآمدات میں 13.95 فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی تا ستمبر 2022-23 میں ملک کی کل جوتے کی برآمدات 27 فیصد بڑھ کر 48.97 ملین ڈالر ہوگئیں جو کہ 2021-22 کی اسی مدت میں 38.54 ملین ڈالر تھیں۔ پاکستان کی چمڑے کی صنعت اس وقت ملک کے بڑے زرمبادلہ کمانے والوں میں سے ایک ہے۔ اس شعبے سے ہزاروں ملازمتوں کو مدد ملتی ہے جو برآمدات سے قومی آمدنی میں 4 فیصد حصہ ڈالتا ہے۔ دنیا بھر میں بدلتے ہوئے حالات کے باوجود چین اور بھارت جیسی ایشیائی معیشتوں میں قابل ذکر ترقی جاری ہے۔ پاکستان کے لیے تیز رفتاری سے ترقی کرنا بھی ممکن ہے لیکن سیاسی منظر نامہ، سماجی و اقتصادی ماحول، اور جدید ترین ٹیکنالوجیز کی کمی بنیادی رکاوٹیں ہیں۔ چین جوتے اور چمڑے کے سامان کا سب سے بڑا پروڈیوسر ہے اور پاکستان کے پاس چمڑے کی بہترین پیداوار ہے۔ کم لیبر لاگت والے بڑے برانڈز کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے بے پناہ امکانات ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی