• Columbus, United States
  • |
  • ١٩ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | دنیا

ملک میں نئے کورونا کا کوئی کیس نہیں آیا، ہم...

نگران وزیر صحت ندیم جان نے کہا کہ ملک میں نئے کورونا کا کوئی کیس نہیں آیا، ہم ریڈ الرٹ پر ہیں، کوشش کر رہے ہیں ٹیسٹنگ کا لیب سسٹم اضلاع میں بھی لائیں۔ جمعہ کو چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد وبارہ پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا ، اجلاس کے دوران نگران وزیر صحت ندیم جان نے کہا کہ ملک میں نئے کورونا کا کوئی کیس نہیں آیا، ہم ریڈ الرٹ پر ہیں، کوشش کر رہے ہیں ٹیسٹنگ کا لیب سسٹم اضلاع میں بھی لائیں، ہم نے تین مرتبہ ایڈوائزی جاری کی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 14جنوری سے میلبو...

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف )کے زیر اہتمام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 112 واں ایڈیشن 14 جنوری سے آسٹریلیا کے مشہور شہر میلبورن میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئیں ہیں۔ آسٹریلین اوپن ٹینس کا 112 واں ایڈیشن جبکہ اوپن ایرا میں 56 واں اوررواں سال کا پہلا گرینڈ سلام ہوگا جو میلبورن پارک میں 14جنوری سے شروع ہوکر 28 جنوری تک کھیلا جائے گا۔ہارڈ کورٹ پر کھیلے جانے والے میگا ایونٹ میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز ،ویمنز سنگلز ، ویمنز ڈبلز ، مکسڈ ڈبلز کے علاوہ جونیئر اور وہیل چیئر کھلاڑیوں کے سنگلز اور ڈبلز کیٹیگریز کے مقابلے ہوں گے۔گزشتہ سالوں کی طرح، ٹورنامنٹ کی مرکزی سپانسر کِیا کمپنی ہے۔سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے اوربیلا روس کی نامور ٹینس سٹار آریانا سبا لینکا خواتین کے سنگلز مقابلوں میں دفاعی چیمپئن ہیں۔نوویک جوکووچ گیارہویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لئے ایکشن میں ہوں گے۔36 سالہ سربین ٹینس سٹار نوویک جوکووچ اپنے کیریئر میں سب سے زیادہ 24 گرینڈ سلام ٹائٹلز اپنے نام کر چکے ہیں جن میں سے آسٹریلین اوپن انہوں نے 10 مرتبہ اپنے نام کیاہے۔وہ 2008سے 2023 کے دوران 10 مرتبہ آسٹریلین اوپن کے ٹائٹلز اپنے نام کر چکے ہیں ۔جوکووچ پر امید ہیں کہ وہ اس مرتبہ پھرآسٹریلین اوپن کا بھرپور دفاع کریں گے اور گیارہویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کریں گے۔ ٹورنامنٹ کی 119 سالہ تاریخ میں یہ پہلا آسٹریلین اوپن ٹینس ایونٹ ہے جس کا افتتاحی میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

میلبورن سٹارز اور سڈنی سکسرز کی ٹیمیں مینزبگ...

کرکٹ آسٹریلیا (سی اے )کے زیر اہتمام مینز بگ بیش لیگ کا 13 واں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی سخت اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ لیگ میں(آج)ہفتہ کو ایک میچ کا فیصلہ ہوگا اور وہ لیگ کا 28 واں میچ ہوگا جس میں میلبورن سٹارز اور سڈنی سکسرز کی ٹیمیں میلبورن کرکٹ گرائونڈ ،(ایم سی جی )میلبورن میں آمنے سامنے ہوں گی ۔میلبورن سٹارز کی ٹیم کو مایہ ناز آل رائونڈر گلین میکسویل لیڈ کر رہے ہیں جبکہ سڈنی سکسرز کی ٹیم کو موائسز ہنریکس لیڈ کر رہے ہیں۔ مینز بگ بیش لیگ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں ۔ پرتھ سکارچرز کی ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ بگ بیش لیگ مردوں کا ایک پیشہ ورانہ ٹی ٹونٹی ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہوں گی جن میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ ، ہوبارٹ ہریکینز، میلبورن رینیگیڈز، میلبورن سٹارز،دفاعی چیمپئن پرتھ سکارچر ز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈرشامل ہیں۔ٹورنامنٹ ڈبل رائونڈ روبن اور پلے آف سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے ۔ ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت کل 44میچز کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ میں پرتھ سکارچرز کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 24 جنوری 2024 کو کھیلا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

پی ایس ایل 9،لاہور سے آغاز، فاتح کا فیصلہ کر...

ایچ بی ایل پی ایس ایل9 کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا جب کہ افتتاحی میچ 17 فروری کو قذافی اسٹیڈیم جبکہ فائنل 17 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم میں رکھا گیا ہے۔ پی ایس ایل 9 میں 34 میچز ہوں گے، مجوزہ ابتدائی شیڈول کے مطابق سب سے زیادہ11 مقابلوں کی میزبانی کراچی کرے گا، لاہور اور راولپنڈی میں 9، 9 جبکہ ملتان میں5 میچز کھیلے جائیں گے، کراچی کنگز،لاہور قلندرز،اسلام آباد یونائٹیڈ اور ملتان سلطانز کو 10 میں سے 5، 5 میچز ہوم گرانڈز پر کھیلنے کا موقع ملے گا۔ پشاور زلمی کے 4،4 میچز لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے3،3 مقابلوں کی میزبانی کا موقع کراچی،لاہور اور راولپنڈی کو ملے گا، تمام ٹیموں کو مجموعی طور پر آرام کے 15،15 دن میسر ہوں گے، کراچی کنگز سب سے زیادہ 9 جبکہ اسلام آباد یونائٹیڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز 8،8 نائٹ میچز کھیلیں گے۔ پشاور زلمی کے 7 میچز رات کو کھیلے جائیں گے، گلیڈی ایٹرز نے سب سے زائد 5 بار سفر پر اعتراض کیا ہے، دیگر ٹیموں کو 4،4 فلائٹس لینا ہوں گی،قلندرز کے 2 جبکہ دیگر ٹیموں کے ایک بار متواتر میچز ہوں گے۔ ٹیمیں 12 فروری کو رپورٹ کریں گی، اگلے روز سے 16 تاریخ تک پریکٹس سیشنز و میچز ہوں گے،17 فروری کو افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، اگلے روز لاہور میں کوئٹہ اور زلمی جبکہ ملتان میں سلطانز اور کنگز کا مقابلہ ہونا ہے۔ 19 فروری کو لاہور میں قلندرز اور کوئٹہ جبکہ اگلے دن ملتان میں سلطانز اور اسلام آباد کا میچ ہوگا،21 فروری کو زلمی اور کنگز لاہور جبکہ سلطانز اور قلندرز ملتان میں ٹکرائیں گے،22 کو گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد لاہور،23 کو سلطانز اور زلمی ملتان جبکہ 24 فروری کو قلندرز اور کنگز لاہور میں نبردآزما ہوں گے۔ اگلے دن سلطانز اور کوئٹہ ملتان جبکہ قلندرز اور زلمی لاہور میں میچ کھیلیں گے،26 کوزلمی اور اسلام آباد جبکہ 27 کوقلندرز اور ملتان لاہور میں مدمقابل ہوں گے۔ 28 فروری سے میلہ کراچی اور راولپنڈی منتقل ہو جائے گا، پہلے روز کنگز کا اسلام آباد سے میچ ہوگا۔ ایک دن آرام کے بعد یکم مارچ کو زلمی اور قلندرز جبکہ اسلام آباد اور کوئٹہ کے میچز راولپنڈی میں شیڈول ہیں۔2 تاریخ کو کنگز اور ملتان کراچی،3 کو اسلام آباد و پشاور راولپنڈی،4 کو کنگز اور کوئٹہ کراچی جبکہ 5 مارچ کو زلمی اور سلطانز راولپنڈی میں ایکشن میں ہوں گے،6 تاریخ کو اسلام آباد اور قلندرز جبکہ کوئٹہ اور کراچی کے میچز راولپنڈی میں ہونے ہیں، 7 کواسلام آباد اور کراچی،8 کو زلمی اور کوئٹہ کا میچ راولپنڈی میں ہی ہوگا،9 مارچ کو کراچی میں کنگز اور قلندرز نبردآزما ہوں گے۔ اگلے دن دونوں میچز راولپنڈی میں طے ہیں، اسلام آباد کا ملتان جبکہ کوئٹہ کا قلندرز سے سامنا ہوگا،11 کو کنگز اور زلمی جبکہ 12کوکوئٹہ اور ملتان کراچی میں مقابل ہوں گے۔ ایک دن آرام کے بعد14 مارچ کو ون اور ٹو جبکہ تھری اور فور کراچی میں ٹکرائیں گے،اگلے روز الیمنیٹرٹو ہونا ہے، ایک دن وقفے کے بعد 17 مارچ کو فائنل کھیلا جائے گا، یہ تمام میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ مجوزہ شیڈول ہے، فرنچائزز کی مشاورت سے پی سی بی اس میں تبدیلی بھی کر سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

سڈنی ٹیسٹ،آسٹریلیا پہلی اننگز میں 299 رنز بن...

سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا 299 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ پاکستان کو آسٹریلیا پر 14 رنز کی برتری حاصل ہے۔ سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا نیدو وکٹوں پرایک سو سولہ رنز سے بیٹنگ کا آغاز کیا۔مارنس لبوشین ساٹھ،اسٹیو اسمتھ اڑتیس اور ٹریوس ہیڈ رنزبناکر پویلین لوٹ گئے۔لبوشین 60 اورمچل مارش 54 رنزکیساتھ نمایاں رہے، عثمان خواجہ47، اسمتھ اور ایلکس کیری 38،38رنزبناسکے،ڈیوڈ وارنر34، ٹریوس ہیڈ 10 رنز پر آٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے کیرئیر کی بیسٹ بولنگ کرتے ہوئے 6 شکار کیے، آغا سلمان نے دو دو جبکہ میرحمزہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ تیسرے ٹیسٹ کیدوسرے روز آسٹریلیا نیچھ رنزبغیرکسی نقصان کے آغاز کیا۔کیئریئر کا آخری ٹیسٹ کھیلنے والیڈیوڈ وارنر 34 رنز بناکر سلمان آغا کی گیند پربابراعظم کو کیچ دے بیٹھے۔ دوسرے اوپننگ بیٹسمین عثمان خواجہ کو47 رنز پرعامرجمال نے پویلین کی راہ دکھائی ،لبوشین 23 اور اسٹیو اسمتھ 6 رنز پر ناٹ آٹ ہیں۔آسٹریلیا کو پاکستان پر برتری حاصل کرنیکیلئیمزید ایک سو ستانوے رنز درکار ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میں اپنی پہلی اننگ میں 313 رنز بنا کر آٹ ہوئی،جبکہ میزبان ٹیم نے پہلے روز کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 6 رنز بنائے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں تین ٹیسٹ میچز پرمشتمل سیریز کے آخری میچ میں سنڈنی میں ہوا جہاں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کسی حد تک درست ثابت نہ ہوسکا۔ قومی ٹیم کے دونوں اوپنر عبداللہ شفیق اور انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوگئے۔ سعودشکیل نے 5 بابراعظم نے 26،کپتان شان مسعود کی مزاحمت بھی 35 رنز پر دم توڑ گئی۔ٹیم کے ابتدائی چارکھلاڑی صرف 47 رنز پر پویلین لوٹ گئے،آدھی ٹیم کے پویلین لوٹ جانے کے بعد محمد رضوان اور عامر جمال نے ذمہ دارانہ پاٹنرشپ سے اسکورکو آگے بڑھایا، محمد رضوان 88 جبکہ عامر جمال 82 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ آغا سلمان 53 ،جبکہ ساجد خان 15 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔میر حمزہ 7 رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے 5، مچل اسٹارک 2، جوش ہیزل ووڈ، نیتھن لائن اور مچل مارش نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

آئی سی سی ایوارڈز 2023 کیلئے ابتدائی 4 کٹیگر...

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) ایوارڈز 2023 کیلئے ابتدائی 4 کٹیگریز کی نامزدگیوں کا اعلان کردیاگیا، فہرست میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔ ایمرجنگ ینگ کرکٹر آف دی ائیر کیلئے نیوزی لینڈ کے رچن روندرا، بھارت کے یاشاسوی جیسوال، سری لنکا کے دلشان مدوشانکا اورجنوبی افریقہ کے جیرالڈ کوئٹزے کا نام شامل ہے۔ آئی سی سی مینزٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ائیرکے لئے بھارت سوریا کمار یادیو، زمبابوے سکندر رضا، نیوزی لینڈ کے مارک چیپ مین، یوگانڈا کے الپیشن رجمانی کونامزد کیا گیا۔ آئی سی ویمن کرکٹر آف دی ائیر اور آئی سی سی ایمرجنگ ویمن کرکٹر آف دی ائیر کی نامزدگی میں بھی کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے، دیگر کٹیگریز کے ناموں کا اعلان جمعرات کو کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

بابر کا برا وقت چل رہا ہے، انہیں سپورٹ کرنا...

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ بابر اعظم کا برا وقت چل رہا ہے، ہمیں انہیں سپورٹ کرنا چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ دورہ آسٹریلیا میں پاکستانی ٹیم نے مثبت اپروچ کے ساتھ کھیلا ہے، شان مسعود نے اچھی کپتانی کی جبکہ بابر اعظم کا برا وقت چل رہا ہے ، ہمیں چاہیے انہیں بیک کریں۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی اب تک کی پرفارمنس اچھی رہی ہے، میلبرن میں پاکستان نے20آوٹ کیے جو خوش آند ہے، شان مسعود کی کپتانی نے متاثر کیا ہے۔ اظہر علی کا کہنا تھا کہ اس وقت سابق کپتان بابر کو بیک کرنا چاہیے ، اس نے پہلے بھی رنز کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس سڈنی ٹیسٹ جیتے کا چانس ہے، عامر جمال نے پہلی اننگ میں بہت اچھی بیٹنگ کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے فرسٹ کلاس میں 50 سنچریاں کرنے کی خوشی ہے، کرکٹ سے محبت ہے ڈیپارٹمنٹ نے بہت کچھ دیا اب واپس کرنے کا وقت ہے۔ یاد رہے کہ اظہر علی فرسٹ کلاس کرکٹ میں 50 سنچریاں سکور کرنے والے پاکستان کے 9ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

عامر جمال نے آسٹریلیا کیخلاف منفرد اعزاز اپن...

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر عامر جمال نے آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میں منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا۔عامر جمال آسٹریلیا کیخلاف ایک ٹیسٹ میچ کی اننگز میں 50 سے زائد رنز اور 6 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔ عامر جمال نے سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 82 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ انہوں نے آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں 6 کھلاڑیوں کو آوٹ بھی کیا۔ عامر جمال سے قبل وسیم اکرم نے 1990 میں آسٹریلیا کیخلاف 52 اور 123 رنز کی اننگز کھیلی تھیں اور ایک اننگ میں پانچ اور دوسری اننگ میں ایک وکٹ لی تھی۔ خیال رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

عراق میں امریکی ڈرون حملہ، عراقی ملیشیا کے ک...

عراق میں امریکی ڈرون حملے میں عراقی ملیشیا کے کمانڈر 4 ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔ امریکی پینٹاگون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بغداد کے شمالی علاقے میں عراقی کمانڈر مشتاق جواد کاظم الجواری کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا ، مشتاق جواد کاظم الجواری عراقی ملیشیا حرکتہ النجبہ (Nujaba) کے کمانڈر تھے۔ پینٹاگون نے دعوی کیا ہے کہ جس کمانڈر کو مارا گیا ہے وہ امریکی اہلکاروں پر حالیہ حملوں میں ملوث تھے، حملے میں کسی شہری اور انفراسٹرکچر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ اسرائیلی جنگ سے غزہ میں تباہی کے بعد سے عراق اور شام میں امریکی اہلکاروں پر ایک سو سے زائد حملے کیے جا چکے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق عراق میں امریکی فوج کے ڈھائی ہزار اور شام میں 9 سو فوجی موجود ہیں۔ دوسری جانب عراقی ملیشیا کے کمانڈر ابو عقیل الموسوی نے حملے کا بدلہ لینے کی دھمکی دی ہے ، عراقی وزیراعظم کے ترجمان نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے عراقی سکیورٹی تنظیم پر بلاجواز حملہ قرار دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

صالح العاروری کی لبنان میں عارضی رہائش گاہ ک...

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ صالح العاروری کی لبنان میں عارضی رہائش گاہ کو 6 گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔اسرائیلی میڈیا لبنان کے دارالحکومت میں مقیم حماس کے رہنماوں کو نشانہ بنانے کی تفصیلات سامنے لے آیا ہے، دعوی میں کہا گیا ہے کہ صالح العاروری کی لبنان میں عارضی رہائش گاہ کو اسرائیلی فوج کے جیٹ طیارے سے داغے گئے 6 گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ یاد رہے کہ اسرائیل نے لبنان میں حماس کے نائب سربراہ صالح العاروری کی ہلاکت کو اپنی بڑی کامیابی قرار دیا تھا تاہم اس کے بارے میں تفصیلات بتانے سے گریز کیا، اسرائیلی فوج نے بس اتنا ہی بتایا کہ حماس کے سرگرم رہنما کو انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

برطانوی بادشاہ نے رضوان جاوید کو ممبر آف دی...

برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے رضوان جاوید کو ممبر آف دی آرڈر آف دی برٹش امپائر بنادیا۔ رضوان جاوید کو یہ اعزاز ریل اسٹیشنوں پر خودکشی کی نیت سے آئے 29 افراد کی جان بچانے پر دیا گیا ہے۔ رضوان جاوید نے کہا کہ بادشاہ کی جانب سے ایم بی ای بنانے کا خط ملا تو میری والدہ مجھ سے بھی زیادہ خوش تھیں۔ مشرقی لندن میں رہنے والے رضوان جاوید ایلزبتھ لائن کیلئے ایلنگ براڈ وے اسٹیشن پر تعینات ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

اسرائیلی فورسز کا غزہ میں نقل مکانی کرنے وال...

غزہ میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے نقل مکانی کرنے والے فلسطینیوں پر حملے کے نتیجے میں متعدد شہید ہو گئے، دیگر کارروائیوں میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 120 سے زائد فلسطینی جام شہادت نوش کر گئے۔ رفاہ میں نقل مکانی کرنے والے فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی سنائپرز نے معصوم بچوں اور خواتین کو بھی شہید کیا، سڑکوں پر لاشوں کے ڈھیر لگ گئے، آخری سانسیں لیتے فلسطینیوں کے درد ناک مناظر نے دل دہلا دیئے، صیہونی فوج نے جبالیہ میں اقوام متحدہ کے شیلٹر پر بھی حملہ کیا۔ شمالی غزہ سے فوج نکالنے کے بعد اسرائیل نے بمباری تیز کر دی اور زیادہ شدت والے بموں کا استعمال کیا جا رہا ہے، خان یونس کے علاقے میں گھر پر بمباری سے صلاح خاندان کے 14 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے، متاثرہ گھر میں غزہ کے مختلف علاقوں کے بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

غزہ پراسرائیل کا دوبارہ قبضہ ،فلسطینیوں کی ب...

سعودی عرب نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کا دوبارہ قبضہ اور فلسطینیوں کی بے دخلی قبول نہیں۔ سعودی عرب کی وزرات خارجہ نے بیان میں کہا کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کی بے دخلی اور غزہ پر اسرائیل کے دوبارہ قبضے کو مسترد کرتے ہیں۔ اس طرح کا کوئی اقدام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہوگا۔ وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ سعودی عرب اسرائیلی وزیروں کے انتہا پسندانہ بیانات کو دو ٹوک انداز میں مذمت کرتا ہے۔ اسرائیل کو عالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں پر کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔ اس سلسلے میں عالمی برادری کو کوشش کرنا ہوگی۔ اسرائیلی وزیروں نے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی اور یہودیوں کی دوبارہ آباد کاری کے لیے کہا تھا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اسرائیلی وزیر کے بیان کو آگ بھڑکانے والا اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

ملک بھر میں کڑاکے کی سردی، بالائی علاقوں میں...

ملک میں موسم سرما کے رنگ نظر آنے لگے، کہیں بارش اور کہیں برف باری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آسمان سے گرتی برف سے نظارے حسین ہوگئے، کوئٹہ، چمن، زیارت، پشین، مستونگ، قلات، قلعہ عبداللہ، نوشکی، لورالائی سمیت کئی علاقوں میں بارش سے موسم شدید سرد ہوگیا۔ قلات میں پارہ منفی 3، زیارت میں منفی 2 اور کوئٹہ میں منفی ایک تک گر گیا ہے، پہاڑوں پر برفباری کے حسین مناظر سے مقامی لوگ اور سیاح خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ وادی نیلم میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے کے باعث ندی نالے اور چشمے جم گئے، شدید سردی کی وجہ سے سیاحوں کی آمدورفت بند ہوگئی، سیاحت سے جڑے لوگوں کے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے، خشک سردی کے باعث بیماریاں پھوٹنے کے خطرات بھی منڈلانے لگے ہیں۔ ضلع نیلم میں گزشتہ تین ماہ سے بجلی اور انٹرنیٹ کی آنکھ مچولی جاری ہے، شدید سردی کی وجہ سے بالائی نیلم کے سکولوں میں چھٹیاں کر دی گئیں۔ دوسری جانب صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی کڑاکے کی سردی پڑنے سے درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا، شہری شدید سردی میں ٹھٹھرنے لگے ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں تاحال بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، رواں برس سردیوں کا دورانیہ گزشتہ سال کی نسبت طویل رہے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

اسلام آباد میں پاک چین ای وی تربیتی سیشن کا...

اسلام آباد میں پاک چین ای وی تربیتی سیشن کا انعقاد کا گیا ، اس کا مقصد الیکٹرک وہیکل ٹیکنالوجی میں علم کے خلا کو پر کرنا اور ماحول دوست نقل و حمل کے حل کو اپنانے کو فروغ دینا ہے۔گوادر پرو کے مطابق پاکستان اور چین کی جوائنٹ وینچر کمپنی پاک چائنا ہوازی گرین انرجی (پرائیویٹ)لمیٹڈ نے نیشنل سکلز یونیورسٹی(این ایس یو) ایچ 8، اسلام آباد کے ساتھ الیکٹرک وہیکل (ای وی)تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔ گوادر پرو سے گفتگو کرتے ہوئے ہوازی گرین انرجی کے سی ای او خالد محمود نے کہا کہ دو روزہ ای وی مرمت اور بحالی تعارفی کورس میں این ایس یو اور پاک چائنا ہوازی گرین انرجی پرائیوٹ لمیٹڈ کے درمیان مشترکہ کاوشوں کی عکاسی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ معزز چینی تکنیکی ماہرین کی قیادت میں یہ کورس بجلی سے چلنے والی گاڑیوں میں پائیدار توانائی کے طریقوں اور معلومات کے تبادلے کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔گوادر پرو کے مطابق اس تقریب میں صنعت کے ماہرین، ماہرین تعلیم اور طلبا کی ہم آہنگی دیکھی گئی، جس نے برقی گاڑیوں کے تیزی سے بدلتے ہوئے منظرنامے میں علم اور بصیرت کو پھیلانے کے لئے ایک متحرک پلیٹ فارم تشکیل دیا۔ گوادر پرو کے مطابق این ایس یو اور پاک چین ہوازی گرین انرجی پرائیوٹ لمیٹڈ کے مشترکہ اقدام کا مقصد الیکٹرک وہیکل ٹیکنالوجی میں علم کے خلا کو پر کرنا اور ماحول دوست نقل و حمل کے حل کو اپنانے کو فروغ دینا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق مستقبل قریب میں ہزاروں ملازمتیں پیدا کرنے کے علاوہ، یہ اقدام اسموگ کے مسائل پر قابو پانے میں مدد دے گا جو پاکستان کو مسلسل درپیش ہیں۔ تقریب کی نمایاں خصوصیات میں انٹرایکٹو سیشنز، ہینڈز آن ورکشاپس اور چینی تکنیکی ماہرین کی جامع پریزنٹیشنز شامل تھیں، جنہوں نے اس شعبے میں اپنی مہارت اور تجربات کا تبادلہ کیا۔ گوادر پرو کے مطابق شرکا کو برقی گاڑیوں کے نظام، چارجنگ انفراسٹرکچر اور پائیدار توانائی کے طریقوں کی پیچیدہ تفصیلات میں جھانکنے کا موقع ملا۔ کورس کے عملی پہلوں نے شرکا کو برقی کاروں کے ساتھ براہ راست تجربہ حاصل کرنے کی اجازت دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

امریکی محکمہ خارجہ کی سالانہ مذہبی آزادی کی...

امریکی محکمہ خارجہ کی سالانہ مذہبی آزادی کی رپورٹ جاری کردی گئی۔ امریکی محکمہ خارجہ کی سالانہ مذہبی آزادی کی رپورٹ میں پاکستان خاص تشویش والے ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ روس، چین، ایران، سعودی عرب، الجزائر، آذربائیجان، وسطی افریقی، کوموروس اور ویتنام بھی خصوصی واچ لسٹ میں نامزد ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ حکومتوں کو مذہبی اقلیتی برادریوں کے ارکان اور ان کی عبادت گاہوں پر حملے کو ختم کرنا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو الیکشن لڑ...

الیکشن ٹربیونل نے تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی سمیت دیگرکو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔ سندھ ہائیکورٹ میں الیکشن ٹریبیونل کے روبرو حلقہ این اے 214، حلقہ این 214 سے زین قریشی، حلقہ این 238 سے حلیم عادل شیخ، حلقہ این اے 241 سے ارسلان خالد اور پیپلز پارٹی کے امیدوار اختیار بیگ کی حلقہ این اے 241 سے ریٹرننگ افسران کے فیصلے کیخلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی کے رہنماں شاہ محمود قریشی، زین قریشی، حلیم عادل شیخ اور ارسلان خالد کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔ ٹریبیونل نے پیپلز پارٹی کے مرزا اختیار بیگ کو این اے 241 سے الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت دے دی۔ الیکشن ٹریبیونل نے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو این اے 214 عمر کوٹ سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ ٹریبیونل نے زین قریشی کے بھی این اے 214 سے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے۔ الیکشن ٹریبیونل نے ریٹرنگ افسر کا کاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔ واجبات سے متعلق سند پیش نا کرنے پر ریٹرننگ افسر نے کاغزات مسترد کردیئے تھے۔ الیکشن ٹریبونل نے این اے 238 سے حلیم عادل شیخ کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ ریبیونل نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔ جسٹس عدنان الکریم میمن پر مشتمل ٹریبیونل نے پیپلز پارٹی کے مرزا اختیار بیگ کو حلقہ این اے 241 سے الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت دے دی۔ ٹریبیونل نے ریمارکس دیئے کہ اگر دہری شہریت ختم ہوچکی ہے تو بیان حلفی جمع کرائیں۔ اگر بیان حلفی غلط ثابت ہوا تو الیکشن جیتنے کے بعد کامیابی منسوخ ہوجائے گی۔ حلقہ این اے 241 سے پی ٹی آئی امیدوار ارسلان خالد کی اپیل منظور کرلی۔ ٹریبونل نے ارسلان خالد کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے موقف دیا تھا کہ مقدمہ ظاہر نہ کرنے پر ریٹرننگ افسر نے کاغذات مسترد کیئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

امریکی ڈالر 37 پیسے کی کمی کے بعد 281 روپے 3...

امریکی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں روپے کی قدر میں 37 پیسے کا اضافہ ہوا ۔ کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں امریکی ڈالر 37 پیسے کی کمی کے بعد 281 روپے 30 پیسے پر آگیا ۔ یاد رہے کہ جمعرات کے روز بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز م...

کاروباری ہفتے کے آخری روزپاکستان اسٹاک ایکسچینج کے آغاز میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ۔ جمعہ کو کاروباری ہفتے کے چوتھے روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا ، جہاں پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 250 پوائنٹس بڑھکر 64890 پوائنٹس پرپہنچ گیا ۔ گزشتہ روز انڈیکس 64 ہزار 639 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

شدید دھند، 25 پروازیں منسوخ ،مسافر پریشان

ملک بھر میں شدید دھند کے باعث 25 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ ملک بھرمیں سخت سردی اوردھند کا راج ہے جس کے باعث ملکی اورغیر ملکی پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہورہا ہے،دھند کی وجہ سے پشاور کی تمام پروازیں ری شیڈول کردی گئیں،4 دن میں 150 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ ائیرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ اب تک300 متاثر ہوچکیں،پشاور اور اسلام آباد کی 3 پروازوں کو متبادل ایئرپورٹس پراتارا گیا۔ حکام کے مطابق دھند کی صورتحال کے پیش نظر ابوظہبی پشاورکی پروازکو کراچی، جدہ پشاور کی نجی پرواز کو اسلام آباد،مسقط اسلام آباد کی پروازکو لاہور اتارا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

لاہور، اچھرہ کے علاقہ میں گھر میں آگ لگنے سے...

لاہور کے علاقہ بابا اعظم چوک اچھرہ میں گھر میں آگ لگنے سے چار بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہورکے علاقے اچھرہ میں خوفناک آگ نے ہنستا بستا گھر ویران کر دیا،گھرمیں لگنے والی آگ سے چارمعصوم جھلس گئے،بچوں کی شناخت12سالہ ایمان، 8سالہ نور،5سالہ ابراہیم اور2سالہ اسماعیل کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے، آگ بابا اعظم چوک میں واقع عمارت کی پانچویں منزل پر لگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلس...

غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ۔ حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیرقانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے ،04 جنوری 2024 کو جانے والے 1138 افغان شہریوں میں 317 مرد، 297 خواتین اور 524 بچے اپنے ملک چلے گئے۔ 04 جنوری 2024 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 459,184 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے ۔افغانستان روانگی کے لیے 47 گاڑیوں میں 82 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

مریدکے، قصور،نوجوان کیمیکل کے تالاب میں گر ک...

مریدکے میں پٹیالہ دوست محمد کے قریب نوجوان کیمیکل کے تالاب میں گر کر جاں بحق ہو گیا، قصور میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 8 سالہ بچی جھلس گئی۔ تفصیلات کے مطابق مریدکے میں نارووال روڈ پر پٹیالہ دوست محمد کے قریب واقع پیپر فیکٹری کے کیمیکل کے تالاب میں گر کر نوجوان بری طرح جھلس گیا جس کی وجہ سے وہ جان کی بازی ہار گیا، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا۔ دوسری جانب قصور کے نواحی علاقہ نر ملکے گاوں میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 8 سالہ بچی جھلس کر شدید زخمی ہو گئی جسے طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، ڈاکٹرز کے مطابق بچی کا جسم 90 فیصد جل چکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

پنوعاقل ،مسافر کوچ الٹنے سے 3 مسافرجاں بحق،1...

سانگھی تھانے کے قریب مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 مسافرجاں بحق جبکہ 10سے زائد زخمی ہو گئے ۔ ریسکیوحکام کے مطابق بدقسمت کوچ کراچی سے لاہور آرہی تھی کہ سانگھی قومی شاہراہ پر حادثے کا شکار ہوگئی ۔ کوچ الٹنے سے تین مسافر موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوئے ہیں ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر یہنچ گئی اور کوچ کے ملبے سے زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری ی...

لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری یوم حق خودارادیت منا یا ۔ 5 جنوری 1949 کو اقوام متحدہ میں کشمیریوں کو بنیادی حق دینے کیلئے قرارداد منظور کی گئی تھی، بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے کشمیریوں سے کیے گئے وعدے پر عملدرآمد نہیں ہوسکا، مقبوضہ کشمیر کے لوگ آج بھی بھارتی سنگینوں کے سائے تلے بے مثال جدوجہد جاری رکھتے ہوئے اپنے بنیادی حق کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ وزیر آزاد کشمیر کوثر تقدیس گیلانی کا کہنا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے گلی کوچے میں قتل و غارت گری کا بازار گرم کر رکھا ہے جہاں آزادی کا نعرہ لگانے والی آواز کو خاموش کر دیا جاتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں آج بھی ہزاروں بے گناہ کشمیری پابند سلاسل ہیں۔ رہنما مسلم کانفرنس راجہ ثاقب مجید کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ 7 دہائیوں سے حق خود ارادیت مانگنے والے کشمیریوں کو ظلم و جبر کا نشانہ بنا رہا ہے، حالیہ 33 برسوں کے دوران بھارتی درندہ صفت قابض فوج نے 96 ہزار سے زائد کشمیری شہید، 22 ہزار 972 خواتین بیوہ اور 1 لاکھ سے زائد بچے یتیم کیے ہیں، 5 اگست 2019 کے بعد مظالم میں مزید تیزی آئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

بانی پی ٹی آئی کے الزامات بے بنیاد، پاکستان...

امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ پاکستانی عوام نے کرنا ہے، امریکا کی دلچسپی جمہوری عمل میں ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے نیوز بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں شفاف انتخابات ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں، امریکا چاہتا ہے انتخابات پاکستانی قوانین کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ ہوں، امریکا پاکستان کو نہیں کہہ سکتا کہ انتخابات کیسے کرائے۔ انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی کے الزامات بے بنیاد ہیں، پاکستان یا دنیا میں کسی پارٹی یا امیدوار کی حمایت نہیں کرتے، چاہتے ہیں پاکستان کے آئین کے مطابق انتخابات کرائے جائیں، پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی اہم ہے، جمہوری اظہار اور متحرک جمہوریت کی حمایت جاری رکھیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپ...

ٹانک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دودہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ گل یوسف عرف طور سکیورٹی فورسز کے خلاف ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھا، دہشت گرد کمانڈر شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد کمانڈر گل یوسف عرف طور انتہائی مطلوب اور اس کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے تھی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کاکہنا ہے کہ مقامی افراد نے امن اور استحکام کیلئے سکیورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا، سکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

کوٹ ڈی آئیوری -ابیدجان -فٹ بال- سی اے ایف-اف...

فضا سے لی گئی اس تصویر میں کوٹ ڈی آئیوری کے شہرابیدجان کےابیمپے اولمپک اسٹیڈیم کودکھایا گیا ہے۔34 واں افریقہ کپ آف نیشنز 13 جنوری سے 11 فروری تک کوٹ ڈی آئیوری کے پانچ شہروں بشمول ابیدجان میں منعقد ہوگا۔(شِنہوا)

 
۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

سی پی سی قیادت کے اجلاس میں ورک رپورٹس پیش ک...

بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کا جمعرات کو اجلا س ہوا، جس میں ورک رپورٹس کا جائزہ لیا گیا۔

یہ رپورٹس نیشنل پیپلز کانگریس کی سٹینڈنگ کمیٹی، سٹیٹ کونسل، عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی، سپریم پیپلز کورٹ اور سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ کے ساتھ ساتھ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے  سیکرٹریٹ کے پارٹی ممبران گروپوں کی طرف سے پیش کی گئیں تھیں۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری،صدر شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت اور اہم خطاب کیا۔

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

بغداد میں ڈرون حملہ میں نیم فوجی فورسز کے3 ا...

بغداد (شِنہوا) عراق کے دارالحکومت بغدادکے مشرقی علاقے میں جمعرات کوڈرون حملے میں نیم فوجی حشد شعبی فورسز کے تین ارکان ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔

 وزارت داخلہ کے ذرائع نے شِنہوا کو بتایاکہ  دوپہرکے وقت  ایک نامعلوم ڈرون نے بغداد کے مشرقی حصے میں فلسطین اسٹریٹ میں حشد شعبی کے 12ویں بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر پر بمباری کی، جس میں بریگیڈ لیڈر طالب السعیدی ان کا ایک ساتھی اور ایک جنگجو ہلاک ہو گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ حملے میں حشد شعبی کے پانچ جنگجو زخمی ہوئے ، دو گاڑیاں تباہ اور ہیڈ کوارٹر کو نقصان پہنچا۔

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

جنوبی کوریا-سیجونگ- متعدد گاڑیوں میں تصادم

جنوبی کوریا کے شہرسیجونگ کے ایک پل پرمتعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔(شِنہوا)

 
۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین-شانشی - ثقافت- شی چھوان- ضیافت

چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کی  شی چھوان کاؤنٹی کے ایک گاؤں میں سیاح  پاوتانگ ضیافت کے دوران فن کا مظاہرہ دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا) 

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

آسٹریلیا-کینبرا- سمر نیٹس کار فیسٹیول

 آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں سمر نیٹس کار فیسٹیول کے شرکاء کی کاریں سٹی کروز میں شریک ہیں۔(شِنہوا) 

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ-غزہ-رفح -اسرائیل-فضائی حملہ

غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں اسرائیلی فضائی حملے میں تباہ ہونے والی عمارت کے سامنے لوگ جمع ہیں۔(شِنہوا)

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

جنوبی کوریا میں کار سازکمپنیاں تقریباً 73ہزا...

سیول(شِنہوا)  جنوبی کوریا میں چھ مقامی اور غیر ملکی کار ساز کمپنیاں رضاکارانہ طور پر تقریباً 73ہزار گاڑیوں کو مینوفیکچرنگ خرابیوں کی وجہ سے واپس منگوائیں گی۔

 وزارت لینڈ،انفراسٹرکچر وٹرانسپورٹ نے جمعرات کو بتایاکہ  ٹیسلا کوریا ماڈل وائی سمیت چار مختلف ماڈلز کی 63ہزار991 گاڑیاں آٹو پائلٹ سسٹم میں سافٹ ویئر کی خرابی کے باعث  واپس منگوائے گا جبکہ ڈور لاک سسٹم کی خرابی کو ٹھیک کرنے کے لیے ماڈل ایکس سمیت دو ماڈلز کی1ہزار992 گاڑیاں واپس منگوائی جارہی ہیں۔

ہونڈائی موٹرپچھلے پہیے کی خراب ڈرائیو شافٹ کی وجہ سے جی80 ماڈل سمیت دو ماڈلز کی 2ہزار463گاڑیاں واپس منگوائے گا جبکہ بریک آئل کی کمی پر وارننگ دینے میں ناکامی کی وجہ سے فورڈ سیلزاینڈ سروس کوریا مسٹینگ کے2ہزار156یونٹ واپس منگوارہا ہے۔

نسان کوریا خراب ریئر ویو کیمرہ سسٹم کی وجہ سے  الٹیما 2.0 جیسے دو ماڈلز کے 1ہزار101 یونٹس  جب کہ کیا کارپوریشن  ناقص ایئر بیگ سسٹم کی مرمت کے لیے سیلٹوس کے 922 یونٹس کو واپس منگوائے گی۔

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

سربراہ اقوام متحدہ کی ایران میں قاسم سلیمان...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران میں برسی کی تقریب پر حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں 100 سے زیادہ افراد  جاں بحق ہوئے تھے۔

اقوام متحدہ  کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ایسو سی ایٹ ترجمان فلورنسیا سوٹو نینو نے کہا کہ سیکرٹری نے جنرل ذمہ داروں کے احتساب کا مطالبہ کرتے ہوئے   سوگوار خاندانوں، عوام اور اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کے ساتھ اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی۔

سرکاری یوز ایجنسی ارنا اور نیم سرکاری فارس نیوز ایجنسی نے اسے دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے  کہا کہ  ایران کے مقتول جنرل قاسم سلیمانی کے مزارکے قریب دو دھماکوں میں کم سے کم 103 افراد ہلاک اور 170 سے زائد زخمی ہوئے۔

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین میں ماحولیاتی تحفظ کے مسائل کے ذمہ دار 2...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے ماحولیاتی و حیاتیاتی تحفظ پر توجہ مرکوز کرنے والی ملک کی ہائی پروفائل مرکزی معائنہ مہم کے تیسرے دور کے دوران دریافت ہونے والے ماحولیاتی تحفظ کے مسائل کے  ذمہ دار 289 اہلکاروں کو  قابل احتساب ٹھہرایا ہے۔

 چینی وزارت ماحولیات و حیاتیات نے جمعرات کو کہا کہ نومبر 2023 سے لے کر پچھلے سال کے آخر تک معائنہ کرنے والی ٹیموں نے پانچ صوبوں فوجیان، ہینان، ہائی نان، گانسو اور چھنگ ہائی کے پہلے بیچ کی چھان بین کی۔

 اس عرصے کے دوران انسپکٹرز نے عوام سے 16 ہزار 700 رپورٹس  وصو ل کیں اور متعدد مسائل کا پردہ فاش کیا جن میں اقدامات کا ناکافی نفاذ اور ماحولیاتی تحفظ کو مضبوط بنانے کے حوالے سے بہتری کی ناقابل قبول سست رفتار کارکردگی شامل ہے۔

  معائنہ کرنے والی ٹیموں نے 25 عام کیسز کو سرعام بے نقاب کیا اور پانچوں صوبوں سے 623 اہلکاروں کو طلب کیا۔

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چینی محققین نے چھاتی کے سرطان کے علاج کی نئی...

شنگھائی (شِنہوا) چینی سائنس دانوں نے چھاتی کے سرطان کے علاج کی ایک  نئی حکمت عملی تیار کی ہے جس کے علاج کے خلاف مزاحمت کرنے والے ٹیومرکو زیادہ قابل علاج حالت میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

سائنس ٹرانسلیشنل میڈیسن جریدے میں شائع شدہ اس تحقیق میں اس نئے طریقہ کار کےبارے میں بتایا گیا ہے جسے چھاتی کے سرطان کے مہلک ٹرپل منفی مریضوں میں نتائج کو بہتر بنانے کے موجودہ طریقوں میں ضم کیا جا سکتا ہے۔

فودان یونیورسٹی کے محققین نے 401 مریضوں کے ٹیومر کے نمونوں کے میٹابولزم کا تجزیہ کیا جن میں مختلف ہومولوجس ری کمبینیشن کمی پائی گئی ۔یہ  کمی ڈی این اے کو نقصان پہنچانے والی دوائیوں کے لیے ٹیومر کے ردعمل کی عکاسی کرتی ہے  اور کم کمی والے مریض پر ردعمل نہیں دیتی۔

محققین نے جی ڈی پی-ایم نامی ایک مالیکیول کی نشاندہی کی جو ٹیومرکے خلیات کی ڈی این اے کی مرمت میں رکاوٹ ڈالتا ہے اور سرطان کے پروٹین میں کمی کو فروغ دیکر مریض کا ڈیفیشنسی اسکور بڑھاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق چوہوں پر تحقیق میں مالیکیول کے سپلیمنٹس نے چھاتی کے ٹیومر کو ڈی این اے کو نقصان پہنچانے والی ادویات جیسے سیسپلٹین کے لیے زیادہ مؤثر بنایا اور اینٹی ٹیومر قوت مدافعت کو بڑھایا۔

اس کے علاوہ لیبارٹری میں جی ڈی پی-ایم کو چھاتی کے سرطان کے علاج کے لئے اہداف پر منبی ایجنٹوں کی ایک کلاس کو بااختیار بنانے کے قابل ہوتے بھی دیکھا گیا جسے پی اے آر پی انہیبیٹرز کہا جاتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ نئی دریافت ایک کلینیکل حکمت عملی کی طرف اشارہ کرتی ہے جو جی ڈی پی-ایم کو دیگر ڈی این اے ریپئر- ٹارگٹڈ تھراپی کے ساتھ جوڑتی ہے۔

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

بحیرہ اسود میں بارودی سرنگیں صاف کرنے میں 5...

کیف (شِنہوا)یوکرین نے کہا ہے کہ بحیرہ اسود اور اس کے پڑوسی بحیرہ ازوف کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کی کارروائیوں میں پانچ سال کا عرصے درکار ہو گا۔

یوکرائنسکا پراودا میڈیا آؤٹ لیٹ کےمطابق یوکرینی بحریہ کے ترجمان دیمیٹرو پلیٹین چک  نے صحافیوں کو بتایا کہ "سمندری مواصلاتی راستوں اور تجارتی راستوں کی مائننگ ایک اندازے کے مطابق 3 سے 5 ماہ تک جاری رہے گی جبکہ جامع مائننگ آپریشن میں 3 سے 5 سال لگیں گے۔"

   پلیٹین چک نے کہا کہ فی الحال بارودی سرنگ صاف کرنے کا آپریشن منصوبہ بندی کے مرحلے میں ہےاور  آپریشن کا ہیڈکوارٹر پہلے ہی قائم ہو چکا ہے۔

 روس-یوکرین تنازعہ کی وجہ سے فروری 2022 سے بحیرہ اسود میں بارودی سرنگیں اور دیگر دھماکہ خیز مواد موجود ہے۔

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

لبنان پر حملوں میں اضافے کی صورت میں حزب الل...

یروت (شِنہوا) حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے لبنان کے خلاف اپنے حملوں میں اضافہ کیا تو وہ اسرائیل پر بلا روک ٹوک حملہ کریں گے۔

مقامی ٹی وی چینل المنار کے مطابق نصراللہ نے یہ بات ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کے موقع پر ٹیلی ویژن خطاب میں کہی۔ قاسم سلیمانی  3 جنوری 2020 کو امریکی ڈرون حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

نصراللہ نے کہا کہ ایک روز قبل بیروت میں حماس کے نائب سربراہ صالح العروری اور حماس کے دیگر عہدیداروں کا قتل ایک خطرناک جرم تھا۔

انہوں نے کہا کہ لبنان میں استحکام و سلامتی کا تحفظ ترجیح ہے جس کے سبب لبنان کی جنوبی سرحد پر موجودہ محاذ آرائی محدود ہے۔

تاہم اگر اسرائیل نے اپنے حملے بڑھائے تو اسرائیل پر حملہ کرنے کے لئے پوری طاقت کا استعمال کریں گے ۔ ہم جنگ سے نہیں ڈرتے اور نہ ہی ہم اس بارے ہچکچاہٹ کا شکار ہیں ورنہ ہم جنوبی محاذ پر لڑنا بند کردیتے۔

لبنان ۔ اسرائیل سرحد پر 8 اکتوبر کے بعد سے کشیدگی میں اس وقت اضافہ ہوا تھا جب لبنانی مسلح گروپ حزب اللہ نے اسرائیل پر حماس کے حملوں کی حمایت میں اسرائیل پر درجنوں راکٹ داغ دیئے تھے۔ اسرائیل نے جوابی کارروائی میں جنوب مشرقی لبنان پر بھاری توپ خانے سے فائر کئے۔

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چینی نائب وزیر اعظم کاقومی اقتصادی مردم شما...

بیجنگ، 3 جنوری (شنہوا)چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئے شیانگ ن بیجنگ میں ایک معائنہ کے دوران اس بات پر زور دیا کہ چین کی جاری پانچویں قومی اقتصادی مردم شماری کا ماخذ ڈیٹا درست اور قابل اعتماد ہونا چاہیے۔

ڈنگ شوئے شیانگ جو  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  کےسیاسی بیورو کی مرکزی کمیٹی کے رکن بھی ہیں نےہدایت کی کہ اقتصادی مردم شماری کو جامع اور معروضی طور پر چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی کی عکاسی کرنی چاہیے، نئی ترقیاتی تبدیلیوں اور خصوصیات کو درست طریقے سے ہم آہنگ ظاہر کرنے سمیت  سائنسی منصوبہ بندی اور پالیسی سازی کے لیے معلوماتی معاونت فراہم کرنی چاہیے اور چینی جدیدیت کو فروغ دینا چاہیے۔

 ایک سرکاری ایوی ایشن فیول کمپنی کے دورے کے موقع پر ڈنگ نے کہا کہ کاروباری اداروں کو ہر فارم کو سچائی سے پُر کرنا چاہیے، ہر انڈیکس آئٹم کو آئٹم کے حساب سے چیک کرنا چاہیے، اور ڈیٹا کو درست اور بروقت جمع کرانا چاہیے۔

 ایک نجی ٹیک فرم کا معائنہ کرتے ہوئے، ڈنگ نے کہا کہ ذاتی معلومات اور کاروباری رازوں کو سخت تحفظ کے تحت رکھا جائے گا اور ڈیٹا کو سختی سے اقتصادی مردم شماری کے مقاصد تک محدود رکھا جائے گا۔

 ڈنگ نے کہا کہ چونکہ چین کی نئی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے اسلئے نئی صنعتوں، کاروباری شکلوں اور ماڈلز سے متعلق اعدادوشمار زیادہ درست اور موثر پالیسی تعاون کی تشکیل اور نئی پیداواری قوتوں کی تیز رفتار تشکیل کے لیے ایک قابل اعتماد بنیاد فراہم  کی جائے گی۔

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چائنہ ڈیولپمنٹ بینک نے 2023 میں ریلوے کی تع...

بیجنگ(شِنہوا)چائنہ ڈیولپمنٹ بینک نے کہا ہے کہ اس نے 2023 میں ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے 105 ارب 50 کروڑ یوآن (تقریباً14 ارب 90 کروڑ ڈالر) قرضے جاری کیے ہیں۔

جمعرات کو سرکاری پالیسی بینک نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ فنڈز  کے ذریعے تقریباً2 ہزار 300 کلومیٹر نئی ریل لائنوں کے آغاز کا کام کیا گیا ۔

 گزشتہ سال چائنہ ڈویلپمنٹ بینک نے اہم علاقوں میں  تیز رفتار ریلوے اور انٹر سٹی ریلوے جیسے اہم شعبوں کو ترجیح دی، مرکزی حکومت کے محکموں، چائنہ سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ اور دیگر اہم اداروں کے ساتھ ہم آہنگی کو مضبوط کیا، اور فعال طور پر درمیانی اور طویل مدتی مدتی مالی مدد اور دیگر خدمات راہم کیں۔

 بینک کے مطابق وہ ملک میں جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کی تعمیر کے لیے مستقبل میں بھی مستحکم مالی مدد فراہم کرتا رہے گا جس  کے تحت تیز رفتار ریلوے نیٹ ورک کی تعمیر پر توجہ دی جائے گی۔

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چینی سیٹلائٹ نے طاقتور شمسی طوفان کی تصاویر...

بیجنگ (شِنہوا)  چین کے سورج کی کھوج کرنے کرنے والے سیٹلائٹ کوافو-1 نے 2024 کے پہلے دن سورج سے خارج ہونے والے طاقتور شمسی طوفان کی تصاویر اتاری ہیں۔

چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ماتحت پرپل ماؤنٹین آبزرویٹری کے مطابق شمسی طوفان کی ایکس 5.0  کے طور پر درجہ بندی کی گئی جو 6 برس سے زیادہ عرصے میں طاقتور ترین تھا  اوریہ پیر کی صبح 5 بج کر 55 منٹ (بیجنگ وقت) پر عروج پر پہنچا تھا۔سیٹلائٹ کے ذریعے اسی وقت کرونل ماس ایجیکشن کا بھی سراغ لگا۔

شمسی طوفان سورج کی سطح سے پر ہونے والے بڑے دھماکوں سے پیدا ہوتے ہیں جو برقی مقناطیسی شعاعوں کا اخراج کرتے ہیں جو صرف چند منٹ قائم رہتا ہے ۔ ان کی درجہ بندی ان کی طاقت کے اعتبار سے کی جاتی ہے جس میں اے سب سے چھوٹی ہے جس بعد بی ، سی ، ایم اور ایکس ہیں جبکہ اس میں ایکس طاقتورترین ہے۔

شمسی طوفان اور اخراج سے ہائی فریکوئنسی ریڈیو مواصلات، بجلی کے گرڈ اور نیویگیشن سگنلز متاثر ہوسکتے ہیں جو خلائی جہازوں اور خلابازوں کے لیے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔

قومی مرکز برائے خلائی موسمیات کے چیف فورکاسٹر چھین آن چھن نے بتایا زمین پر شمسی طوفان کے اثرات کم ہوں گے تاہم طوفان کے ساتھ آنے والے دیگر عناصر جیسے زمین تک پہنچنے والے کرونل ماس ایجیکشن ، جیومیگنیٹک طوفانوں کا سبب بن سکتے ہیں۔

چھین نے یہ بھی بتایا کہ 2024 میں ایکس طوفان کی کثرت ہوگی۔

ہر 11 برس سورج پرسکون اور طوفانی سرگرمی کا ایک شمسی چکرمکمل کرکرکے ایک نیا شروع کرتا ہے. موجودہ شمسی چکر دسمبر 2019 میں شروع ہوا تھا جسے شمسی چکر 25 کا نام دیا گیا ہے۔

چھین کے مطابق ہر شمسی چکر کے دوران تقریبا 100 ایکس درجہ بندی شمسی طوفان آتے ہیں جن میں سے تقریباً 20 ایکس شمسی طوفان صرف 2023 میں رونما ہوئے تھے۔

چھین نے بتایاکہ شمسی طوفان 2024 میں کثرت سے آنے کی توقع ہے رواں سال سورج شمسی سائیکل 25 کی عروج پر ہوگا جسے "سولرمیکسمم "بھی کہا جاتا ہے۔

کوافو -1 سیٹلائٹ کا نام کوافو کے نام پر رکھا گیا تھا جو چینی روایات میں ایک دیو قامت ہے جس نے ناقابل یقین حد تک سورج کا پیچھا کیا تھا۔ اس سیٹلائٹ کو 2022 میں لانگ مارچ 2 ڈی راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا تھا۔

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین کا سابق وزیر خارجہ سرتاج عزیزکے انتقال پ...

بیجنگ (شِنہوا)چین نے سابق وزیر خارجہ سرتاج عزیز کے انتقال پرگہرے رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے چین پاکستان تعلقات میں مرحوم کی شاندار خدمات کو سراہاہے۔

 سابق وزیرخزانہ اور وزیراعظم کے سابق مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیزمنگل کو اسلام آباد میں انتقال کر گئےتھے۔  وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے باقاعدہ نیوز بریفنگ میں کہا کہ سرتاج عزیز پاکستان کے ایک تجربہ کار سیاست دان  ،معاشی ماہر اور چینی عوام کے دیرینہ اور اچھے دوست تھے۔

وانگ نے کہا کہ سرتاج عزیز نے پاکستان کی خوشحالی کے لیے کام کیا ، انہوں نے چین پاکستان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے سخت محنت اور جذبے سے کام کرتے ہوئے چین پاکستان دوستانہ تعاون بالخصوص چین پاکستان اقتصادی راہداری کے آغاز اور تعمیر میں شاندار کردار ادا کیا۔

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چینی صدرکا ایرانی صدر سے دہشت گرد حملوں پر...

بیجنگ(شِنہوا)  چین کے صدر شی جن پھنگ نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے  دہشت گردی کے سنگین حملوں پر تعزیت کااظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں صدر شی نے کہا کہ انہیں ایرانی صوبے کرمان میں دہشت گردی کے سنگین  حملے پر انتہائی دکھ ہے ، جس میں بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔ صدر شی نے چینی حکومت اورعوام کی جانب سےسوگوار خاندانوں سےگہری تعزیت اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

چینی صدر نے کہا کہ ان کا ملک ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت  اور دہشت گردی کے  حملوں کی شدید مذمت اور قومی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے ایران کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

بحیرہ احمرمیں کشیدگی میں کمی کی کوششوں کے لی...

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین نے بحیرہ احمر میں کشیدگی کم کرنےکی جاری کوششوں میں تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ تعاون کے لیے اپنے ثابت قدم عزم کا اظہار کیاہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نے سلامتی کونسل میں کہا کہ  چین بحیرہ احمر میں کشیدگی میں کمی، یمن کے مسئلے کے سیاسی تصفیے، غزہ میں لڑائی کے خاتمے اور مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی نقل و حمل کے راستے کے طور پر بحیرہ احمر کے اہم کردار پر زوردیتےہوئے کہا کہ بحری گزرگاہ تک بلا روک ٹوک رسائی اور جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانا نہ صرف خطے کی سلامتی اور استحکام میں معاون ہے، بلکہ عالمی سپلائی چین کی حفاظت اور بین الاقوامی تجارتی آرڈر کی بحالی میں بھی مدد گار ہے۔

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین کی خدمات کی تجارت میں 2023 کے پہلے 11 ما...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی خدمات کی مجموعی درآمدات وبرآمدات میں 2023 کے پہلے 11 ماہ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 9 فیصد اضافہ ہوا۔

وزارت تجارت کی جانب سے جمعرات کوجاری اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ سال جنوری سے نومبرکے دوران خدمات کی تجارت کا حجم 58کھرب 90ارب یوآن (829ارب61کروڑڈالر) سےتجاوزکرگیا۔

۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ۔ بحیرہ احمر ۔ غزہ بحران اجلاس

نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدردفتر میں بحیرہ احمر میں حوثی باغیوں کے حملوں پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کا ایک منظر۔ (شِنہوا)

 
۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ ۔ یروشلم ۔ ہڑتال

یروشلم کے پرانے علاقے میں لوگ ہڑتال کے باعث بند دکانوں کے پاس سے گزر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

 
۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین ۔ حئی لونگ جیانگ ۔ ہاربن ۔ آئس اینڈ سنو...

چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں دریائے ہاربن سونگ ہوا میں آئس اینڈ سنو کارنیوال میں سیاح تفریح کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

 
۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں