• Columbus, United States
  • |
  • ١٩ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | کھیل

انڈونیشیا۔ مغربی جاوا۔ ٹرین حادثہ

انڈونیشیا ،صوبے مغربی جاوا میں ٹرین حادثے کے مقام پر امدادی کارکن کام کررہے ہیں ۔ (شِنہوا)

 

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین نے 2023 میں ٹیلی کام، آن لائن فراڈ کےتقر...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے پبلک سیکورٹی ڈیپارٹمنٹس نے جنوری سے نومبر 2023 تک ٹیلی کام اور آن لائن فراڈ کے 3 لاکھ 91 ہزار کیسز  حل کیے ۔

  چینی وزارت پبلک سیکورٹی نے جمعہ کو اعلان کیا کہ متعلقہ مجرمانہ سرگرمیوں کو موثر انداز میں ناکام بنانے کے  لیے وزارت نے 2023 میں کئی قانون نافذ کرنے والی مہمیں شروع کیں جن کا مقصد ٹیلی کام اور آن لائن فراڈ کا خاتمہ ہے۔

اس دوران مجموعی طور پر79 ہزار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں ایسے 263 افراد بھی شامل ہیں جنہوں نے اس طرح کی سرگرمیوں کی مالی معاونت کی، قیادت کی یا وہ ان کے انچارج تھے۔

وزارت نے  قانون نافذ کرنے والے بین الاقوامی مشنوں میں حصہ لینے کے لیےٹیمیں تھائی لینڈ، فلپائن اور کمبوڈیا سمیت ممالک میں بھی بھیجی  جبکہ متعدد بیرون ملک جرائم کے اڈوں کو تباہ کر دیا گیا اور اس عمل میں 3 ہزار سے زیادہ مشتبہ افراد کو پکڑا گیا۔

چینی شہریوں کو متاثر کرنے والی شمالی میانمار میں ٹیلی کام اور آن لائن فراڈ کی سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے، یون نان سمیت صوبائی علاقوں میں پبلک سیکیورٹی حکام نے وزارت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سرحدی علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے تعاون کو فروغ دیا ۔

چین اور میانمار کے درمیان قریبی تعاون کے ذریعے کُل 41 ہزار ٹیلی کام اور آن لائن فراڈ کے مشتبہ افراد کو چین منتقل کیا گیا اور کئی بڑے مجرم گروہوں کو مؤثر طریقے سے ختم کیا گیا۔

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین کے ننگ شیا میں نئی توانائی کی نصب صلاحی...

یِن چھوان (شِنہوا)چین کے شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خود مختار علاقے میں نئی توانائی کی نصب شدہ صلاحیت اس وقت 3 کروڑ 60 لاکھ کلوواٹ سے زیادہ ہے جو علاقے کی کل نصب شدہ صلاحیت کے 54 فیصد سےزائد ہے۔

بجلی کے مقامی حکام  کے مطابق نئی توانائی کی جامع تعمیر کے لیے چین کے پہلے  آزمائشی علاقے کے طور پر ننگ شیا ماحول دوست توانائی کے وافر وسائل کا حامل ایک بڑا ماحول دوست توانائی فراہم کنندہ ہے۔

صرف 2023 میں ننگ شیا کی نئی توانائی کی یومیہ زیادہ سے زیادہ پیداوار اور یومیہ بجلی کی پیداوار نے 14 مواقع پر ریکارڈ بلندیوں کو چھوا۔ خطے میں نئی توانائی کے استعمال کی شرح پہلے بھی مسلسل پانچ سالوں میں 97 فیصد سے تجاوز کر گئی تھی۔

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین کی نئی توانائی گاڑیوں کا2023 کا ناقابل ش...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی نئی توانائی گاڑیوں سازوں کے لئے 2023 میں کارکردگی توقعات سے بڑھ کر رہی اور وہ آمدہ سال بارے بہت زیادہ پرامید ہیں۔

چائنہ پیسنجر کار ایسوسی ایشن کی شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق 2023 میں نئی توانائی گاڑیوں کی تھوک فروخت 88 لاکھ 80 ہزار رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 38 فیصد قابل ذکر اضافہ ہوگا۔

معروف چینی نئی توانائی گاڑی ساز اداروں کی ترسیل اور پیداوار میں 2023 کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے یہ ادارے پہلے اعدادوشمار جاری کرچکے ہیں۔

نئی توانائی گاڑیوں کی صنعت سے وابستہ افراد نے سال نو کے آغاز پر نئے سال کے لئے مضبوط شرح نمو کی پیشگوئی کی ہے۔

الیکٹرک وہیکل انڈسٹری تھنک ٹینک چائنہ ای وی 100 کے نائب صدر ژانگ یونگ وائی نے توقع ظاہر کی ہے کہ چینی نئی توانائی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت کا حجم مزید بڑھے گا۔

اگرچہ 2023 کا آغاز کمزور تھا جس کی وجہ نئی توانائی گاڑیوں پر  13 برس سے جاری سبسڈیز کا خاتمہ تھا تاہم نئی توانائی گاڑیوں کی مارکیٹ نے لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے دسمبر کے اختتام میں مضبوطی دکھائی۔

چینی نئی توانائی گاڑیوں کے بڑے ادارے بی وائی ڈی کی ریکارڈ گاڑیاں فروخت ہوئیں۔کمپنی کی تازہ ترین کارکردگی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے سال بھر 30 لاکھ 20 ہزار سے زائد گاڑیاں فروخت کیں جو گزشتہ برس کی نسبت 61.9 فیصد کا نمایاں اضافہ ہے ۔ اس کے سبب بی وائی ڈی کی سالانہ فروخت 30 لاکھ ہدف سے تجاوز کرگئی۔

جی اے سی گروپ کے نئی توانائی گاڑیاں بنانے والے ذیلی ادارے جی اے سی آئیون کی فروخت میں 2022 کی نسبت 77 فیصد اضافہ ہوا یہ تعداد 4 لاکھ 80 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی جبکہ اسٹارٹ اپ کار ساز کمپنی این آئی او کی 2023 میں گاڑیوں کی ترسیل کی تعداد 30.7 فیصد اضافے سے 1 لاکھ 60 ہزار یونٹس رہی۔

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین نے ڈیٹا پر مبنی ترقی کو فروغ دینے کے لیے...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے پیداوار کے ایک عنصر کے طور پر ڈیٹا کے استعمال کو فروغ دینے اور اقتصادی اور سماجی ترقی کو آگے بڑھانے میں ڈیٹا کو زیادہ اہم کردار ادا کرنے کے لیے تین سالہ ایکشن پلان جاری کیا ہے۔

   نیشنل ڈیٹا ایڈمنسٹریشن (این ڈی اے) سمیت 17 سرکاری محکموں کے شائع کردہ منصوبے کے مطابق ڈیٹا کے استعمال کو 12 شعبوں میں فروغ دیا جائے گا جن میں مینوفیکچرنگ اور فنانس سے لے کر تکنیکی جدت اور  ماحود دوست اور کم کاربن کی ترقی تک کے شعبےشامل ہیں۔

این ڈی اے کے نائب سربراہ شین ژولین نے گزشتہ ماہ کہا  تھا کہ ڈیٹا کے استعمال کو آگے بڑھا کر چین وسائل کی تقسیم کو بہتر بنانے اور نئی صنعتوں اور نمونوں کےساتھ ساتھ ترقی کے نئے محرکات  کو فروغ دینے کی توقع رکھتا ہے۔

ایکشن پلان کےمطابق 2024سے  آئندہ تین سالوں میں چین ڈیٹا کے اعلیٰ سطحی اطلاق کو فروغ دینے، ڈیٹا کی فراہمی کے معیار کو یقینی بنانے، ڈیٹا کی گردش کے ماحول کو بہتر بنانے اور ڈیٹا کی حفاظت کو مضبوط بنانے کی کوششوں میں اضافہ کرے گا۔

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین، ریاستی کونسل نے نئی تقرریاں کردیں، کئی...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں ریاستی کونسل نے متعدد عہدیداروں کی تقرری اور برطرفی کا اعلان کیا ہے۔

وانگ یانگ کو ریاستی کونسل کا ڈپٹی سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا۔

لی باؤجن کو شہری امور کا نائب وزیرمقرر کردیا گیا ہے۔

ڈونگ شین کو قومی ریڈیو و ٹیلی ویژن انتظامیہ کا نائب سربراہ نامزد کیا گیا ہے ،وہ یانگ شیاؤوائی کی جگہ لیں گے۔

چھن یویون کو قومی خوراک اور اسٹریٹجک ذخائر انتظامیہ کا نائب سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔

لی یون چھنگ کی تقرری قومی جنگلات اور سبزہ زار انتظامیہ (قومی پارک انتظامیہ) کے نائب سربراہ کے طور پر کی گئی ہے۔

لین ژین یی قومی آرکائیو انتظامیہ کا نائب سربراہ نامزد ہوئے ہیں۔

لیو وی ہونگ اب جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے ڈپٹی چیف کی حیثیت سے خدمات انجام نہیں دیں گے۔

وی ہونگ تاؤ اور شائی جن وائی سے قومی آرکائیو انتظامیہ کے نائب سربراہ کی ذمہ داری واپس لے لی گئی ہیں۔

وانگ یان بن کو قومی انتظامیہ برائے تحفظ ریاستی راز کے نائب سربراہ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ایک اور عہدیدار وانگ یانگ کو چائنہ اکیڈمی آف انجینئرنگ فزکس کے نائب صدر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

 
۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین کےشہری ہوابازی کے شعبے میں 2023 کے دورا...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے شہری ہوا بازی کے شعبے میں  2023 میں 62 کروڑ سفری دورے کیے گئے جوگزشتہ سال کے مقابلے میں 146.1 فیصد زیادہ اور 2019 میں وبائی مرض سے پہلے کی سطح کے 93.9 فیصد کے مساوی ہیں۔

چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے جمعے کو اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ 2023 میں اس شعبے کا کُل ٹرانسپورٹ ٹرن اوور118 ارب 83 کروڑ  ٹن کلو میٹر تھا جو گزشتہ سال  کی نسبت98.3 فیصد زیادہ اور2019 میں وبائی مرض سے پہلے کی سطح کے 91.9 فیصد کے برابر ہے ۔

 اس شعبے نے 2023 میں73 لاکھ 50 ہزار ٹن کارگو اور میل کی نقل و حمل کی جو گزشتہ سال کی نسبت 21 فیصد زیادہ اور 2019 میں ریکارڈ کیے گئے اعداد و شمار کے 97.6 فیصد کے مساوی ہے۔

2023 میں چین کی شہری ہوابازی کے فکسڈ اثاثوں میں کُل سرمایہ کاری 115 ارب یوآن (16.2  ارب ڈالر) تھی جو مسلسل چار سالوں میں 100  ارب یوآن سے ز ائد رہی۔

 
۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

ٹیسلا کا چین میں 16لاکھ سے زیادہ گاڑیاں وا...

بیجنگ(شِنہوا) الیکٹرک کار ساز کمپنی ٹیسلا نے حفاظتی خدشات کی وجہ سے چین سے اپنی 16لاکھ  سے زیادہ گاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان کیا ہے۔

اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار مارکیٹ ریگولیشن کے بیان کے مطابق ، 26 اکتوبر 2022 سے 16 نومبر 2023 تک تیارکردہ درآمدی ماڈل ایس اور ایکس کی7ہزار538 گاڑیوں کو فوری طور پرواپس منگوایا جارہا ہے۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ کاروں میں نقائص کی وجہ سے تصادم کے دوران گاڑیوں کے دروازے کھل سکتے ہیں، جس سے حفاظتی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ کار ساز کمپنی کی بیجنگ برانچ نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے واپس منگوائی گئی کاروں کے لیے اوور دی ایئر سافٹ ویئر اپ ڈیٹ فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ اپ ڈیٹس مفت ہوں گے۔

واپس منگوائی جانے والی گاڑیوں میں 26 اگست 2014 سے 20 دسمبر 2023 کے درمیان تیار کردہ تقریباً 16لاکھ 10ہزار درآمد شدہ ماڈلز،ایس ،ایکس، تھری  اور مقامی طور پر تیار کردہ ماڈل تھری  اور وائی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

 
۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

کینیا میں 15لاکھ لوگوں کو امداد کی ضرورت ہے...

نیروبی(شِنہوا) کینیا میں 15لاکھ لوگوں کوامداد  کی ضرورت ہے جن میں سے اکثریت حالیہ ال نینو بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب سے متاثر ہوئی ہے۔

نیشنل ڈراؤٹ منیجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے)کی رپورٹ کے مطابق فوڈ اور نیوٹریشن سیکورٹی پر2023 کی طویل بارشوں کے کےاثرات کے ایک جائزہ کےمطابق اکتوبر 2023 سے جنوری 2024 کے عرصے کے دوران امداد کے مستحق افراد کی تعداد جولائی 2023 کی 28لاکھ  سے کم ہو کر 15لاکھ رہ جائے گی۔

ایجنسی نے دارالحکومت نیروبی میں جاری کردہ تازہ ترین جائزے میں کہا کہ ضرورت مند افراد کی تعداد میں یہ کمی گزشتہ سال مارچ سے مئی تک ہونے والی طویل بارشوں کے مثبت اثرات کی وجہ سے ہے۔

 
۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین ایمرجنسی رسپانس روبوٹس کی تیاری کا کام...

بیجنگ(شِنہوا)چین 2025 تک جدید ترین ایمرجنسی رسپانس روبوٹس تیار کرنے کی کوششوں کو تیز کرے گا۔ ان روبوٹس کو ہنگامی حالات میں تلاش اور بچاؤ سمیت متعدد مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ہنگامی حالات سے نمٹنے کی وزارت اورصنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کی طرف سے مشترکہ طور پر جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی رسپانس روبوٹ ٹیکنالوجیز کی ترقی وعملی اطلاق سے  ملک میں ایمرجنسی مینجمنٹ سسٹم اور صلاحیتوں کوجدید بنایاجائے گا۔

گائیڈ لائن کے مطابق ایمرجنسی رسپانس روبوٹس ذہین روبوٹس ہیں جو مانیٹرنگ اور ارلی وارننگ، سرچ اینڈ ریسکیو، کمیونیکیشن کمانڈ، لاجسٹکس سپورٹ اور  آفات سے بچاؤ، کمی اور ریلیف جیسے دیگر آپریشنزانجام دیتے ہوئےانسانی کاموں کو جزوی یا مکمل طور پرکر سکتے ہیں۔ 

 
۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین نے چار موسمیاتی سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیے

جیوچھوان (شِنہوا)چین نے جمعہ کو  چار موسمیاتی سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیے۔    تیانمو-1 موسمیاتی سیٹلائٹس کو جمعہ کی شام 7 بج کر 20 منٹ(بیجنگ ٹائم) پر کوائی ژو-1 اے کیریئر راکٹ کے ذریعے ملک کے شمال مغرب میں جیوچھوان کے سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے خلا میں روانہ کیا گیا جو بعد ازاں مقررہ مدار میں کامیابی سے داخل ہوئے۔

یہ سیٹلائٹ بنیادی طور پر کمرشل موسمیاتی ڈیٹا کی خدمات فراہم کرنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

 
۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

بیجنگ کو"قومی جنگلاتی شہر" کے ٹائٹل سے نواز...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے دارالحکومت بیجنگ کو نیشنل فاریسٹری اینڈ گراس لینڈ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے"قومی جنگلاتی شہر" کے ٹائٹل سے نوازا گیا ہے۔

بیجنگ میونسپل پیپلز گورنمنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل چھینگ جیانہوا نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہریالی کی غیر متزلزل کوششوں کی بدولت بیجنگ میں جنگلات کا رقبہ 2012 کے 38.6 فیصد سے بڑھ کر موجودہ 44.8 فیصد ہو گیاہے۔ چھینگ نے کہا کہ شہر میں پودوں کی 2ہزار88 انواع اور زمین پر رینگنےوالے جانوروں کی 608 اقسام ہیں، جس سے بیجنگ دنیا کے سب سے زیادہ حیاتیاتی متنوع میٹروپولیس میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ  یہ اعزاز حاصل کرنا بیجنگ کی ماحول دوست ترقی پر مسلسل عمل پیرا ہونے کا مکمل ثبوت ہے۔

 
۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

انڈونیشیا میں دوٹرینوں میں تصادم ،4افراد ہلا...

جکارتہ(شِنہوا)  انڈونیشیا کے مغربی جاوا صوبے میں  دو ٹرینوں کے آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور 37 دیگر زخمی ہو گئے۔

مقامی میڈیا انتارا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ٹرین کے عملے کے چار ارکان، ایک ڈرائیور، ایک اسسٹنٹ ڈرائیور، ایک اسٹیورڈ اور ایک سیکورٹی افسر شامل ہیں۔  دونوں ٹرینوں کے 478 مسافر حادثے میں محفوظ رہے۔

کیسالینگکاجنرل ہسپتال کے ڈائریکٹر اکمد ہناپی نے صحافیوں کو بتایا کہ 21 افراد کو معمولی چوٹیں آئیں اور چھ دیگر کو معمولی زخم آئے ہیں۔

انڈونیشیا کی ٹرانسپورٹ سیفٹی کمیٹی(کے این کے ٹی) کے سربراہ سوئرجانتوتجاح جونو نے بتایا کہ  کمیٹی ملک کی سرکاری ریلوے کمپنی پی ٹی  کائی  کے ساتھ اس واقعے کی مشترکہ تحقیقات کرے گی۔

 
۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

بیجنگ میں اے ایس سی اسٹوڈنٹ سپر کمپیوٹر چیلن...

بیجنگ (شِنہوا) اے ایس سی اسٹوڈنٹ سپر کمپیوٹر چیلنج 2024 (اے ایس سی 24) بیجنگ میں شروع ہوگیا جسے بڑے پیمانے پر پذیرائی ملی ہے اس میں شرکت کے لئے دنیا بھر سے 300 سے زائد ٹیموں اندارج کرایا ہے۔

منتظم کمیٹی کے مطابق فائنل 9 سے 13 اپریل تک شنگھائی یونیورسٹی میں منعقد ہوں گے ۔ ابتدائی مرحلے میں بنیادی طور پر بڑے ماڈل کے نتائج کی اصلاح اور سیپیج نیومیریکل سمولیشن پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

بڑے ماڈل کے نتائج کی اصلاح کے مقابلے میں شریک ٹیموں کو بڑے ماڈلز کے عام متوازی طریقوں کو مکمل طور پر سمجھنے اور مہارت کو ثابت کرنا ہے اور اس میں نتائج کو بہتر بنانے میں درکار مختلف تکنیک کے استعمال سے آگاہ کرنا ہے۔

سیپیج نیومیریکل سیمولیشن مقابلے میں شریک ٹیموں کو تیل کے غلط استعمال کے منظر نامے میں تیل ، گیس اور پانی جیسے ملٹی فیز سیال کے رساؤ کی نقل تیار کرنا اور بڑے پیمانے پر اس کی بہتری کا عمل بتانا ہے۔

چین کا شروع کردہ اے ایس سی اسٹوڈنٹ سپر کمپیوٹر چیلنج اب تک 11 بار منعقد کیا جا چکا ہے جس میں دنیا بھر میں 10 ہزار سے زائد کالج طلباء شرکت کرچکے ہیں۔

 
۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چینی الیکٹرک طیارے کی پہلی پرواز مکمل

بیجنگ (شِنہوا)چین میں تیارہ کردہ  الیکٹرک ہوائی جہاز نے ملک کے مشرقی صوبے ژی جیانگ کے ایک ہوائی اڈے پر اپنی پہلی پرواز مکمل کر لی ہے۔

 سائنس و ٹیکنالوجی ڈیلی کے مطابق  چائنہ ایوی ایشن انڈسٹری جنرل ایئر کرافٹ کمپنی لمیٹڈ کی طرف سے تیار کردہ اے جی 60 ای طیارہ ، اے جی 60  کی برقی طور پر تبدیل شدہ قسم ہے جو مکمل طور پر دھات سے تیار کرہ اگلی دو سیٹوں والا سنگل انجن کا حامل اسپورٹس ہوائی جہاز  ہےجس نے اپنی پہلی آزمائشی  پرواز 2020  میں کی تھی۔

اس کے ڈویلپر کے مطابق اے جی 60 ای طیارے  کی کل لمبائی 6.9 میٹر، پروں کا پھیلاؤ 8.6 میٹر  ہے اور یہ زیادہ سے زیادہ 185 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکتا ہے ۔

 ہوائی جہاز بنانے والی کمپنی نے کہا کہ موجودہ فکسڈ ونگ ہوائی جہاز کو برقی بنانے کا منصوبہ ایک مفید کوشش ہے اور یہ کم اونچائی پر معاشی سرگرمیوں سمیت  اسٹریٹجک  اعتبار سے ابھرتی ہوئی صنعت کے لیے مفید ہے۔

 
۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

ملائیشیا کے ملاکا میں چینی سرمایہ کاروں کا...

کوالالمپور (شِنہوا) ملائیشیا کی ریاست ملاکا کے وزیر اعلیٰ ابورؤف یوسف نے کہا ہے کہ ریاست مختلف شعبوں میں چینی سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کرتی ہے اور انہیں سرمایہ کاری پر راغب کرنے کے لیے مراعات فراہم کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاکا میں چائنہ جنرل نیوکلیئر پاور کارپوریشن کے ذیلی ادارے ایڈرا پاور ہولڈنگز کی جانب سے منعقدہ تعلیمی امدادی سرگرمی میں شرکت کے دوران کیا۔

تقریب سے خطاب میں انہوں نے نہ صرف ریاست کی اقتصادی ترقی میں پائیدار توانائی فراہم کرنے میں ایڈرا کی قابل ستائش خدمات بلکہ لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں لانے کا بھی اعتراف کیا جو سیکھنے اور کامیابی کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملاکا چین کے ساتھ سیاحت، فنون اور ثقافت میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے کیونکہ ملاکا اور چین کے درمیان تعلقات کی تاریخ 600 برس سے زائد عرصے پر محیط ہے۔

ایڈرا پاور ہولڈنگز کے چیئرمین دائی ہونگ گانگ نے کہا کہ تعلیمی امداد ملائیشین حکومت کے طلباء کو معیاری اور جامع تعلیم کی فراہمی کے مقاصد سے مطابقت رکھتی ہے تاکہ وہ اپنی پوری صلاحیت استعمال کرسکیں۔

دائی نے کہا کہ گزشتہ ایک برس کے دوران ملاکا، سیلانگور، نیگیری سیمبیلان اور کیدہ ریاستوں کے 26 اسکولوں کے 1 ہزار سے زائد 600 طلباء اس امدادی پروگرام سے مستفید ہوچکے ہیں۔

 
۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

ڈی پی آر کے کے اعلیٰ رہنما کا اسٹریٹجک میزائ...

سیول(شِنہوا) عوامی جمہوریہ  کوریا (ڈی پی آر کے) کے اعلیٰ رہنما نے اسٹریٹجک میزائل لانچ کرنے والی گاڑیاں تیارکرنے والی فیکٹری کا معائنہ کیا ہے۔

کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) نے جمعہ کوبتایاکہ کوریا کی ورکرز پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور ڈی پی آر کے کے ریاستی امور کے صدر کم جونگ اُن نے بڑے اسٹریٹجک میزائل لانچ کرنے والی گاڑیاں اور دیگر فوجی گاڑیاں تیار کرنے والی فیکٹری  میں پیداواری عمل کا معائنہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق،کم نے جزیرہ نما کی  سنگین صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے، ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے میں فیکٹری کی اہم حیثیت اور کردارکو سراہا۔

 
۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چینی کلینڈرکے ڈریگن سال کی مناسبت سے خصوصی ڈ...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے محکمہ ڈاک نے  چینی کلینڈرکے ڈریگن کے آنے والے سال کی مناسبت سے دو خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کیے ہیں۔

ایک ڈاک ٹکٹ میں سنہری رنگ کے ڈریگن کو سرخ پس منظر میں بادلوں کے درمیان اڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس کی تصویر اور خیال شہر ممنوعہ کی نائن ڈریگن وال سے لیاگیاہے، جوبھرپور ترقی اور خود کو بہتر بنانے کے جذبے کی علامت ہے۔دوسرے ٹکٹ میں دو ڈریگن پتھر سے بنے ایک روایتی چینی آبجیکٹ کے گرد منڈلا رہے ہیں جن پر خوبصورت ڈیزائن کندہ کیے گئے ہیں، جو ملک اور لوگوں کے لیے موزوں موسم، خوشحالی اور امن کی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ 

 
۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین نے گوانگ ڈونگ، مکاؤ تعاون زون کے لیے ٹیر...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے ہینگ چِھن میں گوانگ ڈونگ و مکاؤ ک مابین وسیع  تعاون کے زون کے لیے محصولات کی پالیسیوں میں ردو بدل کیا ہے تاکہ  سامان کی موثر آمدورفت اور مکاؤ کی معیشت کی متنوع ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

وزارت خزانہ، جنرل ایڈمنسٹریشن کسٹمز اور اسٹیٹ ٹیکسیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق  مزید اداروں اور مصنوعات کو تعاون کے زون میں ٹیکس چھوٹ یا بانڈڈ پالیسیوں سے فائدہ ہو گا اور پروسیسنگ اور مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی مکاؤ کے مواد سے تیار کردہ مصنوعات کے لیے نئے ڈیوٹی فری قوانین کے ذریعے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

حکام نے کوآپریشن زون میں ذاتی سامان اور ڈیلیوری آئٹمز کے لیے بھی واضح ٹیکس پالیسیاں بنائی ہیں تاکہ لوگوں کی آمد و رفت میں آسانی ہو اور نگرانی کو مضبوط کیا جا سکے۔

 
۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

ایران میں بم دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد...

تہران(شِنہوا)  ایران کے جنوب مشرقی صوبے کرمان میں دو بم دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 89 ہو گئی ہے۔

 سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کی رپورٹ میں ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا گیا کہ حملے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں 12 بچے، 33 خواتین اور 12 افغان شہری شامل ہیں۔ دو بم دھماکے بدھ کو کرمان میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کی تقریب میں ہوئے جن میں 284 افراد زخمی ہوئے تھے۔

 
۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین ، گھر میں آتشزدگی سے 3 افراد ہلاک

نان ننگ(شِنہوا)چین کےجنوبی گوانگشی ژوانگ خودمختار علاقے کے شہر بائیسے میں جمعہ کی صبح ایک گھرمیں آتشزدگی  سے تین افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

آگ تقریباً الصبح 2 بجے ماتو ٹاؤن شپ میں لگی جہاں سے مجموعی طور پر 11 افراد کو نکال لیا گیا۔ تین افراد بعد میں طبی علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے  جبکہ ایک کی حالت نازک  ہے تاہم اسے کوئی جان لیوا زخم نہیں آیا۔

صبح 3 بج کر 4 منٹ پر آگ پر قابو پا لیا گیا تاہم آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔

 
۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

عالمی اقتصادی ترقی کی رفتار 2024 میں سست رہے...

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کی عالمی اقتصادی صورتحال اور امکانات 2024 کی رپورٹ میں عالمی اقتصادی ترقی 2023 میں 2.7 فیصد سے کم ہو کر 2024 میں 2.4 فیصد ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمزورعالمی تجارت، مہنگے قرضے، سرکاری قرض میں اضافے ، سرمایہ کاری میں مسلسل کمی اور بڑھتے جغرافیائی سیاسی تناؤ نےعالمی ترقی کو خطرے سے دوچار کردیا ہے۔

بہت سی ترقی یافتہ معیشتیں خاص کرامریکہ میں بلند شرح سود، صارفین کی سکڑتی قوت خرید اور کمزور لیبر منڈیوں کے سبب 2024 میں ترقی میں کمی کا امکان ہے۔

بہت سے ترقی پذیر ممالک خاص کر مشرقی ایشیا، مغربی ایشیا، لاطینی امریکہ اور کیریبین میں قلیل مدتی ترقی کے امکانات بھی سخت مالی بحران سکڑتی مالی گنجائش اور سست بیرونی طلب کی بدولت خراب ہورہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کم آمدن رکھنے والی اور کمزور معیشتوں کو ادائیگیوں کے توازن کے بڑھتے دباؤ اور قرض کی پائیداری میں خطرات لاحق ہیں خاص کر چھوٹے جزیروں کی ترقی پذیرریاستوں میں قرض کے بھاری بوجھ، بلند شرح سود اور موسمیاتی تبدیلیوں کی بڑھتی کمزوریوں کی وجہ سے معاشی امکانات محدود ہوں گے۔

اقوام متحدہ کے محکمہ اقتصادی و سماجی امور کے اقتصادی تجزیے اور پالیسی ڈویژن کے ڈائریکٹر شانتنو مکھرجی نے رپورٹ کے اجراء کے موقع پر کہا کہ دنیا 2000 سے 2019 تک 3.0 فیصد سالانہ اوسط پر واپس آنے کی جدوجہد کررہی ہے۔

یہ تازہ ترین پیش گوئی 2023 میں توقعات سے زیادہ عالمی اقتصادی کارکردگی کے بعد سامنے آئی ہے۔ تاہم رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس کی توقع سے زیادہ مضبوط نمو نے قلیل مدتی خطرات اور ساختی کمزوریوں کو چھپالیا ۔

 
۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

امریکہ قومی سلامتی کے نام پر چینی طلباء کو د...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ قومی سلامتی کے نام پر چینی طلباء کو دھمکانے اور انہیں پابند کرنے کا سلسلہ بند کرے اور چینی طالب علموں اور اسکالرز کے تحفظ ، قانونی حقوق اور مفادات کو یقینی بنائے۔

ترجمان وانگ وین بن نے یہ بات  روز مرہ پریس بریفنگ میں اس بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ عرصہ دراز سے قانونی ، جائز شناخت اور ویزوں پر امریکہ کا سفر کرنے والے چینی طلباء کو دبانے اور ان کے ساتھ ناروا سلوک کررہا ہے۔کچھ طلباء سےتفیش کی گئی، قید کیا گیا، اعتراف جرم پر مجبور کیا گیا، انہیں مجبور کیا گیا اور یہاں تک کہ بغیر کسی وجہ ملک بدرکر دیا گیا۔امریکہ گزشتہ چند ماہ سے ہرماہ درجنوں چینی باشندوں کو ملک بدر کررہا ہے جن میں طلباء بھی شامل ہے۔ یہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے امتیازی، متعصب اور سیاسی محرکات پر مبنی قانون کا واضح معاملہ ہے۔ ہم اس کی سخت مذمت اورسختی سے مخالفت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ خود کو ایک کھلا ، جامع اور تعلیمی آزادی کے مقام کے طور پر پیش کرتا ہے تاہم اس نے غلط طریقے سے اعلامیہ 10043 کو اپناکر نافذ کیا اور قومی سلامتی کا تصور بڑھا چڑھا کر پیش کیا، تعلیمی تحقیق کو سیاسی رنگ دیکر اسے بطور ہتھیار استعمال کیا۔ چینی طلباء سے بار بار تفیش کی ، ہراساں کیا اور ملک بدر کردیا۔

وانگ نے کہا کہ اس طرح کے رویے نے طلباء کے قانونی حقوق اور مفادات کو شدید نقصان پہنچایا اورچین ۔ امریکہ کے عوام سے عوام تبادلوں کے ماحول کو زہرآلود کردیا ہے۔ یہ دونوں صدور کے عوامی تبادلوں کے فروغ اور سہولت کی فراہم کے معاہدے اور زیادہ دوستانہ تبادلوں کی دونوں عوام کی مشترکہ خواہش کے منافی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ چینی طلباء کو امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے خوش آمدید کہنے کے اپنے وعدے پر عمل کرے، غیر منصفانہ اعلامیہ 10043 واپس لے اور قومی سلامتی کے نام پر چینی طلباء کو دھمکانے اور محدود کرنے کا سلسلہ بند کرے۔

وانگ نے کہا کہ امریکہ چینی طلباء اور اسکالرز کا تحفظ ، قانونی حقوق اور مفادات کو یقینی بنائے اور اپنے وعدے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان عوام سے عوام کے تبادلے اور سرحد پار سفر میں تعاون اور سہولت کے لئے ٹھوس اقدامات کرے ۔ انہوں نے کہا کہ چین اپنے شہریوں کے قانونی حقوق اور مفادات کے تحفظ سے متعلق ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔ ہم امریکہ کا سفر کرنے والے چینی طلباء کو بھی خبردار کرتے ہیں وہ اس طرح کے خطرات سے ہوشیار رہیں۔

 
۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

مالدیپ کے صدر 8 جنوری سے چین کا دورہ کریں گے

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر جمہوریہ مالدیپ کے صدر محمد موئیزو  چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون یِنگ جمعہ کو اعلان کیا کہ مالدیپ کے صدر کا دورہِ چین 8 سے 12 جنوری تک ہوگا۔

 
۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

مالدیپ کے صدر 8 جنوری سے چین کا دورہ کریں گے

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر جمہوریہ مالدیپ کے صدر محمد موئیزو  چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون یِنگ جمعہ کو اعلان کیا کہ مالدیپ کے صدر کا دورہِ چین 8 سے 12 جنوری تک ہوگا۔

 
۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

آر سی ای پی نے علاقائی تجارت کو فروغ دیکر زب...

نوم پنہ (شِنہوا) کمبوڈیا کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ 2 برس کے دوران علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری(آر سی ای پی) نے تحفظ پسندی اور عالمی تجارتی مندی کے باوجود علاقائی آزاد تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ایشیا بحرالکاہل کے 15 ممالک علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے کا حصہ ہیں جن میں آسیان (جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم) کے 10 رکن ارکان برونائی، کمبوڈیا، انڈونیشیا، لاؤس، ملائیشیا، میانمار، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ اور ویتنام اور ان کے 5 تجارتی شراکت دار چین، جاپان، جنوبی کوریا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔ یہ معاہدہ یکم جنوری 2022 سے نافذ العمل ہے۔

کمبوڈیا کی وزارت تجارت کے ریاستی سیکرٹری اور ترجمان پین سووچات نے شِںہوا کو بتایا کہ گزشتہ 2 برس میں علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری نے ان میں شامل تمام ممالک میں معاشی ترقی کے زبردست مواقع پیدا کئے ہیں ۔ بڑھتے ہوئے تحفظ پسندی اور عالمی تجارتی سست روی کے باوجود آر سی ای پی نے علاقائی تجارت اور سرمایہ کاری تعاون میں پیشرفت کی جس سے تمام رکن ممالک کو زبردست فوائد ملے۔

انہوں نے کہا کہ آر سی ای پی نے رکن ممالک کی معیشتوں خاص کر عالمی اقتصادی سست روی کے دوران مستحکم کرنے میں مدد کی ہے۔

سووچات نے کہاکہ اس سے رکن ممالک میں وبائی مرض کے بعد تیزی سے بحالی اور پائیدار طویل مدتی اقتصادی ترقی میں پیشرفت ہوئی جس سے علاقائی امن، استحکام، ہم آہنگی، ترقی اور خوشحالی کے فروغ میں مدد ملی۔

فائل فوٹو، کمبوڈیا صوبے سیم ریپ میں سیاح انگ کورآثارقدیمہ پارک کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

ترجمان نے کہا کہ آر سی ای پی سے چین ،ایشیائی معیشت کو خطے اور دنیا کے لیے اہم معاشی قوت کے مرکز میں بدلنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یہ علاقائی تجارتی معاہدہ آسیان کو ایشیا میں ترقی کے ایک نئے انجن میں تبدیل کرنے میں مدد دے گا۔

 
۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

آر سی ای پی نے علاقائی تجارت کو فروغ دیکر زب...

نوم پنہ (شِنہوا) کمبوڈیا کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ 2 برس کے دوران علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری(آر سی ای پی) نے تحفظ پسندی اور عالمی تجارتی مندی کے باوجود علاقائی آزاد تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ایشیا بحرالکاہل کے 15 ممالک علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے کا حصہ ہیں جن میں آسیان (جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم) کے 10 رکن ارکان برونائی، کمبوڈیا، انڈونیشیا، لاؤس، ملائیشیا، میانمار، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ اور ویتنام اور ان کے 5 تجارتی شراکت دار چین، جاپان، جنوبی کوریا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔ یہ معاہدہ یکم جنوری 2022 سے نافذ العمل ہے۔

کمبوڈیا کی وزارت تجارت کے ریاستی سیکرٹری اور ترجمان پین سووچات نے شِںہوا کو بتایا کہ گزشتہ 2 برس میں علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری نے ان میں شامل تمام ممالک میں معاشی ترقی کے زبردست مواقع پیدا کئے ہیں ۔ بڑھتے ہوئے تحفظ پسندی اور عالمی تجارتی سست روی کے باوجود آر سی ای پی نے علاقائی تجارت اور سرمایہ کاری تعاون میں پیشرفت کی جس سے تمام رکن ممالک کو زبردست فوائد ملے۔

انہوں نے کہا کہ آر سی ای پی نے رکن ممالک کی معیشتوں خاص کر عالمی اقتصادی سست روی کے دوران مستحکم کرنے میں مدد کی ہے۔

سووچات نے کہاکہ اس سے رکن ممالک میں وبائی مرض کے بعد تیزی سے بحالی اور پائیدار طویل مدتی اقتصادی ترقی میں پیشرفت ہوئی جس سے علاقائی امن، استحکام، ہم آہنگی، ترقی اور خوشحالی کے فروغ میں مدد ملی۔

فائل فوٹو، کمبوڈیا صوبے سیم ریپ میں سیاح انگ کورآثارقدیمہ پارک کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

ترجمان نے کہا کہ آر سی ای پی سے چین ،ایشیائی معیشت کو خطے اور دنیا کے لیے اہم معاشی قوت کے مرکز میں بدلنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یہ علاقائی تجارتی معاہدہ آسیان کو ایشیا میں ترقی کے ایک نئے انجن میں تبدیل کرنے میں مدد دے گا۔

 
۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

اسپین میں غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد میں...

میڈرڈ (شِنہوا) اسپین میں 2023 کے دوران 56 ہزار 852 غیرقانونی تارکین وطن کا اندراج ہوا جو ایک برس قبل کے مقابلے میں 82.1 فیصد زائد ہے۔

اسپین کی وزارت داخلہ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق تارکین وطن کی اکثریت نے افریقہ کے شمال مغربی ساحل سے کینری جزائر تک 100 کلومیٹر سے زیادہ کا خطرناک راستہ عبور کیا۔

مجموعی طور پر 39 ہزار 910 تارکین وطن جزائر کینری پہنچے جو 2022 کے مقابلے میں 154.5 فیصد زائد ہیں۔

اس کے علاوہ 15 ہزار 435 تارکین وطن شمالی افریقہ سے بحیرہ روم عبور کرکے مین لینڈ اسپین اور بیلاریک جزائر پہنچے یہ تعداد 2022 کے مقابلے میں 19 فیصد زائد ہے جبکہ باقی تارکین وطن اسپین کے 2 شمالی افریقی علاقوں سیوٹا اور میلیلا پہنچے۔

سال 2023 میں اتنی بڑی تعداد میں غیرقانونی تارکین وطن کی آمد کے باوجود یہ تعداد 2018 کی نسبت کم ہے۔ 2018 میں تقریباً 64 ہزار 300 غیرقانونی تارکین وطن آئے تھے۔ حالانکہ اس وقت زیادہ تر زیادہ تر افراد کا رخ اسپین کے جنوبی ساحل پر واقع اندلس کی جانب  تھا۔

اسپین کی حکومت نے نکاراگوا اور وینزویلا کے 281 تارکین وطن کے ایک گروپ کو قیام کی اجازت دیدی ہے جو اس سے قبل امریکہ کا سفر کرچکے تھے۔

یہ فیصلہ وائٹ ہاؤس کے ساتھ امریکہ کی جنوبی سرحد سے تارکین وطن کا دباؤ کم کرنے کے معاہدے کے بعد ہوا ہے۔

 
۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

کلائی کی گھڑی نے لگ بھگ 24 گھنٹے سمندر میں ب...

نیوزی لینڈ میں 23 گھنٹے سے زائد وقت سمندر کے ٹھنڈے پانی میں بہنے اور ایک شارک کا سامنا ہونے کے باوجود ایک شخص زندہ بچنے میں کامیاب رہا۔ درحقیقت اس کی کلائی پر بندھی گھڑی نے اسے بچانے میں کردار ادا کیا۔ یہ حیرت انگیز واقعہ نیوزی لینڈ کے قصبے Whangamat میں پیش آیا جہاں 61 سالہ ول فرانسن اکیلے مچھلیاں پکڑنے سمندر میں 2 جنوری کو روانہ ہوئے۔ مگر شکار کے دوران ان کی کشتی الٹ گئی اور وہ اس پر دوبارہ سوار ہونے میں ناکام رہے۔ وہ کشتی پانی میں دور چلی گئی اور جب ول فرانسن نے ایک قریبی جزیرے تک تیر کر جانے کی کوشش کی تو سمندر کا بہاو انہیں دور لے گیا۔ مقامی پولیس سے تعلق رکھنے والے سارجنٹ ول ہیملٹس نے بتایا کہ اس شخص کا بچنا ایک کرشمہ ہے۔ ول فرانسن نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پانی میں بہتے ہوئے انہیں لگ رہا تھا کہ وہ اب بچ نہیں سکتے۔ انہوں نے بتایا کہ 'مچھلی کو کشتی کی جانب کھینچتے ہوئے ڈوری میرے ہاتھ سے پھسل گئی جس کے نتیجے میں کشتی الٹ گئی اور مجھ سے دور چلی گئی'۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 'جب میں پانی میں تیر رہا تھا تو مجھے معلوم تھا کہ اس طرح کے حالات میں کسی بھی فرد کے بچنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے، مگر میں زندہ رہنے کی کوشش کرتا رہا'۔ سمندر میں تیرتے ہوئے وہ بہت زیادہ تھک گئے تھے مگر پھر بھی انہیں پانی میں سرد اور مشکل رات گزارنا پڑی، جبکہ ایک موقع پر ایک شارک نے قریب آکر انہیں سونگھا اور پھر دور چلی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ 'میں نے ہار مان لی تھی اور خود کو پانی کے سپرد کرکے اپنے سر کے اوپر سورج طلوع ہونے کا خوبصورت منظر دیکھنے لگا'۔ اس طرح لیٹنے نے ہی ان کی زندگی بچائی کیونکہ اگلے دن 3 ماہی گیروں نے پانی میں کسی چیز کو چمکتے دیکھا اور اس کے بارے میں جاننے کے لیے کشتی وہاں لے گئے۔ ماہی گیروں نے سمندر کے پانی میں ایک تھکے ہارے اور خوفزدہ شخص کو دریافت کیا اور انہیں معلوم ہوا کہ چمکتی ہوئی چیز ول فرانسن کی کلائی پر موجود گھڑی تھی۔ مقامی پولیس کے مطابق یہ ایک کرشمہ ہے کہ تمام تر مشکلات کے باوجود وہ شخص زندہ رہا، اگر وہ تینوں ماہی گیر نہ ہوتے تو وہ زندہ نہیں بچتا۔ ان تینوں ماہی گیروں نے بتایا کہ قسمت انہیں وہاں لے گئی ورنہ وہ تو اس جگہ سے 600 میٹر دور سے گزر جاتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

امارات میں رواں ماہ وقفے وقفے سے بارش کا سلس...

متحدہ عرب امارات میں رواں ماہ جنوری میں وقفے وقفے سے بارش برسنے کی محکمہ موسمیات کے قومی مرکز نے پیشگوئی کر دی ۔ عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای کے موسمیات کے قومی مرکز نے پیشگوئی کی کہ امارات میں رواں ماہ وقفے وقفے سے بارش برستی رہے گی جو درجہ حرارت میں کمی کا باعث بنے گی۔ قومی مرکز نے امکان ظاہر کیا ہے کہ بارش اور درجہ حرارت میں کمی اس سال ماضی کے مقابلے میں زیادہ رہے گی۔ دن کے وقت موسم معتدل اور رات کو سرد رہے گا اور اوسط درجہ حرارت 16سے 20ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ موسمیاتی مرکز کے مطابق ملک علاقہ بحیرہ احمر کے موسمی دبا میں بھی رہے گا نیز بادل چھائے رہیں گے جب کہ بعض اوقات شمال مغربی ہواں سے متاثر رہے گا جس سے علاقے میں گرد وغبار اور دھند میں اضافہ ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

مکیش امبانی لگ بھگ ایک سال بعد ایشیا کے امیر...

بھارت سے تعلق رکھنے والے مکیش امبانی لگ بھگ ایک سال بعد ایشیا کے امیر ترین شخص کے اعزاز سے محروم ہوگئے۔ مکیش امبانی کی جگہ بھارت کے ہی گوتم اڈانی ایک بار پھر ایشیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ خیال رہے کہ جنوری 2023 میں امریکی شارٹ سیلنگ کمپنی ہندن برگ نے ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ ڈانی گروپ دہائیوں سے اسٹاک مارکیٹ میں ہیرا پھیری اور اکانٹنگ فراڈ اسکیم میں ملوث ہے۔ رپورٹ میں گوتم اڈانی کے لیے کارپوریٹ تاریخ کے سب سے بڑے دھوکے باز کے الفاظ بھی استعمال کیے گئے تھے۔ اس رپورٹ کے بعد گوتم اڈانی کی دولت میں کمی آئی تھی اور وہ 2023 میں دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں کافی نیچے رہے تھے جبکہ مکیش امبانی نے ایشیا کے امیر ترین شخص بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ مگر گزشتہ دنوں بھارتی سپریم کورٹ نے حکم جاری کیا تھا کہ ہندن برگ کے الزامات پر نئی تحقیقات کی ضرورت نہیں۔ اس فیصلے کے بعد گوتم اڈانی کے اثاثوں میں اضافہ ہوا اور اب وہ ایک بار پھر ایشیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق 4 جنوری کو 7.7 ارب ڈالرز کے اضافے سے گوتم اڈانی کے اثاثوں کی مالیت 97.6 ارب ڈالرز ہوگئی، جس کے بعد انہوں نے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ کر ایشیا کے امیر ترین شخص بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ مکیش امبانی اس وقت 97 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔ امریکی شارٹ سیلنگ کمپنی کے الزامات کی تردید کے باوجود اڈانی گروپ کی مجموعی مالیت میں گزشتہ سال نمایاں کمی آئی تھی۔ بھارتی عدالت نے مقامی مارکیٹ ریگولیٹر کو اڈانی گروپ کے خلاف تحقیقات کرنے سے روک دیا تھا جس کے بعد 2024 کے ابتدائی 4 دن کے دوران گوتم اڈانی کی دولت میں 13.3 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا۔ خیال رہے کہ گوتم اڈانی نے 2023 کا آغاز 119 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص کی حیثیت سے کیا تھا اور پھر دولت میں مسلسل کمی کے بعد نیچے چلے گئے۔ اب ایک سال بعد وہ ایشیا کے امیر ترین جبکہ دنیا کے 12 ویں امیر ترین شخص بنے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

مودی حکومت کا بیٹی بچاو، بیٹی پڑھاو نعرہ کھو...

مودی حکومت کا بیٹی بچاو، بیٹی پڑھاو نعرہ کھوکلا نکلا، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے سوشل میڈیا سیل کے ارکان گینگ ریپ میں ملوث نکلے۔ رپورٹ کے مطابق یکم نومبر کو بی جے پی کے غنڈوں نے بنارس ہندو یونیورسٹی کی طالبہ کو بندوق کی نوک پر بے لباس کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ مندر کے عین سامنے ہونے والے واقعے کی ویڈیو بھی بنائی گئی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق مودی سرکار اور ان کے جیالوں کی جانب سے اس خبر کو دبا دیا گیا تاہم، 60 دن بعد ملزمان کی گرفتاریوں سے معلوم ہوا کہ غنڈے بی جے پی کی بنارس تکنیکی سیل کے خاص کارکن ہیں۔ حال ہی میں مودی کے ساتھ ان غنڈوں کی تصاویر بھی منظرعام پر آچکی ہیں ۔ بھارت میں اپوزیشن رہنما سوال اٹھا رہے ہیں کہ مودی سرکار آخر کب تک اپنے ہی کارندوں کی غیر انسانی حرکتوں پر خاموش رہے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

انڈونیشیا، دوٹرینوں میں تصادم سے 3 افراد ہلا...

انڈونیشیا میں 2 ٹرینوں کے درمیان پیش آنے والے حادثے میں تین افراد ہلاک جبکہ 28 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں پیش آیا جہاں 2 مسافر ٹرینوں کے درمیان تصادم ہوا۔ انتظامیہ نے بتایا کہ مشرقی صوبے جاوا کے دارالحکومت سورابایا سے بانڈونگ جانے والی ایک ٹرین نے دوسری ٹرین کو سٹیشن پر ٹکر ماردی جس سے بوگیوں کو شدید نقصان پہنچا جب کہ کچھ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تصادم کے نتیجے میں ہلاک ہونیوالوں میں ٹرین کا ڈرائیور، اسسٹنٹ اور سٹیوارڈ شامل ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں سمیت ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں سمیت زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت ٹرین میں 478 مسافر سوار تھے، حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک ہزار عمرہ زائر...

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ایک ہزار عمرہ زائرین کی میزبانی کی منظوری دے دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ عمرہ زائرین خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کے مہمان ہوں گے اور انہیں وزارت اسلامی مور، دعوت و ارشاد کے تحت مدعو کیا جائے گا۔ میڈیا نے اس حوالے سے بتایاکہ مہمانوں میں وہ شخصیات شامل ہوں گی جنہوں نے اسلام اور مسلمانوں کی نمایاں خدمت کے علاوہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کام کیے ہوں گے۔ دوسری جانب سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے متعدد فرامین جاری کرکے کئی شاہی شخصیات اور دیگر حکام کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز کو مدینہ منورہ کا گورنر بدرجہ وزیر مقرر کیا ہے جبکہ شہزادہ فیصل بن سلمان کو نجی مشیر بدرجہ وزیر تعینات کردیا ہے۔ شہزادہ سعود بن بندر بن عبدالعزیز کو مشرقی ریجن کا نائب گورنر بنادیا گیا ہے جبکہ شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز کو مکہ مکرمہ کا نیا نائب گورنر مقرر کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

شمالی کوریا نے یون پیونگ کی طرف 200 سے زائد...

شمالی کوریا نے مغربی ساحل سے جنوبی جزیرے یون پیونگ کی طرف 200 سے زیادہ آرٹلری شیلز فائر کردیئے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کورین فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے جنوبی جزیرے یون پیونگ کی طرف 200 سے زیادہ آرٹلری شیلز فائر کیے ہیں جن کے بعد شہریوں کو انخلا کا انتباہ جاری کر دیا گیا ہے۔ جنوبی کوریا نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیز عمل بھی قرار دیا ہے۔ جمعہ کے روز داغے گئے گولے جنوبی کوریا کے علاقے میں داخل نہیں ہوسکے اور دونوں ممالک کے درمیان بفر زون میں گرے۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا کہ اس واقعے سے ہمارے لوگوں یا فوج کو کوئی نقصان نہیں پہنچا لیکن یہ عمل جزیرہ نما کوریا میں امن کو خطرہ اور کشیدگی کو بڑھاتا ہے۔ تازہ ترین واقعہ شمالی کوریا کی جانب سے جنوبی کوریا کے ساتھ فوجی معاہدے کو مکمل طور پر معطل کرنے کے چند ماہ بعد سامنے آیا ہے، معاہدے کا مقصد تعلقات کو بہتر بنانا تھا۔ منگل کو پیانگ یانگ کی جانب سے ایک جاسوس سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیجنے کے دعوے کے بعد یہ معاہدہ خراب ہونا شروع ہوا اور اس کی وجہ سے جنوبی کوریا نے معاہدے کو جزوی طور پر معطل کرتے ہوئے کہا کہ وہ سرحد کے ساتھ نگرانی کی پروازیں دوبارہ شروع کرے گا۔ پیانگ یانگ نے کہا کہ وہ زمین، سمندر اور فضائی سمیت تمام شعبوں میں فوجی تصادم کو روکنے کے لیے اٹھائے گئے تمام اقدامات کو واپس لے لے گا اور سرحدی علاقے میں زیادہ طاقتور مسلح افواج اور نئی قسم کے ملٹری ہارڈویئر تعینات کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

کراچی،کاغذات نامزدگی پر پی ٹی آئی امیدواروں...

الیکشن ٹریبونل نے کاغذات نامزدگی کے حوالے سے عالمگیر خان کی اپیل مسترد کرتے ہوئے آر او کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ حلقہ این اے 236 سے پی ٹی آئی کے امیدوار اور سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان اور حلقہ این اے 230 اور حلقہ این اے 231 پر امیدوار مسرور سیال کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلوں کی سماعت الیکشن ٹریبونل میں ہوئی، جسے ٹریبونل نے مسترد کردیا۔ الیکشن ٹریبونل نے عالمگیر خان کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا۔ ریٹرننگ افسر نے عالمگیر خان کے کاغذات نامزدگی ٹیکس نادہندہ ہونے کی بنیاد پر مسترد کیے تھے۔اسی طرح الیکشن ٹریبونل نے حلقہ این اے 230 اور این اے 231 پر امیدوار مسرور سیال کی اپیلیں بھی مسترد کرتے ہوئے ریٹرننگ افسران کا فیصلہ برقرار رکھا۔ ریٹرننگ افسر نے ایف بی آر نادہندہ ہونے کی بنیاد پر مسرور سیال کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

میڈیا کو سب سے زیادہ آزادی ہمارے دور میں ملی...

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میڈیا کو سب سے زیادہ آزادی ہمارے دور میں ملی، کس پارٹی سے الیکشن لڑنا ہے اس کا ابھی فیصلہ کروں گا، میڈیا سے گفتگو کرنے میں مسئلہ ہوتا ہے، لیکن گفتگو ضرور کریں گے۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے مزید کہا کہ میڈیا کو سب سے زیادہ آزادی ہمارے دور میں ملی، سوال کرتاہوں کہ کیا اب میڈیا آزاد ہے؟ فواد چوہدری نے بتایا کہ جب میں پاکستان ٹیلی ویژن گیا تھا تو ادارہ 4.5 ارب روپے کے نقصان میں چل رہا تھا، میں نے 3.5 ارب روپے کے منافع پر پی ٹی وی کو چھوڑا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

تعمیراتی منصوبوں میں خورد برد کیس،فواد چوہدر...

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جہلم کے تعمیراتی منصوبوں میں خورد برد کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سنایا، وفاقی تحقیقاتی ادارے (نیب)کے پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ فوادچوہدری کے کیس کے حوالے سے بینکنگ ریکارڈ برآمد کرنا ہے۔ عدالت نے فوادچوہدری کی جانب سے خاندان والوں سے ملاقات کرنے کی استدعا بھی منظور کرلی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

نگران وزیراعظم سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے...

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ا قوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کو اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے موقف کی موثر نمائندگی پر سراہا تے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر ملک کی معاشی فلاح و بہبود کے لیے مواقع کی نشاندہی کرنا پاکستان کے تمام سفارتی نمائندوں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ جمعہ کو نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کی ملاقات ہوئی ہے۔ نگران وزیراعظم نے منیر اکرم کو اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے موقف کی موثر نمائندگی پر سراہا، وزیراعظم نے منیر اکرم کو اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کو تواتر سے اجاگر کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ عالمی سطح پر ملک کی معاشی فلاح و بہبود کے لیے مواقع کی نشاندہی کرنا پاکستان کے تمام سفارتی نمائندوں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ منیر اکرم نے وزیراعظم کو اپنے مشن کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور وزیراعظم سے خارجہ پالیسی کے ضمن میں ہدایات لیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

پاکستان بہادر کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی،...

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان بہادر کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی، اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔جمعہ کونگران وزیر اعظم نے یوم حق خود ارادیت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج دنیا بھر کے کشمیری اقوام متحدہ کے کمیشن برائے ہندوستان اور پاکستان (یو این سی آئی پی)کی طرف سے منظور کی گئی قرارداد کی 75 ویں سالگرہ منا رہے ہیں ، جس کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازع کا فیصلہ جمہوری طریقے سے آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن کشمیریوں کے اس ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کا اعادہ ہے جو بین الاقوامی قانون کے عین مطابق ہے اور بین الاقوامی انسانی حقوق نے بھی اس کی تائید کی ہے ، یہ افسوسناک امر ہے کہ ساڑھے سات دہائیوں سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) کے مظلوم عوام اس بنیادی حق کا استعمال نہیں کر سکے۔ بھارت جموں و کشمیر کے عوام پر ظلم و ستم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، 5 اگست 2019 سے، بھارت ایک سازشی عمل میں مصروف ہے ، جس کا مقصد IIOJK کی آبادی کے ڈھانچے اور سیاسی منظر نامے کو تبدیل کر کے کشمیریوں کو ان کی اپنی سرزمین میں ایک بے اختیار کمیونٹی میں تبدیل کرنا ہے۔ جموں و کشمیر کی حیثیت سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت سے انکار کی جانب ایک اور قدم ہے، اس طرح کی قانون سازی اور انجینئرڈ عدالتی فیصلوں کے ذریعے کشمیریوں کی حقیقی امنگوں کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے )ہر سال "عوام کے حق خود ارادیت کی عالمگیر احساس" پر ایک قرارداد منظور کرتی ہے جس کا مقصد جبری قبضے میں رہنے والے لوگوں کی حالت زار اور حقوق کی طرف بین الاقوامی توجہ مبذول کرانا ہے۔ بین الاقوامی برادری، خاص طور پر اقوام متحدہ، اس بات کو یقینی بنانے کی ذمہ داری اٹھاتی ہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر کے لوگ اپنے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کا استعمال کریں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بہادر کشمیری عوام کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے ناقابل تنسیخ حق سمیت ان کے حقوق کی منصفانہ جدوجہد میں ان کی مکمل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

بلوچستان، کئی شہروں میں برفباری، رات بھر بار...

بلوچستان کے کئی شہروں میں موسم سرما کی شدت بڑھ گئی ، برف باری شروع ہو چکی ہے۔گزشتہ رات بھر بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔ شمالی بلوچستان کے مختلف اضلاع کان مہترزئی خانوزئی سمیت زیارت و قلات میں برفباری جاری ہے جب کہ کوئٹہ میں بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ دکی میں بارش اور سنجاوی چوتیر سمیت قلات میں برفباری موسم مزید سرد ہو گیا۔ صحبت پور سوئی میں بھی بارش سے موسم کی شدت بڑھ گئی۔ ادھر وادی زیارت و گردنواح میں برفباری سے پہاڑوں اور عمارتوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ شہر میں 6 انچ جب کہ پہاڑوں پر 8 انچ کے قریب برف پڑ چکی ہے۔ برفباری کا سلسلہ رات گئے شروع ہوا جو صبح سویرے تک جاری رہا۔ برفباری کے باعث زیارت شہر کے پہاڑ دلکش فطری مناظر پیش کررہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری کی وجہ سے سردی کی شدت میں بھی کافی اضافہ ہوگیاہے۔ آج کم سے کم درجہ حرات منفی 2 ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا ڈیرہ مراد جمالی شہر و مضافات میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی۔ نصیرآباد میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ بارش شروع ہوتے ہی بجلی اور گیس غائب ہو گئی، جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ادھر کوئٹہ میں بھی رات گئے بارش کے بعد سے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی۔ مانجھی پور شہر اور گردونواح میں بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

شہید بھٹو کے منشور'روٹی، کپڑا اورمکان' پر عم...

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی پی شہید بھٹو کے منشور 'روٹی، کپڑا اور مکان' پر عمل کرے گی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کو ان کے یوم ولادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ سابق وزیراعظم ذوالقفار علی بھٹو کے یوم ولادت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ قائدعوام صرف ایک فرد یا کسی ایک جماعت کے لیڈرنہیں، شہید بھٹو کا ہر قدم سیاسی دوراندیشی اور پاکستان سے وابستگی کا مظہر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم قائدِعوام کیمنشور پر عمل کر کیمہنگائی، بیروزگاری اورغربت پر قابو پائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

نیب نے سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے خلاف نئی...

قومی احتساب بیورو (نیب)نے سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے خلاف نئی انکوائری شروع کردی۔ نیب نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کیخلاف نئی انکوائری شروع کردی ہے اور اس حوالے سے نیب نے الیکشن کمیشن کو خط بھی لکھا ہے۔ مراد سعید مفرور اور کئی مقدمات میں مطلوب ہیں۔ واضح رہے کہ عام انتخابات کے لیے مراد سعید نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جسے مسترد کردیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

سانحہ 9 مئی کی نئی تہلکہ خیز ویڈیو منظر عام...

سانحہ 9 مئی میں مخصوص سیاسی جماعت کے شر پسندوں کے ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آگئے۔ ویڈیو میں مکمل تیاری کے ساتھ شرپسند مخصوص جماعت کا پرچم اٹھائے تخریب کاری میں مصروف نظر آتے ہیں، باغیانہ نعروں کے ساتھ شرپسندوں کو سرکاری املاک کو آگ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مخصوص جماعت کے شر پسند کارروائی پر اظہار مسرت اور کامیابی کے اشارے بھی کرتے نظر آ رہے ہیں، جناح ہاس میں توڑ پھوڑ اور آگ لگاتے ہوئے ویڈیو بناتے یہ شر پسند واضح دیکھے جا سکتے ہیں۔ لوٹ مار اور تخریب کاری کے یہ خوفناک مناظر مخصوص جماعت کی طرف سے ریاست کو نقصان پہنچانے کے واضح ثبوت ہیں کیا اس میں کوئی شک باقی ہے کہ سانحہ نو مئی مخصوص جماعت کی طرف سے مکمل تیاری کے ساتھ کیا گیا تھا؟

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

اسلام آباد ہائی کورٹ کا بلوچ مظاہرین کو ہراس...

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو بلوچ مظاہرین کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ بلوچ مظاہرین کی پولیس کی جانب سے مسلسل ہراساں کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست کی سماعت کی۔ جسٹس محسن اخترکیانی نے اسلام آباد پولیس انتظامیہ کو بلوچ مظاہریں کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نامعلوم افراد کی وجہ سے یہ بھائیوں بیٹوں کو یہاں ڈھونڈ رہے ہیں۔ جن کے بھائی باپ بیٹے گمشدہ ہیں وہ وہی جانتے ہیں ان پر کیا گزر رہی ہے۔وفاقی حکومت کو بھی سمجھ نہیں آتی ہم معاملات کہاں لیکر جا رہے ہیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے شاہراہ دستور ڈی چوک یہاں تو زندگی گزر گئی لوگ احتجاج کرتے ہیں۔ قانون ہوتا تو یہ بلوچستان سے یہاں آتے۔ عورتوں اور بچوں کو کچھ ہوا تو انتظامیہ اور پولیس ذمہ دار ہوگی۔ مظاہرین کو تحفظ دینا بھی پولیس کی ذمہ داری ہے۔ نمائندہ آئی جی اسلام آباد نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ یہ کوئی چیز لے کر آئے ہیں تو ہمیں دکھائیں۔ ان کا آپس میں کوئی جھگڑا ہو گا تو کوئی نامعلوم افراد لے گئے۔ درخواست گزار کے وکیل عطا اللہ کنڈی نے کہا کہ یہ کہنا شروع کر دیتے ہیں اس چیز کی اجازت نہیں این او سی لیکر آئیں۔ ہم فوکل پرسن رکھنے کے لیے تیار ہیں لیکن یہ تنگ کر رہے ہوتے ہیں۔ یہ دیگ میں بھی ہاتھ ڈال کر چاول بھی چیک کرتے ہیں قانون بھی کچھ ہے۔ سیکورٹی کے لیے واک تھرو گیٹ بھی یہ لگا سکتے ہیں۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ میرے والد 15 سال سے لاپتہ ہیں۔ ایس ایچ او کا رویہ بڑا عجیب ہے۔ ہم اسلام آباد آئے ہیں اور ہمارے ساتھ یہ رویہ ہے۔ ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن اور ایس ایس پی آپریشنز عدالت میں پیش ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ ساونڈ سسٹم 24 گھنٹے تو استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ دوسرے شہریوں کے بھی حقوق ہوتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

لوگ کہتے ہیں وزیراعظم کے بجائے بڑے صوبے کے و...

سینیٹ میں قائد ایوان اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ لوگ کہتے ہیں وزیراعظم کے بجائے بڑے صوبے کے وزیراعلی بن جائیں۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ صوبے مل کر وفاق کے ساتھ طے کریں اور تعلیم اور صحت کے شعبے میں حوصلہ افزا رقم خرچ کریں۔ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ آج کل زیادہ تر لوگ کہتے ہیں کہ وزیراعظم بننے کے بجائے بڑے صوبے کے وزیراعلی بن جائیں۔ صوبوں کے پاس وسائل موجود ہیں،صحت اور تعلیم کے شعبے پر کم توجہ دی گئی۔پی ٹی آئی کے سینیٹر دلاور نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کوئی آسمانی صحیفہ نہیں۔ اس کی وجہ سے صوبوں میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے سرٹیفیکیٹ کی طرف حکومت توجہ دے۔ سینیٹر بیرسٹر علی ظفرکا کہنا تھا کہ ایسی کمیٹی تشکیل دی جائے جو وفاق اور صوبوں کے درمیان کوارڈینیشن موثر بنائے۔ چیئرمین سینیٹ نے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دے دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

پیپلز پارٹی کے امیدوار مرزا اختیار بیگ کو ال...

پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار مرزا اختیار بیگ کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 241 سے الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت دے دی گئی۔ الیکشن ٹربیونل میں اس حوالے سے ہونے والی سماعت کے دوران جسٹس عدنان الکریم میمن نے کہا کہ اگر دہری شہریت ختم ہوچکی ہے تو بیان حلفی جمع کرائیں۔ عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ اگر بیان حلفی غلط ثابت ہوا تو الیکشن جیتنے کے بعد کامیابی منسوخ ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری کو شیڈول ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

عمران خان اور مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کی...

حلقہ این اے 122 سے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے، ایپلٹ ٹربیونل کے جج رسال حسن سید (آج) ہفتہ کو اپیل پر سماعت کریں گے۔ ادھر حلقہ این اے 119 سے مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پر بھی سماعت (آج)ہفتہ کو ہو گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور ،حماد اظہ...

اپیلٹ ٹربیونل نے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور اور حماد اظہر کے مسترد کرنے کیخلاف درخواست پر آر اوز سے جواب طلب کر لیا۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 132 سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ اپیلٹ ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ اس حوالے سے اپیل میں موقف اپنایا گیا تھا کہ صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم شہباز شریف آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف بھی دائر اپیل پر سماعت ہوئی، الیکشن ٹربیونل نے آر او کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ اپیل میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسر نے قانون کے منافی کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

ایبٹ آباد،نواز شریف کے کاغذات پر اعتراض، سما...

ایبٹ آباد میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کے معاملے پر الیکشن ٹربیونل نے سماعت 8 جنوری تک ملتوی کر دی۔ دوران سماعت نواز شریف کی طرف سے بیرسٹر جہانگیر جدون ٹربیونل میں پیش ہوئے۔ الیکشن ٹربیونل نے کہا کہ ممبران پارلیمنٹ کی اہلیت کا کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے۔ واضح رہے کہ نواز شریف کے کاغذات نامزدگی این اے 15 مانسہرہ سے اعظم خان سواتی نے چیلنج کیے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں