آئی این پی ویلتھ پی کے

پاکستان کوسیلاب کے بعد رواں مالی سال کے دوران کپاس کی کم از کم 50 لاکھ گانٹھیں درآمد کرنے کی ضرورت

۳ اکتوبر، ۲۰۲۲

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ پاکستان کوسیلاب کے بعد رواں مالی سال کے دوران کپاس کی کم از کم 50 لاکھ گانٹھیں درآمد کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ٹیکسٹائل ویلیو ایڈیشن کی مانگ کو پورا کیا جا سکے۔ اپٹما کے سیکرٹری جنرل شاہد ستار نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ حالیہ سیلاب سے فصل کو ہونے والے نقصان کی وجہ سے رواں مالی سال کے دوران کم از کم پچاس لاکھ گانٹھیں درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔"انہوں نے کہا کہ کپاس پاکستان کے لیے ایک اہم نقد آور فصل ہے اور اس کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے ایک اہم خام مال ہے، جو ٹیکسٹائل مصنوعات کے فائبر مکس میں 75 فیصد کی نمائندگی کرتا ہے۔شاہد نے کہا کہ"سیلاب کی وجہ سے کپاس کی فصل کو ہونے والے نقصانات کا موجودہ تخمینہ 3.5 ملین گانٹھ ہے،جو اس سال متوقع پیداوار کا 36 فیصد بنتا ہے،۔ہا۔انہوں نے مزید کہا کہ کپاس کی ویلیو ایڈیشن کی قیمت کے مطابق مجموعی نقصان کی مالیت 1 بلین ڈالر سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پہلے ہی کپاس کی قلت کا سامنا ہے، سیلاب نے ملک میں فصل کو زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔شاہد نے کہا کہ حکومت کو مختلف ممالک سے کپاس کی اضافی مقدار منگوانے میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی بھی مدد کرنی چاہیے تاکہ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی صنعت اس کی ضروریات پوری کر سکے۔انہوں نے کہا کہ اپٹما کا ایک وفد اس وقت تنزانیہ کا دورہ کر رہا ہے تاکہ کپاس کی خریداری پر بات چیت کی جا سکے اور ٹیکسٹائل سیکٹر کی مستقبل کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ا

پٹما کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ انٹرنیشنل کاٹن ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا۔ آئی سی اے سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ کاٹن کے کاروبار میں مقامی تاجروں کی بہتر ہم آہنگی اور تربیت کے لیے پاکستان میں اپنا دفتر قائم کرے۔شاہد نے نشاندہی کی کہ پاکستان کپاس درآمد کرنے والے ملک کے طور پر ابھر رہا ہے، لیکن درآمد کنندگان کے قوانین اور خریدار کے طور پر اپنے حقوق سے پوری طرح آگاہ نہیں ہیں۔"دوسری جانب پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن اور پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے حکومت سے بھارت سے خام روئی درآمد کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔پی ٹی ای اے کے چیئرمین سہیل پاشا نے ایک بیان میں کہاکہ بھارت سے روئی کی درآمد بہت سستی ہوگی، اور اسے پاکستان پہنچنے میں صرف چند دن لگیں گے۔"انہوں نے کہا کہ بھارت امریکہ کے بعد کپاس پیدا کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے، اور موجودہ صورتحال میں پاکستان کے لیے خام کپاس درآمد کرنے کا بہترین آپشن ہے۔پی ٹی ای اے کے چیئرمین نے حکومت پر زور دیا کہ وہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے اور ڈیوٹی اینڈ ٹیکس ریمیشن فار ایکسپورٹ اسکیم کے تحت ایکسپورٹ پر مبنی ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے ہندوستانی کپاس کی درآمد کی اجازت دے۔پی ٹی سی نے ایک بیان میں کہا کہ ملک کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو خام مال کی کمی کا سامنا ہے کیونکہ اچانک سیلاب نے کپاس کی پیداوار کو بری طرح متاثر کیا ہے۔پی ٹی سی کے مطابق اگر روئی کی درآمد کا بروقت فیصلہ نہ کیا گیا تو ٹیکسٹائل کی برآمدات میں کمی کے حوالے سے ملک کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی