- ہمارے متعلق
-
- |
-
- |
-
رواں مالی سال ستمبر میں سارک ممالک کو پاکستان سے مختلف اشیا کی برآمدات میں 28 فیصد اضافہ،برآمدی حجم 167 ملین ڈالر تک پہنچ گیا،افغانستان، بنگلہ دیش، بھارت، مالدیپ، نیپال اور سری لنکا کو برآمدات میں 17 فیصد اضافہ،سارک ممالک سے درآمدات کا حجم 29.91 ملین ڈالر رہا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال ستمبر میں جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون کی تنظیم سارک کے رکن ممالک کو پاکستان سے مختلف اشیا کی برآمدات میں 28 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف کے مطابق ستمبر 2022 میں سارک کے رکن ممالک کو برآمدات کا حجم 167.49 ملین ڈالر تک پہنچ گیا تھا جو پچھلے مالی سال کے اسی مہینے میں 130.61 ملین ڈالر تھا۔پاکستان سے سارک کے رکن ممالک افغانستان، بنگلہ دیش، بھارت، مالدیپ، نیپال اور سری لنکا کو مختلف اشیا کی برآمدات میں 17 فیصد اضافہ ہوا اور رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں 452.11 ملین ڈالر تک پہنچ گئی جو کہ گزشتہ سال 387.05 ملین ڈالر تھی۔ ستمبر 2022 میں سارک کے رکن ممالک سے درآمدات کا حجم 29.91 ملین ڈالر رہا۔ ستمبر 2022 میں سارک کے رکن ممالک کے ساتھ پاکستان کا تجارتی سرپلس 137.58 ملین ڈالر تھا۔ اس کے علاوہ سارک کے رکن ممالک کے ساتھ تجارتی سرپلس رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں 362.04 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
ستمبر 2022 میں پاکستان کا افغانستان، بنگلہ دیش، مالدیپ، نیپال اور سری لنکا کے ساتھ تجارتی سرپلس تھا جب کہ بھارت کے ساتھ تجارتی خسارہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ستمبر میں بنگلہ دیش پاکستانی سامان کا سب سے بڑا درآمد کنندہ رہا، اس کے بعد افغانستان اور سری لنکا کا نمبر آتا ہے۔ پاکستان سے بنگلہ دیش کو برآمدات میں 31 فیصد اضافہ ہوا اور ستمبر 2022 میں 90.38 ملین ڈالر تک پہنچ گئی جو پچھلے مالی سال کے اسی مہینے میں 68.97 ملین ڈالر تھی۔ جولائی تا ستمبر میں پاکستان سے بنگلہ دیش برآمدات 234.50 ملین ڈالر تک پہنچ گئی، جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 175.38 ملین ڈالر کے مقابلے میں 34 فیصد اضافے کی نمائندگی کرتی ہے۔ مالی سال کے پہلے تین مہینوں میں تجارتی سرپلس 214.68 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ ستمبر 2022 میں افغانستان کو 45.36 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو پچھلے سال کے اسی مہینے میں 31.97 ملین ڈالر کے مقابلے میں 42 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتی ہیں۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں افغانستان کو برآمدات 127.15 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو پچھلے مالی سال کی اسی مدت کے دوران 127.64 ملین ڈالر کے مقابلے میں 0.49 ملین ڈالر کی کمی کو ظاہر کرتی ہیں۔
افغانستان کے ساتھ تجارتی سرپلس 118.99 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان سے سری لنکا کو برآمدات ستمبر 2022 میں 30.70 ملین ڈالر رہی جو پچھلے سال کے اسی مہینے میں 28.24 ملین ڈالر تھی جس میں 2.46 ملین ڈالر کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔ سری لنکا کو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 87.75 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو پچھلے مالی سال کی اسی مدت کے دوران 81 ملین ڈالر سے بڑھ کر 6.73 ملین ڈالر کا اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سری لنکا کے ساتھ تجارتی سرپلس 72.28 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ ستمبر 2022 میں مالدیپ کو 0.67 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو پچھلے سال کے اسی مہینے میں 0.82 ملین ڈالر کے مقابلے میں کمی کو ظاہر کرتی ہیں۔ مالدیپ کو برآمدات رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1.75 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو پچھلے مالی سال کی اسی مدت کے دوران 1.66 ملین ڈالر سے بڑھ کر 5 فیصد زیادہ ہیں۔ پاکستان سے نیپال اور بھارت کو 0.34 ملین ڈالر اور 0.009 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیںجو پچھلے مالی سال کے اسی مہینے میں 0.54 ڈالر اور 0.04 ملین ڈالر تھیں۔ پاکستان سے نیپال اور بھارت کو مختلف اشیا کی برآمد بالترتیب 0.84 ملین ڈالر اور 0.10 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ۔جو کہ 1.23 ملین ڈالر اور 0.099 ملین ڈالر تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی