- ہمارے متعلق
-
- |
-
- |
-
حکومت اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو ایسی پالیسیوں اور حکمت عملیوں کو نافذ کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، ہنر کی ترقی، انفراسٹرکچر اور سماجی خدمات میں سرمایہ کاری کو فروغ دیں تاکہ بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے پیدا ہونے والے دبا وکو بہتر طریقے سے منظم کیا جا سکے۔ یہ مجموعی نقطہ نظر بڑھتی ہوئی آبادی کی صلاحیت کو بروئے کار لانے اور پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے میں مدد کرے گا۔ یہ بات پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کی جوائنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر در نایاب نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس ایک بڑی لیبر فورس ہے جو دنیا کی 10 بڑی لیبر فورسز میں شامل ہے۔ کافی تعداد میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے ایک وسیع لیبر فورس ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ ڈاکٹر در نایاب نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کی اکثریت سماجی و اقتصادی تفاوت کے لیے کثیر جہتی اور ایک دوسرے سے جڑے خطرے کے ماحول میں رہتی ہے۔ اس کے علاوہ مہارت کا فرق افراد کے لیے ملازمتیں تلاش کرنا اور آجروں کے لیے اپنی صنعتوں کے لیے مناسب تربیت یافتہ کارکن تلاش کرنا مشکل بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہارت کی ترقی لوگوں کے لیے کام کرنے کی صلاحیت اور کام کے مواقع دونوں کو بڑھاتی ہے، تخلیقی صلاحیتوں اور اطمینان کی مزید گنجائش فراہم کرتی ہے۔
کسی ملک کی مستقبل کی خوشحالی کا انحصار بالآخر اس بات پر ہوتا ہے کہ ملازمت پر موجود افراد کی تعداد اور وہ کام پر کتنے نتیجہ خیز ہیں۔ معیشت تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی صلاحیت کو جذب کرنے کے لیے اچھی طرح سے لیس نہیں ہے۔ نوجوان نسل سے فائدہ اٹھانے کے لیے ملک کے لیے ضروری ہے کہ وہ نوجوان نسل کو باوقار تعلیم فراہم کرے اور انہیں عالمی منڈی میں مسابقتی بنانے کے لیے کچھ مہارتیں فراہم کرے۔ منصوبہ بندی کی وزارت کے ایک اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ نوجوانوں کی بے روزگاری پاکستان میں آبادی میں بے پناہ اضافے سے منسلک سب سے اہم مسئلہ ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان میں سالانہ 18 لاکھ افراد لیبر مارکیٹ میں داخل ہوتے ہیں۔ حکومت نے نیشنل یوتھ ڈیولپمنٹ فریم ورک میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور پیداواری صلاحیت کو تعلیم، روزگار، اور مشغولیت کی بنیاد پر ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان چھ بڑے موضوعاتی شعبوں میں اسٹریٹجک، عملی اور بروقت سرمایہ کاری سمیت پسماندہ نوجوانوں کو مرکزی دھارے میں لانا، روزگار اور معاشی بااختیار بنانا، شہری مشغولیت، سماجی تحفظ، صحت اور بہبود اور نوجوانوں پر مرکوز ادارہ جاتی اصلاحات شامل ہیں۔تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت کو قومی ہنر کی حکمت عملی کے طویل مدتی ترقیاتی منصوبے میں بھی شامل کیا گیا تھا اور عالمی سطح پر 17 پائیدار ترقیاتی اہداف پر اتفاق کیا گیا تھا۔ سالانہ منصوبہ 2022-23 کے مطابق 2021-22 کے دوران ہنر کی ترقی کے جاری منصوبوں کے لیے 5,412 ملین روپے مختص کیے گئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی