آئی این پی ویلتھ پی کے

رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں پاور جنریشن اور ڈسٹری بیوشن سیکٹر کا مارکیٹ ویلیو میں 8 فیصد اضافہ

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳

رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں پاور جنریشن اور ڈسٹری بیوشن سیکٹر نے مارکیٹ ویلیو میں 8 فیصد اضافہ کیا، ٹرائی سٹار پاور لمیٹڈ کمپنی سرفہرست رہی، نشاط پاور لمیٹڈ اور حب پاور کمپنی لمیٹڈ خسارے کے چارٹ میں سرفہرست،کراچی الیکٹرک لمیٹڈ کو مارکیٹ ویلیو کا تیسرا سب سے زیادہ خسارہ قرار دیا گیا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاور جنریشن اور ڈسٹری بیوشن سیکٹر نے مارکیٹ ویلیو میں 8 فیصد اضافہ کیاہے کیونکہ مڈ کیپ فرموں کی اکثریت نے جاری مالی سال کی دوسری سہ ماہی اکتوبردسمبرمیں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سال 2022-23 میںپاور جنریشن اور ڈسٹری بیوشن سیکٹر میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں درج کل 17 کمپنیوں میں سے 15 فعال رہیں۔ ان 15 فعال تجارتی فرموں میں سے 9 نے مارکیٹ ویلیو میں اضافہ دیکھاجو44 بلین روپے ہے۔ ٹرائی سٹار پاور لمیٹڈ نے سب سے زیادہ 69 فیصد اضافہ رپورٹ کیاجو کہ دوسری سہ ماہی کے اختتام تک 60 ملین سے بڑھ کر 101 ملین روپے تک پہنچ گیا۔ پاکگین پاور لمیٹڈ دوسرے نمبر پر رہی جسکی قدر 6.7 بلین روپے سے 11 بلین ہو گئی۔لال پیر پاور نے 22فیصداضافہ کیا اور خود کو پاور سیکٹر میں تیسری سب سے زیادہ مارکیٹ حاصل کرنے والے کے طور پر پوزیشن میں لے لیا۔ اینگرو پاورجن قادر پور لمیٹڈ نے چارٹ پر چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ایس جی پاور لمیٹڈ اور نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ نے بالترتیب MV میں 9 اور 7فیصدکا اضافہ درج کیا۔ جس نے انہیں پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر رکھا۔

سیف پاور لمیٹڈ ،آلٹرن پاور لمیٹڈ اور کوہ نور پاور کمپنی لمیٹڈ بالترتیب ساتویں، آٹھویں اور نویں نمبر پر رہے۔ مجموعی طور پر کا کمپنیوں کا سرمایہ 218 بلین روپے سے کم ہو کر 192 بلین روپے پر آگیا۔ نشاط پاور لمیٹڈ اور حب پاور کمپنی لمیٹڈ نقصان والوں کے چارٹ میں سرفہرست رہے۔ ان کی ایم وی ویلیو 7.7 بلین اور 97 بلین روپے سے بالترتیب 6.7 بلین اور 81 بلین روپے تک گر گئی۔ کوٹ ادو پاور کمپنی لمیٹڈ اور ستارہ انرجی لمیٹڈ دوسرے نمبر پر پر رہے جن کی مارکیٹ ویلیو 12فیصدتک گر گئی ہے۔ کیپکوکا 26 بلین روپے سے کم ہو کر 23 بلین روپے اور ستارہ کا 158 ملین سے 139 ملین روپے پر آگیا۔ کراچی الیکٹرک لمیٹڈ کو مارکیٹ ویلیو کا تیسرا سب سے زیادہ خسارہ قرار دیا گیا کیونکہ اس کی مالیت 80 بلین روپے سے 7 فیصد کم ہو کر 74 بلین روپے رہ گئی۔ کوہ نور انرجی لمیٹڈ نے 2فیصدکی کم سے کم مارکیٹ ویلیو کھو دی۔ مالی سال 23 کی دوسری سہ ماہی میں اس کا ایم وی 5.7 بلین روپے سے کم ہو کر 5.5 بلین روپے رہ گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی