آئی این پی ویلتھ پی کے

سٹی فارما لمیٹڈ کی فروخت میں 57 فیصد اضافہ

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳

سٹی فارما لمیٹڈ کی فروخت میں 57 فیصد اضافہ، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1.99 ارب روپے کے مقابلے میں 3.1 ارب روپے رہی،پچھلے مالی سال کامجموعی منافع 25فیصدبڑھ کر 370 ملین ہو گیا ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق سٹی فارما لمیٹڈ کی فروخت سے آمدنی میں 57 فیصد اضافہ ہوا اور رواں مالی سال 23-2022 کی پہلی سہ ماہی میں اسی مدت میں 1.99 بلین روپے کے مقابلے میں 3.1 بلین روپے رہا۔ پچھلے مالی سال کامجموعی منافع 25فیصدبڑھ کر 370 ملین ہو گیا جو کہ مالی سال22 میں 296 ملین ریکارڈ کیا گیا تھا۔ کمپنی نے مالی سال 22 کی اسی مدت کے دوران 81 ملین روپے کے منافع سے مالی سال23 میں 145.8 ملین روپے کا خالص منافع کمایاجو کہ سال بہ سال 79 فیصد کی مثبت نمو کو ظاہر کرتا ہے حالانکہ 130 ملین روپے کا ایکسچینج نقصان ہوا تھاجو پاکستانی روپے کی مسلسل گراوٹ سے ہوا۔ مالی سال 2021-22 کے دوران کمپنی کی مجموعی فروخت مالی سال 21 میں 5.8 بلین روپے سے بڑھ کر 9.7 بلین روپے ہو گئی جس میں سال بہ سال 69 فیصد کا زبردست اضافہ ہوا۔ مالی سال 22 کا مجموعی منافع 1.3 بلین روپے رہا جو مالی سال 21 میں 780 ملین روپے سے 73 فیصد زیادہ ہے۔ حالیہ برسوں کے دوران فی حصص آمدن میں مثبت اضافہ ہواجسکی قیمت6.18 روپے سے بڑھ کر 31.87 روپے ہو گئی۔ پھر یہ مالی سال 21 میں 3.64 روپے اور مالی سال 22 میں 2.8 روپے تک کم ہو گیا۔ سٹی فارماکو پاکستان میں ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر 8 اکتوبر 2012 کو منسوخ شدہ کمپنیز آرڈیننس، 1984 کے تحت شامل کیا گیا تھا۔ کمپنی کی بنیادی سرگرمی دواسازی، طبی کیمیکلز اور نباتاتی مصنوعات کی تیاری اور فروخت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی