• Columbus, United States
  • |
  • ٢١ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | پاکستان

بینچ کی عدم دستیابی ،سپریم کورٹ میں لگنے وال...

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سیبینچ کی عدم دستیابی کے باعث تمام مقدمات ڈی لسٹ کر دئیے گئے ۔ جمعرات کو رجسٹرار سپریم کورٹ آفس کی جانب سے مقدمات ڈی لسٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق سپریم کورٹ پاکستان میں جمعرات کو کسی بھی مقدمے کی سماعت نہیں ہو ئی ۔ بینچ کی عدم دستیابی کے باعث مقدمات ڈی لسٹ کئے گئے ہیں، قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے مختلف مقدمات کی سماعت کرنا تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پولیو کا خاتمہ کسی فرقے کا نہیں بلکہ قومی مس...

وزیراعظم کے معاون خصوصی اور پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ کسی فرقے کا نہیں بلکہ قومی مسئلہ ہے۔ اپنے ایک بیان میں علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں، انسداد پولیو کیلئے علما کرام کی رہنمائی بھی درکار ہے، گزشتہ دنوں ایک عرب ملک نے پولیو کا سرٹیفکیٹ ساتھ لانے کا کہا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ میڈیا کا بھی فرض ہے کہ وہ پولیو کے بارے میں آگاہی فراہم کرے۔ دوسری جانب گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ اس سال حج کو ہر قسم کی کرپشن سے پاک کرنے کا کہہ دیا ہے، ڈالر نیچے آنے سے حج کے اخراجات ایک لاکھ روپے کم ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ منفی پروپیگنڈا کر رہے تھے کہ حج کی درخواستیں نہیں آرہیں، تمام آرگنائزیشنز سے کہا ہے کہ اس سال حج کو ہر قسم کی کرپشن سے پاک کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خیبرپختونخوا، سوشل میڈیا کے ذریعے دہشتگردی پ...

خیبرپختونخوا کے محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی )نے رواں سال دہشتگردی پھیلانے والیسوشل میڈیا اکانٹس کے خلاف کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی۔ سی ٹی ڈی دستاویز کے مطابق ایپکس کمیٹی فیصلوں کے تناظر میں دہشتگردی پھلانے والے اکاونٹس کیخلاف کارروائیاں کی گئیں۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ 3 ہزار سوشل میڈیا اکاونٹس پی ٹی اے، ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ کے ساتھ شیئر کییگئے اور سی ٹی ڈی سوشل میڈیا ڈیسک کے رسپانس پر پی ٹی اے نے 2560 اکاونٹس بلاک کردیے۔ دستاویز کے مطابق رواں سال 23 ٹارگٹس کا ڈیٹا متعلقہ ریجنل دفاتر کو ارسال کیا اور سی ٹی ڈی پنجاب نے 15 ٹارگٹ کا ڈیٹا سی ٹی ڈی کے پی کے ساتھ شیئر کیا۔ دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ سوشل میڈیا ڈیسک نے77 آن لائن اسلحہ ڈیلرز کا ڈیٹا سینئر پولیس افسران کے ساتھ شیئرکیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گلشن جمال کراچی میں پانی کی عدم فراہمی پر وا...

سندھ ہائیکورٹ نے گلشن جمال میں پانی کی سپلائی نہ کرنے سے متعلق درخواست پر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور ڈائریکٹر کنٹونمنٹ بورڈ فیصل سمیت دیگر سے جواب طلب کرلیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو گلشن جمال میں پانی کی سپلائی نہ کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے مقف اختیار کیا کہ پانی ایک بنیادی ضرورت ہے اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو پانی فراہم کریں۔ علاقے میں پانی نہ آنے کی وجہ سے رہائشی ٹینکر سروس کو ہر ماہ ہزاروں روپے دیکر پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔ گلشن جمال کے رہائشی افراد ٹیکس ادا کرتے ہیں اور پھر بھی ان لوگوں کو پانی نہیں ملتا۔ متعلقہ حکام کو حکم دیا جائے کہ وہ علاقے کے لئیے نئی پانی کی لائن فراہم کریں تاکہ اس مسئلے کا سد باب ہوسکے۔ انہوں نے دلائل دیے کہ کے ایم سی کا علاقہ ہو یا پھر کنٹونمنٹ کا سب علاقوں میں پانی فراہم کرنے کی ذمہ داری واٹر بورڈ کی ہوتی ہے۔ علاقہ مکین کئی سالوں سے پانی نا آنے کی وجہ سے شدید مشکلات سے دو چار ہیں۔ محتسب اعلی کو بھی اس حوالے سے شکایت کی گئی تھی لیکن پھر متعلقہ حکام نے مسئلے کو حل نہیں کیا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ جلد سے جلد اس مسئلہ کو حل کروائیں تاکہ رہائشیوں کی مشکلات ختم ہوسکے۔عدالت نے کراچی واٹر سیوریج بورڈ اور ڈائریکٹر کنٹونمنٹ بورڈ فیصل سمیت دیگر سے 25 جنوری کو جواب طلب کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب ،دھند کے باعث مختلف حادثات میں خواتین...

دھند کی وجہ سے گاڑیاں ٹکرانے اور دوسرے حادثے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 42 افراد زخمی ہو گئے۔ جہلم میں جی ٹی روڈ پر چونگی نمبر پانچ کے قریب دھند کی وجہ سے 10 گاڑیاں ٹکرا گئیں، حادثے کے نتیجے میں 30 مسافر زخمی ہوئے جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، حادثے کے باعث جی ٹی روڈ بھی بند کر دی گئی۔ ادھر شیخوپورہ میں ہرن مینار کے قریب شدید دھند کے باعث مسافر وین الٹ گئی، حادثے میں 4 خواتین سمیت 12 مسافر زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گرد...

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق رات گئے ابا شہید چیک پوسٹ پر تقریبا 15 دہشت گردوں نے حملہ کیا تاہم پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔ حکام کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیے گئے ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری چیک پوسٹ کی طرف روانہ ہوگئے جبکہ پاک فوج کی کیو آر ایف موقع پر پہنچ گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور سمیت پنجاب میں شدید دھند سے پروازوں کا...

لاہور سمیت پنجاب میں شدید دھند کا راج برقرار ہے,دھند سے پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوگیا۔ ترجمان پی آئی اے کیمطابق صورتحال کے پیش متعددپروازیں منسوخ اورکئی پروازوں کا رخ دوسرے شہروں کی جانب موڑدیا گیا ہے،جبکہ متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ لاہور،ملتان اور سیالکوٹ سے آپریٹ پروازیں متاثر ہوئیں،کم حد نگاہ اوردھند میں شدت کے باعث فضائی آپریشن میں دشواری کا سامنا ہے، پی آئی اے کی پرواز پی کے 185 کو منسوخ کر دیا گیا۔ لاہور سے کوالالمپور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 898 بھی منسوخ کردی گئی ،جدہ سے لاہور آنے والی ایئربلیو کی پرواز پی اے 471 بھی اڑان نہ بھر سکی ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور،ملتان اور سیالکوٹ کی پروازیں منسوخ، تبدیل یا تاخیر کا شکارہو سکتی ہیں،مسافراپنی پروازکے بارے میں معلومات پی آئی اے کال سینٹر سے حاصل کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غیرقانونی افغانیوں کی واپسی جاری، مزید 1175...

پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 27 دسمبر کو مزید ایک ہزار 175 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والوں میں 391 مرد، 251 خواتین اور 533 بچے شامل ہیں۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 27 دسمبر تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 50 ہزار 920 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔ افغانستان روانگی کیلئے 95 گاڑیوں میں 123 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کراچی سمیت دیگر شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی جن کی وجہ سے سمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی، تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلا جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کرپشن کے الزامات،اسد قیصر، عاطف خان اور شہرا...

نیب خیبرپختونخوا نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت سابق صوبائی وزرا شہرام ترکئی اور عاطف خان کو طلب کرلیا۔ نیب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور پی ٹی آئی کے 2 سابق وزرا شہرام ترکئی اور عاطف خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 جنوری کو طلب کیا ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سابق وزرا اور سابق سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف مردان صوابی روڈ کی تعمیر میں بے ضابطگیوں کی شکایات موصول ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق عاطف خان کے خلاف سپورٹس اینڈ ٹورازم کے پراجیکٹس میں وسیع پیمانے پر کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی شکایات ہیں جس کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نیب نے متعلقہ شکایات پر باقاعدہ تحقیقات کی ہدایت کردی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 10 پیسے پر پہنچ گ...

ادھر انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ کاروبار کے دوران انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 10 پیسے پر پہنچ گیا ۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 20 پیسے پر بند ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ریکارڈ گراوٹ کے بعد سٹاک مارکیٹ میں زبردست ت...

بڑی مندی کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی بہتری۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 800 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ 61 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال ہوگئی۔ سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 61 ہزار 671 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شاہ محمود قریشی کی عدالت میں پیشی کے پیش نظر...

شاہ محمود قریشی کی عدالت میں پیشی کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور ضلع پولیس کی بھاری نفری جوڈیشل کمپلیکس کے باہر تعینات کر دی گئی ۔ صحافیوں کو بھی جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے سے روک دیا گیا ۔ واضح رہے کہ منگل کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کی رہائی کے روبکار جاری کیے تھے تاہم انہیں اڈیالہ جیل میں تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کردیا گیا تھا۔ شاہ محمود قریشی کو نقص امن کے تحت 15 روز کے لیے اڈیالہ جیل میں نظر بند کیا گیا تھا بعدازاں بدھ کو انکی نظر بندی کے احکامات واپس لیے گئے تو راولپنڈی پولیس نے انہیں جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کا معاشی ماڈل ناکارہ، ترقی کے فوائد...

ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی ماڈل ناکارہ ہوچکا ہے۔ عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ معاشی ترقی کے فوائد اشرافیہ تک محدود ہیں، پاکستان اپنے ساتھی ملکوں سے پیچھے رہ گیا ہے۔ ورلڈ بینک کا مزید کہنا ہے کہ غربت میں ہوئی کمی پھر بڑھنے لگی ہے، ماضی میں ہوئی غربت میں خاطر خواہ کمی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے این او سیز کا مق...

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے این او سیز کا مقررہ مدت میں اجرا یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعلی پنجاب نے الفلاح بلڈنگ میں سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر کا دورہ کیا، ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے قائم برق رفتار ون ونڈو آپریشن کا جائزہ لیا۔ محسن نقوی نے بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر میں قائم صوبائی و وفاقی محکموں کے کاونٹرز کا معائنہ کیا اور عملے سے گفتگو کی۔ وزیراعلی پنجاب نے سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے این او سیز کا مقررہ مدت میں اجرا یقینی بنانے کی ہدایت کی اور ون ونڈو آپریشن کے پورے نظام کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہ پنجاب حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہے جس کا مقصد سرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے، 20 صوبائی و وفاقی محکمے ایک چھت تلے خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ نگران وزیراعلی نے مزید کہا کہ فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور ملتان میں بھی بزنس فیسیلیٹیشن سنٹرز فنکشنل کئے جا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صرف شریف برادران ہی ملک کو مسائل سے نکال سکت...

 پاکستان مسلم لیگ(ن) اوورسیز کے صدر چوہدری عبد الرحمان نے کہا ہے کہ صرف شریف برادران ہی ملک کو مسائل سے نکال سکتے ہیں اس لئے پاکستانی عوام الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کو کامیاب کرائیں تاکہ ترقی کا سفر دوبارہ شروع ہو سکے اور غریب عوام کو باعزت طریقے سے دو وقت کی روٹی مل سکے، الیکشن مہم کے لئے سمندر پار پاکستانیوں کی بڑی تعداد پاکستان جائے گی،عیسائی برداری پاکستان کا اثاثہ ہے ،گزشتہ روز یہاں کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عبد الرحمان نے کہا کہ اقلیتیں پاکستان کا اثاثہ ہیں اور انہیں پاکستان میں وہی عزت اور حقوق دیے جاتے ہیں جو عام شہری کو حاصل ہیں، قیام پاکستان میں بھی اقلیتی برادری کا اہم کر دار ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی،بے روزگاری اور غربت کے خاتمے کا پلان صرف مسلم لیگ (ن) کے پاس ہے اور میاںنواز شریف ہی ملک کو مسائل سے نکالیں گے ، اس میں کوئی شک نہیں کہ مسلم لیگ(ن) اس وقت ملک کی مقبول ترین جماعت ہے لیکن عوام کو چاہیے کہ وہ 8فروری کو مسلم لیگ(ن) کو ووٹ دیں تاکہ ملک کو مسائل سے نکالا جا سکے،انہوں نے کہا کہ نواز شریف جب بھی وزیر اعظم بنے ملکی معیشت مضبوط ہوئی اور غریب کو اس حق ملا لیکن بد قسمتی سے ان کو اپنی مدت پوری نہیں کرنے دی گئی جس کہ وجہ سے آج ہم پیچھے چلے گئے ہیں، ملک کی معاشی صورتحال انتہائی خطرناک ہے جبکہ غریب سے جینے کا حق چھین لیا گیا ہے ، بڑی تعداد میں لوگ ملک چھوڑ رہے ہیں،نواز شریف ایک بار پھر پاکستان کو ایشئین ٹائیگر بنائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہانگ کانگ میں پی ایل اے گیریژن کے دستوں کی م...

ہانگ کانگ(شِنہوا) چین کی پیپلز لبریشن آرمی(پی ایل اے) کے ہانگ کانگ گیریژن کی زمینی، بحری اور فضائی افواج کے اہلکاروں نے مشترکہ گشت میں حصہ لیا، جس میں تیز رفتار منصوبہ بندی، ہنگامی ردعمل، خصوصی صورتحال سے نمٹنے اور مشترکہ آپریشنزکے لیے فوجیوں کی جنگی صلاحیت کی تربیت پرخصوصی  توجہ دی گئی۔ مشترکہ گشت میں ہائی موبلٹی انفنٹری، بحری جہاز، ہیلی کاپٹر اور مسلح افواج کے دیگر یونٹ شامل تھے، جو حقیقی جنگی حالات میں انجام دیے گئے۔ تربیت میں کمانڈ پوسٹیں، بحری اور فضائی گشت، انٹرسیپشن اینڈ ویریفکیشن ، آرمی اور فضائی گشت اور میدان جنگ میں ریسکیو سرگرمیاں شامل تھیں،جس سے فوجیوں کی منصوبہ بندی، کمانڈ اور مشترکہ کارروائیوں کی صلاحیت کو مؤثر طریقے سے بہتر کیا گیا۔

 
۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں زلزلہ متاثرین کے لیے 11 ہزارعارضی گھ...

جی شی شان(شِنہوا) چین کے شمال مغربی صوبے گانسو کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں نقل مکانی کرنے والوں کو پناہ فراہم کرنے کے لیے مجموعی طور پر11ہزارعارضی مکانات تعمیر کیے گئے ہیں۔

زلزلہ ریسکیو کے مقامی ہیڈکوارٹر کے مطابق  صوبے میں زلزلہ زدگان کی پناہ  کے لیے 15ہزارایسے مکانات تعمیر کیے جارہے ہیں، جن کے مکانات ایک ہفتہ قبل آنے والے 6.2 شدت کے زلزلے میں تباہ یا جزوی تباہ ہو گئے تھے، زلزلے کے نتیجے میں سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ متاثرہ رہائشی فی الحال بہترسہولیات کے ساتھ پری فیب گھروں میں منتقل ہو رہے ہیں۔ 

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ہیبے۔ لالٹین۔ تہوار

چین کے شمالی صوبے ہیبے کے شہرشنگتائی کے ڈونگ شان ژاوٹاؤن شپ میں ایک ورکشاپ میں لالٹینیں خشک کی جارہی ہیں۔(شِنہوا)

 
۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-ہیبے - دیوار چین -سیزن-فضائی نظارہ

فضاسے لی گئی اس تصویرمیں چین کےشمالی صوبے  ہیبے کی لوان پھنگ کاؤنٹی میں دیوارِعظیم کے جنشان لنگ حصے میں خزاں کے مناظر کو دکھایا گیا ہے۔(شِنہوا)

 
۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-گانسو-جی شی شان-زلزلہ-عارضی مکانات-تعمیر

چین کے شمال مغربی صوبے گانسو کے شہرجی شی شان کے ایک قصبے میں زلزلہ متاثرین کے لیے عارضی گھرتعمیر کیے گئے ہیں۔(شِنہوا)

 
۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین -جیو چھوان -موسمیاتی سیٹلائٹس-لانچ

چین کے شمال مغرب میں واقع جیو چھوان سیٹلائٹ لانچ سنٹرسے موسمیاتی سیٹلائٹس کو خلا میں روانہ کیاجارہا ہے۔(شِنہوا)

 
۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیڈا-رچمنڈ-باکسنگ ڈے-شاپنگ

کینیڈاکے شہررچمنڈ میں باکسنگ ڈے پرایک اسٹورکے باہر خریدار قطار میں کھڑے ہیں۔(شِنہوا)

 
۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان کے روایتی کھیل،بزکشی کے مقابلے کاب...

کابل (شِنہوا) افغانستان کے روایتی کھیل،بزکشی کے مقابلے بدھ کو کابل میں شروع ہوگئے،سینکڑوں تماشائی ان مقابلوں کو دیکھنے کے لیے میدان میں موجود ہیں۔

کابل شہر کے نواحی علاقے یکہ توت میں منعقد ہونے والے قومی کھیل بزکشی کے مقابلوں میں ملک بھر سے 13 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ، جیتنے والی ٹیم اور اس کے ٹیم لیڈر کو نقد رقم اور مختلف قسم کے انعامات سے نوازا جائے گا۔

10 دن تک جاری رہنے والے اس کھیل میں گھڑ سوار بچھڑے کی لاش کو پکڑ کر میدان میں مخصوص دائرے میں ڈالنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔

اس موقع پر افغانستان کے فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس کے ڈائریکٹر جنرل مولوی احمد اللہ واثق نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک میں  بزکشی کے روایتی کھیل سمیت ہر قسم کے کھیلوں کی حمایت جاری رکھے گی

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے شہر شینژین میں شہری فضائی ٹریفک کو سی...

شینژین (شِنہوا) چین کے جنوبی شہر شینژین میں خودکارمسافرطیاروں کے لیے شہری فضائی ٹریفک مرکز کھولا گیا ہے جس نے گزشتہ روز سے  شہری ایئر ٹریفک بزنس شروع کر دیاہے۔

شہری ایئر ٹریفک کا مرکز، ضلع باؤآن میں واقع ہے، جس میں ایک ایپرن اور ایک ہینگر کے ساتھ 4ہزار500  مربع میٹر زمین پر کمانڈ اینڈ ڈسپیچ سنٹر بھی شامل ہے۔

شہری ایئر ٹریفک کا مرکز کم اونچائی والی شہری فضائی نقل و حرکت (یو اے ایم ) کے کاروبار کو سپورٹ کرے گا، جس میں مستقبل میں سیاحت، سائنس اور ٹیکنالوجی کے منصوبوں اور سائنسی مقبولیت  کی تعلیم کے لیے یو اے ایم کے سفرکی شمولیت وسیع ہونے کا امکان ہے۔

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ماؤ ژے دونگ کے مخطوطات کی چار ہزار دس اشیاء...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے مرکزی آرکائیوز نے کامریڈ ماؤ ژے دونگ کی 130ویں سالگرہ کے موقع پر آنجہانی رہنما کے مخطوطات کی چار ہزار دس اشیاء کو عوام کے لیے کھول دیا ہے۔

ماؤ کے کھولے گئے مخطوطات میں مختلف ادوار کا متنوع مواد شامل ہے، جس میں مضامین، ہدایات، تشریحات، ٹیلی گرام، تقریری خاکے، خطوط، تبصرے، نظمیں اور نوشتہ جات شامل ہیں، جو آزادی کے لیے آنجہانی رہنما کی چینی قوم کی تجدید اور آزادی اور خوشی کے لیے تاریخی کوششوں کو جامع طور پر ظاہر کرتے ہیں۔

عوام  گزشتہ روز سے اپنے شناختی کارڈ، ورک سرٹیفکیٹ یا دیگر متعلقہ دستاویزات پیش کر کے سینٹرل آرکائیوز میں کھولے گئے آرکائیوز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دوسری چائنہ انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو کی ت...

بیجنگ (شِنہوا)  دوسری چائنہ انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو (سی آئی ایس سی ای) کی تیاریاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔

چائنہ کونسل برائے فروغ بین الاقوامی تجارت کے ترجمان ژانگ شِن نے بدھ کو بتایا کہ دوسری سی آئی ایس سی ای 26 سے 30 نومبر 2024 تک منعقد ہوگی جس میں شرکت کے لیے ایک سو سے زائد ملکی اور بین الاقوامی اداروں نے ارادہ ظاہر کیا ہے۔

پہلی سی آئی ایس سی ای رواں سال 2 دسمبر کو بیجنگ میں اختتام پذیر ہوئی تھی، جس کے نمائشی بوتھز کو سمارٹ گاڑیوں، ماحول دوست زراعت، صاف توانائی، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور صحت مند طرز زندگی سمیت مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیاتھا۔

ژانگ نے کہا کہ دوسری سی آئی ایس سی ای میں دیگر صنعتوں میں سپلائی چینزکے نمائشی بوتھس کو شامل کرنے کی کوشش کی جائے گی، جس سے کاروباری اداروں کے لیے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی اعلیٰ مقننہ نے سالانہ اجلاس میں پیش ک...

بیجنگ (شِنہوا) چینی قانون سازوں نے نیشنل پیپلزکانگریس (این پی سی) کے رواں سال کے سالانہ اجلاس میں پیش کی جانے والی تمام 8ہزار314 تجاویزکو فیڈ بیک کے ساتھ نائیبین کو بھیجتے ہوئے نمٹادیا۔

14ویں این پی سی کے پہلے اجلاس کی تجاویز، تنقیدی آرا اور بیانات کے حل پر خصوصی توجہ سے متعلقہ رپورٹ گزشتہ روز این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے جاری اجلاس میں پیش کی گئی۔

تمام تجاویز میں سے، تقریباً 46.5 فیصد ترقی کے نئے ماڈل کی تشکیل کو تیز کرنے اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو آگے بڑھانے سے متعلق تھیں۔ تقریباً 15.9 فیصد لوگوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے اور 11.9 فیصد سائنس اور تعلیم کے ذریعے ملک کو متحرک کرنے اور جدت پر مبنی مہم کے لیے مضبوط افرادی قوت تیار کرنے سے متعلق تھیں۔

رپورٹ کے مطابق، تقریباً 60 فیصد تجاویز این پی سی کے نائبین نے اپنی تحقیق، معائنہ، سمپوزیم اور ذاتی دوروں کی بنیاد پر تجویز کی تھیں۔

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چائنہ شپ بلڈنگ انڈسٹری کمپنی کے سابق چیئرمین...

شنگھائی(شِنہوا) چین میں چائنہ شپ بلڈنگ انڈسٹری کمپنی لمیٹڈ (سی ایس آئی سی) کے سابق چیئرمین ہو وین منگ کو رشوت ستانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں 13 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

شنگھائی کی اول انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ کے فیصلے کے مطابق، ہو پر 50لاکھ  یوآن کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے  اور رشوت سے حاصل ہونے والی تمام غیر قانونی رقم اوردیگر اشیا برآمد کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرادی گئی۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ہونے 2001 اور 2020 کے درمیان سرکاری اداروں میں اپنے سابقہ عہدوں کا فائدہ اٹھایا اور وہ متعلقہ اداروں اور افراد کو پراجیکٹ کنٹریکٹنگ، کاروباری تعاون، اثاثہ جات کے حصول، عملے کی ترقی اور ڈپازٹس کی وصولی میں مدد کرنے کے  مجرم پائے گئے۔ ہو نے اس  کے بدلے میں 5کروڑ98لاکھ 60ہزار یوآن (تقریباً 84لاکھ 30ہزار ڈالر) سے زیادہ کی رقم اور قیمتی سامان لیا۔

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے بیماریوں سے بچاؤ اور کنٹرول کے لیے ر...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی ریاستی کونسل کے جنرل آفس نے  اعلیٰ معیار کے مطابق بیماریوں سے بچاؤ اور کنٹرول  کے لیے رہنما ہدایات جاری کی ہیں۔

دستاویز میں 2030 تک بیماریوں سے بچاؤ اور کنٹرول کے نظام کے قیام کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جو مربوط فوجی اور سویلین کوششوں کے ساتھ بیماریوں کی روک تھام اور علاج کو یکجا کرے گا اور اس حوالے سے معاشرے میں مجموعی ہم آہنگی پیدا کرے گا۔

اس  نظام میں بیماریوں پر قابو پانے کے اداروں اور مختلف بیماریوں سے بچاؤ اور علاج کی خصوصی سہولیات کو مرکزی اہمیت دی جائے گی اور طبی ادارے اس کی معاونت کریں گے ، نچلی سطح کے طبی و صحت کے اداروں کو اس کی بنیاد کے طور پر قائم کیا جائے گا۔

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یمن ۔ صنعا۔ حوثی ۔ بحیرہ احمر ۔ جہاز ۔ حملہ

یمن ، صنعا میں حوثی گروپ کی جاری کردہ ایک ویڈیو سے حاصل کردہ تصویر میں حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ سرائے کو بیان دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)

 
۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ نان چھانگ ۔ ہانگ ژو ۔ تیزرفتار ریلوے ۔...

چین ، مشرقی خطے میں ہانگ ژو ۔ نان چھانگ تیزرفتار ریلوے لائن سے ایک تیز رفتار ٹرین پویانگ جھیل کے عظیم پل سے گزررہی ہے۔ (شِنہوا)

 
۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ ۔ غزہ - رفح ۔ اسرائیل ۔ فضائی حمل...

غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں اسرائیلی فضائی حملے کے بعد لوگ نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ (شِنہوا)

 
۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ شان ڈونگ ۔ وی فانگ ۔ پتنگ صنعت

چین، مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر وی فانگ کے ضلع فانگ ژی کے  گاؤں وانگ جیا ژوآنگ ژی میں واقع ایک پتنگ ساز کارخانے کی  ورکشاپ میں خواتین محنت کش پتنگ تیار کررہی ہیں۔ (شِنہوا)

 
۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیلاروس۔ منسک ۔ نیا سال ۔ تقریب

بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں نئے سال کے استقبال کے لئے منعقدہ ایک تقریب میں لوگ رقص کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

 
۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آسٹریلیا میں طوفانی بارشوں سے 8 افراد ہلاک ،...

سڈنی (شِنہوا) آسٹریلیا میں کرسمس اور باکسنگ ڈے پر ملک کے جنوب مشرقی ساحل پر طوفانی بارش میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک لاپتہ ہے۔

کوئنز لینڈ میں مورٹن بے علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاش اور امدادی سرگرمیوں کے اختتام ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 6 ہو گئی تھی۔

ریاستی پولیس کے قائم مقام چیف سپرنٹنڈنٹ اینڈریو پیلوٹو نے بتایا کہ پائلٹو نے کشتی الٹنے کے المناک واقعے کی تازہ ترین تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ باکسنگ ڈے کی شام 5 بجکر 30 منٹ پر ویلنگٹن پوائنٹ کے نزدیک گرین آئی لینڈ میں مورٹن بے پر ایک بہت بڑا طوفان آیا تھا اس طوفان میں ایک 39 فٹ لمبی موٹر کشتی الٹ گئی۔

انہوں نے بتایا کہ اس کشتی میں 11 مرد سوار تھے جو اپنے سالانہ ماہی گیری سفر پر تھے۔

ان میں سے 8 کو اسپتال منتقل کردیا تھا جنہیں کوئی جان لیوا زخمی نہیں آئے تھے۔  گزشتہ 18 گھنٹے کے دوران پانی سے 3 لاشیں نکالی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہوا  کی رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد تھی جو مورٹن بے کے لئے بہت خوفناک صورتحال تھی۔

کوئنز لینڈ کی پولیس کمشنر کترینہ کیرول نے ایک الگ پریس کانفرنس میں دریائے جمپی علاقے میں پیش آئے ایک اور واقعے کی اطلاع دی۔ اس حادثے میں 3 خواتین سیلابی پانی میں بہہ گئی تھیں۔

انہوں نے تصدیق کی کہ ایک خاتون زندہ بچ گئی ایک مردہ پائی گئی جبکہ ایک ابھی تک لاپتہ ہے۔

کیرول نے مزید کہا کہ راچڈیل کے جنوبی علاقے سے بھی ایک 9 سالہ لڑکی کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی تھی تاہم رات کو اس کی لاش مل گئی۔

پیر کو گولڈ کوسٹ میں درخت گرنے سے 50 سالہ خاتون ہلاک ہوگئی تھی۔

ریاست وکٹوریہ میں تعطیلات کے دوران شدید آندھی اور سیلاب کا انتباہ جاری کیا گیا تھا جس میں 2 ہلاکتوں کی اطلاع ملی تھی۔

سیلاب کی اطلاع کے بعد منگل کو مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے کے بعد بوچان میں کیو روڈ پر ہنگامی خدمات کو طلب کیا گیا تھا۔

سیلابی پانی کم ہونے کے بعد تلاش کے کام میں جائے وقوع سے ایک خاتون کی لاش ملی تھی۔

گزشتہ صبح کرینگال علاقے رسک روڈ پر ایک نجی پراپرٹی پر درخت کی شاخیں گرنے سے 44 سالہ شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا تھا۔

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یورپی کمپنیاں چینی مارکیٹ کو خیرباد نہیں کہی...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں یورپی یونین ایوان تجارت کے صدر جینز اسکیلنڈ نے کہا ہے کہ یورپی کمپنیاں چین کو خیرباد کہنے کی دوڑ میں شامل نہیں اور ہمارے زیادہ تر رکن ادارے چینی مارکیٹ سے وابستگی رکھنے کے بارے میں پرعزم ہیں۔

شِنہوا کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ سست عالمی اقتصادی ترقی، کمزور طلب اور غیرمستحکم جغرافیائی سیاسی ماحول کے سبب کچھ ادارے سپلائی چینز کو مختلف خطوط پر استوار کرنے پر غور کررہے ہیں تاہم چین سے باہر سرگرمیوں کی منتقلی ایک معمول کی بات ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی مارکیٹ مستحکم، امکانات سے بھرپور اور قابل بھروسہ ہے۔

انہوں نے کہ چین عالمی ویلیو چینز کا ایک لازمی حصہ ہے اس لئے اگر آپ چین میں موجود نہیں ہیں تو آپ بنیادی طور پر ایک اہم عالمی موجودگی سے محروم ہیں۔

انہوں نے  کہا کہ چین یورپی کاروبار کی ایک اہم منڈی ہے اس لئے یقینی طور پر یہاں موجودگی ضروری ہے۔

انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ غیر ملکی کاروبار کو راغب کرنے کے لئے چین کو منفرد حیثیت حاصل ہے اور چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے جس کے پاس ایک بڑی منڈی کے ساتھ ساتھ اعلیٰ معیار اور تکنیکی فوائد موجود ہیں۔

ایسکلنڈ کی رائے میں چین اعلی صلاحیت کے ساتھ ایک مسابقتی مارکیٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کہتے آئے ہیں کہ چین یورپی اداروں کے لئے ایک فٹنس سینٹر کی مانند ہے کیونکہ آپ کا  تکنیکی اعتبار سے بہتر چینی اداروں کے ساتھ مقابلہ ہے اور مارکیٹ کو اپنی بہترین اور جدید ترین ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے لئے واقعی سخت محنت کی ضرورت ہے۔

ایسکلنڈ نے کہا کہ چینی اداروں کے پاس اختراع کی اعلیٰ صلاحیت موجود ہے وہ نئی صنعتوں کو ترقی دینے اور صنعتی رہنمائی کے لئے سخت محنت کررہی ہیں۔ ماحول دوست ٹیکنالوجی ایک ایسا شعبہ ہے جس میں چین کے پاس آگے بڑھنے کی بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے۔

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یورپی کمپنیاں چینی مارکیٹ کو خیرباد نہیں کہی...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں یورپی یونین ایوان تجارت کے صدر جینز اسکیلنڈ نے کہا ہے کہ یورپی کمپنیاں چین کو خیرباد کہنے کی دوڑ میں شامل نہیں اور ہمارے زیادہ تر رکن ادارے چینی مارکیٹ سے وابستگی رکھنے کے بارے میں پرعزم ہیں۔

شِنہوا کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ سست عالمی اقتصادی ترقی، کمزور طلب اور غیرمستحکم جغرافیائی سیاسی ماحول کے سبب کچھ ادارے سپلائی چینز کو مختلف خطوط پر استوار کرنے پر غور کررہے ہیں تاہم چین سے باہر سرگرمیوں کی منتقلی ایک معمول کی بات ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی مارکیٹ مستحکم، امکانات سے بھرپور اور قابل بھروسہ ہے۔

انہوں نے کہ چین عالمی ویلیو چینز کا ایک لازمی حصہ ہے اس لئے اگر آپ چین میں موجود نہیں ہیں تو آپ بنیادی طور پر ایک اہم عالمی موجودگی سے محروم ہیں۔

انہوں نے  کہا کہ چین یورپی کاروبار کی ایک اہم منڈی ہے اس لئے یقینی طور پر یہاں موجودگی ضروری ہے۔

انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ غیر ملکی کاروبار کو راغب کرنے کے لئے چین کو منفرد حیثیت حاصل ہے اور چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے جس کے پاس ایک بڑی منڈی کے ساتھ ساتھ اعلیٰ معیار اور تکنیکی فوائد موجود ہیں۔

ایسکلنڈ کی رائے میں چین اعلی صلاحیت کے ساتھ ایک مسابقتی مارکیٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کہتے آئے ہیں کہ چین یورپی اداروں کے لئے ایک فٹنس سینٹر کی مانند ہے کیونکہ آپ کا  تکنیکی اعتبار سے بہتر چینی اداروں کے ساتھ مقابلہ ہے اور مارکیٹ کو اپنی بہترین اور جدید ترین ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے لئے واقعی سخت محنت کی ضرورت ہے۔

ایسکلنڈ نے کہا کہ چینی اداروں کے پاس اختراع کی اعلیٰ صلاحیت موجود ہے وہ نئی صنعتوں کو ترقی دینے اور صنعتی رہنمائی کے لئے سخت محنت کررہی ہیں۔ ماحول دوست ٹیکنالوجی ایک ایسا شعبہ ہے جس میں چین کے پاس آگے بڑھنے کی بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے۔

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ویتنام کی سرحد سے متصل چینی شہر ڈونگ شِنگ ری...

نان ننگ(شِنہوا)چین کےجنوبی  گوانگشی ژوانگ خود مختار علاقے میں چین اور ویتنام کی سرحد پر واقع شہر ڈونگ شِنگ بدھ کو ایک نئی ریل لائن کے افتتاح کے ساتھ چین کے قومی ریلوے نیٹ ورک سے منسلک ہو گیا۔

چائنہ سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق ڈونگ شنگ کو فانگ چھینگ گانگ سے ملانے والی نئی ریلوے لائن 47 کلومیٹر طویل ہے اور اس پر رفتار کی حد 200 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ یہ لائن دوہرے مقاصد کے لیے استعمال کی جائے گی جس میں مسافروں اور مال برداری کی سروس شامل ہے۔

نئی ریلوے لائن کی تعمیر مارچ 2019 میں شروع ہوئی جو دونوں شہروں کے درمیان سفر کے وقت کو 19 منٹ تک کم کر دے گی۔

ریل کا راستہ ان علاقوں سے گزرتا ہے جس میں سالانہ2 ہزار ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوتی ہے جس نے اس کی تعمیر کو تکنیکی طور پر پیچیدہ بنایا۔ اس میں سمندر کے اوپر 7.5 کلومیٹر طویل ہائی سپیڈ ریلوے پل بھی شامل ہے، جو گوانگ شی میں اپنی نوعیت کا پہلا پل ہے۔

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ویتنام کی سرحد سے متصل چینی شہر ڈونگ شِنگ ری...

نان ننگ(شِنہوا)چین کےجنوبی  گوانگشی ژوانگ خود مختار علاقے میں چین اور ویتنام کی سرحد پر واقع شہر ڈونگ شِنگ بدھ کو ایک نئی ریل لائن کے افتتاح کے ساتھ چین کے قومی ریلوے نیٹ ورک سے منسلک ہو گیا۔

چائنہ سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق ڈونگ شنگ کو فانگ چھینگ گانگ سے ملانے والی نئی ریلوے لائن 47 کلومیٹر طویل ہے اور اس پر رفتار کی حد 200 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ یہ لائن دوہرے مقاصد کے لیے استعمال کی جائے گی جس میں مسافروں اور مال برداری کی سروس شامل ہے۔

نئی ریلوے لائن کی تعمیر مارچ 2019 میں شروع ہوئی جو دونوں شہروں کے درمیان سفر کے وقت کو 19 منٹ تک کم کر دے گی۔

ریل کا راستہ ان علاقوں سے گزرتا ہے جس میں سالانہ2 ہزار ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوتی ہے جس نے اس کی تعمیر کو تکنیکی طور پر پیچیدہ بنایا۔ اس میں سمندر کے اوپر 7.5 کلومیٹر طویل ہائی سپیڈ ریلوے پل بھی شامل ہے، جو گوانگ شی میں اپنی نوعیت کا پہلا پل ہے۔

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی ریاستی کونسل کا کئی عہدیداروں کی تقرر...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی ریاستی کونسل نے  کئی عہدیداروں کی تقرری اور برخواستگی کا اعلان کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق لیو سوشے کو نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کا نائب سربراہ، لو لئے کو پیپلز بینک آف چائنہ کا ڈپٹی گورنر، وو ہائی پھنگ کو کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن کا نائب سربراہ، مینگ یانگ کو اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار مارکیٹ ریگولیشن کا  نائب سربراہ ، فو وان جن کو نیشنل فنانشل ریگولیٹری ایڈمنسٹریشن کا نائب سربراہ، اور لی لومنگ کو نائب وزارتی سطح پر ٹسنگ ہوا یونیورسٹی کا صدرمقرر کیا گیا ہے۔

مینگ یانگ کو سٹیٹ کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے عہدے سے ہٹا دیا گیا جبکہ لیو گو چھیانگ کو پیپلز بینک آف چائنہ کے ڈپٹی گورنر، لو لی کو اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کے نائب سربراہ اور وانگ شی چھن کو ٹسنگ ہوا یونیورسٹی کے صدر کے عہدے سے ہٹا یا گیا ہے۔

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی مین لینڈ نے جنگ کے خطرے پر لائی چھنگ تی...

بیجنگ(شِنہوا)چینی مین لینڈ  نے چین کے تائیوان خطے کے نائب رہنما لائی چھنگ تی کے آبنائے پار جنگ کے خطرے پرتبصروں کی مذمت کی ہے۔

ریاستی کونسل تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان چھن بن ہوا نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ "تائیوان کی آزادی" کے حصول کا مطلب جنگ ہے۔

چھن نے یہ بات لائی کے حالیہ دعوے کے جواب میں کہی  جس میں لائی نے کہا تھا کہ اگر وہ تائیوان کے لیڈر منتخب ہو جاتے ہیں تو آبنائے تائیوان میں جنگ کے امکانات کم ہوں گے۔

چھن نے کہا کہ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے حکام سختی سے "تائیوان کی آزادی" کے موقف پر قائم ہیں، جس سے آبنائے میں کشیدہ اور غیر مستحکم صورتحال میں اضافہ ہوا ہے اور تائیوان کو جنگ کے دہانے کی طرف دھکیل دیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایک چین اصول کو برقرار رکھنا بین الاقوامی برادری کا مشترکہ اتفاق رائے ہے جبکہ "تائیوان کی آزادی" کی مخالفت اور امن کا تحفظ آگے بڑھنے کا صحیح راستہ ہے۔

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا ایک امریکی ادارے اور دو افراد کے خلاف...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے امریکی انٹیلی جنس ڈیٹا کمپنی خارون اور دو افراد کے خلاف جوابی اقدام  کا اعلان کرتے ہوئے امریکہ پر زور دیا کہ وہ چین کو بدنام کرنا بند کردے۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق امریکا نے حال ہی میں سنکیانگ  کے بارے میں انسانی حقوق کی سالانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے چین کے 2 عہدیداروں اور 3 اداروں پر پابندیاں عائد کردی تھیں جبکہ چین نے کہا کہ وہ اس کا بھرپور جواب دے گا۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے روز مرہ بریفنگ میں اس رپورٹ کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ رپورٹ جاری کرکے امریکہ نے ایک بار پھر سنکیانگ سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائیں اور نام نہاد انسانی حقوق کا حوالہ دیتے ہوئے چینی عہدیداروں اور اداروں پر غیر قانونی طریقے سے پابندیاں عائد کیں۔ یہ اقدام چین کے اندرونی امور میں سنگین مداخلت اور عالمی و تعلقات کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے جبکہ اس اقدام کا مقصد چین کو بدنام کرنا اور متعلقہ چینی عہدیداروں اور اداروں کے قانونی حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچانا ہے۔

ماؤ نے کہا کہ ہم اس اقدام کی سختی سے مخالفت اور شدید مذمت کرتے ہیں اور اس پر امریکہ سے سخت احتجاج  بھی کیا گیا ہے۔

ماؤ نے کہا کہ چین کے انسداد غیرملکی پابندیوں کے قانون تحت امریکی انٹیلی جنس ڈیٹا کمپنی خارون کے خلاف جوابی اقدام کیا جائے گا جس نے طویل عرصے سے سنکیانگ سے متعلق حساس معلومات جمع کی ہیں اور خارون کے ڈائریکٹر انویسٹی گیشن ایڈمنڈ شو اور سینٹر فار ایڈوانسڈ ڈیفنس اسٹڈیز کی سابق محقق نکول مورگریٹ نے سنکیانگ سے متعلق امریکہ کی غیر قانونی پابندیوں کے لیے خود ساختہ ثبوت مہیا کئے۔

ماؤ نے مزید کہا کہ ان دونوں افراد کے چین میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ چین میں خارون اور ان دو افراد کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں منجمد کردی جائیں گی چین میں تنظیموں اور افراد کو ان کے ساتھ کسی بھی قسم کے لین دین اور تعاون سے روک دیا جائے گا۔

ماؤ نے کہا چین ایک بار پھر امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ چین کو بدنام کرنا بند کردے ،چینی عہدیداروں اور اداروں پر یکطرفہ غیرقانونی پابندیاں ختم کرے اور ویغور جبری مزدوری روک تھام قانون جیسے غلط قوانین پر عملدرآمد ترک کردے۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ نے اپنا رویہ تبدیل نہیں کیا تو چین پیچھے نہیں ہٹے گا اور اس کا بھرپور جواب دے گا۔

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا ایک امریکی ادارے اور دو افراد کے خلاف...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے امریکی انٹیلی جنس ڈیٹا کمپنی خارون اور دو افراد کے خلاف جوابی اقدام  کا اعلان کرتے ہوئے امریکہ پر زور دیا کہ وہ چین کو بدنام کرنا بند کردے۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق امریکا نے حال ہی میں سنکیانگ  کے بارے میں انسانی حقوق کی سالانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے چین کے 2 عہدیداروں اور 3 اداروں پر پابندیاں عائد کردی تھیں جبکہ چین نے کہا کہ وہ اس کا بھرپور جواب دے گا۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے روز مرہ بریفنگ میں اس رپورٹ کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ رپورٹ جاری کرکے امریکہ نے ایک بار پھر سنکیانگ سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائیں اور نام نہاد انسانی حقوق کا حوالہ دیتے ہوئے چینی عہدیداروں اور اداروں پر غیر قانونی طریقے سے پابندیاں عائد کیں۔ یہ اقدام چین کے اندرونی امور میں سنگین مداخلت اور عالمی و تعلقات کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے جبکہ اس اقدام کا مقصد چین کو بدنام کرنا اور متعلقہ چینی عہدیداروں اور اداروں کے قانونی حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچانا ہے۔

ماؤ نے کہا کہ ہم اس اقدام کی سختی سے مخالفت اور شدید مذمت کرتے ہیں اور اس پر امریکہ سے سخت احتجاج  بھی کیا گیا ہے۔

ماؤ نے کہا کہ چین کے انسداد غیرملکی پابندیوں کے قانون تحت امریکی انٹیلی جنس ڈیٹا کمپنی خارون کے خلاف جوابی اقدام کیا جائے گا جس نے طویل عرصے سے سنکیانگ سے متعلق حساس معلومات جمع کی ہیں اور خارون کے ڈائریکٹر انویسٹی گیشن ایڈمنڈ شو اور سینٹر فار ایڈوانسڈ ڈیفنس اسٹڈیز کی سابق محقق نکول مورگریٹ نے سنکیانگ سے متعلق امریکہ کی غیر قانونی پابندیوں کے لیے خود ساختہ ثبوت مہیا کئے۔

ماؤ نے مزید کہا کہ ان دونوں افراد کے چین میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ چین میں خارون اور ان دو افراد کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں منجمد کردی جائیں گی چین میں تنظیموں اور افراد کو ان کے ساتھ کسی بھی قسم کے لین دین اور تعاون سے روک دیا جائے گا۔

ماؤ نے کہا چین ایک بار پھر امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ چین کو بدنام کرنا بند کردے ،چینی عہدیداروں اور اداروں پر یکطرفہ غیرقانونی پابندیاں ختم کرے اور ویغور جبری مزدوری روک تھام قانون جیسے غلط قوانین پر عملدرآمد ترک کردے۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ نے اپنا رویہ تبدیل نہیں کیا تو چین پیچھے نہیں ہٹے گا اور اس کا بھرپور جواب دے گا۔

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے چار موسمیاتی سیٹلائٹس خلاء میں بھیج د...

جیوچھوان (شِنہوا)چین نےشمال مغربی  جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے چار موسمیاتی سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیے ہیں۔

تیان مو-1 موسمیاتی کونسٹیلیشن سے تعلق رکھنے والے مصنوعی سیاروں کو بدھ کی سہ پہر 2 بجکر 50 منٹ (بیجنگ ٹائم)پر کوائی ژ و-1 اے کیریئر راکٹ کے ذریعے لانچ خلاء میں بھیجا گیا جو مقررہ مدار میں داخل ہو چکے ہیں۔

یہ بنیادی طور پر کمرشل موسمیاتی ڈیٹا کی خدمات فراہم کرنے کے لیے استعمال ہوں گے۔

یہ کوائی ژ و-1 اے راکٹوں کا 24 واں پرواز مشن تھا۔

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ایپیک میں اہم اور کثیر الجہتی کردار ادا...

بنکاک (شِنہوا) فیڈریشن آف تھائی انڈسٹریز (ایف ٹی آئی) کے وائس چیئرمین مونٹری مہاپلرک پونگ نے کہا کہ دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت اور سب سے بڑے ترقی پذیر ملک کی حیثیت سے چین ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون (ایپیک) اور وسیع تر معاشی انضمام میں اہم اور کثیر الجہتی کردار ادا کر رہا ہے۔

شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ایپیک کے تمام 21 ارکان اختلافات دور کرتے ہوئے مشترکہ بنیاد تلاش کرکے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرسکتے ہیں۔

مونٹری ایپیک کاروباری مشاورتی کونسل میں تھائی لینڈ کے متبادل رکن بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایپیک کا قیام  30 برس قبل ہوا تھا اور یہ اپنے قیام کے بعد سے ایشیا بحرالکاہل خطے میں ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے۔ مشترکہ مقاصد حاصل کرنے کے لیے ایپیک کی معیشتوں کے درمیان ایسی مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں جس میں مساوات، پائیداری اور مواقع کو فروغ دیا جائے۔

مونٹری نے کہا کہ معیشتیں چاہے بڑی، چھوٹی یا درمیانے درجے کی ہوں ہمیں ایپیک میں مل جل کام کرنا چاہیئے۔ ہمارے پاس دنیا کی معیشتوں کو ایک ساتھ آگے بڑھانے میں اس وقت تک کافی گنجائش ہے جب تک ہم اسے بہتر بنانے کی خواہاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین ایپیک ایجنڈے پر فعال طریقے سے عملدرآمد کررہا ہے اور خطے میں اپنے ترقیاتی مواقع میں سب کو حصہ دار بنارہا ہے جبکہ  بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) سے چین نے ایشیا بحرالکاہل ممالک کی مشترکہ ترقی کی قوت کو یکجا کردیا ہے۔

مونٹری نے بی آر آئی کو ایک اہم منصوبے قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد ایشیا بحرالکاہل خطے اور اس سے آگے رابطے و اقتصادی تعاون بہتر بنانا ہے۔ اس میں شریک ممالک میں معاشی ترقی کے فروغ کی صلاحیت بھی موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین ۔ تھائی لینڈ ریلوے کی تعمیر مکمل ہونے پر تھائی معیشت اور نقل و حمل کی ترقی میں نئی رفتار پیدا ہوگی۔

تھائی لینڈ کے اعلیٰ کاروباری مشیر نے کہا کہ تھائی لینڈ کے لئے رابطے  بی آر آئی کا صرف ایک حصہ ہوسکتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ ڈیجیٹل رابطے نہ صرف بڑی کارپوریشنوں بلکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کو بھی طویل مدت تک فائدہ پہنچائیں گے اور اس سے ہر ایک کو مواقع ملیں گے۔

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سیاسی پاگل پن چین ۔ امریکہ تعلقات کے لئے نقص...

بیجنگ (شِنہوا)امریکہ کے قومی سلامتی ادارے کے ایک سابق جنرل قونصل نے کہا ہے کہ  کچھ امریکی سیاست دان چین کے بارے میں  غلط فہمیوں کا شکار ہیں اور عجیب و غریب اور غیر منطقی بیانات سے خوف پھیلا رہے ہیں جن کا مقصد  اپنی قومی سالمیت کے تحفظ کے نام پر چین کو بدنام کرنا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل میں امریکی قومی سلامتی ادارے کے ایک سابق جنرل قونصل کے حوالے سے شائع ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے تقریباً ہر امریکی کے خلاف ڈوزیئر تیار کرسکتا ہے جس سے ہماری قومی سالمیت کو شدید خطرہ لاحق ہوسکتاہے۔ اس طرح کے بیانات بے بنیاد، سنسنی خیز اور بالکل غیرذمہ دارانہ ہیں۔

ان بیانات کا مقصد چین کو نقصان پہنچانا ہے۔ یہ بیان امریکی سینیٹر رک اسکاٹ کے اس سے بھی زیادہ مضحکہ خیز دعویٰ کے کچھ عرصے بعد سامنے آیا ہے جس میں  انہوں نے 6 دسمبر کو امریکی وزیر تجارت جینا ریمونڈو کو لکھے گئے ایک خط میں چین سے درآمد شدہ لہسن سے امریکی قومی سالمیت کو لاحق خطرے کی تحقیقات کی درخواست کی تھی۔ یہ دعویٰ ناقابل فہم اور اور چین کے بارے میں کچھ امریکی عہدیداروں کا سیاسی پاگل پن ظاہر کرتے ہیں۔

حالیہ برسوں میں امریکہ نے چین کو ہدف بنانے کے لیے قومی سالمیت کا غلط استعمال کیا ہے۔ امریکہ نے افواہیں پھیلانے اور گمراہ کن سوچ کے تحت بغیر کسی ٹھوس ثبوت انسانی حقوق اور امریکی قومی سالمیت کے تحفظ کے بہانے چینی کمپنیوں اور افراد پر پابندیاں عائد کیں۔

وال اسٹریٹ جرنل کی تازہ ترین رپورٹ اس کی ایک اور مثال ہے کیونکہ اس میں چین کو "خطرے" کے طور پر یا اس کے طرز عمل کو پیش کرتے ہوئے  کثرت سے " ہوسکتا ہے" اور " خیال کیا جاتا ہے" جیسے الفاظ استعمال کئے گئے ہیں جو اس قیاس آرائی کو واضح کرتے ہیں۔

حقیقت یہ ہے کہ امریکہ دنیا کی سب سے بڑی ہیکنگ سلطنت کا نمائندہ ہے اور سب سے بڑا عالمی سائبر چور ہے۔امریکی حکومت نے دوسرے ممالک کے خلاف بڑے پیمانے پرمنظم اور بغیر کسی امتیاز سائبر جاسوسی کی ہے۔

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں کام کے مقامات پر بہترحفاظتی اقدامات...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے حالیہ برسوں میں کام کے مقامات پر بہتر اور مستحکم حفاظتی تدابیر کا معیار اپنایا ہے جس کی بدولت کام کی جگہ پر ہونے والے حادثات اور اس سے متعلقہ ہلاکتیں کم ہوئی ہیں۔

یہ بات نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کے جاری اجلاس میں پیش کی گئی ایک رپورٹ میں کہی گئی۔ این پی سی کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے کام کی جگہ پر حفاظتی قانون کے نفاذ کو جانچنے کے لیے پہلے معائنہ ٹیمیں بھیجی تھیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2018 سے 2022 تک کام کی جگہ پر ہونے والے حادثات اور اس سے متعلقہ ہلاکتوں کی کل تعداد میں پچھلے پانچ سالوں کے مقابلے میں بالترتیب 80.8 فیصد اور 51.4 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

بڑے اور سنگین حادثات کی سالانہ اوسط تعداد پچھلے پانچ سالوں میں 37.6 سے کم ہو کر 2018 سے 2022 کی مدت میں 16.2 رہ گئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند سالوں کے دوران 9 لاکھ سے زیادہ پوشیدہ  مسائل کی نشاندہی کر کے ان کی اصلاح کی گئی جبکہ ملک بھر میں 900 سے زائد کوئلے کی کانوں اور 8 ہزار 604 دیگر کانوں کو مرحلہ وار ختم کیا گیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حفاظتی خطرات کو کم کرنے کے لیے 1 ہزار 143 خطرناک کیمیکل پیداواری اداروں کو منتقل یا تبدیل کیا گیا ہے۔

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے مشرقی خطے میں نئی تیزرفتار ریلوے سے س...

نان چھانگ (شِنہوا) چین کے مشرقی خطے میں مشہور سیاحتی مقامات کو جوڑنے والی ایک نئی تیز رفتار ریلوے مکمل طور پر فعال ہوگئی ہے جس سیاحت اور دیگر صنعتوں میں ترقی کو فروغ ملے گا۔

چینی صوبہ آنہوئی کے شہر ہوانگ شان اور صوبہ جیانگ شی کے شہر نان چھانگ کو ملانے والے حصے کی تکمیل کے بعد ہانگ ژؤ۔ نان چھانگ تیز رفتار ریلوے اب مکمل طور پر فعال ہوگئی ہے۔ اس کی تعمیر میں پانچ برس لگے ہیں۔ ہانگ ژؤ۔ نان چھانگ تیز رفتار ریلوے کی مجموعی لمبائی 560 کلومیٹر ہے۔

ہانگ ژو۔ ہوانگ شان سیکشن نے 2018 کے اختتام پر کام شروع کیا تھا۔ اس سیکشن پرٹرین کی رفتار 250کلومیٹرفی گھنٹہ جبکہ ہوانگ شان۔ نان چھانگ سیکشن پر 350 کلومیٹرفی گھنٹہ ہے۔

یہ ریلوے روٹ سیاحت کے پرکشش مقامات سے مالا مال خطے سے گزرتا ہے جس میں قدرتی جھیلیں، پہاڑ، قدیم دیہات اور چینی مٹی کے برتن اور چائے کے باغات جیسے ثقافتی خزانے موجود ہیں۔

اعلیٰ سطح کے 9 قومی سیاحتی مقامات جیسے یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ میں مغربی جھیل اور ہوانگ شان پہاڑ کے علاوہ عالمی شہرت یافتہ "پورسلین صدرمقام " جینگ ڈی ژین، 4 اے درجہ بندی میں شامل 70 خوبصورت  مقامات اس ریلوے لائن کے ساتھ موجود ہیں جو ملک کے سیاحتی جائزہ نظام میں دوسری سب سے زیادہ تعداد ہے۔

تیزرفتار ریلوے چینی مسافروں کا نقل و حمل میں ایک ترجیحی انتخاب بن چکی ہے۔ چین میں نومبر کے اختتام تیز رفتار ریلوے نیٹ ورک 43 ہزار 700 کلومیٹر رقبے پر پھیل چکا  ہے۔

 
۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صدرشی کی ثقافتی وراثت و ترقی پر تقریر کے رہن...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ کی ثقافتی وراثت اور ترقی سے متعلق اجلاس میں تقریر کے رہنما اصولوں کا تفصیلی مطالعہ کرنے اور ان پر عمل درآمد پر مبنی کتاب شائع کر دی گئی ہے۔

صدی شی نے 2 جون 2023 کو اجلاس میں شرکت کے دوران ایک اہم تقریر کی تھی۔

یہ کتاب تقریر کے رہنما اصولوں کے مطالعہ اور ان پر عمل درآمد کے حوالے سے پیپلز ڈیلی میں شائع ہونے والی خبروں پر مبنی ہے۔

پیپلز پبلشنگ ہاؤس کی طرف سے شائع کردہ یہ کتاب اب  چین بھر میں شِنہوا بک سٹور کے آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہے۔

 
۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نومبر میں چین کے صنعتی منافع میں 29.5 فیصد ا...

بیجنگ (شِنہوا)چین کی بڑی صنعتی فرموں کے نومبر میں منافع میں گزشتہ سال کی اسی مدت کی نسبت 29.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

چینی قومی ادارہ شماریات کے بدھ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق سال کے پہلے 11 مہینوں میں کم سے کم 2 کروڑ یوآن (تقریباً 28 لاکھ 20  ہزار ڈالر) کی سالانہ کاروباری آمدنی  کی حامل بڑی صنعتی فرموں کا منافع 69 کھرب80 ارب یوآن تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال کی نسبت 4.4 فیصد کم ہے تاہم  نومبر میں کمی کی  اس شرح میں سال کے  پہلے 10 مہینوں  کی نسبت  3.4 فیصد کمی ہوئی ہے۔

 
۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں