• Columbus, United States
  • |
  • ٢١ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین، لی شوئی میں ہانگ ژو19 ویں ایشیائی کھیلو...

لی شوئی (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر لی شوئی میں 19ویں ایشیائی کھیلوں کی مشعل ریلے کا انعقاد کیا گیا۔

چین ، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر لی شوئی میں 19 ویں ایشیائی کھیلوں کی مشعل ریلے کے دوران مشعل بردار ڈینگ جن ہوئی مشعل لیکر دوڑ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

چین ، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر لی شوئی میں 19 ویں ایشیائی کھیلوں کی مشعل ریلے کے دوران مشعل بردار فان وائی (دائیں) اور شین سونگ پھنگ کا تصاویر کے لئے انداز ۔ (شِنہوا)

چین ، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر لی شوئی میں 19 ویں ایشیائی کھیلوں کی مشعل ریلے کے دوران مشعل بردار ژو شوئے ینگ (دائیں) اور ژونگ ہوا یان کا تصاویر کے لئے انداز ۔(شِنہوا)

چین ، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر لی شوئی میں 19 ویں ایشیائی کھیلوں کی مشعل ریلے کے دوران فنکار فن کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔ (شِنہوا)

۱۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ فیشن ویک ۔ آغاز

چین، دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ بیجنگ فیشن ویک کے دوران  ایک ماڈل   شو کی تیار کردہ ملبوسات کی نمائش کر رہی ہے۔ (شِنہوا)

۱۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ انہوئی ۔ ہوانگ شان ۔ سیاحت

چین ، مشرقی صوبے انہوئی کے شہر ہوانگ شان میں سیاح شی شی نان قدیم دیہات کا دورہ کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۱۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ سنکیانگ ۔ آلتن پہاڑ۔ قدرتی افزائش گاہ

چین ، شمال مغربی سنکیانگ ویغورخوداختیار خطے میں آلتن پہاڑوں کی قدرتی افزائش گاہ میں تبتی غزال دیکھے جاسکتے ہیں۔ (شِنہوا)

۱۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ انہوئی ۔ ہوانگ شان ۔ سیاحت

چین ، مشرقی صوبے انہوئی کے شہر ہوانگ شان میں سیاح ہوانگ شان پہاڑی خوبصورت علاقے کا دورہ  کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۱۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کمبوڈیا ۔ نوم پنہ ۔ چین ۔ مشترکہ انسانی ہمدر...

کمبوڈیا، نوم پنہ میں چینی فوجی مشترکہ انسانی ہمدردی مشق " پیس اینجل 2023" کی افتتاحی تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

چین-بیجنگ-لی چھیانگ-کمبوڈیا کے وزیر اعظم - ب...

چینی وزیر اعظم لی چھیانگ  بیجنگ میں  بات چیت سے قبل عظیم عوامی ہال کے مشرقی دروازے کے باہراسکوائر پرکمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن مانیٹ کےاعزاز میں استقبالیہ تقریب میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کیوبا-ہوانا-لی شی-جی 77 سربراہ اجلاس اور چین

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے لی شی ہوانا میں گروپ 77 (جی 77) اور چین کے سربراہ اجلاس سے خطاب کر رہےہیں۔(شِنہوا)

چین-لی شوئی-ایشین گیمز-مشعل بردار ریلی

چین کے مشرقی صوبہ ژی جیانگ کے شہر لی شوئی میں 19ویں ایشین گیمز کی مشعل ریلی  کے دوران مشعل بردار فانگ یوتنگ مشعل کے ساتھ دوڑ رہی ہے۔(شِنہوا)

کیوبا-ہوانا-لی شی-چین اور جی 77 سربراہ اجلاس

کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینیل ہوانا میں گروپ 77 (جی 77) کے سربراہ اجلاس سے قبل کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے لی شی کا استقبال کررہےہیں۔(شِنہوا)

کیوبا کے شہر ہوانا میں گروپ آف 77 (جی 77) اور چین کے سربراہ اجلاس میں شریک مندوبین گروپ فوٹو بنوا رہے ہیں۔(شِنہوا)

چینی سفارتخانے کی برطانیہ کی طرف سے نام نہاد...

لندن (شِنہوا) برطانیہ میں چینی سفارت خانے نے برطانیہ کی طرف سے نام نہاد "چینی جاسوسوں" کا ہوا کھڑا کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

سفارت خانے کے ترجمان نے برطانوی پارلیمنٹ میں نام نہاد "چینی جاسوسوں" کے بارے میں بحث کے بعد برطانوی میڈیا کی رپورٹس سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ برطانیہ کی طرف سے نام نہاد 'چینی جاسوسوں' کے الزامات خود ساختہ فسانہ ہے جو بالکل بے بنیاد ہے۔ ہم نے اس معاملے کو برطانیہ کے ساتھ اٹھایا ہے اور ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان نےکہا کہ اس سے صرف یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کچھ برطانوی سیاست دان ہسٹیریا کے اس مقام پر پہنچ چکے ہیں اور جب چین کی بات آتی ہے تو وہ کتنے درشت ہو جاتے  ہیں۔ چین کے خلاف ان کے بے بنیاد الزامات  برطانیہ کی اپنی نااہلی اور اپنے سیاسی، معاشی اور سماجی مسائل حل کرنے میں ناکامی پر پردہ ڈالنے کے مترادف اور ان کا مقصد عوام کی توجہ ہٹانا ہے۔

سعودی اسرائیل تعلقات معمول پرلانا مشکل، ممکن...

واشنگٹن(شِنہوا) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانا مشکل ہے اور دونوں کے درمیان کسی بھی معاہدے  میں فلسطین کے مسائل کو حل کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے یہ بات  پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہی جس میں امریکی دورے پر موجود جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیرباک نے بھی شرکت کی ۔

بلنکن نے ایک ممکنہ معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس پر کام کر رہے ہیں جو سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تاریخی طور پرکشیدہ تعلقات کو معمول پر لائے گا تاہم یہ ایک مشکل  کام ہے۔

 انہوں نے کہا کہ مختلف فریقین کی توقعات و خواہشات کے لحاظ سے کسی بھی معاہدے  پر پہنچنا ایک چیلنجنگ کام ہے ۔

 بلنکن نے کہا کہ مستقبل میں سعودی-اسرائیل معاہدے سے صرف اسرائیل استفادہ نہیں کرے گابلکہ فلسطینی بھی اپنے اختلافات کودور کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اب بھی ریاست اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کو آگے بڑھتے ہوئے آخرکار دوریاستی حل کے حصول کی ترغیب دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان جو بھی معاہدہ ہو، اسکے تحت باہمی تعلقات معمول پر لانے کے لیے  فلسطینیوں کوایک اہم جزکے طور پر شامل کرنے کی ضرورت ہوگی ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سعودی قیادت کے ساتھ اپنی بات چیت میں اس موقف کو واضح کیا ہے۔

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیجنگ میں عجائب گھروں کی تعداد ریکارڈ 218 ت...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے دارالحکومت  بیجنگ میں رواں سال  اگست کے آخر تک عجائب گھروں کی تعداد ریکارڈ 218  تک پہنچ گئی،بیجنگ کلچر فورم 2023 کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ اس شہر میں ہر 1 لاکھ  افراد کے لیے ایک میوزیم ہے۔

2020 کےبعد سے  اپنے بھرپور تاریخی اور ثقافتی ورثے پر انحصار کرتے ہوئے بیجنگ نے  خود کو "عجائب گھروں کا شہر" بنانے کی کوششوں کو تیز کیا ہے۔

گزشتہ تین سالوں میں، بیجنگ نے شہری تجدید کی اپنی مہم میں مختلف قسم کے عجائب گھروں کی تعمیر کے لیے خالی ہونے والی ثقافتی آثارکی عمارتوں، مشہورشخصیات کی سابقہ رہائش گاہوں،گلڈ ہالز، خالی صنعتی پارک کی جگہوں اوراجتماعی صنعت کی جگہوں کو استعمال کیا ہے۔

شہر کے منصوبے کے مطابق، 2025 تک، بیجنگ میں عجائب گھروں کی کل تعداد 260 سے تجاوز کر جائے گی، جس میں فی 1 لاکھ  افراد کے لیے1.2 عجائب گھر ہوں گے۔ 2035 تک، فی 1 لاکھ افراد کے لیے دو عجائب گھر ہوں گے،جب شہر میں عجائب گھروں کی کل تعداد 460 سے زیادہ ہو جائے گی۔ 

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ماحول دوست توانائی کی عالمی منتقلی کو تی...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب وزیراعظم ژانگ گو چھنگ نے کہا ہے کہ  ان کاملک صاف توانائی کےشعبے میں تعاون کے لیے شراکت داری کے قیام اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور توانائی کے موثر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے ماحول دوست توانائی کی طرف عالمی منتقلی کو تیز کرنے کے لیے دیگر تمام ممالک کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔

بیجنگ میں ورلڈ جیوتھرمل کانگریس 2023 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ژانگ نے کہا کہ چین میں صاف توانائی کی ترقی نے حالیہ برسوں میں مضبوط رفتار برقرار رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک جیوتھرمل توانائی سمیت ہر قسم کی صاف توانائی کی فراہمی کے لیے اپنی صلاحیت کو بہتر بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گا ۔

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ چین توانائی کی مجموعی کھپت میں صاف توانائی کے حصے میں اضافہ کرے گا، سبز اور کم کاربن ٹیکنالوجیز کی اختراع کو فروغ دے گا، اور توانائی کا ایک ایسا نظام قائم کرے گا جو صاف، محفوظ اور موثر ہو۔

چین رواں سال  پہلی بارعالمی جیوتھرمل کانگریس کی میزبانی کررہا ہے، جو  جمعہ سے اتوار تک "کلین جیوتھرمل، گرین ارتھ" کے موضوع کےتحت ہورہی ہے۔

نیشنل جیوتھرمل انرجی سنٹرکی میزبانی سائنو پیک گروپ کے زیر اہتمام منعقدہ اس کانگریس میں 54 ممالک کے 1ہزار 400 سے زائد مہمان  شریک ہیں ۔ کانگریس میں جیوتھرمل انرجی ڈیولپمنٹ ٹیکنالوجی اور آلات کی نمائش بھی منعقد کی جائے گی۔

چینی، آٹا اسمگلرز اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف...

سندھ میں اسمگلرز اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، سندھ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف آپریشنز کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔ مختلف آپریشنز میں متعدد اسمگلرز اور ذخیرہ اندوزوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، تمام مجرمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا عمل جاری ہے۔ آپریشنز کے دوران ذخیرہ اندوزوں اور اسمگلرز سے برآمد شدہ سامان کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے، سکھر، خیرپور، گھوٹکی اور قمبر شہداد کوٹ سے برآمد شدہ سامان میں 331700 گندم کی بوریاں بھی شامل ہیں۔ خیر پور اور نواب شاہ سے چینی کی 10900 بوریاں برآمد کی گئیں، خیرپور، سنگھار اور گھوٹکی سے 5750 یوریا کی بوریاں بھی ملیں، قمبرشہداد کوٹ سے 1000 کھاد کی بوریاں اور خیرپور سے 83200 لیٹر خورنی تیل بھی برآمد ہوا۔ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا ذخیرہ اندوزوں اور اسمگلرز کے خلاف آپریشنز اور قانونی کاروائیوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلوچستان ، سی ٹی ڈی کی کارروائی میںکالعدم بی...

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے بلوچستان کے ضلع جعفرآباد میںکارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ، جبکہ کارروائی کے دوران دہشتگردوں سے اسلحہ ، گولہ باردو اور دھماکاخیز مواد بھی برآمد ہوا ۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کاونٹر ٹیرارزم خضدار کی جانب سے جعفرآباد کے علاقے میں بلوچستان لبریشن آرمی(بی ایل اے )کے خلاف کارروائی کی گئی ۔سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم کے کمانڈر سراج بھٹار اور دیگر نے اپنے ایک قریبی ساتھی کو خضدار میں دہشتگردی کی مذموم کارروائی کا کام سونپا ہے، جس کے بعد سی ٹی ڈی کی جانب سے منصوبہ بندی کی گئی ۔ ترجمان کے مطابق جعفرآباد کے قریب علاقے کی ناکہ بندی کرکے مشتبہ افراد کی نقل و حرکت پر نظر رکھی گئی ،چیکنگ کے دوران موٹرسائیکل پر سوار دو افراد جنہوں نے چہرے کپڑے سے ڈھانپ رکھے تھے انہیں ناکے پر رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے اچانک فورسز پر فائرنگ کردی اور جوابی فائرنگ میں دونوں دہشتگر مارے گئے۔ ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، گولہ باردو اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے ،جن میں ایک کلاشنکوف ، پستول ، 2 دستی بم ، پرائما کارڈ ، 5 کلو گرام دھماکاخیز مواد اور دیگر سامان شامل ہے ۔ ترجمان کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی لاشوں کو ضرروی کارروائی کیلئے خضدر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔اورواقعہ کا مقدمہ سی ٹی ڈی خضدار میں درج کیا جائے گا جبکہ دیگر دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے بھی مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین و زیمبیا کی خواتین اول کی ملاقات،عوامی ف...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھینگ لی یوان نے  زیمبیا کی خاتون اول موٹینٹا ہچلیما سے ملاقات کی جو زیمبیا کے صدرہاکینڈے ہچلیما کے ساتھ چین کے سرکاری دورے پرہیں۔

بیجنگ میں ملاقات کے دوران چینی خاتون اول پھینگ لی یوان نے کہا کہ انہوں نے زیمبیا کی خاتون اول کی انسانی ہمدردی اور عوامی بہبود کے مقاصد کے لیے طویل مدتی عزم کے ساتھ ساتھ کمزور طبقات، خواتین و بچوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ان کی عظیم کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے زیمبیا کی خاتون اول کو خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم اور ایڈز کی روک تھام اور کنٹرول کی سرگرمیوں میں چین کی کامیابیوں کے ساتھ ساتھ معذور افراد کے حقوق کو بہتر بنانے میں ملک کی پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

پھینگ لی یوان نے کہا کہ چین اور زیمبیا کے درمیان دیرینہ دوستی ہے اور تزارا ریلوے اس دوستی کی یادگار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ دونوں سربراہان مملکت کی رہنمائی میں دونوں فریق مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مسلسل مضبوط کریں گے اور اپنے عوام کو فائدہ پہنچائیں گے۔

زیمبیا کی خاتون اول نے زیمبیا اور چینی رہنماؤں کی پرانی نسلوں سے جاری سدا بہار  دوستی کے ساتھ ساتھ تزارا ریلوے کے مقصد کو اجاگر کیا۔ انہوں نے زیمبیا کے صدر ہچلیما کے دورہ چین کے دوران اپنے تجربے سے آگاہ کرتے ہوئے چین کی ترقیاتی کامیابیوں کی بے حد تعریف کی۔

چین میں آئندہ تعطیلات کے دوران 2019 کے مقابل...

بیجنگ(شِنہوا) چین آئندہ آٹھ روزہ قومی دن اور خزاں کے وسط کے تہوار کی تعطیلات کے دوران ہر روز مقامی فضائی مسافروں  کے 19 لاکھ 60 ہزار سفری دوروں کی تیاری کر رہا ہے جو 2019 میں انہی تعطیلات کے لیے ریکارڈ کیے گئے اعداد و شمار سے 17 فیصد زیادہ ہے۔

چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے اہلکار جن جون ہاؤ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ تعطیلات کے دوران  29 ستمبر سے ہر روز ملکی سطح پر14 ہزار  پروازیں چلائی جائیں گی جو 2019 کی سطح سے 18 فیصد زیادہ ہے۔

انہوں نے اعداد وشمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ آٹھ دنوں کے دوران 2 کروڑ 10 لاکھ سے زیادہ لوگ ہوائی جہاز کے ذریعے مقامی یا بین الاقوامی سفر کریں گے جس سے تعطیلات کے دوران سفری دوروں کی مضبوط مانگ کی عکاسی ہوتی ہے۔

انتظامیہ نے کہا کہ وہ بین الاقوامی مسافر پروازیں دوبارہ شروع کرنے پر کام کر رہی ہے، فی الحال ہفتہ وار بین الاقوامی مسافر پروازوں کی تعداد 2019 کی سطح کے 52 فیصد پر ہے۔

تاہم برطانیہ، اٹلی اور مالدیپ سمیت 14 ممالک کے لیے پروازوں کی تعداد کوویڈ- 19سے پہلے کے اعداد و شمار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا171 ممالک اور خطوں کے ساتھ کسٹم انسپیک...

نان ننگ(شِنہوا) چین کسٹم انسپیکشن  اور قرنطینہ کے حوالے سے 171 ممالک اور خطوں کے ساتھ  تعاون کررہا ہے۔

چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خود اختیارعلاقے کے دارالحکومت نان ننگ میں بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے درمیان فوڈ سیفٹی تعاون سے متعلق ہونے والی کانفرنس کے مطابق چین نے خوراک تک رسائی سے متعلق  بین الاقوامی تعاون کی تقریباً 400 دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔

چین کے کسٹم حکام بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں تعاون کرنے والے ممالک کے متعلقہ حکام کے ساتھ فوڈ سیفٹی گورننس کے حوالےسے تعاون کو فروغ دیتے ہوئے خوراک کے شعبے میں ترقی کے نئے امکانات تلاش کریں گے۔

کسٹمز اعدادوشمار کے مطابق چین کی بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے ساتھ خوراک کی تجارت رواں سال جنوری سے اگست تک 553 ارب 82 کروڑ یوآن (تقریباً 77 ارب  15 کروڑ ڈالر) رہی جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.4 فیصد زیادہ ہے۔ 

طورخم بارڈر پر کسٹم کلیئرنس ایجنٹس کا احتجاج

پاک افغان طورخم بارڈر پر کسٹم کلیئرنس ایجنٹس کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ کسٹم ایجنٹس کا کہنا تھا کہ اسکینر خراب ہونے سے کلیئرنس میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اسکینر کی خرابی کی وجہ سے گاڑیوں کی کلیئرنس نہیں ہوپا رہی،کسٹم ایجنٹس کا کہنا تھا کہ اعلی حکام نوٹس لے کر اقدامات اٹھا ئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے عمومی سرکاری بجٹ کی آمدنی میں جنوری...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے عمومی سرکاری بجٹ کی آمدنی رواں  سال کے پہلے آٹھ ماہ میں  گزشتہ سال کے مقابلے میں  10 فیصد بڑھ کر 151 کھرب 80ارب یوآن (21کھرب 10 ارب ڈالر) ہو گئی۔

وزارت خزانہ کے اعدادوشمار کے مطابق  مرکزی حکومت نے69 کھرب70 ارب یوآن ریونیو اکٹھا کیا، جو گزشتہ سال سے 9.5 فیصد زیادہ ہے، جب کہ مقامی حکومتوں کی آمدنی 10.3 فیصد اضافہ  سے 82 کھرب10 ارب یوآن ہوگئی۔

پہلے آٹھ ماہ  میں ٹیکس ریونیو 127 کھرب90 ارب یوآن رہا، جو گزشتہ سال سے 12.9 فیصد زیادہ ہے۔ پہلے آٹھ مہینوں میں بجٹ اخراجات 3.8 فیصد سالانہ اضافے کے ساتھ 171کھرب40ارب یوآن ہو گئے۔

وزارت کے مطابق، مالیاتی محصول میں اضافہ ، جو کہ پائیدار اقتصادی بحالی کی وجہ سے ہے، بنیادی طور پر پچھلے سال اپریل سے بڑے پیمانے پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس برقرار رکھنے اور رقم واپسی کی پالیسیوں کے نفاذ کےباعث نسبتاًکم بیس کی وجہ سے ہے۔

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں چیٹنگ ، پختونخوا حکومت ن...

خیبر پختونخوا حکومت نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بلیو ٹوتھ ڈیوائس اور دیگر تکنیکی آلات کے استعمال کے واقعات کی چھان بین اور روک تھام کیلئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم قائم کر دی۔ ٹیم ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس سپیشل برانچ کی سربراہی میں کام کرے گی، دیگر ارکان میں سپیشل سیکرٹری محکمہ اعلی تعلیم، سپیشل سیکرٹری محکمہ صحت، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ و پولیس، خیبر میڈیکل یونیورسٹی اور انٹیلی جنس بیورو کا ایک ایک نمائندہ شامل ہو گا۔ محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کے اعلامیہ کے مطابق ٹیم 7 روز کے اندراپنی رپورٹ حکومت کو جمع کرائے گی۔ ٹیم ضرورت پڑنے پر مزید ارکان کو بھی شامل کرسکے گی۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم جدید ترین مواصلاتی آلات کے استعمال کی کوشش کے پیچھے منصوبہ سازوں اور مجرموں، کسی بھی سرکاری ملازم کی ملی بھگت، منظم گروہ یا کسی بھی محرک کی نشاندہی کریگی تاکہ ان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ ٹیم مستقبل میں ایسی کوششوں سے بچنے کے لیے تجاویز بھی پیش کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی آئی اے کا ماہانہ خسارہ 12 ارب روپے سے متج...

مالی مشکلات سے دوچار قومی ایئرلائن(پی آئی اے ) کا ماہانہ خسارہ 12 ارب روپے سے تجاوز کرگیا۔ دستاویزات کے مطابق پی آئی اے کی ماہانہ آمدن 22 ارب اور اخراجات 34 ارب روپے تک ہیں، پی آئی اے کا ماہانہ خسارہ 12 ارب جبکہ مجموعی خسارہ تقریبا 740 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ پی آئی اے نے کمرشل بینکوں سے حکومتی گارنٹی پر 260 ارب قرض لیا ہوا ہے، جس پر کمرشل بینکوں کو قرضے پر ماہانہ 8 ارب روپے سے زائد سود ادا کرنا ہے، پی آئی اے ایف بی آر کو ایک ارب 25 کروڑ روپے جبکہ سول ایوی ایشن کو ماہانہ ایک ارب سے زائد کی ادائیگی نہیں کر رہا۔ دوسری جانب وزارت خزانہ نے قومی ائیرلائن کے قرض پر سود اور مزید خسارہ برداشت کرنے سے انکار کردیا۔ نگران وزیرخزانہ نے نجکاری ڈویژن، پی آئی اے انتظامیہ سے نجکاری پلان مانگ لیا، متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کی نجکاری فوری عمل میں لائی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سستی گرین انرجی کو فروغ دینے کے لیے...

اسلام آباد(شِنہوا)پاکستانی ماہرین نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیائی ملک میں سستی و صاف اور سرسبز توانائی کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کو چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک) کے تحت چین کے ساتھ تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں قائم ایک تھنک ٹینک پائیدار ترقی کے پالیسی انسٹی ٹیوٹ (ایس ڈی پی آئی ) کے زیر اہتمام "سی پیک کے تحت قابل تجدید توانائی تعاون" کے عنوان سے منعقدہ ایک سیمینار کے دوران ماہرین نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان قریبی تعلقات ہیں جنہیں پاکستان میں سستی اور صاف توانائی تک رسائی کو بڑھانے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔

2013 میں شروع کیا گیا سی پیک چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا قومی منصوبہ ہے جوجنوب مغربی پاکستان میں گوادر کی بندرگاہ کو شمال مغربی چین کے سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کے کاشغر سے ملانے والی ایک راہداری پر مبنی ہے اور اس کے ذریعےتوانائی، ٹرانسپورٹ اور صنعتی تعاون کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عابد قیوم سلہری نے کہا کہ آلودہ ایندھن کے مسلسل استعمال سے پیدا ہونے والا موسمیاتی بحران جغرافیہ اور معاشی حالات کی تفریق کے بغیر عالمی برادری کو متاثر کررہا ہے۔

سینیٹ کی دفاع کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید (درمیان میں سامنے) صوبہ پنجاب میں "اوپن ڈے" تقریب کے دوران کروٹ پن بجلی منصوبےکا دورہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

پاکستان کا شمار موسمیاتی خطرات کے انڈیکس میں  10 سب سے زیادہ خطرے سے دوچار ممالک میں ہوتا ہے اور ملک کو گزشتہ سال ماحولیاتی تغیر کی وجہ سے تباہ کن سیلابوں کا سامنا کرنا پڑا جس سے بچوں سمیت 3 کروڑ30 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے۔

سلہری نے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک ماحولیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے قابل تجدید توانائی کی طرف منتقل ہورہے ہیں جبکہ پاکستان میں مختلف اندرونی اور بین الاقوامی عوامل کی وجہ سے مہنگی توانائی ملکی سطح پراستعمال ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ان مسائل کے حل کے لیے قابل عمل اور عملی حل کے ساتھ سبز توانائی کے اقدامات کو فروغ دینے میں چین کی مہارت استفادہ کرنا چاہیے جبکہ سی پیک کے تحت توانائی کے مختلف منصوبے پہلے ہی پاکستان کو 2030 تک بجلی کی پیداوار میں قابل تجدید توانائی کے حصہ کو 30 فیصد تک بڑھانے کے  ہدف کو حاصل کرنے میں مدد کر رہے ہیں۔ 

منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کی وزارت میں سینٹر آف ایکسی لینس فارسی پیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر لیاقت علی شاہ نےاس موقع پر کہا کہ سی پیک نے پاکستان کو قابل تجدید توانائی کو تیزی سے اپنانے اور کاربن کے نمایاں طور پر کم اخراج کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔

انہوں نے صنعت اور توانائی کی پالیسیوں کو سبز صنعتی پالیسیوں کے ساتھ ہم آہنگ کرکے ادارہ جاتی صلاحیت اور پالیسی انضمام کی ضرورت پر زور دیا۔

سندھ ہائیکورٹ کا نجی اسکول انتظامیہ کو فیس ن...

سندھ ہائیکورٹ نے نجی اسکول انتظامیہ کو فیس نہ بڑھانے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں فیس میں اضافے پر نجی اسکول کے خلاف والدین کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار نے کہا کہ اگست 2022 میں اسکول کی نئی برانچ کا افتتاح ہوا تھا، اسکول انتظامیہ نیلائف ٹائم فیس میں 50 فیصد رعایت دینے کاکہا تھا۔ درخواست گزار نے کہا کہ ائیر کنڈیشنڈ کلاس روم سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی، آہستہ آہستہ اسکول انتظامیہ کا رویہ تبدیل ہوتا چلا گیا، بچوں کو ٹین کی چھت کے نیچے بٹھانا شروع کردیا۔ بچوں کے والدین نے عدالت میں موقف اپنایا کہ اسکول میں شکایت کی توبچوں کو اسکول سے نکالنے کاکہا گیا جس پر عدالت سے رجوع کیا۔ درخواست گزار کے موقف پر عدالت نے کہا کہ اسکول انتظامیہ پرانی فیس میں صرف 5 فیصد اضافہ کر سکتی ہے، جب تک فیصلہ نہیں ہوجاتا اسکول انتظامیہ فیس میں 5 فیصد سے زیادہ اضافہ نہ کرے ۔ عدالت نیاسکول انتظامیہ کو والدین سے 30 ہزار روپے فیس وصولی سے بھی روک دیا جب کہ عدالت نے آئندہ سماعت پر اسکول انتظامیہ اور ڈی جی پرائیویٹ اسکولزکو طلب کرلیا۔ خیال رہے کہ عدالت میں درخواست دائر ہونے کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے بچوں کو اسکول سے نکالنے سے بھی روک دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر اعظم کی کمبوڈیا کے ہم منصب سے بات...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے سرکاری دورے پرچین میں موجودکمبوڈیا کے وزیر اعظم ہُن مانیٹ سے عظیم عوامی ہال میں بات چیت کی۔

بات چیت کے دوران لی چھیانگ نے کہا کہ چین اور کمبوڈیا 65 سال قبل سفارتی تعلقات قائم کرنے کے بعد سے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں اور ایک دوسرے کی مدد کرتے رہے ہیں جبکہ دونوں ممالک نے دوطرفہ برابری اور باہمی فائدے کی مثال قائم کی ہے۔

اس موقع پر دونوں وزرائے اعظم نے صنعت، زرعی انفراسٹرکچر، ڈیجیٹل اکانومی، سرسبز ترقی، معائنہ اور قرنطینہ اور ترقیاتی تعاون کے شعبوں میں  دو طرفہ تعاون کی مختلف دستاویزات پر دستخطوں کی تقریب میں  شرکت کی۔

چینی وزیر اعظم نے کہا کہ چین کمبوڈیا کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ سطح کے تبادلوں میں اہم کردارادا کیا جاسکے ، سٹریٹجک روابط کو مضبوط بنایا جا سکے اور  ایک مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین و کمبوڈیا کمیونٹی کی تعمیر میں نئی پیش رفت کو آگے بڑھایا جا سکے۔

لی چھیانگ نے کہا کہ چین قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ اور  قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ تلاش کرنے میں کمبوڈیا کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کمبوڈیا کے ساتھ ترقیاتی حکمت عملی کے تعاون کو بڑھانے، بین الحکومتی رابطہ کمیٹی کی حکمت عملی سے استفادہ کرنے اور صنعت، زراعت، معیشت اور تجارت میں تعاون کو بہتر بنانے کے لیے مزید عملی نتائج حاصل کرنے کا خواہشمند ہے۔

لی چھیانگ نے دونوں فریقوں سے "چین کمبوڈیا دوستی کا سال" منانے کے لیے سرگرمیوں کی میزبانی جاری رکھنے اور صحت، تعلیم، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں عوام کے درمیان تبادلے و تعاون کو بڑھانے پر زور دیا۔

چینی وزیر اعظم نے کہا کہ چین علاقائی اور بین الاقوامی معاملات میں کمبوڈیا کے ساتھ قریبی تعاون اور ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھے گا، گہرے اور  مزید ٹھوس لان کانگ میکونگ تعاون کو آگے بڑھائے گا، آن لائن جوئے اور بجلی کے فراڈ کا مقابلہ کرنے جیسے غیر روایتی سیکورٹی کے شعبوں میں باقاعدہ تعاون جاری رکھے گا اور ایک مشترکہ مستقبل کے ساتھ قریب ترلان کانگ میکونگ  کمیونٹی کی تعمیر میں کردار جاری رکھے گا۔

اس موقع پر کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن مانیٹ نے چین کے ساتھ "آہنی" دوستی کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ کمبوڈیا کی نئی حکومت چین کے ساتھ اس دوستی کو فروغ دینے کا سلسلہ  برقرار رکھے گی اوروہ دونوں ممالک کے درمیان روایتی تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ہن مانیٹ نے کہا کہ کمبوڈیا ون چائنہ اصول کی پاسداری کرتا ہے، چین کے اندرونی معاملات میں بیرونی طاقتوں کی مداخلت کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، اور چین کی طرف سے پیش کیے گئے اہم اقدامات کی حمایت کرتا ہے

انہوں نے "ڈائمنڈ ہیکساگون" تعاون کے فریم ورک کے تحت چین کے ساتھ توانائی، زراعت، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، سرمایہ کاری اور انسانیت کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے، بین الاقوامی اور علاقائی امور میں ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانے اور چین وکمبوڈیا کے درمیان مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کی امید ظاہر کی۔ 

برطانیہ کا امریکی کتوں کی ایک خاص نسل پر پاب...

برطانیہ میں کتوں کے حملوں کی تعداد اضافے، بچوں کو نشانہ بنائے جانے اور کئی خاندانوں کو دہشت زدہ کردینے کے واقعات کے بعد برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے امریکی کتوں کی خریداری پر پابندی کا فیصلہ کرلیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سونک نے کہا ہے کہ خطرناک حملوں کے بعد امریکی (XL بلی)کتوں پر برطانیہ میں پابندی عائد کی جائے گی۔ اس نسل کے امریکی کتوں کی درآمد برطانوی معاشرے کے لیے خطرہ ہیں ان کی درآمد کو روک دیا جائے گا۔ برطانوی وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اس سال کے آخر تک خطرناک کتوں کی اس نسل پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ویڈیو بیان میں برطانیہ کے وزیراعظم رشی سونک نے کہا کہ یہ کتے 2021 سے کم از کم 14 انسانی اموات کا باعث بنے اور یہ بچوں اور کمیونٹیز کے لیے خطرہ ہیں۔ برطانوی وزیراعظم نے اس نسل کے کتوں کے انسانوں پر حملوں کی ویڈیوز اور لوگوں میں پائے جانے والے خوف و ہراس کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نسل کے کتوں پر پابندی کے لیے فوری کام کرنے کی ہدایت دے دی ہے تاکہ لوگوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔ برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ مسئلہ چند بری تربیت یافتہ کتوں کا نہیں بلکہ ان کے رویے کا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مالکان کی ذمے داری ہے کہ وہ اپنے کتوں کو کنٹرول میں رکھیں، میں لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہم ان حملوں کو روکنے اور عوام کی حفاظت کے لیے فوری طور پر کام کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹرمپ کو الیکشن مداخلت کیس پر بیان بازی سے رو...

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن مداخلت کیس میں بیان بازی سے روکنے کیلئے عدالت میں درخواست داخل کر دی گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپیشل کونسل جیک اسمتھ نے عدالت سے درخواست کی کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ایسے بیانات جاری کرنے سے روکیں جن سے گواہان یا دیگر افراد ہراساں یا خوفزدہ ہو سکتے ہیں۔ جیک اسمتھ کی درخواست ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 2020 کے صدارتی الیکشن کے نتائج تسلیم نہ کرنے اورمداخلت سے متعلق مقدمے کے بارے میں ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ سال 2024 میں امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ری پبلیکن پارٹی کی طرف سے ایک بار پھر الیکشن میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ سابق صدر ٹرمپ کو 2020 کا الیکشن خراب کرنے اور خفیہ سرکاری دستاویزات اپنے پاس رکھنے کے متعدد معاملات میں اس وقت 91 ویں کرمنل چارجز کا سامنا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے کہاتھا کہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اخلاقیات سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی،سابق ا...

پاکستان میں امریکا کے سابق سفیر رچرڈ اولسن کو اخلاقیات سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر تین برس کی سزا سنادی گئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سابق سفیر رچرڈ اولسن پر 93 ہزار 4 سو ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ رچرڈ اولسن نے ذاتی مفادات حاصل کرنے کے لیے عہدے کا غلط استعمال کرنے کا اعتراف جرم کرلیا تھا۔ سماعت کے موقع پرآبدیدہ 63 سالہ سابق سفیر رچرڈ اولسن نے کہا کہ انہوں نے غلطیاں کی ہیں اور اس کے سنگین نتائج بھی نکلے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان پر الزام تھا کہ انہوں نے امریکی پالیسی سازوں پر اثرانداز ہونے کیلئے قطر حکومت کی مدد کی اور اپنی غیرقانونی سرگرمیوں کی پردہ پوشی کیلئے کئی اقدامات کیے۔ میڈیا کے مطابق ایسے اقدامات میں اہم ای میلز ڈیلیٹ کرنا اور انٹرویو کے دوران ایف بی آئی سے جھوٹ بولنا بھی شامل تھا۔ اٹارنی آفس کے مطابق پاکستان میں سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے ہوئے رچرڈ اولسن نے ایک پاکستانی امریکی بزنس مین سے بھی فوائد حاصل کیے تھے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اولسن کو منگل کے روز سزا سنائی جانا تھی جو کہ تین روز کے التوا سے سنائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ رچرڈ اولسن محکمہ خارجہ سے 2016 میں ریٹائرہوگئے تھے، وہ 2012 سے 2015 تک پاکستان میں امریکا کے سفیر رہ چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی کمپیوٹنگ انڈسٹری کی آمدنی 2022 میں 26 ک...

چھانگشا(شِنہوا)چین کی کمپیوٹنگ صنعت کی آمدنی 2022 میں 26 کھرب یوآن (تقریباً 362 ارب20 کروڑ ڈالر) تک پہنچ  گئی ۔

چین کے وسطی صوبہ ہونان کے شہر چھانگشا میں منعقدہ 2023 کی عالمی کمپیوٹنگ کانفرنس میں چینی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیف انجینئر ژاؤ زیگوو نے کہاکہ  انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی نئی جنریشن نے اقتصادی اور سماجی ترقی کے انداز کو تبدیل کر دیا ہے۔

ژاؤ نے کہا کہ کمپیوٹنگ ٹیکنالوجی اور کمپیوٹنگ انڈسٹری منفرد اختراعات کے ذریعے  بے پناہ صلاحیت کا مظاہرہ کر رہے ہیں اورہر شعبے میں ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

چائنہ اکیڈمی آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی طرف سے کانفرنس میں جاری کردہ وائٹ پیپر کے مطابق پچھلے چھ سالوں میں چین نے2 کروڑ 9 لاکھ 10 ہزار سے زیادہ جنرل سرورز اور 8 لاکھ20 ہزار مصنوعی ذہانت (اے آئی) سرورزبیرون ملک ٖفروخت کئے ہیں۔

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب سمیت 34 ممالک کی فوجی مشقیں برائٹ...

مصر کے محمد نجیب ملٹری بیس میں سعودی عرب سمیت 34 ملکوں کی مشترکہ فوجی مشقیں برائٹ سٹار 2023 اختتام پذیر ہوگئیں۔ اس حوالے سے سعودی آرمی ٹریننگ اتھارٹی کے سربراہ میجرجنرل عادل البلوی نے کہا کہ سعودی فوجی دستوں نے مقررہ تمام اہداف حاصل کرلیے، خصوصا بین الاقوامی سرحدووں کے تحفظ، سائبر سکیورٹی، بحری امن، میزائل ڈیفنس آپریشن میں تعاون اور مشترکہ بین الاقوامی عسکری آپریشنز کے نفاذ سے متعلق تجربات کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس سے قبل کہا تھا کہ مشترکہ مشقوں کا مقصد شریک افواج کے درمیان آپریشنل تصورات میں یکسانیت لانے کے لیے ہم آہنگی، پیشہ ورانہ مہارتوں کو بڑھانا، دہشت گردی اور گوریلا جنگ کے انسداد کی منصوبہ بندی اور سکیموں پر عمل درآمد ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ میں فلو کی نئی یونیورسل ویکسین کی طب...

لاس اینجلس(شِنہوا)  امریکہ نے فلوکی نئی  ممکنہ یونیورسل ویکسین کی طبی آزمائش کا پہلہ مرحلہ شروع کر دیا ہے۔

یو ایس نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشس ڈیزیز (این آئی اے آئی ڈی) کے زیر اہتمام اس ٹرائل میں  حفاظتی اور مدافعتی ردعمل کرنے کی صلاحیت کے لیے فلو ایم اوایس- وی 2نامی تحقیقاتی ویکسین کا جائزہ لے گا۔

ممکنہ ویکسین کو این آئی اے آئی ڈی کے ویکسین ریسرچ سنٹر کے محققین نے ڈیزائن کیا ہے ۔ اسے انفلوئنزا وائرس ہیماگلوٹینن پروٹین کے کچھ حصے کو  نینو پارٹیکل اسکافولڈز پر رپیٹنگ  نمونوں میں ظاہر کر کے بہت سے مختلف انفلوئنزا وائرس کی اقسام کے خلاف اینٹی باڈیز پیدا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

قومی ادارہ صحت این آئی ایچ کے مطابق،  جانوروں میں اس ویکسین کے تجربہ کے نتیجے میں مضبوط اینٹی باڈی ردعمل سامنے آیا ہے۔

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدرکا شمال مشرقی یونیورسٹی کی فیکلٹی او...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے شمال مشرقی یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء سے ملک کے  شمال مشرقی علاقے کے مکمل احیاء اور چینی جدیدیت کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون کا مطالبہ کیاہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین صدر شی نے ان خیالات کا اظہار ایک جوابی خط میں کیا  جس میں انہوں نے یونیورسٹی کی 100ویں سالگرہ پر فیکلٹی ممبران، طلباء اور سابق طلباء کو مبارکباد پیش کی۔

صدر شی نے کہا کہ اپنے قیام کے بعد سے، شمال مشرقی یونیورسٹی نے بڑی تعداد میں ٹیلنٹ کو پروان چڑھایا ہے، جس نے ملک اور قوم کے لیے مثبت کردار ادا کیا ۔

انہوں نے اپنی اس امیدکا اظہار کیا کہ یونیورسٹی ملک کی سٹریٹجک ضروریات کی بنیاد پرمزید اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل ٹیلنٹ کو پروان چڑھائے گی، مضبوط شعبوں میں اپنی نمایاں برتری کوفروغ دیتے ہوئے  اعلیٰ سطح کے سائنسی تحقیق کی کامیابیوں کو جاری رکھے گی۔

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت کا افغان طلبا کے ویزوں میں توسیع سے ان...

بھارت نے افغان طلبا کے ویزوں میں توسیع اور اسکالرشپس دوبارہ شروع کرنے سے انکار کردیا۔ افغانستان کی دوست ہونے کی دعویدار مودی سرکار نے اپنے ملک میں موجود افغان طلبا کے ویزوں میں توسیع کرنے اور اسکالرشپس دینے سے انکار کردیا۔ بھارت 2022 میں بھی افغان طلبا کے ویزے منسوخ کرچکا ہے۔ ہزاروں افغان طلبا بھارت کی مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں۔ بھارت میں تقریبا 21 ہزار افغان شہری موجود ہیں جن میں سے 11 ہزار پناہ گزین کے طور پر رجسٹرڈ ہیں تاہم انہیں سرکاری طور پر پناہ گزین تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔ بھارت اپنے فارنرز ایکٹ 1946 کے تحت ملک میں افغان مہاجرین اور پناہ گزینوں کو غیر قانونی تارکین وطن کے طور پر گردانتا ہے۔ اس قانون کی وجہ سے افغان شہریوں کیلئے بھارت میں بنیادی سہولیات تک رسائی ناممکن ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بین الاقوامی ایتھلیٹس تمغوں اور دوستی کا مقص...

ہانگ ژو(شِنہوا)ایشیائی کھیلوں کے قریب آنے کے ساتھ ہی بین الاقوامی  اتھلیٹس براعظم کے سب سے بڑے کھیلوں کے ٹورنامنٹ کے لیے حتمی تیاریاں کر رہے ہیں جو دور دراز سے دوستوں کے ساتھ تعلقات کووسعت دیتے ہوئے کھیلوں میں کامیابیاں حاصل کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔

23 ستمبر کو  چین کے مشرقی صوبہ ژی جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں شروع ہونے والی 19ویں ایشین گیمز  میں45 ممالک سے تقریباً 12 ہزار 500 کھلاڑی شرکت کریں گے۔

ایتھلیٹس 15 دنوں کے مقابلے کے دوران 61 شعبوں اور40 مختلف کھیلوں میں کُل 481 سونے کے تمغوں  کے لیے مقابلہ کریں گے۔

عالمی اور اولمپک چیمپئنز ایک بار پھر چار سال بعد ہونے والی ایشین گیمز کے لیے تیار ہیں جبکہ ایتھلیٹس جان چکے ہیں کہ سفر کتنا مشکل ہو سکتا ہے تاہم وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے پر عز م ہیں۔

حال ہی میں پیرس 2024 اولمپک گیمز تک رسائی حاصل کرنے والے پہلے ملائیشیائی برٹ رانڈ روڈیکٹ  لائسز  قومی ایکواٹک ٹیم کے ساتھ ہانگ ژو میں ہونے والی مقابلوں میں حصہ لیں گے-

19ویں ایشین گیمز میں ملائیشیا کے دستے کے شیف ڈی مشن داتو چونگ کم فیٹ نے کہاکہ اگرچہ چین اپنے ٹریک ریکارڈ اور شہرت کی وجہ سے ان دو آبی شعبوں( غوطہ خوری اور تیراکی ) میں غالب قوت دکھائی دیتا ہے تاہم مجھے یقین ہے کہ ہمارے غوطہ خور اور تیراک آخر تک لڑیں گے اور ملائیشیا کے لیے تمغے حاصل کرنے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے ۔

انچیون 2014 اور جکارتہ 2018 میں پچھلے ایشیائی کھیلوں میں مردوں کے ہینڈ بال میں  طلائی تمغے جیتنے والے  قطر کے اتھلیٹس ہانگ ژو میں اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھنے کے خواہشمند ہیں۔

قطر اولمپک کمیٹی کے سیکرٹری جنرل جاسم بن راشد البوین نے کہا کہ وہ تمام فیڈریشنوں کے لیے کامیابی کے خواہش مند ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ایسے نتائج حاصل ہوں گے جن سے قطری کھیلوں کی ترقی اور براعظمی سطح پر ملک کی نمایاں موجودگی کی عکاسی ہو سکے۔