• Columbus, United States
  • |
  • ٢٧ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | چین

بھارت میں کار اور ٹرک کے تصادم میں ایک ہی خا...

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی شمالی ریاست اترپردیش میں ایک ٹرک کے ساتھ تصادم کے نتیجے میں ایک کار میں آگ بھرک اٹھنے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔

مقامی پولیس نے اتوار کو بتایا کہ یہ حادثہ  اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ سے 276 کلومیٹر شمال میں بریلی ضلع کے علاقے بھوجی پورہ کے قریب پیش آیا۔

ایک سینئر پولیس اہلکارگھولے سشیل چندر بھان نے میڈیا کو بتایا کہ بھوجی پورہ کے قریب ہائی وے پر ایک المناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک کار ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جو  کار کوگھسیٹ کر لے گیا جس کے نتیجے میں کار نے فوراً ہی آگ پکڑ لی جس سے کار لاک ہو گئی اور اس میں سوار افراد  اس کے اندرہی پھنس  گئے اورآگ کی لپیٹ میں آ کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک بچے سمیت سات افراد شامل ہیں۔

 
۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کوئٹہ پولیس کے ہات...

پنجاب حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کی کارکن خدیجہ شاہ کی نظر بندی کا حکم واپس لینے کے بعد کوئٹہ پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔ کوئٹہ پولیس نے خدیجہ شاہ کو گرفتار کرکے راہداری ریمانڈ لینے کے لیے درخواست دائر کی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے خدیجہ شاہ کا دو روز کا راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔ عدالت نے خدیجہ شاہ کو دو روز میں متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ کوئٹہ پولیس نے درخواست دی کہ ملزمہ کا کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت سے وارنٹ لیا ہے، ملزمہ سے تفتیش کرنی ہے عدالت تین روز کا راہداری ریمانڈ منظور کرے۔ قبل ازیں، پنجاب حکومت نے خدیجہ شاہ کی نظر بندی کا حکم واپس لیا تھا جس کا حکومتی تحریری آرڈر سرکاری وکیل نے عدالت میں پیش کرنای تھا۔ واضح رہے کہ خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب امین نے نظر بندی کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چنگ چی رکشہ کو قانونی حیثیت دینے کیلئے موٹر...

پنجاب حکومت نے چنگ چی رکشہ کو قانونی حیثیت دینے کے لیے موٹر وہیکلز رولز 1969 میں ترامیم کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ چنگ چی / موٹر سائیکل رکشہ کو تھری ویلر کے طورپر رجسٹر کیا جائے گا۔ وزیر اعلی محسن نقوی کی زیرِ صدارت پنجاب کابینہ کا 34واں اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا، مشیران، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں چنگ چی رکشہ کو قانونی حیثیت دینے کے لیے موٹر وہیکلز رولز 1969 میں ترامیم کی منظوری دی گئی اور کہا گیا کہ موجودہ موٹرسائیکل رکشہ کی عارضی رجسٹریشن کے لیے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو اسپیشل رجسٹریشن اتھارٹی کا درجہ دیا جائے گا۔ عارضی رجسٹریشن کے بعد موٹر سائیکل رکشے کووضع کردہ سائز او رڈیزائن کے مطابق تبدیلی کے لئے 4 ماہ دئیے جائیں گے، 4ماہ کے بعد موٹرسائیکل رکشہ فٹنس سرٹیفکیٹ ملنے کے بعد ایکسائز سے رجسٹریشن نمبر حاصل کرسکے گا، موٹرسائیکل رکشے کی رجسٹریشن کا عمل آسان تر اور فارم اردو میں شائع کرنے کی ہدایت دی گئی۔

اجلاس میں پنجاب میں تعمیر ہونے والی 18 بڑی روڈز انفرسٹرکچر کو مستقل طور پر محفوظ بنانے کی منظوری بھی دی گئی، 18 بڑی روڈز سے حاصل ہونے والے ٹول کو متعلقہ سڑک کی تعمیر ومرمت پر ہی خرچ کیا جاسکے گا، اجلاس میں پنجاب کابینہ نے 18 بڑی روڈز کے ٹول کی رنگ فنسنگ کی منظوری بھی دے دی۔ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں ڈیرہ غازی خان کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کو پنجاب میڈیکل اینڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوشنزایکٹ 2003کے تحت میڈیکل انسٹی ٹیوشن کا درجہ دینے اور ڈیرہ غازی خان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی مینجمنٹ کے لیے انتظامی کمیٹی کی منظوری بھی دی گئی۔ رجب طیب اردوان اسپتال مظفر گڑھ میں نرسنگ کالج کے قیام کے لیے ضروری اقدامات کی منظوری دی گئی، کابینہ نے نرسنگ کالج کے آپریشنل اخراجات کے لئے ایک ارب روپے فنڈز کی منظوری بھی دے دی، اس کے علاوہ رجب طیب اردوان اسپتال میں نرسنگ کلاسز جلد شروع کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اجلاس میں ساہیوال میں رحمت اللعالمین بلاک کو ساہیوال انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی، ساہیوال میں 180 بیڈز کا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی جلد فنکشنل کیا جائے گا۔ داتا دربار کی تعمیر و مرمت اور توسیع کے پراجیکٹ کی منظوری بھی دی گئی، پولیس رولز کی ذیلی شقوں میں ترامیم کی منظوری بھی دی گئی، مینجمنٹ پے سکیلز 2023 کو وفاقی حکومت کے برابر کرنے کی منظوری دی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خیبر پختون خوا پولیس نے مجھے اغوا کرنے کی کو...

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت ایڈوکیٹ نے کے پی پولیس پر اغوا کرنے کی کوشش کا الزام لگایا ہے۔ نائب صدر پی ٹی آئی شیر افضل مروت ایڈوکیٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے میں پی ٹی آئی کے کنونشن کا سلسلہ زورو شور سے جاری ہے۔ شیر افضل مروت نے بتایا کہ نگراں حکومت کی جانب سے لگائے گئے آئی جی کی وجہ سے پورے صوبے میں زیادتیوں کا سلسلہ جاری ہے ، آئی جی، تھانیدار ،ڈی پی او عوام کے حقوق کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کے پی کے پولیس بدمعاش بنی ہوئی ہے مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، ضلع دیر میں میرے خلاف کوئی مقدمہ نہیں تھا۔ شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ کوہاٹ جانا میرے لیے مصیبت بنا پشاور سے کوہاٹ جگہ جگہ ناکہ بندی کی گئی، میرے چار ساتھیوں کو پکڑ کر کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کسٹم والے خود پیسے لیکر گاڑیاں اسمگل کراتے ا...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ کسٹم حکام پہلے خود پیسے لے کر گاڑیاں اسمگل کراتے اور بعد میں خود ہی پکڑوا دیتے ہیں۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے خیبرپختونخوا کسٹم حکام کی جانب سے اسمگلنگ ٹرک پکڑنے سے متعلق کیس کی سماعت کی جس دوران چیف جسٹس نے کسٹم کے وکیل کی سرزنش کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ عدالت میں دلائل دے رہے ہیں نہ قانون کی بات کررہے ہیں، کسٹم حکام کے علم میں آئے بغیرپشاوربارڈر سے 400کلو میٹر اندرگاڑی پکڑی گئی، کسٹم حکام پہلے خود پیسے لیکر گاڑیاں اسمگل کراتے اور بعد میں خود ہی پکڑوادیتے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کسٹم ڈپارٹمنٹ کے خلاف انکوائری کیوں نہ کی جائے، ٹرک 1996 میں بنایا گیا اور 2016 میں پکڑا، 22 سال تک کہاں چلتا رہا، اسمگلنگ کہاں سے ہوتی ہے، یہ ٹرک ماچس کی ڈبی نہیں،کس راستے سے آیا کسٹم حکام کوپتا ہی نہیں، پشاور میں جاکر دیکھیں کیسے گاڑیاں اسمگل ہوتی ہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے مزید کہا کہ کیوں نہ کلکٹر کسٹم کوبلالیں کہ پاکستان میں یہ کیاچیزیں ہورہی ہیں، کسٹم حکام نے غیر ضروری مقدمہ بازی کی، معاملہ سپریم کورٹ پہنچا اور پھر عدالتوں کا وقت ضائع کیا، ایسے غیرضروری مقدمات کے باعث عدالتوں میں اصل مقدمات نہیں سنے جاسکتے، آئندہ کسٹم حکام ایسے غیرضروری مقدمات دائر کرنے سے اجتناب کریں۔ اس دوران جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ گاڑیاں اسمگل ہوتی ہیں تو مکمل ٹیمپرنگ کی جاتی ہے مگر ٹرک کا چیسز نمبر ٹیمپر ہی نہیں ہوا۔ بعد ازاں عدالت نے کسٹم کی اپیل خارج کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس ایپ کا افتتاح...

وزیراعلی محسن نقوی نے آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس ایپ کا افتتاح کردیا۔ لاہور میں وزیراعلی آفس میں آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس ایپ کی افتتاحی تقریب ہوئی،تقریب میں صوبائی وزیراطلاعات عامرمیر،آئی جی پنجاب عثمان انور نے شرکت کی۔ تقریب میں چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ فیصل یوسف اور متعلقہ حکام بھی موجود ہیں۔ تقریب سے خطاب میں وزیراعلی محسن نقوی نیکہا پٹرولنگ پوسٹس،خدمت مراکز اور تھانوں پر لرننگ لائسنس کی سہولت دیرہیہیں،شہری گھر بیٹھےآن لائن لرننگ لائسنس کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔تھانوں کیفرنٹ ڈیسک پرلرنر لائسنس کی سہولت کا آغاز بھی کردیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

طلبہ کا ٹلہ فائر رینج کا دورہ، فوجی ذمہ داری...

جناح بوائز اور اے پی ایس کے 230 طلبا و طالبات نے اساتذہ سمیت ٹلہ فائر رینج کا دورہ کیا ہے جہاں انہیں فوجی ذمہ داریوں اور کاروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق طلبہ کو ٹینکوں اور مختلف ہتھیاروں کی خصوصیات اور استعمال کے بارے میں آگاہی دی گئی، طلبہ نے اے پی سی اور ٹینک پر فن رائیڈ بھی لی۔ طلبہ نے ٹریننگ سٹاف کے زیر نگرانی ہتھیاروں کو استعمال کرنے کا طریقہ بھی سمجھا، بچوں نے مختلف ہتھیاروں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد نے نوجوانوں کی موثر آگاہی اور تربیت کے حوالے سے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا۔ شرکا نے عسکری زندگی کو سمجھنے کا زبردست موقع فراہم کرنے پر پاک فوج سے اظہار تشکر و محبت کیا جبکہ اس موقع پر طلبہ نے جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو کر فضا میں پاک فوج کے حق میں نعرے بلند کیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلوچستان اور ہینان کا سسٹر صو بہ دوستی کو مض...

چین کے صوبہ ہینان اور پاکستان کے صوبہ بلوچستان نے سسٹر صو بہ دوستی کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، اس شراکت داری سے دونوں صوبوں میں مشترکہ خوشحالی اور ترقی کے مزید فروغ میں مدد ملے گی۔ گوادر پرو کے مطابق صوبہ بلوچستان کے قبائلی رہنماں کے ایک وفد نے وسطی چین کے صوبہ ہینان کے شہر لویانگ کا دورہ کیا۔ وفد کا مقصد ہینان اور بلوچستان کے درمیان سسٹر صو بہ دوستی کو فروغ دینا اور زراعت، سیاحت اور صنعتی شعبوں میں عملی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ لویانگ میونسپل گورنمنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل بائی شینگبن نے وفد سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ لویانگ ایک مشہور سیاحتی شہر ہے اور چین کے قدیم ترین شہروں میں سے ایک ہے۔ بائی نے مہمانوں کو لویانگ میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا ، "یہ سرمایہ کاری کے لئے ایک خزانہ بھی ہے ، جس میں پھلتی پھولتی صنعتیں اور جدید سائنس اور جدت طرازی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ہینان اور بلوچستان نے جولائی 2023 میں سسٹر صو بہ کا تعلق قائم کیا ہے۔ اس شراکت داری سے دونوں صوبوں میں مشترکہ خوشحالی اور ترقی کے فروغ میں مزید جان ڈالنے میں مدد ملے گی۔ گوادر پرو کے مطابق اس وقت صوبہ ہینان پاکستان میں گوادر فری زون کی تعمیر میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔

بائی نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے فریم ورک اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر کے تحت، لویانگ کا مقصد بلوچستان کے ان شہروں کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنا ہے جو ان کی حیثیت کے لحاظ سے مطابقت رکھتے ہیں، صنعت میں ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں، اور ثقافت میں ایک دوسرے سے سیکھتے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق وفد کے سربراہ میر مقصود نے اس بات کا اظہار کیا کہ اپنے کئی روزہ دورے کے دوران وہ لویانگ کے شاندار تاریخی اور ثقافتی ورثے سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ انہیں لویانگ کے منفرد ثقافتی سیاحتی منصوبوں جیسے "لویانگ میں ہانفو ٹور" کا شاندار تجربہ تھا۔ گوادر پرو کے مطابق وفد نے لویانگ نیشنل یونیورسٹی سائنس پارک، لویانگ ناردرن ایک چور موٹر سائیکل کمپنی اور وائی ٹی او گروپ جیسے اہم پارکوں اور کاروباری اداروں کا بھی دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران ، انہوں نے تیزی سے تبدیلیوں کا مشاہدہ کیا اور لویانگ کی اعلی معیار کی ترقی کا مشاہدہ کیا۔ گوادر پرو کے مطابق بلوچستان پاکستان کا ایک بڑا زرعی صوبہ ہے جو اپنی وافر زمین، معدنیات، زرعی مصنوعات اور دیگر وسائل کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ جبکہ لویانگ زرعی مشینری اور سازوسامان کے شعبے میں اپنی جدید ٹیکنالوجی کے لئے مشہور ہے۔ میر نے کہا کہ بلوچستان مختلف شعبوں میں ہینان اور لویانگ کے ساتھ عملی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ بلوچستان اور لویانگ تجارت و سرمایہ کاری، زرعی صنعت، لاجسٹکس اور عوامی تبادلوں میں ہمہ جہت تعاون کو فروغ دیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب حکومت نے خدیجہ شاہ کی نظر بندی کا حکم...

خدیجہ شاہ کے خلاف کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،پنجاب حکومت نے خدیجہ شاہ کی نظر بندی کا حکم واپس لے لیا۔ لاہورہائیکورٹ میں خدیجہ شاہ کی نظربندی کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی ۔ خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب امین نینظر بندی کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے نظربندی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا،وکیل درخواستگزار نے استدعا کی کہ خدیجہ شاہ کوعدالت طلب کرنے کی ہدایت کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب،سی ٹی ڈی کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس...

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی ) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، بہاولنگر، سیالکوٹ اور حافظ آباد میں کی گئیں، لاہور سے کالعدم ٹی ٹی پی کی مالی مدد کرنے والے 2 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، 2 ہینڈ گرینڈ، نقدی اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں عبدالرحمن، عبدالوحید، عظیم، سفیان، زمان، صدیق، سجاد جٹ، عمران علی اور عمر فاروق شامل شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گرد مختلف شہروں میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کوپ 28 ،پاکستانی ماہرین کا موسمیاتی تبدیلی س...

پاکستانی ماہر نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے چین کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تعاون کی ضرورت پر زور د یتے ہوئے کہا ہے کہ چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی عالمی کوششوں میں ایک کلیدی کھلاڑی ہے، چین اور پاکستان کے درمیان موسمیاتی تعاون سے دونوں اطراف کو فوائد حاصل ہوں گے ۔گوادر پرو کے مطابق دنیا کی توجہ دبئی میں جاری کوپ 28 موسمیاتی تبدیلی کانفرنس پر مرکوز ہے، پوٹھوہار آرگنائزیشن فار ڈیولپمنٹ ایڈووکیسی (پوڈا)پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے تعلیمی پروگرام کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عدنان ارشد نے اس تقریب میں شرکت کی اور عالمی بحران سے نمٹنے کے لئے چین کے ساتھ تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ گوادر پرو کو انٹرویو میں ڈاکٹر عدنان ارشد نے موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے بڑھتے ہوئے چیلنجوں سے فوری نمٹنے کے لئے اجتماعی اقدامات کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ نوجوانوں کی موسمیاتی فنانسنگ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اور اس بات پر زور دیا کہ موافقت کو پیچھے نہیں چھوڑا جانا چاہئے ، ماہر نے چین کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تعاون کی ضرورت پر زور دیا ، جو پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی عالمی کوششوں میں ایک کلیدی کھلاڑی ہے۔گوادر پرو کے مطابق چین نے ماحولیاتی استحکام کو فروغ دینے میں اہم پیش رفت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2022 میں ملک میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کی شدت میں 2005 کے مقابلے میں 51 فیصد سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی جبکہ غیر فوسل توانائی کی کھپت کا تناسب 17.5 فیصد تک پہنچ گیا۔ ہمیں چین کے تجربات سے سیکھنے اور اس عالمی بحران سے نمٹنے کے لیے اپنے تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ شمسی اور ہوا کی بجلی، برقی گاڑیاں، اور بجلی کی بیٹریوں کی ترقی میں عمدہ پیش رفت کے ساتھ، چین صاف توانائی میں ایک عالمی چیمپیئن ہے اور زراعت اور پانی کے شعبوں میں آگے بڑھ رہا ہے. چین اور پاکستان کے درمیان موسمیاتی تعاون سے دونوں اطراف کو فوائد حاصل ہوں گے جن میں اقتصادی فروغ، زمین کی بحالی، خوراک کی پیداوار اور ویلیو ایڈیشن، تحقیق اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کی ترقی اور نئے کاروباری مواقع شامل ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے متعدد شعبوں پر بھی روشنی ڈالی جہاں پاکستان اور چین موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے تعاون کرسکتے ہیں جن میں معلومات کا تبادلہ، ٹیکنالوجی کی منتقلی، زراعت اور توانائی کے شعبے میں باہمی تعاون اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت منصوبوں کو ماحول دوست بنانا شامل ہے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان کو انتہائی موسمی واقعات سے نمٹنے کے لئے ٹیکنالوجی ز اور مہارتوں کو اپناتے ہوئے ڈیجیٹل زراعت اور وسائل سے بھرپور خوراک کی پیداوار کے لئے اپنی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہئے، اسی طرح کے طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے جس طرح چین نے حالیہ دنوں میں ٹڈی دل اور سیلاب کی آفات کے دوران پاکستان کے زرعی شعبے کی مدد کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جی ڈبلیو ایم کی پاکستان کے ڈی فیکٹری میں 300...

گریٹ وال موٹرز (جی ڈبلیو ایم)پاکستان کے ڈی فیکٹری نے حوال ایچ 6 ایچ ای وی کے اپنے 3000 ویں یونٹ کی پیداوار کو متعین کیا ، جو آپریشن کے آغاز کے صرف ایک سال بعد ایک اہم کامیابی ہے۔ یہ سنگ میل جی ڈبلیو ایم کی مقامی نئی توانائی کی گاڑیوں کی مارکیٹ میں نمایاں طور پر کم وقت میں رہنما کی حیثیت سے پوزیشن کی نشاندہی کرتا ہے۔گوادر پرو کے مطابق نومبر 2022 میں شروع ہونے والی جی ڈبلیو ایم پاکستان کے ڈی فیکٹری ایکواڈور، ملائیشیا، تیونس اور دیگر مقامات کے بعد جی ڈبلیو ایم کے لئے ایک اہم بیرون ملک کے ڈی سہولت کے طور پر کھڑی ہے۔ 20,000 یونٹس کی منصوبہ بند سالانہ پیداواری صلاحیت کے ساتھ ، فیکٹری کامیابی کے ساتھ اپنے پہلے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے ، جس میں دو ایس یو وی ماڈلز ، حوال ایچ 6 / ایچ 6 ایچ ای وی ، اور حوال جولین شامل ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق حوال ایچ 6 ایچ ای وی پاکستان میں پہلی مقامی طور پر اسمبل ہونے والی نئی انرجی وہیکل ہونے کے ناطے مقامی آٹوموٹو مارکیٹ میں تیزی سے ایک بینچ مارک پروڈکٹ بن گئی ہے۔ اس نے پاکستانی مسافر گاڑیوں کی مارکیٹ میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی رسائی کی شرح کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، جو گزشتہ سال کے 0 فیصد سے بڑھ کر موجودہ 2.3 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے اعداد و شمار کے مطابق توقع ہے کہ رواں سال پاکستانی مسافر گاڑیوں کی مارکیٹ میں مجموعی سالانہ فروخت ایک لاکھ یونٹس سے بھی کم رہے گی جو گزشتہ دو دہائیوں کی کم ترین سطح پر پہنچ جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئی ایم ایف نے پٹرولیم لیوی بڑھانے کی ایک شر...

آئی ایم ایف نے پٹرولیم لیوی بڑھانے کی ایک شرط رکھ دی ہے جس کو حکومت پاکستان پورا کرنے کیلئے تیار ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق موجودہ مالی سال میں لیوی ٹارگٹ میں49 ارب روپے کا اضافہ ہو گا، رواں سال پٹرولیم لیوی کا ہدف869 ارب سے بڑھا کر918 ارب روپے تک لے جایا جائے گا۔ 49 ارب روپے کے ٹیکس اضافہ کے لیے آرڈینینس لائے جانے کا امکان ہے، ٹارگٹ حاصل ہونے پر آئندہ مالی سال یہ ہدف1065 ارب روپے رکھا جائے گا۔ منتخب حکومت سے پہلے فی لیٹر لیوی بڑھائی تو آرڈیننس لایا جا سکتا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی کھپت بڑھنے سے بھی 918 ارب لیوی کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔ آئندہ مالی سال کے دوران فی لیٹر پٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھائی جا سکتی ہے جبکہ وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف ایم ای ایف پی ڈرافٹ میں ہدف بڑھانے پر متفق ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی 3، قریشی کی 2 مقدم...

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی توڑ پھوڑ کے 3 اور شاہ محمود قریشی کی 2 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں۔ اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے درخواستوں پر سماعت کی، دوران سماعت پراسیکیوٹر راجہ نوید اور پی ٹی آئی کے وکلا سردار مصروف اور خالد یوسف عدالت میں پیش ہوئے۔ اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں 30، 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کیں، جج نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اور بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں منظور کی جاتی ہیں۔ پراسیکیوٹر راجہ نوید نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی رہنماوں نے جان بوجھ کر احتجاج کروایا، بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا اور اشتعال پیدا کرنے کی کوشش کی، پی ٹی آئی رہنماوں کو غیر ضروری نرمی دی جا رہی ہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ شاہ محمود قریشی اور بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کی جائیں، جج نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ شاہ محمود قریشی اور بانی پی ٹی آئی موقع پر تو موجود نہیں تھے؟ پراسیکیوٹر راجہ نوید نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی اور بانی پی ٹی آئی موقع پر موجود نہیں تھے جس پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ دیگر شریک ملزمان کی ضمانتیں کنفرم ہو چکی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخ کی نئی بلند...

نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ۔کے ایس ہنڈریڈ انڈیکس 300 پوائنٹس بڑھ کر 66500 پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ 66 ہزار 223 پربند ہوئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں 18 پیسے کا اضافہ

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 18 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 18 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ، انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 05 پیسے کاہوگیا۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 9 پیسے سستا ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں پانچویں ن...

لاہور کا موسم سرد اور خشک ریکارڈ کیا جارہا ہے،شہر میں پیر کو صبح سویرے ہلکی دھند کے ڈیر ے ،فضائی آلودگی کے بادل بھی چھٹ نہ سکے۔ آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں پانچویں نمبر پر آگیا،شہر کی فضا میں آلودگی کی اوسط شرح 210 ریکارڈ کی جارہی ہے،شارع قائد اعظم پر ایرکوالٹی 269 سے تجاوز کرگیا۔ ڈی ایچ اے کے علاقے کا ایئرکوالٹی انڈیکس 294 ،پولو گرانڈ کینٹ کے علاقے کا 222 فیروز پور روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 400 سے تجاوز کرگیا۔پنجاب حکومت نے تمام شہریوں کو ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب کراچی میں بھی صبح سویرے دھند کے ڈیرے ہیں،محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حررات 15ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جارہا ہے،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ جانے کا امکان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلس...

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ، 10 دسمبر کو افغانستان واپس لوٹنے والے افغان باشندوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 23 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ تفصیلات کے مطابق 10 دسمبر کو مزید ایک ہزار 930 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، افغان شہریوں میں 465 مرد، 376 خواتین اور 1089 بچے تھے۔ افغانستان روانگی کے لیے 68 گاڑیوں میں 169 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔ یاد رہے کہ حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق افغانستان لوٹنے والے افغان باشندوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل...

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف درخواست فل بینچ کو بھجوا دی۔ پیر کے روز لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کیخلاف درخواست پر سماعت کی جس کے دوران انہوں نے درخواست کو فل بینچ میں پیش کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کیس کی فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔ عدالت کی جانب سے جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن سے متعلق ریکارڈ کو درخواست کے ساتھ لگانے کی بھی ہدایت کی گئی۔ سماعت کے دوران وکیل نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے توہین کی کارروائی میں جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس پر جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ اب تک کتنے کیسز میں جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن ہوچکا ہے، وکیل نے بتایا کہ سائفر اور القادر ٹرسٹ سے متعلق کیسز کا جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن ہوا ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے وہ تمام ریکارڈ درخواست کے ساتھ لگایا ہے، اسی نوعیت کی درخواست فل بینچ کے روبرو زیر سماعت ہے، ہم ایک کیس میں آرڈرکر دیں تو باقیوں پر کیا اثر ہوگا، انہوں نے کہ ہدایت کی کہ آپ تمام ریکارڈ فراہم کریں۔ جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ آپ کے پاس سو وکلا کی ٹیم ہے فوری ریکارڈ منگوا کر ساتھ لگا دیں جس پر وکیل نے بتایا کہ ہم ریکارڈ فراہم کر دیتے ہیں آپ درخواست کو کل کے لیے مقرر کردیں۔ تاہم، جسٹس عالیہ نے ریمارکس دیے کہ آپ متفرق درخواست کے ذریعے تمام دستاویزات لف کردیں پھر دیکھتے ہیں، یہی عدالتی طریقہ کار ہے۔ بعدازاں، عدالت نے درخواست فل بینچ کو بھجوا دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایک واحد ادارہ بدعنوانی کا خاتمہ نہیں کر سکت...

چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنر(ر)نذیر احمد نے کہا ہے کہ ایک واحد ادارہ بدعنوانی کا خاتمہ نہیں کر سکتا، اس لعنت کو تمام اسٹیک ہولڈرز کی اجتماعی کاوشوں سے ہی شکست دی جاسکتی ہے،نیب اس بات کو یقینی بنائے گا کہ بدعنوانی کے ہر عمل کے نتائج برآمد ہوں، معیشت کی دستاویز سازی سے یقینی طور پر ملک کو بدعنوانی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق نیب ہیڈ کوارٹرز میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف ماہر اقتصادیات اور نسٹ انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز (این آئی پی ایس)کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اشفاق حسن نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کے لئے دستاویزی معیشت ناگزیر ہے۔ٹیکس کے نظام میں اندراج کروانا ہر شہری کی ذمہ داری ہے تاکہ وہ ریاست سے فلاحی فوائد حاصل کرسکیں۔

ڈاکٹر اشفاق حسن نے کہا کہ غیر رسمی غیر رجسٹرڈ معیشت میں لوگ غریب رہتے ہیں کیونکہ انہیں قرضوں سمیت بینکاری مراعات تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیکس نظام کی حوصلہ افزائی سے تادیبی اقدامات سے زیادہ فوائد حاصل ہوں گے۔ اس موقع پر چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنر(ر)نذیر احمد نے کہا ہے کہ ایک واحد ادارہ بدعنوانی کا خاتمہ نہیں کر سکتا اور اس لعنت کو تمام اسٹیک ہولڈرز کی اجتماعی کاوشوں سے ہی شکست دی جاسکتی ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) اس بات کو یقینی بنائے گا کہ بدعنوانی کے ہر عمل کے نتائج برآمد ہوں۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ معیشت کی دستاویز سازی سے یقینی طور پر ملک کو مدد ملے گی اور بدعنوانی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیب بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن (یو این سی اے سی ) کی ذمہ داریوں پر کاربند ہے۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) پاکستان کے کنٹری نمائندے جرمی ملسم نے تقریب میں مہمان مقررین کی حیثیت سے شرکت کی۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا پیغام پڑھ کر سنایا قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل آگاہی و روک تھام ((اے اینڈ پی ) ڈویژن نیب ہیڈ کوارٹرز نعمان اسلم نے اینٹی کرپشن ڈے منانے کی اہمیت اور بدعنوانی کے منفی اثرات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے میں اے اینڈ پی ڈویژن کے کردار کے بارے میں بریفنگ دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مصر میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا آغاز

قاہرہ(شِنہوا) مصر میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل اتوار کو مصر کے مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے (پاکستانی وقت دن 12 بجے ) شروع ہوا جس میں موجودہ صدر عبدالفتاح السیسی سمیت چار امیدوار مدمقابل ہیں۔

ووٹنگ کا دورانیہ 10 دسمبر سے 12 دسمبر تک ہے، جس میں روزانہ ووٹ ڈالنے کے لیے 12 گھنٹے کا وقت ہوگا۔ اس سے قبل بیرون ملک مقیم مصری ووٹرز نے یکم  سے 3 دسمبر تک اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا۔

 ملک بھر میں تقریباً 6 کروڑ 70 لاکھ مصری 9 ہزار سے زیادہ پولنگ سٹیشنوں پر ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔

تیسری مدت کے لیے انتخاب لڑنے والے سیسی  2014 میں صدر منتخب ہونے کے بعد 2018 میں دوسری مدت کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے جبکہ دونوں مرتبہ وہ بھاری اکثریت کے ساتھ منتخب ہوئے۔

دیگر تین مدمقابل صدارتی امیدواروں میں  سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے فرید زہران ، مصری الوفد پارٹی کے عبدالسناد یمامہ اور پیپلز ریپبلکن پارٹی کے امیدوار حازم عمرشامل ہیں۔

صدارتی انتخابات کےحتمی نتائج کا اعلان 18 دسمبر کو کیا جائے گا۔

 
۱۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کویت ۔ دارالحکومت گورنریٹ ۔ قووت مارکیٹ ۔ پک...

کویت میں دارالحکومت گورنریٹ میں منعقدہ قووت مارکیٹ  پکوان میلے کے دوران ایک خاتون کھانے سے لطف اندوز ہورہی ہے۔ (شِںہوا)

 
۱۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس ۔ سینٹ پیٹربرگ ۔ سرکاری ورثہ عجائب گھر ۔...

 روس، سینٹ پیٹرزبرگ کے پیلس اسکوائر پر لوگ لائٹ شو سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ (شِنہوا)

 
۱۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

غزنی، افغانستان(شِنہوا) افغانستان کے مشرقی صوبہ غزنی میں پولیس نے اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا ہے۔

 صوبائی پولیس دفتر نے اتوار کو  ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران کئی کارروائیوں میں چھ اسالٹ رائفلوں سمیت اسلحہ صوبائی دارالحکومت غزنی شہر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں  قبضے میں لیا گیا۔

افغان نگراں حکومت نے جنگ سے تباہ حال ایشیائی ملک میں امن و امان برقرار رکھنے کی کوششوں کے تحت سیکیورٹی اداروں کے علاوہ ہر شخص سے اسلحہ اور گولہ بارود واپس لینے  کا عزم ظاہر کر رکھا ہے۔

 
۱۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس ۔ سینٹ پیٹربرگ ۔ سرکاری ورثہ عجائب گھر ۔...

 روس، سینٹ پیٹرزبرگ کے پیلس اسکوائر پر لوگ لائٹ شو سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ (شِنہوا)

 
۱۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ شی چھانگ ۔ سیٹلائٹ لانچ

چین، جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ مرکز سے لانگ مارچ-2 ڈی کیریئر راکٹ یاؤگان-39 سیٹلائٹ کو لیکر خلاء میں روانہ ہو رہا ہے۔ (شِںہوا)

 

۱۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ شی چھانگ ۔ سیٹلائٹ ۔ لانچ

چین، جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ مرکز سے لانگ مارچ-2 ڈی کیریئر راکٹ یاؤگان-39 سیٹلائٹ کو لیکر خلاء میں روانہ ہورہا ہے۔ (شِںہوا)

 
۱۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-عرب نشریاتی تعاون کا فورم ہانگ ژو میں من...

ہانگ ژو(شِنہوا)چین-عرب ریاستوں کے نشریاتی اور ٹیلی ویژن تعاون کا چھٹا فورم  اتوار کو چین کے مشرقی صوبہ ژی جیانگ کے دارالحکومت ہانگ ژو میں منعقد ہوا۔

 کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ لی شولی نے ویڈیو لنک کے ذریعے افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

تقریب کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ چینی اور عرب میڈیا کو تعاون اور باہمی اعتماد کی بنیاد کو مضبوط بنانے، تہذیبوں کی وراثت اور اختراعات کو فروغ دینے اور مشترکہ ترقی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی اور علاقائی امن و استحکام کے لیے مزید موثر اقدامات کرنے چاہئیں۔

انہوں نے 50 آڈیو ویژول پروگراموں پر مشتمل ایک کوآپریٹو پروجیکٹ کو نافذ کرنےسمیت پالیسی مواصلات، مواد کی ترقی، تکنیکی جدت، اور عملے کی تربیت میں عملی تعاون کووسعت دینے کا عہد کیا۔

فورم میں چین اور 15 عرب ممالک کے 300 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔

 
۱۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-عرب نشریاتی تعاون کا فورم ہانگ ژو میں من...

ہانگ ژو(شِنہوا)چین-عرب ریاستوں کے نشریاتی اور ٹیلی ویژن تعاون کا چھٹا فورم  اتوار کو چین کے مشرقی صوبہ ژی جیانگ کے دارالحکومت ہانگ ژو میں منعقد ہوا۔

 کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ لی شولی نے ویڈیو لنک کے ذریعے افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

تقریب کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ چینی اور عرب میڈیا کو تعاون اور باہمی اعتماد کی بنیاد کو مضبوط بنانے، تہذیبوں کی وراثت اور اختراعات کو فروغ دینے اور مشترکہ ترقی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی اور علاقائی امن و استحکام کے لیے مزید موثر اقدامات کرنے چاہئیں۔

انہوں نے 50 آڈیو ویژول پروگراموں پر مشتمل ایک کوآپریٹو پروجیکٹ کو نافذ کرنےسمیت پالیسی مواصلات، مواد کی ترقی، تکنیکی جدت، اور عملے کی تربیت میں عملی تعاون کووسعت دینے کا عہد کیا۔

فورم میں چین اور 15 عرب ممالک کے 300 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔

 
۱۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہانگ کانگ میں 7 ویں ضلع کونسل کے عام انتخابا...

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامیہ خطے کے 7 ویں ضلع کونسل کے عام انتخابات کے لیے رائے شماری اتوار کو ہوئی۔ ضلعی کمیٹیوں کے حلقے (ڈی سی سی) کی 176 نشستوں اور ضلع کونسل جغرافیائی حلقہ (ڈی سی جی سی) کی 88 نشستوں کے لیے 399 امیدواروں نے مقابلہ میں حصہ لیا۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامیہ خطے میں ضلعی حکمرانی بہتر بنانے کے لئے انتخابی نظام میں اصلاحات کے بعد یہ ضلع کونسل کا پہلا الیکشن ہے۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے ووٹ ڈالنے کے بعد کہا کہ ضلع کونسلز اپنی نئی مدت کے دوران"محب  وطنوں کے ذریعے ہانگ کانگ کے انتظام" کا اصول نافذ کریں گی اور اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کا پورا انتظامی نظام "ایک ملک، دو نظام" کے تقاضوں کے مطابق ہو۔

انہوں نے ہانگ کانگ کے رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ ووٹ ڈالنے کی اہمیت کو سمجھیں۔

لی نے کہا کہ اصلاحات شدہ انتخابی نظام کے تحت تمام منتخب ضلعی کونسل کے ارکان محب وطن ہوں گے جو اضلاع، ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے اور مجموعی طور پر ملک کی سلامتی و مفادات کا تحفظ کریں گے ،رہائشیوں کو اطمینان سے رہنے اور کام کرنے کی اجازت دیں گے اور ہانگ کانگ میں خوشحالی و استحکام یقینی بنائیں گے۔

ضلع کونسلز (ترمیمی) آرڈیننس 2023 کا نفاذ 10 جولائی کو ہوا تھا جس کے مطابق 7 ویں مدت کی ضلعی کونسلوں میں 470 نشستیں ہوں گی، جن میں 179 مقرر کردہ ارکان، 176 ڈی سی سی ممبران، 88 ڈی سی جی سی ارکان اور 27 عہدے دار ارکان ہوں گے۔

ضلع کونسلز کی مدت 4 سال ہوگی جس کی 7 ویں مدت کا آغاز یکم جنوری 2024 سے ہوگا۔

 
۱۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی ہسپتالوں میں بچوں کے سانس کے امراض میں...

بیجنگ (شِنہوا)چین بھر میں  ثانوی اور اعلیٰ درجے کے طبی اداروں میں بچوں میں سانس کی بیماریوں کی مجموعی تشخیص اور علاج کے حجم میں  کمی ریکارڈ کی  گئی ہے۔

۱۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے ہائیکو او آکلینڈ کے درمیان براہ راست...

آکلینڈ (شِنہوا) چین کا ایک طیارہ 60 سے زائد چینی سیاحوں کو لیکر آکلینڈ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا جس کے ساتھ ہی چین کے جنوبی شہر ہائیکو اور نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز ہوگیا۔

یہ دوطرفہ پرواز ہفتے میں 3 روز بدھ ، جمعہ اور اتوار کو چلے گی جس میں ایئربس اے 330-300 طیارہ استعمال کیا جائے گا۔

آکلینڈ میں چین کے ڈپٹی قونصل جنرل وانگ جون چھاؤ نے کہا کہ چین اور نیوزی لینڈ کے درمیان قریبی فضائی روابط نے ان کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات، سیاحتی تعاون اور عوامی تبادلوں کو فروغ دیا ہے۔

وانگ نے مزید کہا کہ ہائی نان ائرلائنز نے ہائیکو سے آکلینڈ تک ایک نئے روٹ کا آغاز کیا ہے جس نے بین الاقوامی نقل و حمل کے نیٹ ورکس اور عالمی اقتصادی و تجارتی تعاون کے نیٹ ورکس کی تعمیر کے لئے ایک ٹھوس بنیاد رکھی۔

آکلینڈ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہائیکو ۔آکلینڈ براہ راست پرواز کے لئے چین کی ہائی نان ائرلائنز کا ایک طیارہ موجود ہے۔ (شِنہوا)

آکلینڈ بین الاقوامی ہوائی اڈے کے چیف کسٹمر افسر اسکاٹ ٹاسکر نے بتایا کہ فضائی راستے کا آغاز انتہائی اہم ہے کیونکہ اس نے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان نئے رابطے قائم کئے ہیں۔ چین نیوزی لینڈ کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور چینی سیاح سیاحوں کی دوسری سب سے بڑی مارکیٹ ہیں۔

 
۱۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے ہائیکو او آکلینڈ کے درمیان براہ راست...

آکلینڈ (شِنہوا) چین کا ایک طیارہ 60 سے زائد چینی سیاحوں کو لیکر آکلینڈ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا جس کے ساتھ ہی چین کے جنوبی شہر ہائیکو اور نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز ہوگیا۔

یہ دوطرفہ پرواز ہفتے میں 3 روز بدھ ، جمعہ اور اتوار کو چلے گی جس میں ایئربس اے 330-300 طیارہ استعمال کیا جائے گا۔

آکلینڈ میں چین کے ڈپٹی قونصل جنرل وانگ جون چھاؤ نے کہا کہ چین اور نیوزی لینڈ کے درمیان قریبی فضائی روابط نے ان کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات، سیاحتی تعاون اور عوامی تبادلوں کو فروغ دیا ہے۔

وانگ نے مزید کہا کہ ہائی نان ائرلائنز نے ہائیکو سے آکلینڈ تک ایک نئے روٹ کا آغاز کیا ہے جس نے بین الاقوامی نقل و حمل کے نیٹ ورکس اور عالمی اقتصادی و تجارتی تعاون کے نیٹ ورکس کی تعمیر کے لئے ایک ٹھوس بنیاد رکھی۔

آکلینڈ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہائیکو ۔آکلینڈ براہ راست پرواز کے لئے چین کی ہائی نان ائرلائنز کا ایک طیارہ موجود ہے۔ (شِنہوا)

آکلینڈ بین الاقوامی ہوائی اڈے کے چیف کسٹمر افسر اسکاٹ ٹاسکر نے بتایا کہ فضائی راستے کا آغاز انتہائی اہم ہے کیونکہ اس نے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان نئے رابطے قائم کئے ہیں۔ چین نیوزی لینڈ کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور چینی سیاح سیاحوں کی دوسری سب سے بڑی مارکیٹ ہیں۔

 
۱۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی ریاست جارجیا میں فائرنگ سے 3 افراد ہل...

نیو یارک(شِنہوا)امریکی ریاست جارجیا کے دارالحکومت اٹلانٹا میں  فائرنگ کے نتیجے میں تین نوجوان ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

اٹلانٹاکے محکمہ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 20 سال کی عمروں کے تین  نوجوانوں کو  جائے وقوعہ پر مردہ پایا گیا  جبکہ چوتھے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس میں مقامی پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ منشیات کے کاروبار سے منسلک تھا۔

ہلاک شدگان کی شناخت نہیں ہوسکی اور نہ ہی تاحال حملہ آور کے بارے میں کوئی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

 
۱۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں بھیج...

شی چھانگ (شِنہوا) چین نے ایک لانگ مارچ 2 ڈی کیریئر راکٹ لانچ کیا ہے جس نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں بھیجا گیا ہے۔

راکٹ نے صبح 9 بج کر 58 منٹ (بیجنگ وقت) پر جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ مرکز سے اڑان بھری اور یاؤگان-39 سیٹلائٹ کو طے شدہ مدار میں بھیج دیا۔

یہ لانگ مارچ سیریز راکٹ کا 500 واں پرواز مشن تھا۔

 
۱۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ میں عالمی انسانی قوانین کی پاسداری میں چ...

جنیوا (شِنہوا)  ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی (آئی سی آر سی) کی صدر میرجانا اسپولجارک ایگر نے غزہ میں بڑھتے انسانی بحران میں عالمی انسانی قوانین کی پاسداری میں چین کے تعاون کو سراہا ہے۔

اسپولجارک نے گزشتہ ہفتے غزہ کے جنوبی علاقے کا دورہ کیا تھا ۔ انہوں نے شِںہوا کے ساتھ ایک حالیہ خصوصی انٹرویو میں غزہ کی سنگین صورتحال پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور تنازع کے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ کشیدگی کم کریں اور بین الاقوامی انسانی قوانین کا احترام کریں تاکہ شہریوں کی مشکلات میں کمی کرکے انہیں بچایا جاسکے۔

اسپولجارک نے کہا کہ غزہ میں انسانی صورتحال خراب ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے غزہ میں جو کچھ دیکھا وہ ایک تباہ کن انسانی صورتحال ہے شہری آبادی کے لئے تحفظ کی تلاش مشکل ہی نہیں ناممکن ہوتی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ادویات ناکافی ہیں ، آپریشن کرنے کے لئے کافی سرجن دسیتاب نہیں کافی آپریشن تھیٹر موجود نہیں ہیں، گزشتہ چند دنوں میں صورتحال بہت خراب ہوچکی ہے اور موجودہ صورتحال برقرار رہنے سے یہ مسلسل خراب ہوتی جارہی ہے۔

اسپولجارک نے غزہ میں امدادی کارکنوں کو درپیش سنگین چیلنجز بارے بتاتے ہوئے عدم تحفظ ، بجلی اور پانی جیسے ضروری وسائل تک ناکافی رسائی کو امدادی کارروائیوں میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں صورتحال ماحول انتہائی پیچیدہ اور مشکل ہے۔ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر جن لوگوں کو واقعی مدد کی ضرورت ہے ان تک پہنچنے کے امکانات کم سے کم ہوتے جا رہے ہیں۔ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ امداد کے لئے درکار سامان منتقل کرنا اب بھی مشکل ہے۔

 
۱۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کے امن مشن کا وسطی مالی سے انخلا...

اقوام متحدہ (شِنہوا) مالی میں اقوام متحدہ کے امن مشن نے ملک کے وسطی علاقوں سے اپنا انخلا مکمل کرلیا ہے۔

اقوام متحدہ سیکریٹریٹ کے پریس آفس نے ایک بیان میں بتایا کہ مشن نے جمعے کو موپتی کے علاقے سیورے میں اپنا کیمپ بند کردیا جس سے وسطی مالی میں اس کی موجودگی ختم ہوگئی۔ اس مشن کو فرانسیسی مخفف مائنسما کہا جاتا ہے۔

اوگوساگو اور ڈوئنٹزا اڈوں کے بعد سیورے کیمپ کی بندش مشن کے انخلا کے دوسرے مرحلے کا حصہ ہے۔

مائنسما نے مالی کے اداروں اور شہری گروہوں کے ساتھ ملکر متعدد مقامی امن معاہدوں کی تکمیل میں سہولت فراہم کی ہے اور تعلیم ، صحت ، غذائی تحفظ اور پانی تک رسائی میں متعدد مقامی منصوبوں کی مالی تعاون کیا۔

مائنسما  کے باقی اہلکار بھی رواں سال کے اختتام تک مالی چھوڑ دیں گے سوائے ان اہلکاروں کے جو مشن ختم کرنے کے لیے لازم ہیں۔

مالی میں مئی 2021 کی فوجی بغاوت کے بعد قائم فوجی حکومت نے مائنسما سے دستبرداری کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کے شمالی علاقوں میں جہادیوں کے حملے روکنے ہیں غیر مؤثر رہی ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جون میں ایک قرارداد کے ذریعے 31 دسمبر 2023 تک انخلا کی منظوری دی گئی تھی۔ مائنسما کی تحلیل یکم جنوری 2024 کو شروع ہو گی۔

 
۱۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پولینڈ ،اسپیڈ اسکیٹنگ ورلڈ کپ میں چین کے گاؤ...

وارسا (شِنہوا) پولینڈ کے شہر ٹامازو مازوویکی میں جاری آئی ایس یو اسپیڈ اسکیٹنگ ورلڈ کپ میں مردوں کی 500 میٹر دوڑ میں اولمپک چیمپیئن گاؤ تنگ یو نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

نومبر کے وسط میں بیجنگ میں منعقدہ ورلڈ کپ کے دوران گاؤ نے یقین دلایا کہ وہ اپنی بہترین فارم میں واپسی کی راہ پر گامزن ہیں اور انہوں نے ایرینا لوڈووا میں اسے ثابت بھی کیا۔

چین کے مردوں کے پہلے اولمپک اسپیڈ اسکیٹنگ چیمپیئن نے پہلی 500 میٹر ریس میں 34.70 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ زبردست کامیابی حاصل کی۔ دو برس قبل پولینڈ میں 34.26 سیکنڈ کا ٹریک ریکارڈ قائم کرنے والے گاؤ نے کینیڈا کے لورینٹ ڈوبریول کو 0.07 سیکنڈ سے شکست دی۔ جاپان کے واتارو موریشی گے نے کانسی کا تمغہ جیتا وہ 0.05 سیکنڈ پیچھے رہے۔

گاؤ  بہترین آغاز کرتے ہوئے پہلے لیپ میں 9.43 کے کم ترین وقت میں کامیابی حاصل کر کے  سر فہرست رہے اور اپنی 26 ویں سالگرہ کا  لطف دوبالا کیاجو وہ 15 دسمبر کو منائیں گے۔

ننگ ژونگ یان نے مردوں کی 1 ہزار 500 میٹر ڈویژن اے میں 1:46.99 میں کانسی کا تمغہ جیتا۔ ناروے کے پیڈر کونگ شوگ نے 1:46.41 میں طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ جمعے کو ایک ہزار میٹر دوڑ جیتنے والے امریکہ کے جورڈن اسٹولز نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا وہ کانگ شوانگ سے 0.07 سیکنڈ پیچھے رہے۔

 
۱۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی شاہراہوں اور آبی گزرگاہوں میں سرمایہ...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں شاہراہوں اور آبی نقل و حمل کے نیٹ ورکس میں فکسڈ اثاثہ سرمایہ کاری (ایف اے آئی) میں رواں سال کے ابتدائی 10 ماہ میں اضافہ ہوا ہے۔

وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق شاہراہوں اور آبی گزرگاہوں میں مشترکہ فکسڈ اثاثہ سرمایہ کاری 25.7 کھرب یوآن (تقریباً 361.35 ارب امریکی ڈالر) رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 4.1 فیصد زائد ہے۔

شاہراہوں میں فکسڈ اثاثہ سرمایہ کاری گزشتہ برس کی نسبت  2.9 فیصد اضافے سے 24 کھرب یوآن تک پہنچ گئی جبکہ آبی گزرگاہوں میں فکسڈ اثاثہ سرمایہ کاری ایک برس قبل کے مقابلے میں 25.8 فیصد اضافے سے 163.12 ارب یوآن رہی۔

جنوری تا اکتوبر عرصے میں شاہراہوں کی توسیع میں فکسڈ اثاثہ سرمایہ کاری میں چین کا جنوب مغربی چین کے شی زانگ خوداختیار خطہ صوبائی سطح کے علاقوں میں سرفہرست رہا جس میں گزشتہ برس کی نسبت 76.4 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ آبی گزرگاہ فکسڈ اثاثہ سرمایہ کاری میں سب سے زیادہ اضافہ چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ میں ہوا جہاں اضافے کی شرح 347.7 فیصد تک پہنچ گئی۔

 
۱۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی ، ٹینیسی میں شدید طوفان سے 6 افراد ہل...

ہوسٹن (شِنہوا) امریکی ریاست ٹینیسی میں شدید طوفان سے کم از کم 6 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق طوفان کی زد میں آنے والی کاؤنٹی مونٹگمری میں دو بالغ اور ایک بچہ ہلاک ہوا جبکہ ٹینیسی کے دارالحکومت نیش ویل کے مضافات میں مزید تین ہلاکتوں کی اطلاع ملی ہے۔

مونٹگمری کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے لوگوں سے کہا کہ وہ موسم، بجلی کی گری ہوئی لائنوں اور ملبے سے ممکنہ خطرات کی وجہ سے محفوظ مقامات پر پناہ لیں اور سڑک سے دور رہیں ۔جن لوگوں کو مدد کی ضرورت ہے ان کے لئے ایک مقامی ہائی اسکول میں پناہ گاہ قائم کردی گئی ہے۔

ویدر چینل کی رپورٹ کے مطابق ٹینیسی اور کینٹکی میں ہفتے اور اتوار کی شب ایک درجن سے زائد طوفان آئے جس سے متعدد علاقوں کو نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق یہ موسم ملک میں موسمیاتی صورتحال کا حصہ ہے جس کے نتیجے میں اختتام ہفتہ جنوب میں شدید آندھی، تیزہوا اور طوفان آنے کا امکان ہے۔

یہ طوفان تقریباً 2 برس بعد آئے ہیں۔ اس وقت قومی موسمیاتی سروس نے کئی ریاستوں میں 41 طوفان ریکارڈ کئے تھے جن میں ٹینیسی کے 16 اور کینٹکی کے 8 طوفان بھی شامل تھے۔

 
۱۰ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین- بیجنگ-وانگ یی- مالی- وزیر خارجہ - ملاق...

چینی وزیر خارجہ وانگ یی بیجنگ میں مالی کے وزیر خارجہ عبدولے دیوپ سے  ملاقات کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

 

۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین- ژی جیانگ- یی وو-بی آر آئی -سٹیزبین ال...

 

چین کےمشرقی صوبے ژی جیانگ کے شہر یی وو  میں  تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو سٹیز انٹرنیشنل فورم  کا انعقاد کیاگیا۔(شِنہوا)

 
۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ -غزہ-خان یونس-ہسپتال

ایک زخمی خاتون غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس کے  ہسپتال میں زیر علاج ہے۔(شِنہوا)

 

۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ-غزہ-خان یونس-ہسپتال

جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس کے ایک ہسپتال میں زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔(شِنہوا) 

 
۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شام- دمشق- چین-پرائمری اسکول-تزئین و آرائش-...

دمشق کے شمال مشرقی علاقے  قباون میں تزئین وآرائش شدہ پرائمری اسکول میں طلباء کلاس میں شریک ہیں۔(شِنہوا) 

 
۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شام میں داعش کے حملے میں سات فوجی ہلاک

دمشق(شِنہوا) شام کے مشرقی صوبے دیر الزور میں فوجی مقامات پرداعش  کے حملے  میں سات فوجی اور حکومت کے حامی جنگجو مارے گئے۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے  ہفتہ کو بتایا کہ یہ حملہ گزشتہ روز دیر الزور کے جنوبی دیہی علاقوں میں ٹی 2 آئل سٹیشن کے مشرق میں فوجی ٹھکانوں پر کیا گیا۔  برطانیہ میں قائم اس  واچ ڈاگ کے مطابق اس سال اب تک ایسے حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 594 ہے، جن میں 44 داعش کے عسکریت پسند، 385 فوجی اور حکومت کے حامی جنگجووں کے علاوہ 165 عام شہری شامل ہیں۔

 
۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں انسداد بدعنوانی محکمے کے عہدیدارکو پ...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے شمالی صوبے ہیبے میں انسداد بدعنوانی محکمے  کے ایک عہدیدار چھین یوشیانگ سے پارٹی نظم و ضبط اور قوانین کی مشتبہ خلاف ورزی کے الزام میں تفتیش کی جارہی ہے۔

  ہیبے کے ڈسپلن انسپیکشن کمیشن اور صوبائی  نگران کمیشن کے نائب سربراہ چھین سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  کا مرکزی کمیشن فار ڈسپلن انسپیکشن  اینڈ نیشنل کمیشن آف سپرویژن تفتیش  کررہا ہے۔

 

۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عرب عہدیدار کا چین-عرب تعاون میں اضافے کا خی...

قاہرہ(شِنہوا) عرب لیگ فار اکنامک افیئرز کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل علی بن ابراہیم المالکی نے کہا ہے کہ عرب خطے اور چین کے درمیان  وسیع تعاون موجود  ہے اور فریقین توانائی اور بنیادی ڈھانچے سمیت مختلف شعبوں میں 200 سے زیادہ میگا منصوبوں پر عمل درآمد کررہے ہیں۔ علی بن ابراہیم المالکی نے شِنہوا کو دیے گئے  ایک انٹرویو میں  کہا کہ دونوں فریق چین-عرب ٹیکنالوجی پارٹنرشپ  فریم ورک کے تحت تکنیکی جدت کے لیے بیلٹ اینڈ روڈ ایکشن پلان پر مشترکہ طور پر عمل درآمد کر رہے ہیں تاکہ چین کے تکنیکی فوائد سے پوری طرح استفادہ کیا جا سکے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ عرب اور چین کے نجی شعبوں کے درمیان بہت سے منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے المالکی نے کہا کہ پانچویں جنریشن کمیونیکیشن (5جی) میں چینی کمپنیاں کئی عرب ممالک کی اہم شراکت دار بن چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  خاص طور پر عرب ممالک کے انفراسٹرکچر اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کو ترجیح دینا عرب چین تعاون کے لیے ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں نئی بندرگاہوں کی ترقی اور 5جی نیٹ ورکس، اے آئی، خلا، پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی اور ای کامرس جیسے ہائی ٹیک شعبوں میں تعاون  میں اضافہ شامل ہے۔ عرب لیگ کے عہدیدار نے کہا کہ  زمین کا انحطاط عرب ممالک اور چین دونوں کے لیے  ایک بڑا ماحولیاتی مسئلہ ہے۔ دونوں اطراف نے مستقبل قریب میں مطالعے اور تحقیق اور منصوبوں پر تعاون کے لیے شراکت داری قائم کرنے میں باہمی دلچسپی کا اظہار کیا۔ ان کوششوں کا حتمی مقصد نہ صرف عرب ممالک بلکہ چین کو بھی فائدہ پہنچانا ہے۔

 
۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عرب عہدیدار کا چین-عرب تعاون میں اضافے کا خی...

قاہرہ(شِنہوا) عرب لیگ فار اکنامک افیئرز کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل علی بن ابراہیم المالکی نے کہا ہے کہ عرب خطے اور چین کے درمیان  وسیع تعاون موجود  ہے اور فریقین توانائی اور بنیادی ڈھانچے سمیت مختلف شعبوں میں 200 سے زیادہ میگا منصوبوں پر عمل درآمد کررہے ہیں۔ علی بن ابراہیم المالکی نے شِنہوا کو دیے گئے  ایک انٹرویو میں  کہا کہ دونوں فریق چین-عرب ٹیکنالوجی پارٹنرشپ  فریم ورک کے تحت تکنیکی جدت کے لیے بیلٹ اینڈ روڈ ایکشن پلان پر مشترکہ طور پر عمل درآمد کر رہے ہیں تاکہ چین کے تکنیکی فوائد سے پوری طرح استفادہ کیا جا سکے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ عرب اور چین کے نجی شعبوں کے درمیان بہت سے منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے المالکی نے کہا کہ پانچویں جنریشن کمیونیکیشن (5جی) میں چینی کمپنیاں کئی عرب ممالک کی اہم شراکت دار بن چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  خاص طور پر عرب ممالک کے انفراسٹرکچر اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کو ترجیح دینا عرب چین تعاون کے لیے ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں نئی بندرگاہوں کی ترقی اور 5جی نیٹ ورکس، اے آئی، خلا، پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی اور ای کامرس جیسے ہائی ٹیک شعبوں میں تعاون  میں اضافہ شامل ہے۔ عرب لیگ کے عہدیدار نے کہا کہ  زمین کا انحطاط عرب ممالک اور چین دونوں کے لیے  ایک بڑا ماحولیاتی مسئلہ ہے۔ دونوں اطراف نے مستقبل قریب میں مطالعے اور تحقیق اور منصوبوں پر تعاون کے لیے شراکت داری قائم کرنے میں باہمی دلچسپی کا اظہار کیا۔ ان کوششوں کا حتمی مقصد نہ صرف عرب ممالک بلکہ چین کو بھی فائدہ پہنچانا ہے۔

 
۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ نے سلامتی کونسل میں غزہ میں انسانی ب...

اقوام متحدہ(شِنہوا)  امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک قرارداد کو ویٹو کر دیا ہے جس میں غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ متحدہ عرب امارات کی طرف سے پیش کردہ  اور 100 سے زائد ممالک کی حمایت سے قرارداد کی سلامتی کونسل کے 15 میں سے 13 ارکان کی جانب سے  حمایت  کی گئی جب کہ برطانیہ نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 99 پر زور دیا تاکہ  اقوام متحدہ کے سب سے طاقتور ادارے سلامتی کونسل  سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا جائے۔

آرٹیکل 99 میں کہا گیا کہ  سیکرٹری جنرل سلامتی کونسل کی توجہ کسی بھی ایسے معاملے پر لا سکتے ہیں جس سے ان کی رائے میں بین الاقوامی امن و سلامتی کو خطرہ ہو۔ قرارداد کے متن میں حماس اور اسرائیل کے درمیان لڑائی  فوری طور پر روکنے اور بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اسرائیلی اور فلسطینی شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ قرارداد میں تمام یرغمالیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔

 
۹ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں