• Columbus, United States
  • |
  • ١٥ ستمبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

کینیڈا کا یوکرین کو اضافی فوجی امداد دینے کا...

اوٹاوا(شِنہوا)کینیڈا کی وزیر دفاع انیتا آنند نے یوکرین کو اضافی فوجی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

 آنند نے وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ ایک نیوز ریلیز میں کہا کہ کینیڈا یوکرین میں اس وقت موجود فضائی دفاعی نظام کو برقرار رکھنے کے لیے 155 ایم ایم گولہ بارود کے تقریباً8 ہزار راؤنڈز کے ساتھ ساتھ کینیڈین آرمڈ فورسز (سی اے ایف) کی انوینٹری سے حاصل کردہ 12 فضائی دفاعی میزائل عطیہ کرے گا۔

آنند نے کہا کہ ڈنمارک، جرمنی اور نیدرلینڈز کی طرف سے اعلان کردہ لیپرڈ 1 ٹینک کے عطیہ کی حمایت کے لیے کینیڈا 105 ایم ایم  ٹینک ٹریننگ گولہ بارود کے 18 سو سے زیادہ راؤنڈ بھی عطیہ کرے گا۔

انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ سی اے ایف نے فروری کے آخر میں کینیڈا کی طرف سے فراہم کردہ اضافی لیوپارڈ 2 مین جنگی ٹینکوں کی ترسیل شروع کر دی ہے۔

کینیڈا نے مجموعی طور پر آٹھ لیوپارڈ 2 مین جنگی ٹینک یوکرین کو بھیجے ہیں۔ بیان  میں کہا گیا ہے کہ تمام آٹھ ٹینک اور پہلے اعلان کردہ بکتر بند ریکوری وہیکل، ذیلی سازوسامان اور کینیڈا کی طرف سے عطیہ کردہ گولہ بارود آنے والے ہفتوں میں یوکرین کو ملنے کی امید ہے۔

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عراق میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 7 افراد ہلا...

بغداد(شِنہوا)عراق کے شمالی نیم خودمختار کردستان علاقے میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار تمام مسافر ہلاک ہو گئے۔

علاقائی انسداد دہشت گردی سروس (سی ٹی ایس) نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ یورو کاپٹر اے ایس 350  ہیلی کاپٹر رات 8 بجکر 40 منٹ (پاکستانی وقت رات 10 بجکر 40 منٹ) پر ڈوہوک صوبے کے ایک گاؤں کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ 

ایک کرد سیکورٹی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہیلی کاپٹر کے اندر ایک دھماکہ ہوا اور ابتدائی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ جہاز میں سوار سات افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

 ذرائع نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر ایک آئل فیلڈ کے قریب گر کر تباہ ہوا جو اس واقعے سے متاثر نہیں ہوئی۔

کرد سی ٹی ایس کے بیان کے مطابق عراقی حکومت امریکہ کے زیر قیادت اتحاد اور ترک حکومت نے ہیلی کاپٹر کی ملکیت سے انکار کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کرد سکیورٹی فورسز نے ہیلی کاپٹر کی ملکیت کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں میں سے کچھ کی شناخت کردستان ورکرز پارٹی ( پی کے کے ) کے عسکریت پسندوں کے طور پر ہوئی ہے۔

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایک چین کے اصول کی بنیاد پر تمام ممالک کے سا...

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا ہے کہ ان کا ملک ون چائنہ اصول کی بنیاد پر ہونڈوراس سمیت تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہنڈوراس کے صدر نے چین کے ساتھ باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

وانگ نے گزشتہ روز روزانہ کی نیوز بریفنگ میں اس سے متعلقہ سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم ہونڈوراس کے صدر کے اس بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یہ حقیقت کہ 181 ممالک نے ایک چین کے اصول کی بنیاد پر چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے ہیں اس سے پوری طرح ظاہر ہوتا ہے کہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنا ہی صحیح انتخاب ہے جو تاریخ اور موجودہ دور کے رجحان کے مطابق ہے۔

وانگ نے کہا کہ ان کا ملک ایک چین کے اصول کی بنیاد پر ہونڈوراس سمیت تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے ریاستی کونسلر اور ایچ کے ایس اے آر کے...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر برائے امور خارجہ چھن گانگ نے جمعرات کو بیجنگ میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو جان لی سے ملاقات کی،جس میں  ایچ کے ایس اے آر سے متعلق سفارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

لی نے گزشتہ سالوں میں ایچ کے ایس اے آر حکومت کی حمایت کرنے، خاص طور پر غیر ملکی مداخلت کی مخالفت "ایک ملک، دو نظام" کو برقرار رکھنے اور ہانگ کانگ کے بیرونی تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے وزارت خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزارت ایچ کے ایس اے آر سے متعلق خارجہ امور میں ہانگ کانگ کے لیے رہنمائی اور مدد فراہم کرتی رہے گی۔

چھن نے کہا کہ وزارت نے ہمیشہ ہانگ کانگ کا نظم و نسق قانون کے مطابق چلانے اور "ایک ملک، دو نظام" پر مکمل اور دیانتداری سے عملدرآمد کرنے میں ایچ کے ایس اے آر حکومت کی حمایت کی ہے۔

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رمضان المبارک کی آمد،حماس کا اسرائیل کو مسجد...

غزہ(شِنہوا)اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے مشرقی بیت المقدس میں مسجدالاقصیٰ کی حیثیت میں کسی بھی تبدیلی کے خلاف اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی تبدیلی علاقے کو ایک زلزلے میں بدل دے گی۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف مروان عیسیٰ نے یہ انتباہ غزہ میں قائم ایک سیٹلائٹ چینل الاقصیٰ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا جو حماس تحریک کے زیر انتظام چل رہا ہے۔

یہ بیان دونوں فریقوں کے درمیان خاص طور پر بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے احاطے میں بڑھتے ہوئے تناؤ کے انتباہات اور رمضان کے مقدس مہینے اور یہودیوں کے پاس اوور کی چھٹیاں قریب آ نے کے موقع پر سامنے آیا ہے۔

عیسیٰ نے کہا کوئی سیاسی عمل جاری نہیں ہے اور دشمن (اسرائیل) نے (اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان 1993 میں طے کردہ) اوسلو معاہدوں کو منسوخ کر دیا ہے، آنے والے دن واقعات اور سانحات سے بھرپور ہو سکیں۔

انہوں نے تمام فلسطین خاص طور پر مغربی کنارے اور بیت المقدس میں مزاحمتی کارروائیاں تیز کرنے اور ان کی حمایت کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب براہ راست مداخلت کی ضرورت ہو گی تو ہم پوری طاقت سے فلسطینی عوام کا دفاع کریں گے۔

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے امریکہ کا جمہوریت کے لیے ڈرامہ مسترد...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ حقائق سے بارہا ثابت ہوچکا  ہے کہ امریکہ کی طرف سے جمہوریت کے لیے رچایا گیا ڈرامہ دنیا کے فائدہ کی بجائے ہمیشہ تباہی کا سبب بنا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ نے ان خیالات کا اظہار باقاعدہ پریس بریفنگ میں اس ماہ کے آخر میں ہونے والی دوسری "سربراہی کانفرنس برائے جمہوریت " کے بارے میں رپورٹس سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔

وانگ نے کہا کہ یہ نام نہاد سربراہی کانفرنس برائے جمہوریت ' اصل میں جمہوریت کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ نام نہاد "سربراہی کانفرنس برائے جمہوریت " نے واضح طور پر ملکوں کے درمیان ایک نظریاتی لکیر کھینچتے ہوئے دنیا میں تقسیم کو جنم دیا۔ یہ جمہوریت کی روح کے منافی ایک مضحکہ خیز شو ہے جس نے جمہوریت کی آڑ میں امریکی تسلط کو بے نقاب کیا، جس کی کئی ممالک کی جانب سے تنقید اور مخالفت سامنے آئی ہے۔

پیو ریسرچ سنٹر کے سروے کے مطابق، صرف پانچ امریکیوں میں سے ایک کو اپنی حکومت پر بھروسہ ہے، جو کہ تاریخ میں سب سے کم ہے۔ 65 فیصد کا کہنا ہے کہ زیادہ تر سیاسی امیدوار اپنے ذاتی مفادات کی تکمیل کے لیے انتخاب لڑتے ہیں۔ جرمنی میں قائم ڈالیا ریسرچ اینڈ الائنس آف ڈیموکریسیز کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، سروے میں شامل 50 فیصد سے بھی کم امریکیوں کا خیال ہے کہ ان کا ملک جمہوری ہے اور عالمی سطح پر 43 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ ان کے ممالک میں جمہوریت کو امریکہ سے خطرہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اگر امریکی جمہوریت اپنے ہی لوگوں کا اعتماد جیتنے میں ناکام ہے تو امریکہ یہ کیسے سوچ سکتا ہے کہ اسے جمہوریت پر دوسرے ممالک کو لیکچر دینے کا حق ہے۔

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے پارٹی اور ریاستی اداروں میں اصلاحات ک...

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل نے پارٹی اور ریاستی اداروں میں اصلاحات کا ایک منصوبہ اور اس منصوبے پر ایمانداری سے عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک سرکلربھی جاری کیا ہے۔

منصوبے میں کہا گیا کہ  سی پی سی کی 18ویں نیشنل کانگریس کے بعد سے، پارٹی اور ریاستی اداروں میں مزید اصلاحات کی کوششیں کی گئی ہیں، جس کے نتیجے میں ان کے امور میں نظام سے متعلق اور جامع تبدیلیاں آئی ہیں۔

تاہم، ادارہ جاتی سیٹ اپ اور پارٹی اور ریاستی اداروں کے امور کی تقسیم ابھی تک نئی ذمہ داریوں کے لیے مکمل طور پر موافق نہیں ہے، پلان میں کہا گیا ہے کہ مزید اصلاحات اور ردوبدل کی ضرورت ہے۔

اس میں کہا گیا کہ پارٹی اور ریاستی اداروں کی اصلاح کا مقصد پارٹی اور ریاستی اداروں کا ایک فعال نظام بنانا ہے جو اچھی طرح سے تیار، طریقہ کار پر مبنی اور موثر ہو۔

منصوبے میں کہا گیا ہے سی پی سی کی 20ویں  نیشنل کانگریس میں پارٹی اور ریاستی اداروں کی اصلاحات کو گہرا کرنے کے لیے اہم انتظامات کیے گئے ، جو کہ دور رس اہمیت کے حامل ہیں۔

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یمن کے مسئلے کے حل کے لیے کوششیں جاری رکھنے...

اقوام متحدہ(شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ وہ یمن کے مسئلے کے حل کے لیے اپنی غیر متزلزل کوششوں کو جاری رکھنے کے لیے تیار ہے اور امید ہے کہ تعلقات کی بحالی کے لیے سعودی ایران معاہدہ یمن کی صورت حال معمول پر لانے میں مدد دےگا۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے چین کے ساتھ جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں سعودی عرب اور ایران نے دو ماہ کے اندر اپنے سفارت خانے اور سفارتی مشن دوبارہ کھولنے، سفیروں کے تبادلے کے انتظامات پر اپنے وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت کرنے اور دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے طریقے تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ نتیجہ آج کی دنیا کے لیے حوصلہ افزا خبر ہے جو غیر یقینی اور عدم استحکام سے بھری ہوئی ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ چین نے خطے کے امن، استحکام، یکجہتی اور تعاون کے منظر نامے میں ایک مثبت طرز عمل متعارف کرایا ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس سے یمن میں حالات بہتر بنانے کے لیے سازگار حالات بھی پیدا ہوں گے۔

گینگ نے کہا کہ یمن کے مسئلے کے حل کا واحد حقیقی راستہ مذاکرات اور بات چیت ہے۔ چین تمام متعلقہ فریقوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ سیاسی تصفیہ کے بنیادی مقصد کو برقرار رکھیں، یمنی عوام کے مفادات کو اولین ترجیح دیں اور اپنے سیاسی طرز عمل کا مکمل مظاہرہ کریں اور مفاہمت کیلئے ایک دوسرے سے  بھرپور تعاون کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت یمن میں سلامتی کی صورتحال بدستور نازک ہے، چین تنازع کے فریقین سے پرامن رہنے، تحمل سے کام لینے اور باہمی اعتماد کو ٹھیس پہنچانے اور کشیدگی کو ہوا دینے والے کسی بھی اقدام سے گریز کرنے کا مطالبہ کرتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ فریقوں کو اقوام متحدہ کی انسانی بنیادوں پر کارروائیوں پر سے غیر ضروری پابندیاں ہٹانی چاہئیں۔

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یمن کے مسئلے کے حل کے لیے کوششیں جاری رکھنے...

اقوام متحدہ(شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ وہ یمن کے مسئلے کے حل کے لیے اپنی غیر متزلزل کوششوں کو جاری رکھنے کے لیے تیار ہے اور امید ہے کہ تعلقات کی بحالی کے لیے سعودی ایران معاہدہ یمن کی صورت حال معمول پر لانے میں مدد دےگا۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نے کہا کہ گزشتہ ہفتے چین کے ساتھ جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں سعودی عرب اور ایران نے دو ماہ کے اندر اپنے سفارت خانے اور سفارتی مشن دوبارہ کھولنے، سفیروں کے تبادلے کے انتظامات پر اپنے وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت کرنے اور دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے طریقے تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ نتیجہ آج کی دنیا کے لیے حوصلہ افزا خبر ہے جو غیر یقینی اور عدم استحکام سے بھری ہوئی ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ چین نے خطے کے امن، استحکام، یکجہتی اور تعاون کے منظر نامے میں ایک مثبت طرز عمل متعارف کرایا ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس سے یمن میں حالات بہتر بنانے کے لیے سازگار حالات بھی پیدا ہوں گے۔

گینگ نے کہا کہ یمن کے مسئلے کے حل کا واحد حقیقی راستہ مذاکرات اور بات چیت ہے۔ چین تمام متعلقہ فریقوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ سیاسی تصفیہ کے بنیادی مقصد کو برقرار رکھیں، یمنی عوام کے مفادات کو اولین ترجیح دیں اور اپنے سیاسی طرز عمل کا مکمل مظاہرہ کریں اور مفاہمت کیلئے ایک دوسرے سے  بھرپور تعاون کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت یمن میں سلامتی کی صورتحال بدستور نازک ہے، چین تنازع کے فریقین سے پرامن رہنے، تحمل سے کام لینے اور باہمی اعتماد کو ٹھیس پہنچانے اور کشیدگی کو ہوا دینے والے کسی بھی اقدام سے گریز کرنے کا مطالبہ کرتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ فریقوں کو اقوام متحدہ کی انسانی بنیادوں پر کارروائیوں پر سے غیر ضروری پابندیاں ہٹانی چاہئیں۔

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغان پولیس نے کابل میں 4 مجرموں کو گرفتار ک...

کابل(شِنہوا)افغان پولیس نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں قتل سمیت دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔

کابل شہر کے پولیس ڈسٹرکٹ 8 کے سربراہ مولوی فضل رحمان زبیر نے جمعرات کو صحافیوں کو بتایاکہ لوگوں کو قتل کرنے اور امن و امان کے مسائل پیدا کرنے کے علاوہ، گرفتارملزمان کابل شہر کے کچھ حصوں میں مسلح ڈکیتی اور چوری میں بھی ملوث تھے۔

اہلکار نے بتایا کہ افغان پولیس نے گرفتار افراد کے قبضے سے دو پستول سمیت اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا جبکہ گرفتار افراد نے اپنے جرائم کا اعتراف کر لیا ہے۔

جرائم پیشہ افراد کے خلاف اسی طرح کے کریک ڈاؤن میں پولیس نے بدھ کی صبح کابل شہر میں اغوا کاروں کے ایک گروہ کو گرفتار کیا تھا اور ایک تاجر کو اغوا کاروں سے بازیاب کرایا۔

افغان نگراں حکومت نے جنگ زدہ ملک میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے افغانستان میں دیگر جگہوں پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ میں ایئرپورٹ کے قریب ہوٹل میں فائرنگ...

سان فرانسیسکو(شِنہوا)امریکی ریاست اوریگون میں پورٹ لینڈ کے ایک ہوٹل میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔

پورٹ لینڈ کی پولیس نے پورٹ لینڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ (پی ڈی ایکس) کے قریب ایمبیسی سوٹس ہوٹل میں رات 2 بجے(پاکستانی وقت دن 2 بجے) کے قریب فائرنگ پر جوابی کارروائی کی۔ پولیس نے بتایا کہ ایک مرد اور ایک عورت کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے تاہم ان کی شناخت کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

پولیس نے ایک بیان میں کہا اس وقت پی ڈی ایکس ہوائی اڈے یا آس پاس کے علاقے کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ مشتبہ شخص کے بارے میں کوئی معلومات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

ہوٹل میں موجود مہمانوں نے بتایا کہ کم سے کم ایک درجن گولیاں چلیں اور فرش پر خون دیکھا گیا جب پولیس نے انہیں ہوٹل سے نکال لیا۔

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ، برطانیہ جوہری عدم پھیلاؤ کی ذمہ داری...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا پر زور دیا کہ وہ جوہری عدم پھیلاؤ کی اپنی ذمہ داریوں کو مکمل سنجیدگی سے پورا اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے حفاظتی نظام کی اتھارٹی اور افادیت کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔

یہ مطالبہ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے آکوس  معاہدے سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔

اطلاعات کے مطابق 14 مارچ کو امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا نے جوہری آبدوز تعاون کے طریقہ کار کا اعلان کیا تھا۔ تینوں ممالک نے کہا کہ وہ عدم پھیلاؤ کے اعلیٰ ترین معیارات کو پورا کرنے کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں، اور حفاظتی انتظامات پر آئی اے ای اے کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے ایک بیان میں کہا کہ ایجنسی آسٹریلیا کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) کے سلسلے میں آسٹریلیا کے جامع حفاظتی معاہدے (سی ایس اے) کے آرٹیکل 14 کے تحت انتظامات کرنے کے لیے آسٹریلیا سے مشاورت کرے گی۔

وانگ نے کہا کہ چین کو آکوس جوہری آبدوز معاہدے کے سلسلے میں گروسی کے تازہ ترین بیان پر سخت تشویش ہے اور وہ امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کی جانب سے آئی اے ای اے سیکرٹریٹ کو حفاظتی امور کی توثیق کے لیے مجبور کرنے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

وانگ نے کہا کہ سب سے پہلے، تینوں ممالک نے زور دیا کہ وہ جوہری عدم پھیلاؤ کے وعدوں کو پورا کریں گے، تاہم  یہ دنیا کو دھوکہ دینے کے لیے ایک  بیان بازی کے سوا کچھ نہیں ہے۔

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی ماہرین فلکیات نے زمین کے قریب اور ہلکا...

بیجنگ(شِنہوا) چینی ماہرین فلکیات نے زمین سے 385 نوری سال کے فاصلے پر بائنری سسٹم میں ایک نیوٹران ستارے کی نشاندہی کی ہے، تصدیق ہو نے پر یہ اب تک کا قریب ترین اور ہلکا ترین نیوٹران ستارہ ہو سکتا ہے۔

پیکنگ یونیورسٹی اور چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے ادارے، قومی فلکیاتی رصد گاہوں کے محققین نے ملک کے بڑے اسکائی ایریا ملٹی آبجیکٹ فائبر سپیکٹروسکوپک ٹیلی سکوپ (ایل اے ایم او ایس ٹی) اور شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے میں قائم نان شان 1 میٹروائڈ فیلڈ ٹیلی سکوپ(این اوڈبلیو ٹی)کے ذریعے کیے گئے مشاہدات کی بنیاد پر اس دریافت کی اطلاع دی ہے۔

آسٹروفزیکل نامی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق یہ متوقع ستارہ ایک قدیم ستارے کا تاریک ساتھی ہے جس کی سورج کے مقابلے میں کمیت 0.98 گنا ہے، یہ ستارہ ایکس رے مدھم الگ تھلگ نیوٹران ستاروں (ایکس ڈی آئی این ایس) سے مشابہت رکھتا ہے۔

ریڈیو سگنلز کی نشاندہی کے ساتھ آج تک، صرف سات ایکس ڈی آئی این ایسز دریافت ہوئے ہیں۔ انہیں میگنیفیشنٹ سیون کا نام دیا گیا ہے جو زمین سے تقریباً 391 سے 1ہزار630 نوری سال دور ہیں۔

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی ثالثی میں سعودی ایران معاہدہ یمن میں...

اقوام متحدہ (شِنہوا)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ چین کی ثالثی میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا معاہدہ یمن میں تنازع کے حل کے لیے ایک موقع فراہم کرتا ہے۔

اس سوال پر کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سعودی ایران معاہدے سے یمن میں پیش رفت کے حوالے سے کتنے پرامید ہیں، یو این ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ یہ معاہدہ واضح طور پر ایک موقع ہے۔

ترجمان نے کہا کہ سفارتی لحاظ سے یہ ایک بڑا معاہدہ ہے۔ یمن کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی نے ایران کا ایک اچھا اور مثبت دورہ کیا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اس سے ایک ایسا ماحول پیدا ہوگا جو یمن میں امن کی جانب سیاسی حل کو فروغ دینے کے لیے سازگار ہوگا۔

ترجمان نے کہا کہ اگرچہ یمن میں جنگ بندی میں باضابطہ طور پر توسیع نہیں کی گئی ، لیکن جنگ بندی کے مثبت اثرات جاری ہیں۔ بڑی جھڑپیں نہیں ہورہیں۔ ہم انسانی امداد کی فراہمی کے لیے زیادہ رسائی دیکھ رہے ہیں۔ سویلین پروازوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ یہ سب اچھی چیزیں ہیں، لیکن ان کو تیزی سے بہتر اور مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ انہوئی ۔ ہوانگ شان ۔ چائے کھپت

چین ، مشرقی صوبہ انہوئی کے شہر ہوانگ شان کے چائے خانے میں ایک خاتون چائے سے لطف اندوز ہورہی ہے۔(شِنہوا)

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ انہوئی ۔ ہوانگ شان ۔ چائے کھپت

چین ، مشرقی صوبہ انہوئی کے شہر ہوانگ شان کے چائے خانے میں نوجوان چائے سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس ۔ ماسکو۔ خوبصورت نظارہ

روس،  دریائے ماسکو  کا خوبصورت نظارہ۔ (شِنہوا)

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان ۔ اسلام آباد ۔ شجرکاری

اسلام آباد ، موسم بہار شجرکاری کے دوران ایک شخص پودا لگارہا ہے۔ (شِنہوا)

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان ۔ اسلام آباد ۔ شجرکاری

اسلام آباد، موسم بہار شجرکاری کے دوران لوگ پودے لگارہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا کی روایتی مارکیٹ میں زندگی کی ایک...

جکارتہ (شِنہوا) روایتی مارکیٹس زندگی کی رفتار کا احساس کرنے کی بہترین جگہ ہے۔ اس میں انڈونیشیا کے شہر جکارتہ کی پاسر اندوک کرامت جاتی مارکیٹ بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے۔

اسے شہر میں " تمام اشیا کی منڈیوں کی ماں" بھی کہا جاتا ہے۔ 24 گھنٹے کھلا رہنا والا یہ بازار مقامی پھلوں اور سبزیوں کا بڑا مرکز ہونے کے ساتھ سیاحوں کو بھی اپنی سمت متوجہ کرتا ہے جہاں وہ سستے داموں تازہ پھل و سبزیوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

 

انڈونیشیا، مشرقی جکارتہ کی پاسر اندوک کرامت جاتی مارکیٹ میں مزدور ایک ٹرک سے پپیتے اتار رہے ہیں۔(شِںہوا)

انڈونیشیا، مشرقی جکارتہ کی پاسر اندوک کرامت جاتی مارکیٹ میں ایک دکان کا منظر۔(شِںہوا)

انڈونیشیا، مشرقی جکارتہ کی پاسر اندوک کرامت جاتی مارکیٹ میں مزدورایک ٹرک سے گوبھی اتاررہے ہیں۔(شِںہوا)

انڈونیشیا، مشرقی جکارتہ کی پاسر اندوک کرامت جاتی مارکیٹ میں مزدورایک ٹرک سے لیموں اتاررہے ہیں۔(شِںہوا)

انڈونیشیا، مشرقی جکارتہ کے پاسر اندوک کرامت جاتی مارکیٹ میں مزدورایک ٹرک سے انناس اتاررہے ہیں۔ (شِںہوا)

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، سابق سینئر میونسپل قانون ساز کے خلاف تح...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی  جنوب مغربی چھونگ چھنگ بلدیہ کے ایک سابق سینئر قانون ساز کے خلاف پارٹی ڈسپلن اور قوانین کی مشتبہ سنگین خلاف ورزیوں کے الزام میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چھونگ چھنگ  میونسپل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سابق نائب چیئرمین اور قائمہ کمیٹی کے سرکردہ پارٹی اراکین گروپ کے سابق ڈپٹی سیکرٹری ژینگ ہونگ کے خلاف کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ سینٹرل کمیشن فار ڈسپلن انسپکشن اور نیشنل کمیشن آف سپرویژن کی جانب سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے نیا تجرباتی سیٹلائٹ لانچ کردیا

جیوچھوان (شِنہوا) چین نےشمال مغرب میں واقع جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز سے ایک نیا تجرباتی سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا۔

بدھ کے روز شام 7 بجکر 41 منٹ (بیجنگ وقت) پر لانگ مارچ ۔11 کیریئر راکٹ شی ین ۔19 سیٹلائٹ کو لیکر روانہ ہوا اور کامیابی سے مقررہ مدار میں داخل ہوگیا۔

یہ تجرباتی سیٹلائٹ بنیادی طور پر زمینی وسائل کے سروے، شہری منصوبہ بندی، آفات کی روک تھام اور اس میں کمی اور دیگر مشنز میں استعمال کیا جائے گا۔

یہ لانگ مارچ سیریز راکٹس کا467 واں پرواز مشن تھا۔

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نےسائبر قانون سازی کا بنیادی ڈھانچہ تشکی...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے آئین کی بنیاد پر سائبر قانون سازی کا ایک بنیادی ڈھانچہ تشکیل دے دیا ہے۔ اسے قوانین، انتظامی قواعد، محکمانہ قواعد، مقامی قواعد و ضوابط اور مقامی انتظامی قواعد و ضوابط کی حمایت حاصل ہے۔

چین کے اسٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس کی جانب سے  جمعرات کے روز جاری کردہ وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ اس فریم ورک کو روایتی قانون سازی کی حمایت حاصل ہے اور یہ آن لائن مواد اور انتظام، سائبر سیکیورٹی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر عناصر کو کنٹرول کرنے والے خصوصی سائبر قوانین پر مبنی ہے۔

پیپر کے مطابق سائبر اسپیس گورننس پر قوانین کا یہ نظام سائبر اسپیس میں چین کی طاقت کو بڑھانے کے لئے ایک مضبوط ادارہ جاتی ضمانت فراہم کرتا ہے۔

پیپر میں کہا گیا ہے کہ چین نے سائبر اسپیس گورننس کے قانونی نظام کو قانون سازی کے ذریعے آگے بڑھایا ہے جو ایک سوچی سمجھی اور جمہوری طریقے سے اور قانون کے مطابق نافذ کی گئی ہے۔

وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ سائبر قانون سازی اب آہستہ آہستہ نیٹ ورک انفارمیشن سروسز، انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی اور سائبر سیکیورٹی جیسے شعبوں کا احاطہ کرتے ہوئے جامع سائبر اسپیس گورننس پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، اشیاء کی غیرملکی تجارت سے 25.9 ارب امری...

بیجنگ (شِںہوا) چین کو فروری کے دوران اشیاء کی غیرملکی تجارت سے 25.9 ارب امریکی ڈالرز کا نفع ہوا جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مساوی ہے۔

ریاستی انتظامیہ برائے زرمبادلہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ چین کا خدمات میں تجارتی خسارہ 4.3 ارب امریکی ڈالرز تھا جو ماہانہ اور سالانہ دنوں بنیادوں پر قدرے کم ہے۔

ریاستی انتظامیہ برائے زرمبادلہ کے اعدادوشمار کے مطابق بینکوں کی جانب سے زرمبادلہ کا لین دین بنیادی طور پر فروری میں فروخت کے مساوی تھا۔ اس سے  غیر بینکاری شعبوں کی غیر  ملکی وصولیاں اور ادائیگیاں مزید متوازن ہوگئیں۔

ریاستی انتظامیہ برائے زرمبادلہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور ترجمان وانگ چھون ینگ نے کہا کہ "چین کی زرمبادلہ مارکیٹ کو مستحکم طور پر فعال رکھنے کی بنیاد اور شرائط موجود ہیں"۔

وانگ نے کہا کہ نمو دوست پالیسیوں کے اثرات سامنے آرہے ہیں اور معیشت رفتار پکڑرہی ہے۔ چین کے پاس سرحد پار سرمائے کے مستحکم بہاؤ کی بنیاد زیادہ مضبوط ہے۔

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی مندوب کی جنوبی سوڈان بارے سلامتی کونسل...

اقوام متحدہ (شِںہوا) اقوام متحدہ میں چینی مندوب نے جنوبی سوڈان بارے سلامتی کونسل کی قرارداد کے مسودے سے نمٹنے کے معاملے پر امریکہ کو غیر ذمہ دارانہ اور لاعلم قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی  منظور کردہ قرارداد میں جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ مشن کے مینڈیٹ میں 15 مارچ 2024 تک ایک سال کی تجدید کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے قومی موقف کو متعلقہ ممالک کے خیالات یا کونسل کے اجتماعی نقطہ نظر سے بالاتر رکھا اور یہاں تک کہ مشاورت بھی روک دی اور اختلافات برقرار رکھنے کے باوجود مسودے پر رائے شماری کے لئے مجبور کیا۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کے ناظم الامور دائی بنگ نے ابتدائی مسودے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس کے تحت مشن کو جنوبی سوڈان کی حکومت اور اس کے آلہ کاروں سمیت کسی بھی کردار کی شمولیت کے لئے "تمام ضروری اقدامات " کی اجازت دی گئی ہے جو عمومی طور پر شہریوں کے خلاف حملوں کی تیاری کررہا ہے یا ان پرحملوں میں ملوث ہے۔

مسودہ یہ بھی کہتا ہے کہ "اقوام متحدہ مشن" کو اپنے لازمی امور کی انجام دہی کے لئے جنوبی سوڈان کی حکومت کی پیشگی اختیارات یا اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔

دائی نے کہا کہ یہ ایک استحقاق نہیں بلکہ ایک ذمہ داری ہے کہ وہ پین ہولڈر کی حیثیت سے خدمات انجام دے، یا مذاکرات کار کی قیادت کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی مندوب کی جنوبی سوڈان بارے سلامتی کونسل...

اقوام متحدہ (شِںہوا) اقوام متحدہ میں چینی مندوب نے جنوبی سوڈان بارے سلامتی کونسل کی قرارداد کے مسودے سے نمٹنے کے معاملے پر امریکہ کو غیر ذمہ دارانہ اور لاعلم قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی  منظور کردہ قرارداد میں جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ مشن کے مینڈیٹ میں 15 مارچ 2024 تک ایک سال کی تجدید کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے قومی موقف کو متعلقہ ممالک کے خیالات یا کونسل کے اجتماعی نقطہ نظر سے بالاتر رکھا اور یہاں تک کہ مشاورت بھی روک دی اور اختلافات برقرار رکھنے کے باوجود مسودے پر رائے شماری کے لئے مجبور کیا۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کے ناظم الامور دائی بنگ نے ابتدائی مسودے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس کے تحت مشن کو جنوبی سوڈان کی حکومت اور اس کے آلہ کاروں سمیت کسی بھی کردار کی شمولیت کے لئے "تمام ضروری اقدامات " کی اجازت دی گئی ہے جو عمومی طور پر شہریوں کے خلاف حملوں کی تیاری کررہا ہے یا ان پرحملوں میں ملوث ہے۔

مسودہ یہ بھی کہتا ہے کہ "اقوام متحدہ مشن" کو اپنے لازمی امور کی انجام دہی کے لئے جنوبی سوڈان کی حکومت کی پیشگی اختیارات یا اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔

دائی نے کہا کہ یہ ایک استحقاق نہیں بلکہ ایک ذمہ داری ہے کہ وہ پین ہولڈر کی حیثیت سے خدمات انجام دے، یا مذاکرات کار کی قیادت کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈالرز کی قلت کے باعث آئی پی پیز کو ادائیگیاں...

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے کہا ہے کہ ملک میں ڈالرز کی قلت کے باعث آئی پی پیز کو ادائیگیاں رک گئیں۔ذرائع سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے مطابق سی پیک کے تحت لگے چینی انڈیپینڈنٹ پاور پلانٹس کے بقایا جات ڈیڑھ ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق سی پی پی اے نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت ساہیوال، پورٹ قاسم اور حب میں کوئلے پر پاورپلانٹس لگے ہوئے ہیں، چین کے کوئلے کے پاور پلانٹس کو ادائیگیاں رکی ہوئی ہیں، جب ڈالرز ہیں ہی نہیں تو کہاں سے ادائیگی کریں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ عدم ادائیگیوں کے باعث کوئلے پر لگی آئی پی پیز کی مشکلات سے آگاہ ہیں، صورتحال ڈالرز کی دستیابی کی صورت میں ہی بہتر ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 23 پیسے تک ا...

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 23 پیسے تک اضافے کی منظوری دیدی۔نیپرا میں بجلی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سماعت مکمل ہو گئی، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 23 پیسے تک اضافے کی ابتدائی منظوری دے دی گئی ہے۔نیپرا بجلی قیمتوں میں اضافے سے متعلق تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا، نوٹیفکیشن کے بعد اضافے کا بوجھ ملک کے تمام صارفین پڑے گا۔نیپرا اتھارٹی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی درخواست کی منظوری کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے بجلی کی طلب کم اور چوری بڑھے گی۔نیپرا کے چیئرمین توصیف ایچ فاروقی بجلی پر سر چارج 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ تک بڑھانے کی درخواست پر پاور ڈویژن حکام پر برہم ہو گئے۔چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے کہا ہے آئندہ سال کے لیے سر چارج کی اتنی جلدی کیوں ہے؟ عوام کو کوئی سکون کا سانس لینے دیں۔نیپرا کے ممبر سندھ رفیق شیخ نے کہا کہ عوام کو بوجھ تلے دبا دیا، بجلی کی کمپنیوں کی خرابیوں کو دور کریں۔نیپرا حکام نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سر چارج میں اضافے کی نئی درخواست دی ہے، پہلے آئندہ مالی سال کے لیے ایک روپے 43 پیسے فی یونٹ سرچارج اضافے کی درخواست تھی، اب یہ سر چارج 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ تک بڑھانے کی درخواست کی گئی ہے، نئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ پہلے منظور شدہ سر چارج سے ضرورت پوری نہیں ہو سکتی۔ممبرنیپرا خیبر پختونخوا مقصود انور نے سوال کیا کہ یہ معاملہ کہاں تک جائے گا؟ کل مزید سر چارج بڑھانے کے لیے اور درخواست لے آئیں گے۔جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ ہمارے پاور سیکٹر کے مسائل گھمبیر ہیں، گردشی قرض تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ممبر سندھ رفیق شیخ پاور ڈویژن حکام پر برس پڑے اور کہا کہ ڈسکوز کی ناقص کارکردگی کی سزا عوام کو کیوں دی جائے؟ عوام کو بوجھ تلے دبا دیا، بجلی کی کمپنیوں کی خرابیوں کو دور کریں، ہم صارفین کے حقوق کے بھی محافظ ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومت کی صرف یہ کوشش ہے عمران خان پر جو قاتل...

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کی صرف یہ کوشش ہے کہ عمران خان پر جو قاتلانہ حملہ ناکام ہوا اسے کامیابی میں کیسے بدلنا ہے ،حکومت کے تمام ادارے الیکشن نہ کرانے کے بہانے تراش رہے ہیں اس کا مطلب یہ ہوگا پورا آئین معطل ہو جائے گا،سپریم کورت کے احکامات کو ردی کی طرح بنایا جارہا ہے ، میں نے کابینہ میں کہا تھا نواز شریف کو باہر نہ جانے دیں انہیں بھی انٹر نیشنل اسٹیبلشمننٹ الطاف حسین کی طرح اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرے گی لیکن میری بات نہیں مانی گئی ، ملک پر اس وقت سسیلین مافیا قابض ہے ، ان سے جان چھڑانا اہم ہے وگرنہ پاکستان کا مستقبل خطرے میں ہے ۔لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت نے رات بارہ بجے بائیس کروڑ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ مارا ہے اور ڈیزل کی قیمت میں 13روپے اور پیٹرول کی قیمت میں 5روپے اضافہ کیا گیا ،یہ اضافہ مڈل کلاس جس کی پہلے ہی کمر ٹوٹ چکی ہے اس کو جیتے جی مارنے کی سازش ہے ، ایسے وقت میں جب دنیا میں پیٹرولیم کی قیمتیں کم ترین سطح پر ہیں اضافہ کیا گیا ،ہمارے دور میں پیٹرولیم کی قیمتیں 112روپے فی بیرل تھیں لیکن پیٹرول 145 روپے لیٹر مل رہا ہے آج 70ڈالر فی بیرل پر ہیں لیکن گیارہ ماہ میں ہمارے دور کے مقابلے میںدو گنا سے زیادہ اضافہ کیاگیا ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ان معاملات سے توجہ ہٹانے کے لئے عمران خان کی گرفتاری کا بہانہ بنائے ہوئے ہیں، حکومت کا گرفتاری کا صرف ایک مقصد ہے کہ توشہ خانہ میں نوازشریف ،زرداری اور ان کی فیملیوںنے جو جھاڑوں پھیرا ہے وہ زیر بحث نہ آئے، تیل کی قیمتوں پر بحث نہ ہو ،احتساب پر بحث نہ ہو اور پاکستان کے سکیورٹی مسائل پر بحث نہ ہو اس لئے وہ عمران خان کی گرفتاری پر توجہ مبذول کرا کے ان مسائل سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان مسائل کی وجہ سے بحیثیت ریاست ملک کمزور ہو رہا ہے، ہمارے اندر کی تقسیم میں بہت اضافہ ہو رہا ہے ہماری معیشت ،سیاست اور آئین بھی خطرے میںہے ، سب سے پہلے آئین میں جو انسانی حقوق دئیے گئے ہیں ، سیاسی حقوق معطل ہوئے اور اگر جس طریقے سے حکومت کے تمام ادارے الیکشن نہ کرانے کے بہانے تراش رہے ہیں اس کا مطلب یہ ہوگا پورا آئین معطل ہو جائے گا،سپریم کورت کے احکامات کو ردی کی طرح بنایا جارہا ہے ،ہائیکورٹ کے احکامات دل ہوتا ہے تو عملدرآمد ہو جاتا ہے اور اگر دل نہیں چاہتا تو نہیں ہوگا ۔دوسری طرف ایک مجسٹریٹ کے فیصلے پر پورا پاکستان جام ہو جاتا ہے ،اسلام آباد پولیس کو ہیلی کاپٹر اور جہاز ایسے دئیے جاتے ہیں جیسے ٹیکسیاں ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز کا حال دیکھیں آنسو گیس کا شیل جلا کر خود ہی بیہوش ہو کر گر گئے ، یہ حکومت کے رویے ہیں جنہوں نے پاکستان کو کمزور کیا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ میں اہم مقدمات تھے ، سب سے پہلے حکومت نے زمان پارک میں جو آپریشن روکا تھا اس میں توسیع کر کے ریلیف دیا گیا ہے ،یہ ریلیف تحریک انصاف کے لئے نہیں لاہور کے شہریوں کے لئے تھا پاکستانیوں کے لئے تھا ، عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انتظامیہ کے لوگ ہم آپس میں بیٹھیں اور گفتگو کرکے آگے چلیں ، ہم انتظامیہ سے بات چیت کرنے کے لئے تیار ہیں ،لاہور کا جلسہ اور جو ریلیاں ہم معاملات بیگاڑنا چاہتے ہی نہیں ہے ۔

ہم تو چاہتے ہیں پاکستان کے اندر امن رہے اور پاکستان انتخابات کی طرف جا سکے ، ہم کیوں امن و امان کو خراب کرنا چاہیں گے ،ہم تو چاہتے ہیں انتخابات ہوں لوگ آئیں اور انہیںووٹ ڈالنے کا حق ملے، ہم انتظامیہ سے بات چیت کے لئے تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جب عمران خان اسلام آباد گئے وہاں چار عدالتوں میںپیش ہوگئے انہیں پانچویں عدالت میں پیش ہونے میں کیا مسئلہ ہو سکتا تھا ، لیکن ہمارے پاس مصدقہ اطلاعات تھیں کہ ایف ایٹ میں ان پر قاتلانہ حملہ ہونا ہے ،اس لئے ہم نے عدالت سے درخواست کی کہ جوڈیشل کمپلیکس میں حاضر ی لے لیں یا ہمیں ویڈیو لنک سے حاضری کرنے دیں ، یہ صرف حاضری کیلئے وارنٹ تھے وگرنہ ہمیں جانے میں کیا مسئلہ تھا ۔ انہوںنے کہا کہ اصل مقصد یہ ہے کہ حکومت جان بوجھ کر عمران خان کو سکیورٹی کو ایکسپوز کرتے ہیں تاکہ عمران خان پر پہلے جو قاتلانہ حملہ ناکام ہوا اسے کامیابی میں کیسے بدلنا ہے ، یہ احمق لوگوں پر مشتمل حکومت ہے اسے لوگوں اورنہ ریاستی مفادات کی پرواہ ہے یہ صرف اقتدار سے چمٹا رہنا چاہتے ہیں۔ ایک مجسٹریٹ کے وارنٹ کے لئے پوری ریاست اور ریاست کے وسائل مختص کر دئیے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت میں نواز شریف کے ملک سے فرار کے کیس میں فریق بننے کا کیس تھا، شہباز شریف نے انہیں پچاس روپے کے بانڈ پر فرار کرایا اور خود وزیر اعظم بن گئے ، اس میں شہباز شریف پوری طرح ملوث ہیں ، ہم نے کہا ہے کہ ہمیں پارٹی بنائیں تاکہ حقائق سامنے لا سکیں نواز شریف فرار کیسے ہوئے تھے کس کس نے فرار ہونے میں مدد دی تھی ،مریم نواز جو جلسوںمیں سب سے زیادہ تقریریں کرتی ہیں انہوں نے باہر بھیجنے میں مدد کی تھی، میں کابینہ میں واحد وزیر تھا جس نے مخالفت کی تھی ۔ میں نے کہا تھاکہ نواز شریف کو باہر نہیں چاہیے کیونکہ اسے انٹر نیشنل اسٹیبلشمننٹ اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرے گی جیسے الطاف حسین کو کیا جاتا تھا لیکن میری بات نہیں سنی گئیں ، اس کی بہت سی وجوہات تھیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کہتی ہے ہم لازمی پارٹی نہیںہے ، بائیس کروڑ لوگ اس کیس میں لازمی پارٹی ہیں ،اس کیس کا پاکستان کی ریاست سے تعلق ہے ، اگر عدالتیں ایسے کیسوں ایسے لیں گی تو ایسے ہی اربوں روپے باہر ٹرانسفر ہوتے رہیں گے اور پاکستان کے لوگ کبھی خوشحال نہیں ہوںگے، تیل اور بجلی کی قیمتیں کبھی نیچے نہیں آئیں گی ۔انہوںنے کہاکہ تمام فراڈیوں نے مل کر اپنا نام پی ڈی ایم رکھ لیا ہے ، یہ پاکستان میں کرپشن کرتے ہیں اورپیسے باہر وصول کرتے ہیں

حسن اور حسین نواز 16سال کی عمر میں اربوں پتی بن گئے ،مریم نواز جس نے شاید زندگی میں آٹھویں کاامتحان بھی خود نہیں دیا اور کسی کو بٹھا کر پاس کیا ہے وہ اس وقت اربوں پتی ہے ۔نواز شریف لندن میں جو کار استعمال کر رہے ہیں اس کی قیمت 33کروڑ روپے ہے ، یہ صرف پاکستان سے کماتے ہیں اور باہر چلے جاتے ہیں،یہ صرف بادشاہت کرنے پاکستان آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا گیا کہ نیب کو یا وفاقی حکومت کو اپیل کرنی چاہیے تھی ، کیا نیب اس کیس میں اپیل کرے گا ۔ چیئرمین نیب نے عمران خان کو اور ہمں جھوٹے نوٹس دینے سے انکار کیا تو اسے گھر بھجوا دیا گیا ، انہوںنے اپنے منشی لگا لئے ہیں، ایف آئی اے کا ڈی جی گریڈ 22کا افسر ہے لیکن مریم نواز نے نام لے کر ٹوئٹ کیا فواد کے خلاف کارروائی کرو تو صبح اٹھتے ہی مجھے نوٹس آ گیا ، یہ سسیلین مافیا ہے جو پاکستان پر قابض ہے اس سے جان چھڑانا اہم ہوگا وگرنہ پاکستان کا مستقبل خطرے میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم انتخابی جلسوں اور ریلیوں کے حوالے سے انتظامیہ سے طے کریں ،یہ کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کورٹ کے فیصلے پر کیسے عملدرآمد ہونا ہے اس پر بات کریں ، عدالت نے کہا ہے ملک کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے ۔آئی جی کو بھی عمران خان کو فول پروف سکیورٹی سے متعلق کہا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوںکا واحد مقصد ملک کے بنیادی مسائل سے توجہ ہٹانا ہے، یہ چاہتے ہیں یہاں لاشیں گریں اورانتخابات رک جائیں ، یہ صرف ایک مقصد کے لئے سپریم کورٹ کے احکامات کو نہ مانتے ہوئے انتخابات نہیں ہونے دے رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اثاثہ جات کیس،عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں...

لاہور کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 28مارچ تک توسیع کردی۔احتساب عدالت نمبر 4کے جج شیخ سجاد احمد نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ عثمان بزدار نے نیب سوالنامے کا جواب جمع نہیں کرایا۔سابق وزیراعلی پنجاب نے نیب سوالنامے کا جواب جمع کرانے کے لئے مہلت طلب کی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب تفتیشی افسر کو انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔احتساب عدالت نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 28 مارچ تک توسیع کردی۔یاد رہے کہ نیب لاہور نے عثمان بزدار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری شروع کررکھی ہے جبکہ سابق وزیراعلی پنجاب نے گرفتاری کے خوف سے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خدا کا واسطہ سسٹم اور قوم کی زندگی کو چلنے د...

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو اتوار کے روز مینار پاکستان پر جلسہ کرنے سے روک دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی دفعہ 144کے نفاذ کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ حماد اظہر کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد دفعہ 144نافذ نہیں کی جاسکتی۔ عدالت نگراں پنجاب حکومت کے اقدام کو غیر قانونی قرار دے اور مستقبل میں بھی دفعہ144کے حوالے سے گائیڈ لائن جاری کرے۔عدالت نے کہا کہ آپ کو اندازہ نہیں گذشتہ چند ماہ سے اس قوم کی کتنی بے عزتی ہوئی ہے۔آئی جی پنجاب نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے پولیس پر حملے کی تیاری کی تصاویر عدالت میں پیش کردیں اور کہا کہ جتنی ہماری بے عزتی ہوئی ہے وہی کافی ہے۔جسٹس طارق سلیم شیخ عدالت نے آئی جی پنجاب سمیت پی ٹی آئی کے رہنمائوں کو بیٹھ کر معاملات کلیئر کرنے کی ہدایت کردی۔عدالت نے کہا کہ عمران خان کی سکیورٹی کا مسئلہ اور دفعہ 144 کا معاملہ بیٹھ کر حل کریں۔عدالت نے آئی جی پنجاب اور تحریک انصاف کو آپس میں باہمی مشاورت کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ آپ لوگوں نے جو بھی ریلی نکالنی ہو اس کا پندرہ دن پہلے پلان دیں کوئی شادی بھی کرتا ہے تو پہلے پلان کرتا ہے، ایسا نہیں ہو سکتا کہ صبح اٹھیں اور جلسے کا اعلان کر دیں۔عدالت کا کہنا تھا کہ انتظامی معاملات کو بھی دیکھنا ہے، آپ آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کے ساتھ بیٹھیں اور میکانزم بنائیں۔خدا کا واسطہ ہے سسٹم اور قوم کی زندگی کو چلنے دیں۔جسٹس طارق سلیم نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی اتوار کو ریلی یا جلسہ نہیں روکتی تو میں حکم نامہ جاری کردوں گا۔ جس کے بعد کیس کی سماعت آج (جمعہ ) تک ملتوی کر دی گئی ۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اتوار کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری،زمان پارک آپریشن...

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے لئے زمان پارک میں آپریشن روکنے کے حکم میں آج (جمعہ ) تک توسیع کر دی ۔جمعرات کی صبح لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے زمان پارک کے باہر سے پولیس آپریشن روکنے کی درخواستوں پر سماعت شروع کی انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کمرہ عدالت میں پیش ہوئے تاہم تحریک انصاف کے رہنما اور درخواست گزار فواد چوہدری عدالت نہ پہنچے ۔ عدالت کے استفسار پر وکیل نے بتایا کہ فواد چوہدری آرہے ہیں وہ راستے میں ہیں۔ جسٹس طارق سلیم نے کہا کہ دس بجے کا وقت تھا آپ کتنے سنجیدہ ہیں، سب کو دس بجے عدالت ہونا چاہیے تھا۔فواد چوہدری کے وکیل نے کہا کہ وہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم نامہ پیش کرنا چاہتے ہیں۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم نامہ میں نے پڑھ لیا ہے آپ آگے چلیں۔وکیل فواد چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت میں فیصلہ محفوظ ہے۔ جسٹس طارق نے کہا کہ سیکشن 76پڑھیں یہ تو کوئی معاملہ ہے ہی نہیں۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیئے کہ فریقین نے پورے سسٹم کو جام کیا ہوا ہے، جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ اس لیے ہے کہ کوئی قانون نہیں پڑھتا بس باتیں کرتے ہیں۔جج نے مزید کہا کہ ہر چیز کا حل قانون اور آئین میں موجود ہے۔

عدالت نے فواد چوہدری کے وکیل سے کہا کہ کبھی آپ اس عدالت میں آتے ہیں کبھی آپ اسلام آباد ہائیکورٹ جاتے ہیں۔ وکیل نے کہا کہ یہ سیاسی معاملہ بن چکا ہے۔جسٹس طارق سلیم نے کہا کہ آپ دونوں پارٹیوں نے ہی بنایا ہے۔ بس قانون کو فالو کرنے کی ضرورت ہے۔ ساری قوم کو مصیبت ڈالی ہوئی ہے۔عدالت نے فواد چوہدری سے پوچھا کہ سکیورٹی کا کیا معاملہ ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ سکیورٹی کا مسئلہ بڑا سنجیدہ ہے۔ عمران خان اسلام آباد کی چار عدالتوں میں پیش ہوئے پانچویں میں نہیں ہوئے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ایف ایٹ عدالت میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کی سو فیصد کنفرم معلومات تھیں۔ اس لیے ویڈیو لنک سے حاضری کا کہا۔جسٹس طارق سلیم نے کہا کہ ہمارے سسٹم میں سکیورٹی لینے کا قانون موجود ہے، ایک پراپر پروسیجر موجود ہے۔ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب شان گل نے کہا کہ جب عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تو سکیورٹی دی۔ جسٹس طارق سلیم نے تحریک انصاف کے رہنما سے کہا کہ آپ اپنے آپ کو سسٹم کے اندر لائیں۔ آپ کو پالیسی فراہم کرتے ہیں اس پر اپلائی کریں۔اس پر عدالت نے کہا کہ سکیورٹی کا ایک طریقہ کار موجود ہے، آپ اپنے آپ کو سسٹم کے اندر لائیں، ہر ایک چیز کا ایک طریقہ کار ہے، ہر ایک کے حقوق ہیں، ان میں بیلنس کرنا ہو گا، آپ سب مل کر بیٹھ کر اس کا حل نکالیں۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ آگیا ہے ۔لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے وارنٹس پر عملدرآمد نہیں روکا ۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ میں نے وارنٹ کے معاملے کو ٹچ نہیں کیا ۔بعد ازاں عدالت نے زمان پارک میں آپریشن روکنے کے حکم میں آج (جمعہ ) تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حناپرویز بٹ پارٹی قائد نوازشریف کی تصویروں و...

مسلم لیگ (ن) کی رہنما حناپرویز بٹ اپنے قائد نوازشریف کی تصویروں والی قمیض پہن کر الیکشن کمیشن کے آفس پہنچ گئیں ، انہوںنے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 160اور پی پی 155سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ۔ اس موقع پر سابق رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ خواتین کو جنرل الیکشن میں ضرور حصہ لینا چاہیے،ان دونوں حلقوں کی خواتین میرا ساتھ دیں ،انشااللہ میں الیکشن جیتو گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک بزدل شخص ہے،لیڈر فرنٹ سے لیڈ کرتا ہے اور گیدڑ چھپ کے بیٹھ جاتا ہے،تحریک انصاف کے لوگوں نے پولیس اور رینجرز پر پیٹرول بم سے حملے کیے،عمران خان کو چاہیے تھا عدالتی حکم مانتا اور ملک میں ایسے فتنہ اور فساد نہ پھیلاتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایک اور ٹریفک وارڈن ڈاکٹر بن گیا

ایک اور ٹریفک وارڈن نے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرلی۔ٹریفک وارڈن آصف اقبال نے نجی یونیورسٹی سے ریاضیات میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن(ر) مستنصر فیروز نے آصف اقبال کو مبارکباد، تعریفی سند کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وارڈنز کا ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا خوش آئند ہے، محدود وسائل اور سخت نوکری کے باوجود تعلیم جاری رکھنا قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 24سو وارڈنز میں سے 145 وارڈنز ایم فل ڈگری جبکہ 04وارڈنز ڈکٹریٹ ڈگری ہولڈرز ہیں، 80فیصد وارڈنز نے مختلف مضامین میں ماسٹرز کئے ہوئے ہیں، سٹی ٹریفک پولیس کو تعلیمی قابلیت میں سب فورسز پر سبقت ہے،ٹریفک وارڈنز نے فرانزک سائنس، مالیکیولر بیالوجی، انگلش لڑیچر کی ڈگریاں حاصل کی کیں ہوئیں ہیں۔ٹریفک وارڈنز قانون، اکنامکس، ریاضیات، کریمنالوجی، انٹرنیشنل ریلیشنز میں ایم فل کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایم فل کی ڈگری رکھنے والے وارڈنز کو ہرماہ پانچ ہزار روپے الائونس دیا جارہا ہے، پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھنے والوں کو دس ہزار روپے اضافی الائونس دیا جارہا ہے، ٹریفک وارڈنز کی ویلفیئر کو ہرممکن یقینی بنایا جارہا ہے۔سی ٹی او لاہور نے تمام وارڈنز کو تعلیمی میدان میں مکمل سپورٹ کرنے کا اعلان کیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈور پھرنے سے بچے کی ہلاکت ، آئی جی پنجاب کا...

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شاد باغ لاہور میں ڈور پھرنے سے پانچ سالہ بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ۔آئی جی پنجاب نے سپیشل ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں کے دشمن سفاک ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔ آئی جی پنجاب نے دھاتی و کیمیکل ڈور اور پتنگ بازوں کے خلاف جاری کریک ڈائون میں تیزی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی دارالحکومت سمیت تمام اضلاع میں پتنگ بازی میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں میں زیرو ٹالرینس اپنائی جائے ،دھاتی و کیمیکل ڈور کی تیاری ، خریدو فروخت اور استعمال کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ڈی ایم کو چاہے جتنے مرضی غشی کے دورے پڑیں...

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو چاہے جتنے مرضی غشی کے دورے پڑیں انتخابات تو کرانا پڑیں گے ، پی ٹی آئی کو کسی سیاسی جماعت سے کوئی خطرہ نہیں بلکہ پی ڈی ایم ٹولے کی پی ٹی آئی کی روز بروز بڑھتی مقبولیت سے سیاسی نبض ڈوب رہی ہے ، آنے والے دنوں میں مریم نواز اور حمزہ شہباز گروپ ایک دوسرے کے خلاف مہم چلاتے نظر آئیں گے ۔ پارٹی رہنمائوں اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پولیس نے زمان پارک میں بلا جواز آپریشن کیا ، جس طرح اسلام آباد پولیس کو ہیلی کاپٹر اور چارٹر طیاروں کی سہولیات دی گئی ، آپریشن پر جتنے اخراجات کئے گئے اتنے پیسوں سے تو پنجاب کے انتخابات ہوجانا تھے ،لیکن حکمرانوںکا اصل مقصد کسی نہ کسی طرح تحریک انصاف اور عمران خان کو دیوار سے لگانا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کا یہ دعویٰ ہے کہ معیشت کو ٹھیک کرنے اورعوام کیلئے دودھ اور شہد کی نہریں بہانے کے بعد انتخابات میں جائیں گے تو ایسا ہونا کئی صدیوں میں بھی ممکن نہیں ، پی ڈی ایم ٹولہ اپنے لئے تو دودھ اور شہد کی نہریں بہا لے گا لیکن عوام کو ان سے کوئی توقع نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم میں جتنی مرضی رکاوٹیں پیدا کریں ان شا اللہ پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی اور دوبارہ حکومت بنائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زمان پارک میں ہنگامہ آرائی پر پی ٹی آئی کارک...

لاہور زمان پارک میں ہنگامہ آرائی پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف 4مقدمات درج کر لیے گئے جن میں پارٹی چیئرمین عمران خان اور دیگر پارٹی رہنمائوں کو بھی نامزد کیا گیا ۔تھانہ ریس کورس میں درج 4مقدمات جلائو گھیراو اور سرکاری املاک کو آگ لگانے کی دفعات کے تحت درج کیے گئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمات میں اقدامِ قتل، دہشت گردی اور دیگر دفعات بھی شامل ہیں۔ ایک مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔پولیس وین کو توڑنے کا مقدمہ ایلیٹ پولیس اہلکار شبیر حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ٹریفک پولیس آفس جلانے کا مقدمہ ٹریفک آفیسر ظفر القدوس کی مدعیت میں درج ہوا جبکہ دیگر 2مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔مقدمہ نمبر 410/23تھانہ ریس کورس میں ایس ایچ او ریس کورس ریحان انور کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ میں دہشت گردی سمیت 20دفعات شامل کی گئی ہیں۔عمران خان پر درج مقدمہ کی ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے قائدین اورسینکڑوں کارکنان نے عمران خان کی ایما پر سنگین جرائم کیے۔ایف آئی آر میں عمران خان اور ساتھیوں پر مجرمانہ سازش کی دفعہ بھی لگا گئی ہے۔مقدمہ میں بلوہ، مسلح افراد کا غیرقانونی اکٹھا ہونا اور سمن وصولی سے انکار ،کار سرکار میں مدامداخلت، مجرموں کو پناہ دینے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان عوام کے لیے مشکلات اور پریشانی پیدا کرنے کے موجب بنے۔ کارکنوں نے پٹرول بم استعمال کیے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔ اس کے علاوہ کارکنوں کے حملوں میں ڈی آئی جی اسلام آباد سمیت 63پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کی قیادت میں، چین دنیا کو بہتر سمت...

صدر مملکت عارف علوی نے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ صدر شی جن پھنگ کی قیادت میں چین نے دنیا میں ایک بہتر ساکھ قائم کی ہے اور وہ دنیا کو بہتر سمت میں ترقی کی طرف لے جا رہے ہیں۔جمعرات کے روز انٹر ویو میں ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ میں نے صدر شی جن پھنگ کو صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرنا چاہتا ہوں۔یہ چینی عوام اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کا چینی لیڈرشپ پر اعتماد کا مظہر ہے۔اس چینی لیڈرشپ نے اپنی بہترین عالمی ساکھ کو برقرار رکھا اور بنی نوع انسان کے بہتر مستقبل کے لیے جو قیادت فراہم کی ہے وہ بڑی اہم ہے۔صدر شی جن پھنگ نے نہ صرف چین میں تبدیلیاں لانے بلکہ بیرونی دنیا میں بھی اپنا مثبت تاثر چھوڑا ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب دنیا میں پولرائزیشن بڑھ رہی ہے ، نئے زاویے سامنے آ رہے ہیں اور نئی شراکت داریاں بن رہی ہیں ، اس صورتحال میں ایسے مستحکم سیاست دان کا ہونا ضروری ہے جو تمام چیزوں کو پہچانتا ہے ، جو تعلقات اور دنیا کے امن کی اہمیت سے واقف ہے۔ صدر شی جن پھنگ کا دوبارہ منتخب ہونا دنیا ، چین اور خطے کے لیے نہایت اہمیت رکھتا ہے۔ میں اس بات کی قدر کرتا ہوں کہ پاکستان اور چین کی ساٹھ ستر سالہ شراکت داری مزید مستحکم ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی صدر شی چن پھنگ کی جانب سے 2015 میں دورہ پاکستان کے موقع پر چین-پاکستان اقتصادی راہداری کی بنیاد رکھی گئی۔

سی پیک کے تحت چین کی جانب سے صنعتی شعبے میں بھی پاکستان کو بھرپور تعاون فراہم کیا جارہا ہے، جس کی بدولت ملک بھر میں خصوصی اقتصادی زونز کی تعمیر جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسطی ایشیائی ریاستیں اور افغانستان بھی تجارت کیلئے سی پیک سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا خواہشمند ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ون بیلٹ ون روڈ کا منصوبہ کسی ایک ملک کیلئے نہیں، بلکہ یہ عالمی سطح پر باہمی فوائد کیلئے متعارف کروایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر آئی کے اقدام کو مشرقِ بعید سے وسطی ایشیا اور افریقہ تک وسعت دی جارہی ہے، جبکہ پاکستان کے پڑوسی ممالک کو بھی سی پیک میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10 سال قبل متعارف کروائے گئے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے علمبردار منصوبے چین-پاکستان اقتصادی راہداری کا مقصد خطے میں تعاون کے رجحان کو فروغ دینا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین ایک قابل اعتماد دوست ہے اور پاک-چین دوستی کی مثال دنیا میں اور کہیں نظر نہیں آتی۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دونوں ممالک کی یہ دوستی صرف حکومتوں کے درمیان نہیں بلکہ اس کی جڑیں عوام کے دلوں میں ہیں اور یہ تعلق خطے میں قیام امن کیلئے بہت اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زراعت کاملکی جی ڈی پی میںحصہ 19.6فیصدہے اور...

پاکستانی معیشت کا دارومدار زراعت پر ہے زراعت کاملکی جی ڈی پی میںحصہ 19.6فیصدہے اور 39 فیصد آبادی کا بلواسطہ یا بلاواسطہ روزگارزرعی شعبہ کی پیداوار اور اس سے منسلک صنعتوں سے وابستہ ہے۔یہ شعبہ ملک کے لیے غیرملکی زرمبادلہ کمانے کے لئے 25 فیصد حصہ ڈال رہا ہے جبکہ 70 فیصد آبادی کی روزمرہ زندگی زراعت پر منحصر ہے ۔ترشاوہ پھل، آم ، امرود، آڑو، انگور، سیب اورکھجور کے علاوہ بہت سے دیگرقیمتی پھل سٹرابری اور پپیتابھی پاکستان کے مختلف علاقوں میں کامیابی سے کاشت ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیف سائنٹسٹ، ملک اللہ بخش ،شعبہ اثمار، ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد نے پیپتا کی کامیاب کاشت کے فروغ کے متعلق منعقدہ ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ہائی ویلیو کراپس خصوصاً پھلوں کی کاشت کے فروغ سے کاشتکاروں کو 150 ملین روپے سے زائدکی اضافی آمدنی حاصل ہوئی ہے۔ ادارہ اثمار کے زرعی سائنسدان وماہرین باغات ملکی زراعت کو منافع بخش بنانے کے علاوہ ملک کی فوڈ سکیورٹی کا حصول یقینی بنانے اور کاشتکاروں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ انکی شبانہ روز کاوشوں سے پاکستان میں نچلی سطح پر غربت کے خاتمے کے ساتھ معاشی ترقی کی نئی راہیں کھولی جا رہی ہیں ۔

ڈائریکٹرہیڈ کوارٹر رانا ، انتظار الحسن نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ شعبہ اثمار کے زرعی سائنسدان کسانوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے علاوہ سرٹیفائیڈ پودوں کی فراہمی کو بھی یقینی بنا رہے ہیں۔پھلدار پودوں کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی کاشتکاروں کی دہلیز تک پہنچانے میںماہرین باغات اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ماہرین اثمارایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آبادملک محمدمحسن ،معاذ عزیزاور ڈاکٹر محمد زاہد نے پپیتاکی کاشت کے متعلق بتایا کہ اس پودے کے لئے گرم مرطوب آب و ہوا والے علاقے زیادہ موزوں ہیں۔ پودوں کی مناسب نشونما کے لیے 25 لاکھ 35 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت زیادہ اہم ہے۔ کاشتکاروں میں پپیتا کی کاشت کے رجحان میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔ پپیتاکا پودا شدید گرمی اور سردی سے جلد متاثر ہوتا ہے چنانچہ اس سے موسم کی شدت سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کئے جائیں ۔ زرعی ماہرین نے ترقی پسند کاشتکاروں کو پیغام دیا کہ وہ پپیتا کی کامیاب کاشت کے لیے ایسی زرخیز میرا زمین کا انتخاب کریںجس میں نمکیات اور پتھریلا موجود نہ ہو اور نکاسی آب کا مناسب بندوبست موجود ہو۔پپیتاکی نرسری کو فروری اورمارچ کے علاوہ ستمبراور اکتوبر کے مہینوں میں کھیت میں منتقل کیا جا ئے۔یہ نہایت نازک پودا ہے اورگرمیوں میںاسکی ہفتہ واراور سردیوں میں 15 سے20دن کے وقفہ سے آبپاشی کی جائے ۔ پپیتا کو کھیت میں منتقلی کے بعد عموما 5 سے 6 مہینوںبعد پھل لگنا شروع ہو جاتا ہے۔پپیتا کے ترقی پسند کاشتکار زاہد حسین غوری نے شرکاء کو اپنے تجربات سے مستفید کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے فارم پر پپیتا کی کاشت سے سالانہ 15لاکھ فی ایکڑ آمدن حاصل کر رہے ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کی قیمت میں بڑی...

شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 30روپے کی کمی سے549روپے ، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 20روپے کمی سے 366روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت بھی 20روپے کمی سے224روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سمال اینڈ میڈیم انڈسٹری کو برآمدی انڈسٹری می...

ریونیو ایڈوائزرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عامر قدیر نے کہا ہے کہ ملک کی کامیابی کا راز پیداواری صلاحیت میں چھپا ہے، بہت سے ممالک نے اپنی سمال اینڈ میڈیم انڈسٹری کی ویلیو ایڈیشن کر کے اسے برآمدی انڈسٹری میں تبدیل کرلیا ہے ، افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان ایسی ایک بھی چیز برآمد نہیں کرتا جس کا دنیا میں ڈنکا بجتاہو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سمال اینڈ میڈیم انڈسٹریز کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وفد نے توانائی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے سمیت دیگرمسائل پر گفتگو کی ۔ عامر قدیر نے کہا کہ برآمدات میں اضافے کی سوچ کبھی ہماری پالیسی نہیں رہی ، اگر حکومتوں کی یہ سوچ ہوتی تو اس کے لئے طویل المدت پالیسیاں بنائی جاتیں ، برآمدی شعبوں کو سہولیات اور ریلیف دیا جاتا ، پیداواری لاگت کی وجہ سے ہماری مصنوعات عالمی منڈیوں میں مقابلہ نہیں کر سکتیں ، معیار پر ہماری توجہ نہیں ہے،ایسے میں کیسے برآمدات میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ سمال اینڈ میڈیم انڈسٹری کی ویلیو ایڈیشن کے لئے پبلک پرائیویٹ جوائنٹ ونچر کیا جائے اس کے بعد مصنوعات کی برآمدات پر توجہ مرکوز کی جائے ، مختلف ممالک کی منڈیوں تک رسائی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں جس کے لئے بیرون ممالک سفارتخانوں کو ذمہ داریاں سونپی جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی اشرافیہ بھارت سے تجارت کو اپنی موت...

پاکستانی اشرافیہ بھارت سے تجارت کو اپنے مفادات کے لئے موت کا پیغام سمجھتی ہے۔ بھارت سے سستی اشیائے خورد و نوش کی درامد سے پاکستان میں مہنگائی کم ہو جائے گی اور عوام کو ریلیف ملے گا مگر یہ اشرافیہ کے لئے قابل قبول نہیں ہے۔ عوام کو ڈھائی سو روپے کلو پیازاور ٹماٹر کھانے پر مجبور تو کیا جا سکتا ہے مگر بھارت سے چالیس روپے کلو میں ان اشیاء کی درامد کی اجازت نہیں دی جا سکتی کیونکہ اس سے ہمارے با اثر منافع خور اور زخیرہ اندوز تباہ ہو جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک شاد باد کے چئیرمین ڈاکٹر حنیف مغل نے پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر دونوں تنظیموں کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے بارے میں کنفیوژن کا شکار ہے۔نہ اسے مکمل دوست سمجھا جا رہا ہے اور نہ ہی مکمل دشمن۔امریکہ اور یورپ بھارت کو ناراض نہیں کرنا چاہتے مگر ہم دیوالیہ ہونے کے باوجود دنیا کی پانچویں بڑی اقتصادی قوت سے مقابلہ کرنے کی فکر میں رہتے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ کوئی بھی سالانہ 670 ارب ڈالر سے زیادہ کی برامدات کرنے والے بھارت کے مقابلہ میں ناکام ہوتی ہوئی ریاست کا ساتھ نہیں دے گا۔

بھارت چند سال میں دنیا کی تیسری بڑی اقتصادی وقت بن جائے گا جبکہ ہم بدستور بھیک مانگتے رہیں گے۔بھارت سے تعلقات بہتر بنانے اور تجارت کھولنے کی صورت میں ہمارے امپورٹ بل میں اربوں ڈالر کی کمی آئے گی، کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر ساز و سامان سستا ہو جائے گا، منافع خور مافیا کی کمر ٹوٹ جائے گی اور ملک ٹیکنالوجی سمیت متعدد شعبوں میں ترقی کرے گا جو عوام کے مفاد میں ہے مگرملکی وسائل کو لوٹنے والی اشرافیہ کے لئے ناقابل قبول ہے۔بھارت نے 2021 میں 758 بلین ڈالر کی درامدات کی ہیں اور اگر تعلقات بہتر ہونے کی صورت میں پاکستان اور اس میں دو فیصد حصہ بھی مل جائے توپندرہ ارب ڈالر سے زیادہ کا زرمبادلہ حاصل ہو گا جس سے ہمارے بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ بھارت پاکستان سے تنازعہ نہیں چاہتا اور اسکی ساری توجہ ترقی پر مرکوز ہے جبکہ اسے معلوم ہے کہ پاکستان میں عدم استحکام اور افرا تفری سے اسکی معیشت بھی متاثر ہو گی ۔ہمیں چائیے کہ خون گرمانے والے ترانے سننے کے بجائے حقیقت پسندی سے کام لیں اور اپنی ترجیحات کے وقت کے تقاضوں کے مطابق بدلیں-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں...

انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 65 پیسے اضافہ ہو گیا ہے اور اس وقت 283 روپے 50 پیسے میں ٹریڈ ہو ا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر 56 پیسے مہنگا ہوا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھا 282 روپے 85 پیسے رہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان نئی توانائی کے عالمی رجحان کو برقرار...

بجلی کا استعمال پاکستان کے لیے ناگزیر ہو چکا ہے، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS) اور مقامی اداروں سمیت پاکستان میں الیکٹرک موبلٹی متعارف کرانے کے لیے کوشاں، ادارے ملک میں الیکٹرک وہیکل ( ای وی ) ویلیو چین کی ترقی سے متعلق متنوع مصروفیات میں سرگرم عمل ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر آف انرجی اینڈ پاور سسٹمز کلسٹر اور نیشنل انکیوبیشن سنٹرلاہور پروفیسر نعمان احمد ظفر نے کیا ۔ گوادر پرو کے مطابق ماحول کے معیار کو بہتر بنانے اور بجلی کا بھرپور استعمال کرنے کے لحاظ سے پاکستان میں ای ویز تیار کرنا ملک کے لیے ایک ممکنہ حل ہے۔ گوادر پرو کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں پروفیسر ظفر نے کہا کہ ملک میں فضائی آلودگی کے مجموعی اخراج میں ٹرانسپورٹ سیکٹر کا حصہ تقریباً 43 فیصد ہے۔ دریں اثنا پاکستان میں اضافی بجلی پیدا کرنے کی گنجائش ہے، جس کے نتیجے میں صلاحیت کی ادائیگیوں کی ایک بڑی رقم جمع ہوتی ہے۔ ایسی صورت حال میں، غیر موسمی اور لچکدار بوجھ متعارف کرانے کی ضرورت ہے، اور ای وی ایک مؤثر حل کے طور پر سامنے آئی ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق بہت سے سازگار عوامل، جیسے پاکستانی حکومت کا ای وی کے بارے میں معاون رو یے نے قومی ای وی پالیسی کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان کی ای وی مارکیٹ بین الاقوامی کمپنیوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر پسند کی جاتی ہے۔ چینی کمپنیاں، جن میں چیری، ایم جی، چانگان، بی اے آئی سی اور ہوال بھی شامل ہیں، حالیہ برسوں میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق چائنیز نیشنل پیپلز کانگریس کے رکن، چیری ہولڈنگ گروپ کے چیئرمین اور پارٹی سکریٹری ین ٹونگیو نے کہا کہ آٹوموبائل انڈسٹری کو قومی معیشت کی ایک ستون صنعت کے طور پر، تاریخی، سماجی، اخلاقی اور اقتصادی ذمہ داریوں کو نبھانا چاہیے، موجودہ حالات میں تکنیکی انقلاب اور عالمگیریت کا نیا دور، اور چین کو ''آٹو پاور'' کے طور پر آگے بڑھانا ہے ۔

گوادر پرو کے مطابق چیری نے 1999 میں ایندھن سے چلنے والی اور نئی توانائی والی گاڑیوں کے آر اینڈ ڈی کا سفر شروع کیا تھا، جس سے یہ نئی توانائی ٹیکنالوجی کے میدان میں داخل ہونے والی پہلی چینی آٹو مینوفیکچرر بن گئی ہے۔ ترقی کے سالوں کے دوران، چیری نے نئی توانائی کی ٹیکنالوجیز کے لیے ایک اچھی طرح سے آر اینڈ ڈی نظام قائم کیا ہے، جس میں گاڑیوں کے انضمام، بنیادی ٹیکنالوجیز اور بنیادی اجزاء کی ترقی کی صلاحیتوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ آج تک، اس نے نئی توانائی کے شعبے میں 900 سے زیادہ پیٹنٹس کے لیے درخواست دی ہے اور 600 سے زیادہ پیٹنٹ حاصل کیے ہیں، جو آٹو انڈسٹری کی قیادت کر رہا ہے۔ گوادر پرو کے مطابقجبکہ پی ایچ ای وی ہائبرڈ طبقہ میں، چیری نے ابتدائی پیش رفت کی ہے۔ ڈی ایچ ٹی ، مکمل خصوصیات والا ہائبرڈ ٹرانسمیشن چیری نے آزادانہ طور پر تیار کیا ہے، ''3 انجن، 3 گیئرز، 9 ورکنگ موڈز اور 11 سپیڈ ریشوز'' کی کلیدی ٹیکنالوجیز کی وجہ سے چار اہم فوائد رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ، چیری کا ''سپر ہائبرڈ'' ہائبرڈ گاڑیوں کی صنعت کو کمزور پاور آؤٹ پٹ کے مسئلے کا ایک اہم حل پیش کرتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان میں چیری آٹوموبائل کے کنٹری ڈائریکٹر فیلکس ہو نے کہا ہائبرڈ ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹیگو 8 پرو ای پلس بڑے پیمانے پر پیداوار میں جانے والا چیری کا پہلا پی ایچ ای وی ماڈل، لانچ ہونے کے بعد عالمی توجہ حاصل کر گیا۔ مستقبل میں چیری کے بعد کے پی ایچ ای وی ماڈلز پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ کا احاطہ بھی کریں گے، پاکستانی صارفین کے لیے سفر کا ایک سبز تجربہ لائیں گے، پاکستان کی آٹوموبائل انڈسٹری کے لیے ایک نیا معیار قائم کریں گے، اور پاکستان کی مارکیٹ کو روایتی ایندھن والی گاڑیوں سے نئی توانائی کی گاڑیوں میں منتقل کرنے میں مدد کریں گے۔

گوادر پرو کے مطابق ایک ہی گاڑی میں دو مکمل الگ الگ ڈرائیو ٹرینوں، یعنی الیکٹرک اور پٹرول پر مبنی، کی موجودگی کی وجہ سے پی ایچ ای وی بہت پیچیدہ مشینیں ہیں۔ اس کی وجہ سے پی ایچ ای وی کی قیمت ان کے تمام الیکٹرک ہم منصبوں سے زیادہ ہوتی ہے۔ مزید برآں دو ڈرائیو ٹرینوں کی موجودگی مقامی مینوفیکچرنگ کی پیچیدگی میں خاطر خواہ اضافہ کرتی ہے، اور یہ دیکھ بھال کی لاگت اور بعد از فروخت خدمات کے ساتھ مل کر ا پنانے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو اور بھی بڑھا دیتی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان میں ای وی مینوفیکچرنگ کو قلیل مدت میں درآمدات پر مضبوطی سے انحصار کرنے کی ضرورت ہوگی کیونکہ مقامی مینوفیکچررز کی ای وی کے مختلف ماڈیولز/ اجزائ، خاص طور پر بیٹریاں اور بیٹری سیلز تیار کرنے کی محدود صلاحیت ہے۔ گوادر پرو کے مطابق پروفیسر نعمان ظفر نے بتایا کہ بی ای وی میں بیٹری کی قیمت گاڑی کی قیمت کا تقریباً نصف ہے۔ ای ویز کے لیے بیٹریوں کی تیاری میں استعمال ہونے والے مواد کی سپلائی چین بہت زیادہ مسابقتی ہے جس میں چین کا ایک اہم مارکیٹ شیئر ہے۔ یہ پاکستانی آٹو مینوفیکچررز کے لیے بیٹری سیل مینوفیکچرنگ میں اپنے چینی ہم منصبوں کے ساتھ تعاون کرنے کا ایک قیمتی موقع پیش کرتا ہے، جس سے ای وی کی خریداری کی قیمت کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ پائیدار تعاون کے لیے جی ٹو جی یا بی ٹی بی موقع ہو سکتا ہے جو جیت کی صورت حال پیدا کر سکتا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہتھیلی کے سائز کے جڑواں بچوں کا گنیز بک آف و...

امریکا میں غیرمعمولی حد تک کم حجم اور سائز کے ساتھ پیدا ہونے والے جڑواں بچوں کو ان کے حجم کی وجہ سے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ہلکے ہونے اور پیدائش کی مدت سے کئی ماہ قبل پیدا ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے جڑوں بچوں کی پیدائش کو ایک معجزہ قرار دیا تھا،ایک  رپورٹ کے مطابق  والدین 35سالہ شکینہ راجیندرم اور 37سالہ کیون نداراگا کو ڈاکٹروں نے مطلع کیا تھا کہ متوقع جڑواں بچے پیدائش کے بعد زندہ نہیں رہ پائیں گے، کیونکہ خاتون نے صرف 21ہفتے اور 5دن کے بعد یعنی مقررہ تاریخ سے تقریبا چار ماہ پہلے بچوں کو جنم دیا تھا، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ والدین ٹورنٹو کے مانٹ سینائی ہسپتال منتقل ہو گئے۔ یہ اسپتال زچگی کیسز کے لیے مختص ہے۔ ماں نے اپنے حمل کو مزید چند گھنٹے تک برقرار رکھنے کا عزم کر رکھا تھا،رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 4مارچ 2022کی آدھی رات کے صرف ایک گھنٹہ بعد حمل کے 22ویں ہفتے میں اڈیل پیدا ہوئی جس کا وزن 330گرام سے کم تھا، اس کے 23منٹ بعد اس کا بھائی ایڈریل دنیا میں آیا تو اس کا وزن 420گرام سے بھی کم تھا،دونوں بچے "ہاتھ کی ہتھیلی" کے سائز کے تھے اور ان کا وزن ایک سوڈا بوتل کے برابر تھا اور ان کے اعضا ان کی شفاف جلد کی وجہ سے دیکھے جا سکتے تھے،ڈاکٹروں نے غذائی اجزا کے انتظام کے لیے 2 ملی میٹر سے چھوٹی سوئی کا استعمال کیا جوایک باریک سلائی کی سوئی کے سائز کی تھی،دونوں نے وقت سے پہلے پیدا ہونے والے سب سے ہلکے جڑواں بچوں کے طور پر گنیز بک آف ریکارڈ میں نام درج کرایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی 

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی فوج کا چیتا ہیلی کاپٹر گر کرتباہ

بھارتی ریاست ارونا چل میں چین کی سرحد کے نزدیک بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ،بھارتی میڈیا کے مطابق اروناچل کے مندالا پہاڑی سلسلے میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ، ہیلی کاپٹر نے ارونا چل کے آرمی بیس سے پرواز بھری تھی لیکن کچھ ہی دیر بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا ، بعدازاں ہیلی کاپٹر کے پہاڑی سلسلے میں گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کی گئی ہے ،بھارتی میڈیا کے مطابق جائے وقوعہ کی جانب ریسکیو ٹیم کو بھیج دیا گیا ہے، تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ ہیلی کاپٹر میں کتنے افراد سوار تھے ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیاجارہا ہے ،ہیلی کاپٹر جس علاقے میں تباہ ہوا وہ چین کی سرحد کے نزدیک ہے ، بھارتی فوج کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی 

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایل ایل سی ماسٹرز اپنے قدوقامت سے کہیں بڑا ہ...

 پاکستان کے مایہ ناز اور سابق فاسٹ بولر شعیب اختر  نے کہا ہے کہ ایل ایل سی ایک شاندار ٹورنامنٹ ہے۔ ٹورنامنٹ اپنے قدوقامت سے کہیں زیادہ بڑا ہے لیگ اب مزید مسابقتی ہونا شروع ہو جائے گی کیونکہ حال ہی میں ریٹائر ہونے والے کھلاڑی جو آنے والے سیزن میں لیگ کا حصہ ہوں اور اس کی نشوونما کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میںمنتظمین  کا شکریہ گزار ہوں جنہوں نے یہ میگا ایونٹ منعقد کرکے شاندار کام کیا ہے۔ ان کھلاڑیوں کے خلاف کھیلنے میں بہت مزہ آتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم مجھے اپنے پرانے دوستوں سے ملنے کا موقع فراہم کررہا ہے۔ یہ ان یادوں کو دہراتا ہے جب ہم سب ایک ساتھ کھیل رہے ہوتے تھے۔  ہم اپنے دور کے قصے تازہ کرتے ہیں اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں تاکہ شائقین کھیل سے لطف اندوز ہوسکیں۔   انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے میں گزشتہ روز  سوئمنگ کے دوران زخمی ہوگیا اور گھٹنے میں چوٹ آگئی اگر میں زخمی نہ ہوتا تو یقینی طور پر اپنے 4 اوورز کرتا اور ٹیم کو فائدہ دیتا ۔ گزشتہ برس میں نے اس بات کو یقینی بنایا تھا کہ میں ہر میچ کھیلوں اور 4 اوورز کرائوں ۔ میرا لیگ کو بہتر اور اپنی ٹیم کا قد بڑھانے میں معمول سا حصہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی 

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گیانی انفانٹینو ایک بار پھر فیفا کے بلا مقاب...

سوئٹزر لینڈ سے تعلق رکھنے والے گیانی انفانٹینو ایک بار پھر فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر منتخب ہو گئے ہیں،52سالہ گیانی انفانٹینو بلامقابلہ صدر منتخب ہوئے اور وہ 2027تک فیفا کی قیادت کریں گے،16مارچ کو 73ویں فیفا کانگریس کے موقع پر انہیں بلا مقابلہ منتخب کیا گیا،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑا اعزاز اور ذمہ داری ہے اور ہم دنیا بھر میں فٹبال کے لیے کام جاری رکھیں گے،ان کا کہنا تھا کہ اگلے 4سال کے دوران فیفا کو ریکارڈ آمدنی ہوگی اور دنیا بھر میں زیادہ سے زیادہ فٹبال میچز ہوں گے،انہوں نے بتایا کہ 2019سے 2022تک فیفا کی آمدنی ساڑھے 7ارب ڈالرز رہی اور اگلے 4برسوں میں ہم اسے 11ارب ڈالرز تک پہنچائیں گے،وہ پہلی بار 2016میں کرپشن کے الزامات پر فیفا کی صدارت چھوڑنے والے سیپ بلاٹر کی جگہ صدر منتخب ہوئے تھے،خیال رہے کہ فیفا میں ایک فرد زیادہ سے زیادہ 3بار صدر کے طور کام کر سکتا ہے مگر گیانی انفانٹینو 2031تک اس عہدے پر رہنے کے خواہشمند ہیں،ان کا کہنا ہے کہ ان کے اولین 3سالہ دور کو مکمل مدت قرار نہیں دیا جاسکتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی 

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی موبائل ایپس پر ذاتی معلومات کی حفاظت...

چینی حکام نے ذاتی معلومات کے تحفظ کے لیے 2019 سے اب تک 32 لاکھ 20 ہزار موبائل ایپلی کیشنز کا معائنہ کیا ہے جبکہ قوانین اور ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی تقریبا 3 ہزار ایپلی کیشنز کو نوٹس جاری کئے یا انہیں ہٹا دیا گیا ہے۔ یہ بات چین کے ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے جاری کردہ ایک وائٹ پیپر میں بتائی گئی ہے جس کا عنوان " نئے دور میں چین کے قانون پر مبنی سائبر اسپیس حکمرانی" ہے۔ وائٹ پیپر کے مطابق اہداف پر مبنی کارروائیوں سے ذاتی معلومات کے حقوق کی خلاف ورزیوں کی موثر طریقے سے روک تھام کی گئی۔ اب بہت سی مزید ایپلی کیشنز متعلقہ قواعد و ضوابط کی پاسداری کررہی ہیں، اس کے علاوہ عوام میں ذاتی کوائف کے تحفظ بارے مضبوط شعور بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ وائٹ پیپر میں بتایا گیا ہے کہ خفیہ، ہائی فریکوئنسی ذاتی معلومات کی خلاف ورزیوں کو ہائی ٹیک ذرائع سے نشانہ بنایا جاتا ہے جس پر چین نے نئی سوچ اور نگرانی کا طریقہ کار اپناتے ہوئے غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گندھارا ورثہ پر پاک ۔ چین مشترکہ نمائش کا آغ...

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے پیلس میوزیم میں اب تک کی سب سے بڑی گندھارا ورثہ کی نمائش شروع ہوگئی ہے۔ پاکستان کے قومی ورثہ اور ثقافت ڈویژن کے محکمہ آثار قدیمہ و پیلس میوزیم کے اشتراک سے منعقدہ نمائش میں مجموعی طور پر 203 اشیا نمائش کے لئے رکھی گئیں جس میں 173 کا تعلق پاکستان اور 30 کا پیلس میوزیم سے ہے۔ نمائش میں پیش کردہ 7 پاکستانی عجائب گھروں کے نوادرات بنیادی طور پر دوسری صدی قبل مسیح سے لیکر 10 ویں صدی عیسوی سے تعلق رکھتے ہیں جو آثار قدیمہ کی کھدائی سے ملے تھے۔ نمائش 15 جون تک جاری رہے گی۔ اس نمائش کا مقصد گندھارا تہذیب کی فنکارانہ کشش اور ثقافتی اثرورسوخ اور چین ۔ پاکستان باہمی تفہیم کا فروغ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں