- ہمارے متعلق
-
- |
-
- |
-
فنانس ڈویژن نے مالی سال 23-2024 میں پاور سیکٹر کی سبسڈیز کے لیے 450 ارب روپے مختص کیے ہیں
جو کہ مالی سال 22-23 میں مختص کیے گئے 350 ارب روپے سے زیادہ ہے ۔یہ بات ایک سینئر افسر نے ویلتھ پاک کو بتائی۔
مالی سال 2023 کے اقتصادی سروے کے مطابق، حکومت نے گزشتہ سال نجی پاور پلانٹس کے لیے سبسڈی کے طور پر 180 ارب روپے تقسیم کیے تھے۔ مزید برآںکسان پیکج کے تحت 48 ارب روپے کی رقم فراہم کی گئی، جو کہ ابتدائی طور پر بجٹ کے تخمینے میں شامل نہیں تھی۔
مالی سال 2024 کے لیے کے الیکٹرک کے لیے سبسڈی کو 315 ارب روپے تک بڑھا دیا گیا ہے۔ جاریہ سال میں اس کے صارفین کے لیے ابتدائی رقم 80 ارب روپے تھی۔ تاہم اصل سبسڈی کی رقم 193 بلین روپے تھی، جو ابتدائی تخمینہ سے زیادہ تھی۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے انکشاف کیا ہے کہ یہ سبسڈی پاکستان میں بڑھتے ہوئے گردشی قرضے کی وجہ سے دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مالی سال 2023 کے جولائی تا اپریل کی مدت کے لیے جمع شدہ ادائیگیاں 2,631 ارب روپے تک پہنچ گئی ہیں، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.38 فیصد اضافے کی نمائندگی کرتی ہے، جب گردشی قرضے کی رقم 2,450 بلین روپے تھی۔
وزارت خزانہ اور وزارت توانائی کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مالی سال 2022-23 کے جولائی تا فروری کے دوران گردشی قرضے میں اوسط ماہانہ اضافہ 52.4 ارب روپے تھا۔اپنی تشویش ظاہر کرتے ہوئے اہلکار نے کہا کہ ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی کی مد میں کھربوں روپے کی ادائیگی نے گردشی قرضے میں جاری اضافے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ ایک غیر اہدافی سبسڈی کے طور پر، بنیادی طور پر معاشرے کے شہری متمول طبقے کو فائدہ پہنچاتا ہے اور کل سبسڈیز کا 90فیصدسے زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سبسڈی کو ہٹانے سے نہ صرف مالیاتی خسارہ کم ہوتا ہے بلکہ حکومت کو درپیش مالی مشکلات میں بھی کمی آتی ہے۔ اہلکار نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی کو کم کرنے سے مالیاتی خسارے کو کم کرنے اور مالی بوجھ سے نجات پر کافی اثر پڑے گا۔
تازہ ترین گردشی قرضوں کے انتظامی منصوبے سے انکشاف ہوا ہے کہ قیمتوں میں خاطر خواہ اضافے اور 335 ارب روپے کی اضافی سبسڈی کے باوجود گردشی قرضہ مسلسل بڑھتا رہا، جس سے پاور سیکٹر کے لیے تشویش پیدا ہوئی اور مجموعی معیشت پر اس کے وسیع اثرات مرتب ہوئے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاور سیکٹر کو دی جانے والی سبسڈی میں کمی صرف اسی صورت میں ممکن ہو سکے گی جب پالیسی میں مطلوبہ تبدیلی دولت مند شہری طبقے کے بجائے پسماندہ دیہی آبادی کو سبسڈی دینے پر مرکوز ہو۔حکومت کو ایسی ٹارگٹڈ پالیسیاں تیار کرنی چاہئیں جو اس بات کا تعین کریں کہ کس کو سبسڈی ملنی چاہیے اور کس کو ٹیکس کا بوجھ برداشت کرنا چاہیے، جس کا مقصد سماجی بہبود کو بڑھانا ہے۔
مزید برآں، گردشی قرضوں کو کم کرنے کے لیے ایک مضبوط انتظامی حکومت کی ضرورت ہے جو بلوں کی عدم ادائیگی پر جرمانے کو یقینی بنائے اور بجلی چوری جیسی غیر قانونی سرگرمیوں کا سدباب کرے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی