• Columbus, United States
  • |
  • ١٥ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

اسرائیلی فورسز کی بربریت جاری، مزید 4فلسطینی...

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں ظالم اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے چار فلسطینی شہید جبکہ 20زخمی ہو گئے، فلسطینی حکام کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں ایک خفیہ چھاپے کے دوران اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے چار فلسطینی شہید جبکہ 20زخمی ہوئے ہیں جن میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے ، شہید ہونے والوں میں ایک 16سالہ لڑکا بھی شامل ہے،فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شہید ہونے والوں میں 29سالہ یوسف شریم، 28سالہ ندل خزیم اور 16سالہ عمر عوادین شامل ہیں جبکہ چوتھے شخص کی شناخت فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی،فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے ترجمان نبیل ابو رودینہ نے چار فلسطینیوں کے وحشیانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل اسرائیلی جارحانہ اقدامات اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ اسرائیل صورتحال کو پرسکون کرنے میں بالکل بھی دلچسپی نہیں رکھتاواضح رہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں 80سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ 2022میں اسرائیلی حملوں میں 170سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی پہلی خاتون اسکائی ڈائیور نے نئی تاریخ...

سعودی پہلی خاتون اسکائی ڈائیور نے نئی تاریخ رقم کردی، رازان العجمی نے کویت میں 15ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا کر فضا میں قومی پرچم بھی لہرایا،سعودی عرب کی پہلی خاتون اسکائی ڈائیور رازان العجمی نے اپنے ملک کیلئے نیا اعزاز حاصل کرلیا، انہوں نے کویت میں اسکائی ڈائیونگ کا شاندار مظاہرہ کیا،رازن العجمی نے 15ہزار فٹ کی بلندی پر چھوٹے طیارے سے چھلانگ لگائی اور ہوا کے دوش پر سعودی عرب کا قومی پرچم بھی لہرایا،ٹوئٹر پر جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رازان طیارے سے کودنے سے قبل کافی پرجوش نظر آرہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان اور ان کے حامیوں پر تشدد ناقابلِ ق...

امریکا میں ڈیموکریٹ کانگریس مین ایرک سوال ویل نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کے حامیوں پر تشدد ناقابلِ قبول ہے،ایرک سوال ویل نے کہا ہے کہ موجودہ پاکستانی حکومت کی سابق وزیراعظم کو گرفتار کرنے اور دھمکیاں دے کر سیاسی اختلاف کو خاموش کرانے کی کوشش ناقابلِ قبول ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام فریقین پر زور دیتا ہوں کہ وہ مزید تشدد سے بچیں، ان باتوں سے ہمارے دیرینہ دوطرفہ تعلقات کو خطرہ ہے،ایرک سوال ویل نے کہا کہ پاکستان میں تمام فریقین پرامن سیاسی عمل میں شامل ہوں،انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات علاقائی استحکام اور سلامتی کے لیے اہم ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جوہری اسلحے کا جواب جوہری اسلحے سے ،آتشیں اس...

شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان نے کہا ہے کہ جزیرہ نما کوریا میں امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں کے خلاف ہم بھی اقدامات کریں گے،کم جونگ ان نے گزشتہ روز بیلسٹک میزائلوں کے تجربات کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ ہماری دفاعی پالیسیوں میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، دشمنوں کو خوف میں مبتلا کرنے اور جوہری جنگ کی صلاحتیوں کو بہتر بناتے ہوئے ہم اپنی عوام کی سلامتی کو ممکن بنانا چاہتے ہیں،ہمارے خلاف دشمنی کا بغض رکھنے والے جنوبی کوریا اور امریکہ کی علاقے میں فوجی مشقیں ہو رہی ہیں جن کے خلاف ہمیں بھی اقدامات کرنا ہونگے جوہری اسلحے کا جواب جوہری اسلحے سے اورآتشیں اسلحے کا جواب آتشیں اسلحے سے دیا جائے گا،واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹوکیو میں منعقدہ جاپان۔جنوبی کوریاس اجلاس سے قبل شمالی کوریا نے بیلسیٹک میزائل ہوا سونگ -17کا تجربہ کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پیوٹن کا مغربی ممالک کو شلجم کھانے کیلئے روس...

روس کے صدر ویلادیمیر پیوٹن نے سبزیوں کے بحران پر برطانیہ کا مذاق اڑا دیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویلادیمیر پیوٹن نے مشورہ دیا کہ مغرب کو ایک بڑے بحران کے درمیان سبزیوں کے لیے روس آنا چاہیے،رپورٹس کے مطابق پابندیوں کے ساتھ روس کی معیشت کو گرانے میں ناکامی پر روس کے صدر نے برطانیہ کے وزیر کا عوام کو شلجم کھانے کا مشورہ دینے کا مذاق اڑایا ہے،روسی صدر ویلادیمیر پیوٹن نے دعوی کیا کہ یوکرین کی جنگ کے باعث مغربی پابندیوں کے باوجود روس کی معیشت مستحکم ہے،انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک خود بھی مسائل کا شکار ہیں جہاں ان کے رہنما مشورہ دیتے ہیں کہ شہری سلاد کے پتے یا ٹماٹر کے بجائے شلجم کا استعمال کریں، پیوٹن نے مزید کہا کہ شلجم ایک اچھی چیز ہے لیکن شاید انہیں شلجم کے لیے روس آنا پڑے گا کیونکہ ہماری فصل یورپ میں ہمارے پڑوسیوں کے اعداد و شمار سے کافی زیادہ ہے، روسی صدر کی یہ بات دراصل برطانوی وزیر ماحولیات تھیریس کوفی کے بیان کی جانب اشارہ تھی،برطانوی وزیر نے حال ہی میں مختلف سبزیوں کی قلت کے باعث اپنی عوام کو شلجم کھانے کا مشورہ دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دبئی میں قتل ہونے والے پاکستانی شہری کے کیس...

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں قتل ہونے والے پاکستانی شہری کے کیس کا ڈراپ سین ہوگیا،نجی ٹی وی کے مطابق گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے عنصر نامی شہری کو دو روز قبل دبئی میں قتل کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے اور کیس کی تفتیش شروع کی،دبئی کی سی آئی ڈی پولیس نے سی آئی اے اسپیشل سیل سے مقتول کے گھر کا پتہ پوچھنے کیلیے گوجرانوالہ پولیس سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ مقتول علی پور چھٹہ کے علاقے کھیوکی کا رہنے والا تھا،سی آئی اے اسپیشل سیل کی ٹیم کھیوکی میں جب تفتیش کی تو وہاں سے قاتل کا سراغ ملا جس پر دبئی پولیس حکام کو آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ مبینہ طور پر واقعے میں عباس نامی شخص ملوث ہے جو دبئی میں ہی مقیم ہے،دبئی پولیس نے جب ملزم عباس کو گرفتار کیا تو اس نے انکشاف کیا کہ وہ عنصر کی تیسری بیوی سے شادی کا خواہش مند تھا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ عنصر کی اہلیہ بھی اس واردات میں ملوث ہے اور قتل کے بعد سے فرار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیند کا عالمی دن، بھارتی کمپنی نے ملازمین کو...

دنیا بھر میں نیند کے عالمی دن کے موقع پر بھارتی شہر بنگلور کی ایک کمپنی نے اپنے ملازمین کو نیند کا ہی تحفہ دے دیا،بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر بنگلور کی ایک کمپنی نے نیند کے عالمی دن ملازمین کو کھلی چھوٹ دی ہے کہ وہ جتنا چاہے سو سکتے ہیں اور چاہیں تو چھٹی بھی کرسکتے ہیں،کمپنی نے اپنے تمام ملازمین کو ای میل کے ذریعے آگاہ کیا کہ تمام ملازمین کو نیند کے عالمی دن پر آرام کے لیے چھٹی کی اجازت دی گئی ہے،سوشل میڈیا پر کمپنی کی جانب سے ملازمین کو بھیجے گئے ای میل کی تصویر دیکھ کر لوگ نہ صرف حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں بلکہ کمپنی کی اس پالیسی کو سراہا بھی جارہاہے ،کمپنی نے گزشتہ برس ملازمین کیلئے Right to Nap policy یعنی کام کے دوران 30منٹ کے وقفے کی بھی پالیسی متعارف کروائی تھی ،واضح رہے کہ 17 مارچ کو دنیا بھر میں نیند کا عالمی دن منایاجاتاہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیڈا میں 16سالہ لڑکے نے ماں کی مدد کو آنے...

کینیڈا میں 16سالہ لڑکے نے پہلے اپنی ماں کو فائرنگ کرکے زخمی کیا پھر مدد کو پہنچنے والے پولیس اہلکاروں کو بھی گولیاں مار کر قتل کردیا اور اسی پستول سے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا،عالمیمیڈیا کے مطابق کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن میں پولیس ایک کال موصول ہوئی جس میں خاتون نے بتایا کہ بیٹا تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے۔ کال موصول ہوتے ہی دو پولیس اہلکار معاملے کی جانچ کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچے،پولیس کو دیکھ کر مشتعل بیٹے نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، قاتل نے اسی پستول نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا،جس پر ایک اور پولیس پارٹی جائے وقوعہ پر پہنچی اور شدید زخمی میں حالت میں موجود ماں کو اسپتال منتقل کیا جہاں ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے،واضح رہے کہ کینیڈا میں گزشتہ 6ماہ میں فرائض کی انجام دہی کے دوران 8پولیس اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مدد کو پہنچنے والے پولیس اہلکاروں پر حملوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افریقی ممالک ملاوی اور موزمبیق میں سمندری طو...

ایک ماہ میں دوسری بار جنوبی افریقہ کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے والے سمندری طوفان فریڈی نے افریقی ممالک ملاوی اور موزمبیق کے علاقوں میں بڑی تباہی مچا دی ، طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 400سے تجاوز کر گئی ،غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقی ممالک ملاوی اور موزمبیق میں سمندری طوفان فریڈی سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں، سمندری طوفان فریڈی ہفتے کو پہلے موزمبیق اس کے بعد ملاوی کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا، طوفانی ہوائوں سے متاثرہ علاقوں میں مکانات کی چھتیں اڑ گئیں، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور موسلادھار بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی پیش آئے، متاثرہ علاقوں میں بجلی اور مواصلات کا نظام بھی متاثر ہوا ہے ،ملاوی حکام کے مطابق ملاوی میں سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 326تک پہنچ چکی ہے جبکہ 700افراد زخمی ہیں، موزمبیق میں ہلاکتوں کی تعداد53ہے جبکہ مڈغاسکر میں 27افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ،متاثرہ علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے،ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کے مطابق فریڈی جنوبی نصف کرہ میں ریکارڈ کیے گئے سب سے مضبوط طوفانوں میں سے ایک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین یوکرین کے بحران کو کم کرنے میں تعمیری کر...

چین کے ریاستی کونسلر اوروزیرخارجہ چھن گانگ نے کہا ہے کہ چین یوکرین اور روس کے درمیان کشیدگی کو ختم کرنے، بحران کو کم کرنے اور امن کی بحالی کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔چھن نے یوکرین کے وزیرخارجہ دیمیترو کولیبا کے ساتھ فون کے ذریعے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 31 سال قبل دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد سے چین اور یوکرین نے تعلقات میں پیشر فت کی رفتار کوبرقرار رکھا ہے ۔چھن نے کہا کہ یوکرین نے چین کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر مخلصانہ تعلقات کے قیام کے عزم کا اظہار کیا اورچین اس کوقدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین طویل مدتی نقطہ نظر سے دوطرفہ تعلقات کی پائیدار اورمستحکم ترقی کو فروغ دینے کے لیے یوکرین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ چھن نے کہا کہ چین اور یوکرین کے درمیان عملی تعاون ایک مستحکم بنیاد اور بہت بڑی صلاحیت کا حامل ہے اور چین کی جدیدیت کوعملی جامہ پہنانے کا عمل دونوں ملکوں کے درمیان باہمی فائدہ مند تعاون کے وسیع مواقع فراہم کرے گا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کولیبا نے کہا کہ چین نہ صرف یوکرین کا ایک اہم شراکت دار ہے بلکہ بین الاقوامی معاملات میں بھی ایک ناگزیر کردار ادا کرتا ہے۔کولیبا نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان باہمی روابط قائم کرنے میں چین کی حالیہ کامیابی پرمبارکباد پیش کی ۔انہوں نے کہا کہ یوکرین دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو طویل المدتی نقطہ نظر سے دیکھتا ہے۔ یوکرین ون چائنہ پر نسپل کی پاسداری جاری رکھے گا، چین کی علاقائی سالمیت کا احترام کرے گا اور مختلف شعبوں میں چین کے ساتھ باہمی اعتماد کو فروغ دینے اورتعاون کو گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں سویابین کی پیداوار مستحکم کرنے کی پا...

چین نے رواں سال سویابین کی پیداوار کے استحکام کے لئے متعدد پالیسی اقدامات متعارف کئے ہیں۔وزارت زراعت اور دیہی امور کے مطابق سینٹرل رورل ورک لیڈنگ گروپ کے تعاون کے ساتھ متعدد محکموں کے ذریعے متعارف کرائی گئی پالیسیوں میں سویابین کی پیداوار بارے کئی امور پر احاطہ کیا گیا ہے۔وزارت کے مطابق ملک مکئی اور سویابین پیدا کرنے والوں کے لئے سبسڈی پالیسی کو بہتر بنائے گا، جس میں سبسڈی کی رقم میں اضافے جیسے اقدامات بھی شامل ہیں۔دیگر اقدامات کے علاوہ قرض تعاون بڑھانے، بہتر تکنیکی رہنمائی فراہم کرنے اور سویابین کی خریداری اور ذخیرہ بڑھانے کی کوشش کی جائے گی۔چین نے سویابین اور تیل دار فصلوں کی کاشت کو وسعت دینے اور 2023 کے لئے اپنی "نمبر 1 مرکزی دستاویز" میں پیداواری صلاحیتوں کو بڑھانے کا وعدہ کیا ہے، جو ملک میں زراعت اور دیہی علاقوں بارے ترجیحی پالیسیوں کی نشاندہی کرنے والی ایک اہم دستاویز ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ننگ شیا میں پارٹی کے سابق نائب سربراہ ک...

چین کے شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خود اختیار علاقے میں پارٹی کے سابق نائب سربراہ کو مشتبہ طورپر پارٹی نظم وضبط اور قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں بارے تحقیقات کا سامنا ہے۔ایک سر کاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی ننگ شیا ہوئی خود اختیار علاقائی کمیٹی کے سابق نائب سیکرٹری اور سی پی سی ین چھوان میونسپل کمیٹی کے سابق سیکرٹری جیانگ ژی گانگ کے خلاف سی پی سی سینٹرل کمیشن فار ڈسپلن انسپکشن اور نیشنل کمیشن آف سپرویژن کی جانب سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کووڈ لیب لیک تھیوری خالصتا سیاسی محرکات پر م...

زونوز کے ایک ماہر نے کہا ہے کہ کوویڈ۔19 وبائی مرض کا ممکنہ طور پر لیبارٹری سے لیک ہونا "خالصتا سیاسی محرکات" پر مبنی ہے اور اس نظریے کے پیچھے سیاسی طاقت کا کھیل کارفرما ہے۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے کوویڈ۔19 کی ابتدا کی تلاش میں حصہ لینے والے ماہر فیبین لینڈرٹز نے حال ہی میں جرمن پریس ایجنسی کو بتایا کہ 'ایسے کوئی نئے اعدا دوشمار نہیں ہیں جس سے لیبارٹری کے مفروضے کو تقویت ملے جس سے میں آگاہ ہوں۔ یہ سب سے زیادہ غیر متوقع مفروضہ ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ وائرس ممکنہ طور پر درمیانی میزبانوں کے ذریعے ہوا ہے جو چمگادڑوں سے وائرس کا شکار ہوئے ہوں گے۔ایسا شاید ایک وائلڈ لائف فارم میں ہو سکتا ہے جہاں کیڑوں کی زیادہ کثافت بھی چمگادڑوں کو اپنی طرف راغب کرتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سیول فیشن ویک میں دورحاضر کے ملبوسات کی نمائ...

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں 2023 خزاں/ سرما سیول فیشن ویک کا شاندار طریقے سے آغاز ہوگیا ہے۔5 روزہ فیشن ویک کا آغاز 15 مارچ سے ہوا جو 19 مارچ تک جاری رہے گا۔ اس میں 30 معروف اور ابھرتے ہوئے ڈیزائنر برانڈز نے دور حاضر کے رجحان پر مبنی ملبوسات پیش کئے ہیں۔فیشن کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرتے ہوئیرواں سال سیول فیشن ویک میں شہریوں کے لئے بھی مختلف پروگرامز منعقد کئے گئے ہیں جن میں ہر عمر کے افراد کو مدعو کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، سنکیانگ کی غیر ملکی تجارت میں 86.4فیصد...

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کی غیر ملکی تجارت کا حجم رواں سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران 44.4 ارب یوآن )تقریبا 6.4 ارب امریکی ڈالرز(تک پہنچ گیا جو گزشتہ برس کی نسبت 86.4 فیصد زائد ہے۔ارمچی کسٹمز کے مطابق اس عرصے میں خطے کی برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 91.6 فیصد اضافے کے ساتھ 38.15 ارب یوآن تک پہنچ گئیں جبکہ اس کی درآمدات گزشتہ برس کی نسبت 59.8 فیصد اضافے سے 6.24 ارب یوآن رہی۔سنکیانگ میں فروری کے اختتام تک غیرملکی تجارتی اداروں کی تعداد 15 ہزار 308 تھی۔ گزشتہ برس کی اسی مدت کی نسبت ان میں 7.3 فیصد اضافہ ہوا۔ابتدائی 2 ماہ میں سنکیانگ میں نجی اداروں نے 42.7 ارب یوآن کی غیر ملکی تجارت کی جو گزشتہ برس کی نسبت 99.7 فیصد زائدہے اور خطے کے غیر ملکی تجارتی حجم کے 96.2 فیصد کے مساوی ہے۔کسٹمز کے مطابق مزدور بارے آلات ، مکینیکل اور الیکٹریکل مصنوعات سنکیانگ کی اہم برآمدی اشیا تھیں جبکہ لیتھیم بیٹریاں ، شمسی سیلز اور نئی توانائی کی گاڑیوں سمیت نئی توانائی مصنوعات کی برآمد میں نمایاں اضافہ ہوا۔کسٹمز نے موسم بہار کی کاشتکاری میں مقامی طلب پوری کرنے کے لئے درآمد شدہ کھادوں کی کلیئرنس مسلسل بہتر بنانے کا عزم ظاہر ہے۔ابتدائی 2ماہ میں کھادوں کی درآمدی مالیت1.1ارب یوآن رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 101.6 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی سفارتخانے کے مالی تعاون سے خیبرپختونخ...

امریکی سفارتخانے کے مالی تعاون سے خیبرپختونخوا میں پریزن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (پی ایم آئی ایس) کے سلسلے میں تربیت کاروں کی تربیت کے دو رئوانڈ مکمل ہو گئے۔ ہری پور کی پریزن ٹریننگ اکیڈمی میں ہونے والی پانچ روزہ پی ایم آئی ایس ٹریننگ کے دو سیشن 6 سے 17 مارچ کے دوران منعقد کئے گئے جن میں سات خواتین سمیت جیل عملہ کے 84 ارکان نے حصہ لیا،امریکی سفارتخانے کا 'انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لاء انفورسمنٹ آفس (آئی این ایل)'، یو این او ڈی سی کی تکنیکی معاونت سے خیبرپختونخوا اور ضم شدہ اضلاع میں 40 جیلوں کو کمپیوٹر نیٹ ورکنگ کی سہولیات سے آراستہ کرنے کے لئے کام کر رہا ہے۔ پراجیکٹ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی آلات کی فراہمی، پی ایم آئی ایس کی تیاری، اور اس پر کام کرنے اور انتظامی امور انجام دینے پر جیل عملہ کے ارکان کی تربیت شامل ہے۔پی ایم آئی ایس ٹریننگ کے ذریعے شرکا کو پی ایم آئی ایس کے رہنما کتابچہ اور ٹیکنیکل ماڈیولز کے بارے میں آگاہ کیا گیا جن میں بیرک ایلوکیشنز، ری ایلوکیشنز، بیرک ہسٹری، ملاقاتیوں کے انتظامی امور، اور قیدیوں کے چیک ان اور چیک آئوٹ کے معاملات شامل ہیں۔ شرکاء کو عدالت میں پیشی کے ماڈیول پر تربیت دی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ ڈیجیٹل ماڈیول کو استعمال کرتے ہوئے جیل میں پیشی کی کارروائی کو کس طرح مستعدی کے ساتھ انجام دیا جا سکتا ہے۔ ہسپتال اور طبی انتظامی امور کے ماڈیولز میں شرکا کو او پی ڈی، ہسپتال میں داخلے، اور ادویات کی فراہمی سے متعلق امور سے آگاہ کیا گیا۔

تربیت کے آخر میں ایچ آر ماڈیول کے ذریعے عملے کے انتظامی امور کا جائزہ پیش کیا گیا۔ پانچ روزہ تربیت کے دونوں رائونڈز میں تربیت کاروں نے اپنے اپنے ماڈیولز کا جائزہ پیش کیا اور تربیت کے شرکا سے اس سلسلے میں ان کی تجاویز اور آراء طلب کیں جنہیں سسٹم میں موزوں طریقے سے شامل کیا جائے گا۔ انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات سعادت حسن نے پی ایم آئی ایس کی کامیاب تکمیل پر عملہ جیل خانہ جات کو مبارکباد پیش کی اور تربیت کی تکمیل کی اسناد تقسیم کیں۔ انہوں نے اس پروگرام کے سلسلے میں مالی تعاون پر آئی این ایل کا شکریہ ادا کیا اور تربیت کے سلسلے میں معاونت پر جوڈیشل اکیڈمی انتظامیہ کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے سسٹم میں بہتری کے لئے تجاویز اور آراء پیش کرنے پر شرکاء کا بھی شکریہ ادا کیا۔ تربیتی عملہ میں انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات جناب سعادت حسن، آڈیشنل انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات حشمت اللہ، سپرنٹنڈنٹ جیل نجم عباسی، کانسٹیبل، سکیورٹی عملہ اور جیل کے شعبہ صحت کا تکنیکی عملہ شامل تھا۔ تربیت کے شرکاء نے پی ایم آئی ایس کے اس تربیتی کورس کی تعریف کی اور اس سسٹم سے متعلق مہارتوں کو فروغ دینے اور جیل کے انتظامی امور کے بارے میں مزید علم و معلومات کی فراہمی کے لئے اس طرز کی تربیتی سرگرمیاں جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کے سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو کی...

پاکستان کے سابق وزیر اعظم محمد خان جونیجو کی 30ویںبرسی18مارچ کو(آج) منائی جائے گی فیصل آباد سمیت ملک بھر میں اس سلسلے میں مسلم لیگ کے زیر اہتمام قرآن خوانی،فاتحہ خوانی اوردیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میں مرحوم محمد خان جونیجوکی خدمات پر روشنی ڈالی جائے گی۔ محمد خان جونیجو پاکستان کے دسویں وزیر اعظم تھے وہ24مارچ 1985ء سے 29مئی1988ء تک پاکستان کے وزیر اعظم رہے ہیں۔محمد خان جونیجو سندھ کے علاقہ سندھڑی میں پیدا ہوئے وہ1985ء کے غیر جماعتی انتخابات میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے جنہیںاس وقت کے صدر پاکستان جنرل ضیاء الحق نے وزیر اعظم نامزد کیا۔محمد خان جونیجو پاکستان کے ایک انتہائی ایماندار،کم گو وزیر اعظم تھے۔سانحہ اوجڑی کیمپ کے بعد جنرل ضیاء الحق اور وزیر اعظم محمد خان جونیجو میں اختلافات پیدا ہو گئے جس کے بعد جنرل ضیاء الحق نی8ویں ترمیم کا اختیار استعمال کرتے ہوئے جونیجو حکومت کو بد طرف کر دیا۔محمد خان جونیجو 18مارچ 1993ء کو انتقال کر گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاک فضائیہ کے ہیروایم ایم عالم کی دسویں برسی...

پاک فضائیہ کے ہیرو ایم ایم عالم کی دسویں برسی18مارچ کو(آج) منائی جائے گی انہوں نے 65ء کی جنگ میں ایک منٹ میں دشمن کے پانچ جہاز گرانے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔پاک فوج کے ہیرو ایم ایم عالم(محمد محمود عالم) کی برسی کے سلسلے میں فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں منعقدہ تقریبات میں قومی ہیرو کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ایم ایم عالم6جولائی 1935ء کو بھارت کے شہر کلکتہ میں پیدا ہوئے۔پاک فضائیہ کے ہیرو ایم ایم عالم نی1965ء کی پاک بھارت جنگ میںسرگودھا کے محاذ پر دشمن ملک بھارت کے پانچ ہنٹرجنگی طیاروں کو ایک منٹ میں مار گرایا تھاجو کہ گنیز بک کے مطابق ایک عالمی ریکارڈہے یہ کارنامہ صرف پاکستانی فضائیہ کی تاریخ ہی نہیں بلکہ جنگی ہوابازی کی تاریخ کا ایک معجزہ تصور کیا جاتا ہے۔ایم ایم عالم نے مجموعی طور پردشمن کی9طیارے گرائے تھے۔65ء کی جنگ کے مذکورہ بے مثال اور بہادری سے بھرپور کارنامے پر ایم ایم عالم کو ستارہ جرات سے نوازا گیا جبکہ لاہور کے علاقہ گلبرگ میں ایک اہم سڑک کا نام ایم ایم عالم روڈ رکھا گیا ایم ایم عالم نے اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد جہانیاں کا دورہ بھی کیا تھا اور جامع مسجد حقانی میں نمازیوں سے خطاب بھی کیا تھا۔ایم ایم عالم طویل عرصہ تک علیل رہنے کے بعد 18مارچ 2013ء کو انتقال کر گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جرمنی میں پارٹی عہدی...

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جرمنی میں پارٹی عہدیدارن کی تقرریاں کر دیں ، پارٹی سیکرٹریٹ کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کی پارٹی کے اہم عہدوں پر تقرری کے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیے گئے ، پارٹی ذرائع کے مطابق رانا شیر محمد کو صدر اور شہزاد عالم کو سینئر نائب صدر نیورنبرگ بائرن جرمنی مقرر کردیا گیا۔ قائم مقام صدر جرمنی سید آصف محمود شاہ نے ایک نوٹیفکیشن میں دونوں کو (ن) لیگ صوبہ بائرن کے عہدوں پر تقرر کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

معاملات طے پا چکے ہیں،پنجاب پولیس عمران خان...

تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری سے ملاقات ہوئی ہے ہمارے معاملات طے پا چکے ہیں، لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل نہیں ہورہی شہباز شریف اس ملک کی تباہی کے ذمہ ہیں پیٹرول سمیت ہر چیز مہنگی کردی ہے ، لوگ بچوں کو پیدل اسکول چھوڑنے جاتے ہیں کیونکہ پیٹرول ڈلوانے کے پیسے نہیں، لیکن حکومت دن رات عمران خان کے پیچھے لگی ہے،فواد چوہدری نے کہا کہ لاہور میں آج امن لاہور ہائیکورٹ کی وجہ سے ہے، جسٹس طارق سلیم شیخ کو اسکا تمام کریڈٹ جاتا ہے،فواد چوہدری نے کہاکہ عدالتی حکم پر رات کو ہماری ملاقات ہوئی، جو حل تلاش کیا عدالت میں بتائیں گے، آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری سے ملاقات ہوئی ہے ، ہمارے معاملات طے پا چکے ہیں ، پنجاب پولیس عمران خان کو سکیورٹی دینے کے لیے تیار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئی جی پنجاب نے عمران خان کے گھر تک رسائی کے...

آئی جی پنجاب کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کے گھر تک رسائی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے،آئی جی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ جائے وقوع اور عمران خان کے گھر بغیر کسی رکاوٹ رسائی کی اجازت دی جائے، جائے وقوعہ پر کالعدم تنظیم کے ارکان کی موجودگی کاشک ہے،آئی جی کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ اسلام آباد کے ڈی آئی جی اور کئی پولیس اہلکار زخمی ہوئے، زمان پارک کے کئی رہائشی 14اور 15مارچ کے واقعات پر اندراج مقدمہ کیلئے آ رہے ہیں، پولیس نے چار مقدمات درج کیے ہیں،آئی جی کا کہنا تھا کہ عدالت نے پولیس کو واپس آنے کا کہا اس لیے تفتیش نہیں کر پارہے، تفتیش اور شہادت اکٹھی کرنے کیلئے جائے وقوعہ تک رسائی ضروری ہے،درخواست میں کہا گیا کہ رسائی کے بغیر تفتیش کا عمل مکمل نہیں ہوسکتا، عدالت جائے وقوعہ پر جانے اور شہادت اکٹھی کرنے کی اجازت دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافوںسے صنعتی شعبہ...

چیئر مین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن اعجاز احمد ناگرہ نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافوںسے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے اشیا مہنگی اور ملک میں ہوشربا مہنگائی کا طوفان آئے گا،مہنگی بجلی صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث صنعتیں بند اور ملک میں بے روزگاری میں اضافہ ہوگا۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے حکومت کی طرف سے آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدر آمد کرتے ہوئے پہلے بجلی کی قیمتوں میں3.82روپے فی یونٹ اضافہ کیا جس میں نومبر کے بعد مزید1.43روپے مزید اضافہ ہوگا اس کے ایک ہفتہ بعد ہی بجلی میں 3.39روپے فی یونٹ سرچارج عائد کردیا جس سے صنعتی و تجارتی شعبہ متاثر اور شدید مالی دبائو کاشکار ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کرتے ہوئے نے برآمدی شعبہ میں سبسڈی ختم کردی جس کے بعدنیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹر ی اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی 12.13روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی جس سے برآمدی شعبہ کی پیدواری لاگت میں اضافہ سے اشیا مہنگی اور بیرون ملک مہنگی اشیا کے باعث ان کی مانگ میں کمی سے ملکی برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر کمی کا شکار ہونگے۔اور حکومت کی طرف سے برآمدی اہداف بھی پورے نہیں ہوسکیںگے جس سے ملک معاشی بحران کا شکار ہوگا مالی ذخائر میں کمی سے حکومت مزید قرضوں کیلئے بیرونی اداروں سے رجوع کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کی بجلی کی طلب 2030 تک 126 ملین ٹن ت...

صاف اور سستی توانائی کو اپنانے کی طرف بڑھتے ہوئے حکومت مظفر گڑھ میں 600 میگاواٹ کا سولر پاور پراجیکٹ شروع کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے،پاکستان کی بجلی کی طلب 2030 تک 126 ملین ٹن تیل کے برابرپہنچ جائیگی،پاکستان دنیا کے بہترین شمسی شعاعوں میں سے ایک حاصل کرتا ہے اور شمسی تھرمل اور فوٹو وولٹک نظام کے ذریعے سالانہ 2.32 ملین میگاواٹ سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔موجودہ اقتصادی اور توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے حکومت نے شمسی توانائی کو ترجیح دی ہے کیونکہ قابل تجدید توانائی کے ذرائع کا انتخاب بہتر اقتصادی متبادل پیش کرتا ہے۔متبادل توانائی کے ترقیاتی بورڈ میں پالیسی کے ڈائریکٹر سید عقیل حسین جعفری نے ویلتھ پاک سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کا توانائی کا شعبہ اقتصادی ترقی کی راہ میں رکاوٹوں میں سے ایک ہے۔ یہ منصوبہ حکومت کی توانائی کو بچانے اور قابل تجدید توانائی کے مقامی وسائل کو استعمال کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ پاور سیکٹر کو مزید ڈیکاربنائزیشن کی طرف لے جانے کا وقت آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بولی لگانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور توقع ہے کہ 600 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے لیے فاسٹ ٹریک سولر انیشیٹو کے تحت یہ منصوبہ اگلے ڈھائی سالوں میں مکمل ہو جائے گا۔عقیل جعفری نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد ملک کے مہنگے درآمدی ایندھن پر انحصار کو کم کرنا ہے۔

شمسی توانائی کے استعمال سے روایتی ایندھن کی کھپت کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی اور جیواشم ایندھن سے 60 فیصد کم لاگت آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ ہے کہ موجودہ پاور یونٹس کو مہنگا درآمدی ایندھن استعمال کرنے کی بجائے دن کے وقت شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے۔پاکستان کی بجلی کی طلب 2030 تک 126 ملین ٹن تیل کے برابر تک پہنچنے کی توقع ہے۔ 2030 تک سب کے لیے سستی، قابل اعتماد اور جدید توانائی کو یقینی بنانا ہوگا۔مقررہ ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ایسے اقدامات کیے جائیں جن سے ملک میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر خاص طور پر قابل تجدید توانائی کی ٹیکنالوجیز کے لیے مدد ملے۔حال ہی میں آبادی میں تیزی سے اضافے اور دیگر عوامل کی وجہ سے ملک کی توانائی کی طلب میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اگرچہ پاکستان میں 2025 تک نیشنل گرڈ میں 15,000 میگاواٹ بجلی شامل کرنے کی صلاحیت ہے لیکن پھر بھی 25 فیصد آبادی کو بجلی تک رسائی نہیں ہے جس کی وجہ سے تقریبا 58 ملین آبادی بجلی سے محروم ہے۔پاکستان دنیا کے بہترین شمسی شعاعوں میں سے ایک حاصل کرتا ہے اور شمسی تھرمل اور فوٹو وولٹک نظام کے ذریعے سالانہ 2.32 ملین میگاواٹ سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں 18 کروڑ سے زیادہ موبائل فون زیر...

پاکستان اپنی معیشت کو تبدیل کرنے اور اپنے شہریوں کے لیے کارکردگی، رسائی اور مالی شمولیت کو بہتر بنانے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو اپنا رہا ہے، ملک میں 18 کروڑ سے زیادہ موبائل فون زیر استعمال ہیں،حکومت آبادی کو ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، براڈ بینڈ انٹرنیٹ اور 4G خدمات تک بہتر رسائی فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے،راست ادائیگی کا نظام الیکٹرانک طریقے سے رقم کی منتقلی کا ایک محفوظ اور موثر طریقہ فراہم کرتا ہے۔انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کی وزارت کے ایک اہلکار نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کا ڈیجیٹل تبدیلی کا ایجنڈا ایک فروغ پزیر ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کو فعال کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جس سے ملک بھر میں کاروباروں، کاروباری افراد اور صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔حکومت ڈیجیٹل پاکستان کی تعمیر کے لیے پرعزم ہے، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر تک بہتر رسائی فراہم کرنے سے لے کر ڈیجیٹل ادائیگیوں اور ای کامرس کو فروغ دیاجائیگا۔پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کو آگے بڑھانے والے اہم عوامل میں سے ایک ملک کی نوجوان اور ٹیک سیوی آبادی ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق ملک میں 180 ملین سے زیادہ موبائل فون استعمال کرنے والے ہیںجو اسے دنیا کی سب سے بڑی موبائل فون مارکیٹوں میں سے ایک بناتا ہے۔عہدیدار نے کہاکہ یہ کاروبار اور کاروباری افراد کے لیے اس مارکیٹ میں جانے اور ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے وسیع تر سامعین تک پہنچنے کا ایک بہت بڑا موقع پیش کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت آبادی کو ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، براڈ بینڈ انٹرنیٹ اور 4G خدمات تک بہتر رسائی فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔نیشنل براڈ بینڈ پالیسی کا مقصد تمام شہریوں بشمول دور دراز علاقوں کے لوگوں کو سستی قیمتوں پر تیز رفتار براڈ بینڈ انٹرنیٹ فراہم کرنا ہے۔

اس سے ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے میں مدد ملے گی اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ڈیجیٹل معیشت میں حصہ لینے کے قابل بنایا جائے گا۔عہدیدار نے کہا کہ حکومت کی توجہ کا ایک اور اہم شعبہ ڈیجیٹل ادائیگیوں اور ای کامرس کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی حوصلہ افزائی اور نقدی پر مبنی لین دین پر انحصار کم کرنے کے لیے متعدد اقدامات شروع کیے ہیںاور راست ادائیگی کا نظام متعارف کرایا ہے جو الیکٹرانک طریقے سے رقم کی منتقلی کا ایک محفوظ اور موثر طریقہ فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نجی شعبہ بھی پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کی نمو کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ملک نے حالیہ برسوں میں اسٹارٹ اپس اور کاروباری منصوبوں میں اضافہ دیکھا ہے جن میں سے بہت سے کاروبار اور صارفین کے لیے ڈیجیٹل حل تیار کرنے پر مرکوز ہیں۔ ان اسٹارٹ اپس کا عروج پاکستان میں ڈیجیٹل جدت طرازی اور ڈیجیٹل معیشت میں موجود مواقع کا ثبوت ہے۔وبائی مرض نے پاکستان میں ڈیجیٹل چینلز کی طرف تبدیلی کو بھی تیز کر دیا ہے۔

لاک ڈاون اور سماجی دوری کے اقدامات کے ساتھ، کاروباری اداروں اور صارفین کو اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں کو انجام دینے کے لیے ڈیجیٹل حل پر انحصار کرنا پڑا۔ اس نے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی اہمیت کو مزید اجاگر کیا اور کاروبار کے لیے ڈیجیٹل تبدیلی کو اپنانے کی ضرورت کو زندہ رہنے اور نئے معمول میں پھلنے پھولنے کی ضرورت پر زور دیا۔اہلکار نے کہا کہ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کی صلاحیت کو مکمل طور پر حاصل کرنے کے لیے ابھی بہت کام کرنا باقی ہے۔ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری جاری رکھنے، ڈیجیٹل ادائیگیوں اور ای کامرس کو فروغ دینے اور اسٹارٹ اپس اور کاروباری افراد کے لیے ایک معاون ماحول فراہم کرنے سے پاکستان ایک فروغ پزیر ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام بنا سکتا ہے جس سے ملک کی معیشت اور معاشرے کو مجموعی طور پر فائدہ پہنچے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل خواندگی کے مسئلے کو حل کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کی بھی ضرورت ہے کہ آبادی کے پاس ڈیجیٹل معیشت میں حصہ لینے کے لیے ضروری ہنر اور علم ہو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان دنیا میں مرچ پیدا کرنے والے 10 بڑے م...

پاکستان دنیا میں مرچ پیدا کرنے والے 10 بڑیممالک میں شامل ہے،پاکستان اور چین نے پاکستان میں اعلی قسم کی سرخ مرچ کی کاشت اور پروسیسنگ کے لیے مشترکہ منصوبہ شروع کیا ہے، پاک چین سرخ مرچ منصوبہ ایک امید افزا اقدام ہے جو پاکستان کے زرعی شعبے کو ترقی دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹرکے سینئر سائنٹیفک آفیسر ڈاکٹر نوشیروان نے ویلتھ پاک کو بتایاکہ اگرچہ پاکستان دنیا میں مرچ کے 10 بڑے پروڈیوسر میں سے ایک ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس کی پیداوار اور برآمدات میں کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم تقریبا 66 ممالک کو مرچ برآمد کرتے تھے لیکن افسوس کی بات ہے کہ ہم اس مارکیٹ کو کھو رہے ہیں۔ڈاکٹر نوشیروان نے کہا کہ پاکستان اور چین نے حال ہی میں پاکستان میں اعلی قسم کی سرخ مرچ کی کاشت اور پروسیسنگ کے لیے ایک مشترکہ منصوبہ شروع کیا ہے۔ یہ منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری فریم ورک کے تحت شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان علاقائی روابط اور اقتصادی تعاون کو بڑھانا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرخ مرچ کے منصوبے سے پاکستان کے زرعی شعبے کی پیداوار میں اضافہ اور معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ڈاکٹر نوشیروان نے کہا کہ زراعت میں چین کی مہارت اور جدید کاشتکاری تکنیک کے ساتھ یہ منصوبہ پاکستان میں سرخ مرچ کے معیار اور پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد دے سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے اہم معاشی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں اور دیہی علاقوں میں چھوٹے کسانوں کی روزی بہتر ہو سکتی ہے۔پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور زراعت اس کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

تاہم اس شعبے کو بہت سے چیلنجز کا سامنا رہا ہے جن میں کم پیداوار، فرسودہ کاشتکاری کے طریقے، تحقیق اور ترقی میں سرمایہ کاری کی کمی شامل ہے۔ اس کے نتیجے میں پاکستان اپنی زرعی صلاحیت سے پوری طرح فائدہ اٹھانے میں ناکام رہا ہے اور اس کا زرعی شعبہ بڑھتی ہوئی آبادی کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔پاک چین سرخ مرچ منصوبہ ان چیلنجوں میں سے کچھ سے نمٹنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ سرخ مرچ پاکستان کی اہم نقد آور فصلوں میں سے ایک ہے اور اس کی کاشت اور پروسیسنگ اہم معاشی فوائد پیدا کر سکتی ہے۔زراعت میں چین کی مہارت اور جدید کاشتکاری تکنیک کے ساتھ یہ منصوبہ پاکستان کی سرخ مرچ کے معیار کو بہتر بنانے اور اس کی پیداوار بڑھانے میں مدد دے سکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں پاکستان کی زرعی برآمدات کو بڑھانے اور عالمی منڈی میں اس کی مسابقت کو بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔ڈاکٹر نوشیروان نے کہا کہ اپنی اعلی پیداوار اور اعلی بیماریوں کے خلاف مزاحمت کی وجہ سے چینی مرچ مقامی کسانوں میں زیادہ مقبول فصل بن رہی ہے۔کاشتکار مقامی مرچ لگانے سے ہچکچاتے ہیں کیونکہ بیماری کا بہت زیادہ خطرہ ہے لیکن چینی اقسام لچکدار، چننے میں آسان، اوربراہ راست کھیتوں سے چینی کمپنیوں کو زیادہ قیمت پر فروخت کی جاتی ہیںجس سے یہ بہت مقبول ہے۔مقامی کسانوں کو کاشت کی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ چین پاکستانی زرعی ماہرین کے ساتھ مل کر مرچ کی صنعت کی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے بھی کام کر رہا ہے تاکہ ٹیکنالوجی کو چینی اور پاکستانی دونوں قسم کی مرچوں کے فوائد کے ساتھ ملایا جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کو اپنے سمندری وسائل کو ہوشیاری اور...

پاکستان کو اپنے سمندری وسائل کو ہوشیاری اور دانشمندی سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے،براعظمی شیلف سمیت 1,050 کلومیٹر کے ساحلی علاقے پاکستان کا توسیع شدہ خصوصی اقتصادی زون ہیں ،بلیو اکانومی عالمی معیشت کو سالانہ 2.3 ٹریلین ڈالر دیتی ہے اور تین ارب سے زیادہ لوگ سمندری وسائل پر انحصار کرتے ہیں۔سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد قیوم سلیری نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بلیو اکانومی کے تصور نے 2015 میں اس وقت عالمی سطح پر روشنی ڈالی جب اقوام متحدہ نے اسے پائیدار ترقی کے اہداف میں گول 14 کے طور پر شامل کیا۔ پانی کے نیچے زندگی بلیو اکانومی روایتی سرگرمیوں ماہی گیری، آبی زراعت، ساحلی اور سمندری سیاحت سے لے کر زیادہ عصری بائیو پراسپیکٹنگ، سمندری فرش کی کان کنی اور ساحلی قابل تجدید توانائی تک کی وسیع رینج کو شامل کرتی ہے۔ ڈاکٹر عابد نے کہاکہ بلیو اکانومی عالمی معیشت کو سالانہ تقریبا 2.3 ٹریلین ڈالر دیتی ہے اور تین بلین سے زیادہ لوگ اپنی روزی کے لیے نیلے وسائل پر انحصار کرتے ہیں۔ورلڈ بینک کے مطابق بلیو اکانومی کی تعریف سمندروں اور سمندری وسائل کے پائیدار استعمال سے ہوتی ہے تاکہ معاش کو بہتر بنایا جا سکے، روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں، اور اقتصادی ترقی کو مضبوط کیا جا سکے۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے ریسرچ اکانومسٹ ڈاکٹر محمود خالد نے نیلے وسائل میں بے پناہ صلاحیتوں کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ دنیا بھر کے ممالک اپنے معاشی مفادات کو زمینی وسائل سے آبی وسائل میں تبدیل کر رہے ہیں۔پاکستان کے پاس ساحلوں، ٹونا مچھلی، معدنیات اور بندرگاہوں کی شکل میں نیلے وسائل کے وسیع امکانات ہیں۔

براعظمی شیلف سمیت 1,050 کلومیٹر کے ساحلی علاقے کے ساتھ ملک میں ایک توسیع شدہ خصوصی اقتصادی زون ہے۔تاہم سمندر کے مواقع اور امکانات بڑی حد تک استعمال نہیں کیے جاتے۔ڈاکٹر محمود نے کہا کہ ہم فضلہ اور کوڑا کرکٹ کو سمندروں میں دھکیل کر بہت زیادہ نقصان اٹھا رہے ہیںجس کے نتیجے میں ہمارے نیلے وسائل کی آلودگی اور تباہی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ٹیکنالوجی، تحقیق اور تعلیم کے لحاظ سے پیچھے ہے۔اسی طرح، بندرگاہوں، ہوٹلوں اور سیاحتی سہولیات، پانی ذخیرہ کرنے اور نکاسی آب کے بنیادی ڈھانچے سمیت اہم بنیادی ڈھانچے میں کم سرمایہ کاری نے بوجھ میں اضافہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلیو ریسورسز کو فروغ دینے اور مضبوط کرنے کے لیے مضبوط اقدامات کی ضرورت ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر انگیجمنٹ کے مرکز کے سربراہ احد نذیر نے بلیو اکانومی کی حوصلہ افزائی کے لیے کئی اقدامات تجویز کیے۔ ان میں ایک مناسب ادارہ جاتی اور اکاونٹنگ فریم ورک، جدید ترین ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کی تنصیب، آسان کریڈٹ کی دستیابی، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو بڑھانا اور بندرگاہوں کی تیز رفتار ترقی شامل ہے۔اس کے علاوہ، ہمیں وسائل کی بہترین اور موثر تلاش کے لیے نیلے امکانات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمارے نیلے وسائل ملک کی لڑکھڑاتی ہوئی معیشت کے لیے ایک علاج ثابت ہو سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لوئر کوہستان،آگ لگنے کے بعد مکان کی چھت گر گ...

لوئر کوہستان میں آگ لگنے کے بعد مکان کی چھت گر گئی، 10افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے، 13کو بچالیا گیا،ریسکیو حکام کے مطابق لوئر کوہستان کے علاقے سیری پٹن میں گھر میں خوفناک آگ لگی، جس کے بعد مکان کی چھت گر گئی،ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ حادثے میں 10افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے جبکہ ملبے سے 13افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا، آخری اطلاعات آنے تک ریسکیو ٹیموں کی امدادی کارروائیاں جاری تھیں، ملبے میں اب بھی ایک شخص کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان نے 9مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخ...

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے 9مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دیں،عمران خان نے زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ تک سکیورٹی کے لیے بھی درخواست دائر کی ہے،چیئرمین پی ٹی آئی نے استدعا کی کہ ضمانت کیلئے زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ تک تحفظ دیا جائے اور تمام درخواستوں پر آج ہی سماعت کی جائے،وکیل اظہر صدیق نے رجسٹرار آفس سے درخواستوں کو آج ہی مقرر کرنے کی استدعا کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کی 21مارچ کو اسلام آباد ہائیکورٹ پ...

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی 21مارچ کو ہائیکورٹ پیشی پر رجسٹرار ہائیکورٹ نے سرکلر جاری کر دیا، جاری کردہ سرکلر کے مطابق عدالت نے ضلع انتظامیہ کو سکیورٹی انتظامات کی ہدایت بھی کر دی، کورٹ نمبر ایک میں وکلا اور صحافیوں کا داخلہ خصوصی پاس کے ذریعے ہوگا،سرکلر میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے ساتھ 15وکلا کو کمرہ عدالت میں جانے کی اجازت ہوگی، اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل آفس سے 10وکلا کمرہ عدالت میں جا سکیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے 30ممبران کو کمرہ عدالت میں جانے کی اجازت دی گئی ہے،سرکلر کے مطابق کمرہ عدالت میں داخلے کیلئے خصوصی پاس کے ذریعے 20مارچ تک لسٹیں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، انتظامیہ کو خصوصی پاس اور ڈیپارٹمٹ کارڈ والوں کو احاطہ عدالت سے نہ روکنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ خصوصی پاسز رکھنے والے افراد کو کمرہ عدالت نمبر ایک میں جانے کی اجازت ہوگی،خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمرانکی ضمانت کی درخواست پر 21مارچ کو دوپہر اڑھائی بجے سماعت ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کی گرفتاری حکومتی ترجیح نہیں ، ماڈ...

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنا ہماری ترجیح نہیں،کیونکہ یہ چاہتے ہیں خود مظلوم بن جائیں اور پولیس کو ظالم بنا دیں،رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم کوئی ایسا قدم اٹھاتے اور ماڈل ٹائون جیسی صورتحال پیدا ہو جاتی تو پھر واقعی ہم استعمال ہو جاتے، ماڈل ٹائون جیسی صورتحال سے بچنا چاہتے ہیں، ان کو ایسا کوئی جواز نہیں ملا بلکہ الٹا پولیس کے لوگ زخمی ہوئے ہیں، پولیس کے لوگ زیادہ زخمی ہوئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے لوگ بہت کم زخمی ہوئے ہیں، یہ سب نگراں حکومت، لاہور پولیس اور اسلام آباد پولیس نے کیا ہے،انہوں نے کہا کہ اب عمران خان لکھ کر بھی دے رہا ہے اور پکار رہا ہے کہ پیش ہو جائوں گا لیکن عمران خان کا کوئی بھروسہ نہیں کل وہ کہہ دے زمان پارک میں سب کچھ امریکا نے کیا ہے،وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اب اگر 18مارچ کو عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہوں گے تو ہم حکمت عملی تبدیل کریں گے اس لیے پیش ہو جائیں تو اچھا ہے ورنہ سختی اپنانا پڑے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیو کلیئر معاملات میں کسی ملک یا مالیاتی ادا...

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہیکہ نیو کلیئر معاملات میں کسی ملک یا مالیاتی ادارے کے ساتھ ایجنڈے پر نہیں ہیں،دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ کشمیر میں بھارت مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے جب کہ بھارت میں بی جے پی رہنما کی طرف سے اسلام مخالف بیان تشویشناک ہے،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نیو کلیئر معاملات میں کسی ملک یا مالیاتی ادارے کے ساتھ ایجنڈے پر نہیں، نیوکلیئر سے متعلق تمام باتیں حقائق کے منافی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہلال احمر رمضان المبارک میں سیلاب متاثرہ گھر...

ہلال احمر پاکستان نے رمضان المبارک میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے خیرپور، دادو، قمبر شہداد کوٹ اور لاڑکانہ میں انتہائی ضرورت مند گھرانوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کر لیا ہے. ان اضلاع میں ضلعہ انتظامیہ سے مشاورت کے بعد رضا کار ٹیموں نے گوٹھ گوٹھ گھر گھر جا کر متاثرین کی رجسٹریشن کی اور ٹوکن بھی دیے،تفصیلات کے مطابق خیرپور کی یوسی نصیر آباد، محمد بخش دھر، کوٹ ڈیجی، گوٹھ لین ان اور یوسی میٹر وسیر تعلقہ تھری میرا میں کل 900گھرانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا جائے گا اسی طرح دادو میں دو ہزار گھرانوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے. قمبر شہداد کوٹ تین ہزار متاثرہ گھرانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا جائے گا، رضاکار ٹیموں نے رجسٹریشن اور ٹوکن کی فراہمی مکمل کر لی ہے. یوسی اعتبار چانڈیو، یوسی کھنڈو، یوسی جمالی اور یوسی میرپور میں گھر گھر جاکر رجسٹریشن کی گئی ہے،نوشہرو فیروز میں سیلاب متاثرہ 2ہزار گھرانوں کوہلال احمر کی جانب سے امدادی سامان فراہم کیا جائے گا یہاں بھی رجسٹر یشن اور ٹوکن کی فراہمی کا عمل مکمل کر لیا گیاہے.لاڑکانہ میں بھی سیلاب متاثرہ انتہائی ضرورت مند گھرانے مستفید ہوں گے. ہلال احمر پاکستان کے چیئر مین سردار شاہد احمد لغاری نے اس عزم کا اظہار کیا ہے سیلاب زدگان کی مدد ہلال احمر نے اپنا فرض سمجھا ہے،ریسکیو اور ریلیف کی فراہمی میں ہلال احمر نے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی ہے بحالی اور تعمیر نو میں ہلال احمر اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا.مجموعی طور پر 8ہزار متاثرین کے لیے فوڈ پیکج اور 6 ہزار گھرانوں کے لیے امدادی سامان مہیا کیا جائے گا،کل دو سو لیٹرین بھی تعمیر کی جاہیں گی، لاڑکانہ اور شکارپورمیں 100بیت الخلا کی بھی تعمیر جاری ہے. ہلال احمر نے اس پراجیکٹ میں مساجد کو بھی شامل کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان پہلے کی طرح اب بھی فاشسٹ نظام چلان...

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بزدل شخص گھر میں بیٹھا ہوا ہے، عمران خان کو سیاست کرنے کیلئے نعش چاہیے، حکومت ان کو نعش دینا نہیں چاہتی،کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف خود دوسروں کی گرفتاری کے دعوے کرتے تھے، عدالت نے ان کو بار بار نہ آنے پر آرڈر جاری کیے ہیں، اگر ملک کا سابق وزیراعظم عدالت کے آرڈر نہیں مانے گا تو کل کو کوئی نہیں مانے گا،انہوں نے کہا کہ عمران خان فاشسٹ نظام پہلے بھی چلاتے رہے آج بھی چلانے کی کوشش کر رہے ہیں، عمران خان کہتے ہیں مجھے کوئی تکلیف نہ ہو، سیاسی لیڈر کو تکالیف برداشت کرنی پڑتی ہے، جیلیں بھی کاٹنی پڑتی ہیں، آج ملکی حالات کے حوالے سے ہر ادارے میں لاپرواہی نظر آتی ہے، سب کو سر جوڑ کر بیٹھنا چاہیے اور ملکی مسائل کے حل کیلئے بات کرنی چاہیے،شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ لوگ 15سال سے عدالتوں میں بیٹھے ہیں ان کو کوئی انصاف نہیں ملتا، لوگ سالوں سے نیب کی جیلوں میں بیٹھے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، ملک میں انصاف کی بات ہوتی ہے، ہمارے ملک میں انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے، آج پارلیمان مفلوج ہے، سیاست آج نفرت اور دشمنی میں بدل چکی ہے،انہوں نے کہا کہ ہماری اعلی عدلیہ نے یہ دیکھنا بھی گوارا نہیں کیا کہ نیب کی عدالتوں میں کیا ہو رہا ہے، لوگ 10سال سے عدالتوں میں پڑے ہوئے ہیں نہ فیصلہ ہوتا ہے نہ کیس چلتا ہے، 4سال سے میرا کیس نیب عدالت میں لگا ہوا ہے، ہم کہتے ہیں کیمرے لگائیں اور لوگوں کو دکھائیں کیس ہے کیا،انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے جو بات کہی ہے اس کی تہہ تک پہنچا جائے، معیشت یہاں تک کیسے پہنچی، اس کو دیکھنے کی ضرورت ہے، جو لوگ اقتدار میں ہوتے ہیں ان کو چاہیے وہ ملک کے مفاد کا تحفظ کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان نے اپنے خلاف تمام مقدمات کی معلوما...

چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے خلاف تمام مقدمات کی معلومات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے وکیل خواجہ حارث کی وساطت سے درخواست دائر کر دی ،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ مقدمات کا ریکارڈ منگوانے تک پولیس کو کسی بھی کیس میں گرفتاری سے روکا جائے اور گرفتاری کو ہائیکورٹ کی پیشگی اجازت سے مشروط کیا جائے،درخواست میں سیکرٹری داخلہ، چاروں صوبوں کے آئی جی پولیس اور ڈی جی ایف آئی اے فریق بنایا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت کو مذاکرات کے لیے سازگار ماحول بنانا ہ...

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تنازعات کے سنجیدہ حل کا خواہاں ہے، بھارت کو مذاکرات کے لیے سازگار ماحول بنانا ہوگا،ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر بات چیت سے راہِ فرار اختیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور بھارتی حکومت کشمیر کو دنیا کے نقشے سے مٹانے کے لیے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں عدم استحکام اور عدم تحفظ کی فضا خطے کے لیے تشویش کا باعث ہے، بین الاقوامی برادری افغانستان کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے عبوری حکومت سے مذاکرات کرے،انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قائم عبوری حکومت بات چیت کے لیے ماحول سازگار بنائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چمن میں آپریشن، بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ...

سکیورٹی فورسز نے چمن کے علاقے بوغرہ روڈ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا،نجی ٹی وی کے مطابق آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے تاہم دہشت گرد فرار ہوگئے، پکڑے گئے گولہ بارود میں راکٹ، دیسی ساختہ بم اور دیگر آلات شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کے پی کی نگران کابینہ کا بی آر ٹی پشاور میں...

خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ نے بی آر ٹی پشاور میں مبینہ کرپشن کا کیس ری اوپن کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بی آر ٹی پشاور میں مبینہ کرپشن کا کیس ری اوپن کرنے کے لیے نیب اور ایف آئی اے سے تحقیقات کے لیے رابطہ کیا جائے گا۔دوسری جانب اجلاس میں ماہانہ 25ہزار معاوضہ لینے والے سوشل میڈیا انفلوائنسرز سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اٹلی کشتی حادثہ،قومی کھلاڑی شاہدہ رضا کا جسد...

اٹلی میں پیش آنے والے کشتی کے حادثے میں جاں بحق ہونے والی قومی کھلاڑی شاہدہ رضا کا جسد خاکی کوئٹہ پہنچا دیا گیا ،قومی ہاکی ٹیم کی کھلاڑی شاہدہ رضا کا جسد خاکی کوئٹہ کی امام بارگاہ ہزارہ ناصر آباد پہنچا دی گئی ہے ،شاہدہ رضا کا جسد خاکی براستہ ترکی کے دارلحکومت استنبول سے کراچی پھر کوئٹہ لایا گیا ، ایئرپورٹ پر اوور سیز پاکستان کے عملے نے میت کو لواحقین کے حوالے کیا ،مرحومہ شاہدہ رضا کی تدفین علمدار روڈ کے بہشتِ زینب قبرستان میں ہو گی ، قومی کھلاڑی شاہدہ رضا روزگار کی تلاش میں یورپ گئی تھیں،26فروری کو شاہدہ رضا اٹلی میں پیش آئے کشتی حادثے میں جاں بحق ہو گئی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایٹمی اور میزائل پروگرام مکمل محفوظ ہونے کا...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایٹمی اور میزائل پروگرام مکمل محفوظ اور دبا ئوسے پاک ہونے کا بیان انتہائی خوش آئند ہے، قوم جان دے سکتی ہے، اثاثوں پر سمجھوتا نہیں کرسکتی، ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ لاہور میں سیاسی ماحول بہت کشیدہ ہے جس سے پورا صوبہ متاثر ہے، چوروں اور چوکیداروں میں کبھی صلح نہیں ہوسکتی، آئین کے مطابق 90دن میں الیکشن کروانے کا حکم سب کیلئے ہے،انہوں نے کہا کہ دوست ممالک موجودہ حکومت کو سمجھتے ہیں اس لیے 6ارب ڈالر کی یقین دہانی نہیں کرا رہے اور آئی ایم ایف سٹاف لیول معاہدہ نہیں کر رہا، حکمران بجلی، پٹرول، گیس کے نرخ بڑھا رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے میری ضمانتیں منسوخ کرنے کے لیے کل اپیل دائر کی ہوئی ہے، اگر میری ضمانتیں منسوخ ہوگئیں تو دھوم دھام سے سسرال جائوں گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پرویز الٰہی کی زمان پارک میں عمران خان سے مل...

چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت انتقامی کارروائیوں میں اندھی ہوچکی ہے، اپنے کارکنو ں پر فخر ہے وہ ظلم کی ہر ہتھکنڈے کا مقابلہ کر رہے ہیں، حکومت الیکشن سے خوفزدہ ہے، حکومت لندن پلان کے تحت الیکشن سے پہلے میری گرفتاری یا نا اہلی چاہتی ہے، ہمیں انتخابی مہم چلانے سے روکنے کے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں، تفصیلات کے مطابق جمعہ کو لاہور زمان پارک میں سابق وزیر اعلی پنجاب و مرکزی صدر تحریک انصاف چوہدری پرویز الہی نے عمران خان سے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال، قانونی اور عدالتی معاملات پر بات چیت ہوئی،ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے پولیس کے زمان پارک میں کیے گئے ظالمانہ آپریشن کی پر زور مزمت کی،ذرائع کے مطابق ملاقات میں عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت انتقامی کارروائیوں میں اندھی ہوچکی ہے، اپنے کارکنو ں پر فخر ہے وہ ظلم کی ہر ہتھکنڈے کا مقابلہ کر رہے ہیں،عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت الیکشن سے خوفزدہ ہے، حکومت لندن پلان کے تحت الیکشن سے پہلے میری گرفتاری یا نا اہلی چاہتی ہے، ہمیں انتخابی مہم چلانے سے روکنے کے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں، عوام سے کہتا ہوں حالات جیسے بھی ہوں انتخابات میں کرپٹ مافیا کے خلاف باہر نکلنا ہے،اس موقع پر چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ الیکشن کروانے کے سپریم کورٹ کے آئینی اور قانونی حکم میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی میں بچے کو چھری کے وار سے زخمی کرنے وا...

کراچی میں بچے کو چھری کے وار سے زخمی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹان سیکٹر 4 ڈی میں ایک ہی عمارت میں موجود دو کرائے داروں کے درمیان پانی اور گیس پر اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔ ایک روز قبل لڑائی جھگڑے کے دوران 4 سالہ معصوم بچے حسن ولد فاروق کو چھری کے وار کرکے زخمی کردیا گیا ۔سرجانی پولیس نے بروقت کارروائی کرکے واقعہ میں ملوث 3 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں سلیم ولد عظیم، لاریب ولد سلیم اور سمیر ولد سلیم شامل ہیں، دیگر فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے 4 سالہ بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب میں بارش اور ژالہ باری، کراچی میں(آج)...

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ کراچی میں (آج) ہفتہ سے بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق نے کراچی میں (آج) ہفتہ سے 22 مارچ تک بارش کے امکانات ہیں ۔دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ بہاولنگر، بھکر، پاکپتن، پتوکی اور راجن پور سمیت کئی علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش جب کہ تلہ گنگ اور بھکر میں ژالہ باری ہوئی جس کے باعث گندم، چنے، سبزیوں سمیت کئی فصلوں کو شدید نقصان ہوا۔ تلہ گنگ میں شدید ژالہ باری سے متعدد کچے گھروں کو بھی نقصان ہوا جب کہ کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ واضح رہے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی تھی کہ مارچ کے آخر میں ملک بھر میں بارش ہو گی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مسافربسوں میں پیٹرول اور آتش گیرمواد کی ترسی...

وزیراعلی بلوچستان عبدلقدوس بزنجو نے 13 ویں صوبائی ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کی منظوری دے دی۔اعلامیے کے مطابق مسافر بسوں میں پیٹرول اور آتش گیر مواد کی ترسیل پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ غیرضروری چیک پوسٹوں کے خاتمے کیلئے ماہانہ کمیٹی اجلاس ہوگا۔اعلامیے کے مطابق صوبے میں غیرملکی باشندوں کی سیکیورٹی کیلئے اداروں کے درمیان مربوط کورآرڈینیشن قائم کی جائے گی جبکہ تعلیمی اداروں کے سیلیبس کوتخریبی مواد سے مکمل پاک کیا جائے گا۔ منظور شدہ جیل اصلاحات پر جلد عملدرآمد کیا جائے گا، سی ٹی ڈی کی افرادی قوت اور استعداد کارمیں بھی اضافہ کیاجائیگا۔۔ اجلاس میں بیلہ حادثے میں 43 اموات کی ایم آئی ٹی سے انکوائری کی منظوری بھی دی گئی۔کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ کیلیے ضروری فنڈز اور آلات مہیا کیے جائیں گے جبکہ گوادرسیف سٹی پراجیکٹ کے نظرثانی شدہ پی سی ون پرعمل درآمدکیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان صرف بات شیئر کرتے ہیں اپنی سوچ نہی...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان صرف بات ہی شیئر کرتے ہیں اپنی سوچ نہیں بتاتے ۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ عمران خان ہمیں ہمیشہ پوری بات بھی نہیں بتاتے اور بالکل درست کرتے ہیں تاہم جو حساس نوعیت کی باتیں ہوتی ہیں خان صاحب ہم سے شیئر کر لیتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں اسد عمر نے کہا کہ مجھے لندن پلان کی دستاویز کے بارے میں کچھ نہیں پتہ۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جو باتیں عمران خان کہہ رہے ہیں یہی باتیں پاکستان کے اینکرز مہینوں سے کہہ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ عمران خان کبھی بات شیئر کرتے ہیں لیکن اپنی سوچ نہیں بتاتے۔ انہوں نے کہا عمران خان کے پاس جو معلومات ہیں وہ ہم سے کہیں زیادہ ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کی گرفتاری ہماری ترجیح نہیں' وہ مظ...

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنا ہماری ترجیح نہیں کیونکہ وہ چاہتے ہیں خود مظلوم بن جائیں اور پولیس کو ظالم بنا دیں۔ ایک نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ہم کوئی ایسا قدم اٹھاتے اور ماڈل ٹا ئون جیسی صورتحا ل پیدا ہو جاتی تو پھر واقعی ہم استعمال ہو جاتے۔ ان کو ایسا کوئی جواز نہیں ملا بلکہ الٹا پو لیس کے لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے لوگ زیادہ زخمی ہوئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے لوگ بہت کم زخمی ہوئے ہیں۔ یہ سب نگراں حکومت، لاہور پولیس اور اسلام آباد پولیس نے کیا ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اب عمران خان لکھ کر بھی دے رہا ہے اور پکار رہا ہے کہ پیش ہو جائوں گا لیکن عمران خان کا کوئی بھروسہ نہیں کل وہ کہہ دے زمان پارک میں سب کچھ امریکا نے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب اگر (آج) ہفتہ کو عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہوں گے تو ہمیں حکمت عملی تبدیل کرکے سختی کرنا پڑے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۷ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-ماسکو-مال بردار ٹرین-روانگی

چین کے دارالحکومت بیجنگ سے پہلی مرتبہ ماسکو جانے والی چین-یورپ مال بردار ٹرین دیکھی جا سکتی ہے۔ 55 کنٹینرز پر مشتمل یہ ٹرین جمعرات کی صبح بیجنگ سے روسی دارالحکومت ماسکو کے لیے روانہ ہوئی، توقع ہے کہ ٹرین تقریباً 9 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے 18 دنوں میں ماسکو پہنچے گی۔(شِنہوا)

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہنگری-بڈاپسٹ-1848 انقلاب-یادگاری تقریب

ہنگری کی صدر کاتالین نوواک ہنگری کے شہر بڈاپسٹ میں پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے کوسوتھ اسکوائر پر ہنگری کے 1848 کے انقلاب اور جنگِ آزادی کی 175 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب کے دوران گارڈ آف آنر کا معائنہ کر رہی ہیں۔(شِنہوا)

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان-چیبا-ہتھیاروں کی تجارت-احتجاج

جاپان کے چیبا پریفیکچر میں مکوہاری میسی کے کنونشن سینٹر کے سامنے لوگ جاپان کے ہتھیاروں کی تجارت کو تیز کرنے کے اقدام کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کروشیا-زغرب-روشنیوں کا تہوار

کروشیا کے زغرب میں میمارا میوزیم میں روشنیوں کے تہوار کا منظر۔(شِنہوا)

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانس-پیرس-سڑک پر کچرا

پیرس کی سڑک پر چھوڑے گئے کوڑے کے پاس سے لوگ گزر رہے ہیں جہاں کچرا اٹھانے والے اسٹریٹ کلینر کی 20 مارچ تک ہڑتال کے باعث دارالحکومت میں کچرا جمع ہونے کا امکان ہے۔(شِنہوا)

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں