• Columbus, United States
  • |
  • ١٨ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

پی ٹی آئی انتخابی نشان کی حقدار، الیکشن کمیش...

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے مختصر تحریری فیصلہ جاری کیا، فیصلہ جسٹس ارشد علی نے تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کا سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر جاری کیا جائے۔ پشاور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلے میں لکھا ہے کہ پی ٹی آئی انتخابی نشان کی بھی حقدار ہے، تفصیلی فیصلہ مزید وجوہات اور وضاحت کے ساتھ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ عدالت نے خود کو 2 سوالات تک محدود رکھا، سیاسی جماعت بنانا پاکستان کے ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور سیاسی جماعتوں کو سازگار ماحول فراہم کیا جانا چاہیے۔ پشاور ہائیکورٹ کے مطابق انتخابی نشان کے تحت الیکشن لڑنے کا حق بھی حاصل ہے، انتخابی نشان کے آئینی حق سے انکار نہیں کیا جاسکتا، الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر قانونی ہے۔ واضح رہے کہ 10 جنوری کو پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ، پرویز الہی کے کاغذات مسترد ک...

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے پرویزالہی، مونس اورقیصرہ الہی کے کاغذات نامزدگی مستردکرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔ پرویز الہی کے وکیل شہزاد شوکت نے دلائل دیے کہ کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپانے کا الزام عائد کیا گیا، کاغذات نامزدگی میں الزام ہے کہ سات اسلحہ لائسنس کا ذکر نہیں کیا گیا۔ انہوں نے موقف اپنایا کہ کاغذات نامزدگی میں اسپیشل اکاونٹ نہ ہونے کا الزام عائد کیا گیا، قانون کے مطابق کاغذات میں چیزیں درج ہیں۔ وکیل شہزاد شوکت نے کہا کہ پرویز الہی سینئر سیاست دان ہیں، ان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔ پرویز الہی کے وکیل نے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ تصدیق کنندہ اور تجویز کنندہ کو گرفتار کیا گیا، امجد پرویز، ان کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے گئے تو ان کو حراست میں لیا گیا۔ جس پر جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیے کہ یہ تو الیکشن کمیشن کی ذمہ داری تھی کہ وہ بروقت احکامات جاری کرتا۔ عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے کوئی شکایت الیکشن کمیشن میں جمع کروائی تھی، انہوں نے بتایا کہ عدالت سے رجوع کیا اور عدالتی احکامات کے بعد ہمیں ار او آفس جانے کی اجازت ملی۔لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

نیویارک ٹائمز کے خلاف سابق صدر کی جانب سے دا...

قانونی چارہ جوئیوں کا سامنا کرنیوالے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور عدالتی جھٹکا لگ گیا۔ ٹیکس دستاویز حاصل کرنیکی سازش سے متعلق نیویارک ٹائمز کے خلاف سابق صدر کی جانب سے دائر مقدمہ خارج ہوگیا۔ نیویارک کی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو اخبار اور صحافیوں کو 4 لاکھ ڈالر دینے کا حکم دیدیا۔ ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز اور صحافیوں کے خلاف 2018 میں ان کے مالیات اور ٹیکسوں کی تحقیقات پر مقدمہ دائر کیا جو خفیہ ٹیکس ریکارڈز پر مبنی تھا۔ مضامین کی نتیجہ خیز سیریز نے وضاحتی رپورٹنگ کے زمرے میں پلٹزر پرائز بھی جیتا تھاجو امریکی صحافت کا سب سے باوقار ایوارڈ ہے۔ ان مضامین میں سے ایک عنوان ٹرمپ مشتبہ ٹیکس اسکیموں میں مصروف تھے جب اس نے اپنے والد سے دولت حاصل کی بھی تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

برفانی طوفان، امریکا کی 12 ریاستوں میں معمول...

شمالی وسطی امریکی ریاستوں میں ریکارڈ برفانی طوفان سے بارہ امریکی ریاستوں میں معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے۔ شدیدبرفباری کے باعث لاکھوں افراد بجلی سے حروم ہیں،جبکہ ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہورہی ہے،ملک بھر میں 2000 سے زائد پروازیں معطل کرنا پڑیں، لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ کئی علاقوں میں درجہ حرارت منفی پنتالیس ڈگری سینٹی تک گر گیا،ریاست آئیووا میں 10 انچ برف باری ہوئی،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ برف باری انسانی زندگی کیلئے نقصان دہ ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب کینیڈا کے مغربی علاقوں میں بھی شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے،سخت سردی سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا،درجہ حرارت منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا،سائبیریا میں درجہ حرارت منفی 52 تک نیچے آگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

حماس اور اسرائیل کے درمیان اسرائیلی مغویوں ک...

اسرائیلی مغویوں کو ادویات کی فراہمی سے متعلق حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل اور حماس میں معاہدہ قطر کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں طے پایا جس کے تحت حماس یرغمال اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کو علاج کی سہولت دے گا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق معاہدے کے تحت اسرائیل غزہ کے لیے امداد میں ادویات اور دیگر اشیا کی مقدار بڑھا دے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چینی کمپنی جدید سیڈ انڈسٹری ٹریڈنگ پلیٹ فارم...

چینی کمپنی جدید سیڈ انڈسٹری ٹریڈنگ پلیٹ فارم بنانے کے لئے 100 ملین یورو کی سرمایہ کاری کرے گی ، یہ مستقبل ، وارنٹ اور اسٹاک ٹریڈنگ ماڈلز کو یکجا کرنے والا ایک نیا بیج تشخیص اور تجارتی نظام ہے ۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق تیسری سانیہ انٹرنیشنل سیڈ انڈسٹری سائنٹسٹس کانفرنس اور 2024 انٹرنیشنل سیڈ ٹیکنالوجی ایکسپو چین کے صوبہ ، ہینان کے شہرسانیہ میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، جس میں چین، تھائی لینڈ، ترکی اور پاکستان جیسے ممالک سے ایک سو سے زائد سیڈ انڈسٹری کے ماہرین اور زرعی یونیورسٹیوں، اداروں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کو اس شعبے میں جدید ترین پیشرفتوں کے اشتراک اور مستقبل کے لئے مشترکہ مواقع پر تبادلہ خیال کیلئے اکٹھاکیا ۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق اس ایونٹ کے نتیجہ خیز نتائج برآمد ہوئے ہیں ، جیسے سیڈ انڈسٹری کی جدت طرازی پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی ، جس نے دنیا کا پہلا آن لائن سیڈ ٹریڈنگ پلیٹ فارم قائم کرنے کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا۔ منصوبے کے مطابق ، ہینان بیکل جرم پلاسم ٹیکنالوجی ٹریڈنگ کمپنی لمیٹڈ سانیہ سیڈ انڈسٹری سائنٹسٹس الائنس کے ساتھ مل کر ایک جدید بیج انڈسٹری ٹریڈنگ پلیٹ فارم بنانے کے لئے 100 ملین یورو کی سرمایہ کاری کرے گی ، جو مستقبل ، وارنٹ اور اسٹاک ٹریڈنگ ماڈلز کو یکجا کرنے والا ایک نیا بیج تشخیص اور تجارتی نظام ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق سانیہ الیکٹرون ایکسلریٹر میوٹنیسیس بریڈنگ لیبارٹری نے سیڈ انڈسٹری کی جدید ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لئے 7 معاہدوں پر دستخط کیے۔ متعدد یونیورسٹی تحقیقی اداروں، لیبارٹریوں، کمپنیوں اور صنعت کے دیگر افراد نے تازہ مکئی، سویابین، چاول، گنے، کیلا، لہسن، کالی مرچ اور دیگر اقسام کی سبزیوں اور ٹراپیکل پھلوں کے درختوں کی نئی اقسام کے انتخاب اور کاشت پر لیبارٹری کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ لیبارٹری نے 5 ملین آر ایم بی سے زیادہ کے معاہدے کی کل قیمت کے ساتھ کوآپریٹو معاہدوں پر دستخط کیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

امریکی ریگولیٹرنیتمام بوئنگ 737 میکس 9 طیارے...

امریکی ریگولیٹر نے تمام بوئنگ 737 میکس 9 طیارے گراونڈ کردیے۔ فیڈل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نیتمام طیاروں کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے،یہ طیارے غیرمعینہ مدت کے لیے گراونڈ رہیں گے۔ تفصیلی جائزے کے بعد ہی ان طیاروں کو اڑنیکی اجازت ہوگی،171 طیاروں کو فوری طورپر پروازوں سیروک دیاگیا،آلاسکا ایئرلائنز کیطیارے کی دوران پرواز کھڑکی اکھڑ گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

7اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں 23 ہزار 7...

وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں 23 ہزار 708 فلسطینی شہید اور 60 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ پٹی میں ایک بار پھر مکمل کمیونی کیشن بلیک آوٹ کردیا گیا، اسرائیلی بمباری کی وجہ سے غزہ میں انٹرنیٹ اور ٹیلی کام سروسز معطل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

مری، مختلف علاقوں میں رات گئے آپریشن، غیرقان...

مری کے مختلف علاقوں میں رات گئے آپریشن کے دوران متعدد غیرقانونی تعمیرات کو مسمار کردیا گیا۔ حکومتِ پنجاب کی ہدایات پر مری میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ مسیاڑی، جھیکا گلی سمیت دیگر علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیا گیا۔ انتطامیہ کے مطابق غیر قانونی تعمیرات کو نہ صرف مسمار کیا جارہا ہے بلکہ تعمیراتی سامان بھی ضبط کیا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

کراچی،بیرون ملک سے آنے والے مزید 3 شہریوں می...

بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے 3مزید مسافروں میں کورونا کے نئے ویرینٹ جے این ون کی تصدیق ہو گئی ۔ قمبر شہداد کوٹ کا رہائشی 21 سالہ مسافر اور مہمند ایجنسی کا رہائشی 22 سالہ مسافر جدہ سے جبکہ 22 سالہ شمالی وزیرستان کا رہائشی ابوظبی سیکراچی پہنچا تھا۔ متاثرہ مسافروں کو کووڈ 19 کی ممکنہ علامات کے پیش نظر ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ 8 جنوری کو بیرون ملک سے کراچی آنے والے مزید 2 شہریوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

افغان ڈرائیورز کیلئے ویزہ شرط، پاکستان نے طو...

ڈرائیورز کیلئے ویزہ شرط کے معاملے پر پاک افغان طورخم بارڈر ایک بار پھر بند کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی حکام نے افغان ڈرائیورز پر ویزہ پاسپورٹ کی شرط عائد کردی ہے، ویزہ پاسپورٹ شرط پر بار بار توسیع اور وقت بھی دیا گیا۔ افغان ڈرائیورز ویزا پاسپورٹ کی شرط سے استثنا چاہتے ہیں، دوسری جانب افغان حکام نے بھی ویزہ شرط کے خلاف احتجاجا پاک افغان بارڈر کو بند کردیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں بھی افغان حکومت نے طورخم بارڈر پر تجارت معطل کر کے سرحد اس وقت بند کر دیا تھا جب پاکستان کسٹم کی جانب سے افغان ڈرائیوروں کیلئے ویزا لازمی قرار دے دیا گیا اور افغانستان سے آنے والے تجارتی ٹرکوں اور مال بردار گاڑیوں کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔ جس پر افغان گمرک (کسٹم) نے اپنی حکومت کو آگاہ کیا اور افغان سرحدی امور کے حکام نے طورخم سرحد بند کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

عام انتخابات میں حلقہ پی پی 28 کوٹلہ سے 2 سگ...

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 28 کوٹلہ سے 2 سگے بھائی عام انتخابات 2024 میں آمنے سامنے ہوں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پی پی 28 سے چودھری شاہد رضا کو امیدوار نامزد کر کے ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے چودھری شاہد رضا اپنے بھائی چودھری شبیر کوٹلہ کا پی پی 28 میں انتخابات میں مقابلہ کریں گے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے چودھری عابد رضا، چودھری شبیر کوٹلہ اور چودھری تنویر کوٹلہ کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ جاری کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

الیکشن 2024، این اے 130 لاہور سے نواز شریف ی...

الیکشن 2024 میں این اے 130 لاہور سے نواز شریف یاسمین راشد کے مدمقابل ہوں گے۔ لاہوراین اے 123سے شہبازشریف اور افضال عظیم مدمقابل ہوں گے جبکہ لاہوراین اے 117سے عبدالعلیم خان اور شاہدعباس پنجہ آزمائی کریں گے۔ این اے 127لاہور پر بلاول بھٹو اورعطاتارڑمدمقابل ہوں گے، این اے 122لاہور سے سعد رفیق اور لطیف کھوسہ ایک دوسرے کا مقابلہ کریں گے۔ این اے 149ملتان سے عامرڈوگر اور جہانگیرترین ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گے، این اے 248کراچی سے خالدمقبول اور پیپلزپارٹی کے حسن خان مدمقابل ہوں گے۔ کراچی این اے 241سے فاروق ستار اور خرم شیر زمان مدمقابل جبکہ این اے 33نوشہرہ سے پرویز خٹک کا شاہ احد مقابلہ کریں گے۔ این اے 44ڈ یرہ اسماعیل خان سے مولانا فضل الرحمان اور فیصل کریم کنڈی الیکشن میں مدمقابل ہوں گے جبکہ کوئٹہ این اے 264سے اختر مینگل اور جمال رئیسانی آمنے سامنے ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

بہاولنگر، کمرے میں آگ لگنے سے ایک شخص جھلس گ...

بہاولنگر میں واقع گھر میں آگ لگنے سے ایک شخص جھلس کر شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ گھر کے کمرے میں پڑے کوئلوں میں اچانک آگ بھڑکنے کی وجہ سے پیش آیا، آگ کے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کمرے کو لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی زد میں آکر کمرے میں سویا ہوا شخص بری طرح جھلس گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، متاثرہ شخص کی شناخت 45 سالہ آصف کے نام سے ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

ٹی ایل پی کا کراچی سے قومی اسمبلی کے امیدوار...

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی )نے کراچی سے قومی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ این اے 229 کراچی سے محمد اعجاز، این اے 230 سے محمد انور اور این اے 231 سے محمد اسماعیل حسینی ٹی ایل پی کے امیدوار ہوں گے۔ قومی اسمبلی کی نشست این اے 232 سے محمد یاسین، این اے 233 سے شہزادہ شہباز، این اے 234 سے عبدالستار اور این اے 235 سے محمد عارف ٹی ایل پی کی جانب سے میدان اتریں گے۔ کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 236 سے محمد لقمان، این اے237 سے محمد شاہد، این اے 238 سے محمد وسیم اور این اے 239 سے محمد شرجیل گوپلانی ٹی ایل پی کے ٹکٹ پر انتخابات میں قسمت آزمائیں گے۔ این اے 240 سے سید زمان علی جعفری، این اے 241 سے محمد وسیم، این اے 242 سے محمد ساجد، این اے 243 سے سید کاشف علی شاہ اور این اے 244 سے ضمیر حسین ٹی ایل پی کے امیدوار ہوں گے۔ این اے 245 سے وزیر احمد نورانی، این اے 246 سے محمد علی، این اے 247 سے محمد فاروق، این اے 248 سے محمد امجد علی، این اے 249 سے حافظ محمد حامد محمود کاغانی اور این اے 250 سے اسد جواد خان شیروانی ٹی ایل پی کی جانب سے میدان میں اتریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

پاکستان چھوڑنے والے افغانیوں کی تعداد 4 لاکھ...

پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق مزید 796 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والوں میں 217 مرد، 207 خواتین اور 372 بچے شامل ہیں۔ افغانستان روانگی کے لئے 36 گاڑیوں میں 55 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 12 جنوری تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 66 ہزار 410 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ کراچی سمیت دیگر شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی جن کی وجہ سے سمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی، تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلا جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

محسن نقوی کا نئے راوی پل پراجیکٹ کا دورہ، تع...

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے رات گئے نئے راوی پل پراجیکٹ کا تفصیلی دورہ کیا، نائٹ شفٹ میں پل کی تعمیر کیلئے جاری کاموں کا معائنہ کیا۔ وزیراعلی محسن نقوی نے نئے راوی پل منصوبے کے تعمیراتی کاموں کا مشاہدہ کیا۔ محسن نقوی نے شدید سردی میں رات گئے عوامی پراجیکٹ پر کام کرنے والے مزدوروں کو شاباش دی اور پل کی جلد تعمیر کے لئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ نگران وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پائلنگ ورک کو سپیڈ کے ساتھ آگے بڑھایا جائے، نئے راوی پل پر کام کی رفتار تیز کی جائے، وزیراعلی نے کنٹریکٹر کو تعمیراتی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لئے بھی ہدایات دیں۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ عوام کی سہولت کیلئے اس منصوبے کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے، نئے راوی پل کی تعمیر سے لاہور کی داخلی و خارجی ٹریفک کو آمدورفت میں بے پناہ آسانی ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

الیکشن کمیشن نے اے این پی کو انتخابی نشان لا...

الیکشن کمیشن نے عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی )کو لالٹین کا نشان دے دیا۔ اے این پی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اے این پی کی 5 سال کی معیاد ابھی مکمل نہیں ہوئی ، الیکشن کمیشن نے اے این پی کو 20 ہزار کا جرمانہ بھی کیا ہے اور 10مئی تک انٹرا پارٹی الیکشن کروانے حکم دیا ہے۔ خیال رہے کہ 21 دسمبر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عوامی نیشنل پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-وانگ یی-نیا بیلجیئن سفارت خانہ

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور بیلجیئم کی وزیر خارجہ ہادجا لہبیب نے بیجنگ میں بیلجیئم کے نئے سفارت خانے کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔(شِنہوا) 

 
۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-وانگ یی-نیا بیلجیئن سفارت خانہ

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور بیلجیئم کی وزیر خارجہ ہادجا لہبیب نے بیجنگ میں بیلجیئم کے نئے سفارت خانے کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔(شِنہوا) 

 
۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

مشرق و سطیٰ- غزہ - بیت لاہیا - تباہی

شمالی غزہ کی پٹی کے قصبے بیت لاہیا میں ایک تباہ شدہ عمارت کے سامنے سے ایک آدمی گزر رہا ہے۔(شِنہوا)

 
۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

اسرائیل- غزہ - بارڈر

غزہ کی پٹی کے ساتھ سرحد پر اسرائیل کی  جانب سے لی گئی اس تصویر میں اسرائیلی فوجی (سامنے) اور شمالی غزہ کی پٹی (پیچھے) میں تباہ شدہ عمارتوں کو دکھایا گیا ہے۔(شِنہوا)

 
۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین - بہارتہوار-تعطیل -سفر-کھپت

چین کےمشرقی صوبے جیانگ سو کے شہر نانجنگ میں نانجنگ ریلوے اسٹیشن کے ٹکٹ ہال میں مسافر ٹکٹ خرید رہے ہیں۔(شِنہوا)

 
۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

قطر-دوحہ-فٹ بال-اے ایف سی ایشین کپ-فضا

قطرکے دارالحکومت  دوحہ کا ایک منظر، قطر 12 جنوری سے 10 فروری تک اے ایف سی ایشین کپ کی میزبانی کرے گا۔(شِنہوا)

 
۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین نے انتہائی تیز رفتار انٹرسیٹلائٹ لیزر کم...

چھانگ چھون (شِنہوا)  چین کی تجارتی سیٹلائٹ کمپنی نے مدار میں سیٹلائٹس کے درمیان 100 گیگا بٹس فی سیکنڈ (جی بی پی ایس) کی رفتار سے لیزر رابطے کو کامیابی سےقائم کیا ہے۔

 جیلن-ون کے دو سیٹلائٹس کے  درمیان ڈیٹا ٹرانسمیشن کی گئی  اورفائنل ڈیٹا کوزمین پر کامیابی کے ساتھ ڈاؤن لوڈ کیا گیا،یہ پہلی بارہے کہ چین نے ہائی ڈیفینیشن انٹر سیٹلائٹ ریموٹ سینسنگ امیجز کو اتنی تیز رفتاری سے منتقل کیا ہے۔  چھانگ گوآنگ سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کمپنی(سی جی ایس ٹی ایل) نے 100 سے زیادہ جیلن- ون سیٹلائٹس  کو کمرشل کانسٹیلیشن بنانے کے لیے مدار میں بھیجا ہے، اور 2021 سے ان سیٹلائٹس کے درمیان لیزر رابطوں کے لیے کلیدی ٹیکنالوجی کی تصدیق کی ہے۔  

 
۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین میں موسم بہارتہوارکے سفری رش کے لیے ٹرین...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں آنے والے موسم بہارکے تہوار کے سفری رش کے لیے ٹرین ٹکٹوں کی فروخت جمعہ کو شروع ہوگئی ہے۔

عموماً ٹرانسپورٹیشن  کی زیادہ مانگ کے دوران لوگ خاندان کے دیگر افرد سے ملنے کے لیے گھروں کو واپس آتے ہیں، یہ سلسلہ26 جنوری سے شروع ہو کر40 دن تک برقرار رہتا ہے۔ 

چائنہ سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی نے بتایا کہ  کوویڈ کی وبا کے بعد پہلی بار اس سال سفری رش کا یہ چوٹی کا سیزن ہوگا،جس میں سیاحوں، تارکین وطن کارکنوں اور طلباء کی جانب سے سفر کی اعلی طلب سامنے آئے گی۔

اس مدت کے دوران ٹرانسپورٹیشن کی صلاحیت بڑھانے کے لیے، 10 فروری کو فیسٹیول تک یومیہ 12ہزار700 ٹرینیں اور اس کے بعد 12ہزار800 ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ ریلوے نیٹ ورک تہوار سے پہلے 14.4 فیصد زیادہ  جبکہ 2019 کی وبا سے پہلے کی سطح کے مقابلے میں تہوار کے بعد 12.6 فیصد زیادہ مسافروں کے لیے سفری انتظامات کرے گا۔

 
۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چینی صدر اور لیسوتھو کے بادشاہ کا سفارتی تعل...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ اور لیسوتھو کے بادشاہ لیٹسی سوئم نےدونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔ صدرشی نے کہا کہ 30 سال قبل سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد سے چین اور لیسوتھو نے ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق مسائل پر ایک دوسرے کی حمایت کی ہے، قومی ترقی اور احیاء کے سفر میں تعاون اور کووڈ کی وباجیسے چیلنجز سے نمٹنے میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہوئے بڑے اور چھوٹے ممالک کے لیے دوستانہ بقائے باہمی اور مشترکہ ترقی کی ایک اچھی مثال قائم کی ہے۔ صدرشی نے کہا کہ وہ چین اور لیسوتھو کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور عملی تعاون کے شعبوں کو وسعت دینے اور دوطرفہ دوستانہ تعاون پر مبنی تعلقات میں زیادہ سے زیادہ پیش رفت کے لیے سفارتی تعلقات کی بحالی کی 30ویں سالگرہ کوایک موقع  خیال کرتے ہوئے شاہ لیٹسی سوئم کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

 
۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چینی صدر اور لیسوتھو کے بادشاہ کا سفارتی تعل...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ اور لیسوتھو کے بادشاہ لیٹسی سوئم نےدونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔ صدرشی نے کہا کہ 30 سال قبل سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد سے چین اور لیسوتھو نے ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق مسائل پر ایک دوسرے کی حمایت کی ہے، قومی ترقی اور احیاء کے سفر میں تعاون اور کووڈ کی وباجیسے چیلنجز سے نمٹنے میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہوئے بڑے اور چھوٹے ممالک کے لیے دوستانہ بقائے باہمی اور مشترکہ ترقی کی ایک اچھی مثال قائم کی ہے۔ صدرشی نے کہا کہ وہ چین اور لیسوتھو کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور عملی تعاون کے شعبوں کو وسعت دینے اور دوطرفہ دوستانہ تعاون پر مبنی تعلقات میں زیادہ سے زیادہ پیش رفت کے لیے سفارتی تعلقات کی بحالی کی 30ویں سالگرہ کوایک موقع  خیال کرتے ہوئے شاہ لیٹسی سوئم کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

 
۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

شمالی غزہ میں انسانی امدادی صورتحال سنگین ہو...

اقوام متحد(شِنہوا) اقوام متحدہ نے شمالی غزہ میں بگڑتے ہوئے انسانی بحران کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امدادی سرگرمیوں میں بڑی رکاوٹیں حائل ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے باقاعدہ پریس بریفنگ میں کہا کہ یکم سے 10 جنوری کے درمیان خوراک، ادویات، پانی اور دیگر جان بچانے والی 21 میں سے صرف تین  امدادی ڈیلیوری کی غزہ کے شمال میں ترسیل کی گئی ہے۔

ترجمان  نے غزہ شہر کے لیے طبی سامان اور شہر اور شمالی علاقے میں پانی اور صفائی کی سہولیات سے لےکر  ایندھن کی فراہمی کی ضرورت پر زوردیا ، اسرائیلی حکام نے ان سہولیات اور امداد تک رسائی بند کی ہوئی ہے۔

ترجمان  نے موجودہ صورتحال کا گزشتہ مہینوں سے موازنہ کیا، جس میں امداد تک رسائی میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ "جنوری میں اب تک امداد تک رسائی کی شرح گزشتہ سال کے دسمبر میں رسائی کی شرح کے مقابلے میں نمایاں کم ہے، انہوں نے بتایا کہ امداد تک رسائی دسمبر میں 70 فیصد سے زیادہ سے کم ہوکر جنوری کے شروع میں تقریباً 14 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

 
۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین کا عالمی برادری سے مغربی افریقہ اورساحل...

اقوام متحدہ (شِنہوا)چین نے مغربی افریقہ اور ساحل میں امن و استحکام کے حصول، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور معیشت کی ترقی کے لیے بین الاقوامی برادری سے کوششوں کامطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے دائی بنگ نے کہا کہ گزشتہ سال سے خطے کے ممالک نے امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے کافی کوششیں کی ہیں۔اس دوران  خطے کی صورتحال کو متعدد مشکلات اور چیلنجز کا سامنا ہے۔  داخلی طور پر سماجی تناؤ میں اضافے کے ساتھ کچھ ممالک کی سیاسی صورتحال غیر مستحکم ہے۔سلامتی کونسل میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین علاقائی ممالک کی اپنے اندرونی اختلافات کو سیاسی بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی حمایت کرتا ہے، تاکہ امن اور مفاہمت کے لیے حالات پیدا کیے جا سکیں۔گورننس کو بہتر اور ریاستی عملداری کو مضبوط بنا کر لوگوں میں اعتماد اور امید لانا ضروری ہے۔

 
۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

میڈیا کے ساتھ معلومات کابروقت تبادلہ کیاجائے...

کابل(شِنہوا) افغان نگران حکومت کے قائم مقام وزیر داخلہ خلیفہ سراج الدین حقانی نے انتظامی اداروں کے ترجمانوں سے کہا ہے کہ وہ ذرائع ابلاغ کے ساتھ بروقت معلومات کا تبادلہ کریں۔

سرکاری خبر ایجنسی باخترنیوز کے مطابق میڈیا کے کردارکو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے قائم مقام وزیر نے حکومتی ترجمانوں پر زور دیا کہ وہ میڈیا کے ساتھ دوستانہ رویہ اختیار کریں۔  رپورٹ میں کہا گیا کہ قائم مقام وزیر نے حقیقی تصویر پیش کرنے اور ملک کے حقائق کو عوام اور دنیا تک پہنچانے میں ذرائع ابلاغ  کے اداروں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔  نگراں حکومت کے چیف ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی میڈیا اداروں کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنے پر زوردیتے ہوئے  حکومتی ترجمانوں سے کہا ہے کہ صحافی جب بھی رابطہ کریں ان کومعلومات فراہم کی جائیں۔

 
۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چینی ایئر لائنز کی2023 کے دوران وقت کی پابند...

بیجنگ (شِنہوا) چینی ایئر لائنز کی سال 2023 کے دوران وقت کی پابندی کی شرح 87.8 فیصد تک پہنچ گئی۔ چین کے سول ایوی ایشن ادارے (سی اے اے سی) کے نائب سربراہ ما بنگ نے ایئر ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کانفرنس میں بتایا کہ 2023 میں مجموعی طور پر 98لاکھ 60ہزار ٹرانسپورٹ فلائٹ ٹیک آف اور لینڈنگ کو یقینی بنایا گیا، جو گزشتہ سال سے 87.3 فیصدزیادہ ہیں۔ ما نے بتایا کہ سول ایوی ایشن ٹریفک کنٹرول سسٹم نے مسلسل 76 ماہ تک فضائی ٹریفک کنٹرول کے حفاظتی حادثات کی صفر اطلاع دی، 2023 میں ایندھن کی کھپت میں2لاکھ 10ہزار ٹن سے زیادہ  اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں6لاکھ 80ہزارٹن سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ما نے کہا کہ کنٹرول کی صلاحیت میں بہتری کے متعدد منصوبے گزشتہ سال شروع کیے گئے  اور نئے بڑے ہوائی ٹریفک کنٹرول آلات کی لوکلائزیشن کی شرح 80 فیصد سے زیادہ رہی۔

 
۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

ایشیائی مون سون تبدیلیاں قدیم انسانی ہجرت کا...

بیجنگ(شِنہوا)افریقہ سے تقریباً1لاکھ 20ہزارسے70ہزارسال قبل انسانوں کی مشرقی ایشیا میں منتقلی کی ایک بڑی وجہ شدید ایشیائی موسم گرما کا مون سون سیزن بھی تھا۔

چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف ارتھ انوائرمنٹ  اور جنوبی کوریا، اسپین اوربرطانیہ  کے محققین کی طرف سے اس حوالے سے کی گئی تحقیق رواں ہفتے امریکی جریدے پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز (پی این اے ایس) میں شائع ہوئی۔

اس بات پر وسیع اتفاق ہے کہ  افریقی براعظم انسانوں کی جائے پیدائش ہے  اور ایشیا کے سب سے زیادہ آبادی والے جنوبی اور مشرقی علاقوں کی آب و ہوا بنیادی طور پر مون سون چکر سے متاثر ہوئی ۔ تاہم، قدیم انسانوں نے مون سون کی تبدیلیوں سے کس طرح سے نمٹا یہ انسانی ارتقاء کی تحقیق میں ایک بڑا سوال ہے۔ چینی اور غیر ملکی محققین نے اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کی کہ ایشیائی موسم گرما کے مون سون سیزن نے آج کے انسانوں کے آباؤ اجداد ہومو سیپینز کی ہجرت میں کیا کردار ادا کیا۔ محققین نے چین کی سطح مرتفع لوایس

 کے ڈیٹا کی بنیاد پر ماضی کے ایشیائی مون سون سیزن کی ہائی ڈیفینیشن وضع  اور قدیم مشرقی ایشیا کے ہائیڈروکلیمیٹ اور قدیم انسانی رہائشی ماحول کو سیمولیٹ کیا۔ محققین نے معلوم کیا کہ گزشتہ 2لاکھ 80ہزارسالوں میں، ایشیائی موسم گرما کے مون سون سیزن  میں شمسی تابکاری، شمالی نصف کرہ میں برف کے حجم اور گرین ہاؤس گیسوں کی وجہ سے وقتاً فوقتاً تبدیلیاں آتی رہی ہیں۔

 
۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چینی وزارت تعلیم نے سال 2024 کے لیے اہم امور...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تعلیم نے قومی تعلیمی ورک میٹنگ میں سال 2024 کے لیے کئی اہم امور کا خاکہ پیش کیا۔

 ان  امور میں تعلیم کے ذریعے نیکی کو فروغ دینے کے بنیادی کام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایک نئے ماحولیاتی نظام اور فریم ورک کی تعمیر، اعلیٰ تعلیم کے قائدانہ کردار کو تقویت دینا، ابتدائی تعلیم کی بنیاد کو مضبوط کرنا اور پیشہ ورانہ تعلیم کو عام لوگوں کے لیے مزید موافق اور پر کشش بنانا شامل ہے۔

  نئے سال کے لیے، وزارت نے تعلیم کی ڈیجیٹلائزیشن میں نئی منازل طے کرنے ، تعلیمی شعبے کے اعلیٰ معیار کے آغاز کو فروغ دینے اور اچھی تعلیمی اقدار سے متاثر ہو کر اعلیٰ صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کی کوششوں پر بھی زور دیا۔

 
۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین، امریکہ نے کلائمیٹ ایکشن ورکنگ گروپ فعال...

بیجنگ(شِنہوا)چین اور امریکہ نے جمعہ کو ویڈیو لنک کے ذریعے 2020 کی دہائی میں موسمیاتی تغیر سے نمٹنے کے لیے کوششیں بڑھانے سے متعلق اپنے ورکنگ گروپ کو فعال کیا ہے۔

ورکنگ گروپ کا آغاز سان فرانسیسکو کے اجلاس میں دونوں ملکوں کے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے پر عمل درآمد اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے  چین اور امریکہ کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔

 
۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین میں بیلجیئم کے نئے سفارت خانے کا افتتاح

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور بیلجیئم کے وزیر خارجہ ہادجا لہبیب نے  بیجنگ میں بیلجیئم کے نئے سفارت خانے کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔تقریب میں چین کے دورے پرآئے بیلجیئم کے وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کرو نے بھی شرکت کی۔

چینی وزیر خارجہ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن وانگ یی نے چینی حکومت کی جانب سے نئے سفارت خانے کے افتتاح پر مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ چینی ثقافت میں نئی رہائش ایک نئے ماحول کا باعث ہے جس کی توقع  چین  اپنے اور بیلجیم و یورپ تعلقات سے  رکھتا ہے۔ امید ہے کہ چین میں بیلجیئم کا سفارت خانہ ایک پل کے طور پر اپنا کردار ادا کرتا رہے گا اور باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانے، تبادلوں کو وسعت دینے اور چین اور بیلجیئم اور یورپی یونین کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے نئے کردار ادا کرے گا۔

 
۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین میں بیلجیئم کے نئے سفارت خانے کا افتتاح

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور بیلجیئم کے وزیر خارجہ ہادجا لہبیب نے  بیجنگ میں بیلجیئم کے نئے سفارت خانے کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا۔تقریب میں چین کے دورے پرآئے بیلجیئم کے وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کرو نے بھی شرکت کی۔

چینی وزیر خارجہ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن وانگ یی نے چینی حکومت کی جانب سے نئے سفارت خانے کے افتتاح پر مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ چینی ثقافت میں نئی رہائش ایک نئے ماحول کا باعث ہے جس کی توقع  چین  اپنے اور بیلجیم و یورپ تعلقات سے  رکھتا ہے۔ امید ہے کہ چین میں بیلجیئم کا سفارت خانہ ایک پل کے طور پر اپنا کردار ادا کرتا رہے گا اور باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانے، تبادلوں کو وسعت دینے اور چین اور بیلجیئم اور یورپی یونین کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے نئے کردار ادا کرے گا۔

 
۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین کا بحیرہ احمر کے خطے میں کشیدگی سے بچنے...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے متعلقہ فریقوں سے بحیرہ احمر کے علاقے میں کشیدگی میں مزید اضافے سے بچنے کے لیے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یہ بات روزمرہ  کی پریس بریفنگ میں امریکہ کی طرف سےیمن کے حوثیوں پر حملے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب  کہی جو بحیرہ احمر میں ایک تجارتی جہاز پر حوثیوں کے حملوں کے جواب کے طور پر کیا گیا۔

ماؤ  نے کہا کہ بحیرہ احمر سامان اور توانائی کے لیے ایک اہم بین الاقوامی تجارتی راستہ ہے  اور امیدہے کہ تمام متعلقہ فریق خطے میں سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار ادا کریں گے جس سے بین الاقوامی برادری کے مشترکہ مفادات  کا تحفظ ہو سکے۔

 
۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین کی ننگبو-ژوشان بندرگاہ پر 2023 میں سامان...

ہانگ ژو(شِنہوا) چین کےمشرقی صوبے ژے جیانگ میں ننگبو-ژوشان بندرگاہ کے ذریعے  گزشتہ سال2023 میں سامان اور کنٹینرز کی نقل و حمل میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

ژے جیانگ  صوبائی بندرگاہ کے جہاز رانی انتظامی مرکز کے اعدادوشمار کے مطابق بندرگاہ نے 2023 میں 1.3 ارب ٹن سے زیادہ سامان کی نقل و حمل ریکارڈ کی جو گزشتہ سال کی نسبت 4.94 فیصد زیادہ ہے۔ اس مدت کے دوران بندرگاہ کے ذریعےکنٹینر کی نقل و حمل مجموعی طور پر 3 کروڑ 53 لاکھ  بیس فٹ مساوی یونٹس (ٹی ای یوز) سے زائد رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 5.85 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

2023 کے اختتام تک، ننگبو-ژوشان پورٹ سے کنٹینر روٹس کی تعداد 300 ہے جن میں سے 130 بیلٹ اینڈ روڈ شراکت دار ممالک  کی جانب جاتے ہیں ۔ بندرگاہ کے پاس 25 سمندری ریل کے انٹر موڈل نقل و حمل کے راستے بھی فعال ہیں جو چین کے 16 صوبوں، خود مختار علاقوں اور میونسپلٹیوں کے 65 پریفیکچر سطح کے شہروں کو جوڑنے میں مدد کرتے ہیں۔

 
۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

یمن ۔ صنعا۔ فضائی حملے

یمن ، صنعا کے قریب امریکہ اور برطانیہ کے فضائی حملوں سے آگ بھڑک رہی ہے۔ (شِنہوا)

 
۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین ۔ حئی لونگ جیانگ ۔ ہاربن ۔ مرکزی سٹریٹ ۔...

چین، شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے صدر مقام ہاربن کی مرکزی سٹریٹ میں نصب برفانی مجسمے کے سامنے سیاح سیلفی بنارہے ہیں۔ (شِنہوا)

 
۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ لاس ویگاس ۔ سی ای ایس

امریکہ ، لاس ویگاس میں منعقدہ صارف الیکٹرانکس میلہ 2024 (سی ای ایس) میں لوگ ایس کے ونڈر لینڈ کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

کینیڈا ۔ وینکوور ۔ سرد موسم ۔ پناہ گاہ

کینیڈا ، برٹش کولمبیا کے شہر وینکوور میں حرارت مہیا کرنے والے ایک عارضی مرکز کے باہر نشان آویزاں ہے۔ (شِنہوا) 

 
۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

کوموروس ۔ مورنی ۔ چینی طبی ٹیم

کوموروس ، دارالحکومت مورونی کے المعاروف اسپتال میں چینی طبی ٹیم کی رکن شو رونگ ٹنگ ایک مریضہ کا معائنہ کررہی ہے۔ (شِنہوا)

 
۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین کی2023 میں آبی تحفظ کے منصوبوں میں سرمای...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی آبی تحفظ کے منصوبوں میں سرمایہ کاری 2023 میں ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ وزارت آبی وسائل کے مطابق، اس شعبے میں تقریباً 12کھرب یوآن (تقریباً 168 ارب 81 کروڑڈالر) کی سرمایہ کاری کی گئی۔ یہ سرمایہ کاری  دریائی طاس میں سیلاب پر قابو پانے، نیشنل واٹر نیٹ ورک، ہائیڈرولوجیکل انفراسٹرکچر، انٹیلیجنٹ آبی تحفظ اور دریاوں اور جھیلوں کی ماحولیاتی بحالی سے متعلق منصوبوں میں کی گئی۔ ملک میں 2023 کے دوران آبی تحفظ کے 27ہزار900 نئے منصوبے شروع کیےگے جو گزشتہ سال سے 11.5 فیصد زیادہ ہیں۔ اور تحفظ آب کے تعمیراتی منصوبوں سے گزشتہ سال تقریباً27لاکھ 40ہزار  ملازمتیں فراہم کی گئیں  جو کہ 2022 سے 8.9 فیصد زیادہ ہیں۔

 
۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

سائنسدانوں نےسرطان کے علاج میں ہدف کے طور پر...

شنگھائی (شِنہوا) چین اور سنگاپور کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے اس بات کا تعین کرلیا ہے ایک عام مدافعتی قسم کا خلیہ سرطان میں مدد کرتا ہے جسے انسداد سرطان تھراپی میں ممکنہ طور پر ہدف بنانا مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

جرنل سائنس میں شائع شدہ تحقیق کے مطابق نیوٹروفلس ٹیومر کی نشوونما میں معاونت کرتا ہے۔ نیوٹروفلس جسم کے سفید خون کے خلیوں میں سب سے زیادہ پایا جاتا ہے یہ انفیکشن اور زخم میں فوری ردعمل کے طور کام کرتا ہے ۔ یہ ٹیومر کے اطراف جمع ہونے کا رجحان بھی رکھتا ہے۔

شنگھائی جیاؤ ٹونگ یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن اور سنگاپور امیونولوجی نیٹ ورک کے ماتحت  رین جی اسپتال کے محققین نے لبلبہ سرطان کے تجرباتی ماؤس ماڈل کا استعمال کرتے ہوئے دریافت کیا کہ جب یہ ٹیومرمیں داخل ہوتا ہے تو نیوٹروفلس ٹی 3 سیل سب سیٹ میں تبدیل ہوجاتا ہے جو طویل عرصے زندہ رہتا ہے۔

تحقیق کے مطابق یہ ٹی 3 خلیات جسم کے لئے "تخریب کار" بن جاتے ہیں اور نئی بلڈ ویسل کی نشوونما کو فروغ دیتے ہیں جو کم آکسیجن اور محدود غذائی اجزاء والے حصوں میں ٹیومر کو زندہ رہنے میں معاونت کرتا ہے اس لئے ٹی 3 خلیات میں کمی یا ان کے کام کرنے کی صلاحیت کو کمزور کرنے سے ٹیومر کو بڑھنے سے روکا جاسکتا ہے۔

پیکنگ یونیورسٹی کے پروفیسر ژانگ زی مِن جو اس تحقیق میں شامل نہیں تھے، نے کہا ہے کہ یہ دریافت نیوٹروفلس کو نشانہ بنانے والی امیونوتھراپیوٹک حکمت عملی تیار کرنے میں استعمال کی جاسکتی ہے جو ان کے پیتھولوجیکل ری پروگرامنگ کے عمل میں مداخلت کرکے اور ان کے بنیادی مدافعتی افعال برقراررکھتے ہوئے ٹیومر بڑھنے کے عوامل کو روک سکتی ہے۔

 
۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چائنہ تائی پھنگ انشورنس کے سابق ڈپٹی جنرل من...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں چائنہ تائی پھنگ انشورنس ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ کے سابق ڈپٹی جنرل منیجر شیاؤ شینگ کو رشوت خوری کے شبہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نےجمعہ کو کہا کہ اس کی نامزد کردہ ہینان پراونشل پیپلز پروکیوریٹوریٹ نے   نگرانی کے قومی کمیشن کی تحقیقات کے اختتام کے بعد گرفتاری کا فیصلہ کیا۔

   کیس کی قانونی کارروائی جاری ہے۔

 
۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چینی صدر کےخصوصی نمائندے الجزائر، کیمرون، تن...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ کےخصوصی نمائندے لیو گوژونگ 15 سے 24 جنوری تک  19 ویں غیروابستہ تحریک کےسربراہ اجلاس اور یوگنڈا میں تیسرے جنوبی سربراہ اجلاس میں شرکت سمیت الجزائر، کیمرون اور تنزانیہ کا دورہ کریں گے۔

اس بات کا اعلان چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے جمعہ کو کیا۔

لیو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور ریاستی کونسل کے نائب وزیر اعظم ہیں۔

 
۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

جرمن کمپنیاں چینی مارکیٹ میں بڑا حصہ لینے کو...

تیان جن (شِںہوا) چین کی شمالی بلدیہ تیان جن میں جہاں ایک آٹوموٹو فیکٹری میں آٹوموبائل چیسیز اور باڈی اسٹرکچر کے پرزے ایک کے بعد ایک اسمبلی لائنز میں چلتے ہیں۔

یہ فیکٹری بینٹیلر آٹوموٹو کمپوننٹ (تیان جن) کمپنی لمیٹڈ کی ہےجو چین میں بینٹیلر گروپ کے 16 پلانٹس میں سے ایک ہے جو اعلی درجے کی کار کمپنیوں کے لئے پرزے اور ماڈیولز تیار کرتی ہے۔

کمپنی کے لانچ منیجر کلاؤس ہانس مائر نے کہا کہ کمپنی نے مارچ 2023 تک نئی پروڈکشن لائنز کی تعمیر کے لئے تیان جن میں 26 کروڑ یوآن (تقریباً 3 کروڑ 66 لاکھ امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کی تھی جس میں 2023 میں 10 کروڑ یوان کی اضافی سرمایہ کاری  شامل ہے۔ کلاؤس ہانس مائر گزشتہ 11 برس سے چین میں کام کررہے ہیں۔

ہانس مائرنے کہا کہ 2023 میں مجموعی فروخت گزشتہ برس کی نسبت دگنی ہوئی تھی۔ کمپنی پیداواری لائنز کو اپ گریڈ کرنے کے لئے 2027 سے قبل مزید 30 کروڑ یوآن کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہے۔

ہنس مائر نے کہا کہ ہم ایشیا بحرالکاہل کاروبار کو اپنے گروپ کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی سمجھتے  ہیں اور چین اس میں دل کی حیثیت رکھتا ہے۔

کمپنی تقریباً 50 مربع کلومیٹر پر محیط  تیان جن بائی چھن اقتصادی اور تکنیکی ترقیاتی خطے میں قائم 10 سے زائد کمپنیوں میں سے ایک ہے۔

 
۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

یمن کے دارالحکومت سمیت تین شہروں میں امریکہ...

صعنا (شِنہوا) امریکہ اور برطانیہ نے جمعے کی علی الصبح یمن کے دارالحکومت صنعا کے ارد گرد حوثیوں کے فوجی ٹھکانوں پر متعدد فضائی حملے کئے ہیں۔

حوثیوں کے زیر انتظام صبا نیوز ایجنسی اور رہائشیوں نے بتایا ہے کہ امریکہ، اسرائیل اور برطانیہ نے دارالحکومت صنعا ،حدیدہ، سعدہ اور ظامر گورنریٹس پر متعدد حملے کئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں صنعاء میں الضالمی ایئر بیس، صوبہ حدیدہ کے ضلع زابد کے علاقوں، حدیدہ بندرگاہی شہر کے ہوائی اڈے کے اطراف کے علاقے، شمالی سعدہ شہر کے مشرق میں کہلان کیمپ اور شمال مغربی حکومت حجہ کے ضلع عبس کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔

صنعا کے اطراف پہاڑوں پر کم از کم 4 طاقتور فضائی حملے کیے گئے جس سے گھروں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئی اور کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔ مقامی افراد نے بتایا کہ حوثیوں نے صنعا کے وسط میں رہائشی بستیوں سے متصل بہت سے کیمپس خالی کرالئے ہیں۔

امریکہ اور برطانیہ نے حوثی باغیوں کے بحری جہازوں پر حملے سے روکنے کے لیے حوثی ٹھکانوں پر فضائی حملوں کا اعلان کیا تھا ۔ جس کے بعد بھری ہوئی گاڑیاں رات بھر کیمپس سے نکلتی نظر آئیں۔

سڑکوں پر قائم چیک پوسٹوں پر بھی حوثی جنگجو تعینات کردیئے گئے ہیں۔

 
۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں