آئی این پی ویلتھ پی کے

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں مڈ کیپ ٹیکسٹائل اسپننگ ملز نے 13 ارب روپے کا مجموعی منافع کمایا ، ویلتھ پاک

۴ اپریل، ۲۰۲۳

پاکستان میں مڈ کیپ ٹیکسٹائل اسپننگ ملز نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی تا دسمبرمیں مجموعی طور پر 13 ارب روپے کا مجموعی منافع اور 5.3 بلین روپے کا خالص منافع کمایا۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق ٹیکسٹائل اسپننگ سیکٹر میں 26 فرمیں شامل ہیں جن میں 10 مڈ کیپس اور 16 سمال کیپس شامل ہیں۔ ٹیکسٹائل اسپننگ سیکٹر میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں درج 10 مڈ کیپ ٹیکسٹائل ملوں میں سے آٹھ نے خالص منافع کا اعلان کیا۔ گڈون ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ نے 26 ارب روپے کی سب سے زیادہ آمدنی پوسٹ کی، اس کے بعد انڈس ڈائنگ اور مینوفیکچرنگ کمپنی 21ارب روپے، جے کے سپننگ ملز لمیٹڈ، ٹاٹا ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ اور پریمیم ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ نے بالترتیب 17 ارب روپے، 14 ارب روپے اور 10 ارب روپے کی تیسری، چوتھی اور پانچویں سب سے زیادہ آمدنی حاصل کی۔ ندیم ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ ریلائنس کاٹن اسپننگ ملز لمیٹڈ اور سن ریز بالترتیب 5 ارب روپے، 4.7 بلین روپے اور 4.5 بلین روپے کی فروخت پوسٹ کرکے چھٹے، ساتویں اور آٹھویں نمبر پر رہے۔ اللہ وسایا ٹیکسٹائل اینڈ فنشنگ ملز لمیٹڈ اور دین ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ نے 1.7 ارب روپے اور 14 ملین روپے کی سب سے کم فروخت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی