آئی این پی ویلتھ پی کے

رواں مالی سال کے نو ماہ میں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے محصولات، مجموعی منافع

۱۹ جون، ۲۰۲۳

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے رواں مالی سال 2022-23 کی نو ماہ کی مدت کے دوران محصولات، مجموعی منافع اور خالص منافع میں خاطر خواہ اضافہ کیااور 309 ارب روپے کی مجموعی فروخت کی۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے 212 ارب روپے کا مجموعی منافع اور 159 ارب روپے کا خالص منافع کمایااورنو ماہ کی مدت میں 37.12 روپے فی حصص آمدنی پوسٹ کی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی سب سے بڑی کمپنی کی آمدنی 240 بلین روپے سے 309 بلین روپے تک 28.7 فیصد بڑھ گئی اور 161 بلین روپے کے مجموعی منافع میں 31.7 فیصد اضافہ ہوااور 112 بلین روپے کا خالص منافع 42.5 فیصد بڑھ کر 159 بلین روپے ہو گیا۔ کمپنی نے اپنے منافع کے مارجن اور فی حصص کی آمدنی میں بھی اضافہ کیا۔ یہ تیل اور گیس کی تلاش کے شعبے کی سب سے بڑی فرم ہے جس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 339 بلین ہے۔ کمپنی نے مالی سال 23 کی پہلی سہ ماہی میں سب سے زیادہ فروخت اور مجموعی منافع کمایا۔ خالص منافع کے لحاظ سے، پاکستان کی سب سے بڑی آئل فرم نے تیسری سہ ماہی میں سب سے زیادہ مالیت پوسٹ کی۔

پہلی سہ ماہی میں 106 ارب روپے کی مجموعی آمدنی اور اس پر 75 ارب روپے کا مجموعی منافع پوسٹ کیا۔ کمپنی نے 53 ارب روپے کا خالص منافع کمایا۔ لہذا، مجموعی اور خالص منافع کا تناسب 50فیصدبتایا گیا۔ کمپنی نے 12.39 روپے فی حصص کی آمدنی کی اطلاع دی۔ دوسری سہ ماہی کی مجموعی فروخت پچھلی سہ ماہی کے اعداد و شمار سے 97 بلین روپے اور مجموعی منافع روپے 64 بلین تک کم ہو گئی۔ کمپنی نے اس سہ ماہی میں 41 ارب روپے کا خالص منافع کمایاجو کہ گزشتہ سہ ماہی سے بھی کم تھا۔ کمپنی نے 9.70 روپے فی حصص کی آمدنی کی اطلاع دی۔ حال ہی میں ختم ہونے والی تیسری سہ ماہی میں105 ارب روپے کی دوسری سب سے زیادہ مجموعی فروخت کی اطلاع دی اور 72 ارب روپے اور 64 ارب روپے کا مجموعی اور خالص منافع کمایا۔ مالی سال 23 کی تیسری سہ ماہی میںکمپنی نے 15.03 روپے فی حصص کی آمدنی پوسٹ کی جو زیر جائزہ تین سہ ماہیوں میں بھی سب سے زیادہ تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی