• Columbus, United States
  • |
  • ١١ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

جاپان امریکہ اور بھارت کےتین اسکالرز نےکیوٹو...

کیوٹو، جاپان(شِنہوا) جاپان، امریکہ اور بھارت کے تین اسکالرز کو بالترتیب جدید ٹیکنالوجی، بنیادی علوم اور فنون وفلسفہ کے شعبوں میں ان کی عظیم کامیابیوں کے اعتراف میں 38ویں سالانہ کیوٹو پرائز سے نوازا گیاہے۔ عالمی سطح پر کامیابیوں کے اعتراف میں جاپان کا سب سے بڑا پرائیویٹ اعزاز، کیوٹو پرائز 1985 سے ہر سال اناموری فاؤنڈیشن کی طرف سے پیش کیا جاتا ہے، تاکہ ان لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے جنہوں نے انسانی زندگی کی بہتری کے لیے جدید ٹیکنالوجی، بنیادی سائنس اور فنون و فلسفہ کے تین شعبوں میں عظیم کامیابیوں کے ذریعے نمایاں خدمات انجام دی ہوں۔ کیوٹو پرائز کے کئی انعام یافتہ افراد کو بعد میں نوبل انعام سے نوازا جا چکا ہے۔ اناموری فاؤنڈیشن کے مطابق جمعہ کو جاپان کے کیوٹو شہر میں ایک تقریب میں  جاپان کے تولیدی ماہر حیاتیات رے یوژویاناگیماچھی جو 27 ستمبر کو 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئے،کو "مصنوعی حمل کے ذریعے مویشیوں کی افزائش نسل اور انسانی معاون تولیدی ٹیکنالوجی (اے آر ٹی) کی ترقی میں اہم شراکت" پر جدید ٹیکنالوجی کے کیوٹو انعام سے نوازاگیا۔

بنیادی سائنسز میں کیوٹو انعام امریکی ریاضی دان اور ماہر طبیعیات ایلیٹ ایچ لیب کو، ان کی  جسمانی طبیعیات پر مبنی طبیعیات، کیمسٹری، اور کوانٹم انفارمیشن سائنس میں علمی ریاضیاتی تحقیق پر دیا گیا۔

بھارتی آرٹسٹ نالنی ملانی کو فنون اور فلسفہ میں کیوٹو پرائز سے نوازا گیا۔

۱۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چائنہ امپورٹ ایکسپو میں ریکارڈ تعداد میں ابت...

شنگھائی (شِنہوا)چھٹی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) میں ایک سال تک اشیا اور خدمات کی خریداری کے لیے مجموعی طور پر78ارب41کروڑ ڈالر مالیت کےریکارڈ ابتدائی سودے ہوئے۔

سی آئی آئی ای بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر سن چھنگھائی نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.7 فیصد زیادہ ہے۔

سن نے بتایا کہ ایکسپو میں 154 ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی،اور یہ کہ 128 ممالک اور خطوں کے 3ہزار400 سے زائد کاروباری اداروں نے نمائش میں شرکت کی، جس میں 442 نئی مصنوعات، ٹیکنالوجیز اور خدمات کی نمائش کی گئی۔عہدیدار نے بتایا کہ شرکاء میں 289 فارچیون 500 کمپنیاں اور صنعتی رہنما شامل ہوئے  جو ایک ریکارڈ تعداد ہے۔

انوویشن انکیوبیشن زون میں، اس سال کی سی آئی آئی ای میں 39 ممالک اور خطوں کے 300 سے زیادہ جدید منصوبے نمائش کے لیے رکھے گئے۔ اس سال جدید منصوبوں کی تعداد گزشتہ دو سالوں کے مشترکہ منصوبوں سے زیادہ رہی۔

۱۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ کے معاملے پر یورپ منافقت کا مظاہرہ کر رہ...

سپین کی وزیر برائے سماجی حقوق آئیون بیلارے نے کہا ہے کہ عالمی برادری اسرائیل کے حملے کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام ہو گئی،الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے ہسپانوی وزیر برائے سماجی حقوق آئیون بیلارے نے کہا ہے کہ اسرائیل، فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرے، یوکرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرنے والے اسرائیل کی غزہ پر بمباری اور ہلاکتوں پر گونگے بہرے ہوگئے،سپین کی وزیر آئیون بیلارے نے کہا کہ غزہ میں ہزاروں بچوں کی موت پر غمزدہ مائیں شدت سے چیخ چیخ کر اپنے بچوں کے قتل کی گواہی دے رہی ہیں لیکن اب بھی بہت سارے ممالک اور رہنما خاموش ہیں،آئیون بیلارے نے کہا ہے کہ عالمی تنظیمیں، کمیشنز اور یونینز جو غزہ کے معاملے میں بہت کچھ کر سکتے ہیں نے چپ سادھے رکھی ہے، یورپی کمیشن بھی منافقت کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ پرحکمرانی یا قبضہ نہیں چاہتے، حماس کیخلا...

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کا مطلب حماس کے سامنے ہتھیار ڈالنا ہے، فلسطینی غزہ کی پٹی میں زیر حراست قیدیوں کی رہائی کے بغیر کوئی جنگ بندی نہیں ہو گی،امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہم غزہ پر حکمرانی یا قبضہ نہیں کرنا چاہتے، غزہ میں حماس کے خلاف لڑائی جاری رہے گی، البتہ اس دوران عام شہریوں کے انخلا کا راستہ شامل ہوگا،انہوں نے کہا کہ ہم نے جنگ کے لیے بغیر ٹائم ٹیبل کے اہداف مقرر کیے کیونکہ اس میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے،عرب میڈیا کے مطابق ایکسیس کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے کہا ہے کہ اگر حماس کے قیدیوں کی رہائی کا معاہدہ ہوتا ہے تو اسرائیل جنگ بندی کو بڑھانے کے لیے تیار ہے،انہوں نے واضح کیا کہ واشنگٹن اسرائیل کو جنگ بندی پر مجبور کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا، امریکی دبا ئونے اسرائیل کو غزہ میں لڑائی کی "حکمت عملی کے تبدیل " کرنے پر راضی کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی وزیر خارجہ سے برطانوی ہم منصب کی ملاقا...

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے ملاقات کی ہے،عرب میڈیا کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے والی ملاقات میں دونوں وزرا نے سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کے فروغ کا جائزہ لیا ،سعودی اور برطانوی وزرائے خارجہ نے غزہ کی موجودہ صورتحال اور قیام امن کے لیے بھی تبادلہ خیال کیا ،شہزادہ فیصل بن فرحان نے سعودی عرب کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے انسانی امداد کے لیے راستے کھولنے کا پر زور مطالبہ کرتے ہیں،اپنے مشرق وسطی کے دورے کے دوران کلیورلی کی اردن، لبنان، فلسطینی اتھارٹی، بحرین اور کویت کے وزرائے خارجہ سے ملاقات متوقع ہے، وہ جی 7اجلاس میں شرکت کے بعد ٹوکیو سے ریاض پہنچے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین،نئے دور میں شی زانگ کی حکمرانی کے بارے س...

بیجنگ (شِںہوا) چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات نے نئے دور میں خود اختیار خطے شی زانگ کی حکمرانی بارے میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی پالیسیز پر ایک وائٹ پیپر جاری کردیا ہے۔

اس وائٹ پیپر کا عنوان "نئے دور میں شی زانگ کی حکمرانی پر سی پی سی کی پالیسیاں، نقطہ نظر اور کامیابیاں" ہے۔

وائٹ پیپر میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ نئے دور میں شی زانگ کی حکمرانی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی ہدایات نے خطے میں مختلف منصوبوں میں ہمہ جہت ترقی اور تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔

وائٹ پیپر کے مطابق 2012 میں منعقدہ  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے شی زانگ نے غیر معمولی ترقی اور بڑی تبدیلیوں کا تجربہ کیا جس سے لوگوں کو زیادہ ٹھوس فوائد ملے۔

شی زانگ کی مجموعی مقامی پیداوار 2022 میں 213.26 ارب یوآن (تقریباً 29.3 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی، یہ 2012 کے بعد سے 8.6 فیصد کی اوسط سالانہ ترقی  کو ظاہر کرتی ہے۔

اس مدت میں خطے کے ریلوے نیٹ ورک کی لمبائی تقریباً دوگنی ہوگئی اور 5 جی نیٹ ورک نے وہاں کی تمام کاؤنٹیز اور اہم قصبوں کا احاطہ کیا ہے۔

اس خطے نے مکمل غربت کا بھی خاتمہ کیا  اور 2021 تک تبتی شہریوں کی اوسط عمر بڑھ کر 72.19 سال ہوگئی تھی۔

دستاویز کے مطابق ملک کے باقی حصوں کے ساتھ ملکر شی زانگ کے لوگوں نے چینی قوم کے خوشحال ہونے سے حاصل قوت میں زبردست تبدیلی کا مشاہدہ کیا اور اب وہ ہر اعتبار سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے نئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔

سال 2020 میں شی زانگ پر منعقدہ 7 ویں قومی اجلاس میں نئے دور میں شی زانگ کی حکمرانی کے لئے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے رہنما خطوط کا خاکہ پیش کیا گیا۔ چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم پر عملدرآمد اور شی زانگ کی حقیقی صورتحال پر مبنی رہنما خطوط شی زانگ بارے امور پر گہری سمجھ بوجھ کو ظاہر کرتے ہیں۔

وائٹ پیپر میں ان ہدایات کو "شی زانگ کو مستحکم کرنے میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی ماضی کی کامیابی اور مستقبل کی ترقی بارے اس کے منصوبوں کی عکاسی" قرار دیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق یہ رہنما خطوط شی زانگ پر حکمرانی میں مستقبل کی سمت اور حکمت عملی بارے متعدد سوالات کے جوابات مہیا کرتے ہیں اور خطے سے متعلق ان تمام اقدامات میں عمل بارے بتا تے ہیں۔

پیش لفظ اور اختتام کے علاوہ وائٹ پیپر 6 حصوں  "نئے ترقیاتی فلسفے کا مکمل نفاذ"، "ثقافتی اور اخلاقی ترقی میں قابل ذکر کامیابیاں"، "نسلی اور مذہبی اداروں میں ٹھوس پیشرفت"، "پائیدار اور مستحکم سماجی ترقی"، "مضبوط ماحولیاتی سلامتی رکاوٹ" اور "جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کو مضبوط بنانا" پر مشتمل ہے۔

۱۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، شی زانگ میں مذہبی عقائد پر مکمل آزادی ہ...

بیجنگ (شِںہوا) چین کے شی زانگ خوداختیار خطے میں مذہبی عقیدے کی آزادی کی مکمل ضمانت موجود ہے اور مذہبی سرگرمیاں منظم انداز میں انجام دی جاتی ہیں۔

چینی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے "نئے دور میں شی زانگ کی حکمرانی پر سی پی سی کی پالیسیاں، نقطہ نظر اور کامیابیاں" کے عنوان سے جمعہ کے روز جاری کردہ وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ اس خطے میں آج تقریباً 46 ہزار بدھ راہب اور را ہباؤں کے لئے  تبتی بدھ مت کی سرگرمیوں کے 1 ہزار 700 سے زائد مقامات موجود ہیں۔ اس کے ساتھ تقریباً 12 ہزار مقامی مسلمانوں کے لئے 4 مساجد اور 700 عیسائیوں کے لئے ایک کیتھولک چرچ موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق شوٹن میلہ ، بٹر لیمپ میلہ ، ساگا دوا میلہ، جھیلوں اور پہاڑوں کے گرد چکر سمیت 1 ہزار  سے زائد مذہبی اور لوک سرگرمیاں روایتی رسومات کو محفوظ رکھنے اور جدید ثقافتی عناصر کی نئی روح اجاگر کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

۱۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے شی زانگ کی ثقافتی صنعت میں مضبوط ترقی...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی شی زانگ خوداختیار خطے کی ثقافتی صنعت خوشحال اور متحرک ہے اور اہم ثقافتی پروگرام شروع کیے گئے ہیں۔

یہ بات چینی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کی جانب سے جمعہ کے روز جاری کردہ ایک وائٹ پیپر میں کہی گئی ہے جس کا عنوان " نئے دور میں شی ژانگ کی حکمرانی پر سی پی سی کی پالیسیاں، نقطہ نظر اور کامیابیاں" ہے۔

وائٹ پیپر کے مطابق 2022 کے اختتام تک شی زانگ میں 8 ہزار سے زائد ثقافتی اداروں نے رجسٹریشن کرائی تھی جن میں 70 ہزار سے زائد افراد کام کرتے ہیں۔ خطے میں ثقافتی اور متعلقہ صنعتوں کی ایڈیڈ ویلیو 6.33 ارب یوآن (تقریباً 88 کروڑ 16 لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالرز) تک پہنچ چکی ہے۔

اس میں بتایا گیا ہے کہ 13 ویں پانچ سالہ منصوبے (2020-2016) کے دوران 91 اہم ثقافتی منصوبوں پر کامیابی سے عملدرآمد ہوا جس میں تقریباً 50 ارب یوآن کی مجموعی سرمایہ کاری کی گئی۔

۱۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ شنگھائی ۔ سی آئی آئی ای ۔ پاکستانی نما...

چین، مشرقی شہر شنگھائی میں چھٹی چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں پاکستانی نمائش کنندہ حبیب الرحمان ہاتھ سے بنے قالین ترتیب سے رکھ رہا ہے۔ (شِںہوا)

امریکا نے غزہ جنگ میں ایران اور اس کے حمایت...

امریکا نے ایک بار پھر اسرائیل فلسطین تنازعے میں کردار اور غزہ جنگ میں ایران اور اس کے حمایت یافتہ مسلح گروہوں کی جانب سے جنگ کے پھیلا ئوکی کوششوں سے متعلق خدشات کو مسترد کردیامشرق وسطی میں انسانی معاملات سے متعلق امریکا کے خصوصی نمائندے ڈیوڈ اسٹارفیلڈ نے غزہ جنگ کے پھیلا ئوکیلئے ایران اور اس کے حمایت یافتہ گروہوں کی مداخلت کے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتہائی اہم بات ہے کہ ایران اور حزب اللہ غزہ جنگ میں کوئی اشتعال انگیز ایکشن نہیں لے رہے،صحافیوں کے ساتھ ایک آن لائن بریفنگ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لبنان کی سرحد پر اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپوں میں شدت غیر ارادی ہے، ہم نہیں سمجھتے کہ ان جھڑپوں میں کوئی بڑی اہم بات ہے،ڈیوڈ اسٹارفیلڈ کا کہنا تھا کہ اِس وقت حقیقت یہی ہے کہ ایران یا اس کے حمایت یافتہ مسلح گروہوں کی جانب سے غزہ جنگ میں شدت یا جنگ کے پھیلائو کیلئے کوششوں سے متعلق کسی قسم کی علامات ہیں اور نہ ہی شواہد موجود ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور امریکہ کے درمیان موسمیاتی تبدیلی پر...

کینیڈا میں یہودیوں کے 2اسکولوں پر فائرنگ کی گئی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے شہر مونٹریل میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 2اسکولوں کو نشانہ بنایا گیا، انتظامیہ کو واقعے کا علم صبح کے وقت ہوا جب انہوں نے

بیجنگ (شِںہوا) موسمیاتی تبدیلی بارے چینی خصوصی مندوب شئے ژین ہوا اور ان کے امریکی ہم منصب جان کیری کے درمیان کیلیفورنیا میں ہونے والی بات چیت کامیابی سے ختم ہوگئی۔

چینی وزارت حیاتیات و ماحولیات نے بتایا کہ فریقین نے بالی میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے پر عمل درآمد کرنے سے متعلق جامع اور تفصیل کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

وزارت نے کہا کہ فریقین نے موسمیاتی تبدیلی بارے دوطرفہ تعاون و اقدامات ، موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آف پارٹیز کانفرنس کے 28 ویں اجلاس کی کامیابی کو مشترکہ طور پر فروغ دینے پر مثبت نتائج حاصل کیے۔

اسکول کے دروازے پر گولیوں کے نشان دیکھے،رپورٹس کے مطابق رواں ہفتے ہی شہر میں قائم ایک عبادت گاہ کو بھی آگ لگانے کا واقعہ رونما ہوچکا ہے، اس کے علاوہ کنکورڈیا یونیورسٹی میں فلسطینیوں اور اسرائیل کے حامی طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپیں بھی دیکھنے میں آئی ہیں،اس واقعے پر کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ مجھے علم ہیں کہ اس وقت جذبات ابھرے ہوئے ہیں اور لوگ خوفزدہ ہیں لیکن ایک دوسرے پر حملے کرنے والے ہم کینیڈین میں سے نہیں ہیں،دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

چین نے ژونگ شینگ-6 ای سیٹلائٹ لانچ کردیا

شی چھانگ (شِنہوا) چین نے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان میں شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ مرکز سے ایک نیا سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں بھیج دیا ہے۔

سیٹلائٹ ژونگ شینگ-6 ای جمعرات کی شام 7 بج کر 23 منٹ (بیجنگ وقت) پر لانگ مارچ تھری بی کیریئر راکٹ سے خلا میں بھیجا گیا اور یہ کامیابی سے مدار میں داخل ہوگیا۔

یہ لانگ مارچ سیریز کیریئر راکٹ کی 496 واں مشن پرواز تھی۔

۱۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ شنگھائی ۔ سی آئی آئی ای ۔ پاکستانی نما...

چین، مشرقی شہر شنگھائی کے  گرین لینڈ گلوبل کموڈیٹی ٹریڈنگ مرکز میں حبیب الرحمان (دائیں) نمک کے بنے لیمپ متعارف کرارہا ہے۔(شِںہوا)

چین ۔ سنکیانگ ۔ بورتالا ۔ چرواہے کا گاؤں۔ سی...

چین ، شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود  اختیار خطے کے علاقے بورتالا کے منگولین خوداختیار پریفیکچر کے دیہات بوغدال میں دیہاتی منگولین روایات کے تحت شادی کی تقریب میں  رقص کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۱۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور ملائیشیا کا دوطرفہ تعلقات کو مزید فر...

کوالالمپور(شِنہوا) چینی نائب صدر ہان ژینگ نے کہا ہے کہ چین دو طرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے لیے ملائیشیا کے ساتھ مشترکہ کوششیں کرے گا، دونوں ممالک اگلے سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ منائیں گے۔

ملائیشیا کے سپریم ہیڈ سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ کے ساتھ ملاقات کے دوران ہان نے کہا کہ چین اور ملائیشیا سمندر پار دوستانہ ہمسایوں کی حیثیت سے دوستی کی ایک طویل تاریخ کے حامل ہیں اور چین ہم نصیب مستقبل کے ساتھ مشترکہ کمیونٹی کی تعمیر کی رہنمائی میں ملائیشیا کے ساتھ اعلیٰ معیار کی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کے لیے مل کر کام ان کے متعلقہ قومی ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد پیش رفت اور دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو تقویت دے گا۔

انہوں نے کہا کہ چین ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعاون کی کوششوں کو تیز کرنے اور ملائشیا سمیت جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے رکن ممالک کے ساتھ مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ہمیشہ  سے تیار ہے تاکہ خطے میں پائیدار خوشحالی اور استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔

اس موقع پر سلطان عبداللہ نے کہا کہ چین کی مضبوط اقتصادی ترقی نے آسیان کے رکن ممالک کی ترقی کو آگے بڑھایا ہے، ملائیشیا دونوں ممالک کے عوام کے بہتریں مفاد کے لیے دوطرفہ تعاون کو اپ گریڈ کرنے کے لیے تیار ہے۔

چین نے خدمات میں سرحد پار تجارت کی منفی فہرس...

بیجنگ (شِںہوا) چین نے خدمات میں سرحد پار تجارت کی منفی فہرستوں کا خاتمہ تیز کرنے کے لئے قومی اور آزمائشی آزاد تجارتی خطے کے قیام میں تیزی لانے کا اعلان کیا ہے تاکہ کھلے پن کو فروغ دیا جاسکے۔

چینی وزارت تجارت کے ترجمان ہی یاڈونگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ چین نے جولائی 2021 میں ہائی نان آزاد تجارتی بندرگاہ پر خدمات کی تجارت پر اپنی پہلی منفی فہرست جاری کی تھی جس میں واضح کیا گیا تھا کہ مقامی اور غیر ملکی خدمات فراہم کرنے والوں کو ان شعبوں میں مساوی رسائی حاصل ہونا چاہئے جو اس فہرست میں نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ خدمات میں تجارت کے ملکی انتظام بارے ایک اہم اصلاح ہے۔

وزارت کے ستمبر میں جاری کردہ تازہ اعدادوشمار کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاری کی رسائی بارے منفی فہرستوں میں 2013 کے بعد سے 80 فیصد سے زیادہ کی کمی ہوچکی ہے۔ منفی فہرست بارے یہ تصور پہلی بار شنگھائی میں چین کے اولین آزمائشی آزاد تجارتی خطے میں اپنایا گیا تھا۔

۱۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، چھنگ ہائی۔ تبت سطح مرتفع کو کاربن سے پا...

بیجنگ (شِنہوا) دنیا کی بلند ترین سطح مرتفع چھنگ ہائی ۔ تبت سطح مرتفع کو کاربن سے پاک کردیا گیا ہے۔

شی زانگ خوداختیار خطے کی حکومت کے چیئرمین یان جن ہائی نے "نئے دور میں شی زانگ کی حکمرانی پر سی پی سی کی پالیسیاں، نقطہ نظر اور کامیابیاں" کے عنوان سے وائٹ پیپر پر ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس ضمن میں سطح مرتفع کا علاقہ چین بھر  میں سب سے آگے ہے۔

سبز ترقی کو فروغ دینے کی شی زانگ کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سطح مرتفع پر جنگلات کا رقبہ بڑھ کر 12.31 فیصد ہوگیا ہے۔

یان نے خطے میں ہوا کے معیار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شی زانگ میں بہترین یا اچھے ہوا کے معیار والے دنوں کا تناسب 99 فیصد سے زیادہ تک ہوچکا ہے اور خطے کا دارالحکومت لہاسا ہوا کے معیار کے اعتبار سے ملک میں سرفہرست ہے۔

۱۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چھٹی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کے دوران...

شنگھائی(شِنہوا) چھٹی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) کے دوران امریکی فوڈ اینڈ ایگریکلچر پویلین میں شریک نمائش کنندگان نے مجموعی طور پر 50کروڑ50لاکھ  ڈالر مالیت کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

شنگھائی میں امریکی چیمبر آف کامرس(ایم چیم شنگھائی)  اور امریکی محکمہ زراعت کے زیر اہتمام،چھٹی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو  میں امریکن فوڈ اینڈ ایگریکلچر پویلین پہلی بار ہے جب امریکی حکومت نے اس عظیم الشان تقریب میں شرکت کی ہے۔

سترہ صنعتی انجمنوں، ریاستی حکومتوں اور کمپنیوں نے امریکی پویلین میں خوراک اور زرعی مصنوعات کی وسیع رینج کی نمائش کی ہے۔

ایم چیم شنگھائی کے صدر ایرک ژینگ نے کہا کہ امریکی فوڈ اینڈ ایگریکلچر پویلین کی کامیابیاں ہماری توقعات سے بڑھ کر ہیں۔سی آئی آئی ای امریکی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہواہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم چیم شنگھائی اس بے مثال امپورٹ ایکسپو سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چین میں اپنے کاروبار کو بڑھانے میں امریکی کمپنیوں کی مدد جاری رکھے گا۔

۱۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، چھٹے چائنہ بین الاقوامی درآمدی میلے میں...

شنگھائی (شِنہوا) شنگھائی میں چھٹی چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں متعدد جدید اعلیٰ ٹیکنالوجی مصنوعات ، ٹیکنالوجیز اور خدمات پیش کی گئی ہیں۔

چین، مشرقی شہر شنگھائی میں چھٹی چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) میں ایک خاتون سیمنز کی پلانٹ فیکٹری دیکھ رہی ہے۔ (شِںہوا)

چین، مشرقی شہر شنگھائی میں چھٹی چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) میں ہیگزاگون کے تیار کردہ روبوٹ کتے دیکھے جاسکتے ہیں۔ (شِںہوا)

چین، مشرقی شہر شنگھائی میں چھٹی چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) میں ٹیکساس انسٹرومنٹس کے ایک بوتھ پر عملہ کا ایک رکن اشاروں سے روبوٹ بازو کو کنٹرول کررہا ہے۔  (شِںہوا)

چین، مشرقی شہر شنگھائی میں چھٹی چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) میں لوگ ہونڈائی موبیس کے ایک بوتھ پر خودکار ڈرائیونگ کی تصوراتی گاڑی دیکھ رہے ہیں۔  (شِںہوا)

۱۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ سنکیانگ ۔ ہوتان ۔ سیاحت

چین، شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار خطے کی کاؤنٹی ہوتان میں یوتکان ثقافتی خوبصورت مقام پر فنکار اپنے فن  کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۱۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ شان ڈونگ ۔ چھنگ ڈاؤ ۔ زرعی مصنوعات ۔ ت...

چین ، مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر چھنگ ڈاؤ میں لوگ 20 ویں چائنہ بین الاقوامی زرعی تجارتی میلے  میں شریک ہیں۔ (شِنہوا)

۱۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین بقا کے خطرے سے دوچار انواع کے تحفظ کے لی...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ وہ دیوہیکل  پانڈا اور خطرے سے دوچار دیگر انواع کے تحفظ کے لیے  امریکہ سمیت متعلقہ ممالک کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے اور مثبت کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز باقاعدہ پریس بریفنگ میں مئے شیانگ اور تیان تیان نامی پانڈا کے جوڑے اور اس کے نربچے شیاؤ چھی کے امریکہ میں قیام کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کیا۔ یہ پانڈا واشنگٹن کے سمتھسونین کے قومی چڑیا گھر سے واپس چین لائےجارہے ہیں۔

وانگ نے کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان تعاون کے معاہدے کے مطابق تینوں پانڈے شیڈول کے مطابق چین واپس آ رہے ہیں۔ ہم انہیں واپس خوش آمدید کہتے ہیں۔

وانگ نے کہا کہ دیوہیکل پانڈا ایک نایاب اور خطرے سے دوچار جنگلی جانور ہے جسے پوری دنیا کے لوگ پسند کرتے ہیں اور یہ چین اور بیرونی ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلوں کے لیے دوستی کا ایک سفیر بھی ہے۔

وانگ نے کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان دیوہیکل پانڈا کے تحفظ اور تحقیق کے بارے میں تعاون 1996 میں شروع ہوا اور چڑیا گھر کے ساتھ چین کا تعاون 2000 میں شروع ہوا۔ دونوں ممالک نے اچھے تعاون پر مبنی تعلقات قائم کیے اور دیوہیکل پانڈوں کے تحفظ اور افزائش، بیماریوں کی روک تھام اور کنٹرول، تشخیص اور علاج اور عوامی آگاہی کے حوالے سے مثبت نتائج حاصل کیے ہیں، جس نے دونوں جانب کے عوام کے درمیان دوستی کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

مئے شیانگ کے خاندان کے واپس چین آنے کے بعد، امریکہ میں اب بھی چار دیگر دیو قامت پانڈے موجود ہیں، جو اس وقت اٹلانٹا کے چڑیا گھر میں موجود ہیں۔

۱۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-افریقہ پائیدار سرمایہ کاری سربراہی کانفر...

نیروبی(شِنہوا) چین-افریقہ پائیدار سرمایہ کاری سربراہی کانفرنس  2023 کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں گزشتہ روز شروع ہوگئی ، جس میں مندوبین نے ایک منصفانہ اور ماحول دوست منتقلی کے لیے بہتر تعاون کے مطالبے کا اعادہ کیا۔

ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف)، افریقہ میں چینی کاروباری اداروں کے اتحاد برائے سماجی ذمہ داری( اے سی بی اے ایس آر)اور مالیاتی مرکز برائے جنوب جنوب تعاون کے اشتراک سے منعقد ہونے والی اس سمٹ میں سینئر پالیسی ساز، سفارت کار، سرمایہ کار  اور ماحول دوست کاروباری اداروں کے نمائندے شریک ہیں۔

دن بھر جاری رہنے والی سمٹ کے دوران،عوامی جمہوریہ کانگو، کینیا، زیمبیا، زمبابوے اور یوگنڈا کی گرین اسٹارٹ اپس کے نمائندوں نے کاروباری شراکت کو محفوظ بنانے کے لیے چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ بات چیت کی۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے خصوصی ایلچی، مارکو لیمبرٹینی نے کہا کہ اس سمٹ نے افریقہ اور چین کو ایک پلیٹ فارم فراہم کیا تاکہ وہ علم اور بہترین طریقوں کا اشتراک کرسکیں جو ماحولیاتی ذمہ داری اور ماحول دوست ترقی کو فروغ دینے کے لیے درکار ہیں۔

اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ موسمیاتی بحران اور حیاتیاتی تنوع کے نقصان کے افریقہ پر بہت زیادہ اثرات مرتب ہورہے ہیں، لیمبرٹینی نے کہا کہ چین کی طرف سے سرمائے اور ماحول دوست ٹیکنالوجیز کو ریورس کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افریقہ میں چین کی سرمایہ کاری افریقہ کی ہمہ گیر ماحول دوست ترقی کے لیے بہترین معاون ثابت ہو سکتی ہے اگر ماحولیاتی تحفظ اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کو ترجیح دی جائے۔

چین کے ساتھ ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر تعاون...

شنگھائی (شِنہوا) یونان کے وزیر برائے انفراسٹرکچر و ٹرانسپورٹ کرسٹوس اسٹیکوراس نے کہا ہے کہ چین اور یونان ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ اور دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کے ذرائع تلاش کر سکتے ہیں۔

چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) کے دوران اسٹیکوراس  نے شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ہمارے دو طرفہ تعلقات بہت اچھی سطح پر ہیں، خاص طور پر یونان اور چین کے درمیان اقتصادی تعلقات مسلسل ترقی کر رہے ہیں۔

چین-یونان تعاون کا اہم منصوبہ اور یونان کی ایتھنز پیریوس بندرگاہ  2018 سے مسلسل چھ سالوں تک اس نمائش میں شرکت کررہی ہے۔

اسٹیکوراس  نے کہا کہ ایکسپو کے کردار "اہم اور عالمی سطح پر مسلمہ"  ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  پیریوس بندرگاہ کی سی آئی آئی ای میں مسلسل چھٹی شرکت عالمی میری ٹائم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت میں سہولت فراہم کرنے کے ساتھ  کاروباری مواقع میں اضافہ کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہ یہ نمائش عالمی معیشت کے اسٹیک ہولڈرز کے لیے خیالات کا تبادلہ کرنے، عالمی تجارت کو فروغ دینے اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے اور مواقع پیدا کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔یہی  وجہ ہے کہ، لگاتار چھ سالوں سے، یونان کی سی آئی آئی ای میں شرکت میں اضافہ ہوا ہے۔

چائنہ کوسکو شپنگ کارپوریشن کے تعاون  سے پیریوس پورٹ بحیرہ روم کی سب سے بڑی بندرگاہ اور 2019 سے یورپ کی چوتھی بڑی بندرگاہ کے طور پر سامنے آئی ہے۔

وزیر نے کہا کہ کوسکو نے ہماری بندرگاہ کی مجموعی اپ گریڈنگ میں تعاون کیا ہے، جو بحیرہ روم کے طاس میں مشرق اور مغرب کے درمیان ایک اہم مرکز میں تبدیل ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یونان کو پیریوس میں کوسکو  کی سرمایہ کاری کے نتیجے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے اور اقتصادی سرگرمیوں میں اضافے کے حوالے سے بڑی توقعات ہیں۔

فرانس-پیرس-بین الاقوامی امدادی کانفرنس-غزہ-ا...

فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتيہ  پیرس میں غزہ میں شہریوں کی امداد کے لیے بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے شمال مغرب میں 2ہزار سال قدیم مقبرے در...

شی آن (شِنہوا) چین کے شمال مغربی صوبے شانشی میں تقریباً 2ہزارسال پہلے کے 237 مقبرے دریافت ہوئے ہیں۔

مقامی ماہرین آثارقدیمہ کے مطابق متحارب ریاستوں کے دور (475قبل مسیح سے 221 قبل مسیح) کے مقبرے شیان یانگ شہر کے مضافات میں دریافت ہوئے۔ یہ مقبرے  چھن بادشاہوں کے محل کے کھنڈرات سے تقریباً 11 کلومیٹر دور ہیں۔

اس مقام پر ماہرین آثار قدیمہ نے  ہان عہد (202 قبل مسیح سے220 عیسوی) کے 13 مقبرے، تانگ عہد (618سے 907) کے تین، شمالی سونگ عہد کا (960سے  1127) ایک ، منگ عہد(1368 سے1644) کے دو اور چھنگ عہد(1644 سے1911) کے سات مقبرے اور تانگ عہد کی چار بھٹیوں کے کھنڈرات بھی دریافت کیے ہیں۔مجموعی طور پر 878 نوادرات دریافت ہوئے جن میں کانسی کے برتن، جیڈ آرٹیکل، پتھر اورلوہے سے بنی چیزیں اور مٹی کے برتن شامل ہیں۔

۱۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی گاڑیوں کی فروخت میں اکتوبر کے دوران 1...

بیجنگ (شِنہوا)چین کی اکتوبر کے دوران گاڑیوں کی فروخت گزشتہ سال کے مقابلے میں 13.8 فیصد اضافے سے 28لاکھ50ہزار یونٹ ہوگئی۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررزکے ڈپٹی سیکرٹری جنرل چھین شی ہوا نے جمعہ کو بتایا کہ آٹو شوز اور پروموشن سرگرمیوں کی وجہ سے  اکتوبر میں چین کی گاڑیوں کی فروخت میں تیزی کا رجحان  جاری رہا، انہوں نے مزید کہا کہ کچھ کار سازکمپنیوں کی جانب سے حالیہ نئے ماڈل  متعارف کرائےجانے سے بھی گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔ چھین نے  بتایا کہ 2023 کے پہلے دس ماہ کے دوران گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں گزشتہ سال سے بالترتیب 8 فیصد اور 9.1 فیصد اضافہ ہوا۔  جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق نئی توانائی سے چلنے  والی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں جنوری تا اکتوبر کے عرصے میں بالترتیب 33.9 فیصد اور 37.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ نئی توانائی سے چلنے  گاڑیوں کی برآمدات ایک سال پہلے کے مقابلے میں تقریباً دگنا ہو کر9لاکھ 95ہزار یونٹس تک پہنچ گئیں۔

۱۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شہریوں کو نقصان پہنچانےاور بین الاقوامی قانو...

پیرس(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ وہ  شہریوں کو نقصان پہنچانے اور بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی کرنے والی کارروائیوں کی مخالفت اور مذمت کرتا ہے۔

مشرق وسطیٰ کے مسئلے پر چینی حکومت کے خصوصی ایلچی ژائی جون  نے  غزہ میں شہریوں کی امداد سے متعلق پیرس میں ہونے والی بین الاقوامی امدادی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  چین کو فلسطین اسرائیل تنازعہ کی نئی لہر پرشدید افسوس ہے  ایک ماہ سے زائد عرصے سے جاری لڑائی میں بڑی تعداد میں عام شہری ہلاک ہوئے اور انسانی صورت حال ابتر ہو گئی ہے۔

کانفرنس میں شریک  سربراہان مملکت وحکومت کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین تنازعات کو کم کرنے اور امن عمل کو دوبارہ شروع کرنے کی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور کسی بھی ایسے اقدام کا خیرمقدم کرتا ہے جو شہریوں کے تحفظ اور انسانی بحران کو کم کرنے کے لیے سازگار ہو۔ ژائی نے کہا کہ چین امن مذاکرات کو فعال طور پر فروغ دے رہا ہے اور فلسطینی عوام کے جائز قومی حقوق کی بحالی کے لیے بھرپور حمایت کرتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ چین فلسطین اور اسرائیل کے درمیان پرامن بقائے باہمی کے قیام کے حوالے سے  پرامید ہے۔

چین کے ہانگ کانگ نے جمی لائی کے مقدمات کے خل...

ہانگ کانگ (شِنہوا) چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت نے 10 غیر ملکی کیتھولک رہنماؤں کی طرف سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں اور جمی لائی کے مقدمات سے متعلقہ قانونی اقدامات کے خلاف مشترکہ طور پر جاری کردہ گمراہ کن اور بہتان آمیز بیان اور اس کی غیر مشروط رہائی کی درخواست کو سختی سے مستردکر دیاہے۔

ایچ کے ایس اے آر حکومت کے ترجمان نے کہا کہ ایچ کے ایس اے آر حکومت غیر ملکی کیتھولک رہنماؤں کی طرف سے ایچ کے ایس اے آر کے اندرونی امور اور ایچ کے ایس اے آر کی عدالتوں کے عدالتی اختیارات کے آزادانہ استعمال میں نامناسب مداخلت کے لیے حقائق کو توڑ مروڑ کر بیان کرنے کو سختی سے مسترد کرتی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ شناخت سے قطع نظر کوئی بھی شخص جو انصاف کے عمل سے ملزمان کو بچانے کے لیے ایچ کے ایس اے آر میں عدالتی کارروائی میں مداخلت کرنے کی کوشش کرتا ہے وہ ایچ کے ایس اے آر میں  قانون کی حکمرانی کو صریح طور پر نقصان پہنچاتا ہے۔

۱۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان تعمیری اور مستحکم تعلقات کی خواہش کے ا...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ جاپان چین کے ساتھ تعمیری اور مستحکم تعلقات کے خواہاں اپنے بیان کا احترام کرے گا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ایک باقاعدہ پریس بریفنگ میں اگلے ہفتے امریکہ میں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن لیڈرز میٹنگ کے موقع پر دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات سے متعلق سوال کے جواب میں کہا۔

وانگ نے کہا کہ امید ہے کہ جاپان دوطرفہ تعلقات کو بہتر اور فروغ دینے اور دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں کے لیے ضروری ماحول اور فضا پیدا کرے گا۔

۱۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے نائب وزیر اعظم کی یورپی یونین کمشنرسے...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ژانگ گو چھنگ نے بیجنگ میں یورپی یونین کے کمشنر برائے اندرونی مارکیٹ تھیری بریٹن سے ملاقات کی۔

رواں سال چین-یورپی یونین جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے قیام کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر،جمعہ کو ہونے والی ملاقات میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن  ژانگ نے کہا کہ چین یورپی یونین کے ساتھ عملی تعاون کو مزید مضبوط  بنانے،صنعتی تبدیلی اور اپ گریڈنگ کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

ژانگ نے عالمی صنعتی وسپلائی چین کے استحکام اور ہموار ترسیل کے تحفظ کے لیے، ڈیجیٹل گورننس جیسے عالمی چیلنجز سے نمٹنے اور اپنے متعلقہ ترقیاتی اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ایک دوسرے کی بہتر مدد کرنے کے لیے دونوں اطراف سے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔

غزہ کی جنگ مزید ایک ماہ جاری رہی تو مزید 5 ل...

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر غزہ میں جنگ دوسرے مہینے تک جاری رہی تو فلسطین میں غربت کی شرح 34 فیصد تک بڑھ جائے گی، جس سے تقریباً 5لاکھ مزید افراد غربت کا شکار ہوجائیں گے۔

اقوام متحدہ کے دو اداروں، اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) اور مغربی ایشیا کے اقتصادی و سماجی کمیشن(ای ایس سی ڈبلیو اے) کے ابتدائی تخمینوں کے مطابق ایسے حالات میں، فلسطین کی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) میں 8.4 فیصد یا1ارب 70کروڑ ڈالر کمی واقع ہو گی۔

دونوں ایجنسیوں نے فلسطین پر غزہ جنگ کے سماجی و اقتصادی اثرات کے بارے میں گزشتہ روز جاری کردہ  اپنی رپورٹ میں کہا کہ ایک اندازے کے مطابق، جنگ کے ایک ماہ کے بعد، غربت میں 20 فیصد اضافہ ہوا اور اقتصادی ترقی میں 4.2 فیصد کمی آئی۔

تخمینے میں کہا گیا کہ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کا اندازہ ہے کہ جنگ کے پہلے مہینے میں3لاکھ 90ہزار ملازمتیں ختم ہو چکی ہیں۔

تخمینوں کے مطابق، جنگ کے تیسرے مہینے میں غربت میں تقریباً 45 فیصد اضافہ ہوگا، جس سے غربت کا شکار ہونے والے اضافی افراد کی تعداد6لاکھ 60ہزار سے زیادہ ہو جائے گی، جب کہ جی ڈی پی میں 12.2 فیصد کمی آئے گی جس کے مجموعی نقصانات 2ارب50کروڑ ڈالر ہوں گے۔

۱۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے تعاون سے موبائ...

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے تعاون سے ایم سی پی ایل نے چار موبائل ہیلتھ یونٹس قائم کر دیے ۔ موبائل ہیلتھ یونٹس کو سی ایس آر کے تحت تیار کیا گیا ہے جس میں مریضوں کی سہولت کے لیے لیب ٹیسٹ سسٹم، ای سی جی، الٹرا سانڈ اور بلڈ پریشر کے سسٹمز سے لیس کیا گیا ہے۔ مریضوں کی بہتر علاج معالجے کے لیے سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی ٹیم جس میں لیڈی ڈاکٹرز سمیت پیرا میڈیکل اسٹاف موجود ہوتا ہے۔ہیلتھ یونٹس کا آغاز جمعہ کو شمالی وزیرستان کے گردئی اور شیوا میں کیا گیا ہے جسے باقی علاقوں میں پہنچایا جائے گا۔ ہیلتھ یونٹس کا مقصد علاقے کے مکینوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر معیاری اور ضروری طبی سہولیات کی فراہمی ہے۔ ہیلتھ یونٹس ابتک مجموعی طور پر 402 مریضوں کو، جن میں 129 مرد، 77 خواتین اور 96 بچے شامل ہیں، کو طبی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔ علاج معالجے کے علاوہ لوگوں کو مختلف قسم کی بیماریوں سے بچا اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ مفت دوائیاں بھی دی جاتی ہیں۔ ہیلتھ یونٹس کے قیام سے علاقے کے مشران نے پاک فوج اور ایم سی پی ایل کا شکریہ ادا کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان نے پاک افغان بارڈر انگور آڈہ کے مق...

امارت اسلامی افغانستان نے پاک افغان بارڈر انگور آڈہ کے مقام پر تیز ترین (AWCC) موبائیل ٹاور نصب کردیاگیا،سرکاری ذرائع کے مطابق افغان وائرلیس کمیشن کمپنی موبائیل ٹاور انگور آڈہ بارڈر کے اُس پار 400 میٹر کے فاصلے پر نصب کیاہے جس کی رینج پاور 10 سے 12 کلومیٹر پر مشتمل ہیں 3G نیٹ ورک کے ساتھ ساتھ موبائیل سگنل پاکستانی حدود میں 7 کلومیٹر تک با آسانی کام شروع کر دیاہے جس سے ضلع جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل کے 70 ہزار نفوس پر مشتمل آبادی مستفید ہو سکے گی ڈاکٹر عبداللہ وزیر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ گورنمنٹ آف پاکستان سے تحصیل برمل کے عوام نے 3G,4G نیٹ ورک بارے مسلسل دو سالوں تک مطالبات کرتے رہے لیکن پاکستانی حکام نے لیت ولعل سے کام لے رہاتھا انھوں نے کہاکہ مذکورہ ٹاور سے تحصیل برمل کے علاقے نیزانارائی، خوجہ خدر تک عوام لطف اندوز ہورہے ہیں اور علاقہ مکین نے امارت اسلامی افغانستان کا شکریہ ادا کیاہے اور اس اقدام سے افغان گورنمنٹ کو زیادہ فائدہ حاصل ہوگا کیونکہ افغان سیم کا استعمال کیا جا رہا ہے دوسری جانب پاکستانی حکام نے خدشہ ظاہر کیاہے کہ مذکورہ ٹاور سے پاک افغان بارڈر کے ارپار دہشتگردانہ سرگرمیوں میں اضافہ ہونے کے خدشات بڑھ گئے ٹی ٹی پی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں اضافے کو رد نہیں کیا جاسکتا۔یاد رہے کہ تحصیل برمل کے عوام نے حکومت پاکستان سے بار بار مطالبہ کیاہے لیکن حکومت نے اس بابت کسی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے گئے

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مئی واقعات و مقدمات شیخ رشید احمد اور شیخ را...

سپیشل جج انسداد دہشت گردی ملک اعجاز آصف نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی 9 مئی واقعات کے دیگر مقدمات میں عبوری ضمانت قبل از گرفتاری ذاتی مچلکوں پر منظور کر لی اور سرکار کو 18 نومبر کے لئے نوٹس جاری کر دیا۔ جمعہ کے روز سپیشل جج انسداد دھشت گردی ملک اعجاز آصف کے روبرو 9 مئی تصادم واقعات کے باعث سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کے خلاف درج کیسز کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت شیخ رشید احمد اور راشد شفیق عدالت میں پیش ہوئے۔سائلان کی طرف سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ نے پیروی کی۔سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل میں کہا کہ شیخ رشید اور راشد شفیق کو 9 مئی کے تمام مقدمات میں تتمہ بیانات کے ذریعے 29 ستمبر کو ملزم نامزد کیا گیا تھا۔ایک ہی دن کے تمام مقدمات میں شیخ رشید اور راشد شفیق کا نام ڈالنا سیاسی انتقام اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی بدترین مثال ہے ۔قانون میں تتمہ بیان کی کوئی حثیت نہیں ہے۔ سردار عبدالرازق نے کہا کہ شیخ رشید کی رٹ پیٹشن پر آئی پنجاب نے ہائیکورٹ میں بیان دیا تھا کہ ان کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں مگر ان کی گرفتاری کے بعد تتمہ بیانات کے ذریعے انہیں جھوٹے مقدمات میں بے گناہ ملوث کردیا گیا ہے۔شیخ رشید تو نو مئی کے واقعات کی متعدد بار مزمت کرچکے ہیں۔جس پر فاضل عدالت نے دونوں کے جملہ مقدمات میں ذاتی مچلکوں پر عبوری ضمانت 18 نومبر تک منظور کرلی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعلی پنجاب کا اسموگ کے باعث دکانیں زبردس...

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے بعض علاقوں میں اسموگ کے باعث مارکیٹیں اور دکانیں زبردستی بند کرانے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ جمعہ کو مارکیٹیں اور دکانیں بند کرانے کا کوئی حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا، اگر پولیس کی جانب سے زبردستی مارکیٹیں یا دکانیں بند کرائی گئیں تو سخت ایکشن ہو گا۔ نگران وزیراعلی پنجاب نے یہ بھی کہا کہ اسموگ کی وجہ سے صرف ہفتے کے روز دکانیں اور مارکیٹیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارش اور حکومت پنجاب کے اقدامات کے باعث آج سموگ میں نمایاں کمی آئی ہے، تعاون پر تاجربرادری کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ نگران وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ اسموگ سے نمٹنا قومی ذمہ داری ہے اور ہم سب نے ملکر لاہور اور دیگر شہروں کو رہنے کے قابل بنانا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سائفر کیس، ملزمان کی فیملیز کے پانچ پانچ ممب...

سائفر کیس میں عدالت نے دو ملزمان چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی فیملیز کے پانچ پانچ ممبران کو سماعت سننے کی اجازت دے دی۔ جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔ شاہ محمود قریشی کی اہلیہ اور بیٹی نے پہلی بار جیل عدالت کی کارروائی دیکھی جبکہ آئندہ تاریخ پر چیئرمین پی ٹی آئی کی فیملیز ممبران بھی کمرہ عدالت آئیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ملاقات سے متعلق عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو بلا کر حکم دیا کہ ہفتے میں ایک دن چیئرمین پی ٹی آئی سے بچوں کی گفتگو کرائی جائے۔ایف آئی اے 3 گواہ ہمراہ لائی تاہم سینیئر وکیل صفائی کے عدم موجودگی کے باعث کوئی کارروائی نہیں ہوسکی۔ آئندہ سماعت 14 نومبر منگل کو صبح 9 بجے ہوگی۔ استغاثہ کی 3 گواہان کے بیانات قلمبند نہ ہوسکے اور آئندہ سماعت پر مزید 3 گواہ طلب کیے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور میں دفعہ 144 کا نفاذ کرانے کیلئے پولیس...

لاہور میں دفعہ 144 کا نفاذ کرانے کیلئے پولیس نے کریک ڈاون شروع کر دیا۔ پولیس نے لاہور میں دفعہ 144 کا نفاذ کرانے کے لیے عابد مارکیٹ میں کریک ڈان کیا اور کھلی دکانیں بند کروا دیں، اس دوران مزاحمت کرنے پر ایک دکاندار کو حراست میں لیا گیا۔ واضح رہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی نے سموگ کی شدت کے باعث لگائے جانے والے سمارٹ لاک ڈاون پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دیا تھا۔ بعدازاں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی نے پولیس کی جانب سے زبردستی دکانیں بند کروانے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او ز کو زبردستی مارکیٹیں بند کروانے سے روک دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر،...

لاہور میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر،پچھتہر سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے۔ فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقے بجلی سے محروم ہوگئے ۔لیسکو فیلڈ اسٹاف کی جانب سے بجلی بحالی کا سلسلہ شروع کردیا گیا بجلی کی بندش سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،چیف ایگزیکٹو لیسکو نے تمام سرکل اور ڈویژن میں ہائی الرٹ جاری کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد ہائی کورٹ، اعجاز چودھری کے پروڈکش...

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعجاز چودھری کی پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ غزہ کی صورتحال پر بلائے گئے سینیٹ اجلاس میں شرکت کے لئے پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی۔ اعجاز چودھری کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ پروڈکشن آرڈر کے لئے درخواست دی ہے لیکن عمل درآمد نہیں ہوا، لہذا سینیٹ اجلاس کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں۔ اس پر عدالت نے کہا کہ یہ تو سینیٹ کی صوابدید ہے جس بھی ممبر کو بلائیں، یہ ایوان بالا کا اندرونی معاملہ ہے، لہذا عدالت اس میں کوئی ہدایت نہیں دے سکتی، بلانے کی ہدایت دی تو کل کسی بھی ممبر کو نہ بلانے کی ہدایت بھی دینا ہوگی۔ وکیل کا کہنا تھا کہ سینیٹر اعجاز چودھری پنجاب کی نمائندگی کرتے ہیں، شرکت کی اجازت ہونی چاہیے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لیے سپیکر نے پروڈکشن جاری کیے تھے، اسی لئے چیئرمین سینیٹ کو ہدایات دی جائیں کہ وہ پروڈکشن آرڈر جاری کریں۔ جسٹس محسن اختر نے استفسار کیا کہ کیا عدالت چیئرمین سینیٹ کو ہدایات دے سکتی ہے؟ درخواست گزار سینیٹ کا ممبر ہے سینیٹ نے بلانا ہے کورٹ نے نہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وکیل درخواست گزار کے مختلف قوانین اور عدالتی فیصلوں کے حوالوں کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پرویز مشرف کی اپیل پونے چار سال بعد سماعت کے...

سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی اپیل پونے چار سال بعد سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں چار رکنی لارجر بینچ نے پرویز مشرف غداری کیس سننے والی خصوصی عدالت ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے خصوصی عدالت کا قیام کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیلوں پر پرویز مشرف کے اہلخانہ اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیے۔عدالت نے توفیق آصف، پاکستان بار، سندھ ہائی کورٹ بار کی اپیلوں کو نمبر لگانے کی بھی ہدایت کی جبکہ حافظ عبدالرحمان انصاری کی اپیل پر بھی رجسٹرار آفس کو نمبر الاٹ کرکے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔ عدالتی حکمنامے میں کہا گیا کہ مشرف کے وکیل نے بتایا کہ اپیل پر رجسٹرار نے اعتراض لگایا تھا اور اعتراض کے خلاف اپیل جسٹس عمر عطا بندیال کے چیمبر میں مقرر ہوئی، وکیل نے بتایا کہ چیمبر سے جج نے کیس لارجر بینچ میں لگانے کا کہا لیکن اس کے بعد کیس مقرر نہیں ہوا اور مشرف کی وفات ہوگئی۔ حکمنامے کے مطابق پرویز مشرف کے وکیل نے کہا کہ آئین پاکستان بھی اپیل کا حق دینے کی بات کرتا ہے، کیس میں تمام فریقین سے پوچھا گیا کہ پرویز مشرف کی اپیل کو مقرر کرنے پر کسی کو اعتراض تو نہیں جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل سمیت کسی فریق نے اعتراض نہیں اٹھایا۔ سپریم کورٹ کے حکمانے میں کہا گیا کہ افسوس ناک ہے کہ چیمبر میں جج کے حکم کے باوجود اپیل آج تک مقرر نہیں ہوئی، عدالتی رویے کے سبب کسی ملزم پر الزام نہیں لگایا جاسکتا، سزا یافتہ شخص کا اپیل دائر کرنا اسکا آئینی حق ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ مشرف کے وکیل بیوہ، بیٹے اور بیٹی سے رابطہ کریں جبکہ سپریم کورٹ آفس مشرف اپیل پر نمبر لگائے، عدالتی بے عملی کا خمیازہ سزا یافتہ شخص کو نہیں بھگتنا چاہیے۔ عدالت نے حکمنامے کے بعد کیس کی سماعت 21نومبر تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پیک سے پاکستان معاشی سرگرمیوں کا علاقائی...

سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن و سابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک سے پاکستان معاشی سرگرمیوں کا علاقائی مرکز بن گیا ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آرآئی)کے ثمرات سے متعلق موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ پاکستان کیلئے لائف لائن بن چکا ہے، چینی صدر شی جن پنگ کا تصور دنیا کے بین الاقوامی تعلقات میں بڑی تبدیلی لایا ہے، سرحدوں کی قید سے ماورا وژن لوگوں کو انفراسٹرکچر کے جال کے ذریعے جوڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین کی جنگ ختم نہیں ہوئی اور فلسطین میں جنگ بھڑک اٹھی ہے، اسرائیل مغرب کی غیر مشروط حمایت سے فلسطین پر ظلم وبربریت کر رہا ہے، غزہ بچوں کا قبرستان بن گیا ہے، نسل کشی کا نشانہ بننے والوں کے حق میں آواز اٹھانے پر چین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ عالمی تعاون اور اشتراک عمل کی حیران کن مثال بن چکا ہے، بی آر آئی میں دنیا کے مشکل مسائل حل کرنے کی صلاحیت موجود ہے، سی پیک سے پاکستان معاشی سرگرمیوں کا علاقائی مرکز بن گیا ہے، بی آر آئی کے نشان ساتھ ایسٹ ایشیا، ساتھ ایشیا اور سینٹرل ایشیا تک پھیل چکے ہیں۔ رہنما ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ ایشیا، یورپ اور افریقہ کو جوڑنے کا ذریعہ یہ منصوبہ عالمی معیشت کیلئے نہایت اہم ہے، سیاسی جماعتیں عوام کیلئے فیصلہ سازی کرتی ہیں، سیاسی جماعتوں میں تعاون مستقبل کی صورت گری میں نہایت اہم ہے، دنیا کو آج سب سے بڑھ کر تعاون کی راہ اپنانے کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں