• Columbus, United States
  • |
  • ٢٢ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | پاکستان

چین کا 2024 میں بعض درآمدات و برآمدات پر محص...

بیجنگ(شِنہوا)چین یکم جنوری 2024 سے درآمدات اور برآمدات پر محصولات کی شرح میں ردوبدل کرے گا۔

ریاستی کونسل کے کسٹمز ٹیرف کمیشن کی طرف سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق ملک 1 ہزار 10 اشیاء پر عارضی درآمدی ٹیرف نافذ کرے گا جو سب سے زیادہ پسندیدہ ملک کے نرخوں سے کم ہیں۔

مثال کے طور پر چین ان وسائل پر ٹیرف کو کم یا مستثنیٰ کرے گا جن کی ملک کو کمی کا سامنا ہے جن میں اہم آلات اور اجزاء، ادویات اور بعض کینسر اور نایاب بیماریوں کے علاج کے لیے خام مال،خصوصی طبی مقاصد کے لیے خوراک، اور کچھ زرعی مصنوعات شامل ہیں۔

اس کے علاوہ چین ہائی پیوریٹی ایلومینیم پر ایکسپورٹ ٹیرف کو کم کرے گا۔

دریں اثنا چین ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے ساتھ الحاق کے عزم کے تحت، ایتھیلین، پروپیلین، اور مائع کرسٹل گلاس سبسٹریٹس کی بعض اقسام پر درآمدی محصولات میں اضافہ کرے گا۔

دوسرے ممالک یا خطوں کے ساتھ آزاد تجارت اور ترجیحی تجارتی انتظامات کے تحت چین اعلیٰ سطح پر کھلے پن کی کوششوں کے تناظر میں  اگلے سال 30 ممالک اور خطوں کی کچھ مصنوعات پر روایتی ٹیرف کی شرحیں نافذ کرے گا۔

 
۲۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر اعظم چوتھے لان کانگ- می کونگ تعاون...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ 25 دسمبر کو ویڈیو لنک کے ذریعے  چوتھے لان کانگ- می کونگ تعاون (ایل ایم سی) کے رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

چینی  وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے جمعہ کو اعلان  کیا می کونگ کے پانچ ممالک کمبوڈیا، لاؤس، میانمار، تھائی لینڈ اور ویت نام کے رہنما بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

 
۲۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین امریکہ کے ساتھ خلائی تعاون و تبادلے کے ل...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے چاند کے نمونوں سے متعلق اپنے جاری کردہ ایپلیکیشن پروسیجرزکے مطابق مناسب چینلز کے ذریعے چاند کےنمونے حاصل کرنے کے لیے درخواست دینے کی غرض سے امریکہ سمیت دنیا بھر کے سائنسدانوں کا خیرمقدم کیا ہے۔

چائنہ نیشنل اسپیس  ایڈمنسٹریشن (سی این ایس اے) کے ترجمان شو ہونگ لیانگ نے یہ بیان چین میں امریکی سفیر نکولس برنز کے حالیہ ریمارکس کے جواب میں جمعہ کو دیا۔ ترجمان نے کہا کہ  چین خلا میں بین الاقوامی تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے اور امریکہ کے ساتھ خلائی تبادلے کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔

چائنہ ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق 12 دسمبر کو واشنگٹن میں ایک تھنک ٹینک، کونسل آن فارن ریلیشنز کے زیر اہتمام ایک لیکچر میں شرکت کرتے ہوئے برنز نے چین-امریکہ خلائی تعاون کے بارے میں اپنے نقطہ نظر کی درخواست کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ  انہیں یقین نہیں ہے کہ "چین نے خلا میں امریکہ کے ساتھ کام کرنے میں بہت زیادہ دلچسپی ظاہر کی ہے۔"

شو نے اس واضح تضاد پر حیرت کا اظہار کیا جہاں امریکہ تعاون پر زور دیتا ہے وہاں اس کے کچھ لوگ وولف ترمیم کی تعریف کرتے ہیں جو چین کے ساتھ خلائی تعاون کو محدود کرتی ہے اور اس کے مستقل ہونے کی حمایت کرتی ہے۔

 
۲۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین امریکہ کے ساتھ خلائی تعاون و تبادلے کے ل...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے چاند کے نمونوں سے متعلق اپنے جاری کردہ ایپلیکیشن پروسیجرزکے مطابق مناسب چینلز کے ذریعے چاند کےنمونے حاصل کرنے کے لیے درخواست دینے کی غرض سے امریکہ سمیت دنیا بھر کے سائنسدانوں کا خیرمقدم کیا ہے۔

چائنہ نیشنل اسپیس  ایڈمنسٹریشن (سی این ایس اے) کے ترجمان شو ہونگ لیانگ نے یہ بیان چین میں امریکی سفیر نکولس برنز کے حالیہ ریمارکس کے جواب میں جمعہ کو دیا۔ ترجمان نے کہا کہ  چین خلا میں بین الاقوامی تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے اور امریکہ کے ساتھ خلائی تبادلے کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔

چائنہ ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق 12 دسمبر کو واشنگٹن میں ایک تھنک ٹینک، کونسل آن فارن ریلیشنز کے زیر اہتمام ایک لیکچر میں شرکت کرتے ہوئے برنز نے چین-امریکہ خلائی تعاون کے بارے میں اپنے نقطہ نظر کی درخواست کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ  انہیں یقین نہیں ہے کہ "چین نے خلا میں امریکہ کے ساتھ کام کرنے میں بہت زیادہ دلچسپی ظاہر کی ہے۔"

شو نے اس واضح تضاد پر حیرت کا اظہار کیا جہاں امریکہ تعاون پر زور دیتا ہے وہاں اس کے کچھ لوگ وولف ترمیم کی تعریف کرتے ہیں جو چین کے ساتھ خلائی تعاون کو محدود کرتی ہے اور اس کے مستقل ہونے کی حمایت کرتی ہے۔

 
۲۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی قابل تجدید توانائی کی صلاحیت تھرمل پا...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی قابل تجدید توانائی کی صلاحیت نے پہلی بار تھرمل پاور کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جو ملک کی نصب شدہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا نصف سے زیادہ ہے۔

نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے مطابق قابل تجدید توانائی کی نصب شدہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت  اس سال اب تک کل 1.45 ارب کلو واٹ ہے جس میں ہوا سے بجلی پیداوار ، شمسی توانائی، پن بجلی اور بائیو ماس توانائی شامل ہیں۔

چین کی کل بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت تقریباً 2.9 ارب کلوواٹ تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ سال کی نسبت  12.9 فیصد زیادہ ہے۔

انتظامیہ کے مطابق  ہوا  اور شمسی توانائی کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے ملک کی کوششوں کے  تناظر میں  دونوں کی مشترکہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ایک ارب  کلوواٹ تک پہنچ گئی ہے جس سے ملک کی نئی نصب شدہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں بڑا حصہ برقرار  ہے۔

 
۲۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جمہوریہ چیک ۔ پراگ ۔ اسکول فائرنگ

جمہوریہ چیک، کےشہر پراگ میں فائرنگ کے مقام کے قریب ہنگامی امدادی گاڑیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔ (شِنہوا)

 
۲۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ گانسو۔ جی شی شان ۔ زلزلہ ۔ اسکول

چین کے شمال مغربی صوبے گانسو کی کاؤنٹی جی شی شان میں اساتذہ اور عملہ طلباء کے آن لائن لیکچرز کی تیاری کررہے ہیں ۔ (شِنہوا)

 
۲۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ گانسو ۔ جی شی شان ۔ زلزلہ ۔ کلاس

چین کے شمال مغربی صوبے گانسو کے لین شیا ہوئی خودمختار پریفیکچر کی کاؤنٹی جی شی شان کے گاوں کانگ ڈیاؤ میں بچے عارضی پناہ گاہ میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 
۲۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لگسمبرگ ۔ چین ۔ براہ راست فضائی راستہ ۔ مساف...

لکسمبرگ ہوائی اڈے پر چین سے آنے والا مسافر طیارہ دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

 
۲۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لگسمبرگ ۔ چین ۔ براہ راست فضائی راستہ ۔ مساف...

لکسمبرگ ہوائی اڈے پر چین سے آنے والا مسافر طیارہ دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

 
۲۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لگسمبرگ ۔ چین ۔ براہ راست فضائی راستہ ۔ مساف...

 لکسمبرگ ہوائی اڈے پر چین سے پہلی براہ راست پرواز سے آنے والے مسافر کا پرتپاک استقبال کیا جارہا ہے۔ (شِنہوا)

 

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لگسمبرگ ۔ چین ۔ براہ راست فضائی راستہ ۔ مساف...

 لکسمبرگ ہوائی اڈے پر چین سے پہلی براہ راست پرواز سے آنے والے مسافر کا پرتپاک استقبال کیا جارہا ہے۔ (شِنہوا)

 

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی اختلافات کے باعث سلامتی کونسل میں غز...

اقوام متحدہ (شِںہوا) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک بار پھر غزہ میں امداد کی اشد ضرورت کے حوالے سے ایک اہم قرارداد پر طویل عرصے سے التوا کا شکار رائے شماری امریکی اختلافات کے باعث ایک بار پھر ملتوی کردی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق  امریکہ کو متن میں فلسطین اسرائیل تنازع میں "اشتعال انگیزی میں تعطل" اور غزہ میں داخل ہونے والے امدادی ٹرکوں کا معائنہ کرنے کے اہم امور پر تشویش ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ وہ صرف "انسانی سامان" لیکر کر جائیں۔

موجودہ مسودے میں تجویز ہے کہ اقوام متحدہ یہ ذمہ داری اٹھائے  جبکہ  اس  تجویز کی امریکہ اور اس کے قریبی اتحادی اسرائیل دونوں نے مخالفت کی ہے۔

نیو یارک، اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں فلسطین تنازع سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرسلامتی کونسل اجلاس کا منظر۔ (شِنہوا)

اس سے قبل اقوام متحدہ میں امریکہ کے نائب مستقل مندوب رابرٹ ووڈ نے شام سے متعلق سلامتی کونسل کے  اجلاس میں شرکت کے لیے جاتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ ہم اب بھی اس معاملے کو فعال طریقے سے حل کررہے ہیں اور بھرپور کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے متن میں مخصوص تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ تبدیلیاں تعاون کے حصول کے لئے کافی ہونی چاہئے۔

اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے 23 اداروں کی جانب سے شائع شدہ ایک رپورٹ کے مطابق غزہ کی 22 لاکھ افراد پر مشتمل پوری آبادی اس وقت خوراک کے بحران یا اس سے بھی زیادہ سنگین صورتحال کا سامنا کررہی ہے جس میں 5 لاکھ 76 ہزار 600 افراد کو انتہائی بھوک کا سامنا ہے۔

عالمی خوراک پروگرام نے بتایا ہے کہ غزہ تک محدود رسد کے علاوہ رسد کی آمد و رفت میں رکاوٹ کے سبب 90 فیصد آبادی پورے دن خوراک سے محروم رہتی ہے۔

غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 20 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ حماس کے اسرائیل پر حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد تقریباً 1ہزار 140  ہے۔

 
۲۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آریان پاکستانی کرکٹر اعظم خان کے نقش قدم پر...

بین الاقوامی کرکٹ میں شاندار ڈیبیو کرنا کوئی اعزاز نہیں ہے جس پر بہت سے کرکٹرز فخرکر سکتے ہیں تاہم آریان لاکرا نے اگست 2022 میں امریکہ کے خلاف اپنے ون ڈے ڈیبیو میں 84 رنز بنا کر اپنی موجودگی کا شدت سے احساس دلایا تھا۔ ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے سیزن 2 کے لئے ڈیزرٹ وائپرز نے آل راو¿نڈر آریان لاکرا کی خدمات حاصل کرلی ہیں جو ٹورنامنٹ کے افتتاحی ایڈیشن میں رنر اپ رہے تھے۔ وہ متحدہ عرب امارات کی انڈر 16 اور انڈر 19 ٹیموں کی کپتانی کرچکے ہیں اور 2020 کے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی ٹیم میں بھی شامل تھے۔ آریان کی رائے میں ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ان جیسے نوجوان کھلاڑیوں کے لئے ایک بڑا پلیٹ فارم فراہم کررہا ہے، سیزن 1 ایک بڑی کامیابی تھی اور آگے چل کر ٹورنامنٹ مزید سپر اسٹارز کے آنے سے ٹورنامنٹ بہت بڑا ہونے والا ہے۔ آریان ان تمام بڑے ناموں کے ساتھ کھیلنے کے منتظر ہیں جو 2024 ایڈیشن کا حصہ بنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں ایلکس ہیلز، کولن منرو اور اعظم خان جیسے کھلاڑی موجود ہیں، لہٰذا میں ان کے ساتھ کھیلنے اور ان سے سیکھنے کا منتظر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اعظم خان کرکٹ کے بہترین اسٹرائیکرز میں سے ایک ہیں اور ہم اسی طرح کے حالات میں بیٹنگ کرتے ہیں ،لہٰذا میں یقینی طور پر ایک یا دو چیزوں میں ان کا انداز اپنانے کی کوشش کروں گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایری...

بیجنگ (شِنہوا)چین کے قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن (این ڈی آر سی) نے دو منصوبوں کی نقاب کشائی کی جن کا مقصد گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کی ترقی و تعاون کو فروغ دینا ہے۔

چھیان ہائی شینزین-ہانگ کانگ ماڈرن سروس انڈسٹری کوآپریشن زون کے منصوبے کے مطابق چین کو شینزین کے چھیان ہائی سے توقع ہے  کہ وہ  گریٹر بے ایریا  سمیت ہانگ کانگ کی ترقی کی کو وسیت دینے  میں اپنا اہم کردار ادا کرے گا۔

دستاویز  کے مطابق  2035 تک کوآپریشن زون، جو کہ 120.56 مربع کلومیٹر کے رقبے پر محیط ہے، ایک جدت پر مبنی ترقیاتی ماڈل قائم کر چکا ہو گا جس میں ہانگ کانگ اور مکاؤ کے ساتھ صنعتی ہم آہنگی اور مارکیٹ کے درمیان رابطہ شامل ہو گی جو ایک نیا بین الاقوامی تجارتی مرکز اور اعلی معیار کی ترقی کے لیے ایک بین الاقوامی اعلیٰ ترین شپنگ سروس سینٹر بن جائے گا۔

ایک الگ بیان میں این ڈی آر سی نے  ہینگ چھن، ژون ہائی میں گوانگ ڈونگ -مکاؤ وسیع تعاون زون کے لیے ایک منصوبہ بھی جاری کیا۔

2035 تک، 106 مربع کلومیٹر  پر محیط علاقہ گوانگژو-ژوہائی-مکاؤ سائنس اور ٹیکنالوجی کی اختراعی راہداری کے لیے مضبوط ترقی کا محرک بن جائے گا  جس سے مکاؤ کی معیشت میں مناسب تنوع کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

 
۲۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترقی کے سفر میں کامیابیوں کا دنیا سے اشتراک...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے  کہا ہے کہ چین اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو وسعت دینے، کاروباری ماحول بہتر بنانے، جملہ حقوق کے تحفظ بڑھانے، ایک کھلے عالمی سطح کے مسابقتی اختراعی ایکو نظام کی تشکیل اور چین کی ترقیاتی کامیابیوں کا دنیا کے ساتھ اشتراک کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے سینئر ریزیڈنٹ نمائندے اسٹیون بارنیٹ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ 2023 کی عالمی اقتصادی ترقی میں چین کا حصہ ایک تہائی ہوگا۔ انہوں نے پیش گوئی کی تھی 2024 میں اعلیٰ اور زیادہ لچکدار ترقی چین کی دسترس میں ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے روزمرہ کی نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ حال ہی میں آئی ایم ایف اور آرگنائزیشن فار اکنامک کوآپریشن اینڈ ڈیویلپمنٹ (او ای سی ڈی) جیسی کئی عالمی تنظیموں نے چین کے لیے 2023 کی شرح نمو کے تخمینوں پر نظر ثانی کی ہے اور انہیں اگلے سال کے لئے چین کی معاشی توقعات پر اعتماد ہے۔

وانگ نے کہا کہ چین کو وسیع پیمانے پر عالمی معیشت کا سب سے بڑا شراکت دار سمجھا جاتا ہے۔ آئی ایم ایف کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چین میں تیز رفتار ترقی کے باقی دنیا پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ چین کی ترقی میں اوسطاً ایک فیصد پوائنٹ کا اضافہ دیگر معیشتوں کی ترقی میں 0.3 فیصد اضافہ کرے گا۔ 

وانگ نے اس بات کا ذکر کیا کہ چین کے پاس دنیا میں سب سے بڑی صلاحیت کے ساتھ بڑی منڈی موجود ہے۔ چینی حکومت کی متعارف کردہ اقتصادی پالیسیوں نے معیشت کو مضبوط فروغ دیا ہے۔ مالی اور مالیاتی پالیسیوں کے بہتر نفاذ کی کافی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین میں اصلاحات کو وسعت دینے  اور ہرشعبے میں کھلے پن سے پائیدار مستحکم معاشی ترقی بارے مضبوط ترغیب ملتی ہے جبکہ  دنیا میں سائنسی و تکنیکی انقلاب اور صنعتی تبدیلی کا ایک نیا دور بھی چینی معیشت کو  وسیع موقع  پیش کرتا ہے۔

چینی ترجمان وانگ نے مزید کہا کہ چین کی ترقی میں منفی عوامل کی نسبت  زیادہ سازگار حالات مجموعی طور پر زیادہ ہیں، معاشی بحالی اور مستحکم طویل مدتی سفر کا رجحان تبدیل نہیں ہوا ہے اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے لئے درکار سازگار عوامل اور حالات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عالمی کامیابی کے لئے چین آمد پر دنیا بھر کے کاروباری اداروں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

 
۲۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بی آر آئی سے چین ۔آسیان تعلقات کو بھرپور تقو...

نوم پنہ (شِنہوا) کمبوڈیا کے ایک اسکالر نے کہا ہے کہ ایک دہائی قبل چین کے تجویز کردہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) سے جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم (آسیان) میں سماجی و اقتصادی ترقی میں تیزی آئی ہے۔

نوم پین میں قائم آزاد تھنک ٹینک ایشین ویژن انسٹی ٹیوٹ میں ریسرچ سپروائزر تھونگ مینگ ڈیوڈ نے شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ بی آر آئی کے تحت آسیان ممالک میں چین نے سرمایہ کاری یا امداد  پرمبنی متعدد بڑے منصوبے شروع کئے ہیں۔

خطے میں بی آر آئی کے ان منصوبوں میں سیہانوک ویل خصوصی اقتصادی خطہ ، نوم پنہ - سیہانوک ویل ایکسپریس وے اور کمبوڈیا میں سیم ریپ-انگ کور بین الاقوامی ہوائی اڈا، لاؤس میں چین-لاؤس ریلوے، انڈونیشیا میں جکارتہ- بانڈونگ تیز رفتار ریلوے، ملائیشیا میں ایسٹ کوسٹ ریل لنک اور نئی بین الاقوامی زمینی سمندری راہداری شامل ہیں۔

انہوں نے شِںہوا کو بتایا کہ بی آر آئی نے آسیان خطے اور چین۔ آسیان رابطوں کے قیام میں نمایاں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے  کہا کہ ان منصوبوں میں صرف چند کا ہی ذکر کیا گیا ہے، ان منصوبوں نے خطے میں معیشت و تجارت کو فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اعلیٰ معیار، جدید اور مہذب انسانیت کے لئے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک برادری کی تعمیر میں آسیان- چین کوششوں کو زبردست قوت مہیا کی۔

مینگ ڈیوڈ نے کہا کہ بی آر آئی کے ان منصوبوں سے چین۔ آسیان تجارت اور عوامی تبادلوں کو فروغ  اور خطے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مدد ملی۔

 
۲۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بی آر آئی سے چین ۔آسیان تعلقات کو بھرپور تقو...

نوم پنہ (شِنہوا) کمبوڈیا کے ایک اسکالر نے کہا ہے کہ ایک دہائی قبل چین کے تجویز کردہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) سے جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم (آسیان) میں سماجی و اقتصادی ترقی میں تیزی آئی ہے۔

نوم پین میں قائم آزاد تھنک ٹینک ایشین ویژن انسٹی ٹیوٹ میں ریسرچ سپروائزر تھونگ مینگ ڈیوڈ نے شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ بی آر آئی کے تحت آسیان ممالک میں چین نے سرمایہ کاری یا امداد  پرمبنی متعدد بڑے منصوبے شروع کئے ہیں۔

خطے میں بی آر آئی کے ان منصوبوں میں سیہانوک ویل خصوصی اقتصادی خطہ ، نوم پنہ - سیہانوک ویل ایکسپریس وے اور کمبوڈیا میں سیم ریپ-انگ کور بین الاقوامی ہوائی اڈا، لاؤس میں چین-لاؤس ریلوے، انڈونیشیا میں جکارتہ- بانڈونگ تیز رفتار ریلوے، ملائیشیا میں ایسٹ کوسٹ ریل لنک اور نئی بین الاقوامی زمینی سمندری راہداری شامل ہیں۔

انہوں نے شِںہوا کو بتایا کہ بی آر آئی نے آسیان خطے اور چین۔ آسیان رابطوں کے قیام میں نمایاں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے  کہا کہ ان منصوبوں میں صرف چند کا ہی ذکر کیا گیا ہے، ان منصوبوں نے خطے میں معیشت و تجارت کو فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اعلیٰ معیار، جدید اور مہذب انسانیت کے لئے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک برادری کی تعمیر میں آسیان- چین کوششوں کو زبردست قوت مہیا کی۔

مینگ ڈیوڈ نے کہا کہ بی آر آئی کے ان منصوبوں سے چین۔ آسیان تجارت اور عوامی تبادلوں کو فروغ  اور خطے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مدد ملی۔

 
۲۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بی آر آئی سے چین ۔آسیان تعلقات کو بھرپور تقو...

نوم پنہ (شِنہوا) کمبوڈیا کے ایک اسکالر نے کہا ہے کہ ایک دہائی قبل چین کے تجویز کردہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) سے جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم (آسیان) میں سماجی و اقتصادی ترقی میں تیزی آئی ہے۔

نوم پین میں قائم آزاد تھنک ٹینک ایشین ویژن انسٹی ٹیوٹ میں ریسرچ سپروائزر تھونگ مینگ ڈیوڈ نے شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ بی آر آئی کے تحت آسیان ممالک میں چین نے سرمایہ کاری یا امداد  پرمبنی متعدد بڑے منصوبے شروع کئے ہیں۔

خطے میں بی آر آئی کے ان منصوبوں میں سیہانوک ویل خصوصی اقتصادی خطہ ، نوم پنہ - سیہانوک ویل ایکسپریس وے اور کمبوڈیا میں سیم ریپ-انگ کور بین الاقوامی ہوائی اڈا، لاؤس میں چین-لاؤس ریلوے، انڈونیشیا میں جکارتہ- بانڈونگ تیز رفتار ریلوے، ملائیشیا میں ایسٹ کوسٹ ریل لنک اور نئی بین الاقوامی زمینی سمندری راہداری شامل ہیں۔

انہوں نے شِںہوا کو بتایا کہ بی آر آئی نے آسیان خطے اور چین۔ آسیان رابطوں کے قیام میں نمایاں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے  کہا کہ ان منصوبوں میں صرف چند کا ہی ذکر کیا گیا ہے، ان منصوبوں نے خطے میں معیشت و تجارت کو فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اعلیٰ معیار، جدید اور مہذب انسانیت کے لئے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک برادری کی تعمیر میں آسیان- چین کوششوں کو زبردست قوت مہیا کی۔

مینگ ڈیوڈ نے کہا کہ بی آر آئی کے ان منصوبوں سے چین۔ آسیان تجارت اور عوامی تبادلوں کو فروغ  اور خطے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مدد ملی۔

 
۲۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مین لینڈ کےتائیوان امور دفتر نے تائیوانی کیم...

بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ کی ترجمان نے تائیوان سے کچھ کیمیکلز پر محصولات میں کمی معطل کرنے کی حمایت کی ہے ۔ اس فیصلے کا اعلان ریاستی کونسل کے کسٹمز محصولات کمیشن نے کیا تھا۔

چینی ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفترکی ترجمان ژو فینگ لیان نے ایک بیان میں کہا کہ تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) اتھارٹی طویل عرصے سے مین لینڈ مصنوعات پر یکطرفہ اور امتیازی تجارتی رکاوٹیں اور پابندیاں عائد کرکے مین لینڈ اور تائیوان کے درمیان اقتصادی تعاون فریم ورک معاہدے (ای سی ایف اے) کی خلاف ورزی کررہی ہے جس سے متعلقہ مین لینڈ صنعتوں اور کاروباری اداروں کے مفادات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

ای سی ایف اے ایک جامع اقتصادی معاہدہ ہے جو 1992 کے اتفاق رائے پر مبنی ہے اور اس پر فریقین کے درمیان جون 2010 میں دستخط ہوئے تھے ۔ اس معاہدے کا مقصد تجارتی رکاوٹیں کم کرنا ہے۔

ژو نے کہا کہ معاہدے پر دستخط کے بعد سے مین لینڈ اس کا نفاذ آسان اور یقینی بناکر آبنائے کے دونوں اطراف کے متعلقہ کاروباری اداروں اور افراد خاص طور پر تائیوان میں لوگوں کو ٹھوس فوائد مہیا کررہا ہے۔

تاہم امتیازی تجارتی پابندیوں اور مین لینڈ مصنوعات پر پابندیوں کے علاوہ ڈی پی پی نے ای سی ایف اے قواعد میں بھی مداخلت کی اور رکاوٹیں پیدا کیں، معمول کے آبنائے پار معاشی تبادلے ، تعاون اور معاہدے کے نفاذ میں رکاوٹ ڈالی جس سے تائیوان کی کچھ مصنوعات پر ترجیح محصولات معطل ہوگئے۔

ژو نے کہا کہ اس طرح کے امور آبنائے پار مذاکرات کے ذریعے مناسب طریقے سے حل کئے جاسکتے ہیں تاہم ڈی پی پی اتھارٹی نے "تائیوان کی آزادی" کے علیحدگی پسند موقف پر سختی سے عمل کرتے ہوئے 1992 کے اتفاق رائے کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے جس سے آبنائے پار مذاکرات کی سیاسی بنیاد کو نقصان پہنچااور ان امور سے مناسب طریقے سے نمٹنا مشکل ہوگیا۔

ترجمان نے امید ظاہر کی کہ آبنائے پار تعلقات پرامن ترقی کے درست راستے پر واپس آئیں گے اور دونوں فریق 1992 کے اتفاق رائے کی بنیاد پر آبنائے پار اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے مسائل پر بات چیت کرکے انہیں حل کریں گے۔

 کسٹمز محصولات کمیشن کے مطابق یکم جنوری 2024 سے تائیوان سے درآمد شدہ کیمیائی مصنوعات کی 12 اشیاء کو اقتصادی تعاون فریم ورک معاہدے (ای سی ایف اے) میں طے شدہ ترجیح ٹیکس کی سہولت حاصل نہیں ہوگی جن پروپیلین اور پیراکسیلین بھی شامل ہیں۔

 
۲۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گھانا کی یونیورسٹیوں میں مختلف ثقافتی سرگرمی...

آکرا (شِنہوا)  چین اور گھانا کے درمیان  تعاون آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ  گھانا کی زیادہ سے زیادہ  یونیورسٹیوں کے کیمپس میں مختلف ثقافتی سرگرمیوں اور تبادلے کے فروغ میں چینی زبان کی مقبولیت بھی فروغ پارہی ہے۔

گھانا کی معروف ترین جامعات میں سے ایک کوامے نکرومہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (کے این یو ایس ٹی) مغربی افریقی ملک میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی تازہ ترین میزبان بن گئی ہے۔

کے این یو ایس ٹی میں عالمی پروگرام آفس کے ڈین  ڈینیئل دعاہ نے شِنہوا کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ کے این یو ایس ٹی نے چین کو ہمیشہ ایک اہم شراکت دار سمجھا ہے اور نصاب میں چینی زبان کی تعلیم کو شامل کرنے کا یہ مناسب وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ہم نے ہوبے یونیورسٹی آف آٹوموٹو ٹیکنالوجی کے ساتھ شراکت داری کا فیصلہ کیا ہے تاکہ یہاں نہ صرف زبان بلکہ ثقافتی اور عالمی تعلیمی تبادلوں کے لئے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ قائم کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں تیزی سے رونما تبدیلیوں میں کوویڈ 19 وبائی مرض سے سبق حاصل ہوا ہے۔ سیکھنے والوں کو دنیا بھر میں مختلف ثقافتیں اور زبان کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا ایک بدلتی جگہ ہے اور کوویڈ 19 نے ہمیں سکھادیا ہے کہ دنیا ایک عالمی گاؤں ہے اور آپ شراکت داری کے بغیر زیادہ عرصہ چل نہیں سکتے اور یہ ہمارے طلباء کے لئے مختلف ثقافتی سرگرمیوں کے حصول کا ایک موقع ہے جو ہم کیمپس میں چاہتے ہیں۔

 
۲۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گھانا کی یونیورسٹیوں میں مختلف ثقافتی سرگرمی...

آکرا (شِنہوا)  چین اور گھانا کے درمیان  تعاون آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ  گھانا کی زیادہ سے زیادہ  یونیورسٹیوں کے کیمپس میں مختلف ثقافتی سرگرمیوں اور تبادلے کے فروغ میں چینی زبان کی مقبولیت بھی فروغ پارہی ہے۔

گھانا کی معروف ترین جامعات میں سے ایک کوامے نکرومہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (کے این یو ایس ٹی) مغربی افریقی ملک میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی تازہ ترین میزبان بن گئی ہے۔

کے این یو ایس ٹی میں عالمی پروگرام آفس کے ڈین  ڈینیئل دعاہ نے شِنہوا کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ کے این یو ایس ٹی نے چین کو ہمیشہ ایک اہم شراکت دار سمجھا ہے اور نصاب میں چینی زبان کی تعلیم کو شامل کرنے کا یہ مناسب وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ہم نے ہوبے یونیورسٹی آف آٹوموٹو ٹیکنالوجی کے ساتھ شراکت داری کا فیصلہ کیا ہے تاکہ یہاں نہ صرف زبان بلکہ ثقافتی اور عالمی تعلیمی تبادلوں کے لئے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ قائم کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں تیزی سے رونما تبدیلیوں میں کوویڈ 19 وبائی مرض سے سبق حاصل ہوا ہے۔ سیکھنے والوں کو دنیا بھر میں مختلف ثقافتیں اور زبان کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا ایک بدلتی جگہ ہے اور کوویڈ 19 نے ہمیں سکھادیا ہے کہ دنیا ایک عالمی گاؤں ہے اور آپ شراکت داری کے بغیر زیادہ عرصہ چل نہیں سکتے اور یہ ہمارے طلباء کے لئے مختلف ثقافتی سرگرمیوں کے حصول کا ایک موقع ہے جو ہم کیمپس میں چاہتے ہیں۔

 
۲۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی مین لینڈ تائیوان سے آبی درآمدات دوبارہ...

بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ تائیوان میں متعلقہ فریقوں کے ساتھ کام کرنے اور مین لینڈ کو تائیوان کی زرعی اور آبی مصنوعات کی برآمدات دوبارہ شروع کرنے میں مدد فراہم کرنےکو تیار ہے۔

چین کی ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے کہا کہ جمعے کو جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز نے تائیوان گروپرز کی درآمد دوبارہ شروع کردی ہیں۔ جزیرے پر کچھ کاروباری ادارے پہلے ہی متعلقہ آزمائش پر پورے اترچکے ہیں اور مین لینڈ میں برآمد کی اہلیت رکھنے والے  گروپرز کا اندراج کیا جاچکا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ فیصلہ جون 2022 میں جزیرے سے گروپر کی درآمدات کی معطلی کے بعد تائیوان کے گروپر کسانوں کے اصلاحاتی جائزے پر مبنی ہے کیونکہ پہلے سے درآمد شدہ گروپر کھیپ میں مالاکائٹ گرین، کرسٹل وائلٹ اور آکسی ٹیٹرا سائکلن کی حد سے زیادہ مقدار کا انکشاف ہوا تھا۔

ژو نے کہا کہ جب تک 1992 کا اتفاق رائے برقرار رہے گا اور "تائیوان آزادی" کی مخالفت ہوگی تب تک فریقین آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف ایک خاندان کی مانند رہیں گے اور ایک خاندان میں مسائل حل کرنا آسان ہوتا ہے۔

 
۲۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے موبائل موسمیاتی سٹیشن بوٹسوانا کے حوا...

گیبورون(شِنہوا)چین نے بوٹسوانا کے دارالحکومت گیبورون میں ایک موبائل موسمیاتی سٹیشن بوٹسوانا حکومت کے حوالے کیا جس کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے جنوبی افریقی ملک کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد کرنا ہے۔

اس موقع پر موبائل موسمیاتی اسٹیشن حوالگی تقریب سے خطاب میں بوٹسوانا میں تعینات چینی سفیر  وانگ شوئی فینگ نے کہا کہ چینی حکومت کی طرف سے عطیہ کردہ ملٹی سیٹلائٹ ڈیٹا موبائل وصولی اور پروسیسنگ سسٹم بوٹسوانا کو ماحولیاتی نگرانی، زرعی پیداوار اور انتہائی موسمیاتی روک تھام میں بھرپور مدد فراہم کرے گا تاکہ بوٹسوانا کو ماحولیاتی طور پر پائیدار ترقی کے اپنے اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے جبکہ یہ اسٹیشن چین-افریقہ تعاون کے فریم ورک پر فورم کے تحت نو پروگراموں کے ثمرات میں سے ایک ہے۔

وانگ نے کہا کہ  دنیا کے سب سے بڑے ترقی پذیر اور ایک ذمہ دار ملک کے طور پر چین ہمیشہ سے موسمیاتی تبدیلی پر جنوبی خطے کے ممالک کے درمیان  تعاون کا ایک فعال حمایتی  اور عمل کرنے والا ملک رہا ہے اور اب تک چین نے 40 ترقی پذیر ممالک کے ساتھ 48 تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

بوسٹوانا کی وزارت ماحولیات اور سیاحت کی مستقل سیکرٹری گریس موزیلا نے بوٹسوانا حکومت کی جانب سے سٹیشن کا خیر مقدم کرتے ہوئے چینی حکومت کے بے لوث عطیہ پر شکریہ ادا کیا۔

 
۲۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے موبائل موسمیاتی سٹیشن بوٹسوانا کے حوا...

گیبورون(شِنہوا)چین نے بوٹسوانا کے دارالحکومت گیبورون میں ایک موبائل موسمیاتی سٹیشن بوٹسوانا حکومت کے حوالے کیا جس کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے جنوبی افریقی ملک کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد کرنا ہے۔

اس موقع پر موبائل موسمیاتی اسٹیشن حوالگی تقریب سے خطاب میں بوٹسوانا میں تعینات چینی سفیر  وانگ شوئی فینگ نے کہا کہ چینی حکومت کی طرف سے عطیہ کردہ ملٹی سیٹلائٹ ڈیٹا موبائل وصولی اور پروسیسنگ سسٹم بوٹسوانا کو ماحولیاتی نگرانی، زرعی پیداوار اور انتہائی موسمیاتی روک تھام میں بھرپور مدد فراہم کرے گا تاکہ بوٹسوانا کو ماحولیاتی طور پر پائیدار ترقی کے اپنے اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے جبکہ یہ اسٹیشن چین-افریقہ تعاون کے فریم ورک پر فورم کے تحت نو پروگراموں کے ثمرات میں سے ایک ہے۔

وانگ نے کہا کہ  دنیا کے سب سے بڑے ترقی پذیر اور ایک ذمہ دار ملک کے طور پر چین ہمیشہ سے موسمیاتی تبدیلی پر جنوبی خطے کے ممالک کے درمیان  تعاون کا ایک فعال حمایتی  اور عمل کرنے والا ملک رہا ہے اور اب تک چین نے 40 ترقی پذیر ممالک کے ساتھ 48 تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

بوسٹوانا کی وزارت ماحولیات اور سیاحت کی مستقل سیکرٹری گریس موزیلا نے بوٹسوانا حکومت کی جانب سے سٹیشن کا خیر مقدم کرتے ہوئے چینی حکومت کے بے لوث عطیہ پر شکریہ ادا کیا۔

 
۲۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ماہرین نے سنکیانگ کے خلاف مغربی پروپیگنڈہ مس...

ارمچی (شِنہوا) چین کے سنکیانگ ویغور خود مختار خطے اور دیگر صوبوں کے ماہرین نے شمال مغربی سنکیانگ ویغورانسانی حقوق کی ترقی کے خلاف مغربی حکومتوں، میڈیا اداروں اور تھنک ٹینکس کے پروپیگنڈہ مسترد کردیا ہے۔

آئیڈیاز اینڈ اسٹوری شیئرنگ کانفرنس کے موقع پر منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب میں ماہرین نے کہا کہ مغرب بالخصوص امریکہ دہشت گردی اور انسانی حقوق کے بارے میں دوہرا معیار رکھتا ہے جبکہ سنکیانگ کی سماجی و اقتصادی ترقی کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے تحفظ پر بھی آنکھیں بند کئے ہوئے ہے۔

چین کی رین من یونیورسٹی کے ہیومن رائٹس سینٹر کے پروفیسر ژو لی یو نے کہا کہ امریکی حکومت نجی جیلوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے نجی شعبے کے ساتھ ملکر کام کرتی ہے جہاں قیدیوں سے غلاموں جیسا برتاؤ کیا جاتا ہے۔

ژو نے کہا کہ امریکی میڈیا ادارے نجی جیلوں کے قیدیوں کی تکالیف کے بارے میں شاذ و نادر ہی رپورٹنگ کرتے ہیں تاہم سنکیانگ میں نام نہاد "جبری مشقت" کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔

پروفیسر نے کہا کہ "نام نہاد ویغور جبری مشقت روک تھام قانون" کا مقصد سنکیانگ سے کپاس اور دیگر مصنوعات کی فروخت میں رکاوٹ پیدا کرنا ہے تاکہ وہ اپنی مصنوعات فروخت کرسکیں۔

سنکیانگ نارمل یونیورسٹی کے میوزک اسکول کے سربراہ بتور بارات نے کہا کہ مرکزی حکومت 1960 کی دہائی سے روایتی "ویغورمقام" موسیقی کو محفوظ کرکے اسے فروغ دے رہی ہے اور اس ضمن میں بہت سے مقام میوزک گروپ تشکیل دیئے گئے ہیں جو دنیا بھر میں اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

انہوں نے  کہا کہ سنکیانگ "ویغورمقام" کو 2005 میں اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم کی انسانیت کے "زبانی اور غیرمادی ورثہ" شاہکاروں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ اگر حکومت نے مغربی رپورٹس کی طرح "ثقافتی نسل کشی" کو اپنایا ہوتا تو "مقام" کیسے زندہ رہ سکتا تھا اور ہمیں وراثت میں کیسے ملتا؟

چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے ایسوسی ایٹ ریسرچر بائی فین نے کہا کہ افراد کے آزادی کے حق پر زیادہ زور دینے کا مغربی نقطہ نظر حکومتی کردار کو نظر انداز کردیتا ہے جس سے بعض اوقات امریکہ میں منشیات کے مسئلے کی طرح انفرادی وقار کو نقصان پہنچتا ہے۔

بائی نے کہا کہ عالمی سطح پر انسانی حقوق کا مسئلہ ہمیشہ مغرب کی امداد سے جڑا رہتا ہے اور یہ اسے دوسرے ممالک کے اندرونی امور میں مداخلت کے بہانے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

 
۲۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی سائنس دانوں نے برفانی ریچھ کی کھال کی ط...

ہانگژو(شِنہوا) چین کے سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے غیر معمولی تھرمل انسولیشن کے ساتھ ایک ریشہ تیار کرلیا ہے جس کے لئے انہوں نے برفانی ریچھ کی کھال سے ترغیب حاصل کی ہے۔

سائنس جرنل میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق یہ ایروجیل ریشہ دھویا اور  رنگاجا سکتا ہے جبکہ  اس کے علاوہ یہ پائیدار اور جدید ٹیکسٹائل میں استعمال کے لیے بھی  موزوں ہے۔

ایروجیل ریشے میں عمومی طور پر کپڑوں میں بننے کے لئے ضروری طاقت اور لچک کم ہوتی اور وہ گیلے یا مرطوب حالات میں اپنی انسولیٹنگ خصوصیات کھودیتے ہیں۔

ژی جیانگ یونیورسٹی کے محققین نے برفانی  ریچھوں کی خصوصی کھال سے یہ ترغیب حاصل کی تھی جو موثر طریقے سے انہیں گرم اور خشک رکھتی ہے جبکہ بالوں میں گھنے خول کی ساخت کے اندر ایک سوراخ دار کور ہوتا ہے۔

ریچھ کے کور شیل ڈھانچے کی نقل کرتے ہوئے محققین نے لیمیلر مسام کے ساتھ ایک مضبوط ایروجیل ریشہ تیار کیا جو انفراریڈ تابکاری کو مؤثر طریقے سے جلد کے قریب روک دیتا اور مکینیکل مضبوطی کو برقراررکھتا ہے جس سےبُننے کے لئے موزوں ہوجاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق ریشے نے 100 فیصد تناؤ پر 10 ہزار بار اسٹریچنگ سائیکل کے بعد بھی کم سے کم اثر کے ساتھ اپنی تھرمل انسولیشن خاصیت کو برقرار رکھا۔

محققین کی ٹیم نے ایک پتلے سویٹر میں ریشے کا تجربہ کیا جو نیچے والی جیکٹ سے تقریباً 5  بار زیادہ موٹا ہونے کے باوجود تھرمل انسولیٹنگ کارکردگی فراہم کرتا ہے۔

محققین کے مطابق کپڑوں کا یہ ڈیزائن مستقبل میں کثیر الجہتی ایروجیل ریشہ اور ٹیکسٹائل تیار کرنے کے وسیع امکانات فراہم کرتا ہے۔

 
۲۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شین ژو -17 کے عملے نے پہلی خلائی چہل قدمی مک...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے مدار میں موجود خلائی اسٹیشن شین ژو -17 کے عملے نے جمعرات کی شب 9 بجکر 35 منٹ (بیجنگ وقت) پر اپنی پہلی خلائی چہل قدمی مکمل کر لی۔

چین کے انسان بردار خلائی ادارے کے مطابق خلا بازوں تانگ ہونگ بو، تانگ شینگ جی اور جیانگ شین لین نے زمینی ٹیم اور خلائی اسٹیشن کے روبوٹک بازو کی مدد سے مقررہ فرائض انجام دیئے جس میں تیان ہی کور ماڈیول سولر ونگ کی مرمت بھی شامل تھی جبکہ ان کاموں میں کی تکمیل میں ساڑھے سات گھنٹے کا وقت لگا۔

تانگ ہونگ بو اور تانگ شینگ جی کام کی تکمیل کے بعد بحفاظت وین تیان لیب ماڈیول میں واپس لوٹ آئے۔

تانگ ہونگ بو چین کا پہلا خلا باز بن گیا ہے جو خلائی اسٹیشن میں دوبارہ داخل ہو گیا ہے اور تانگ شینگ جی کو چین کے سب سے کم عمر خلاباز کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے جنہوں نے خلا میں سرگرمیاں انجام دیں۔

شین ژو- 17 عملہ مستقبل میں خلائی سائنس کے طے شدہ تجربات، تکنیکی تجربات، خلا میں چہل قدمی اور اضافی پے لوڈ کی تنصیب سے متعلق اہم سرگرمیاں انجام دے گا۔

یہ خلا باز 26 اکتوبر کو مدار کے کمپلیکس میں داخل ہوئے تھے جس کے بعد سے انہوں نے بہت سے کام سرانجام دیئے ہیں جن میں شین ژو -16 کےعملہ کے ساتھ کام ، خلائی اسٹیشن پلیٹ فارم کی دیکھ بھال ، زندگی و صحت میں معاونت ، اضافی خلائی سوٹ معائنہ  اور تیان ژو -6 کارگو جہاز کے سامان کا معائنہ شامل ہے۔

انہوں نے روبوٹک آرم آپریشنز کی تربیت، زندگی بچانے کی ہنگامی مشقیں، طبی ریسکیو مشقیں اور مکمل نظام کے دباؤ کی ہنگامی مشقیں بھی کیں۔

 
۲۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین -چھونگ چھنگ-ہائیڈروجن سپلائی سنٹر-وہیکلز...

 چین کی جنوب مغربی میونسپلٹی  چھونگ چھنگ کے ضلع چھانگ شو میں ہائیڈروجن فیول سیل گاڑیوں کے لیے ہائیڈروجن ٹیوب ٹریلرز  سپلائی سنٹر پر کھڑے ہیں۔(شِنہوا)

 

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-گانسو-جی شیشان کاؤنٹی-زلزلہ- امدادی سرگر...

 چین کے شمال مغربی صوبے گانسو کی جی شیشان کاؤنٹی کے ایک گاؤں میں زلزلہ متاثرین کے لیے عارضی  مکانات تعمیر کیے جارہے ہیں۔(شِنہوا)

 

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کویت-کویت سٹی-نئے امیر-کابینہ-استعفیٰ

کویت کے نئے امیرشیخ مشعل الاحمد الجابرالصباح (دائیں) وزیر اعظم شیخ احمد نواف الاحمد الصباح سے  کابینہ کااستعفیٰ  وصول کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

 

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا- میگی لانگ-ماؤنٹ میراپی- لاوا اگلن...

انڈونیشیا کا آتش فشاں ماؤنٹ میراپی  لاوا اور دھواں اُگلتے ہوئے۔(شِنہوا) 

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شِنہوا فوٹو آف دی ڈے

چین کے جنوبی مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے میں مکاؤ کی  مادر وطن میں واپسی کی 24ویں سالگرہ کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔(شِنہوا)

 

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شام میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 7 فوجی ہلاک

دمشق(شِنہوا) شام کے وسطی صوبے حمص میں ایک فوجی بس بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجہ میں 7 فوجی ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہو گئے۔

حامی شام ایف ایم ریڈیو کے مطابق حمص کے شہر پالمیرا کے قریب ٹی-3 آئل فیلڈ ک ے قریب فوجی اہلکاروں کی بس بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، یہ بس فوجیوں بس بارودی سرنگ سے فوجیوں کو کام کی جگہ پر لانے اور لے جانے کے لیے استعمال ہوتی تھی۔

رپورٹ میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں لیکن اس سے پہلے اسی طرح کے حملے حمص ک ے مشرق میں دوردراز صحرائی علاقے میں زیادہ ترداعش کے بچے کھچے جنگجووں کی جانب سے کیے جاتے ہیں۔

 
۲۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کھانے میں پنیر نہ ہونے پر شادی کی تقریب میدا...

بھارت میں ایک شادی کے دوران 'مٹر پنیر' میں پنیر نہ ہونے کی وجہ سے شادی کی تقریب میدان جنگ بن گئی۔ شادیوں میں اکثر ایسا ہو جاتا ہے کہ کھانے میں کوئی چیز کم رہ جاتی ہے یا کسی مہمان کو کوئی چیز رش کی وجہ سے نہیں مل پاتی لیکن ایسے میں صبر شکر سے ہی شادی کی دعوت سے لطف اٹھایا جاتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب میں مہمانوں کی لڑائی نے دلہا دلہن کا یاد گار لمحہ خراب کر دیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شادی کے کھانوں میں ایک ڈش 'مٹر پنیر' بھی رکھی گئی تھی لیکن ڈش میں پنیر نہ ہونے کی وجہ سے دلہا دلہن کے مہمانوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے میدان جنگ میں تبدیل ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب میں مہمانوں کے درمیان ہونے والی اس لڑائی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں مہمانوں کو ایک دوسرے کو کرسیاں مارتے اور ہاتھا پائی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، کوئی اسے عالمی تیسری جنگ قرار دے رہا ہے تو کوئی مہمانوں کو شادی کی تقریب خراب کرنے پر تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جمہوریہ چیک،چارلس یونیورسٹی میں مسلح شخص کی...

جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ کی چارلس یونیورسٹی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے پندرہ افراد کو ہلاک کردیا۔ غیرملکی میڈیا کیمطابق چارلس یونیورسٹی میں مسلح طالب علم نے اندھادھند فائرنگ کی۔جس سے پندرہ افرادہلاک اورچوبیس سے زائد زخمی ہوئے،زخمی ہونے والوں میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نیواقعیکی اطلاع ملتے ہی فورا یونیورسٹی کا کنٹرول سنبھال لیا،اورمبینہ حملہ آورکوہلاک کردیا,حملہ آورکی تاحال شناخت بتائی نہیں گئی،واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل نے خود کو...

سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل اور نیویارک کے سابق میئر روڈی جولیانی نے خود کو دیوالیہ قرار دیدیا۔ جولیانی کے مطابق ان کے کل اثاثے ایک ملین سے دس ملین ڈالر کے درمیان ہیں۔ انہوں نے سو ملین ڈالر سے پانچ سو ملین ڈالرہرجانہ ادا کرنا ہے۔ روڈی جولیانی کو عدالت نے ریاست جارجیا کے دو الیکشن کارکنوں پر دوہزار بیس کے انتخابات میں دھاندلی کے جھوٹے الزامات لگانے کے جرم میں 148 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنیکا حکم دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں میں خودکشی...

بھارتی سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں میں خودکشی کی شرح میں اضافہ ہوگیا، 2007 سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں 587 سے زائد بھارتی فوجی خودکشی کر چکے ہیں۔ 18 دسمبر کو بھارت کے بارڈر سیکیورٹی فورس(بی ایس ایف ) کے اہلکار 92 بٹالین کے موہل مولا نے خودکشی کی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ساتھی فوجی نے بتایا کہ موہن مولا اس وقت ڈیوٹی پر تھے جب انہوں نے خودکشی کی، اس کے علاوہ 19 دسمبر کو بھارت کی سینٹرل ریزیرو پولیس فورس (سی آر پی ایف ) کے پولیس اہلکار اجے وگہیلا نے بھی خود کو پھانسی لگا لی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی خودکشی کی وجہ فوجی افسران کا ہتک آمیز رویہ اور ضرورت پڑھنے پر ماتحتوں کو چھٹی نہ دینا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 2007 سے اب تک مقبوضہ وادی میں 587 سے زائد بھارتی فوجی خودکشی کر چکے ہیں، جبکہ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اس وقت مقبوضہ کشمیر میں موجود بھارتی سیکیورٹی فورسز کے نصف سے زائد اہلکار شدید تنا کا شکار ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹام کرن کو امپائر کے ساتھ بدتمیزی اور دھمکیا...

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آلراونڈر ٹام کرن پر امپائر کے ساتھ بدتمیزی اور دھمکی دینے پر چار میچز کی پابندی عائد کر دی گئی۔ بگ بیش لیگ( بی بی ایل ) کے دوران انگلش ٹیم کے کھلاڑی اور سڈنی سکسرز کے آلراونڈر ٹام کرن کو امپائر کے ساتھ بدتمیزی اور دھمکی دینا مہنگا پڑ گیا، کرکٹ آسٹریلیا نے ایکشن لیتے ہوئے ان پر چار میچز کی پابندی عائد کر دی ہے۔ 11 دسمبر کو سکسرز اور ہوبارٹ کے درمیان ہونے والے میچ سے قبل ٹام کرن نے دوران پریکٹس وکٹ پر نہ دوڑنے کی امپائر کی ہدایت کو نظر انداز کیا جس پر امپائر کی جانب سے غصے کا اظہار کیا گیا تو انہوں نے بدتمیزی سے جواب دیا۔ تاہم، جمعرات کو ہونے والی سماعت کے بعد آلرانڈر پر 4 میچز کی پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کے بعد وہ اگلے چار میچز میں سکسرز کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ممنوعہ ادویات کے استعمال پر زمبابوے کے دو کر...

زمبابوے کرکٹ بورڈ کی جانب سے ممنوعہ ادویات کے استعمال پر دو قومی کھلاڑیوں کو معطل کر دیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق زمبابوے کرکٹ بورڈ نے اپنے دو کھلاڑیوں ویزلی مدھویرے اور برینڈن ماوتا کو ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت آنے پر معطل کر دیا ہے ، دونوں کھلاڑیوں کے ٹیسٹ میں منشیات کا استعمال ثابت ہوا تھا۔ بورڈ نے اپنے بیان میں اس بارے نہیں بتایا کہ کھلاڑیوں کی جانب سے کونسی ممنوعہ دوا کا استعمال کیا گیا اور کب دونوں کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ ہوئے۔ تاہم، دونوں کھلاڑیوں کی معطلی ٹیم کے لئے ایک بڑا دھچکا ہے کیونکہ اس سے قبل رواں ہفتے ٹیم کے کوچ ڈیو ہیوٹن بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے ہیں۔ بورڈ کے مطابق کھلاڑیوں کو زمبابوے کرکٹ کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت چارج کیا گیا ہے اور وہ جلد ہی تادیبی سماعت کے لیے پیش ہوں گے۔ 23 سالہ آل راونڈر مدھویرے کو قومی ٹیم کے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، انہوں نے زمبابوے کے لیے 2020 میں ڈیبیو کیا اور اس کے بعد سے دو ٹیسٹ، 36 ایک روزہ اور 60 ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔ دوسری جانب 26 سالہ ماوتا چار ٹیسٹ، 12 ایک روزہ اور 10 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنوبی افریقہ کے سابق کپتان ڈین الیگر کا ریٹا...

جنوبی افریقہ کے سابق کپتان ڈین ایلگر نے بھارت کے خلاف ہوم سیریز کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کے مطابق جمعہ کو کرکٹ جنوبی افریقہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا کہ ایلگر ہندوستان کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر اپنے بین الاقوامی کیریئر کو خیر آباد کہہ دیں گے۔ اس حوالے سے الیگر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کرکٹ کھیلنا ہمیشہ میرا خواب رہا ہے لیکن اپنے ملک کی نمائندگی کرنے سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوسکتا۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ 12 سال تک انٹرنیشنل لیول پر اپنے ملک کی نمائندگی کرنا میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے، یہ ایک ناقابل یقین سفر رہا جو مجھے نصیب ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسا کہ کہا جاتا ہے کہ تمام اچھی چیزیں ختم ہوجاتی ہیں ویسے ہندوستانی ہوم سیریز میری آخری ہوگی کیونکہ میں نے اپنے خوبصورت کھیل سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے، ایک ایسا کھیل جس نے مجھے بہت کچھ دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیپ ٹاون ٹیسٹ میرا آخری میچ ہوگا، دنیا میں میرا پسندیدہ اسٹیڈیم اور وہ جگہ جہاں میں نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ رن بنایا تھا اور امید ہے کہ میرا آخری رن بھی وہی بنے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کرکٹ ٹیم انتظامیہ اور سلیکٹرز شاہین...

پاکستانی ٹیم انتظامیہ اور قومی سلیکشن کمیٹی فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی حالیہ فارم سے پریشان ۔ قومی کرکٹر شاہین آفریدی مسلسل کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے تھکاوٹ کا شکار ہیں اس لیے اگر پاکستان آسٹریلیا کے خلاف میلبرن میں دوسرا ٹیسٹ بھی ہار گیا توامکان ہے کہ نئے سال کے آغاز پر سڈنی ٹیسٹ میں شاہین آفریدی کو آرام دیا جائے گا تاکہ وہ تازہ دم ہوکر نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لے سکیں ۔ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں صائم ایوب اور محمد رضوان پر مشتمل اوپننگ جوڑی بنانے کی تجویز ہے۔ سڈنی میں تیسرا ٹیسٹ تین فروری سے شروع ہوگا اور نیوزی لینڈ میں پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل 12جنوری کو کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاہین آفریدی نے27 اوورز میں 96 اور دوسری اننگز میں 18.2اوورز میں 76 رنز دے کر ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ کیساتھ مذہبی یا سیاسی نہیں بلکہ انسانی ب...

آئی سی سی کے چارج پر عثمان خواجہ کا اہم رد عمل سامنے آیا ہے،اپنے بیان آسڑیلوی کرکٹر نے کہامیرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے،جوتوں کے اوپر غزہ کے بارے میں جو لکھا وہ میرے جذبات کی ترجمانی تھی۔ آسڑیلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر (ایکس)پر اپنے بیان میں کہا کہ غزہ کے ساتھ مذہبی یا سیاسی نہیں بلکہ انسانی بنیادوں پر اظہار یکجہتی کی، میرا کوئی خفیہ ایجنڈا نہیں بلکہ اس میں انسانی حقوق کی بات ہے۔ کرکٹر نے مزیدکہا آئی سی سی کیچارج کے اوپرکرکٹ آسٹریلیا سے بات چیت کی ہے، ماضی میں کھلاڑیوں نے آئی سی سی کی اجازت کے بغیر بازو پر پٹیاں باندھیں،بلے پر اسٹیکر لگائے تب کوئی ایکشن نہیں ہوا،جیسے باقیوں کے ساتھ برتاو ہے ویسے ہی میرے ساتھ بھی ہونا چاہیے۔ عثمان خواجہ نیکہا کرکٹ آسٹریلیا نیمیرا ہرمحاظ پر ساتھ دیا ہے،میں آئی سی سی کے ہرقوانین کی پاسداری اور احترام کرتا ہوں،میں بازو پر آرم بینڈ اب دوبارہ نہیں پہنوں گا،مجھے صرف معصوم مرتیبچوں کی ویڈیوز نیجھنجھوڑا،میں جب معصوم بچوں کو مرتے دیکھتا ہوں تو مجھے اپنی بیٹی نظر آتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو...

پاکستان کرکٹ ٹیم انتظامیہ اور قومی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کی سیریز سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریاں شروع کرنے اور نئے کھلاڑیوں کو بتدریج آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بابر اعظم اور محمد رضوان کو دو، دو میچوں میں آرام کرانے کی تجویز ہے۔پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سے صف اول کے بیٹرز بابر اعظم اور محمد رضوان کو تین تین میچ کھلائے جائیں گے، انہیں دو، دو میچوں میں آرام دیا جائے گا تاکہ نئے ٹیلنٹ کو بھی آزمایا جائے۔ بائیں ہاتھ کے بیٹر صائم ایوب مستقل اوپنر کی حیثیت سے کھیلیں گے جبکہ کسی میچ میں صائم کے ساتھ بابر اعظم اور کسی میچ میں محمد رضوان اننگز کا آغاز کریں گے۔ صائم کے ساتھ جس میچ میں بابر اعظم اننگز اوپن کریں گے اس میچ میں محمد رضوان ون ڈان پر اور جس میچ میں محمد رضوان اوپنر کی حیثیت سے کھیلیں گے اس میچ میں بابر اعظم کو ون ڈان پر کھلانے کی تجویز ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ون ڈے اوپنر فخر زمان کو نمبر چار پر کھلایا جائے گا، افتخار احمد پانچویں اور اعظم خان چھٹے نمبر پر کھیلیں گے۔ اعظم خان جس میچ میں کھیلیں گے وہ اس میچ میں وکٹ کیپنگ بھی کریں گے جبکہ محمد رضوان فیلڈنگ کریں گے،تیسرے وکٹ کیپر حسیب اللہ مڈل آرڈر میں کھیلیں گے لیکن وہ وکٹ کیپنگ نہیں کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مظفر گڑھ،روایتی سیاستدانوں سے مایوس چائے فرو...

مظفر گڑھ میں روایتی سیاستدانوں کی کارکردگی سے مایوس ایک چائے فروش نے بھی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے۔ چائے ہوٹل کے مالک ملک اشفاق بھٹی نے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 268 مظفر گڑھ سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں۔ ملک اشفاق بھٹی کا کہنا ہے ہمارا سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے، یہ لوگ آتے ہیں وعدے کرتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ساتھ دینے کا وعدہ کیا ہے، اگر میں جیت گیا تو سب سے پہلے اس علاقے میں یونیورسٹی بنائیں گے اور سڑکیں پکی کریں گے، غریبوں کے ساتھ تعاون کریں گے۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 فروری 2024 کو ہونے والے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کی تاریخ 20 سے 22 دسمبر تک رکھی گئی تھی تاہم سیاسی جماعتوں کی استدعا پر الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں دو روز کی توسیع کر دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں پاکستان ک...

رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران پاکستان کی غذائی اشیا کی برآمدات میں بڑااضافہ رکارڈ کیا گیا-جولائی تا نومبر کھانے پینے کی اشیا کی برآمدات ستترفیصد اضافے کے بعد 759ارب25کروڑ روپے رہیں جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں غذائی اشیا کی برآمدات کا حجم 428ارب78کروڑ روپے تھا ۔زرعی ملک پاکستان کا حالیہ برسوں میں کھانے پینے کی اشیا کی درآمدات پر انحصار مسلسل بڑھتا رہا اور اب رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران غذائی اشیا کی برآمدات میں77 فیصد کا اضافہ ہوگیا-ادارہ شماریات کے مطابق رواں سال جولائی تا نومبرچینی کی برآمدات100 فیصداضافے سے 6ارب 15 کروڑ روپے رہیں-رواں مالی سال پانچ ماہ میں 320ارب59کروڑ روپیسے زیادہ کیچاول برآمد کئے گئے اورگزشتہ سال اسی عرصے میں 166ارب72کروڑ روپیکے چاول برآمد کئیگئے تھے- ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ میں82 ارب55 کروڑ روپیکے باسمتی چاول برآمد کئے گئے اورگزشتہ سال اسی عرصے میں 51ارب27کروڑ روپیکیچاول برآمد کئے گئے تھے-جولائی تا نومبر46 ارب63 کروڑ روپے سے زیادہ کی مچھلی کی برآمدات ہوئیں جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں مچھلی کی برآمدات41 ارب 47 کروڑروپے تھیں -رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جولائی تانومبر گوشت کی برآمدات56 ارب32 کروڑروپیرہیں اورگزشتہ سال اسی عرصے میں 35 ارب77 کروڑ روپے کا گوشت برآمد کیا گیا تھا-جولائی تا نومبر 36 ارب 82 کروڑ روپے سے زیادہ کے پھل برآمد کئے گئے اورگزشتہ سال اسی عرصے میں پھلوں کی برآمدات 24 ارب 67کروڑ روپے تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بنوں، سابق صوبائی وزیر محمد خان وزیر کے حجرے...

خیبرپختونخوا سے تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر محمد خان وزیر کے حجرے کے گیٹ پر دھماکا ہوا ہے۔ بنوں پولیس کے مطابق سابق صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان کے حجرے کے گیٹ پر دھماکا ہوا تاہم، دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں گیٹ کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس کے مطابق سیکیورٹی حکام نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ کا پاکستانیوں کیلئے ای ویزا جاری کرنے...

ترکیہ نے پاکستانیوں کیلئے ای ویزا جاری کرنے کا اعلان کر دیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکیہ ای ویزا ایک الیکٹرانک سفری اجازت نامہ ہے جو ان پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو سیاحت یا کاروباری مقاصد کے لیے ترکیہ کا سفر کرنا چاہتے ہیں۔ نئے ای ویزا سسٹم کی وجہ سے درخواست دہندگان قیمتی وقت اور محنت کی بچت کر کے آسانی سے درخواست کے پورے عمل کو آن لائن مکمل کر سکیں گے۔ ترکیہ کی ویب سائٹ یا ایپ پر آن لائن درخواست کے عمل کے دوران پوری فیملی آسانی سے ایک ساتھ درخواست دے سکتی ہے۔ تاہم، ترکیہ میں طویل مدت، کام یا تعلیم کے حصول بارے قیام کیلئے اسلام آباد میں سرکاری ترک سفارتخانے کے ذریعے رہائشی اجازت نامہ یا متعلقہ ویزا کیلئے درخواست دینا ضروری ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شاہ محمود نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے...

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کیلئے عدالت عالیہ سے رجوع کرلیا۔ ہائیکورٹ ملتان بینچ میں دائر کی جانے والی درخواست میں الیکشن کمیشن، حکومت پنجاب، آئی جی، آر اوز، سی پی او اور ڈی سی ملتان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے جب کہ اس میں شاہ محمود، زین قریشی اور مہربانو قریشی کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ درخواست میں مقف اختیار کیا گیا ہیکہ ضلعی انتظامیہ اورپولیس کی جانب سے ہراساں کیا جارہا ہے، حلقہ این اے 148 ملتان اور این اے 150 کیلئے الیکشن پراسیس میں تحفظ فراہم کیاجائے،کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کیلئے کسی قسم کی رکاوٹیں پیدا نہ کی جائیں۔ درخواست میں کاغذات نامزدگی جمع اور پولنگ تک تمام مراحل میں مکمل تحفظ اور آزادی فراہم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غنی گلوبل گلاس لمیٹڈ کا منافع مالی سال 23 می...

غنی گلوبل گلاس لمیٹڈ نے 30 جون 2023 کو ختم ہونے والے مالی سال کے لیے اپنے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا، جس میں خالص آمدنی میں سال بہ سال 37.6 فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ سال کے 1.5 بلین روپے کے مقابلے میں مالی سال 23 میں ریونیو 2.07 بلین روپے تک پہنچ گیا۔فروخت میں اضافے کے باوجود، کمپنی کا خالص منافع مالی سال 22 میں 197.9 ملین روپے سے مالی سال 23 میں 48.5 فیصد کم ہو کر 101.87 ملین روپے ہو گیا۔اس طرح خالص منافع کا مارجن FY22 میں 13.15% سے FY23 میں 4.92% تک کم ہو گیا۔کمپنی نے زیر جائزہ مدت کے دوران 540.6 ملین روپے کا مجموعی منافع ریکارڈ کیا، مالی سال 22 میں 419.96 ملین روپے کے مقابلے میں 28.74 فیصد اضافہ ہوا۔مجموعی منافع کا مارجن مالی سال 23 میں قدرے کم ہو کر 26.11 فیصد ہو گیا جو پچھلے مالی سال کے 27.90 فیصد تھا۔کمپنی نے مالی سال 23 کے دوران 98.27 ملین روپے کے مجموعی انتظامی اخراجات برداشت کیے، جو کہ مالی سال 22 میں رجسٹرڈ 83.12 ملین روپے سے 18.23 فیصد زیادہ ہے۔کمپنی بنیادی طور پر شیشے کے ٹیوبوں، شیشے کے برتنوں، شیشیوں اور ایمپولس اور کیمیکلز کی تیاری اور فروخت میں مصروف ہے۔ مالی سال 23 کے دوران کمپنی کا آپریٹنگ منافع 29.23 فیصد بڑھ کر 408.04 ملین روپے ہو گیا جو گزشتہ سال کے 315.7 ملین روپے تھا۔گلاس مینوفیکچرنگ کمپنی کا ٹیکس سے پہلے کا منافع مالی سال 22 میں 236.7 ملین روپے سے 43.85 فیصد کم ہو کر 132.9 ملین روپے ہو گیا۔کمپنی کی فی حصص آمدنی مالی سال 22 میں 0.82 روپے کے مقابلے FY23 میں 0.42 روپے رہی۔کمپنی نے خالص منافع میں اس کمی کی وجہ ٹیوبوں اور ایمپولس کی تیاری کے لیے خام مال کی درآمد کے لیے کریڈٹ کے لیٹر کھولنے میں تاخیر کو قرار دیا۔

مزید برآں، ڈرگس ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے فارما مصنوعات میں اضافے کا اعلان کرنے میں کافی وقت لیا۔تاریخی رجحان کا تجزیہگلاس مینوفیکچرنگ کمپنی نے 2019 میں مجموعی فروخت میں 933.9 ملین روپے سے 2023 میں 2.439 بلین روپے تک اضافہ دیکھا۔کمپنی کا مجموعی منافع بڑھتا ہی چلا گیا، 2023 میں 540.6 ملین تک بڑھ گیا جو 2019 میں 52.17 ملین روپے تھا، سوائے اس کے کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 2022 میں 419.9 ملین روپے کی واحد کمی واقع ہوئی۔کمپنی کے انتظامی اور عمومی اخراجات 2021 میں سب سے زیادہ 109.45 ملین روپے تھے اور 2019 میں سب سے کم 61.58 ملین روپے تھے۔دوسری آمدنی 2019 میں 6.8 ملین روپے سے کم ہو کر 2020 میں 1.6 ملین ہو گئی، اس سے پہلے کہ وہ 2021 میں 7.6 ملین روپے اور 2022 میں بڑھ کر 24.6 ملین روپے تک پہنچ گئی۔ تاہم، یہ آمدنی تیزی سے کم ہو کر 5.19 ملین روپے رہ گئی۔ 2023۔کمپنی کو 2019 میں 147.5 ملین روپے کے خالص نقصان کا سامنا کرنا پڑا، لیکن اس کے بعد کے سالوں میں منفی رجحان ختم ہوا اور 2022 میں خالص منافع 197.9 ملین روپے تک پہنچ گیا۔تاہم، خالص منافع 2023 میں گر کر 101.87 ملین روپے رہ گیا۔ اسی طرح، ای پی ایس پچھلے سالوں میں مثبت رہا سوائے 2019 کے جب کمپنی کا فی حصص 1.48 روپے کا نقصان ہوا۔موجودہ تناسب کا تجزیہموجودہ تناسب سے پتہ چلتا ہے کہ کمپنی کے موجودہ اثاثوں کا کتنا حصہ اس کی قلیل مدتی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔جیسا کہ جدول میں دکھایا گیا ہے، کمپنی کا موجودہ تناسب 1 سے اوپر رہا، یعنی یہ وقت کے ساتھ ساتھ ایک مستحکم لیکویڈیٹی پوزیشن کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔غنی گلوبل گلاس نے 2021 میں 2.36 کا سب سے زیادہ موجودہ تناسب اور 2019 میں 1.03 کا سب سے کم تناسب ریکارڈ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں