- ہمارے متعلق
-
- |
-
- |
-
فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹر ی کے صدر ڈاکٹر خرم طارق کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے تباہ حال گھروں کی فوری بحالی کیلئے تعمیراتی سامان کوٹ ادو روانہ کر دیا گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق اور فلڈ ریلیف کمیٹی نے گزشتہ ماہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا تھا تاکہ متاثرہ 500گھروں کی تعمیر کیلئے مقامات کا تعین کیا جا سکے۔ اس سلسلہ میں پہلے سو گھروں کیلئے چھتوں کا تعمیراتی سامان کوٹ ادو روانہ کر دیا گیا ہے تاکہ متاثرین سیلاب سے قبل والی جگہوں پر ہی اپنے مکانوں کی تعمیر کر سکیں۔ صدر ڈاکٹر خرم طارق اور ریلیف کمیٹی نے طویل دورے کے بعد فیصلہ کیا تھا کہ متاثرین کو مکمل اور نئے گھر تعمیر کر کے دینے کی بجائے متاثرین کے جزوی طور پر تباہ ہونے والے گھروں کی مرمت کی جائے کیونکہ متاثرین اپنی موجودہ جگہوں سے منتقل ہونے کو تیار نہیں۔ اس حکمت عملی سے متاثرین کو کم مدت اورسرمایے میں نئی چھت مہیا کی جا سکے گی جس سے وہ جلد از جلد معمول کی معاشی سرگرمیاں شروع کر سکیں گے۔ توقع ہے کہ رواں مہینے کے دوران ہی کوٹ ادو کے ایک سو گھرانے اپنے مرمت شدہ گھروں میں از سر نو رہائش شروع کر سکیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی