• Columbus, United States
  • |
  • ١٩ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | کھیل

چین کا بین الاقوامی آئی پی تعاون کو مزید مضب...

بیجنگ( شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ وہ  عالمی دانشورانہ املاک (آئی پی) گورننس اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ مضبوط  آئی پی شراکت داری میں اپنی فعال شراکت کو جاری رکھے گا۔

ملک کے اعلی آئی پی ریگولیٹر ،نیشنل انٹلیکچوئل پراپرٹی ایڈمنسٹریشن کے سربراہ شین چھانگ یو نے یہ بات  گزشتہ روز ایک کانفرنس میں بتائی جہاں انہوں نے ایک ورک رپورٹ پیش کی، جس میں 2024 کے متعدد اہداف کی فہرست دی گئی، جن میں بیلٹ اینڈ روڈ پارٹنرز، برکس ممبران اور آسیان ممالک کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانا شامل تھا۔

شین نے کہا کہ چین نے گزشتہ سال بین الاقوامی آئی پی تعاون میں فعال طور پر حصہ لیا اور اس کی آئی پی کی پیشرفت کا ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن (ڈبلیو آئی پی او) نے اعتراف کیا ہے۔

ڈبلیو آئی پی اوکے گلوبل انوویشن انڈیکس کے 2023 ایڈیشن کے مطابق، چین میں دنیا میں سب سے زیادہ سائنس ٹیک  کمپنیاں کام کررہی ہیں۔ اس کے علاوہ، چینی کاروباری اداروں کو 2023 کے ڈبلیو آئی پی او گلوبل ایوارڈ پروگرام میں ان کے آئی پی کے تخلیقی استعمال کے لیے سات میں سے دو نشستیں دی گئیں، اور چین سب سے زیادہ  نشستیں  حاصل کرنے والا ملک  تھا۔

 
۶ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کی انتخابی نااہل...

واشنگٹن(شِنہوا) امریکی سپریم کورٹ نے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو کولوراڈو کے پرائمری انتخاب کے لیے نااہل قرار دینے کے خلاف اپیل سننے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس سے صدارتی انتخابات سے قبل ایک تاریخی مقدمہ کی سماعت ہوگی۔

امریکی سپریم کورٹ نے یہ  فیصلہ ٹرمپ کی جانب سے کولوراڈو کی عدالت کے حالیہ فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے لیے دائر درخواست کے دو دن بعد سنایا ہے۔

کولوراڈو کی عدالت نے ٹرمپ کوریاست کے 2024 کے صدارتی پرائمری بیلٹ میں حصہ لینے سے روک دیا تھا۔عدالت نے کہا تھا کہ "بغاوت" میں ملوث لوگوں کوامریکی آئین انتخابات میں شرکت سے روکتا ہے۔

 
۶ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

مزید دوستوں کا سنکیانگ میں خیرمقدم کیا جائے...

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سنکیانگ دنیا کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھے گا اور یہ کہ چین سنکیانگ کا دورہ کرنے اور اس کی دلکشی، ہم آہنگی اور خوشحالی کا مشاہدہ کرنے کے لیے تمام ممالک کے مزید دوستوں کا مخلصانہ خیرمقدم کرے گا۔

ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کا اظہار روزانہ کی پریس بریفنگ میں ڈیلی اتحاد میڈیا گروپ کے ایگزیکٹو ایڈیٹر معیز فاروق کے سنکیانگ کے دورے کے بارے میں حالیہ بیان کے جواب میں کیا۔

وانگ نے کہا کہ صرف 2023 میں تقریباً 400 وفود اور گروپس نے  سنکیانگ  کا دورہ کیا، جن میں قازقستان، کرغزستان، ازبکستان، پاکستان، انڈونیشیا، ملائیشیا، جاپان، مصر، فرانس، جرمنی، سوئٹزرلینڈ، کینیڈا، عرب لیگ، اسلامی تعاون تنظیم اور دیگر ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے 4ہزار300 سے زائد مندوبین شامل تھے۔

وانگ نے کہا کہ ان میں سے کچھ سرکاری اہلکار، سفارت کار، مذہبی شخصیات، ماہرین، علما، صحافی اور عام افراد  تھے ، انہوں نے وہاں بہت سی جگہوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے مساجد اور اسلامی اداروں کے خطیب  حضرات اور علما سے بات چیت کی، ثقافتی ورثے کے مقامات کا دورہ کیا تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ سنکیانگ کی روایتی ثقافت کی حفاظت کیسے کی جارہی ہے۔ انہوں نے سنکیانگ کی پیداوار اور ترقی کے بارے میں جاننے کے لیے مقامی کارخانوں، کاروباری اداروں اور فارموں کا دورہ کیا اور عام گھرانوں میں گئے جہاں انہوں نے مختلف نسلی گروہوں کے لوگوں کو خوشگوار زندگی گزارتے ہوئے دیکھا۔

 
۶ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین کی ویئرہاوس سٹوریج صنعت کامسلسل 11ماہ تر...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی ویئرہاوس سٹوریج صنعت نے مسلسل 11ماہ توسیع کے بعد دسمبر میں بھی مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹک اینڈ پرچیزنگ اور سی ایم ایس ٹی ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری  کردہ  سروے کے مطابق، سیکٹر کی ترقی پر نظر رکھنے والا اشاریہ گزشتہ ماہ 51.6 فیصد رہا، جو نومبر کے مقابلے میں 0.6 فیصد کم ہے۔ انڈیکس کی 50 فیصد سے اوپر ریڈنگ توسیع  جبکہ 50 فیصد سے نیچے کمی کو ظاہر کرتی ہے۔

سروے کے مطابق کاروباری منافع کا ذیلی اشاریہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 1.9 فیصد پوائنٹس بڑھ کر 52.2 فیصد ہو گیا جو اس شعبے کی بہتر کارکردگی کی نشاندہی کرتا ہے۔

 
۶ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چینی محققین نے کپاس کی پیداوار اور ریشے کے م...

بیجنگ( شِنہوا) چینی محققین نے اس کلیدی جین کی نشاندہی کرلی ہے جو اپ لینڈ کپاس کی پیداوار اور اس کے ریشے کے معیار میں تبدیلی  کا باعث بنتا ہے، جرنل آف دی ایڈوانسڈ ریسرچ کے حالیہ شمارے کے مطابق  اس تحقیق نے کپاس کے معیار کو بہتر بنانے کی بنیاد رکھ دی ہے۔

اپ لینڈ کپاس، کپاس کی چار بڑی اقسام میں سے ایک ہے اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے قدرتی ریشے فراہم کرنے والی ایک اہم فصل ہے۔ موجودہ افزائش اور پیداوار ی حالات کے تحت،  ریشے کے معیار اور پیداوار میں بیک وقت بہتری کے حوالے سے غیر معمولی چیلنجز درپیش ہیں۔

تاہم، چین کی اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے ذیلی ادارے انسٹی ٹیوٹ آف کاٹن ریسرچ کے محققین نے  جی ایچ _ ڈی 07 جی2262 نامی  کلیدی جین کی نشاندہی کے لیے اپ لینڈ کپاس کی  انٹر سپیسفک ری کومببننٹ ان بریڈ لائن کا استعمال کیا جو بیک وقت اپ لینڈ کپاس کی پیداوار اور ریشے کے معیار کو بدل سکتا ہے۔

تحقیقی گروپ نے جین  کی موثر کارکردگی  کی تصدیق کرتے ہوئے معلوم کیا کہ یہ ریشے کی لمبائی اور اس کی مضبوطی کو مثبت طور پر کنٹرول کر سکتا ہے، اور ریشے کے وزن اور بیج کے وزن کے تناسب، یعنی  لنٹ  شرح کو منفی طور پر کنٹرول کر سکتا ہے جو  کپاس کی کاشت کے لیے ایک اہم اقتصادی اشاریہ ہے۔

 
۶ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین میں سابق صوبائی قانون ساز کو رشوت کے الز...

تیانجن(شِنہوا) چین کے شمالی صوبے  ہیبے کے سابق سینئر قانون ساز شئے  جی لائی کو رشوت لینے کے جرم میں 15 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

تیانجن میونسپلٹی کی فرسٹ انٹرمیڈیٹ عوامی عدالت  کی جانب سے سنائے گئے فیصلے میں ہیبے کی صوبائی پیپلز کانگریس کی  قائمہ کمیٹی کے سابق وائس چیئرمین شئے  کو  70 لاکھ  یوآن (تقریباً 9  لاکھ 79 ہزار ڈالر) جرمانہ  بھی عائد کیا گیا اور اس کی غیر قانونی  طریقے سے لی گئی دولت کو قومی خزانے میں جمع کرایا جائے گا۔

شئے  نے 2002 اور 2017 کے درمیان ہیبے میں اپنے عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسروں کو ذاتی ترقی دینے، ملازمتوں میں ایڈجسٹمنٹ اور پروجیکٹ  ڈویلپمنٹ میں مدد کی۔

عدالت نے کہا کہ شئے  نے 1999 سے 2020 کے درمیان تقریباً 8 کروڑ87لاکھ یوآن کی رقم اور جائیداد غیر قانونی طور پر حاصل کی۔

 
۶ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

جنوبی غزہ میں رہائشی مکان پر اسرائیلی فضائی...

غزہ (شِنہوا)جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس میں ایک رہائشی مکان پر ہفتے کے روز اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 13 فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔ 

فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق، جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں متعدد افراد اس فضائی حملے میں زخمی بھی ہوئےہیں۔

مقامی ذرائع نے شِنہوا کو بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے ہفتے کی صبح وسطی غزہ کی پٹی میں دیر البلاح پر بھی حملہ کیا جس میں متعدد افراد جاں بحق یا زخمی ہوئے۔ غزہ میں وزارت صحت نے گزشتہ روز بتایا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تنازعہ کے آغاز کے بعد سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 22ہزار600  اور زخمی ہونے والوں کی تعداد 57ہزار910ہو گئی ہے۔

 
۶ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چینی کار ساز کمپنی کا سوڈیم آئن بیٹری سے چلن...

ہیفے (شِنہوا) چینی کار ساز گروپ  جے اے سی نے سوڈیم آئن بیٹری سے چلنے والی ملک کی پہلی بڑے پیمانے پر تیار کی جانے والی نئی الیکٹرک گاڑی ( این ای وی) کی ترسیل کا اعلان کیا ہے۔

ماڈل، یی وئے  برانڈ کے تحت اس ماڈل کی گاڑی میں  ایچ آئی این اے بیٹری ٹیکنالوجی کی جانب سے فراہم کردہ  سوڈیم آئن سلنڈر سیلز لگایا گیا ہے۔ گاڑی کے بیٹری پیک کی صلاحیت 23.2 کلو واٹ گھنٹہ ہے، جس سے 230 کلومیٹر تک کی ڈرائیو کی جاسکتی ہے۔

جے اے سی گروپ کے ٹیکنالوجی سپروائزر لیو شولونگ نے کہا کہ عام طور پر استعمال ہونے والی لیتھیم آئن بیٹریوں کے مقابلے میں، سوڈیم آئن بیٹریاں خام مال کے وافر ذخائر، بہترین کم درجہ حرارت کی کارکردگی، اعلی موصلیت، تیز چارجنگ زیادہ توانائی کی کثافت کی صلاحیت اور محفوظ نقل و حمل جیسے فوائد کی حامل ہیں۔

جے اے سی گروپ کے ڈپٹی چیف انجینئر شیا شونلی نے  بتایا کہ گروپ اس سال کی دوسری ششماہی میں یی وئے برانڈ کے تحت 300 کلومیٹر کی رینج والی سوڈیم آئن بیٹری  سے چلنے والی گاڑی مارکیٹ میں متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

 
۶ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین نے جزائر کے درمیان بجلی کی ترسیل کے لیے...

ہانگژو(شِنہوا) چین کے مشرقی  صوبے ژی جیانگ کے شہر ژوشان کے شمال میں زیر سمندر 10 کلو وولٹ کی  ٹیریسٹریل کیبل  بچھادی گئی ہے جو چین میں مکمل ہونے والا اپنی نوعیت کا  پہلا منصوبہ ہے۔

ریاستی گرڈ کی مقامی شاخ کے مطابق ژوشان اور شانگ یوآن شان کے جزائر کو جوڑتے ہوئے، 1 کلومیٹر کی  ٹیریسٹریل کیبل سب میرین کیبل کے متبادل کے طور پر کام کرتی ہے، جسے لنگر انداز ہونے والے بحری جہازوں سے نقصان پہنچتا ہے۔

اس منصوبے کو ڈیزائن  کرنے والی کمپنی کے سربراہ لی ژین نے کہا کہ چین میں، جزائر کے درمیان توانائی کی ترسیل بنیادی طور پر سب میرین کیبلز کے ذریعے ہوتی ہے ٹیریسٹریل  تاریں لنگر کی گہرائی سے زیادہ نیچے دفن ہوتی ہیں، اس طرح لنگر سے ہونے والے نقصان کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

لی نے کہا کہ اس کے علاوہ ٹیریسٹریل  تاریں کم لاگت اور تعمیر کرنے میں آسان  ہیں، جس سے وہ جزیروں کے درمیان مختصر فاصلے پر بجلی کی ترسیل کے لیے زیادہ موزوں ہیں۔

 
۶ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چینی شہروں میں جنوری تا نومبر 2023 میں سفری...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے شہروں میں 2023 کے پہلے 11 ماہ میں 86 ارب67 کروڑ مسافروں کے سفری دورے ریکارڈ کیے گئے جو گزشتہ سال کی نسبت 21.8 فیصد زیادہ ہیں۔

شہری ٹرانسپورٹ کے چار ذرائع میں سے، عوامی بسوں کے ذریعے کیے گئے سفری دوروں کی تعداد گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 13 فیصد اضافے سے  37ارب 81 کروڑ رہی، شہری ریل ٹرانسپورٹ کے ذریعے کیے گئے سفری دوروں کی تعداد 47.2 فیصد اضافے سے 26ارب 73 کروڑ رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق ٹیکسیوں سے کیے گئے سفری دوروں کی تعداد 22ارب6 کروڑ رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 13.2 فیصد زیادہ ہے، جبکہ مسافر فیری سروسز سے7 کروڑ70لاکھ60 ہزار سفری دورے کیے گئے  جو گزشتہ سال سے 83.4 فیصد زیادہ ہیں۔

 
۶ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین خطرات کو روکنے کے لیے مالیاتی لیزنگ ریگو...

بیجنگ(شِنہوا) چین مالیاتی نگرانی کو تیزاور خدمات کو بہتر بنانے اور خطرات کو روکنے اور کم کرنے کے لیے مالیاتی لیزنگ سیکٹر کے لیے مارکیٹ قوانین میں ترمیم کر رہا ہے۔

مالیاتی ریگولیشن کے قومی ادارے  نے گزشتہ روز بتایا کہ وہ 2014 میں نافذ ہونے والے مالیاتی لیزنگ کمپنیوں کے موجودہ ضابطے کے مسودے پر نظر ثانی کے بارے میں عوام کی رائے حاصل کر رہا ہے۔

نو ابواب میں 96 مضامین پر مشتمل  دستاویز کے نئے ورژن سے مالیاتی لیز نگ کمپنیوں کے لیے رسک مینجمنٹ اور آپریشن کے اصولوں میں اضافہ اور بہتری لائی گئی ہے۔

مسودہ میں مالیاتی لیزنگ کمپنیوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ لیز کے مرکزی کاروبار میں واپس آئیں، مارکیٹ میں داخلے کے لیے معیارات بلند اور خطرات کی روک تھام اور کنٹرول  کو ترجیح دیں۔

 
۶ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین کی اوزون کے لیے نقصان دہ مادوں سے متعلق...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر اعظم لی  چھیانگ نے ریاستی کونسل کے ایک حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جس میں اوزون کو ختم کرنے والے مادوں سے نمٹنے کی ملکی کوششوں سے متعلق قوانین  پر نظر ثانی کے فیصلے  کو متعارف کرایا گیا ہے۔

نئے قوانین کا اطلاق یکم مارچ 2024 سے ہوگا۔

حکم نامے کے مطابق نظرثانی قوانین  میں چار اہم پہلوں کو ہدف بنایا گیا ہے۔ نظرثانی شدہ قواعد کے تحت، اوزون کے لیے خطرہ بننے والے مادوں کی تعریف کو کچھ وضاحتی الفاظ کو ہٹاتے ہوئے  تبدیل کیا گیا ہے جس سے ہائیڈرو فلورو کاربن کو کنٹرول کیا جا سکے گا۔

نظرثانی شدہ قوانین میں واضح کیا گیا ہے کہ پیداواری عمل کے دوران حادثاتی طور پر اوزون کے لیے نقصان دہ  مادوں کو پیدا کرنے والے اداروں کو مادوں کو براہ راست خارج کرنے کی بجائے انہیں محفوظ طریقے سے ضائع کرنا چاہیے۔

یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ وہ ادارے جو اوزون کے لیے نقصان دہ مادوں کی بڑی مقدار پیدا اور استعمال کرتے ہیں، یا وہ ادارے جو پیداواری عمل کے دوران  حادثاتی طورپراوزون  کے لیے نقصان دہ مادوں کی ایک بڑی مقدار پیدا کرتے ہیں، خودکار نگرانی کے آلات نصب کریں جو ماحولیاتی  اداروں کے مانیٹرنگ آلات سے منسلک ہوں، اور ڈیٹا کی درستگی کو یقینی بنائیں۔

نظرثانی شدہ قوانین میں غیر قانونی کاموں  پر مزید سخت سزاوں کی بھی وضاحت کی گئی ہے۔

 
۶ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

جاپان میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 100...

ٹوکیو(شِنہوا)جاپان کے وسطی پریفیکچر اشیکاوا میں 7.6 شدت کے زلزلے کے بعد صوبے اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں آنے والے زلزلوں کے جھٹکوں میں مرنے والوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی ہے، امدادی کارروائیوں کے باوجود ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس میں مقامی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ہفتہ تک اشیکاوا میں مجموعی طور پر 211 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ زلزلے کے چھٹے دن، سب سے زیادہ متاثرہ ساحلی شہر وجیما میں 59 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے، تقریباً 100 افراد کے عمارتوں کے نیچے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 
۶ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

سڈنی ٹیسٹ میں بھی شکست دے کر آسٹریلیا نے پاک...

آسٹریلیا کیخلاف نئے لڑکوں کو کھلانے کا تجربہ بری طرح ناکام ثابت ہو گیا، کینگروز نے پرتھ اور میلبرن کے بعد سڈنی ٹیسٹ میں بھی شکست دے کر پاکستان کو وائٹ واش کر دیا۔ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہونے والے ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان کے تمام کھلاڑی صرف 115 رنز ہی بنا سکے، میزبان ٹیم کو جیتنے کیلئے 130 رنز کا آسان ہدف دیا گیا جسے انہوں نے 2 وکٹوں کے نقصان پر ہی پورا کر لیا۔ یاد رہے کہ دسمبر 2022 میں انگلینڈ نے بھی پاکستان کو ہوم گرانڈ پر وائٹ واش سے دوچار کیا تھا، ہوم گرانڈ پر پہلی بار پاکستان کو مسلسل 4 ٹیسٹ میچز میں شکست ہوئی، اس قبل 1960 میں پاکستان ٹیم ہوم گراونڈ پر ٹیسٹ سیریز دو صفر سے ہاری تھی۔ پاکستان کے دوسری اننگز میں 115 رنز پر تمام کھلاڑی آٹ ہونے کے بعد آسٹریلیا کو جیت کیلئے 130 رنز کا ہدف ملا جس کے جواب میں اوپنر عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر نے بیٹنگ کا آغاز کیا، کینگروز کی شروعات اچھی نہ ہوئی اور صرف 6 گیندوں کا سامنا کرنے والے عثمان خواجہ صفر پر ساجد خان کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آٹ ہو کر واپس لوٹ گئے۔ ان کے بعد آنے والے مارنوس لبوشین اور ڈیوڈ وارنر نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 119 رنز کی شراکت قائم کی، وارنر بھی عثمان خواجہ کی طرح ساجد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آٹ ہوئے، لبوشین 62 رنز اور سٹیو سمتھ 4 رنز کے ساتھ ناٹ آٹ رہے، پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہونے والے ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ کی دوسری اننگز میں شاہینوں کی بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی، بابر اعظم اور صائم ایوب کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی کینگروز کی تیز بالنگ کے سامنے کھڑا نہ رہ سکا اور ایک کے بعد دوسرے کھلاڑی نے پویلین واپس لوٹنے میں ہی اپنی بھلائی سمجھی، تیسرے روز کے اختتام تک پاکستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 67 رنز ہی بنائے۔ دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عبد اللہ شفیق اور صائم ایوب نے کیا لیکن عبد اللہ شفیق ایک بار پھر پہلے ہی اوور میں صفر پر بولڈ ہو گئے جبکہ جوش ہیزل ووڈ نے کپتان شان مسعود کو اننگز کے دوسرے اوور میں پہلی ہی گیند پر پویلین بھیج دیا۔ بعدازاں صائم ایوب اور بابر اعظم نے پارٹنرشپ قائم کر کے ٹیم کا سکور 58 تک پہنچایا جس کے بعد صائم ایوب 33 رنز بنا کر آٹ ہو گئے، کچھ ہی دیر بعد پاکستان کی چوتھی وکٹ 60 رنز پر گر گئی جب بابر اعظم 23 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔

پاکستان کی پانچویں، چھٹی اور ساتویں وکٹ 67 رنز پر ایک ہی اوور میں گری، سعود شکیل 2 جبکہ ساجد خان اور آغا سلمان کو صفر پر جوش ہیزل ووڈ نے ایک ہی اوور میں پویلین کی راہ دکھا دی۔ دوسری اننگز میں شاہینوں کی 67 رنز پر 7 وکٹیں گرنے کے بعد میچ کے چوتھے روز محمد رضوان اور عامر جمال نے محتاط انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا اور ٹیم کا مجموعی سکور 109 تک پہنچایا، اس کے بعد محمد رضوان بھی نیتھن لائن کی گیند پر کیچ آٹ ہو گئے، انہوں نے 28 رنز کی اننگز کھیلی، اگلے ہی اوور میں 18 رنز بنانے والے عامر جمال بھی پیٹ کمنز کا شکار بن گئے جبکہ حسن علی نے صرف 5 رنز بنائے اور نیتھن لائن کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 4، نیتھن لائن نے 3، مچل سٹارک، پیٹ کمنز اور ٹریوس ہیڈ نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان نے پہلی کامیابی آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کی وکٹ کی صورت میں حاصل کی جو 34 رنز بنا کر آغا سلمان کا شکار بنے جبکہ عثمان خواجہ کو عامر جمال نے 47 رنز پر آوٹ کیا۔ میچ کے تیسرے روز مارنوس لبوشین کے ساتھ 79 رنز کی پارٹنر شپ قائم کرنے والے سٹیو سمتھ 187 رنز کے مجموعی سکور پر میر حمزہ کی گیند پر بابر اعظم کو کیچ دے بیٹھے، انہوں نے 38 رنز کی اننگز کھیلی۔ اگلے ہی اوور کی دوسری گیند پر آغا سلمان نے 60 رنز بنانے والے مارنوس لبوشین کو کلین بولڈ کر دیا۔ تیسرے روز کھانے کے وقفے کے بعد مچل مارش اور ٹریوس ہیڈ نے دوبارہ بیٹنگ شروع کی تو ٹریوس ہیڈ کو شاہینوں نے سنبھلنے نہ دیا اور وہ صرف 10 رنز بنانے کے بعد عامر جمال کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ 289 کے مجموعے پر ایلکس کیری بھی 38 رنز بنا کر آف سپنر ساجد خان کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔ مچل مارش 54 رنز اور نیتھن لائن 5 رنز پر عامر جمال کے ہاتھوں آٹ ہوئے، جوش ہیزل ووڈ کو بھی عامر جمال نے صفر پر آٹ کیا جبکہ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو بھی عامر جمال نے پویلین کی راہ دکھائی۔ پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آٹ کیا جبکہ سلمان علی آغا کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں، ایک ایک کھلاڑی کو ساجد خان اور میر حمزہ نے آوٹ کیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش 54 اور مارنس لبوشین 60 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ عثمان خواجہ نے 47 رنز کی اننگز کھیلی۔ میچ کے پہلے روز پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو اچھا ثابت نہ ہوا، اوپنرز عبداللہ شفیق اور ڈیبیو کرنے والے صائم ایوب نے بیٹنگ کا انتہائی مایوس کن آغاز کیا اور بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے، دونوں نے 2، 2 گیندوں کا ہی سامنا کیا۔

ان کے بعد بابر اعظم نے کینگروز کے سامنے تھوڑی مزاحمت کی لیکن وہ بھی 26 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، انہیں ایک مرتبہ پھر پیٹ کمنز نے پویلین کی راہ دکھائی، سعود شکیل بھی اچھی بیٹنگ نہ کر سکے اور صرف 5 رنز پر پیٹ کمنز کی گیند پر ایلکس کیری کو کیچ دے بیٹھے۔ بعدازاں کپتان شان مسعود نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور ٹیم کا مجموعی سکور 96 پر پہنچایا جس کے بعد وہ بھی مچل مارش کی گیند پر کیچ آٹ ہو کر واپس لوٹ گئے۔ آدھی ٹیم آٹ ہونے کے بعد وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کا مجموعی سکور 190 تک پہنچایا جس میں محمد رضوان کے 88 رنز شامل ہیں مگر قسمت مہربان نہ ہوئی اور رضوان اپنی سنچری سے محض 12 رنز قبل پیٹ کمنز کی گیند پر ایلکس کیری کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔ ساجد خان 15 رنز بنا کر آٹ ہوئے جبکہ سلمان علی آغا نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی چھٹی نصف سنچری مکمل کی اور وہ 53 رنز بنا کر مچل سٹارک کی گیند پر کیچ آٹ ہوئے جبکہ حسن علی کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔ نویں وکٹیں گرنے کے بعد عامر جمال نے میر حمزہ کے ساتھ مل کر ٹیم کا سکور آگے بڑھایا اور اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی نصف سنچری مکمل کی جس میں 6 چوکے اور 2 چھکے بھی شامل ہیں۔ عامر جمال نے 4 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور قسمت نے ان کا ساتھ نہ دیا جس کے باعث وہ اپنے کیریئر کی پہلی سنچری مکمل نہ کر سکے، وہ نیتھن لائن کی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش میں مچل سٹارک کو بانڈری لائن پر کیچ دے بیٹھے۔ سڈنی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان کی پوری ٹیم 313 رنز بنا کر آٹ ہوئی، آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 5 کھلاڑیوں کو آٹ کیا جبکہ مچل سٹارک کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں، ایک ایک کھلاڑی کو جوش ہیزل ووڈ، مچل مارش اور نیتھن لائن نے آٹ کیا۔ میچ کے پہلے روز آسٹریلیا کے اوپنرز کو کھیلنے کیلئے صرف ایک اوور ملا جس میں انہوں نے ایک چوکے اور ڈبل کی مدد سے بغیر کسی نقصان کے 6 رنز بنائے تھے۔

قومی ٹیم میں سڈنی ٹیسٹ میچ کیلئے دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، امام الحق اور شاہین آفریدی کو آرام دے کر ان کی جگہ صائم ایوب اور ساجد خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، کپتان شان مسعود، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، سلمان علی آغا میر حمزہ، حسن علی اور عامر جمال بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔ پاکستان کیخلاف سڈنی ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، پیٹ کمنز کی قیادت میں نیتھن لائن، جوش ہیزل ووڈ، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، سٹیو سمتھ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، ایلکس کیری اور مچل سٹارک پر مشتمل ٹیم میدان میں اتری ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان باہمی ٹیسٹ کرکٹ سیریز کے ریکارڈز کو دیکھا جائے تو شاہینوں کا پلڑا انتہائی کمزور نظر آتا ہے، قومی ٹیم نے آسٹریلیا میں کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں جیتی تاہم پاکستان نے آسٹریلیا میں آخری ٹیسٹ میچ 1995 میں مشتاق احمد کی تباہ کن بالنگ کے باعث جیتا تھا، مشتاق احمد نے میچ میں 9 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 26 ٹیسٹ سیریز کھیلی گئی ہیں جن میں سے کینگروز نے 14 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 7 میں پاکستان کو فتح نصیب ہوئی ہے، پانچ سیریز برابر رہیں، پاکستان نے آسٹریلیا میں 13 ٹیسٹ سیریز کھیلیں اور کسی ایک میں بھی کامیابی حاصل نہیں کی جبکہ قومی ٹیم تین سیریز برابر کر سکی، آسٹریلیا نے 10 سیریز جیتی ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان مجموعی طور پر 71 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے جن میں سے کینگروز نے 36 اور پاکستانی ٹیم نے صرف 15 میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ 20 میچز بغیر نتیجہ رہے، پاکستان نے آسٹریلیا کی سرزمین پر 39 میچز کھیلے اور صرف 4 میں کامیابی حاصل کی، قومی ٹیم نے آسٹریلیا میں آخری ٹیسٹ سیریز 2019 میں کھیلی جس میں دو صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

انسانی اسمگلرامریکی ارب پتی سے فائدہ اٹھانے...

انسانی اسمگلنگ میں ملوث امریکی ارب پتی شخصیت جیفری ایپسٹین سے فائدہ اٹھانے والی مشہور شخصیات کے نام منظر عام پر آگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے ارب پتی کاروباری شخص جیفری ایپسٹین کی نوعمر لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی سے متعلق قانونی دستاویزات جاری کی گئی ہیں جن میں متعدد مشہور شخصیات کے نام سامنے آئے ہیں۔ جیفری ایپسٹین کے پرائیوٹ طیارے میں نیویارک، فلوریڈا اور نیو میکسیکو میں واقع ان ذاتی جزائر پر تفریح کرنے والوں میں برطانیہ کے شہزادے پرنس اینڈریو، سابق امریکی صدر بل کلنٹن ، ڈونلڈ ٹرمپ ، آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن ، مشہور جادوگر ڈیوڈ کاپرفیلڈ، ہالی ووڈ اداکار لیو نارڈو ڈی کیپریو سمیت دیگر مشہور شخصیات شامل ہیں۔ درجنوں خواتین نے جن میں ان کی سابق گرل فرینڈ بھی شامل ہیں جیفری ایپسٹین اور ان کے مہمانوں کی جانب سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے الزامات عائد کیے تھے۔جیفری ایپسٹین کی ایک سابق گرل فرینڈ انسانی اسمگلنگ اور لڑکیوں سے زیادتی میں ان کی مدد کرنے پر 20 سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔ ارب پتی امریکی بزنس مین کو کم عمر بچوں کی اسمگلنگ کے الزام میں جولائی 2019 میں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ اگست 2019 کو ان کی لاش جیل میں ان کے سیل میں پائی گئی تھی۔جیفری ایپسٹین کی موت کو خود کشی قرار دیا گیا تھا جبکہ کچھ میڈیا رپورٹس میں ان کے قتل کا شبہ بھی ظاہرکیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

ڈونلڈ ٹرمپ کی مشکلات میں اضافہ،امریکی عدالت...

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قانونی مشکلات بڑھ گئیں، امریکی عدالت نے سا بق صدرپر 370 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کی اٹارنی جنرل للیٹا جیمز نے سول فراڈکیس میں ٹرمپ کے خلاف جرمانے کی رقم 250 ملین ڈالر سے بڑھا کر 370 ملین ڈالر کر دی۔ للیٹا جیمز کا کہنا ہے دوران سماعت واضح ہو گیاکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی طریقے سے 370 ملین ڈالر کمائے ، ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہدے اور اختیارات کا غلط استعمال کیا اور اپنے اثاثوں کی قیمت حد سے زیادہ دکھا کر بینکوں اور بیمہ کمپنیوں سے مالی فوائد حاصل کیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

بائیڈن ملک میں خوف کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہی...

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جوبائیڈن جمہوریت کو خطرہ کی بات کہہ کر ملک میں خوف کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کے سرفہرست خواہش مند نے یہ بات آئیوا میں ریلی سے خطاب میں کہی ، ان کا کہنا تھا کہ بائیڈن کی حالت قابل رحم ہے، ان کا ریکارڈ ہے کہ وہ خامیوں سے بھرے، نااہل، کرپٹ اور ناکام شخص ہیں۔ سابق صدر نے کہا کہ بائیڈن پنسلوینیا میں اپنی انتخابی مہم میں خوف پھیلا رہے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

امریکی صدرجو بائیڈن نے ٹرمپ کوجمہوریت کیلئے...

امریکی ڈیمو کریٹک صدر جو بائیڈن کے اپنے ریپبلکن حریف اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زبانی وار، بائیڈن نے ٹرمپ کو نازیوں سے تشبیہ دیتے ہوئے جمہوریت کیلئے خطرہ قرار دیدیا۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے سابق صدر ٹرمپ پر نازی جرمنی جیسی زبان استعمال کرنے کا الزام لگا دیا۔ بائیڈن نے ٹرمپ کو نازیوں سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ خود کو اقتدار میں لانے کے لیے امر یکی جمہوریت کو قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔ پنسلوینیا سے 2024 کی صدارتی انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے بائیڈن نے کہا کہ ٹرمپ اور ان کے حامی 2024 انتخابات میں بھی سیاسی تشدد چاہتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

غزہ میں 10لاکھ سے زائد بچوں کی زندگیاں خطرے...

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے (یونیسیف )نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ، غذائی قلت اور بیماریوں کی شدت ایک مہلک وبا پیدا کر رہی ہے جس سے 10 لاکھ سے زائد بچوں کو خطرہ ہے۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق یونیسیف کا کہنا ہے کہ غزہ میں صرف ایک ہفتے کے دوران بچوں میں اسہال کے کیسز میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ دو سال سے کم عمر کے 90 فیصد بچے اب "شدید غذائی قلت اور غربت" کا شکار ہیں۔ یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل کا کہنا ہے کہ غزہ میں بچے "ایک ایسے ڈرانے خواب میں گرفتار ہیں جو ہر گزرتے دن کے ساتھ بدتر ہوتا جا رہا ہے، غزہ کی پٹی میں بچے اور خاندان "لڑائی میں ہلاک اور زخمی ہو رہے ہیں، ان کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں انہیں پانی اور خوراک نہیں مل رہی اور وہ خطرناک بیماریوں کے خطرے سے دوچار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے تمام بچوں اور عام شہریوں کو تشدد سے محفوظ رہنے اور بنیادی خدمات اور سامان تک رسائی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ یونیسیف نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 17دسمبر سے شروع ہونے والے صرف ایک ہفتے میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں میں اسہال کے کیسز 48 ہزار سے بڑھ کر 71ہزار تک پہنچ گئے، جو کہ روزانہ اسہال کے 3,200 نئے کیسز کے برابر ہے۔ ادارے نے بتایا کہ اتنے کم وقت میں کیسز میں بڑا اضافہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ غزہ کی پٹی میں بچوں کی صحت تیزی سے خراب ہو رہی ہے، یہ حالیہ اضافہ تقریبا 2ہزار فیصد کے حیران کن اضافے کی نمائندگی کرتا ہے۔

یونیسف نے اپنی رپورٹ میں 155,000 سے زائد حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماں کے ساتھ ساتھ دو سال سے کم عمر کے 135,000 سے زائد بچوں کی غذائی ضروریات اور کمزوریوں کے پیش نظر خصوصی تشویش کا اظہار کیا۔اقوام متحدہ کی تنظیم برائے اطفال نے تجارتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ دکانوں کو دوبارہ بھرنے کے قابل بنایا جا سکے اور انسانی وجوہات کی بنا پر فوری جنگ بندی کی جائے۔یونیسف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ یونیسف غزہ کے بچوں کو زندگی بچانے والی امداد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے جنہیں اس کی اشد ضرورت ہے لیکن ہمیں فوری طور پر بچوں کی زندگیاں بچانے کے لیے بہتر اور محفوظ رسائی کی ضرورت ہے، غزہ میں ہزاروں دوسرے بچوں کا مستقبل دا پر لگا ہوا ہے، دنیا کھڑے ہو کر نہیں دیکھ سکتی اب بچوں پر تشدد اور مصائب کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔اقوام متحدہ کے مطابق غزہ ایک تباہ کن انسانی بحران کا شکار ہے۔ خوراک، پانی، ایندھن اور ادویات کی شدید قلت ہے اور شہریوں کو زندگی بچانے کے لیے بنیادی خوراک نہیں مل رہی ہے۔واضح رہے کہ غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیل کی جنگ کو 90 روز مکمل ہوچکے ہیں ، غزہ کی پٹی میں وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی جنگ میں شہادتوں کی کل تعداد 22ہزار سے زائد ہوچکی ہے جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 57,910 تک پہنچ گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

غزہ پر اسرائیلی حملوں کو 90 روز مکمل، 22 ہزا...

غزہ پر اسرائیلی کے وحشیانہ حملوں کو 90 دن ہوگئے، اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 22 ہزار سے زائد فلسطینی شہید جبکہ لاکھوں بے گھرہوچکے ہیں ۔ حماس میڈیا آفس نے اسرائیلی حملوں سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیے ، اسرائیلی حملوں میں 57 ہزار 614افراد زخمی ،7 ہزار سے زائد فلسطینی لاپتہ ہیں۔ حماس کے مطابق صیہونی فورسز نے غزہ کے 30ہسپتالوں کومکمل طور پر غیرفعال کردیا ہے ، 6 ہزار شدید زخمیوں کو علاج کے لیے فوری سفر کرنے کی ضرورت ہے تاہم صرف 645 زخمی علاج کے لئے غزہ سے باہر لے جائے گئے ، کینسر کے 10 ہزار مریض زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلاہیں ۔ حماس نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے 90 دن میں 65 ہزار ٹن بارود غزہ پر برسایا، 53 صحت مراکز مکمل تباہ اور 150 مراکز کو جزوی طور پر نقصان پہنچا، قابض فوج نے 121 ایمبولینسیں تباہ کر دیں۔ حماس کے مطابق صحت کے 99 اہلکار گرفتار اور 10صحافی حراست میں لیے گئے، غزہ میں 13 لاکھ 55 ہزار افراد نقل مکانی کے نتیجے میں متعدی بیماریوں سے متاثر ہوئے۔ادھر پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری جاری ہے ، 24 گھنٹوں میں بمباری سے مزید162 فلسطینی شہید اور 296افراد زخمی ہوگئے۔ غزہ کے علاقے رفاہ میں اسرائیلی بمباری سیپورا خاندان شہید ہوگیا ، صیہونی فورسز کی جانب سے اسلامی جہاد کے آپریشنل کمانڈر ممدوح لولو کو شہید کرنے کا دعوی کیا گیا ہے ۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ 24گھنٹوں میں 100سے زائد فضائی حملے کئے گئے ہیں ، جنگ کے بعد غزہ کا کنٹرول حماس کے پاس نہیں رہنے دینگے۔ قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع یوآف گیلنٹ نے جمعرات کو کہا کہ فوجی دستے شمالی غزہ کی پٹی میں جلد ہی فضائی حملے کرنے کے مقصد سے خود کو دوبارہ منظم کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

16 ہزارفٹ کی بلندی پر طیارے کی کھڑکی اڑ گئی،...

اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد 16 ہزار فٹ پر پرواز کرتے طیارے کی کھڑکی نکل گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق مسافر طیارہ امریکی ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ سے کیلی فورنیا کے شہر اونٹاریو جا رہا تھا کہ 16 ہزار فٹ کی بلندی پر اچانک طیارے کی ایک کھڑکی اڑ گئی۔طیارے میں عملے کے 6 ارکان سمیت 180 افراد سوار تھے جسے کھڑکی ٹوٹنے کے بعد دوبارہ پورٹ لینڈ کے ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ طیارے کے مسافر کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو میں ٹوٹی ہوئی کھڑکی اور طیارے کے اندر ہنگامی صورتحال کے باعث باہر آ جانے والے آکسیجن ماسک دیکھے جا سکتے ہیں۔ واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ مسافر طیارے کی کھڑکی اڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

امریکی وزیر دفاع کو طبی پیچیدگیاں، ایک ہفتے...

امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن کے طبی پیچیدگیوں کے باعث رواں ہفتے اسپتال میں ایڈمٹ رہنے کا انکشاف ہوا ہے۔ پینٹاگون کے مطابق لائیڈ آسٹن کو یکم جنوری کو والٹرریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں داخل کرایا گیا تھا۔ لائیڈ آسٹن کے علاج معالجے سے متعلق پینٹاگون ترجمان نے تفصیلات نہیں بتائیں۔ پینٹاگون ترجمان نے کہا کہ لائیڈ آسٹن صحت مند ہیں امید ہے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

اسرائیل کی مسلسل بمباری سے غزہ رہائش کے قابل...

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ مارٹن گرفتھس (MARTIN GRIFFITHS) نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی مسلسل بمباری سے غزہ رہائش کے قابل نہیں رہا۔ مارٹن گرفتھس کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر کے ہولناک حملوں کے بعد غزہ موت اور مایوسی کی جگہ بن چکا ہے، غزہ کے شہری اپنے وجود کیلئے روزانہ خطرات کا سامنا کر رہے ہیں۔ سربراہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن کا کہنا ہے کہ امدادی اداروں کیلئے غزہ کے 20 لاکھ افراد کی مدد ناممکن ہو گئی ہے۔ خیال رہے کہ اسرائیل کے غزہ پر جاری حملوں کے 90 روز مکمل ہو چکے ہیں، غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 22 ہزار سے زائد افراد شہید اور 60 ہزار کے قریب زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

اسرائیل غزہ کی مٹی میں ڈوب رہا، امریکا جان ل...

حماس کے اہم رہنما ڈاکٹر سامی ابو زہری نے کہا ہے کہ امریکا غزہ کے خلاف جارحیت میں شراکت دار ہے لیکن اس کے باوجود اسرائیل غزہ کی مٹی میں ڈوب رہا ہے۔ عرب ٹی وی کو انٹرویو میں حماس رہنما ڈاکٹر سامی ابو زہری کا کہنا تھا امریکی انتظامیہ اپنی غلطی تسلیم کرے اور اپنے غلط مقف کا ازسرنو جائزہ لے کیونکہ امریکی انتظامیہ کے غلط مقف کے باعث اسرائیل غزہ میں بڑے جرائم کا مرتکب ہوا۔ ڈاکٹر سامی ابو زہری کا کہنا تھا امریکی انتظامیہ غزہ کے خلاف جارحیت میں شراکت دار ہے، صہیونی فوج نے امریکا اور مغربی حمایت سے غزہ میں 30 ہزار فلسطینی شہید کیے، امریکا کو غزہ میں جنگ بندی کیلئیکام کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا حماس اسرائیلی قبضہ ختم کرنے کے لیے بہت مضبوط اور حماس فلسطینی عوام اور قوم کا لازمی حصہ ہے۔ حماس رہنما اسرائیل غزہ کی مٹی میں ڈوب رہا ہے، اسرائیل جارحیت کی قیمت ادا کرنے سے پہلے اپنیقیدی زندہ نہیں نکال سکے گا۔ ڈاکٹر سامی ابوزہری کا کہنا تھا حماس اپنے فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت روکنے کیلئے کوشاں ہے، ہم اسرائیلی جارحیت کے خاتمے سے پہلے کسی معاہدے تک نہیں پہنچ سکتے، امریکی انتظامیہ بھی جان لے، آزادی کی تحریک میں حماس اپنے لوگوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہو گی۔ خیال رہے کہ اسرائیل کے غزہ پر جاری حملوں کے 90 روز مکمل ہو چکے ہیں، غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 22 ہزار سے زائد افراد شہید اور 60 ہزار کے قریب زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

بنگلادیش میں عام انتخابات (آج) ہونگے، حسینہ...

بنگلادیش میں عام انتخابات(آج) اتوار کو ہوں گے جس میں ایک بار پھر سابق وزیراعظم حسینہ واجد کو اکثریت ملنے کا امکان ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلادیش میں (آج) اتوار کے روز ہونے والے عام انتخابات میں بنگلادیش نیشنل پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بائیکاٹ کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن کے بغیر انتخابات میں شیخ حسینہ واجد کی پانچویں بار وزیر اعظم منتخب ہونے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ دوسری جانب الیکشن سے 2 روز پہلے مسافر ٹرین میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ کئی بوگیاں جل گئیں۔ پولیس نے واقعے کا ذمے دار اپوزیشن کو قرار دیا تاہم اپوزیشن نے تمام تر الزامات مسترد کردیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امن و امان کے قیام کے لیے بنگلادیش بھر میں فوج تعینات کر دی گئی ہے۔ اپوزیشن غیر جانبدار نگران حکومت اور شیخ حسینہ واجد کے استعفے کا مطالبہ کررہی ہے، اب تک بنگلادیش نیشنل پارٹی کی مرکزی قیادت سمیت 11 ہزار افراد گرفتار کیے جاچکے ہیں جب کہ ہزاروں روپوش ہیں۔ ادھر عالمی برادری نے ملک میں متنازع انتخابات کے انعقاد پر اظہار تشویش کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

رحیم یار خان،پولیس مقابلے میں اندھڑ گینگ کے...

رحیم یار خان میں مبینہ پولیس مقابلے میں اندھڑ گینگ کے 2 اغواکار ہلاک ہوگئے جبکہ مغوی کو بازیاب کرالیا گیا۔ موضع گوٹھ محمود کے مقام پر ملزمان ہنی ٹریپ کے ذریعے حسن ابدال کے رہائشی کو اغوا کرکے لے جارہے تھے۔ پولیس کے بروقت ریسپانس پر ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں اندھڑ گینگ کے 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ مقابلے کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن کرکے صغیر نامی مغوی کو بازیاب کرالیا، پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو نذیر عرف نذرا اور جام خان ہنی ٹریپ، قتل ،اغوا برائے تاوان اور ڈکیتی سمیت سنگین مقدمات مین پولیس کو مطلوب تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

ملک کے تمام ایئرپورٹس پر مسافروں کی کوویڈ ٹی...

سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے )نے کہا ہے کہ کئی ممالک میں کویڈ کیسز میں اضافے کے بعد ملکی ایئرپورٹس پر سکریننگ ہدایات کا نفاذ ہوچکا ہے۔ سی اے اے کے مطابق تمام بین الاقوامی فلائٹس کے دو فیصد مسافروں کی سکریننگ کے احکامات فوری نافذ العمل ہوں گے۔ سی اے اے نے کہا ہے کہ این سی او سی کی ہدایات کے بعد مسافروں کی کوویڈ 19 سکریننگ بتدریج شروع ہوچکی ہے، ہر فلائٹ کے دو فیصد مسافروں کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ ہو گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دن میں کم سے کم ایک مرتبہ مسافر لانجز میں فیومیگیشن کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ ترجمان سی اے اے کے مطابق ایئرپورٹس پر عملے کو بارڈر ہیلتھ سروسز اہلکاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

ذوالفقار بھٹو کی سزائے موت بارے صدارتی ریفرن...

سابق وزیراعظم ذوالفقار بھٹو کی سزائے موت سے متعلق صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر ہو گیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ 8 جنوری کو سماعت کرے گا۔ 9 رکنی لارجر بینچ میں جسٹس سردار طارق، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحیی آفریدی، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا آئندہ ہفتے کا...

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری کر دیا گیا۔ سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کی مختلف درخواستوں پر سماعت کرنیوالے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب چھٹیوں سے واپس آ گئے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 11 جنوری تک سائفر کیس میں ٹرائل روکنے کا حکم دے رکھا ہے۔ 9 جنوری سے 12 جنوری تک اسلام آباد ہائیکورٹ میں 7 سنگل بنچ دستیاب ہوں گے، آئندہ ہفتے اہم کیسز کی سماعت کیلئے تین دو رکنی بنچ موجود رہیں گے۔ بنچ ون میں چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز شامل ہیں جبکہ بنچ دو میں جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس بابر سماعت کیسز کی سماعت کریں گے۔ اسی طرح بنچ تین جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل ہوگا، آئندہ ہفتے کے دوران جسٹس ارباب محمد طاہر کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

عدالتوں سے بھاگنے والا اب الیکشن سے بھاگ رہا...

رہنما مسلم لیگ (ن) اور سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عدالتوں سے بھاگنے والا اب الیکشن سے بھاگ رہا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ(ن)نے کہا کہ پاکستانی عوام کواب الیکشن کی ضرورت ہے، ہماری تیاری پوری ہے، بلوچستان کے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے، یہ لوگ اندر چپ رہتے ہیں, باہر ڈھول پیٹتے ہیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی نے سینیٹ میں قراردادکی حمایت کی، پی ٹی آئی والے لاہور ہائی کورٹ گئے تاکہ الیکشن رک جائیں، نوازشریف کوکبھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک 9 مئی نہیں، 28 مئی والوں کے حوالے ہونے جا رہا ہے۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی روک دی گئی، تم نے ملک کو ڈیفالٹ کیا، مہنگائی میں اضافہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

بہاولنگر،تیز رفتار بس نے سائیکل سوار کو ٹکر...

بہاولنگر میں تیز رفتار بس نے سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا۔ ٹریفک کا افسوسناک حادثہ بہاولنگر کے علاقے چشتیاں روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار بس نے آگے جانے والے سائیکل سوار کو کچل ڈالا جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے جائے حادثہ کا جائزہ لینے کے بعد مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

حافظ آباد، آتشزدگی کے باعث چھت گرنے سے 4 افر...

حافظ آباد میں آتشزدگی کے باعث گھر کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حافظ آباد کے علاقے رامکے چٹھہ میں جانوروں کو سردی سے بچا کیلئے آگ جلا رکھی تھی، جانوروں کیلئے لگائی گئی آگ سے مکان کی چھت گر گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 4 افراد جاں بحق اور چار شدید زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 40 سالہ آصف، 35 سالہ شازیہ، 14 سالہ ایمان فاطمہ اور 5 سالہ زلیخہ شامل ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق امدادی ٹیموں نے نعشوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکالا، زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ دوسری جانب وزیرِاعلی پنجاب محسن نقوی نے واقعے پر افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

سردی کے پیش نظر سندھ میں سکولوں کے اوقات کار...

سردی میں اضافے کے پیش نظر سندھ کے سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے۔ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سکول لگنے کا وقت صبح ساڑھے 8 بجے کر دیا گیا ہے، اوقات میں تبدیلی کا اطلاق 31 جنوری تک رہے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اس تبدیلی کا اطلاق سرکاری کے ساتھ ساتھ نجی سکولوں پر بھی ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کیخلاف اپ...

کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے خلاف اپیلوں کے فیصلوں میں 4 روز باقی رہ گئے ۔ اپیلوں کی تعداد کو شیڈول کے مطابق نمٹانے کیلئے مزید 3 ججز کو بطور الیکشن ایپلٹ ٹریبونل تعینات کر دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس شکیل احمد، جسٹس طارق ندیم اور جسٹس احمد ندیم ارشد پرنسپل سیٹ پر اپیلوں کی سماعت کریں گے۔ اس نوٹیفکیشن کے بعد لاہور ہائی کورٹ کی پرنسپل سیٹ پر اپیلوں کی سماعت کیلئے ججز کی تعداد 6 ہوگئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

پاکستان سے مزید 1004 غیرقانونی افغان شہری اپ...

پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 05 جنوری کو مزید ایک ہزار 04 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والوں میں 275 مرد، 198 خواتین اور 531 بچے شامل ہیں۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 05 جنوری تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 60 ہزار 188 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

پنجاب،سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، کالعدم ٹی ٹی پ...

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی ) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)کے 3 مبینہ دہشت گرد سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ مختلف شہروں میں 59 انٹیلی جنس بیسڈ اپریشن کیے گئے، یہ کارروائیاں لاہور، قصور، سرگودھا، بہاولپور اور بہاول نگر میں کی گئیں۔ ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے بتایا کہ لاہور سے کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 اہم کارکنان کو گرفتار کر لیا۔ مزید بتایا کہ دہشت گردوں سے بارودی مواد، ایک ای ڈی بم، 2حفاظتی فیوز، پرائماکارڈ، موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی۔ حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں کی شناخت خان زمان، شاہ محمد،عابد، خالد محمود، عظیم، احمد شاہ اور نور کے نام سے ہوئی، دہشت گرد قانون ناقذ کرنے والے اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

پشاور، سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کے...

پشاور میں الیکشن ٹربیونل نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کے کاغذات درست قرار دے دیے ہیں۔ سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کی اپیل پر سماعت الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی۔ الیکشن ٹربیونل نے تیمور سلیم جھگڑا کی اپیل منظور کرتے ہوئے ان کے کاغذات درست قرار دے دیے۔ ریٹرننگ افسر نے تیمور جھگڑا کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 28 اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقوں پی کے 75 اور 79 سے کاغذات مسترد کیے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

لگ رہا ہے آر اوز نے شوقیہ دھڑا دھڑ کاغذاتِ ن...

الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس عدنان الکریم میمن نے ریٹرننگ افسران کے اہلیت پر سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے آر اوز نے شوقیہ دھڑا دھڑ کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیے ہیں۔ الیکشن ٹریبونل نے این اے 243 سے پی ٹی آئی کے سبحان ساحل، این اے 242 سے پی ٹی آئی کے امجد آفریدی اور پی ایس 113 سے پی ٹی آئی کے حسنین چوہان کی اپیل بھی منظور کرلی۔ آزاد امیدوار رفیعہ حسن کو بھی پی ایس 126 سے انتخابات لڑنیکی اجازت مل گئی، آزاد امیدوار جمال الدین اور دیدار علی کی بھی ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیل منظور کرلی گئی۔ ہالہ سے پی ٹی آئی امیدوار مخدوم فضل کی بھی ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیل منظور کرلی گئی ہے۔ الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس عدنان الکریم میمن نے ریٹرننگ افسران کے اہلیت پر سخت ریمارکس دیتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا جان بوجھ کر امیدواروں کو انتخابات لڑنے سے روکا جارہا ہے؟ انہوں نے ریمارکس دیے کہ ایسا لگ رہا ہے آرزوز نے شوقیہ دھڑا دھڑ کاغذات نامزدگی مسترد کیے، محض مقدمات کی بنیاد پرکسی کوانتخابات لڑنے سے نہیں روکا جا سکتا، آر اوز دوربین لگا کر حقائق کی ٹھیک نشاندہی نہیں کرسکے تو ہم کیسے کریں؟

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

موسم سرما میں بھی لوڈشیڈنگ، وزارت توانائی کا...

موسم سرما میں بھی بجلی کی 13 سے 14 گھنٹے لوڈشیڈنگ کے معاملہ پر وزارت توانائی نے ترسیلی نظام میں کمزوری کا اعتراف کر لیا۔ وزارت توانائی کے مطابق بجلی کا ترسیلی نظام دھند اور سردی سے متاثر ہوتا ہے، دھند اور آلودگی مل کر کنڈیکٹر اور ٹاورز کے شارٹ سرکٹ کا باعث بنتی ہیں، شارٹ سرکٹ سے ٹرانسمیشن لائنز ٹرپ کرجاتی ہیں اور بجلی کی ترسیل رک جاتی ہے۔ وزارت توانائی نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں شمالی اور جنوبی علاقوں کو ملانے والی 500 کے وی ٹرانسمیشن لائنز دو مرتبہ ٹرپ کر گئی تھیں، کوئلے، نیوکلیئر اور ونڈ پاور پلانٹس جنوب میں واقع ہیں، جنوب میں واقع پلانٹس سے بجلی کی ترسیل ایک طویل نظام کے ذریعے ہوتی ہے۔ حکام نے مزید کہا ہے کہ نظام کی کمزوری کے باعث بجلی کی بلاتعطل ترسیل ممکن نہیں ہو سکتی، سسٹم کی بہتری کیلئے صارفین سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اربوں روپے وصول کیے جاتے ہیں، این ٹی ڈی سی نے سسٹم کی بہتری کیلئے 510 ارب روپے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین سے 160 سوزو ہائیگر ہائی اینڈ خالص الیکٹر...

چین سے 160 سوزو ہائیگر ہائی اینڈ خالص الیکٹرک بسوں کی کھیپ پاکستان کیلئے روانہ کر دی گئی ، ان بسوں کی مالیت 150 ملین آر ایم بی سے زائد ہے ،بسیں پاکستان میں گرین ٹرانسپورٹ کو فروغ د یں گی ، عوامی نقل و حمل کے آپریشنز کی کارکردگی اور شہریوں کے سفر کے معیار کو بہت بہتر بنائیں گی۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان کو برآمد کی جانے والی 160 سوزو ہائیگر ہائی اینڈ خالص الیکٹرک بسوں کی فراہمی کی تقریب چین کے سوزو انڈسٹریل پارک میں منعقد ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ آرڈر کی گئی بسوں کی مالیت 150 ملین آر ایم بی سے تجاوز کرگئی ہے، یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان نے بڑی تعدادمیں خالص الیکٹرک بسیں متعارف کرائی ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق تقریب میں کیپٹل ڈیولپمنٹ بیورو آف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل رانا، این ٹی آر سی کمرشل پروجیکٹس کے جنرل منیجر عامر، پاکستان یو اے ای کمپنی کے چیئرمین عامر، سوژو ہیگر کے جنرل منیجر ہوانگ شوپنگ، ڈپٹی جنرل منیجر کیو یوان ہونگ، کسٹمر سروس ڈائریکٹر ژی جیانگ ہونگ، جنرل منیجر اوورسیز سیلز جیانگ ہائی فینگ نے شرکت کی۔ گوادر پرو کے مطابق رانا اور عامر نے تقریب سے خطاب کیا اور بسوں کی اس کھیپ کو سراہا ۔ تقریب سے ایک روز قبل پاکستا ن کی جانب سے ان بسوں کا تجربہ کیا گیا جنہوں نے ظاہری شکل، کارکردگی اور دیگر تمام پہلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ فی الحال، ہائیگر کی نئی انرجی بسوں نے پاکستان میں سب سے بڑے مارکیٹ شیئر پر قبضہ کر لیا ہے جو پاکستان کے سبز اور کم کاربن سفر میں حصہ ڈالتے ہیں۔

گوادر پرو کے مطابق 2006 میں پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہونے کے بعد، مقامی گرد آلود اور گنجان سڑک ٹریفک کی خصوصیات کے جواب میں، ہائیگر نے پاکستان کے لئے تکنیکی جدت طرازی اور اپنی مرضی کے مطابق اعلی معیار کی بسیں جاری رکھی ہیں جو مقامی ماحول اور پیچیدہ سڑکوں کے حالات سے پرسکون طریقے سے نمٹ سکتی ہیں۔ اس بار برآمد کی جانے والی خالص الیکٹرک بسوں کی کھیپ میں صفر اخراج ، کم آپریٹنگ اخراجات ، اور کم شور آلودگی کے فوائد ہیں ، جو عوامی نقل و حمل کے آپریشنز کی کارکردگی اور شہریوں کے سفر کے معیار کو بہت بہتر بنائیں گی ۔ اس کے علاوہ ، بسوں کی کروزنگ رینج 250 کلومیٹر سے زیادہ ہے اور پوری گاڑی جدید ترین کیتھوڈک الیکٹروفورسیس ٹیکنالوجی کا استعمال کرتی ہے ، جس کے ذریعے دس سال سے زیادہ کی اینٹی سنکنرن مدت کی مالک ہے۔ سافٹ ویئر انٹیلی جنس کے لحاظ سے ، 160 خالص الیکٹرک بسیں آئی اے آپریشن سسٹم ٹی باکس سے لیس ہیں ، جو آپریشنل حفاظت اور پی آر کو یقینی بنانے کے لئے حقیقی وقت میں ڈرائیور کے رویے اور گاڑی کے آپریشن کے اعداد و شمار کی نگرانی کرسکتے ہیں ۔ گوادر پرو کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے ایک اہم حصے کے طور پر، نقل و حمل کے شعبے میں مستقبل میں مزید موثر اور سبز اصلاحات کا آغاز جاری رہے گا۔ 160 ای بسوں کی پاکستان آمد ایک نئے نقطہ آغاز کے طور پر، عوامی نقل و حمل کے شعبے میں سی پیک اور بی آر آئی کی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

انڈونیشیا۔ یوگاکارتا ۔ میراپی پہاڑ۔ لاوا اگل...

انڈونیشیا، یوگاکارتا کے علاقے سلیمان کے گاوں تونگ گل اروم سے لاوا اگلتے پہاڑ میراپی کا منظر۔ (شِنہوا) 

 
۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

انڈونیشیا۔ یوگاکارتا ۔ میراپی پہاڑ۔ لاوا اگل...

انڈونیشیا، یوگاکارتا کے علاقے سلیمان کے گاوں تونگ گل اروم سے لاوا اگلتے پہاڑ میراپی کا منظر۔ (شِنہوا) 

 
۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

امریکہ۔ نیویارک۔ سب وے۔ پٹڑی سے اترنا

امریکہ، نیویارک میں 96 ویں اسٹریٹ اسٹیشن پر 2 سب وے ٹرینوں میں تصادم کے بعد عملہ کا ایک رکن امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ (شِنہوا)

 

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

اسرائیل۔ غزہ ۔ سرحد ۔ فوج

غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے میں تباہ شدہ عمارتیں دیکھی جاسکتی ہیں۔ (شِنہوا)

 

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

فرانس ۔ پاس ڈی کیلس ۔ سیلاب

فرانس، شمالی شہر پاس ڈی کیلس کے قصبے آرکیوس سیلاب زد سڑک دیکھی جاسکتی ہے۔ (شِنہوا)

 

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین-حئی لونگ جیانگ-ہاربن-برف مجسمہ-مقابلہ

چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ میں ہاربن انجینئرنگ یونیورسٹی میں  طلباء برف سے مجسمہ سازی کے 16ویں بین الاقوامی  مقابلے میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

 
۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

سری لنکا-کولمبو-ڈینگی بچاؤ ہفتہ

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبوکے ایک رہائشی علاقے میں  مچھروں کی افزائش کو روکنے کے لیے کیڑے مار دوا کا اسپرے کیا جا رہا ہے۔(شِنہوا)

 

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

لبنان - بیروت - حماس عہدیدار - جنازہ

لبنان کے شہر بیروت میں حماس کے نائب سربراہ صالح العروری اور حماس کے دیگر دو عہدیداروں کی نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔(شِنہوا)

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ- تلکرم-جھڑپیں

شمالی مغربی کنارے کے شہر تلکرم میں پناہ گزین کیمپ میں جھڑپوں کے دوران دھواں اٹھ رہا ہے۔(شِنہوا)

 
۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین-گوانگشی-نان ننگ-ٹینگرائن-ہارویسٹ

چین کے جنوبی گوانگشی ژوانگ خود اختیار علاقے کے دارالحکومت  نان ننگ کے ایک گاؤں میں موسمی پھل ٹینگرائن کی چھانٹی کی جارہی ہے۔(شِنہوا)

 

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں