آئی این پی ویلتھ پی کے

رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں لوٹے کیمیکل لمیٹڈ کی آمدنی 79 ارب روپے ہو گئی

۲۵ جنوری، ۲۰۲۳

رواں مالی سال کے پہلے نو مہینوں میں لوٹے کیمیکل لمیٹڈ کی آمدنی 65 فیصد بڑھ کر 79 ارب روپے ہو گئی، کیمیکلز صنعت میں سب سے زیادہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 40 ارب روپے ، فی شیئر ڈیویڈنڈ 4 روپے ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق سال 2022 کے پہلے نو مہینوں میں لوٹے کیمیکل لمیٹڈ کی آمدنی 65 فیصد بڑھ کر 79 ارب روپے ہو گئی جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 48 ارب روپے تھی۔پیوریفائیڈ ٹیریفتھلک ایسڈ کی قیمتوں میں اضافہ آمدنی میں اضافے کا باعث بناجس کی وجہ اپ اسٹریم مارکیٹس میں تیزی کا رجحان تھا۔ مصروف موسم کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں اس کی خاصی مانگ تھی۔ انڈونیشیا اور تھائی لینڈ جیسے ممالک سے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کی درآمد کی وجہ سے پی ٹی اے کی مانگ میں بھی اضافہ ہوا۔مجموعی منافع 179 فیصد بڑھ کر 14 بلین روپے ہو گیا جو مالی سال21 میں 5 بلین روپے تھا۔مالی سال22 کی نو ماہ کی مدت کے دوران ٹیکس سے پہلے کا منافع مالی سال21 کی اسی مدت کے 4 ارب روپے سے 185 فیصد بڑھ کر 12 ارب روپے ہو گیا۔ مالی سال21 کی اسی مدت میں 3.2 بلین روپے کے مقابلے مالی سال22 کے نو مہینوں میں ٹیکس کے بعد کا منافع 151 فیصد بڑھ کر 8.1 بلین روپے ہو گیا۔ای پی ایس کی نمو 2018 سے 2020 تک اتار چڑھاو کا شکار تھی لیکن اس نے 2021 میں اضافے کے ساتھ بہتری دکھائی۔لوٹے کیمیکل پاکستان کی قیمت میں اتار چڑھاو اوسط مارکیٹ کے اتار چڑھا وسے زیادہ ہے۔

لوٹے کیمیکل پاکستان کے حریفوں میں آرکروما پاکستان، گیٹرون، ٹرائی پیک فلمز، اور اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکل شامل ہیں۔لوٹے کیمیکل پاکستان کا پی ای ریشو 4.3 ہے جو انڈسٹری کے اوسط پی ای ریشو یعنی 5.8 کے قریب ہے جب کہ اس کی صنعت میں سب سے زیادہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہے جو کہ تقریبا 40.7 بلین روپے ہے۔لاج کیپ فرموں میں سرمایہ کاری کرنے کا ایک اور فائدہ متواتر ڈیویڈنڈ کی ادائیگی کا امکان ہے کیونکہ لاج کیپ کمپنیاں پہلے ہی مارکیٹ میں اچھی طرح سے قائم ہیں اور ان کے اسٹاک کی قیمتوں میں اکثر وقت کے ساتھ تیز رفتاری سے اضافے کی توقع نہیں کی جاتی ہے۔ لوٹے کیمیکلز پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے سے سرمایہ کاروں کو وقت گزرنے کے ساتھ ایک مستقل منافع ملے گا۔ ڈیویڈنڈ کی ادائیگیوں میں پچھلے 10 سالوں میں اتار چڑھاو آیا ہے اور موجودہ ڈیویڈنڈ 14.9فیصدہے اور فی شیئر ڈیویڈنڈ 4 روپے ہے۔ 2024 میں فی شیئر ڈیویڈنڈ میں پچھلے 10 سالوں کی نسبت کمی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔لوٹے کیمیکل پاکستان لمیٹڈ کو پاکستان میں 30 مئی 1998 کو کمپنیز آرڈیننس، 1984کمپنیز ایکٹ، 2017 کے نفاذ کے ساتھ منسوخ کے تحت شامل کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی