- ہمارے متعلق
-
- |
-
- |
-
مالی سال 2022-23 کی پہلی ششماہی کے دوران انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈ کے مجموعی منافع میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 59 فیصد کی کمی،18.2 بلین روپے کی مارکیٹ کیپ کے ساتھ پاکستان میں انجینئرنگ کے شعبے میں سب سے بڑی کمپنی ہے،آئی ایس ایل اپنی مصنوعات 20 سے زائد ممالک کو برآمد کرتا ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2022-23 کی پہلی ششماہی جولائی تا دسمبرکے دوران انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈ کے مجموعی منافع میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 59 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈ انجینئرنگ کے شعبے میں آئی ایس ایل کی علامت کے ساتھ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں درج ہے جو 18.2 بلین روپے کی مارکیٹ کیپ کے ساتھ پاکستان میں انجینئرنگ کے شعبے میں سب سے بڑی کمپنی ہے۔ 2007 میں قائم یہ پاکستان میں فلیٹ اسٹیل کا سب سے بڑا صنعت کار ہے۔ آئی ایس ایل اپنی مصنوعات 20 سے زائد ممالک کو بھی برآمد کرتا ہے اور اسے فلیٹ اسٹیل کے سب سے بڑے برآمد کنندہ کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ آئی ایس ایل نے 2.9 بلین روپے کا مجموعی منافع حاصل کیاجبکہ نیم سالانہ آمدنی میں 22فیصدکی کمی واقع ہوئی کیونکہ کمپنی نے 33 بلین کی سیلز رجسٹر کی جو کہ مالی سال 22 میں 43 بلین کی سیلز ویلیو تھی۔ خالص منافع میں بڑے پیمانے پر 4.1 بلین روپے کی کمی دیکھی گئی جو 4.2 بلین روپے سے 60 ملین روپے تک گر گئی۔
کمپنی نے خالص منافع کا تناسب صرف 0.18فیصد بنایا۔مالی سال 23 کی پہلی سہ ماہی میں 16 بلین روپے کی فروخت اور 2.2 بلین روپے کا مجموعی منافع کمایا۔ کمپنی نے 1.03 روپے فی حصص کی قدر پیدا کی۔ مجموعی منافع کا تناسب اور خالص منافع کا تناسب بالترتیب 13.54فیصد اور 2.71فیصد نکلا۔ مالی سال 23 کی دوسری سہ ماہی میں آمدنی 17 ارب روپے تک بڑھ گئی جو مالی سال23 میں 16 ارب روپے تھی۔ اس طرح اس سہ ماہی میں فی حصص کا نقصان 0.89 روپے تھا۔ انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈ کی مارکیٹ ویلیو 25 بلین روپے سے 23 فیصد کم ہو کر 19 بلین ہو گئی۔ تاہم دوسری سہ ماہی میںکمپنی نے مزید 17فیصد کی مارکیٹ ویلیو میں کمی کا تجربہ کیا اور مارکیٹ ویلیو 23 بلین روپے سے کم ہو کر 19 بلین روپے رہ گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی