• Columbus, United States
  • |
  • ١١ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین اور ملائیشیا اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ رو...

جارج ٹاؤن، ملائیشیا(شِنہوا) چین اور ملائیشیا نے اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے لیے کوششوں کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

چینی نائب صدر ہان ژینگ نے ہفتہ کو اپنا ملائیشیا کا دورہ مکمل کرلیا۔ اپنے دورے کے دوران ہان نے کوالالمپور میں ملائیشیا کے سپریم ہیڈ سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ اور پتراجایا میں وزیر اعظم انور ابراہیم سے ملاقات کی۔ سلطان عبداللہ کے ساتھ ملاقات کے دوران ہان نے کہا کہ چین اور ملائیشیا، سمندر پار دوست ہمسایوں کے طور پر، دوستی کی ایک طویل تاریخ کے حامل ہیں اور یہ کہ چین مشترکہ طور پر ہم نصیب مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کے لیے معیاری بیلٹ اینڈ روڈ تعاون اور ملائیشیا کے ساتھ اعلیٰ سطح پر کام کرے گا اپنے متعلقہ قومی ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد میں پیش رفت اور دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم کرے گا۔ چینی نائب صدر نے کہا کہ چین ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعاون اور ملائیشیا سمیت جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی ایسوسی ایشن (آسیان) کے رکن ممالک کے ساتھ مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ہمیشہ تیار ہے تاکہ خطے میں پائیدار خوشحالی اور استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔ 

 
۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کا نگران وزیراعلی...

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کا نگران وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں نگران وزیراعلی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین دنیا کی سب سے بڑی سیاحتی مارکیٹ بننے کی...

جنیوا(شِنہوا) فرانس کے مہمان نوازی شعبے کے سرکردہ  گروپ ایکور نے  کہا ہے کہ چین دنیا کی سب سے بڑی سیاحتی مارکیٹ بننے کی جانب گامزن ہے۔کمپنی کے گریٹر چائنہ سی ای او نے شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا گروپ چین میں اپنے کاروبار میں توسیع اور اسے مزید متنوع بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

گیری روزن نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کہا کہ چین دنیا کی سب سے بڑی سیاحتی مارکیٹ بننے کے لیے تیار ہے۔ کوویڈ  کی وجہ سے، اس میں کئی سال کی تاخیر ہو سکتی ہے۔ لیکن اس کے باوجود چین 2035 تک دنیا کی سب سے بڑی سیاحتی مارکیٹ  ہو گی۔

ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل (ڈبلیو ٹی ٹی سی) کی صدر اور سی ای او جولیا سمپسن کی جانب سے ستمبر میں شِنہوا سے گفتگو میں کی گئی پیش گوئی سے اتفاق کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہم توقع کر رہے ہیں، اگلے تین سے پانچ سالوں میں، چین سفر اور سیاحت کی سب سے بڑی منڈی بن جائے گی اور  یہ ناقابل یقین کامیابی ہے۔

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے سوورن بھومی ہوائی اڈے پر عملے کے ارکان چینی سیاحوں کا استقبال کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن (یو این ڈبلیو ٹی او) کے مطابق، بین الاقوامی سیاحت کا شعبہ کوویڈ سے بحالی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، جو اس کی تاریخ کا بدترین بحران تھا۔ جنوری اور جولائی 2023 کے درمیان، سیاحوں کی آمد کی تعداد وبا سے پہلے کی سطح کے 84 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔

 
۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران وزیراعلی کا انتقال، اختیارات گورنر کے...

سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ اعظم خان کے انتقال کے بعد تمام اختیارات گورنر کے پاس چلے گئے۔ صوبائی اسمبلی موجود نہیں تو نگران وزیراعلی کا فیصلہ سینیٹ کرے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگومیں کنور دلشاد نے کہا کہ نگران وزیراعلی کی نامزدگی کیلیے تین حکومتی اور تین اپوزیشن ارکان پر مشتمل چھ رکنی کمیٹی بنے گی۔ کسی نام پر اتفاق رائے نہ ہوسکا تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جائیگا۔ ای سی پی معاملے پر 48 گھنٹوں میں فیصلہ کرے گا۔ سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل224 کے مطابق ایک ہفتہ میں فیصلہ کرنا ہوگا، ایک ہفتہ گورنر ہی صوبہ چلائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا صدر شی کے آئند...

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے  چین-امریکہ سربراہی ملاقات اور30 ویں ایپک اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس میں صدر شی جن پھنگ کے آئندہ دورہ امریکہ کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔

چین امریکہ  سربراہی ملاقات سے چینی توقعات سے متعلق ایک سوال پر ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی دعوت پر صدر شی سربراہی ملاقات اور30 ویں ایپک اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ کا دورہ کریں گے۔دونوں صدور دوطرفہ تعلقات کی تشکیل اور عالمی امن اور ترقی سے  متعلق  اسٹریٹجک، وسیع اور بنیادی اہمیت کے امور پر تفصیلی  بات چیت کریں گے۔ 30 ویں ایپک  اقتصادی راہنماؤں کے اجلاس سے  چینی توقعات کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ ایپک رہنماؤں کے پہلے اجلاس کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر صدر شی   کا دورہ اس بات کی عکاسی ہے کہ چین ایشیا پیسفک اقتصادی تعاون کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ 

 

۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا صدر شی کے آئند...

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے  چین-امریکہ سربراہی ملاقات اور30 ویں ایپک اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس میں صدر شی جن پھنگ کے آئندہ دورہ امریکہ کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔

چین امریکہ  سربراہی ملاقات سے چینی توقعات سے متعلق ایک سوال پر ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی دعوت پر صدر شی سربراہی ملاقات اور30 ویں ایپک اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ کا دورہ کریں گے۔دونوں صدور دوطرفہ تعلقات کی تشکیل اور عالمی امن اور ترقی سے  متعلق  اسٹریٹجک، وسیع اور بنیادی اہمیت کے امور پر تفصیلی  بات چیت کریں گے۔ 30 ویں ایپک  اقتصادی راہنماؤں کے اجلاس سے  چینی توقعات کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ ایپک رہنماؤں کے پہلے اجلاس کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر صدر شی   کا دورہ اس بات کی عکاسی ہے کہ چین ایشیا پیسفک اقتصادی تعاون کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ 

 

۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

190 ملین پانڈ اسکینڈل، بشری بی بی کا اسٹیٹس...

قومی احتساب بیورو کی 190 ملین پانڈ اسکینڈل کی تحقیقات اہم مرحلے میں داخل ہو گئیں۔ نیب نے شواہد کی بنیاد پر سابق خاتون اول بشری بی بی کا اسٹیٹس گواہ سے ملزمہ میں تبدیل کردیا ہے۔ 13 نومبر کوطلبی کے دوران بطور ملزمہ پوچھ گچھ ہوگی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں بشری بی بی کو بطور گواہ طلب کیا جاتا تھا، بشری بی بی کو ملزمہ شواہد کی روشنی میں بنایا گیا، تفتیش میں عدم تعاون پرعدالت سے گرفتاری مانگی جا سکتی ہے۔ دوسری جانب نیب نے شواہد کی بنیاد پر سابق خاتون اول بشری بی بی کا اسٹیٹس گواہ سے ملزمہ میں تبدیل کرنے کے بعد ریفرنس بھی جلد عدالت میں دائر کئے جانے کا امکان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جی 7 ممالک چین کے ساتھ تعمیری تعلقات استوار...

بیجنگ (شِنہوا)چین نے گروپ سیون (جی 7) کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کے ساتھ تعمیری اور مستحکم تعلقات استوار کرنے اور اسکی اقتصادی پیشرفت اور ترقی میں رکاوٹ نہ بننے کے بارے اپنے وعدوں پرصحیح معنوں میں عملدرآمد کریں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کا اظہار روزانہ کی پریس بریفنگ میں بدھ کے روز جی 7 وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بیان سے متعلقہ سوال کے جواب میں کیا، جس میں چین کے ساتھ واضح روابط کی اہمیت اور چین سے براہ راست خدشات کے اظہار پر زور دیا گیا تھا۔

وانگ نے کہا کہ جی 7 وزرائے خارجہ کے اجلاس میں چین کے ساتھ تعمیری اور مستحکم تعلقات استوار کرنے اور چین کی اقتصادی ترقی اور ترقی میں رکاوٹ نہ بننے کی تجویز پیش کی گئی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ جی 7 کے رکن ممالک اپنے الفاظ پر حقیقی معنوں میں عمل کریں گے اور چین کے ساتھ باہمی احترام، مساوات اور باہمی مفاد کی بنیاد پر تعلقات کی مضبوط ترقی کو فروغ دینے کے لیے کام کریں گے۔

وانگ نے کہا کہ ہم جی7 کے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں کہ چین عالمی معیشت کومسخ  کرتے ہوئے معاشی دباؤ ڈالنے میں ملوث ہے۔

 
۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کی...

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اور ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کیلئے رولز میں ترامیم کردیں۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اورریٹرننگ افسران کی تعیناتی کیلئے رولز میں ترامیم کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ انتخابی ڈیوٹی کیلئے تعینات سرکاری افسران کے سروس ریکارڈ کی چھان بین ہوگی۔ نئی رولز کے مطابق ریٹرننگ افسران کے لیے کم از کم 17 گریڈ ہونا لازم ہے جبکہ 18 یا زائد گریڈ کے افسر کو ڈی آراو تعینات کیا جائے گا، افسران کی فہرست کیساتھ سروس ریکارڈ بھی بھیجنا لازمی قرار دیا گیا ہے، اچھی شہرت کے حامل افسران کی ہی خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تعیناتی سے قبل افسران کی ریٹائرمنٹ کو کم سے کم ایک سال باقی ہونا چاہئے، اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر گریڈ 16 اور ریٹائرمنٹ کو کم سے کم6 ماہ باقی ہونے چاہئیں، پولنگ اسٹیشن میں ہر بوتھ کے لیے الگ اسسٹنٹ پریذائڈنگ افسر تعینات کیا جائے گا۔ جن افسران کی ریٹائرمنٹ میں 6 ماہ سے کم ہوں گے انھیں تعینات نہیں کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو روانڈا کے لیے...

کیگالی (شِنہوا) چین میں روانڈا کے سفیر جیمز کیمونیو نے کہا ہے کہ چھٹی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای ) انکے ملک کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔

رواں سال کی چھٹی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو 5نومبر سے 10 نومبر تک شنگھائی میں منعقد ہوئی، جس میں 3ہزار400 سے زیادہ نمائش کنندگان کے ساتھ 154 ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

کیمونیو نے ایک تحریری انٹرویو میں شِنہوا کو بتایاکہ چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو روانڈا کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔ اس باوقار تقریب میں ہماری اس بار چھٹی شرکت ہے اور گزشتہ برسوں کے دوران نمائش  نے روانڈا کی چین میں برآمدات بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

چینی کسٹم کے اعداد و شمار کے مطابق  2022 میں چین اور روانڈا کے درمیان دو طرفہ تجارتی حجم 47 کروڑ 70لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا تھا۔

مشرقی افریقہ کے اس ملک کی چین سے برآمدات 2017 میں2کروڑ89لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 2022 میں7کروڑ5لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں۔

 
۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مغربی ممالک غزہ میں جنگ بندی کی مزید حمایت ک...

جنیوا (شِنہوا) اقوام متحدہ (یو این)جنیوا میں فلسطینی سفیر نے مغربی ممالک پر زور دیا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کی اپنی مضبوط حمایت کا مظاہرہ کریں۔

فلسطینی سفیر ابراہیم خریشی نے سفارت کاروں اور میڈیا کے نمائندوں کی تقریب  سے خطاب کیا،جس میں 40 سے زائد سفیروں اور میڈیا نمائندوں نے غزہ میں ہزاروں شہریوں کی ہلاکتوں اور اقوام متحدہ کے عملے کی ہلاکتوں پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

خریشی نے غزہ پر اسرائیلی افواج کے قبضے کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے  اس بات پر زور دیا کہ بحران کے حل کے لیے صرف انسانی امداد کی فراہمی ناکافی ہے۔

خریشی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کی صورتحال انسانی بحران سے بڑھ چکی ہے جو انسانیت کے بنیادی اصولوں کو چیلنج کر رہی ہے۔

خریشی نے اسرائیل کی جوابی کارروائی کے حق کا دفاع اور شہری ہلاکتوں کو کم کرنے کے لیے احتیاط برتنے کے لیے مغربی ممالک کے دوہرے معیار پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

 
۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی سائنسدانوں نے مریخ کے ماحول کا ماڈل تعم...

بیجنگ(شِنہوا) چینی سائنس دانوں نے مریخ سے نمونے لے کر واپس آنے والے چینی مشن کے لیے تحقیقی تعاون کے مقصد کے تحت سرخ سیارے کا ایک نیا عددی سیمولیٹڈ ماڈل تیار کیا ہے۔

اس حوالے سے جریدے چائنیز سائنس بلیٹن میں شائع ہونے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ چائنہ نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (سی این ایس اے) 2028 میں مریخ کے نمونے زمین پر واپس لانے کے لیے تیان وین-3 مشن بھیجنے  کا ارادہ رکھتی ہے۔

خلائی جہاز کی لینڈنگ کے لیے موسمیاتی حالات کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے، اکیڈمی آف سائنسز کے ذیلی ادارے انسٹی ٹیوٹ آف ایٹموسفیرک فزکس کے سائنسدانوں نے مریخ کے لیے ایک گلوبل اوپن پلینیٹری ماڈل "گومارس" ڈیزائن اور تعمیر کیا ہے۔

سائنسدانوں نے مریخ کی فضا کی دھول، پانی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کی تین اہم تہوں کو نقل کرنے کے لیے ماڈل کا استعمال کیا اور اس کی  چین کے مارس روور ژورونگ اور ناسا کے وائکنگ 1 اور 2 لینڈرز کے ساتھ ساتھ اوپن مارس کے مشاہداتی ڈیٹاسیٹ اومریخ کے عالمی موسمی ریکارڈ کی بنیاد پر تصدیق کی۔

 
۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں خزاں سیزن کے دوران 4 کروڑٹن سے زیادہ...

چین میں خزاں سیزن کے اناج کی خریداری کا عمل تیز کردیا گیا ہے اور ملک کے اناج پیدا کرنے والیاہم علاقوں میں کمپنیاں اب تک 4 کروڑٹن سے زیادہ اناج خرید چکی ہیں۔نیشنل فوڈ اینڈ اسٹریٹجک ریزرو ایڈمنسٹریشن کے اعداد و شمار کے مطابق بازار میں خریداری کی سرگرمیاں تیز اور اناج کی قیمتیں نسبتا مستحکم ہیں۔ انتظامی ادارے کی ہدایات کے مطابق مقامی حکومتوں کو کسانوں کے لیے بہتر خدمات کی فراہمی اور مارکیٹ کی ترتیب کو برقرار رکھنے اور کسانوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ہر قسم کی بے ضابطگیوں کے خلاف کریک ڈان کو سخت کرنے کا کہا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور ملائیشیا اعلی معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ...

چین اور ملائیشیا نے اعلی معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے لیے کوششوں کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔چینی نائب صدر ہان ژینگ نے ہفتہ کو اپنا ملائیشیا کا دورہ مکمل کرلیا۔ اپنے دورے کے دوران ہان نے کوالالمپور میں ملائیشیا کے سپریم ہیڈ سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ اور پتراجایا میں وزیر اعظم انور ابراہیم سے ملاقات کی۔ سلطان عبداللہ کے ساتھ ملاقات کے دوران ہان نے کہا کہ چین اور ملائیشیا، سمندر پار دوست ہمسایوں کے طور پر، دوستی کی ایک طویل تاریخ کے حامل ہیں اور یہ کہ چین مشترکہ طور پر ہم نصیب مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کے لیے معیاری بیلٹ اینڈ روڈ تعاون اور ملائیشیا کے ساتھ اعلی سطح پر کام کرے گا اپنے متعلقہ قومی ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد میں پیش رفت اور دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم کرے گا۔ چینی نائب صدر نے کہا کہ چین ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعاون اور ملائیشیا سمیت جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی ایسوسی ایشن (آسیان) کے رکن ممالک کے ساتھ مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ہمیشہ تیار ہے تاکہ خطے میں پائیدار خوشحالی اور استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین دنیا کی سب سے بڑی سیاحتی مارکیٹ بننے کی...

فرانس کے مہمان نوازی شعبے کے سرکردہ گروپ ایکور نے کہا ہے کہ چین دنیا کی سب سے بڑی سیاحتی مارکیٹ بننے کی جانب گامزن ہے۔کمپنی کے گریٹر چائنہ سی ای او نے شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا گروپ چین میں اپنے کاروبار میں توسیع اور اسے مزید متنوع بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔گیری روزن نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کہا کہ چین دنیا کی سب سے بڑی سیاحتی مارکیٹ بننے کے لیے تیار ہے۔ کوویڈ کی وجہ سے، اس میں کئی سال کی تاخیر ہو سکتی ہے۔ لیکن اس کے باوجود چین 2035 تک دنیا کی سب سے بڑی سیاحتی مارکیٹ ہو گی۔ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل (ڈبلیو ٹی ٹی ) کی صدر اور سی ای او جولیا سمپسن کی جانب سے ستمبر میں شِنہوا سے گفتگو میں کی گئی پیش گوئی سے اتفاق کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہم توقع کر رہے ہیں، اگلے تین سے پانچ سالوں میں، چین سفر اور سیاحت کی سب سے بڑی منڈی بن جائے گی اور یہ ناقابل یقین کامیابی ہے۔ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن (یو این ڈبلیو ٹی او) کے مطابق، بین الاقوامی سیاحت کا شعبہ کوویڈ سے بحالی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، جو اس کی تاریخ کا بدترین بحران تھا۔ جنوری اور جولائی 2023 کے درمیان، سیاحوں کی آمد کی تعداد وبا سے پہلے کی سطح کے 84 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر جو بائیڈن کی دعوت پر امریکہ کا دورہ...

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے چین-امریکہ سربراہی ملاقات اور30 ویں ایپک اقتصادی رہنماں کے اجلاس میں صدر شی جن پھنگ کے آئندہ دورہ امریکہ کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔چین امریکہ سربراہی ملاقات سے چینی توقعات سے متعلق ایک سوال پر ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی دعوت پر صدر شی سربراہی ملاقات اور30 ویں ایپک اقتصادی رہنماں کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ کا دورہ کریں گے۔دونوں صدور دوطرفہ تعلقات کی تشکیل اور عالمی امن اور ترقی سے متعلق اسٹریٹجک، وسیع اور بنیادی اہمیت کے امور پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔ 30 ویں ایپک اقتصادی راہنماں کے اجلاس سے چینی توقعات کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ ایپک رہنماں کے پہلے اجلاس کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر صدر شی کا دورہ اس بات کی عکاسی ہے کہ چین ایشیا پیسفک اقتصادی تعاون کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جی 7 ممالک چین کے ساتھ تعمیری تعلقات استوار...

چین نے گروپ سیون (جی 7) کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کے ساتھ تعمیری اور مستحکم تعلقات استوار کرنے اور اسکی اقتصادی پیشرفت اور ترقی میں رکاوٹ نہ بننے کے بارے اپنے وعدوں پرصحیح معنوں میں عملدرآمد کریں۔وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کا اظہار روزانہ کی پریس بریفنگ میں بدھ کے روز جی 7 وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بیان سے متعلقہ سوال کے جواب میں کیا، جس میں چین کے ساتھ واضح روابط کی اہمیت اور چین سے براہ راست خدشات کے اظہار پر زور دیا گیا تھا۔وانگ نے کہا کہ جی 7 وزرائے خارجہ کے اجلاس میں چین کے ساتھ تعمیری اور مستحکم تعلقات استوار کرنے اور چین کی اقتصادی ترقی اور ترقی میں رکاوٹ نہ بننے کی تجویز پیش کی گئی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ جی 7 کے رکن ممالک اپنے الفاظ پر حقیقی معنوں میں عمل کریں گے اور چین کے ساتھ باہمی احترام، مساوات اور باہمی مفاد کی بنیاد پر تعلقات کی مضبوط ترقی کو فروغ دینے کے لیے کام کریں گے۔وانگ نے کہا کہ ہم جی7 کے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں کہ چین عالمی معیشت کومسخ کرتے ہوئے معاشی دبا ڈالنے میں ملوث ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو روانڈا کے لیے...

چین میں روانڈا کے سفیر جیمز کیمونیو نے کہا ہے کہ چھٹی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای ) انکے ملک کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔رواں سال کی چھٹی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو 5نومبر سے 10 نومبر تک شنگھائی میں منعقد ہوئی، جس میں 3ہزار400 سے زیادہ نمائش کنندگان کے ساتھ 154 ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔کیمونیو نے ایک تحریری انٹرویو میں شِنہوا کو بتایاکہ چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو روانڈا کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔ اس باوقار تقریب میں ہماری اس بار چھٹی شرکت ہے اور گزشتہ برسوں کے دوران نمائش نے روانڈا کی چین میں برآمدات بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔چینی کسٹم کے اعداد و شمار کے مطابق 2022 میں چین اور روانڈا کے درمیان دو طرفہ تجارتی حجم 47 کروڑ 70لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا تھا۔مشرقی افریقہ کے اس ملک کی چین سے برآمدات 2017 میں2کروڑ89لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 2022 میں7کروڑ5لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مغربی ممالک غزہ میں جنگ بندی کی مزید حمایت ک...

اقوام متحدہ (یو این)جنیوا میں فلسطینی سفیر نے مغربی ممالک پر زور دیا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کی اپنی مضبوط حمایت کا مظاہرہ کریں۔فلسطینی سفیر ابراہیم خریشی نے سفارت کاروں اور میڈیا کے نمائندوں کی تقریب سے خطاب کیا،جس میں 40 سے زائد سفیروں اور میڈیا نمائندوں نے غزہ میں ہزاروں شہریوں کی ہلاکتوں اور اقوام متحدہ کے عملے کی ہلاکتوں پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔خریشی نے غزہ پر اسرائیلی افواج کے قبضے کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بحران کے حل کے لیے صرف انسانی امداد کی فراہمی ناکافی ہے۔خریشی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کی صورتحال انسانی بحران سے بڑھ چکی ہے جو انسانیت کے بنیادی اصولوں کو چیلنج کر رہی ہے۔خریشی نے اسرائیل کی جوابی کارروائی کے حق کا دفاع اور شہری ہلاکتوں کو کم کرنے کے لیے احتیاط برتنے کے لیے مغربی ممالک کے دوہرے معیار پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی سائنسدانوں نے مریخ کے ماحول کا ماڈل تعم...

چینی سائنس دانوں نے مریخ سے نمونے لے کر واپس آنے والے چینی مشن کے لیے تحقیقی تعاون کے مقصد کے تحت سرخ سیارے کا ایک نیا عددی سیمولیٹڈ ماڈل تیار کیا ہے۔اس حوالے سے جریدے چائنیز سائنس بلیٹن میں شائع ہونے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ چائنہ نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (سی این ایس اے) 2028 میں مریخ کے نمونے زمین پر واپس لانے کے لیے تیان وین-3 مشن بھیجنے کا ارادہ رکھتی ہے۔خلائی جہاز کی لینڈنگ کے لیے موسمیاتی حالات کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے، اکیڈمی آف سائنسز کے ذیلی ادارے انسٹی ٹیوٹ آف ایٹموسفیرک فزکس کے سائنسدانوں نے مریخ کے لیے ایک گلوبل اوپن پلینیٹری ماڈل "گومارس" ڈیزائن اور تعمیر کیا ہے۔سائنسدانوں نے مریخ کی فضا کی دھول، پانی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کی تین اہم تہوں کو نقل کرنے کے لیے ماڈل کا استعمال کیا اور اس کی چین کے مارس روور ژورونگ اور ناسا کے وائکنگ 1 اور 2 لینڈرز کے ساتھ ساتھ اوپن مارس کے مشاہداتی ڈیٹاسیٹ اومریخ کے عالمی موسمی ریکارڈ کی بنیاد پر تصدیق کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چھٹی سی آئی آئی ای ، پاکستانی سرجیکل آلات کی...

پاکستان کی ڈینٹل اور سرجیکل آلات کی صنعت کے لیے اہم سنگ میل کی حیثیت ، ملک کے ایک معروف ادارے نے پہلی بار چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو(سی آئی آئی ای) میں اپنی مصنوعات کی نمائش کی۔5 نومبر سے 10 نومبر تک شنگھائی میں منعقد ہونے والی ایس نمائش نے پاکستانی کمپنی کو چینی اور بین الاقوامی مارکیٹوں کی بے پناہ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کیا ۔گوادر پرو کے مطابق سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے این جے انٹرپرائزز کے مالک عاکف جاوید بٹ نے اس پروقار تقریب میں اپنی مصنوعات کی نمائش کے موقع پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین صحت کی دیکھ بھال سمیت مختلف صنعتوں میں عالمی رہنما کے طور پر ابھرا ہے۔ 2006 میں قیام کے بعد سے، ہم نے امریکہ، جرمنی، آسٹریلیا، وغیرہ کو برآمد کیا ہے. سی آئی آئی ای میں شرکت کرکے ہمارا مقصد چینی مارکیٹ کی وسیع صلاحیت سے فائدہ اٹھانا اور چینی کمپنیوں کے ساتھ مضبوط شراکت داری قائم کرنا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق اعلی معیار کے ڈینٹل، سرجیکل، تشخیصی، آرتھوپیڈک، کاسمیٹک اور سرجیکل آلات کے لیے مشہور پاکستانی انٹرپرائز نے ایکسپو میں نمایاں توجہ حاصل کی۔ نمائش پر مصنوعات کی ایک وسیع رینج کے ساتھ، کمپنی کا مقصد خود کو چینی مارکیٹ میں ایک قابل اعتماد اور مسابقتی کھلاڑی کے طور پر قائم کرنا ہے. گوادر پرو کے مطابق سی آئی آئی ای، جو بین الاقوامی تجارت اور تعاون پر اپنی توجہ مرکوز کرنے کے لئے جانی جاتی ہے نے دنیا بھر سے متعدد نمائش کنندگان کو اپنی طرف متوجہ کیا۔

اس تقریب میں پاکستانی انٹرپرائز کی شرکت پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارت خاص طور پر صحت کی دیکھ بھال کے آلات کے شعبے میں بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔ گوادر پرو کے مطابق انٹرپرائز نے اس سال چین میں مصنوعات کی چھ بڑی اقسام کو رجسٹر کیا ہے۔ عاکف جاوید چینی مارکیٹ کی وسیع صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لئے پراعتماد ہیں کیونکہ ان کی مصنوعات پہلے ہی چینی صحت کی دیکھ بھال کے شعبے کے سخت معیار اور ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان کی ڈینٹل اور سرجیکل انسٹرومنٹ انڈسٹری نے اپنی اعلی معیار کی مصنوعات اور مسابقتی قیمتوں کی وجہ سے شہرت حاصل کی ہے۔ چین میں صحت کی دیکھ بھال کے آلات کی بڑھتی ہوئی طلب کے ساتھ ، پاکستانی انٹرپرائز کا مقصد چینی مارکیٹ کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اپنی مہارت اور تجربے سے فائدہ اٹھانا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ایکسپو کے دوران پاکستانی کمپنی ممکنہ چینی شراکت داروں، ڈسٹری بیوٹرز اور خریداروں کے ساتھ مفید بات چیت میں مصروف رہی۔ پاکستانی انٹرپرائز چینی مارکیٹ کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے امید کے ایک نئے احساس اور عزم کے ساتھ پاکستان میں واپس آئے گا۔ مستقبل میں وہ ہر سال 5 سے 6 صنعتی نمائشوں میں شرکت کے لئے چین آنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئی پی پی سربراہ جہانگیرترین کی کسان دوست پا...

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے کسان دوست پالیسی اعلان کردیا۔ لودھراں کی تحصیل دنیاپور میں جہانگیر ترین نے کاشتکاروں سے425 روپے فی من گنا خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ نگراں حکومت نے گنے کی امدادی قیمت 400 روپے فی من مقرر کی ہے،کسانوں کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے،کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پرویز مشرف کی سزا کیخلاف اپیل کی سماعت کا تح...

سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی سزا کیخلاف اپیل کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ سپریم کورٹ کے تحریری حکمنامے مطابق اپیل ہر مجرم کا حق ہے، 3 سال 8 ماہ گزرنے کے بعد اپیل کا سماعت کیلئے مقرر ہونا بدقسمتی ہے، عدالت کے بروقت اقدام نہ کرنے کا نقصان کسی بھی سائل کو نہیں ہونا چاہیے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ چیمبر احکامات کے باوجود اعتراضات کیخلاف اپیل مقرر نہ ہوئی اور درخواست گزار کا انتقال ہوگیا، عدالت میں موجود کسی ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور سینئر وکلا نے اپیل مقرر کرنے پر اعتراض نہیں کیا، رجسٹرار اعتراضات کیخلاف پرویز مشرف کی اپیل منظور کی جاتی ہے۔ حکمنامے کہا گیا کہ پرویز مشرف کے وکیل سلمان صفدر کے مطابق وہ ان کی بیوہ اور بچوں سے رابطے میں ہیں، وکیل کے بقول وہ سابق صدر کے اہلخانہ سے اپیل مقرر ہونے پر ہدایات لیں گے، پرویز مشرف کی سزائے موت کیخلاف اپیل پر سماعت 21 نومبر کو ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف خاتون جج دھمکی کیس...

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں چیئر مین پی ٹی آئی کیخلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت وکیل صفائی کی عدم دستیابی کے باعث 28 نومبرتک ملتوی کردی گئی ۔ چیئر مین پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت سول جج محمد مرید عباس نے کی، چیئر مین پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چودھری عدالت کے روبرو پیش ہوئے ، بیرسٹرسلمان صفدر مصروفیت کے باعث عدالت پیش نہ ہوسکے۔ دوران سماعت پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے ، رضوان عباسی نے کہا کہ میں دلائل دینے کو تیار ہوں، اگر وکیل صفائی کی موجودگی میں دلائل دینے ہیں تو تاریخ دے دیں، جس پر جج مرید عباس نے ریمارکس دیے کہ دلائل سلمان صفدر کی موجودگی میں ہی ہوں گے، جس دن چیئرمین پی ٹی آئی کا کیس ہوتا ہے اور کوئی کیس نہیں سن سکتا، آج بھی فری بیٹھا ہوں، میں ہائی کورٹ کو مہنگا پڑھ رہا ہوں 13 ہزار دیہاڑی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے 4 کیسز ہیں اور پورا دن ضائع ہو جاتا ہے ۔ جج مرید عباس نے کہا کہ 2 دسمبر کی تاریخ رکھ لیتے ہیں ، ہفتے کے روز سماعت رکھ لیتا ہوں ہفتے کو ہائیکورٹ سپریم کورٹ چھٹی ہوتی ہے، ہر ہفتے سماعت نہیں رکھ سکتا کیونکہ باقی کیسز بھی دیکھنے ہیں، جس پر وکیل صفائی خالد یوسف نے کہاکہ سائفر کیس میں ہر منگل سماعت ہوتی ہے اس کیس میں بھی منگل کا دن رکھ لیں۔ عدالت نے وکیل صفائی کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت 28 نومبر تک ملتوی کردی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوشل میڈیا پر تنقید کرنے پر دو نوجوان قتل،3...

فیصل آباد میں سوشل میڈیا کے اسٹیٹس پر تنقید کرنے پر محلے دار نے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا جبکہ مظفر گڑھ میں سوشل میڈیا کمنٹ پر فریقین میں تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 3 افرد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقے جڑانوالہ میں میبنہ طور پر ملزم طیب شاہ نے فیس بک پراپنا سٹیٹس لگایا تو فیصل نے کمنٹ میں تنقید کی اور معاملہ جھگڑے تک جا پہنچا، طیب نے اپنے ساتھیوں سمیت فیصل کو گھر سے نکلتے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ ہم نے انکے گھر جا کر معافی بھی مانگی کے بچے نے غلطی سے کمنٹس کردیے، انہوں نے بولا کچھ نہیں کہتے مگر پھر بھی ہمارے بھائی کو قتل کردیا۔ ڈی ایس پی طارق ملک کا کہنا ہے کہ عدم برداشت کی وجہ سے واقعہ پیش آیا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہوئی ہیں جلد گرفتار کرلیں گے۔ لاش پوسمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔ اہل علاقے کے مطابق حملہ آوار اورمرنیوالے میں اس سے قبل بھی جھگڑا ہوا تھا۔ دوسری جانب مظفر گڑھ میں بھی سوشل میڈیا پر کمنٹ کرنے پر فریقین میں تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 3 افرد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جناح ہاوس حملہ کیس، ملزمان کی درخواست ضمانت...

جناح ہاوس حملہ کیس میں 129 ملزمان کی درخواست ضمانت پر پولیس عدالت میں ریکارڈ پیش نہ کر سکی۔ جناح ہاوس حملہ کیس میں نامزد 129 ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ دوران سماعت پولیس کی جانب سے مقدمے کا ریکارڈ ہفتہ کو بھی عدالت میں پیش نہ کیا گیا جس پر عدالت نے پولیس کو ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دے دیا۔ جناح ہاوس حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ سرور روڈ پولیس نے درج کر رکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا اعظم خان انتقال...

خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلی اعظم خان انتقال کر گئے ۔ نگران وزیراعلی اعظم خان کو گزشتہ روز طبیعت ناساز ہونے پر نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے اور انتقال کر گئے۔ ترجمان آر ایم آئی ہسپتال کے مطابق اعظم خان کی طبیعت تشویشناک تھی، اعظم خان کو آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فریال تالپور کی نیب کال اپ نوٹسز معطل کرنے ک...

اسلام آباد ہائی کورٹ نے رہنما پیپلز پارٹی فریال تالپور کی نیب کال اپ نوٹسز معطل کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 4 سال پرانا جعلی بینک اکاونٹس کیس(کل) 13 نومبر کیلئے مقرر کر دیا، رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی۔ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کیس کی سماعت کریں گے، فریال تالپور نے 10 اپریل 2019 کا نیب کال اپ نوٹس معطل کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ میں مردم شماری کیخلاف اپیل ابتدائ...

سپریم کورٹ آف پاکستان میں مردم شماری کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔ جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ تیرہ نومبر کو سماعت کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق مردم شماری کے خلاف اپیل پر 3 رکنی بنچ(کل) 13 نومبر کو ابتدائی سماعت کرے گا۔ درخواست گزار حسن کامران نے بلوچستان میں مردم شماری کے نتائج چیلنج کئے ہیں۔ ہائی کورٹ سے درخواست خارج ہونے پر سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی ہے۔ دوسری جانب کراچی میں غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات کیخلاف مقدمہ بھی سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا، جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3رکنی بنچ ہی 17 نومبر کو سماعت کرے گا۔ تجاوزات کیخلاف شہری اظہار الحق نے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے، عدالت نے لینڈ یوٹیلائزیشن ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئس لینڈ میں چند گھنٹوں کے دوران 800 زلزلے ر...

آئس لینڈ میں چند گھنٹوں کے دوران 800 زلزلے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ آتش فشاں پھٹنے کے خدشے کے پیش نظرہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے،جبکہ زلزلے کے مرکز کے قریب شہر کو خالی کرا لیا گیا۔ ایک ماہ کے دوران آئس لینڈ میں 24 ہزار جھٹکے محسوس کیے گئے5.2 شدت کے زلزلے کے بعد اہم شاہراہ ٹریفک کے لیے بند کردی گئی۔ ماہرین کا کہنا ہیکہ یہ مسلسل زلزلے آتش فشان کے پھٹنے کے علامات ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب،المناک حادثے میں 8 افراد جاں بحق،...

سعودی عرب کے شہر محایل میں 3 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 8 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔ عرب میڈیا مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع اور ہلال احمر کی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں ، امدادی ٹیموں نے جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو محایل، البرک، حلی اور القنفذہ کے ہسپتالوں میں منتقل کرا دیا ہے ۔ واضح رہے کہ محایل روڈ کا افتتاح حال ہی میں ہوا ہے یہاں متعدد خطرناک ٹریفک حادثات ہوچکے ہیں جن میں بہت سارے لوگوں کی جانیں جاچکی ہیں اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل اور حماس میں قیدیوں کے تبادلے کا معا...

سعودی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پا گیا ، اسرائیل خواتین اور کم عمر قیدیوں کو چھوڑنے پر رضامند ہو گیا ہے جس کے بدلے حماس کے زیر حراست 100 قیدیوں کو رہائی دی جائے گی ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز ترجمان وائٹ ہائوس جان کربی نے اہم ترین بیان جاری کر تے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نقل مکانی کیلئے 4گھنٹے کی اجازت دینے پر راضی ہوگیا ،جنگ بندی کاوقفہ کب ہوگا،3 گھنٹے پہلے بتایاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں مکمل جنگ بندی کی حمایت نہیں کررہے،وقفہ فلسطینیوں کے شمالی غزہ سے جانے کیلئے ہے اورغزہ کیلوگوں کوانسانی راہداری فراہم کی جائے گی۔ جان کربی نے کہا کہ چاہتے ہیں غزہ میں 150امدادی ٹرک روزانہ پہنچ سکیں،اسرائیل سے کہا ہے وقفے کے دوران کوئی حملہ نہیں ہوگا،جنگ بندی کاوقفہ کب ہوگا،3گھنٹے پہلے بتایاجائیگا۔ دوسری جانب اسرائیل نے صحافیوں کو بھی غزہ چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی شمال سے نکل جائیں،اسرائیل نے مزید پمفلٹ گرادیئے۔جن میں شہریوں کو غزہ چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں کی انڈونیشین اسپتال کے قریب بمباری سے بڑی تعداد میں شہادتوں کا خدشہ ہے،بمباری کے بعد لوگوں جانیں بچانے کیلئے بھاگتے رہے،اسرائیلی ڈرون کے الشفا اسپتال کے گیٹ پر بھی میزائل داغے گئے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 10812ہوگئی،شہید ہونیوالوں میں 4ہزار 412بچے شامل ہیں۔ ادھریورپی ملک بیلجیئم نے کہا ہے کہ فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے پر غور کررہے ہیں۔بیلجیئم وزیر نے کہا کہ غزہ میں جانیوالی امداد میں اضافہ ہونے چاہیے،فلسطینی کیلئے 20ملین یورو کی اضافی رقم دے رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی پوتی بھی اسر...

حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی پوتی اسرائیل کی جانب سے براق سکول میں کی جانے والی بمباری سے شہید ہو گئی۔ روی ہمام ہانیہ اسلامی یونیورسٹی آف غزہ میں میڈیکل کی طالبہ تھیں، حماس کے ذرائع نے اسماعیل ہانیہ کی پوتی کی شہادت کی تصدیق کر دی، براق سکول پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے۔ اسرائیل کے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ پر فضائی حملے جاری ہیں، بمباری سے فلسطینی خاندان کے خاندان اجڑ گئے، حملوں میں تقریبا 11 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے جبکہ اسرائیل کی جانب سے ہسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانس کا اسرائیل سے غزہ پر بمباری، فلسطینیوں...

فرانس نے اسرائیل سے فلسطینیوں کا قتل عام روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ فرانسیسی صدرایمانویل میکرون نے ایک انٹرویو میں کہا غزہ میں شہریوں پربمباری کا کوئی جواز نہیں۔ حملوں میں بچوں، خواتین اور بزرگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اسرائیل غزہ پر بمباری بند کرے۔جنگ بندی کا فائدہ اسرائیل کو ہی ہوگا۔ غزہ کے مسئلے کا حل انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی کے علاوہ کچھ نہیں۔ اسی طرح شہریوں کی جان بچانا ممکن ہے۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فرانسیسی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس جو آج غزہ میں کر رہی ہے وہ کل پیرس، نیو یارک اور دنیا میں کہیں بھی کرسکتی ہے۔اسرائیل کے غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جس میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ کے ہسپتالوں اور کیمپوں پراسرائیلی حملے ج...

غزہ میں جارحیت 36ویں روز میں داخل ہوگئی ، اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسرائیلی افواج نے شمالی غزہ میں فلسطینیوں کو انسانی ڈھال بنالیا، صہیونی فوج کے ٹینکوں نے غزہ کے 4 ہسپتالوں کا گھیراو کرلیا، شفا ، العودہ، القدس اور انڈونیشیا ہسپتال کے اطراف بمباری کی گئی جبکہ النصر چلڈرن اسپتال اور غزہ بلڈ بنک پر بھی بم برسا دئیے ۔ ظالم فوج نے اقوام متحدہ کے سکول اور شمالی غزہ سے انخلا کیلئے نکلنے والے نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا ، اسرائیلی بمباری میں مزید 266 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ، صیہونی فوج کے حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار 78 ہوگئی، شہدا میں 4 ہزار 880 بچے اور 3ہزارسے زائد خواتین شامل ہیں جبکہ 32 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں ۔ غزہ کی پٹی میں القدس ہسپتال پر اسرائیلی سنائپرز کی فائرنگ کے بعد فلسطینی ہلال احمر نے جمعہ کی شام اعلان کیا کہ اسرائیلی فوج نے القدس ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ پر بھی فائرنگ کی ہے۔ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں بھی مزید 19 فلسطینیوں کو شہید کردیا، فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کے 35 میں سے 18 ہسپتال مکمل طور پر بند ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کا کہنا ہے کہ غزہ کواس وقت زمین پر جہنم بنادیا گیا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور،جیل روڈ پر واقع عمارت کے فلیٹ میں آتشز...

لاہور میں جیل روڈ پر واقع عمارت کے فلیٹ میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ٹیم نے آگ پر قابو پالیا،جس کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔ ریسکیو حکام کیمطابق آگ کی لپیٹ میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا، آگ سے جاں بحق شخص کی شناخت گلریز کے نام سے ہوئی ، لاش لاہور کے جناح اسپتال منتقل کردی گئی۔ فائر بریگیڈ اور ریسکیو کی 10گاڑیاں آگ بجھانیمیں حصہ لیا۔ریسکیو ٹیم نے آگ بجھانے کے لیے اسنارکل کی مدد بھی لی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہورآلودہ شہروں کی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر...

لاہور میں گزشتہ روز کی بارش کی وجہ سے لاہور کی فضا بہتر ہوگئی۔ لاہور آلودہ شہروں کی رینکنگ میں چوتھے نمبر پرآگیا، شہر کا درجہ حرارت اس وقت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جارہا ہے، شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس اس وقت 163 ہے۔ گلبرگ میں فضائی آلودگی کا تناسب 201 ریکارڈ، زمان پارک کے اطراف میں171مال روڈ کے اطراف میں 166،اپرمال کینال روڈ پر 179شملہ پہاڑی کے اطراف میں 163 ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ ،حکومت پنجاب نے اسموگ کی صورتحال بہتر ہونے پر آج کے روز لاک ڈان سے پابندی ہٹا دی۔آنے والے دنوں میں فضائی آلودگی کی صورتحال کو مانیٹر کرکے لاک ڈان کا نفاذ کیا جائیگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب میں سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن...

دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 179 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد گرفتار کرلیے ۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں پاکپتن ، راولپنڈی ، بہاولپور اور ساہیوال میں کی گئیں، پاکپتن سے ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر ندیم بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد،2 آئی ای ڈی بم، پرائماکارڈ ، 5 ڈیٹونیٹر اور 2ہینڈ گرنیڈ ، اسلحہ اور نقدی برآمد ہوئی ہے ۔ ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت ندیم ، شہباز، خالد، مدنی اور سلمان سعید کے نام سے ہوئی ہے ، دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کاکہنا ہے کہ رواں ہفتے 769 کومبنگ آپریشنز کے دوران 82 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے جبکہ کومبنگ آپریشنز میں 31250 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

متحدہ عرب امارات کی رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کا پا...

متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) کی رئیل اسٹیٹ کی کمپنیوں کے گروپ نے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد) کے توسط اور معاونت سے پاکستان کے تعمیراتی شعبے میں 20سے 25 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ سرکاری خبر رساں اداے کے مطابق چیئرمین آباد نے تعمیراتی شعبے میں 20سے 25ارب ڈالرزکی سرمایہ کاری کا خیر مقدم اور آباد کے مکمل تعاون کی یقین دہائی کرائی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق حکومت پاکستان کے مشیر برائے گلف ممالک سردار قیصرحیات کی قیادت میں متحدہ عرب امارات کی رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کے گروپ کے وفد نے آباد ہاس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے مشیر برائے گلف ممالک سردار قیصر حیات نے کہا کہ یو اے ای کے رئیل اسٹیٹ اداروں کی کراچی کی تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری سے نا صرف پاکستان کی معیشت کو ترقی ملے گی بلکہ پاکستان کے شہریوں کو عالمی معیار کی رہائشی سہولتیں بھی میسر آئیں گی۔ سردار قیصر حیات نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی پاکستان میں 25 ارب ڈالرز سے بھی زیادہ سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ہرممکن سہولت اور تحفظ کی یقین دہانی کراتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آباد پاکستان کے تمام بلڈرز اور ڈویلپرز کی واحد نمائندہ جماعت ہے جو حکومت پاکستان کو تعمیراتی پالیسیاں بنانے میں بھی معاونت کرتی ہے۔سردار قیصرحیات نے کہا کہ پاکستان کے تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے بیرونی رئیل اسٹیٹ کے سرمایہ کاروں کے لیے آباد جیسا ادارہ ایک بہترین ذریعہ ثابت ہوگا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ آباد دبئی کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ہرممکن مدد فراہم کرے گی۔ اس موقع پر چیئرمین آباد آصف سم سم نے متحدہ عرب امارات کی رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کے گروپ کی جانب سے کراچی میں تعمیراتی شعبے میں 25 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری سے پاکستان کے تعمیراتی شعبے میں انقلاب برپا ہوگا۔انہوں نے یو اے ای کی رئیل اسٹیٹ کمپنی کو آباد کی جانب سے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی۔ آصف سم سم نے کہا کہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی اور اربنائزیشن کے رحجانات سے تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کا سازگار ماحول پیدا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 12 ملین سے زائدرہائشی یونٹس کی کمی ہے جو سرمایہ کاروں کے لیے ایک سنہری موقع ہے۔اس موقع پر سمیع ساجد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ریاست مخالف تقاریر کیس،مریم اورنگزیب، جاوید...

ریاست مخالف تقاریر کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے ن لیگی رہنماں مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی حاضری معافی کی درخواست اور ضمانتی مچلکے مسترد کر دیے۔ ن لیگی رہنماوں کیخلاف ریاست مخالف اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمہ کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کی۔ دوران سماعت ملزمان کے وکیل کی جانب سے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے مسترد کر دیا، عدالت نے ملزمان کے ضمانتی مچلکے بھی مسترد کر دیے۔ بعدازاں عدالت نے شریک ملزمان کی حاضری مکمل کرتے ہوئے سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔ خیال رہے کہ اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمہ میں انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے مریم اورنگزیب کی بریت کی درخواست پر پراسیکیوشن سے جواب طلب کر رکھا تھا، لیگی رہنماں کیخلاف تھانہ گرین ٹان پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

التحالف البِكْر .. صناعة الاستثمار وتعظيم ال...

يطرح المراقبون دائمًا تساؤلات محورها أسباب الفقر المدقع وتردّي الأوضاع الاقتصادية والسياسية التي تعيشها القارة الأفريقية منذ عقود، بالرغم من أنها أغنى قارة في العالم بثرواتها الطبيعية وهي ثاني قارة من حيث عدد السكان بعد قارة آسيا، وتمتلك موارد اقتصادية وبشرية تؤهل دولها لمكانة تختلف جذريًا عن واقعها الحالي.

 أسئلة حائرة

طرحت هذا السؤال على نفسي وأنا أتجه ناحية الدرعية لزيارة واحة الإعلام النسخة الرابعة، والتي أقامتها وزارة الإعلام في الرياض، بالتزامن مع استضافة المملكة للقمم الثلاث؛ القمة السعودية الأفريقية، والقمة العربية غير العادية، والقمة الإسلامية الاستثنائية وأنا أرى تفاءلًا غير مسبوق على مُحيّا رؤساء الدول الأفريقية، الذي تقاطروا على الرياض والوفود الأفريقية المصاحبة لهم للمشاركة في أول قمة سعودية أفريقية.

تفاءل كبير

مصدر تفاءل القادة الأفارقة يعود لعدد من المنطلقات الجيوستراتيجية الاستثمارية والاقتصادية والسياسية من ضمنها وجود قناعة وإرادة وتصميم لدى صناع القرار في القارة الأفريقية أنهم وجدوا في السعودية الشريك الاستراتيجي، السياسي والاقتصادي والاستثماري الموثوق الذي تستطيع دولهم من خلالها تعزيز الأمن والاستقرار والسلم ومن ثم الانتقال لمرحلة صناعة الاستثمارات وبناء قاعدة تجارية وسياسية صلبة مبنية على المصالح المشتركة وإرساء السلام، وتحقيق التنمية الاقتصادية المستدامة وتحويل التحديات التي تواجهها القارة الأفريقية العجوز كما يطلق عليها إلى فرص إيجابية تتحول من خلالها إلى القارة اليافعة الجاذبة.

شركة “سعودي – أفرو ” القادمة

إذن ما الذي تحتاجه القارة الأفريقية؟ وما الذي ستتمخض عنه القمة السعودية الأفريقية؟ التي تعتبر الأولى من نوعها في الرياض.

إنهاء الصراعات والحروب

يؤكد محللون أفارقة أن ما تحتاجه القارة الأفريقية في المقام الأول هو إحلال السلام والأمن وإنهاء الصراعات الداخلية من جهة والحروب دول القارة ذاتها من جهة أخرى باعتبار أنه لا تنمية، ولا رفاهية ولا استثمارات بدون صفرية الأزمات، وإلغاء مفهوم الحلول العسكرية فضلًا عن الجلوس على طاولة الحوار لحل الأزمات والحروب بشكل حضاري لتحقيق السلم ورفاهية الشعوب الأفريقية.

التأسيس لتعاون جيواستراتيجي

وليس هناك رأيان أن أجندة المملكة من خلال استضافتها القمة السعودية الأفريقية هو تأسيس لتعاون استراتيجي بعيد المدى بين المحور السعودي – الأفريقي تتلاقى فيه المصالح الجيوستراتيجية في مختلف المجالات السياسية، والاقتصادية، والاستثمارية، والأمنية، والثقافية، بما يعزز المصالح المشتركة السعودية الأفريقية ويحقق التنمية والاستقرار.

إرساء السلام في أفريقيا

ولعبت المملكة دورًا محوريًا، لإرساء دعائم الأمن والاستقرار وحل النزاعات في القارة الأفريقية، مما أثمر توقيع اتفاق جدة التاريخي للسلام بين إثيوبيا وإريتريا. كما لعبت دورًا استراتيجيًا في دعم الجهود الدولية والإقليمية، الرامية لإرساء دعائم الأمن والاستقرار وحل النزاعات ومحاربة الجماعات الإرهابية والتطرف، وتحسين القدرات الأمنية للدول الأفريقية.

واستضافت المملكة سلسلة المحادثات بين طرفي النزاع في السودان بمدينة جدة، بغرض الوصول لاتفاق سياسي بما يحقق الأمن والاستقرار، والازدهار للسودان وشعبه.

أفريقيا منجم ذهب العالم

وكانت أفريقيا على الدوام محط اهتمام الدول الكبرى مثل الولايات المتحدة والصين وروسيا، إلى جانب الدول الصاعدة.

وعلى ضوء حراك السعودية العالمي المتنامي وتحركها مع الشرق والغرب، كان لزامًا أن تعيد المملكة تموضعها مع القارة الأفريقية.

التجارب الأفريقية المريرة

لقد جربت القارة الأفريقية الأجندات التخريبية للقوى الكبرى ومخرجات علاقاتها مع القوى العظمى التي وطنّت الحروب بالوكالة داخل الدول الأفريقية بعد أن تركتها في مستنقع الحروب والصومال شاهد عيان لما حدث من مآسٍ، يدفع ثمنها الصوماليون حتى اليوم.

قناعة وإرادة أفريقية

واستيقنت دول القارة الأفريقية أن المملكة أضحت بوصلة العالم وتحظى بثقة المجتمع الدولي ولديها كل المقومات الاستثمارية والاقتصادية والقوى النفطية والسياسة المعتدلة التي تهدف لتصفير الأزمات وإحلال السلام والانتقال لمرحلة بناء الاقتصاد العربي والأفريقي، لرفاهية الشعوب واستبدال الكلاشينكوف بالجزرة بما يسهم في تعزيز الأمن والاستقرار ويحقق أهدافها التنموية والاقتصادية.

قمة مخرجات ايجابية

ويجمع الخبراء أن مخرجات القمة السعودية – الأفريقية ستحقق نجاحًا نظرًا إلى العديد من القواسم المشتركة بين الجانبين، ومن أهمها التاريخ المشرف للسعودية في القارة الأفريقية، وقربها الجغرافي، إلى جانب البعد الديني، وسياسة المملكة الواضحة والشفافة تجاه أفريقيا إذ تحظى السعودية بثقة واحترام كبيرين لدى قادة الدول الأفريقية، باعتبارها صمام أمان للعالمين العربي والإسلامي، وتقود سياسة حكيمة تركز على المصالح الاقتصادية والتنموية. فيما يوكد اقتصاديون أفارقة أن مجالات التعاون بين السعودية والدول الأفريقية كبيرة وواعدة جدًا، سواء في الاقتصاد والتجارة والاستثمارات، أو المجالات السياسية والأمنية ومكافحة الارهاب.

وتعد القارة الأفريقية ثانية قارات العالم مساحة إذ تتجاوز مساحتها ثلاثين مليون كيلومتر مربع. وتمتلك دولها الـ45 خصائص مشتركة، لكنها تختلف في المساحة وعدد السكان والموارد الاقتصادية. وتختلف التفسيرات لأصل اسم القارة الأفريقيةً، فمن قال إن أصلها فينيقي، من أفار التي تعني غبار، ومن قال إن أصلها أمازيغي من إفري وإفران وأفير أي الكهف، ويذهب تفسير ثالث إلى أنها سميت باسم إفريقس، أحد ملوك التبابعة اليمنيين القدماء. وأكد الباحثون الأنثروبولوجيون أن أفريقيا من أقدم المناطق المأهولة بالسكان على وجه الأرض، وتم في منتصف القرن العشرين اكتشاف حفريات وأدلة على وجود بشري بالقارة قبل عشرات الآلاف من القرون، وقد مرت بها حضارات مختلفة وأبرزها الرومانية واليونانية.

التخلص من الاستعمار

ولم تبدأ القارة التخلص من الاستعمار إلا بعد منتصف القرن العشرين، لكن بعض دولها دخل في نزاعات إقليمية أو عرقية، وتحول من رق الاستعمار إلى قبضة أنظمة عسكرية أو شبه عسكرية. وقد شهدت القارة بين أوائل الستينيات وأواخر الثمانينيات أكثر من سبعين انقلابًا، واغتيل 13 من رؤسائها.

تطلعات الشعوب

لقد عانت الدول الأفريقية من المجاعة بسبب الجفاف وظاهرة الاحتباس الحراري، والصراع على السلطة والحروب الأهلية، وحان الوقت لإنهاء هذه الصراعات وتغليب الحكمة والعقل وتحويل آلام الشعوب الأفريقية إلى آمال وتطلعات تنعكس على أرض الواقع عبر الأمن والسلام والاستقرار والتنمية المستدامة وهذا ما عكسه سمو ولي العهد الأمير محمد بن سلمان في كلمته التي ألقاها في افتتاح القمة السعودية الأفريقية عندما أعلن عن إطلاق مبادرة ⁧‫#خادم_الحرمين_الشريفين⁩ الإنمائية في أفريقيا بقيمة تتجاوز مليار دولار على مدى 10 سنوات.. من هنا ينطلق التحالف البِكْر وصناعة الاستثمار وتعظيم السلام.. ” سعودي – أفرو”.. الشراكة المتعاظمة.. قولًا وفعلًا.

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی 
 

 

۱۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کی جانب سے صومالیہ میں سیلاب متا...

 موغادیشو(شِنہوا) اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی نے صومالیہ میں شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے 2کروڑ50لاکھ ڈالر فراہم کیے ہیں۔

اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) نے کہا کہ فنڈز سے جانی نقصانات اور بیماریوں کے پھیلنے کو روکنے، اور غذائی عدم تحفظ کو دور کرنے کی کوششوں کو مدد ملے گی۔

او سی ایچ اے نے ایک بیان میں کہا کہ ایسے وقت میں جب تمام ممکنہ امدادی اقدامات پر عمل کیا جا رہا ہے، اس شدت کے سیلاب کے نقصانات کو صرف کم کیا جا سکتا ہے اسے روکا نہیں جا سکتا۔

دوسری جانب صومالیہ کی حکومت اور اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ انہوں نے ملک کے جنوبی حصے میں سیلابی پانی میں پھنسے 2ہزار400 سے زائد متاثرین کو نکالنے کے لیے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔

اقوام متحدہ اور اس کے شراکت داروں کا اندازہ ہے کہ موجودہ برساتی موسم (اکتوبر سے دسمبر) میں سیلاب سے 16لاکھ  لوگ متاثر اور 15 لاکھ ہیکٹر زرعی زمین ممکنہ طور پر تباہ ہو سکتی ہے۔

 
۱۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا-یوگیکارتا-وہیل شارک۔ پھنسی ہوئی

انڈونیشیا کے یوگیکارتا کے ساحل پر ریسکیو اہلکارپھنسی ہوئی وہیل شارک کوپانی میں منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-شنگھائی-سی آئی آئی ای- مصنوعات

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں چھٹی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) میں جی ای ہیلتھ کیئرکے بوتھ  کا منظر۔(شِنہوا)

 

۱۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطی -غزہ-فلسطینی-اسرائیلی تنازعہ

غزہ پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں اسرائیلی فضائی حملوں میں تباہ ہونے والی عمارتوں کے سامنے بچے کھڑے ہیں۔(شِنہوا)

 

۱۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تھائی لینڈ اور چین کی جانب سے گرین ٹیکنالوجی...

بنکاک(شِنہوا)  تھائی لینڈ اور چین نے بنکاک میں 2023 گرین ٹیکنالوجی ایکسپو کا مشترکہ انعقاد کیا ہے جس کا مقصد تعاون کو مضبوط بنانا اور موسمیاتی تبدیلی کے عمل اور کاربن غیر جانبداری میں کامیابیوں کوپیش کرنا ہے۔

جمعرات سے اتوار تک جاری رہنے والی  ایکسپو میں چین، تھائی لینڈ اور دیگر جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی جدید ترین ماحول دوست ٹیکنالوجیز اور صنعتی ماڈلزکو پیش  کیا گیا، جو بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت اعلیٰ معیار کی ترقی کے ساتھ ساتھ سبز انقلاب کے مواقع اور معلومات کا اشتراک کرنے میں معاونت کرتے ہیں۔

 10ہزار مربع میٹرپر نمائش تھائی چین ایسوسی ایشن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور چائنہ کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ (شنگھائی) کی مشترکہ کوشش ہے۔ اس میں گرین ٹریول، گرین انرجی، ویسٹ مینجمنٹ سلوشنز اور گرین پروڈکٹس سے متعلقہ ایک متنوع رینج کی نمائش کی گئی ہے۔

 
۱۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تھائی لینڈ اور چین کی جانب سے گرین ٹیکنالوجی...

بنکاک(شِنہوا)  تھائی لینڈ اور چین نے بنکاک میں 2023 گرین ٹیکنالوجی ایکسپو کا مشترکہ انعقاد کیا ہے جس کا مقصد تعاون کو مضبوط بنانا اور موسمیاتی تبدیلی کے عمل اور کاربن غیر جانبداری میں کامیابیوں کوپیش کرنا ہے۔

جمعرات سے اتوار تک جاری رہنے والی  ایکسپو میں چین، تھائی لینڈ اور دیگر جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی جدید ترین ماحول دوست ٹیکنالوجیز اور صنعتی ماڈلزکو پیش  کیا گیا، جو بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت اعلیٰ معیار کی ترقی کے ساتھ ساتھ سبز انقلاب کے مواقع اور معلومات کا اشتراک کرنے میں معاونت کرتے ہیں۔

 10ہزار مربع میٹرپر نمائش تھائی چین ایسوسی ایشن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور چائنہ کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ (شنگھائی) کی مشترکہ کوشش ہے۔ اس میں گرین ٹریول، گرین انرجی، ویسٹ مینجمنٹ سلوشنز اور گرین پروڈکٹس سے متعلقہ ایک متنوع رینج کی نمائش کی گئی ہے۔

 
۱۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-شنگھائی-سی آئی آئی ای- مصنوعات

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں چھٹی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای ) میں شیورلیٹ کے ایک الیکٹرک ٹرک کی نمائش کی گئی۔(شِنہوا)

 
۱۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جرمن کمپنیوں کا چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکس...

شنگھائی (شِنہوا) جرمنی کی بہت سی  کمپنیوں  نے مسلسل چھٹے سال شنگھائی میں چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) میں نئی مصنوعات متعارف کرائی ہیں،جس سے انہیں چینی مارکیٹ میں مزید اعتمادحاصل ہوا ہے۔

بائر نے 700 مربع میٹرکے ریکارڈ بوتھ ایریا میں فارماسیوٹیکل (اینڈ ریڈیالوجی)، کنزیومر ہیلتھ اور کراپ سائنس کے  تین شعبوں کے  ساتھ چھٹی سی آئی آئی ای میں شرکت کی۔  

بائر نے اپنے چینی شراکت داری کے نیٹ ورک کو وسعت دینے کے لیے مقامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے اور چین میں اپنی موجودگی کو بڑھانے کے لیے اپنے اعتماد اور عزم کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

بائر چین کےعوامی امور، سائنس اور پائیداری کے نائب صدرگاو یونگ نے کہا کہ سی آئی آئی ای نے چینی مارکیٹ میں طلب اور عالمی منڈی میں سپلائی کے درمیان تیزی اور مؤثر طریقے سے چینل کھول دیے ہیں۔ نمائش سے بائر کو مقامی حکومتوں، صنعتی شراکت داروں اور صارفین کے ساتھ مربوط  تعلق قائم کرنے کے لیے مؤثر طریقے سے چینلز تیار کرنے میں بھی مدد ملی۔

 ایکسپو کے دوران، بائر فارماسیوٹیکل نے چین میں بائرکو۔لیب انکیوبیٹر کھولنے کے لیے معاہدے پر دستخط کیے۔

 
۱۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جرمن کمپنیوں کا چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکس...

شنگھائی (شِنہوا) جرمنی کی بہت سی  کمپنیوں  نے مسلسل چھٹے سال شنگھائی میں چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) میں نئی مصنوعات متعارف کرائی ہیں،جس سے انہیں چینی مارکیٹ میں مزید اعتمادحاصل ہوا ہے۔

بائر نے 700 مربع میٹرکے ریکارڈ بوتھ ایریا میں فارماسیوٹیکل (اینڈ ریڈیالوجی)، کنزیومر ہیلتھ اور کراپ سائنس کے  تین شعبوں کے  ساتھ چھٹی سی آئی آئی ای میں شرکت کی۔  

بائر نے اپنے چینی شراکت داری کے نیٹ ورک کو وسعت دینے کے لیے مقامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے اور چین میں اپنی موجودگی کو بڑھانے کے لیے اپنے اعتماد اور عزم کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

بائر چین کےعوامی امور، سائنس اور پائیداری کے نائب صدرگاو یونگ نے کہا کہ سی آئی آئی ای نے چینی مارکیٹ میں طلب اور عالمی منڈی میں سپلائی کے درمیان تیزی اور مؤثر طریقے سے چینل کھول دیے ہیں۔ نمائش سے بائر کو مقامی حکومتوں، صنعتی شراکت داروں اور صارفین کے ساتھ مربوط  تعلق قائم کرنے کے لیے مؤثر طریقے سے چینلز تیار کرنے میں بھی مدد ملی۔

 ایکسپو کے دوران، بائر فارماسیوٹیکل نے چین میں بائرکو۔لیب انکیوبیٹر کھولنے کے لیے معاہدے پر دستخط کیے۔

 
۱۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں