- ہمارے متعلق
-
- |
-
- |
-
پاکستان لاطینی امریکی ممالک چلی، ارجنٹائن اور برازیل کو اپنی برآمدات بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے، پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان تجارتی معاہدے سے 220 ملین ڈالر سے زیادہ کی بچت ہو سکتی ہے،گزشتہ مالی سال کے دوران چلی، برازیل اور ارجنٹائن کو برآمدات 109 ملین ڈالر، 159 ملین ڈالر اور 47 ملین ڈالر رہیں۔ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی ایک رپورٹ کے مطابق تجارتی معاہدوں کا فقدان، بھاری مالیت کے اخراجات اور غیر منصفانہ ایڈ ویلیورم ٹیکس برآمدات کو بڑھانے میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ پاکستان ان ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر دستخط کر کے چلی کو اپنی برآمدات میں 140 ملین ڈالر، ارجنٹائن کو 65 ملین ڈالر اور برازیل کو 180 ملین ڈالر سے زیادہ کا اضافہ کر سکتا ہے۔ ، برازیل اور ارجنٹائن نے رواں مالی سال (2022-23) کے پہلے نو مہینوں کے دوران بالترتیب 47.14 ملین، 80.99 ملین، اور 35.92 ملین ڈالرکی رقم حاصل کی۔ اسی عرصے کے دوران چلی، برازیل اور ارجنٹائن سے درآمدات کی مالیت بالترتیب 25.72 ملین ڈالر، 644.31 ملین ڈالر اور 135.62 ملین ڈالر رہی۔ گزشتہ مالی سال کے دوران چلی، برازیل اور ارجنٹائن کو برآمدات 109.73 ملین ڈالر، 159.72 ملین ڈالر اور 47.361 ملین ڈالر رہیں۔
حقیقی تجارتی صلاحیت کا ادراک کرنے کے لیے رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ پاکستان چلی کے ساتھ ترجیحی تجارتی معاہدے پر دستخط کرے، جس کے نتیجے میں لاطینی امریکی ملک سے مزید خریداری کرکے اس کی درآمدی لاگت پر 8 ملین ڈالر تک کی بچت ہو سکتی ہے۔ بیڈ لینن، کپڑے اور آلات پاکستان کی چلی کو سب سے زیادہ برآمدات ہیں جبکہ لکڑی کا گودا اور غیر نامیاتی کیمیکل اس کی اہم درآمدات ہیں۔ تجارتی معاہدوں کے ذریعے ایڈ ویلیورم ٹیکس میں کمی اور مال برداری کے اخراجات کو کم کرنے کے لیے حکومتی سبسڈی کی پیشکش سے چلی کو برآمدات بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔ اگر پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا جاتا ہے تو پاکستان کو ممکنہ طور پر 220 ملین ڈالر سے زیادہ کی بچت ہو سکتی ہے۔ ارجنٹائن کو پاکستان کی اہم برآمدات انسانی ساختہ سٹیپل ریشے، کپاس سے بنے ہوئے کپڑے اور کھیلوں اور کھلونوں کی تیاری ہیں، جب کہ اہم درآمدات جانوروں یا سبزیوں کی چربی، کپاس، اناج، اور لوہے اور سٹیل کی اشیا ہیں۔ پاکستان ممکنہ طور پر ترجیحی تجارتی معاہدے کے ذریعے برازیل سے درآمدات بڑھا کر درآمدی اخراجات میں 90 ملین ڈالرسے زیادہ کی بچت کرسکتا ہے۔ آلات، کپڑے اور کپاس برازیل کو پاکستان کی سب سے زیادہ برآمدات میں شامل ہیںجبکہ تیل کے بیج، اولیگینس پھل، کپاس، آئرن سٹیل اور چینی کنفیکشنری اس کی بنیادی درآمدات میں شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی