• Columbus, United States
  • |
  • ١١ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین کی شہری ہوابازی کی نقل و حمل میں اپریل م...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی شہری ہوابازی کی نقل و حمل میں اپریل میں بحالی کی مضبوط رفتار دیکھی گئی۔

چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن  کے اہلکار لی یونگ نے نے منگل کو ایک پریس  کانفرنس میں بتایا کہ سیکٹر کا کل ٹرانسپورٹ ٹرن اوور 9 ارب 31 کروڑ ٹن کلو میٹر تھا جو گزشتہ سال کی نسبت  214.5 فیصد زائد ہے  اورکوویڈ وبا پھیلنے سے پہلے 2019 کی اسی مدت میں ریکارڈ کی گئی سطح کے 88.6 فیصد تک پہنچ گیا۔

گزشتہ ماہ تقریباً 5 کروڑ 28 لاکھ فضائی مسافروں کے  سفری دورے ریکارڈ کیے گئے جو گزشتہ سال کی نسبت 537.9 فیصد زائد ہیں۔ گزشتہ ماہ فضائی مسافروں کے کل سفری دوروں میں سے مقامی راستوں پرفضائی مسافروں کی نقل و حمل میں اپریل 2019  کے مقابلے میں3.4 فیصد اضافہ ہوا۔

 لی نے کہا کہ رواں سال اپریل میں چین کے شہری ہوابازی کے شعبے میں کارگو اور ڈاک کا حجم کل5 لاکھ 45 ہزار ٹن تھا جو 2019 کی اسی مدت میں ریکارڈ کیے گئے اعداد و شمار کے 90.6 فیصد تک پہنچ گیا۔

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی قانون سازویٹ لینڈزکے تحفظ کے قانون پر ع...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی اعلیٰ مقننہ، نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی مئی اور جولائی کے درمیان چھ صوبوں میں  ویٹ لینڈز کے تحفظ کے قانون پر عملدرآمد کا معائنہ کرنے کے لیےقانون سازوں کو بھیجے گی۔ اس کے علاوہ این پی سی  کی قائمہ کمیٹی کے قانون نافذ کرنے والے معائنہ گروپوں کے منگل کو ہونے والے اجلاس کے مطابق، این پی سی کی قائمہ کمیٹی آٹھ دیگر صوبائی سطح کے علاقوں میں مقامی مقننہ کو بھی قانون پر عملدرآمد کے معائنے کی ذمہ داری سونپے گی۔  اجلاس کے مطابق، قانون ساز سات پہلوؤں سے قانون پر عملدرآمد کا معائنہ کریں گے، جس میں یہ بھی شامل ہے کہ مقامی حکومتیں اور متعلقہ حکام ویٹ لینڈ کے تحفظ اور ان کے استعمال اور بحالی کے قانونی فرائض کو کیسے پورا کررہے ہیں۔ این پی سی کی قائمہ کمیٹی اکتوبر کے آخر میں قانون پر عملدرآمد کے معائنے کے بارے میں ایک رپورٹ کا جائزہ  اور اس پر غور کرے گی۔

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-شانشی-شی آن-چین-وسط ایشیاسربراہ اجلاس-می...

چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر شی آن میں چین-وسطی ایشیا سربراہ اجلاس کے میڈیا سینٹر میں ایک صحافی روایتی چینی ثقافت کامشاہدہ کررہی ہے۔(شِںہوا)

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-شانشی-شی آن-چین-وسط ایشیاسربراہ اجلاس-پر...

چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر شی آن میں چین-وسطی ایشیا سربراہ اجلاس کے بارے میں پریس بریفنگ دیکھی جا سکتی ہے۔(شِںہوا)

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا ا...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے  تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں حالیہ تبدیلیوں کی بنیاد پر بدھ سے پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

 نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 380 یوآن (تقریباً 54.67 ڈالر) فی ٹن اور 365 یوآن فی ٹن کمی کی جائے گی۔ قیمتوں کے تعین کے موجودہ طریقہ کارکے تحت، خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں تبدیلی کے بعد ریفائنڈ تیل کی مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیاجاتا ہے۔

کمیشن نے ملک کی تین بڑی تیل کمپنیوں چائنہ نیشنل پٹرولیم کارپوریشن، چائنہ پیٹرو کیمیکل کارپوریشن اور چائنہ نیشنل آف شور آئل کارپوریشن اور آئل ریفائنریوں کو تیل کی پیداوار کو برقرار رکھتے ہوئےمستحکم سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے نقل و حمل میں سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کا اسرائیل فلسطین سیاسی عمل میں...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کی سیاسی اورامن سازی کے امورکے بارے میں انڈرسیکرٹری جنرل روزمیری ڈی کارلو نےاسرائیلیوں اورفلسطینیوں کےدرمیان بات چیت میں تعطل پرافسوس کا اظہارکیا ہے۔

ڈی کارلونے فلسطین کی تباہی کے طور پر مشہور ساںحہ نکبہ کو75 سال مکمل ہونے کی یادمیں ایک اعلیٰ سطحی خصوصی اجلاس سے خطاب کرتےہوئےکہاکہ اسرائیل فلسطین تنازعہ کے پرامن اور دیرپا حل تلاش کرنے کی کوششیں اقوام متحدہ کے ابتدائی دنوں سے ہی اس کے کام کا مرکز رہی ہیں۔

فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حقوق کی کمیٹی کے زیر اہتمام یادگاری تقریب 30 نومبر 2022 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی منظور کردہ قرارداد کے مطابق تھی۔

ڈی کارلو نے کہااس یادگاری دن پرمیں گہری تشویش کے ساتھ  خطاب کر رہی ہوں کیونکہ یہ بات مشاہدے میں آ رہی ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں، بین الاقوامی قانون اورسابقہ معاہدوں پرمبنی دو ریاستی حل کی جانب سیاسی عمل کو دوبارہ شروع کرنے کے امکانات کم ہوتے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشرقی یروشلم سمیت مقبوضہ مغربی کنارے میں بستیوں کی تیزی سے توسیع  جو بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی ہے اور ڈرامائی طور پر مستقبل کی فلسطینی ریاست  کی زمین کو تبدیل کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تشدد سمیت آباد کاروں سے متعلق تشدد اب بھی وسیع ہے جبکہ فلسطینیوں کی ملکیتی املاک کی بے دخلی، مسماری اور قبضے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات ایک قابل عمل، متصل فلسطینی ریاست کے قیام کے امکانات کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان۔ مانسہرہ۔ سی پیک۔ سکی کناری پن بجلی...

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں سی پیک کے تحت بننے والے سکی کناری پن بجلی گھر منصوبہ کے ڈیم کا ایک منظر ۔ (شِنہوا)

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان۔ مانسہرہ۔ سی پیک۔ سکی کناری پن بجلی...

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں سی پیک کے تحت بننے والے سکی کناری پن بجلی گھر منصوبہ کے ڈیم کا ایک منظر ۔ (شِنہوا)

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان۔ مانسہرہ۔ سی پیک۔ سکی کناری پن بجلی...

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں سی پیک کے تحت بننے والے سکی کناری پن بجلی گھر منصوبہ کے ڈیم کا ایک منظر ۔ (شِنہوا)

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان۔ مانسہرہ۔ سی پیک۔ سکی کناری پن بجلی...

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں سی پیک کے تحت بننے والے سکی کناری پن بجلی گھر منصوبہ کے تعمیراتی مقام پر لوگ کام کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان۔ مانسہرہ۔ سی پیک۔ سکی کناری پن بجلی...

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں سی پیک کے تحت بننے والے سکی کناری پن بجلی گھر منصوبہ کے تعمیراتی مقام پر لوگ کام کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان۔ مانسہرہ۔ سی پیک۔ سکی کناری پن بجلی...

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں سی پیک کے تحت بننے والے سکی کناری پن بجلی گھر منصوبہ کے تعمیراتی مقام پر لوگ کام کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان۔ مانسہرہ۔ سی پیک۔ سکی کناری پن بجلی...

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں سی پیک کے تحت بننے والے سکی کناری پن بجلی گھر منصوبہ کے ڈیم کا ایک منظر ۔ (شِنہوا)

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان۔ مانسہرہ۔ سی پیک۔ سکی کناری پن بجلی...

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں سی پیک کے تحت بننے والے سکی کناری پن بجلی گھر منصوبہ کے ڈیم کا ایک منظر ۔ (شِنہوا)

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان۔ مانسہرہ۔ سی پیک۔ سکی کناری پن بجلی...

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں سی پیک کے تحت بننے والے سکی کناری پن بجلی گھر منصوبہ کے ڈیم کا ایک منظر ۔ (شِنہوا)

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان۔ کراچی۔ انسداد پولیو ویکسین مہم

کراچی میں انسداد پولیو مہم کے دوران ایک طبی کارکن ایک بچے کو ویکسین پلارہی ہے۔(شِنہوا)

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان۔ کراچی۔ انسداد پولیو ویکسین مہم

کراچی میں انسداد پولیو مہم کے دوران ایک طبی کارکن ایک بچے کو ویکسین پلارہی ہے۔(شِنہوا)

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، صنعتی پیداوار میں 5.6 فیصد اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) چین کے ایک اہم معاشی اشار یے ویلیو ایڈڈ صنعتی پیداوار میں اپریل کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 5.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

چین کے قومی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق نمو کی شرح مارچ کے مقابلے میں 1.7 فیصد پوائنٹس زیادہ تھی۔

ادارہ شماریات کے مطابق اپریل میں صنعتی پیداوار عمومی طور پر مستحکم رہی اور آلاتی پیداوار کے شعبے میں تیز رفتار ترقی ہوئی۔

صنعتوں کے اعداد و شمار کے مطابق مینوفیکچرنگ شعبے کی پیداوار میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 6.5 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ بجلی، حرارت، گیس اور پانی کی پیداوار اور فراہمی میں 4.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملکیت کے لحاظ سے ریاست کے زیر انتظام کاروباری اداروں کی پیداوار میں 6.6 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ نجی شعبے کی پیداوار 1.6 فیصد زیادہ ہوئی ہے۔

مصنوعات کی اقسام کے لحاظ سے نئی توانائی گاڑیوں اور سولر سیلز کی پیداوار میں گزشتہ سال کی نسبت بالترتیب 85.4 فیصد اور 69.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سال کے پہلے چار مہینوں میں چین کی ویلیو ایڈڈ صنعتی پیداوار 3.6 فیصد بڑھی ہے جو پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 0.6 فیصد پوائنٹس تیز ہے۔

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، شہری بیروزگاری کی شرح 5.2 فیصد رہی

بیجنگ (شِںہوا) چین میں رواں سال اپریل میں شہری بے روزگاری کی سروے کے تحت شرح 5.2 فیصد رہی جو مارچ کی نسبت 0.1 فیصد پوائنٹس کم ہے۔

منگل کے روز قومی ادارہ شماریات کے مطابق لیبر مارکیٹ میں 25 سے 59 برس کی عمر کے افراد میں یہ شرح اپریل میں 4.2 فیصد رہی جو مارچ کی شرح 4.3 فیصد کے مقابلے میں کم ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 31 بڑے شہروں میں سروے کے تحت بیروزگاری کی شرح اپریل میں 5.5 فیصد رہی جبکہ مارچ میں بھی شرح یہی تھی۔

سروے کے تحت شہری بیروزگاری کی شرح کا حساب ان بیروزگار لوگوں کی تعداد کی بنیاد پر لگایا جاتا ہے جنہوں نے شہری علاقوں میں روزگار سروے میں حصہ لیا ہے ۔ ان میں شہروں کے مہاجر محنت کش بھی شامل ہیں۔

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سڈنی میں آسٹریلین فیشن ویک کا آغاز

سڈنی (شِںہوا) آسٹریلین فیشن ویک رواں سال ایک با ر پھر منعقد ہو رہا ہے۔ فیشن سے وابستہ افراد اس سالانہ تقر یب میں پورے جوش وخروش سے شرکت کررہے ہیں۔ اس میں بہترین اورچمکدار آسٹریلوی ڈیزائن نمائش کے لئے پیش کئے گئے ہیں۔

پیر سے شروع ہونے والا یہ فیشن ویک 19 مئی تک جاری رہے گا۔

 

آسٹریلیا، سڈنی میں منعقدہ آسڑیلین فیشن ویک میں ایک ماڈل ملبوسات پیش کررہی ہے۔ (شِنہوا)

آسٹریلیا، سڈنی میں منعقدہ آسڑیلین فیشن ویک میں شرکت کرنے والی خواتین کا تصاویر کے لئے ایک انداز ۔(شِنہوا)

آسٹریلیا، سڈنی میں منعقدہ آسڑیلین فیشن ویک میں ایک ماڈل ملبوسات پیش کررہی ہے۔(شِنہوا)

آسٹریلیا، سڈنی میں منعقدہ آسڑیلین فیشن ویک میں ایک فوٹو گرافر تصاویربنارہا ہے۔(شِنہوا)

 

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، گریجویشن سیزن کے قریب روزگار کے فروغ کی...

بیجنگ (شِںہوا) چینی وزارت تعلیم رواں سال فارغ التحصیل کالج طلبا کے لئے اعلیٰ معیار اور مکمل روزگار کو یقینی بنانے کے لئے مئی سے اگست تک ایک خصوصی روزگار تشہیری مہم کا انعقاد کرے گی۔

وزارت نے بتایا کہ گریجویشن سیزن کے قریب اس مہم میں 5 امور پر توجہ مرکوز کی جائے گی جس میں ملازمت کے زیادہ مواقع پیدا کرنا ،روزگار میں رہنمائی بہتر بنانا اور اہم گروپس کے لئے تعاون مستحکم کرنا شامل ہے۔

جامعات اور کالجز کو کیمپس میں بھرتی بارے سرگرمیوں کے لئے کمپنیز  کو مدعو کرنا اور فارغ التحصیل طلبا کو نچلی سطح پر ملازمتیں تلاش کرنے کی ترغیب دینا بھی وقت کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل گزشتہ نومبر میں وزارت کی جانب سے شروع کردہ ایک روزگار تشہیری مہم کے ذریعے نئے فارغ التحصیل طلبا کے لیے تقریباً 25 لاکھ 30 ہزار ملازمتیں پیدا کی گئی ہیں۔ اس مہم میں 2 ہزار 415 جامعات اور کالجز حصہ لے رہے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق رواں سال چین میں 1 کروڑ 15 لاکھ 80 ہزار کالج گریجویٹس ہوں گے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیجنگ میں سائنس و ٹیکنالوجی کاروباری اداروں...

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ میں 2022 میں یومیہ 293 سائنس و ٹیکنالوجی کاروباری ادارے قائم کئے گئے جو کہ 2012 کی نسبت 3.8 گنا زائد ہے۔

ژونگ گوان کن فورم 2023 بارے ایک پریس کانفرنس کے مطابق 2022 میں بیجنگ میں فی 10 ہزار افراد پر ایجادات کے پیٹنٹ کی تعداد 218 تک پہنچ گئی جو 2012 کے مقابلے میں 6.5 گنا زائد ہے۔ یہ فورم 25 سے 30 مئی تک چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقد ہوگا۔

شہر میں ٹیکنالوجی تجارتی معاہدوں کا کاروبار 2022 میں 794.75 ارب یوآن (تقریباً 114.28 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گیا جو 2012 سے 3.2 گنا زیادہ ہے۔

ژونگ گوان کن ملک کا پہلا قومی اعلیٰ ٹیکنالوجی صنعتی ترقیاتی علاقہ ہے جس کا بیجنگ کی سائنسی و تکنیکی اختراع میں بڑا حصہ ہے۔

یہ  فورم 2007 میں قائم ہوا تھا جو اب قومی سطح پر کھلا اختراع پلیٹ فارم بن چکا ہے۔ رواں سال کے فورم کا موضوع "مشترکہ مستقبل کے لئے کھلا تعاون" ہے جس میں کانفرنسز، نمائشیں، تحقیقی کامیابیوں کے اجراء، جدید ترین شعبوں میں مقابلے اور ٹیکنالوجی کی تجارت شامل ہو گی۔

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ژونگ گوان کن فورم 2023 کی میزبانی کرے گا

بیجنگ (شِنہوا) 2023  ژونگ گوان کن فورم (زیڈ جی سی) بیجنگ میں 25 سے 30 مئی تک منعقد کیا جائے گا جس میں کامیابیوں کا مظاہرہ اور ٹیکنالوجی تعاون جیسی تقریبات شامل ہوں گی۔

اس فورم کا عنوان 'مشترکہ مستقبل کے لئے کھلے پن کا تعاون' ہے جس میں 150 سے زائد تقریبات کی میزبانی کی جائے گی جن میں 55 متوازی فورمز شامل ہیں۔

 یہ فورم 80 سے زائد ممالک اور خطوں کے ساتھ ساتھ تقریباً 200 غیر ملکی سرکاری ڈیپارٹمنٹس ، بین الاقوامی اداروں اور  تنظیموں  کو اپنی جانب متوجہ کرے گا۔

منتظمین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ متعدد شعبوں سے تقریباً 120 اعلیٰ ماہرین فورم کے دوران اہم تقاریر کریں گے۔

رواں سال کے فورم میں متعدد جدید سائنس ٹیکنالوجی کی کامیابیوں، تحقیقی رپورٹس، بین الاقوامی تعاون کے بڑے منصوبوں کے خاکے کے ساتھ ساتھ حکمت عملی اور اقدامات بارے خبروں کی تشہیر ہو گی۔

علاوہ ازیں چین کی سائنس ٹیکنالوجی کی کامیابیوں کے ارتقا بارے سالانہ رپورٹ اور 10 اعلیٰ بین الاقوامی ٹیکنالوجی انوویشن ٹرانسفر  منصوبے بھی شامل ہوں گے۔

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شی آن سربراہی اجلاس سے چین۔وسطی ایشیا تعاون...

بشکیک (شِنہوا) کرغزستان کے ایک معروف ماہر نے کہا ہے کہ آئندہ چین۔وسطی ایشیا سربراہی اجلاس سے ایک نیا پلیٹ فارم مہیا ہونے کے ساتھ ساتھ 6 شریک ممالک کے مابین تعاون کے ایک نئے باب کا آغازہو  گا۔

کرغزستان کے ایک معروف ما ہر اور الاتو انٹرنیشنل یونیورسٹی میں بین الاقوامی تعلقات کے پروفیسر کوبانیچ بیک تابالدیو نے شِنہوا کو دیئے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ وسطی ایشیا نہ صرف جغرافیائی طور پر چین سے قربت رکھتا ہے بلکہ خصوصاً اقتصادی، تجارتی، مالیاتی اور قرضہ جات جیسے شعبوں میں بھی چین کے ساتھ بہت قریبی طور منسلک ہے۔

انہوں نے کہا کہ وسطی ایشیا قدیم شاہراہ ریشم کے ساتھ واقع ہےاور خطے کے تمام ممالک نےمختلف طور پر بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو میں شرکت کی ہے۔وسطی ایشیائی خطے کے تمام ممالک چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کا اطلاق کر رہے ہیں جو تمام فریقین کے لئے مفید ہے۔

انہوں نے کہا کہ مثال کے طور پر چین۔کرغزستان۔ازبکستان ریلوے کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں جو سفری سہولیات، توانائی اور شاہراہ ریشم کے ساتھ دیگر بنیادی ڈھانچے کو بہتر کرنے کے لئے چین اور وسطی ایشیا کی مشترکہ امنگوں کی گواہ ہے۔

چین اور خطے میں واقع ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کی ایک اور ضروری دلیل  چین کی نہ صرف اقتصادی میدان یا جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز متعارف کرانے میں کامیابی ہے بلکہ غربت کے خاتمے اور شہری سماجی حالات کو بہتر بنانا بھی ہے۔

مثال کے طور پر ازبکستان غربت میں کمی لانے کے چینی تجربے کو سیکھنے کا خواہش مند ہے۔ 40 برس میں چین نے 70 کروڑ سے زائد افراد کو غربت سے نکالا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ چین کی بہت بڑی مارکیٹ ہر قسم کی اشیا بنانے والوں کے لئے مزید توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔ وسطی ایشیا کی سبز زرعی مصنوعات کی چین کو برآمدات میں آہستہ آہستہ اضافہ ہو رہا ہے۔

ماہر کے مطابق ازبکستان چین کو چیریز برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔  کرغزستان اور تاجکستان گوشت، شہد اور خشک میوہ جات سمیت دیگر خوراک کی اشیا چین کو برآمد  کرنے میں آہستہ آہستہ اضافہ کر رہے ہیں۔ چین اور قازقستان کے درمیان بھی تجارت بڑھ رہی ہے۔ 

تابالدیو نے کہا مجھے پختہ یقین ہے کہ شی آن سربراہی اجلاس کے بعد چین اور وسطی ایشیا کے پانچ ممالک کے مابین تعلقات اور باہمی روابط مضبوط ہوں گے اور ایک نئی سطح پر پہنچیں گے۔

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، کالج سے فارغ التحصیل نوجوان افراد کے ل...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت برائے انسانی وسائل و سماجی تحفظ (ایم ایچ آر ایس ایس) اور دیگر 9 سرکاری ایجنسیز نے نوجوانوں بشمول کالج سے فارغ التحصیل افراد کے لئے تربیتی نوکریوں میں اضافے بارے مشترکہ سرکلر جاری کر دیا ہے۔

ایم ایچ آر ایس ایس کے ایک عہدیدار کے مطابق چین رواں سال  کالج سے فارغ التحصیل ہونے والے 16 سے 24 سال کی عمر کے درمیان ایسے نو جوانوں کے لئے کم از کم 10 لاکھ تربیتی آسامیاں متعارف کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جنہیں تعلیم مکمل کرنے کے بعد دو سالوں سے ملازمت نہیں ملی۔

عہدیدار نے کہا کہ متعلقہ سرکاری ڈیپارٹمنٹس کمپنیز کی  سائنسی تحقیق، تکنیکی مہارت، انتظامات اور سماجی خدمات جیسے متعدد شعبوں میں نوجوان افراد کی متنوع ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تربیتی آسامیاں فراہم کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کر یں گے۔

اگر کسی تربیت یافتہ شخص کو دوران نوکری یا بعد از تربیت ملازمت دی جاتی ہے تو کمپنی کو ان کے ساتھ لیبر معاہدے پر دستخط کرنے اور سماجی انشورنس شراکت فراہم کرنا ہو گی۔

سرکلر کے مطابق جن افراد کو تربیتی دور مکمل ہونے کے بعد ملازمت نہیں ملے گی چین ان کے لئے طلب کی بنیاد پر معاونت فراہم کرے گا اور پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام تجویز کرے گا تاکہ نوکری تلاش کرنے یا اپنا کاروبار شروع  کرنے میں ان کی مدد ہو سکے۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ تربیتی آسامیاں متعارف کر وانے والی کمپنیز کے لئے ملک کی جا نب سے محصول فراہم کیا جائے گا۔

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہنگری کی چین کے لئے دوستانہ حکمت عملی کو سرا...

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی نے ہنگری کے وزیر برائے خارجہ امور و تجارت پیٹر زیجارٹو سے ملاقات کی ہے۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ وہ ہنگری کی چین کے لئے دوستانہ حکمت عملی کو سراہتے ہیں  جو ہنگری اور اس کے عوام کے مفادات ، چین  اور یورپ کے مشترکہ مفادات اور وقت کے رجحان کے مطابق ہے۔

وانگ نے کہا کہ چین کی ترقی اور نمو پر امن طاقتوں کو مضبوط کرتی ہے اور عالمی استحکام میں اضافے کا باعث ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین اور ہنگری کےدرمیان باہمی احترام، اعتماد، تفہیم اور معاونت نے دو طرفہ تعلقات کی تاریخ کے بہترین دور میں رہنمائی کی ہے۔

وانگ نے واضح کیا کہ چین یورپی اسٹریٹجک خودمختاری کی حمایت کرتا ہے۔ چین ہنگری اور دیگر یورپی ممالک کے ساتھ حقیقی کثیر الجہتی، بین الاقوامی تعلقات میں جمہوریت کو فروغ دینے اور عالمی گورننس نظام کو منصفانہ اورغیر جانبدار بنانے کے لئے کام کرنے کا خواہاں ہے۔ 

چین کی یوکر ین بحران میں سیاسی سمجھوتے کی تلاش کے لئے کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے زیجارٹو نے کہا کہ ہنگری، چین  اور یورپی یونین کے مابین تعاون خطرات کی بجائے مواقع کا عکاس ہے۔

زیجارٹو نے کہا کہ ہنگری چین کو ملکی سطح پر سرمایہ کاری کرنے کے لئے خوش آمدید کہتا ہے اور متعدد شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون بڑھانے اور دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جانے کا خواہاں ہے۔

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہنگری کی چین کے لئے دوستانہ حکمت عملی کو سرا...

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی نے ہنگری کے وزیر برائے خارجہ امور و تجارت پیٹر زیجارٹو سے ملاقات کی ہے۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ وہ ہنگری کی چین کے لئے دوستانہ حکمت عملی کو سراہتے ہیں  جو ہنگری اور اس کے عوام کے مفادات ، چین  اور یورپ کے مشترکہ مفادات اور وقت کے رجحان کے مطابق ہے۔

وانگ نے کہا کہ چین کی ترقی اور نمو پر امن طاقتوں کو مضبوط کرتی ہے اور عالمی استحکام میں اضافے کا باعث ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین اور ہنگری کےدرمیان باہمی احترام، اعتماد، تفہیم اور معاونت نے دو طرفہ تعلقات کی تاریخ کے بہترین دور میں رہنمائی کی ہے۔

وانگ نے واضح کیا کہ چین یورپی اسٹریٹجک خودمختاری کی حمایت کرتا ہے۔ چین ہنگری اور دیگر یورپی ممالک کے ساتھ حقیقی کثیر الجہتی، بین الاقوامی تعلقات میں جمہوریت کو فروغ دینے اور عالمی گورننس نظام کو منصفانہ اورغیر جانبدار بنانے کے لئے کام کرنے کا خواہاں ہے۔ 

چین کی یوکر ین بحران میں سیاسی سمجھوتے کی تلاش کے لئے کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے زیجارٹو نے کہا کہ ہنگری، چین  اور یورپی یونین کے مابین تعاون خطرات کی بجائے مواقع کا عکاس ہے۔

زیجارٹو نے کہا کہ ہنگری چین کو ملکی سطح پر سرمایہ کاری کرنے کے لئے خوش آمدید کہتا ہے اور متعدد شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون بڑھانے اور دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جانے کا خواہاں ہے۔

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روسی لڑاکا طیار ے نے بحیرہ بالٹک میں نیٹو کے...

ماسکو (شِنہوا) ایک روسی لڑاکا طیار نے  بحیرہ بالٹک پر جرمنی اور فرانس کے فوجی طیاروں کا پیچھا کر نے کے لئے فو ری اڑان بھری۔

وزارت دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کی فضائی حدود کنٹرول نے بحیرہ بالٹک پر روس کی ریاستی سرحد کی جانب آتے ہوئے دو اہداف کی نشاندہی کی جس کے جواب میں ایک ایس یو 27 لڑاکا طیارے نے اڑان بھری۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں اہداف کی شناخت جرمنی کی بحری فوج کے پی تھری سی اوریون پٹرول  طیارے اور فرانس کی بحری فوج کے اٹلانٹک 2 آبدوز شکن پٹرول طیارے کے طور پر ہوئی جس کے بعد روسی عملے نے غیر ملکی طیاروں کی روسی سرحد سے نکل جانے تک نگرانی کی۔

بیان کے مطابق نگرانی کی غرض سے غیر جانبدار پانی میں فضائی حدود کا استعمال بین الاقوامی قواعد و ضوابط کے عین مطابق کیا گیا ہے۔ 

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کی اریٹریا کے ہم منصب سے بات چیت

بیجنگ (شِںہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں اریٹریا کے صدر ایسیاس افورکی سے بات چیت کی ہے۔

 

 

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے صدر شی جن پھنگ نے اریٹریا کے صدر ایسیاس افورکی سے بات چیت کی۔ (شِنہوا)

چین، دارالحکومت بیجنگ میں بات چیت سے قبل چین کے صدر شی جن پھنگ اریٹریا کے صدر ایسیاس افورکی کا عظیم عوامی ہال کے مشرقی دروازے کے باہر  خیر مقدم کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

چین، دارالحکومت بیجنگ میں بات چیت سے قبل چین کے صدر شی جن پھنگ نے اریٹریا کے صدر ایسیاس افورکی کے اعزاز میں عظیم عوامی ہال کے مشرقی دروازے کے باہر میدان میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔ (شِنہوا)

چین، دارالحکومت بیجنگ میں بات چیت سے قبل چین کے صدر شی جن پھنگ نے اریٹریا کے صدر ایسیاس افورکی کے اعزاز میں عظیم عوامی ہال کے مشرقی دروازے کے باہر  استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔ (شِنہوا)

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے صدر شی جن پھنگ نے اریٹریا  کے صدر ایسیاس افورکی سے بات چیت کی۔ (شِنہوا)

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کی اریٹریا کے ہم منصب سے بات چیت

بیجنگ (شِںہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں اریٹریا کے صدر ایسیاس افورکی سے بات چیت کی ہے۔

 

 

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے صدر شی جن پھنگ نے اریٹریا کے صدر ایسیاس افورکی سے بات چیت کی۔ (شِنہوا)

چین، دارالحکومت بیجنگ میں بات چیت سے قبل چین کے صدر شی جن پھنگ اریٹریا کے صدر ایسیاس افورکی کا عظیم عوامی ہال کے مشرقی دروازے کے باہر  خیر مقدم کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

چین، دارالحکومت بیجنگ میں بات چیت سے قبل چین کے صدر شی جن پھنگ نے اریٹریا کے صدر ایسیاس افورکی کے اعزاز میں عظیم عوامی ہال کے مشرقی دروازے کے باہر میدان میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔ (شِنہوا)

چین، دارالحکومت بیجنگ میں بات چیت سے قبل چین کے صدر شی جن پھنگ نے اریٹریا کے صدر ایسیاس افورکی کے اعزاز میں عظیم عوامی ہال کے مشرقی دروازے کے باہر  استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔ (شِنہوا)

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے صدر شی جن پھنگ نے اریٹریا  کے صدر ایسیاس افورکی سے بات چیت کی۔ (شِنہوا)

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خیبر پختونخوا میں سی پیک ہائیڈرو پاور پراجیک...

اسلام آباد (شِنہوا) پاکستان کے شمال مغربی حصے میں واقع سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ  ڈیم  کی کیپنگ مکمل ہونے کے بعد ایک نئے تعمیراتی مرحلے میں داخل ہوگیا ۔

صوبہ خیبر پختونخوا  کے ضلع مانسہرہ میں واقع دریائے کنہار پر کنکریٹ ڈیم کی کامیاب کیپنگ سے چین۔ پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت بجلی گھر کے تعمیراتی کام کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔ 

چائنہ گیژوبا گروپ کمپنی لمیٹڈ کے سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ڈپٹی منیجر چھن جیانگ بو نے اس کامیابی کو اہم سنگ میل اور چینی و پاکستانی محنت کشوں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ قراردیا ہے جنہوں نے متعدد مشکلات کے باوجود اسے انجام دیا ۔ یہ پن بجلی گھر منصوبہ 884 میگاواٹ کا حامل ہے۔

چینی ڈپٹی منیجر نے بتایا کہ اس منصوبے سے پاکستان کے توانائی ڈھانچے کو نمایاں طور پربہتربنایا جاسکے گا اور اس سے ملک کی اقتصادی و سماجی ترقی کو فروغ ملے گا۔ 1 ارب 96 کروڑ امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کے ساتھ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر تعمیر کا آغاز جنوری 2017 میں ہوا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایک بار فعال ہونے کے بعد سی پیک منصوبہ سالانہ تقریباً 3.21 ارب کلوواٹ آورز صاف بجلی پیدا کرے گا۔ اس سے 12 لاکھ 80 ہزار ٹن کوئلے کی بچت ہوگی اور ہر سال 25 لاکھ 20 ہزار ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج کم ہوجائے گا۔

 سی پیک پر کام کا آغاز 2013 میں ہوا تھا، یہ پاکستان کی گوادر بندرگاہ کو چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیارخطے کے علاقے کاشغر سے ملانے والی راہداری ہے جو کہ توانائی، نقل و حمل اور صنعتی تعاون کو اجاگر کرتی ہے۔

۱۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خیبر پختونخوا میں سی پیک ہائیڈرو پاور پراجیک...

اسلام آباد (شِنہوا) پاکستان کے شمال مغربی حصے میں واقع سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ  ڈیم  کی کیپنگ مکمل ہونے کے بعد ایک نئے تعمیراتی مرحلے میں داخل ہوگیا ۔

صوبہ خیبر پختونخوا  کے ضلع مانسہرہ میں واقع دریائے کنہار پر کنکریٹ ڈیم کی کامیاب کیپنگ سے چین۔ پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت بجلی گھر کے تعمیراتی کام کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔ 

چائنہ گیژوبا گروپ کمپنی لمیٹڈ کے سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ڈپٹی منیجر چھن جیانگ بو نے اس کامیابی کو اہم سنگ میل اور چینی و پاکستانی محنت کشوں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ قراردیا ہے جنہوں نے متعدد مشکلات کے باوجود اسے انجام دیا ۔ یہ پن بجلی گھر منصوبہ 884 میگاواٹ کا حامل ہے۔

چینی ڈپٹی منیجر نے بتایا کہ اس منصوبے سے پاکستان کے توانائی ڈھانچے کو نمایاں طور پربہتربنایا جاسکے گا اور اس سے ملک کی اقتصادی و سماجی ترقی کو فروغ ملے گا۔ 1 ارب 96 کروڑ امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کے ساتھ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر تعمیر کا آغاز جنوری 2017 میں ہوا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایک بار فعال ہونے کے بعد سی پیک منصوبہ سالانہ تقریباً 3.21 ارب کلوواٹ آورز صاف بجلی پیدا کرے گا۔ اس سے 12 لاکھ 80 ہزار ٹن کوئلے کی بچت ہوگی اور ہر سال 25 لاکھ 20 ہزار ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج کم ہوجائے گا۔

 سی پیک پر کام کا آغاز 2013 میں ہوا تھا، یہ پاکستان کی گوادر بندرگاہ کو چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیارخطے کے علاقے کاشغر سے ملانے والی راہداری ہے جو کہ توانائی، نقل و حمل اور صنعتی تعاون کو اجاگر کرتی ہے۔

۱۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خیبر پختونخوا میں سی پیک ہائیڈرو پاور پراجیک...

اسلام آباد (شِنہوا) پاکستان کے شمال مغربی حصے میں واقع سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ  ڈیم  کی کیپنگ مکمل ہونے کے بعد ایک نئے تعمیراتی مرحلے میں داخل ہوگیا ۔

صوبہ خیبر پختونخوا  کے ضلع مانسہرہ میں واقع دریائے کنہار پر کنکریٹ ڈیم کی کامیاب کیپنگ سے چین۔ پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت بجلی گھر کے تعمیراتی کام کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔ 

چائنہ گیژوبا گروپ کمپنی لمیٹڈ کے سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ڈپٹی منیجر چھن جیانگ بو نے اس کامیابی کو اہم سنگ میل اور چینی و پاکستانی محنت کشوں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ قراردیا ہے جنہوں نے متعدد مشکلات کے باوجود اسے انجام دیا ۔ یہ پن بجلی گھر منصوبہ 884 میگاواٹ کا حامل ہے۔

چینی ڈپٹی منیجر نے بتایا کہ اس منصوبے سے پاکستان کے توانائی ڈھانچے کو نمایاں طور پربہتربنایا جاسکے گا اور اس سے ملک کی اقتصادی و سماجی ترقی کو فروغ ملے گا۔ 1 ارب 96 کروڑ امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کے ساتھ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر تعمیر کا آغاز جنوری 2017 میں ہوا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایک بار فعال ہونے کے بعد سی پیک منصوبہ سالانہ تقریباً 3.21 ارب کلوواٹ آورز صاف بجلی پیدا کرے گا۔ اس سے 12 لاکھ 80 ہزار ٹن کوئلے کی بچت ہوگی اور ہر سال 25 لاکھ 20 ہزار ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج کم ہوجائے گا۔

 سی پیک پر کام کا آغاز 2013 میں ہوا تھا، یہ پاکستان کی گوادر بندرگاہ کو چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیارخطے کے علاقے کاشغر سے ملانے والی راہداری ہے جو کہ توانائی، نقل و حمل اور صنعتی تعاون کو اجاگر کرتی ہے۔

۱۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلند فشار خون کا عالمی دن (آج)منایاجائیگا

ملک بھر میں بلند فشار خون کا عالمی دن (آج) 17مئی بروزبدھ کو منایاجائے گاجس کا تھیم اس بار اپنا بلڈ پریشردرست طریقے سے چیک کریں،اسے کنٹرول کریں اور لمبی زندگی جئیں رکھا گیا ہے۔اس موقع پر محکمہ صحت کی جانب سے عوام کو ہائی بلڈ پریشر،ہائپرٹینشن کی وجوہات، علامات، بروقت تشخیص، علاج اور حفاظتی و تدارکی اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور پاکستان کے درمیان انٹرنیشنل جوائنٹ ل...

چین کی ہوازہونگ زرعی یونیورسٹی ( ایچ زیڈ اے یو) اور یونیورسٹی آف ایگریکلچر، فیصل آباد ( یو اے ایف ) پاکستان کے مابین باغبانی کی تحقیق پر انٹرنیشنل جوائنٹ لیبارٹری معاہدے پر دستخط کی تقریب منگل کو ایچ زیڈ اے یو میں منعقد ہوئی۔ گوادر پرو کے مطابق مشترکہ لیبارٹری باغبانی کی تحقیق پر توجہ مرکوز کرے گی، جس میں فصل کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے، نئی اقسام تیار کرنے اور پائیدار زرعی طریقوں کو فروغ دینے پر زور دیا جائے گا۔ لیبارٹری ایچ زیڈ اے یو اور یو اے ایف کے درمیان مشترکہ تحقیقی منصوبوں کے ساتھ ساتھ طلباء اور فیکلٹی کے لیے تعلیمی تبادلے کے پروگراموں کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔ گوادر پرو کے مطابق مشترکہ تجربہ گاہ کے دائرہ کار میں باغبانی فصلوں کے صنعتی سلسلے میں جدید تحقیقی سرگرمیاں شامل ہیں، جیسے کہ جراثیم سے متعلق اختراع، ثقافت یا پیداوار، اور پھلوں، سبزیوں، پھولوں اور سجاوٹی پودوں کے لیے فصل کے بعد کی ٹیکنالوجی کی اختراعات، جدید زرعی تکنیک، آلات اور انتظامی نظام کے استعمال پر زور دیا جاتا ہے ۔ گوادر پرو کے مطابق مشترکہ لیب دونوں اداروں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ خصوصی پروگرام اور/یا انٹرن شپ دی جو طلباء اور/یا فیکلٹی ممبران کو اپنے شعبوں میں عملی تجربہ حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ یہ ہم مرتبہ نظرثانی شدہ جرائد میں مشترکہ تحقیقی نتائج کی اشاعت کی بھی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ایک دہائی میں ایچ زیڈ اے یو کے کالج آف ہارٹیکلچر اینڈ فاریسٹری سائنسز کے پاکستانی طلباء نے ایس سی آئی کے بین الاقوامی جرائد میں 60 سے زیادہ سائنسی مضامین شائع کیے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق ایچ زیڈ اے یو اور یو اے ایف کی سائنسی تحقیق، ٹیلنٹ کی نشوونما میں تعاون کی ایک طویل تاریخ ہے۔ یو اے ایف کے 50 سے زیادہ سابق طلباء تعلیم حاصل کر رہے ہیں یا پہلے ہی کالج آف ہارٹیکلچر اینڈ فاریسٹری سائنسز، ایچ زیڈ اے یو سے گریجویشن کر چکے ہیں۔ دونوں یونیورسٹیوں نے گزشتہ سال مشترکہ طور پر چائنا پاکستان ہارٹی کلچر ریسرچ اینڈ ڈیموسٹریشن سینٹر قائم کیا جس نے ان کی شراکت داری کو بڑھایا ہے اور باغبانی کے شعبے میں علم کے تبادلے کو فروغ دیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق افتتاحی تقریب ایچ زیڈ اے یو کے صدر ڈاکٹر لی ژاؤہو اور یو اے ایف کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے شرکت کی ۔ گوادر پرو کے مطابق دونوں فریقوں نے موسمیاتی تبدیلی کے تحت فوڈ سیکیورٹی پر مشترکہ تحقیق، چھوٹے زمینداروں کے لیے میکانائزیشن، یو اے ایف میں چینی ٹیکنالوجیز کے مظاہرے وغیرہ میں آئندہ تعاون پر بھی غور کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیب ترامیم کیس، سپریم کورٹ کا فریقین کو تحری...

سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترامیم کیخلاف کیس میں فریقین کو تحریری گزارشات جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ بینچ میں شامل تھے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عمران خان کے وکیل واضح کریں کہ وہ کن ترامیم کو کن بنیادوں پر چیلنج کرتے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ نیب قانون میں بہت سی چیزیں درست ہیں، کچھ غلطیاں ہیں جن پر فیصلہ دیں گے، خود سے یہ طے نہیں کر سکتے کہ نیب قانون میں تبدیلی سے بنیادی حقوق متاثر ہو گئے، چیف جسٹس کا خواجہ حارث سے استفسار کیا کہ نیب ترامیم دیکھ کر بتائیں ان میں کیا غلطی ہے، یہ بھی بتائیں کن بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ہدایت کی کہ جواب میں مخدوم علی خان کے اعتراضات کا جواب بھی شامل کیجیے گا۔ بعدازاں سپریم کورٹ نے عمران خان اور وفاقی حکومت کو تحریری گزارشات جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جلاو گھیرا وکرنے والوں کو پرامن مظاہرین کی ص...

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ثابت کروں گا جلا وگھیروا کرنے والوں اور بندوق برداروں کو مظاہرین کی صفوں میں داخل کیا گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنا ایک ویڈیو بیان شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو پیغام میں نے 18 مارچ کو اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیس میں بچھائے گئے قتل کے جال میں سے بحفاطت بچ نکلنے کے بعد ریکارڈ کروایا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے نہایت اصرار سے اپنے کارکنان کو تلقین کی کہ جتنا مرضی اشتعال دلوایا جائے، مکمل طور پر پرامن رہتے ہوئے ہی احتجاج کرنا ہے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان شااللہ جب بھی ایک آزادانہ تحقیق ہوگی میں یہ ثابت کروں گا کہ گھیرا کرنے والے، بندوق برداروں کو بالکل اسی طرح پرامن مظاہرین کی صفوں میں داخل کیا گیا جیسے یہ اس موقع پر کرنے کی منصوبہ بندی کیے ہوئے تھے جس کا پردہ میں نے اس ویڈیو میں چاک کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی رہنما فواد...

اسلام آباد ہائی کورٹ نے رہنما پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)فواد چودھری کی رہائی کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں فواد چودھری کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت فواد چودھری کے وکیل بابر اعوان، فیصل چودھری ایڈووکیٹ اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فواد چودھری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ فواد چودھری کے وکیل فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ فواد چودھری بکتربند گاڑی میں موجود ہیں۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے حکم پر فواد چودھری کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے ایک آرڈر جاری کیا جس پر عمل نہیں ہوا، آرڈر نہ آئی جی اسلام آباد اور نہ ہی کسی اور نے دیکھا، جب آپ نے انہیں پکڑا تو اس وقت آرڈر دکھایا گیا، آپ کے پاس آرڈر کی تصدیق کے کئی طریقے تھے، 9 مئی خوشگوار دن نہیں تھا، خدشات درست تھے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ درخواست گزار رہائی کے بعد انڈر ٹیکنگ دیں کہ وہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی نہیں کریں گے، یہ بھی یقین دہانی کرائیں کہ قانون کی خلاف ورزی نہیں کریں گے، انڈر ٹیکنگ کی خلاف ورزی ہوئی تو ان ارکان پارلیمان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوگی، اس بنیاد پر ارکان پارلیمان نا اہل بھی ہوسکتے ہیں، عدالت وقت دے رہی ہے کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور آئی جی اس معاملے کو دیکھیں۔پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے عدالت کو کسی پرتشدد مظاہرے میں شرکت نہ کرنے کا بیان حلفی دے دیا۔ عدالت نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دے دی۔ جسٹس گل حسن اورنگزیب نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا تے ہوئے فواد چودھری کی گرفتاری کو کالعدم قرار دے دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سم...

عدالت نے نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر تے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بھی تو ہمارا امتحان لیتی جا رہی ہے، ضرورت پڑنے پر کیس دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کریں گے۔ منگل کو نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3رکنی خصوصی بینچ نے سماعت کی۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اعجازالاحسن تین رکنی خصوصی بینچ کا حصہ تھے،وفاقی حکومت کے وکیل مخدوم علی خان کراچی سے وڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے وکیل مخدوم علی خان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آج آپ اتنی دور سے پیش ہوئے، جس پر وکیل نے کہاکہ گزشتہ روز کے حالات کے پیش نظر مجھے لگا کہ عدالت پہنچنا مشکل ہوگا۔ وکیل کاکہنا تھا کہ آج کل تو سوشل میڈیا بھی نہیں کہ معلومات مل سکیں،اس موقع پر چیف جسٹس نے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ دھیان سے بات کریں،عدالت میں جو بات کہیں گے وہ سوشل میڈیا پر گڈ ٹو سی یو کی طرح سیاق و سباق کے بغیر پیش کی جائے گی۔ چیف جسٹس کاکہنا تھا کہ 46ویں سماعت ہے اور بینچ چاہتا ہے اس کیس کو سمیٹا جائے،تحریری مواد دیکھنے کے بعد ضرورت ہوئی تو مزید سماعت کریں گے،

اگر فراہم کردہ مواد پر عدالت کسی نتیجہ پر پہنچی تو فریقین کو آگاہ کر دیں گے۔ نیب ترامیم کیس کی آج 46 سماعتیں ہوچکی ہیں، خواجہ حارث نے 26 اور مخدوم علی خان نے 19 سماعتوں پر دلائل دیئے،مقدمہ کو مزید نہیں لٹکانا چاہتے، عدالتی چھٹیوں میں شاید بینچ بیک وقت یہاں دستیاب نہ ہو،نیب قانون میں بہت سی چیزیں درست ہیں، کچھ غلطیاں ہیں جن پر فیصلہ دیں گے۔ چیف جسٹس نے عمران خان کے وکیل خواجہ حارث سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ نیب ترامیم دیکھ کر بتائیں ان میں غلطی کیا ہے، نیب ترامیم میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کہاں ہوئی؟ خود سے یہ طے نہیں کر سکتے کہ نیب قانون میں تبدیلی سے بنیادی حقوق متاثر ہو گئے۔ جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیے کہ اپنے جواب میں مخدوم علی خان کے اعتراضات کا جواب بھی شامل کیجیے گا،خواجہ حارث نے کہا کہ حکومت نے نیب قانون میں تیسری ترمیم کی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ حکومت بھی تو ہمارا امتحان لیتی جا رہی ہے،وکیل خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ حکومت نے نیب قانون میں ریفرنسز واپس ہو کر متعلقہ فورم سے رجوع کرنے پر ترمیم کی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر کیس دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کریں گے،عدالت نے نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین یورپی ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات مضبوط...

چین 16 سے 20 مئی تک صوبہ ژے جیانگ کے شہر ننگ بو میں منعقد ہونے وا لی تیسر ے چائنہـسی ای ای سی ایکسپو اینڈ انٹرنیشنل کنزیومر گڈز فیئر کے ذریعے وسطی اور مشرقی یورپی ممالک ( سی ای ای سی ) کے ساتھ اپنے اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے کے لیے ٹھوس کوششیں کر رہا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ژے جیانگ کے نائب گورنر لو شان نے کہا کہ اس سال کی نمائش میں تقریباً 3,000 نمائش کنندگان موجود ہیں، جو دوسر ی نمائش کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہے۔ سالانہ ایکسپو چین کی عالمی اقتصادی حکمت عملی میں اس خطے کی اہمیت کو ظاہر کر تی ہے۔ سی ای ای ممالک کے جغرافیائی محل وقوع، بنیادی ڈھانچے کے نیٹ ورکس اور اقتصادی صلاحیت نے انہیں بی آر آئی کی تعمیر اور ترقی میں اہم شراکت دار بنا دیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سی ای ای سی کے ساتھ چین کی تجارت میں 2012 سے اوسطاً سالانہ 8.1 فیصد اضافہ ہوا ہے، ان ممالک سے چین کی درآمدات میں سالانہ اوسطاً 9.2 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ گوادر پرو کے مطابق یہ شراکت داری میں باہمی فائدے کی نمایاں صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔ تباہ کن کووڈ ـ19 وبائی بیماری اور دنیا بھر میں شدید معاشی بدحالی کے درمیان، چین اور سی ای ای سی کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات نے لچک کی غیر معمولی سطح کا مظاہرہ کیا ہے۔

بے مثال چیلنجوں کے باوجود، اس شراکت داری نے بین الاقوامی عملی تعاون کے ایک روشن نمونے کے طور پر کام کیا ہے، جس سے بین الاقوامی برادری کے لیے امید کی کرن روشن ہوئی ہے جو بے پناہ مشکلات سے دوچار ہے۔ اگرچہ یہ نمو چین اور سی ای ای سی کے درمیان تعاون کے طریقہ کار کی وجہ سے ہوئی ہے، یہ چین کی اپنی عالمی اقتصادی رسائی کو بڑھانے کے لیے وسیع تر مہم کو بھی ظاہر کرتی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق چینـسی ای ای سی تعاون کے طریقہ کار کے اہم عوامل میں سے ایک وہ رسائی ہے جو یہ خطے کی وسیع مارکیٹ صلاحیت تک فراہم کرتی ہے۔ سی ای ای سی ممالک بہت سی اشیاء اور خدمات پیش کرتے ہیں جن کی چین میں بہت زیادہ مانگ ہے، جیسے کہ زرعی مصنوعات، اشیائے صرف، طبی آلات، اور انٹیلیجنٹ مصنوعات۔ گوادر پرو کے مطابق آنے والی تجارتی نمائش چینی صارفین کے لیے سی ای ای سی کی مصنوعات اور خدمات کے ساتھ تجربہ حاصل کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی جبکہ چینی کمپنیوں کو تعاون بڑھانے اور مشترکہ ترقی کے لیے سی ای ای سی مارکیٹ میں اعلیٰ قیمت والی اشیاء کی شناخت کرنے کے قابل بنائے گی۔ گوادر پرو کے مطابق چینی مینوفیکچرنگ انڈسٹری اور اشیا اور خدمات کی تجارت میں ترقی میں چینـ سی ای ای سی تعاون اہم تھا۔ پچھلے سال جب یہ تجارتی نمائش منعقد ہوئی تھی، ننگ بو اور سترہ سی ای ای سی ریاستوں کے درمیان تجارت اگلی سہ ماہی میں 11.96 بلین یو آن تک پہنچ گئی، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 48.8 فیصد نمو ہے۔

گوادر پرو کے مطابق ننگ بو کی برآمدات میں تیزی سے گزشتہ سال کے مقابلے میں 27.9 فیصد اضافہ ہوا، جو 9 بلین یوآن کو چھو گئی۔ سی ای ای سی سے ننگ بو کی درآمدات میں 2021 ایکسپو کے بعد 241 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جو 2.69 بلین یوآن تک پہنچ گئی۔ چین اور سی ای ای سی کے درمیان تجارت پر نجی شعبے کا غلبہ ہے، جو پلیٹ فارم پر سرمایہ کاروں کے اعلیٰ اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق چینـسی ای ای سی تعاون عالمی اقتصادی مشغولیت کی تشکیل میں ایک اہم قوت کے طور پر ابھرا ہے۔ ننگ بو میں منعقد ہونے والی سالانہ تجارتی نمائش نے چین اور سی ای ای سی کے درمیان اقتصادی تعلقات کو گہرا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، جس کے نتیجے میں تجارتی حجم میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ ہوا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق اس تعاون کے طریقہ کار کی کامیابی باہمی فوائد اور بڑھتے ہوئے علاقائی انضمام کے بے پناہ امکانات کو اجاگر کرتی ہے۔ سی ای ای سی چین شراکت داری، چین کی عالمی اقتصادی مصروفیت کے وسیع تناظر میں، مواقع اور پیچیدگیاں دونوں پیش کرتی ہے جن پر محتاط غور و و فکر اور اسٹریٹجک انتظام کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ایس ڈبلیو چین کی سنگل ونڈو کے ساتھ منسلک

پاکستان سنگل ونڈو ( پی ایس ڈبلیو ) نے کہا ہے کہ وہ چائنا سنگل ونڈو کے ساتھ رابطہ قائم کر رہا ہے تاکہ ڈیٹا کے تبادلے اور تجارت سے متعلقہ ڈیٹا اور دستاویزات کی الیکٹرانک شکل میں باہمی شناخت کو ممکن بنایا جا سکے۔ گوادر پرو کے مطابقپیپر لیس ڈیٹا ایکسچینج تجارت کو جدید اور ہم آہنگ کرکے علاقائی ترقی کو فروغ دے گا۔ اس نے کہا کہ اپنے عالمی قدموں کے نشانات کو بڑھانے کے ایک حصے کے طور پر، پی ایس ڈبلیو کو چائنا سنگل ونڈو کے ساتھ مربوط کیا جائے گا۔ پی ایس ڈبلیو کی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کسٹمز کی قیادت میں پی ایس ڈبلیو اقدام ایک ڈیجیٹل اسپیس ہے جو تمام ریگولیٹری اور آپریشنل میکانزم کو ایک پلیٹ فارم پر لائے گا جہاں پاکستان کی اندرونی اور بیرونی تجارت کو منظم اور سہولت فراہم کی جائے گی۔ گوادر پرو کے مطابق اس کا مقصد پاکستان کی سرحد پار تجارت کو ڈیجیٹلائز کرکے اور کاغذ پر مبنی دستی عمل کو ختم کرکے کاروبار کرنے کے وقت اور لاگت کو کم کرنا ہے۔ پی ایس ڈبلیو کا مقصد ایک مربوط الیکٹرانک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جو بین الاقوامی تجارت اور نقل و حمل میں شامل فریقین کو معیاری معلومات اور دستاویزات کو سنگل انٹری پوائنٹ کے ساتھ داخل کرنے کی اجازت دیتا ہے تاکہ تمام درآمد، برآمد اور ٹرانزٹ ریگولیٹری تقاضوں کو پورا کیا جا سکے۔ گوادر پرو کے مطابق تاجروں کے ساتھ ساتھ پبلک سیکٹر کے ریگولیٹرز کو پی ایس ڈبلیو سسٹم کے زیادہ سے زیادہ فوائد کو یقینی بنانے کے لیے، کسٹمز اور دیگر سرکاری ایجنسیوں پر لازم ہے کہ وہ اپنے متعلقہ قوانین، ضوابط، طریقہ کار، عمل اور درآمدات، برآمدات، پی ایس ڈبلیو کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ اور متعلقہ ٹرانسپورٹ کے ضابطے سے متعلق دیگر معلوماتی تقاضوں کو ہم آہنگ کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں اہم پیشرف...

ایک ایم پیشرفت کامیابی کے طور پر، 880 میگاواٹ کے سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ڈیم سائٹ کے بند کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔گوادر پرو کے مطابق اس موقع پر پراجیکٹ سائٹ پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پشتہ ایک دیوار ہے جس کا مقصد پانی کو روکنا ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت 2 بلین ڈالر کے منصوبے پر صوبہ کے پی کے ضلع مانسہرہ میں عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ چین کی گیزوبا گروپ کمپنی ایک خود مختار پاور پروڈیوسر کے طور پر ایس کے ہائیڈرو لمیٹڈ کے ذریعے اس منصوبے کو سپانسر کر رہی ہے اور اس پر عملدرآمد کر رہی ہے۔ کام کے شیڈول کے مطابق، ڈیم اگست میں پانی کو روکنا شروع کر دے گا۔ فی الحال باقی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ اس سنگ میل کو شیڈول سے پہلے مکمل کیا جا سکے۔گوادر پرو کے مطابق ہیڈ ریس ٹنل کی کنکریٹ لائننگ اور پین اسٹاک ٹنل کی اسٹیل لائننگ کا کام تیز رفتاری سے جاری ہے۔ ایک ذرائع کے مطابق ایک بار جب یہ مکمل ہو جائیں گے، ذخائر کا کام مکمل ہو جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی کمپنی کا پنجاب میں ای وی سیکٹر میں 10 م...

چینی گاڑیاں بنانے والی کمپنی ہواہائی ہولڈنگ کمپنی اپنے پاکستانی پارٹنر کے ساتھ مل کر الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری میں 10 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کر کے اپنے موجودہ کاروبار کو وسعت دینے کی کوشش کر رہی ہے، گوادر پرو کے مطابق جس کا آغاز پنجاب میں دو پہیوں اور چار پہیوں والی گاڑیوں سے ہوتا ہے۔ پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (پی بی آئی ٹی) کے مطابق سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب نے ہواہائی ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ اور اس کے مقامی بزنس پارٹنر فیوژن انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے دورہ پر آنے والے وفد کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کی۔ گوادر پرو کے مطابق فیوژن انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ وہ اس وقت اپنے چینی پارٹنر کے ساتھ پاکستان میں تین پہیوں والے کار گو لوڈرز اور دو پہیوں والے الیکٹرک سکوٹرز کو اسمبل کرنے کے لیے تعاون کر رہا ہے۔

انہوں نے حال ہی میں مارکیٹ میں 50 الیکٹرک سکوٹر لانچ کیے ہیں، جنہیں صارفین کی جانب سے مثبت ردعمل ملا ہے۔ کمپنی اب پنجاب میں دو پہیہ اور چار پہیوں والی گاڑیوں سے شروع ہونے والی الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری میں 10 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کر کے اپنے کاروبار کو وسعت دینے کی کوشش کر رہی ہے ۔ گوادر پرو کے مطابق ملاقات کے دوران پنجاب کی ٹیم نے خصوصی اقتصادی زونز (ایس ای زیڈز) کے فریم ورک کے بارے میں معلومات کا اشتراک کیا اور سبز توانائی کو فروغ دینے اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے پر حکومت کی توجہ پر زور دیا۔ دونوں فریقوں نے تعاون پر اتفاق کیا، اور پنجاب حکومت نے سرمایہ کاروں کو پنجاب میں اپنی موجودگی کو بڑھانے کے لیے مکمل تعاون اور ہموار سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تھر کول سے کل 2640 میگاواٹ سستی بجلی ٹرانسمی...

چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) کے تحت صحرائے تھر میں شروع کیے گئے کوئلے کی کان کنی اور پاور پلانٹ منصوبوں کی مدد سے کل 2640 میگاواٹ سستی بجلی اب پاکستان کے نیشنل گرڈ کو فراہم کی جا رہی ہے۔گوادر پرو کے مطابق تھر کول مائن سے مٹیاری کنورٹر سٹیشن تک 220 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن پر کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ ٹرانسمیشن لائن تھر کے کو ل مائن بلاک 1 سے بجلی کی پیداوار میں مدد دے گی۔ وفاقی وزیر برائے توانائی (پاور ڈویژن) انجینئر خرم دستگیر خان کے مطابق نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) نے تقریباً 15 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کو ریکارڈ مدت میں مکمل کیا ہے اور اسے مکمل کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق وزیر نے اس منصوبے کو پاکستان کی مستقبل کی توانائی کی ضروریات کے لیے انتہائی اہم قرار دیا جس کے ذریعے تھر میں کوئلے سے بجلی کی پیداوار کو نیشنل گرڈ میں ضم کیا جائے گا۔ گوادر پرو کے مطابق تھر کول پلانٹس 100 فیصد صلاحیت پر کام کر سکتے ہیں۔ اس ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل سے موسم گرما میں اضافی 800 سے 1000 میگاواٹ کم لاگت بجلی دستیاب ہوگی۔ اس سے درآمدی بوجھ اور لوڈ شیڈنگ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ گوادر پرو کے مطابق اس منصوبے کی سالانہ پیداواری صلاحیت 9 بلین یونٹس ہے جو 40 لاکھ مقامی گھرانوں کی طلب کو پورا کر سکتی ہے۔ اس منصوبے سے ایندھن کی درآمدات کو کم کرکے معاشی فوائد حاصل ہوں گے۔ زرمبادلہ کے ذخائر کو بچا یا اور پاکستان کی توانائی کی حفاظت کو بڑھا یا جا سکے گا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روسی خاتون پر پیوٹن فیملی کے قبرستان کی بے ح...

روسی خاتون پر پیوٹن فیملی کے قبرستان کی بے حرمتی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، سینٹ پیٹرزبرگ سے تعلق رکھنے والی 60سالہ ریٹائرڈ خاتون ارینا تسیپانیوا کو گزشتہ اکتوبر میں پوٹین خاندان کی تدفین کی بے حرمتی کرنے کی سزا سنائی گئی تھی،ایک روسی خاتون کو صدر پیوٹن کے والدین کی قبر پر ایک عبارت چھوڑنے کے بعد دو سال کی معطل رہ کر زندگی کاٹنے کی سزا سنائی گئی تھی، خاتون نے قبر پر چھوڑے گئے اپنے نوٹ میں کہا تھا کہ پیوٹن کے والدین نے ایک "عفریت اور قصائی" کی پرورش کی ہے،تسیپانیوا نے انکشاف کیا کہ جس چیز نے اسے ایسا کرنے پر اکسایا وہ یوکرین پر روس کا غیر قانونی حملہ تھا جس کا اس نے اپنے خط میں حوالہ بھی دیا، اس نے اپنے خط میں لکھا کہ پیوٹن"بہت درد اور تکلیف" کا باعث بنا ہے،خط میں خاتون نے پیوٹن کے آنجہانی والدین کی طرف متوجہ ہوتے ہوئے کہا "اسے اپنے ساتھ لے چلو، ڈیتھ ٹو پیوٹن، آپ نے ایک عفریت اور قصائی کو پالا ہے، پوری دنیا اس کی موت کی خواہش کر رہی ہے،استغاثہ نے تسیپانیوا کے لیے تین سال کی معطل سزا کا مطالبہ کیا تاہم اس کے دفاع کے وکلا نے اس کا جرم تسلیم نہیں کیا کیونکہ اس نے قبر کی جسمانی بے حرمتی نہیں کی اور اپنے اس فعل کی تشہیر کی کوشش نہیں کی،حکام کی جانب سے تسیپانیوا کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا، انٹرنیٹ استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی، سینٹ پیٹرزبرگ میں اس کے قبرستان جانے پر پابندی لگا دی گئی، خاتون کے وکلا کے مطابق وہ اپنی سزا کے خلاف اپیل نہیں کرے گی،تسیپانیوا کا مقدمہ ان مقدمات کی ایک سیریز میں تازہ ترین ہے جس میں روسی شہری ملک کے سخت سنسرشپ قوانین کا شکار ہوئے ہیں،کریملن نے گزشتہ سال 2022میں فروری میں ہزاروں فوجیوں کے یوکرین میں داخلے کا حکم دینے کے فورا بعد اپنے سنسر شپ قوانین میں بنیادی تبدیلیاں متعارف کروائی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی جدید ٹینکوں کی یوکرین کو فراہمی،تربیت...

امریکی امور دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ 31 عدد ایم ون ابرامس ٹینکوں کی یوکرین فراہمی سے قبل یوکرینی فوجیوں کو ان کی تربیت دینے کے لیے جرمنی روانہ کیا جائے گا،پینٹاگون پریس ترجمان پیٹرک رائڈر نے بتایا کہ یہ ٹینک جرمن شہر گرافن وویر پہنچ گئے ہیں، جبکہ ان کو چلانے سے متعلق تربیت کے لیے جلد ہی یوکرینی فوجی جرمنی روانہ ہونگے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت، ایمبولینس کیلئے خاطر خواہ رقم نہ ہونے...

بھارتی صوبہ مغربی بنگال میں ایمبولینس کیلئے خاطر خواہ رقم نہ ہونے کے سبب ایک باپ کو اپنے 6 ماہ کے بیٹے کی لاش مجبورا تھیلے میں لے جانا پڑی،بھارتی صوبہ مغربی بنگال میں ایمبولینس کیلئے آٹھ ہزار روپے نہ ہونے کی وجہ سے ایک غمزدہ باپ کو اپنے 6ماہ کے بچے کی لاش کو سلی گوڑی سے تقریبا 200کلومیٹر دور آبائی گائوں کالیا گنج تک ایک تھیلے میں رکھ کر بس کے ذریعے لے جانا پڑی،متاثرہ شخص اشیم دیب شرما نے اتوار کے روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سلی گڑی کے ایک سرکاری اسپتال میں پچھلے میرے 6ماہ کے بچے کا علاج چل رہا تھا، گزشتہ رات اس کا انتقال ہوگیا، میں نے اس کے علاج پر 16ہزار روپے خرچ کردیئے، جب میں نے اپنے بچے کی لاش کو لے جانے کیلئے ایمبولینس والے سے بات کی تو اس نے 8ہزار روپے مانگے، لیکن میرے پاس رقم نہیں تھی،متوفی بچے کے والد کا کہنا تھا کہ اس نے بچے کی لاش ایک تھیلے میں ڈالی اور سلی گوڑی سے تقریبا 200کلومیٹر دور اپنے گھر کالیا گنج کیلئے ایک بس پر سوار ہوگیا، اس نے کسی کو اس کی بھنک نہیں لگنے دی کیونکہ اسے خوف تھا کہ اگر مسافروں یا بس کے کنڈیکٹر کو حقیقت کا علم ہوگیا تو وہ اسے بس سے اتار دیں گے،انہوں نے کہا کہ اس نے مفت سرکاری ایمبولینس خدمات فراہمی اسکیم کے تحت ایمبولیس آپریٹر سے منت سماجت بھی کی لیکن اس کا کہنا تھا کہ مفت خدمات صرف مریضوں کیلئے ہے، لاشوں کیلئے نہیں،دیب شرما کا کہنا تھا ایمولینس ڈرائیور کا جواب سن کر مجھے بہت صدمہ پہنچا اور میرے پاس بچے کی لاش کو تھیلے میں رکھ کر لے جانے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزٹ ویزا پر سعودی عرب جانے والے افراد کوحج ک...

وزٹ ویزا پر سعودی عرب جانے والے افراد کوحج کرنے کی اجازت نہیں ہوگی،سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے ٹوئٹر پرجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزٹ ویزا پر مناسک حج کی ادائیگی کی اجازت نہیں ہے،وزٹ ویزا پرآنے والے ضوابط کی خلاف ورزی سے گریز کریں۔ وزٹ ویزا کی مدت 90روز ہے اور میعاد ختم ہونے سے قبل عمرہ ادا کرنا ضروری ہے،وزار ت حج و عمرہ نے مزید کہا کہ تقریبا 350کمپنیاں اور ادارے عازمین کی سعودی عرب آمد سے لے کر عمرہ کی ادائیگی اور اس کے بعد واپس وطن روانگی تک بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الجزائر میں فیس بک کے ذریعے شیرخوار بچوں کی...

الجزائر میں فیس بک کے ذریعے شیرخوار بچوں کی تجارت میں ملوث گینگ کو گرفتار کرلیا گیا،غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک والد کی جانب سے شیرخوار بچے کی گمشدگی کی رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سیکورٹی اہلکاروں نے ایک خاتون کو گرفتار کرلیا،سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ خاتون سے ابتدائی تحقیقات سے ملنے والی معلومات کی بنیاد پر شیرخوار بچوں کی تجارت میں ملوث زیرحراست خاتون کے بھائی اور بھابھی کو بھی گرفتار کرلیا گیا، سیکورٹی حکام نے خاتون کے بھائی کے گھر سے اغوا کیا گیا شیرخوار بچہ بھی برآمد کیا،سیکورٹی حکام کے مطابق یہ خاندان فیس بک کے ذریعے بچوں کی تجارت کر رہا تھا، فیس بک کے ذریعے اولاد سے محروم جوڑوں سے رابطہ کیا جاتا اور ان کو بچہ فراہم کرنے کی پیشکش کی جاتی۔ بچے کو فروخت کرنے کی قیمت طے کرنے کے بعد خاتون مختلف مقامات سے شیرخوار بچے اغوا کرتی جسے اس کے بھائی اوربھابھی کے گھر رکھا جاتا،بچے اغوا کرنے والے خاندان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ کا روس کیخلاف جنگ کیلئے یوکرین کو مز...

برطانیہ نے روس کے خلاف جنگ کے لیے یوکرین کو مزید ہتھیار فراہم کرنے کا وعدہ کر لیا،غیر ملکی میڈیاکے مطابق یوکرین کے صدر ولا دی میر زیلنسکی نے برطانیہ کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کے ساتھ ملاقات کی،برطانوی وزیر اعظم کے آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ برطانیہ یوکرین کو سینکڑوں مزید فضائی دفاعی میزائلوں کے ساتھ ساتھ 200کلومیٹر سے زیادہ کی رینج کے ساتھ لانگ رینج اٹیک ڈرونز دینے کے لئے تیار ہے،زیلنسکی نے فروری 2022میں روس کے حملہ کرنے کے بعد برطانیہ کے اپنے دوسرے دورے پر اپنے کٹر اتحادی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جنگ صرف یوکرین کے لیے نہیں، پورے یورپ کے لیے اہم ہے،سنک نے زیلنسکی کو بتایا کہ آپ کی قیادت، آپ کے ملک کی بہادری اور ہمت ہم سب کے لیے ایک تحریک ہے،رپورٹس کے مطابق پچھلے کچھ دنوں میں زیلنسکی نے فرانس، جرمنی اور اٹلی کا دورہ کیا ہے اور وہ مزید امداد کی تلاش میں ہیں کیونکہ یوکرین روس کے قبضے میں لیے گئے علاقے کو واپس لینے کے لیے ایک حملے کی تیاری کر رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں