• Columbus, United States
  • |
  • ١٨ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | کھیل

عدالتی، انتظامی وعوامی تحفظ کے ادارے قومی تج...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے عدالتی، انتظامی اور عوامی تحفظ کے اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ پارٹی کی کامل قیادت کی بالادستی کی پیروی کرتے ہوئے قومی تجدیدِ نو کا تحفظ یقینی بنائیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے عدالتی، انتظامی اور عوامی سلامتی کے بارے میں اہم ہدایات دیتے ہوئے اس سے وابستہ افراد پر زور دیا ہے کہ وہ وفاداری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں اور اچھی کارکردگی دکھائیں۔

چینی صدرشی نے قومی سلامتی کے تحفظ، سیاسی بصیرت بہتر بنانے، سلامتی کے بڑے خطرات کی روک تھام اور حل کی کوششوں پر زور دیا۔ انہوں نے سماجی استحکام برقرار رکھنے اور عوام کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ پر بھی زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سماجی شفافیت، انصاف کا تحفظ ،اس کا فروغ اور ملک میں قانون کی حکمرانی کے تحفظ سمیت سوشلسٹ مارکیٹ اقتصادی نظم و نسق کو قانون کے مطابق برقرار رکھنا چاہیئے اور قانون پر مبنی کاروباری ماحول مہیا کیا جانا چاہیئے۔

چینی صدر شی نے عدالتی، انتظامی اور عوامی سلامتی اداروں میں پارٹی کی سیاسی موجودگی مستحکم بنانے پر بھی زور دیا۔

چینی صدر کی یہ اہم ہدایت عدالتی، انتظامی اور عوامی سلامتی امور کےبارے میں ہفتے اور اتوار کو بیجنگ میں منعقدہ مرکزی کانفرنس میں دیں گئیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی اور قانونی امور کمیشن کے سیکرٹری چھن وین چھنگ نے چینی صدر شی کی ہدایت سے آگاہ کیا اور تقریر کی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیکریٹریٹ کے رکن اور وزیرعوامی سلامتی وانگ شیاؤ ہونگ نے کانفرنس کی صدارت اور اختتامی تقریر کی۔

اعلیٰ عوامی عدالت کے صدر ژانگ جون اور اعلیٰ عوامی استغاثہ کے پروکیوریٹر جنرل ینگ یونگ نے کانفرنس میں شرکت کی۔

 
۱۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

انگولا میں چین کے عطیہ کردہ پیشہ ورانہ تربیت...

لوانڈا (شِںہوا) انگولا کے صدر جواؤ لورینکو نے وسطی صوبے ہوام بو کے شہر ہوام بو میں چینی حکومت کے عطیہ کردہ پیشہ ورانہ تربیتی مرکز کا افتتاح کردیا۔

تقریب سے خطاب میں پبلک ایڈمنسٹریشن، لیبر اینڈ سوشل سیکیورٹی کی وزیر ٹریسا ڈیاس نے ملک میں صلاحیتوں کے فروغ میں تعاون پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انٹیگریٹڈ سینٹر فار ٹیکنالوجیکل ٹریننگ (سی آئی این ایف او ٹی ای سی) ہوام بو کے افتتاح سے تربیتی معیار بہتر بنانے اور انگولا میں جدید ٹیکنالوجی کی مہارت میں بڑا فرق ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

انگولا میں چینی سفارت خانے کی ناظم الامور چھن فینگ نے کہا کہ چینی حکومت نے ہمیشہ افریقہ میں کام کی صلاحیت بڑھانے میں تعاون کیا ہے۔ گزشتہ برس چین نے افریقی جدیدیت میں مدد کے لیے 3 اقدامات تجویز کئے تھے جن میں صلاحتیوں کے فروع میں چین ۔ افریقہ تعاون منصوبہ بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے انگولا کے نوجوانوں کو اپنے خوابوں پورے کرنے میں مدد ملے گی اور انگولا کی خود مختار اور پائیدار ترقی کو باصلاحیت نوجوانوں کا تعاون حاصل ہوگا۔

انگولاکے صوبے ہوام بو کے شہر ہوام بو میں انگولا کے صدر جواؤ لورینکو (دوسرے بائیں ، سامنے) چینی حکومت کے عطیہ کردہ پیشہ ورانہ تربیتی مرکز کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

ژونگ ڈینگ انٹرنیشنل انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ کے تعمیر کردہ اس منصوبہ کا ڈیزائن چائنہ ایوی ایشن پلاننگ اینڈ ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ (گروپ) کمپنی لمیٹڈ نے تیار کیا ہے۔ اس کا مجموعی رقبہ 20 ہزار مربع میٹر سے زائد ہے۔

اس میں روبوٹکس، مشینی ، کمپیوٹر سائنس، پیمائش اور آٹوموٹومرمت کی 30 لیبارٹریاں اور 6 ورکشاپس ہیں۔

منصوبے کی تعمیر 24 جون 2021 کو شروع ہوئی تھی اور یہ 31 اکتوبر 2023 کومکمل کیا گیا۔ انگولا اور چین نے جمعرات کو اس منصوبے کی حوالگی کی دستاویز پر دستخط کئے تھے۔

 
۱۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

انگولا میں چین کے عطیہ کردہ پیشہ ورانہ تربیت...

لوانڈا (شِںہوا) انگولا کے صدر جواؤ لورینکو نے وسطی صوبے ہوام بو کے شہر ہوام بو میں چینی حکومت کے عطیہ کردہ پیشہ ورانہ تربیتی مرکز کا افتتاح کردیا۔

تقریب سے خطاب میں پبلک ایڈمنسٹریشن، لیبر اینڈ سوشل سیکیورٹی کی وزیر ٹریسا ڈیاس نے ملک میں صلاحیتوں کے فروغ میں تعاون پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انٹیگریٹڈ سینٹر فار ٹیکنالوجیکل ٹریننگ (سی آئی این ایف او ٹی ای سی) ہوام بو کے افتتاح سے تربیتی معیار بہتر بنانے اور انگولا میں جدید ٹیکنالوجی کی مہارت میں بڑا فرق ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

انگولا میں چینی سفارت خانے کی ناظم الامور چھن فینگ نے کہا کہ چینی حکومت نے ہمیشہ افریقہ میں کام کی صلاحیت بڑھانے میں تعاون کیا ہے۔ گزشتہ برس چین نے افریقی جدیدیت میں مدد کے لیے 3 اقدامات تجویز کئے تھے جن میں صلاحتیوں کے فروع میں چین ۔ افریقہ تعاون منصوبہ بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے انگولا کے نوجوانوں کو اپنے خوابوں پورے کرنے میں مدد ملے گی اور انگولا کی خود مختار اور پائیدار ترقی کو باصلاحیت نوجوانوں کا تعاون حاصل ہوگا۔

انگولاکے صوبے ہوام بو کے شہر ہوام بو میں انگولا کے صدر جواؤ لورینکو (دوسرے بائیں ، سامنے) چینی حکومت کے عطیہ کردہ پیشہ ورانہ تربیتی مرکز کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

ژونگ ڈینگ انٹرنیشنل انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ کے تعمیر کردہ اس منصوبہ کا ڈیزائن چائنہ ایوی ایشن پلاننگ اینڈ ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ (گروپ) کمپنی لمیٹڈ نے تیار کیا ہے۔ اس کا مجموعی رقبہ 20 ہزار مربع میٹر سے زائد ہے۔

اس میں روبوٹکس، مشینی ، کمپیوٹر سائنس، پیمائش اور آٹوموٹومرمت کی 30 لیبارٹریاں اور 6 ورکشاپس ہیں۔

منصوبے کی تعمیر 24 جون 2021 کو شروع ہوئی تھی اور یہ 31 اکتوبر 2023 کومکمل کیا گیا۔ انگولا اور چین نے جمعرات کو اس منصوبے کی حوالگی کی دستاویز پر دستخط کئے تھے۔

 
۱۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

ایس ایف ایئرلائنز نے چین۔ پاکستان بین الاقو...

ووہان (شِنہوا) ایس ایف ایئرلائنز نے چین کے وسطی صوبے ہوبے کے ای ژو ہواہو ہوائی اڈے سے پاکستانی شہر لاہور کے لئے ایک نیا فضائی مال بردار روٹ شروع کردیا ہے۔ یہ چین کی سب زیادہ مال بردار طیارے رکھنے والی فضائی کمپنی ہے۔

ایس ایف ایئرلائنز نے کہا ہے کہ ای ژو-لاہور مال بردار روٹ ایس ایف ائرلائنز کا رواں سال شروع کردہ پہلا بین الاقوامی فضائی مال بردار روٹ ہے جو ای ژو ہوا ہو ہوائی اڈے سے شروع کیا گیا ہے۔ یہ ہوائی اڈاہ چین کا پہلا مال بردار ہوائی اڈہ ہے۔

شیڈول کے مطابق ای ژو اور لاہور کے درمیان ہفتے میں 3 دو طرفہ مال بردار پروازیں چلائی جائیں گی۔

فضائی کمپنی کے مطابق نئے روٹ ہفتے میں مجموعی طور پر 300 ٹن سامان کی فضائی نقل و حمل کی گنجائش ہوگی جس سے مؤثراور مستحکم فضائی نقل و حمل کے ذریعےچین اور پاکستان کے درمیان لاجسٹکس برقرار رہیں گی۔

ای ژو ہوا ہو ہوائی اڈا نےجولائی 2022 میں کام شروع کیا تھا ۔ یہ ایک مال بردار ہوائی اڈا ہے جس میں وسیع پیمانے پر مال بردار اور کچھ مسافروں کی آمدورفت کی سہولیات موجود ہیں ۔ اس ہوائی اڈے سے پہلا بین الاقوامی روٹ اپریل 2023 میں شروع ہوا تھا۔

ایس ایف ائرلائنز چین کے معروف کوریئر ادارے ایس ایف ایکسپریس کی ہوابازی شاخ ہے اور یہ اب تک ای ژو سے عالمی مقامات کے لیے مجموعی طور پر 11 بین الاقوامی مال بردار روٹس شروع کرچکی ہے۔

 
۱۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

کمبوڈیا ۔ چین عوامی تبادلہ سال 2024 کا باضاب...

سیم ریپ (شِنہوا) کمبوڈیا اور چین کے عوام میں دوستی کی جڑیں مزید گہری کرنے کے لئے کمبوڈیا-چین عوامی تبادلہ سال 2024 کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے۔

اس موقع پر ایک افتتاحی تقریب ہوئی جس کا انعقاد یونیسکو کی فہرست میں شامل انگ کور آثار قدیمہ میں ٹیرس آف ایلیفنٹ پر کیا گیا تھا ۔ ڈھائی گھنٹے تک جاری رہنے والی یہ تقریب سرکاری ٹی وی سے براہ راست نشر کی گئی۔ افتتاحی تقریب میں تقاریر، کمبوڈیا۔ چین تعلقات پر ایک ویڈیو کلپ اور فن کا مظاہرہ پیش کیا گیا۔

کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن مانیٹ نے کمبوڈیا۔ چین عوامی تبادلہ سال 2024 کے موقع پر مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ دونوں ممالک اور عوام کے درمیان تعلقات کا آغاز ہوچکا ہے اور اس کی جڑیں کم از کم دو ہزار برس طویل تاریخ میں پیوست ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے 19 جولائی 1958 کو کمبوڈیا کے بادشاہ فادر نوردوم سیہانوک اور گزشتہ نسل کے چینی رہنماؤں کی قیادت میں سفارتی تعلقات قائم کئے تھے اور یہ تعلقات 2010 میں تعاون کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری تک بڑھ گئے تھے اور اب یہ "ڈائمنڈ ہیکساگون تعاون" میں تبدیل ہوچکے ہیں۔

وزیراعظم ہون مانیٹ نے امید ظاہر کی کہ کمبوڈیا- چین عوامی تبادلہ سال 2024 کمبوڈیا میں مزید چینی سیاحوں اور سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کا ایک نیا بہترین موقع فراہم کرے گا اور دونوں ممالک اور عوام کے درمیان یکجہتی، دوستی اور ڈائمنڈ تعاون کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اس سے دونوں ممالک کے نوجوانوں اور اگلی نسل کے رہنماؤں کے درمیان سیاحت اور تبادلوں کے فروغ میں بھی مدد ملے گی تاکہ مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمبوڈیا- چین معاشرہ قائم کیا جاسکے۔

 
۱۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

کمبوڈیا ۔ چین عوامی تبادلہ سال 2024 کا باضاب...

سیم ریپ (شِنہوا) کمبوڈیا اور چین کے عوام میں دوستی کی جڑیں مزید گہری کرنے کے لئے کمبوڈیا-چین عوامی تبادلہ سال 2024 کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے۔

اس موقع پر ایک افتتاحی تقریب ہوئی جس کا انعقاد یونیسکو کی فہرست میں شامل انگ کور آثار قدیمہ میں ٹیرس آف ایلیفنٹ پر کیا گیا تھا ۔ ڈھائی گھنٹے تک جاری رہنے والی یہ تقریب سرکاری ٹی وی سے براہ راست نشر کی گئی۔ افتتاحی تقریب میں تقاریر، کمبوڈیا۔ چین تعلقات پر ایک ویڈیو کلپ اور فن کا مظاہرہ پیش کیا گیا۔

کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن مانیٹ نے کمبوڈیا۔ چین عوامی تبادلہ سال 2024 کے موقع پر مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ دونوں ممالک اور عوام کے درمیان تعلقات کا آغاز ہوچکا ہے اور اس کی جڑیں کم از کم دو ہزار برس طویل تاریخ میں پیوست ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے 19 جولائی 1958 کو کمبوڈیا کے بادشاہ فادر نوردوم سیہانوک اور گزشتہ نسل کے چینی رہنماؤں کی قیادت میں سفارتی تعلقات قائم کئے تھے اور یہ تعلقات 2010 میں تعاون کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری تک بڑھ گئے تھے اور اب یہ "ڈائمنڈ ہیکساگون تعاون" میں تبدیل ہوچکے ہیں۔

وزیراعظم ہون مانیٹ نے امید ظاہر کی کہ کمبوڈیا- چین عوامی تبادلہ سال 2024 کمبوڈیا میں مزید چینی سیاحوں اور سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کا ایک نیا بہترین موقع فراہم کرے گا اور دونوں ممالک اور عوام کے درمیان یکجہتی، دوستی اور ڈائمنڈ تعاون کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اس سے دونوں ممالک کے نوجوانوں اور اگلی نسل کے رہنماؤں کے درمیان سیاحت اور تبادلوں کے فروغ میں بھی مدد ملے گی تاکہ مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمبوڈیا- چین معاشرہ قائم کیا جاسکے۔

 
۱۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

مشترکہ مستقبل پرمبنی چین ۔ کمبوڈیا معاشرے کا...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے چین ۔ کمبوڈیا عوامی تبادلہ سال کے آغاز پر مبارک باد کا خط بھیجا ہے۔

چینی وزیراعظم نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ چین اور کمبوڈیا دونوں شاندار ثقافتوں کے ساتھ قدیم تہذیبوں کے حامل ہیں اور دونوں عوام کے درمیان دوستی کی ایک طویل تاریخ موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ منگ عہد کے چینی مہم جو ژینگ ہی نے سمندری مہم کے دوران کمبوڈیا میں رکے تھے۔ بایون مندر کی باقیات پر نقش و نگار ایک ہزار برس قبل دونوں ممالک کے عوام میں رابطے کے عکاس اور چین۔ کمبوڈیا دوستانہ تبادلوں کی تاریخ واضح کرتے ہیں۔

وزیراعظم لی چھیانگ نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ اور کمبوڈیا کی قیادت کی اسٹریٹجک رہنمائی میں مشترکہ مستقبل پرمبنی چین ۔ کمبوڈیا معاشرے کا قیام ایک نئے دور میں داخل ہوچکا ہے جس میں اعلیٰ معیار، سطح اور اعلیٰ اقدار کے ساتھ سیاسی باہمی اعتماد گہرا کرنا ،عملی تعاون اور ثقافتی تبادلے تیز کرنا شامل ہے جس سے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد ملے۔

کمبوڈیا کے وزیراعظم ہن مانیٹ نے بھی چین۔ کمبوڈیا عوامی تبادلہ سال کے آغاز پر مبارک باد کا خط بھیجا ہے۔

 
۱۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ کا مارچ تک...

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ رہنماؤں نے قلیل مدتی اخراجات کے معاہدے پر اتفاق کرلیا ہے جس کے تحت حکومتی فنڈنگ میں مارچ تک توسیع کردی جائے گی۔

امریکی نشریاتی ادارے این بی سی کی رپورٹ کے مطابق کانگریس نے نومبر 2023 میں اسٹاپ گیپ اخراجات بل منظور کیا تھا جس میں موجودہ سطح پر کچھ وفاقی اداروں اور پروگرامز کے لئے فنڈنگ کو 19 جنوری تک اور دیگر کو 2 فروری تک توسیع دی گئی تھی۔

نئے معاہدے کے تحت حکومتی فنڈنگ کی آخری تاریخ بالترتیب یکم مارچ اور 8 مارچ تک بڑھا دی گئی ہے جس سے قانون سازوں کو طویل مدتی اخراجات بل تیار کرنے کے لیے مزید وقت مل جائے گا۔

یہ تازہ ترین پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چند روز قبل ہی ایوان نمائندگان کے کئی سخت دائیں بازو کے ریپبلیکن ارکان نے ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جان سن سے ملاقات کی تھی اور ان پر دباؤ ڈالا تھا کہ وہ سینیٹ کے اکثریتی رہنما چک شومر کے ساتھ اخراجات کا طے شدہ معاہدے ختم کردیں۔

یہ معاہدہ اس وقت کے ایوان نمائندگان کے اسپیکر کیون میک کارتھی اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان گزشتہ برس طے شدہ قرض کی حد معاہدے کے عین مطابق ہے اس میں مالی سال 2024 کے لیے 15.9 کھرب ڈالر کا معاہدہ بھی شامل ہے۔

قدامت پسندوں نے اس معاہدے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے اخراجات میں خاطر خواہ کمی نہیں ہوگی۔

 
۱۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کو تائیوانی عوام کی...

بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ کے ترجمان نے تائیوان قیادت اور مقننہ کے انتخابات کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نتائج ظاہر کرتے ہیں ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی جزیرے پر بڑے پیمانے پر عوامی تائید حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

چین کی ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے ترجمان چھن بن ہوا نے کہا کہ تائیوان دراصل چین کا تائیوان ہے اور انتخابات آبنائے پار تعلقات کے بنیادی منظر نامے ، ترقی کے رجحان اور آبنائے تائیوان پار قریبی تعلقات قائم کرنے کی ہم وطنوں کی مشترکہ امنگوں کو تبدیل نہیں کریں گے اور نہ ہی چین کے دوبارہ اتحاد کے ناگزیر رجحان میں رکاوٹ بنیں گے۔

چھن نے کہا کہ تائیوان  کا معاملہ حل کرنے اور قومی اتحاد کو عملی شکل دینے کےبارے میں ہمارا موقف مستقل اور عزم چٹان کی طرح مضبوط ہے۔

چھن نے کہا کہ ہم 1992 کے اتفاق رائے کی پاسداری کریں گے جو ایک چین اصول کی عکاسی کرتا اور "تائیوان کی آزادی" کے ساتھ ساتھ غیر ملکی مداخلت کے مقصد سے علیحدگی پسند سرگرمیوں کا سخت مخالف ہے۔

انہوں نے کہا کہ مین لینڈ متعلقہ سیاسی جماعتوں، گروہوں اور مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کے ساتھ ملکر آبنائے پار تبادلے و تعاون بڑھانے، آبنائے پار مربوط ترقی میں پیشرفت ، چینی ثقافت کے مشترکہ طور پر فروغ اور آبنائے پار تعلقات کی پرامن ترقی کے ساتھ ساتھ قومی اتحاد میں پیشرفت کے لئے کام کرے گی۔

 
۱۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ-غزہ-خان یونس-اسرائیل-حملے-ہسپتال

غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس کے ہسپتال میں ایک زخمی بچہ زیر علاج ہے۔(شِنہوا)

 
۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین-ہینان-پھنگڈنگ شان-کول مائن-حادثہ-ریسکیو

چین کے وسطی صوبے ہینان  کے پھنگڈنگ شان شہر میں کوئلے کی کان میں حادثے کے مقام پر امدادی کارکن کھڑے ہیں۔(شِنہوا)

 
۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ-غزہ-خان یونس-اسرائیل-حملے-ہسپتال

ایک زخمی بچی  کو جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس کے ایک ہسپتال میں لایا جارہا ہے۔(شِنہوا)

 
۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

یمن-صنعا-امریکہ-برطانیہ-فضائی حملے-ریلی

امریکہ اور برطانیہ کے مشترکہ فضائی حملوں کے خلاف یمن کے شہر صنعا میں نکالی گئی ریلی میں  ہزاروں افراد شریک ہیں۔(شِنہوا)

 
۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

تنزانیہ-زنجبار-انقلاب-60ویں سالگرہ-جشن

تنزانیہ کے  صدر حسین علی میونی  زنجبار میں انقلاب کی 60 ویں سالگرہ کی تقریب کے دوران فوجی دستوں  کا معائنہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

 
۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

نیپال میں مسافر بس دریا میں گرنے سے 12افرا...

کھٹمنڈو(شِنہوا) نیپال کے مغربی ضلع ڈانگ میں  ایک مسافر بس پل سے دریا میں گرنے سے 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

چیف ڈسٹرکٹ آفیسر رام بندھو سبیدی نے ہفتہ کو بتایا کہ گزشتہ رات ہونے والے اس  حادثے میں 12 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے جب کہ 22 دیگرافراد زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ  مقامی وقت رات 10 بج کر30 منٹ پر بس  تیز رفتاری کی وجہ سے دریائے راپتی پر پل کی ریلنگ سے ٹکرا نے کے بعد دریا میں جا گری۔

چیف ڈسٹرکٹ آفیسر کے مطابق امدادی کارکنوں کو بس کو دریا سے باہر نکالنے میں تقریباً چار گھنٹے لگے، دارالحکومت کھٹمنڈوجانے والی اس بس میں 36 افراد سوار تھے۔

 
۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین میں کوئلے کی کان میں حادثہ، 10 افرادہلاک...

ژینگ ژو (شِنہوا) چین کے وسطی صوبے ہینان کے شہر پھنگڈنگ شان میں  کوئلے کی کان میں حادثہ  پیش آنے سے 10 افرادہلاک اور6 دیگر لاپتہ ہوگئے ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق حادثہ  گزشتہ روزسہ پہر2 بج کر 55 منٹ  پرپھنگڈنگ شان تیانان کول مائننگ کمپنی کی کوئلے کی کان میں  ہوا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق کوئلہ اور گیس کے پھٹنے کی وجہ سے یہ حادثہ رونما ہوا۔

حادثے کے وقت 425 افراد زیر زمین کام کر رہے تھے اور ان میں سے 380 کو کان سے باہر نکال لیا گیا۔ باقی تمام کان کن محفوظ ہیں۔

 
۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چینی محققین نے اے آئی ٹیکنالوجی سے جانوروں...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی ایک تحقیقی ٹیم نے جانوروں کے سماجی رویوں  کا درست پتہ لگانے میں درپیش  اہم چیلنجز سے نمٹنے میں معاون  مصنوعی ذہانت (اے آئی ) ٹیکنالوجی تیار کی ہے۔

چین کی  اکیڈمی آف سائنسز کے ذیلی ادارے شینژین انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی (ایس آئی اے ٹی)کے مطابق کئی ایک جانوروں کے سماجی رویوں  کے تجزیہ کا سب سے مشکل حصہ ان جانوروں کے درمیان فرق کرنا ہے جو ایک ہی وقت میں بہت ملتے جلتے نظر آتے ہیں۔

ایس آئی اے ٹی کے محققین کی تیار کردہ نئی ٹیکنالوجی، سماجی رویہ اٹلس (ایس بی ای اے) 90 فیصد سے زیادہ درستگی کے ساتھ ملتے جلتے جانوروں کی شناخت کر سکتی ہے، جس سے سماجی رویوں کے زمرے کی پیشگی وضاحت کرنے کی ضرورت باقی نہیں رہتی جس سے  جانوروں کے سماجی رویوں  میں نئے اور غیر متعین اختلافات کو دریافت کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

تحقیق  کے کوریسپونڈینس مصنف  ویی پھینگ فیی نے کہا کہ  نیا الگورتھم زیادہ درستگی کے ساتھ نئے ڈیٹا اور ٹرین ماڈلز کی ایک بڑی مقدار کی موثر طریقے سے ترکیب کر سکتا ہے، اس طرح  سماجی  رویوں کے تخمینے کے زیادہ درست 3ڈی  نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

 
۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے مالیاتی خدمات...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے بینکنگ اور انشورنس اداروں سے  ٹیک کمپنیوں کے لیے مالیاتی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے مزید کوششوں کا مطالبہ کیا ہے۔

نیشنل فنانشل ریگولیٹری ایڈمنسٹریشن کی جانب سے گزشتہ روز جاری  سرکلر میں بینکنگ اور انشورنس اداروں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ وہ  ٹیک فرموں کے لیے بہتر مالی خدمات فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایسی جگہوں پر شاخیں قائم کریں جہاں سائنس اور ٹیکنالوجی کے وسائل مرتکز ہوں۔

سرکلر کے مطابق، چھوٹے اور مائیکرو ٹیکنالوجی انٹرپرائزز کو موخر قرضوں میں دیگر قرضوں کے مقابلے میں 3 فیصد پوائنٹس سے زیادہ کی نرمی نہیں کی جا سکتی ہے۔

سرکلر  میں بینکنگ اداروں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ وہ ٹیکنالوجی  اسٹارٹ اپس کے لیے  قرض اجرا کو اس شرط پر بڑھائیں کہ رسک  انڈر کنٹرول  ہو اور انٹلیکچوئل پراپرٹی پلیج فنانسنگ میں مالی اعانت میں اضافہ کریں۔

 
۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین رئیل اسٹیٹ فنانسنگ کوآرڈینیشن میکانزم ق...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے فنانسنگ کوآرڈینیشن میکانزم قائم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

چین کی وزارت  ہاوسنگ و شہری-دیہی ترقی اور نیشنل فنانشل ریگولیٹری ادارے کی جانب سے جاری کردہ منصوبے کے مطابق اس میکانزم  کا مقصد رئیل اسٹیٹ پراجیکٹس کی جائز فنانسنگ کی ضروریات کو پورا  کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کی مستحکم اور مضبوط ترقی کو بھی سپورٹ کرنا ہے۔

منصوبہ کے مطابق، رئیل اسٹیٹ پروجیکٹس اور ان کے ڈویلپرز کے جامع جائزوں کی بنیاد پر، میکانزم  کے تحت  مالی امداد کے اہل پروجیکٹس کی فہرستیں تیار کی جائیں گی۔

ہموار پیش رفت  کرنے والے  اور مناسب مالی ذمہ داریاں اور واپس ادائیگی  کے ضمانت شدہ  ذرائع رکھنے والے  منصوبوں کے لیے فنانسنگ کی منظوری کے عمل کو تیز کیا جائے گا۔

 
۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین کے بوہائی آئل فیلڈ نے سالانہ پیداوار کا...

تیانجن (شِنہوا) چین کے سب سے بڑے آف شور خام تیل پیدا کرنے والے بوہائی آئل فیلڈ سے 2023 کے دوران  تیل اور گیس کی سالانہ پیداوار3کروڑ68 لاکھ  ٹن تیل کے برابر رہی۔

چائنہ نیشنل آف شور آئل کارپوریشن (سنوک)کی تیانجن برانچ کے مطابق اس سنگ میل  پیداوار میں ریکارڈ بلند ترین3کروڑ40 لاکھ ٹن خام تیل اور 3ارب50 کروڑ کیوبک میٹر قدرتی گیس شامل ہے۔

خام تیل کی پیداوار میں گزشتہ سال  کے مقابلے میں تقریباً23  لاکھ ٹن کا اضافہ ہوا جو ملک میں خام تیل کے کل اضافے کا تقریبا نصف ہے۔

1965 میں بیس کی تعمیر کے بعد سے، 50 سے زیادہ آئل اینڈ گیس فیلڈز اور تقریباً 200 پیداواری سہولیات تیار کی جا چکی ہیں، جس سے بوہائی آئل فیلڈ  چینی سمندروں میں سب سے زیادہ پیداوار کے ساتھ  سب سے بڑے پیمانے پر آئل فیلڈ بن  چکی ہے اس کی یومیہ تیل اور گیس کی پیداوار 1 لاکھ ٹن تیل سے تجاوز کر گئی ہے۔

سنوک تیانجن کے جنرل مینیجر یان ہونگ تاو کے مطابق، بوہائی آئل فیلڈ کا چین کی آف شور تیل اور گیس کی سپلائی میں اہم کردار ہے۔

 
۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

امیدہے امریکہ تائیوان سے متعلقہ مسائل کو احت...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے اس امید  کا اظہار کیاہے کہ امریکہ وعدوں کا احترام کرے گا، تائیوان سے متعلقہ مسائل کو احتیاط اور مناسب طریقے سے نمٹائے گا اور تائیوان  کے انتخابات میں کسی بھی قسم کی مداخلت سے گریز کرے گا۔

ایک رپورٹ کے مطابق حال ہی میں وائٹ ہاوس کی قومی سلامتی کونسل نے ٹیلی کانفرنس کے ذریعے تائیوان کے انتخابات پر ایک پریس کال کی۔ وائٹ ہاوس کے ایک نامعلوم اہلکار نے کہا کہ امریکہ ون چائنہ پالیسی پر پابند ہے، "تائیوان کی آزادی" کی حمایت نہیں کرتا اور آبنائے پار ڈائیلاگ کی حمایت کرتا ہے۔ اہلکار نے مزید کہا کہ  امریکہ آبنائے پار اختلافات کے حتمی حل کے بارے میں کوئی پوزیشن اختیار نہیں کرتا، بشرطیکہ وہ پرامن طریقے سے حل ہوں۔

اس سے متعلقہ سوال کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان  ماؤ ننگ نے روزانہ کی نیوز بریفنگ میں بتایا کہ چین نے امریکی اہلکار کے ریمارکس کو نوٹ کیا ہے۔ ایک چین کا اصول ایک مروجہ بین الاقوامی اتفاق رائے اور چین-امریکہ  تعلقات کی سیاسی بنیاد ہے۔ "تائیوان کی آزادی" آبنائے کے  امن اور استحکام کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے  اور ناکامی ایسی کسی بھی کوشش کا مقدر  ہے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکی رہنما بارہا کہہ چکے ہیں کہ وہ ون چائنہ پالیسی پر کاربند ہیں، "تائیوان کی آزادی" کی حمایت نہیں کرتے، "دو چین" یا "ایک چین، ایک تائیوان" کی حمایت نہیں کرتے اور چین پر دباو ڈالنے کے لیے مسئلہ تائیوان کو استعمال کرنے کی کوشش نہیں کرتے۔

 
۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

یمن پر امریکی قیادت میں حملوں کے بعد علاقائی...

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ نے یمن پر امریکی قیادت میں حملوں کے بعد علاقائی کشیدگی میں مزید اضافے کے بارے میں خبردار کیاہے۔

اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری برائےمشرق وسطیٰ، ایشیا و بحرالکاہل خالد خیری نے گزشتہ روز سلامتی کونسل میں  کہا کہ  بحیرہ احمر میں حوثیوں کی جانب سے جہازوں کو مسلسل نشانہ بنانے کے بعد امریکہ اور برطانیہ کی افواج نے چار ممالک کی حمایت سے یمن بھرمیں اہداف پر 50 سے زیادہ فضائی اور میزائل حملے کیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ہم تشدد کے ایک ایسے سائیکل کا مشاہدہ کر رہے ہیں جس سے یمن اور خطے میں سنگین سیاسی، سلامتی، اقتصادی اور انسانی اثرات مرتب ہوں گے۔ یمن میں انسانی بنیادوں پر آنے والی حالیہ بہتری کمزور حالت میں ہے اور مزید واقعات کی صورت میں یہ آسانی سے پہلے والی حالت میں آجائے گی، جبکہ یمن میں جنگ کے خاتمے کے لیے سیاسی تصفیہ تک پہنچنے کی پیش رفت کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے، جس سے یمن کے عوام کو مسلسل تنازعات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 

 
۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین امریکہ کے ساتھ برابری اور احترام کی بنیا...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ اس کی فوج اپنے امریکی ہم منصب کے ساتھ برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر دونوں افواج کے درمیان  مضبوط ،مستحکم اور پائیدار تعلقات کی بنیاد پر تبادلوں اور تعاون کے لیے تیار ہے۔

وزارتِ قومی دفاع کے ترجمان ژانگ شیاؤ گانگ نے ان خیالات کا اظہار پینٹاگون کے ترجمان کے بیان کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کیا،جس میں کہا گیا تھا کہ دونوں ممالک کا  2024 کے اوائل میں فوجی بحری مشاورتی معاہدے  کے اجلاس کے انعقاد کا ارادہ  ہے۔

ژانگ  نے کہا کہ چین  کا امریکہ کے ساتھ  فوجی تعلقات کی ترقی کے حوالے سے  نکتہ نظر مستقل اور واضح ہے۔

ژانگ نے کہا کہ اس سال چین امریکہ سفارتی تعلقات کے قیام کی 45ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ امریکہ چین کے بارے میں صحیح تاثر قائم کرے گا، چین کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات کا احترام کرے گا، اور  سان فرانسسکو میں دونوں سربراہان کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل کرنے کے لیے اسی سمت میں ہمارے ساتھ کام کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے گا۔

 
۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین روزگار کے متلاشی افراد کی مددکے لیے لائی...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں روزگار کے اعلیٰ معیاری  اور کافی زیادہ مواقع  حاصل کرنے میں روزگار کے متلاشی افراد کی مددکے لیے لائیو سٹریمنگ بیسز بنائے جائیں گے۔

وزارت  انسانی وسائل و سماجی تحفظ کی  جانب سے جاری ایک سرکلر  میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمت کی خدمات کے مقامات پر ایسے بیس قائم کرنے کے لیے  سہولیات کی ضرورت ہے۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ بیسز گروپ کی یونیورسٹیوں، صنعتی پارکوں، کاروباری اداروں، انسانی وسائل کی خدمت کرنے والی ایجنسیوں اور سوشل میڈیا کے ساتھ کام کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کی جائے گی  تاکہ ملازمت کے متلاشی افراد اور آجروں کے مختلف مطالبات کو پورا کیا جا سکے۔

وزارت نے مقامی اداروں پر زور دیا کہ وہ لائیو سٹریمنگ کی انٹرایکٹو طاقت کو مکمل طور پر استعمال کریں اور انسانی وسائل کی مارکیٹ میں طلب اور رسد  کے تناسب کو برقرار  رکھنے کے لیے  جاب  پروموشن جیسے کاموں کو مسلسل بہتر بنائیں۔

کچھ آن لائن پلیٹ فارمز نے حالیہ برسوں میں لائیو اسٹریمز جاب فیئر منعقد کیے ہیں۔ فیلڈ وزٹ کے ذریعے، لائیو سٹریمنگ میزبان آجروں اور ملازمت کے متلاشی افراد کازیادہ براہ راست اور موثر طریقے سے رابطہ کراتے ہوئے  جامع، ویژوئل اور انٹرایکٹو طریقے سے  روزگار کے  خوا ہشمند افراد کو کاروباری اداروں اور روزگار کی نوعیت سے  متعارف کروا سکتے ہیں۔

 
۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین کے اے سی313 اے سول ہیلی کاپٹر کی سرد موس...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے  ملکی ساختہ  اے سی313 اے سول ہیلی کاپٹر کی سرد موسم میں آزمائشی پروازیں شروع کردی گئی ہیں۔

ملک کی معروف طیارہ ساز کمپنی، ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ ( اے وی آئی سی) نے بتایا کہ اے سی313 اے نے حال  ہی میں ملک کے انتہائی شمال میں واقع شہر موہے کے ہوائی اڈے پر پہلے سرد موسم کے فلائٹ ٹیسٹ مشن کے دوران متعدد  پروازیں کی ہیں۔

اے وی آئی سی نے مزید کہا کہ انتہائی سرد موسم میں آزمائشی پروازوں کے بعد اس نئے ہیلی کاپٹر ماڈل کی مزید بہتری اور فضائی قابلیت کی سرٹیفیکیشن کے لیے  اے سی313 اے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔

سرد موسم میں فلائٹ ٹیسٹ کے اس مرحلے کا مقصد  اے سی313 اے کی پرواز کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ سرد ماحول میں اس کے بڑے سسٹمز اور انجنز کی کارکردگی کی تصدیق کرنا ہے۔

چین کا  ملکی ساختہ  اے سی313 اے سول ہیلی کاپٹرملک کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے موہے میں سرد موسم میں آزمائشی پرواز کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

اے وی آئی سی کا تیار کردہ  اے سی313 اے 13 ٹن کلاس  کا ایک بڑا کثیر المقاصد سول ہیلی کاپٹر ہے جس میں ایک مرکزی روٹر اور ٹیل روٹر ہے۔ اس نے17 مئی 2022 کو اپنی پہلی پرواز  کی تھی۔

 
۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

سی پی سی پارٹی سکول کی موسم خزاں 2023 کی گر...

بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے پارٹی سکول (نیشنل اکیڈمی آف گورننس) کی موسم خزاں 2023 کے سمسٹر کی گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

سکول اور اکیڈمی کے صدر چھین شی نے 901 گریجویٹس کو اسناد پیش کیں۔

نو گریجویٹ نمائندوں نے تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام کی جماعتی روح کے ساتھ منظم تعلیم اور متعلقہ صلاحیتوں کی تربیت سے انہیں زیادہ نظریاتی علم حاصل کرنے میں مدد ملی جس سے فرائض کی انجام دہی کی ان کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔

طلبا نے اپنے فرائض کو بہتر طریقے سے انجام دینے کے لیے حاصل کیے گئے علم سے استفادہ کرنے اور چین کو ایک مضبوط ملک بنانے اور تمام شعبوں میں چینی قوم کی تجدیدکے لیے مزید تعاون کا عہد کیا۔

 
۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

ڈبلیو ایچ او نے کوویڈ-19 سے مسلسل خطرات سے خ...

جنیوا(شِنہوا)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ایک سینئر ماہر نے خبردار کیا ہے کہ  کوویڈ-19 وائرس سے  صحت عامہ کو لاحق خطرات عالمی سطح پر بہت زیادہ ہیں اور یہ وائرس تمام ممالک میں گردش کر رہا ہے۔ وبائی امراض سے نمٹنے  اور روک تھام کے لیے ڈبلیو ایچ او کی عبوری ڈائریکٹر ماریا وین کرخوف نے جنیوا میں ایک خصوصی بریفنگ میں بتایا کہ گندے پانی کے تجزیے پر مبنی تخمینوں کے مطابق، کوویڈ-19 کے  گردش کرنے والے وائرس رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد سے دو سے 19 گنا زیادہ ہیں۔ انہوں  نے متعدد انسانی اعضاء کو متاثر کرنے والے بعد از کوویڈ حالات (جسے "طویل کوویڈ" بھی کہا جاتا ہے) کے ابھرنے کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا۔ اگرچہ انتہائی بلند سطح پر پہنچنے کے بعد کوویڈ سے اموات میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے، لیکن اب بھی 50 ممالک سے ماہانہ 10ہزار کے قریب اموات رپورٹ ہورہی ہیں۔

 
۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

سنکیانگ میں ایکسپریس وے شاہراہوں کی لمبائی 7...

ارمچی( شِنہوا) چین کے  شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے میں ایکسپریس وے شاہراہوں کی لمبائی 2023 کے آخر تک 7ہزار700 کلومیٹر سے تجاوز کر گئی تھی۔

علاقائی ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق زمینی رقبے کے لحاظ سے چین کے سب سے بڑے صوبائی سطح کے علاقے ، سنکیانگ نے اپنی  ٹرانسپورٹیشن کو بہتر بنانے کے لیے بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے۔  گزشتہ سال ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے میں 83 ارب یوآن(تقریباً11 ارب  58کروڑ  ڈالر)کی سرمایہ کاری کی گئی۔

2023 میں، سنکیانگ میں تقریباً 5ہزار200 کلومیٹر نئی سڑکوں کو ٹریفک کے لیے کھولا گیا جس سے شاہرات کی مجموعی  لمبائی 2لاکھ  20ہزارکلومیٹر سے زیادہ ہوگئی ہے۔

محکمہ کے نائب سربراہ  لی شیو ڈونگ  نے کہا کہ سنکیانگ ایک جدید روڈ نیٹ ورک کو مزید مضبوط اور بہتر بنائے گا جو محفوظ، آسان اور موثر ہو۔

لی نے مزید کہا کہ خود اختیار علاقے میں اس سال سڑکوں کی تعمیر میں68ارب50 کروڑ یوآن سرمایہ کاری کا ارادہ ہے۔

 
۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

2023-24 کی پہلی سہ ماہی میںانٹرنیشنل انڈسٹری...

انٹرنیشنل انڈسٹریز لمیٹڈ کے منافع میں اسی مدت کے مقابلے میں رواں مالی سال 2023-24 کی پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبرمیں نمایاں کمی واقع ہوئی۔ پاکستان کے سب سے بڑے سٹیل اور پولیمر پائپ بنانے والے نے 8.11 بلین روپے کی آمدنی حاصل کی، جو 6.27 بلین روپے سے 29.4 فیصد زیادہ ہے، جس کی بنیادی وجہ مقامی مارکیٹ میں توسیع ہے۔ایک اور عنصر جس کی وجہ سے ریونیو میں اضافہ ہوا وہ پولیمر ڈویژن میں قابل ذکر اضافہ تھا۔ تاہم، خالص منافع 59.8 فیصد کم ہو کر 417.15 ملین روپے ہو گیا جو کہ 1.037 بلین روپے تھا۔کمپنی کا مجموعی منافع 14.38 فیصد بڑھ کر 1.016 بلین روپے ہو گیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 888.32 ملین روپے تھا۔تاہم، پیداواری لاگت میں اضافے کی وجہ سے مجموعی منافع کا مارجن گھٹ کر 12.53فیصد ہو گیا۔کمپنی نے آپریٹنگ منافع میں 108.63 فیصد کا غیر معمولی اضافہ دیکھا، جو 291.36 ملین روپے سے بڑھ کر 607.86 ملین روپے تک پہنچ گیا۔ غیر موجودہ اثاثے جون 2023 میں 12.31 بلین روپے سے ستمبر 2023 میں 13.49 بلین روپے تک بڑھ کر 9.62 فیصد ہو گئے۔ غیر موجودہ اثاثوں میں یہ اضافہ ظاہر کرتا ہے کہ کمپنی نے مارکیٹ میں اپنی مالی پوزیشن کو محفوظ بنانے کے لیے اپنے کام کو بڑھایا ہے۔تاہم، موجودہ اثاثے جون 2023 میں 20.64 ارب روپے سے کم ہو کر ستمبر 2023 میں 15.937 بلین روپے رہ گئے۔کل شیئر ہولڈرز کی ایکویٹی جون 2023 میں 15.24 بلین روپے سے ستمبر 2023 میں 0.86 فیصد تھوڑا سا بڑھ کر 15.38 بلین روپے ہوگئی۔ سہ ماہی کے اختتام پر، کل ایکویٹی اور واجبات 29.43 بلین روپے تھے، جو جون 2023 کے 33.95 بلین روپے سے 13.32 فیصد کم ہیں۔ مالی سال 20 کے دوران، کمپنی کو 694 ملین روپے کا خالص نقصان لاک ڈان کی وجہ سے معاشی سرگرمیوں میں سست روی سے ہوا۔تاہم، مالی سال 21 میں، مارکیٹ کے بہتر حالات کے نتیجے میں خالص منافع بڑھ کر 2.31 بلین روپے تک پہنچ گیا۔ تاہم، مالی سال 22 میں خالص منافع قدرے کم ہو کر 2.15 بلین روپے ہو گیا، لیکن مالی سال 23 میں معمولی حد تک بڑھ کر 2.27 بلین روپے ہو گیا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی اخراجات کو کنٹرول کرنے کے قابل تھی۔کمپنی نے خالص منافع کے مارجن میں 2020 میں 3.66 فیصد کی منفی نمو سے 2023 میں سب سے زیادہ 8.49 فیصد تک بہتری دیکھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

غیر ملکی بل میں کمی کے باوجود برآمدات میں اض...

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نجی شعبے کے مالیات کے تازہ ترین ماہانہ اعدادوشمار کے مطابق، غیر ملکی بلوں میں رعایتی قرضوں میں ماہانہ 2 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ڈالر کے لحاظ سے، یہ کمی اور بھی زیادہ واضح ہے، شرح مبادلہ میں کمی کی وجہ سے 4فیصدتک پہنچ گئی ہے۔مرکزی بینک کے ڈیٹا بیس سے پتہ چلتا ہے کہ اکتوبر اور نومبر 2023 کے درمیان بقایا برآمدی بل کی چھوٹ میں 32 ملین ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کمی کے باوجود، پچھلے کیلنڈر کے مہینے کے آخر میں بقایا اعداد و شمار 12 ماہ کی اوسط سے 100 ملین ڈالر زیادہ ہے، فی الحال 700 ملین ڈالر پر کھڑا ہے۔ ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے، فلبرائٹ انٹرنیشنل اکنامکس کے اسکالرجاوید اقبال نے نشاندہی کی کہ برآمد کنندگان مستقبل کی شرح مبادلہ کے رجحانات کے بارے میں غیر یقینی کا شکار ہو رہے ہیں حالانکہ انہوں نے معاشی بحالی کے نئے آثار پر مکمل طور پر اعتماد نہیں کھویا تھا۔انہوں نے کہاکہ نومبر کا سکور کارڈ کیلنڈر سال 2023 میں پہلی بار نشان زد کرتا ہے کہ برآمد کنندگان کے لیے دستیاب غیر ملکی بلوں میں رعایتی خدمات کے خلاف کریڈٹ بقایا پاکستانی روپے اور امریکی ڈالر دونوں کے لحاظ سے کم ہوا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کمرشل بینکوں کے ذریعے رعایت کیے گئے بلوں کو پاکستانی برآمدات کے غیر ملکی خریداروں کو جاری کردہ ڈالر پر مبنی رسیدوں کے مقابلے میں مقامی کرنسی کے بجائے غیر ملکی زرمبادلہ کی اصطلاح میں ڈینومینیٹ کیا گیا تھا۔

پاکستانی روپے کی شرائط میں کمی ممکنہ طور پر برآمدات کے حجم میں کمی کا اشارہ دے سکتی ہے۔گزشتہ 12 ماہ کے دوران، پاکستان کی برآمدات کے مقابلے میں ڈالر کی وصولی اوسطا 2.4 بلین ڈالر ماہانہ رہی ہے۔ تاہم، حالیہ پیش رفت، بشمول کرنسی کی قیاس آرائیوں کے خلاف کریک ڈان، نے برآمدی کھلاڑیوں کو اپنے حصول میں تیزی لانے کی ترغیب دی ہو۔ جاوید اقبال نے کہا کہ انتظامی اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ شرح مبادلہ میں کمی قلیل مدت میں مستحکم ہوئی ہے، جس سے بل میں رعایت آئی اور اس کے نتیجے میں اکتوبر اور نومبر 2023 میں ماہانہ برآمدات 2.7 بلین ڈالر تک بڑھ گئیں۔انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ جیسے جیسے ابتدائی جوش و خروش کم ہوتا ہے، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ماہانہ برآمدی کارکردگی قریب ترین مدت میں سطح مرتفع پر ہے۔ نومبر 2023 میں برآمدی بل میں رعایت کا رجحان اس مفروضے کی حمایت کرتا ہے، جو ماہانہ برآمدی وصولیوں کے تین بلین ڈالر کی رکاوٹ کو توڑنے کے کمزور علامات کو ظاہر کرتا ہے۔ فلبرائٹ اسکالر نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ بھرپور مالیاتی دور کا خاتمہ ہوا اور جیسے ہی زری برآمدات پر مبنی مراعات کا خاتمہ ہوا اور کووڈکے بعد اشیا کی طلب میں تیزی ختم ہو گئی، مالی سال24 کے لیے پاکستان کی اشیا کی برآمد کی کارکردگی میں تبدیلی کے لمحے کا امکان ناممکن نظر آتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

نایاب زمینی عناصرپر مشتمل تمام دھاتوں کو سائ...

پاکستان میں نایاب زمینی عناصر کی بھرمار ہے لیکن بدقسمتی سے ان کے استعمال کے لیے کبھی بھی کوئی مناسب کوشش نہیں کی گئی تاکہ متعلقہ مرکبات، مرکبات کی درآمد پر خرچ ہونے والے زرمبادلہ کی بھاری رقم کو کم کیا جا سکے۔یہ بات کوہ دلیل منرلز کمپنی لمیٹڈ کے چیف جیولوجسٹ عبدالبشیر نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ ان کے نکالنے کے لیے گھریلو صلاحیت کو فروغ دینے کے لیے، یہ ضروری ہے کہ سب سے پہلے نایاب زمینی عناصرپر مشتمل تمام کچ دھاتوں کو سائنسی طور پر تلاش کیا جائے۔نایاب زمینی عناصرمختلف چٹانوں کی شکلوں میں مختلف مقداروں میں پائے جاتے ہیں۔ آگنیس چٹانوں کی تشکیل میں ان کے وقوع پذیر ہونے کے امکانات وسیع ہیں۔ اوفائیولائٹ اور فیرو میگنیشیم معدنیات پر مشتمل راسکوہ پہاڑی سلسلے اور بلوچستان میں محوری پٹی میں ارضیاتی ماحول ان کی موجودگی کی سختی سے نشاندہی کرتا ہے۔محوری پٹی میں وڈھ، قلات، خضدار، خانوزئی، قلعہ سیف اللہ، مسلم باغ اور وزیرستان شامل ہیں۔ پاکستان میں وہ تمام علاقے جہاں سے محوری پٹی گزرتی ہے نایاب زمینی عناصرسے مالا مال سمجھا جا سکتا ہے۔نایاب زمینی عناصر 17 معلوم عناصر کا ایک گروپ ہے۔ بدقسمتی سے، پاکستان میں، ان میں سے بہت سے دریافت شدہ کچ دھاتیں نکالنے کے لیے مناسب طریقے سے نکالی بھی نہیں جاتی ہیں۔زیادہ ترنایاب زمینی عناصربیئرنگ معدنیات کو دیگر متعلقہ عناصر کے کسی اشارے کے بغیر خام شکل میں برآمد کیا جاتا ہے۔ باسٹنازائٹ اور مونازائٹ والی آگنیئس اور میٹامورفک چٹانیں پاکستان میں بڑے ذخائر کے طور پر پائی جاتی ہیں۔دوسرے ممالک میں انہی معدنیات پر مزید عمل کیا جاتا ہے اور تمام معدنیات بشمول ٹریس عناصر کو نکالا جاتا ہے۔ وہ بازار میں مہنگے داموں فروخت ہوتے ہیں۔ پاکستان وہی مصنوعات ویلیو ایڈڈ شکل میں یا مرکبات اور مرکب کی شکل میں خریدتا ہے جس سے زرمبادلہ کو بہت زیادہ نقصان ہوتا ہے۔ نایاب زمینی عناصرمختلف قسم کے فارماسیوٹیکل، صنعتی، اور اسٹریٹجک ایپلی کیشنز کی تیاری کے لیے اہم ہیں۔ ان کی تلاش کے لیے کبھی بھی کوئی مناسب کوشش نہیں کی گئی، کیونکہ ملک میں ان کے نکالنے کے لیے مناسب مشینری، پلانٹ یا سمیلٹر کا فقدان ہے۔ بشیر نے کہا کہ ان مقامات کی صحیح تعداد کو تلاش کرنے اور ہدف بنانے کی اشد ضرورت ہے، جہاں نایاب زمینی عناصرمل سکتے ہیں۔ چین کے پاس شاندار ٹیکنالوجی ہے اور پاکستان کو اس سلسلے میں ان سے تعاون اور مدد حاصل کرنی چاہیے جس سے ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کی تعمیر میں مدد ملے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

بلوچستان کے ایکوا میرین کے بڑے ذخائر کو استع...

معدنیات کے شعبے کے قیمتی پتھروں کو ترقی دینے کے لیے ضروری ہے کہ صوبہ بلوچستان میں ایکوا میرین کے ذخائر کی تلاش اور ان سے فائدہ اٹھایا جائے۔ کوہ دلیل منرلز کمپنی لمیٹڈ کے چیف جیولوجسٹ عبدالبشیر نے زور دیاکہ یک اچھی طرح سے ترقی یافتہ قیمتی پتھروں کا شعبہ ویلیو ایڈڈ برآمدات کو بڑھانے میں مدد کرے گا، اس طرح ڈالر کی تنگی والے ملک کے لیے زرمبادلہ حاصل ہوگا۔ ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے، انہوں نے نشاندہی کی کہ بلوچستان کا ارضیاتی ماحول ایکوامیرین کے ذخائر کی موجودگی کی نشاندہی کرتا ہے۔ چاغی، راس کوہ آرچ کے زور دار فالٹس، اور بلوچستان میں محوری پٹی کے تمام علاقے ایکوامیرین سے بھرپور بتائے جاتے ہیں۔ راس کوہ آرچ میں، تلچھٹ کی چٹانوں میں آگنیس سرگرمی کی موجودگی اور اس کے نتیجے میں میٹامورفزم ایکوامیرین کی موجودگی کی مضبوطی سے نشاندہی کرتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ محوری پٹی اور چاغی میں بھی ایکوا میرین کے ذخائر موجود ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں ایکوامیرین کے ذخائر کی موجودگی ہائیڈرو تھرمل سرگرمی اور گارنیٹ اور زمرد کی موجودگی کے لیے موزوں ماحول کے نتیجے میں ہوئی ہے اوردونوں ایکوامیرین کے جواہرات ہیں۔ بشیر نے کہا کہ بعض اوقات ایکوامارین میٹامورفک چٹانوں یا چونے کے پتھر اور سنگ مرمر کی رگوں اور خالی جگہوں میں پائی جاتی ہے۔

یہ کچھ دوسرے قیمتی یا نیم قیمتی پتھروں جیسے زمرد، پکھراج اور گارنیٹ پیگمیٹائٹ پر مبنی معدنیات کے ساتھ قریبی تعلق میں بھی پایا جاتا ہے۔ یہ فرض کیا جا سکتا ہے کہ جہاں بھی ایکوامارین واقع ہو گی، وہاں دیگر متعلقہ افراد کے ہونے کے امکانات زیادہ ہیں۔ رنگ، سختی اور کیمسٹری میں معمولی فرق کے ساتھ، ان سب کا تعلق بیرل خاندان سے ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ایکوامیرین کی موجودگی سے متعلق مضبوط ارضیاتی اشارے کے باوجود، اسے دریافت کرنے اور اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے کبھی کوئی سائنسی سروے یا سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی۔ ایکوامیرین پر مشتمل درست اہداف کی نشاندہی کرنے کے لیے ایک تفصیلی تشخیص پر مبنی مطالعہ اہم ہے۔ اس سلسلے میں سیٹلائٹ امیجری، نقشہ سازی، ڈپازٹ سائزنگ اور مقدار کا تعین بھی اہم ہے۔ بشیر نے وضاحت کی کہ ایکوامیرین کو قیمتی زیورات اور سجاوٹ میں بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔ "یورپ اپنی تجارت اور کاروبار کے لیے ایک بہترین منڈی ہے۔ انہوں نے پاکستان کے قیمتی پتھروں کے شعبے اور معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے ایکوا میرین کی تلاش اور قیمت میں اضافے پر زور دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

افغانستان کیخلاف صفر پر آؤٹ، روہت شرما کی شب...

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کو افغانستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں صفر پر رن آٹ ہونا بالکل پسند نہ آیا جس کے بعد ان کے ردعمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 11 جنوری کو موہالی میں افغانستان اور بھارت کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ کھیلا گیا جس میں افغان ٹیم نے بھارتی ٹیم کو 159 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کا تعاقب کرنے کے لیے آئے بھارتی کپتان روہت شرما کو پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر رن آٹ ہو کر واپس جانا پڑا، انہیں ابراہیم زادران نے پویلین لوٹایا۔ روہت شرما نے دوسری گیند پر شاٹ کھیل کر رن لینے کی کوشش کی تو دوسرے اینڈ پر موجود شبمن گِل نے بالکل بھی دلچسپی نہ دکھائی اور وہیں کھڑے رہے جب کہ اس دوران روہت شرما دوڑتے ہوئے خود ہی دوسرے اینڈ پر پہنچ گئے اور یوں افغان ٹیم کو بہت ہی آسان طریقے سے انہیں رن آٹ کرنے کا موقع مل گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما آٹ ہونے پر سخت غصے میں اور ناراض دکھائی دیے اور انہوں نے واپس جاتے ہوئے شبمن گِل کو سخت لہجے میں اشارہ بھی کیا اور ان پر چیخ پڑے۔ واضح رہے کہ روہت شرما 14 ماہ بعد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل رہے تھے جس کی وجہ سے ان کی کارکردگی پر سب کی نظریں مرکوز تھیں۔ خیال رہے اس میچ میں بھارت نے افغان ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے اسرائیل کی حمایت ک...

جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے اسرائیلی حمایت پر انڈر 19 ورلڈکپ میں حصہ لینے والی اپنی ٹیم کے کپتان ڈیوڈ ٹیگر کو کپتانی سے ہٹا دیا۔ ڈیوڈ ٹیگر کو اکتوبر میں جیویش اچیور ایوارڈز میں رائزنگ اسٹار نامزد کیا گیا تھا جس کے بعد کرکٹر نے اپنا یہ ایوارڈ اسرائیل میں یہودی فوجیوں کے لیے وقف کیا، اب انہوں نے اسرائیلی فوجیوں کی حمایت میں ٹوئٹ کی ہے جس کے بعد افریقی بورڈ نے ان کے خلاف ایکشن لیا۔ کرکٹ ساتھ افریقا (CSA) نے جمعہ کے روز باضابطہ طور پر ٹیگر کی برطرفی کا اعلان کیا جس میں ممکنہ احتجاج اور ٹورنامنٹ سے متعلق خطرات کے بارے میں خدشات کا حوالہ دیا گیا۔ یہ فیصلہ غزہ میں اسرائیل کے اقدامات سے متعلق مظاہروں کے پیش نظر کیا گیا، وہ ٹیم میں بطور کھلاڑی شامل رہیں گے جب کہ انڈر 19 کے کپتان کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقا میں 19 جنوری سے شروع ہونے والے انڈر 19 کے ورلڈکپ کے دوران مظاہروں کا بھی امکان ہے۔ اس کے علاوہ جنوبی افریقا نے عالمی عدالت انصاف میں فلسطین میں اسرائیلی جارحیت پر مقدمہ بھی دائر کر رکھا ہے جس پر ابتدائی سماعت کو ملکی وزیراعظم نے قابل فخر قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 19 جنوری سے جنوبی افریقا میں کھیلا جائے گا، پاکستان انڈر 19 ٹیم گزشتہ شب جنوبی افریقا روانہ ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

نہیں جانتا میری پرفارمنس میں کہاں غلطی ہوئی...

قومی ٹیم کے نوجوان بیٹر محمد حارث نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم میں واپسی پر نگائیں مرکوز ہیں، پی ایس ایل میں پرفارم کرکے پلئینگ الیون میں جلد جگہ بناں گا۔ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حارث نے شکوہ کیا کہ میں نہیں جانتا کہ میری پرفارمنس کہاں غلط ہوئی لیکن کیرئیر میں اتار چڑھا آتے رہتے ہیں بعض اوقات بیک اپ کھلاڑی آپ سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ موقع ملنے کے حقدار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ جس کو بھی ٹیم سے ڈراپ کیا جاتا ہے اسے پرفارم کرنا ہوگا اور واپس آنا ہوگا۔ آئندہ پی ایس ایل کا مقصد اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کم بیک کروں گا۔ نوجوان بیٹر نے کہا کہ مجھے ٹیم سے ڈراپ ہونے پر کوئی تکلیف نہیں ہوئی، یہ چیزیں آپ کو مضبوط بناتی ہیں اور مجھے اپنی غلطیوں کا تجزیہ کرنے اور اپنی مہارت کو بہتر بنانے کا موقع ملا۔ واضح رہے کہ چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے محمد حارث کو آرام کروایا جبکہ انکی جگہ صائم ایوب کو موقع دیا جنہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

پاکستان نے ٹی20 کرکٹ کی کامیاب ترین اوپننگ ج...

پاکستان نے ٹی20 کرکٹ کی کامیاب ترین اوپننگ جوڑی توڑ دی۔ بابر اعظم اور محمد رضوان نے 51اننگز میں 48.97کی اوسط اور 7.92 کے رن ریٹ سے 2400رنز جوڑے، سب سے بڑی شراکت ناقابل شکست 203 کی رہی، دونوں نے 8سنچری اور 9نصف سنچری کے آغاز فراہم کیے۔ گزشتہ روز آکلینڈ میں مہمان ٹیم نے اسٹرائیک ریٹ میں مزید بہتری کیلیے محمد رضوان کے ساتھ صائم ایوب کو میدان میں اتار جو 8گیندوں پر 27رنز بناکر رن آٹ ہوئے، اوپننگ شراکت 33 رنز کی رہی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

بلوچستان میں کھیلوں کے حوالے سے تاریخ رقم

پاک فوج اورحکومت پاکستان کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں سے لیکرکھیل،تعلیم، صحت اور روزگار کے شعبوں میں کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے بلوچستان کی عوام کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا۔ اس حوالے سیسال2023 کے دوران بلوچستان میں کھیلوں کے30بڑے مقابلوں کا انعقاد تاریخ میں پہلی بارہوا۔صوبے بھر میں سال2023کیدوران 30 سے زائد کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے گئے،جن کا آغاز جنوری میں گوادراسپورٹس فیسٹیول اور بیچ گیمز سیہوا،جو گزشتہ سال 20 سے 27 جنوری تک جاری رہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اورپشاورزلمی کے درمیان پی ایس ایل کا نمائشی میچ 5 فروری کو کوئٹہ میں کھیلاگیاجس میں شائقین کرکٹ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ 5 فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر خواتین کے کرکٹ میچ کا بھی نعقاد کیا گیا۔ محکمہ کھیل نے پہلے بلوچستان گیمزکا انعقاد کیا جو کہ 20 فروری سے 11 مارچ تک بلوچستان کے تمام اضلاع میں منعقد ہوئے اور ان کا فائنل رانڈ 12 سے 20 مارچ 2023 تک کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ رمضان کے مہینے میں کوئٹہ میں 9 اپریل سے 26 اپریل2023 تک رمضان اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیاجبکہ جون2023 کے دوران سیکرٹری سپورٹس اسحاق جمالی انڈر 13 کرکٹ ٹورنامنٹ بھی پرامن طور پر اختتام پذیر ہوا۔ آل بلوچستان چیف منسٹر کرکٹ ٹورنامنٹ کا بھی 20 سے 26 جون2023 تک انعقاد کیا گیا اورجولائی2023 میں خواتین کی آل کوئٹہ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 18 سے 20 جولائی تک منعقد ہوئی۔ یوم آزادی کے موقع پر کوئٹہ میں 8 سے 14 اگست 2023تک آل پاکستان آزادی کرکٹ گولڈ کپ اور 10 سے 14 اگست2023 تک بلوچستان کے تمام اضلاع میں آزادی سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا

،محکمہ کھیل نے 13 ستمبر2023 کو نیشنل گیمز میں بلوچستان کے لیے تمغے جیتنے اور شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے لیے نقد انعامات کی تقریب کا بھی اہتمام کیا ،ستمبر2023 کے دوران کوئٹہ سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ انڈر 13 اور انڈر 16 کا انعقاد کیا گیا جو 10 ستمبر سے یکم اکتوبر 2023تک جاری رہا،19 ستمبر سے 8 اکتوبر2023 تک پاکستان کے سب سے بڑے فٹبال میلے آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان فٹبال گولڈ کپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے 60 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا،آل پاکستان،بلوچستان بین الصوبائی خواتین والی بال چیمپئن شپ کا انعقاد 5 سے 9 اکتوبر2023 تک کیاگیاجس کے تسلسل میں 11 سے 17 اکتوبر تک 53 ویں قومی والی بال چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا،26 اکتوبر سے یکم نومبر 2023تک محکمہ کھیل کی جانب سیشہیدنوابزادہ میر سراج خان رئیسانی اسپورٹس فیسٹیول کا آغاز کیا گیا آل بلوچستان انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ دو حصوں میں 24 اکتوبر سے 2 نومبر2023 تک خضدار اورکوئٹہ میں منعقد کیا گیا اور فائنل رانڈ کوئٹہ میں کھیلا گیا نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی انڈر 10 ویمنز فٹسال ٹورنامنٹ 4 سے 6 نومبر 2023تک منعقد ہوا اور جبکہ جنوبی بلوچستان اسپورٹس یوتھ اینڈ کلچر فیسٹیول گزشتہ سال کے آخر میں منعقد ہوا جو 11 سے 15 دسمبر2023 تک جاری رہا۔ پاکستان اور بلوچستان کے کھلاڑیوں، کھیلوں کی تنظیموں اور بلوچستان کے عوام نے 34ویں نیشنل گیمز کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

معروف شاعرمحسن نقوی کی 28 ویںبرسی 15جنوری کو...

یہ کس نے ہم سے لہو کا خراج پھر مانگا ابھی تو سوئے تھے مقتل کو سرخرو کرکے! معروف شاعر محسن نقوی کی28ویںبرسی 15جنوری کو منائی جائے گی اس سلسلے میں مختلف شہروں کے ادبی حلقوں میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں محسن نقوی کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا محسن نقوی جنوبی پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان کے رہائشی تھے۔محسن نقوی 1955ء کو ڈیرہ غازی خان کے گائوں سادات میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنی تعلیم ڈیرہ غازی خان،ملتان اور لاہورکے تدریسی اداروں سے حاصل کی یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ محسن نقوی کا اصل نام غلام عباس جبکہ محسن ان کا قلمی نام تھا لیکن وہ محسن نقوی کے نام سے مشہور ہوئے محسن نقوی کا شمار اردو ادب کے صف اول کے شعرا ء میں ہوتا ہے انہیں غزل آوارگی سے ملک گیر شہرت حاصل ہوئی۔ان کی معروف ترین کتب میں ''عذاب دید،خیمہ جاں،رخت شب،فرات فکر،روز حرف،برگ صحرا،بند قبا'' اور دیگر قابل ذکر ہیں وہ مسلک اہل تشیع سے تعلق رکھنے والے ذاکر تھے وہ مرثیہ گوئی میں بھی ثانی نہیں رکھتے تھے۔محسن نقوی کو 15جنوری 1996ء کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

احمد فراز کا 93واں یوم پیدائش (آج) منایا جائ...

اردو ادب کے منفر د شاعر احمد فراز کا 93واں یوم پیدائش 14جنوری کو منایا جائیگا،وہ14 جنوری 1931 کو نوشہرہ میں پیدا ہوئے ان کا اصل نام سید احمد شاہ تھا۔اس سلسلہ میں ملک بھرمیں ادبی حلقوں میں تقریبات منعقد کی جائیں گی ان کے مجموعہ کلام میں تنہاتنہا،درد آشوب،بے آواز گلی کوچوں میں جیسی خوبصورت کتب کو بے پناہ پذیرائی حاصل ہوئی احمد فراز کو آدم جی ادبی ایوارڈ،اباسین ایوارڈ،ہلال امتیاز اور بہت سے غیر ملکی ایوارڈز واعزازات سے نوازا گیاتھاحمدفراز گردوں کی بیماری کے باعث 25اگست2008 کو انتقال کرگئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

فیصل آباد،ارفع کریم کی12ویں برسی (آج) منائی...

مائیکرو سافٹ کی طرف سے 2004 میں کم عمر ترین مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل قرار دی جانے والی پاکستانی طالبہ ارفع کریم رندھاوا کی بارہویں برسی 14 جنوری (اتوار) کو منائی جائے گی۔ اس موقع پر ارفع کریم نگر فیصل آباد سمیت مختلف مقامات پر تقریبات کاانعقاد کیا جائے گا اور16سالہ آئی ٹی ماہر مرحومہ ارفع کریم رندھاوا کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔اس موقع پر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا بھی اہتمام کیا جائے گا جس میں مرحومہ کے اہل خانہ سمیت سول سوسائٹی کے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ ارفع کریم رندھاوا 2فروری 1995کو لیفٹیننٹ کرنل (ر)امجد کریم رندھاوا کے ہاں چک رام دیوالی 4ج ب (ارفع کریم نگر) فیصل آباد میں پیداہوئیں۔ انہوں نے دنیاکی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کااعزاز حاصل کرنے کے علاوہ فاطمہ جناح گولڈ میڈل، سلام پاکستان یوتھ ایوارڈ اور صدارتی پرائیڈ آف پرفارمنس جیسے دیگر اعزازات حاصل کئے۔ ارفع کریم مختصر علالت کے بعد 16سال کی عمر میں 14جنوری 2012کو انتقال کر گئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

موٹروے پولیس کی بڑی کاروائی، بھاری مقدار میں...

موٹروے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹروے ایم ون چار سدہ کے قریب بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔ برآمد شدہ سامان کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے ۔ موٹروے پولیس کے پاس خفیہ اطلاعات موجود تھی۔جس پر موٹروے پولیس کو الرٹ کیا گیا تھا۔ مذکورہ ٹرک پشاور سے اسلام آباد کی جانب جا رہا تھا۔ ٹرک کے ڈرائیور اورعملے کو حراست میں لے لیا گیا ۔ برآمد شدہ سامان میں کپڑا ،سٹیل کے رولز ،چائے اور ٹافیاں کے کاٹن شامل ہے۔ ابتدائی قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد نان کسٹم پیڈ سامان متعلقہ حکام کے حوالے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

پولیس کا اشتہاری ملزمان کے کاغذات نامزدگی مظ...

سانحہ 9 مئی کے سنگین مقدمات میں نامزد اشتہاریوں کے عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی منظور ہونے پر لاہور پولیس نے عدالت سے رجوع کرنے کافیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے دہشت گردی عدالت سے رجوع کرنے کافیصلہ کرلیا۔ اشتہاریوں کے انتخابی عمل میں حصہ لینے کوروکنے کی استدعا کی جائیگی۔ پولیس حکام کے مطابق اسلم اقبال، مسرت چیمہ ، جمشید چیمہ کے کاغذات منظور کیے گئے، زبیر نیازی، کرامت کھوکھر سمیت دیگر اشتہاری ملزمان کے کاغذات بھی منظور ہوئے۔ اشتہاری ملزمان عدالت میں پیش ہوئے نہ شامل تفتیش ہوئے۔ دوسری جانب کاغذات منظوری کے بعد اشتہاریوں کو بھی پارٹی ٹکٹ دیدیا گیا، کاغذات منظورہونے پر پی ٹی آئی نے اشتہاری میاں اسلم اقبال کو ٹکٹ دیا، اشتہاری غلام محی الدین دیوان بھی پی ٹی آئی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔ پی ٹی آئی نے اشتہاری کرامت کھوکھر کو بھی ٹکٹ دیدیا۔ پولیس حکام کے مطابق سنگین مقدمات میں اشتہاریوں کا انتخابات میں حصہ لینا خلاف قانون ہے، الیکشن کمیشن رولزمیں اشتہاری ملزمان کے الیکشن لڑنے کا کوئی شق نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

غیرقانونی تعمیرات: ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹ...

سندھ ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیرقانونی تعمیرات ختم نہ کروانے پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پر برہمی کا اظہار کیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے ڈائریکٹر اورڈپٹی ڈائریکٹر سینٹرل ایس بی سی اے کے شناختی کارڈ بلاک رکھنے کا بھی حکم دیا۔ عدالت نے کہا کہ ایس بی سی اے افسران کے مطابق گرانڈ پلس ون کی اجازت لیکر 4 منزلہ عمارت تعمیرکی گئی جس پر ایس بی سی اے نے اپنا مقف پیش کیا کہ چوتھی منزل جزوی طور پر گرائی ہے، عمارت میں رہائش پذیر لوگوں کو عمارت خالی کرنیکا نوٹس دیاگیا ہے جبکہ عمارت کی بجلی،گیس کنکشن کاٹنیکیلئے متعلقہ اداروں کو خطوط لکھے ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ بیلف رپورٹس سے پتا چلتا ہے کہ عدالتی نوٹس کے وقت بلڈنگ زیر تعمیر تھی،نوٹس کے باوجود عمارت کی تعمیر مکمل ہوئی اور لوگوں کو بسایا گیا، اس سے ثابت ہوتا ہے ایس بی سی اے افسران بلڈر سے ملے ہوئے ہیں۔ اس دوران ایس بی سی اے افسران نے کہا کہ آئندہ سماعت سیقبل غیرقانونی تعمیرات ختم کرادی جائیں گی۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر سینٹرل کو ایس ایس پی سینٹرل اور ایس بی سی ایکو سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا اور عمارت میں یوٹیلیٹی اداروں کو فوری طور پر سیکنڈ ،تھرڈ اور فورتھ فلور کی بجلی،گیس کے کنکشن منقطع کی ہدایت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

پاک بحریہ کی پہلی سی گارڈ مشق 2024 کا بحیرہ...

جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کارڈیشین کے زیر انتظام پاک بحریہ کی پہلی سی گارڈ مشق 2024 کا انعقاد بحیرہ عرب میں کیا گیا، مشقوں کے دوران جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کارڈینیشن سینٹر کے تحت گہرے سمندر میں مختلف مشقیں کی جارہی ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاک بحریہ کا جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پہلی بار منعقد کی گئی سی گارڈ مشق 2024 کا انعقاد کیا گیا ہے۔ یہ مشقیں 18 جنوری تک جاری رہیں گی، مشقوں کے دوران کھلے سمندر میں پاک بحریہ کے بحری جہاز، ہیلی کاپٹرز اور اسپیڈ بوٹس نے حصہ لیا۔ اس کے علاوہ مشقوں کے دوران جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کارڈینیشن سینٹر کے تحت گہرے سمندر میں مخلتف مشقیں کی جارہی ہیں، مشقوں میں سی کنگ ہیلی کاپٹر اور اسپیڈ بوٹس کا بھی استعمال کیا گیا۔ مشق کے دوران سمندر میں موجود منشیات و ممنوعہ اشیا سے لدی مشتبہ بوٹ، ہائی جیک کیا ہوا بحری جہاز اور سمندر میں گرے ماہی گیر کو بچانے کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔ اس کیعلاوہ ایس ایس جیز نے جہاز پر اترنے اور سرچ آپریشن کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔ مشق کا بنیادی مقصد جے ایم آئی سی سی کے پلیٹ فارم سے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے کو فعال اور کوآرڈینیشن کو بہتر بناناہے۔ ڈجی پی آر ساتھ کمانڈر سلیم احمد نے باور کرایا کہ رسپانس ٹائم کو مزید بہتر بنایا جائے گا، انہوں نے واضح کیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اپنے روابط کو مستحکم کررہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

مرغی کا گوشت 7 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا

برائلر مرغی اور انڈوں کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیاہے، مرغی کا گوشت 7 روپے مہنگا ہو گیا۔ زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت 400 روپے ہو گئی جبکہ پرچون میں فی کلو 415 روپے کلو ۔ اس طرح زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں مزید 5 روپے اضافہ ہو گیاہے جبکہ گوشت سات روپے مہنگا ہونے کے بعد 602 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔ انڈوں کی قیمت میں دو روپے مزید اضافہ ہونے سے فی درجن انڈے 398 روپے ہو گئے ہیں۔ گزشتہ روز زندہ برائلر مرغی کی تھوک قیمت 395 روپے، پرچون قیمت 410 روپے جبکہ گوشت کی فی کلو قیمت 595 تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ کی وفاقی حکومت کو بلوچ ل...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلوچ لاپتا طلبا کی بازیابی کے لیے وفاقی حکومت کو 13 فروری کی ڈیڈ لائن دیدی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے بلوچ لاپتہ طلبا کیس پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ وفاق سےآئندہ سماعت پر تمام لاپتا افراد کے گھر پہنچنے کی حتمی رپورٹ طلب کی جائے گی، بلوچ لاپتا طلبا کی بازیابی کے لیے عدالتی مہلت میں 13 فروری تک توسیع کی جاتی ہے۔ عدالت نے کہا کہ وزیراعظم، سیکرٹری داخلہ و دفاع اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان سے ابھی بیان حلفی نہیں مانگ رہے، اگر لاپتہ افراد بازیاب نہ ہوئے تو وہ بیان حلفی دیں گے اور قانون کے مطابق کارروائی بھی ہو گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے جبری طور پر گمشدہ بلوچ طلبا کی فہرست عدالت میں پیش کی، عدالت کو بتایا گیا کہ 12 لاپتا بلوچ طلبہ کے کیس حل طلب ہیں، وفاقی حکومت نییقین دہانی کرائی کہ آئندہ کسی کو اغوا یا جبری طور پر گمشدہ نہیں کیا جائے گا، اٹارنی جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ تمام لاپتا افراد کو ہر صورت رہا یا بازیاب کرایا جائے گا، یہ بھی کہا گیا کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔ تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ یہ بیانات اور ایکشن پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے مثبت اشارے ہیں، اس سے ان متاثرہ خاندانوں کی داد رسی ہو گی جن کے پیارے سالوں سے لاپتہ ہیں۔ فیصلے میں کہا گیا ہے سمی دین بلوچ نے بتایا کہ اس کے والد کو لاپتہ ہوئے ایک دہائی سے زیادہ وقت گزر چکا، ٹیسٹ کیس کے طور پر یہ معاملہ بھی اٹارنی جنرل کو ریفر کیا جاتا ہے، اٹارنی جنرل ریاستی اداروں سے سمی دین بلوچ کے والد کے بارے میں پتا کریں، سمی دین بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں ڈیتھ اسکواڈ کے نام سے مشہور گروپ نے بھی کیمپ لگا لیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تحریری فیصلے میں لکھا ہے ایس ایچ او کوہسار نے بتایا بلوچ شہدا کی نمائندگی کرنیوالوں نے بھی دھرنے کے لیے اپنا کیمپ لگایا ہے، پولیس کے مطابق دونوں کیمپ مخالف سمتوں میں واضح بانڈری لائن کیساتھ موجود ہیں، پولیس نے یقین دہانی کرائی کہ دھرنے کے مقام پر امن و امان کی صورتحال اور سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

دوستی نبھائی لیکن میرے خلاف لندن،امریکہ سے آ...

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میں نے دوستی نبھائی لیکن پی ٹی آئی نے میرے خلاف لندن اور امریکا سے آنے والوں کو ٹکٹ دیا گیا۔ اپنے مقابلے میں پی ٹی آئی کا امیدوار سامنے آنے پر شیخ رشید نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں نے چلہ بھی کاٹا لیکن اپنا کیس اب اللہ کے سپرد کرتا ہوں، 8 فروری کو قلم دوات پر مہر لگا کر مجھے منتخب کرے۔ خیال رہے کہ تحریک انصاف نے راولپنڈی کے حلقہ این اے 56 اور 57 میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے انکار کرتے ہوئے ان کے مقابلے میں اپنے دو امیدوار میدان میں اتارے ہیں جن میں ایک خاتون ہیں۔ تحریک انصاف نے نہ صرف شیخ رشید بلکہ ان بھتیجے شیخ راشد شفیق جو این اے 57 راولپنڈی سے الیکشن لڑ رہے ہیں ان کے مقابل بھی پی ٹی آئی کی ایک کارکن خاتون سیمابیہ طاہر کو کھڑا کردیا ہے جس کے بعد اب دونوں حلقوں سے شیخ رشید اور راشد شفیق کو قلم دوات کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑنا پڑے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

پیپلز پارٹی ایک سیاسی جماعت نہیں سیاسی خاندا...

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک سیاسی جماعت نہیں سیاسی خاندان ہے، پی پی پی عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے اس انتخابات میں حصہ لے رہی ہے، ہماری خواہش عوامی لاڈلہ بننے کی ہے، عوام ہی طاقت کا سر چشمہ ہے،ہم غریبوں کی نمائندگی کرتے ہیں،ہمیں لیول فیلڈ ملے نا ملے اپنا بندو بست کرتے ہیں، ہم ڈرنے اور جھکنے والے نہیں ہیں، ہم ڈٹ کے مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ایک سیاسی جماعت نہیں سیاسی خاندان ہے، ہمارا تعلق ملتان سے 3 نسلوں سے چلتا آرہا ہے، ہم مل کے جدو جہد کریں گے، ہم ملتان کی نمائندگی کریں گے، ہم نے اس خطے کے لیے جو کام کیا وہ سب کے سامنے ہیں، ہم نے ملتان کے یوسف رضا گیلانی کو وزیر اعظم بھی بنایا ہے، ہم یہاں کام کرنا چاہتے ہیں، میں نے اس انتخابات کے لیے جو 10 نکاتی عوامی معاشی معاہدہ دیا ہے اس پر عملدر آمد کر کے مہنگائی کا مقابلہ کریں گے۔ سابق وزیر نے کہا کہ ہمارے تمام کارکنان ملتان کے عوام کو بتائیں کہ ہم ان کی تنخوا دگنی کریں گے، تعلیم، صحت اور بجلی مفت کریں گے ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بڑھائیں گے، مزدور کارڈ سے مدد پہنچائیں گے، کسانوں کو براہ راست مالی مدد پہنچائیں اور نوجوانوں کو یوتھ کارڈ کے ذریعے با صلاحیت بنائیں گے تاکہ انہیں روزگار کے مواقع ملے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پی پی پی عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے اس انتخابات میں حصہ لے رہی ہے، باقی سیاسی جماعتیں انتقام کی سیاست کر رہی ہیں، ایک جیل سے بچنا چاہتا ہے اور ایک جیل سے نکلنا چاہتا ہے ، ہم 26 تاریخ کو ملتان واپس آئیں گے اور جلسہ کریں گے، آئیں ہمارا ساتھ دیں، اس نفرت اور انتقام کی سیاست کو دفن کریں۔

اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ پچھلے انتخابات میں عمران خان لاڈلے تھے اور اس میں نواز شریف کو لاڈلہ کہا جارہا ہے تو بلاول کب لاڈلے ہوں گے؟ بلاول بھٹو نے ئجواب دیا کہ ہماری خواہش عوامی لاڈلہ بننے کی ہے، عوام ہی طاقت کا سر چشمہ ہے، میں واحد ہوں جو الیکشن مہم چلارہا ہوں باقی سب ادھر ادھر دیکھ رہے ہیں، ہم نے انتخابات اس لیے جیتنے ہیں تاکہ اپنے نظریے پر عمل در آمد کریں، تمام سیاسی جماعتیں اشرافیہ کی نمائندگی کرتے ہیں، امیروں کو ریلیف اور غریبوں کو تکلیف دیتے ہیں لیکن ہم غریبوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ہماری کوشش ہوگی کہ پیپلز پارٹی کا وزیر اعظم بنے، ملک کو حالات سیصرف پیپلز پارٹی حل کر کرسکتی ہے، اگر پی ٹی آئی کا حکومت کسی طرح بنا تو وہ انتقام لیں گے، اور میاں صاحب نے بھی دکھا دیا ہے کہ سیاسی انتقام ہی لینا ہے ان سب سے حساب لینا ہے جنہوں نے پتہ نہیں کیا کیا کیا ہے، اس وقت ہر سیاستدان کا کام مہنگائی سے مقابلہ ہونا چاہیے، صاف شفاف ولیکشن کی جدوجہد ہم نے ہمیشہ کی، خان صاحب کا نیا مطالبہ ہے جو ابھی سامنے آیا ورنہ ہر الیکشن میں ان کا رہا ہے اور پچھلے انتخابات میں وہ یہ کرنے میں کامیاب بھی رہے کہ کہ دھاندلی کروا کے ان کو مسلط کیا جائے، ہمیں لیول فیلڈ ملے نا ملے اپنا بندو بست کرتے ہیں، ہم ڈرنے اور جھکنے والے نہیں ہیں، ہم ڈٹ کے مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، سینیٹ قرارداد جسٹس فائز عیسی نے واضح رولنگ دیا ہے کہ پتھر کی لکیر میں بھی لکھا ہوا ہے کہ 8 فروری کو ہی الیکشن ہوں تو لوگوں کو مہم شروع کرنی چاہیے اور غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے ۔ان کی اپنی غلطی ہے، ان کو پتہ تھا کہ ابھی اہم وقت ہے ان کو پروسیجرز کی پیروی کرنی چاہیے تھی، جس طریقے سے انہوں نے اپنے الیکشن میں گڑبڑ کی کیس بھی کمزور پلیڈ کیا تو ان کو شاید اپنی غلطی کی وجہ سے دوسرے نشان پر الیکشن لڑنا پڑے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

کراچی میں ڈکیتی میں ملوث 5 پولیس اہلکاروں کی...

بلدیہ ٹاون میں ریٹائرڈ پولیس افسرکے گھرمیں ڈکیتی کرنے کے الزام میں سی ٹی ڈی پولیس کیایک انسپکٹرکوجبری ریٹائراور4 پولیس اہلکاروں کوملازمت سے برطرف کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی آپریشن سندھ کے اہلکاروں نے 29 نومبرکوسادہ لباس میں سعید آباد تھانے کیعلاقے بلدیہ ٹاون میں ریٹائرڈ پولیس افسربشیرحسین کے گھرپرچھاپہ مارا تھااوران کے بیٹے کوتشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ریٹائرڈ پولیس افسرکے گھرسے نائن ایم ایم پستول،سونا اور2لاکھ نقدی لے اڑے تھے۔ ریٹائرڈ پولیس افسر کے گھر میں ڈکیتی کے الزام میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکاروں سے تحریری جواب طلب کیا گیا تھا جسے وہ مقررہ وقت میں دینے میں کانام رہے ۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ نیریٹائرڈ پولیس افسرکے گھر میں ڈکیتی کے الزام میں سی ٹی ڈی پولیس کیایک انسپکٹر سید محمد سرفرارکوجبری ریٹائرڈ اور4 پولیس اہلکاروں ہیڈ کانسٹیبل عمران علی ،پولیس کانسٹیبل راجہ عمیر، سعادت مروت اور پولیس کانسٹیبل سکندرخان کو ملازمت سے بر طرف کردیا۔ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیئے گئے،جس میں مزید بتایا کہ جبری ریٹائرڈ اور ملازمت سے برطرف کیے جانے والے سی ٹی ڈی اہلکاروں کیخلاف سعید آباد تھانے ڈکیتی کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

سانحہ نومئی؛مخصوص جماعت کے پرتشدد کارکنوں کی...

نو مئی میں مخصوص جماعت کے سرکردہ کارکنوں کے براہ راست ملوث ہونے کے نئے شواہد منظر عام پر آگئے۔ ویڈیو میں شر پسند ہجوم کو لاہور کنٹونمنٹ کیداخلی دروازے کے سامنے سڑک بلاک کرتیدیکھا جا سکتا ہے,مخصوص جماعت کاسرکردہ کارندہ عبادفاروق مشتعل ہجوم کومزید توڑپھوڑ پر اکساتادکھائی دے رہا ہے۔ ہاتھوں میں پارٹی جھنڈے اٹھائیڈنڈا بردارمشتعل شرپسندوں کوچیک پوسٹ گراتے اور سائن بورڈ توڑتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ کیا ان واضح ناقابل تردیدشواہد کی روشنی میں مخصوص جماعت کیملوث کارندے کسی رعایت کے مستحق ہیں،قومی مفاد کا تقاضہ ہے کہ ان شر پسندعناصر کو قانون کے کٹہریمیں لایا جائے تاکہ آئندہ اس طرح کی شرانگیزی دوہرائی نہ جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۳ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں