آئی این پی ویلتھ پی کے

ریٹیل ٹیک پاکستان میں تیزی سے اپنی کوریج کو بڑھا رہی ہے، ویلتھ پاک

۲۵ اکتوبر، ۲۰۲۲

پاکستانی اسٹارٹ اپس کی قیمت 3.5 ارب ڈالر ہے جو اگلے پانچ سالوں میں سرمایہ کاری میں 25 فیصد اضافے سے 20 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی، گزشتہ پانچ سالوں میں پاکستانی اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری میں 30 گنا اضافہ ہوا ،ای کامرس 2023 تک دنیا بھر میں 29 ٹریلین ڈالرسے تجاوز کر جائے گی۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق ریٹیل ٹیک پاکستان میں تیزی سے اپنی کوریج کو بڑھا رہی ہے۔ اگنائٹ نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ کی رپورٹ کے مطابق 2022 میں ریٹیل ٹیک اسٹارٹ اپس نے سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی ہے۔ ریٹیل ٹیک کی کل سرمایہ کاری 342.75 ملین ڈالر میں سے 165.5 ملین ڈالرہے جو کل سرمایہ کاری کا 50.76 فیصدہے۔ بازار کے سٹارٹ اپ نے 2022 میں سب سے زیادہ 70 ملین ڈالر اکٹھے کیے ہیں۔ اسی طرح ریٹیل ٹیک سٹارٹ اپ نے 37 ملین ڈالر، ریٹیلونے 36 ملین ڈالرجبکہ جگنونے 2022 میں 22.5 ملین ڈالر اکٹھے کیے ہیں۔ ای کامرس اور کاروباری ترقی کے ماہر محمد علی نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہائی ٹیک ایجادات پرچون فروشوں کو چار اہم زمروں میں مسابقتی رہنے میں مدد دیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گاہک سے باخبر رہنے کے ٹولز خریداروں کے اندر اسٹور کے تجربے کو بڑھا کر صارفین کی اطمینان میں اضافہ کرتے ہیں ۔

مختلف ڈیٹا مائننگ سافٹ ویئر قیمتوں کا تعین اور مارکیٹنگ کے فیصلے کرنے کے ساتھ ساتھ مصنوعات کے ڈیزائن اور ترقی کو بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ جدید ریٹیل ٹیک خریداروں کی توقعات اور ریٹیل آپریشنز کے بارے میں سب کچھ بدل رہی ہے۔ صارفین اپنے فون سے پروڈکٹ کا آرڈر دے سکتے ہیں اور اسے ان کی دہلیز پر پہنچا سکتے ہیں۔ صارفین کا سفر تیزی سے متنوع اور ذاتی نوعیت کا ہوتا جا رہا ہے جس کی خریدار توقع کر رہے ہیں۔ ای کامرس عروج پر ہے جو2023 تک دنیا بھر میں 29.7 ٹریلین ڈالرسے تجاوز کر جائے گی۔ ایک اسٹارٹ اپ کنسلٹنسی فرم انوسٹ ٹو انوویٹ کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستانی اسٹارٹ اپس نے 2022 کی 3 سہ ماہی میں 65.5 ملین ڈالر اکٹھے کیے۔ 2021   میں پاکستانی سٹارٹ اپس نے 2.7 گنا زیادہ سرمایہ کاری دیکھی جو177 ملین ڈالرتھی۔ گزشتہ پانچ سالوں میں پاکستانی اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری میں 30 گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ 2017 میںکل ابتدائی سرمایہ کاری صرف 10 ملین ڈالر تھی۔

تاہم2021میں پاکستانی سٹارٹ اپس نے 373 ملین ڈالر اکٹھے کیے جو کہ 2020 میں 75 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے پانچ گنا زیادہ تھے۔ معروف بین الاقوامی وینچر کیپیٹلسٹ نے پاکستانی سٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری کی ہے جو ان سٹارٹ اپس کی مستقبل کی صلاحیت میں ان کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ 2017 سے اب تک تقریبا 870 ملین ڈالر اکٹھے کیے ہیں۔ اوسط ایکویٹی 25 فیصد کے قریب ہے، اس وقت پاکستانی اسٹارٹ اپس کی قیمت تقریبا 3.5 بلین ڈالر ہے۔ اگر اگلے پانچ سالوں میں سرمایہ کاری میں 25 فیصد اضافہ ہوا تو 2027 تک پاکستانی سٹارٹ اپس کی مجموعی قیمت 20 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ نیشنل انکیوبیشن سینٹر نے ان سٹارٹ اپس کو سرکردہ کاروباریوں،اعلی پیشہ ور افراد، سرمایہ کاروں اور عالمی کاروباری تنظیموں سے متعدد تقریبات اور ملاقاتوں کے ذریعے رہنمائی اور نیٹ ورکنگ فراہم کی ہے۔ دیگر سہولیات میں کرایہ کے بغیر دفتری جگہ، تیز رفتار براڈ بینڈ انٹرنیٹ، میکرز لیب، یوز ایبلٹی لیبز، فنٹیک لیب اور ڈیزائن تھنک لیب شامل ہیں۔ 

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی