- ہمارے متعلق
-
- |
-
- |
-
ابراہیم فائبرز لمیٹڈ کی رواں مالی سال کے پہلے نو مہینوں کے لیے خالص فروخت 91,297 ملین روپے تھی جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے لیے 63,383 ملین روپے تھی۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق اس دوران منافع13,640 ملین روپے تھا جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے لیے 13,794 ملین روپے تھا۔زیر نظر نو مہینوں کے لیے ٹیکس سے پہلے کا منافع 11,104 ملین روپے تھا، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے لیے 11,238 ملین روپے سے کم ہے۔بعد از ٹیکس منافع6,447 ملین روپے تک پہنچ گیاجس میں18 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ تمام اہم اقتصادی پالیسی سازوں کی طرف سے مانگ پر مبنی افراط زر کے دبا کا مقابلہ کرنے کے لیے لاگو کی گئی اقتصادی پالیسیوں کے نتیجے میں عالمی اجناس کی قیمتیں بہت زیادہ ہنگامہ آرائی کا شکار رہی ہیں۔ یورپ میں جغرافیائی سیاسی صورتحال اس سے دنیا بھر میں معاشی کساد بازاری کے امکانات بڑھ گئے ہیں اور اس کے نتیجے میں معاشی تصویر خاص طور پر ابھرتے ہوئے ممالک کے لیے مدھم پڑ گئی ہے۔ان تمام مسائل کے علاوہ، ملکی معیشت لیکویڈیٹی کی کمی، غیر ملکی زرمبادلہ کے بحران، ماحولیاتی تباہی اور سیاسی بدامنی کی وجہ سے پیدا ہونے والی بے پناہ مشکلات سے بھی نمٹ رہی ہے۔ان تمام متغیرات پر غور کرنے کے بعد، گھریلو اقتصادی سرگرمیوں میں نمایاں سست روی متوقع ہے، جو مستقبل قریب میں کاروبار میں سست روی اور کم مارجن کا سبب بنے گی۔ابراہیم فائبرز لمیٹڈ کے حریف سفائر فائبرز لمیٹڈ، فیروزملز لمیٹڈ، نشاط ملز لمیٹڈ، اور سیفائر ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ ہیں۔براہیم فائبرز لمیٹڈ کا سرمایہ22 ارب روپے ہے۔اپنے حریفوں کے مقابلے میں، ابراہیم فائبرز لمیٹڈ کی قدر زیادہ ہوتی ہے۔ ان سرمایہ کاروں کے لیے جو پوزیشن کو کم کرنا چاہتے ہیں، زیادہ قیمت والی ایکوئٹی پرکشش ہوتی ہے۔ اس کو حاصل کرنے کے لیے، قیمتوں میں آنے والی کمی سے فائدہ اٹھانے کے لیے حصص کو فروخت کیا جانا چاہیے۔ابراہیم فائبرز لمیٹڈ کو پاکستان میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر شامل کیا گیا تھا اور اس کا بنیادی کاروبار پولیسٹر سٹیپل فائبر اور یارن کی تیاری اور فروخت کرنا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی