- ہمارے متعلق
-
- |
-
- |
-
رواں مالی سال کے پہلے تین مہینوں میں پاکستان سے وسطی ایشیائی ممالک کو مختلف اشیا کی برآمدات میں 29 فیصد اضافہ،قازقستان، ازبکستان، تاجکستان، کرغزستان اور ترکمانستان کو برآمدات 50.92 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میںبرآمدی حجم 39.51 ملین ڈالر تھا،قازقستان پاکستان سے برآمدی سامان وصول کرنے والا سرفہرست ملک رہا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے تین مہینوں میں پاکستان سے وسطی ایشیائی ممالک کو مختلف اشیا کی برآمدات میں 29 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں قازقستان، ازبکستان، تاجکستان، کرغزستان اور ترکمانستان سمیت وسطی ایشیائی ممالک کو پاکستان کی برآمدات 50.92 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 39.51 ملین ڈالر تھیں۔ سال بہ سال کی بنیاد پر پاکستان سے وسطی ایشیائی ممالک کو برآمدات میں 20 فیصد کمی آئی اور ستمبر 2022 میں 14.23 ملین ڈالر تک گر گئی جو سال 2021 کے اسی مہینے میں 17.89 ملین ڈالر تھی۔ پہلے تین مہینوں میں درآمدات وسطی ایشیائی ممالک سے 8.733 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔
پاکستان کا وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی سرپلس تھا جو 42.19 ملین ڈالر تھا۔ پاکستان کا قازقستان، ازبکستان اور کرغزستان کے ساتھ تجارتی سرپلس تھا جبکہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تاجکستان اور ترکمانستان کے ساتھ تجارتی خسارہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ وسطی ایشیائی ممالک میں قازقستان پاکستان سے برآمدی سامان وصول کرنے والا سرفہرست ملک رہاجس کے بعد ازبکستان کا نمبر آتا ہے۔ تاجکستان، کرغزستان اور ترکمانستان اس کے بعدہیں۔ ستمبر 2022 میں قازقستان کو پاکستان کی برآمدات کا حجم 6.47 ملین ڈالر رہا جو پچھلے مالی سال کے اسی مہینے میں 13.22 ملین ڈالر تھاجو کہ 6.74 ملین ڈالر کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ پاکستان سے قازقستان کو برآمدات میںرواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 27.73 ملین ڈالر کی کمی ہوئی جو پچھلے مالی سال کی اسی مدت میں 28.58 ملین ڈالر تھی جس میں 0.85 ملین ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس مدت کے دوران تجارتی سرپلس 25.91 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ ستمبر 2022 میں پاکستان سے ازبکستان کو 6.57 ملین ڈالر کا سامان بھیجا گیا جو کہ پچھلے مالی سال کے اسی مہینے میں 4.11 ملین ڈالر کے مقابلے میں 2.45 ڈالر کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ پچھلے مالی سال کی اسی مدت کے دوران 9.70 ملین ڈالر کے مقابلے میں موجودہ مالی سال 11.16 ملین ڈالر کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
اس عرصے کے دوران تجارتی سرپلس 17.32 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ ستمبر 2022 میں تاجکستان کو برآمدات 0.69 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو پچھلے سال کے اسی مہینے میں 0.05 ملین ڈالر کے مقابلے میں 0.64 ملین ڈالر کے اضافے کی نمائندگی کرتی ہیں۔ تاجکستان کو پاکستان کی برآمدات رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1.13 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو پچھلے مالی سال کی اسی مدت میں 0.32 ملین ڈالر تھیں جو کہ 0.81 ملین ڈالر کا اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔ اس عرصے کے دوران تجارتی خسارہ 1.53 ملین ڈالر تھا۔ ستمبر 2022 میں کرغزستان کو برآمدات گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 0.10 ملین ڈالر سے 0.43 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جس میں 0.33 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان سے کرغزستان کو کل برآمدات 1.10 ملین ڈالر تھیں جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 0.46 ملین ڈالر کے مقابلے میں 138 فیصد زیادہ ہیں۔ ستمبر میں ترکمانستان کو پاکستان کی برآمدات 0.04 ملین ڈالر تک گر گئیں۔پچھلے سال کے اسی مہینے میں 0.39 ملین ڈالر کے مقابلے میں 0.35 ملین ڈالر کی کمی درج کی گئی ۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان سے ترکمانستان کو مختلف اشیا کی برآمد 0.08 ملین ڈالر تک کم ہو گئی جو کہ 0.36 ملین ڈالر کی کمی کو ظاہر کرتی ہے ۔ترکمانستان کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ 0.619 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی