• Columbus, -
  • |
  • ١٨ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | دنیا

7اکتوبر کوپاکستان سمیت دنیا بھر میں کپاس کا...

7اکتوبر کوپاکستان سمیت دنیا بھر میں کپاس کا عالمی دن منایا جائے گا۔ یوم کپاس منانے کا مقصد کپاس کی فصل کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ جدید ترین ریسرچ اور تحقیقات کے نتیجہ میںتجربات کے بعد دور حاضر میں سائنسدانوں نے کپاس کو نقصان پہنچانے والی گلابی سنڈی پر قابوپالیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ اب گلابی سنڈی نہ ہونے کے برابر ہے کیونکہ گلابی سنڈی سے پاک کپاس کی نئی ورائٹی متعارف کروائی جاچکی ہے۔کپاس کی نئی ورائٹی کی بدولت پیداوار میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔اعلیٰ کوالٹی کی وجہ سے پاکستان سمیت عالمی سطح پر کپاس کے ریٹ منافع بخش رہے ہیں۔ گزشہ سال تقریباً ساڑھے سات ایکٹر رقبہ پر کپاس کی فصل کاشت کی گئی اور آئندہ اس کی کاشت میں 30سے 40 فیصد اضافہ کی توقع کی جارہی ہے۔ کپاس کے اوسط دام 5سے ساڑھے چھ ہزار روپے ہیں۔دو ایکٹر رقبہ پر کاشت شدہ کپاس 5لاکھ روپے کی آمدنی کا ذریعہ بنتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

2024کے بعد پھر پاکستان کو امن کا گہوارہ بنان...

پاکستان مسلم لیگ ن کیسینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2024 کے بعد ہم پھر سے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کاآغاز کریں گے۔ ماڈل ٹاون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ 21 اکتوبر کو قائد نوازشریف وطن واپس آرہے ہیں، نوازشریف کی واپسی ایک سنگ میل کی حیثیت اختیار کرگئی ہے، 2013 میں سابق وزیراعظم کو آج سے مشکل حالات ورثے میں ملے تھے، پاکستان میں بدامنی عروج پر تھی، غیر ملکی سرمایہ کار بھاگ چکے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2017 تک مہنگائی، لوڈشیڈنگ، بیروزگاری ختم ہوگئی تھی، ایک بدترین سازش کے ذریعے نوازشریف کو نااہل کیا گیا، آج سازش کے کردار خود گواہی دے چکے ہیں کہ نوازشریف کے خلاف سازش ہوئی، پاکستان نے اس عمل کی بہت بھاری قیمت ادا کی، پاکستان پر ایک ناکامی مسلط کی گئی۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک شخص جس نے یونین کونسل تک نہیں چلائی تھی اس کو ایٹمی طاقت کی کنجیاں دے دی گئیں، چیئرمین پی پی ٹی آئی جب آئی ایم ایف سے معاہدہ کررہے تھے تو ہم نے چیخ چیخ کرکہا تھا یہ غریبوں کے مستقبل کا سودا کررہے ہیں اس کا نتیجہ بدترین مہنگائی کی صورت میں نکلے گا۔ لیگی رہنما نے کہا کہ آج ہمیں چیئرمین پی ٹی آئی کے کئے گئے معاہدے کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے، ہم 2024 میں کامیاب ہو کر عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں گے، 2024 سے ایک نیا سفر شروع ہو گا، 2024 کے بعد ہم پھر پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کاآغاز کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کی عالمی شخصیت کے باعث ہم دوست ممالک سے مثالی تعاون کو بحال کرنے میں کامیاب ہوں گے، یقین ہے نوازشریف کی قیادت میں ملک معاشی بحالی کے عمل میں کامیاب ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں حالیہ دہشتگردی میں افغان دہشتگرد...

پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں افغان دہشتگردوںکے ملوث ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے،اعدادوشمارکے مطابق پچھلے چند ماہ میں 24خودکش حملہ آوروں میں سے 14افغانی حملہ آورملوث تھے،پاک فوج اورسکیورٹی ادارے افغان دہشتگردوں کے خلاف موثرحکمت عملی پر عملدرآمد شروع کرچکے ہیں،عالمی برادری افغان دہشتگردوں کی سرگرمیوں کو روکنے میں پاکستان کی مدد کرے۔بدھ کے روزپاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں افغان دہشتگردوں کا ہاتھ منظرعام میں آگیا،افغان دہشتگرد پاکستان میں ایک عرصے سے غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں،گزشتہ کچھ عرصے سے دہشتگردی میں افغان دہشتگردوں کے ملوث ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے،پاکستان میں تحریک طالبان پاکستان جیسے دہشتگرد نیٹ ورک کو افغان دہشتگردوں کی پشت پناہی حاصل ہے،اعدادوشمارکے مطابق پچھلے چند ماہ میں 24خودکش حملہ آوروں میں سے 14افغانی حملہ آورملوث تھے،12مئی 2023ء کو مسلم باغ میں دہشتگرد حملے میں 5ٹی ٹی افغانی دہشتگرد ملوث تھے،12جولائی کو ژوب کینٹ پر دہشتگردوں کے بزدلانہ وار میں 5میں سے 3افغان دہشتگرد ملوث تھے،30جنوری پولیس لائنز پشاور پر خودکش حملہ کرنیوالے کا تعلق افغانستان سے تھا،29ستمبر2023ء کو ہنگو میں خودکش حملہ آوروں کا تعلق بھی افغانستان سے تھا،اب وقت آچکا ہے کہ افغانستان سے آنیوالی دہشتگردی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،پاک فوج اورسکیورٹی ادارے افغان دہشتگردوں کے خلاف موثرحکمت عملی پر عملدرآمد شروع کرچکے ہیں،عالمی برادری کو چاہیے کہ افغان دہشتگردوں کی سرگرمیوں کو روکنے میں پاکستان کی مدد کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قومی بچت میں خدمات سرانجام د ینے والے سینکڑو...

گزشتہ دس سالوں سے قومی بچت (نیشنل سیونگ سنٹرز) میں خدمات سرانجام د ینے والے سینکڑوں کنٹریکٹ ملازمین کو ملازمت سے برطرف کرنے کا فیصلہ ،کنٹریکٹ ملازمین نے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے اپیل کی ہے کہکئی ہزار خاندان فاقہ کشی کا شکار ہوجائیں گے، ہمیں بے روز گار ہونے سے بچایا جائے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی بچت کے ان سینکڑوں کنٹریکٹ ملازمین کو ملازمت سے برطرف کیا جارہا ہے ، جو گزشتہ دس سالوں سے چاروں صوبوں میں قومی بچت (نیشنل سیونگ سنٹرز) میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں ، متاثرہ ملازمین کے مطابق اس سے قبل کئی سال پہلے بہت سے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کیا جاچکا ہے ، لیکن ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیوں روارکھا جارہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کے دیگر اداروں میں کام کرنے الے ملازمین کو دوچار برس کے بعد ریگولر کردیا جاتا ہے، لیکن قومی بچت کے ملازمین کو ریگولر کرنے میں لیت ولعل سے کام لیا جاتا ہے ، حالانکہ قائمہ کمیٹی نے قومی بچت کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کی سفارش کر رکھی ہے ، اس کے باوجود انہیں ملازمت سے برطرف کیا جارہا ہے ، کنٹریکٹ ملازمین نے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے اپیل کی ہے انہیں بے روز گار ہونے سے بچایا جائے ورنہ کئی ہزار خاندان فاقہ کشی کا شکار ہوجائیں گے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انصاف ہاؤس کے باہر پولیس اہلکاروں پر نامعلوم...

شارع فیصل انصاف ہاوس کے باہر سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے حملہ کر دیا۔ حملہ آور ڈنڈوں سے لیس تھے ، حملہ آوروں نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات دو اہلکاروں سے دست درازی کرتے ہوئے ان پر تشدد کیا اور یونیفارم پھاڑ دی ، حملہ آوروں نے پولیس موبائل پر پتھراو کیا اور فرار ہوتے ہوئے فائرنگ بھی کی ، پولیس نے سرچنگ کے دوران اسلحہ برآمد کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ٹیپو سلطان تھانے کی حدود شاہراہ فیصل پر واقعے انصاف ہاوس کے باہر سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں پر لاٹھی ، ڈنڈوں اور اسلحہ سے لیس موٹرسائیکل سوار افراد نے حملہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 20 سے 25 تھی ، مسلحہ افراد نے 2 پولیس اہلکاروں سے دست درازی کے دوران ان کی وردیاں پھاڑ دیں ، حملہ آوروں نے پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کی کوشش بھی کی۔ حملہ آوروں نے پیٹرولنگ پر موجود پولیس موبائل پر پتھرا بھی کیا حملہ آور پاکستان تحریک انصاف زندہ آباد کے نعرے لگا رہے تھے اور چیئرمین عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرتے رہے ۔ پولیس کی مزید نفری کے آتے ہی حملہ آور پتھراو اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ ملزمان کے فرار ہونے کے بعد پولیس نے علاقے کی سرچنگ کررتے ہوئے ایک 30 بور پستول اور 4 رانڈ بھی برآمد کر لیے ، ٹیپو سلطان پولیس نے افسران بالا کی ہدایت پر سرکاری مدعیت اے ایس آئی شمعون دانیال کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 342/2023 بجرم دفعہ 147 ، 148 ، 149 ، 353 اور 186 کے تحت 20 سے 25 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا ، مقدمے میں ہنگامہ آرائی ، توڑ پھوڑ ، کار سرکار میں مداخلت اور پولیس اہلکاروں پر حملے کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق حملہ آوروں نے اہلکار عادل اور گل فراز پر تشدد کیا لاٹھی ڈنڈوں سے لیس افراد نے ہنگامہ آرائی کی اور پتھرا کیا حملہ آور اسلحہ سے بھی لیس تھے جبکہ حملہ آوروں نے انصاف ہاس کے سامنے نعرے بازی بھی کی واقعہ کی تحقیقات کی جاری ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مستونگ دھماکا: سہولت کاری کے شبے میں 8 افراد...

سکیورٹی اداروں نے مستونگ دھماکے میں ملوث ہونے اور سہولت کاری کے شبے میں 8 افراد کو حراست میں لے لیا۔ مستونگ خودکش دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر مختلف آپریشنز کیے جارہے ہیں۔ حراست میں لیے گئے افراد کی نشاندہی پر مزید کارروائیاں کی جارہی ہیں تاہم خود کش حملہ آورکی شناخت کے حوالے سے تاحال ڈیٹا موصول نہیں ہوا۔ ڈی این اے اور فارنزک کی رپورٹس تاحال موصول نہیں ہوئیں جب کہ حملہ آور کی شناخت کے لیے دیگر ذرائع بھی استعمال کیے جارہے ہیں۔ مستونگ خودکش دھماکے کی تحقیقات اور نتائج میں کچھ وقت لگے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر کے سسٹم میں فنی خرا...

لاہور سمیت ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر کے سسٹم میں فنی خرابی کے باعث ہزاروں کی تعداد میں شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ نادرا کے پاسپورٹ دفاتر سے منسلک سسٹم میں فنی خرابی ہوئی ہے، فنی خرابی کے باعث ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر میں 2 گھنٹوں تک کام رکا رہا۔ فنی خرابی کے باعث پاسپورٹ کیلئے درخواست گزاروں کے کوائف اپ لوڈ نہ ہو سکے، پاسپورٹ کیلئے آنے والے شہریوں کو تصویر اور بائیو میٹرک کے بعد طویل انتظار کرنا پڑا۔ ملک بھر کے تمام پاسپورٹ آفسز میں 2 گھنٹے سے زائد کام رکا رہا اور دو گھنٹوں بعد سسٹم بحال ہونے پر دوبارہ انٹری کا کام شروع کر دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خیبر پختونخوا؛ انتخابی مہم کی اجازت نہ دینے...

انتخابی مہم کی اجازت نہ دینے کے خلاف پی ٹی آئی خیبر پختونخوا نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر علی امین گنڈا پور اور دیگر نے دائر کی ہے۔ درخواست میں صوبائی حکومت اور آئی جی خیبر پختونخوا اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف دیا گیا ہے کہ انتخابی مہم میں پی ٹی آئی کو اسپیس نہیں دیا جا رہا، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔ دیگر سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم اور اجتماعات کی اجازت ہے لیکن پی ٹی آئی پر پابندی ہے۔ درخواست گزار کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق ممبران اسمبلی اور کارکنان کو ہراساں کیا جا رہا ہے، کرک میں ورکر کنونشن پر پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی اور کارکنوں کو حراست میں لیا گیا۔ کرک میں ایک ہی دن پی ٹی آئی کے پروگرام کو سبوتاژ کیا گیا جبکہ اے این پی کو جلسے کی اجازت دی گئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے لیکن اس پر جلسے اور کنونشن منعقد کرنے پر پابندی لگائی گئی ہے لہذا پی ٹی آئی کو پرامن انتخابی مہم کی اجازت دی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لکی مروت، امتحان میں کم نمبر آنے پر نوجوان ک...

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں امتحان میں کم مارکس نے نوجوان کی جان لے لی۔ پولیس کے مطابق امتحان میں کم نمبر آنے پر نوجوان نے خودکشی کرلی۔ 17 سالہ نوجوان نے خود کو گولی ماری۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ حالیہ ایف ایس سی امتحان میں کم نمبر آنے پر نوجوان نے یہ قدم اٹھایا۔ مقتول ولی الرحمن کا تعلق گنڈی خانخیل سے ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کے لئے ہے، چی...

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سائفر کا مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کے لیے ہے۔ سائفر کیس کی سماعت کے موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے ساتھ کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔ فوری اور شفاف انتخابات تمام مسائل کا حل ہیں۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی اڈیالہ جیل میں پہلی سماعت ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی کمرہ عدالت میں پیش گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے وکلا اڈیالہ جیل میں پیش ہوئے جبکہ ایف آئی اے کی ٹیم اور اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار عباسی بھی سماعت لیے عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کیس چالان کی نقول کی فراہمی تک سماعت روک دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

درآمدات پر پابندی میں نرمی سے آٹو سیلز میں د...

پاکستانی آٹو انڈسٹری حالیہ برسوں میں ایک رولر کوسٹر سواری سے گزر رہی ہے۔ تاہم، درآمدات پر پابندی میں نرمی سے آٹو سیلز میں دوبارہ اضافہ ہوا ہے جو صنعت کے لیے ایک مثبت تبدیلی کا اشارہ ہے ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق اگست 2023 میں آٹوموبائل کی فروخت بڑھ کر 7,579 یونٹس تک پہنچ گئی جس میں ماہ بہ ماہ میں حیران کن 49فیصداضافہ ہوا۔ تاہم سال بہ سال کی بنیاد پر، فروخت میں 36فیصدکی کمی واقع ہوئی۔پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں کاروں کی فروخت 47 فیصد کم ہو کر 12,671 یونٹس رہ گئی۔ سینئر نمائندے عبدالوحید خان نے کہاکہ حکومت کی جانب سے کاروں کی درآمدی پابندیوں کو ہٹانے کے فیصلے کے نتیجے میں حال ہی میں پاکستان میں آٹو سیلز میں دوبارہ اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مثبت پیشرفت سے پہلے، صنعت گاڑیوں کی فروخت میں کمی سے دوچار تھی۔ کاروں کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں نے صارفین کے بجٹ پر خاصا دبا وڈالا ہے۔ بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت، افراط زر کے دبا وکے ساتھ، کاروں کی قیمتوں کو اس سطح تک لے گئی جو بہت سے ممکنہ خریداروں کی پہنچ سے باہر تھی۔ اس کے نتیجے میں، صارفین کی تعداد میں کمی آئی اور مارکیٹ میں مجموعی مانگ میں کمی آئی۔مزید برآں، آٹو فنانسنگ کی لاگت آبادی کے ایک بڑے حصے کے لیے ممنوعہ طور پر مہنگی ہو گئی۔ سود کی شرح اور قرض دینے کے سخت معیار نے بہت سے ممکنہ خریداروں کو کار لون حاصل کرنے سے روک دیا، اس طرح فروخت میں مزید رکاوٹ پیدا ہوئی۔

ان مالی رکاوٹوں کے پیش نظر صارفین کی محدود قوت خرید نے صورت حال کو مزید بڑھا دیا۔تاہم، 2023 کے جولائی اور اگست کے دوران امید کی کرن ابھری جب گاڑیوں پر سے درآمدی پابندیاں ہٹا دی گئیں۔ اس کے نتیجے میں گاڑیوں کی فروخت مارچ 2023 کے بعد سے اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔اگرچہ آٹو انڈسٹری کو اب بھی پیداواری بندش اور آپریشنل مسائل کا سامنا ہے لیکن فروخت کے یہ اعداد و شمار صنعت کے لیے ایک مثبت علامت ہیں۔ مستقبل میںتاہم، صرف وقت ہی بتائے گا کہ صنعت اپنی رفتار کو برقرار رکھ سکتی ہے یا نہیں۔ویلتھ پاک کی تحقیق کے مطابق، افراط زر کے دبا وکے جواب میں، صارفین 1,000سی سی سے کم انجن کی صلاحیت والی چھوٹی کاروں کی طرف متوجہ ہوئے ہیں۔ ترجیحات میں اس تبدیلی کی وجہ سے اس زمرے میں گاڑیوں کی فروخت میں ماہانہ 85 فیصد اضافہ ہوا ہے۔کمپنی کے حساب سے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ انڈس موٹر نے اگست 2023 میں 1,548 یونٹس فروخت کیے جو کہ پچھلے مہینے کے مقابلے میں 13 فیصد زیادہ ہیں۔پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے ماہ بہ ماہ فروخت میں 75 فیصد کے بڑے اضافے کے ساتھ سب سے زیادہ حصہ ڈالا۔ اس نے اگست 2023 میں 4,268 یونٹس فروخت کیے۔ کل میں سے، کمپنی نے جولائی میں 1,440 یونٹس کی فروخت کے مقابلے میں آلٹو کے 2,769 یونٹس فروخت کیے، جو کہ 92 فیصد زیادہ ہے۔ہونڈا اٹلس کارز کی فروخت میں 36 فیصد اضافہ ہوا کیونکہ اس نے 674 یونٹس فروخت کیے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں ملازمت میں ترقی کے لیے معاشی تنو...

پاکستان میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے معاشی تنوع کے حصول کے لیے ایک جامع اور مستقل کوشش کی ضرورت ہے جس میں اسٹریٹجک منصوبہ بندی، پالیسی اصلاحات، تعلیم اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری اور کاروبار اور کاروباری افراد کے لیے معاون ماحول شامل ہے۔یہ بات وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے جوائنٹ چیف اکانومسٹ ظفر الحسن نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ملازمتوں میں ترقی کو فروغ دینے کے لیے معاشی تنوع بہت اہم ہے۔ یہ پاکستان کے بے روزگاری کے اہم مسئلے کو حل کرنے کی کلید رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے تاریخی طور پر چند اہم شعبوں پر انحصار کیا ہے، جیسے کہ زراعت اور ٹیکسٹائل ہیں۔اگرچہ ان شعبوں نے معیشت میں اہم کردار ادا کیا ہے، لیکن یہ ملک کی بڑھتی ہوئی نوجوانوں کی آبادی اور معاشی چیلنجوں کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے ناکافی ہیں۔ ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی اور خدمات جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں روزگار کے خاطر خواہ مواقع پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ظفر الحسن نے کہا کہ پاکستان کو ابھرتے ہوئے شعبوں کی ترقی اور روزگار کے اثرات کی مسلسل نگرانی اور جائزہ کے لیے ایک نظام قائم کرنا چاہیے تاکہ پالیسیوں اور حکمت عملیوں میں بروقت ایڈجسٹمنٹ کی جا سکے۔ماہر اقتصادیات کا مزید کہنا تھا کہ پلاننگ کمیشن نے پاکستان انوویشن فنڈ کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد ملک میں جدت پر مبنی انٹرپرینیورشپ کی حمایت اور فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنڈ کے لیے 10 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جدت پر توجہ مرکوز کرکے، حکومت نوجوانوں کو تخلیقی انداز میں سوچنے، نئے آئیڈیاز تیار کرنے اور اپنے اور دوسروں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی ترغیب دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان آبادی ملکی اور بین الاقوامی ہنر مند لیبر مارکیٹوں میں تربیت یافتہ اور ہنر مند افراد کی شرکت کی صورت میں ملک کی صنعتی پیداوار، مسابقت، برآمدات کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ بیرون ملک ترسیلات زر میں بہت زیادہ اضافہ کر سکتی ہے۔پی ایس ڈی پی 2022-23 کے تحت، وزارت منصوبہ بندی نے نوجوانوں کے ترقیاتی پروگراموں کی مدد کے لیے 3.2 بلین روپے مختص کیے تھے۔ ان منصوبوں کا مقصد معیشت کے مختلف شعبوں بشمول تعمیرات، مہمان نوازی، خدمات اور توانائی کے ساتھ ساتھ آئی ٹی، بلاک چینز، ایمیزون اور ہائی ٹیک/ہائی ٹیک جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں بین الاقوامی معیار کے مطابق ایک قابل ہنر مند افرادی قوت پیدا کرنا تھا۔قائداعظم یونیورسٹی کے سکول آف اکنامکس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زاہد اصغر نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ جب معیشت میں تنوع آتا ہے، تو اس نے جدت اور مسابقت کو فروغ دیا، صنعتوں کو جدید ٹیکنالوجی اور طریقوں کو اپنانے پر زور دیا۔ یہ نہ صرف پیداواری صلاحیت کو بڑھاتا ہے بلکہ زیادہ اجرت، معیار زندگی میں بہتری اور اقتصادی ترقی کا باعث بھی بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک اسٹریٹجک ضرورت کے طور پر نئی منڈیوں اور صنعتوں کو فعال طور پر تلاش کرنا چاہیے اور ان سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ اپنی برآمدی بنیاد کو متنوع بنا کر اور اپنی رسائی کو بڑھا کر، پاکستان تجارتی خسارے کو نمایاں طور پر کم کر سکتا ہے اور اپنے زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھا سکتا ہے۔ اس کو بھرپور طریقے سے آگے بڑھایا جانا چاہئے کیونکہ یہ ایک لہر کا اثر رکھتا ہے جو وسیع تر معیشت پر مثبت اثر ڈالتا ہے۔آئی ایم ایف کے اندازوں کے مطابق پاکستان کو جاری مالی سال 2023-24 میں بے روزگاری کی شرح میں 8 فیصد کا سامنا رہے گا، جو مالی سال 22 میں بے روزگاری کی شرح 6.2 فیصد سے زیادہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

2023 کی پہلی ششماہی میںاینگرو کارپوریشن کی آ...

اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ کی آمدنی میں 14 فیصد اضافہ ہوا، مجموعی منافع میں 13 فیصد اور خالص منافع میں 28 فیصد اضافہ ہواجو رواں کیلنڈر سال 2023 کی پہلی ششماہی میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میںہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق، کمپنی نے 202.4 بلین روپے کی آمدنی اور 61.2 بلین روپے کا مجموعی منافع پوسٹ کیا۔ خالص منافع گزشتہ سال کی اسی مدت میں 16.8 بلین روپے کے مقابلے میں 21.4 بلین روپے رہا، جس کے نتیجے میں گزشتہ سال کی اسی مدت میں 17.1 روپے کے مقابلے میں 21.7 روپے فی حصص آمدنی ہوئی۔مجموعی مارجن 30.5فیصد کے مقابلے میں 30.2فیصد پر طے ہوا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی کی آمدنی کی لاگت اس کی فروخت کی نسبت بڑھ گئی ہے۔ خالص منافع کا مارجن 9.5فیصد سے بڑھ کر 10.6فیصد ہو گیا، جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ کمپنی اپنے اخراجات کنٹرول کرنے میں کامیاب رہی، جس کی وجہ سے منافع کا زیادہ مارجن ہوا۔2022 کی دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں، اینگرو کارپوریشن نے اپنی آمدنی 89.1 بلین روپے سے بڑھا کر 105.1 بلین روپے کر دی، جو کہ 18 فیصد کی تبدیلی کی نمائندگی کرتا ہے۔ 26.9 بلین روپے کے مجموعی منافع میں 32فیصد اضافہ ہوا۔کمپنی نے بالترتیب 1.9 بلین روپے اور 12.6 بلین روپے کا خالص منافع حاصل کیا، جو کہ منافع میں نمایاں بہتری کی نمائندگی کرتا ہے، جس میں 562 فیصد کی تبدیلی ہے۔کمپنی پاکستان کے سب سے بڑے گروہوں میں سے ایک ہے جس کا کاروباری پورٹ فولیو چار عمودی حصوں میں پھیلا ہوا ہے، بشمول خوراک اور زراعت، توانائی اور متعلقہ بنیادی ڈھانچہ، پیٹرو کیمیکلز، اور ٹیلی کمیونیکیشن انفراسٹرکچر۔کمپنی افراط زر کے دباو، اور کرنسی کے اتار چڑھاو سے پیدا ہونے والے اہم چیلنجوں کی توقع کرتی ہے۔ تاہم، اینگرو کارپوریشن ان چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ چار اہم عمودی حصوں میں کاروباری کارروائیوں کی توسیع کو یقینی بنایا جا سکے۔اینگرو کے تاریخی تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ پچھلے چار سالوں میں اس کا منافع بعد از ٹیکس مسلسل بڑھتا رہا ہے۔ کمپنی نے 2022 میں 21.2 بلین روپے میں سب سے زیادہ منافع پوسٹ کیا۔ اینگرو نے 2019 میں 14.3 بلین روپے، 2020 میں 16.3 بلین روپے اور 2021 میں 18.5 بلین روپے کا منافع پوسٹ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گندھارا ایئر کوریڈور سیاحوں کی آمد کو بڑھانے...

گندھارا ایئر کوریڈور کے قیام سے پاکستان دنیا بھر سے بدھ مت کے لاکھوں پیروکاروں کو ملک میں قدیم بدھ آثار کی طرف راغب کر سکتا ہے ۔یہ بات گندھارا ٹورازم پر وزیر اعظم کی ٹاسک فورس کے چیئرمین ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ بدھ راہبوں اور سیاحوں کے لیے گندھارا کوریڈور کا قیام بدھ مت اکثریتی ممالک کے تمام ہوائی اڈوں کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے منسلک کر دے گا۔ بہت جلد، ٹاسک فورس اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے متعلقہ حکام کو ایک عارضی منصوبہ پیش کرے گی۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حکومت پاکستان کو بدھ مت کے آثار کو دیکھنے والوں کے لیے ون ونڈو ویزا کا اجرا بھی کرنا چاہیے۔رمیش کمار نے کہا کہ قدیم گندھارا راک آرٹ کا فروغ غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرنے کا ایک اور پہلو ہو سکتا ہے۔ان کے مطابق، پاکستان کے مختلف علاقوں میں گندھارا کی مختلف باقیات موجود ہیں جن میں صوبہ خیبر پختونخوا میں 19، سندھ میں پانچ، بلوچستان میں ایک، پنجاب میں 10، اور گلگت بلتستان میں چار ہیں۔رمیش کمار نے تقریبا 7ویں صدی عیسوی میں راہبوں کے ذریعے کھودی گئی 1500 گوندرانی بدھ غاروں کی "مقدس خاموشی" کی نشاندہی کی، جن میں سے 500 ابھی تک برقرار ہیں۔ یہ جگہ جسے مقامی زبان میں شہر روغن بھی کہا جاتا ہے، بلوچستان کے ضلع بیلہ میں واقع ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس علاقے میں اب اسلام آباد واقع ہے وہ بھی گندھارا تہذیب کا حصہ تھا۔انہوںنے مقدس مانتھل بدھ چٹان کے اپنے حالیہ دورے کے بارے میں بھی بات کی، جو کہ ایک بڑے گرینائٹ پر مہاتما بدھ کا ایک امدادی مجسمہ ہے۔ یہ ملک میں بدھا کے اہم آثار میں سے ایک ہے، جو سکردو کے منتھل گاں میں ہمالیہ کی بلندیوں پر واقع ہے۔رمیش کمار نے ان اوقات کو یاد کیا جب سکردو بہت سی سرگرمیوں کے لیے مصروف ترین راستہ تھا، جس میں بدھ راہبوں کے قیام کی جگہ بھی شامل تھی جو اشوک اعظم کے زمانے میں بدھ مت کی تبلیغ کے لیے موریائی سرزمین کا سفر کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور جاپان کے طلبا بھی اسی جگہ سے گزر کر تخت بہی، مردان کی عظیم یونیورسٹی آف تکشلا اور تعلیمی اداروں تک پہنچے ہیں۔ٹاسک فورس کے چیئرمین نے کہا کہ گندھارا کوریڈور کے قیام سے قومی معیشت مضبوط ہوگی، پاکستان کے سافٹ امیج کو فروغ ملے گا اور مقامی کمیونٹیز کی غربت میں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ بدھ مت کی یادگاروں سے متعلق ایک خصوصی سیاحتی نقشہ بھی تیار کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وفاقی اور صوبائی دونوں سطحوں پر تمام متعلقہ محکموں کو اس معاملے کو ترجیح کے طور پر لینا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی انٹر بورڈ کا پہلی بارتمام گروپس کے نتا...

کراچی انٹر بورڈ میں اہم تبدیلی ، پہلی بارتمام گروپس کے نتائج ایک ساتھ جاری کرنیکافیصلہ کیا گیا ہے ۔ صوبائی دارالحکومت کراچی میں انٹربورڈ کے نتائج کا اعلان 13 اکتوبرکو کیا جائے گا جس میں پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور کامرس کے نتائج کا ایک ہی دن اعلان ہوگا ۔ سالانہ نتائج کی تقریب میں میڈیا کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ تمام میڈیا کو نتائج کی کاپیاں دفاتر بھیج دی جائیں گی ۔ سالانہ نتائج کی تقریب میں صرف پوزیشن ہولڈرز کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پوزیشن ہولڈرز کو چیئرمین انعامات تقسیم کریں گے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی،تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر م...

کراچی میں تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ مرنے والے شخص کی شناخت اسرار کے نام سے ہوئی ہے جو موٹر سائیکل پر سوار ہو کر کسی کام سے جا رہا تھا کہ گلبائی پل کے قریب تیز رفتار گاڑی نے اسے ٹکر مار دی، حادثے کے نتیجے میں اسرار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پرویز الہی کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کیخلاف د...

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی۔ لاہور ہائیکورٹ نے سماعت پرویز الہی کے وکیل عامر سعید راں کی عدم حاضری پر ملتوی کی، سابق وزیراعلی کی جانب سے دائر درخواست میں آئی جی پنجاب، نیب، ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مقف اپنایا گیا ہے کہ نیب نے غیر قانونی طور پر وارنٹ جاری کر کے گرفتاری ڈالی، نیب نے انکوائری کو بھی انویسٹی گیشن میں غیر قانونی طور پر اپ گریڈ کیا، نیب نے نہ کال اپ نوٹس دیا نہ ہی اپنا بیان جمع کرانے کے لیے مہلت دی۔ درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نیب کی جانب سے کی گئی صدر تحریک انصاف کی گرفتاری کالعدم قرار دے، عدالت پرویز الہی کی کسی بھی خفیہ مقدمے میں گرفتاری روکنے کا حکم جاری کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جلا وگھیرا وکیس،اسد عمر، علیمہ اور عظمی خان...

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاوس جلا وگھیرا وکیس میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر، چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری ضمانت میں 16 اکتوبر تک توسیع کر دی۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاوس جلا وگھیرا وکیس کی سماعت ہوئی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان جناح ہاوس حملہ کیس میں قصور وار پائے گئے ہیں، جے آئی ٹی نے تینوں ملزمان کو گناہ گار لکھا ہے، پولیس کو تفتیش کے لیے تینوں کی گرفتاری مطلوب ہے، علمیہ خان کی موقع پر موجودگی بھی پائی گئی ہے۔ ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ علیمہ خان اور عظمی خان مقدمے میں نامزد نہیں، بیان دکھائے جائیں جن کی روشنی میں ہمیں قصور وار قرار دیا گیا۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ہم ان کو 161 کے تمام بیان دکھا دیتے ہیں۔ دوران سماعت چیرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان روسٹرم پر آگئیں اور کہا کہ ہمیں انصاف دیا جائے، روز پیشی پر آتی ہیں، اگر جیل میں بھیجنے سے انصاف ہوتا ہے تو بھیج دیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن کو وکیل برہان معظم نے مزید گفتگو کرنے سے روک دیا تاہم علیمہ خان نے کہا کہ ہم کیا مانگ رہے ہیں انصاف ہی تو مانگ رہے ہیں۔ بعدازاں عدالت نے جناح ہاوس جلا وگھیرا وکے مقدمے میں وکلا کو حتمی دلائل کے لیے طلب کرلیا اور ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 16 اکتوبر تک توسیع کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی ٹی آئی آئینی کردار نبھا نہ سکنے پ...

چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین صدر عارف علوی سے مایوس ہیں کیونکہ وہ آئینی کردار نہیں نبھا سکے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا وزن کم ہو گیا ہے لیکن ان کے جذبے بلند ہیں، ان کے پاس ورزش اور واک کے لیے جگہ نہیں ، جس کے لیے پٹیشن دائر کر دی ہے۔ علیمہ خان نے مزید بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ سائفر کیس میں طویل قید کی تیاری ہو رہی ہے، ان سے بات کرنے کوئی نہیں آیا۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی صدر سے مایوس ہیں کہ وہ آئینی کردار نبھا نہیں سکے، صدر نے 90 دن میں الیکشن کروانے تھے لیکن انہوں نے اپنا اختیار استعمال نہیں کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

(ن)لیگ اور مولانا فضل الرحمان کو اندھیرے کے...

پی پی رہنما خورشید شاہ نے سابق اتحادیوں پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ(ن)لیگ اور مولانا فضل الرحمان غلط راستے پر چل رہے ہیں۔ ایک بیان میں خورشید شاہ نے(ن)لیگ کے قائد نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا میاں صاحب آپ ڈریں نہیں آجائیں، الیکشن کروائیں، جیل جائیں گے تو بھی ہیر وبن کرجائیں گے، اگرسزا ہے تو اس کے خلاف اپیل بھی ہے، راستہ بھی ہے وہ آپ کو مل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب اگر آپ کو حکومت بنانے میں ووٹ کم ہوئے یا مشکلات ہوئیں تو پیپلزپارٹی سپورٹ کرے گی، اگر آپ کو حکومت کرنیکے لیے آنا ہے تو ہم حکومت دیں گے لیکن الیکشن تو کروائیں۔ پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ(ن)لیگ اور مولانا فضل الرحمان غلط راستے پر چل رہے ہیں، ان کو اندھیرے کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

علی وزیر کی دہشت گردی کے مقدمے کے اخراج کی د...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق ایم این اے علی وزیر کی دہشت گردی کے مقدمے کے اخراج کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔ سابق ممبر قومی اسمبلی علی وزیر کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے وکیل عطا اللہ کنڈی عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت وکیل عطا اللہ کنڈی نے کہا کہ ایک مقدمہ درج ہوا تو 15 منٹ بعد دہشتگردی کا الگ مقدمہ درج کرلیا گیا، وکیل عطا اللہ کنڈی نے سپریم کورٹ کے صغری بی بی کیس کا حوالہ دیتے ہوئے علی وزیر کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ غیر قانونی قرار دے کر خارج کرنے کی استدعا کی۔ بعدازاں عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سائفر کیس کی اڈیالہ جیل میں پہلی سماعت، چالا...

سینٹرل جیل اڈیالہ میں پہلی مرتبہ سائفر لیک کیس کی سماعت کے دوران کیس چالان کی نقول فراہمی موخر کر دی گئی۔ اڈیالہ جیل خصوصی عدالت میں جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ تاریخ کو چالان کی نقول تقسیم ہوں گی۔ ایف آئی اے نے ٹرائل بند کمرے میں سماعت کی درخواست دائر کی جبکہ ملزمان وکلا کی سماعت کارروائی روکنے کی استدعا مسترد کر دی گئی۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست کی سماعت ہونی ہے اور اِن کیمرہ بابت فیصلہ محفوظ ہے، ہائی کورٹ کا کوئی حکم امتناع نہیں سماعت نہیں روکی جاسکتی۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ سماعت اِن کیمرہ اور شہریوں کو باہر رکھا جائے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ سماعت میں پہلے ہی شہری شریک نہیں کیونکہ جیل میں سماعت ہو رہی ہے۔ سابق وزیر اعظم اور سابق وزیر خارجہ نے سائفر کیس کا مکمل چالان چارج شیٹ کی نقول دینے کی درخواست بھی دائر کی جبکہ سائفر کیس کا مکمل چالان مکمل فائل نقول دینے پر ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے اعتراض کیا اور کہا کہ چالان نقول ساتھ سب ملے گا۔ دونوں ملزمان سابق وزیراعظم چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جیل میں موجود تھے۔ ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم اور پراسیکیوٹر بھی کمرہ عدالت موجود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور امریکی وزیر دفاع...

آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور امریکی وزیر دفاع کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں باہمی مفاد کے امور پر گفتگو کی گئی ۔ پینٹاگون کے پریس سیکرٹری پیٹ رائڈر کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی وزیردفاع لائیڈ جے آسٹن نے فون پربات کی۔ پیٹ رائڈر نے بتایا کہ جنرل عاصم منیر اور امریکی وزیر دفاع نے باہمی مفاد کے امور پر گفتگو کی جب کہ اس دوران علاقائی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بہاولپور، نجی کمپنی کی بس سے اترتے ہوئے طالب...

 خانقاہ شریف میں نجی کمپنی کی بس سے اترتے ہوئے طالب علم گر کر جان کی بازی ہار گیا۔ حادثے کے بعد طلبا نے کے ایل پی روڈ بلاک کر کے احتجاج شروع کر دیا، احتجاج کے باعث کراچی کے ایل پی روڈ مکمل طور پر بلاک ہو گیا  جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔  جاں بحق طالب علم کی شناخت 15 سالہ احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ 

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی ٹی آئی تمام کیسز میں سرخرو ہوں گے...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی تمام کیسز میں سرخرو ہوں گے اور پی ٹی آئی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے نواز شریف کی آمد اور مریم نواز کے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی جلسی ہوئی اس کو جلسہ نہ کہیں۔ انہوں نے کہا کہ شکر ہے نواز شریف کو 3 سال بعد دوائی تو مل گی، نواز شریف کو بہت پہلے آجانا چاہیے تھا، ان کو اصولی طور پر واپس آکر جیل جانا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملزمان کی گرفتاری کے وقت پروسیجر اختیار نہ ک...

لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے وقت پروسیجر اختیار نہ کرنے پر جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق ندیم نے 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا جس کے مطابق پروسیجر کے تحت ریمانڈ پیپر تیار نہ کرنے پر ڈی پی او بہاولپور، ایس ایچ اوز اور تفتیشی پر 5 روز میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ عدالت نے کسی بھی ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کے لیے نئے اصول وضع کردیئے۔ عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم کے جسمانی ریمانڈ کے لیے ضمنی میں صفحے کے آخر پر سیریل نمبر اور ایف آئی آر نمبر درج ہونا چاہیے، ملزم کے خلاف کیس ڈائری باقاعدہ رجسٹرڈ ہو جس پر متعلقہ ایس ایچ او کے دستخط ہوں، ملزم کے خلاف ایف آئی آر پر بھی سیریل نمبر درج ہو اور روزنامچہ میں بھی اسی روز اندراج ہو۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں مزید لکھا ہے کہ پولیس رولز میں لکھی ہدایات کے مطابق ریمانڈ پیپر تیار کیا جائے، چالان پر بھی سیریل نمبر کا اندراج لازمی ہونا چاہیے، جسٹس طارق ندیم نیاس حوالے سے پولیس، اینٹی کرپشن،ایف آئی اے کو احکامات جاری کردئیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جلا وگھیرا وکیس،پولیس نے اسدعمر، علیمہ اور ع...

 جناح ہاوس جلاو گھیرا وکے کیس میں پولیس نے اسدعمر اور چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کی گرفتاری کی اجازت مانگ لی۔ جناح ہاؤس جلاؤ گھیرؤا کے کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں ہوئی۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے گرفتاری کی اجازت مانگتے ہوئے کہا کہ تینوں ملزمان تفتیش میں قصور وار پائے گئے ہیں، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے تینوں ملزمان کو گنہگار لکھا ہے، پولیس کوتفتیش کے لیے تینوں کی گرفتاری مطلوب ہے۔ تفتیشی افسر کے مطابق علیمہ خان کی موقع پر موجودگی پائی گئی، وہ اور عظمی خان کیس میں نامزد نہیں۔ دوران سماعت وکیل برہان معظم نے نقطہ اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ بیان دکھائیں جس پرقصور وار قرار دیا گیا، تفتتیشی افسر نے جواب میں کہا کہ ہم انہیں 161 کے تمام بیان دکھا دیتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین تحریک انصاف کا معاملہ پاکستان کا داخ...

امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کا معاملہ پاکستان کا داخلی معاملہ ہے۔ ایک بیان میں  انہوں نے کہا کہ امریکا کا چیئرمین تحریک انصاف اور وائٹ ہاوس کے باہر پاکستانیوں کے مظاہرے سے کوئی تعلق نہیں، چیئرمین تحریک انصاف کے معاملے پر پاکستانی حکومت ہی موقف دے سکتی ہے۔ جان کربی نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے ممالک یوکرین کی مالی، اخلاقی اور ہتھیاروں کے حوالے سے مدد کر رہے ہیں تاہم پاکستان نے یوکرین کی مدد کی ہے تو اس پر پاکستان بات کرسکتا ہے، کئی ممالک یوکرین کی مدد کرنے پر عوامی توجہ نہیں چاہتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انتہائی روشن مصنوعی سیارہ زمین سے خلائی مشاہ...

ویلنگٹن(شِنہوا) بلیو والکر 3 سیٹلائٹ رات کو آسمان میں سب سے زیادہ روشن اشیاء میں سے ایک ہے جس سے زمین پر فلکیاتی ادارو ں کے ان خدشات کو تقویت ملی ہے کہ زیادہ روشن سیٹلائٹ زمین کے نچلے مدار میں بھیجے جارہے ہیں۔

منگل کو جریدے نیچر میں شائع ہونے والے مشاہدات کے مطابق، بلیو والکر 3، ایک پروٹو ٹائپ کمیونیکیشن سیٹلائٹ ہے جسے گزشتہ سال   10 ستمبر کو لانچ کیا گیا تھا، اس کا ڈسپلے ایریا64.3 مربع میٹر ہےجو سورج کی روشنی کو منعکس کرنے کے لیے ایک بڑا ایریا ہے۔

 یونیورسٹی آف کینٹربری اور یونیورسٹی آف آکلینڈ کی تحقیق میں کہا گیا ہے اپنی مکمل پوزیشن میں آتے وقت 8ضرب 8 میٹر کا سیٹلائٹ اسی شدت سے چمکتا ہے جتنا کہ ، رات کے آسمان کا آٹھواں روشن ستارہ پروسیون روشن ہوتا ، تحقیق میں نیوزی لینڈ کی ماؤنٹ جان آبزرویٹری کے مشاہدات بھی شامل ہیں۔

امریکہ میں  اے ایس ٹی اسپیس موبائل کا تیار کردہ بلیو والکر 3 سیٹلائٹ وقتاً فوقتاً بین الاقوامی سفارشات سے سینکڑوں گنا زیادہ روشن ہوتا ہے اور تحقیق کے مصنفین نے کہا کہ یہ روشن دھبے ماہرین فلکیات کی زمین سے خلا کی نگرانی کی کوششوں میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔

 
۳ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی-پانچویں کمیٹی-چین-ای...

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے دائی بنگ  اقوام متحدہ کی 78ویں جنرل اسمبلی کی پانچویں کمیٹی کے مرکزی اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

۳ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی-پانچویں کمیٹی-چین-ای...

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے دائی بنگ  اقوام متحدہ کی 78ویں جنرل اسمبلی کی پانچویں کمیٹی کے مرکزی اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

۳ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-ہانگژو-ایشین گیمز-ٹرامپولین جمناسٹک

ہانگژومیں 19ویں ایشین گیمزمیں چین کے وانگ زسائی مردوں کےٹرامپولین جمناسٹک کے فائنل مقابلے میں حصہ لیتے ہوئے۔(شِنہوا)

 

۳ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-ہانگژو-ایشین گیمز-ٹرامپولین جمناسٹک

ہانگژومیں 19ویں ایشین گیمزمیں چین کے وانگ زسائی مردوں کےٹرامپولین جمناسٹک کے فائنل مقابلے میں حصہ لیتے ہوئے۔(شِنہوا)

 

۳ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا-جنوبی سماٹرا-پیٹ لینڈ آگ

انڈونیشیا کے صوبے جنوبی سماٹرا کے ضلع اوگان الر میں جھاڑیوں میں لگی آگ کو بجھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔(شِنہوا)

۳ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا - لوماجانگ - سیمیروپہاڑ - راکھ اگل...

انڈونیشیا کے صوبے مشرقی جاوا کے شہرلوماجانگ میں سیمیرو پہاڑ راکھ اگل رہا ہے۔(شِنہوا)

 

۳ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-ہانگ ژو-ایشین گیمز-باسکٹ بال

ہانگ ژو میں 19 ویں ایشین گیمز میں چین اورعوامی جمہوریہ کوریا کی خواتین کی باسکٹ بال ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل مقابلے کا ایک منظر۔(شِنہوا)

 

۳ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-ہانگ ژو-ایشین گیمز-باسکٹ بال

ہانگ ژو میں 19 ویں ایشین گیمز میں چین اورعوامی جمہوریہ کوریا کی خواتین کی باسکٹ بال ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل مقابلے کا ایک منظر۔(شِنہوا)

 

۳ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

باکو میں 74 ویں بین الاقوامی خلائی کانگریس ش...

باکو(شِنہوا)آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں 74 ویں بین الاقوامی خلائی کانگریس(آئی اے سی) شروع ہوگئی ہے،اس شہرمیں 24ویں آئی اے سی کی میزبانی کے ٹھیک 50 سال بعد ہونے والی اس کانگریس میں دنیا بھر سے خلائی ادارے شریک ہیں۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، انٹرنیشنل ایسٹروناٹیکل فیڈریشن کے صدر کلے موری نے پائیداری، سرمایہ کاری اور سلامتی کو اس ایونٹ کے اہم موضوعات کے طور پر اجاگر کیا۔

چین کے خلائی سٹیشن تیان گونگ کے چینی خلابازوں جِنگ ہائی پھینگ، ژو یانگ ژو، اور گوئی ہائی چھاو نے ایک ویڈیو پیغام میں کانگریس میں شریک مندوبین کا خیر مقدم کیا، جنہوں نےآذربائیجان کے موجودہ صدر الہام علیئیف کی نوجوانی کے دور کی ان کے والد، سابق صدر حیدر علییف، کے ساتھ  1973 میں ہونے والی 24 ویں آئی اے سی میں ایک تاریخی تصویردکھائی۔

صدرالہام علیئیف نے کہا کہ میں تمام مہمانوں خاص طور پراپنے بہادر چینی خلابازوں کا بہت مشکور ہوں اور یہ کہ  یہ تصویر انہیں بہت عزیز ہے۔

 
۳ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسٹریٹجک صنعتوں میں چین کے مرکزی ایس او ایز...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے مرکزی زیرانتظام سرکاری اداروں (ایس او ایز) کی اسٹریٹجک ابھرتی ہوئی صنعتوں میں سرمایہ کاری میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ میں تقریباً 30 فیصد اضافہ ہوا۔

 ریاستی کونسل کے سرکاری اثاثوں کی نگرانی اور انتظامی کمیشن  نے بتایا کہ اس مدت کے دوران اس طرح کی سرمایہ کاری 840 ارب یوآن (تقریباً116ارب99کروڑ ڈالر) سے زیادہ رہی۔    کمیشن کے تحقیقی مرکز کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق، گزشتہ سال، سٹریٹجک ابھرتی ہوئی صنعتوں میں مرکزی ایس او ایزکی سرمایہ کاری ان اداروں کی جانب سے کی گئی مجموعی سرمایہ کاری کے 20 فیصد سے زیادہ تھی۔ 

 
۳ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کریباتی میں چینی سفیرنے سفارتی اسناد پیش کرد...

سڈنی(شِنہوا) کریباتی میں چین کے سفیر ژؤ لی مِن نے منگل کوکریباتی کے صدر تانیٹی ماماو کوسفارتی  اسناد پیش کیں۔

 ژؤ، جو 18 ستمبر کو جنوبی بحرالکاہل کے جزیرے پر مشتمل ملک پہنچے تھے، نے کہا کہ ستمبر 2019 میں سفارتی تعلقات دوبارہ شروع کرنے کے بعد سے دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات میں تیزی سے اضافہ ہوا اور نتیجہ خیز تعاون کیا گیا ہے۔

چینی سفیر نے کہا  کہ وہ اپنی سفارتی مدت کے دوران کریباتی حکومت کے ساتھ مل کر سیاسی باہمی اعتماد کو مضبوط بنانے، دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے اور دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان دوستی کو بڑھانے کے لیے تیار ہیں تاکہ چین اور کریباتی کے درمیان  تعلقات کو فروغ دیا جا سکے۔

 
۳ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کریباتی میں چینی سفیرنے سفارتی اسناد پیش کرد...

سڈنی(شِنہوا) کریباتی میں چین کے سفیر ژؤ لی مِن نے منگل کوکریباتی کے صدر تانیٹی ماماو کوسفارتی  اسناد پیش کیں۔

 ژؤ، جو 18 ستمبر کو جنوبی بحرالکاہل کے جزیرے پر مشتمل ملک پہنچے تھے، نے کہا کہ ستمبر 2019 میں سفارتی تعلقات دوبارہ شروع کرنے کے بعد سے دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات میں تیزی سے اضافہ ہوا اور نتیجہ خیز تعاون کیا گیا ہے۔

چینی سفیر نے کہا  کہ وہ اپنی سفارتی مدت کے دوران کریباتی حکومت کے ساتھ مل کر سیاسی باہمی اعتماد کو مضبوط بنانے، دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے اور دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان دوستی کو بڑھانے کے لیے تیار ہیں تاکہ چین اور کریباتی کے درمیان  تعلقات کو فروغ دیا جا سکے۔

 
۳ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلسطین نے مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں می...

رم اللہ(شِنہوا)  فلسطینی حکومت نے مغربی کنارے کے علاقے سی میں اسرائیلی بستیوں میں توسیع سے نمٹنے کے لیے ایک وزارتی کمیٹی قائم کی ہے۔رم اللہ میں منعقدہ ہفتہ وار کابینہ اجلاس کے بعد فلسطینی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ نئی کمیٹی ایریا سی میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر توجہ دے گی،جس میں سڑکوں کی تعمیر، زمین کی بحالی، بجلی کی لائنوں کی توسیع کے ساتھ ساتھ پانی کی فراہمی اور مواصلاتی نیٹ ورکس کی ترقی بھی شامل ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ کمیٹی کا مقصد علاقے پر اپنی خودمختاری کا قیام اورعلاقے میں شہری زندگی کو بہتر بنا کر سی علاقے میں فلسطینی باشندوں کی حیثیت کی حمایت کرنا ہے۔ وزیراعظم محمد اشتيہ کے حوالے سے بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ اسرائیلی حکومت نے ایریا سی کو ضم کرنے کی کوشش کی اور یہ کہ یہ علاقہ ریاست فلسطین کے پورے علاقے کا اٹوٹ حصہ ہے۔

 
۳ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی محققین نے مشرقی ایشیا کا ہائی ریزولیوشن...

بیجنگ(شِنہوا) چینی محققین نے مشرقی ایشیا کا ایک ہائی ریزولیوشن ویٹ لینڈ کا نقشہ تیار کیا ہے، جس میں ویٹ لینڈز کے تحفظ اور پائیدار ترقی پر نئی روشنی ڈالی گئی ہے۔

جریدے ریموٹ سینسنگ برائے ماحولیات میں شائع تحقیق میں محققین نے براعظمی پیمانے پر ویٹ لینڈ کی نقشہ سازی کے لیے دو مراحل پرمبنی ایک نئی درجہ بندی تیارکرتے ہوئے  مشرقی ایشیا کا پہلا اور تازہ ترین 10 میٹر ریزولوشن کا ویٹ لینڈ کا نقشہ تیار کیاہے۔

 تحقیق کے مطابق، مشرقی ایشیا میں تین وسیع کیٹیگری اور 12 ذیلی کیٹیگریزکے ساتھ اس نقشے نے مجموعی طور پر 88 فیصد سے زیادہ درستگی حاصل کی۔

نقشے کے مطابق، 2021 میں اس خطے میں کل ویٹ لینڈ کا رقبہ4لاکھ 81ہزار800مربع کلومیٹر سے زیادہ تھا، جو بنیادی طور پر چین کے شمال مشرقی اور چنگھائی-تبت سطح مرتفع میں تقسیم تھا۔ چین کے پاس مشرقی ایشیاء میں کل 88 فیصد سے زیادہ ویٹ لینڈ وسائل ہیں، اس کے بعد منگولیا کا نمبر آتا ہے۔

 
۳ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی ریاست یوٹاہ میں چھوٹے طیارے کے حادثے...

لاس اینجلس(شِنہوا)  امریکی ریاست یوٹاہ میں ایک چھوٹے طیارے کے حادثے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔

 گرینڈ کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے مطابق، چھوٹا طیارہ مشرقی یوٹاہ کے ایک شہر موآب کے کینیون لینڈز ریجنل ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے فوراً بعد ایک دور دراز علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔

شیرف کے دفتر نے اپنے فیس بک پیج پرایک بیان میں کہاکہ افسوسناک طور پر، طیارے کا پائلٹ، نارتھ ڈکوٹا ریاست کے سینیٹر ڈگ لارسن، ان کی اہلیہ اور ان کے دو بچے حادثے میں محفوظ نہیں رہے۔

 یو ایس فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے ایک بیان میں کہا کہ سنگل انجن پائپر پی اے -28 اتوار کی رات مقامی وقت کے مطابق 8 بج کر20 منٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

 
۳ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فزکس میں 2023 کا نوبل انعام تین سائنس دانوں...

سٹاک ہوم(شِنہوا) فزکس میں 2023 کا نوبل انعام تین سائنس دانوں یئر اگوسٹینی، فیرنک کراؤز اور این ایل ہولیئر کو مادے میں الیکٹران کی حرکیات کے مطالعہ کے لیے روشنی کی اٹوسیکنڈ پلسزپیدا کرنے کے تجربے پر مشترکہ طورپردیا گیا ہے۔

رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے منگل کوایک بیان میں کہا کہ فزکس 2023 کے تین نوبل انعام یافتگان کو ان کے تجربات پر نوبل انعام سے نوازاگیا ہے جنہوں نے ایٹموں اور مالیکیولز کے اندر الیکٹران کی دنیا کو تلاش کرنے کے لیے انسانیت کو نئے ٹولزفراہم کیے ہیں۔

 بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ تینوں سائنسدانوں نے روشنی کی انتہائی مختصر پلسز بنانے کا ایک طریقہ وضع کیا جس کا استعمال تیز رفتار عمل کی پیمائش کے لیے کیا جا سکتا ہے جس میں الیکٹران حرکت کرتے ہیں یا توانائی بدلتے ہیں۔

 
۳ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی شہرشیامین کی برکس ممالک کے ساتھ جنوری ت...

شیامن(شِنہوا)  چین کے جنوب مشرقی صوبے فوجیان کے ساحلی شہر شیامن کی برکس ممالک کے ساتھ تجارت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 28.7 فیصد اضافہ ہوا جورواں سال کے  پہلے آٹھ ماہ میں75ارب81کروڑیوآن (تقریباً10ارب60کروڑڈالر) تک پہنچ گیا ہے۔

 شیامن کسٹمزکے مطابق برکس ممالک کوشیامن کی برآمدات جنوری سے اگست تک گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.4 فیصداضافے کے ساتھ 20ارب 34کروڑ یوآن رہی جبکہ اس کی برکس ممالک سے درآمدات گزشتہ سال کی نسبت 37 فیصد اضافے کے ساتھ 55ارب 47کروڑ یوآن تھیں۔

 اس عرصے کے دوران اہم درآمدی سامان میں کوئلہ اور لگنائٹ، خام دھاتیں اور معدنی ریت اور زرعی مصنوعات تھیں،جب کہ برآمدات میں مکینیکل اور برقی مصنوعات کے ساتھ ساتھ  افرادی قوت سے متعلقہ  ضرورت والی اشیا شامل تھیں۔

 
۳ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی شہرشیامین کی برکس ممالک کے ساتھ جنوری ت...

شیامن(شِنہوا)  چین کے جنوب مشرقی صوبے فوجیان کے ساحلی شہر شیامن کی برکس ممالک کے ساتھ تجارت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 28.7 فیصد اضافہ ہوا جورواں سال کے  پہلے آٹھ ماہ میں75ارب81کروڑیوآن (تقریباً10ارب60کروڑڈالر) تک پہنچ گیا ہے۔

 شیامن کسٹمزکے مطابق برکس ممالک کوشیامن کی برآمدات جنوری سے اگست تک گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.4 فیصداضافے کے ساتھ 20ارب 34کروڑ یوآن رہی جبکہ اس کی برکس ممالک سے درآمدات گزشتہ سال کی نسبت 37 فیصد اضافے کے ساتھ 55ارب 47کروڑ یوآن تھیں۔

 اس عرصے کے دوران اہم درآمدی سامان میں کوئلہ اور لگنائٹ، خام دھاتیں اور معدنی ریت اور زرعی مصنوعات تھیں،جب کہ برآمدات میں مکینیکل اور برقی مصنوعات کے ساتھ ساتھ  افرادی قوت سے متعلقہ  ضرورت والی اشیا شامل تھیں۔

 
۳ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی چھانگ ای- 8 قمری تحقیقاتی مشن میں عال...

بیجنگ(شِنہوا)چین چاند پر پے لوڈ لے جانے کے لیے بین الاقوامی تعاون کے مواقع پیش کرہا ہے،جسے 2028 کے آس پاس قمری تحقیق کے لیے خلا میں جانے والے مشن چھانگ- ای8 کے ذریعے بجھوایا جائے گا۔

چین کےقومی خلائی ادارے (سی این ایس اے) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ چھانگ- ای8 مشن تمام ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے لیے مشن، سسٹم یا سنگل مشین کی سطح پر تعاون کے لیے تیار ہے تاکہ مزید بڑی اصل دریافتوں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

سی این ایس اے نےآذربائیجان کے شہر باکو، میں جاری بین الاقوامی خلائی کانگریس میں بولی کے دعوت نامے کا بھی اعلان کیا۔

سی این ایس اے کے مطابق چھانگ ای 8 مشن،چین کے چاند پر تحقیق کے چوتھے مرحلے میں اہمیت کا حامل مشن ہے،جوچاند کی سطح  پر مزید کھوج اور تحقیق کرے گا،چاند کی سطح سےزمینی مشاہدات اور چاند کی سطح کے اندر سے  لیے گئے نمونوں کا تجزیہ اور وسائل کے استعمال کے ساتھ ساتھ  چاند کی سطح پر بند ماحولیاتی نظام کا تجربہ کرے گا۔

 
۳ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اقوام متحدہ کی مرکزیت کے ساتھ بین الاقوا...

اقوام متحدہ(شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی مرکزیت کے ساتھ بین الاقوامی نظام کی مستقل حمایت کرے گا۔

 اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے دائی بنگ نے اقوام متحدہ کی 78 ویں جنرل اسمبلی کی پانچویں کمیٹی کے مرکزی افتتاحی  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین بنی نوع انسان کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے انتھک محنت کررہا ہے اوروہ اقوام متحدہ کی مرکزیت کے ساتھ بین الاقوامی نظام کو مضبوطی سے برقراررکھ رہاہے،یہ کمیٹی اقوام متحدہ کے اندرونی انتظامی اور بجٹ کے معاملات کی ذمہ دار ہے۔

چینی سفیر نے کہا کہ جاری عالمی چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے، رکن ممالک کو اقوام متحدہ کے کردار کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرتے ہوئے  حقیقی کثیرالجہتی پر قائم رہنا چاہیے۔

دائی بنگ نے کہا کہ مالیات اقوام متحدہ کیے امور چلانے کی بنیاد اور ایک اہم عنصر کے طور پر کام کرتا ہے۔اقوام متحدہ کے کردار کو برقرار رکھنے اور کثیرالجہتی کے عزم کو پورا کرنے کے لیے، تمام رکن ممالک کو اپنی ذمہ داریاں پورا کرنا ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ایک بڑے شراکت دار کے ذمہ  طویل عرصے کے بقایا جات ہیں جو اقوام متحدہ کے لیکویڈیٹی بحران کی بنیادی وجہ ہے۔

 
۳ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اقوام متحدہ کی مرکزیت کے ساتھ بین الاقوا...

اقوام متحدہ(شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی مرکزیت کے ساتھ بین الاقوامی نظام کی مستقل حمایت کرے گا۔

 اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے دائی بنگ نے اقوام متحدہ کی 78 ویں جنرل اسمبلی کی پانچویں کمیٹی کے مرکزی افتتاحی  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین بنی نوع انسان کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے انتھک محنت کررہا ہے اوروہ اقوام متحدہ کی مرکزیت کے ساتھ بین الاقوامی نظام کو مضبوطی سے برقراررکھ رہاہے،یہ کمیٹی اقوام متحدہ کے اندرونی انتظامی اور بجٹ کے معاملات کی ذمہ دار ہے۔

چینی سفیر نے کہا کہ جاری عالمی چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے، رکن ممالک کو اقوام متحدہ کے کردار کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرتے ہوئے  حقیقی کثیرالجہتی پر قائم رہنا چاہیے۔

دائی بنگ نے کہا کہ مالیات اقوام متحدہ کیے امور چلانے کی بنیاد اور ایک اہم عنصر کے طور پر کام کرتا ہے۔اقوام متحدہ کے کردار کو برقرار رکھنے اور کثیرالجہتی کے عزم کو پورا کرنے کے لیے، تمام رکن ممالک کو اپنی ذمہ داریاں پورا کرنا ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ایک بڑے شراکت دار کے ذمہ  طویل عرصے کے بقایا جات ہیں جو اقوام متحدہ کے لیکویڈیٹی بحران کی بنیادی وجہ ہے۔

 
۳ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں