• Columbus, United States
  • |
  • ٢٧ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

چین کا سروس پروڈکشن انڈیکس نومبر میں 9.3 فیص...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے سروس پروڈکشن انڈیکس میں نومبر میں گزشتہ سال کی نسبت  9.3 فیصد اضافہ ہوا۔

چین کے قومی ادارہ شماریات کے جمعہ کو جاری اعداد و شمارکے مطابق  شرح نمو اکتوبر کی سطح کے مقابلے میں 1.6 فیصد پوائنٹس زیادہ رہی۔

بیورو کے مطابق سیاحتی  صنعت کے اشاریے میں گزشتہ سال کی نسبت30.6 فیصد اضافہ ہوا جبکہ نقل و حمل، گودام اور پوسٹل سروسز کی کارکردگی پر نظر رکھنے والے ذیلی انڈیکس میں 15.1 فیصد اضافہ ہوا۔ان کے ساتھ ساتھ معلومات کی ترسیل، سافٹ ویئر اور آئی ٹی سروسز میں بھی 13.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رواں سال کے پہلے 11 مہینوں میں سروس پروڈکشن انڈیکس میں گزشتہ سال کی نسبت 8 فیصد اضافہ ہوا جو جنوری تا اکتوبر کی مدت کے مقابلے میں 0.1 فیصد زیادہ ہے۔

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین روس تعلقات عالمی استحکام کے لیے اہمیت کے...

ماسکو(شِنہوا) روس کے صدر ولادیمیر پوتن نےکہا ہے کہ چین اور روس کے تعلقات عالمی استحکام کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔   اپنی سالانہ پریس کانفرنس کے دوران صدر پوتن نے کہا کہ روس-چین تعلقات دنیا میں استحکام کے لیے  اہم ضمانت میں سے ایک ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کی سطح "غیر معمولی طور سے بلند" ہے۔ انہوں نے  کہا کہ دونوں ممالک اپنے  تعلقات کومتنوع بناتے ہوئے  انفراسٹرکچر اور ہائی ٹیک سیکٹر جیسے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں۔ روسی صدر نے مزید کہا کہ ہم ایسا کرتے رہیں گے۔ روس کے صدرنے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی "کسی کے خلاف نہیں" بلکہ اس کا مقصد روس اور چین کو فائدہ پہنچانا ہے

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی سائنسدانوں نے گندے پانی سے کیمیکل نکالن...

بیجنگ(شِنہوا)چین کےسائنسدانوں نے گندے پانی کی آلودگیوں کو سورج کی روشنی کا استعمال کرتے ہوئے قیمتی کیمیکلز میں تبدیل کرنے کا ایک نیا طریقہ تجویز کیا ہے جس سے پائیداراورماحول دوست کیمیکل مینوفیکچرنگ کی راہ ہموار ہو گی۔

چائنیز اکیڈمی آف سائنسز، ہاربن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور دیگر اداروں کے شینزین انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی (ایس آئی اے ٹی) کے محققین کی طرف سے کی گئی یہ تحقیق حال ہی میں نیچر سسٹین ایبلٹی نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔

اس مطالعہ میں محققین نے گندے پانی سے آلودگیوں کو براہ راست گندے پانی کے ماحول میں سیمی کنڈکٹر بائیو ہائبرڈز میں تبدیل کرنے کا تجربہ کیا۔

اس طریقے میں گندے پانی میں موجود نامیاتی کاربن، بھاری دھاتوں اور سلفیٹ مرکبات کو ان بائیو ہائبرڈز کی تعمیر کے لیے خام مال کے طور پر استعمال کرنا اور بعد ازاں سورج کی روشنی کا استعمال کرتے ہوئے انہیں قیمتی کیمیکلز میں تبدیل کرنا شامل ہے۔

محققین نے تیزی سے بڑھنے والے سمندری بیکٹیریم، وبریو نیٹریجینز کا انتخاب کیا جس میں نمک کی زیادہ مقدار کو جذب کرنے اور کاربن کے مختلف ذرائع کو استعمال کرنے کی صلاحیت ہے۔

انہوں نے وبریو نیٹریجینز میں ایک ایروبک سلفیٹ کی کمی کا راستہ متعارف کرایا تاکہ وبریو نیٹریجینز میں فنکشنل سیمی کنڈکٹر نینو پارٹیکلز کو گندے پانی سے سیمی کنڈکٹر بائیو ہائبرڈز کو جمع کرنے کے لیے بایو سنتھیسائز کیا جا سکے۔

ایس آئی اے ٹی کے ایک محقق گاؤ شیانگ نے کہا کہ نینو پارٹیکلز بائیو ہائبرڈز کی ترکیب کی کارکردگی اور سورج کی روشنی سے پیدا ہونے والی اضافی توانائی کو جذب کرکے گندے پانی میں نامیاتی مادے کی تبدیلی کو بڑھا سکتے ہیں۔

تحقیق میں کہا گیا ہے یہ کام شمسی توانائی سے چلنے والی بائیو مینوفیکچرنگ اور فضلہ سے توانائی حاصل کرنے کو ایک قدم آگے لا سکتا ہے اور ماحول دوست پیداوار اور گردشی معیشت کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں روزگار کی صورتحال میں بہتری جاری

بیجنگ(شِنہوا) چین میں روزگار کی صورتحال میں استحکام دیکھنے میں آیا ہےجہاں  مسلسل بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔

چین کے قومی ادارہ شماریات کے ترجمان لیو آئی ہوا نے جمعہ کو  ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک کی سروے شدہ شہری بے روزگاری کی شرح نومبر میں مسلسل تیسرے مہینے 5 فیصد پر رہی۔

لیو کے مطابق جنوری سے نومبر تک اوسط سروے شدہ شہری بے روزگاری کی شرح 5.2 فیصد رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.4 فیصد کم ہے۔

لیو کے مطابق روزگار کی منڈی میں ڈھانچہ جاتی تضادات کے باوجود روزگار کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے سازگار حالات پیدا ہو رہے ہیں۔

لیو نے اگلے مرحلے میں پیشہ ورانہ تربیت کو مضبوط بنانے، بھرتی کی خدمات کو بہتر بنانے، اور کلیدی گروپوں کے مستحکم روزگار کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں محکمہ مذہبی امور کے سابق سربراہ پرر...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں مذہبی امور کے قومی ادارے کے سابق ڈائریکٹرکیوئی ماؤہو پرر رشوت لینے کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

 کیوئی نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے یونائیٹڈ فرنٹ ورک ڈپارٹمنٹ کے نائب سربراہ کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ نے جمعہ کو بتایا کہ  نگران قومی کمیشن کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد، شمال مشرقی  لیاؤننگ صوبے کے شہر شین یانگ  کے عوامی استغاثہ نے شہر کی انٹرمیڈیٹ عوامی عدالت میں کیوئی کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں پراپرٹی ڈویلپمنٹ پر سرمایہ کاری میں...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں رواں سال 2023 کے پہلے 11 مہینوں میں  پراپرٹی کے شعبے کی ترقی پر سرمایہ کاری  میں گزشتہ سال کی نسبت 9.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

چین کے قومی ادارہ شماریات (این بی ایس ) نے جمعہ کو کہا کہ رہائشی عمارتوں میں سرمایہ کاری 78 کھرب 90 ارب یوآن (11 کھرب 10 ارب ڈالر) رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 9 فیصد کم ہے۔

منزلوں کے رقبے کے لحاظ سے کمرشل ہاؤسنگ کی فروخت گزشتہ سال کی نسبت 8 فیصد کم ہو کر  1.01 ارب مربع میٹر رہ گئی۔

اسی طرح قیمت کے لحاظ سے کمرشل ہاؤسنگ کی فروخت 5.2 فیصد سالانہ گر کر105 کھرب 30 ارب یوآن رہ گئی۔

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں نواں جیمی ایکس آرلز انٹرنیشنل فوٹو ف...

شیامین(شِنہوا) چین کےمشرقی صوبے  فوجیان کے ساحلی شہر شیامین میں نواں جیمی ایکس آرلز انٹرنیشنل فوٹو فیسٹیول جمعہ کو شروع ہوگیا ہے۔ اس سال کے میلے میں 32 نمائشوں کا انعقاد کیا گیاہے ، جن میں جرمنی، پولینڈ، اٹلی، فرانس اور سنگاپور سمیت 20 سے زائد ممالک اور خطوں کے 100 سے زائد فنکاروں کے 2,ہزار100 سے زائد فن پاروں کی نمائش کی گئی ہے ۔ یہ میلہ 21 جنوری 2024 تک جاری رہے گا۔ فیسٹیول کے دوران، پورٹ فولیو کے جائزوں ، لیکچرز، ورکشاپس، پرفارمنس اور میٹنگ اینڈ گریٹس جیسی سرگرمیوں کاانعقادکیا جائے گا۔  

 

 

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صومالیہ میں تقریباً70 لاکھ افراد کو 2024 میں...

موغادیشو(شِنہوا)اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ادارے نے کہاہے کہ  صومالیہ میں تقریباً69 لاکھ افراد کو 2024 میں امداد کی ضرورت ہوگی۔

اقوام متحدہ کے رابطہ دفتربرائے انسانی امور (او سی ایچ اے) نے کہا کہ یہ تعداد 2022 کے مقابلے میں 16 فیصد کم ہے اور 2024 میں51لاکھ افراد کے لیے 1ارب70کروڑڈالرامداد کی مجموعی ضرورت ہوگی۔

او سی ایچ اے نے صومالیہ کے لیے امداد کے ایکشن پلان 2024 کےحوالے سے  اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہاکہ  امداد سے بہت سے شعبوں میں غذائی تحفظ اور غذائیت کے خراب اثرات کو روکا ہے، لیکن تمام شعبوں میں مالیاتی کمی کی وجہ سے کوششوں میں جزوی لحاظ سے رکاوٹ پیش آئی۔

رپورٹ کے مطابق، 2022 کے آخر اور 2023 کے اوائل میں قحط کے دہانے سے واپس آنے میں کامیابی کے بعد صومالیہ میں تقریباً 40 لاکھ افراد غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں اور انہیں امداد کی ضرورت ہے۔

 

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے سرحد پار تجارت اور سرمایہ کاری کے لی...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے فارن ایکسچینج کے ریاستی ادارے (ایس اے ایف ای) نے شنگھائی، جیانگ سو، گوانگ ڈونگ، بیجنگ، ژی جیانگ اور ہائی نان میں سرحد پار تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے اعلیٰ سطحی اوپننگ اپ پالیسیوں کے پائلٹ پروگرامز کو توسیع دینے کا اعلان کیاہے۔

اس اقدام سے مزید کاروباری اداروں کو سرحد پار تجارت اور سرمایہ کاری پرعملدرآمد  اور اعلیٰ سطحی کھلے پن کے ذریعے اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے میں سہولت ملے گی۔  ایس اے ایف ای نے صوبائی سطح کے چھ علاقوں میں کرنٹ اور کیپیٹل اکاؤنٹس سے متعلق آٹھ پائلٹ پالیسیوں کا اعلان کیاہے۔

 ایس اے ایف ای نے2022 میں شنگھائی، گوانگ ڈونگ، ہائی نان  اور ژی جیانگ کے کچھ علاقوں میں سرحد پار تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے اعلیٰ سطحی اوپننگ ٹرائلز کا آغاز کیا تھا۔

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیجنگ میں کاربن ختم کرنے لئے الیکٹرک اسکول...

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ کے ضلع ہیڈیان میں رہائش پذیر 10 سالہ چھن جیا چھی صبح کی روشنی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنے گھر کے قریب واقع بس اسٹیشن تک پیدل چل کر پہنچتی ہے۔

سبز الیکٹرک اسکول بس کی آمد پرایک رضاکار حاضری لگاتا ہے جبکہ اس دوران چھن آگے بڑھ کر ادائیگی کے لیے سوائپ کردیتی ہے۔

طالبہ نے کہاکہ ان کے والدین انہیں اسکول چھوڑتے تھے تاہم اسکول جانے والے راستے اور خاص طور پر اسکول کے دروازے کے اطراف رش میں پھنس جانا کوفت کا سبب بنتا تھا لیکن اب اسکول بس ان کے گھر اور کیمپس کو بغیر کسی رکاوٹ کے جوڑتی ہے کیونکہ یہ بس لین پر چلتی ہے۔

بیجنگ نے لازمی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کی سہولت کے لئے رواں سال ستمبر میں 4 اضلاع میں اسکول بس سروس کا آغاز کیا ہے۔ منصوبے کے اسکولوں کی تعداد  کو بڑھا کر 20 کردیا گیا ہے ابتداء میں یہ تعداد 13 تھی۔ جبکہ یومیہ مسافروں کی تعداد بھی 811 سے بڑھ کر4 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

بیجنگ بلدیاتی کمیشن برائے ٹرانسپورٹ سے وابستہ ژاؤ ژین کے مطابق 100 اسکول بسوں پر مشتمل پہلی کھیپ فعال ہوچکی ہے۔

ژاؤ نے کہا کہ ان بسوں کے ساتھ ہر سفر ایک سرسبز سیارے کی سمت میں ایک قدم ہے۔ الیکٹرک ہونے کے سبب شہر کاربن اخراج میں کمی اور کاربن کے خاتمے بارے اپنے عزم کو آگے بڑھا رہا ہے۔

یہ اقدام میگاسٹی میں پائیدار ترقی کے حل کے طور پر بھی سامنے آیا جس پر بھاری ٹریفک کا بوجھ ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق  اسکولوں میں طالب علموں کو اٹھانے اور چھوڑنے کے لیے نجی گاڑیوں کی تعداد میں 12 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نومبر میں چین کی صنعتی پیداوار میں 6.6 فیصد...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی ویلیو ایڈڈ صنعتی پیداوار جو ایک اہم اقتصادی اشارے ہے، نومبر میں گزشتہ سال کی نسبت 6.6 فیصد بڑھ گئی۔

 چین کے قومی ادارہ شماریات (این بی ایس ) کے جمعہ کو جاری اعداد و شمارکے مطابق اکتوبرمیں نمو میں  4.6 فیصد اضافہ ہوا جبکیہ ماہانہ بنیادوں پر نومبر میں صنعتی پیداوار میں 0.87 فیصد اضافہ ہوا۔

نومبر میں زیادہ تر شعبوں نے ایک ماہ پہلے کے مقابلے میں تیزی سے صنعتی پیداوار میں اضافہ کیا۔ سازوسامان کی تیاری کی پیداوار میں پچھلے سال کے مقابلے میں 9.8 فیصد اضافہ ہوا جو اکتوبر کے مقابلے میں 3.6 فیصد زیادہ ہے جبکہ مجموعی صنعتی پیداوار میں 1 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے  ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ  میں نومبرکے دوران صنعتی پیداوار میں 6.2 فیصد اضافہ ہوا جو اکتوبر کے مقابلے میں 4.4 فیصد زیادہ ہے۔

ہائی ٹیک مصنوعات جیسے سولر سیل، سروس روبوٹس، اور انٹیگریٹڈ سرکٹس نے نومبر میں اپنی شاندار کارکردگی کو جاری رکھااور ان کی پیداوار میں بالترتیب 44.5 فیصد، 33.3 فیصد اور 27.9 فیصد اضافہ ہوا۔

این بی ایس کے مطابق رواں سال کے پہلے 11 مہینوں میں چین کی صنعتی پیداوارمیں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.3 فیصد اضافہ ہوا جو جنوری سے اکتوبرکی شرح ترقی کے مقابلے میں 0.2 فیصد زیادہ ہے۔

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تائیوان کی مین لینڈ کے خلاف تجارتی پابندیاں...

بیجنگ (شِنہوا) چین نےتائیوان کی عائد کردہ تجارتی پابندیوں کے تناظر میں مین لینڈ کے محکموں کی متعلقہ قواعد و ضوابط کے تحت ضروری اقدامات کرنے کی حمایت کی ہےکیونکہ ایک تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تائیوان کی مین لینڈ کے خلاف تجارتی پابندیاں تجارت کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

ریاستی کونسل تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے یہ بات جمعہ کو وزارت تجارت کی جانب سے تجارتی رکاوٹ کے بارے میں تحقیقات ختم ہونے پر کہی۔

تحقیقات کا حوالہ دیتے ہوئے ژو نے کہا کہ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام نے مین لینڈ کے ساتھ بڑی تعداد میں مصنوعات  کی تجارت پر یکطرفہ پابندیاں عائد کررکھی ہیں جبکہ حالیہ برسوں میں ممنوعہ درآمدات کے درجہ بندی میں اضافہ ہوا ہے اور نومبر 2023 کے آخر تک مین لینڈ سے 2 ہزار 509 مصنوعات کی درآمد پر پابندی عائد تھی۔

ژو نے کہا کہ واضح حقائق ، ٹھوس اور کافی شواہد کے ساتھ تحقیقات کا نتیجہ بامقصد اور منصفانہ ہے۔ ڈی پی پی حکام کی تجارتی پابندیاں اقتصادی تعاون فریم ورک معاہدے کے خلاف ہیں اور اس نے مین لینڈ پر صنعتوں اور کمپنیوں کے مفادات کے ساتھ ساتھ تائیوان کے صارفین کے مفادات کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زحل کے برفیلے چاند اینسیلاڈس پر زندگی کااہم...

لاس اینجلس(شِنہوا)  ناسا کے کیسینی مشن کے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے ایک نئی تحقیق میں سیارہ زحل کے برفیلے چاند اینسیلاڈس پر زندگی کےایک  اہم جزو اور کیمیائی توانائی کے ایک طاقتور ذریعے کے ثبوت ملے ہیں۔ جریدے  نیچر آسٹرونومی میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں ہائیڈروجن سائینائیڈ کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے،  یہ مالیکیول زندگی کی ابتداء کی ایک کلید ہے۔    محققین نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ اینسیلاڈس کے برفیلے بیرونی خول کے نیچے موجود  سمندرمیں کیمیائی توانائی کا ایک طاقتور ذریعہ موجود ہے۔ ابھی تک نامعلوم، توانائی کا یہ ذریعہ کئی نامیاتی مرکبات کی شکل میں ہے، جن میں سے کچھ زمین پرحیاتیات کے لیے ایندھن کا کام کرتے ہیں۔

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ زیرو سم ذہنیت کے ساتھ چین کے بارے میں...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ دوسروں کا طرزعمل اپنے طریقے سے پیش کرنااور چین کے  بارے  میں زیرو سم ذہنیت کے ساتھ قیاس آرائی کرنا بند کر دے۔

چینی وزارت قومی دفاع کے ترجمان ژانگ شیاؤ گانگ نے یہ بات ایک سینئرامریکی دفاعی عہدیدار کے حالیہ بیان کے جواب میں کہی ۔ امریکی عہدیدار نے کہا تھا کہ امریکہ کا سب سے بڑا حریف چین ہے اور اس کے علاقائی فوجی اقدامات اور عزائم تشویشناک ہیں۔

ژانگ نے اس بیان کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ چین پرامن ترقی کی راہ پر گامزن اور ایک قومی دفاعی پالیسی پر عمل پیرا ہے جو دفاعی نوعیت کی ہے۔

ژانگ نے کہا کہ چین کی فوجی ترقی کا مقصد قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا تحفظ اور عالمی وعلاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنا ہے۔

ژانگ نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ بامقصد اور دانشمندانہ رویہ اپنائے اور چین کے ساتھ ملکر کام کرے تاکہ دونوں افواج کے درمیان تعلقات کو درست راستے پر واپس لانے کے لیے ساز حالات پیدا ہوسکیں۔

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں ایف ڈی آئی کا حجم بلند سطح پر برقرار...

بیجنگ (شِنہوا) اعلیٰ ٹیکنالوجی صنعتوں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری اور سرمایہ کاری ڈھانچے میں بہتری کے سبب چین میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کا حجم بلند سطح پر ہے۔

وزارت تجارت کی ترجمان شو جیوتنگ نےبیجنگ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ رواں سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران کینیڈا، برطانیہ، فرانس، سوئٹزرلینڈ اور نیدرلینڈز سے آزاد تجارتی بندرگاہ سرمایہ کاری سمیت حقیقی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں بالترتیب 110.3 فیصد، 94.6 فیصد، 90 فیصد، 66.1 فیصد اور 33 فیصد اضافہ ہوا۔

انہوں غیر ملکی کاروباری اداروں کی چین میں سرمایہ کاری کی بڑھتی خواہش تذکرہ بھی کیا۔

وزارت تجارت نے نومبر میں کہا تھا کہ 2023 کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران چین میں مجموعی طور پر 41 ہزار 947 نئی غیر ملکی سرمایہ کاری کمپنیاں قائم ہوئیں جو گزشتہ برس کی اسی مدت کی نسبت 32.1 فیصد زائد ہیں۔

 شو نے کہاکہ چین ہمیشہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بہتر خدمت کے لئے مارکیٹ و قانون پر مبنی اور اول درجے کا عالمی کاروباری ماحول مہیا کرنے کے عزم پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری مستحکم کرنے کی حکومتی کوششیں جاری ہیں اور اس دوران بہت سے مخصوص اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں۔ تشکیل کے عمل میں کچھ پالیسیاں بھی ہیں جس میں بیرون ملک فروخت ہونے والی ادویات کے لئے مقامی پیداوار کا طریقہ کار بہتر بنانااور سرحد پار ڈیٹا کے بہاؤ کو معیاری بنانا اور اسے فروغ دینا شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت تجارت اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو وسیع کرنے ، عالمی اعلیٰ معیار کے معاشی اور تجارتی قوانین کے مطابق چلنے، ادارہ جاتی کھلے پن کو مستقل بنیادوں پر فروغ دینے غیر ملکی سرمایہ کاری کرنے والے کاروباری اداروں کے مطالبات کا فعال طریقے سے جواب دینے اور چینی و غیر ملکی اہلکاروں کے تبادلوں میں سہولت مہیا کرے گی تاکہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو مسلسل فروغ دیکر خدمات کو بہتر بنایا جاسکے۔

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کی امریکہ ۔ چین بزنس کونسل کو 50 وی...

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے امریکہ ۔ چین بزنس کونسل (یو ایس سی بی سی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور اس کے تمام ارکان کو کونسل کی 50 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی ہے انہوں نے امریکہ کے تمام شعبوں سے وابستہ ان تمام افراد کو بھی مبارکباد دی ہے جنہوں نے طویل عرصے سے چین کے اقتصادی اور تجارتی تعاون کا خیال رکھا اور تعاون کیا ۔

اپنے پیغام میں چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ دنیا ایک صدی میں نظر نہ آنے والی ایک بڑی تبدیلی سے گزررہی ہے۔ ایسے میں چین اور امریکہ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ملکر کام کرسکتے ہیں کیونکہ ان کا تعلق دونوں ممالک کے عوام کے مفادات اور انسانیت کے مستقبل سے جڑا ہے۔

چینی صدر شی نے کہا کہ سان فرانسسکو میں حالیہ ملاقات کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن اور انہوں نے چین ۔ امریکہ تعلقات کے لیے اہم امور پر تفصیل کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور اہم مشترکہ مفاہمت پر پہنچے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی تعاون کے اصولوں پر امریکہ کے ساتھ ملکر اس ملاقات کے نتائج پر عمل درآمد اور دوطرفہ تعلقات کی صحت مند، مستحکم اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے ٹھوس کوششیں کرنے کو تیار ہے۔

چینی صدر شی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کاروباری تعاون نے دونوں ممالک کے عوام کو بہت سے ٹھوس فوائد پہنچائے ہیں جو چین ۔ امریکہ تعلقات کا ایک اہم حصہ ہے۔  چین اعلیٰ معیار کی ترقی اور اعلیٰ معیار کا کھلا پن آگے بڑھانے اور مارکیٹ و قانون پر مبنی عالمی معیار کے کاروباری ماحول کے فروغ بارے پرعزم رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ چینی جدیدیت امریکہ اور دیگر تمام ممالک کے کاروباری اداروں کو مزید مواقع فراہم کرے گی۔ دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر اقتصادی اور تجارتی تعاون کے وسیع امکانات، وسیع گنجائش اور ایک امید افزا مستقبل موجود ہے۔

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر شی جن پھنگ کا نان ننگ کا معائنہ

نان ننگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے چین کے جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے کے صدر مقام نان ننگ کا معائنہ کیا ۔

معائنے کے دوران چینی صدر شی جن پھنگ نے چین ۔ آسیان انفارمیشن ہاربر کمپنی لمیٹڈ اور ضلع لیانگ چھنگ میں پان لونگ بستی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چین۔ جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی نتظیم (آسیان) کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون، معلومات کی ترقی اور اطلاق، شہری برداری حکمرانی کے نظام میں بہتری اور نسلی اتحاد کو مضبوط بنانے بارے معلومات حاصل کیں۔

چین، جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے کے صدرمقام نان ننگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ چین۔ آسیان انفارمیشن ہاربر کمپنی لمیٹڈ کا معائنہ کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

چین، جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے کے صدرمقام نان ننگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ ضلع لیانگ چھنگ میں پان لونگ بستی کا معائنہ کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

چین، جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے کے صدرمقام نان ننگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ ضلع لیانگ چھنگ میں پان لونگ بستی کے معائنے کے دوران رہائشیوں سے گفتگو کررہے ہیں ۔ (شِنہوا)

چین، جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے کے صدرمقام نان ننگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ ضلع لیانگ چھنگ میں پان لونگ بستی کے معائنے کے دوران رہائشیوں سے گفتگو کررہے ہیں ۔ (شِنہوا)

چین، جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے کے صدرمقام نان ننگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ ضلع لیانگ چھنگ میں پان لونگ بستی کے معائنے کے دوران رہائشیوں سے گفتگو کررہے ہیں ۔ (شِنہوا)

چین، جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے کے صدرمقام نان ننگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ ضلع لیانگ چھنگ میں پان لونگ بستی کے معائنے کے دوران رہائشیوں سے گفتگو کررہے ہیں ۔ (شِنہوا)

چین، جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے کے صدرمقام نان ننگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ ضلع لیانگ چھنگ میں پان لونگ بستی کے معائنے کے دوران رہائشیوں سے گفتگو کررہے ہیں ۔ (شِنہوا)

چین، جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے کے صدرمقام نان ننگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ ضلع لیانگ چھنگ میں پان لونگ بستی کے معائنے کے دوران رہائشیوں سے گفتگو کررہے ہیں ۔ (شِنہوا)

چین، جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے کے صدرمقام نان ننگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ ضلع لیانگ چھنگ میں پان لونگ بستی کے معائنے کے دوران رہائشیوں سے گفتگو کررہے ہیں ۔ (شِنہوا)

چین، جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے کے صدرمقام نان ننگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ ضلع لیانگ چھنگ میں پان لونگ بستی کا معائنہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی پرچون فروخت نومبر میں 10.1 فیصد بڑھ گ...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی اشیائے خوردونوش کی خوردہ فروخت، جو ملک کی کھپت کی طاقت کا ایک اہم اشارہ ہے، نومبر میں گزشتہ سال کی نسبت 10.1 فیصد بڑھ گئی۔

چین کے قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے جمعہ کو جاری اعداد وشمار کےمطابق اکتوبر میں 7.6 فیصد کے اضافے سے ترقی کی رفتار تیز ہوئی۔

این بی ایس  کی ترجمان لیو آئی ہوا نے کہا کہ سال کے آغاز سے اقتصادی کارکردگی میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اور اشیا اور خدمات کی مانگ میں مسلسل بہتری آئی ہے۔

ملک کے شہری علاقوں میں خوردہ فروخت میں گزشتہ ماہ کی نسبت 10 فیصد اضافہ ہوا جب کہ دیہی علاقوں میں 10.4 فیصد اضافہ ہوا۔

این بی ایس کے مطابق جنوری سے نومبر کے عرصے میں  اشیائے خوردونوش کی مجموعی خوردہ فروخت 427 کھرب 90 ارب یوآن (تقریباً 60 کھرب 3 ارب ڈالر) تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال پہلے کے مقابلے میں 7.2 فیصد زیادہ ہے۔

رواں سال کے پہلے 11 مہینوں میں آن لائن خوردہ فروخت  گزشتہ سال کی نسبت11 فیصد بڑھ کر 139 کھرب 60 ارب یوآن تک پہنچ گئی۔ خاص طور پرفزیکل استعمال کی اشیا کی آن لائن خوردہ فروخت گزشتہ سال کی نسبت 8.3 فیصد بڑھ کر 117 کھرب70 ارب یوآن ہو گئی جو اشیائے صرف کی کل خوردہ فروخت کا 27.5 فیصد ہے۔

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے افغانس...

اقوام متحدہ (شِنہوا) چینی مندوب نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ زمینی حقائق کی روشنی میں افغانستان پر عائد پابندیوں پر ضروری ردوبدل کرے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے یہ بات سلامتی کونسل میں افغانستان پرعائد پابندیوں کی نگراں ٹیم کے مینڈیٹ کی تجدید سے متعلق ایک قرارداد منظور ہونے کے بعد وضاحتی تقریر میں کہی ۔

گینگ نے کہا کہ افغانستان پرامن تعمیر نو کے ایک نازک موڑ پر ہے ایسے میں عالمی برادری کو اپنی توجہ اور عزم کو برقرار رکھنے، افغان حکام کے ساتھ تعمیری روابط کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے تاکہ افغانستان کو انسانی بحران سے نکلنے، اس کی معیشت اور معاش بہتر بنانے، ترقی کی رفتار کو دوبارہ حاصل کرنے، انسانی حقوق کا تحفظ بہتر بنانے اور اقوام عالم میں اسے دوبارہ ضم ہونے میں مدد مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردی کے خطرات بدستور سنگین ہیں۔ عالمی الاقوامی برادری کو اعلیٰ درجے کی ہوشیاری برقرار رکھنا، یکجہتی اور تعاون پر قائم رہنا ، دوہرے معیار کو ترک کرنا اور ہر قسم کی دہشت گرد قوتوں کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے میں افغانستان کی مدد کرنا چاہئے تاکہ افغانستان کو ایک بار پھر دہشت گرد تنظیموں کا مرکز بننے سے روکا جاسکے۔

چینی نائب مندوب گینگ نے کہا کہ چین نے ہمیشہ نگراں ٹیم اور افغان حکام کے درمیان براہ راست رابطے اور رابطے کے مؤثر ذرائع قائم کرنے کی حمایت کی ہے۔ چین قرارداد میں اس شمولیت کو سراہتا ہے جو ٹیم کو افغانستان کا دورہ کرنے اور تمام افغان فریقوں کے ساتھ بات چیت کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔ چین پرامید ہے کہ ٹیم کا دورہ جلد از جلد آسانی کے ساتھ ہوگا۔

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ کے سخت مخالف ہیں، چی...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے ایک دفاعی ترجمان نے  خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ کے خلاف چین کی سخت مخالفت کا مؤقف  دہرایا ہے۔

چینی وزارت قومی دفاع کے ترجمان ژانگ شیاؤ گانگ نےایک پریس کانفرنس کے دوران  میڈیا کے ایک سوال کا جواب میں کہا کہ چین مسلسل خلا کے پرامن استعمال ، خلا میں فعال طور پر بین الاقوامی تعاون کو فروغ اور ہتھیاروں کی دوڑ کی سختی سے مخالفت کرتا رہا ہے۔

ژانگ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی 78 ویں جنرل اسمبلی میں چین، روس اور دیگر ممالک کی جانب سے " خلا میں ہتھیاروں کی تنصیب میں پہل نہ کرنے " بارے قرارداد کے مسودے کی منظوری خلا میں اسلحے کے کنٹرول بارے عالمی الاقوامی قانونی آلات پر بات چیت میں تعاون سے متعلق عالمی برادری کے واضح رویے کو مکمل طور پر ظاہر کرتی ہے۔

ژانگ نے کہا کہ تاہم کچھ بڑی طاقتیں اس مخالف سمت میں آگے بڑھ رہی ہیں اور خلا کو ہتھیاروں سے لیس کرنے اور اسے میدان جنگ میں تبدیل کرنے میں مسلسل پیشرفت کی ہے۔ اس طرح کے اقدامات سے خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہونے کا خطرہ ہے اس سے  خلا کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں اور عالمی اسٹریٹجک استحکام کو نقصان پہنچے گا۔

ترجمان نے کہا کہ ہم متعلقہ ممالک پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنی غلط روش کو درست کریں، خلا میں اسلحہ کے کنٹرول بارے قانونی آلات پر مذاکرات میں تعاون کریں اور تعمیری طور پر اس میں حصہ لیتے ہوئے عالمی قانون کی بنیاد پر بین الاقوامی نظم و نسق برقرار رکھنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔

 
۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نومبر میں چین کی بجلی کی پیداوار میں تیزتر ا...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی بجلی کی پیداوارنومبر میں 8.4 فیصد بڑھ گئی جو اکتوبر کے 5.2 فیصد اضافے سے زائد ہے۔

چین کے قومی ادارہ شماریات کے جمعہ کو جاری اعداد و شمار کےمطابق  حرارت سے بجلی کی پیداوارسمیت پن بجلی اورشمسی توانائی کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا  جس میں گزشتہ سال  کی نسبت بالترتیب 6.3 فیصد، 5.4 فیصد اور 35.4 فیصد اضافہ ہوا۔

 ہوا سے بجلی کی پیداوارمیں تنزلی کے رجحان کا خاتمہ ہوا جو نومبر میں گزشتہ سال کی نسبت 26.6 فیصد بڑھ  گئی جبکہ جوہری توانائی کی پیداوار میں گزشتہ سال کی نسبت 2.4 فیصد کمی واقع ہوئی۔

 2023 کے پہلے 11 مہینوں میں چین کی بجلی کی پیداوارگزشتہ سال کی نسبت4.8 فیصد بڑھ کر تقریباً 80 کھرب 7 ارب کلو واٹ گھنٹے تک پہنچ گئی۔

 
۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایس سی جی ملٹی کلچرل کپ،بریٹ لی اور رسل آرنل...

سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ میں ایس سی جی ملٹی کلچرل کپ 2023 کاشاندار اختتام، بنگلہ دیش فاتح، بھارت رنراپ رہا۔ایوارڈ تقریب کے دوران ایونٹ میں شریک ٹیموں کو اعزاز سے نوازا گیا اور ایک ایسے ایونٹ کی کامیابی کا جشن منایا گیا جس نے نہ صرف کرکٹ کی عمدگی کا مظاہرہ کیا بلکہ مختلف ، جامع اور اتحاد کی اقدار کو فروغ دیا۔ سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ (ایس سی جی) میں ایس سی جی ملٹی کلچرل کپ 2023 میں کثیر الثقافتی کرکٹ ٹیلنٹ کا شاندار مظاہرہ دینے میں آیا۔ مختلف ثقافتوں کی نمائندگی کرنے والی 8 کمیونٹی ٹیمیں اس تاریخی مقام پر ایک پرجوش ٹورنامنٹ کے لئے جمع ہوئیں جس نے سرحدوں کو عبور کیا اور کھیلوں کے ذریعے اتحاد کا جشن منایا۔اس ایونٹ کے ٹائٹل اسپانسر اے ڈی گروپ آف کمپنیز کو خصوصی طور پر خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔ عدیل ملک اے ڈی گروپ آف کمپنیز کے مالک ہیں اور ان کے گراں قدر تعاون کے بغیر یہ تقریب ممکن نہ ہوتی۔ اس اسپانسرشپ نے ایس سی جی ملٹی کلچرل کپ 2023 کی کامیاب کیا اور اسے رونق بخشی تقریب میں کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نک ہاکلی سمیت معزز مہمان موجود تھے۔ کرکٹ لیجنڈز بریٹ لی اور رسل آرنلڈ بھی تقریب کی رونق بڑھائی۔نک ہاکلی نے کہا کہ کامل خان کی کاوشوں سے منعقدہ یہ کتنی شاندار تقریب ہے یہ ایونٹ کمیونٹی کو اکٹھا کرے گا اور یکجہتی کو فروغ دے گا۔ ایونٹ کے بانی کامل خان نے کہاکہ ایس سی جی ملٹی کلچرل کپ ظاہرکرتا ہے کہ کس طرح کرکٹ مختلف برادریوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتی ہے۔ یہ کھیل کے لئے ہماری مشترکہ محبت کا عکاس ہے اور اس طرح کے ایونٹس اپنائیت اور اتحاد کا احساس پیدا کرنے میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ میں کھانسی کی وبا پھیل گئی

برطانیہ میں کرسمس کے موقع پر کھانسی کی وبا پھیل گئی،دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں جاری ہیں اور ایسے میں برطانیہ میں کھانسی کی وبا پھیل رہی ہے،وبا کے پھیلائو کی روک تھام کیلئے ماہرین کی جانب سے شہریوں کو دلچسپ مشورہ دیا گیا ہے،ماہرین نے کہا کہ نزلہ بخار کی علامات سے شروع ہونے والی کھانسی تین ماہ تک جاری رہتی ہے اور کھانسی کی وبا میں 250فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،اسی لیے ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ شہری گلے ملنے کے بجائے کہنیاں ملائیں اور ماسک پہنیں، اسی کے ساتھ ویکسین لگوانے اور سماجی فاصلہ رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب 2027تک آئی ایم ایف کی فنانشل کمیٹی...

سعوی عرب 2024سے 2027تک انٹرنیشنل ماینٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی فنانشل کمیٹی کا سربراہ رہے گا۔ یہ اعلان سعودی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے،آئی ایم ایف کی فنانشل کمیٹی کا کردار آئی ایم ایف کے بورڈ کو ایڈوائس کرنے کے حوالے سے انتہائی اہم نوعیت کا ہے،یہ عالمی مالیاتی ادارے کی پالیسیوں، ورکنگ اور فیصلوں کی ایک طرح سے نگرانی کرتا ہے خصوصا ان معاملات میں جو ان دیکھے سمجھے جاتے ہوں اور آئی ایم ایف کے نظام کو خراب کر سکتے ہوں،سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدان نے سعودی عرب کو آئی ایم ایف کی فنانشل کمیٹی کی سربراہی دیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ خیال رہے اس فنانشل کمیٹی کے 24ارکان ہیں، ان ارکان میں وزرائے خزانہ اور مرکزی بنکوں کے سربراہان بھی شامل ہیں،ایس پی اے کے مطابق یہ کمیٹی مالیاتی ادارے کو اس کی پالیسیوں اور ورکنگ پر ہدایات دیتی ہے، اسی طرح آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے طے شدہ ششماہی اجلاسوں کو ممکن بناتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی سپریم کورٹ کا متعصبانہ فیصلہ مقبوضہ ک...

بین الاقوامی قوانین کے ماہرین نے بھارتی سپریم کورٹ کے متعصبانہ فیصلے کو مقبوضہ کشمیر کی داخلی خودمختاری اور سالمیت پر حملہ قرار دے دیا،ماہرین کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے،ماہرین کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق جموں و کشمیر کے بھارت یا پاکستان کے ساتھ الحاق کا فیصلہ آزادانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کے جمہوری طریقے سے کیا جائے گا،دوسری جانب کشمیری رہنمائوں کا کہنا تھا کہ کشمیری قوم خواہ وہ کسی بھی پارٹی یا مکتب فکر سے ہوں یکجا اور یک زبان ہو کر اس گھنائونی سازش کو ناکام بنانے کیلئے کمر بستہ ہوچکے ہیں،کشمیری رہنمائوں کا کہنا تھا مودی سرکار کے جبر یا ظلم وستم سے بھارت کی کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں مگر کشمیریوں سے ان کی شناخت چھیننے کی گھنائونی سازش مودی کی آلہ کار سپریم کورٹ، کٹھ پتلی ججوں کا متعصبانہ رویہ، ان کی سوچ اور یہ متنازعہ فیصلہ اس بات کی دلیل ہے کہ کشمیری بہت جلد بھارت سے آزادی لے کر رہیں گے،ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کی جداگانہ حیثیت اور تشخص کو نہ تو ختم جا سکا ہے اور نہ ہی سپریم کورٹ کے آرٹیکل 370پر بوگس فیصلوں سے ختم کیا جا سکے گا، یہ فیصلہ بھارتی سپریم کورٹ کی تنگ نظری اور غاصبانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے،کشمیری رہنمائوں کا کہنا تھا کہ بھارت جموں و کشمیر کو ہڑپ کرنے کی مذموم منصوبہ بندی میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتا، آج کشمیری قوم خواہ وہ کسی بھی پارٹی یا مکتب فکر سے ہوں یکجا اور یک زبان ہو کر اس گھنانی سازش کو ناکام بنانے کیلئے کمر بستہ ہیں،بھارت میں موجود کشمیری سیاست دانوں سمیت دیگر کئی سیاسی رہنمائوں نے اس تعصب پسندانہ فیصلے کے خلاف اپنی آواز بلند کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شوہر اور بیٹے کو کھونے والی خاتون نے اسرائیل...

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں اپنا شوہر اور 5ماہ کا بیٹا کھونے والی متاثرہ خاتون نے صہیونی بربریت کی روداد بیان کر دی،7اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ پر ہونے والی اسرائیل کی وحشت ناک بمباری نے کئی فلسطینی ماں کے گھر اجاڑ دیے جن میں ایک سوہا نصیر بھی شامل ہیں، برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں سوہا کا خط شائع کیا جو انہوں نے غزہ کے ہسپتال کے ایک بیڈ پر لیٹے ہوئے تحریر کیا،سوہا نے خط میں اپنی کہانی تحریر کی کہ کس طرح اسرائیلی وحشیوں نے ناصرف ان کی منت مرادوں سے حاصل کیا گیا 5ماہ کا بیٹا چھین لیا بلکہ شوہر بھی جہانِ فانی سے کوچ کر گئے، سوہا لکھتی ہیں کہ شوہر محمد سے یونیورسٹی میں ملاقات ہوئی تھی، وہ انتہائی مہربان اور محبت کرنے والے شخص تھے، دونوں نے ایک دوسرے سے 2019 میں پسند کی شادی کی،سوہا نے مزید لکھا کہ شادی کے بعد حاملہ ہونے میں کچھ مشکلات پیش آئیں لیکن 4سال بعد اللہ نے بیٹے کی نعمت سے نوازا جس کا نام احمد رکھا، میرے شوہر اور بیٹے کو اسرائیلی فضائی حملے میں مرے ہوئے تقریبا دو ماہ ہو چکے اور میں بھی تقریبا مرچکی ہوں،تحریر میں لکھا کہ روز احمد کی تصویریں لیتی اور اسے بڑا ہوتا دیکھ رہی تھی، میں نے سب تصور کیا ہوا تھا کہ کیسے احمد سکول جاتا ہے اور پھر کالج جائے گا، میں نے ذہن میں سوچ رکھا تھا کہ احمد ڈاکٹر، انجینئر میں سے کچھ بنے گا،

میں نے اسے اپنی سوچوں میں کسی کا شوہر اور باپ بنتے دیکھا تھا، میں نے اپنے خوبصورت بیٹے کا مستقبل تصور کر رکھا تھا،سوہا نصیر مزید لکھتی ہیں کہ پھر 7اکتوبر کو جنگ چھڑ گئی اور ہماری زندگی ہی الٹ پلٹ گئی، جس کے بعد میں اپنے خاندان سمیت بہن بھائیوں کی فیملی کیلئے فکر مند ہو گئی، ایک اسرائیلی حملے میں ہمارے گھر میں پناہ لینے والے 31افراد میں سے 6کے علاوہ باقی سب شہید ہو گئے جس میں میرا ننھا بچہ اور شوہر محمد شامل تھے،خط میں لکھا جن مردوں کو میں جانتی تک نہیں تھی انہوں نے مجھے ملبے کے نیچے سے نکالا، میں اس وقت زور سے چیخ رہی تھی کہ میرے بچے کو بچا، میں ان سے رو کر التجا کر رہی تھی، مجھے یقین نہیں آرہا تھا، احمد کچھ منٹوں پہلے میرے ساتھ ہی موجود تھا، جب میں نے اس حملے سے قبل احمد کو سلایا تو نہیں جانتی تھی کہ یہ آخری بوسہ ہے جو میں اسے دے رہی ہوں،سوہا لکھتی ہیں کہ میرے شوہر میرے لیے سب کچھ تھے، اب وہ جا چکے لیکن زندگی بھر وہ میرے لیے عزیز رہیں گے، اسرائیل نے مجھے میرے بچے سے محروم کر دیا اور اسے بغیر کسی قصور کے مار ڈالا، میں اس ڈرانے خواب سے بیدار ہونا چاہتی ہوں، غزہ کے تمام لوگوں خصوصا خواتین کیساتھ ملکر اس قتل عام کا خاتمہ چاہتی ہوں، ہمیں اپنے زخموں کو مندمل کرنے کے قابل ہونے کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوجیوں...

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین میں شہریوں کی نسل کشی کے بعد مساجد کی بے حرمتی کرنا شروع کر دی،غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ کے ساتھ مقبوضہ مغربی کنارے میں صہیونی فوج کی جنگی کارروائیاں جاری ہیں، قابض فوج کی جانب سے محاصرے کے دوران جنین کیمپ میں مسجد کی بے حرمتی کرنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی فوجی جوتوں سمیت مسجد میں گھس گئے اور اپنے مذہبی تہوار کے گیت مسجد کے لائوڈ سپیکر سے نشر کیے، اطلاعات کے مطابق ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد فوجیوں کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیجنگ میں سب وے ٹرین کو حادثہ، 102مسافر زخمی

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں سب وے ٹرین حادثے کے دوران 102مسافر زخمی ہوگئے ہیں ، چینیمیڈیا نے بیجنگ میونسپل کمیشن آف ٹرانسپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ چین کا دارالحکومت بیجنگ میں چانگپنگ لائن پر ایک ٹرین برف اور پھسلن کی وجہ سے موثر طریقے سے بریک لگانے میں ناکام رہی اور اگلی ٹرین سے ٹکرا گئی،حادثے کے بعد تقریبا 515افراد کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال بھیجا گیا، جن میں سے 102میں فریکچر پایا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران میں داخلے کیلئے سعودی شہریوں کو ویزا س...

ایران نے سعودی عرب کے شہریوں کو اپنے ہاں داخل ہونے کے لیے ویزا سے استثنی دینے کا فیصلہ کرلیا،عرب میڈیا کیمطابق ایران نے سعودی عرب کو ان 33ملکوں میں شامل کرلیا جنہیں ویزا سے مستثنی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ایرانی وزیر برائے ثقافتی ورثہ اور سیاحت عزت اللہ زرغامی نے وضاحت کی کہ ان کا ملک یکطرفہ طور پر سعودی عرب، ہندوستان، روس، امارات، بحرین، قطر، کویت، لبنان اور دیگر سمیت 33ممالک کے شہریوں کے داخلے کا ویزا منسوخ کرنے پر راضی ہے،انہوں نے زور دیا کہ حکومت عملی طور پر ملک کے دروازے دنیا کے لیے کھولنے کے لیے پرعزم ہے،عزب اللہ زرغامی نے کہا کہ سیاحت دنیا کے تمام لوگوں کا حق ہے اور ایران طبی سیاحت کے علاوہ قدرتی طور پر پرکشش ممالک میں شمار ہوتا ہے اور اس کے لوگ مہمان نواز ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی صدر کا صدر اردگان سے ٹیلی فونک رابطہ،...

امریکی صدر جو بائیڈن اورترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، غزہ کی جنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا ، بائیڈن نے ترکیہ اور یونان کے درمیان قربت کی حمایت کا اظہار کیا ہے، ترک میڈیا کے مطابق دونوں رہنمائوں نے اسرائیلی حملے جاری ہونے والے غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور علاقے کو انسانی امداد میں اضافے سمیت غزہ میں شہریوں کے تحفظ کی اہمیت پر اتفاق کیا،بائیڈن نے اسرائیل کی حمایت کا اعادہ بھی کیا،بات چیت کے دوران، نیٹو اتحاد کی مضبوطی کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا، اور بائیڈن نے سویڈن سے اس اتحاد میں فوری شمولیت کے حوالے سے اپنی توقع کا اظہار کیا،بیان کے مطابق صدر بائیڈن نے ترکیہ اور یونان کے درمیان حالیہ تعمیری اقدامات کی حمایت کا اظہار کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایلون مسک اپنی یونیورسٹی کھولنے کے خواہشمند

ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس (ٹوئٹر کا نیا نام)جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک امریکی ریاست ٹیکساس میں ایلون مسک ایک نئی یونیورسٹی کھولنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں،ٹیکس دستاویزات سے معلوم ہوا کہ ایلون مسک نے اس مقصد کے لیے 10کروڑ ڈالرز اپنے فلاحی ادارے دی فائونڈیشن کو عطیہ کیے ہیں،اس عطیے سے آسٹن میں ایک پرائمری و سیکنڈری اسکول کھولا جائے گا جسے بعد میں یونیورسٹی کی شکل دی جائے گی،دی فائونڈیشن کے مطابق اس اسکول اور یونیورسٹی کا نصاب روایتی مضامین کے ساتھ ساتھ غیر روایتی طریقہ تعلیم پر مبنی ہوگا،ابتدائی طور پر اسکول میں 50طالبعلموں کو میرٹ پر داخلہ دیا جائے گا،ٹیکس دستاویزات کے مطابق اس اسکول میں مالی مشکلات کو طالبعلموں کے لیے رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا، اگر کسی غریب طالبعلم کو ضرورت ہوگی تو اس کے اخراجات اسکول کو دستیاب وسائل سے پورے کیے جائیں گے،دستاویزات میں بتایا گیا کہ اسکول کے اخراجات عطیات اور ٹیوشن فیس سے پورے کیے جائیں گے،واضح رہے کہ ایلون مسک 2020میں ٹیکساس منتقل ہوئے تھے اور 2021میں انہوں نے ٹیسلا کا ہیڈ کوارٹر بھی کیلیفورنیا سے آسٹن منتقل کر دیا تھا،ان کی کمپنی اسپیس ایکس کا ایک آزمائشی مرکز بھی ٹیکساس میں ہی کام کر رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی اینٹی ک...

پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی اینٹی کرپشن کی درخواست عدالت نے مسترد کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج سہیل انجم نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا، جس میں عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ درخواست مسترد کردی۔ محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو جیل بھجوانے کا آرڈر چیلنج کیا گیا تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج نے ریمارکس دیے کہ 2 دن کا ریمانڈ رہا، یہ کافی تھا۔ جوڈیشل بھجوانے کا سول جج نے درست فیصلہ کیا ۔ قبل ازیں محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے فواد چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ کو چیلنج کرنے کے لیے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ سول جج نے جسمانی ریمانڈ کے بجائے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا غلط فیصلہ کیا۔ ملزم سے نجی ہاوسنگ سوسائٹی سے وصول کردہ 35 لاکھ روپے ریکور کرنے ہیں ۔سول جج کا جیل بھیجنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر 5 دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ ایڈیشنل سیشن جج نے اینٹی کرپشن لیگل ٹیم کی درخواست سماعت کے لیے منظور کی تھی۔دوران سماعت فواد چوہدری بھی عدالت میں پیش کیے گئے جب کہ وکلا نے اپنے دلائل دیے، جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ عدالت پیشی کے موقع پر بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مجھے الیکشن ہوتے نظر نہیں آتے ۔الیکشن ہوئے تو ضرور حصہ لوں گا ، ہم سیاسی لوگ ہیں ۔ میرے خلاف ریڑھیاں لگوانے کے لیے 15 ہزار روپے رشوت کا بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یوریا بوری کھاد کا مقدمہ بھی درج کیا ہے، مقصد مجھے الیکشن سے روکنا ہے۔ الیکشن شیڈول آیا تو بھرپور انداز انتخابی مہم چلائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سالٹ رینج میں کالے تیتر کے شکاریوں کیخلاف مق...

سالٹ رینج میں کالے تیتر کا شکار کرنے سے روکنے کے لیے شکاریوں کے خلاف مقامی ڈنڈا بردار گروپ تیار ہو گئے۔ سالٹ رینج کے مختلف علاقوں میں مقامی لوگ کالے تیتر کا شکار کرنے والوں کے خلاف خود میدان میں نکل آئے۔مقامی لوگوں نے خبردار کیا ہیکہ کسی بھی شکاری کو اپنے علاقے میں جنگلی حیات خاص طور کالے تیتر کے شکار کی اجازت نہیں دیں گے۔ پنجاب وائلڈ کی طرف سے یکم دسمبر سے 31 جنوری تک ہر اتوار کو تیتر کے شکار کی اجازت دی گئی ہے۔ لاہور،فیصل آباد،گوجرانوالہ، شیخوپورہ،راولپنڈی سمیت مختلف شہروں سے سیکڑوں شکاری اتوار کے روز تیتر کے شکار کے لیے سالٹ رینج کا رخ کرتے ہیں۔3 اور 10 دسمبر کو شکاریوں نے ان علاقوں میں تیتر کا بے تحاشا شکار کیا۔ قواعد کی خلاف ورزی کرنیو الوں کے خلاف پنجاب وائلڈلائف سالٹ رینج کے ڈپٹی ڈائریکٹر زاہد علی بھرپور کارروائیاں کی ہیں تاہم مقامی لوگ بھی میدان میں آگئے ہیں۔ چکوال کی تحصیل کلرکہار کے گاں بھٹی گجر میں مقامی لوگوں نے ڈنڈا بردار گروپ تیار کیے ہیں ۔نوجوانوں کے گروپ نے گزشتہ اتوار کئی شکاریوں کو اپنے علاقے میں شکار کرنے سے روک دیا تھا، تاہم اب مختلف دیہات تیتر اور جنگلی حیات کا شکار روکنے کے لیے متحد ہوگئے ہیں۔مساجد میں اعلانات کے ذریعے نوجوانوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ آئندہ اتوار 17 دسمبر کو لاہور اور اسلام آباد سے موٹروے کے راستے چکوال آنے والے شکاریوں کو روکا جائے گا۔ ان علاقوں میں مقیم بھٹی برادری، گجر برادری اور آبیر برداری نے اکھٹے ہوکر تیتر کے شکار کو روکنے کا اعلان کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ وہ زمینوں پر کسی کو شکار کی اجازت نہیں دیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ اتوار سالٹ رینج میں 4 ہزار کنال زرعی رقبہ اور جنگلات میں مقامی برادریوں نے تیتروں کو محفوظ پناہ گاہ دی اور شکاریوں کو شکار کی اجازت نہیں دی۔ مقامی لوگوں نے پنجاب وائلڈلائف،ڈی سی چکوال سمیت دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سالٹ رینج میں ہرقسم کے شکار پر پابندی لگائی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعل...

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق ہمیں ایک اور نوٹس بھیجا، پہلے نوٹس میں پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلے سے روکا تھا، الیکشن کمیشن کا 18 تاریخ کا نوٹس ہم نے عدالت کے سامنے رکھ دیا، عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا عدالت نے آج ہمیں دوسرے نوٹس میں بھی ریلیف دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی کہ آر اوز اور ڈی آر اوز جوڈیشری سے ہوں، ہم شفاف انتخابات چاہتے ہیں،اس لییجوڈیشری سےآر اوز اور ڈی آر اوز چاہتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی انتخابی نشان کیس: پشاور ہائیکورٹ ن...

پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انتخابی نشان کیس میں کمیشن کو حتمی فیصلے سے روک دیا۔ تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی اور انتخابی نشان کیس کے خلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر پشاور ہائیکورٹ نے عدالت میں سماعت مکمل ہونے تک الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا تھا تاہم الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کیس کو الگ الگ کرکے انتخابی نشان کیس میں پی ٹی آئی کو 18 دسمبر کیلئے نوٹس دیا ہے جس کے خلاف بھی پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ میں ضمنی درخواست دائر کی۔ پی ٹی آئی کی ضمنی درخواست پر جسٹس شکیل احمد اور جسٹس فہیم ولی نے سماعت کی جس سلسلے میں پی ٹی آئی چیئر مین بیرسٹر گوہر علی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ بیرسٹر گوہر نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو 8 دسمبر کو نوٹس دیا تھا اور اس کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلے سے روک کر 19 دستمبر کی تاریخ دی ہے تاہم اب الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی کیس اور انتخابی نشان کیس کو الگ کیا اور انتخابی نشان کیس میں الیکشن کمیشن نے دوسرا نوٹس جاری کرکے 18 دسمبر کو طلب کیا ہے اس لیے الیکشن کمیشن کو انتخابی نشان کیس میں بھی فیصلے سے روکا جائے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے موقف پر عدالت نے انتخابی نشان کیس میں بھی الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلے سے روک دیا جب کہ انتخابی نشان کیس کو انٹرا پارٹی کیس کے ساتھ کلب کرکے سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جسٹس سردار طارق مسعود (آج)قائم مقام چیف جسٹس...

سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود چیف جسٹس آف پاکستان کا منصب سنبھالیں گے۔ بق جسٹس سردار طارق مسعود (آج) ہفتہ کو قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔ جسٹس طارق مسعود 2 ہفتوں تک قائم مقام چیف جسٹس کی ذمے داریاں سر انجام دیں گے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی 2 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جائیں گے، اس دوران جسٹس سردار طارق مسعود قائم مقام چیف جسٹس ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شریف اللہ نے الیکشن کمشنر سندھ کا چارج سنبھا...

الیکشن کمیشن آ ف پاکستان کے افسر شریف اللہ نے الیکشن کمشنر سندھ کا چارج سنبھال لیا۔ شریف اللہ کی بطور الیکشن کمشنر سندھ تقرری کا الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلامیہ جاری کر دیا۔ اعلامیے کے مطابق شریف اللہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر ہیں۔ اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شریف اللہ اس سے پہلے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان تعینات تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شوکت صدیقی برطرفی کیس،سپریم کورٹ کا فیض حمید...

سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی اپنی برطرفی کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید سمیت بریگیڈئیر(ر)ارباب عارف، عرفان رامے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس(ر)انورکاسی کو بھی نوٹس جاری کر دیا ،چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ شوکت صدیقی نے زیادہ نام فیض حمید کا لیا ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ پر تو براہ راست الزام نہیں، جنرل باجوہ کا آپ نے فریقین میں پہلا نام لکھا، جنرل باجوہ سے تو الزامات کی کوئی کڑی جڑہی نہیں رہی ، یہ تو سنی سنائی ہے کہ جنرل باجوہ کے ماتحت تھے تو انہی کی ہدایت پر کیا ہو گا ، اگر کسی کو نااہل رکھا جائے گا تو کسی کو فائدہ بھی تو ہوگا، ایک شخص کو باہر اسی لیے رکھا جاتا ہے نا کہ پسندیدہ امیدوار جیت جائے،سپریم کورٹ کوکسی کے مقاصد کیلئے استعمال نہیں ہونے دینگے،سسٹم میں شفافیت لانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ جمعہ کو چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس عرفان سعادت پر مشتمل پانچ رکنی لارجر بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔ سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ شوکت عزیز صدیقی کے الزامات کیا درست ہیں ؟ شوکت عزیز صدیقی کو ان الزامات پر مبنی کی گئی تقریر پر برطرف کیا گیا؟ کیا وہ جنرل جن کو آپ فریق بنانا چاہتے ہیں کیا وہ خود 2018 کے انتخابات میں اقتدار میں آنا چاہتے تھے؟ کیا وہ جنرل کسی اور کے سہولت کار بننا چاہ رہے تھے ۔ وکیل حامد خان نے عدالت میں کہا کہ لگائے گئے الزامات درست ہیں۔ چیف جسٹس نے حامد خان سے مکالمے میں کہا کہ آپ اپنی درخواست پڑھیں، جن لوگوں کو آپ پارٹی بنانا چاہتے ہیں ،اگر آپ کے الزامات صحیح ہیں تو ان لوگوں کو کیا ملے گا، آپ کا الزام یہ ہے کہ وہ سہولت کار بن رہے تھے کسی اور کے لیے، جس کیلئے وہ سہولت کار بن رہے تھے وہ کون تھا؟ ایک شخص کو نقصان پہنچایا گیا اور دوسرے کو فائدہ ، یہ آپکی پوری تقریر ہے، آپ آئین کیآرٹیکل 184 تھری میں داخل ہوگئے ہیں، اگرآپ کے الزامات درست ہیں تو آپ نے پورے پاکستان کے آئین کے خلاف کارروائی شروع کردی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے لوگوں کی پیٹھ پیچھے الزامات لگائے اور پارٹی نہیں بنایا، اگر وہ لوگ آئین کی پاسداری نہیں کررہے تھے تو وہ خود بھی جال میں پھنس جائیں گے،

آپ کہہ رہے ہیں کہ ہندوستان آگے نکل گیا کیونکہ وہاں متواتر وقت پر الیکشن ہوتے ہیں، اگر کسی کو نااہل رکھا جائے گا تو کسی کو فائدہ بھی تو ہوگا ، یہ کیس آپ ہمارے پاس لائے ہیں 184تھری میں، یہ بہت سیریس بات ہے لیکن آپ اس کو سیریس نہیں لے رہے۔ چیف جسٹس نے وکیل حامد خان سے مکالمے میں کہا کہ آپ نے بھی کئی بار الیکشن میں حصہ لیا ، ہم اپنے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی بات کرلیتے ہیں، ایک شخص کو باہر اسی لیے رکھا جاتا ہے نا کہ پسندیدہ امیدوار جیت جائے، ہم نے آپ کو نہیں بلایا ،آپ خود یہاں آئے ہیں، اب مرضی ہماری چلے گی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ آپ فرد واحد کا کیس لے آئیں اور کہیں باقی کسی کا نہ دیکھیں،اگر آپ نے یہ کیا تو آئین ،عدلیہ اور جمہوریت پر بہت بڑا حملہ ہوگا، اس کا ہم پھر نوٹس لیں گے،حتمی جگہ پر پہنچائیں گے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ میرا سوال ہے فوج آزاد ادارہ ہے یا حکومت کے ماتحت ہے؟ جس پر حامد خان نے جواب دیا کہ آئین کے تحت فوج کا ادارہ حکومت کے ماتحت ہوتا ہے۔ چیف جسٹس نے سوال کیا کہ حکومت کا سربراہ کون ہوتا ہے؟ جس پر وکیل حامد خان نے جواب میں حکومت کا سربراہ صدر ہوتا ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ صدر کے اختیارات بہت کم ہیں ،وہ خود وزیراعظم کی ایڈوائس پر چلتے ہیں، اسی طرح وفاقی حکومت ایک شخص نہیں ہوتی ،کابینہ بھی ایک شخص نہیں ہے، یا تو آپ یہ کہہ دیں کہ آپ کو ایک شخص سے ہمدردی ہے۔ چیف جسٹس نے وکیل صلاح الدین سے مکالمے میں کہا کہ آپ ہمیں یہ نہ بتائیں کہ ہم کیا کریں گے، آپ ہماری مدد کریں اور معاونت کریں، اگر کسی کا نام لکھا جائے تو اس کو نوٹس ہونا لازمی ہے، مگر بلاوجہ نوٹس نہیں ہونا چاہیے، اب جب سوالات اٹھ رہے ہیں تو آپ پیچھے ہٹ رہے ہیں ، آپ آگے نہیں آرہے،سمجھ نہیں آرہا آپ کا مقف ہے کیا؟ آپ ہمیں یہ حکم نہیں دے سکتے کہ آپ ایسے چلیں یا ویسے چلیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کیا کسی کا بھی نام لکھ دیں تو اسے نوٹس کر دیں، کیا شوکت صدیقی بیرسٹر صلاح الدین کا نام لکھ دیں تو آپ کو بھی نوٹس کر دیں؟ نوٹس جاری کر کے بلاوجہ لوگوں کو تنگ بھی نہیں کرنا چاہیے۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ حکومت فرد نہیں ہے، جو شخص فوج کو چلاتا ہے اس کا بتائیں، جب آپ ہمارے پاس آئیں گے تو ہم آئین کے مطابق چلیں گے، یہ آسان راستہ نہیں ہے، شوکت عزیز صدیقی نے جو سنگین الزامات لگائے ان کے نتائج بھی سنگین ہوں گے، سپریم کورٹ کو کسی کے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ ہمارے کندھے استعمال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ ہم کسی ایک سائیڈ کی طرف داری نہیں کریں گے۔ عدالت میں وکیل بار کونسل صلاح الدین نے کہاکہ سابق جج نے تحریری جواب میں جن کا نام لیا ہم ان کو فریق بنا رہے، شوکت عزیز صدیقی نے بانی پی ٹی آئی سمیت کسی اور کو فائدہ دینے کی بات نہیں کی، مفروضے پرہم کسی کو فائدہ پہنچانے کے لیے کسی کا نام نہیں لے سکتے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ شوکت عزیز صدیقی کے الزامات بھی مفروضے ہیں۔ بیرسٹر صلاح الدین نے مقف اپنایا کہ ہم تحقیق چاہتے ہیں کہ کیا واقعی شوکت صدیقی کی برطرفی بانی پی ٹی آئی کو فائدہ پہنچانے کے لیے ہوئی، چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہم طریقے سے چلیں گے، شوکت صدیقی کو پنشن تو سرکار ویسے بھی دے دے گی، شوکت صدیقی 62 سال سے اوپر ہو چکے، واپس بحال تو نہیں ہو سکتے، سسٹم میں شفافیت لا رہے ہیں، 10 سال پرانے کیسز مقرر کر رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہم پرانے پرانے کیسز لگا رہے ہیں، ایک ریفرنس لگتا ہے ،دوسرا دوسرے دن لگ جاتا ہے، جو ریفرنس 10سال سے نہیں لگا تھا وہ بھی ہم نے لگایا، یہ باتیں نہیں ہوں گی کہ آپ وہی کام کررہے ہیں جو دوسرے کرچکے ہیں ،سسٹم کو استعمال کررہے ہیں۔ چیف جسٹس نے وکیل حامد خان سے مکالمہ کے دوران کہا کہ آپ نے یہ کہا کہ کچھ فوجی افسران ،سپریم کورٹ کے چیف جسٹس مل کرایک سازش کررہے تھے، اس سازش کی کوئی ذہن میں بھی بات ہوتی نہ ، آپ جہاز کا ٹکٹ کسی جگہ کیلئے تو کٹواتے ہیں تو اس لیے نہیں کٹواتے کہ کہیں بھی چلا جاں گا، آپ کوئی آئینی سوال نہیں کررہے ، یہ آئینی کورٹ ہے آئین کی بات کریں، کل بھی آپ سے پوچھا تھا یاتو آپ آئینی بات کریں یا قانونی ، میں نے کہا تھا ہم کسی کی پیٹھ کے پیچھے الزامات نہیں سنیں گے ۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہاکہ ہم نے آئینی اداروں کو حکم دیا کہ انتخابات کرانے کی ذمہ داری پوری کریں، ملک میں کب اتنی جلدی کیس کا فیصلہ ہوا ہے؟ الیکشن کی تاریخ سے متعلق سیاسی جماعت آئی تو12روزمیں ہم نے فیصلہ کیا، اٹارنی جنرل کو بلائیں، مسئلہ صرف پنشن کا ہے تو ابھی حل کردیتے ہیں ۔ سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو طلب کر لیا، چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اگر مسئلہ صرف پنشن کا ہے تو سرکار سے پوچھ لیتے ہیں، آپ کو دے دیں گے، اگر پاکستان کی تاریخ درست کرنا چاہتے ہیں تو بتا دیں، ہم آپ کی مدد کرنے کو تیار ہیں، مقصد صرف پنشن ہے تو ٹھیک ہے وہ مل جائے گی ہم کسی کو بلانے کی زحمت کیوں دیں؟ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہاکہ ہم ناقص تفتیش نہیں کرنا چاہتے، ہم مکمل تفتیش کرنا چاہتے ہیں، آپ بتائیں ہم تفتیش میں کس کو بلائیں ، ہمیں تاریخ نہیں بھولنی چاہیے ،پتہ ہونا چاہیے کہ ہمارے ساتھ کیا کیا ہوا، آپ کہتے ہیں یہاں لوگ آلے کے طور پر استعمال ہوتے ہیں، ماضی میں جو ہوتا رہا وہ سب ٹھیک کرنا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہم آپ کی مرضی پر نہیں چلیں گے، یہ نہیں ہوگا کہ آپ جو کہیں گے ہم سنیں گے، آپ کی بات میں وزن ہوگا تو ہم بھی ضرور سنیں گے، یہ آرٹیکل 184ہے ،لوگوں کو نقصان بھی ہوجاتا ہے، آپ ہمارے پاس کیس لے آئے ہیں، اب آپ ہم سے انصاف لیکر جائیں گے چاہے آپکو پسند آئے یا نہ آئے۔ عدالت میں وکیل حامد خان نے کہا کہ نواز شریف کی اپیل پر کیا فیصلہ ہوا، اپیلوں پر ابھی فیصلہ ہوا اور نواز شریف بری ہوگئے ہیں جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ پر تو براہ راست الزام نہیں، جنرل باجوہ کا آپ نے فریقین میں پہلا نام لکھا، جنرل باجوہ سے تو الزامات کی کوئی کڑی جڑہی نہیں رہی ، یہ تو سنی سنائی ہے کہ جنرل باجوہ کے ماتحت تھے تو انہی کی ہدایت پر کیا ہو گا ، لوگ تو آج کل الزامات بھی لگا دیتے ہیں کسی کا نام لیکر اس نے بھیجا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جنرل(ر)فیض حمید کی حد تک تو ٹھیک ہے لیکن ڈائریکٹ الزام ہے، میرے خیال سے عرفان رامے بھی اس کیس سے غیر متعلقہ ہیں ، شوکت عزیز صدیقی کی جانب سے زیادہ نام فیض حمید کا لیا گیا ہے، سابق آرمی چیف قمر باجوہ سے متعلق تو گفتگو سنی سنائی ہے، قمر باجوہ نے شوکت عزیز صدیقی سے براہ راست کوئی بات نہیں کی تھی۔ عدالت نے سماعت کے دوران سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل(ر)فیض حمید کو نوٹس جاری کردیا جبکہ عدالت نے بریگیڈئیر(ر)عرفان رامے، سپریم کورٹ کے سابق رجسٹرار ارباب عارف اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس انور کاسی کو بھی نوٹس جاری کردیے۔ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت موسم سرما کی تعطیلات تک ملتوی کردی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی، ایف آئی اے نے انسانی سمگلر گرفتار کر...

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے )نے کراچی میں کامیاب کارروائی کے دوران انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کا انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے اور اس کے دوران سرکل بہادر آباد میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ کارروائی کے دوران گرفتار کئے جانے والے ملزم کی شناخت حمزہ سہیل کے نام سے ہوئی ہے جس سے متعدد پاسپورٹس بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ گرفتار ملزم بغیر لائسنس کے عجوہ ٹریول کے نام سے ایجنسی چلا رہا تھا اور سادہ لوح شہریوں کو ملازمت کا جھانسہ دیکر بھاری رقوم وصول کررہا تھا جبکہ ملزم نے متعدد شہریوں سے بیرون ممالک بھجوانے کے نام پر پاسپورٹ وصول کئے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم سے 13 پاسپورٹس ، 12 چیک بکس ، لیپ ٹاپس اور دیگردستاویزات بھی برآمد کی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سیمنٹ کے برعکس تعمیراتی سریے کی قیمت میں ریک...

روپے کی قدر میں اضافے کے زیراثر مارکیٹ میں سریے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے،تاجروں کے مطابق فی ٹن سریے کی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار سے کم ہوکر 2 لاکھ 45 ہزار روپے ہوگئی۔ تاجروں کے مطابق اس وقت مارکیٹ میں لوکل سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 45 ہزار ہے جبکہ برانڈڈ سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 63 ہزار سے 2 لاکھ 65 ہزار تک ریکارڈ کی گئی ہے۔ دوسری جانب ملک بھر میں سیمنٹ کی پرچون قیمت میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1276 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.35 فیصد زیادہ ہے، اس دوران ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1271 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ خیال رہے کہ رواں سال ملک بھر میں تعمیراتی سامان کی لاگت میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا جس کے بعد تعمیراتی صنعت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی، تعمیرات میں استعمال ہونے والے بجری اور سیمنٹ وغیرہ کی قیمتیں بھی آسمان پر جا پہنچی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاک بحریہ کے 3 کموڈورز کی ریئر ایڈمرل کے عہد...

پاک بحریہ کے 3 کموڈورز کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 3 کموڈورز کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی ہوگئی جبکہ ترقی پانے والے کموڈورز میں ریئر ایڈمرلز مظہر محمود ملک ، شہزاد حامد اور اظہر محمود شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق ریئر ایڈمرل مظہر محمود ملک نے 1992 میں میرین انجینئرنگ برانچ میں کمیشن لیا جبکہ ریئر ایڈمرلز شہزاد حامد اور اظہر محمود 1993 میں آپریشنز برانچ میں شامل ہوئے۔ تینوں افسران نیوی وار کالج اور این ڈی یو سے فارغ التحصیل ہیں۔ ترقی حاصل کرنے والے افسران کمانڈ اور اسٹاف کی متعدد اہم ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغان طالبان کے کمانڈر دہشتگردوں کو سپورٹ کر...

بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ افغان طالبان کے کمانڈر دہشتگردوں کو سپورٹ کررہے ہیں۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جان اچکزئی نے کہا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ہیں اور افغانستان میں موجود پناہ گاہوں کا پاکستان میں موجود دہشتگردی سے تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان پناہ گاہوں کی طرف جانیکی ضرورت ہے جہاں سے یہ نیٹ ورک آپریٹ ہوتے ہیں، افغان طالبان کے کمانڈر دہشتگردوں کو سپورٹ کررہے ہیں، دہشتگرد پاکستان کے بارڈر کو کراس کرکے حملہ کرتے ہیں، ہمیں دہشتگردی سے متعلق کوئی حکمت عملی بنانی ہوگی، دہشتگردوں کو امریکی اسلحہ فراہم کیا جارہا ہے۔ نگران وزیر کا کہنا تھا کہ دوسرا تھریٹ اسی نیت ورک کا پاکستان کے اندر آپریٹ کرر ہا ہے، ڈی آئی خان میں جو ہوا اس سے پتا چلتا ہے دہشتگردی کا نیٹ ورک منظم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مبینہ غیر شرعی نکاح کیس،عدالت نے بانی چیئرمی...

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس میں آئندہ سماعت پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب کرلیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے سینئر سول جج قدرت اللہ نے ایک صفحہ پر مشتمل سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ بشری بی بی کی ایک روزہ حاضری سے استثنی منظور کیاجاتاہے، حاضری کو یقینی بنانے کیلئے بشری بی بی بطور ضمانت پچاس ہزار روپے مالیت کے ذاتی مچلکے جمع کرائیں، بانی چیئرمین پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہیں اور ان کی سکائپ کے ذریعے حاضری تکنیکی وجوہات کی وجہ سے نہ ہوسکی۔ حکمنامہ کے مطابق جیل سپریٹنڈنٹ آئندہ سماعت پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری کو یقینی بنائیں، شکایت اور دیگر دستاویزات کی نقول فریقین کو فراہم کردی گئی ہیں، کیس کی آئندہ سماعت18 دسمبر کو ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

این اے 122،حلقہ بندی کیخلاف درخواست پر الیکش...

اسلام آباد ہائی کورٹ نے این اے 122 لاہور کی حلقہ بندی کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے شہری کرامت علی کی درخواست پر سماعت کی اور الیکشن کمیشن سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آئندہ سماعت تک جواب آنے دیں پھر اس معاملے کو دیکھتے ہیں۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کہا کہ الیکشن شیڈول کا تو فی الحال امکان دکھائی نہیں دے رہا۔ بعدازاں کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نا اہلی کیخلاف درخ...

لاہور ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نا اہلی کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیئے، عدالت نے تحریک انصاف کے دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کیخلاف بھی فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ درخواست پر سماعت کر رہا ہے، بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شمس محمود، جسٹس شاہد کریم، جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس جواد حسن شامل ہیں۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس شاہد بلال نے کہا کہ عدالت اس کیس کو باقاعدہ سننے سے پہلے دائر اختیار کا فیصلہ کرے گی، الیکشن کمیشن کی جانب سے کون پیش ہوا ہے۔ ایسوسی ایٹ وکیل کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے وکیل چھٹی پر ہیں جس پر جسٹس شاہد بلال نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے وکیل کی عدم موجودگی میں کیس سننا مناسب نہیں ہوگا۔ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے 8 فروری کی تاریخ دے رکھی ہے۔ جسٹس شاہد کریم کا کہنا تھا کہ ہم نااہلی کیس میں فریقین کو نوٹس کر کے سن لیتے ہیں، درخواست پر سماعت کا اختیار لاہور ہائیکورٹ کا ہے۔ بعدازاں عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نا اہلی کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیئے۔ لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف درخواست پر بھی فریقین کو نوٹس جاری کر کے سماعت ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مونس الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ، ایف...

سپریم کورٹ آف پاکستان نے مونس الہی پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیل پر سماعت کرتے ہوئے ایف آئی اے سے مزید ریکارڈ طلب کر لیا۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ مونس الہی سمیت 11 ملزمان پر جعلی اکاونٹس سے منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ بہت تفصیلی ہے، نیب سمیت کئی ادارے ان اکاونٹس کی تحقیقات کر چکے ہیں۔ جسٹس سردار طارق مسعود نے استفسار کیا کہ ایک ہی معاملے کی بار بار تحقیقات کیسے ہو سکتی ہیں؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ نیب آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کر رہا تھا۔ جسٹس سردار طارق نے سوال کیا کہ جن اکاونٹس کی تحقیقات کر رہے ہیں وہ کب کے ہیں؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ کچھ اکاونٹس 2007 میں بنے، کچھ 2010 سے 2014 تک بنے۔ جسٹس سردار طارق نے کہا کہ نیب نے 2020 میں تحقیقات ختم کیں، احتساب عدالت نے اس کی توثیق کی، کیسے ممکن ہے کہ نیب نے اس معاملے کا جائزہ ہی نہ لیا ہو؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ شوگر کمیشن کی رپورٹ سے منی لانڈرنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ شوگر کمیشن تو چینی کی قیمت سے متعلق تھا، جس رحیم یار خان مل کا کیس بنا رہے ہیں اس کی تو کمیشن نے تحقیقات کی ہی نہیں کیں، ابھی تک ایف آئی اے واضح نہیں کر سکا کہ کہانی شروع کہاں سے ہوئی۔ جسٹس سردار طارق نے استفسار کیا کہ اینٹی منی لانڈرنگ قانون 2010 میں بنا، اطلاق ماضی سے کیسے ہو سکتا ہے؟ آپ کے بقول مقدمے کی بنیاد ہی 2007 کا اکاونٹ ہے، نیب ریفرنس کی تفصیلات اور ریکارڈ پیش کریں، پھر فیصلہ کریں گے کہ مونس الہی کو نوٹس دینا ہے یا نہیں۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہائی کورٹ نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے مقدمہ ختم کیا، جسٹس یحیی آفریدی نے کہا کہ ہائی کورٹ کو مقدمہ پہلی سماعت پر ہی ختم کرنے کا آئینی اختیار حاصل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ا گر کسی کو نااہل رکھا جائے گا تو کسی کو فائ...

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی نے سابق جج اسلام آباد ہائیکورٹ شوکت عزیز صدیقی برطرفی کیس میں ریمارکس دیئے کہ ا گر کسی کو نااہل رکھا جائے گا تو کسی کو فائدہ بھی تو ہوگا ،آپ ہمیں یہ نہ بتائیں کہ ہم کیا کریں گے آپ ہمیں یہ حکم نہیں دے سکتے کہ آپ ایسے چلیں یا ویسے چلیں۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے سابق جج اسلام آباد ہائیکورٹ شوکت عزیز صدیقی برطرفی کیس کی سماعت کی ، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس عرفان سعادت بھی بنچ میں شامل ہیں۔ سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ شوکت عزیز صدیقی کے الزامات کیا درست ہیں ؟ شوکت عزیز صدیقی کو ان الزامات پر مبنی کی گئی تقریر پر برطرف کیا گیا؟ کیا وہ جنرل جن کو آپ فریق بنانا چاہتے ہیں وہ خود 2018 کے انتخابات میں اقتدار میں آنا چاہتے تھے؟ چیف جسٹس نے حامد خان سے مکالمے میں کہا کہ آپ اپنی درخواست پڑھیں، جن لوگوں کو آپ پارٹی بنانا چاہتے ہیں ،اگر آپ کے الزامات صحیح ہیں تو ان لوگوں کو کیا ملے گا، آپ کا الزام یہ ہے کہ وہ سہولت کار بن رہے تھے کسی اور کے لیے، جس کیلئے وہ سہولت کار بن رہے تھے وہ کون تھا؟ ایک شخص کو نقصان پہنچایا گیا اور دوسرے کو نقصان یہ آپکی پوری تقریر ہے، آپ آئین کے آرٹیکل 184 تھری میں داخل ہوگئے ہیں، اگرآپ کے الزامات درست ہیں تو آپ نے پورے پاکستان کے آئین کے خلاف کارروائی شروع کردی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے لوگوں کی پیٹھ پیچھے الزامات لگائے اور پارٹی نہیں بنایا، اگر وہ لوگ آئین کی پاسداری کی وفاداری نہیں کررہے تھے تو اور لوگ بھی جال میں پھنس جائیں گے، آپ کہہ رہے ہیں کہ ہندوستان آگے نکل گیا کیونکہ وہاں متواتر وقت پر الیکشن ہوتے ہیں،

اگر کسی کو نااہل رکھا جائے گا تو کسی کو فائدہ بھی تو ہوگا ، یہ کیس آپ ہمارے پاس لائے ہیں،184تھری میں، یہ بہت سیریس بات ہے لیکن آپ اس کو سیریس نہیں لے رہے۔ چیف جسٹس نے وکیل حامد خان سے مکالمے میں کہا کہ آپ نے بھی کئی بار الیکشن میں حصہ لیا ، ہم اپنے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی بات کرلیتے ہیں، ایک شخص کو باہر اسی لیے رکھا جاتا ہے نہ کہ پسندیدہ امیدوار جیت جائے، ہم نے آپ کو نہیں بلایا ،آپ خود یہاں آئے ہیں، اب مرضی ہماری چلے گی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ آپ فرد واحد کا کیس لے آئیں اور کہیں باقی کسی کا نہ دیکھیں،اگر آپ نے یہ کیا تو آئین ،عدلیہ اور جمہوریت پر بہت بڑا حملہ ہوگا، اس کا ہم پھر نوٹس لیں گے،حتمی جگہ پر پہنچائیں گے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ میرا سوال ہے فوج آزاد ادارہ ہے یا حکومت کے ماتحت ہے؟ جس پر حامد خان نے جواب دیا کہ آئین کے تحت فوج کا ادارہ حکومت کے ماتحت ہوتا ہے۔ چیف جسٹس نے سوال کیا کہ حکومت کا سربراہ کون ہوتا ہے؟ جس پر وکیل حامد خان نے جواب میں حکومت کا سربراہ صدر ہوتا ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا ک صدر کے اختیارات بہت کم ہیں ،وہ خود وزیراعظم کی ایڈوائس پر چلتے ہیں، اسی طرح وفاقی حکومت ایک شخص نہیں ہوتی ،کابینہ بھی ایک شخص نہیں ہے، یا تو آپ یہ کہہ دیں کہ آپ کو ایک شخص سے ہمدردی ہے۔ چیف جسٹس نے وکیل صلاح الدین سے مکالمے میں کہا کہ آپ ہمیں یہ نہ بتائیں کہ ہم کیا کریں گے، آپ ہماری مدد کریں اور معاونت کریں،کریں گے کیا وہ ہم کریں گے ، اگر کسی کا نام لکھا جائے تو اس کو نوٹس ہونا لازمی ہے، مگر بلاوجہ نوٹس نہیں ہونا چاہیے، اب جب سوالات اٹھ رہے ہیں تو آپ پیچھے ہٹ رہے ہیں ، آپ آگے نہیں آرہے،سمجھ نہیں آرہا آپ کا موقف ہے کیا؟آپ ہمیں یہ حکم نہیں دے سکتے کہ آپ ایسے چلیں یا ویسے چلیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاک چین سمندر...

جامعہ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف میرین سائنس کے اسسٹنٹ پروفیسر شعیب کیانی نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے سمندری ماحول اور اس طرح عالمی ماہی گیری پر بے پناہ اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ گوادر پرو کے ساتھ انٹرویو میں انہوں نے کہا گہرے سمندری پانی کا درجہ حرارت آہستہ آہستہ بڑھتا جاتا ہے، اور گہرے اور نچلے سمندری پانی کے درمیان درجہ حرارت کا فرق مزید بڑھ رہا ہے، جو سمندر کی گہرائیوں سے غذائی اجزا کے ابھرنے کو شدید طور پر متاثر کرتا ہے. مچھلی افزائش نسل، نشوونما اور زندگی کے دیگر عمل کے لئے ضروری غذائی اجزا حاصل کرنے کے قابل نہیں ہوگی. اس کے علاوہ، فوڈ چین میں سب سے نچلی سطح پر ان جانداروں کے ماحولیاتی نظام، جیسے فائٹوپلانکٹن، کو شدید نقصان پہنچے گا، جس سے ڈومینو اثر پیدا ہوگا جو پورے سمندری ماحولیاتی نظام کو متاثر کرے گا. گوادر پرو کے مطابق اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ دنیا بھر میں تقریبا 850 ملین افراد ٹراپیکل ساحلی ماحولیاتی نظام کے 100 کلومیٹر کے اندر رہتے ہیں اور ماہی گیری، آبی زراعت اور سیاحت جیسی صنعتوں سے آمدنی حاصل کرتے ہیں. 3 ارب افراد کی فی کس جانوروں کی پروٹین کی مقدار کا تقریبا 20 فیصد ماہی گیری سے آتا ہے ، اور 400 ملین افراد اپنی غذائی سلامتی کے لئے مچھلی کی پیداوار پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں۔ "اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پاکستان جیسے ممالک جو ماہی گیری پر انحصار کرتے ہیں اور منظم سمندری ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات سے محروم ہیں وہ انتہائی متاثر ہوں گے۔ گوادر پرو کے مطابق "نہ صرف ماہی گیری پر اثرات تک محدود ہے، تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ چند دہائیوں میں عالمی بالائی سمندر کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے، سمندر کی سطح میں ہر سال اوسطا 1.7 ملی میٹر کا اضافہ ہوا ہے. اور طویل مدتی سمندری گردش کے رجحانات، سطحی ہوائیں، طوفان کے نظام اور لہروں کے نمونوں نے بھی علاقائی تبدیلیوں کا تجربہ کیا ہے. اونچے اور درمیانی طول بلد میں نمکیات میں کمی آئی ہے، جبکہ نچلے طول بلد میں اس میں اضافہ ہوا ہے۔ سطح کے درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے گرم پانی میں کم آکسیجن پیدا ہوئی ہے ، جبکہ سمندر ی ڈی آکسیجنیشن کا طویل مدتی رجحان رہا ہے۔ سمندر میں موجود کاربن ڈائی آکسائیڈ فضا سے 50 گنا زیادہ ہے، اور عالمی سمندر میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کا بڑھتا ہوا ذخیرہ سمندری ماحول کو تیزی سے تیزابی بنانے کا سبب بن رہا ہے، جس سے ممکنہ طور پر سمندر کی سطح میں اضافے کی شرح میں تیزی آ رہی ہے۔ پاکستان میں سیلاب سے 30 ارب ڈالر سے زائد کا براہ راست نقصان ہوا ہے اور اس کے نتیجے میں سمندر کی سطح میں اضافہ یقینی طور پر ہمارے لیے اچھی خبر نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سے مزید دو ہزار سے زائد افغان باشندے...

ملک کے مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 14 دسمبر کو مزید دو ہزار 376 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، وطن لوٹنے والے افغان شہریوں میں 703 مرد، 415 خواتین اور ایک ہزار 285 بچے شامل تھے۔ افغانستان روانگی کے لیے 114 گاڑیوں میں 235 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔ یاد رہے کہ حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 14 دسمبر مجموعی طور پر 4 لاکھ 31 ہزار 431 افغان باشندے ملک واپس لوٹ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی، غیر قانونی غیر ملکیوں کی وجہ سے کراچی میں اسمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومتِ پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلا جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسپیشل افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب...

نوشہرہ میں پاک فوج کے زیر انتظام چلنے والے ہوپ اسپیشل چلڈرن اسکول میں اسپیشل افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے رنگا رنگ تقریب کیا گیا۔ مہمان خصوصی نے پروگرام کے اختتام پر بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اعلامیے کے مطابق تقریب میں بچوں نے خوبصورت انداز نعت اور قومی ترانے سمیت مختلف خاکوں کی مدد سے وطن عزیز سے محبت اور گانوں پر فارمنس پیش کیا، اس کے علاوہ بچوں نے سبز ہلالی پرچم تھامے پاک فوج سے محبت کا انوکھا اظہار کیا۔ تقریب میں بچوں کے والدین اور اساتذہ نے شرکت کی۔ تقریب کے شرکا نے بچوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ آج کے اس رنگا رنگ پروگرام میں بچوں کے مختلف ایونٹس دیکھ کر محسوس ہی نہیں ہوا کہ ہمارے بچے کسی جسمانی محرومی کا شکار ہیں۔ یاد رہے کہ نوشہرہ میں سپیشل بچوں کیلئے پاک فوج کے تعاون سے ہوپ سپیشل چلڈرن سکول کا قیام 2012 میں عمل میں لایا گیا۔ ہوپ اسپیشل چلڈرن اسکول نوشہرہ میں بچوں کی تربیت کیلیے ماہر اسٹاف موجود ہے جن کو مختلف قسم کے نیشنل اور انٹرنیشنل کورسز کروائے جاتے ہیں تاکہ دور جدید کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بچوں کو تربیت فراہم کی جائے۔ اسکول میں بچوں کی ضروریات کے مطابق الگ الگ کلاسز ، لائبریری، انڈور اور آٹ ڈور کھیلوں کا میدان ، فیزیوتھیراپی روم ، سننے میں مدد دینے والے آلات اور میڈیکل روم، نفسیاتی کونسلنگ سمیت مکمل ائیر کنڈیشنڈ کلاس روم کی سہولیات بھی موجود ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں