- ہمارے متعلق
-
- |
-
- |
-
پاکستانی فری لانسرز 5 ڈالرفی گھنٹہ کی کم شرح سے کام کر رہے ہیںجبکہ ڈیجیٹل معیشت میں یہ شرح 50ڈالرفی گھنٹہ ہے،پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ نے فری لانسرز کی مدد کیلئے پاکستان بھر میں 50 ٹیکنالوجی پارکس شروع کیے ہیں،25ہزارنئے گریجویٹ ہر سال فری لانسنگ مارکیٹ میںشامل ہو رہے ہیں۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری پائیدار بنیادوں پر پاکستان میں جدید معیشت کے تصور کو متعارف کرانے کا موقع فراہم کر سکتی ہے۔معیشت کی علم سے جدت کی طرف تبدیلی پاکستان کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔ سٹارٹ اپ کنسلٹنٹ نظام بنانے والے عمران جٹالہ نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ جدید معیشت ٹیکنالوجی، علم اور انٹرپرینیورشپ کا مطالعہ ہے۔ پاکستان میں اب بھی علم پر مبنی معیشت ہے جو ترقی کا صنعتی تصور ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختراعی معیشت اگلے درجے کا ایک فریم ورک ہے جہاں خیالات کو ڈیجیٹل مصنوعات میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ سلیکن ویلی ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک بہترین مثال ہے۔ گوگل، فیس بک اور ایمیزون نے اپنے سفر کا آغاز سلیکون ویلی سے کیا۔عمران جٹالہ نے کہا کہ چین بھی اختراعی معیشت کی مثال ہے۔ چینی کمپنیوں نے گزشتہ دو دہائیوں کے دوران ڈیجیٹل معیشت پر توجہ مرکوز کی ہے اور اب وہ پوری دنیا کی خدمت کر رہی ہیں۔ ہندوستان بھی اپنی جدید معیشت میں ترقی کر رہا ہے۔ مالی سال 2021-22 میں ہندوستان کی سافٹ ویئر کی برآمدات 150ارب ڈالر تک تھیں۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان میں اختراعی معیشت کے تصور کو متعارف کرانے کا ایک اچھا موقع ہے۔ سی پیک چین کو پاکستان کے راستے مشرق وسطی، شمالی افریقہ اور یورپ سے جوڑے گا۔ چین پاکستانی افرادی قوت اور چینی ٹیکنالوجی کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے پاکستان میں ایک ہائی ٹیک انڈسٹری بنانا چاہتا ہے۔ عمران جٹالہ نے کہا کہ پاکستان کو سی پیک کے تحت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے منصوبوں کے مزید مواقع تلاش کرنے کے لیے خود کو تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تعلیمی ادارے کم ہنر مند افرادی قوت پیدا کر رہے ہیں۔ چینی ٹیکنالوجی کو دریافت کرنے کے لیے تربیت یافتہ افرادی قوت تیار کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ کا فقدان ہے لیکن وہ گزشتہ چند سالوں سے سمارٹ فونز کی اسمبلنگ کر رہا ہے جسے اعلی ٹیکنالوجی کی پہلی لہر کہا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائی ٹیک آئی ٹی پروڈکشن کے ساتھ پاکستانی نوجوانوں کے لیے سافٹ ویئر کی تربیت بھی ضروری ہے۔ اب تک پاکستانی فری لانسرز 5 ڈالرفی گھنٹہ کی کم شرح سے کام کر رہے ہیں۔ اختراعی معیشت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فارغ التحصیل افراد کو 50 ڈالرفی گھنٹہ کمانے کے قابل بنا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل میں فری لانسنگ انڈسٹری انتہائی اعلی ٹیکنالوجی کی بنیاد پر کام کرے گی۔عمران جٹالہ نے کہا کہ جدت طرازی کی معیشت صنفی تفاوت کو ختم کرنے میں مدد کرنے کے علاوہ خدمات کی تجارت میں جغرافیائی رکاوٹوں کو بھی کم کر سکتیہے۔ فری لانسنگ انڈسٹری خواتین کی مساوی شرکت کو قابل بناتی ہے۔ فری لانسرز کو اپنا کام شروع کرنے کے لیے صرف تخلیقی جگہوں اور عمارت کی سہولت کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدت کی معیشت کے امکانات ہر شعبے میں موجود ہیں کیونکہ ہر شعبے میں ٹیکنالوجی کی شمولیت ناگزیر ہے۔پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ نے فری لانسرز کی مدد کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیںاور پاکستان بھر میں 50 ٹیکنالوجی پارکس شروع کیے ہیں جن میںبلوچستان اور سندھ کے کچھ دور دراز اضلاع میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 25ہزارگریجویٹ ہر سال مارکیٹ میں داخل ہوتے ہیں۔پاکستان کو انہیں آمدنی پیدا کرنے والوں میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان سب کی ضرورت صرف ایک عمارت اور انٹرنیٹ کی سہولت ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی