وسطی غزہ کی پٹی کے شہر دیر البلاح میں اسرائیلی بمباری میں زخمی ہونے والے ایک شخص کو ملبے سے نکالا جا رہا ہے۔(شِنہوا)
پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 11 جنوری کو مزید 958 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والوں میں 210 مرد، 198 خواتین اور 550 بچے شامل ہیں۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 11 جنوری تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 65 ہزار 614 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ کراچی سمیت دیگر شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی جن کی وجہ سے سمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی، تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلا جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
میو ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن کا کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا۔ نگران وزیراعلی پنجاب نے میو ہسپتال ایمرجنسی بلاک کا دورہ کیا اور فنشنگ کے کاموں کا جائزہ لیا، محسن نقوی نے تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور ایمرجنسی بلاک کے فنشنگ کے کاموں کو اعلی معیار کے ساتھ جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تمام ضروری کام جلد از جلد مکمل کئے جائیں اور معیار کو برقرار رکھا جائے۔ وزیراعلی پنجاب نے بیسمنٹ، گرانڈ فلور اور دیگر فلورز پر جاری تعمیراتی کاموں کا مشاہدہ کیا اور مریضوں و تیمارداروں کی سہولت کیلئے مناسب سائز کے سائن بورڈز لگانے کی ہدایت کی۔ سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیشرفت کے بارے میں وزیراعلی کو بریفنگ دی، پرنسپل کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر محمود ایاز بھی اس موقع پر موجود تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وسطی غزہ کی پٹی کے شہر دیر البلاح میں اسرائیلی بمباری میں زخمی ہونے والے ایک شخص کو ملبے سے نکالا جا رہا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں(این ای ویز) میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور 2023 کے آخر تک زیراستعمال این ای ویز کی تعداد بڑھ کر 2کروڑ4لاکھ 10ہزارتک پہنچ گئی ہے۔
وزارت پبلک سیکورٹی کے مطابق یہ تعداد ملک کی کل گاڑیوں کی ملکیت کا 6.07 فیصد ہے۔
2023 میں زیر استعمال نئی رجسٹرڈ ہونے والی این ای ویزکی تعداد 74لاکھ30ہزار تھی جو 2022 کے مقابلے میں 20لاکھ 70ہزار کا اضافہ ہے۔
وزارت نے کہا کہ 2023 میں نئی رجسٹرڈ ہونے والی این ای ویزکا 2019 کی 12لاکھ سے بڑھ کر74لاکھ 30ہزار تک پہنچنا تیز رفتار اضافے کا ثبوت ہے۔
فضا سے لی گئی اس تصویر میں چین کی جنوب مغربی چھونگ چھنگ میونسپلٹی کے لیوتانگ ٹاؤن شپ میں ونڈ ٹربائنز کو دکھایا گیا ہے۔(شِنہوا)
چین کے وسطی صوبے ہونان کے شہر لیو یانگ کے ایک پرائمری اسکول میں پہلی جماعت کے طالب علم دوپہر کے وقفے کے دوران قیلولہ کرتے ہوئے۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) چینی مین لینڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ "تائیوان کی آزادی" اور آبنائے تائیوان میں امن ایک ساتھ نہیں رہ سکتے، کیونکہ تائیوان کی آزادی بھی تائیوانی ہم وطنوں کے مفادات اور فلاح و بہبود سے مطابقت نہیں رکھتی۔
ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے ترجمان چھین بنہوا نے ان خیالات کا اظہار ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے سیاستدان اور تائیوان کے علاقائی رہنما کے امیدوار لائی چھنگ-تے کے حالیہ بیان سے متعلق میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کیا، جس میں دعوی کیا گیا کہ وہ تسائی انگ وین کی پالیسیوں پر عمل کریں گے۔ چھین نے کہا کہ اس حقیقت سے کہ آبنائے پار تعلقات گزشتہ آٹھ سالوں میں بدتر ہو گئے ہیں جس سے پوری طرح ثابت ہوا کہ تسائی کا راستہ "تائیوان کی آزادی، تصادم اور تائیوان کو نقصان پہنچانے کا راستہ تھا، اور لائی کے اس راستے پر چلنے کے دعوے کا مطلب ہے کہ وہ تائیوان کو امن اور خوشحالی سے مزید دور اور جنگ اور کساد بازاری میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔
اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مبصر ریاض منصور سلامتی کونسل میں غزہ پر امریکی ویٹو پر جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ہونے والی بحث میں اظہار خیال کرتے ہوئے۔(شِنہوا)
شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں تباہ ہونے والی عمارتیں دیکھی جاسکتی ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین میں کاروبار، تعلیم اور سیاحت کے لیے غیر ملکی شہریوں کے داخلے کو آسان بنانے کے اقدامات پر عملدرآمد شروع کردیا گیا۔
نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن (این آئی اے) کے مطابق جمعرات سے نافذ ہونے والے نئے اقدامات میں پورٹ ویزا کی درخواست کی شرائط میں نرمی اورتجارتی تعاون، تبادلوں، سرمایہ کاری، کاروبار، رشتہ داروں سے ملاقات اور ذاتی معاملات کے طور پر غیر سفارتی اور غیر سرکاری مقاصد کے لیے چین آنے یا رہنے والے غیر ملکی شہریوں کے لیے مقامی امیگریشن محکموں سے ویزا میں توسیع، تبدیلی اور اجراء کی خدمات تک رسائی شامل ہے۔ غیر ملکی شہری بیجنگ، شنگھائی، ہانگژو، شیامین اور گوانگژو سمیت دیگر شہروں کے نو بڑے ہوائی اڈوں پر سرحدی جانچ کے طریقہ کار سے گزرے بغیر 24 گھنٹے براہ راست ٹرانزٹ سہولت حاصل کرسکیں گے۔
این آئی اے کے مطابق اس کے علاوہ ضرورت مند غیر ملکیوں کے لیے ملٹی پل انٹری ویزا دستیاب ہوگا اور چین میں رہنے والے غیر ملکیوں کے لیے ویزا دستاویزات کے لیے درخواست کے طریقہ کار کو آسان بنایاگیا ہے۔
اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے بحیرہ احمر میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے متعلقہ فریقین سے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے یہ اپیل سلامتی کونسل کی جانب سے قرارداد 2722 کی منظوری کے بعد اپنے ووٹ کی وضاحت کرتے ہوئے کی۔قرارداد میں بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر یمن کی حوثی ملیشیا کے حملوں کی مذمت اور اس بات کی توثیق کی گئی کہ بین الاقوامی قانون کے مطابق تجارتی جہازوں کے بحری حقوق اور آزادیوں کا احترام کیا جانا چاہیے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک بین الاقوامی قانون کے مطابق اپنے جہازوں کو حملوں سے تحفظ فراہم کریں۔ قرارداد میں بنیادی وجوہات بشمول علاقائی کشیدگی اور بحری سلامتی میں خلل پیدا کرنے والے تنازعات کو حل کرنے کی ضرورت اور بحیرہ احمر اور وسیع خطہ میں صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچانے کے لیے احتیاط اور تحمل سے کام لینے پر زور دیا گیا ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) ایک نئی تحقیق کے مطابق 2023 میں سمندروں کے درجہ حرارت میں ایک بار پھر ریکارڈ توڑ اضافہ ہوا ہے،اور اگر گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو روک بھی دیا جائے تو گرمی کا رجحان اس صدی کے دوران برقرار رہے گا۔
جمعرات کو جرنل ایڈوانسز ان ایٹموسفیرک سائنسز میں شائع ہونے والی سالانہ تحقیق میں چین، امریکہ، نیوزی لینڈ، اٹلی اور فرانس کے17 تحقیقی اداروں کے سائنسدانوں کی ایک کثیر القومی ٹیم نے حصہ لیا۔ محقیقین کے مطابق گزشتہ سال مسلسل پانچویں سال دنیا کے سمندر ریکارڈ سب سے زیادہ گرم رہے۔
چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے ذیلی ادارے انسٹی ٹیوٹ آف ایٹموسفیرک فزکس کے محقق اور تحقیق کے سرکردہ مصنف چھینگ لی جنگ نے کہا کہ سمندروں کا گرم ہونا موسمیاتی تبدیلیوں کو درست کرنے کے لیے ایک اہم اشارہ ہے، کیونکہ 90 فیصد سے زیادہ عالمی حرارت سمندروں میں جذب ہوتی ہے۔چھینگ نے کہا کہ سمندر اس بات کو بھی کنٹرول کرتے ہیں کہ زمین کی آب و ہوا میں کتنی تیزی سے تبدیلی آتی ہے،کرہ ارض پررونما ہونے والی تبدیلیوں کا سمندروں سے پتہ چل سکتا ہے۔
نانجنگ (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو میں پہلے صوبائی سطح کے ڈیجیٹل ذہین پاور گرڈ کی تعمیر مکمل ہوگئی ہے جس نے پہلی بار 10کھرب سے زیادہ بجلی کے ڈیٹا کو یکجا کیا ہے۔
اسٹیٹ گرڈ جیانگ سو الیکٹرک پاور کمپنی کے مطابق یہ ایک ورچوئل پاور گرڈ ہے جو ڈیجیٹل اسپیس میں صنعتی انٹرنیٹ، بے ڈو نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم اور مصنوعی ذہانت جیسی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ پاور گرڈ کی آپریشنل حیثیت کے بارے میں ایک ہی وقت میں معلومات فراہم کرتے ہوئے، یہ ڈیجیٹل پاور گرڈ پاور سسٹم کی آپریشنل کارکردگی کو بہت بہتر بنا سکتا ہے۔ یہ ہوا اور فوٹو وولٹک پاور جنریشن، چارجنگ پائلز اور انرجی سٹوریج سسٹم کے آپریشنل سٹیٹس کی درست نگرانی بھی کرسکتا ہے۔
سٹیٹ گرڈ جیانگ سو کے ڈپٹی ڈائریکٹر وی لیی نے کہا کہ سینسرز اور کنٹرولرز کی ایک بڑی تعداد کا استعمال کرتے ہوئے، یہ سسٹم 1لاکھ مربع کلومیٹر کے رقبے پر واقع پاور گرڈ کی آپریشنل حالت کو متحرک طور پر مانیٹر کر سکتا ہ
بیجنگ(شِنہوا) چین نے 2023 کے لیے ملک اور دنیا کی سرفہرست 10 سائنسی کامیابیوں کی فہرست کا اجرا کیا ہے، ان کامیابیوں کا انتخاب چین کی اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) کے اراکین اور چینی اکیڈمی آف انجینئرنگ(سی اے ای) کے اراکین نے کیا ہے۔ سی اے ایس اور سی اے ای کے ماہرین تعلیم سائنس اور انجینئرنگ کے شعبوں میں ملک کے اعلیٰ ترین قومی تعلیمی اعزازات کے حامل ہیں۔ قومی فہرست میں خلائی تحقیق میں چین کی کامیابیاں نمایاں رہی ہیں۔ شینژو-16 کے ذریعے ملک کے خلائی اسٹیشن کے ایپلی کیشنز اور تعمیری مرحلے کا پہلا عملہ بردار مشن مکمل کیا گیا۔
154 دن تک خلا میں رہنے والے عملے کے ارکان نے ایرو اسپیس میڈیسن، لائف ایکولوجی، بائیوٹیکنالوجی، میٹریل سائنس، فلوئڈ فزکس، فلوڈ میکانکس، اور ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ انسانی عوامل، تجرباتی ڈیٹا کے حامل آٹھ انجینئرنگ اسٹڈیز کے شعبوں میں مجموعی طور پر70 خلائی تجربات کئے۔ چین کے مریخ مشن سے ارضیاتی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں حقائق دریافت ہوئے جو اس سیارہ پر تقریباً 4لاکھ سال پہلے رونما ہوئے تھے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ سرخ سیارے کے جنوبی یوٹوپیائی میدان میں مریخ کے برفانی دور کے اختتام کے ساتھ شاید آب و ہوا میں تبدیلی آئی تھی۔
جیوچھوان(شِنہوا)چین نے شمال مغربی جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹ سے ایک نیا سیٹلائٹ خلاء میں بھیجا ہے۔
تیان شنگ-1 02سیٹلائٹ کو کوائی ژو1-اے کیریئر راکٹ کے ذریعے صبح 11 بج کر 52 منٹ (بیجنگ وقت) پر خلاءمیں بھیجا گیا جو مقررہ مدار میں داخل ہو گیا ہے۔
یہ سیٹلائٹ بنیادی طور پر خلائی ماحول کا پتہ لگانے جیسے تجربات کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
لانچ سینٹر کے مطابق یہ کوائی ژو1-اے راکٹوں کا 26 واں فلائٹ مشن تھا۔
ہائی یانگ(شِنہوا)چین نے سمندر سے گریویٹی-1 (وائے ایل-1) کیریئر راکٹ خلا میں بھیجا، جس کے ذریعے تین سیٹلائٹس مقررہ مدار میں چھوڑے گئے۔
یہ کمرشل راکٹ چین کے صوبہ شان ڈونگ کے شہر ہائی یانگ کے ساحلی پانیوں سے جمعرات کو سہ پہر1 بج کر 30 منٹ(بیجنگ وقت) پر خلاء میں بھیجا گیا۔
یہ وائے ایل-1 کمرشل کیریئرراکٹ کا پہلا فلائٹ مشن تھا۔
بیجنگ (شِنہوا) چین اور امریکہ کی حکومتوں نے امریکہ میں چینی ثقافتی آثار کی غیر قانونی درآمد کو روکنے کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) میں توسیع کی ہے۔
چین کے قومی ثقافتی ورثہ کے ادارے (این سی ایچ اے)نےجمعرات کو بتایا کہ ایم او یو 14 جنوری سے نافذ العمل ہوگا جو پانچ سال کے لیے موثر ہوگا۔
ایم او یو کے تحت، قدیم پتھر کے دور سے لے کر تانگ عہد (618تا 907) تک کی اشیاء اور کم از کم 250 سال پرانے یادگاری مجسموں اور وال آرٹ پر درآمدی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ این سی ایچ اے کے مطابق، دونوں حکومتوں نے ابتدائی طور پر 2009 میں ایم او یو پر دستخط کیے تھے۔ 2014 میں اور پھر 2019 میں اسےتوسیع دی گئی رواں سال 13 جنوری کو اس کی میعاد ختم ہوگئی تھی۔
بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس 2024 میں شرکت سمیت سوئٹزرلینڈ اور آئرلینڈ کا سرکاری دورہ کریں گے۔
یہ بات وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے جمعرات کو بتائی۔
ماؤ نے کہا کہ 14 سے 17 جنوری تک لی کا دورہ عالمی اقتصادی فورم کے بانی اور ایگزیکٹو چیئرمین کلاؤس شواب، سوئس کنفیڈریشن کے صدر وائلا ایمہرڈ اور آئرش وزیر اعظم لیو وراڈکر کی دعوت پرہو رہاہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر تجارت وانگ وین تاؤ نے جمعرات کو امریکی وزیر تجارت جینا ریمونڈو کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
وزارت تجارت کے مطابق دونوں وزرا تجارت نے سان فرانسسکو میں دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کے مطابق باہمی دلچسپی کے اقتصادی وتجارتی مسائل پر تفصیلی اور عملی بات چیت کی۔ وانگ نے کہا کہ سان فرانسسکو ملاقات میں چین-امریکہ ترقی کی سمت متعین کی گئی۔ اقتصادی اور تجارتی تعلقات، اور دونوں ممالک کے تجارتی محکموں کے درمیان رابطوں کے طریقہ کار کو کاروباری تعاون کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے میں فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔
وانگ نے چین کو تیسرے فریق کی طرف سے لتھوگرافی مشینوں کی برآمد پر امریکہ کی طرف سے عائد پابندیوں، میچور پراسیس چپس کی سپلائی چین کی تحقیقات اور چینی کاروباری اداروں کے خلاف پابندیوں کے بارے میں گہری تشویش کا اظہار کیا۔
اقتصادی اور تجارتی شعبے میں دونوں ممالک کی قومی سلامتی کی حدود پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بیجنگ(شِنہوا) چین میں سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) کے طرف سے نامزد کردہ جیلین کے صوبائی عوامی استغاثہ نے قانونی طور پر چائنہ ڈیولپمنٹ بینک کے سابق نائب صدر وانگ یونگ شینگ کو رشوت خوری کے شبہ میں گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایس پی پی نے جمعرات کو کہا کہ وانگ، جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی پالیسی بینک کمیٹی کے سابق رکن بھی ہیں، کا مقدمہ نیشنل کمیشن آف سپرویژن کی تحقیقات کے اختتام کے بعد جانچ اور استغاثہ کے لیے پروکیوریٹری حکام کو منتقل کر دیا گیا ہے۔
کیس کی مزید کارروائی جاری ہے۔
بیجنگ(شِنہوا)چین کے اعلیٰ قانون ساز ژاؤ لی جی نے جمعرات کو بیجنگ میں جمہوریہ مالدیپ کے صدرمحمد معیزو سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے قانون ساز اداروں کے درمیان تبادلوں کو بڑھانے پر زور دیا۔
قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ نے کہا کہ چین اور مالدیپ کے تعلقات کو ایک جامع سٹرٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری کی طرف بڑھانا دوطرفہ تعلقات کی تاریخ میں ایک سنگ میل ہے جس کا دونوں سربراہان مملکت نے اعلان کیا ہے۔
ژاؤ نے کہا کہ دونوں فریقوں کو دونوں سربراہان مملکت کی طرف سے طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانا چاہیے، روایتی دوستی کو آگے بڑھانا چاہیے، سٹریٹجک باہمی اعتماد کو مستحکم کرنا چاہیے، عملی تعاون کو بڑھانا چاہیے اور چین مالدیپ کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرنا چاہیے۔
ژاؤ نے کہا کہ چین کی این پی سی مالدیپ کی عوامی مجلس کے ساتھ ہر سطح پر تبادلوں کو مضبوط بنانے، قانون سازی کے تجربے کے تبادلے کو وسعت دینے اور دو طرفہ تعاون کے لیے قانونی ضمانت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
محمد معیزو نے کہا کہ مالدیپ چین کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کو بہت اہمیت دیتا ہے، ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے عمل پیرا ہے، اور روایتی دوستی کو برقرار رکھنے، مشترکہ طور پر اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دینے اور دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے چین کے ساتھ کام کرنے کو تیارہے۔
بیجنگ(شِنہوا)چین کے اعلیٰ قانون ساز ژاؤ لی جی نے جمعرات کو بیجنگ میں جمہوریہ مالدیپ کے صدرمحمد معیزو سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے قانون ساز اداروں کے درمیان تبادلوں کو بڑھانے پر زور دیا۔
قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ نے کہا کہ چین اور مالدیپ کے تعلقات کو ایک جامع سٹرٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری کی طرف بڑھانا دوطرفہ تعلقات کی تاریخ میں ایک سنگ میل ہے جس کا دونوں سربراہان مملکت نے اعلان کیا ہے۔
ژاؤ نے کہا کہ دونوں فریقوں کو دونوں سربراہان مملکت کی طرف سے طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانا چاہیے، روایتی دوستی کو آگے بڑھانا چاہیے، سٹریٹجک باہمی اعتماد کو مستحکم کرنا چاہیے، عملی تعاون کو بڑھانا چاہیے اور چین مالدیپ کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرنا چاہیے۔
ژاؤ نے کہا کہ چین کی این پی سی مالدیپ کی عوامی مجلس کے ساتھ ہر سطح پر تبادلوں کو مضبوط بنانے، قانون سازی کے تجربے کے تبادلے کو وسعت دینے اور دو طرفہ تعاون کے لیے قانونی ضمانت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
محمد معیزو نے کہا کہ مالدیپ چین کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کو بہت اہمیت دیتا ہے، ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے عمل پیرا ہے، اور روایتی دوستی کو برقرار رکھنے، مشترکہ طور پر اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دینے اور دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے چین کے ساتھ کام کرنے کو تیارہے۔
مسلم لیگ (ن)اوورسیز کے صدرچوہدری عبد الرحمان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کی نا اہلی ختم کر کے ماضی میں ہونے والی نا انصافی کا خاتمہ کیا ہے تاہم غلط فیصلے کے ذریعے کی گئی نا اہلی کے بعد ملک اور قوم کو ہونے والے نقصان کی ذمہ دار ی کس پر عائد ہو گی؟آئندہ الیکشن میں فتح مسلم لیگ (ن) کی ہو گی اور نواز شریف ہی عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں گے،گزشتہ روز یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری عبد الرحمان نے کہا کہ نواز شریف کو سیاست سے باہر کرنے کے لئے عدلیہ کا استعمال کیا گیا اور جھوٹے کیس بنا کر انہیں تاحیات ناہل کیا گیا جس کے نتیجے میں نہ صرف ملکی ترقی کا پہیہ رکا بلکہ ملک معاشی طور پر تباہ ہو گیا اور عوام کو مہنگائی کی چکی میں پسنا پڑ رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اپنے حالیہ فیصلے کے ذریعے نواز شریف کی نااہلی ختم کرکے ذاتی انتقام کے لئے کی گئی ناانصاافی کو تو ختم کر دیا ہے لیکن اس سے ملک و قوم کو نقصان اٹھانا پڑا اس کی ذمہ داری کس پر ڈالی جائے گی کیونکہ نواز شریف کو اقتدار سے باہر نکالنے سے جو معاشی بد حالی پیدا ہوئی اسے عوام آج تک بھگت رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ 8فروری کے انتخابات میں مسلم لیگ(ن) واضح اکثریت حاصل کرے گی ،عوام پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اورمعیشت کو بہتر بنانے کے لئے مسلم (ن) کو ووٹ دیں ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے پاکستان ٹیم کو دنیا کی بہترین ٹیم قرار دے دیا، ایک بیان میں کین ولیمسن نے کہا کہ پاکستان دنیا کی ایک بہترین ٹیم ہے جس ٹیم کے خلاف کھیلنا ایک شاندار موقع ہوتا ہے ،کین ولیمسن نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مقابلہ ہمارے ہاں ہو رہا ہے ایک اور شاندار مقابلہ ہوگا،انہوں نے کہاکہ گزشتہ برس ورلڈکپ سے قبل نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریزپاکستان نے جیتی، پاکستان ٹیم نے اچھا مقابلہ کیا، ہم جانتے ہیں کہ وہ کس قدر مضبوط حریف ہیں، پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے یہ سیریز ایک اچھا موقع ثابت ہو گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے درمیان 5ٹی20میچز پر مشتمل سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی،دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا میچ (آج) آکلینڈ میں کھیلا جائے گا، ٹرافی کی رونمائی کپتان شاہین شاہ آفریدی اور کیوی کپتان کین ولیمسن نے کی،ٹی20فارمیٹ میں پہلی بار قومی ٹیم کی قیادت کے فرائص سرانجام دینے والے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ ٹیسٹ میچ میں ورک لوڈ کے سبب ٹیم مینجمنٹ کے کہنے پر آرام کیا، انجری سے بچنے کیلئے سڈنی ٹیسٹ نہیں کھیلا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کرکٹ وکٹوریہ نے سابق کپتان بابراعظم کو بگ بیش لیگ(بی بی ایل)اور اسٹیٹ کرکٹ کھیلنے کی بڑی پیشکش کردی،کرکٹ وکٹوریہ کے اعلی عہدیداران کی میلبرن میں بابراعظم سے ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے سابق کپتان کو طویل طرز کے فارمیٹ کیلئے کنٹریکٹ دینے کی خواہش کا اظہار کیا،ملاقات میں بابراعظم کو میلبرن اسٹارز یا رینیگیڈز سے اوپننگ کرنے کی پیشکش بھی کی گئی، جس پر کرکٹر نے کنٹریکٹ کے لیے مشروط آمادگی ظاہر کردی،بابراعظم نے کرکٹ وکٹوریہ کے عہدیداران کو بتایا کہ رواں سال ستمبر سے جنوری تک پاکستان کرکٹ ٹیم کا شیڈول دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے بابراعظم کی خراب فارم پر اپنے تاثرات کا اظہار کردیا،نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ آئی سی سی ٹی20ورلڈکپ سے قبل ہمارے پاس 17میچز ہیں جس میں ہم مختلف کمبینیشنز آزمانا چاہتے ہیں تاکہ میگا ایونٹ میں ہمارے پاس اچھی بینچ اسٹرینتھ موجود ہو،انہوں نے بابراعظم کے آئوٹ فارم ہونے کے حوالے سے کہا کہ ایک یا دو اننگز سے کوئی فرق نہیں پڑتا، وہ ہمارے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں، ہر کھلاڑی پر ایسا ٹائم آتا لیکن پلئیرز انہیں سپورٹ کررہے ہیں،قومی ٹیم کے کپتان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بالنگ رفتار کم ہونے کے سوال کا مزاحیہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ میچ کے دوران اپنی بالنگ اسپیڈ دیکھ کر خود حیران تھے ہر ڈیلیوری پر 130کلومیٹر فی گھنٹہ کیوں لکھا آرہا ہے،انہوں نے کہا کہ کینگروز کے خلاف ابتدائی دو ٹیسٹ میچز میں زیادہ اوورز کروانے کی وجہ سے تھکاوٹ کا شکار تھا جسکی وجہ سے ٹیم مینجمنٹ نے آرام کروایا،ی20ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ ہم آئی سی سی ایونٹس میں وہ نتائج حاصل نہیں کر سکے جسکی ہماری قوم توقع کررہی ہے، اپنی غلطیوں پر قابو پاکر ملک کیلئے ٹرافی جیتنے کی کوشش کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کوئٹہ کے علاقے جناح ٹائون میں ایک فلیٹ میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ ، ایک بچی جاں بحق جبکہ6افراد زخمی ہوگئے،دھماکے کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں موقع کی جانب روانہ ہوگئیں ، پولیس کے مطابق دھماکے سے فلیٹ کی چھت اور دیواریں منہدم ہو گئیں جبکہ آس پاس کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے،ایدھی ذرائع کے مطابق چھ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ دھماکے سے ایک بچی جاں بحق ہوگئی جس کی عمر 3سے 4سال کے درمیان ہے، بچی کی لاش سول ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین ، شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے صدر مقام ہاربن میں 9 ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کے سلوگن، ،لوگو اور میسکوٹ کی نقاب کشائی تقریب میں لوگو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
چین ، شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے صدر مقام ہاربن میں 9 ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کے سلوگن، ،لوگو اور میسکوٹ کی نقاب کشائی تقریب میں لوگو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
ملک کے مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے،سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 10جنوری کو مزید 944افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، گزشتہ روز اپنے وطن واپس جانے والے غیرقانونی افغان باشندوں میں 189مرد، 167خواتین اور 588بچے شامل تھے۔ افغانستان روانگی کے لیے 45گاڑیوں میں 84خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔یاد رہے کہ حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 10جنوری مجموعی طور پر 4لاکھ 64ہزار 656افغان باشندے ملک واپس لوٹ گئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین، جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خودمختارخطے میں دریافت شدہ دیو قامت بندر گیگنٹوپیتھیس بلیکی کے دانت کی باقیات دیکھی جاسکتی ہے۔ (شِنہوا)
پنجاب حکومت نے روزگار کے خواہشمند نوجوانوں کو کینیڈا بھیجنے کا اعلان کردیا،تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کے 35ویں اجلاس میں نوجوانوں کو روزگار کیلیے کینیڈا بھیجنے کے سلسلے میں پاکستان ویسٹرن کینیڈا ٹریڈ ایسوسی ایشن اور حکومت پنجاب کے درمیان ایم او یو پر دستخط کرنے کی منظوری دیدی گئی،اجلاس میں پنجاب کی تاریخ میں اسپتالوں کی تعمیر ومرمت کے سب سے بڑے پیکیج کی بھی منظوری دیدی گئی، شرکا کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ اسپتالوں میں پہلی بار جدید ترین ماڈیولرآپریشن تھیٹر قائم کیے جارہے ہیں،اجلاس میں اظہا خیال کرتے ہوئے نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ اسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے پراجیکٹس کی تکمیل تک ہر سطح پر کاوشیں جاری رکھی جائیں، کینسر کے مریضوں کیلئے مفت ادویات کی فراہمی کے پروگرام میں توسیع کی منظوری دیدی گئی،اجلاس میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان کو گندم فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا، پنجاب کابینہ نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کیلئے گندم مختص کرنے کی درخواست کی منظوری دے دی،کابینہ اجلاس میں پہلی پنجاب کلاڈ پالیسی کی منظوری دی گئی، چیف سیکرٹری کی سربراہی میں کلاڈ بورڈ قائم کیا جائے گا،آئندہ ڈیٹا سینٹرکی ضرورت نہیں رہے گی۔ تعلیمی سیشن 25-2024کیلئے مفت نصابی کتب کی فراہمی کیلئے فنڈز کے اجرا کی منظوری دیدی گئی،اجلاس میں سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق پنجاب گورنمنٹ سرونٹ(کنڈکٹ)رولز 1966کے ترمیم کی منظوری بھی دیدی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین ، شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے صدر مقام ہاربن میں 9 ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کے سلوگن، ،لوگو اور میسکوٹ کی نقاب کشائی تقریب میں چھنگ ہوا یونیورسٹی کی اکیڈمی آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے پروفیسر چھن لائی ڈیزائن سے متعلق خطاب کر رہےہیں۔(شِنہوا)
چین ، شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے صدر مقام ہاربن میں 9 ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کے سلوگن، ،لوگو اور میسکوٹ کی نقاب کشائی تقریب میں چھنگ ہوا یونیورسٹی کی اکیڈمی آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے پروفیسر چھن لائی ڈیزائن سے متعلق خطاب کر رہےہیں۔(شِنہوا)
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنا کمیشن میں پیش ہوا، بیان نامکمل رہا، انشااللہ جلد مکمل ہو جائے گا،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(سابقہ ٹوئٹر)پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میری ناچیز رائے ہے کہ کمیشن کی کارروائی اوپن ہو، عوام کو معلوم ہونا چاہیے کہ ملک کے ساتھ 75سال کیا کھلواڑ ہواہے،انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں جتنے کمیشن بنے ان کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا، ان کے نتائج بھی عوام کے سامنے نہیں آئے، وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے گناہوں کا سامنا کریں اور کفارہ ادا کریں،ایک اور ٹوئٹ میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر 2014والا بانی پی ٹی آئی کا دھرنا نہ کروایا جاتا اور اس کے بعد فیض آباد دھرنے کا انتظام نہ کیا جاتا تو مجھے یقین ہے 9مئی کی ٹریجڈی کبھی نہ ہوتی،سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ریاست مخالف قوتوں کی اتنی سرپرستی کی گئی کہ آخر ان قوتوں نے ریاست کے گریبان پر ہاتھ ڈالا اور ریاست کی اساس کو چیلنج کر دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین، دارالحکومت بیجنگ کے تیان آن من اسکوائر میں عوامی ہیروز کی یادگار پر مالدیپ کے صدر محمد معیزو پھولوں کی چادر چڑھا رہے ہیں۔ (شِنہوا)
اسلام آباد ،لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے،سوات اور اس کے گردونواح میں بھی شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے، اس کے علاوہ کوہاٹ، لاہور، سرگودھا ، فیصل آباد ، مردان، اسلام آباد اور پشاور کے اطراف میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 213کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا ،زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات تاحال موصول نہیں ہوئیں ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین، شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں دریائے سونگ ہوا کے قریب ایک بڑے سنومین کے سامنے سیاح تفریح میں مگن ہیں۔ (شِنہوا)
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا سینیٹر خالدہ اطیب کی زیر صدارت اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میںمنعقد ہوا،اجلاس میں اسٹیل ملز حکام کی جانب سے کہا گیا کہ سال 2019 سے 40 چوری کے واقعات کی تحقیقات ہوئیں،اسٹیل ملز میں ایک کروڑ 88 لاکھ روپے مالیت کی چوری ہوئی۔ سینیٹر ذیشان خانزادہ کا کہنا تھا کہ چوری شدہ چیزوں میں گاڑی اور ریلوے ٹریک بھی شامل ہے،کمیٹی ارکان کا کہنا تھا کہ کیا ان سب چیزوں کی مالیت 2 کروڑ بھی نہیں بنتی۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اسٹیل ملز میں مساجد کے مولویوں کو تین ماہ سے تنخواہیں نہیں دی جارہیں۔ اسٹیل ملز حکام کی جانب سے کہا گیا کہ اسٹیل ملز میں 37 ملازمین مذہبی بنیادوں پر رکھے گئے ہیں، پاکستان اسٹیل ملز میں 41 مساجد ہیں ، سیکریٹری صنعت و پیداوار نے کہا کہ اگر ملازمین کم ہو گئے ہیں تو نماز پڑھانے والے بھی کم کر دیں،اسٹیل ملز ملازمین وہاں خود ہی نماز پڑھا دیا کریں ، سینیٹر فدا محمد نے استفسارکرتے ہوئے کہا کہ آپ کیا مساجد بند کرانا چاہتے ہیں؟سیکریٹری صنعت و تجارت اور سینیٹر فدا محمد کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔ سیکریٹری صنعت و پیداوار نے کہا کہ سر آپ بات کی غلط تشریح نہ کریں مساجد بند کرنے کا نہیں کہا،ملازمین کم ہونے سے اسٹیل ملز کی کئی مساجد بند پڑی ہیں،اسٹیل ملز حکام کی جانب سے کہا گیا کہ 37 اماموں کو 9 لاکھ 25 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں،ہر امام کو 25 ہزار روپے ادا کیے جا رہے ہیں، مساجد کے اماموں کو پیسے ملازمین سے فنڈ اکٹھا کرکے دیے جاتے ہیں، پاکستان اسٹیل ملز کے اربوں روپے کے اخراجات ہیں۔ سیکریٹری صنعت و پیداوار کا کہنا تھا کہ پرانے گھر کی طرح اسٹیل ملز نے بھی سامان بیچنا شروع کر دیا ہے،اسٹیل ملز ملازمین کو سامان بیچ کر تنخواہیں دی جاتی ہیں۔اسٹیل ملز حکام نے کہا کہ سالانہ 2.5 ارب روپے کی ملازمین کو تنخواہیں دی جاتی ہیں۔سیکریٹری صنعت و پیداوار نے کہا کہ اسٹیل ملز پر روزانہ 20 میگاواٹ بجلی خرچ ہو رہی ہے۔
سینیٹر ذیشان خانزادہ کا کہنا تھا کہ ملک میں 20 میگاواٹ بجلی پر کتنی ہی صنعتیں چل سکتی ہیں، سینیٹر ذیشان خانزادہ نے کہا کہ اسٹیل ملز کی ساڑھے 19 ہزار ایکٹر زمین کی مالیت ایک ہزار ارب روپے سے زیادہ ہے، پاکستان میں ایک چیز چلتی ہے اور وہ ہاوسنگ اسکیم ہے،کیوں نہ ہاوسنگ بنا کر پیسے بنائیں جائیں اور ملک کا قرضہ اتارا جائے۔ سیکریٹری صنعت راشد لنگڑیال نے کہا کہ اسٹیل ملز کی زمین وفاقی حکومت کی ملکیت ہے، اسٹیل ملز کی زمین کا سندھ حکومت کا دعویٰ درست نہیں، وفاق نے اسٹیل ملز کی زمین کے لیے سندھ حکومت کو پوری رقم دی تھی،وفاق تمام صوبوں کی علامت ہے، اس لیے اسٹیل ملز پر تمام صوبوں کا حق ہے، حکام اسٹیل ملز کی جانب سے کہا گیا کہ اسٹیل ملز ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے دوبارہ فعال ہوسکتی ہے، ایک ارب ڈالر سے اسٹیل ملز کی پیداوار 30 لاکھ ٹن سالانہ تک پہنچ سکتی ہے، اسٹیل ملز فوری پیداوار سے اسٹیل کا درآمدی بل ایک ارب ڈالر کم ہوسکتا ہے ، اسٹیل ملز کی زمین کی فی ایکڑ مالیت کم از کم 3.5 کروڑ روپے بنتی ہے۔سیکریٹری صنعت راشد لنگڑیال کا کہنا تھا کہ اسٹیل ملز کی زمین کی مالیت کم از کم 1000 ارب روپے بنتی ہے، اسٹیل ملز کے آس پاس زمین کی ویلیو 4.5 کروڑ روپے فی ایکڑ سے زائد ہے،حکام نے کہا کہ اسٹیل ملز پر وفاقی حکومت کا قرضہ 105 ارب اور سالانہ سود 15 ارب روپے ہے، اسٹیل ملز پر نیشنل بینک کا قرضہ 43 ارب روپے ہے، اسٹیل ملز پر سوئی سدرن کے واجبات 23 ارب روپے ہیں، اسٹیل ملز کے 2200 مستقل اور 1000 کنٹریکٹ ملازمین ہیں،اسٹیل ملز سے 5882 ملازمین نوکری سے فارغ کیے گئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ (شِنہوا) چینی سائنس دانوں نے انتہائی مؤثر ٹیومر تھراپی کے لیے گرافین کوانٹم ڈاٹس (جی کیو ڈیز) پر مبنی دھات سے پاک نینوزائم متعارف کرایا ہے۔
چینی اکیڈمی آف سائنسز کے ہیفے انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل سائنس کی سربراہی میں ایک تحقیقی گروپ کی یہ تحقیق جرنل میٹر میں شائع ہوئی۔
تحقیق کے مطابق جی کیو ڈیز ٹیومر کیموڈائنامک تھراپی (سی ڈی ٹی) میں ایک امید افزا اور کم خرچ طریقہ کار ہے۔ تاہم جی کیو ڈیز کی محدود کیٹالیٹک سرگرمی نے ان کے کلینیکل اطلاق میں کافی مسائل پیدا کئے جس میں چیلنجنگ کیٹالیٹک کنڈیشن قابل ذکرہے۔
محقیقن نے جی کیو ڈی پر مبنی نینو کیٹالیٹک ایڈجووینٹ کی کیٹالیٹک کارکردگی کو بڑھانے میں ڈائٹومک ڈوپنگ حکمت عملی کا استعمال کرتے ہوئے جی کیو ڈیز ڈیزائن کیا۔
تحقیق کے دوران جی کیو ڈیز کو متاثر کن پیروکسیڈیز کی نقل کرتی سرگرمی کا حامل پایا گیا جس سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ جی کیو ڈیز ویڑو میں سرطان کے خلیوں کے اپوپٹوسس اور فیروپٹوسس کو ترغیب دینے میں انتہائی مؤثر ہیں۔
وہ ٹیومر کو بھی ہدف کرکے نشانہ بناتے ہیں جس میں ٹیومر کی روک تھام کی شرح 77.71 فیصد انٹریوینس انجکشن کے لئے اور 93.22 فیصد انٹرا ٹیومرل انجکشن کے لئے زیادہ ہوجاتی ہے اور اس کے کوئی سائیڈ ایفکٹ نہیں ہوتے۔
تحقیقی ٹیم کے ایک رکن لیوہونگ جی نے بتایا کہ حاصل کردہ جی کیو ڈیز کچھ سائیڈ ایفکٹ کے ساتھ ٹیومر کے علاج میں انتہائی مؤثر ہیں۔ یہ خون کے سرخ خلیوں کی جھلیوں سے بنائے گئے تھے۔
لیو نے مزید کہا کہ اس کا ایک فائدہ یہ ہے کہ وہ دھات سے پاک ہیں۔ اس کے علاوہ یہ بہترین پیروکسیڈیز جیسے بائیو کیٹالسٹس کے طور پر کام کرتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق یہ ڈرگ فری،اہداف پر مبنی اور حیاتیاتی طور پر نرم نینوزائم سرطان کے محفوظ علاج میں استعمال کے لیے ایک طاقتور بائیو کیٹالسٹ کی بڑی صلاحیت رکھتا ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چینی سینئر قانون ساز 20 ویں سی پی سی سنٹرل کمیشن فار ڈسپلن انسپکشن کے تیسرے مکمل اجلاس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کے کلیدی خطاب کا مطالعہ کرنے کےلئے یکجا ہوئے۔
چین کی اعلیٰ ترین مقننہ قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سرکردہ پارٹی ارکان کے گروپ اجلاس میں صدر شی جن پھنگ کی تقریر پر عمل درآمد کے بارے میں اقدامات اور پارٹی کی تنظیم نو پر اجلاس کے رہنما اصولوں اور عوامی کانگریس کے حقیقی کام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین اور اس کے سرکردہ پارٹی ارکان گروپ کے سیکرٹری ژاؤ لی جی نے اجلاس کی صدارت اور تقریر کی۔
اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سرکردہ پارٹی ارکان گروپ کو خود اصلاح کا جذبہ برقرار رکھنا اور مسلسل خود اعتمادی ، تحمل اور خود اصلاح کا کام کرنا چاہئے۔
اجلاس میں پارٹی کے طرز عمل میں مسلسل بہتری اور بدعنوانی کے خلاف کارروائی کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا گیا کہ تمام امور ایک عملی حل پر مبنی نقطہ نگاہ کے تحت انجام دیئے جائیں۔
اجلاس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے فیصلوں اور منصوبوں پر بہترعمل درآمد ممکن بنانے کے لئے قومی انسداد بدعنوانی قانون سازی میں پیشرفت کی کوششیں جاری رکھنے کا بھی عہد کیا گیا۔
مسلم لیگ (ن)نے عام انتخابات کے لیے ٹکٹ کی منظوری میں آئی پی پی اور (ق) لیگ کے لیے حلقے خالی چھوڑ دیے،ذرائع کے مطابق پنجاب میں آئی پی پی کو قومی کی 7اور 11صوبائی سیٹیں دیے جانے کا امکان ہے جب کہ (ن)لیگ نے (ق)لیگ کے لیے قومی اورصوبائی کی 2،2سیٹیں خالی چھوڑی ہیں، لاہور کے سوا پنجاب میں آئی پی پی کے لیے 5حلقے خالی چھوڑے گئے ہیں، آئی پی پی کے سربراہ جہانگیر ترین این اے 155 لودھراں سے آئی پی پی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے، جہانگیر ترین کو این اے 149ملتان اور نعمان لنگڑیال کو این اے 143ساہیوال دی جائیگی جب کہ انجینئر گل اصغر این اے 88خوشاب اور غلام سرورخان این اے 54 راولپنڈی سے ہوں گے،ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے حلقے این اے 47سے عامر کیانی کو ایڈجسٹ کیا جائے گا اور لاہور سے این اے 117پر علیم خان کوایڈجسٹ کیے جانے کا امکان ہے جب کہ این اے 128سے عون چوہدری کوایڈجسٹ کییجانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ(ق)لیگ کے لیے این اے 64اور پی پی 32سالک حسین کے لیے چھوڑی گئی ہے،پی پی 31 گجرات چوہدری شجاعت کے دوسرے بیٹے شافع حسین کے لیے چھوڑی گئی ہے جب کہ این اے 165بہاولپور سے طارق بشیر چیمہ کو دیے جانے کا امکان ہے ہے،ذرائع کے مطابق این اے 165سے(ن)لیگ کیامیدوار سعود مجید ہیں اور ٹکٹ نہ ملنے پر وہ سینیٹ میں آسکتے ہیں جب کہ سعود مجید کے بھتیجے سعد مسعود کو پی پی 248سے ٹکٹ دیا گیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر(ق)لیگ سے (ن)لیگ کی بات چیت جاری ہے اور اس حوالے سے دو روز میں اعلان متوقع ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات میں تاخیر کی درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات میں تاخیر کے ذمے داران کے خلاف کارروائی کیلئے سید ظفر علی شاہ کی درخواست پر سماعت کی،سپریم کورٹ نے سید ظفر علی شاہ کی درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹاتے ہوئے کہا کہ 8فروری کو انتخابات کی تاریخ کے بعد موجودہ درخواست غیر موثر ہوچکی ہے،دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیئے کہ اب تو انتخابات کی تاریخ آچکی ہے، ہم کیسے آپ کی درخواست سنیں، انتخابات سے متعلق تمام مقدمات ترجیجی بنیادوں پر سن رہے ہیں،چیف جسٹس نے ظفر علی شاہ سے استفسار کیا کہ کیا آپ انتخابات نہیں چاہتے جس پر وکیل ظفر علی شاہ نے جواب دیا کہ میں انتخابات چاہتا ہوں مگر جو لوگ تاخیر کے ذمہ دار ہیں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، میں نے 22مارچ 2023کا انتخابات نہ کرانے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا،وکیل نے موقف اپنایا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات نہ کرانے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے،جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ہمارے سامنے کسی کے خلاف کارروائی کی درخواست ہی نہیں تو کیسے حکم دیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی درخواست وقت پر مقرر نہ ہونے کا ذمہ دار ادارہ ہوسکتا ہے میں نہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے حکومت کو سکیورٹی مسائل کا ادراک ہے جنہیں حل کرنے کی کوششیں جاری ہیں تاہم الیکشن 8فروری کو ہی ہوں گے، ، نگران حکومت آئینی اور قانونی حکومت ہے اور حکومت الیکشن کمیشن کے پیچھے کھڑی ہے، الیکشن کمیشن کی مالی، انتظامی، سکیورٹی ضروریات پوری کرنے کے آئینی طور پر پابند ہیں،الیکشن 2024سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مرتضی سولنگی کا کہنا تھا انتخابات 8 فروری کو ہوں گے، الیکشن کمیشن نے ہی انتخابات کروانے ہیں، الیکشن کمیشن کو سہولیات کی فراہمی نگران حکومت کی ذمہ داری ہے، نگران حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑی ہے،انہوں نے کہا کہ معیشت، اقتصادیات کی بہتری وقت کی ضرورت ہے اور سیاست معیشت اور اقتصادیات کا ارتکاز ہے، ہم نے اپنی زیادہ تر ضروریات قرضوں پر چلائی ہیں، سیاسی جماعتیں اس گڑھے سے نکلنیکا منشور دیں، ساری جنگ معیشت اور اقتصادیات کی ہے،الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کا کہنا تھا پی ٹی آئی سے متعلق معاملات کا پی ٹی آئی ہی بہتر بتا سکتی ہے، آزادانہ، منصفانہ، غیرجانبدارانہ اور شفاف انتخابات کرانے کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے، نگران حکومت آئینی اور قانونی حکومت ہے اور حکومت الیکشن کمیشن کے پیچھے کھڑی ہے، الیکشن کمیشن کی مالی، انتظامی، سکیورٹی ضروریات پوری کرنے کے آئینی طور پر پابند ہیں۔مرتضی سولنگی کا کہنا تھا سکیورٹی مسائل حقیقی ہیں اور ہمیں ان کا ادراک ہے، سکیورٹی مسائل کو بہتر کریں گے، ان شااللہ انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔نگران وفاقی وزیر کا کہنا تھا صرف بات چیت ہمارے مسائل کا حل نہیں ہے، ہمیں تلخ مسائل پر بات کرنے کی ضرورت ہے، فیک نیوز اور جھوٹی خبروں سے اجتناب کرنا ہو گا، یہ کہنا بہت آسان ہے کہ 300یونٹ بجلی فری کر دیں گے، ہمارے اصل مسائل صحت اور تعلیم کے ہیں، ملک کے مستقبل سے کھیل کر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نوم پنہ (شِنہوا) کمبوڈیا ۔ چین تجارتی عہدیدار اور ماہرین نے کہا ہے کہ علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری اور کمبوڈیا۔ چین آزاد تجارتی معاہدے سے عالمی طلب میں سست روی کے باوجود کمبوڈیا۔ چین تجارت میں 2023 میں اضافے کا رجحان برقرار رہا۔
کمبوڈیا کی وزارت تجارت کے ریاستی سیکرٹری اور ترجمان پین سووچات نے کہا کہ علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری اور کمبوڈیا۔ چین آزاد تجارتی معاہدے نے ترقی کو مضبوط رفتار مہیا کی۔ یہ دونوں معاہدے 2022 سے نافذ ہوئے تھے۔
انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ دونوں معاہدوں کے تحت کمبوڈین مصنوعات خاص کر اعلیٰ معیار کی زرعی پیداوار جیسے چاول، زرد کیلے، آم، لونگان، کیساوا اور کالی مرچ کو رعایتی ٹیرف کے تحت چین برآمد کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں تجارتی معاہدے کمبوڈیا کی طویل مدتی تجارتی ترقی کا ذریعہ اور ہمارے ملک میں زیادہ سے زیادہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں کشش کا سبب بن گئے۔
فائل فوٹو، کمبوڈیا، نوم پنہ کے مغربی مضافاتی علاقے میں واقع ہانگ لینگ ہور خشک گودی سے ایک ٹرک روانہ ہو رہا ہے۔ (شِنہوا)
سووچات نے دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات ، قریبی تعاون ، نمائشیں اور کاروباری فورمز جیسی تجارتی فروغ کی تقریبات کو اس ترقی کی وجہ قرار دیا۔
رائل اکیڈمی آف کمبوڈیا کے ماتحت تھنک ٹینک انٹرنیشنل ریلیشنز انسٹی ٹیوٹ آف کمبوڈیا کے ڈائریکٹر جنرل کن فیا نے اس حوالے سے کہا کہ تجارتی ترقی عالمی طلب میں کمی کے باوجود کمبوڈیا۔ چین مضبوط اقتصادی تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔
نوم پنہ (شِنہوا) کمبوڈیا ۔ چین تجارتی عہدیدار اور ماہرین نے کہا ہے کہ علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری اور کمبوڈیا۔ چین آزاد تجارتی معاہدے سے عالمی طلب میں سست روی کے باوجود کمبوڈیا۔ چین تجارت میں 2023 میں اضافے کا رجحان برقرار رہا۔
کمبوڈیا کی وزارت تجارت کے ریاستی سیکرٹری اور ترجمان پین سووچات نے کہا کہ علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری اور کمبوڈیا۔ چین آزاد تجارتی معاہدے نے ترقی کو مضبوط رفتار مہیا کی۔ یہ دونوں معاہدے 2022 سے نافذ ہوئے تھے۔
انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ دونوں معاہدوں کے تحت کمبوڈین مصنوعات خاص کر اعلیٰ معیار کی زرعی پیداوار جیسے چاول، زرد کیلے، آم، لونگان، کیساوا اور کالی مرچ کو رعایتی ٹیرف کے تحت چین برآمد کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں تجارتی معاہدے کمبوڈیا کی طویل مدتی تجارتی ترقی کا ذریعہ اور ہمارے ملک میں زیادہ سے زیادہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں کشش کا سبب بن گئے۔
فائل فوٹو، کمبوڈیا، نوم پنہ کے مغربی مضافاتی علاقے میں واقع ہانگ لینگ ہور خشک گودی سے ایک ٹرک روانہ ہو رہا ہے۔ (شِنہوا)
سووچات نے دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات ، قریبی تعاون ، نمائشیں اور کاروباری فورمز جیسی تجارتی فروغ کی تقریبات کو اس ترقی کی وجہ قرار دیا۔
رائل اکیڈمی آف کمبوڈیا کے ماتحت تھنک ٹینک انٹرنیشنل ریلیشنز انسٹی ٹیوٹ آف کمبوڈیا کے ڈائریکٹر جنرل کن فیا نے اس حوالے سے کہا کہ تجارتی ترقی عالمی طلب میں کمی کے باوجود کمبوڈیا۔ چین مضبوط اقتصادی تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔
بیجنگ(شِنہوا)چین نے امید ظاہر کی ہے کہ ایکواڈور جلد از جلد ملک میں امن و امان بحال کرے گا اور ایکواڈور میں چینی لوگوں اور اداروں کی حفاظت کو یقینی بنائے گا۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یہ بات ایک باقاعدہ نیوز بریفنگ میں ایکواڈور کی صورتحال پر سوال کے جواب میں کہی۔
اطلاعات کے مطابق ایکواڈور میں تشدد اور جرائم بڑھتے ہی صدر ڈینیئل نوبوا نے "ایمرجنسی کی حالت"، "اندرونی مسلح تصادم" اور دیگر اقدامات کا اعلان کیا۔ ملک میں سماجی امن، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کو جلد از جلد بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ماؤ نے کہا کہ چین سماجی استحکام کو برقرار رکھنے میں ایکواڈور کی حکومت کی حمایت کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ ملک جلد از جلد امن بحال کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا "ہم یہ بھی امید کرتے ہیں کہ ایکواڈور ایکواڈور میں چینی لوگوں اور اداروں کے تحفظ کو دل سے یقینی بنائے گا۔"
ماؤ نے کہا کہ تاحال ایکواڈور میں کسی بھی چینی کی موت یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے جبکہ چین کی وزارت خارجہ اور ایکواڈور میں سفارت خانہ اور قونصل خانہ صورتحال پر گہری نظر رکھتےہوئے چینی شہریوں کو بروقت قونصلر تحفظ اور مدد فراہم کرے گا۔
واہ کینٹ، حسن ابدال اور گرد و نواح میں ملاوٹی دودھ کی سپلائی عروج پر ہے۔ کیمیکل ملے مضر صحت دودھ کی سپلائی سے لاکھوں جانیں دا ئوپر لگ گئی ہیں۔شہریو ں کا کہنا ہے کہ گرد و نواح کے گوالے اور دودھ فروش انتہائی مضر صحت کیمیکل ملا کر گھروں اور ہوٹلوں پر دودھ سپلائی کر رہے ہیں۔ اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ نواحی گائوں کوٹ سونڈکی کے باڑوں اور ڈیروں سے سپلائی کیے جانے والے دودھ میں ملاوٹ کا دھندہ عروج پرہے۔ جس سے بچوں میں پیٹ درد، معدے کے امراض اوردیگر بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں، شہریوں نے فوڈ اتھارٹی ، پولیس ، اور انتظامیہ سے دودھ کے نمونے لے کرٹیسٹ کرنے اور شہریوں کے جان ومال سے کھیلنے والے گوالوں کے خلاف کاررائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کی جانب سے بلوچستان میں قومی اسمبلی کی نشست کے لیے ایک ہی شخص کو ٹکٹ دے دیا گیا۔عام انتخابات 2024کے انعقاد کی غیر یقینی صورتحال سے شاید سیاسی جماعتیں خود بھی خوش گمان نہیں اس لیے ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ بھی نمٹایا ہی جارہا ہے۔مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی نے این اے 259کیچ گوادر کی نشست پر یعقوب بزنجو کو ٹکٹ دیا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کا تعلق ان دونوں جماعتوں میں سے کسی کے ساتھ نہیں۔ن لیگ کی جانب سے 3جنوری کو ایکس ہینڈل پر قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کی گئی تھی جس میں یعقوب بزنجو کا نام بھی شامل ہے۔چند روز قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ یعقوب بزنجو نے ن لیگ کا ٹکٹ لینے سے انکار کردیا ہے۔پیپلز پارٹی کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں بھی یعقوب بزنجو کا نام شامل تھا۔دوسری جانب سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایسی اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں کہ یعقوب بزنجو نے بلوچستان کی قومی اسمبلی کی نشست گوادر کیچ سے الیکشن لڑنے کے لیے پیپلز پارٹی کا ٹکٹ قبول کر لیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی