• Columbus, United States
  • |
  • ٢١ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | پاکستان

چین نے بی ڈی ایس -3 خدمات میں اضافہ کے لئے ن...

شی چھانگ (شِنہوا) چین نے بی ڈو-3 نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم (بی ڈی ایس-3) کے لیے دو نئے سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیئے ہیں۔ یہ سیٹلائٹس جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ مرکز سے کامیابی کے ساتھ  خلا میں روانہ کئے گئے۔

بی ڈو سسٹم کا 57 واں اور 58 واں سیٹلائٹ صبح 11 بجکر 26 منٹ (بیجنگ وقت ) پر لانگ مارچ 3 بی کیریئر راکٹ اور اس کے بالائی حصے سے منسلک یوآن ژینگ-1 (ایکسپیڈیشن-1)  کے ذریعے خلاء میں بھیجے گئے۔

بی ڈی ایس -3 کو باضابطہ طور پر دنیا بھر میں سیٹلائٹ نیویگیشن خدمات مہیا کرنے کی ذمہ داری سپرد کرنے کے بعد یہ زمین کے درمیانے مدار (ایم ای او) میں بھیجے گئے پہلے سیٹلائٹ ہیں۔ اپنے مدار میں داخل ہونے اور مدار میں آزمائش مکمل کرنے کے بعد انہیں بی ڈو نظام سے منسلک کردیا جائے گا۔

بی ڈو بیڈو نظام کے گزشتہ ایم ای او سیٹلائٹس کی نسبت خلا میں بھیجے گئے نئے سیٹلائٹس میں مختلف امور کی کارکردگی اور صلاحیت کو بہتر بنایا گیا ہے جس میں عالمی مختصر پیغامات کی مواصلاتی صلاحیت ، آن بورڈ اٹامک کلاک ٹیکنالوجی اور ذہین پے لوڈ شامل ہیں۔

وہ بی ڈو نظام کی پائیداری اور خدمات کی صلاحیتیں بہتر بنانے کے علاوہ اگلی نسل کے بی ڈی ایس سیٹلائٹس کی ترقی کی بنیاد بھی رکھیں گے۔

یہ لانگ مارچ سیریزکیریئر راکٹس کا 504 واں مشن تھا۔

سیٹلائٹ اور اسے لانچ کرنے والا راکٹ بالترتیب چائنہ اکیڈمی آف اسپیس ٹیکنالوجی (سی اے ایس ٹی) اور چائنہ اکیڈمی آف لانچ وہیکل ٹیکنالوجی کے تیار کردہ ہیں جبکہ یہ دونوں ادارے چائنہ ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کا حصہ ہیں۔ 

بی ڈی ایس کے ڈپٹی چیف ڈیزائنر شئے جون نے بتایا کہ یہ دونوں سیٹلائٹ بی ڈو کے عالمی مختصر پیغامات کی مواصلاتی صلاحیت مؤثر طریقے سے بڑھانے، عالمی سطح پر اس کے نیویگیشن سگنلز کے تحفظ کی نگرانی کو بہتر بنانے کے علاوہ دیگر کئی امور میں اہم کردار ادا کریں گے۔

چین نے 31 جولائی 2020 کو بی ڈی ایس کو باضابطہ طور پر کام کی اجازت دی تھی جس کے بعد بی ڈی ایس 3 نے عالمی صارفین کو خدمات مہیا کرنا شروع کردی تھی۔ اس سے چین دنیا بھر میں تیسرا ملک بن گیا ہےجس کے پاس ایک آزاد عالمی نیویگیشن سیٹلائٹ نظام موجود ہے۔

 
۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے امریکہ کے نیشنل ڈیفنس اتھارائزیشن ایک...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ  اسکی مخالفت کے باوجود امریکہ نے مالی سال 2024 کے لیے نیشنل ڈیفنس اتھارائزیشن ایکٹ منظور کرکے اس پر دستخط کردیئے ہیں جس میں چین مخالف مواد شامل ہے جبکہ چین اس کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کی مخالفت کرتا ہے اور اس نے امریکہ کو اپنے سنجیدہ نوعیت کے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان  ماؤننگ نے روزمرہ بریفنگ کے دوران میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ یہ قانون چین کے اندرونی امور میں مداخلت اور تائیوان کے ساتھ امریکی فوجی تعاون کی ترغیب دیتا ہے۔ یہ ایک چین اصول اور  چین اور امریکہ کے مابین تین مشترکہ اعلامیوں کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ "تائیوان کی آزادی" کی حمایت نہ کرنے کی اپنی قیادت کے وعدے کی پاسداری کرنے کے ساتھ ساتھ  تائیوان پر ہیراپھیری بند کرے اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام خطرے میں نہ ڈالے۔

ترجمان ماؤ نے کہا کہ یہ قانون چین کو ایک خطرے کے طور پر پیش کرتا ہے، چینی کمپنیوں پر دباؤ ڈالتا اور چین۔ امریکہ عام اقتصادی، تجارتی اور عوام کے درمیان تبادلوں کو محدود کرتا ہے جو کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔

امریکہ کو اپنی سرد جنگ کی ذہنیت اور نظریاتی تعصب ترک کرنے اور تجارت و دیگر شعبوں میں چین۔ امریکہ تعاون کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

ماؤ نے کہا کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ سان فرانسسکو سربراہ اجلاس کے اہم نتائج اور مشترکہ سمجھ بوجھ کے لیے چین کے ساتھ ملکر کام کرے۔ اگر امریکہ اس قانون کے ساتھ آگے بڑھنے پر اصرار کرتا ہے تو چین اپنی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے سخت اور ٹھوس اقدامات کرے گا۔

 
۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے امریکہ کے نیشنل ڈیفنس اتھارائزیشن ایک...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ  اسکی مخالفت کے باوجود امریکہ نے مالی سال 2024 کے لیے نیشنل ڈیفنس اتھارائزیشن ایکٹ منظور کرکے اس پر دستخط کردیئے ہیں جس میں چین مخالف مواد شامل ہے جبکہ چین اس کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کی مخالفت کرتا ہے اور اس نے امریکہ کو اپنے سنجیدہ نوعیت کے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان  ماؤننگ نے روزمرہ بریفنگ کے دوران میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ یہ قانون چین کے اندرونی امور میں مداخلت اور تائیوان کے ساتھ امریکی فوجی تعاون کی ترغیب دیتا ہے۔ یہ ایک چین اصول اور  چین اور امریکہ کے مابین تین مشترکہ اعلامیوں کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ "تائیوان کی آزادی" کی حمایت نہ کرنے کی اپنی قیادت کے وعدے کی پاسداری کرنے کے ساتھ ساتھ  تائیوان پر ہیراپھیری بند کرے اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام خطرے میں نہ ڈالے۔

ترجمان ماؤ نے کہا کہ یہ قانون چین کو ایک خطرے کے طور پر پیش کرتا ہے، چینی کمپنیوں پر دباؤ ڈالتا اور چین۔ امریکہ عام اقتصادی، تجارتی اور عوام کے درمیان تبادلوں کو محدود کرتا ہے جو کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔

امریکہ کو اپنی سرد جنگ کی ذہنیت اور نظریاتی تعصب ترک کرنے اور تجارت و دیگر شعبوں میں چین۔ امریکہ تعاون کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

ماؤ نے کہا کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ سان فرانسسکو سربراہ اجلاس کے اہم نتائج اور مشترکہ سمجھ بوجھ کے لیے چین کے ساتھ ملکر کام کرے۔ اگر امریکہ اس قانون کے ساتھ آگے بڑھنے پر اصرار کرتا ہے تو چین اپنی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے سخت اور ٹھوس اقدامات کرے گا۔

 
۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے اندرونی منگولیا نے نئی توانائی منصوبو...

ہوہوٹ(شِنہوا)چین کے شمالی اندرونی منگولیا خود مختار علاقے میں نصب شدہ نئی توانائی کی صلاحیت اس سال کے آخر تک 90 گیگاواٹ سے تجاوز کر جائے گی، جو اس علاقے کی بجلی پیدا کرنے کی اس کی کل نصب شدہ صلاحیت کا 44 فیصد ہے۔

علاقے کے انرجی بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر چھن ژینگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہوا اور شمسی وسائل کے حامل اندرونی منگولیا نے نئی توانائی کی ترقی کے لیے ایک ایکشن پلان جاری کیا ہے اور نئے پاور سسٹمز اور خود مختار توانائی ذخیرہ کرنے والے اسٹیشن کے منصوبوں کے لیے اقدامات مرتب کیے ہیں۔

اس خطے نے اس سال توانائی کے نئے منصوبوں میں تقریباً 170 ارب یوآن (تقریباً 24 ارب ڈالر) کی سرمایہ کاری کی جس میں گزشتہ سال کی نسبت 33 فیصد اضافہ ہوا۔

 
۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملتان،این اے 149سے جاوید ہاشمی کے کاغذات منظ...

ملتان کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 149سے سینئر سیاستداں جاوید ہاشمی کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے گئے،اس بات کا اعلان متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کیا گیا ہے،ریٹرننگ آفیسر کے مطابق سینئر سیاستداں مخدوم جاوید ہاشمی کے این اے 149سے کاغذاتِ نامزدگی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد منظورکیے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جلا ئوگھیرا ئومقدمات،مسرت جمشید چیمہ کی 5روز...

لاہور ہائیکورٹ نے 9مئی کے جلا ئوگھیرا ئومقدمات میں مسرت جمشید کی 5دن کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری نے مسرت جمشید کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، پنجاب حکومت کی جانب سے خواجہ محسن عباس پیش ہوئے،درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ مقدمات میں شامل تفتیش ہونا چاہتی ہوں، الیکشن کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کروانی ہے، خدشہ ہے پولیس گرفتار کر لے گی،مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے،بعدازاں عدالت عالیہ نے درخواست منظور کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ کی پانچ روز کی حفاظت منظور کر لی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نہیں بتایا جارہا والد کو کہاں لے کر گئے ، مہ...

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی نے کہا ہے کہ ہمیں نہیں بتایا جارہا کہ والد کو کہاں لے کر گئے ہیں،راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہر بانو قریشی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا گیا، ہمیں بتایا گیا کہ کسی نئے مقدمے میں شاہ محمود کو گرفتار کیا گیا ہے،مہر بانو قریشی نے کہا کہ انہیں ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائے گا یا نہیں، میرے والد کی گرفتاری کے وقت نہ رتبے کا لحاظ کیا گیا اور نہ ہی عمر کا،انہوں نے کہا کہ والد برصغیر کی سب سے بڑی جماعت کے گدی نشین ہیں، اس کا لحاظ نہیں کیا گیا،مہر بانو قریشی کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن لڑنا شاہ محمود قریشی کا حق ہے جو ان کو دینا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تھری ایم پی او بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ور...

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ تھری ایم پی او بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ضمانت دی ہے کہ الیکشن فری اینڈ فئیر ہونے کیلئے ضروری ہے گرفتاریاں نہ کی جائیں، شاہ محمود قریشی پارٹی کیاہم رکن ہیں انکی گرفتاری پرسپریم کورٹ کو دیکھنا چاہیے،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو پہلے بھی متعدد بار گرفتار کیا گیا تھری ایم پی او کی گنجائش نہیں، ایم پی او اس لیے جاری کیا جاتا ہے کہ نیا کیس بنانے تک نظر بند رکھا جائے۔ عدلیہ سے گزارش ہے کہ لوگوں کی حفاظت یقینی بنائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ ،بانی چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف تو...

سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف توشہ خانہ فیصلہ معطلی کی درخواست بینچ کی عدم دستیابی پر فوری سننے کی استدعا مسترد کردی،تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ فیصلہ معطل کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، وکیل پی ٹی آئی نے عدالت سے استدعا کی کہ توشہ خانہ فیصلہ معطل کرنے کی درخواست فوری سنی جائے،قائم مقام چیف جسٹس سردارطارق مسعود نے ریمارکس دیے کہ توشہ خانہ کیس میں ہائیکورٹ کا فیصلہ ڈویژن بینچ کا ہے، اس ہفتے 3رکنی بینچ دستیاب ہی نہیں ہے، وکیل شہباز کھوسہ نے کہا کہ پوری قوم اس کیس کی طرف دیکھ رہی ہے،30دسمبر سے پہلے توشہ خانہ کیس میں ریلیف ملنے پر بانی پی ٹی آئی الیکشن لڑسکتے ہیں،جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ سزا معطل ہونے پر پورا فیصلہ معطل ہوجائے ایسی کوئی نظیر نہیں، آپ ایک ایسی چیزچاہتے ہیں جو پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی، جس پر وکیل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی کے کیس میں ایسا ہو چکا ہے،جسٹس اطہر من اللہ نے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ میرٹس پر نہ جائیں کیس تین رکنی بینچ ہی سن سکتا ہے، اسلام آباد میں تین رکنی بینچ کیلئے ججز دستیاب نہیں، ہمارے پاس ابھی چھٹیوں میں تیسرا جج نہیں۔ ابھی ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل بھی ہو جائے تو فائدہ نہیں۔ بعد ازاں توشہ خانہ فیصلہ معطلی کی درخواست بینچ کی عدم دستیابی پر فوری سننے کی استدعا مسترد کردی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سرکاری حج کیلئے درخواستوں کی قرعہ اندازی آج...

نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ ریگولر حج سکیم میں 6ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں،سرکاری حج کیلئے درخواستوں کی قرعہ اندازی 28دسمبر (آج) شام کو کی جائے گی،وزیر مذہبی امور انیق احمد نے دورہ کراچی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حجاج کی آمد سے قبل کیمپ کی تزین وآرائش کو مکمل کیا جائے گا اور ان کی سہولت اور آسانی کیلئے تمام ضروری اقدامات لیے جا رہے ہیں،انیق احمد نے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ عبادات کو مزید آسان بنایا جائے،وزیرمذہبی امور نے کہا کہ سپانسرشپ حج سکیم کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کو کم خرچ پر معیاری سہولیات میسر آئیں گی،انہوں نے کہا کہ ڈالرز میں ادائیگی سے ریاست کو بھی فائدہ ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نوازشریف چوتھی بار بھی وزیراعظم بنیں گے،شہبا...

صدرمسلم لیگ(ن)و سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کی واپسی سے پارٹی کو نئی زندگی ملی ہے،ملک میں تمام ترترقیاتی منصوبوں کا کریڈٹ نوازشریف کو جاتا ہے،کارکنوں اورنمائندوں کی کاوشوں سے نوازشریف چوتھی باروزیراعظم منتخب ہونے جارہے ہیں،نوازشریف کی قیادت میں ملک کی ترقی اور خوشحالی کا سفر دوبارہ شروع ہوگا۔بدھ کے روز لاہورمیں پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدرمسلم لیگ(ن)شہباز شریف نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ نے نمائندوں کے انٹرویوز کئے ہیں،ن لیگ لاہور کے عوام نے برے وقتوں میں نوازشریف کا ساتھ دیا،نوازشریف کی واپسی سے پارٹی میں نئی زندگی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ہم انتخابات کی طرف جارہے ہیں،ملک میں 2013-18تک ترقیاتی منصوبوں پر شبانہ روز کام ہورہا تھا،ہمارے گزشتہ ادوار میں پاکستان کو عالمی سطح پر عزت اور وقار کی نظر سے دیکھا جارہا تھا،بھارت نے ایٹمی دھماکے کئے تو نوازشریف کو 5ارب ڈالر کی پیشکش کی گئی،نوازشریف نے واضح طورپر کہا کہ آپکی پیشکش کا شکریہ مگر میں یہ قبول نہیں کرسکتا۔شہبازشریف نے کہا کہ ستمبر2013میں چینی صدر کے دورے کو موخر کرانے کیلئے دھرنوں کاڈھونگ رچایا گیا،بات چیت کے بعد ڈھٹائی کے ساتھ دھرنوں سے اٹھنے سے انکار کیا گیا،تمام ترکاوشوں کے باوجود بانی پی ٹی آئی نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا،تمام دھرنے والوں نے انکار کیا توچینی صدر کا دورہ پاکستان موخر ہوگیا،چینی صدراپریل 2014میں پاکستان تشریف لائے،اگریہ دورہ موخر نہ ہوتا توسات ماہ قبل تمام ترقیاتی منصوبے مکمل ہوچکے ہوتے۔انہوں نے کہا کہ سات ماہ ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار رہے،ان منصوبوں کے ذریعے پاکستان کی ترقی کا پہیہ تیزی سے چل رہا ہوتا، شہباز شریف نے کہا کہ ملک کے ترقیاتی منصوبوں کا ساراکریڈٹ نوازشریف کو جاتا ہے،نوازشریف کے دور میں برادر ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات مزید مضبوط ہوئے،یہ وہ تاریخی لمحات ہیں جنہیں قوم نہیں بھلا سکتی،کارکنوں اورنمائندوں کی کاوشوں سے نوازشریف چوتھی باروزیراعظم منتخب ہونے جارہے ہیں،نوازشریف کی قیادت میں ملک کی ترقی اور خوشحالی کا سفر دوبارہ شروع ہوگا،گزشتہ پانچ سال سے ملک میں مہنگائی کا طوفان جاری ہے،مہنگائی میں کمی لانے کیلئے مل کر محنت کریںگے،تمام نتائج اللہ کے ہاتھ میں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد کے نواحی علاقے بھارہ کہو میں باسی...

اسلام آباد کے نواحی علاقے میں باسی کھانا کھانے سے مدرسے کے 26بچوں کی حالت غیر ہوگئی،پولیس کے مطابق بھارہ کہو کے مدرسے کے بچوں نے رات میں باسی کھانا کھایا تھا جس سے ان کی طبیعت خراب ہو گئی،پولیس نے بتایا کہ بچوں کو حالت غیر ہونے پر رات کیانہیں وقت پمز ہسپتال لے جایا گیا، ہسپتال ذرائع کے مطابق بچوں کو طبی امداد اور معدہ واش کرنے کے بعد دوبارہ مدرسے بھیج دیا گیا،ہسپتال ذرائع نے مزید بتایا کہ تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مدرسے کی انتظامیہ سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹریفک جرمانوںمیں اضافہ قوانین کی سنگین خلاف...

انسپکٹر جنرل سلطان علی خواجہ نے کہا ہے کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے حکومت پاکستان و وزارت مواصلات سے منظور ی کے بعدٹریفک قوانین پر موثر عملدرآمد، محفوظ سفر اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پہلے مرحلے میں یکم اکتوبر2023سے موٹرویز، ہزار ہ اور سوات ا یکسپریس ویز پر صرف کار اور جیب پر مخصوص جرمانوں کی شرح میں اضافہ کیا گیا تھا۔ ٹریفک قوانین کی مختلف خلاف ورزیوں کیلئے مختص کردہ جرمانوں کی شرح میں اضافہ حکومت نے موٹرویز اور ہائی ویز کے استعمال کنندہ گان کی ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کے روک تھام کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔ جرمانوں کی شرح میں اضافہ نیشنل ہائی وے سیفٹی آرڈیننس 2000 کے ترمیم شدہ بارویں شیڈول کے مطابق کیا گیا ہے۔دوسرے مرحلے میں یکم جنوری 2024سے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے دائرہ اختیار میں آنیوالی تمام موٹرویز، ایکسپریس ویز اور ہائی ویز پر چلنے والی تمام قسم کی گاڑیوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانوں کی شرح میں اضافہ کیا جا ئے گا۔ نظر ثانی شدہ جرمانے کے نفاذ کے بعد یکم جنوری 2024سے حدر رفتار کی خلاف ورزی کرنے پر موٹر سائیکل سوار کو1500،کار کیلئے 2500، مسافر بردار گاڑی 10,000اورمال بردار گاڑی کیلئے 5000 جرمانے مختص کئے گئے ہیں۔ لاپرواہی سے موٹر سائیکل، کار اور LTVچلانے پر 1500روپے جبکہPSVاوHTVگاڑی پر 5000جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ بغیر لائسنس موٹرسائیکل، کار اورLTVگاڑی چلانے پر 5000جبکہ مسافر بردار اور مال بردار گاڑیوں (HTV) کیلئے 10,000روپے جرمانہ مختص کیا گیا ہے۔مقررہ حد سے زیادہ وزن لادنے پر مال بردار گاڑی کیلئے 10,000جرمانہ ہو گا۔

ایمرجنسی گاڑیوں کو راستہ نہ دینے پر 5000جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ مقررہ حد سے زیادہ اور خطرناک انداز میں مسافر بیٹھانے کی صورت میں مسافر بردار گاڑیوں کو 5000روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اسی طرح بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 1000روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ سیٹ بیلٹ کے بغیر کار اورLTV چلانے پر 1500جبکہ مسافر بردار اور ہیوی گاڑیوں پر 3000روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر موٹر سائیکل سوار اور کارڈرائیور کو 500،LTVکیلئے 2000جبکہ مسافر بردار اور ہیوی گاڑیوں کو5000روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکل، کار اورLTVکو 2000جبکہ مسافر بردار اور ہیوی گاڑیوں کو5000روپے جرمانہ کیا جائے گا۔اسی ضمن میں دیگر ہر قسم کی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھی جرمانوں کی شرح میں یکم جنوری 2024سے اضافہ کر دیا جائے گا۔انسپکٹر جنرل سلطان علی خواجہ نے مزید کہا ہے کہ جرمانوں کی شرح میں ترمیم کا مقصد موٹرویز اور ہائی ویز پر مسافروں کی حفاظت اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس موٹرویز اور ہائی ویز پر شہریوں کی محفوظ اور آرام دہ سفر کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔جرمانوں کی شرح میں اضافے کا فیصلہ حادثات پر قابو پانے اور ٹریفک قوانین پرموثر عمل درآمد کیلئے کیا گیا ہے لہذا بھاری جرمانوں سے بچنے کیلئے شہری ہر صورت میں ٹریفک قوانین پر عمل کریں اوراپنے سفر کو محفوظ بنائیں۔ سفر کے دوران شہریوں کی جان و مال کا تحفظ موٹروے پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض داخل،...

مسلم لیگ(ن)کی چیف آگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر بھی اعتراض داخل کر دیا گیا،سرگودھا کے شہری کی جانب سے ریٹرننگ آفیسر کو درخواست دے دی گئی جس میں الزام عائد کیا گیا کہ امیدوار پی پی 80کے دستخط جعلی کیے گئے ہیں،درخواست گزار نے کہا کہ مریم نواز مختلف مقدمات میں سزا یافتہ ہیں اور انہوں نے اثاثے بھی چھپائے ہیں، اعتراض لگا کر کاغذات مسترد کیے جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لاہور سے کاغذات...

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لاہور سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کردیا گیا،پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں نصیر سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کرنے کے لیے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پہنچ گئے۔ سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں نصیر احمد نے کہا ہے کہ عمران خان سزا یافتہ ہے اس لیے وہ انتخابات میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہیں۔واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بھی لاہور سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کیا گیا ہے، جس میں شہری محمد ایاز نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے اپنے کاغذات نامزدگی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سے وابستگی ظاہر کی ہے جب کہ وہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین ہیں اور دونوں الگ الگ جماعتیں اور ان کے انتخابی نشان الگ ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سانحہ 9 مئی، فیصل آباد انسداد دہشت گردی عدال...

فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9مئی کو حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کے مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی سمیت مرکزی قیادت کو چار جنوری کو طلب کر لیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 100 سے زائد افراد کو چار جنوری کو پیش ہونے کے سمن جاری کردیے، بانی پی ٹی آئی، فواد چوہدری،شہباز گل، زرتاج گل،عمر ایوب، مراد سعید، اعظم سواتی کو بھی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ زین قریشی، شاہ محمود قریشی اورمیاں اعجازاسلم بھی عدالت میں طلب کیے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انتخابات کی کوریج کیلئے الیکشن کمیشن نے ریٹر...

الیکشن کمیشن نے 8فروری 2024کو شیڈول عام انتخابات کی کوریج کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا،الیکشن کمیشن نے تمام ریٹرننگ افسران کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں ملکی مبصرین اور میڈیا کے ایکریڈیشن کارڈ سے متعلق ایس او پیز جاری کی گئی ہیں،مراسلے کے مطابق تمام میڈیا نمائندگان ایکریڈیشن کارڈ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں،الیکشن کمیشن نے مراسلے میں بتایا کہ مقامی این جی اوز، سول سوسائٹی کے نمائندگان بھی ایکریڈیشن کارڈ بنوا سکتے ہیں،مراسلے کے مطابق الیکشن کمیشن انتخابی عمل کے مشاہدے اور کوریج کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شیخوپورہ ، ٹک ٹاک کے شوق نے3قیمتی زندگیاں نگ...

شیخوپورہ کی تحصیل خانقاہ ڈوگراں میں ٹک ٹاک کے شوق نے تین قیمتی جانیں لی لیں،خانقاہ ڈوگراں کا مشہور ٹک ٹاکر محمد انس صائم اپنے ماموں عرفان اور دوست کے ہمراہ وزیرآباد جارہا تھا کہ راستے میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے موٹرسائیکل بے قابو ہوکر سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی،ریسکیو حکام کے مطابق ٹک ٹاک بناتے ہوئے موٹر سائیکل کار سے ٹکرانے کے نتیجے میں تینوں نوجوان جان شدید زخمی ہوگئے جو بعد ازاں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پشاور سے الیکشن لڑنے کا معاملہ ، شیر افضل مر...

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت ایڈووکیٹ کے حلقہ این اے 32پشاور سے الیکشن لڑنے کا معاملہ تحریکِ انصاف ہی کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا اور شیر افضل مروت کے درمیان تنازع کا سبب بن گیا،سینئر نائب صدر پی ٹی آئی تیمور سلیم جھگڑا کا اس حوالے سے کہا کہ کس نے کہاں سے الیکشن لڑنا ہے، یہ فیصلہ پارٹی نے کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ بہتر ہو گا کہ پشاور کی نشست پر پشاور کا ہی رہنما الیکشن لڑے،اس معاملے پر مرکزی رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نینجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے الیکشن لڑنے کا کوئی شوق نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے پشاور سے الیکشن لڑنے کا حکم دیا ہے، ان ہی کے حکم پر پشاور سے الیکشن لڑوں گا،واضح رہے کہ شیر افضل مروت حلقہ این اے 32پر الیکشن لڑنے کے لیے کاغذات جمع کرا چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

2018 میں مجھے ایک سازش کے تحت الیکشن سے باہر...

پیپلزپارٹی سندھ کے سینئر نائب صدر منظور وسان نے کہاہے کہ عام انتخابات ملتوی بھی ہوسکتے ہیں ،2018کے الیکشن میں ایک سازش کے تحت مجھے الیکشن سے باہر کیا گیا تھا،قومی اسمبلی کے حلقے این اے 202کے امیدوار منظور حسین وسان کے کاغذات نامزدگی فارم بحال کردیا گیا، انہوں نے کہا کہ پی ایس 27اور این اے دو حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کیے ہیں دونوں حلقوں کے کاغذات نامزدگی بحال ہوگئے ہیں ، سیاسی ملا کھڑا شروع ہو چکا ہے ، جس کا انتظار ہے 8فروری کو مقابلہ کرکے جیت کر دکھائیں گے ، 2018کے الیکشن میں ایک سازش کے تحت مجھے الیکشن سے باہر کیا گیا تھا اور اثاثہ جات کی آڑ میں میرا فارم رد کیا گیا ،منظور وسان نے پیشگوئی کی کہ نئے سال میں نئی تبدیلیاں ہونگی ، 10اور 12جنوری تک الیکشن کے سلسلے میں کچھ بھی ہو سکتا ہے ، عام انتخابات میں الطاف حسین بائیکاٹ کر جائیں گے اور ایم کیو ایم کے ووٹ ہمیں ملیں گے ،ان کا کہنا تھا کہ نواز لیگ جے یو آئی اور ایم کیو ایم کے مل کر الیکشن لڑنے کے امکانات کم ہیں، پیپلزپارٹی کراچی سے 8سے 9سیٹیں مزید لے جائے گی، کراچی کا سیاسی ماحول بدل چکا ہے اور پیپلزپارٹی کو کافی حد تک کا میابی ملے گی،منظور وسان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی الیکشن میں ظاہر نہیں بھی ہوئے تو پی ٹی آئی الیکشن لڑے گی ، پیپلزپارٹی کی جانب سے ابھی تک امیدواروں کو ٹکٹ جاری نہ کرنے کی وجہ پارٹی کے امیدوار زیادہ ہیں اور ووٹر بھی زیادہ ہیں ٹکٹوں کا اعلا ن جلد ہوگا ،انہوں نے کہا کہ 2018میں بانی پی ٹی آئی کو لایا گیا لیکن نواز شریف کو لانے کی بات درست نہیں لگتی ، عام انتخابات ملتوی بھی ہوسکتے ہیں ، پی ٹی آئی کا نشان بحال ہوا ہے لیکن بانی پی ٹی آئی کے الیکشن لڑنے کے امکانات نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومت کی گیس صارفین پر 232ارب روپے کا بوجھ ڈ...

نگران حکومت نے صوبہ سندھ کی مخالفت کے باوجود گھریلوں صارفین سے یکم جنوری 2024سے 232ارب روپے وصول کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے،سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کمپنی لمیٹڈ(ایس این جی پی ایل)نے حکومتی ہدایات پر سردیوں کے دوران مہنگی ایل این جی کی لاگت سے پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے کیلیے لاگت گھریلوں صارفین پر ڈال دی ہے، تاہم، قانونی فریم ورک نہ ہونے کی وجہ سے قیمتوں کی وصولی نہیں کی جاسکی ہے، نگران حکومت نے ریگولیٹر کو یکم جنوری 2024تک اس مد میں گھریلوں صارفین سے 232ارب روپے وصول کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ رواں سیزن کے دوران 70ارب روپے کے مزید بھی وصول کرنے ہوں گے،نجی ٹی وی کے مطابق نگران حکومت بھی سابقہ حکومتوں کی پیروی کرتے ہوئے مہنگی ایل این جی کا رخ گھریلوں صارفین کی طرف موڑنے کے طریقے پر گامزن ہے، جس سے رواں سیزن کے دوران تقریبا 70ارب روپے کا بوجھ گھریلوں صارفین پر پڑے گا، تاہم اس اقدام کو قانونی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا، خاص طور پر سندھ حکومت کی جانب سے جو اپنے صارفین کو سستی گیس فراہم کرنا چاہتی ہے،نگران حکومت ویکوگ بل کو مرحلہ وار نافذ کرنا چاہتی ہے اور اس کا نفاذ صنعتوں سے شروع کرکے اسے گھریلوں صارفین تک توسیع دینے کی خواہاں ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی گیس کی کمی کی وجہ سے گیس سیکٹر خطرات کا شکار ہے،

گزشتہ دہائی کے دوران گیس کی کوئی نمایاں دریافت نہ ہونے اور موجودہ ذخائر سے پیداوار میں سالانہ 9فیصد کمی کی وجہ سے پاکستان ایل این جی کا امپورٹر بن گیا ہے۔حکام کے مطابق ویکوگ بل کے عدم عملدرآمد اور ایل این جی کی قیمتوں کی مکمل عدم وصولی کی وجہ سے ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی کی معاشی حالت تباہ ہوسکتی ہے، واضح رہے کہ گردشی قرضوں کے خاتمے کیلیے نگران حکومت نے حال ہی میں گیس کی قیمتوں میں 139فیصد کا اضافہ کیا ہے،تاہم انرجی سیکٹر کا بلاسود گردشی قرضہ 4.5ہزار ارب روپے ہے، جس میں سے گیس سیکٹر کا حصہ 2.1ہزار ارب روپے ہے جبکہ پاور سیکٹر کا قرضہ 2.3ہزار ارب روپے ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ ان اقدامات کے باجود گردشی قرضہ مسلسل بڑھ رہا ہے، اگر چہ ایل این جی کی لاگت 3600mmcfdہے لیکن نگران حکومت یہ فرٹیلائزر سیکٹر کو 1239فی ایم ایم بی ٹی یو کے ریٹ پر فراہم کر رہی ہے،تاہم سستی گیس کے حصول کے باوجود فرٹیلائزرز نے یوریا کی فی بوری کی قیمت 3ہزار روپے سے بڑھا کر 5ہزار روپے کردی ہے، اس کے علاوہ فرٹیلائزر سیکٹر گیس انفراسٹرکشر ڈیولپمنٹ سیس (جی آئی ڈی سی)کی مد میں اربوں روپے صارفین سے وصول کرچکا ہے، لیکن یہ رقم ابھی تک قومی خزانے میں جمع نہیں کرائی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عام انتخابات 2024، الیکشن کمیشن نے مانیٹرنگ...

عام انتخابات 2024میں عوام کی سہولت کیلئے الیکشن کمیشن نے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کر دیا،الیکشن کمیشن کے مطابق سینٹر میں عوام کو الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی، عوامی شکایت کے بروقت ازالہ کے لیے فوری طور پر کارروائی کی جائے گی، عوامی شکایات کے فوری اندراج اور حل کے لیے 4سطحوں پر کنٹرول سنٹر قائم کئے ہیں، مرکزی سیکرٹریٹ کے علاوہ صوبائی، ڈویژنل اور ضلع سطح پر کنٹرول رومز قائم کیے ہیں،الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات سے متعلق شکایت کمیشن کو ای میل بھی کی جاسکتی ہیں، عوامی شکایات کے اندراج کیلئے ہیلپ لائن اور واٹس ایپ نمبر بھی جاری کئے گئیہیں، ابتدائی طور پر سنٹر صبح 8سے شام 6بجے تک کام کریگا،الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ سہولت سنٹر 15جنوری سے انتخابی نتائج کے حصول تک چوبیس گھنٹے کام کریگا، کنٹرول سنٹر میں سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کی مانیٹرنگ کی سہولت بھی موجود ہے، انتخابی شکایات فیکس نمبر 051-9204403کے ذریعے بھی شکایات بھیجی جا سکتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹ...

اقوام متحدہ حکام نے غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں ایک رپورٹ مرتب کی جسے عالمی فوجداری عدالت اور اقوام متحدہ کے نمائندوں کو بھیجا گیا ہے۔،جنیوا میں قائم یورو میڈ کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے گئے پھانسی کے مقدمات کو آئی سی سی اور اقوام متحدہ کے نمائندوں کو پیش کی گئی رپورٹ میں دستاویزی شکل دی گئی ہے۔بیان میں ایک عالمی قانونی ٹیم کے قیام کی درخواست کی گئی، اس ٹیم پر غزہ کی پٹی میں داخلے کے لیے دبا ڈالنے اور زیر بحث جرائم کی فوری تحقیقات سمیت مجرموں کو ذمہ دار ٹھہرانے اور تمام متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی عدالت اور اقوام متحدہ کے نمائندوں کو اسرائیلی فوج کے حملوں، پھانسیوں اور شہریوں کی نقل مکانی پر سخت موقف اختیار کرنا چاہیے اور غزہ میں جنگ بندی کو یقینی بنانے کے لیے عالمی برادری کی نظروں میں سنجیدہ اقدامات کرنے چاہئیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ 21ویں صدی کی سب سے زیادہ شہری ہلاکتوں کی شرح غزہ میں دیکھی گئی اور ایک اندازے کے مطابق 7اکتوبر سے جاری نسل کشی میں 28ہزار سے زائد فلسطینی مارے گئے جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والے ملبے کے نیچے دبے ہوئے تھے اور خیال کیا جاتا تھا کہ وہ مر گئے ہیں۔یہ رپورٹ ،اقوام متحدہ کے ماورائے عدالت اور صوابدیدی سزاں کے خصوصی نمائندے موریس ٹائیڈ بال بینز، فلسطین کے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے فرانسسکا البانیس اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے تحت فلسطینی علاقوں میں ہونے والے جرائم کی تحقیقات کے آزاد بین الاقوامی کمیشن کے سربراہ ناوانیتھم پلے اور آئی سی سی کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان کو پیش کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مغرب میں آزادی تہذیبوں کے درمیان تصادم کی طر...

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد العیسی نے کہا ہے کہ اسلام ایک مکمل دین ہے جس میں مزید کسی بدعت اور تجدید کی گنجائش نہیں ،البتہ اجتہاد کے تنوع کا راستہ کھلا ہے،قاہرہ یونیورسٹی کے صدر محمد الخشت کی دعوت پر ایک یادگاری لیکچر میں رابطہ عالم اسلامی کے سربراہ محمد العیسی نے تقریبا نوے منٹ خطاب کیا۔ انہیں"مشرق اور مغرب کے درمیان افکار میں ترقی" کا عنوان دیا گیا تھا،انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام مکمل ہے جس میں کسی تجدید اور بدعت کی گنجائش نہیں۔ البتہ اجتہاد کے تنوع کا دروازہ کھلا ہے،انہوں نے کہا کہ دین مکمل ہے کیونکہ خدا نے اسے مکمل کر دیا ہے، اور اس میں کوئی تجدید نہیں ہوگی، بلکہ تجدید اجتہاد کو اس کے شرعی تقاضوں کے مطابق بڑے مسائل میں متنوع بنانے میں ہے۔رسول اللہ کے ایک فرمان کا مدعا یہی ہے کہ دین میں اجتہاد ہوگا۔ آپ ۖ نے فرمایا تھا کہاللہ تعالی اس قوم میں ایک سو سال کے بعد ایک مجتہد بھیجے گا گویا دین اسلام میں اجتہاد کی گنجائش موجود ہے اور ہرصدی میں اجتہاد ہو گا،انہوں نے توجہ دلائی کہ سابقہ فقہا نے کسی کو اپنے اجتہاد پر عمل کرنے کا پابند نہیں کیا تھا کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ حقیقی فقیہ وہی ہے جو اپنے سے پہلے آنے والوں کا احترام کرے لیکن وہ اپنے زمانے کے تناظر میں اجتہاد کرتا ہے۔ڈاکٹر العیسی نے مشرق اور مغرب کے درمیان رونما ہونے والی نمایاں ترین عمومی خصوصیات اور فکری تبدیلیوں اور فرق اور ہم آہنگی کے نکات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مشرق اور مغرب کے درمیان پیش رفت کا تعلق بہت سے مسائل سے ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران نے یورینیم کی پیداوار کو ہتھیاروں کے د...

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ ایران نے یورینیم کی افزودگی کی شرح میں ایک مہینوں کی سست روی کو تبدیل کر کے 60 فیصد تک خالص کر دیا ہے، جو کہ ہتھیاروں کی تیاری کے لیے درکار سطح کے قریب ہے، عرب میڈیا کے مطابق ایجنسی نے ایک بیان میں رکن ممالک کو دی گئی ایک خفیہ رپورٹ کا خلاصہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے انتہائی افزودہ یورینیم کی پیداوار میں اضافہ کیا، جس سے 2023 کے وسط تک پیداوار میں سابقہ کمی کو تبدیل کیا گیا،ایران نطنز اور فردو تنصیبات میں 60فیصد تک کی سطح تک افزودگی کر رہا ہے جو کہ تقریبا 90فیصد ہتھیاروں کی سطح کے قریب ہے،توانائی ایجنسی نے مزید کہا کہ سست روی کے بعد سے دونوں تنصیبات نے تقریبا تین کلوگرام فی ماہ کی پیداواری شرح سے یورینیم کو 60فیصد تک افزودہ کیا ہے،رپورٹ میں کہا گیا کہ ایجنسی اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ ایران نے ان دونوں تنصیبات پر نومبر کے آخر سے لے کراب تک یورینیم 235کے 60 فیصد تک افزودہ یورینیم ہیکسا فلورائیڈ کی پیداوار میں تقریبا نو کلو گرام تک اضافہ کیا ہے،رپورٹ میں کہا گیا کہ آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں نے پہلی بار 25نومبرکو فردو میں پیداوار میں تبدیلی دیکھی جس کے بعد ایران نے کہا کہ یہ تبدیلی 22نومبر کو شروع ہوئی اور پیداوار کی شرح سست روی سے پہلے کی سطح پر واپس آگئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی فوج نے یحیی السنوار کے ٹھکانے کا پت...

اسرائیلی سکیورٹی ذریعے نے انکشاف کیا کہ فوج خان یونس شہر میں زیر زمین تنصیبات پر چھاپے مار رہی ہے اور غزہ کی پٹی میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ یحیی السنوار کے ٹھکانے کے بارے میں پہلے سے ہی معلومات موجود ہیں،اسرائیلی نشریاتی ادارے "ایم کے این" نے ذرائع کے حوالے سے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج کا 98واں ڈویژن خان یونس شہر پر اپنے فیلڈ کنٹرول کو بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے، سرنگوں کے منہ اور زیر زمین سہولیات کی گہری تلاشی مکمل کر رہا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل میں اندازوں سے پتہ چلتا ہے کہ السنوار کے پاس دو اہم آپشن ہیں،پہلا یہ ہے کہ اسرائیلی فوج کے زیر زمین ٹھکانے کا محاصرہ کرنے کا انتظار کریں، جس میں وہ اور اس کے ساتھی حماس رہ نما موجود ہیں یا پھر اسرائیل کے ساتھ یرغمالیوں کی رہائی پر بات کریں جنہیں انہوں نے انسانی ڈھال بنا رکھا ہے، ذرائع کے مطابق السنوار کو مارنے یا گرفتار کرنے کے بجائے کسی دوسرے ملک میں پناہ لینے کی پیشکش کی جا سکتی ہے ،دوسرا آپشن یہ ہے کہ حماس کی قیادت کے ہتھیار ڈالنے کا انتظار کیا جائے، جب کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے خان یونس شہر کو مکمل طور پر گھیرے میں لے کر شہر میں حماس کو ختم کرنے کا مشن مکمل کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حماس نے ایک بار پھر اسرائیل کو یرغمالیوں کی...

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے ایک بار پھر اسرائیل کو یرغمالیوں کی رہائی کی مشروط پیشکش کر دی گئی،حماس کے ترجمان اسامہ حمدان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ اسرائیل اگر مزید یرغمالیوں کی رہائی چاہتا ہے توغزہ پر حملے بند کرے، نئے معاہدے میں قیدیوں کے تبادلے سے متعلق حالات ساز گار ہونے چاہئیں، غزہ پر حملے بند نہ کیے گئے تو کوئی اسرائیلی یرغمالی رہا نہیں ہو گا،دوسری جانب حماس کی پیشکش کے جواب میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ حماس ایک دہشتگرد جماعت ہے جس کے خاتمے تک غزہ میں جنگ جاری رہے گی، اسرائیل اپنے بنیادی اہداف حاصل کیے بغیر جنگ بند نہیں کرے گا، فلسطینیوں کو غزہ چھوڑنا ہو گا،ادھر حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈز کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی فوج پر تابڑ توڑ حملے جاری ہیں، چار دنوں کے دوران 24جنگی کارروائیوں میں 48اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک، درجنوں کو زخمی اور 35فوجی گاڑیوں کو تباہ کرنے کا دعوی کیا گیا ہے،القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز کو میزائلوں اور اینٹی پرسنل آلات سے نشانہ بنایا اور صفر فاصلے سے ان کے ساتھ جھڑپیں کیں، القسام نے اسرائیلی فوج کی 35گاڑیوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کیا اور تل ابیب پر بھی میزائل داغے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مغربی کنارے پراسرائیلی ڈرون حملہ، 6فلسطینی ش...

مغربی کنارے میں اسرائیل کے ڈرون حملے میں 6فلسطینی شہید ہو گئے، طولکوم میں اسرائیلی فوج کا بڑا آپریشن جاری ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں زمینی آپریشن کرنے والی اسرائیلی فوج پر فلسطینی مزاحمتی گروپس نے حملے کیے ہیں ، فلسطینی مزاحمت کاروں نے بھی جوابی وار کیے، متعدد اسرائیلی فوجی گاڑیاں تباہ کیں،اسرائیلی ٹینکوں پر راکٹوں سے حملے کیے گئے، آئی ای ڈیز سے اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیل نے اپنے 3فوجی ہلاک اور 9کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی،میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل سے 1ٹرک میں 80فلسطینیوں کی لاشیں جنوبی غزہ لائی گئیں ہیں، تمام شہدا کی رفح میں اجتماعی تدفین کر دی گئی ہے، فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ لاشوں کی بے حرمتی کی گئی ہے، لاشوں سے اعضا بھی چرائے گئے ہیں،فلسطینی حکام کی جانب سے لاشیں کن فلسطینیوں کی ہیں اور وہ کیسے مرے، اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شارجہ ،نئے سال کی تقریبات اور آتش بازی پر پا...

متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کی ریاست شارجہ میں سال نو کی تقریبات اور آتش بازی پر پابندی لگادی گئی،عرب میڈیا کے مطابق شارجہ پولیس نے غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے نئے سال کی تقریبات اور آتش بازی کی نمائش پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے،ایک بیان میں اتھارٹی نے تمام اداروں اور شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،قبل ازیں جنگ کے ابتدائی ہفتوں میں امارات میں متعدد براہ راست تقریبات اور کنسرٹ منسوخ یا ملتوی کردیئے گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب،سرکاری اسپتال کا ڈاکٹرمریض کی موت...

سعودی عرب میں سرکاری اسپتال کے ڈاکٹر کو مریض کی موت کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا،سعودی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ریاض کے ایک سرکاری اسپتال کے ڈاکٹر کو مریض کی موت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے دیت ادا کرنے کا حکم دے دیا گیا،انتقال کرنے جانے والے شخص کے ورثا کے وکیل نے بیان میں کہا کہ ڈاکٹر کی غلطی کے باعث یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ عدالت کی طبی کمیٹی نے دیت ادا کرنے کی سفارش کی تھی،میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر نے دل کے مرض میں مبتلا شخص کا مکمل طبی معائنہ کے بغیرانہیں صحت مند قرار دیتے ہوئے درد ختم کرنے والی دوا دے کر گھر بھیج دیا تھا۔ گھر پہنچنے کے فوری بعد مریض درد کی شدت سے جاں بحق ہوگیا،عدالت نے طبی کمیٹی کی جائزہ رپورٹ میں ڈاکٹر کی غلطی ثابت ہونے پر اسے دیت ادا کرنے کا حکم دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب میں پاکستانی شہری کو غلط جگہ سے سڑ...

سعودی عرب میں غلط جگہ سے سڑک پار کرنے پر پاکستانی شہری کو 2ہزار ریال(پاکستانی ڈیڑھ لاکھ روپے)جرمانہ کر دیا گیا ،تفصیلات کے مطابق سعودی جنرل ڈپارٹمنٹ آف ٹریفک (جی ڈی ٹی)نے گزشتہ دنوں اعلان کیا تھا کہ شاہراہوں کو عبور کرنے والے پیدل چلنے والوں پر 2000ریال تقریبا ڈیڑھ لاکھ پاکستانی روپے تک کے بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔سعودی ٹریفک اہلکاروں کی جانب سے ٹریفک قوانین پر عملدر آمد شروع کردیا گیا جس کے بعد غلط جگہ سے سڑک پار کرنیوالے پاکستانی کو بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا، سڑک پار کرنے اور اہلکار کے فائن کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی،لائف ان سعودی عربیہ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر واقعہ کی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ میں لکھا کہ غیر نامزد جگہ سے ہائی وے عبور کرنے پر 2000ریال جرمانہ عائد کیا گیا۔یاد رہے کہ جی ڈی ٹی حکام کا کہنا تھا کہ پیدل چلنے والوں کو شاہراہوں کو عبور کرتے ہوئے ایک ہزار سے دو ہزار سعودی ریال تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا، یہ اقدام اس خطرناک عمل کو روکنے کے لیے متعارف کرایا گیا جو نہ صرف پیدل چلنے والوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالتا ہے بلکہ ٹریفک میں نمایاں خلل کا باعث بنتا ہے اور حادثات کے امکانات میں بھی اضافہ کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی فوج حماس کے جانی نقصان بارے جھوٹ بو...

اسرائیلی فوج کے سابق جنرل نے اپنی فوج کے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج حماس کے جانی نقصان کے بارے میں جھوٹ بول رہی ہے،اسرائیلی اخبار میں لکھے گئے ایک مضمون میں اسرائیلی فوج کے ریٹائرڈ جنرل یتزاک برک نے اسرائیلی فوج کی صلاحیتوں کا پردہ فاش کرتے ہوئے لکھا کہ غزہ میں لڑنے والے اسرائیلی فوجی اہلکاروں اور افسران سے مجھے جو معلومات ملی ہیں اس کے مطابق غزہ میں حماس کے ہزاروں جنگجوں کی ہلاکت کی جھوٹی خبریں دی جا رہی ہیں، اسکے برعکس حماس کے مارے جانے والے افراد کی تعداد بہت کم ہے،جنرل(ر)یتزاک برک نے کہا کہ غزہ میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر اسرائیلی فوجی حماس کے بموں اور ٹینک شکن میزائلوں کا شکار ہوئے، اسرائیلی فوج کے پاس اس وقت حماس کے ارکان کو ختم کرنے کا کوئی موثر طریقہ نہیں، حماس کے لوگ سرنگوں میں چھپے ہوتے ہیں اور صرف دھماکا خیز مواد کا جال بچھانے یا گاڑیوں پر میزائل فائر کرنے کیلئے باہر آتے ہیں،سابق اسرائیلی فوجی افسر کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کے ترجمان اور اعلی دفاعی حکام جنگ کی دھول چھٹ جانے اور حقیقی تصویر واضح ہونے سے قبل جنگ کو ایک عظیم فتح کے طور پر پیش کرنا چاہتے ہیں، اس مقصد کیلئے وہ بڑے ٹیلی ویژن چینلز کے نامہ نگاروں کو غزہ میں مبینہ فتح دکھانے کیلئے لا رہے ہیں، وہ دراصل صرف شیخیاں بگاڑ رہے ہیں،انہوں نے کہا مجھے یاد آ رہا کہ کس طرح 7اکتوبر کے حماس کے آپریشن طوفان الاقصی سے قبل اسرائیلی حکام اور فوجی جنرل دنیا کو باور کراتے تھے کہ اسرائیلی فوج مشرق وسطی کی سب سے مضبوط ہے جس نے اپنے دشمنوں کو روکے رکھا ہے، اسرائیلی فوج کا حماس پر قابو پانے کا وہم تھا جس کے باعث زیر زمین جنگ کے مطالعے اور مناسب سازوسامان تیار کرنے کی ضرورت کو نظر انداز کیا،سابق اسرائیلی جنرل نے مزید کہا کہ حماس کی سرنگوں کی تباہی میں کئی سال لگیں گے اور اس میں اسرائیل کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا، اسرائیلی فوج اب خود سیکڑوں کلو میٹر گہری سرنگوں کے وجود کو تسلیم کر رہی ہے، غزہ میں لڑنے والے افسران بتاتے ہیں کہ حماس کے ٹھکانوں پر اسرائیل کی شدید بمباری کے باوجود حماس کو دوبارہ کھڑے ہونے سے روکنا ناممکن نہیں تو مشکل ضرور ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی طبی ماہرین نے غزہ سے لوٹنے والے فوج...

اسرائیلی طبی ماہرین نے غزہ سے واپس لوٹنے والے فوجیوں کو صحت عامہ کیلئے خطرہ قرار دیدیا ہے،اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ سے واپس لوٹنے والا اسرائیلی فوجی انفیکشن سے ہلاک ہوگیا جس کے بعد طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کردیا ہے کہ اسرائیلی فوجی غزہ سے خطرناک فنگل انفیکشن اسرائیل لا رہے ہیں،اسرائیلی میڈیا نے طبی ماہرین کے حوالے سے خدشہ ظاہر کیا کہ اسرائیلی فوجیوں کے ذریعے اسرائیل میں داخل ہونے والا یہ فنگل انفیکشن دیگر اسرائیلی شہریوں میں بھی پھیل سکتا ہے،رپورٹ کے مطابق بہترین علاج کی سہولیات میسر ہونے کے باجود فنگل انفیکشن کے ٹریٹمنٹ ریزسٹنٹ ہونے کے باعث متاثرہ اسرائیلی فوجی جانبر نہ ہوسکا،اسرائیلی فوج نے تاحال فوجی کی ہلاکت کا سبب ظاہر نہیں کیا تاہم یہ اعتراف کیا گیا ہے کہ غزہ سے واپس لوٹنے والے کچھ زخمی فوجیوں میں اسی نوعیت کی فنگل انفیکشن سے متاثر ہونے کی علامات پائی گئی ہیں،میڈیا رپورٹ کے مطابق ماضی میں بھی متعدد ملکوں کی فوجیں وبائی امراض کا شکار ہوکر پسپا ہوئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ،اسرائیل کے رہائشی علاقوں پر حملے تیز، بم...

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے رہائشی علاقوں میں حملے تیز کر دیئے گئے، تازہ حملوں میں مزید 241فلسطینی شہید اور 382زخمی ہو گئے ہیں،غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کی جانب سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران خان یونس، البوریج، نصیرت سمیت 100سے زائد مقامات پر حملے کیے گئے، توپوں کی مدد سے وسطی غزہ پر گولہ باری بھی کی گئی، تازہ حملوں میں 241فلسطینیوں جام شہادت نوش کر گئے،صیہونی فوج نے فلسطینی ہلال احمر کے ہیڈ کوارٹر پر بھی حملہ کیا، خان یونس میں واقع ہیڈ کوارٹر کی بالائی منزلوں کو نشانہ بنایا گیا، بمباری سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں اور اموات کا بھی خدشہ ہے، ہیڈ کوارٹر کے احاطے میں ہزاروں بے گھر پناہ گزین ہیں،دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج قید فلسطینیوں کا بھی قتل عام کرنے لگی ہے، 80فلسطینیوں کی لاشیں حکام کے حوالے کی گئیں، شہدا کی میتیں کو بغیر شناخت کے اجتماعی قبر میں دفن کر دیا گیا ہے،اسرائیلی افواج کے سربراہ ہرزئی حلیوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کو کئی مہینے لگ سکتے ہیں، ہم نے حماس کی لیڈر شپ تک پہنچنا ہے، غزہ میں حماس کے خلاف جنگ ضروری ہے لیکن آسان نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہم الیکشن الائنس نہیں بنانے جا رہے، رانا ثنا...

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہم سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات کر رہے ہیں، الیکشن الائنس نہیں بنانے جا رہے،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اس حوالے سے آئی پی پی، جے یو آئی اور دیگر جماعتوں سے مشاورت جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی لیڈرز اس راستے کا انتخاب نہ کرتے ت...

عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی)کے مرکزی نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ 3 طرح کے لوگ تحریکِ انصاف کا حصہ ہی، پی ٹی آئی لیڈرز جس راستے سے سیاست میں آئے، اسی راستے سے انہیں باہر کیا جا رہا ہے،جاری کیے گئے بیان میں اے این پی کے مرکزی نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی لیڈرز اس راستے کا انتخاب نہ کرتے تو شاید انہیں آج یہ دن نہ دیکھنے پڑتے،انہوں نے کہا کہ اس وقت 3قسم کے لوگ پی ٹی آئی کا حصہ ہیں، ایک وہ لوگ ہیں جو مخلص ہیں اور بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں، دوسرے وہ لوگ ہیں جو یہ امید لگائے بیٹھے ہیں کہ پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے، تیسرے وہ لوگ ہیں جن پر دیرینہ پارٹی کارکن حیران ہیں کہ یہ کہاں سے آئے؟عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر نے کہا کہ یہ لوگ کسی اور کے حکم پر آئے ہیں، کسی اور کے اشارے کے منتظر ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نواز شریف نے ملک واپس آنے میں بہت دیر کر دی،...

سابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ملک واپس آنے میں بہت دیر کر دی،سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کون مشکل وقت میں ساتھ رہا اور کون ملک چھوڑ کر بھاگا،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف ماضی میں کئی اتحاد بنے اور ناکام ہوئے، اس مرتبہ سندھ میں نا تجربہ کار اتحاد بنانے کی کوشش کی گئی ہے،سابق وزیر اعلی نے کہا کہ نواز شریف نے ملک واپس آنے میں بہت دیر کردی، 8فروری پیپلز پارٹی کی فتح کا دن ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سائفر کیس،وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود ق...

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا،بدھ کے روز وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں ضمانت کے بعد رہا کیا گیا تاہم راولپنڈی پولیس نے انہیں اڈیالہ جیل کے گیٹ سے باہر نکلتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا،شاہ محمود قریشی کو راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی کے ایس ایچ او کی سربراہی میں ٹیم نے گرفتار کیا۔پولیس شاہ محمود قریشی کو بکتر بند گاڑی میں لیکر نامعلوم مقام کی طرف روانہ ہو گئی۔گرفتاری کے وقت بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مجھے جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا جارہا ہے، میں نے قوم کی ترجمانی کی ہے، میں بے گناہ ہوں، مجھے بلاوجہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر آپ نے غیر قانونی حرکت کی تو سپریم کورٹ میں لے کر جاں گا، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس اطہر من اللہ نے سائفر کیس میں پورے دلائل سنے، میری ضمانت کا آرڈر جاری کیا گیا،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جج صاحب نے روبکار پر میری رہائی کے دستخط بھی کیے، انہوں نے تھری ایم پی او کے تحت میری گرفتاری کے آرڈر جاری کیے، پھر انہوں نے مجھے گرفتار کرکے نظر بند کردیا تھا، میں نے نظربندی کا آرڈر بھی قبول کر لیا تھا، سیل میں واپس چلا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خام تیل کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 10ف...

ملک میں خام تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 5ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 10فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے،پاکستان بیورو برائے شماریات کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر2023تک کی مدت میں خام تیل کی درآمدات پر 2.053ارب ڈالر زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10فیصد کم ہے،اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خام تیل کی درآمدات پر 2.273ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔ نومبر میں خام تیل کی درآمدات کا حجم 566ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال نومبر کے مقابلے میں 4فیصد زیادہ ہے،گزشتہ سال نومبر میں خام تیل کی درآمدات پر 546ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔ اکتوبر کے مقابلے میں نومبر میں خام تیل کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 5فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی،رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں خام تیل کی درآمدات کا حجم 540ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا تھا جو نومبر میں بڑھ کر 566ملین ڈالر ہوگیا۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 5ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں 16فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب میں طلبا کو الیکٹرک بائیک آدھی قیمت پر...

حکومت پنجاب نے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے طلبہ کو کم قیمت پر الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا،تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے الیکٹرک رکشہ کے بعد الیکٹرک بائیک بھی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جسے ابتدائی طور پر طلبہ کو کم قیمت پر فراہم کی جائیں گی،نگراں وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ پنجاب میں دھند کا بہت بڑا مسئلہ درپیش ہے جس کی سب سے بڑی وجہ ٹرانسپورٹ ہے، ان میں سب سے زیادہ رکشے اور موٹرسائیکلیں قابل ذکر ہیں۔ اس مسئلے پر قابو پانے کیلئے چین اور تھائی لینڈ کی طرز پر ہم نے گزشتہ دنوں الیکٹرک رکشہ متعارف کرایا اور اب الیکٹرک بائیک بھی متعارف کرانے جارہے ہیں،انہوں نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ پورے پنجاب میں ای وی چارجنگ کا سسٹم رائج کیا جائے، اس کے علاوہ پہلے مرحلے میں ایک سے دو لاکھ الیکٹرک بائیکس سستی قیمت پر طلبہ کو فراہم کی جائیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق وزیر داخلہ فیصل صالح حیات مسلم لیگ ن می...

عام انتخابات سے قبل سابق وزیر داخلہ فیصل صالح حیات مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے،پارٹی زرائع کے مطابق مسلم لیگ کے مرکزی صدر شہباز شریف جھنگ کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں شہباز شریف شاہ جیونہ دربار پر حاضری دیں گے اور چادر چڑھائیں گے،سابق وزیر اعظم شہباز شریف شاہ جیونہ میں سینیئر سیاستدان فیصل صالح حیات سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرکے انہیں اپنی جماعت میں شمولیت کی دعوت دیں گے، شہباز شریف سے ملاقات میں فیصل صالح حیات مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے،واضح رہے کہ فیصل صالح حیات نے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر 2018میں قومی اسمبلی کے جلقہ این اے 114سے الیکشن میں حصہ لیا تھا۔ انہوں نے ایک لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلاول بھٹو کے این اے 127سے کاغذات نامزدگی پر...

لاہور کے حلقہ این اے 127سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کردیا گیا،عام انتخابات 2024کیلئے لاہور کے حلقہ این اے 127سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض شہری محمد ایاز کی جانب سے دائر کیا گیاہے ، شہری نے بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کی درخواست ریٹرننگ افسر کو جمع کروا دی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلاول بھٹو نے اپنے کاغذات نامزدگی میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سے وابستگی ظاہر کی ، پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز الگ الگ سیاسی جماعتیں ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان تلوار اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کا نشان تیر ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور آصف زرداری پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز ے صدر ہیں، الیکشن ایکٹ 2017کے مطابق ایک شخص ایک وقت میں ایک جماعت کا رکن ہوسکتا ہے ، لہذا یہ الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہورہی ہے ،بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 28دسمبر کو (آج)ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سیاحوں کی آمد کو بڑھانے کے لیے کوہ پیمائی کو...

پاکستان میں سیاحوں کی آمد کو بڑھانے کے لیے کوہ پیمائی کو ایک اسٹریٹجک نقطہ نظر کے طور پر سمجھا جا سکتا ہے جو سیاحت کے شعبے کو ترقی دینے، ماحولیات کے تحفظ میں کردار ادا کرنے، کام کے مواقع بڑھانے اور کاروبار کی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر آفتاب الرحمان رانا نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کے سب سیزیادہ پہاڑی سلسلوں پر فخر کرتا ہے جن میں ہمالیہ، قراقرم اور ہندوکش شامل ہیں۔ ان چوٹیوں کی سراسر خوبصورتی اور عظمت ملک کی ثقافتی اور ماحولیاتی اہمیت کی وضاحت کرتی ہے۔ 8,000 میٹر کی قابل ذکر اونچائی کو عبور کرنے والی دنیا کی 14 چوٹیوں میں سے پانچ پاکستان میں واقع ہیں۔ مزید یہ کہ پاکستان 7000 میٹر کی اونچائی سے اوپر کی 100 سے زیادہ چوٹیوں کی میزبانی بھی کرتا ہے۔صفر کی بلندی سے شروع ہو کر 8000 میٹر سے زیادہ کی بلندی کی طرف پاکستان کی تقریبا 61فیصدزمین پہاڑوں سے ڈھکی ہوئی ہے۔ یہاں تک کہ ساحلی علاقے بھی ایک متوازی خوبصورت پہاڑی نظارے سے مزین ہیں۔ پاکستان کے تمام صوبوں میں مختلف پہاڑی سلسلے ہیں، ہر پہاڑی سلسلے میں اس کا ماحولیاتی نظام، نباتات اور حیوانات، جنگلی حیات، علاقے اور ثقافت میں تنوع ہے۔ لہذا، کوہ پیمائی یا راک چڑھنا ایڈونچر کا نام نہیں ہے بلکہ یہ متنوع خوبصورتی اور مرکزی دھارے کی سیاحت کے ایک وسیع کینوس کی پیش کش ہے۔کوہ پیمائی کی مقبولیت میں اضافے کے ساتھ، مختلف قسم کی دیگر خدمات کی مانگ میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ ان میں گائیڈز، کیٹرنگ، ٹرانسپورٹ، رہائش اور بہت کچھ شامل ہو سکتا ہے۔پی ٹی ڈی سی پاکستان کے تمام قدرتی عجائبات کو بیرونی دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔

اس سے ملک کا سافٹ امیج سامنے آنے کے علاوہ مالی خوشحالی آئے گی۔ ہم نہ صرف مقامی اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت پر زور دیتے ہیں بلکہ کوہ پیمائی اور سیاحت سے متعلق غیر ملکی محکموں کی بھی شمولیت پر زور دیتے ہیں۔اس سلسلے میں، مقامی اور بین الاقوامی دونوں کوہ پیمائی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون اقتصادی منزل کے معاوضے طے کرنے، بہتر سہولت فراہم کرنے، گائیڈڈ مہمات کے انتظامات، کرائے پر یا پوری قیمت پر سامان کی دستیابی وغیرہ میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ اسی طرح، سیاحوں کی باقاعدہ آمد اور کوہ پیماں کے نتیجے میں ٹریکنگ کے موجودہ اور نئے راستوں کی مسلسل ترقی اور دیکھ بھال، بیس کیمپس، اور اسٹریٹجک مقامات پر معیاری پہاڑی جھونپڑیوں اور قیام گاہوں کا قیام بھی ممکن ہوگا۔پی ٹی ڈی سی عالمی ایڈونچر ٹورازم ایونٹس اور تجارتی شوز میں بھی حصہ لیتا ہے، جو ملک میں کوہ پیمائی اور متعلقہ سرگرمیوں کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔بہادر پاکستانی کوہ پیماں، ٹریکرز اور گائیڈز کی کامیابی کی کہانیاں پی ٹی ڈی سی کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔ یہ تمام سرگرمیاں ذمہ دار اور پائیدار کوہ پیمائی کے طریقوں کو فروغ دیتی ہیں اور پہاڑی علاقوں کی قدرتی خوبصورتی کو محفوظ رکھتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تمام کوششیں پاکستان کو کوہ پیمائی کے لیے ایک اہم مقام بنانے اور اس شعبے کی مجموعی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گی۔پہاڑوں اور برف کی سیاحت کی عالمی منڈی کا حجم 2023 میں 4.9 امریکی ڈالر سے 2033 تک 5 فیصد کی سالانہ نمو کے ساتھ 8 بلین امریکی ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ پاکستانی فیصلہ سازوں کو بین الاقوامی منڈی کا حصہ حاصل کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں معدنی زونز کی علاقائی درجہ بندی...

پاکستان میں معدنی زونز کی علاقائی درجہ بندی سماجی و اقتصادی فوائد کے لیے حقیقی معدنی صلاحیت کو سمجھنے کے لیے ضروری ہے۔ یہ قدم نہ صرف وقت اور پیسے کی بچت کرے گا بلکہ سرمایہ کاروں کے لیے معدنیات سے مالا مال علاقوں کے محل وقوع کو آسانی سے سمجھنے میں بھی فائدہ مند ثابت ہوگا۔یہ بات کوہ دلیل منرلز کمپنی کے چیف جیولوجسٹ عبدالبشیر نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔پاکستان کو خوشحال اور قرضوں سے پاک بنانے کے لیے ضروری ہے کہ اس کی معدنی دولت سے فائدہ اٹھایا جائے۔ معدنیات سے مالا مال علاقوں کی ارضیاتی درجہ بندی کورس کو مزید منظم بنائے گی۔معدنی شعبے کو مضبوط بنانے اور اسے مزید پائیدار بنانے کے لیے، ماہرین، سرمایہ کاروں اور کان کنوں کے لیے چیزوں کو سمجھنے کے لیے آسان بنانا ضروری ہے۔ اسٹیک ہولڈرز کو تربیت دینے کے لیے متعلقہ محکموں کی طرف سے چھوٹی ورکشاپس کا بھی اہتمام کیا جا سکتا ہے۔ اگرچہ یہ تھوڑا سا وقت طلب ہے، لیکن یہ مناسب فریمنگ کے بعد بہتر نتائج دکھائے گا۔اس موضوع کو سمجھنے کے لیے ہمیں زمین کی ارضیاتی تقسیم اور پاکستان سے متصل دوسرے ممالک کے مقامات کو دیکھنا ہوگا۔ تقریبا 180 ملین سال پہلے زمین کو تین خصوصی زونوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ وہ لوراسیا، گونڈوانا، اور ٹیتھیان سیون زون ہیں۔لوراسیا زون میں چین، روس، منگولیا اور شمالی امریکہ شامل ہیں۔ گونڈوانا جدید براعظمی علاقے کا تقریبا 2/3 حصہ بناتا ہے، بشمول جنوبی امریکہ، افریقہ، انٹارکٹیکا، آسٹریلیا، مشرق وسطی اور برصغیر پاک و ہند۔ لوراسیا اور گونڈوانا کے درمیان ٹیتھیان سیون زون واقع ہوتا ہے جو چین کے جنوب، نیپال، ہندوستان کے شمال، پاکستان کے شمالی علاقہ جات، افغانستان کے سرحدی علاقوں کابل، تبت، تاجکستان، ازبکستان، کرغزستان، ترکی اور شمال مشرقی آرکٹک روس تک کا احاطہ کرتا ہے۔پاکستان کے بہت سے علاقے گونڈوانا زون میں آتے ہیں۔ پاکستان میں اسے تین بڑے حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔جزیرہ نما خطہ کیرتھر سلیمان رینج کے قریب سندھ طاس پر مشتمل ہے جو اس کے مشرقی حصے یعنی تھر اور چولستان کے صحرائی علاقے تک پھیلا ہوا ہے۔

جزیرہ نما خطہ پوٹھوہار سالٹ رینج، سلیمان رینج، ہمالیہ، ہزارہ اور آگے افغانستان کی سرحد پر بھی محیط ہے۔ شمالی علاقہ جات جیسے ہمالیہ، اور ہمالیائی ٹرانسپورٹ پورٹ میں، انہوں نے گونڈوانا سیون زون کو بھی سمجھا۔ ان میں بہت سی اوفائیولائٹ چٹانیں سامنے آتی ہیں۔ٹیتھیان سیون زون اپنے آپ میں ایک وسیع عالمی خطہ ہے اور یہ پورے پاکستان کو کل میدانی اور پہاڑی علاقوں میں تقسیم کرتا ہے۔اس سے متعلق ٹیتھیان ایکسیل بیلٹ بھی پاکستان کے ایک وسیع رقبے پر محیط ہے۔ یہ تقریبا 100-200 کلومیٹر کی فاسد چوڑائی کے ساتھ گونڈوانا کے علاقے میں آتا ہے۔ یہ پاکستان کے جنوب سے، کراچی، سندھ طاس سمیت سندھ طاس سے شروع ہوتا ہے اور پھر مشرق میں کیرتھر سے چولستان تک اور مغرب میں کیرتھر سے سلیمان سلسلہ تک پھیلا ہوا ہے، جس میں حب، وڈھ، بونیر، خضدار، قلات شامل ہیں۔ کوئٹہ، مسلم باغ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، اور وزیرستان تک شمالی علاقہ جات۔ ٹیتھیان کی پٹی کراچی سے اسلام آباد تک پاکستان کے مشرقی حصے پر محیط ہے، بشمول کیرتھر اور دادو کے میدانی علاقے۔محوری پٹی میرابیلائٹ، سمندری میلانج، اوفیولائٹس، میٹامورفک اور اگنیئس چٹانوں سے بھری ہوئی ہے۔ اگنیئس اور میٹامورفک دونوں چٹانیں شمالی علاقہ جات میں پائی جاتی ہیں۔سندھ طاس میں زیادہ تر ایندھن، گیس، تانبا اور کوئلہ پایا جاتا ہے۔ مینگورہ اور کالام میٹامورفک چٹانوں کے ساتھ آتش گیر پتھروں سے مالا مال ہیں۔ تلچھٹ کی چٹانیں بھی وہاں پائی جاتی ہیں۔ قیمتی پتھر ان علاقوں کی ایک خاص خصوصیت ہیں۔محوری پٹی کے مغربی حصے میں، کچھ دیگر معدنیات سے بھرپور اہم ارضیاتی پٹی واقع ہیں جیسے خاران گوشت، راسکوہ قوس، اور چاغی، جسے چاغی مقناطیسی پٹی یا چاغی قوس بھی کہا جاتا ہے۔خاران سے گوادر تک کا علاقہ خاران کہلاتا ہے۔ اس میں پنجگور اور تربت شامل ہیں۔ یہاں چٹان کی تشکیل تلچھٹ ہے، اس لیے یہاں کوئی آگنی سرگرمی نہیں ہوتی۔ان علاقوں میں، دھاتی معدنیات کی موجودگی بہت کم ہے، جب کہ پیٹرول، گیس اور تیل کی موجودگی کے بہت زیادہ امکانات موجود ہیں. راسکوہ کا علاقہ بھی میٹامورفک، تلچھٹ اور آگنیس چٹانوں پر مشتمل ہے۔ زیادہ تر جواہرات اور دھاتی معدنیات یہاں پائے جاتے ہیں۔چاغی مقناطیسی پٹی یا چاغی قوس زیادہ تر آگنیس چٹانوں پر مشتمل ہوتا ہے اور دھاتی معدنیات میں انتہائی قابل عمل سمجھا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سرکاری اداروںکو منافع بخش ادارے بنانے کے لیے...

حکومت پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنزپر بنیادی توجہ کے ساتھ اہم سرکاری اداروں کی نجکاری کے لیے سرگرم عمل ہے، وزارت تجارت میں مالیاتی تجزیہ کارڈاکٹر جمیل احمد نے ویلتھ پاک کو بتایاکہ اس وقت پاکستان کی پانچ ایئرلائنز ہیںجن میں سے چار نجی ملکیت میں ہیں۔ ایک جیسی خدمات پیش کرنے اور تقابلی کرایہ وصول کرنے کے باوجود، نجی ایئر لائنز منافع کماتی ہیں اور ٹیکسوں میں حصہ ڈالتی ہیں۔ اس کے برعکس، پی آئی اے کو گزشتہ سال 88 ارب روپے کا حیران کن نقصان اٹھانا پڑا۔ 172 ارب روپے، جس کے نتیجے میں سیلز پر 51 فیصد نقصان ہوا۔ جمع شدہ نقصانات 717 ارب روپے کے خطرناک حد تک ہیں، جس کی موجودہ مالیت 900 ارب روپے سے زیادہ ہے۔"انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ 900 ارب روپے کی خطیر رقم تبدیلی کے منصوبوں کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے، جو ملک بھر میں 15 آغا خان یونیورسٹی ہسپتالوں یا 18,000 سکولوں کی تعمیر کے برابر ہے۔وکلا کا استدلال ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری پاکستانی ٹیکس دہندگان کے فائدے کے لیے ناگزیر ہے، ایئر لائن کی مسلسل مالی پریشانیوں اور ملازمین کے لیے ملازمت کے تحفظ کے لیے اس کی صلاحیت کے پیش نظرانہوں نے نشاندہی کی کہ نجکاری کا مطالبہ پی آئی اے سے آگے بڑھ کر قومی ریلوے کی اجارہ داری یعنی پاکستان ریلوے کو شامل کیا گیا۔

خاطر خواہ سرکاری سبسڈی ملنے کے باوجود ریلوے کا نظام مسلسل خسارے میں چل رہا ہے۔نئے ٹریکس کے لیے اضافی 7 بلین ڈالر ادھار لینے کی تجویز کے ساتھ، موجودہ طریقہ کار کی کارکردگی اور قابل عمل ہونے کے بارے میں سوالات اٹھتے ہیں۔ ناقدین ایک پیرا ڈائم شفٹ کے لیے دلیل دیتے ہیں، اور متعدد آپریٹرز کو ٹریک اور ٹرین دونوں کی نجکاری کی وکالت کرتے ہیں، وزارت نے ایک حفاظتی معیارات اور منصفانہ چارجز کو یقینی بنانے کے لیے ریگولیٹری کردارکی نشاندہی کی۔اس سے پاکستان اسٹیل ملز کی دیرینہ پریشانی کا بھی جائزہ لیا جاتا ہے، جو آٹھ سالوں سے بند ہے جبکہ ملازمین کی تنخواہیں جاری ہیں۔ پی ایس ایم کے قرض کی تلافی اس کی بقیہ زمین نیشنل بینک اور سوئی سدرن کو دے کر کی جائے۔ تقریبا 8,000 ایکڑ پر پھیلی اس زمین کو جزوی طور پر بقایا جات کی وصولی کے لیے فروخت کیا جا سکتا ہے، جب کہ اسٹیل مل، جو کہ 1960 کی دہائی سے روسی ساختہ تھی، کو ممکنہ بحالی کے لیے فروخت یا لیز پر دیا جا سکتا ہے۔نجکاری کے ان اقدامات کے پیچھے بنیادی ایجنڈا نقصانات کو کم کرنا اور معیشت کو بحال کرنا ہے۔ انہوں نے نجی شعبے کی سرمایہ کاری اور اچھی طرح سے منظم منڈیوں کی ضرورت پر زور دیا۔ حامیوں کا خیال ہے کہ نجکاری ان کو منافع بخش اداروں میں تبدیل کرنے کی کلید ہے جس سے صارفین اور ٹیکس دہندگان دونوں کو فائدہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جیسے ہی حکومت اقتصادی اصلاحات کی جانب جرات مندانہ اقدامات کر رہی ہے، قوم کی نظریں نجکاری کے ان اہم اقدامات کے ممکنہ نتائج پر جمی ہوئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کی 2023 کی تیسری سہ م...

پاکستان ریفائنری لمیٹڈ نے 2023 کی تیسری سہ ماہی میں اپنی آمدنی میں سال بہ سال 28فیصدکی غیر معمولی نمو کی اطلاع دی۔ کمپنی نے 93.37 بلین روپے کمائے جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 73.11 بلین روپے سے زیادہ ہے۔ یہ اس کی مضبوط کارکردگی اور مارکیٹ کی پوزیشن کو ظاہر کرتا ہے۔پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے مجموعی منافع میں شاندار اضافہ دیکھا گیاجو کہ 8.93 بلین روپے تک پہنچ گیاجو کہ 2022 کی تیسری سہ ماہی میں 1.61 بلین روپے سے سالانہ 457 فیصد اضافہ ہے۔ پیداواری عمل، اس کی مجموعی مالی صحت میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔مزید برآں، پی آر ایل نے 752 ملین روپے کی دیگر آمدنی کی اطلاع دی، جو پچھلے سال کی اسی سہ ماہی میں 710 ملین روپے سے سالانہ 6 فیصد نمو کی عکاسی کرتی ہے۔ آمدنی کا یہ متنوع سلسلہ کمپنی کی مختلف ذرائع سے آمدنی پیدا کرنے کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے، اور اس کی مالی لچک کو مزید مضبوط کرتا ہے۔2023 کی تیسری سہ ماہی کے لیے قبل از ٹیکس منافع 7.47 بلین روپے کا متاثر کن رہا، جو کہ 2022 کی تیسری سہ ماہی میں 1.28 بلین روپے کے مقابلے میں سالانہ 482 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔ پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کی اسی مدت کے لیے بعد از ٹیکس منافع میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا، جو کہ 4.48 بلین روپے تک پہنچ گیا، جو کہ گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی میں 1.03 بلین روپے سے سالانہ 336 فیصد اضافہ ہے۔ منافع میں یہ اضافہ پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کی چیلنجوں کو نیویگیٹ کرنے اور مارکیٹ کے مواقع سے مثر طریقے سے فائدہ اٹھانے کی صلاحیت کا اشارہ ہے۔فی حصص آمدنی میں بھی متاثر کن اضافہ دیکھا گیا، جو کہ 7.11 روپے تک پہنچ گیا، جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 1.63 سے سالانہ 336 فیصد اضافہ ہے۔یہ میٹرک کمپنی کی اپنے شیئر ہولڈرز کے لیے قدر پیدا کرنے کی صلاحیت کا ایک اہم اشارہ ہے، جو آپریشنل کارکردگی اور اسٹریٹجک فیصلہ سازی کے مثبت اثرات کو ظاہر کرتا ہے۔پاکستان ریفائنری لمیٹڈ نے اپنے مجموعی منافع کے مارجن میں نمایاں کمی دیکھی، جو 2.79فیصدرہ گئی۔ یہ خاطر خواہ کمی کمپنی کے لاگت کے انتظام یا قیمتوں کے تعین کی حکمت عملی میں ممکنہ چیلنجوں کا اشارہ دیتی ہے۔گزشتہ مالی سال میں 1,213.16 فیصد کی غیر معمولی نمو کے بعد مالی سال 23 میں 85.47 فیصد کی شدید کمی کے ساتھ ای پی ایس کی نمو نے کافی اتار چڑھاو کا مظاہرہ کیا۔ یہ اتار چڑھا پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کی آمدنی کی کارکردگی میں عدم استحکام کی نشاندہی کرتا ہے۔پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کو مئی 1960 میں پاکستان میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔ یہ کمپنی پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار اور فروخت میں مصروف ہے۔ یہ کمپنی پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ کا ذیلی ادارہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا-مغربی سماٹرا-ماؤنٹ ماراپی- راکھ اگ...

 انڈونیشیا کے مغربی سماٹرامیں آتش فشاں پہاڑ ماراپی راکھ اگل رہا ہے۔(شِنہوا)

 

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-سیچھوان-چھنگ دو -ژیگونگ-یی بن ہائی سپیڈ...

چین کےجنوب مغربی صوبے سیچھوان میں چھنگ دو-ژیگونگ-یی بن ہائی اسپیڈ ریلوے آپریشن کی پہلی ٹرین جی 8738 کی روانگی کے موقع پر مسافر تصاویر کھنچواتے ہوئے۔(شِنہوا) 

 

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-سیچھوان-چھنگ دو -ژیگونگ-یی بن ہائی سپیڈ...

چین کےجنوب مغربی صوبے سیچھوان میں چھنگ دو-ژیگونگ-یی بن ہائی اسپیڈ ریلوے آپریشن کی پہلی ٹرین جی 8738 کی روانگی کے موقع پر مسافر تصاویر کھنچواتے ہوئے۔(شِنہوا) 

 

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سری لنکا - سونامی - یادگاری تقریب

سری لنکا کےشہر گالے میں لوگ  2004 میں آنے والے سونامی کی یاد میں منعقدہ ایک یادگاری تقریب میں شریک ہیں۔ سری لنکا میں26 دسمبر کو نیشنل سیفٹی ڈے  کے طور پرمنایا جاتا ہے۔(شِنہوا)

 

۲۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں