- ہمارے متعلق
-
- |
-
- |
-
انجینئرنگ کے شعبے میں سرفہرست فرموں نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی تا دسمبرمیں مجموعی طور پر 12 ارب روپے کا مجموعی منافع اور 130 ملین روپے کی فروخت پر 85 ملین روپے کا خالص منافع کمایا۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں انجینئرنگ کا شعبہ دو بڑی، پانچ درمیانی اور آٹھ چھوٹی فرموں پر مشتمل ہے۔ انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈ اور مغل آئرن اینڈ اسٹیل انڈسٹریز لمیٹڈ بالترتیب 18.8 بلین روپے اور 16.8 بلین روپے کے مارکیٹ کیپیٹلائزیشن کے ساتھ دو بڑی فرمیں ہیں۔ مڈ کیپس انجینئرنگ بیچ میں انٹرنیشنل انڈسٹریز لمیٹڈ آغا اسٹیل انڈ لمیٹڈ عائشہ اسٹیل ملز لمیٹڈ ،امریلی سٹیل اور کریسنٹ اسٹیل اینڈ الائیڈ پروڈکٹس لمیٹڈ بالترتیب 9.5 ارب روپے، 7.1 ارب روپے، 6.3 ارب روپے، 5.2 ارب روپے اور 2.2 ارب روپے کے سرمائے کے ساتھ موجود ہیں۔ انٹرنیشنل اسٹیلز نے سب سے زیادہ 33 ارب روپے کی فروخت کا حصہ ڈالا اس کے بعد مغل نے 31 ارب روپے کی فروخت اور آغاسٹیل نے 23 ارب روپے کی فروخت کی۔آئی ایس ایل نے 2.9 بلین روپے کا دوسرا سب سے زیادہ مجموعی منافع کمایالیکن اس مدت کے دوران 60 ملین روپے کا سب سے کم خالص منافع پوسٹ کیا۔ سرفہرست انجینئرنگ فرموں میں، آئی این آئی ایل نے 5.79 روپے فی حصص کی سب سے زیادہ آمدنی پوسٹ کی، اس کے بعد مغل نے 4 روپے فی حصص کے ساتھ کمائی کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی