• Columbus, United States
  • |
  • ١١ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

صدر بائیڈن اور کانگریس کے مذاکرات بے نتیجہ خ...

امریکی صدر جو بائیڈن اور کانگریس کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہونے کے بعد امریکا کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ مزید بڑھ گیا، دیوالیہ کے خطرے کے پیش نظر صدر بائیڈن نے ایشیا کا دورہ مختصر کر دیا،مذاکرات ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر بائیڈن نے کہا کہ قرضوں کی حد کا معاملہ حل کرنے کے حوالے سے ان کی ریپبلکن رہنمائوں کے ساتھ نتیجہ خیز ملاقات ہوئی لیکن ابھی اس معاملے پر مزید بات چیت کی ضرورت ہے،دوسری جانب امریکا کے سپیکر میکارتھی نے کہا کہ صدر بائیڈن کیساتھ اقتصادی بحران کے خطرے کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہفتے کے آخر تک قرض کی حد کا معاہدہ ہو جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مولوی عبدالکبیر افغانستان کے نئے وزیراعظم مق...

تحریک طالبان کے سپریم لیڈر ملاہیبت اللہ اخوند زادہ نے مولوی عبدالکبیر کو افغانستان کا نیا وزیراعظم مقرر کردیا،عرب میڈیا کے مطابق تحریک طالبان کے رہ نما ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے ایک باضابطہ فیصلہ جاری کرتے ہوئے ملا محمد حسن اخوند کو وزیر اعظم کے عہدے سے سبکدوش کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر کو نیا وزیر اعظم مقرر کیا ہے، ملا محمد حسن کو خرابی صحت کی وجہ سے عہدے سے ہٹایا گیا ہے،گزشتہ اپریل تحریک کے سرکاری ترجمانوں اور میڈیا اہلکاروں کو کابل سے جنوبی افغانستان کے شہر قندھار منتقل کرنے کا حکم دیا گیا تھا،افغان طالبان کمانڈر ملا ہیبت اللہ اخوانزادہ نے نیشنل انفارمیشن اینڈ میڈیا سینٹر کے سربراہ انعام اللہ سمنگانی کو بھی قندھار میں ثقافت اور اطلاعات کا سربراہ مقرر کیا ہے،مبصرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے فیصلے حکومت پر اس کے کنٹرول کو سخت کرنے، میڈیا پر کنٹرول کو آسان بنانے اور تحریک کے سربراہ کے عہدوں کا اعلان آسان طریقے سے کرنے کے ساتھ ساتھ افغان میڈیا کو منظم کرنے کے نئے اقدامات کی نمائندگی کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا کی روسی عوام سے اپنے ملک کی جاسوسی کر...

امریکا نے روسی عوام سے اپنے ملک کی جاسوسی کرکے اطلاعات فراہم کرنے کی اپیل کردی،امریکا کی جانب سے روسی افواج، سرکاری ملازمین، سفارتکاروں، سائنسدانوں اور عام لوگوں کو اپنے ملک کے موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال سے آگاہ کرنے کے بیان کے بعد روسی خفیہ ادارے بھی ہائی الرٹ ہو گئے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین، روس جنگ کے بعد مغربی ممالک کی جانب سے پابندیوں کے اثرات جاننے کیلئے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے روسی زبان میں مختصر پیغام جاری کیا ہے، پیغام میں روس کے حالات سے آگاہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملکی سیاست میں عدم برداشت اور بہتان تراشی بہ...

چیئر مین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن فیصل آباد اعجاز احمد ناگرہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد جلا گھیرا اور پرتشدد کاروائیاں افسوسناک ہیں۔ ملکی سیاست میں عدم برداشت اور بہتان تراشی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے جو ملکی سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔کچھ رہنما بازاری زبان استعمال کررہے ہیں جبکہ تحمل، برداشت اور رواداری ختم ہو گئی ہے۔سیاسی مخالفین اور اہم اداروں پر رکیک حملے جاری ہیں اور مسلسل دروغ گوئی سے عوام کو مشتعل کیا جا رہا ہے جس سے معاشرہ تباہ ہورہا ہے۔ کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال قابل قبول نہیں کیونکہ تشدد سے معاشرہ تباہ اورملک میں جنگل کا قانون رائج ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اہم اداروں کے اعلی افسران پرمن گھڑت الزامات لگانے کا سلسلہ جاری ہے جو ملکی سلامتی کے لیے خطرناک ہے۔گزشتہ ایک سال سے بعض سیاستدان اپنے سیاسی مفادات کے لئے فوج اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کے اعلی افسران پر مسلسل الزامات عائد کر رہے ہیں مگر ان کی جانب سے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا جا رہا ہے۔ اگران اداروں کے افسران نے خلاف قانون کام کئے ہیں تو انھیں اسکی سزا ملنا ضروری ہے مگراس کا فیصلہ سڑکوں پر نہیں بلکہ عدالتوں میں ہوتا ہے مگرالزامات کی سیاست کرنے والے قانونی کاروائی سے گریز کر رہے ہیں جو ناقابل فہم ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کی گرفتاری پر پرتشدد احتجاج، ہنگامہ آرائی اور حساس مقامات پر حملے انتہائی افسوسناک ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اے این ایف حکام کی کاروائی ، ٹرک کے خفیہ خان...

اے این ایف حکام نے پشاور انڈس ہائی وے متنی کے قریب ٹرک کے خفیہ خانوں سے 87 کلو 600 گرام چرس برآمدکر لی۔ اطلاعات کے مطابق اے این ایف نے اہم کارروائی کے دوران پشاور انڈس ہائی وے متنی کے قریب ٹرک سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی۔ڈرائیور سیٹ کے پیچھے بنائے گئے خفیہ خانوں سے 87 کلو 600 گرام چرس برآمدکی گئی۔دوسری کاروائی کے دوران اے این ایف اور سندھ رینجرزنے سکھر جیکب آباد بائی پاس کے قریب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئیپشین کے رہائشی ملزم سے 30 کلو چرس برآمد کر لی۔اے این ایف اور پنجاب رینجرز نے شیخوپورہ کے قریب مشترکہ کارروائی کیدوران شیخوپورہ کے رہائشی ملزم سے 2 کلو 900 ہیروئن برآمد کر کی,گرفتار ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وفد (آج) جی بی تاجروں کے ساتھ مفاہمتی ی...

چینی تاجروں، چیمبر کے اراکین اور فوڈ پروسیسرز کا وفد (آج) جمعرات کو چین کو پھلوں کی برآمد کے لیے جی بی تاجروں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرے گا۔ گوادر پرو کے مطابق چینی تاجروں، چیمبر کے اراکین اور فوڈ پروسیسرز کا ایک وفد گلگت بلتستان (جی بی) سے چیری کی درآمد کے امکانات کا جائزہ لینے کے لیے گلگت پہنچ گیا۔ جی بی کے محکمہ زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر جاوید اختر نے گوادر پرو کو بتایا کہ وفد کے ارکان نے ان کے محکمے اور پاکستان کسٹمز اینڈ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے حکام سے ملاقاتیں کیں تاکہ چین کو جی بی سے چیری فروٹ برآمد کرنے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ بدھ کو وفد نے جی بی حکومت کے قائم کردہ دو چیری پروسیسنگ یونٹس کے ساتھ ساتھ چیری کے باغات کا دورہ کیا۔ وفد نے پاکستان کی طرف سے زرعی اشیا کی برآمد کے لیے کیے گئے فائٹو سینیٹری اور دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ جاوید نے کہا کہ وفد جمعرات کو چین کو پھلوں کی برآمد کے لیے چیری کی تجارت میں شامل جی بی تاجروں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرے گا۔ گوادر پرو کے مطابق جاوید نے مزید کہا کہ چیری سے جی بی کے کسانوں نے گھریلو فروخت سے تقریباً ایک ارب روپے کمائے۔ اگر پھل چین کو برآمد کیا جائے تو اس سے خطے کی معیشت کو بڑا فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ چیری کی شیلف لائف بہت محدود ہوتی ہے، اس لیے دونوں فریق ایک طریقہ کار وضع کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ کم سے کم دنوں میں چین کو پھلوں کی برآمد کو ممکن بنایا جا سکے۔ گوادر پرو کے مطابق چین نے نومبر 2022 میں وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے دوران پاکستان سے تازہ چیر ی کی مارکیٹ تک رسائی کی اجازت دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید جناح ہاوس...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عباد فاروق نے کور کمانڈر ہاوس کو آگ لگانے کا ذمہ دار ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کو قرار دے دیا۔ لاہور کے حلقہ پی پی ایک 148 سے ٹکٹ ہولڈر عباد فاروق نے ویڈیو پیغام میں تحریک انصاف کا ٹکٹ بھی واپس کرنے کا اعلان کردیا۔ خیال رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کی حکمت عملی کو لیکر پی ٹی آئی رہنماں کی مسلسل آڈیوز لیک سامنے آ رہی ہیں۔ 10 مئی کو پی ٹی آئی رہنما میاں عباد فاروق کی مبینہ آڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ یاسمین راشد کا حکم ہے کہ کور کمانڈر آفس کو آگ لگا دو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حساس تنصیبات پر حملے عمران خان کے بیانات کا...

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ 9 مئی کو حساس تنصیبات پر حملے عمران خان کے بیانات کا نتیجہ ہیں،9 مئی کو ریاست،اس کی علامتوں اور حساس تنصیبات پر حملے ہوئے، باغی حملے کی جڑیں عمران نیازی کی تقاریر کے مندرجات میں پوشیدہ ہیں۔ سوشل میڈیا کی سائٹ ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ عمران نیازی نے ایک سیاسی تحریک کو حق اور باطل کے درمیان جنگ قراردیا، عمران نیازی نے مقف کی پذیرائی کیلئے آزادانہ طور پر مذہبی تصویر کشی کی۔ مسلسل مسلح افواج، آرمی چیف کو بدنام کیا اور حملے کیے۔ ان کی تقریریں سنیں آپ کو آپ کے جواب مل جائیں گے۔وزیراعظم شہبازشریف نے مزید لکھا کہ بہت چالاکی سیحقیقی آزادی کے نعروں کے ساتھ گروہ تیار کیاگیا، گروہ تیارکرنے کا مقصد انہیں تشدد پر اکسانا تھا جس کا مشاہدہ 9 مئی کو سامنے آیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایم سی آرکے 3 ملازمین کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تح...

عمران خان کی گرفتاری پر پرتشدد مظاہروں میں ملوث سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ شرپسندوں کی شناخت مکمل کرلی گئی تصدیق ہونے پرایم سی آرکے 3 ملازمین کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغازکردیا گیا۔ خیال رہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتاری پر ملک بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے تھے ۔مشتعل مظاہرین نے لاہور کورکمانڈر ہاوس اور جی ایچ کیو پر حملہ کرکے سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچایا۔ واضح رہے کہ شرپسندوں کے خلاف حکومت کی جانب سے کریک ڈاون جاری ہے ایف آئی اے اور دیگر اداروں کی معاونت سے ملوث مشتعل افراد کی شناخت جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عدالت نے فردوس شمیم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل...

انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی سمیت 14 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں احتجاج و ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں پولیس نے فردوس شمیم سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ابتدائی تفتیش اور دیگر کارروائی مکمل کرلی ہے اور 2 ملزمان کے بیانات جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو ریکارڈ کروانا ہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے فردوس شمیم نقوی سمیت 14 ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر اور پراسیکیوشن سے 19 مئی کو جواب طلب کرلیا۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے وکلا نے ملزمان کی درخواست ضمانت بھی جمع کرادی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وفاقی حکومت کا ساتویں خانہ ومردم شماری کا فی...

وفاقی حکومت نے ساتویں خانہ و مردم شماری کا فیلڈ آپریشن بند کرنیکا فیصلہ کرلیا۔ ترجمان ادارہ شماریات کے مطابق ڈیٹا کی مکمل کوریج کو یقینی بنانے کے لیے تصدیق کا عمل 15 دن تک جاری رہیگا۔ ترجمان نے کہا کہ مردم شماری کے فیلڈ اسٹاف، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز مردم شماری کی تکمیل کا سرٹیفکیٹ فراہم کریں گے اور ادائیگی تکمیلی سرٹیفکیٹ کی فراہمی کے بعد کی جائیگی۔ ترجمان ادارہ شماریات کے مطابق حساس علاقوں اور اجتماعی رہائش گاہوں میں مقیم افراد کا ڈیٹا بلاکس میں شامل کیا جائے گا، نادرا اور سپارکو انڈر اور اوور رپورٹنگ کی نشاندہی کے لییکمیٹی کو تکنیکی معاونت فراہم کرینگے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے مزید 70 کارکن...

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے مزید 70 کارکنوں کی نظر بندی معطل کر دی۔ عدالت اب تک 101 کارکنان کی نظر بندی کے احکامات معطل کر چکی ہے۔ دوران سماعت جسٹس انوارالحق پنوں نے ریمارکس دیئے کہ خدارا اس ملک کو چلنے دیں، ایک بندہ ضمانت کرواکر باہرنکلتا ہے توآپ گرفتارکر لیتے، لوگوں کے حقوق پامال نہ کریں۔ لوگوں کوگھروں میں جاکرکھانا کھانے دیں۔ جسٹس انوار الحق پنوں نے کہا کہ اب نہ کوئی جلوس نکل رہاہینہ کوئی جلسہ ہے، اگر کسی نے جلاو گھیراو کیا تو آپ مقدمہ درج کریں، نظربند کیوں کررہے ہیں؟ جناح ہاوس پرحملہ درست عمل نہیں، وکلا اپنے کلائنٹ کوکہیں کہ آئندہ ایسی واقعات کاحصہ نہ بنیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل لاہورہائیکورٹ نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عائشہ بھٹہ سمیت 18 کارکنوں کی نظر بندی کا حکم معطل کر دیا۔ عدالت نے تمام افراد کو فوری رہا کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے 3 روز کے لیے حفاظتی ضمانت بھی منظور کرلی۔ عدالت نے حکم دیا کہ 3 روز تک ان افراد کو کسی بھی مقدمے میں گرفتارنہ کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کور کمانڈر ہائوس میں داخل ہونے والے پی ٹی آئ...

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ یہ لوگ پی ٹی آئی کے جھنڈے اٹھا کر اندر گئے ، یہ انہیں کے ورکرز ہیں ، ماضی میں لوگوں کو سزائیں دی گئیں، کوئی ایسی حرکت کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، اس کی کوئی معافی نہیں ہے ، امید ہے جن لوگوں نے یہ پلان کر کے کروایا ہے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، یہ پاکستان کی آئندہ تاریخ کیلئے بہت اہم ہے ۔ بدھ کو پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین نے کور کمانڈر ہاوس اور جی ایچ کیو پر حملے کے واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت افسوس ہے بلکہ بہت زیادہ دکھ ہے ، جناح ہاوس کے ساتھ کس قسم کا برتا وکیا گیا، کون سے ایسے لوگ ہیں جن کی ایسی سوچ ہے کہ یہاں پر آکر وہ یہ کام کر سکتے ہیں، اپنے دوست کر کہہ رہاتھا کہ یہ کام ہو گیا، ہم نے ساری زندگی پاکستان میں گزاری ہے ، ایسا کوئی سوچ بھی نہیں سکتاکہ کورکمانڈر میں ایسی حرکت کی جائے ، جن لوگوں نے یہ کروایا ہے اور جنہوں نے یہ کیا ہے ، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، اللہ لوگوں کو عقل اور سمجھ دے ، ایسی چزیں قومی اثاثے کے ساتھ نہیں کر سکتے، اس کی کوئی معافی نہیں ہے ، امید ہے جن لوگوں نے یہ پلان کر کے کروایا ہے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، یہ پاکستان کی آئندہ تاریخ کیلئے بہت اہم ہے ۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ 75 سالوں میں کسی نے ایسا سوچا بھی نہیں ، ذوالفقار علی بھٹو کو سزا دی گئی ، بینظیر کو شہید کر دیا گیا ، نوازشریف جیل میں تھے ، مریم نواز ملنے گئیں تو انہیں وہاں گرفتار کر لیا گیا ، جیل میں رکھا ، ایسی ایسی لوگوں کو سزائیں دی گئیں مگر کبھی کسی نے ہمت نہیں کی اور سوچا نہیں ایسی حرکت کرنے کا، کسی کے گھر میں گھسنا ہماری تہذیب نہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعظم کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے (آج)...

وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی (آج) جمعرات کو پاک ایران سرحدی علاقے پشین پر ملاقات ہوگی۔ وزیراعظم شہباز شریف بجلی کے منصوبے سے متعلق تقریب میں شرکت کے لیے(آج) جمعرات کو بلوچستان کے ضلع تربت کا دورہ کریں گے۔ ایرانی صدر اور وزیراعظم اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے ، وزیرخارجہ بلاول بھٹو بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ ملاقات میں پاک ایران تعلقات میں وسیع پیمانے پر توسیع پرمشاورت ہوگی وزیراعظم اور ایرانی صدر2 منصوبوں کا افتتاح کریں گے ، جن میں 110 میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ اور سرحدی مارکیٹ کا افتتاح شامل ہے ۔ ذرائع کے مطابق اپران اور پاکستان کی سرحد پر تین نئی تجارتی منڈیاں بھی کھولی جا رہی ہیں، مند کے مقام پر پاک ایران تجارتی منڈی کھول دی گئی ہے،دو منڈیوں کو کھولنے کا کام جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

موٹروے پولیس کی ایمانداری ،75 ہزار روپے م...

موٹروے پولیس نے ایمانداری کی اعلی مثال قائم کردی 75 ہزار روپے مالیت کا گمشدہ موبائل تلاش کر کے مالک کے حوالے جبکہ ایک اور کارروائی میں گندم اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔تفصیلات کے مطابق ایک شخص اسلام آباد سے فیصل آباد کی جانب سفر کرتے ہوئے چکری سروس ایریا میں رکا جہاں وہ اپنا قیمتی موبائل فون جس کی مالیت کم و بیش 75 ہزار روپے تھی بھول کر روانہ ہو گیا۔ کچھ سفر طے کرنے کے بعد اسے معلوم ہوا تو اس نے فوراََ موٹروے پولیس سے مدد طلب کی۔ اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور موبائل تلاش کر کے مالک کے حوالے کر دیا گیا جس پر شہری نے موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ ایک اور کاروائی کے دوران موٹروے پولیس نے گندم سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چکری انٹر چینج کے قریب ایک مشکوک ٹرک سے 12.5 ٹن گندم برآمد کرلی۔ ٹرک پنڈی بھٹیاں سے ٹیکسلا کی جانب جا رہا تھا۔ ابتدائی قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد گندم بمعہ ٹرک ڈرائیور ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے حوالے کردی۔ دونوں کاروائیوں کو سراہتے ہوئے ڈی آئی جی موٹروے نارتھ زون محمد یوسف ملک نے افسران کو شاباش دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تحریک انصاف کے 20 کارکن انسداد دہشت گردی عدا...

پاکستان تحریک انصاف کے 20 کارکنوں کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، ملزم تحریک انصاف کے صوبائی ٹکٹ ہولڈرملک اسماعیل سیلا اور محمد علی کو تھانہ غلام محمد آباد کی طرف سے عدالت میں پیش کیا گیا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے انسداد دہشت گردی کے خصوصی جج محمد حسین نے مسترد کر دیا اور دونوں ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم دیا، دیگر 18 کارکنوں کو بھی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ڈی ایم کا دھرنا مؤخر ہوا ہے ختم نہیں ہوا،...

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا گزشتہ روز کا احتجاج ٹریلر تھا، فلم ابھی باقی ہے۔ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم کا دھرنا مؤخر ہوا ہے ختم نہیں ہوا، عوامی عدالت کو ہی آخری فیصلہ کرنا ہوگا۔طلال چوہدری نے کہا کہ سوچنے کی بات یہ ہے کہ گذشتہ روز کے احتجاج کی نوبت کیوں آئی؟ ملزم کو مہمان بنائیں گے تو لوگ احتجاج کرینگے، ادب سے بات کرنا اچھی چیز ہے لیکن ڈاکو کے ساتھ ادب سے پیش نہیں آیا جاتا، ادب بے گناہ اور معصوم کے لیے ہے، عمران خان جھوٹ پر مبنی بیانیہ بنانا چاہتا ہے، 2017 سے کھیل شروع ہوا، اشتہاری عمران خان منتخب وزیراعظم کے خلاف درخواست لے کر گیا، ملک میں ماحول بنا اور سہولت کاری سے لاڈلے کو وزیراعظم بنایا گیا، ہر رٹ کو تکنیکی بنیاد پر خارج کیا گیا، اب دو دن میں ضمانت ملتی ہے، اب پھر الیکشن کو مینج کرنے کی کوشش ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ مجرم کو مہمان بنایا جائے گا تو عوام احتجاج کریں گے، آج ازخود نوٹس کا اختیار حرکت میں ہے، پارلیمنٹ کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ بلوائیوں کے ساتھ ادب سے پیش نہیں آیا جاتا، کور کمانڈر کے گھر اور جی ایچ کیو میں آگ لگانے والے کے مقدمے ملٹری کورٹس میں چلنے چاہئیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر الیکشن مینج کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، 9 مئی کو آگ لگانے والے تحریک انصاف کے عہدے دار اور ٹکٹ ہولڈر ہیں، عمران خان کو تمام فسادات کی پلاننگ کا علم تھا

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں چینی زبان او...

چین پاکستان دوستی کو مزید مضبوط بنانے اور چینی ثقافت کو سمجھنے کے لیے، قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ( کے آئی یو ) کے چائنا سٹڈی سینٹر ( سی ایس سی ) نے انٹرنیشنل آفس، انسٹی ٹیوٹ آف پروفیشنل ڈویلپمنٹ (آئی پی ڈی ) کے تعاون سے طلباء کے درمیان چینی زبان اور چینی کھانا پکانے کے مقابلے کا انعقاد کیا ۔ گوادر پرو کے مطابق کے آئی یو کانووکیشن ایریا میں چینی زبان کے عالمی دن اور چینی کھانوں کے حوالے سے دو تقریبات منعقد کی گئیں۔ تقریب میں طلباء اور یونیورسٹی کے اعلیٰ انتظامی و تدریسی افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ چینی زبان کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں فیکلٹی اور طلبہ کے لیے چینی زبان لکھنے کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے۔

گوادر پرو کے مطابق اس موقع پر وائس چانسلر کے آئی یو ڈاکٹر عطا اللہ شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان اور چین کی ثقافت اور طرز زندگی میں مماثلت ہے اور ہمیں ایک دوسرے کی زبان اور ثقافت کو مزید سمجھنے ، تعلیم اور تحقیق کی ضرورت ہے۔ گوادر پرو کے مطابق دوسرے ایونٹ میں طلباء کے درمیان کھانا پکانے کے مقابلے منعقد کیے گئے، ڈمپلنگ بنانا جو کہ چین اور گلگت بلتستان میں یکساں مقبول ہے۔ جی بی میں ڈمپلنگ کو منٹو کہا جاتا ہے۔ سی ایس سی کے ڈاکٹر خالد محمود نے گوادر پرو کو بتایا چونکہ کھانا ثقافت کا ایک لازمی حصہ ہے، اس لیے طلباء کے درمیان چائنیز کوکنگ مقابلہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جی بی کے منٹو کا ذائقہ چائنیز ڈمپلنگز سے بالکل مماثلت رکھتا ہے، جو مختلف تہواروں میں پیش کیے جاتے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق تقریبات کے اختتام پر زبان اور کھانا پکانے کے مقابلوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عدلیہ ہی ملک کوبحران سے نکالے گی خواہشوں پرف...

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عدلیہ ہی ملک کوبحران سے نکالے گی خواہشوں پرفیصلے نہیں ہوں گے آئین وقانون کے مطابق فیصلے ہونگے ،چیف جسٹس نے سماعت کی کارروائی ایک ہفتہ آگے منتقل کرکے دانشمندی دوراندیشی کاثبوت دیا، عقل کادامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ملک کوتشدد کی آگ میں مت جھونکیں مسئلے کا حل مل بیٹھ کرتلاش کریں۔ بدھ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان میں سابق وزیرداخلہ وعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عدلیہ ہی ملک کوبحران سے نکالے گی خواہشوں پرفیصلے نہیں ہوں گے آئین وقانون کے مطابق فیصلے ہونگے ادارے جتنانالائق غیر مقبول قابل نفرت موجودہ حکومت سے دور ہوں گیاتنی ہی عزت پائیں گے فضل الرحمان کی13پارٹیوں کی ریلی نے مقبولیت کابھانڈاپھوڑدیاہے باوجود سرکاری سپورٹ کے کوئی قابل ذکرلوگ جمع نہیں کرسکے سعودیہ چین یو اے ای اپنے نمائندوں کے ذریعے اورٹیلیفون پرسمجھانے کی کوشش کررہے ہیں عقل کادامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ملک کوتشدد کی آگ میں مت جھونکیں مسئلے کا حل مل بیٹھ کرتلاش کریں۔آئین کااحترام اورامن نہیں ہوگاتوسرمایہ کاری دورکی بات جوپاکستان میں سرمایہ کارہیں وہ دوسرے ملکوں میں سرمایہ شفٹ کرلیں گے چیف جسٹس نے سماعت کی کارروائی ایک ہفتہ آگے منتقل کرکے دانشمندی دوراندیشی کاثبوت دیااورمٹھی بھرسپریم کورٹ پرکرائے پرلائے حملہ کروانے والوں کی منصوبہ بندی پرپانی پھیردیاپولیس گھروں میں داخل ہوکرجوتوڑپھوڑکررہی ہے خواتین کی ایک منصوبے کے تحت تضحیک توہین کررہی ہے پولیس اسکے منفی اثرات سے ناآشناہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواستی...

عمران خان کو الیکشن کمیشن میں پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں۔ لاہور ہائیکورٹ کا 5رکنی بینچ 19مئی کو عمران خان کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔جسٹس شاہدبلال حسن کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ توشہ خانہ میں نااہلی کے بعد الیکشن کمیشن نے پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کاروائی شروع کررکھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تاریخ سے سیکھنے والی قومیں ہی عظمت حاصل کرت...

صدرمملکت ڈاکڑعارف علوی نے کہا ہے کہ روزمرہ کے واقعات اور سخت بیان بازی لوگوں کی سوچ کو دھندلا دیتی ہے، وہ قومیں عظمت حاصل کرتی ہیں جو تاریخ سے سبق سیکھتی ہیں، تاریخ سے سبق نہ سیکھنے والے وقت کی ریت میں ذروں کی طرح فراموش کردیئے جاتے ہیں، انا ، زبردستی یاانکساری کی حکمت کونسی روش کو غالب آنا چاہیے ، ہم درگزر کے ساتھ تنازعات حل کرنے میں کامیاب ہوںگے آج تک کوئی سیاسی جماعت کبھی بھی پاکستان مخالف نہیں ہوئی ، کوئی بھی جماعت غداروں پر مشتمل نہیں ، بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ انا ، زبردستی یاانکساری کی حکمت کونسی روش کو غالب آنا چاہیے ، ہم درگزر کے ساتھ تنازعات حل کرنے میں کامیاب ہوںگے ، سب کو زورد یتا رہا ہوں کہ موجودہ صورتحال کا حل تلاش کریں ،سب سے گزارش ہے کہ ٹھنڈے اور گہرے سانس لیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج تک کوئی بھی سیاسی جماعت پاکستان مخالف نہیں رہی ، کوئی بھی جماعت غداروں پر مشتمل نہیں ، تمام سٹیک ہولڈرز پر زور دیتا ہوں کہ وہ دوبارہ سوچیں ، صدرمملکت نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان قائم ہونے والا امن غیر معمولی ہے ، یہ اقدام ان عظیم رہنماؤں کی سوچ میں غیر معمولی تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے ، صدر مملکت نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہماری قیادت بھی سعودی عرب ایران جیسی عظمت کا مظاہرہ کرسکتی ہے ، سخت بیان بازی لوگوں کی سوچ کو دھندلا دیتی ہے ، صدر مملکت کا کہنا تھا کہ وہ قومیں عظمت حاصل کرتی ہے جو تاریخ سے سبق سیکھتی ہے سبق نہ سیکھنے والی قومیں وقت کی ریت میں ذروں کی طرح فراموش کردی جاتی ہے ، پاکستان میں دھونس کی طویل تاریخ ہے جو باربار دہرائی گئی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آخری دنوں میں تو پی ڈی ایم حکومت کو عوام پر...

امیر تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی ) حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے عوام دشمن اقدامات ختم نہ کیے تو دھرنوں سے حکمرانوں کو گھر جانے پر مجبور کردیں گے۔ اپنے ایک بیان میں حافظ سعد حسین رضوی نے حکومت کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ کروزر اور موٹر سائیکل والے کیلئے یکساں قیمت پر پیٹرول کی فروخت معاشی انصاف نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ تو پہاڑ جتنا ہوتا ہے لیکن کمی چیونٹی کے برابر بھی نہیں کی جاتی۔ عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے پر تو پاکستان میں عالمی منڈی کے مطابق تیل کی قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں لیکن کم ہونے پر معوملی کمی کی جاتی ہے۔ امیر ٹی ایل پی نے اعلان کیا کہ 22 مئی کو کراچی سے شروع ہونے والا لانگ مارچ مہنگائی، بے روزگاری، لاقانونیت سمیت عوام کے حقوق پر ڈالے گئے ہر ڈاکے کا حساب لے گا۔ حافظ سعد رضوی نے مزید کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم )حکومت کے ہر فیصلے سے عوام کی تکلیف میں دن بہ دن اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔ اقتدار کے آخری دنوں میں تو پی ڈی ایم حکومت کو عوام پر ترس کھانا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں یانگزی ریور ٹورازم اوورسیز پرومو...

یانگزی ریور ٹورزم کے ذریعے ریور کلچر کو فروغ دینے کے لیے پاکستان میں چائنا کلچرل سینٹر یانگزی ریور ٹورازم اوورسیز پروموشن سیزن2023 کو منانے کے لیے آن لائن ویڈیوز اور تھیم نمائشوں کا سلسلہ شروع ہے۔گوادر پرو کے مطابق یانگزی ریور ٹورازم اوورسیز پروموشن سیزن2023 کی افتتاحی تقریب 5 مئی کو وسطی چین کے صوبہ ہوبی کے شہر ای چانگ میں ہوئی۔ ''گولڈن واٹر وے کی حفاظت اور سبز ترقی کو فروغ دینا'' کے موضوع پر توجہ مرکوز کرنے والے اس پروگرام کا مقصد دریائے یانگزی کے طاس میں ماحولیاتی کلچر کی تعمیر اور پائیدار ترقی کی کامیابیوں کو ظاہر کرنا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق یہ دریائے یانگزی کی ثقافت کو پاکستان کے لوگوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی برادری تک پھیلاتا ہے۔ اس سال پروموشن سیزن جون کے آخر تک جاری رہے گا۔ گوادر پرو کے مطابق دریائے یانگزی ایشیا کا سب سے لمبا اور دنیا کا تیسرا طویل ترین دریا ہے۔ چین کی اعلیٰ ثقافت اور سیاحت کی اتھارٹی نے 10 سیاحتی راستوں اور سفری پروگراموں کو جاری کیا ہے جو سیاحوں کو دریائے یانگزی کی ثقافت اور تاریخ کا تجربہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے تحفظ کو بھی یقینی بنائے گا۔ گوادر پرو کے مطابق چین کی وزارت ثقافت اور سیاحت کے مطابق نئے راستے قومی اقتصادی اور سماجی ترقی اور سال 2035 تک طویل فاصلے کے مقاصد کے لیے 14ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-25 ) کے خاکہ کے تحت بنائے گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سے مزید برآمدات، چینی کاروباری ادارو...

چین میں پاکستانی سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ ہم جلد ہی سیچوان اور پنجاب کی کاروباری برادری کو جوڑنے کے لیے ایک پلیٹ فارم قائم کریں گے،ہم آپ سب کو اس کا حصہ بننے کی دعوت دیتے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق ان خیالات کا اظہار سفیر معین الحق نے حال ہی میں چنگڈو میں چائنا پاکستان اکنامک اینڈ کلچرل ایکسچینج انکیوبیشن سینٹر میں چین کے سیچوان اور چونگ چھنگ کے علاقے کے 50 کاروباری اداروں کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران کیا ۔ کمرشل قونصلر غلام قادر نے بھی میٹنگ میں شرکت کی اور پاک چین تعاون کی نئی پیش رفت اور امکانات سے آگاہ کیا۔ گوادر پرو کے مطابق زراعت ایک اہم شعبہ ہے۔ ہم اس شعبے میں بہت مضبوط ہیں۔ میں آپ کو یہ بتانا چاہوں گا کہ پاکستان کی ڈیری مصنوعات کی برآمد کا پروٹوکول تکمیل کے قریب ہے۔ اس سے 10 بلین امریکی ڈالر کی مارکیٹ کھلے گی۔ ایک اور متعلقہ شعبہ گوشت ہے، ہم ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں پہلی بار پاکستانی گائے کا گوشت چین کو برآمد کرنے کے لیے تیار ہیں۔

سرخ مرچ اور دیگر مصنوعات کے حوالے سے ہمارے پروٹوکول کی بھی منظوری دی جائے گی۔مثلاً 18 چینی اداروں سے چیری خریداروں کا پہلا گروپ پاکستان پہنچ گیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق غلام قادر نے بتایا کہ چین میں 30 ملین مسلمان ہیں جہاں حلال کھانے کی بہت زیادہ مانگ ہے اور اس کے گائے کے گوشت کی قیمت پاکستان میں گائے کے گوشت کی قیمت کے مقابلے میں تقریباً 3 گنا ہے۔ ان کی تقریر کے بعد، کچھ کاروبار ی افراد کو پاکستانی بیف ایکسپورٹرز سے رابطے کی ضرورت تھی۔ پاکستان سیچوان چیمبر آف کامرس کے چیئرمین لی ہونگ وو نے کہا کہ وہ چار سال سے زیادہ عرصے سے پاکستانی گائے کا گوشت چینگڈو لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ چینل بالآخر کھول دیا گیا ہے۔ میرے خیال میں سیچوان اور پاکستان کے درمیان مستقبل میں تجارتی تعاون زیادہ سے زیادہ ہموار ہوگا۔ گوادر پرو کے مطابقغلام قادر نے کہا ہم اگست میں کراچی میں ایک بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچر ایکسپو منعقد کرنے جا رہے ہیں۔

ہمیں امید ہے کہ چینگڈو سے 50 سے زائد کمپنیاں اس میں شرکت کریں گی۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان زراعت کے علاوہ نئی ٹیکنالوجیز تعاون میں بھی دلچسپی رکھتا ہے۔ غلام قادر نے ڈرون کمپنی کے ساتھ بات چیت کے دوران اپنی دلچسپیاں ظاہر کیں۔ ڈرون ایک نئی صنعت ہے، پاکستان کا چین کے ساتھ پہلے سے ہی بہت زیادہ متعلقہ تعاون ہے، خاص طور پر دفاعی شعبے میں۔ ہم سول استعمال کے لیے مزید تعاون پسند کریں گے۔ میں جانتا ہوں کہ چین اب ڈرون بنانے میں سب سے آگے ہے۔ ہمیں خاص طور پر زراعت کے شعبے اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں ڈرون کی ضرورت ہے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان چینی مینوفیکچرنگ کا اگلا مرکز ہو گا،ہمارے پاس بڑ ا رقبہ اور آبادی ہے، اور سیچوان اور چونگ چھنگ کے علاقے میں جدید ٹیکنالوجی ہے، ہم آپ سب کو سرمایہ کاری اور نقل مکانی کے لیے پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کرپٹو کرنسی کی روک تھام کیلئے انٹرنیٹ سے سرو...

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے کرپٹو کرنسی کی روک تھام کے لیے انٹرنیٹ سے سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں وزیرمملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرپٹو کرنسی کو کبھی لیگل نہیں کیا جائے گا۔ فیٹف نے بھی شرائط عائد کی ہیں اور کرپٹو کرنسی کی اجازت نہیں دی جائے۔ شرکا کو اسٹیٹ بینک حکام نے دوران بریفنگ بتایا کہ کرپٹو کرنسی مارکیٹ 2.8 ٹریلین ڈالر سے کم ہو کر 1.2 ٹریلین ڈالر رہ گئی، کرپٹو کرنسی میں پاکستانی انویسٹمنٹ پر ایف آئی اے اور ایف ایم یو کارروائی کر رہا ہے۔ ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک سہیل جواد نے کہا کہ کرپٹو کرنسی کی 16 ہزار سے زائد اقسام بن چکی ہیں، کرپٹو کرنسی میں ٹوٹل فراڈ ہے جسے پاکستان میں کبھی تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بشری بی بی کی طلبی ، نیب ٹیم نوٹس موصول کروا...

القادر ٹرسٹ کیس میں نیب کی ٹیم سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو نوٹس موصول کروائے بغیر واپس آگئی ۔ القادر ٹرسٹ کیس میں نیب اسلام آباد نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو (آج) جمعرات کو طلب کر لیا، نیب ٹیم زمان پارک پہنچی تو پتا چلا کہ سب سو رہے ہیں جس پر نیب کی ٹیم نوٹس موصول کروائے بغیر واپس چلی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیب کا بلاوا آ گیا شکرہے عمران خان کے ساتھ ش...

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نیب نے انہیں 190 ملیں پاونڈ کیس میں 24 مئی کو طلب کرلیا ہے ۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ شکر ہے نیب نے انہیں عمران خان کے ساتھ اس کیس میں شامل کرلیاہے۔ میری والدہ کے گھر اور اسلام آباد والے گھر پر چھاپے مارے جارہے ہیں ،پولیس والے خواتین کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ انہوں نے ٹوئٹر کا استعمال کیا تھا مگر طاقت کا اب اندازہ ہوا، جب تک وہ گرفتار نہیں ہوتے ، وہ دن میں دو بار ٹویٹر استعمال کریں گے، میں اپنی جنگ آئین اور قانون کے مطابق لڑوں گا۔عدلیہ اس جنگ میں جیتے گی،کرائے کے لائے گئے لوگ واپس چلے گئے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ 15جون سے پہلے فیصلے آئیں گے ، حق اور سچ کی فتح ہوگی ، عوام جیتیں گے ، انہوں نے بستر باندھ لیا ہے، وہ چٹان کی طرح ڈٹے رہیں گے ،جیل میرا سسرال ہے،صرف یہ بتائیں کونسے کیس میں گرفتار کروگے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جی ایچ کیو،کورکمانڈر حملے کامعاملہ، ایف آئی...

جی ایچ کیو اورکورکمانڈر لاہور کے گھر پرحملے کا معاملہ،ایف آئی اے سائبرکرائم نے تمام ملزمان کی پروفائلنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تمام ملزمان کی پروفائلنگ سوشل میڈیا اکاونٹس کے ذریعے شروع کردی۔سیاسی جماعت سے تعلق ہونے کے متعلق تمام شواہد حاصل کر لیے گئے۔بیشترملزمان 6 ماہ سے سیاسی جماعت کا ایجنڈا پروموٹ کررہے تھے۔تمام ملزمان کی پروفائلنگ پبلک کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گڈ ٹو سی یو کی گونج اسلام آباد ہائی کورٹ پہن...

سپریم کورٹ سے وضاحت کے بعد گڈ ٹو سی یو کی گونج اسلام آباد ہائی کورٹ بھی پہنچ گئی۔ تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران آئی جی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے ان سے مخاطب ہو کر کہا کہ آئی جی صاحب! گڈ ٹو سی یو ، جج کے آئی جی سے مکالمے پر کمرہ عدالت میں موجود تمام افراد کے قہقہے گونجنے لگے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان حملہ کیس،جے آئی ٹی ملزم مدثر کا چا...

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر حملہ کیس میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی )ملزم مدثر کا چالان سماعت کیلئے جمع نہ کروا سکی۔ انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانوالہ میں سابق وزیراعظم عمران خان پر وزیرآباد میں ہونے والے حملہ کیس کی سماعت ہوئی، مرکزی ملزم نوید، طیب اور وقاص کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔ دوران سماعت جے آئی ٹی ملزم مدثر کا چالان سماعت کیلئے جمع نہ کروا سکی جس پر عدالت نے آئندہ پیشی پر چالان جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 21 جون تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انسداد دہشت گردی عدالت، اسدقیصر کی حاضری سے...

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں سابق سپیکر قومی اسمبلی و تحریک انصاف کے رہنما اسدقیصر و دیگر کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کردی گئی ۔ بدھ کو انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے وکیل شیرافضل مروت نے درخواست دائر کی ، اے ٹی سی جج راجہ جواد عباس نے ریمارکس دیے کہ اسد قیصر تو گرفتار نہیں، ان کا بتایا گیاہے کہ وہ آجائیں گے، جس پر وکیل شیر افضل نے کہا کہ عدالت اگر سکیورٹی فراہم کرے اور گارنٹی دے کہ گرفتاری نہیں ہوگی تو آجاتے ہیں۔ اے ٹی سی جج نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی پروٹیکشن نہیں مانی جارہی تو اے ٹی سی تو پھربھی لوئر کورٹ ہے، یہ بات درست ہے کہ ہائیکورٹ کی پروٹیکشن پر عمل نہیں کیاجارہا۔ جج نے استفسار کیا کہ عدالت کو بتایا جائے کہ کس قانون کے تحت اسدقیصر اور دیگر کو آج استثنی دیاجائے۔ وکیل شیرافضل نے کہا کہ چار،پانچ دنوں تک توسیع دی جائے، حالات ٹھنڈے ہو جائیں گے، جس پر اے ٹی سی جج نے ریمارکس دیے کہ چار، پانچ دنوں تک کیا گارنٹی ہے کہ حالات ٹھنڈے ہو جائیں گے۔ اس پر وکیل شیر افضل نے کہا کہ اگر حالات ٹھنڈے نہ ہوئیتو پی ٹی آئی قیادت اندرجانیکیلیے تیارہے،

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

القادر ٹرسٹ کیس،عمران خان (آج)شامل تفتیش نہ...

القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو (آج) جمعرات کو نیب راولپنڈی پیش ہونے کا سمن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عمران خان نیب تفتیش میں شامل نہ ہوئے تو سنگین نتائج ہوں گے۔ نیب نے عمران خان سے 19 کروڑ پاونڈ کی غیر قانونی منتقلی سے متعلق 20 سوالوں کے جواب طلب کیے ہیں۔ نیب کے مطابق عمران خان نے برطانیہ سے 19 کروڑ پاونڈ لا کر واپس ملزمان کو دیے اور مالی فائدے لیے، ریاست پاکستان کے 19 کروڑ پاونڈ ملزمان کو واپس کر کے عمران خان نے 458 کنال زمین اور 28 کروڑ روپے حاصل کیے، ملزمان کو 19 کروڑ پانڈ واپس کر کے عمران خان اور بشری بی بی کے ٹرسٹ نے عطیات کی مد میں بھاری رقوم لیں۔ نیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کل صبح 10 بجے نیب کی کمبائند انویسٹی گیشن ٹیم کے روبرو پیش ہوں، عمران خان 2 مارچ کے کال اپ نوٹس میں نہ پیش ہوئے نہ ہی کوئی جواب دیا، عمران خان جان بوجھ کر نیب انکوائری سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔ نیب نے عمران خان سے برطانوی کرائم ایجنسی کے ساتھ خط و کتابت سمیت 19 کروڑ پانڈ کے فریزنگ آرڈرز کا ریکارڈ اور القادر یونیورسٹی سے ملنے والے تمام عطیات کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا جبکہ القادر ٹرسٹ کو عطیات دینے والوں کے ریکارڈ سمیت دیگر متعلقہ ریکارڈ بھی طلب کیے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

محسن نقوی کا راجن پور میں ایک ہی خاندان کے4...

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے راجن پورمیں ایک ہی خاندان کے4 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ نگران وزیراعلی پنجاب نے آرپی او ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کرلی، محسن نقوی نے ملزمان کی فی الفور گرفتاری کا حکم دیدیا۔ محسن نقوی نے ہدایت دیتے ہوئے کہا ملزمان کو قانون کی گرفت میں لاکرمتاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کی حاضری...

کارسرکار میں مداخلت کا کیس،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے عمران خان کے قریبی ساتھی وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کی طبی بنیادوں پرحاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی۔ تفصیلات کے مطابق نعیم حیدر پنجوتھہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان نے کی۔ درخواستگزارکے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کی ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر نعیم حیدر پنجوتھہ زخمی ہوگئے تھے،سر پرزخم آیا جس کا سٹی اسکین کروانا ہے۔ آج میڈیکل ٹیسٹ کے باعث نعیم حیدر عدالت نہیں آ سکتے۔ عدالت نے میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پرحاضری سیاستثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت پچیس مئی تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی کارکنان کی نظر بندی کیخلاف درخواست...

لاہورہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے کارکنوں کی نظربندی کیخلاف درخواستوں پر پنجاب حکومت سمیت دیگر حکام کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔ بدھ کو لاہورہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے چودھری زبیراحمد سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی ۔درخواستوں میں چارسوترپن پی ٹی آئی کارکنوں کی نظری بندی کے احکامات کو چیلنج کیا گیا۔ نشاندہی کی گئی کہ پنجاب حکومت نے نو مئی واقعہ کو بنیاد بنا کر پی ٹی آئی کارکنوں کو نظر بند کر دیا گیا ۔ درخوست گزاروں کے وکیل نے استدعا کی کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی نظری بندی کے احکامات کالعدم قرار دے کررہائی کا حکم دیا جائے۔درخواستوں پرمزید کارروائی تئیس مئی کو ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ کا ملیکہ بخاری اور علی...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماں ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم جاری کردیا۔ بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی گرفتاری کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت عالیہ نے دونوں رہنماوں کی تھری ایم پی او کے تحت نظر بندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کا حکم جاری کردیا ۔واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد پولیس نے تحریک انصاف کے متعدد رہنماوں کو نقص امن کے خدشے کے پیش نظر حراست میں لیا تھا جن میں اسد عمر اور شاہ محمود قریشی بھی شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کو مزیدکسی کیس میں گرفتاری سے روکن...

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )عمران خان کو مزید کسی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع کردی۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصا عمران خان کے کیسز کی تفصیلات کی فراہمی اور گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل، اسٹیٹ کونسل اور عمران خان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت وفاق کی طرف سے کیسز کی تفصیلات کی فراہمی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے مہلت کی استدعا کی گئی۔ وفاق کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی کہ کچھ مہلت دے دیں کیسز کی تفصیلات فراہم کردیں گے۔ بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-شانشی-شی آن-فضائی مناظر

 چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہرشی آن میں اولمپک سپورٹس سینٹر کا رات کا منظر۔(شِنہوا)

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-شانشی-شی آن-فضائی مناظر

چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہرشی آن میں تانگ پیراڈائز کا منظر۔(شِنہوا)

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-شانشی-شی آن-فضائی مناظر

چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہرشی آن میں چھانبا ماحولیاتی زون میں چھانگ آن ٹاورکا ایک منظر۔(شِنہوا)

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں جنوری تا اپریل گاڑیوں کی برآمدات می...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی آٹوموبائل برآمدات میں اس سال کے پہلے چار مہینوں میں مضبوط ترقی کارجحان برقرارہے۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے  اعداد و شمار کےمطابق اس عرصے کے دوران مجموعی طور پر13 لاکھ 70 ہزار گاڑیاں برآمد کی گئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 89.2 فیصد زیادہ ہیں۔

مسافر گاڑیوں کی برآمدات  گزشتہ سال کے مقابلے میں110 فیصد اضافے کے ساتھ 11 لاکھ 40 ہزاریونٹس تک پہنچ گئیں جبکہ کمرشل گاڑیوں کی برآمدات گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 31.5 فیصد بڑھ کر 2 لاکھ 28 ہزار یونٹس تک پہنچ گئیں۔

اعداد و شمار سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ جنوری سے اپریل کے عرصے میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی برآمدات بھی گزشتہ سال کے  مقابلے میں 170 فیصد بڑھ کر 3 لاکھ 48 ہزار یونٹس تک پہنچ گئیں۔

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور سیرا لیون کو بین الاقوامی اور علاقائ...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ نے بیجنگ میں سیرا لیون کے امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون  کے وزیر ڈیوڈ فرانسس کے ساتھ بات چیت کی۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس سال چین کے افریقہ کے ساتھ تعلقات میں اخلاص، حقیقی نتائج، ہمدردی اور نیک نیتی کے اصولوں کی دسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے چھن نے کہا کہ یہ اصول دو طرفہ تعلقات کی کامیابی کا باعث بنے ہیں اور ان کے لیے ایک روشن مستقبل بھی کھلے گا۔

چھن نے کہا کہ دونوں فریقوں کو مشترکہ طور پر دونوں سربراہان مملکت کی طرف سے طے پانے والے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانا چاہیے، مضبوطی سے ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنا چاہیے، عملی تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے اور بین الاقوامی اور علاقائی امور میں قریبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنا چاہیے۔

اس موقع پر فرانسس نے کہا کہ سیرا لیون چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ،ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے عمل پیرا ہے اور دونوں عوام کے مفاد کے لیے چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور سیرا لیون کو بین الاقوامی اور علاقائ...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ نے بیجنگ میں سیرا لیون کے امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون  کے وزیر ڈیوڈ فرانسس کے ساتھ بات چیت کی۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس سال چین کے افریقہ کے ساتھ تعلقات میں اخلاص، حقیقی نتائج، ہمدردی اور نیک نیتی کے اصولوں کی دسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے چھن نے کہا کہ یہ اصول دو طرفہ تعلقات کی کامیابی کا باعث بنے ہیں اور ان کے لیے ایک روشن مستقبل بھی کھلے گا۔

چھن نے کہا کہ دونوں فریقوں کو مشترکہ طور پر دونوں سربراہان مملکت کی طرف سے طے پانے والے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانا چاہیے، مضبوطی سے ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنا چاہیے، عملی تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے اور بین الاقوامی اور علاقائی امور میں قریبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنا چاہیے۔

اس موقع پر فرانسس نے کہا کہ سیرا لیون چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ،ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے عمل پیرا ہے اور دونوں عوام کے مفاد کے لیے چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-سی ای ای سی تعاون سے نئے مواقع پیدا ہوں...

ہانگ ژو (شِنہوا) چین اور وسطی اور مشرقی یورپی ممالک (سی ای ای سی) کے درمیان جاری  تعاون سے مسلسل نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے وائس چیئرمین وانگ یونگ نے ان خیالات کااظہارتیسری چائنہ -سی ای ای سی ایکسپو اورانٹرنیشنل کنزیومر گڈزمیلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔  تیسری چائنہ-سی ای ای سی ایکسپو اورانٹرنیشنل کنزیومر گڈز میلہ منگل کو چین کےمشرقی  صوبے ژی جیانگ کے شہر ننگ بو میں شروع ہوا۔    اپنے افتتاحی کلمات میں  وانگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں تمام فریقین کی مشترکہ کوششوں کی بدولت چین-سی ای ای سی اقتصادی وتجارتی تعاون کے نتیجہ خیز نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ  چین مشاورت کے ذریعے فیصلہ سازی ، تعاون کےتمام شراکت داروں کے مفاد کے لیے کھلے پن اور جامعیت کے ذریعے مشترکہ ترقی کو آگے بڑھانے کے اصولوں کو برقرار رکھے گاانہوں نے کہا کہ سال 2023 میں  چین-سی ای ای سی تعاون کی دوسری دہائی کا آغاز ہوا ہے۔ 

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹوکیو میں سینکڑوں افرادکا تابکار پانی سمندر...

ٹوکیو(شِنہوا)جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں سینکڑوں افراد نے حکومت کی جانب سے تباہ شدہ فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ سے تابکاری سے آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے کے منصوبے کے خلاف احتجاج کیا،مظاہرین نے منصوبے کی فوری معطلی کا مطالبہ کیا۔ ٹوکیو، فوکوشیما اور ناگاساکی سمیت پریفیکچرل علاقوں سے تعلق رکھنے والے مظاہرین منگل کی صبح، ٹوکیو الیکٹرک پاورکمپنی (ٹیپکو) کے صدردفتر کے سامنے جمع ہوئےاور "سمندر کو آلودہ نہ کریں،" "ماہی گیری کا تحفظ کریں" اورمستقبل کی حفاظت کریں "جیسے نعرے لگائے۔

مظاہرین نے مختلف بینرز اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے  جن پر "آلودہ پانی سمندر میں نہ چھوڑیں،" "سب کے لیے سمندر کو آلودہ نہ کریں،" اور "سمندر نیوکلیئر پاور پلانٹس کے لیے بیت الخلا نہیں ہیں کے نعرے درج تھے۔ 

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-وسطی ایشیا سربراہی اجلاس: پانچ چیزوں کا...

شی آن (شنہوا) چین-وسطی ایشیا سربراہی اجلاس کیا ہے؟ چین-وسطی ایشیا سربراہی اجلاس ایک اعلیٰ سطحی اجتماع ہے جس کا انعقاد چین اور پانچ وسطی ایشیائی ممالک - قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کرتے ہیں۔ یہ چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان تعلقات کی ترقی میں سنگ میل کی اہمیت رکھتا ہے۔ چین-وسطی ایشیا سربراہی اجلاس کب منعقد ہو گا؟ کون شرکت کرے گا؟ چین-وسطی ایشیا سربراہی اجلاس 18 اور 19 مئی کو منعقد ہوگا۔ اجلاس میں چین، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے سربراہان مملکت شرکت کریں گے۔ چین-وسطی ایشیا سربراہی اجلاس کہاں منعقد ہوگا؟ اور وہاں انعقاد کا مقصد کیا ہے؟ یہ سربراہی اجلاس چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کے دارالحکومت شی آن میں منعقد ہوگا۔

شی آن ایک تاریخی شہر ہے جس کی بنیاد لگ بھگ 3ہزار100 سال قبل رکھی گئی تھی۔ جو پہلے چھانگ آن کے نام سے جانا جاتا تھا، یہ قدیم شاہراہ ریشم کا نقطہ آغاز ہے، جس نے چین اور وسطی ایشیا کے درمیان تعلقات کو پروان چڑھتے ہوئے دیکھا ہے۔ آج، شہر کی پراعتماد اور جامع ثقافت نے دنیا کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔ اس کا ثبوت شہر میں ہونے والے باوقار بین الاقوامی ایونٹس ہیں جن میں سلک روڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول، سلک روڈ انٹرنیشنل ایکسپوزیشن اور آئندہ ہونے والی چائنہ سینٹرل ایشیا سمٹ کی میزبانی شامل ہے۔ سربراہی اجلاس کے موضوعات کیا ہیں؟ سربراہان مملکت چین-وسطی ایشیا تعلقات کی ترقی کا جائزہ لیں گے اور چین-وسطی ایشیا میکانزم کی تعمیر، مختلف شعبوں میں تعاون اور مشترکہ دلچسپی کے اہم بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ سربراہان مملکت اہم سیاسی دستاویزات پر دستخط بھی کریں گے۔ سربراہی اجلاس کیوں بڑی اہمیت رکھتا ہے؟ یہ پہلی بڑی سفارتی  تقریب ہے جس کی چین اس سال میزبانی کر رہا ہے، اور 31 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد چھ ممالک کے سربراہان مملکت کی طرف سے آف لائن ہونے والی پہلا سربراہی اجلاس بھی ہے۔ یہ تقریب چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان تعلقات کی ترقی میں ایک تاریخی سنگ میل ہے۔ بنیادی طور پر یہ سربراہی اجلاس چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو مزید مستحکم کرے گا۔

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ایل اے کی ایروبیٹکس ٹیم ملائیشیا کے ایئر...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) ایئر فورس کی جے- 10 سی لڑاکا طیاروں سے لیس فرسٹ اگست ایروبیٹکس ٹیم  ملائیشیا میں بین الاقوامی میری ٹائم اور ایرو اسپیس نمائش میں فضائی مظاہرہ پیش کرے گی۔

پی ایل اے ایئر فورس کے ترجمان شیی پھینگ نے بتایا کہ ٹیم 23 سے 27 مئی تک ہونے والی 16ویں لانگ کاوی انٹرنیشنل میری ٹائم اور ایرو اسپیس نمائش میں شرکت کرے گی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ آلات کی تبدیلی کے بعد یہ ٹیم کا بیرون ملک پہلا مظاہرہ ہوگا۔ جے -10 سی  ایک سپرسونک، کثیر مقاصد لڑاکا طیارہ ہے جسے چین نے خود تیار کیا ہے جو مختصر اور درمیانے فاصلے تک فضائی بالادستی برقرار رکھنے کی صلاحیت کا حامل  اور زمینی اور سمندری دونوں اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ فرسٹ اگست ٹیم کا قیام چھ دہائیوں سے زیادہ پہلےعمل میں لایا گیا تھا اور اس کا نام پی ایل اے کی بنیاد کے دن پر رکھا گیا۔ یہ ٹیم ابتک 170 سے زیادہ ممالک اور خطوں کے 700 سے زیادہ وفود کے لیے 700 سے زیادہ ایئر شوزکرچکی ہے۔

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں کے...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور مارٹن گریفتھس نے بلیک سی گرین انیشیٹو میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے جو بحیرہ اسود کی بندرگاہوں سے یوکرین کے اناج اور دیگر زرعی مصنوعات کی برآمد کی اجازت دیتا ہے۔

انہوں نے سلامتی کونسل کوایک بریفنگ میں بتایا کہ اس اقدام کے تحت برآمد کی جانے والی خوراک اورروس سے خوراک اور کھاد کی برآمدات عالمی غذائی تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں کیونکہ اس اقدام کے تحت یوکرین سے 3 کروڑ میٹرک ٹن سے زیادہ کارگو محفوظ طریقے سے برآمد کیا جا چکا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ برآمدات میں تقریباً 6 لاکھ میٹرک ٹن گندم شامل ہے جو ورلڈ فوڈ پروگرام کے ذریعے افغانستان، ایتھوپیا، کینیا، صومالیہ اور یمن میں براہ راست انسانی امداد کی کارروائیوں کے لیے منتقل کی گئی ہے۔

فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے تازہ ترین تجزیہ کے مطابق گزشتہ 12 مہینوں کے دوران عالمی سطح پر اناج کی قیمتوں میں تقریباً 20 فیصد کمی آئی ہے۔ گریفتھس نے کہا کہ گزشتہ ماہ، بین الاقوامی گندم کی قیمتیں جولائی 2021 کے بعد اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں جس کا ایک حصہ یوکرینی اناج کی مسلسل نقل و حرکت اور روس اور دیگر مقامات پر برآمد کے لیے بڑی مقدار میں دستیاب ہے۔

انہوں نے جنیواسےایک ویڈیو لنک کے ذریعے کہا کہ یہ ناقابل تردید پیش رفت ہے۔ لیکن ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی بنیادوں پر خوراک کی امدادی کارروائیوں کے لیے پیش گوئی کے مطابق سپلائی کی ضرورت ہے۔

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان میں دھماکے سے 2 بچے جاں بحق

خوست(شِنہوا)افغانستان کے مشرقی صوبہ خوست میں منگل کو ایک گھر میں دھماکے کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق اور دوزخمی ہو گئے۔

 صوبائی پولیس کے ترجمان مستغفیر گرباز کے مطابق دھماکا مقامی وقت کے مطابق صبح تین بجے ضلع اسماعیل خیل مندوزئی کے گاؤں بہرام خیل میں ایک گھر کے اندر ہوا جس کے نتیجے میں دو بچے موقع پر ہی جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

 اہلکار نے کہا کہ دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمی بچوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

 اہلکار نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے پہاڑی صوبے میں بجلی کی تنصیبات کے معا...

گوئی یانگ (شِنہوا)  چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو میں دور دراز کے پہاڑی علاقوں میں بجلی کے سب سٹیشنوں پر معمول کے معائنے کے لیے روبوٹ کا استعمال شروع کر دیا گیاہے۔

چائنہ سدرن پاور گرڈ کی گوئی ژو برانچ کے مطابق، اب تک، تون گرین شہر کے 10 پاور سب سٹیشنوں پر 13 روبوٹ تعینات کیے گئے ہیں، جہاں وہ خودکار معائنہ گشت کر سکتے ہیں۔ تون گرین میں تائی پھنگ پاور سب اسٹیشن کے سربراہ ژو جِنگ یو نے بتایا کہ روبوٹ ہفتے میں ایک بار 100 فیصد درستگی کی شرح سے، انسانی مداخلت کے بغیر اسٹیشن پر 3ہزار800 پوائنٹس کو چیک کر سکتے ہیں۔ ژو نے کہا کہ اعلیٰ کارکردگی کے حامل  سینسرز اور ہائی ڈیفینیشن کیمروں سے لیس، انسانی انسپکٹرز کے 12 گھنٹے کے مقابلے میں روبوٹ 50 منٹ میں معمول کا گشت مکمل کر سکتے ہیں، ، انسانی انسپکٹرز کوسب سٹیشن تک سفر کرنے میں مزید 40 منٹ  لگتے تھے۔

۱۷ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں