- ہمارے متعلق
-
- |
-
- |
-
روپے کی قدر میں کمی اور سبسڈی کے خاتمے سے پیدا ہونے والی تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی نے صنعتوں کو مفلوج کر دیا ہے، مسابقتی توانائی ٹیرف کے خاتمے اور سرمایہ کاری کی کمی نے صنعتی ترقی کو روک دیا ہے،اپریل 2023 میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، صارف قیمت انڈیکس اپریل 36.4 فیصد تک بڑھ گیا۔ منسٹری آف پلاننگ کے محمد علی کمال نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بجلی اور گیس کے لیے علاقائی طور پر مسابقتی توانائی ٹیرف کو دوبارہ شروع کرنااور ان کے موثر نفاذ سے برآمدات پر مبنی شعبے کو ممکنہ طور پر فائدہ پہنچے گا، ملازمتیں فراہم ہوں گی اور ادائیگیوں کے توازن میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسابقتی توانائی ٹیرف کے خاتمے اور سرمایہ کاری کی کمی نے صنعتی ترقی کو روک دیا ہے، انہوں نے کہا کہ مسابقتی توانائی ٹیرف کی بحالی صنعتوں کے لیے ان پٹ لاگت کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔سستے خام مال تک رسائی کو فعال کرنے سے تیار شدہ مصنوعات کو زیادہ مسابقتی نرخوں پر تیار کیا جا سکتا ہے جس سے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مسابقت میں اضافہ ہو گا۔ اس کے نتیجے میںاشیا کی برآمدات کو بڑھانے میں مدد ملے گی اور بڑھتی ہوئی افراط زر کی زد میں آنے والی صنعتوں کے لیے انتہائی ضروری مہلت ملے گی۔کمال نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی اور غیر ملکی ذخائر میں کمی نے درآمدات پر منحصر برآمدات پر مبنی شعبوں کو ایک مہلک دھچکا پہنچایا ہے۔ان صنعتوں نے اپنے برآمدی اعداد و شمار میں نمایاں کمی دیکھی ہے جس میں ٹیکسٹائل سیکٹر جو پاکستان کی برآمدی ٹوکری کا ایک بڑا حصہ ہے گزشتہ سات ماہ سے مسلسل کمی کا سامنا کر رہا ہے۔
اپریل 2023 میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ اپریل 2023 کی برآمدات 1.24 بلین ڈالر تھیںجو پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 29 فیصد کی نمایاں کمی کو نشان زد کرتی ہیںجب ان کی مالیت 1.74 بلین ڈالر تھی۔مہنگائی کی شرح میں اضافے کا پہلا اہم عنصر تباہ کن سیلاب کو قرار دیا جا سکتا ہے جس کی وجہ سے ضروری اشیائے خوردونوش کی گھریلو سپلائی میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اس خلل کے نتائج پوری معیشت میں گونج رہے ہیںجس سے قیمتیں اوپر کی طرف بڑھ رہی ہیں اور پہلے سے ہی سنگین صورتحال کو بڑھا رہی ہیں۔پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے اعداد و شمار مہنگائی کے خطرناک اعداد و شمار کو ظاہر کرتے ہیں۔ صارف قیمت انڈیکس اپریل 2023 میں سال بہ سال کی بنیاد پر 36.4 فیصد تک بڑھ گیاجو رواں مالی سال کے پچھلے مہینے میں 35.4 فیصد اور اپریل 2022 میں محض 13.4 فیصد تھا۔ انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے کرنسی اپنے ہم منصبوں کے مقابلے میں قدر کھو دیتی ہے، درآمدی اشیائے خوردونوش کی قیمت بڑھ جاتی ہے جس سے ملک کے اندر افراط زر کی شرح بڑھ جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ناموافق شرح مبادلہ نے درآمدی خام مال پر انحصار کرنے والی برآمدی صنعتوں پر مزید بوجھ ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ درآمدات کی قدر اور حجم میں تیزی سے کمی نے درآمدی اشیا کی مقامی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کا سبب بن کر اس مسئلے کو مزید پیچیدہ کر دیا ہے، اس طرح پاکستان کی صنعتوں پر اضافی دبا وپڑے گا اور پہلے سے ہی کمزور معاشی منظر نامے کو مزید خراب کر دیا ہے۔عرفان اقبال شیخ، صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا کہ پانچ زیرو ریٹڈ، ایکسپورٹ اورینٹڈ صنعتوں کے لیے گیس اور بجلی کی سبسڈی کی واپسی تباہ کن تھی۔ایف پی سی سی آئی کے سربراہ نے برآمدات، صنعت، روزگار، محصولات اور ادائیگیوں کے توازن کو بچانے کے لیے برآمدات پر مبنی صنعتوں کے لیے بجلی، گیس اور آر ایل این جی کے لیے آر سی ای ٹی کے دوبارہ شروع اور موثر نفاذ کا واضح طور پر مطالبہ کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی