آئی این پی ویلتھ پی کے

ٹرانسپورٹ سروسز کی برآمدات میں 104 فیصد اضافہ ہوا، ویلتھ پاک

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۲

پاکستان نے رواں مالی سال کے پہلے دو مہینوں کے دوران مختلف ممالک کو نقل و حمل کی خدمات فراہم کر کے 179 ملین ڈالر حاصل کیے،ٹرانسپورٹ سروسز کی برآمدات میں 104 فیصد اضافہ ہوا ،سمندری اور فضائی نقل و حمل سمیت ڈاک سروسز کی برآمدات میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے رواں مالی سال کے پہلے دو مہینوں کے دوران مختلف ممالک کو نقل و حمل کی خدمات فراہم کر کے 179 ملین ڈالر حاصل کیے۔ پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق ملک کی ٹرانسپورٹ سروسز کی برآمدات میں 104 فیصد اضافہ ہوا جو پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 87 ملین ڈالر تھا۔ سال بہ سال کی بنیاد پر پاکستان کی ٹرانسپورٹ سروسز کی برآمدات میں 89 فیصد اضافہ ہوا اور اگست 2022 میں 89 ملین ڈالر تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے دوران 46 ملین ڈالر تھی۔ ماہانہ بنیادوں پر برآمدات جولائی 2022 میں 90 ملین ڈالر کے مقابلے اگست 2022 میں گھٹ کر 89 ڈالر رہ گئی۔ سمندری نقل و حمل کی خدمات کی برآمد میں رواں مالی سال کے پہلے دو مہینوں میں 516 فیصد اضافہ ہوا اور اس دوران 10 ملین ڈالر سے 62 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران سمندری نقل و حمل کی خدمات میںمال بردار خدمات کی برآمدات میں 621 فیصد اضافہ ہوا اور گزشتہ سال کے 5.93 ملین ڈالر سے 42.80 ملین ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ دیگر سمندری ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات میں بھی 367 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا اور 4.19 ملین ڈالر سے 19.60 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ پاکستان کی سمندری ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات میں 478 فیصد اضافہ ہوا جو اگست 2022 میں 30 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ دوسری طرف سمندری نقل و حمل کی خدمات کی برآمدات اگست 2022 میں ماہانہ بنیادوں پر 30 ملین ڈالر تک گر گئی جو جولائی 2022 میں 31 ملین ڈالر تھی۔ ہوائی نقل و حمل کی خدمات کی برآمدات میں 49 فیصد کا اضافہ ہوا جوگزشتہ سال کے 75 ملین ڈالر سے رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں 113 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس کے علاوہ دیگر ہوائی نقل و حمل کی خدمات کی برآمدات 22 ملین ڈالر سے 34 فیصد بڑھ کر 30 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ سالانہ بنیادوں پرہوائی نقل و حمل کی خدمات کی برآمدات میں 38.85 فیصد اضافہ ہوا اور اگست 2022 میں 40 ملین ڈالر سے 56 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔

اگست 2022 میں ماہانہ بنیادوں پر ہوائی نقل و حمل کی خدمات کی برآمدات میں 1.21 فیصد کی کمی ہوئی جو جولائی 2022 میں 57 ملین ڈالر تھی۔ سڑکوں کی نقل و حمل کی خدمات میں اورمال بردار خدمات کی برآمدات میں 180 فیصد کمی واقع ہوئی جو پہلے دو ماہ کے دوران 0.84 ملین ڈالر تک گر گئی۔ ڈاک اور کورئیر سروسز کی برآمدات میں 14.18 فیصد اضافہ ہوا جو 1.48ملین ڈالر سے 1.61 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ سالانہ بنیادوں پر روڈ ٹرانسپورٹ سروسز کی برآمدات میں 233 کا اضافہ ہوا۔ روڈ ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات میں 9.09 فیصد کمی واقع ہوئی جولائی 2022 کے دوران 1.32 ملین ڈالر سے اگست 2022 میں 1.20 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ سال بہ سال کی بنیاد پرپوسٹل اور کورئیر سروسز کی برآمدات میں 34.62 فیصد اضافہ ہوا اور اگست 2022 میں 1.05 ملین ڈالر تک پہنچ گئی جو پچھلے سال کے اسی مہینے کے دوران 0.78 ملین ڈالر تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی