• Columbus, United States
  • |
  • ٢٧ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | چین

کراچی ،آرجیشاپنگ مال آتشزدگی کی تحقیقاتی رپو...

راشد منہاس روڈ پر واقع شاپنگ مال میں پیش آئے خوفناک آتشزدگی کے واقعے کے 18 روز کیبعد تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ مرتب کرلی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ شاپنگ مال میں آگ بجلی کی تاریں اسپارک کرنے سے لگی اور ناقص معیارکی الیکٹریکل اورفالس سیلنگ تنصیبات سے آتشزدگی پھیلی، آگ چوتھی منزل پر واقعے کیفے ٹیریا میں لگی تھی۔ شاپنگ مال میں فائرایگزٹ اورہنگامہ حالات سے نمٹنے کے لیے آلات نہ ہونے کے باعث زیادہ نقصان ہوا،بلڈرنے عمارت میں تعیمراتی کا مکمل ہونے کا سرٹیفیکیٹ حاصل نہیں کیا۔ فیصل کنٹونمنٹ بورڈ نے بھی عمارت کی تکمیل اورفائرسیفٹی سسٹم موجود ہونے کی یقین دہانی نہیں کی، عمارت کی چوتھی منزل پر لفٹ کو بہترایئرکنڈیشنگ کیلئے سیل کر دیا گیا تھا۔ عمارت میں آتشزدگی سے ہونے والے نقصان کی ذمہ دار بلڈنگ کا مالک، انتظامیہ،اے آئی فانڈیشن پرعائد ہوتی ہے، رپورٹ میں شاپنگ مال کے مالک، انتظامیہ،اے اینڈ آئی فانڈیشن کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی سفارش کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلوچستان سپورٹس ، گوادر میں یوتھ اینڈ کلچرل...

گوادر میں بلوچستان اسپورٹس، یوتھ اینڈ کلچرل فیسٹیول کا آغاز ہوگیا، کھیلوں کے میدانوں، ساحلوں اور کالجوں میں کئی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ چھ روزہ فیسٹیول 15 دسمبر 2023 کو اختتام پذیر ہوگا۔ گوادر پرو کے مطابق محکمہ کھیل و امور نوجوانان حکومت بلوچستان نے کہا ہے کہ سپورٹس فیسٹیول میں فٹ بال، کرکٹ ((مرد، خواتین)، والی بال، باکسنگ، باڈی بلڈنگ، فٹسال (مرد، خواتین) اور بہت سے بیچ گیمز شامل ہیں۔ کوئٹہ میں متعدد تنظیموں کی قیادت کرنے والے اور سماجی کارکن مقدس ریاض نے کہا کہ وہ کھیلوں اور نوجوانوں کی صلاحیتوں میں یکسانیت کا مشاہدہ کرنے کا وعدہ کر رہے ہیں اور ایک ایسے مستقبل کا تصور کر رہے ہیں جہاں بلوچستان پالش جواہرات اور ماہرین کی پرورش کرے گا۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کھیلوں کے میدان میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ کھلاڑیوں کو راغب کرنے، سرمایہ کاری لانے اور کھیلوں کی بہتری کے لئے بہتر مسابقت لانے کے لئے ہاسٹل کی سہولیات کے ساتھ ہر قسم کے کھیلوں کے لئے متعدد اسپورٹس کمپلیکس اور کھیلوں کے میدان اور تربیتی اکیڈمیاں ہونی چاہئیں۔ گوادر پرو کے مطابق بلوچستان، پاکستان میں واقع گوادر تیزی سے ترقی کر رہا ہے، اور مقامی حکام اکثر سیاحت، ثقافتی تبادلے اور کمیونٹی کی شمولیت کو فروغ دینے کے لئے کھیلوں کے تہواروں سمیت مختلف تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں.

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان چین کے ساتھ مضبوط تعلقات کا خواہاں ہ...

چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ مضبوط تعلقات کی پاکستان کی خواہش دونوں ممالک کے مابین موجود باہمی فوائد اور مشترکہ مفادات کی عکاسی کرتی ہے، اس اسٹریٹجک شراکت داری میں اقتصادی تعاون، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، قابل تجدید توانائی اور ثقافتی تبادلوں جیسے مختلف شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں ہاشمی نے پاک چین اقتصادی راہداری ( سی پیک ) اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی)پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور دونوں ممالک کے درمیان صنعتی تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ چینی سفیر نے زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معاش اور ماحول دوست ترقی سمیت توجہ کے اہم شعبوں کی نشاندہی کی جو چین کے نائب وزیر اعظم ہی لیفنگ کے 30 جولائی سے یکم اگست 2023 تک پاکستان کے حالیہ دورے کے دوران بیان کردہ ترجیحات سے مطابقت رکھتے ہیں۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی پیداواری صلاحیت کو تیزی سے بہتر بنانے کی ضرورت ہے کیونکہ سی پیک کا پہلا مرحلہ بنیادی طور پر بنیادی ڈھانچے اور توانائی کی ترقی کے لئے تھا۔ سی پیک کے اگلے مرحلے کے حوالے سے یہ پانچ راہداریوں کا قیام، ترقی، جدت طرازی، ماحول دوست ترقی، معاش اور شمولیت کی راہداری ہے۔ یہ وہ تمام شعبے ہیں جو ہماری ترجیحات سے مطابقت رکھتے ہیں۔ سی ای این سے گفتگو کرتے ہوئے خلیل ہاشمی نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان حالیہ تجارتی پروٹوکول نے پاکستان کے لئے تقریبا 30 بلین ڈالر کی مارکیٹ کھول دی ہے ، جس میں ابلا ہوا گائے کا گوشت ، خشک مرچ ، پاکستانی ڈیری مصنوعات اور جانوروں کی کھالیں شامل ہیں۔

چینی سفیر نے تجارت کے لیے حالات پیدا کرنے اور انہیں سازگار بنانے کے لیے چین کی کوششوں کو سراہا جس میں ریگولیٹری ایڈجسٹمنٹ اور پاکستانی برآمد کنندگان کی مدد کے لیے چینی سفارت خانے میں وقف افسران کی فراہمی شامل ہے۔ "ہم نے پاکستان میں ایک بہت کامیاب زرعی نمائش کے انعقاد میں بہت کوشش کی، جس میں بہت سی چینی اور پاکستانی کمپنیوں اور افراد نے شرکت کی۔ بی ٹو بی تبادلے دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کا ایک اور ذریعہ ہیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ماحول دوست اور پائیدار ترقی کے لئے پاکستان کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے سفیر نے قابل تجدید توانائی کے شعبے میں ملک کی کوششوں کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے پن بجلی کی پیداوار اور شمسی توانائی کی صلاحیت بڑھانے کے لئے چین کے ساتھ تعاون جیسے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ سفیر نے ان اہم اہداف کے حصول کے لئے بین الاقوامی تعاون اور مالی اعانت کی اہمیت پر زور دیا۔ پاک چین تجارت میں آر ایم بی کے تصفیے اور دونوں ممالک کے درمیان بینکاری اور مالیاتی صنعتوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا چین کے ساتھ کرنسی کا تبادلہ تجارتی تصفیے کے لئے بہت مثبت ہے۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ہم مستقبل میں آر ایم بی میں تجارتی تعاون بڑھانے پر غور کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، مالیاتی بینکاری تعلقات کو بڑھانے کے معاملے میں، کلیدی بات یہ ہے کہ زیادہ تعاون کیا جائے. ہمارے بینک چین میں موجود ہیں اور چینی بینک پاکستان میں موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے دونوں ممالک کے درمیان مالی تعاون کو فروغ دینے کے لئے ڈیجیٹل بینکاری ادائیگیوں اور دیگر آن لائن ذرائع پر بھی کام کر رہے ہیں، جس سے کمپنیوں اور افراد کو محفوظ اور پیداواری طور پر آن لائن لین دین کرنے کی اجازت ملے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزارت مذہبی امورکا حج درخواستوں کی مدت میں 1...

وزارت مذہبی امور نے سرکاری اور سپانسرشپ حج سکیم کی درخواستوں کی مدت میں 10 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے نگران وزیرمذہبی امورانیق احمد نے کہا کہ حج پیکج میں گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال ایک لاکھ روپے کمی کی گئی تھی تاہم ملک کے معاشی حالات کی وجہ سے 27 نومبر سے 12دسمبر تک کم درخواستیں موصول ہوئی ہیں جس کی وجہ سے وزارت مذہبی امور نے سپانسر شپ اور سرکاری حج سکیم کی درخواستوں کی وصولی میں 10 دن مزید بڑھائی ہیں۔ واضح رہے کہ وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی کا عمل 27 نومبر کو شروع کیا تھا ، 12 دسمبر تک 40ہزار 175 حج درخواستیں موصول ہوئیں، رواں سال سرکاری اور سپانسر شپ سکیموں کے تحت حج درخواستوں کا کوٹہ 89ہزار سے زائد مقرر کیاگیا تھا۔رواں سال مجموعی طورپر سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے تحت ایک لاکھ 79ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ،اسرائیلی حملوں میں 10خواتین صحافیوں سمیت...

اسرائیلی فوج کے غزہ میں وحشیانہ حملے جاری ہیں،7اکتوبر سے اب تک اسرائیل کے حملوں میں 10خواتین صحافیوں سمیت 86میڈیا ورکر شہید ہوچکے ہیں،7اکتوبر سے اب تک 18ہزار 200سے زیادہ فلسطینی شہید اور 50ہزار زخمی ہوچکے ہیں،اسرائیلی حملوں میں 10خواتین صحافیوں سمیت 86صحافی اور میڈیا ورکر بھی شہید ہوئے ہیں،اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز شمالی غزہ اور خان یونس کے اسپتالوں کے ارگرد بھی بمباری کی، شمالی غزہ کے رہائشیوں کو دوبارہ انخلا کا حکم دے دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

القدس بریگیڈز نے غزہ میں اسرائیلی ٹینکوں کو...

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے غزہ میں اسرائیلی ٹینکوں کوتباہ کرنے کی نئی ویڈیو جاری کر دی،صیہونی افواج کی جانب سے غزہ میں مسلسل عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی افواج عام شہریوں اور طبی مراکز کو نشانہ بنارہی ہے،تاہم اسرائیلی فوج کو القسام بریگیڈز کی جانب سے سخت مزاحمت کا بھی سامنا ہے،القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فوج پر حملوں کی نئی ویڈیو جاری کردی ہے جس میں القسام کے جنگجوں کو اسرائیلی ٹینکوں اور فوجیوں پر حملہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے،فلسطینی میڈیا کے مطابق ویڈیو میں اسرائیلی ٹینکوں کو انتہائی قریب سے راکٹ کا نشانہ بنا گیا، حملے کے بعد اسرائیلی ٹینکوں میں آگ لگ گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا اسرائیل کی پشت پناہی کررہا ہے،ایرانی...

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان نے کہا کہ امریکا اسرائیل کی پشت پناہی کررہا ہے،ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان نے دوحہ فورم سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور اسرائیل دونوں ہی مسئلہ فلسطین کیلئے دو ریاستی حل پر یقین نہیں رکھتے،حسین امیر عبدالہیان نے کہا کہ فلسطین کے لوگوں کو اپنی مرضی سے حکومت بنانے کی اجازت دی جائے، ہمارا مطالبہ ہے کہ فلسطین میں ریفرنڈم کروایا جائے ، جو لوگ اس پٹی میں 1948سے پہلے کے رہائش پذیر ہیں صرف انہیں ووٹنگ کا حق ہو،ایرانی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل نے فلسطین پر غیر قانونی طور پر قبضہ جما رکھا ہے اورامریکا اسرائیل کی پشت پناہی کر رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ کے المغازی کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں م...

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے المغازی کیمپ پر بمباری میں مزید 23افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 416فلسطینی اسرائیلی بربریت کی بھینٹ چڑھ گئے،عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیت لاہیہ میں اقوام متحدہ کے سکول پر بھی بم برسائے، اسرائیلی فوج نے جبالیہ، خان یونس اور جنین پر بھی حملے کئے، صہیونی فورسز کی مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی کارروائیاں جاری ہیں،غزہ میں جارحیت کیخلاف مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں نے مکمل ہڑتال کی، رام اللہ، ہیبرون، مقبوضہ بیت المقدس سمیت متعدد شہروں میں ہڑتال کی گئی، ہڑتال کے باعث مقبوضہ مغربی کنارے میں مارکیٹس، دکانیں، سکول، کالجز، سب بند رہے،گزشتہ 24گھنٹے کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے 28فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا، 7اکتوبر کے بعد شہید ہونے والے افراد کی تعداد 18 ہزار 200ہو گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

باب المندب کے قریب حوثیوں کا ایک بحری جہاز پ...

امریکی دفاعی اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ حوثیوں کے زیر کنٹرول یمنی علاقے سے زمین پرمار کرنے والا کروز میزائل داغا گیا جس نے ایک موٹربوٹ کو نشانہ بنایا ہے ،عرب میڈیا کے مطابق امریکی اہلکار نے بتایا کہ امریکی بحریہ کا جہاز میسن امداد فراہم کرنے کے لیے جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوا،میزائل حملے میں کچھ نقصان ہوا اور آگ لگ گئی تاہم اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا،انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ حملہ آبنائے باب المندب سے تقریبا 60ناٹیکل میل شمال میں ہوا،قبل ازیں برٹش میری ٹائم ٹریڈ آفس نے علان کیا تھا کہ اسے ایک رپورٹ موصول ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یمن کے ساحل سے دور باب المندب کے قریب ایک بحری جہاز کو نشانہ بناتے ہوئے حملہ کیا گیا تھا اور اس میں آگ لگ گئی تھی،انہوں نے (ایکس)پلیٹ فارم پر ایک بیان میں مزید کہا کہ حکام بحیرہ احمر میں ہونے والے حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں،جہاز کے عملے کے تمام ارکان محفوظ ہیں،برطانوی دفتر نے نشانہ بننے والے جہاز کی قومیت ظاہر نہیں کی تاہم اس نے خطے میں موجود تمام بحری جہازوں سے محتاط رہنے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کا پتہ چلنے پر انہیں اطلاع دینے کوکہا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ کا غزہ میں اسرائیلی فورسس کی جانب سے...

وائٹ ہائوس کے ترجمان جان کربی نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ امریکہ کو ان رپورٹوں پر تشویش ہے کہ اسرائیل سفید فاسفورس استعمال کر رہا ہے ، واشنگٹن اس معاملے پر مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرے گا،عرب میڈیا کے مطابق جان کربی نے مزید کہا کہ سفید فاسفورس پر مشتمل گولہ بارود کا "جائز فوجی مقصد" ہوتا ہے تاہم ان تمام صورتوں میں جن میں اس طرح کے گولہ بارود برآمد کیے جاتے ہیں، امریکہ کو پوری توقع ہے کہ سفید فاسفورس قانون کے مطابق مسلح تصادم میں صرف ان جائز مقاصد کے لیے ہی استعمال کیا جائے گا،مزید برآں امریکی عہدیدار نے کہا کہ واشنگٹن مشرق وسطی میں تنازعات کو بڑھانا نہیں چاہتا، ہم دوسرا محاذ اور لڑائی کی توسیع نہیں دیکھنا چاہتے۔ ان اشاعتوں کے تناظر میں بھی ہم فکرمند ہیں جن میں لبنان میں سفید فاسفورس کے استعمال کا دعوی کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ میں اسرائیلی بربریت سے 18 ہزار سے زائد ش...

غزہ میں اسرائیل کی جاری بربریت سے مجموعی طور پر اب تک 18ہزار نہتے فلسطینیوں کی شہادتوں کے باوجود امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس میں جاری تقریب میں امریکی صدر نے کہا کہ حماس کو ختم کرنے تک اسرائیل کی فوجی امداد جاری رکھیں گے،انہوں نے کہا کہ اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ عالمی رائے عامہ ایک ہی رات میں تبدیل ہوسکتی ہے ، اس دوران امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے اپنے مضبوط تعلق کا بھی اشارہ دیا،دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ غزہ میں حماس کی قیادت کو زندہ چھوڑنے والی جنگ بندی ناقابل قبول ہوگی، غزہ جنگ کا واحد حل عسکری حل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ کی تباہی جنگ عظیم دوم میں جرمنی کی تباہی...

یورپی یونین خارجہ پالیسی چیف نے جنگ عظیم دوم میں جرمنی کی تباہی سے غزہ کی تباہی کا موازنہ کردیا،یورپی یونین خارجہ پالیسی چیف جوزف بوریل نے کہاکہ غزہ کی صورتحال انتہائی ابتر اور تباہ کن ہے، غزہ میں شہری ہلاکتیں مجموعی اموات کا 60سے 70فیصدہیں جب کہ غزہ کی 85فیصد آبادی بے گھر ہوچکی ہے۔،انہوں نے کہا کہ غزہ میں عمارتوں کی تباہی جرمن شہروں میں ہونے والی تباہی سے بھی زیادہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوئی سدرن کمپنی نے گیس مہنگی کرنے کی درخواست...

سندھ اور بلوچستان کے صارفین کیلئے بھی گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاری کی جا رہی،اسی پرسوئی سدرن کمپنی نے بھی گیس مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن نے قیمت میں226.18روپیفی ایم ایم بی ٹی یو کا مزیداضافہ مانگ لیا،جبکہ گیس کی موجودہ اوسط قیمت 1470روپے21پیسے ہے۔ کمپنی نے نئی اوسط گیس قیمت1696روپے39پیسے مقررکرنے کی درخواست کی ہے، سوئی سدرن کا رواں مالی سال 47ارب77کروڑ روپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا گیا۔ درخواست میں کہا گیا کہ بلوچستان میں شارٹ فال کا تخمینہ 95روپے 40پیسے فی ایم ایم بی ٹی یوہے،ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لاگت کی مد میں 150 روپے67 پیسے بڑھانے کی درخواست کی ہے،روپے کی قدر میں کمی کا فرق 40 روپے 96 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مانگا گیا ہے اوگرا سوئی سدرن کمپنی کی درخواست پر سماعت 18دسمبر کو کراچی میں کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زراعت کی بہتری اور ترقی کیلیے ایس آئی ایف سی...

ملک میں زراعت کی بہتری اور ترقی کیلیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی ) کے تحت( لمز )لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم نے ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا۔ اعلامیے کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت منعقدہ سمپوزیم میں نامور معیشت دانوں، تحقیقی اداروں کے نمائندوں اور اہم کاروباری شخصیات نے شرکت کیں۔ سمپوزیم میں زرعی نظام کو مستحکم کرنے اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ جدید زرعی آلات کے استعمال کے بارے میں آگاہی دی گئی، سمپوزیم میں ذرائع آبپاشی اور بیج کاری سے متعلق اصلاحات کے بارے میں تفصیلا بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر مقامی کسانوں کے ساتھ مل کر زرعی اجناس اور پیداوار کو بڑھانے میں تعاون بڑھانے سے متعلق منصوبے پر بھی شرکا کو آگاہ کیا گیا۔ شرکا کو 'لمز پاکستان' کی ویب سائٹ کے بارے میں بھی تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی، یہ ویب سائٹ پاکستان کے تمام کسانوں اور شہریوں کو بلا معاوضہ میسر ہے۔ شرکا نے کے اقدامات کوسراہا اور ان کے ساتھ مل کر مزید تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی، ملاقات کے اختتام پر شرکا نے لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم (لِمز )کے کام کو مزید بہتر بنانے کیلئے اپنی تجاویز بھی دیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فاطمہ قتل کیس: انکوائری کمیٹی کے سربراہ کو ڈ...

کمسن فاطمہ قتل کیس میں انکوائری کمیٹی کے سربراہ نے ڈی این اے نمونے کی مس ہینڈلنگ کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ پروفیسر ڈاکٹر وحید نے کہا کہ انکوائری میں واضح ہوا کہ فاطمہ کے سیمپلز پہلے ڈی این اے لیب جامشورو منتقل ہوئے، انہیں ڈی سیل کرکے پروسیس کرنے کا عمل شروع ہوا تو سیمپلز کو آئی سی سی بی ایس کو بھیجنے کا کہا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر وحید نے کہا کہ سیمپلز کی منتقلی کو مس ہینڈلنگ کہا جا سکتا ہے، سیمپلز سے ملنے والے رزلٹ کو مشتبہ افراد سے ملایا جائے گا۔ واضح رہے کہ رواں سال اگست میں رانی پور میں پیر کی حویلی میں کام کرنے والی 10 سال کی فاطمہ مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب میں مفید مادہ جانور کو ذبح کرنے پر پاب...

محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب نے مفید مادہ جانور کو ذبح کرنے پرپابندی عائد کردی۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت لائیو اسٹاک سے متعلق اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے لائیو اسٹاک سیکٹر کی پیداوار میں اضافے کے لیے ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے اجلاس میں کہا کہ پنجاب میں جانوروں کے بیماریوں سے پاک زون قائم کیے جائیں گے۔ اجلاس میں نگران وزیر اعلی پنجاب نے لائیو اسٹاک پیداوار اور ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے 4 روز میں حتمی پلان طلب کرلیا اور کہا کہ سعودی عرب، کویت، امارات میں لائیو اسٹاک ایکسپورٹ کرنے کی بہت گنجائش ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب حکومت کے محکمہ لائیو اسٹاک نے مفید مادہ جانور کو ذبح کرنے پرپابندی عائد کردی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی سپریم کورٹ نے ثابت کر دیا ہے کہ بھارت...

پاکستان مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے صدر چوہدری عبد الرحمان نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت برقرار رکھنے کا فیصلہ دے کر انصاف کا قتل عام کرتے ہوئے یہ ثابت کر دیا ہے کہ بھارت ایک فاشسٹ ہندو ریاست ہے،کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کو اقوام متحدہ سمیت ہر بین الاقوامی فورم نے تسلیم کر رکھا ہے ، بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اقوام عالم کو آواز بلند کرنی چاہیے، گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری عبد الرحمان نے کہاکہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ متعصبانہ اورغیر منصفانہ ہے ،اس فیصلے کے ذریعے انصاف کی دھجیاں بکھیری گئی ہیں اور بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا ہے ،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر ایک عالمی مسئلہ ہے جسے اقوام متحدہ نے تسلیم کر رکھا ہے اور اس کا حل بھی اقوام متحدہ کی قرار دادوں میں موجود ہے ،بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کی کوئی حیثیت نہیں،انہوں نے کہا کہ ہم اس فیصلے کے خلاف بھر پور احتجاج کرینگے، دنیا کو مظلوم کشمیروں کے حق میں آواز بلند کرکے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے دباو بڑھانا ہو گا،انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور بھارتی عدالتیں ہندوستان سرکار کے انسانیت مخالف اقدامات کو تحفظ فراہم کر رہی ہے جو بھارتی ججز کا انتہائی شرمناک فعل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن ہماری نظر میں د...

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن ہماری نظر میں درست نہیں، اپنی غلطیاں الیکشن کمیشن کے کھاتے میں ڈالنا کسی صورت درست نہیں، الیکشن کمیشن نے اس کے باوجود پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا موقع دیا ۔الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی کے بانی رکن اور درخواست گزار اکبر ایس بابر پیش ہوئے۔ چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کو نوٹس کی کاپی مل گئی؟ جس پر بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ جی نوٹس کی کاپی مل گئی۔ درخواست گزار اکبر ایس بابر نے کہا کہ پچھلی سماعت پر میرے وکیل نے دلائل دیئے تھے، عدالت سے استدعا ہے کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کے حوالے سے جو کاغذات دیئے وہ ہمیں دیئے جائیں، جب ہمیں پی ٹی آئی کا جواب مل جائے گا تو ہم اچھے دلائل دے سکتے ہیں۔ دوران سماعت وکیل بیرسٹر علی ظفر نے اپنے دلائل میں کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر 20 روز کے اندر انٹرا پارٹی الیکشن کروائے، ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو انتخابی نشان سے دور رکھا جائے، الیکشن قریب آرہا ہے چاہتے ہیں اس کیس کا جلد فیصلہ کیا جائے۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ آپ نے بھی پانچ سال الیکشن نہیں کروائے جو ہماری نظر میں درست نہیں۔ وکیل علی ظفر نے کہا کہ ہم نے آپ کے حکم کے مطابق انتخابات کروائے، پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ سماعت چلتی رہے گی لیکن الیکشن کمیشن فیصلہ نہیں کر سکتا۔ ممبر الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ہم نے تو کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، جس پر گوہر علی خان نے کہا کہ کمیشن اس معاملے میں حتمی فیصلہ کر چکا، پہلے آپ درخواست گزاروں کا موقف سن لیں پھر ہم دلائل دیں گے، آپ اس معاملے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر سکتے۔

چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی نے کہا کہ جس طریقے سے ہم نے انٹرا پارٹی الیکشن کرائے ویسے کسی نے نہیں کرائے، ہماری واحد پارٹی ہے جس کے پاس ووٹرز کا بہترین ڈیٹا موجود ہے۔ بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ ہم پہلے تو بلے سے محروم نہیں ہوں گے اور پی ٹی آئی کبھی الیکشن سے پیچھے نہیں ہٹے گی، بڑے عرصے سے پی ٹی آئی کو زیر عتاب لایا جا رہا ہے، لہذا بلے کا نشان چھیننے کی کوشش عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی۔ دوران سماعت پی ٹی آئی وکلا کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی استدعا کی گئی۔ اس موقع پر ڈی جی لا الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ ڈی جی لا نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کہتا ہے سات روز میں انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع کرائی جائیں، الیکشن کمیشن مطمئن ہوگا تو سرٹیفکیٹ جاری کرے گا، اگر الیکشن کمیشن مطمئن ہی نہیں تو سرٹیفکیٹ کیسے جاری کرے ۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اس کیس کو چلانا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، پی ٹی آئی پانچ سال میں انٹرا پارٹی انتخابات نہیں کراسکی، پی ٹی آئی نے پانچ سال بعد جو انٹرا پارٹی الیکشن کروائے وہ ہماری نظر میں درست نہیں، اپنی غلطیاں الیکشن کمیشن کے کھاتے میں ڈالنا کسی صورت درست نہیں، الیکشن کمیشن نے اس کے باوجود پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا موقع دیا۔ ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے دلائل دیے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار قرار دیا، سپریم کورٹ قرار دے چکی کہ انٹرا پارٹی انتخابات کو دیکھنا الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار ہے، کوئی سیاسی جماعت انٹرا پارٹی نہ کروائے تو الیکشن ایکٹ کے تحت کارروائی کی جاتی ہے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواستوں پر سماعت(کل) 14 دسمبر تک ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر تمام درخواست گزاروں کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قلات میں آج رواں موسم سرما کا سرد ترین دن، م...

بلوچستان کے ضلع قلات شہر اور گردونواح میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل قلات میں رواں موسم سرما کا سرد ترین دن تھا ، یہاں گزشتہ روز کی نسبت سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا ہے، منگل کی صبح شہر اور گردونواح میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ہونے کے باعث سڑکوں، نالوں اور تالابوں میں کھڑا پانی جم گیا۔ دوسری جانب قلات میں شدید سرد موسم میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ سے صارفین کو شدید مشکلات پیش آرہی ہیں، اس کے علاوہ صارفین کوبجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور وولٹیج میں کمی کا بھی سامنا ہے۔ ادھر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم سرد اور خشک ہے، کوئٹہ میں صبح کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا۔ کوئٹہ اور قلات کے علاوہ زیارت، مستونگ، قلعہ عبداللہ، پشین، ژوب، دالبندین اور دیگر شمالی اضلاع میں موسم سرد اور خشک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی،پولیس مقابلے میں خاتون کے جاں بحق ہونے...

نیوکراچی بلال کالونی میں پولیس مقابلیکے دوران خاتون کے جاں بحق ہونے کے واقعے میں 4 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نیو کراچی بلال کالونی سیکٹر فائیو ڈی میں موٹر سائیکل سوار دو ملزمان شہری سے لوٹ مار کررہے تھے کہ اس دوران گشت پر مامور پولیس اہلکار وہاں پہنچ گئے، پولیس اہلکاروں کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کردی جس پر اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہوگیا جب کہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی شناخت حمیدہ کے نام سے کی گئی، خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ قریبی قائم میڈیکل اسٹور پر آئی تھی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقابلے میں حصہ لینے والے 4 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، اہلکاروں کا تعلق شاہین فورس سے ہے، زیر حراست اہلکاروں سے مقابلے سے متعلق پوچھ گچھ کی جارہی ہے تاہم خاتون ڈاکوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئی یا پولیس اہلکاروں کی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی کہ خاتون کس کی گولی سے جاں بحق ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کوئٹہ،سبزل روڈ بھٹی گلی میں گھر میں گیس لیکج...

کوئٹہ میں سبزل روڈ بھٹی گلی میں گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے، پولیس اور ریسکیو حکام نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسپین میں پاک فوج کے حق میں "پاکستان زندہ با...

اسپین میں ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں بچوں، خواتین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کیں۔ ریلی کے شرکا نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کئے، شرکا نے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم اور آرمی چیف عاصم منیر کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ ریلی سے خطاب میں چیئرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن نے کہا کہ ایک سال میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستان کی معشیت کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، اوورسیز پاکستانی اپنے آرمی چیف اور افواج پاکستان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم دنیا کے جس بھی خطے میں رہیں گے افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، افواج پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے جو بھی اس کو کراس کرے گا ہم اس کے خلاف کھڑے ہوں گے۔ جو پاک فوج اور عوام کو علیحدہ کرنا چاہتے ہیں وہ پاکستان کے دشمن ہیں۔ عوام کو پاک فوج سے بدظن کرنا بھارت کا خواب ہے۔ چیئرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی اپنے وطن عزیز میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں اور ملک کی مضبوطی چاہتے ہیں،جس طرح پاکستان استحکام کی رہ پر چل نکلا ہے، مزید دو سال تک عاصم منیر ملکی معاملات کو آگے بڑھائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 3 شدید زخم...

اوکاڑہ اور عارف والا میں ٹریفک حادثات کے دوران 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے ۔ اوکاڑہ کے علاقے سکندر روڈ پر تیز رفتار وین رکشے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ادھر عارفوالا میں پاکپتن روڈ پر ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت مظہر فرید کے نام سے ہوئی ہے، ریسکیو ٹیم نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سیلاب سے متاثرہ خاندان کے خیمے میں آتشزدگی ،...

سندھ کے ضلع قمبر میں سیلاب سے متاثرہ غریب خاندان کے خیمے میں آگ لگنے سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے ۔ افسوس ناک واقعہ نواحی گاوں رب رکھو لاکھو میں پیش آیا جہاں رشید کھوسو اپنی فیملی کے ہمراہ خیمے میں سوئے ہوئے تھے تو موم بتی جلنے کی وجہ سے خیمے کو آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں4 سالہ امیر کھوسو، 7 سالہ صیحت خاتون اور 2 ماہ کی چاہت خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ آگ سے خیمے کا مالک رشید کھوسو، اس کا بھائی ضمیر علی، والدہ نصیباں اور اس کی بیوی شبیراں زخمی ہوئے ہیں ۔ رشید کھوسو کاکہنا ہے کہ 2022 کی بارش کے باعث گھر گر گئے تھے جس کی وجہ سے خیمے میں رہ رہے تھے اور چھوٹی بچی جاگ رہی تھی اور اس کی وجہ سے موم بتی جلائی ہوئی تھی جس سے آگ لگ گئی اور موٹرسائیکل اور سارا سامان بھی جل گیا، کچھ نہیں بچا ہم کسان ہیں، حکومت سندھ اور ضلعی انتظامیہ سے بھی مدد کی اپیل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لوئر دیر اور گرد و نواح میں4.9شدت زلزلے کے ج...

لوئر دیر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پایا گیا ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی علاقہ مکین کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس (کل) طلب

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کر لیا۔ چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس (کل) 14دسمبر کو ججز بلاک کے کانفرنس روم میں دوپہر اڑھائی بجے ہو گا۔ سیکرٹری سپریم جوڈیشل کونسل نے پانچوں ممبران کو نوٹس بھیج دیا، اجلاس میں جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف شکایات کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔ دوسری جانب جسٹس مظاہر علی نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کے خلاف درخواستیں دائر کر رکھی ہیں جن کو 15 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی سپریم کورٹ کا 3 رکنی بنچ سماعت کرے گا، جسٹس جمال خان مندو خیل اور جسٹس مسرت ہلالی بھی بنچ میں شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بانی پی ٹی آئی کی 6 اوربشری بی بی کی ایک مقد...

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 6 اور بشری بی بی کی ایک درخواستِ ضمانت پر سماعت کی ، بشری بی بی اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ سیشن عدالت میں پیش ہوئیں۔ عدالت میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چودھری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی 3 درخواست ضمانت انسداد دہشت گردی عدالت نے منظور کرلی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جائے وقوعہ پر موجود بھی نہیں تھے، ان کی عدالت پروڈکشن کے لیے عدالت نے رپورٹ طلب کی ہے۔ جج کا کہنا تھا کہ پروڈکشن رپورٹ کہاں ہے؟ پراسیکیوٹر کمرہ عدالت میں کیوں نہیں؟ ، پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ پولیس جان بوجھ کر بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش نہیں کرنا چاہ رہی۔ جج نے پی ٹی آئی وکلا سے کہا کہ یہ آپ نے روایت ڈالی کہ جہاں آپ ہوں وہیں عدالت پیش ہو جاتی ، پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں ، درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر ملزم کا عدالت میں پیش ہونا ضروری ہوتا ہے۔ جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ عدالت میں پیش کرنے کی رپورٹ طلب کرتا ہوں، آئندہ تاریخ تک طے کرتے ہیں سماعت کہاں ہوگی، بشری بی بی کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست کا کیا سٹیٹس ہے؟ وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشری بی بی کی آڈیو لیکس پر رپورٹ پینڈنگ ہے۔ بعدازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں19 دسمبر تک جبکہ بشری بی بی کی ضمانت میں 2 جنوری تک توسیع کردی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور میں سموگ کا راج، شہر کی فضا بدستور مضر...

فضائی آلودگی پر کنٹرول کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں، لاہور کی فضا بدستور مضر ہے۔ باغوں کا شہر لاہور منگل کو بھی فضائی آلودگی کے اعتبار سے چوتھے نمبر پر ہے، شہر کا اوسط کوالٹی انڈیکس 203 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ طبی ماہرین نے احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے شہریوں کو گھروں سے نکلتے وقت ماسک کے استعمال کا مشورہ دیا ہے۔ دوسری جانب بھارتی دارالحکومت نئی دہلی فضائی آلودگی میں پہلے نمبر پر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی سپریم کورٹ میں کشمیریوں کیساتھ انصاف...

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ میں کشمیریوں کے ساتھ انصاف کا قتل کیا گیا۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساری پاکستانی قوم اس فیصلے کو مسترد کرتی ہے، عدالتی توثیق کی قانونی اہمیت نہیں ہے، معاملہ اقوام متحدہ میں ہے، مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر پابندیاں مزید سخت کردی گئی ہیں۔ شیخ رشید نے کہا ہے کہ دفعہ 370 یا 35اے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، بی جے پی کی مسلمان اور اسلام دشمنی کھل کر واضع ہو گئی ہے، بھارتی عدالتی فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے، کشمیرں کو غلام نہیں بنایا جاسکتا۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیاں یک زبان ہو کر کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کریں، کشمیری اپنے آپ کو تنہا اور بے بس محسوس نہ کر یں، ساری پاکستانی قوم اس ظلم کے خلاف ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈی آئی خا،تھانہ درابن پر دہشتگردوں کا حملہ،...

ڈی آئی خان میں تھانہ درابن پر دہشتگردوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی تھانے کے مین گیٹ سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار جام شہادت نوش کر گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تھانے کے قریب فائرنگ سے 16 اہلکار زخمی ہو چکے ہیں، زخمیوں کو ڈیرہ اسماعیل خان ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واقعے کے بعد ہسپتال میں ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے پولیس کے جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس اور زخمی پولیس جوانوں کی صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ پولیس کے شہید جوانوں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، دہشتگردی کے منصوبہ سازوں اور نرسریوں کو ختم کرنا ہوگا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کی مذمت کی ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پولیس اور سکیورٹی فورسز پر حملے کرنے والے ناقابل معافی ہیں، دہشت گردی کی نرسریوں کو ختم کرنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا جائے۔ پی پی چیئرمین نے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت میں جھوٹے کی...

سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت میں جھوٹے کیس بنائے گئے، پی ٹی آئی حکومت کی دوران بھی ایف آئی اے نے کہا کہ ہمارے پا س کو ئی ٹھوس ثبوت نہیں ،میں اور شہباز شریف عدالت سے سرخرو ہوئے ۔ حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج نواز شریف بھی با عزت بری ہورہے ہیں ، جھوٹے کیس بنا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایاگیا اور قوم سے جھوٹ بولا گیا، جن لوگوں نے جھوٹے کیس بنائے وہ بھی آج کٹہرے میں ہیں۔ حمزہ شہبازکاکہنا تھا کہ اس ملک کا وقت قیمتی ہے اور عوام کا وقت قیمتی ہے، ہم سب کو مل کر لوگوں کے مستقبل کے حوالے سے جامع حکمت عملی اپنانی چاہیے، میں سیاسی کارکن ہوں میری امید اور دعا ہے کہ الیکشن وقت پر ہونے چاہیے، میں جھوٹے کیس بنانے والوں کو اللہ کے حوالے کرتا ہوں ، لیول پل ہینگ فیلڈ انتخابات کے فئیر اینڈ فری ہونے کے لئے ضروری ہے جب الیکشن ہوں گے تب سب کو نظر آئے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رمضان شوگرملزکیس،حمزہ شہبازکی مستقل حاضری مع...

لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر نیب سے دلائل طلب کر لیے۔ رمضان شوگر مل ریفرنس میں سابق وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب ریفرنس پر احتساب عدالت کے جج ملک علی ذوالقرنین اعوان نے سماعت کی۔ حمزہ شہباز حاضری کے لیے عدالت میں پیش ہوئے جبکہ شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے رمضان شوگر مل ریفرنس میں حمزہ شہباز کی حاضری مکمل کر لی ، پراسیکیوشن نے کہا کہ نیب ترامیم کے بعد ریفرنس واپس چلا گیا، اس کیس میں بریت کی درخواستیں زیرسماعت تھیں، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد بریت کی درخواست پر ابھی فیصلہ نہیں ہوسکتا، احتساب عدالت نے کارروائی 12 جنوری تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر نیب نے رمضان شوگر ملز کا ریفرنس دوبارہ عدالت جمع کروا دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی کے شہر میں ٹریفک مسائل کے...

اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی نعیم اختر کا شہر میں ٹریفک مسائل کے خاتمے کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ، اسسٹنٹ کمشنر کی خصوصی کاوشوں سے گلہار شریف کی مرکزی سڑک کو بائی پاس روڈ سے ملا دیا گیا ہے ،تین سو میٹر لمبی لنک روڈ اہل علاقہ کی ملکیت زمینوں سے نکالی گئی ہے ،درس شریف آنے جانے والے ٹریفک رش میں پھنسنے سے بچ جائیں گے جبکہ ٹریفک کی روانی بھی بہتر ہو جائے گی ، اسسٹنٹ کمشنر نے لنک روڈ کے لئے زمینیں وقف کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ، تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی نعیم اختر شہر میں ٹریفک کے مسائل کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں جس کے تحت مین بائی پاس روڈ کوٹلی کو گلہار درس شریف کی مرکزی روڈ کے ساتھ ، چودہ فٹ کشادہ لنک سڑک کے ذریعہ ملا دیا گیا ہے۔ تقریبا تین سو میٹر لمبی یہ سڑک اہل علاقہ کی ملکیت زمینوں سے گزر رہی ہے جس کی وجہ سے گلہار درس شریف اور بائی پاس کے درمیان مسافت کم سے کم ہو کر رہ گئی ہے۔ بڑی تعداد میں زائرین درس شریف اور ایمرجنسی میں اہل علاقہ کو سہولت مہیا ہو گی۔گزشتہ روز ایکسئین شاہرات اشتیاق مغل نے لنک روڈ کے لئے اپنی مشینری پہنچائی جس کی مدد سے شام کے بعد تک کام جاری رہا۔ اس موقع پر وارڈ کونسلر حاجی عبدالغفور ، چوہدری ظہور و دیگر مالکان اراضی بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی نے اہل گلہار کی کشادہ دلی اور دوراندیشی کی دل کھول کر تعریف کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ اس تعیناتی کے دوران یہ خواہش تھی کہ درسگاہ شریف کے زائرین کو سہولت پہنچائی جائے۔عظیم روحانی ہستی کی تربیت کا کمال ہے کہ گلہار کے لوگ ملنسار اور باکردار ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انسانیت کے مشترکہ مستقبل پر مبنی کمیونٹی کی...

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ انسانیت کے مشترکہ مستقبل پر مبنی کمیونٹی کا قیام ایشیا سے شروع ہونا چاہیئے۔

یہ بات انہوں نے ویتنام کے دورے سے قبل ویتنام کے اخبار نہان دان میں منگل کو شائع اپنے ایک مضمون میں  کہی جس کا عنوان تھا "مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایسی چین۔ ویتنام کمیونٹی کی تعمیر جو اسٹریٹجک اہمیت کی حامل ہو اور ہماری جدیدیت کی مہم میں ایک نیا باب رقم کرے" ۔

چینی صدر نے کہا کہ انہیں انسانیت کے مشترکہ مستقبل پر مبنی کمیونٹی کے وژن سمیت ،بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو(بی آر آئی) اور ہمسایہ ممالک کے بارے میں چین کی خارجہ پالیسی میں ہم آہنگی، خلوص، باہمی فائدے اور جامعیت کےاصول  پیش کئے ہوئے 10 برس ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ  انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کا آغاز ایشیا سے ہونا چاہئے۔

صدر شی نے کہا کہ ایشیا ہمارا مشترکہ گھر ہے۔ ہمسایہ ممالک بدلے نہیں جاسکتے اپنے پڑوسی کی مدد کرنا خود کی مدد کرنا ہے اور اچھے پڑوسی ایک دوسرے کےلیے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔

چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اپنی ترقی کو اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر طور پر ہم آہنگ کرنے اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کے قیام اور سب کو بہتر زندگی فراہم کرنے کے لئے ان کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہے۔

 
۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کے دورے سے ویتنام ۔ چین دوستی کو فر...

ہنوئی (شِنہوا) ویتنام کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ چینی صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کے ویتنام کے آئندہ سرکاری دورے سے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام (سی پی وی) کی مرکزی کمیٹی کے رکن نگوین ہوانگ آن نے کہا ہے کہ ویتنام اور چین پہاڑوں اور دریاؤں سے جڑے ہمسایہ ممالک ہیں اور دونوں عوام کے درمیان دیرینہ دوستی ہے ۔

انہوں نے یاد دلایا کہ کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری نگوین فو ٹرونگ نے گزشتہ برس دورہ چین میں صدر شی جن پھنگ کے ساتھ بات چیت کی تھی جس میں دونوں رہنماؤں نے مشترکہ طور پر دوطرفہ تعلقات کی ترقی کی راہ ہموار کی اور اپنے تعلقات کو اعلی سطح تک پہنچایا۔

انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ رواں سال ویتنام اور چین کے درمیان جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کی 15 ویں سالگرہ ہے اورایسے میں چینی صدر کا دورہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔

ریاستی کیپیٹل مینجمنٹ کمیشن انٹرپرائز کے چیئرمین آن نے کہا کہ دونوں فریق دوستانہ تبادلے مزید فروغ دینے اور باہمی تعاون میں پیشرفت کو مستحکم کرنے سے متعلق مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ویتنام اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح رابطے ایک اچھی روایت ہے اور یہ دوطرفہ تعلقات کی مسلسل ترقی کو فروغ دے رہے ہیں۔

 
۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اپنی ہمسائیگی پالیسی میں تسلسل اور استحک...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اپنی ہمسائیگی کی پالیسی میں تسلسل اوراستحکام برقرار رکھے گا، چینی جدیدیت سے اپنے ہمسایہ ممالک کو مزید فوائد پہنچائے گا اور مشترکہ طور پر ایشیا میں جدیدیت کا عمل آگے بڑھائے گا۔

یہ بات انہوں نے ویتنام کے دورے سے قبل ویتنام کے اخبار نہان دان میں منگل کوشائع اپنے ایک مضمون میں کہی جس کا عنوان ہے "مشترکہ مستقبل کے ساتھ  ایسی چین۔ ویتنام کمیونٹی کی تعمیر جو اسٹریٹجک اہمیت کی حامل ہو اور ہماری جدیدیت کی مہم میں ایک نیا باب رقم کرے"۔

انہوں نے کہا کہ چین اپنے ہمسایوں کے ساتھ دوستی اور شراکت داری کے فروغ اور ایک خوشگوار، محفوظ اور خوشحال ہمسائیگی کے رہنما اصولوں پر کاربند رہے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ملک ہم آہنگی، خلوص، باہمی فائدے اور جامع پن کے اصولوں میں ایک نئی روح شامل کرنے کی کوشش کرے گا۔

چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چینی جدیدیت سے چین اپنے ہمسایوں کو مزید فوائد پہنچائے گا، مشترکہ طور پر ایشیا میں جدیدیت کا عمل آگے بڑھائے گا اور ویتنام و دیگر ایشیائی ممالک کو ترقی کے نئے مواقع مہیا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسٹریٹجک اہمیت کے مشترکہ مستقبل کی حامل چین ویتنام کمیونٹی زیادہ سے زیادہ ممالک کو مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایشیائی برادری کے قیام کے عظیم مقصد کی سمت راغب کرے گی۔ اس سے ایشیا میں طویل مدتی ترقی اور اچھے ہمسایوں کے لئے ہماری کوششوں کو مزید مثبت توانائی ملے گی اور دنیا میں امن و ترقی کو زیادہ سے زیادہ فروغ ملے گا۔

 
۱۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کویت-حولی گورنریٹ-چینی تائیجی

 کویت کے حولی گورنریٹ میں نوجوان چینی ثقافتی مرکز میں تائیجی سیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

 
۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ -غزہ-مغازی پناہ گزین کیمپ- فضائی...

وسطی غزہ کی پٹی کے مغازی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد تباہ شدہ عمارتیں دیکھی جاسکتی ہیں۔(شِنہوا)

 
۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ ماہ 27.4 فی...

بیجنگ(شِنہوا)گزشتہ ماہ نومبر میں چین کی گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ سال کی نسبت 27.4 فیصد اور گزشتہ ماہ کی نسبت 4.1 فیصد اضافہ  ریکارڈ کیا گیا جس سے کاروں کی مجموعی فروخت 29 لاکھ 70 ہزار یونٹ تک پہنچ گئی۔

 چین کی آٹوموبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے پیر کو جاری تازہ ترین اعداد و شمارکے مطابق اسی مہینے میں ملک کی گاڑیوں کی پیداوار 30 لاکھ 90 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی،جو گزشتہ سال کی نسبت 29.4 فیصد اور پچھلے مہینے کے مقابلے 7 فیصد زیادہ ہے۔

ایک رپورٹ میں ایسوسی ایشن نے کہا کہ نومبر میں گاڑیوں کی مارکیٹ کی کارکردگی توقعات سے بڑھ گئی  اورگاڑیوں کی ماہانہ پیداوار ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی جبکہ فروخت تقریباً 30 لاکھ یونٹ تک پہنچ گئی۔

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

متحدہ عرب امارات- دبئی - کوپ28صدر- میڈیا بر...

کوپ28 کے صدر سلطان احمد الجابردبئی میں  میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

 
۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین- بیجنگ-برف کا منظر

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ڈرم ٹاور پر پڑنے والی برف کامنظر۔(شِنہوا)

 
۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-ہانگ کانگ-7ویں ضلعی کونسل عام انتخابات

انتخابی عملے کے ارکان چین کے جنوبی ہانگ کانگ میں ووٹوں کی گنتی کررہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور سربیا کے یوآن کلیئرنگ ارینجمنٹ کے ل...

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پیپلز بینک آف چائنہ (پی بی او سی) کی عمارت کا بیرونی منظر۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)  پیپلز بینک آف چائنہ (پی بی او سی) اور نیشنل بینک آف سربیا نے سربیا میں یوآن کلیئرنگ ارینجمنٹ کے قیام کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔

پی بی او سی نے پیر کو ایک بیان میں بتایا کہ اس اقدام سے دونوں ممالک کے کاروباری اداروں اور مالیاتی اداروں کو سرحد پار لین دین کے لیے یوآن کا استعمال کرنے اور دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کی سہولت کو مزید فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ 

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مغربی بحرالکاہل میں پانچ میں سے ایک شخص کوصح...

منیلا (شِنہوا) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)  کے مطابق، مغربی بحرالکاہل کے علاقے میں پانچ میں سے ایک شخص، یا ایک اندازے کے مطابق 38کروڑ50لاکھ افرادوصحت کے "تباہ کن" اخراجات سے دوچار ہیں۔

 پیر کو جاری کردہ ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  مغربی بحرالکاہل میں صحت کے تباہ کن اخراجات کا سامنا کرنے والے لوگوں کی شرح ، صحت پر خرچ کیے جانے والے اخراجات جو کہ گھریلو بجٹ کے 10 فیصد سے زیادہ ہیں، 2000 اور2017 کے درمیان دوگنا ہوگئے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق 2000 میں خطے میں 10 میں سے ایک شخص نے صحت کے لیے انتہائی زیادہ اخراجات کیے۔ 2017 تک یہ تعداد مغربی بحرالکاہل میں صحت پر"تباہ کن اخراجات" کا سامنا کرنے والے پانچ میں سے ایک ہو گئی۔ 

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کوپ28 میں حتمی "نتائج" کے حصول کے لیے متحد...

دبئی(شِنہوا)اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی کے ایگزیکٹو سیکرٹری سائمن سٹیل نے تمام فریقین سے سربراہی اجلاس کے حتمی "نتائج" کی طرف کوششیں کرنے کا مطالبہ کیا۔ سائمن سٹیل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس اس اہم مسئلے سے نمٹنے کے لیے ضائع کرنے کے لیے  ایک منٹ بھی نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس مذاکرات کاروں کے لیے ایک نیا باب شروع کرنے کا موقع ہے جو واقعی لوگوں اور سیارہ زمین کے لیےکام کرنا چاہتے ہیں۔

 اقوام متحدہ کے موسمیاتی سربراہ نے کہا کہ کانفرنس میں دواہم مسائل،موسمیاتی بحران کے خاتمے کے لیے ممالک کے عزائم اورمنتقلی کے عزائم کی حمایت  کی خواہش کے مناسب ذرائع پر بحث جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہنا کہ میں کامیاب اور آپ ناکام ہیں،اجتماعی ناکامی کا ایک فارمولا ہے۔انہوں نے غیر ضروری شاطرانہ رکاوٹوں کو ہٹانے،مرحلہ وار تبدیلی ، اورمذاکرات میں ہر فریق کی شمولیت اور اس  کے موقف کے احترام پر زور دیا، جس میں نمائندگی، اور شفافیت کے ساتھ ساتھ اعلیٰ ترین عزائم پر مبنی نتائج کو سامنے اور مرکز میں رکھا گیا ہو۔

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کوپ28 کی کامیابی کے لیے تمام ترکوششیں کر...

دبئی (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ وہ کوپ28 کو کامیاب بنانے کے لیے ہرمتعلقہ فریق کے ساتھ بات چیت  کر رہا ہے تاکہ سب کے لیے قابل قبول حل تلاش کیا جا سکے، کوپ28 کو حالیہ برسوں میں "سب سے مشکل" موسمیاتی کانفرنس سمجھا جارہا ہے۔

چین کے نمائندہ خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی شیی ژین ہوا نے دبئی میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ 16سال سے موسمیاتی مذاکرات میں حصہ لیتے آئے ہیں  جن میں یہ کانفرنس سب سے مشکل ترین ہے۔

ان کا اشارہ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی تبدیلی کے فریم ورک کنونشن کے فریقین کی کانفرنس کے 28ویں اجلاس(کوپ28) کی جانب تھاجودبئی میں 30 نومبر سے 12 دسمبر تک جاری ہے۔

انہوں نے  کہا کہ تمام موضوعات کو ایک مسودہ دستاویز کے پہلے ورژن کی تشکیل کے ساتھ کوپ 28 کے پہلے ہفتے میں ہی مکمل طور پرپیش کر دیا گیا،27 صفحات پر مشتمل اس ورژن میں 200 سے زیادہ مسائل شامل ہیں جنہیں حل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت چین تمام اہم فریقوں کے ساتھ ایک ایسے معاہدہ پر پہنچنے کے لیے تفصیلی مشاورت کر رہا ہے جو پیرس معاہدے کی روح کے مطابق ہو، توانائی کی تبدیلی کے عمومی رجحان کی عکاسی اور مستقبل کی کوششوں کی درست سمت کی نشاندہی کر سکے۔

چینی نمائندے کا کہنا تھا کہ ہم نے مثبت پیش رفت کی ہے۔ ہمیں اس پر بہت اعتماد ہے۔

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آسٹریلیا ملک میں آنے والے تارکین وطن کی تعدا...

کینبرا(شِنہوا) آسٹریلوی حکومت مائیگریشن سسٹم میں ایک بڑی تبدیلی کے تحت بین الاقوامی طلباء کی ویزا درخواستوں کی جانچ پڑتال کوسخت کرے گی۔

وزیرداخلہ کلیئر اونیل نے پیرکو حکومت کے 10 سالہ منصوبے کا اعلان کیا تاکہ آسٹریلیا میں غیر ملکیوں کی آمد کو "پائیدارسطحوں" پر واپس لایا جا سکے جس میں کوویڈ کی وبا کی وجہ سے اضافہ ہوا ہے۔  یہ حکمت عملی حکومت کی طرف سے کیے گئے ایک جائزے کےبعد وضع کی گئی ہے جس میں پتا چلا کہ مائیگریشن سسٹم کی حالت انتہائی شکستہ ہے۔

حکمت عملی کے مطابق، مالی سال 2022-23 میں آسٹریلیا میں بیرون ملک سے ہجرت کرکے آںے والوں کی تعداد5لاکھ 10ہزار کی انتہائی متوقع سطح پر پہنچ گئی تھی لیکن نئی پالیسی کے تحت 2023-24 میں3لاکھ 75ہزار اور2024-25 میں 2لاکھ 50ہزار تک گر جائے گی۔

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی سائنسدانوں نے اے آئی کا استعمال کرتے ہو...

شنگھائی (شِنہوا) چینی سائنسدانوں نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دو ہفتوں سے تین ماہ تک کے موسم کی پیش گوئی کے لیے ایک نیا ماڈل تیارکیا ہے۔ فو شی سب سیزنل کا نیا ماڈل شنگھائی اکیڈمی آف آرٹیفیشل انٹیلی جنس فار سائنس، فودان یونیورسٹی، اور نیشنل کلائمیٹ سنٹر کے سائنسدانوں نے تیار کیا ہے،جو پیش گوئی کے دورانئے کو 42 دن تک بڑھا کر اے آئی موسمیاتی ماڈلنگ میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ فودان یونیورسٹی کے مطابق، نئے ماڈل کی نقاب کشائی دبئی میں جاری اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج (کوپ28) کے28ویں سیشن کے دوران  چین کے پویلین میں کی گئی۔

سائنس دانوں کے مطابق،سب سیزنل  بے ضابطگیوں کاموسمیاتی واقعات پر نمایاں اثر ہوتا ہے، اس لیے اس ٹائم اسکیل پر پیش گوئی کی مہارت کو بہتر بنانا موسمیاتی سائنس کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اہم ضرورت ہے۔

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں رواں سال اناج کی پیداوار ریکارڈ بلند...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں اناج کی پیداوارگزشتہ سال سے 1.3 فیصد بڑھ کر رواں سال 69کروڑ54لاکھ 10ہزار ٹن کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

قومی ادارہ شماریات (این بی ایس ) کی جانب سے پیرکو جاری اعداد و شمارکےمطابق یہ مسلسل نواں سال ہے جب ملک میں اناج کی فصل کی پیداوار 65کروڑ ٹن سے زیادہ ہوئی ہے۔

این بی ایس کے مطابق، ملک میں مکئی کی پیداوار میں 2022 کی نسبت 4.2 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ چاول اور گندم کی پیداوار میں بالترتیب 0.9 فیصد اور 0.8 فیصد کمی واقع ہوئی۔ خراب موسمی واقعات سے متاثر ہونے کے باوجود بمپر فصل ہوئی،جس میں دریائے زرد اور دریائے ہوآئی ہی کے علاقوں میں فصل کی کٹائی کے دوران ہونے والی طویل بارشیں، شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں سیلاب اور شمال مغربی علاقوں میں خشک سالی شامل ہیں۔ کسانوں کو اناج اگانے کی ترغیب دینے کے لیے، مرکزی حکومت نے گندم اورچاول کی کم از کم قیمت خرید میں اضافہ کیا اور 2023 میں مکئی اور سویا بین کاشت کرنے والے کسانوں کے لیے اناج پر سبسڈی پالیسیوں کو بہتر بنایا۔

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فجی میں چینی سیاحوں کی آمد میں اضافہ

سووا(شِنہوا)فجی میں چینی سیاحوں کی آمد میں نمایاں اضافہ دیکھنےمیں آیا ہےاوراس سال اب تک 1 کروڑ 81 لاکھ فجیائی ڈالر (80 لاکھ امریکی ڈالر) کی آمدنی ریکارڈ کی گئی ہے۔

  فجی براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی نیوز ویب سائٹ کی پیر کے روز  نائب وزیر اعظم اور وزیر برائے سیاحت ولیام گاوکا کے حوالے سے جاری رپورٹ کے مطابق فجی نے جنوری سے اکتوبر تک 22 ہزار سے زائد چینی سیاحوں  کا خیرمقدم کیا جو گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 4 ہزار 136 سیاحوں کی تعداد کے مقابلے میں  قابل ذکر اضافہ ہے۔

   گاووکا نے چین کے لیے براہ راست پروازوں پر جاری بات چیت کا  بھی عندیہ دیا جس میں فجی اور وسیع بحرالکاہل کے علاقے میں چینی سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد کی توقع ہے۔

فجی کی حکومت کی سیاحتی  مارکیٹنگ کے اہم عہدیداراور  فجی کے محکمہ سیاحت کے سی ای او برنٹ ہل  نے فجی کی سیاحت کی صنعت کے لیے چینی مارکیٹ کی اہمیت پر زور دیا۔

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں