چین کے صوبہ جیلین کے سونگ یوان میں واقع پیٹرو چائنہ کی ذیلی کمپنی جیلین آئل فیلڈ میں "زیرو کاربن" اخراج کےعلامتی علاقے کا ایک منظر۔(شِنہوا)
مسلم لیگ (ن)کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں قوم کو تمام مشکلات سے نجات دلائیں گے۔ ڈیرہ غازی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر سیاسی تقریر نہیں بلکہ پاکستان کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کا مکمل پلان پیش کریں گے۔ ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن)کے پاس بہترین ٹیم اور لیڈر شپ ہے، نواز شریف کی قیادت میں پہلے بھی ملک کو بجلی کے بدترین بحران اور دہشت گردی سے چھٹکارہ دلایا تھا اور آئندہ بھی قوم کو تمام مشکلات سے نجات دلائیں گے۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کا معاشی استحکام سیاسی استحکام سے جڑا ہوا ہے، آئندہ انتخابات کا بیانیہ عام آدمی کی زندگی میں آسانیں پیدا کرنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو 2013 اور 2018 کا الیکشن لڑانے کے لئے فارن فنڈنگ سمیت دیگر کیسز کو جان بوجھ کر نہیں سنا گیا اور ان کیسز کو التوا میں رکھا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قومی ادارہ صحت کی جانب سے آشوب چشم کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی گئی۔ قومی ادارہ صحت نے آشوب چشم کے متاثرہ مریضوں کو قرنطینہ میں رہنے اور صحتمند افراد سے رابطے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق متاثرہ مریض فوٹو فوبیا کی علامات کم کرنے کے لئے آنکھوں پر چشمہ لگائیں، کھانستے اور چھینکتے ہوئے ناک اور منہ کو ٹشو سے ڈھانپ کر رکھیں، ہاتھوں کو صابن اور صاف پانی سے دھوئیں اور اگر صابن اور صاف پانی دستیاب نہ ہو تو ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کریں۔ قومی ادارہ صحت کی جانب سے آشوب چشم میں مبتلا بچوں کو گھر رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ آشوب چشم جسے "گلابی آنکھ" بھی کہا جاتا ہے ایک انتہائی متعدی انفیکشن ہے جو عام طور پر ایڈینو وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ وائرس کی علامات میں آنکھوں میں جلن، خارش ، فوٹو فوبیا اور آنکھوں سے پانی کا اخراج شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملک میں گھی اورخوردنی تیل کی قیمتوں میں ستمبر کے دوران عمومی کمی کارحجان دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری ماہانہ رپورٹ کے مطابق ستمبرکے مہینہ میں گھی اورخوردنی تیل کی قیمتوں میں اگست کے مقابلہ میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ستمبرمیں 5 کلو ڈالڈا آئل کی اوسط قیمت 2977.17 روپے ریکارڈ کی گئی جو اگست کے مقابلہ میں 2.06 فیصد کم ہے، اگست میں 5 کلو ڈالڈا آئل کی اوسط قیمت 3039.94 روپے اورگزشتہ سال ستمبرمیں 2864.05 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق ڈھائی کلوگرام ڈالڈاگھی کی ستمبرمیں اوسط قیمت 1404.80 روپے ریکارڈکی گئی جواگست کے مقابلہ میں 1.81 فیصد کم ہے، اگست میں ڈھائی کلوگرام ڈالڈا کی گھی کی اوسط قیمت 1430.63 روپے اورگزشتہ سال ستمبرمیں 1397.53 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ ایک کلو ڈالڈا گھی کی ستمبرمیں اوسط قیمت 544.44 روپے ریکارڈکی گئی جو اگست کے مقابلہ میں 1.03 فیصدکم ہے، اگست میں ایک کلو ڈالڈا گھی کی اوسط قیمت 550.13 روپے ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال ستمبرمیں 541.11 روپے تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق ستمبرمیں ایک کلوسرسوں کے تیل کی اوسط قیمت 525.18 روپے ریکارڈکی گئی جواگست میں 529.01 روپے اورگزشتہ سال ستمبرمیں 523.36 روپے تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کی جانب سے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کے نوٹیفکیشن کے خلاف دائر درخواستوں کومنظور کرلیا۔ سٹس شاہد کریم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے قراد دیا کہ چینی کی قیمت مقرر کرنے کا اختیار صوبوں کے پاس ہے،عدالت نے چینی کی حد تک 1977 کا پرائس کنٹرول ایکٹ صوبائی سطح پر کالعدم قرار دیدیا۔ وفاقی حکومت نے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ یاد رہے کہ 12 ستمبر کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے چینی کی قیمت کے تعین سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کو کیس کا فیصلہ جلد کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کو حکم دیا کہ 30 ستمبر سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کر کے چینی کی قیمتوں کے کیس کا فیصلہ کرے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
13 ستمبر 2023 سے ملک بھر کی اہم بلین مارکیٹوں میں سونے کی تجارت بدستور معطل ہے، جس کی وجہ سے تاجروں اور خریداروں میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ تاجروں کے مطابق سونے کی تجارت کی معطلی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہدایت پرکی گئی ہے جوکہ صرافہ کی تجارت میں قیمتوں سے متلعق قیاس آرائیوں،اسمگلنگ اورمختلف مافیاز اورمنافع خوروں کی ذخیرہ اندوزی سمیت دیگر بدعنوانیوں پر قابو پانے کے لیے کوشاں ہیں۔ سونے کی فی تولہ قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ستمبر کے اوائل میں 240,000 فی تولہ تک پہنچ گئی ہے۔دوسری جانب سونا پڑوسی ممالک کو بھی اسمگل کیا جا رہا ہے جس سے اس کی قیمتیں خطرناک حد تک بڑھ گئی ہیں۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون چاندکا کہنا ہے کہ حکام کی طرف سے نظرثانی شدہ تجارتی قواعد کی وضاحت ہو جائے گی تو سونے کی تجارت دوبارہ شروع ہونے کی امید ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل 21 ویں روز بھی اضافے کا رجحان برقرار ہے۔ جمعرات کو کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج انٹربینک میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مزید 98 پیسے گرکر 283.70 روپے پر آگیا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپے سستا ہوکر 284 روپے پر آ گیا۔ ڈالر کی قدر ساڑھے تین ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا۔ قبل ازیں کاروباری دن کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے کا اضافہ بھی دیکھا گیا، جس سے ڈالر کی قیمت 286 روپے تک پہنچ گیا تاہم بعد میں روپے کی قدر میں دوبارہ اضافہ ہوگیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی کے 2 طلبہ نے داخلہ معطل کرنے پر یونیورسٹی کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا۔ متاثرہ طلبہ نے فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا تھا جس پر یونیورسٹی کی جانب سے ان کے داخلے معطل کر دیئے گئے تھے۔ طلبہ کی جانب سے یونیورسٹی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ انتظامیہ کے اقدام سے مستقبل خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے طلبہ کی درخواست پر این ای ڈی یونیورسٹی انتظامیہ اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ عدالت عالیہ کی جانب سے فریقین کو 19 نومبر کو جواب جمع کرانے کا حکم بھی دیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے کو پروان چڑھانے میں ٹیچرز کی کلیدی حیثیت ہوتی ہے، نبی کریم پوری دنیا کے سب سے بڑے اور بہترین معلم ہیں، آپ نے علم کے نور سے جہالت کے اندھیرے ختم کئے۔ جمعرات کو محسن نقوی کا اساتذہ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ استاد اپنے شاگردوں میں لاعلمی کے اندھیروں کو مٹا کر علم کا نور بانٹتا ہے، اساتذہ قوم کے محسن اور ہمارا افتخار ہیں، اللہ تعالی کے فضل و کرم سے جس مقام پر ہوں، اس میں میرے اساتذہ کی تربیت اور محنت شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بننے کے بعد اپنی مادرعلمی کریسنٹ ماڈل سکول کا دورہ کیا اور اپنے اساتذہ سے ملاقات کی، اساتذہ سے ملاقات کی خوشگوار یادیں کبھی فراموش نہیں کر سکتا، بہترین مستقبل کے فروغ کیلئے اساتذہ کی انتھک محنتوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ طالب علم کی شخصیت سازی میں والدین اور استاد کے کردار کو برابر کا درجہ حاصل ہے، تعلیم دینا محض استاد کا پیشہ ہی نہیں بلکہ قومی، اخلاقی اور سماجی ذمہ داری بھی ہے، ترقی یافتہ دور میں وہی قومیں کامیاب ہیں جنہیں تعلیم کی معیاری سہولتیں میسرہیں۔ نگران وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ آج کے دن ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ استاد کی عزت و تکریم اور احترام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزارت تجارت نے افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت پاکستان سے 212 اشیا افغانستان لے جانے پر پابندی لگا دی۔ ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت اشیا پاکستان کے راستے افغانستان لیجانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کا وزارت تجارت نے ایس آر او نمبر بھی جاری کر دیا ہے۔ اشیا کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت پاکستان سے افغانستان لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ایس آر او نمبر کے مطابق 17 اقسام کا کپڑا، تمام اقسام کی گاڑیوں کے ٹائرز، چائے کی پتی، کاسمیٹکس اور ٹوائلٹ میں استعمال کی جانے والی درجنوں اقسام کی اشیا پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اسی طرح نٹس، خشک اور تازہ پھل، ہوم ایپلائینسز جن میں فریج، ریفریجریٹر، ایئر کنڈشنر، جوسر، مکسر بلینڈر شامل ہیں ان پر بھی افغانستان لے جانے کی پابندی لگا دی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
گلگت ، چلاس اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شہر قائد کراچی میں سڑک پر موٹر سائیکل سلپ ہونے کی وجہ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ خاور اپنے 2 ساتھیوں کے ہمراہ کسی کام سے جا رہا تھا کہ کراچی کے علاقے ہاکس بے فٹ بال چوک کے قریب موٹرسائیکل پھسلنے کی وجہ سے گر گئے جس کے نتیجے میں خاور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاش اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دونوں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ضلع شیخوپورہ کے شہر نارنگ منڈی میں نجی کلینک میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے ماں اور نومولود بیٹی جاں بحق ہوگئیں ۔ پولیس کے مطابق نجی کلینک کا مالک نارنگ منڈی کے سرکاری ہسپتال کا انچارج بھی ہے ، ورثا کی جانب سے پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ ہمیں نارمل ڈلیوری کا بتا کر آپریشن کردیا گیا۔ مقتولہ کے شوہر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ کلینک میں آپریشن کا کوئی انتظام بھی نہیں تھا، کلینک میں آکسیجن سلنڈر سرکاری ہسپتال سے لایاجاتا ہے ، کلینک کا بااثر مالک پولیس کو دی گئی درخواست واپس لینے کے لیے دبا ڈال رہا ہے۔ مقامی پولیس سٹیشن میں نجی کلینک کے مالک اور اس کی بیوی کے خلاف درخواست دے دی گئی ، ورثا کی جانب سے نجی کلینک کے مالک اور انتظامیہ کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا ۔ مقتولہ کے شوہر نے وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کلینک اور عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شہر قائد کراچی میں مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔ کمشنر کراچی سلیم راجپوت نے مختلف دکانوں پر اچانک چھاپے مار کر کلفٹن اور ڈیفنس میں مہنگے داموں پر دودھ فروخت کرنے والی دو دکانوں کو سیل کر دیا۔کمشنرکراچی نے کہا کہ دودھ کی سرکاری قیمت فی لیٹر 200 روپے ہے، دکاندار دودھ فی لیٹر 230 روپے میں کر رہے تھے، مختلف دکانوں پر خود قیمتیں چیک کر رہا ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
خیبرپختونخوا پولیس اور سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب مشترکہ آپریشن کے دوران مطلوب دہشت گرد ہیبت خان کو ہلاک کر دیا۔ کے پی پولیس اور سکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن کے دوران مارے جانے والا دہشت گرد انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )کو مطلوب تھا۔ ہیبت خان دہشت گردی کے 9 مقدمات میں مطلوب تھا جبکہ سی ٹی ڈی نے اس کے سر کی قیمت 60 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گرد کے قبضے سے دستی بم اور دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ ہلاک دہشت گرد کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن نے مطالبات کی عدم منظوری پر قلم چھوڑ ہڑتال کر دی۔ سرکاری ملازمین سمیت اساتذہ نے بھی تدریسی عمل کا 9 اکتوبر تک بائیکاٹ کر دیا۔ کلرک ایسوسی ایشن پنجاب نے کہا ہے کہ لیو انکیشمنٹ اور پنشن ترامیم کے خلاف ملازمین کا احتجاج جاری رہے گا، حکومت ظالمانہ فیصلہ فوری طور پر واپس لے۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کے حقوق وفاقی طرز پر بحال کیے جائیں، مطالبات کی عدم منظوری پر 10 اکتوبر کو لاہور میں دھرنا دیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بشری بی بی کی اپنے شوہر کی جیل میں سکیورٹی اور تحفظ کے لیے دائر درخواست پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔ بشری بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت سے استدعا کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گھر کا کھانا فراہم کرنے کی اجازت دی جائے، چیئرمین پی ٹی آئی کو جس سیل میں رکھا گیا ہے وہاں نماز بھی بمشکل ادا کی جا سکتی ہے۔وکیل لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ ہماری تاریخ رہی ہے کہ جو بھی صدر یا وزیراعظم بنے وہ بعد میں اڈیالہ اور اٹک جیل کا مہمان بنتا ہے۔ دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ جو گنجائش اور جو کچھ عدالت کرسکتی ہے اس پر میں آرڈر کردوں گا۔ بعدازاں عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
الرياض 19 ربيع الأول 1445 هـ الموافق 04 أكتوبر 2023 م واس أعلنت المملكة العربية السعودية نيتها الترشح لاستضافة بطولة كأس العالم 2034، وفق خطة شاملة يسعى من خلالها الاتحاد السعودي لكرة القدم نحو تسخير كافة الإمكانات والطاقات لتوفير تجربة رائعة وغير مسبوقة لإسعاد عشاق كرة القدم في هذا الحدث العالمي بعد النجاحات الكبيرة التي تحققت في استضافة المملكة للعديد من الأحداث والفعاليات الرياضية العالمية. وأكد صاحب السمو الملكي الأمير محمد بن سلمان بن عبدالعزيز آل سعود ولي العهد رئيس مجلس الوزراء – حفظه الله – بهذه المناسبة، أن رغبة المملكة العربية السعودية في استضافة كأس العالم 2034 تعد انعكاسًا لما وصلت إليه - ولله الحمد - من نهضة شاملة على الأصعدة والمستويات كافة، الأمر الذي جعل منها مركزًا قياديًا وواجهة دولية لاستضافة أكبر وأهم الأحداث العالمية في مختلف المجالات، بما تملكه من مقومات اقتصادية وإرث حضاري وثقافي عظيم.
وأبان سموه الكريم – حفظه الله – بأن نية الاستضافة تأتي تأكيدًا على الجهود الواضحة والكبيرة التي تقوم بها المملكة في نشر رسائل السلام والمحبة في العالم، والتي تعد الرياضة أحد أهم وأبرز أوجهها، كونها وسيلة مهمّة لالتقاء الشعوب بمختلف أعراقهم وتعدد ثقافاتهم، وهو ما دأبت المملكة على تحقيقه في مختلف المجالات، ومنها المجال الرياضي. وتعد الرياضة رافدًا أساسيًا لنمو الاقتصاد وازدهاره، حيث تحرص المملكة على الاستثمار الأمثل في القطاع الرياضي من خلال العمل المستمر على تحقيق مستهدفات رؤية السعودية 2030 ، بما ينعكس على مستويات جودة الحياة لمواطني المملكة والمقيمين على أراضيها، وتوفير تجربة رائعة غير مسبوقة لعشّاق كرة القدم في العالم في عام 2034. وكانت المملكة قد نجحت باستضافة أكثر من 50 حدث رياضي دولي منذ عام 2018 في مختلف الرياضات مثل كرة القدم ورياضة المحركات والجولف والرياضات الالكترونية والتنس والفروسية وغيرها، كرّست من خلالها مكانتها كأحد أبرز الوجهات الرياضية العالمية.
ويأتي هذا الإعلان لنية الترشح لاستضافة البطولة الأهم في عالم كرة القدم بعد 6 مشاركات سابقة للمنتخب السعودي كان آخرها في عام2022. وبهذه المناسبة قال صاحب السمو الملكي الأمير عبدالعزيز بن تركي بن فيصل وزير الرياضة رئيس اللجنة الأولمبية والبارالمبية السعودية: "جسدت المملكة العربية السعودية خلال الأعوام الماضية مكانتها العالمية من خلال ما نشهده من نهضة وتطور على الأصعدة كافة، بدعم من قبل مولاي خادم الحرمين الشريفين الملك سلمان بن عبدالعزيز، واهتمام مباشر من سمو سيدي ولي العهد الأمير محمد بن سلمان بن عبدالعزيز -حفظهما الله-، وهو ما انعكس على النقلة النوعية الكبيرة للقطاع الرياضي". وأضاف سموه: "ويشكل هذا الإعلان خطوة هامة وطبيعية في رحلتنا كدولة شغوفة بكرة القدم وتجسيداً حقيقياً لمسيرة النجاح التي تشهدها المملكة، كما يؤكد التزامها في تطوير مختلف الرياضات، ومنها لعبة كرة القدم، إذ تحرص المملكة من خلال نيتها الترشح لاستضافة كأس العالم 2034 على توفير تجربة غير مسبوقة للجميع في أنحاء العالم، كما نؤكد أن النجاح في استضافة كبرى الأحداث الرياضية العالمية في مختلف الألعاب خلال الفترة الماضية، وفوز المملكة باستضافة العديد من البطولات القارية والدولية خلال الأعوام القليلة المقبلة، خير شاهد على المكانة المميزة التي وصلت إليها بلادنا، بما يجعلها موطنًا مثاليًا مميزًا لتنظيم نسخة استثنائية من كأس العالم".
من جانبه، قال رئيس الاتحاد السعودي لكرة القدم ياسر بن حسن المسحل: " إن الدعم الذي يحظى به القطاع الرياضي عامة والاتحاد السعودي لكرة القدم خاصة من قبل مولاي خادم الحرمين الشريفين وسمو ولي عهده الأمين -حفظهما الله- والمتابعة المستمرة التي يجدها الاتحاد من قبل سمو وزير الرياضة، وصل بكرة القدم السعودية لمستويات عالمية".
وتابع بقوله:" إعلان نية الترشح يعد لحظة هامّة تواكب التطوّر الذي نعيشه في وطننا العظيم، وتجسّد شغف الشعب السعودي بكرة القدم وسعي المملكة لتحقيق المزيد من التقدم والنمو لهذه اللعبة من خلال تنظيم هذا الحدث الاستثنائي". وشهدت رياضة كرة القدم في المملكة تطورًا كبيرًا حيث ازداد عدد اللاعبين بنسبة 50% واللاعبات بنسبة 86% منذ عام 2021م، كما ارتفع عدد المدربين والمدربات من 750 مدربًا في عام 2018 إلى أكثر من 5,500 مدرب ومدربة حتى هذا العام، إلى جانب افتتاح أكثر من 18 مركزًا تدريبيًا إقليميًا في مختلف مناطق المملكة للشباب والشابات. كما يعد دوري روشن السعودي للمحترفين أحد أقوى الدوريات الآسيوية والمُنافسة عالميًا بتواجد كبار النجوم العالميين من أكثر من 45 دولة ممّا جعله محط أنظار العالم.الجدير بالذكر أن المملكة ستستضيف خلال الفترة القادمة كأس العالم للأندية 2023 ونهائيات كأس آسيا 2027 بالإضافة لعدد من البطولات العالمية الكبرى في مختلف الألعاب.
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کےمشرقی صوبہ ژی جیانگ کی چھوان آن کاؤنٹی میں 19ویں ایشین گیمزمیں سائیکلنگ روڈ کی خواتین روڈ ریس کی ایوارڈ تقریب میں چین کے ہانگ کانگ کی سائیکلسٹ یانگ چھیان یو خوشی کا اظہار کر رہی ہیں۔(شِنہوا)
چین کےمشرقی صوبہ ژی جیانگ کی چھوان آن کاؤنٹی میں 19ویں ایشین گیمزمیں سائیکلنگ روڈ کی خواتین روڈ ریس کی ایوارڈ تقریب میں چین کے ہانگ کانگ کی سائیکلسٹ یانگ چھیان یو خوشی کا اظہار کر رہی ہیں۔(شِنہوا)
جمہوریہ ہونڈوراس کی صدر ایرس زیومارا کاسٹرو سارمینٹو (درمیان )ٹیگوسیگالپا میں ہنڈوران سولجرز ڈے کی تقریب میں شریک ہیں۔(شِنہوا)
چین کےمشرقی صوبہ ژی جیانگ کی چھوان آن کاؤنٹی میں 19ویں ایشین گیمز میں سائیکلنگ روڈ کی خواتین روڈ ریس کے دوران ایتھلیٹس مقابلہ کر رہی ہیں۔(شِنہوا)
چین کےمشرقی صوبہ ژی جیانگ کی چھوان آن کاؤنٹی میں 19ویں ایشین گیمز میں سائیکلنگ روڈ کی خواتین روڈ ریس کے دوران ایتھلیٹس مقابلہ کر رہی ہیں۔(شِنہوا)
چین کے صوبہ گانسو کی جینگ ننگ کاؤنٹی کے ہوشان گاؤں میں ایک خاتون کسان باغ میں سیب کی نشوونما کا جائزہ لے رہی ہے۔(شِنہوا)
چین کے صوبہ جیلین کے سونگ یوان میں واقع پیٹرو چائنہ کی ذیلی کمپنی جیلین آئل فیلڈ میں "زیرو کاربن" اخراج کےعلامتی علاقے کا ایک منظر۔(شِنہوا)
دمشق(شِنہوا)شام نےکثیرقطبی دنیاکی ضرورت پرزور دیتےہوئےامریکی فوجی تسلط کے دور رس نتائج سے خبردارکیا ہے۔
امریکی اقدامات کے باعث دنیا کو ہونے والے نقصانات اور خطرات کو اجاگرکرنے والی شِنہوا کے تھنک ٹینک کی "امریکی فوجی تسلط کے حقائق اور محرکات" کے عنوان سے ایک حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے شام کی عرب خبررساں ایجنسی(ثناء)کےجنرل منیجر ایاد وانوس نے شِنہوا کو بتایا کہ اس امریکی ریاست کی طرف سے دنیا کی تقدیر اور سلامتی کو لاحق خطرہ واضح ہو گیا ہے۔
ایاد وانوس نے کہا کہ حقیقت میں یہ رپورٹ جامع ہے اور مختصراً سامراجی امریکی ریاست کی تاریخ اور پالیسیوں کا احاطہ کرتی ہے اورامریکہ کی طرف سے کئی دہائیوں پر محیط غیر منصفانہ جنگوں کا ایک وسیع جائزہ پیش کرتی ہے جس میں اکثر بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کی گئی۔
ایاد وانوس نے کہا کہ امریکہ کا جارحانہ طرز عمل انسانیت کو "عالمی تناسب کی تباہی" کی طرف دھکیل رہا ہے جبکہ اس آنے والی تباہی کو روکنے کے لیے باصلاحیت قوتوں کے متحدہ محاذ کی فوری ضرورت ہے
ایاد وانوس کے تبصرےکی حمایت کرتے ہوئے شام کے سرکاری میڈیا کے اخبار البعث کے ایڈیٹر انچیف عبداللطیف عمران نے امریکی بالادستی کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہاکہ امریکہ دنیا کو اپنا پیروکاربنانا چاہتا ہے۔
فائل فوٹو:افغانستان کے صوبہ پروان میں تمام امریکی اور نیٹو افواج کے انخلاء کے بعد بگرام ایئر فیلڈ اڈے پر امریکی افواج کی طرف سے چھوڑی گئی ایک فوجی گاڑی دیکھی جا سکتی ہے۔(شِنہوا)
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے جنگوں، فوجی توسیع اور دوسری قوموں پر تسلط اور غنڈہ گردی پر مبنی امریکی طرز کی جمہوریت کے فروغ کے ذریعے عالمی فوجی تسلط حاصل کرنے کے لیے کام کیا ہے۔
انہوں نے ان کثیر جہتی ذرائع کا خاکہ پیش کیا جن کے ذریعے امریکہ نے اپنا تسلط برقرار رکھا ہے جس میں فوجی مداخلت، اتحاد، اور ملکی پالیسیوں اور مفاد پرست گروہوں کا استعمال شامل ہے جن کی شِنہوا رپورٹ میں بھی وضاحت کی گئی تھی۔
عبداللطیف عمران نے کثیر قطبی دنیا کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے امریکی فوجی تسلط کے دور رس نتائج سے خبردار کیا۔
نئی دہلی(شِنہوا)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے چین کے شہر ہانگژو میں جاری ایشین گیمز میں 70 سے زیادہ تمغے جیتنے پر بھارتی کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔
بدھ کو ایک بیان میں مودی نے رواں ایشیائی کھیلوں میں اب تک بھارت کے حاصل کردہ سب سے زیادہ تمغوں کو کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کھلاڑیوں کی بے مثال لگن، حوصلہ اور کھیل کے جذبے کا ثبوت ہے۔
مودی نے کہا کہ بھارت ایشیائی کھیلوں میں پہلے سے کہیں زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور 71 تمغوں کے ساتھ ہم اپنے اب تک حاصل کر دہ سب سے زیادہ تمغوں کا جشن منا رہے ہیں جو ہمارے کھلاڑیوں کی بے مثال لگن، حوصلہ اور کھیل کے جذبے کا ثبوت ہے جبکہ ہر تمغہ محنت اور جذبے کےسفر کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ پوری قوم کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے جس پر بھارتی کھلاڑیوں مبارکباد کے مستحق ہیں۔
بھارت نے اس سال کی کارکردگی کی بدولت 2018 میں حاصل کردہ 70 تمغوں کا ہدف عبور کر لیا ہے۔

چین، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں جاری 19 ویں ایشیائی کھیلوں کے دوران مردوں کے بیڈمنٹن سنگل راؤنڈ آف 32 میں پاکستان کے مراد علی چین کے لی شی فینگ سے مقابلہ کررہے ہیں ۔ (شِنہوا)
چین، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں جاری 19 ویں ایشیائی کھیلوں کے دوران مردوں کے بیڈمنٹن سنگل راؤنڈ آف 32 میں پاکستان کے مراد علی چین کے لی شی فینگ سے مقابلہ کررہے ہیں ۔ (شِنہوا)
چین، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں جاری 19 ویں ایشیائی کھیلوں کے دوران مردوں کے کبڈی کے مقابلوں میں گروپ بی کے ایک میچ میں پاکستان اور جنو بی کوریا کے کھلاڑی مدمقابل ہیں ۔ (شِنہوا)

چین، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں جاری 19 ویں ایشیائی کھیلوں کے دوران مکسڈ ٹیم کی 35 کلومیٹر تیز پیدل مقابلے کے بعد چین کی چھی یانگ شی جی جشن منارہی ہیں ۔ (شِنہوا)
چین، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں جاری 19 ویں ایشیائی کھیلوں کے دوران مکسڈ ٹیم کی 35 کلومیٹر تیز پیدل مقابلے کے بعد چین کی چھی یانگ شی جی جشن منارہی ہیں ۔ (شِنہوا)
چین، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں جاری 19 ویں ایشیائی کھیلوں میں مردوں کے کبڈی مقابلے میں گروپ بی کے ایک میچ میں پاکستان اور جنوبی کوریا کے کھلاڑی مدمقابل ہیں۔(شِنہوا)

حیدرآباد میں پولیو ویکسین پلانے کی مہم کے دوران ایک طبی کارکن ایک بچے کو ویکسین کی خوراک دے رہی ہے۔ (شِنہوا)
تائی یوان(شِنہوا)چین کےشمالی صوبے شنشی میں ووتائی کاؤنٹی کے گاؤں شنگ پھنگ میں مکئی کی پروسیسنگ مِل میں دم گھٹنے کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہوگئے۔
مقامی حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ متاثرین کی موت زہریلی کاربن مونو آکسائیڈ پھیلنے کے باعث ہوئی ہے۔
یہ واقعہ منگل کی شام اس وقت شروع ہواجب شان نامی ایک شخص مل کی خشک کرنے والی سہولت کے فیڈنگ پِٹ میں داخل ہوا جو اس سال کے آغاز سے غیرفعال ہے جبکہ داخلے کے فوری بعد شان سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
اس کے بعد چھ افراد بچاؤ کی کوششوں میں گڑھے میں داخل ہو گئے لیکن خیال کیا جا رہا ہے کہ زہریلی گیس کے باعث سب دم گھٹنے کا شکار ہوئے۔ متاثرین کو بعد میں فیڈنگ پِٹ سے نکالا گیا اور فائر فائٹرز اور امدادی کارکنوں نے انہیں ہسپتال پہنچایا تاہم وہ جانبرنہ ہو سکے۔
کیگالی(شِنہوا) چائنہ سول انجینئرنگ کنسٹرکشن کارپوریشن (سی سی ای سی سی) کی طرف سے روانڈا کےشمالی بوریرا ڈسٹرکٹ میں تعمیر کردہ اسپتال کا توسیعی منصوبہ مکمل ہونے پراسپتال میں باضابطہ طور پرمریضوں کے علاج معالجے کا کام شروع کردیاگیا ہے۔
بٹارو لیول II ٹیچنگ اسپتال، جسے 150 بستروں سے 256 بستروں تک بڑھا دیا گیا تھا، اب اس میں ایمرجنسی، انتہائی نگہداشت، امیجنگ اور آنکالوجی کی سہولیات کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ تزئین و آرائش اور توسیع سے پہلے اسپتال تقریباً 3لاکھ 50ہزار کی آبادی کے لیے کافی تھا۔اسپتال کی صلاحیت میں اضافہ ہونے کے ساتھ، تاہم، یہ بڑھتی ہوئی آبادی کی علاج معالجے کی ضروریات کو بہتر طریقے سے پورا کرنے کے قابل ہے اس کے علاوہ یہ یونیورسٹی آف گلوبل ہیلتھ ایکویٹی اور دیگر سکولوں کے ہیلتھ پروفیشنلز کے لیے تدریسی سہولت کے طور پربھی کام کرے گا۔

انقرہ(شِنہوا) ترک سیکورٹی فورسز نے کم سےکم 37 افراد کو کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے )سے روابط کے الزام میں بدھ کو حراست میں لے لیا جبکہ 2 دیگرکوانسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کےدوران ہلاک کیاگیا۔
ترک کابینہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ مطلوب 2 دہشت گردوں کو اس وقت نیوٹرلائز کر دیا گیا جب انہوں نے (مشرقی) آگری صوبے میں سرحد پار فرار ہونے کی کوشش کی۔
ترک حکام اکثر اپنے بیانات میں "نیوٹرلائز " کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیے یا مارے گئے یا پکڑے گئے۔
اتوار کو دارالحکومت انقرہ میں خودکش حملے کے بعد ترک حکومت نے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کا آغاز کیا اور شمالی عراق میں پی کے کے کے خلاف سرحد پاردو فضائی حملے کیے۔
دو حملہ آوروں نے ترک وزارت داخلہ کی عمارت کے سامنے بم حملے کی کوشش کی جس سے دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
ترک وزارت نے کہا کہ حملہ آوروں میں سے ایک کی شناخت پی کے کے سے وابستہ رکن کے طور پر کی گئی ہے جسے ترکی نے ایک دہشت گرد تنظیم کے طور پر درج کر رکھا ہے ۔ پی کے کے تین دہائیوں سے ترک حکومت کے خلاف بغاوت کر رہی ہے۔
ماسکو(شِنہوا)روس نے کہا ہے کہ خلائی جہاز کے کنٹرول یونٹ میں خرابی کی وجہ سے اگست میں اس کا قمری لینڈر چاند پر گر کر تباہ ہوا۔
روسی خلائی کارپوریشن راسکوسموس نے کہا کہ کنٹرول یونٹ پروپلشن سسٹم کو بند کرنے میں ناکام رہا جو ضرورت سے ڈیڑھ گنا زیادہ وقت تک روانگی کے لیے درکاربلاسٹ کے عمل سے گزرا جس کے نتیجے میں خلائی جہاز چاندکی سطح سے ٹکرا گیا۔
راسکوسموس کے سربراہ یوری بوریسوف نے میڈیا کو بتایا کہ ایک تحقیقاتی کمیشن اپنا کام مکمل کر چکا ہے اور حکومت کو پیش کرنے کے لیے رپورٹ تیارکررہا ہے۔
ہانگژو(شِنہوا) اولمپک کونسل آف ایشیا (او سی اے) نےچین میں جاری ایشین گیمز میں ڈوپنگ کے دو کیسز کا اعلان کیا ہے۔ او سی اے نے گزشتہ روز بتایا کہ سعودی عرب کے طویل فاصلے کی دوڑ کے ایتھلیٹ محمد یوسف العسیری کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے جب ان کے 26 ستمبر کے ٹیسٹ میں ممنوعہ مواد ڈربیپوٹین (ڈی ای پی او) کا مثبت نتیجہ آیا تھا۔ پہلا کیس گزشتہ جمعرات کو سامنے آیا تھا جب افغانستان کے باکسر محمد خیبر نورستانی کاغیر متعین چار ممنوعہ مادوں کے لیے لیا گیا ٹیسٹ مثبت پایا گیا تھا۔
او سی اے کے مطابق، دونوں کھلاڑیوں کو بی نمونوں کے تجزیہ کی درخواست دینے کا حق حاصل ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) چائنہ ڈویلپمنٹ بینک (سی ڈی بی) نے شہری بنیادی ڈھانچے کے شعبے کے لیے رواں سال شہری میونسپل اور عوامی سہولیات کی تعمیر، تزئین و آرائش اور ذہین اپ گریڈنگ کے لیے نمایاں تعاون کرتے ہوئے 340 ارب یوآن (تقریباً 47 ارب 36کروڑ ڈالر) کے قرضے جاری کیے ہیں۔ سی ڈی بی نے شہری انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے اعلیٰ معیار اور موثر مالیاتی خدمات فراہم کرنے کے لیے بنیادی ڈھانچے، صنعتی سہولیات اور معاون کاروباری خدمات کی سہولیات کو مربوط کیا ہے۔ سی ڈی بی رہائشی، لچکدار اور سمارٹ شہروں کی تعمیر میں مدد کے لیے مارکیٹ پر مبنی شہری بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے تعاون میں مزید اضافہ کرے گا۔
سٹاک ہوم (شِنہوا) کیمسٹری میں 2023 کا نوبل انعام تین سائنس دانوں، مونگی جی باوینڈی، لوئس ای بروس اور الیکسی آئی ایکیموف کو"کوانٹم ڈاٹس کی دریافت اور ترکیب "معلوم کرنے پر مشترکہ طور پر دیاگیاہے۔
رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے بدھ کو بتایا کہ "نینو ٹیکنالوجی کے یہ سب سے چھوٹے اجزاء بہت سی دیگر چیزوں کے ساتھ اب ٹیلی ویژن اور ایل ای ڈی لیمپ سے اپنی روشنی پھیلا سکیں گے اور سرجنز کی ٹیومر کے ٹشو کو ہٹاتے وقت رہنمائی بھی کرسکیں گے۔
آن سائٹ ٹیلی فون انٹرویو میں باوینڈی نے کہا کہ وہ بہت حیرت زدہ ،غیرمتوقع اورخود کو عزت دار محسوس کررہے ہیں۔
1کروڑ10لاکھ سویڈش کرونا(تقریباً9لاکھ97ہزار700ڈالر) کی انعامی رقم تینوں انعام یافتہ افراد کے درمیان برابر تقسیم کی جائے گی۔