- ہمارے متعلق
-
- |
-
- |
-
ریڈکو ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ نے مالی سال 2022-23 کے پہلے چھ مہینوں جولائی سے دسمبرمیں 425 ملین آمدنی حاصل کی جو کہ سال بہ سال 31فیصد اضافہ کو ظاہر کرتی ہے ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق چھ ماہ کے دوران مجموعی نقصان 28.6 ملین تھاجو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 51.2 ملین کے منافع کے مقابلے میں 156فیصدکی نمایاں کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ٹیکس سے پہلے کا نقصان 42.8 ملین تھاجو پچھلے سال کی اسی مدت میں 28.7 ملین کے منافع کے مقابلے میں 249فیصدکی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔خالص نقصان 48.2 ملین تھا جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 23.8 ملین کے منافع کے مقابلے میں 302فیصدکی نمایاں کمی کو ظاہر کرتا ہے۔مجموعی منافع اور خالص منافع میں نمایاں کمی بنیادی طور پر روئی اور پالئییسٹر یارن سمیت خام مال کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے اور عالمی سپلائی چینز پر وبائی امراض کے اثرات کی وجہ سے تھی۔2021-22 میں کمپنی نے 728.6 ملین کی کل آمدن کی اطلاع دی جو پچھلے سال کے 495 ملین کے مقابلے میں 47فیصداضافہ کی نمائندگی کرتا ہے۔مجموعی منافع میں بھی نمایاں اضافہ ہواجو کہ گزشتہ سال کے 36.8 ملین کے مقابلے مالی سال 2021-22 میں 79فیصداضافے سے 65.8 ملین ہو گیا۔تاہم سال کے لیے ٹیکس سے پہلے کا منافع پچھلے سال کے 48.4 ملین کے مقابلے میں 44فیصدکم ہو کر 26.9 ملین ہو گیا۔ سال کے لیے فی حصص آمدنی پچھلے سال کے مقابلے میں 68فیصدکی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ریڈکوایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے جس نے اکتوبر 1991 میں کام شروع کیا۔ اسے منسوخ شدہ کمپنیز آرڈیننس کے تحت شامل کیا گیا تھا۔ کمپنی کی بنیادی سرگرمیوں میں یارن اور گریج فیبرک کی تیاری اور فروخت شامل ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی