- ہمارے متعلق
-
- |
-
- |
-
ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع) ڈاکٹر محمد انجم علی نے کہا ہے کہ پنجاب میں اس سال گندم ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ایکڑ پر کاشت ہوئی جبکہ پیداوار کا ہدف ایک کروڑ اٹھانوے لاکھ میٹرک ٹن رکھا گیا ہے اور امید ہے کہ اس کو پورا کر لیا جائے گا۔۔انہوں نے کہا کہ فروری میں ہیٹ ویو کا خطرہ تھا لیکن قدرت کی طرف سے بچت ہو گی تاہم اب لگاتار برسات کے تین سپیل سے گندم کافی گر گئی ہے جس سے ساڑھے آٹھ لاکھ ایکڑ پر گندم متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے پیداوار میں کمی کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ گندم کی سرکاری قیمت 3900روپے مقرر کی ہے جبکہ مارکیٹ میں ریٹ اس سے بھی زیادہ چل رہا ہے اس لیے گندم کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے کسان بھائیوں کو گندم کا خاص خیال رکھنا ہو گا جب بھی بارش ہو کھیتوں سے فوری پانی نکالیں اور گری ہوئی گندم پک جانے کی صورت میں خوشوں کو احتیاط سے اکٹھا کریں اور درانتی کے ساتھ کاٹا جائے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے جنوبی پنجاب میں بہاولپور ڈویژن پر اثرات نہیں آئے،ڈی جی خان، ملتان سنٹرل پنجاب لاہور ڈویژن،فیصل آباد،گوجرانوالہ اور ساہیوال ڈویژن میں نقصانات کی اطلاعات ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ بارشیں پھولوں اور باغات پر بھی اثرانداز ہوئی ہیں، کوشش کر رہے ہیں زمینداروں کے نقصانات کا ازالہ کروایا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی