- ہمارے متعلق
-
- |
-
- |
-
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کی سیلز سے آمدن 78 فیصد بڑھ کر 76.6 ارب روپے ہو گئی ،کمپنی کے مجموعی منافع میں بھی 82 فیصد کا اضافہ ہوا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال 2022-23 کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کی سیلز سے آمدن 78 فیصد بڑھ کر 76.6 بلین روپے ہو گئی جو کہ اسی مدت کے مقابلے میں 43.2 بلین روپے تھی۔کمپنی کے مجموعی منافع میں بھی 82 فیصد کا زبردست اضافہ ہوا اور مالی سال23 میں 26.7 بلین روپے کے مقابلے میں مالی سال22 میں 48.6 بلین روپے تک پہنچ گیا۔ کمپنی نے مالی سال 22 کی اسی مدت کے دوران 17 ارب روپے کے منافع کے مقابلے میں مالی سال23 میں 26.6 بلین روپے کا خالص منافع کمایاجو کہ سال بہ سال 57 فیصد کی مثبت نمو کو ظاہر کرتا ہے۔ حالیہ برسوں کے دوران کمپنی کی فی حصص آمدنی نے مثبت ترقی کا مظاہرہ کیا جو مالی سال 19 کے دوران 22.65 روپے تھی، مالی سال 20 میں کم ہو کر 18.47 روپے ہو گئی اور مالی سال 21 میں دوبارہ بڑھ کر 19.27 روپے ہو گئی۔ پھر مالی سال 22 کے دوران حصص قدرے بڑھ کر 19.68 روپے ہو گیا۔ کمپنی کی قیمت آمدنی میں اضافہ نے بھی ملے جلے رجحانات کو ظاہر کیا کیونکہ یہ مالی سال21 میں 1.04 سے بڑھ کر مالی سال22 میں 1.61 ہو گئی۔ کمپنی کے خالص منافع کے مارجن میں بھی حالیہ برسوں میں اضافہ ہوا ہے۔مالی سال 19 کے دوران 37.61فیصد تھاجو 20 میں کم ہو کر 31.89فیصدہو گیا اور 21 میں بڑھ کر 35.32فیصدہو گیا۔ تاہم مالی سال 22 میں میں کمی واقع ہوئی اور 26.48 فیصد رہی۔ منافع کے اہم محرکات سیلز ریونیو اور دیگر آمدنی میں ایک بڑا اضافہ تھے لیکن ان کو ٹیکسوں میں اضافے، اخراجات، دیگر چارجز، رائلٹی اور لیویز کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ متعلقہ نقصان کے ایک حصے کو تسلیم کرنے سے پورا کیا گیا۔ پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ 1950 میں پاکستان میں تیل اور قدرتی گیس کے وسائل کی تلاش، امکانات، ترقی اور پیداوار کے اہم مقصد کے ساتھ قائم کیا گئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی