• Columbus, United States
  • |
  • ١٨ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

چین کا تیان ژو-6 مال بردار خلائی جہاز خلائی...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے  تیان ژو-6  مال بردار خلائی جہاز  جسے چین کے خلائی سٹیشن کے لیے سامان لے جانے کا کام سونپا گیا تھا ،نے جمعے کو شام 4 بج کر 2 منٹ (بیجنگ وقت) پر سٹیشن سے الگ ہو کر آزاد پرواز  شروع کر دی۔

 چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے) کے مطابق  مال بردار خلائی جہاز مستقبل میں ایک کنٹرول انداز میں فضا میں دوبارہ داخل ہو گا۔عمل کے دوران اس کے زیادہ تر اجزاء جل جائیں گے اور تباہ ہو جائیں گے جبکہ ملبے کی ایک قلیل مقدار جنوبی بحرالکاہل میں مخصوص محفوظ پانیوں میں گرے گی۔

  10 مئی 2023 کو لانچ کیا گیا تیان ژو-6   کی لوڈنگ کی گنجائش 7 ٹن سے زیادہ ہے جو دنیا کا سب سے بڑا  مال بردار خلائی جہاز ہے۔

سی ایم ایس اے کے مطابق گزشتہ ماہ ملک کے اگلے خلائی کارگو مشن کے لیے خلائی جہاز  تیان ژو-7 کو جنوبی صوبے ہائی نان میں لانچ کے مقام  پر پہنچایا گیا جبکہ اپنے کیریئر راکٹ کے ساتھ مال بردار خلائی جہاز نے منصوبہ بندی کے مطابق خلاء میں روانگی کے لیے  اسمبلی اور ٹیسٹنگ کی۔

 
۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

2023 میں چین کی بیرونی تجارت میں 0.2 فیصد اض...

بیجنگ (شِںہوا) 2023 کے دوران چین کی اشیاء کی مجموعی درآمد اور برآمد میں یوآن کے اعتبار سے گزشتہ برس کی نسبت 0.2 فیصد اضافہ ہوا۔

جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے مطابق 2023 کے دوران ملک کی بیرونی تجارت 417.6 کھرب یوآن (تقریباً 58.7 کھرب امریکی ڈالر) تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق برآمدات 0.6 فیصد اضافے سے 237.7 کھرب یوآن جبکہ درآمدات ایک سال قبل کے مقابلے میں 0.3 فیصد کم ہوکر 179.9 کھرب یوآن رہی۔

جی اے سی کے نائب سربراہ وانگ لنگ جون نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ اعدادوشماو اس بات کا اظہار ہے کہ چین کی برآمدی مصنوعات کو اب بھی ٹھوس مسابقتی فوائد حاصل ہیں۔

شمسی ، لیتھیم آئن بیٹریاں اور الیکٹرک گاڑیاں جیسے ٹیکنالوجی پر مبنی سبز اشیاء کی مجموعی برآمدی مالیت 2023 میں 29.9 فیصد اضافے سے 10.6 کھرب یوآن رہی ۔ یہ پہلا موقع تھا جب انہوں نے 10 کھرب کا ہندسہ عبور کیا ہے۔

اس عرصے کے دوران مشینری اور الیکٹرانک مصنوعات کی برآمدی مالیت میں 2.9 فیصد اضافہ ہوا جبکہ بحری جہازوں کی برآمدات گزشتہ برس کے مقابلے میں 35.4 فیصد بڑھی۔

وانگ نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں شریک ممالک کے ساتھ مجموعی بیرونی میں تجارت اضافے کا ذکر بھی کیا ۔

گزشتہ برس ان ممالک کے ساتھ چین کی تجارت مجموعی تجارت کا 46.6 فیصد تھی جو 2022 کے مقابلے میں 1.2 فیصد زائد ہے۔

 
۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

روایتی چینی طبی دیکھ بھال کے طریقے نوجوانوں...

ژینگ ژو (شِںہوا) لی جیاہوئی ایک ایسے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جن کی 3 نسلوں نے طبی شعبے میں خدمات انجام دی ہیں اور وہ چین کے وسطی صوبے ہائی نان کے شہر ژینگ ژو میں روایتی چینی ادویات مرکز کا انتظام سنبھالتے ہیں۔ گزشتہ ایک برس کے دوران ان کے کاروبار خاص کر فوڈ تھراپی کے شعبے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

لی نے کہا کہ انہوں نے ابتدائی طور پر یہ باورچی خانہ روایتی چینی ادویات مرکزمیں شروع کیا تھا تاکہ صارفین کو آسان اور صحت بخش کھانا مہیا کیا جاسکے۔ تاہم اب یہ ان نوجوانوں سے بھرا رہتا ہے جو روایتی چینی ادویات غذا کا تجربہ کرنے کے خواہش مند ہیں۔

لی اب پھلی دار بیل  کی جڑ اور شکرقندی کے دلیہ سے لیکر پوریا مشروم ، ایگ وافلز تک مختلف اقسام کے پکوان یومیہ فروخت کرتے ہیں۔

اسی طرح روایتی چینی جڑی بوٹیوں کے مشروبات کی بھی بہت زیادہ مانگ ہے جس کا ثبوت گزشتہ موسم گرما میں ترش آلو بخارے کے جوس کی وسیع پیمانے پر مقبولیت تھی۔

یہ روایتی مشروب اپنے خوشگوار ذائقے اور گرمی کم کرنے ، چکنائی کا مقابلہ کرنے اور بھوک تیز کرنے کے لئے مشہورہیں۔

ٹک ٹاک کے چینی ورژن ڈوین پر ایک وی لاگر نے مقامی روایتی چینی ادویات دواخانہ سے کاغذ میں پیک سیاہ آلو بخارا، ہوتھورن، نارنجی کا چھلکا اور دیگر اشیاء حاصل کرنے کے بعد اپنے مداحوں کے ساتھ اسے پرجوش انداز میں شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آپ پورے ہفتے صرف 8.3 یوآن (تقریباً 1.17 امریکی ڈالر) میں ترش آلو بخارے کے مشروبات سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

اگرچہ روایتی چینی طبی طریقوں کے فوائد کو چین اور بیرونی دنیا عرصہ ہوا تسلیم کرچکی ہے تاہم یہ عمر رسیدہ آبادی میں زیادہ مقبول تھے۔

تاہم یہ منظر نامہ اب تبدیل ہورہا ہے۔ صحت مند رہنے کے لئے روایتی طریقوں کےاستعمال کے خیال نےسوشل میڈیا پرتوجہ حاصل کی ہے  اور متعلقہ طریقوں اور ترکیبوں بارے معلومات مختلف افراد تک پہنچی۔

جیسے ببل چائےکے شوقین کچھ افراد وولف بیری چائے پینے لگے ہیں،دفتری کارکن دوپہر کےکھانےکے  وقفے کے دوران کپنگ تھراپی کے لئے صحت مراکز کا دورہ کرتےاور موکسیبیشن ڈیوائسز اور فٹ اسپا ٹب بیشتر نوجوانوں کی خریداری کی فہرست کا حصہ بن چکے ہیں۔

 
۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

ایئربس نے 735 تجارتی طیارے مہیا کرکے 2023 کا...

پیرس (شِنہوا) ایئربس نے گزشتہ برس 735 تجارتی طیارے مہیا کئے جو اس کے طے شدہ ہدف 720 کے مقابلے میں زائد ہیں۔

کمپنی کی شائع شدہ ایک رپورٹ میں گروپ نے کہا ہے کہ  ایئربس نے 2023 میں دنیا بھر میں 87 صارفین کو 735 تجارتی طیارے فراہم کئے جو پیچیدہ آپریٹنگ ماحول کے باوجود مستحکم کارکردگی ہے۔  تجارتی طیارے کے کاروبار میں مجموعی طور 2 ہزار 319 آرڈر (2 ہزار 94 خالص) آئے جس سے 2023 کے اختتام پر زیرالتواء طیاروں کی تعداد 8 ہزار 598 رہی۔

گروپ کے کمرشل طیاروں کے کاروبار کے نئے سی ای او کرسچن شرر نے کہا کہ ابتدائی طور پر توقع کی جارہی تھی ہوا بازی 2023-2025 کے دوران کسی بھی وقت بحال ہوجائے گی تاہم 2023 میں سنگل آئیل مارکیٹ کے ساتھ ساتھ وائیڈ باڈی مارکیٹ توقع سے کہیں جلد اور جوش و خروش سے بحال ہوئی۔

فرانس، پیرس کے قریب لی بورگیٹ ہوائی اڈے پر منعقدہ 54 ویں بین الاقوامی پیرس ایئر شو کے دوران ایئربس اے 321 ایکس ایل آر کی نمائش کا منظر۔ (شِنہوا)

ایئربس نے 2020 سے 2022 کے دوران بالترتیب 566، 611 اور 661 کمرشل طیارے مہیا کئے تھے جو 2019 کے فراہم کردہ 863 طیاروں  سے کافی کم ہیں۔

ایئربس کو 2023 کے دوران بڑے آرڈرز ملے خاص کر پیرس ایئر شو میں 500 طیاروں کے سودے ہوئے جس سے اسے امریکی حریف بوئنگ پر سبقت حاصل ہوئی۔

کمپنی نے دسمبر میں اعلان کیا تھا کہ ایئربس کے انتہائی کامیاب اے 320 خاندان کے طیاروں کی مارکیٹ نے کوویڈ وبائی مرض کے دنوں سے مضبوطی سے بحال ہوئی ہے۔

ستمبر میں ایئربس نے چین کی شمالی بلدیہ تیان جن میں اپنی دوسری فائنل اسمبلی لائن میں اے 320 اور اے 321 نیو دونوں طیارے تیار کرنے کا آغاز کیا تھا جو ایئربس کا جدید ترین سنگل آئیل طیارہ ہے۔

ایئربس 2026 تک اے 320 خاندان کے طیاروں کی پیداوار 75 طیارے ماہانہ تک کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

چین ، شمالی تیان جن میں اے 320 خاندان کے طیارے کے لئے قائم ایئربس کی فائنل اسمبلی لائن کی فائل فوٹو۔ (شِںہوا)

 
۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

انتہائی " ڈی رسکنگ" تناظرسےعالمی جی ڈی پی 4....

واشنگٹن (شِنہوا) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر تقسیم کی قیمت  غیر معمولی ہوگی  اور انتہائی "ڈی رسکنگ" منظرنامے کے باعث عالمی مجموعی پیداوار (جی ڈی پی) 4.5 فیصد تک گرسکتی ہے۔

آئی ایم ایف کی ترجمان جولی کوزاک نے ایک پریس بریفنگ کے دوران شِنہوا کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جن اعداد و شمار پرغور کیا جارہا ہے اس میں "ڈی رسکنگ" اور تقسیم کے کچھ ابتدائی اشارے ملے ہیں۔

کوزاک نے کہا کہ جغرافیائی سیاسی اعتبار سے منسلک ممالک کے درمیان براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، سپلائی چین طویل ہو رہے ہیں اور گزشتہ 5 برس میں تجارتی پابندیوں میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔

اکتوبر 2023 میں آئی ایم ایف کے علاقائی اقتصادی جائزہ برائے ایشیا و بحرالکاہل میں جاری کردہ حالیہ تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ آئی ایم ایف عملے نے "ڈی رسکنگ " حکمت عملی کے معاشی اثرات کا جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کچھ حکمت عملیوں سے ترقی متاثر ہوسکتی ہے جیسے عالمی جی ڈی پی کچھ مخصوص حالات میں 1.8 فیصد تک گرسکتی ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ ایک " انتہائی" حالات میں کمپنیوں کی انکے وطن واپس منتقلی کے پس منظرمیں عالمی جی ڈی پی میں 4.5 فیصد گرسکتی ہے۔

سی این این کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے خبردار کیا کہ عالمی معیشت کےبکھرنے سے بالآخر عالمی جی ڈی پی اور بھی نمایاں طور پر کم ہو سکتی ہے۔

 
۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

امریکہ تائیوان کے انتخابات میں مداخلت بند کر...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے کہا ہےکہ تائیوان خطے میں انتخابات  مکمل طور پرچین کا اندرونی معاملہ ہے جس میں کسی بیرونی مداخلت کی گنجائش نہیں ہے اور چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ تائیوان خطے میں انتخابات میں کسی بھی قسم کی مداخلت سے باز رہے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نےیہ بات یومیہ پریس بریفنگ میں اس بارے ایک سوال کے جواب میں کہی ۔

ماؤ نے کہا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان اس کا اٹوٹ انگ ہے۔ چین تائیوان خطے سے کسی بھی قسم کے امریکی سرکاری رابطے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

امریکہ ایک چین اصول اور چین وامریکہ کے مابین 3 اعلامیوں کے نکات کی سختی سے پاسداری کرے۔ مشترکہ اعلامیہ تائیوان بارے امور کو دانشمندانہ اور مناسب طریقے سے حل کرتا ہے۔ اس لئے تائیوان خطے سے سرکاری رابطے اور "تائیوان کی آزادی" کی علیحدگی پسند قوتوں کو شہ دینے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ تائیوان خطے کے انتخابات میں کسی بھی قسم کی مداخلت نہ کرے اور نہ ہی آبنائے تائیوان میں چین ۔ امریکہ تعلقات اور امن و استحکام کے لیے نقصان دہ کوئی کام کرے۔

ماؤ نے کہا کہ تائیوان کا معاملہ چین کا اندرونی معاملہ ہے ۔ تائیوان خطے میں انتخابات قطعی طور پر چین کا اندرونی معاملہ ہے جس میں کسی قسم کی بیرونی مداخلت نہ کی جائے۔ چین تائیوان میں انتخابات پر امریکہ کے غیر ضروری بیانات کی مذمت اور اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

ماؤ نے زور دیا کہ تائیوان سوال چین کے بنیادی مفادات کا مرکزی نکتہ ہے اور یہ چین۔ امریکہ تعلقات کی پہلی سرخ لکیر ہے جسے عبور نہیں کرنا چاہیئے۔

ترجمان نے کہا کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ چین ۔ امریکہ کے مابین 3 مشترکہ اعلامیوں کی شرائط اور ایک چین اصول کی پاسداری اور امریکی رہنماؤں کے وعدوں کا احترام کرتے ہوئے تائیوان خطے کے انتخابات میں کسی بھی قسم کی مداخلت اور "تائیوان کی آزادی" کی علیحدگی پسند قوتوں کو شہ دینے کا سلسلہ بند کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین اپنی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے بارے میں ٹھوس اقدامات کرے گا۔

 
۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

عالمی وملکی مسائل پرشہیدعلامہ سید ضیا ء الدی...

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے جید عالم دین اور گلگت بلتستان کی معروف اور متحرک مذہبی و سماجی شخصیت شہید علامہ سید ضیاء الدین رضوی کی 19 ویں برسی کے موقع اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی اور ملکی مسائل پر شہید کا جو کردار رہا اُس کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔شہید رضوی نے گلگت بلتستان کے عوام کے سیاسی ، معاشرتی اور سماجی حقوق کیلئے بھر پور جدوجہد کی جو مشعل راہ ہے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ ۔ نصاب تعلیم کے حوالے سے شہید آغا ضیاء الدین کی مثبت اور منطقی جدوجہد جاری ہے۔ علامہ ساجد نقوی نے مزید کہاکہ ملی پلیٹ فارم کے ذریعہ گلگت بلتستان کے آئینی و قانونی حقوق کی جدوجہد کو آگے بڑھانا شہید آغا ضیاء الدین رضوی کا مشن تھا کیونکہ ملی پلیٹ فارم کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ روز اول سے ہی اس نے ان پسماندہ اور محروم علاقوں کے آئینی و قانونی حقوق کیلئے صدا بلند کی اور جماعت کے ہر اہم اجتماع اور اجلاس کے ایجنڈے پر سرفہرست جو مسئلہ رہا وہ ان علاقوں کی آئینی و قانونی حیثیت کا تعین اور عوام کے محرومی و پسماندگی کا خاتمہ ہے۔چنانچہ اس لازوال اور مسلسل جدوجہد نے حکومتوں کو ہماری آواز پر کان دھرنے پر مجبور کیا اور ان علاقوں کی تعمیر و ترقی اور حقوق کے حوالے سے ایک حد تک پیش رفت ہوئی تاہم اب بھی ہم سمجھتے ہیں کہ ان کی خودمختاری کی خاطر ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔قائد ملت جعفریہ پاکستان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ گلگت بلتستان میں نصاب تعلیم جیسے اہم او ر حساس معاملہ میں شہید علامہ سید ضیاء الدین رضوی کی کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے شہید رضوی کی مذہبی' ملی اور قومی خدمات کوسراہتے ہوئے انکے علو درجات کی دعا کی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

لاہور، پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے جوڈیشل ر...

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے زمان پارک کے باہر پولیس آپریشن کے دوران تشدد کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 جنوری تک توسیع کردی۔ صنم جاوید کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 جنوری تک توسیع کردی، ان کے خلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔ واضح رہے کہ لاہور کی سیشن عدالت نے پاکستان مسلم لیگ(ن)ہاوس کو جلانے کے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ڈان نیوز کے مطابق سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے بطور ڈیوٹی جج کیس کی سماعت کی، پولیس نے صنم جاوید کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا، پولیس نے ملزمہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ تاہم عدالت نے صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر تے ہوئے ان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، ملزمہ کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاون پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

سابق سپیکر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کی حفاظ...

پشاور ہائی کورٹ نے سابق سپیکر خیبرپختونخوا سمبلی مشتاق غنی کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ۔ جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد نے مشتاق غنی کے حفاظتی ضمانت بارے درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار کے وکیل علی عظیم ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ مشتاق غنی کو نیا پاسپورٹ جاری ہو چکا ہے، اب لندن سے واپس آنا چاہتے ہیں، خدشہ ہے انہی ایئر پورٹ سے ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔ جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیئے کہ آپ کووقت دیتے ہیں، اسی دوران درخواست گزار کو واپس آکر پیش ہونا گیا ، عدالت کا مزید کہنا تھا کہ ہم صرف صوبے تک حکم دے سکتے ہیں، مشتاق غنی کو پشاور میں ہی لینڈ کرنا ہوگا۔ بعد ازاں عدالت نیوکیل درخواست گزار کی استدعا منظور کرتے ہوئے مشتاق غنی کو 22 جنوری تک حفاظتی ضمانت منظورکرتے ہوئے 22جنوری کوپیش ہونے کا بھی حکم دیا، بصورت دیگر عدالتی حکم غیر فعال تصور کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

جسٹس(ر)مظاہر نقوی کیخلاف شکایات، سپریم جوڈیش...

سپریم کورٹ کے جسٹس (ر)مظاہر نقوی کے خلاف شکایات کا معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی 15 فروری تک ملتوی کردی گئی۔ چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں جاری اجلاس میں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم افغان اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امیر بھٹی بھی شریک ہیں۔ چئیرمین سپریم جوڈیشل کونسل جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں جاری اجلاس میں جسٹس سردار طارق مسعود ،جسٹس منصور علی شاہ بھی شریک ہیں۔ ان کے علاوہ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم افغان اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امیر بھٹی بھی اجلاس میں شریک ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ انتخابات سے متعلق اہم معاملے ہمارے سامنے ہیں،چیف جسٹس نے خواجہ حارث کے معاون وکیل سے استفسار کیا کہ کونسل کی کارروائی ملتوی کرتے ہیں تو آپ کو اعتراض تو نہیں، جس پر معاون وکیل خواجہ حارث نے جواب دیا کہ ہمیں کونسل کی کارروائی ملتوی ہونے پر اعتراض نہیں ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اٹارنی جنرل صاحب آپ کو تو کوئی اعتراض نہیں، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے جواب دیا کہ حکومت عافیہ شہر بانو کیس میں اپیل دائر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، وفاقی حکومت بھی چاہتی ہے کہ کچھ مہلت دی جائے۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم پھر کونسل کی کارروائی انتخابات کے بعد 15 فروری تک ملتوی کر دیتے ہیں۔واضح رہے کہ عافیہ شہر بانو کیس میں یہ قرار دیا گیا تھا کہ ریٹارڈ ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کے ذریعے کارروائی نہیں کی جاسکتی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

تعمیراتی منصوبوں میں خورد برد کیس،فواد چوہدر...

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے تعمیراتی منصوبوں میں خورد برد کیس میں فواد چوہدری کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ۔ پنڈ دادن خان تا جہلم ترقیاتی منصوبے میں مالی فراڈ کے مقدمے پر فواد چوہدری کو احتساب عدالت میں 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد پیش کیا گیا۔ سماعت شروع ہونے پر نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیے کہ 2 افراد کو طلبی کے نوٹس جاری کیے تھے لیکن وہ پیش نہیں ہوئے، ہمیں انکوائری کے لیے مزید وقت درکار ہے ، بعد ازاں انہوں نے فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ سابق وفاقی وزیر کے وکیل عامر عباس ایڈووکیٹ نے کہا کہ جو بھی آرڈر ہوتا ہے اس میں لکھا جائے کہ جج ڈیوٹی پر ہیں پر کورٹ میں نہیں، اس منصوبے میں جب ٹینڈر ہوا ہی نہیں تو الزام کیسا؟ میرے 31 سالہ پریکٹس میں ایسا کوئی کیس کبھی آیا ہی نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کسی کو ذاتی حیثیت میں کوئی پیسے دیے گئے ہیں تو گواہ لے آئیں، اگر کسی کاذاتی معاملہ ہے تو 420 کا کیس کریں نیب کیسے کسی کو گرفتار کر سکتا ہے؟ یہ کون سی تفتیش میں ہوتا ہے کہ ابتدائی مراحل میں ہی کنفرنٹ کیا جائے؟ پچھلی حکومت میں ایک ترمیم کے ذریعے جسمانی ریمانڈ کو 14 دن سے بڑھا کر 30 دن کر دیا گیا۔ عامر عباس ایڈووکیٹ نے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آج کہتے ہیں کوئی ہاسنگ سوسائٹی بنی ہے، اس کی کوئی این او سی ہے تو دکھا دیں، ہاوسنگ سوسائٹی کی کوئی فائل ہی دکھا دیں، سابق وزیر کو الیکشن کے عمل سے باہر کرنے کے لیے 30 دن کا ریمانڈ پورا کیا جا رہا ہے۔ فواد چوہدری کے وکیل نے کہا کہ یہ ایک روپے کا سرکاری خزانے کو نقصان ثابت نہیں کر سکے، اگر کنٹریکٹرز نے 18 لاکھ دیے ہیں تو اسے بدلے میں کیا ملا؟ الزام تو کوئی بھی لگا سکتا ہے مگر مقصد صرف فواد چوہدری کو اندر رکھنا ہے تاکہ 30 دن بعد فواد جانے ضمانت جانے۔ وکیل صفائی نے دلائل دیے کہ ڈیوٹی جج کے سامنے جسمانی ریمانڈ کی ایک سمری آتی ہے اسے دیکھنا ہوتا ہے، پہلے کال اپ نوٹس میں صرف اثر و رسوخ استعمال کرنے کا الزام تھا اب الزامات بڑھتے چلے جا رہے ہیں، یہ کوئی اندھے قتل کا کیس نہیں کہ نئے حقائق سامنے آرہے ہیں، جسمانی ریمانڈ کی توسیع ہوتی ہے، نیا ریمانڈ نہیں لیا جاتا تب بھی توسیع کے لیے ٹھوس وجوہات ہونی چاہیے۔ عامر عباس ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ نیب ایک ہومیوپیتھیک ٹائپ پروپوزیشن ہے۔ بعد ازاں فواد چوہدری روسٹرم پر آئے، انہوں نے کہا کہ نیب پراسیکیوٹر کے خلاف توہین عدالت دائر کرنا چاہتا ہوں، نیب پراسیکیوٹر نے جھوٹ بولا کہ ایک کنٹریکٹ ہوا، دوسرا جھوٹ یہ بولا کہ میرے اکانٹ ملے ہیں، انہوں نے ایزی پیسہ اکانٹ کو ڈسکور کر لیا۔ سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ مجھے پتہ ہے کیسے دور سے گزر رہے ہیں لیکن ہمارے ساتھ ایسا سلوک نہ کیا جائے، ہم الیکشن سے پہلے باہر نہیں آئیں گے، کون سا ضمانت ہو جانی ہے لیکن اس طرح کے کیسز نہ بنائے جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

ٹرمپ نے عدالت میں جج کوڈانٹ دیا، مکل کو سنبھ...

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوران پیشی عدالت میں جج کو ڈانٹ دیا جس کے بعد جج نے امریکا کے سابق صدر کے وکیل کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے موکل کو سنبھالو،ٹرمپ کے خلاف سول فراڈ کا مقدمہ دائر ہے،ان پر کاروباری اثاثوں کی زائد مالیت بتا کر بینکوں اور بیمہ کنندگان کو دھوکا دینے کا بھی الزام ہے،نیویارک اٹارنی جنرل نے عدالت سے ٹرمپ پر کم از کم 370ملین ڈالر جرمانہ کرنے اور ان کے بیٹوں کے نیویارک میں کاروبار پر مستقل پابندی لگانے کی درخواست کی ہے،میڈیا رپورٹ کے مطابق دوران سماعت ٹرمپ حتمی دلائل خود دینا چاہتے تھے تاہم بعض پابندیوں کو تسلیم کرنے سے انکار کی وجہ سے انہیں اجازت نہیں دی گئی تھی،جج آرتھر نے ٹرمپ کے وکیل کو سننے کے بعد سابق صدر کو اضافی مگر مختصر بیان کی اجازت دی تو ساتھ ہی کہا کہ وہ کمرہ عدالت کا احترام کریں،جج کی جانب سے خبردار کیے جانے کے باوجود ٹرمپ نے کمرہ عدالت کو انتخابی دنگل میں تبدیل کردیا، انہوں نے کہا کہ پراسیکیوٹرز کی کوشش ہے کہ انہیں دوبارہ صدر بننے سے روکیں اور اگر وہ اس پر بات نہیں کرسکتے تو یہ ٹھیک نہیں ہوگا،جج نے مداخلت کی کوشش کی تو ٹرمپ نے انہیں بھی جھڑک دیا اور کہا کہ تمھارا بھی اپنا ایجنڈہ ہے، تم ایک منٹ سے زیادہ سن نہیں سکتے جس پر جج نے ٹرمپ کے وکیل کو تنبیہ کی کہ اپنے موکل کو قابو میں رکھو،امریکی میڈیا کے مطابق جمعرات کو ڈونلڈ ٹرمپ کے سول فراڈ کیس کی سماعت کرنے والے جج آرتھر اینگورون کو گھر پر بم حملے دھمکی دی جس پر نیویارک کی ناسا کانٹی پولیس نے کارروائی بھی شروع کردی،پیشی کے بعد پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے دعوی کیا کہ وہ بیگناہ ہیں، کسی کودھوکا نہیں دیا،واضح رہے کہ ٹرمپ کو دھوکا دہی کے مقدمے میں 370ملین ڈالر جرمانے کا سامنا ہے جبکہ 31جنوری تک حتمی فیصلہ آنے کاامکان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

موٹروے پولیس کی بڑی کاروائی ،صوابی کے قریب ن...

موٹروے پولیس کی بڑی کاروائی ،صوابی کے قریب نان کسٹم پیڈ سامان برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس نے موٹروے ایم۔ ون صوابی کے قریب بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ برآمد شدہ سامان کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے ۔ سیکٹر کمانڈر ایم ون شفیق الرحمن کے پاس خفیہ اطلاعات موجود تھی۔ جس پر موٹروے پولیس کو الرٹ کیا گیا تھا۔ مذکورہ بس کوئٹہ سے پشاور کی جانب جا رہی تھی۔بس کے ڈرائیور اورعملے کو حراست میں لے لیا گیا ۔ برآمد شدہ سامان میں بسکٹس ،جوسز ، ڈیری کریم ، پلاسٹک شاپرز ،ویسٹ کوٹس اور ڈی سی انورٹر شامل ہے ۔ ابتدائی قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد نان کسٹم پیڈ سامان متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چینی فوڈ گروپ کا 500 ملین ڈالر سے پاکستان می...

چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے چینی فوڈ گروپ کو پاکستان میں "لیٹونگ فوڈ پارک" قائم کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوڈ پارک کے قیام کا مقصد پاکستان میں ویلیو ایڈڈ مصنوعات کو فروغ دینا ہے، اس اقدام سے روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے۔گوادر پرو کے مطابق چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے چین کے صوبہ سیچوان کے شہر چینگدو میں لیٹونگ فوڈ گروپ کا دورہ کیا اور گروپ کو پاکستان میں "لیٹونگ فوڈ پارک" قائم کرنے کی دعوت دی۔ سفیر خلیل ہاشمی نے کہا کہ فوڈ پارک کے قیام کا مقصد پاکستان میں ویلیو ایڈڈ مصنوعات کو فروغ دینا ہے اور ملک کے وسیع زرعی وسائل سے استفادہ کرنا ہے۔ توقع ہے کہ اس اقدام سے روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے اور معیشت میں اہم کردار ادا کریں گے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ آج پوجی گروپ کے چیئرمین چن چانگ وی سے ملاقات اور تبادلہ خیال پر خوشی ہے جس کا ذیلی ادارہ خشک مرچوں کی کاشت کرتا رہا ہے اور اب اسے پاکستان سے برآمد کر رہا ہے۔ ہم نے جاری تعاون کا جائزہ لیا اور منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس تعاون سے پاکستان اور ایشیائی ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مضبوط ہوں گے اور تجارت اور معاشی ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ گوادر پرو کے مطابق لیٹونگ گروپ کے وفد نے پاکستان کی زرعی صلاحیت اور ایشیائی منڈیوں کے ساتھ تجارت کے لئے اس کے اسٹریٹجک محل وقوع میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اپنی سرمایہ کاری کے منصوبے کے ایک حصے کے طور پر، گروپ ملتان شہر، پاکستان میں ایک جدید تجربہ گاہ قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جس میں خشک مرچ، تل، وسیع بین اور جوار کی تحقیق اور ترقی پر توجہ مرکوز کی جائے گی.

گوادر پرو کے مطابق چینی وفد نے بتایا کہ ملتان میں لیبارٹری کے قیام سے نہ صرف تحقیق و ترقی میں سہولت ملے گی بلکہ مقامی کاشتکاروں کو جدید زرعی تکنیک تک رسائی بھی حاصل ہوگی۔ لیٹونگ گروپ اور پاکستانی کاشتکاروں کے درمیان اس تعاون کے نتیجے میں فصلوں کی پیداوار میں اضافہ، معیار میں بہتری اور برآمدات کے امکانات میں اضافہ متوقع ہے۔ گوادر پرو کے مطابق لیٹونگ فوڈ گروپ نے آئندہ تین سالوں میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے عزم کے ساتھ پاکستان میں جدید ترین فوڈ پارک کے قیام کا عزم کیا ہے۔ پاکستانی وفد نے اپنی زرخیز زمین اور متنوع آب و ہوا کی وجہ سے مشہور پاکستان کو مختلف فصلوں کی کاشت کے لئے ایک مثالی مقام کے طور پر متعارف کرایا۔ لیٹونگ گروپ کا ملک میں سرمایہ کاری کا فیصلہ پاکستان میں موجود بے پناہ امکانات اور ناقابل استعمال مواقع کا ثبوت ہے۔گوادر پرو کے مطابق گروپ کا مقصد مقامی طور پر حاصل کردہ اجزا کا استعمال کرتے ہوئے ویلیو ایڈڈ مصنوعات تیار کرنا ہے ، اعلی معیار کے معیار اور مسابقتی قیمتوں کو یقینی بنانا ہے۔ ایشیائی منڈیوں کے ساتھ رابطے کے ذریعے لیٹونگ گروپ "میڈ ان پاکستان" مصنوعات برآمد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس سے زرعی اشیا کے قابل اعتماد سپلائر کے طور پر ملک کی ساکھ میں مزید اضافہ ہوگا۔گوادر پرو کے مطابق لیٹونگ فوڈ کمپنی پاکستانی خشک مرچ درآمد کرنے والی پہلی کمپنی ہے۔ لیٹونگ گروپ اور پاکستانی کاشتکاروں کے درمیان اس تعاون کے نتیجے میں فصلوں کی پیداوار میں اضافہ، معیار میں بہتری اور برآمدات کے امکانات میں اضافہ متوقع ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

دینی جماعتوںکابھارت میںقرآن کی بے حُرمتی پرش...

13 دینی جماعتی اتحادتحفظ ختم نبوت الائنس میںشامل جماعتوںجے یوآئی ،جے یوپی ،جماعت اسلامی ،ورلڈپاسبان ختم نبوت ،مجلس احراراسلام،مسلم لیگ(علمائومشائخ)جمعیت اہلحدیث،جمعیت اہلسنت،تحریک ملت جعفریہ،خاکسارتحریک،چاروںمسالک علماء کونسل،عالمی تبلیغ دعوت الحق اورتحریک آزادی کشمیرکے رہنمائوںمولاناپیرسلمان منیر،سابق سینیٹرحافظ حسین احمد،ڈاکٹرفریداحمدپراچہ،مولانامحمدالیاس چنیوٹی،پیرسیدولی اللہ شاہ بخاری ،مفتی سیدعاشق حسین،حافظ شعیب الرحمن قاسمی،مولاناعبدالستارنیازی،علامہ تنویرالحسن نقوی احرار،قاری محمدحنیف حقانی،مولاناالطاف الرحمن گوندل،ڈاکٹرماجدخاکساراوردیگرعلماء مفتی محمداسعدنیاز،مولانااسلم ندیم،قاری شہریاراحمد ،مولانامحمدمنسوب رحیمی،حافظ افتخاراحمدفخر،سیدانشاء اللہ کاشمیری نے اپنے ایک مشترکہ بیان میںبھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں ہندوتوا کے غنڈوں کی طرف سے قرآن پاک کے ایک نسخے کی بے حرمتی کرنیکے المناک واقعہ پرشدیداحتجاج کرتے ہوئے اس دل سوزواقعہ کودنیاکاامن تباہ کرنیکی یہودی وقادیانی ناپاک سازش قراردیاہے اورکہاہے کہ قرآن کی بے حُرمتی کایہ دل خراش وقعہ نہ صرف دنیاکی ایک چوتھائی قوم دوارب مسلمانوںکے ایمان پرحملہ ہے بلکہ دنیاکی مختلف تھذیبوںمیںتصادم کراینکی بھی گہری سازش ہے انہوںنے یو،این،اوسلامتی کونسل ودیگرعالمی اداروںسے توہین قرآن واقعہ کیخلاف فوری نوٹس لینے اور آر ایس ایس، بی جے پی، وی ایچ پی اور بجرنگ دل کے جنونی غنڈوں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کامطالبہ کیاہے اورمزیدکہاکہ اگرایسے ناپاک واقعات کاتدارک نہ کیاگیاتودنیاکاامن محض خواب بن کررہ جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجازالاحسن نے آئین کے...

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجازالاحسن کااستعفیٰنگران وزیراعظم کی ایڈوائس پر منظورکیا گیا،اعجازالاحسن نے آئین کے آرٹیکل 179اور206(ایک )کے تحت استعفیٰ دیا۔جمعہ کے روز سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجازالاحسن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا،گزشتہ روز جسٹس اعجازالاحسن نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوایا تھا،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس اعجازالاحسن کا استعفیٰ منظور کر لیا،جسٹس اعجازالاحسن نے آئین کے آرٹیکل 179اور206(ایک )کے تحت استعفیٰ دیا،صدر مملکت نے جسٹس اعجازالاحسن کا استعفیٰ نگران وزیراعظم کی ایڈوائس پر منظور کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

عام انتخابات کے لیے لاہور کی ابتدائی پولنگ س...

عام انتخابات کے لیے لاہور کی ابتدائی پولنگ سکیم تیار کر لی گئی۔ دستاویزات کے مطابق لاہور کی قومی اسمبلی کی 14 اور پنجاب اسمبلی کی 30 سیٹوں کے لئے 68 لاکھ 58 ہزار 95 شہری ووٹ ڈالیں گے، لاہور میں مرد ووٹرز کی تعداد 36 لاکھ 36 ہزار 253 جبکہ خواتین ووٹرز 32 لاکھ 21 ہزار 842 ہیں۔ ووٹرز کے اعتبار سے لاہور کا سب سے بڑا حلقہ این اے 118 ہو گا جہاں 7 لاکھ 35 ہزار 251 افراد حق رائے استعمال کریں گے اور سب سے چھوٹے حلقے این اے 124 میں 3 لاکھ 10 ہزار 116 ووٹرز ہیں جبکہ سب سے بڑ ے صوبائی حلقے پی پی 147 میں 3 لاکھ 68 ہزار998 شہری ووٹ ڈالیں گے۔ شہر میں 4 ہزار 354 پولنگ سٹیشنز اور 12 ہزار 991 پولنگ بوتھ بھی قائم کیے جائیں گے جبکہ الیکشن کمیشن لاہور کیلئے حتمی پولنگ سکیم بعد میں جاری کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

بلے کا نشان' کیس ملتوی کرنا ہے تو ہائیکورٹ ک...

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی نے بلے کا نشان بحال کرنے کے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ پیر تک سماعت ملتوی کرنے کیلئے ہائیکورٹ کا حکم معطل کرنا پڑے گا، ہفتے اور اتوار کو بھی سماعت کیلئے تیار ہیں، الیکشن کمیشن الگ آئینی ادارہ ہے، کسی آئینی ادارے کا کام خود نہیں کرینگے، سیاسی جماعتوں کو ریگولیٹ کرنا اور شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، پی ٹی آئی خود ہائی کورٹ گئی تھی انہیں تو اپیل دائر ہونے پر حیران نہیں ہونا چاہیے تھا۔ جمعہ کو چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ براہ راست کیس سماعت کی ۔ الیکشن کمیشن کے وکیل مخدوم علی خان اور قانونی ٹیم کمرہ عدالت میں موجود تھے ، پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، وکیل حامد خان، وکیل شعیب شاہین، چیف الیکشن کمشنر پی ٹی آئی نیاز اللہ نیازی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے ، اس کے علاوہ علی ظفر لاہور رجسٹری سے ویڈیو لنک پر موجود تھے ۔ سماعت کے آغاز پر الیکشن کمیشن کے وکیل مخدوم علی خان روسٹرم پر آ گئے ۔ چیف جسٹس نے سوال کیا کہ کیا پشاور ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ آ گیا ہے؟ جس پر پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان نے عدالت کو جواب دیا کہ تفصیلی فیصلہ ابھی نہیں آیا۔ بعدازاں مخدوم علی خان نے بلے کا نشان واپس کرنے کا فیصلہ پڑھ کر سنایا، جس کے بعد تحریک انصاف کے وکیل حامد خان نے مقف اپنایا کہ ہمیں کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیس کی فائل میں نے بھی نہیں پڑھی، انہوں نے حامد خان سے سوال کیا کہ آپ مقدمہ کیلئے کب تیار ہونگے؟ جس پر پی ٹی آئی کے وکیل نے جواب دیا کہ پیر کو سماعت رکھ لیں۔ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ کل امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ ہونے ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ پیر تک سماعت ملتوی کرنے کیلئے پشاور ہائی کورٹ کا حکم معطل کرنا پڑے گا، ہم تو ہفتے اور اتوار کو بھی سماعت کیلئے تیار ہیں۔جس پر وکیل حامد خان نے جواب دیا کہ اس صورت میں تیاری کیلئے (آج) ہفتہ تک کا وقت دیں۔ الیکشن کمیشن کے وکیل مخدوم علی خان نے عدالت میں موقف اپنایا کہ تحریک انصاف کے گزشتہ پارٹی انتخابات 2017 میں ہوئے تھے، پارٹی آئین کے مطابق تحریک انصاف 2022 میں پارٹی انتخابات کرانے کی پابند تھی، الیکشن کمیشن نے پارٹی آئین کے مطابق انتخابات نہ کرانے پر پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کیا۔

جس پر جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے آئین میں الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا طریقہ کار کہاں درج ہے؟ جس پر وکیل مخدوم علی خان نے جواب دیا کہ پہلے جمال انصاری بعد میں نیاز اللہ نیازی پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر بنے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ پارٹی آئین کے مطابق الیکشن کمیشن کے باقی ارکان کون تھے؟ جس پر وکیل مخدوم علی خان نے جواب دیا کہ چیف الیکشن کمشنر کے علاوہ کوئی اور ممبر تعینات نہیں تھا۔ چیف جسٹس نے تحریک انصاف کے وکیل حامد خان سے سوال کیا یہ بات درست ہے؟ جس پر حامد خان نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن کے وکیل کی یہ بات درست نہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کی دستاویزات کہاں ہیں؟۔ تحریک انصاف کے وکیل نے جواب دیا کہ کیس کی تیاری کیلئے وقت اسی لئے مانگا تھا، الیکشن کمیشن کی اپیل قابل سماعت اور حق دعوی نہ ہونے پر بھی دلائل دوں گا، مناسب ہوگا پہلے حق دعوی اور قابل سماعت ہونے کا نکتہ سن لیں۔ الیکشن کمیشن کے وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے پی ٹی آئی کے الیکشن کمیشن کی تشکیل قانونی طور پر درست نہیں تھی۔ چیف جسٹس نے پی ٹی آئی وکیل سے استفسار کیا کہ کیا یہ حقیقت درست ہے؟ جس پر حامد خان نے جواب دیا کہ یہ بات درست نہیں الیکشن کمیشن کی اپیل قابل سماعت نہیں ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اگر اپیل کے قابل سماعت ہونے کا اعتراض ہے تو حامد خان پہلے آپ دلائل دیں۔ پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان نے الیکشن کمیشن کی اپیل پر اعتراض کر دیا۔ وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ میں اپیل دائر نہیں کر سکتا، متاثرہ فریق نے اپیل کرنا ہوتی ہے الیکشن کمیشن نے نہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کیا الیکشن کمیشن اپنے حکم کا دفاع نہ کرے، تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ کیا کوئی جج بھی اپنے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرسکتا ہے؟ جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ریگولیٹ کرنا اور شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، جس پر حامد خان نے کہا کہ سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے کہ کوئی ادارہ اپنے فیصلے کے دفاع میں اپیل نہیں کر سکتا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کسٹم کلیکٹر بھی اپنے فیصلے کیخلاف ہائی کورٹ میں اپیلیں کرتے ہیں، قابل سماعت ہونے کا سوال تو پھر پی ٹی آئی کی ہائی کورٹ اپیل پر بھی آئے گا، الیکشن کمیشن اپیل نہ کرے تو اس کے فیصلے بے معنی ہوجائیں گے۔ جس پر تحریک انصاف کے وکیل نے مقف اپنایا کہ متاثرہ فریق اپیل کر سکتا ہے الیکشن کمیشن نہیں، کیا ڈسٹرکٹ جج خود اپنا فیصلہ کالعدم ہونے کی خلاف اپیل کر سکتا ہے؟ چیف جسٹس نے کہا کہ ڈسٹرکٹ جج عدلیہ کے ماتحت ہوتا ہے الیکشن کمیشن الگ آئینی ادارہ ہے، کیا الیکشن کمیشن اپنے خلاف فیصلہ آنے پر سرنڈر کر دے؟ وکیل حامد خان نے کہا کہ عدالت نے مسابقتی کمیشن اور وفاقی محتسب کے کیسز میں اداروں کو اپنے فیصلوں کیخلاف اپیلوں سے روکا تھا۔ چیف جسٹس نے سوال کیا کہ کیا آئینی اداروں پر ان فیصلوں کا اطلاق ہو سکتا ہے؟ قانون اور آئین کے تحت قائم ادارے ایک جیسے نہیں ہو سکتے،

آئین کے تحت بنا الیکشن کمیشن آئین کے مطابق ہی اختیارات استعمال کرے گا، کوئی ایسا فیصلہ دکھائیں جہاں آئینی اداروں کو اپیلوں سے روکا گیا۔ جس پر تحریک انصاف کے وکیل نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن کا انحصار آئین نہیں الیکشن ایکٹ پر ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کی بات مان لی تو یہ آئینی ادارے کو ختم کرنے والی بات ہوگی۔ چیف جسٹس فائز عیسی نے کہا کہ کسی آئینی ادارے کا کام خود نہیں کرینگے، الیکشن کمیشن کے وکیل کو کیس کے حقائق سے آگاہ کرنے دیں، انہوں نے سوال کیا کہ پارٹی الیکشن کمیشن کی تقرری کی دستاویز کہاں ہے؟ جس پر حامد خان نے جواب دیا کہ عدالت باضابطہ نوٹس جاری کرتی تو آج دستاویزات بھی لے آتے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پی ٹی آئی خود ہائی کورٹ گئی تھی انہیں تو اپیل دائر ہونے پر حیران نہیں ہونا چاہیے تھا، الیکشن کمیشن سے کارروائی کا مکمل ریکارڈ منگوا لیتے ہیں۔ جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ پی ٹی آی کے پارٹی الیکشن کیخلاف 14 شکایات ملی ہیں ۔چیف جسٹس نے سوال کیا کہ یہ درخواستیں کس نے دار کیں؟ جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے جواب دیا کہ درخواستیں دینے والے تحریک انصاف کے لوگ تھے۔ اس دوران اکبر ایس بابر کے وکیل روسٹرم پر آ گئے، انہوں نے عدالت میں مقف اپنایا کہ ہماری درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا گیا ، اکبر ایس بابر فاونڈر ممبر پی ٹی آئی ہے، وہ پارٹی میں مختلف عہدوں پر تعینات رہے۔ جس پر چیف جسٹس نے سوال کیا کہ پھر وہ پی ٹی آئی کے ممبر کیوں نہیں؟ چیف جسٹس نے حامد علی خان سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے اکبر ایس بابر کو پارٹی سے نکال دیا؟ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ فانڈر ممبر تو میرے حساب سے کبھی ختم نہیں ہوتا، چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کیا انہوں نے کسی اور جماعت میں شمولیت اختیار کی؟ جس پر حامد خان نے جواب دیا کہ یہ تو ایک اور بحث ہے کہ کون فاونڈنگ ممبر ہے کون نہیں، جس پر چیف جسٹس پاکستان نے سوال کیا کہ حامد خان صاحب کیا آپ تحریک انصاف کے فاونڈنگ ممبر نہیں ؟ تحریک انصاف کے وکیل حامد خان نے جواب دیا کہ جی میں پارٹی کا فاونڈنگ ممبر ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

فوزیہ جنجوعہ نیوجرسی کے شہر مانٹ لوریل کی پہ...

امریکی ریاست نیوجرسی کے شہر مانٹ لوریل میں فوزیہ جنجوعہ پہلی پاکستانی امریکن میئر منتخب ہو گئیں،پہلی پاکستانی امریکن میئر فوزیہ جنجوعہ نے شوہر اور 4بچوں کی موجودگی میں قرآن کریم پر حلف لیا،فوزیہ جنجوعہ نے کہا کہ انہیں پاکستانی پس منظر پر فخر ہے، یہ اعزاز ہے کہ وہ شہر کی پہلی مسلم اور پاکستانی میئر بنی ہیں،انہوں نے مزید بتایا ان کے والد کا تعلق چکوال اور والدہ کا تعلق لاہور سے ہے، والدین 1970میں امریکا منتقل ہوئے تھے اور وہ امریکا ہی میں پیدا ہوئی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

امارات میں سال کا سرد ترین دن، درجہ حرارت نق...

رواں موسمِ سرما میں متحدہ عرب امارات کو بھی غیر معمولی صورتِ حال کا سامنا ہے، امارات میں بھی درجہ حرارت سنگل ڈجٹ سے نیچے گرگیا، راس الخیمہ، جبل جیس اور دیگر پہاڑی علاقوں میں پارہ مزید گرسکتا ہے،گزشتہ روز یو اے اے میں رہنے والوں نے موسم کے سرد ترین دن کا سامنا کیا جب درجہ حرارت 5.3سینٹی گریڈ تک گرگیا،دو دن سے یو اے ای کے مختلف علاقوں کے لوگوں کو سخت سردی کا سامنا رہا ہے، 10جنوری کو سال کا سرد ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ رکنہ (العین)میں پارہ منفی 5.3تک گرا، جمعرات کو اس علاقے میں درجہ حرارت 5.8سینٹی گریڈ رہا،2021میں رکنہ میں پارہ منفی 2سینٹی گریڈ تک گرا تھا،جبل جیس کے علاقے میں درجہ حرارت 7.2سینٹی گریڈ تک گرا ہے۔ پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت مزید کم رہنے کا امکان ہے،متحدہ عرب امارات میں چونکہ گرمی بہت پڑتی ہے اس لیے جب موسم سرد ہوتا ہے تو لوگ خوب لطف اندوز ہوتے ہیں،راس الخیمہ سرد موسم میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بننے والی ریاست ہے۔ سخت سردی میں لوگ راس الخیمہ کا رخ کرتے ہیں۔ دیگر پہاڑی علاقوں میں بھی موسمِ سرما کے دوران خاصی رونق دکھائی دیتی ہے،لوگ سرد موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے بڑی تعداد میں جبل جیس بھی جاتے ہیں۔ اس بار بھی لوگ سرد ترین علاقوں کی سیر کو نکلے ہوئے ہیں۔ دبئی، ابوظبی، شارجہ اور دیگر شہروں میں بھی سرد موسم نے لوگوں کا موڈ خوش گوار کردیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

برطانیہ نے کابل میں سفارت خانہ کھولنے کیلئے...

برطانیہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کے امکان کا جائزہ لیا جارہا ہے،سیاسی اور اسٹریٹجک امور کے سرکردہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اپنی ساکھ بہتر بنانے کے لیے افغانستان کی طالبان حکومت کو عالمی برادری کے چند مطالبات تسلیم کرنا ہی ہوں گے،برطانیہ کے وزیر برائے امور خارجہ، دولت مشترکہ اور ترقیات اینڈریو مچل نے کہا ہے کہ حکومت کابل میں سفارت خانہ کھولنے کی کال کا جائزہ لے رہی ہے تاہم اس وقت سیاسی اور قومی سلامتی کی صورتِ حال ایسی نہیں کہ کابل میں سفارتی موجودگی آسانی سے ممکن بنائی جاسکے،اینڈریو مچل نے کہا کہ سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کے لیے برطانیہ کا مطالبہ ہے کابل حکومت خواتین اور نسلی اقلیتوں کے لیے پالیسی بدلے، برطانوی یرغمالیوں کو رہا کرے اور افغان سرزمین کو دہشت گردی کے گڑھ میں تبدیل ہونے سے روکے،اینڈریو مچل نے کہاکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں افغان حکومت کے لیے راہ متعین کردی گئی ہے۔ تمام برطانوی مطالبات دراصل عالمی برادری کے مطالبات ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

کسی بھی امریکی حملے کا جواب دیئے بغیر نہیں ر...

حوثی گروپ کے رہنما عبدالملک الحوثی نے جمعرات کو ایک ٹیلیویژن تقریر میں کہا، یمن کے حوثی باغیوں پر کسی بھی امریکی حملے کا جواب دیئے بغیر نہیں رہیں گے،انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی بھی ردِعمل حالیہ حملے سے بڑا ہو گا جس میں گروپ کے ڈرونز اور میزائلوں نے بحیر احمر میں ایک امریکی بحری جہاز کو نشانہ بنایا تھا،انہوں نے کہا کہ ہر امریکی حملہ کا جواب دیا جائے گا، جواب اس حملے سے بڑا ہو گا جو بیس ڈرونز اور متعدد میزائلوں سے کیا گیا تھا،یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی مزاحمت کاروں نے غزہ میں اسرائیل کی جنگ کے خلاف احتجاج کے طور پر بحیر احمر میں تجارتی جہازوں پر حملے تیز کر دیئے ہیں۔ نقل و حمل کی مختلف کمپنیوں نے افریقہ کے گرد طویل سفر کرنے کے بجائے تجارتی کارروائیاں معطل کر دی ہیں،الحوثی نے کہا کہ ہم اسرائیل سے منسلک بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کے لیے زیادہ پرعزم ہیں اور ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

انتخابات سے قبل رام مندر کا افتتاح مودی کی ن...

انتخابات سے قبل رام مندر کا افتتاح مودی کی نئی سیاسی چال پر کانگریس نے رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے انکار کردیا،کانگریس ممبران کی جانب سے کہا گیا کہ یہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے سیاسی نظریات کی منصوبہ بندی ہے،مذہب ایک ذاتی معاملہ ہے لیکن بی جے پی مندر بنانیکی مد میں اپنے سیاسی مقاصد استعمال کر رہی ہے،ایک نا مکمل مندرکا افتتاح انتخابی مہم کی ایک چال ہے،بی جے پی سیاست میں مذہب کو گھسیٹ رہی ہے،کانگریس رہنما ممتا بینرجی نے کہا انتخابا ت سے قبل ایودھیا میں رام مندر کا افتتاح بی جے پی کی جہالت ہے،لوگوں کو مذہبی بنیادوں پرتقسیم کرنے پر یقین نہیں رکھتی،کانگریس سے پہلے سی پی آئی نے بھی مندر کی افتتاحی تقریب میں جانے سے انکار کیا تھا،کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کا کہنا ہیکہ سیاستدان اور مذہبی رہنما تقسیم ہیں لیکن پھر بھی سیاستدان سارے مذہبی فرائض انجام دے رہے ہیں،مختلف دکانداروں اور شاپنگ مالزکودھمکی دی گئی کہ رام مندر کے افتتاح کے بینرز لگائے جائیں،اسی حوالے سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کانگریس کا ہائی پروفائل تقریب میں شرکت نہ کرنا عام انتخابات سے قبل ایک اہم فلیش پوائنٹ ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی نے مذمت کرتے ہوئے اپنی ہی ملک کی پارٹی کو رامائن کا راون قرار دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف شواہد...

جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نسل کشی کی ثبوت پیش کردیے،عالمی عدالت انصاف کے سامنے اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کے دائرمقدمے کی سماعت گزشتہ روز ہوئی جس کے پہلے روز جنوبی افریقہ نے اسرائیل کے خلاف ثبوت پیش کیے اور عالمی عدالت انصاف سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں فوری جنگ بندی کا حکم دے،سماعت کے دوسرے روز بھی اسرائیل کی جانب سے دلائل پیش کیے جائیں گے،پہلے روز کی سماعت میں جنوبی افریقہ نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے،جنوبی افریقہ نے کہا کہ نسل کشی کا ایک ثبوت یہ ہے کہ بڑی تعداد میں فلسطینی مارے گئے ہیں اور دوسرا ثبوت یہ ہے کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے اس حوالے سے بیانات دیے گئے،جنوبی افریقہ کے وکلا نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی تقریروں کو عدالت کے سامنے رکھا۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فوجیوں کی ویڈیو بھی پیش کیں جن میں وہ نعرے لگا رہے ہیں کہ غزہ میں کوئی غیر جانبدار سویلین نہیں،جنوبی افریقہ نے مارے گئے فلسطینیوں کی اجتماعی قبروں کی تصاویر بھی عدالت کے سامنے پیش کیں اس کے علاوہ تباہ شدہ فلسطینی علاقوں پر نصب اسرائیلی پرچم کی تصاویر بھی عدالت کے سامنے بطور ثبوت رکھیں،جنوبی افریقہ نے کہا ہے کہ اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ فلسطینیوں کی نسل کشی کا حکم اسرائیل کی اعلی ترین قیادت نے دیا تھا۔جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرنے والی وکیل عدیلہ حسن نے عدالت میں کہا کہ کسی علاقے میں نسل کشی ہوئی یا نہیں اس کا تعین عام طور پر آسان نہیں ہوتا لیکن اس معاملے میں عدالت کے سامنے شواہد موجود ہیں، پچھلے 13ہفتے کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک غیر مبہم پیٹرن موجود ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ نسل کشی کو جائز قرار دینے کی کوشش کی جا رہی تھی۔اسرائیل نے اپنے خلاف الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ مشرق وسط...

امریکی اور برطانوی فوج نے یمن کے حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں جس کے بعد فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ مشرق وسطی میں پھیل گئی ہے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM)نے کہا ہے کہ امریکی اور برطانیہ کی افواج نے آسٹریلیا، کینیڈا، ہالینڈ اور بحرین کی مدد سے حوثیوں کے ٹھکانوں پر مشترکہ حملے کیے تاکہ ان کی صلاحیت کو کم کیا جا سکے جبکہ یہ حملے ریڈار سسٹم، فضائی دفاعی تنصیبات، ہتھیاروں کے ذخیروں، ڈرونز اور میزائلوں کی لانچنگ سائٹس پر کئے گئے ہیں۔سینٹ کام نے کہا کہ یمن کے حوثی جنگجووں کو بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر ان کے غیر قانونی اور خطرناک اقدامات کا جواب دینا ہوگا۔سینٹرل کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کریلا کا کہنا تھا کہ ہم حوثی عسکریت پسندوں کو بین الاقوامی تجارتی جہازوں پر غیر قانونی، اندھا دھند اور لاپرواہ حملوں کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں جنہوں نے اب تک 55ممالک کو متاثر کیا ہے جن میں امریکا سمیت سینکڑوں میرینرز کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنا بھی شامل ہے،عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی اور برطانوی فوج کی جانب سے لڑاکا طیاروں، بحری جہازوں اور آبدوزوں کی مدد سے یمن کے دارالحکومت صنعا، بندرگاہی شہر حدیدہ اور شمالی شہر سعدہ میں درجن بھر سے زائد مقامات پر بمباری کی گئی ہے جبکہ حملوں میں ٹام ہاک میزائلوں کا بھی استعمال کیا گیا۔امریکی فوج بحیرہ احمر میں بین الاقوامی بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے 12ممالک کے بحری اتحاد کی قیادت کر رہی ہے،دوسری جانب یمن پر حملوں کے بعد انقلابی رہنما عبدالمالک بدرالدین الحوثی نے جارحیت کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے قوم کو پیغام دیا کہ دشمن کو میزائلوں اور ڈرونز کا نشانہ بنایا جائے،حوثیوں نے امریکی اور برطانوی حملوں کے رد عمل میں کہا کہ اب غزہ میں نسل کشی کے حامیوں اور مخالفوں کے درمیان جنگ جاری ہے،ایک سینئر حوثی اہلکار محمد البخیتی نے امریکا اور برطانیہ کو خبردار کیا کہ وہ یمن پر حملہ کرنے پر پچھتائیں گے کیونکہ یہ دونوں ممالک کی تاریخی حماقت ہے،سوشل میڈیا پر پوسٹس میں البخیتی نے کہا کہ لندن اور واشنگٹن نے یمن پر حملے کر کے غلطی کی ہے،انہوں نے کہا کہ دنیا اب ایک انوکھی جنگ کا مشاہدہ کر رہی ہے جس میں صحیح اور غلط کی حمایت کرنے والوں کو واضح طور پر پہچانا جا سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ اس دنیا میں ہر فرد کو دو آپشنز کا سامنا ہے جن کے پاس کوئی تیسرا نہیں ہے، یا تو نسل کشی کے متاثرین کے ساتھ کھڑا ہونا یا اس کے مجرموں کے ساتھ کھڑا ہونا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

آئی ٹی ماہرین کی شمولیت سے 5 ارب ڈالر کی برآ...

نگران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ آئی ٹی ماہرین کی شمولیت سے 5 ارب ڈالر کی برآمدات ہوں گی۔ نگران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف نے کنونشن سنٹر میں ٹیک ڈسٹینیشن پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 5 سال میں آئی ٹی ماہرین کی شمولیت سے 5 ارب ڈالر کی برآمدات ہوں گی معیشت کی ترقی میں آئی ٹی کا شعبہ کلیدی اہمیت کا حامل ہے، آن لائن ورک فورس میں پاکستان کا دنیا میں دوسرا نمبر ہے، ای روزگار مراکز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ وزیر آئی ٹی نے کہا کہ ہم نے آئی ٹی سیکٹر کو ترجیحی بنیادوں پر استوار کیا، انھوں نے کہا کہ ای روزگار پروگرام پنجاب کے تحت 15 لاکھ افراد کو تربیت دی گئی ہے، ای روزگار کے ذریعے فری لانسرز 30 ڈالر یومیہ کما سکتے ہیں۔ اس موقع پر سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی حسن ناصر جامی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نگران وزیر اعظم کی قیادت میں آئی ٹی کے شعبہ کی ترقی کیلیے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

نواز شریف کے کاغذات منظوری کیخلاف اپیل خارج...

نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل خارج کرنے کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے130سے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل خارج کرنے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹربیونل نے حقائق کے برعکس نواز شریف کے کاغذات منظوری کے خلاف اپیل خارج کی۔ نواز شریف تاحیات نااہل ہیں، الیکشن نہیں لڑ سکتے۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کا تاحیات نااہلی کا فیصلہ نواز شریف کے کاغذات منظور کرنے کے بعد آیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کا اطلاق نواز شریف کیس پر نہیں ہوتا ۔ عدالت نواز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا حکم دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

عمران خان نااہلی کے فیصلے کیخلاف درخواست پر...

عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی ہو گئی۔ سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی نااہلی کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت غیر کارروائی کے لیے غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس جواد حسن کی الیکشن مقدمات میں مصروفیت کے باعث بانی پی ٹی آئی کیسز کی کاز لسٹ منسوخ کی گئی۔ اس کیس کی سماعت کے لیے لارجر بینچ میں جسٹس شمس محمود مرزا ،جسٹس شاہد کریم ، جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس جواد حسن ہیں۔ کیس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

مولانا فضل الرحمن کی افغان وزیر داخلہ خلیفہ...

افغان وزیر داخلہ خلیفہ سراج الدین حقانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ داخلی معاملات پر بہترین تعلقات چاہتے ہیں،پاکستان اور افغانستان کی سرحدی امور پر مذاکرات اور باہمی اشتراک سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں، افغان مہاجرین کے ساتھ پاکستان کا ناروا سلوک ختم ہونا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے اپنے دورے کے دوران افغان وزیر داخلہ خلیفہ سراج الدین حقانی سے ملاقات کی ہے۔ جے یو آئی(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اپنے دورے کے دوران امارت اسلامی افغانستان کے وزیر داخلہ خلیفہ سراج الدین حقانی سے ملاقات کی ہے، اس موقع پر افغان وزیر مہاجرین حاجی خلیل الرحمن سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ افغان وزیرداخلہ خلیفہ سراج الدین نے مولانا فضل الرحمان کے دورہ افغانستان کو خوش آئند قرار دیا اور افغانستان کی داخلی صورتحال پر گفتگو کی۔ مولانا فضل الرحمان نے خلیفہ سراج الدین کے دونوں ممالک کے درمیان کردار اور کاوشوں کو سراہا ۔ مولانا فضل الرحمن نے ملاقات میں کہا کہ ہمارے دورے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان داخلی و خارجی استحکام لانا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھے گی تو خوشحالی اور امن آئے گا۔ پاکستانی قوم افغانستان کے عوام کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔ خلیفہ سراج الدین نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ داخلی معاملات پر بہترین تعلقات چاہتے ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کی سرحدی امور پر مذاکرات اور باہمی اشتراک سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر افغان وزیر مہاجرین خلیل الرحمان حقانی نے پاکستان سے افغان مہاجرین کی بے دخلی پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ افغان مہاجرین کے ساتھ پاکستان کا ناروا سلوک ختم ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کو واپسی کے لیے حکومت پاکستان کو رضاکارانہ طور پر وقت دینا چاہیے تھا، جس پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستان سے افغان مہاجرین کی بے دخلی کے وقت ناروا سلوک پر ہم نے آواز اٹھائی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

خیبر میں پولیس کا ہیروئین بنانے والی فیکٹری...

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں پولیس نے ہیروئین بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ ضلع خیبرکے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کے مطابق دور آفتادہ علاقے شین غار میں پولیس نے ہیروئین بنانے والے فیکٹری پر چھاپہ مارا جس دوران فیکٹری کے اندر سے پولیس پر شدید فائرنگ کی گئی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ملزمان فرار ہوگئے۔ سلیم عباس کے مطابق فیکٹری سے 15 کلوگرام ہیروین اور 17 کلوگرام ہیروئین میں استعمال ہونے والا کیمکل برآمد ہوا، برآمد ہونے والی منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں کروڑوں روپے بنتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فیکٹری مالکان ملک اور بین الاقوامی سطح پر منشیات سپلائی کرتے تھے اور دہشتگردوں کی مالی اعانت بھی کرتے تھے۔ سلیم عباس کے مطابق پولیس نے منشیات اور فیکٹری کے آلات قبضے میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے جبکہ 3 ملزمان کے خلاف منشیات فروشی کے علاوہ دہشتگردی کے مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

بجلی چوری کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری

حکومتی فیصلے کے پیشِ نظر ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف موثر کاروائیوں کے ثمرات نظر آنے لگے۔بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ،31 دسمبر سے 8 جنوری کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر سے 2.138 بلین روپے وصول اور 199 افراد گرفتار کئے جا چکے ہیں۔ مجموعی طور پراسلام آباد،لاہور،فیصل آباد اور ملتان سے 1.083 بلین روپے وصول اور 95 افرادگرفتار کئیجاچکیہیں جبکہ گوجرانولہ سے 0.06 بلین روپیوصول کئے جا چکے ہیں۔ پشاور سے 0.44 بلین روپیوصول اور 67 افرادکوگرفتار کیا گیا جبکہ نئے ضم شدہ اضلاع سے 0.026 بلین روپے وصول کئے جا چکے ہیں۔ حیدرآباد اورسکھر سے مجموعی طور پر 37 افراد گرفتار اور 0.451 بلین روپے وصول کئے جا چکے ہیں،کوئٹہ سے 0.071 بلین روپے وصول کئے جا چکے ہیں ۔یکم ستمبر سے اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق 63.679 بلین روپے وصول جبکہ 37308 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے۔متعلقہ حکومتی ادارے بجلی چوری کے خلاف کریک ڈان کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

لاہور، پاکستان پیپلز پارٹی نے عام انتخابات ک...

پاکستان پیپلز پارٹی نے لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقوں کیلئے ٹکٹیں جاری کردیں۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے حلقہ این اے 117 سے سید آصف ہاشمی، این اے 118 سے شاہد عباس کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ این اے 119 سے افتخار شاہد،این اے 120 سے منیر احمد، این اے 121 سے افتخار شاہد اور این اے 122 سے چودھری عاطف پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔ این اے 123 سے محمد ضیا الحق، این اے 125 سے چودھری عبدالغفور خان اور این اے 126 سے امجد علی کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، این اے 127 سے بلاول بھٹو زرداری خود میدان میں اتر رہے ہیں۔ اسی طرح این اے 128 سے عدیل غلام، این اے 129 سے اورنگزیب برکی جبکہ این اے 130 میں اقبال احمد خان کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

محمود خان اچکزئی این اے 265 سے مولانا فضل ال...

پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی حلقہ این اے 265 پشین سے دستبردار ہوگئے۔ پارٹی اعلامیے کے مطابق محمود خان اچکزئی پشین سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 265 سے مولانافضل الرحمن کیحق میں دستبردار ہوئے ہیں۔ پی کے میپ کے سربراہ نے اس نشست سے پارٹی کو اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایت کردی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

ق لیگ کا مسلم لیگ ن کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ...

پاکستان مسلم لیگ ق نے مسلم لیگ ن کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کی زیر صدارت پارٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں انتخابی تیاریوں اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ اجلاس کے بعد پارٹی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ق نے ہمیشہ پاکستان اور عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے اور کرتے رہیں گے، صرف اپنی ذات کی حد تک مسلم لیگ ن کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ قبول نہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ہمارے دیگر امیدواروں کے مقابلے میں نون لیگ نے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے ہیں، ہم اپنے امیدواروں کو دوہرے معیار کی نذر نہیں ہونے دیں گے اور نون لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کریں گے۔ اس حوالے سے چودھری سالک حسین کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے گجرات سے بھی میرے اور میرے بھائی چودھری شافع حسین کے خلاف اپنے نامزد کردہ امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیں، ہم نے جن امیدواروں سے عہد کیا وہ ہمارے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ن لیگ ان کا مقابلہ کرے گی تو ہم بھی اپنے ساتھیوں کے ساتھ اسی صف میں کھڑے ہونے کو ترجیح دیں گے، ہم بنا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے مقابلے کیلئے تیار ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین کی ہائبرڈ گندم کی اقسام کی ترقی سے پاکست...

حالات کو برداشت کرنے والی ہائبرڈ گندم کی اقسام تیار کرنے میں چین کی کامیابی سے پاکستان کو بہت فائدہ ہو سکتا ہے کیونکہ اس سے اس ضروری فصل کی پیداوار میں اضافہ ہو گا۔ہائبرڈ گندم کو اپنانا پاکستان میں غذائی قلت کو دور کرنے کا حل ہے۔ گندم پاکستان میں بنیادی خوراک ہے، اور اس کی پیداوار ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ تاہم، حالیہ برسوں میں، گندم کی پیداوار میں کمی کا سامنا ہے، جو مستقبل قریب میں غذائی عدم تحفظ کا باعث بن سکتا ہے،ڈاکٹر سکندر خان، نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر کے سائنسی افسر نے کہاکہ چین، جو کہ زرعی اختراعات کا علمبردار ہے، نے کامیابی سے گندم کی ہائبرڈ اقسام تیار کی ہیں جو زیادہ پیداوار دیتی ہیں، ماحولیاتی دبا کا مقابلہ کرتی ہیں اور زیادہ غذائیت رکھتی ہیں۔ ان کامیابیوں نے عالمی توجہ حاصل کی ہے، خاص طور پر ان ممالک کی طرف سے جو اپنی زرعی پیداوار کو برقرار رکھنے اور بڑھانے میں ایک جیسے چیلنجوں کا سامنا کر رہے ہیں۔اس طرح کی پیشرفت کے ممکنہ فوائد کو تسلیم کرتے ہوئے، پاکستان نے ان ٹیکنالوجیز کو اپنے زرعی طریقوں میں ضم کرنے کے لیے چین کے ساتھ تعاون کرنے میں گہری دلچسپی لی ہے۔ اس تعاون کا مقصد نہ صرف گندم کی پیداوار کو بڑھانا ہے بلکہ مجموعی طور پر زرعی شعبے کو مضبوط بنانا ہے، اس طرح پاکستان میں غذائی تحفظ اور اقتصادی ترقی میں حصہ ڈالنا ہے۔سکندر نے کہاکہ مقامی ماحول کے لیے موزوں ہائبرڈ گندم کی اقسام کے انتخاب اور افزائش کے لیے چین اور پاکستان کے تعاون کی ضرورت ہے۔چین کی ہائبرڈ گندم کی کامیابی کا ایک اہم پہلو افزائش نسل کی جدید تکنیکوں اور جینیاتی انجینئرنگ کا استعمال ہے، جس کی وجہ سے فصلوں میں بیماریوں اور کیڑوں کے خلاف مزاحمت میں اضافہ ہوتا ہے، موسم کے منفی حالات کے لیے بہتر رواداری، اور غذائی اجزا میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہ اوصاف گندم کی ہائبرڈ اقسام کو نہ صرف زیادہ پیداوار دینے والی بلکہ ماحولیاتی طور پر بھی پائیدار بناتی ہیں، جو پائیدار زراعت کے لیے عالمی کوششوں سے ہم آہنگ ہیں۔ویلتھ پاک کی تحقیق کے مطابق، تقریبا 3,000-5,000 ہیکٹر کے وسیع رقبے پر محیط چینی ہائبرڈ گندم کے مظاہرے کے میدانوں نے پورے پاکستان میں گندم پیدا کرنے والے اہم علاقوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔چین میں منعقدہ سلک روڈ وہیٹ انوویشن الائنس کے 2023 کے بین الاقوامی سمپوزیم میں، پیر مہر علی شاہ ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی، راولپنڈی کے پروفیسر زاہد اکرم نے نشاندہی کی کہ پاکستان کی تقریبا 80 فیصد کاشتکار برادری گندم کی کاشت میں مصروف ہے، جس کا تقریبا 40 فیصد حصہ ہے۔ ملک کی زرعی زمیناکرم، جو کہ سلک روڈ وہیٹ انوویشن الائنس کی پہلی کونسل کے وائس چیئرمین بھی ہیں، نے گندم کی پیداوار بڑھانے میں چین اور پاکستان کے درمیان ممکنہ تعاون پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔وہ سلک روڈ گندم انوویشن الائنس کے رکن ممالک کے ساتھ مشغول ہونے کے منتظر تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی اور 2023 میں حاصل...

کرنٹ اکاونٹ خسارے میں نمایاں کمی اور 2023 میں حاصل کردہ مالیاتی نظم و ضبط کی کچھ جھلک 2024 کے لیے پاکستان کے معاشی آوٹ لک کے لیے اچھی بات ہے۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے، اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے اکنامک سیکیورٹی کے چیئر، ڈاکٹر انیل سلمان نے کہاکہ جب ہم 2023 کو دیکھتے ہیں، تو ہمارے پاس ایک بہت ہی خوفناک تصویر ہے کیونکہ جی ڈی پی کی شرح نمو کم رہی اور افراط زر، خاص طور پر خوراک میں اضافہ ہوا، حالانکہ اس میں نمایاں اضافہ ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے سول ملٹری اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن سیل کا قیام پاکستان کے لیے ایک بڑا مثبت اقدام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے دوران، پاکستان نے کامیابی کے ساتھ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ ایک مختصر مدت کی مالی سہولت حاصل کرنے کے لیے کام کیا، جو ہمارے معاشی استحکام میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔""2023 میں رجائیت اور مثبتیت کا ایک قابل ذکر ذریعہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی قابل ستائش کارکردگی تھی، جس نے پہلی بار 68,000 پوائنٹس کا تاریخی سنگ میل عبور کیا۔ اس کامیابی کو ممکنہ سرمایہ کاروں کے لیے اعتماد بڑھانے کے طور پر سمجھا جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ لوگ پراعتماد ہیں کیونکہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہو چکا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کے بعد کی حکومت کے طویل مدتی قرض کی سہولت حاصل کرنے کے لیے آئی ایم ایف کے پاس جانے کا امکان ہے اور اگر قرضہ پروگرام منظور ہو جاتا ہے تو اس سے پاکستان کے لیے کئی معاشی مسائل کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے 2024 میں مہنگائی میں نرمی، کرنٹ اکانٹ میں بہتری اور روپے کے مضبوط ہونے کی توقع ظاہر کی۔انہوں نے نوٹ کیا کہ گزشتہ دہائی کے دوران زرعی شعبے نے نمایاں پیش رفت نہ ہونے کی وجہ سے ترقی میں نمایاں کمی دیکھی ہے۔ تاہم، جیسا کہ حکومت جدید فارم کی تکنیکوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہے، زرعی شعبہ 2024 میں کچھ مفید نتائج فراہم کرے گا۔حکومت سرمایہ کاری کو راغب کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور ادائیگیوں کے توازن پر دبا کو کم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے،انہوں نے اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سرمایہ کاری سے جی ڈی پی کا تناسب موجودہ 13 فیصد سے واضح طور پر بڑھنا چاہیے۔ اگرچہ اس وقت بچت کی شرح بہت زیادہ نہیں ہے، لیکن اگر روپیہ اپنا استحکام برقرار رکھتا ہے تو اس میں اضافہ متوقع ہے۔مجھے نہیں لگتا کہ 2024 2023 کی طرح چیلنجنگ ہو گا۔وزارت خزانہ کے اکنامک ایڈوائزر ونگ کی طرف سے ماہانہ اکنامک آوٹ لک برائے دسمبر 2023 کے مطابق، اعلی دوہرے ہندسوں میں رہنے کے باوجود افراط زر کی شرح اعتدال پسند سطح" پر رہنے کی توقع ہے۔ رپورٹ میں جڑواں خسارے کے مثبت رجحان پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے جو بہتر معاشی انتظام اور میکرو اکنامک عدم توازن کو کم کرنے کی طرف ایک قدم کی نشاندہی کرتی ہے، جس سے اعلی اور پائیدار اقتصادی ترقی کی بنیاد قائم ہوتی ہے۔ جنوری میں افراط زر کی شرح 27.5 فیصد سے کم ہو کر دسمبر میں 28.5 فیصد رہ سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

مری بریوری کے منافع میں اضافہ

مری بریوری کمپنی لمیٹڈ نے رواں مالی سال 2023-24 کی پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبرمیں 129 فیصد اضافے سے 591 ملین روپے تک منافع دیکھا۔مجموعی منافع بھی 78.5 فیصد بڑھ کر 1.41 بلین روپے تک پہنچ گیا۔اسی طرح، منافع سے پہلے ٹیکس میں بھی زیر جائزہ مدت کے دوران 161 فیصد کا زبردست اضافہ ہوا۔خالص ریونیو میں 30.5 فیصد کا معقول اضافہ ہوا جو 5.85 بلین روپے تک پہنچ گیا۔سیلز میں متاثر کن اضافہ کو صارفین کی بڑھتی ہوئی طلب اور کمپنی کے اسٹریٹجک مارکیٹنگ کے اقدامات سے منسوب کیا جا سکتا ہے۔ پہلی سہ ماہی کے لیے فی حصص آمدنی 21.35 روپے رہی، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 129فیصدکے شاندار اضافے کی نمائندگی کرتی ہے۔مزید برآں، کمپنی نے اپنی سرمایہ کاری سے مالیاتی آمدنی پیدا کی، جس نے مالیاتی لاگت کو خالص مالیاتی آمدنی میں بڑے مارجن سے پورا کرنے میں مدد کی۔زیر نظر سال کے دوران، کمپنی نے ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں کی مد میں سرکاری خزانے میں 2.46 بلین روپے کا حصہ ڈالا۔مالی کارکردگی (23-2018)2020 کے علاوہ، کمپنی نے 2018 سے 2023 تک فروخت میں مسلسل اضافہ دکھایا۔ کمپنی نے 2023 میں 18.59 بلین روپے کی اب تک کی سب سے زیادہ خالص فروخت پوسٹ کی۔کمپنی کا منافع بعد از ٹیکس 2020 تک کم ہوتا رہا، لیکن 2021 میں دوبارہ بحال ہوا اور پھر اس کے بعد کے سالوں میں اس میں معمولی اتار چڑھاو آیا۔مزید برآں، مجموعی منافع اور قبل از ٹیکس منافع میں پچھلے چھ سالوں میں اتار چڑھاو آیا۔ کمپنی نے مالی سال 22 میں سب سے زیادہ مجموعی منافع اور قبل از ٹیکس منافع پوسٹ کیا۔کمپنی اور اس کے کاممری بریوری کمپنی کو فروری 1861 میں ایک پبلک لمیٹڈ فرم کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔کمپنی الکوحل ، ایریٹڈ اور منرل واٹر، کھانے کی مصنوعات کے ساتھ ساتھ شیشے کی بوتلیں اور جار تیار اور فروخت کرتی ہے۔ کمپنی اس وقت تین ڈویژن چلاتی ہے۔مستقبل کا نقطہ نظرآنے والے مہینوں میں شرح مبادلہ کے اتار چڑھا واور بلند افراط زر کی وجہ سے بے مثال چیلنجز اور غیر یقینی صورتحال موجود ہے۔ غیر متوقع اقتصادی ماحول کے پیش نظر، کمپنی کی انتظامیہ اپنے حصص یافتگان کے لیے بہترین ممکنہ قیمت پہنچانے کی کوشش میں چوکس رہتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

پاکستان کے صنعتی شعبے نے رواں مالی سال پہلی...

مالی سال 2023-24 کے ایک امید افزا آغاز میں، صنعتی منظر نامے نے پہلی سہ ماہی میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.48 فیصد کی قابل تعریف نمو دیکھی۔تازہ ترین اقتصادی اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مختلف شعبوں نے اس اضافے میں اپنا حصہ ڈالا ہے، جس میں کان کنی سہ ماہی پیداوار میں قابل ذکر 2.15 فیصد توسیع کے ساتھ آگے ہے۔مثبت رفتار کی تصدیق سہ ماہی صنعتی نگرانی سے ہوتی ہے، جو مالی سال 24 کی پہلی سہ ماہی کے دوران بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ کے شعبے میں 0.68فیصدکی نمو کی نشاندہی کرتی ہے۔ یہ بنیادی صنعتوں میں مضبوط کارکردگی کا اشارہ دیتا ہے جو معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔کان کنی اور کھدائی کی صنعت ایک کلیدی کھلاڑی کے طور پر ابھری، جس نے سہ ماہی پیداوار کے اعداد و شمار کی بنیاد پر 2.15فیصد نمو ظاہر کی۔ یہ ترقی اس شعبے کی لچک اور اسٹریٹجک ترقی کا ثبوت ہے۔ کان کنی کی مصنوعات کے نکالنے اور پروسیسنگ نے مجموعی اقتصادی اضافے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ایک متوازی نوٹ پر، تعمیراتی صنعت کا نقطہ نظر امید افزا ہے، اشارے ترقی کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔ سیمنٹ کی پیداوار، جو کہ ایک اہم تعمیراتی جزو ہے، نے گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں 15.38فیصد کا خاطر خواہ اضافہ دیکھا ہے۔ دیگر تعمیراتی اشاریوں نے بھی مثبت رجحانات دکھائے، جس سے اقتصادی منظر نامے میں صنعت کی پوزیشن مزید مضبوط ہوئی۔بجلی کی پیداوار اور تقسیم، گیس کی تقسیم اور پانی کی فراہمی میں 0.08 فیصد کے معمولی اضافے کے باوجود یہ شعبہ معاشی رفتار کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

یوٹیلیٹیز تک قابل اعتماد رسائی مختلف صنعتوں اور شعبوں کے ہموار کام کے لیے بنیادی ہے۔تاہم 2.20فیصد کی منفی شرح نمو کے ساتھ لوہے اور اسٹیل کے شعبے کو معمولی دھچکے کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے باوجود، مجموعی صنعتی فریم ورک کے اندر دیگر اشاریوں کی مثبت کارکردگی سے اس کمی کے اثرات کو کم کیا گیا۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے، سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایک سینئر ماہر معاشیات شاہد جاوید نے کہا کہ یہ اہم صنعتوں میں ایک مضبوط کارکردگی کی تجویز کرتا ہے جو ہمارے اقتصادی فریم ورک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔ تعمیراتی شعبے میں مثبت رفتار، خاص طور پر سیمنٹ کی پیداوار میں 15.38 فیصد اضافہ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی کا اشارہ دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی پیداوار اور تقسیم، گیس کی تقسیم اور پانی کی فراہمی میں معمولی 0.08 فیصد اضافے کے باوجود دیگر صنعتوں کو برقرار رکھنے میں اس شعبے کے کردار کو زیادہ نہیں سمجھا جا سکتا۔ مختلف اقتصادی سرگرمیوں کے ہموار کام کے لیے قابل اعتماد افادیت بہت ضروری ہے۔اسٹیٹ بینک کے ماہر معاشیات نے زور دیا کہ لوہے اور اسٹیل کے شعبے میں 2.20 فیصد کی منفی نمو نے تشویش پیدا نہیں کی۔ اس کمی کے پیچھے کارفرما عوامل کا تجزیہ کرنا اور ان سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی بنانا ضروری ہے۔ اس کے باوجود، دیگر اشاریوں میں مثبت کارکردگی کے کم کرنے والے اثرات ہمارے صنعتی منظر نامے کی متنوع نوعیت کی عکاسی کرتے ہیں۔جب ہم آنے والی سہ ماہیوں کو نیویگیٹ کرتے ہیں، پالیسی سازوں اور صنعت کے اسٹیک ہولڈرز کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ مثبت رجحانات سے فائدہ اٹھائیں، چیلنجوں سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دیں۔ فیصلہ سازی اور اسٹریٹجک منصوبہ بندی آگے بڑھ رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

محکمہ جنگلی حیات کی گلیات میں کارروائی، نایا...

محکمہ جنگلی حیات خیبر پختونخوا نے نے مری کے علاقے گلیات میں کارروائی کرتے ہوئے دکان سے مختلف نایاب جانوروں کی کھالیں برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ محکمہ وائلڈ لائف خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ضبط کی گئی اشیا میں بھوری لومڑی کی کھال کی 23 پٹیاں، کالی لومڑی کی کھال کی پٹی اور ایک سفید فاکس فرکی پٹی بھی شامل ہیں۔ ترجمان محکمہ جنگلی کے مطابق نایاب بلیوں کی دوکھالیں، مختلف جانوروں کی کھال سے بنی 5 ٹوپیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ ترجمان وائلڈ لائف نے بتایا کہ کارروائی کے دوران مختلف جانوروں کی کھال سے تیار لیڈیز ہینڈ بیگ بھی ضبط کرلیے گئے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق دکان سے ضبط کی گئی اشیا کراچی سے لائی گئی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ کا ہوٹلوں اور پلازوں کی چھتوں...

لاہور ہائیکورٹ نے سموگ پر قابو پانے کیلئے ہوٹلوں اور پلازوں کی چھتوں پر پودے لگانے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی سموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت عالیہ نے ہوٹلوں اور پلازوں کی چھتوں پر پودے لگانے کا حکم دیتے ہوئے محکمہ ماحولیات اور پی ایچ اے کو مل کر لائحہ عمل طے کرنے کی ہدایت کر دی۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ چین سے ماحولیات کا وفد پاکستان آ رہا ہے جس پر عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو چین کے ماحولیات کے وفد سے جوڈیشل واٹر کمیشن کے ممبران کی ملاقات کرانے کی ہدایت کر دی۔ دوران سماعت جسٹس شاہد کریم نے ایس پی ٹریفک سے استفسار کیا کہ کیا کم عمر ڈرائیور پر مقدمات درج ہو رہے ہیں؟ جس پر ایس پی ٹریفک نے جواب دیا کہ پہلے مقدمات درج کر رہے تھے اب مقدمات درج نہیں ہو رہے۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ اگر آپ مقدمات درج کر رہے ہوں تو یہ افسوسناک بات ہے، آپ جرمانہ بڑھا دیں مقدمات درج کرنا زیادتی ہے۔ بعدازاں عدالت نے سموگ کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

پشاور ہائیکورٹ، پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری ک...

پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف رہنما آفتاب عالم ایڈووکیٹ کی گرفتاری کے معاملے پر ایس پی کینٹ کو طلب کر لیا، جبکہ جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیے کہ پولیس کہہ رہی ہے، ہم نے گرفتار نہیں کیا، تو کیا جنات یا فرشتوں نیگرفتار کیا۔ جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد کی عدالت میں لاجبرخان ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ لاجبر خان ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ آفتاب عالم کو عدالت کے احاطہ سے گرفتار کیا گیا، عدالت نے آج پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے آفتاب عالم کیس کا ریکارڈ منگو الیا، اور جسٹس شکیل احمد نے ہدایت دی کہ آفتاب عالم کو عدالت میں پیش کر دیں۔ بعد ازاں، پشاور پولیس نے آفتاب عالم ایڈووکیٹ کو ہائی کورٹ میں پیش کر دیا۔ سکندر ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ جن مقدمات میں گرفتار کیا گیا، آفتاب عالم کو ان میں ضمانت مل چکی، اب پولیس کہہ رہی ہیکہ غلط فہمی ہوئی،کسی مقدمے میں مطلوب نہیں۔ جسٹس شکیل نے ریمارکس دیے کہ احاطہ عدالت سیگرفتاری پرآپ نے توہین عدالت کیس کیوں نہیں کی۔ جسٹس وقار احمد نے استفسار کیا کہ ایک وکیل کو احاطہ عدالت سے کیوں گرفتار کیا، ملک میں کونسا قانون رائج کرنا چاہتے ہیں۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اگرپولیس کارروائی نہیں کرتی تویہ سسٹم کہیں اورچلاجائیگا، جس پر جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیے کہ ایک غلط چیز کا دفاع نہ کریں پھر جنگل کا قانون بن جائے گا، ایک وکیل عدالت آتا ہے اور آپ تگڑے بن کرگرفتار کرتے ہیں۔ جسٹس شکیل نے کہا کہ پولیس کہہ رہی ہے، ہم نے گرفتار نہیں کیا، تو کیا جنات یا فرشتوں نے گرفتار کیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے ایس پی کینٹ کو طلب کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

توہین عدالت کیس، پی ٹی آئی کی درخواست پر الی...

پاکستان تحریک انصاف کی پارٹی سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر شائع نہ کرنے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں دائر توہین عدالت کی درخواست پر الیکشن کمیشن آف پاکستان سے جواب طلب کرلیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی پارٹی سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر شائع نہ کرنے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے قاضی انور ایڈووکیٹ اور شاہ فیصل الیاس ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ کارروائی کے دوران عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس سے جواب طلب کرلیا۔ پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرکے 16 جنوری تک جواب طلب کیا ہے ۔ واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر شائع کرنے کا حکم دیا تھا جو شائع نہ کرنے پر پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

آئی ایم ایف پروگرام کی تمام شرائط پر پورا ات...

نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی تمام شرائط پر پورا اتر رہے ہیں۔ جمعہ کو اسلام آباد میں این سی جی سی ایل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ آج کا دن پاکستان کیلئے انتہائی اہم ہے، این سی جی سی ایل پروگرام کا آغاز میرے لئے قابل فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایز کیلئے پاکستان کی پہلی خصوصی کریڈٹ گارنٹی کمپنی متعارف کرا دی، این سی جی سی ایل مالیاتی اداروں کے ساتھ مل کر مارکیٹ میں کریڈٹ کی دستیابی یقینی بنائے گی۔ ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کا مجموعی پرائیویٹ کریڈٹ 5.2 فیصد ہے، انقلابی اقدام کا مقصد چھوٹے کاروباروں کے لئے سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

راولپنڈی،ایک روز کے دوران 2 مبینہ پولیس مقاب...

راولپنڈی میں ایک روز کے دوران دو مبینہ پولیس مقابلوں میں چھ ڈکیت ہلاک ہوگئے ۔ ریس کورس کے علاقے میں میں مبینہ پولیس مقابلے میں بیرون ملک سے آنے والے شہریوں کو لوٹنے والے گینگ کے چارڈکیت مارے گئے،ملزمان سے ڈکیتی کے دوران قتل کئے گئے برطانوی شہری کا لیپ ٹاپ اوردیگراشیا برآمد کرلی گئیں۔ پولیس کے مطابق گینگ ڈکیت وارداتوں کے دوران پولیس یونیفارم استعمال کرتے تھے، ہلاک ملزم احمد خان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث و ریکارڈ یافتہ ہے، ملزمان نے بیرون ملک کینیڈا سے آئے ایک شہری کے ساتھ بھی واردات کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

باجوڑ میں گاڑی پر بم دھماکا، 2 افراد زخمی

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل اتمانخیل علیزئی ڈاگ میں گاڑی پر بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔ خیبر پختونخوا پولیس نے بتایا کہ دھماکا قبائلی رہنما میاں حضرت گل نامی شخص پر ہوا ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے خار ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

انٹربینک میں ڈالر کی قدرمیں 36 پیسے کی کمی،ا...

آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی قسط کی منظوری کے بعد روپے کی ڈالر کے مقابلے میں قدر میں بہتری دیکھی گئی ۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں کاروباری روزکے آخری روز ڈالرکی قدرمیں36 پیسے کی کمی دیکھی گئی ۔انٹربینک میں ڈالر 281 روپے سے نیچے آگیا، کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 75 پیسے پر پہنچ گیا ۔ گزشتہ روز ڈالر 281 روپے 11 پیسے پر بند ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

آئی ایم ایف سے قسط منظوری کا مارکیٹ پرمثبت ا...

آئی ایم ایف سے معاشی جائزے اور قسط منظوری کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات دیکھا گیا ، 65 ہزارپوائنٹس کی اہم حدبحال ہوگئی۔ کاروبار کے آغاز سیہی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ 100 انڈیکس 585 پوائنٹس بڑھکر65200 پوائنٹس پرپہنچ گیا،گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ کاروبار کے اختتام پر 64 ہزار 617 پوائنٹس بند ہوئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

لاہور،گھر میں آگ لگنے سے کمسن بچی جاں بحق، 2...

 بادامی باغ کے علاقے میں گھر میں آتشزدگی سے ایک بچی جاں بحق جبکہ 2 افراد جھلس گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاری اڈا کے قریب بادامی باغ کے علاقے میں گھر میں آگ لگنے سے تین سالہ کمسن بچی جاں بحق جبکہ دو افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق بچی کی نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، زخمیوں میں 70 سالہ محمد جاوید اور 12 سالہ غلام دستگیر شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ گھر میں کوئلے جلائے ہوئے تھے جس کی وجہ سے گھر میں لگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

ٹریفک حادثات میں ڈرائیور سمیت 2 افراد جاں بح...

 پنجاب میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں ڈرائیور سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 15 سے زائد شدید زخمی ہو گئے ۔ ٹریفک کا پہلا حادثہ قصور میں ہوا جہاں تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہو کر روہی نالے میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور دم توڑ گیا جبکہ 15 مسافر شدید زخمی ہو گئے، ریسکیو ٹیم نے لاش اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ادھر چشتیاں میں ٹریکٹر ٹرالی اور کار میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ تیسرا حادثہ بورے والا میں پیش آیا جہاں دھند کے باعث ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہو گئی، حادثے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

خیبرپختونخوا،رمضان المبارک کے احترام میں میٹ...

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور نے مارچ میں شیڈول میٹرک کے امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔ پشاوربورڈ کے مطابق خیبرپختونخوا میں میٹرک کے امتحانات ایک ماہ کیلئے 18 اپریل تک ملتوی کردیئے گئے ہیں جو پہلے 14 مارچ کو ہونے تھے۔ بی آئی سی ای پی کے چیئرمین پروفیسر نصر اللہ خان یوسفزئی نے بتایا کہ طلبہ اور والدین کے اصرار پر ماہ رمضان کے تقدس کے پیش نظر امتحانی شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ صوبے کے تمام بورڈ چیئرمینز کے اجلاس میں کیا گیا۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق حکومت نے بورڈ کو رمضان کے دوران امتحانات منعقد نہ کرنے کی ہدایت کی تھی لہذا حکم کی تعمیل کرتے ہوئے امتحانات کے شیڈول پر نظر ثانی کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں