• Columbus, United States
  • |
  • ١٨ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | کھیل

امریکا میں شدید برف باری اور طوفانی بارشیں،...

امریکا کی کئی ریاستوں میں شدید برف باری اور طوفانی بارشوں کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق شمال مشرقی اور جنوبی ریاستوں یوٹاہ، وومنگ اوروسکانسن، ایڈاہو بھی سردی کی لپیٹ میں شدید موسم کے باعث یو ایس ایئر لائنز نے دو ہزار سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دیں۔رپورٹ کے مطابق امریکا بھر میں 7ہزار 6سو پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں ، نیو یارک، نیو جرسی اور کنیکٹی کٹ میں 50.8ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، مشی گن اور وسکونسن میں تین لاکھ سے زیادہ افراد بجلی سے محروم ہو گئے ، لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات نے برفانی طوفان کی وارننگ جاری کردی ہے ،شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی جارہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

بحیرہ احمر کے حملوں میں ایران نے انتہائی بدن...

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے ان حملوں میں انتہائی بدنیتی پر مبنی کردار ادا کیا تو برطانیہ یمن میں حوثیوں کے خلاف دوبارہ کارروائی کے لیے تیار ہے،سنڈے ٹیلی گراف کی طرف سے شائع ہونے والے ایک مضمون میں کیمرون نے لکھا کہ "ہم نے ایک واضح پیغام بھیجا ہے کہ حوثیوں کے اقدامات ناقابل قبول ہیں اور ہم ان کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم ہمیشہ جہاز رانی کی آزادی کا دفاع کریں گے۔ سب سے بڑھ کر ہم اپنے الفاظ پر عمل کرنے کے لیے تیار ہوں گے،برطانوی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ سمندری راستوں کو کھلا رکھنا ایک اہم قومی ضرورت ہے، بحیرہ احمر میں کشیدگی سے برطانیہ اور دنیا میں بڑھتی ہوئی قیمتوں سے ظاہر ہوتا ہے،ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ ان فوجی کارروائیوں نے حوثیوں کی صلاحیتوں کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، یہ حملے ضروری، متناسب اور جائزہیں اور غزہ کے تنازعے سے مکمل طور پر الگ ہیں،وزیر خارجہ نے ایران کے کردار کی بھی مذمتکرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ تہران خطے میں حوثیوں یا حماس کے حوالے سے "پراکسیز" کے پیچھے "بدنیتی پر مبنی کردار ادا کر رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

خود سے جھوٹ بولنا بند کرنا ہو گا، اسرائیلی و...

صیہونی جنگی کابینہ کے رکن نے نیتن یاہو کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا ہے کہ بس اب خود سے جھوٹ بولنا بند کرنا ہوگا،اسرائیلی میڈیا کے مطابق کابینہ اجلاس میں اسرائیلی وزیر ایزن کوٹ نے کہا کہ وقت بہت تیزی سے ہمارے ہاتھوں سے نکلتا جا رہا ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ اسرائیلی یرغمالیوں کی زندگی کو خطرہ بڑھتا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ بس ہو گیا اب ہمیں خود سے جھوٹ بولنا بند کرنا ہوگا، یرغمالیوں کو چھڑوانے کیلئے ہمیں اپنی حکمت عملی تبدیل کرنا ہوگی،واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر ایزن کوٹ کا بیٹا اور بھتیجا غزہ میں حماس کے خلاف لڑتے ہوئے ہلاک ہو گئے تھے،جنگی جنون میں مبتلا اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنی کابینہ کے وزیر کے مشورے کو مسترد کرتے ہوئے جنگی آپریشن کو واحد حل قرار دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

حوثیوں پر بمباری کرنے والا ملک خود کو خطرے م...

ایران نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک جس نے حوثیوں پر حملوں میں حصہ لیا یا آج کے بعد ایسا کرے گا تو وہ خود کو خطرے میں ڈالے گا۔اپنے ایک انٹرویو میں اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ واشنگٹن کے حملے یمن کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں جو بالآخر یمنیوں کے خلاف اعلان جنگ کے مترادف ہے۔امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ امریکی حملے غزہ میں 7اکتوبر سے جاری اسرائیلی جنگ کے حوالے سے اسرائیل کی طرف سے امریکا کو براہ راست جنگ میں گھسیٹنے اور خطے کے دیگر حصوں تک جنگ کا دائرہ پھیلانے کی کوششوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ایرانی مندوب نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ حوثیوں کی جنگ ہے، یمن پر عائد اسلحے کی پابندی کو غیر منصفانہ سمجھتے ہیں لیکن اس کے بارے میں اپنے تحفظات کے باوجود ہم نے اقوام متحدہ کے رکن ملک کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری پر کاربند رہے اور اس کے فیصلوں کا احترام کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں...

بھارت کے یوم جمہوریہ سے قبل مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں قابض فوج کی جانب سے کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا گیا،ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے وادی کشمیر کو جموں کے مسلم اکثریتی علاقوں سے ملانے والے پہاڑی سلسلے پیر پنجال کے دونوں اطراف ایک بڑا فوجی آپریشن شروع کر دیا جسے آپریشن شکتی کا نام دیا گیا ہے۔فوجی آپریشن بیک وقت ایک طرف شوپیاں اور پلوامہ اضلاع میں اور دوسری طرف ہمالیہ کے نشیبی اضلاع راجوری اور پونچھ میں شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد وادی کشمیر کے علاوہ جموں میں آزادی کی حامی آوازوں کو خاموش کرانا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز اور بدنام زمانہ بھارتی ایجنسیوں نے بھارتی یوم جمہوریہ سے چند دن قبل پورے مقبوضہ علاقے میں محاصرے، تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔دوسری طرف کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے اسلام آباد میں ایک بیان میں مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوج کی طرف سے جاری قتل و غارت، گرفتاریوں، خواتین کی بے حرمتی اور املاک کی تباہی کی مذمت کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

غزہ،اسرائیل کے وحشیانہ حملے، صحافی سمیت مزید...

غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، 24گھنٹوں کے دوران 125فلسطینی شہید کر دیئے،عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے میں چھاپا مار کارروائیوں کے دوران صیہونی فورسز نے مزید 5فلسطینیوں کو شہید کر دیا، نابلس اور قلقلیا میں کئی گھروں کو بلڈوزر سے مسمار کردیا گیا جبکہ صہیونی فوج کئی نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر اپنے ساتھ لی گئی،اسرائیلی فوج کی جانب سے کی گئی بمباری سے صحافی یزان الزویدی جاں بحق ہوگئے، اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 82ہوگئی ہے،غزہ میں گزشتہ 48گھنٹوں سے انٹرنیٹ اور ٹیلیفون سروس معطل ہے، ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے حکام نے بتایا کہ انٹرنیٹ کی بحالی کیلئے کام کرنے والے ان کے 2ملازمین کو بھی گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

فلپائننے برڈ فلو کے باعث بیلجیم اور فرانس سے...

فلپائن نے برڈ فلو کے باعث بیلجیم اور فرانس سے برائلر گوشت کی درآ مد پر پابندی عائد کردی،عالمی میڈیا کے مطابق فلپائن نے برڈ فلو پھیلنے کے بعد بیلجیئم اور فرانس سے پولٹری اور اس سے متعلقہ مصنوعات کی درآمد پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کر دی ہے،محکمہ زراعت کا کہنا ہے کہ پابندی کا مقصد پولٹری ورکرز کی صحت کا تحفظ ہے کیونکہ برڈ فلو ایک وائرس ہے جو متاثرہ جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہو سکتا ہے،رپورٹ کے مطابق سال2023کے دوران فلپائن نے 426,620میٹرک ٹن پولٹری کا گوشت درآمد کیا، جوگزشتہ سال کے مقابلے میں 3.78فیصد زیادہ ہے۔واضح رہے کہ برڈ فلو جو جنگلی پرندوں کی طرف سے منتقل ہوتا ہے نے حالیہ برسوں میں دنیا بھر میں مرغیوں پیدوار کو بہت نقصان پہنچایا ہے، جس سے سپلائی میں خلل پڑتا ہے، خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے اور انسانوں میں منتقل ہونے کے خطرے کی تشویش میں اضافہ ہوتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

بائیڈن نے 20دنوں سے زیادہ عرصے میں نیتن یاہو...

امریکی اہلکار نے انکشاف کیا کہ صدر جو بائیڈن کا اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے،انہوں نیکہاکہ بائیڈن نے 20دنوں سے زیادہ عرصے میں نیتن یاہو سے بات نہیں کی،انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ کی جنگ کے حوالے سے امریکی صدر کی حالیہ درخواستوں میں سے بیشتر کو مسترد کر دیا،امریکی اہلکار نے کہا کہ بائیڈن نیتن یاہو کی جانب سے جنگ کے بعد غزہ کی صورتحال پر سنجیدگی سے بات کرنے کی خواہش سے مایوس ہیں،انہوں نے وضاحت کی کہ بائیڈن کا خیال ہے کہ اسرائیل غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے اقدامات نہیں کر رہا ہے،انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ امریکی صدر اسرائیلی وزیر اعظم کی طرف سے فلسطینی اتھارٹی کے فنڈز جاری کرنے سے انکار کی وجہ سے ناراض ہیں، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے نیتن یاہو کو آگاہ کیا کہ جنگ کے بعد غزہ کے لیے اسرائیل کے منصوبے پر عمل درآمد ناممکن ہے، عرب میڈیا کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے درمیان غزہ کے حوالے سے متعدد نکات پر اختلافات پائے جاتے ہیں، جن میں غزہ کے مستقبل، شہریوں کے تحفظ، اوسلو معاہدے کے ذریعے ضمانت یافتہ فلسطینی اتھارٹی کے لیے ٹیکس فنڈز اور غزہ میں جنگ کے بعد کے عبوری انتظام کے بارے میں اختلافات موجود ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

بحیرہ احمر میں امریکی اقدامات سے تمام جہازوں...

لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں امریکی اقدامات نے تمام جہازوں کی آمدورفت کو خطرے میں ڈال دیا، امریکی اقدامات کے بعد بحیرہ احمر میدان جنگ بن گیا ہے،بیروت میں خطاب کرتے ہوئے حسن نصراللہ نے کہا کہ امریکا اور برطانیہ کے حملوں کے بعد یمنی بحیرہ احمر میں غزہ کی حمایت روک دیں گے یہ امریکا کی غلط فہمی ہے، بحیرہ احمر میں اسرائیل جانے والے بحری جہازوں پر حملے جاری رہیں گے،حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ جہازوں پر حملے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں یمن کا کم ترین ردعمل ہے، لبنان کے محاذ پر بھی غزہ کی حمایت اسرائیلی جارحیت رکنے تک جاری رہے گی، غزہ میں جارحیت رکے گی تو کوئی بات چیت ہوگی، عراقی اور یمنیوں کا بھی غزہ میں جارحیت رکوانیکا مطالبہ ہے،حزب اللہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ان بے وقوفوں نے بحیرہ احمر میں عالمی جہازوں کے 95فیصد تحفظ کو بھی تباہ کردیا ہے، اگر امریکیوں کے پاس دماغ ہوتا تو انہیں سمجھ آتی کہ تمام محاذ کھلنے کا سبب ایک ہی ہے، اگر امریکی نسل پرست اور مغرور نہ ہوتے تو یہ بات سمجھ جاتے، یہ نتائج روکنے کی کوششوں میں ہیں، جائیں جا کر وجہ ٹھیک کریں، غزہ میں جارحیت ختم کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

سانحہ 9 مئی،پرتشدد واقعات کے نئے شواہد منظر...

سانحہ 9 مئی کو ملک بھر کے مختلف شہروں میں پرتشدد واقعات کے نئے شواہد منظر عام پر آگئے۔ لاہور میں شرپسندوں کی جانب سے پولیس پر حملہ کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی،ویڈیو میں شر پسند پولیس پر حملہ کرتے واضح دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے مخصوص جماعت کے شرپسند گروہ نے پولیس پر پتھرا کیا اور پرامن پولیس اہلکاروں کو جوابی کارروائی پر اکسایا۔ ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر ڈنڈے برداروں کا حملہ مخصوص جماعت کے پرامن احتجاج پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ شر پسندوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کرنا کسی صورت بھی قابل معافی نہیں۔ ایسے شر پسند عناصر کے خلاف سخت اور فوری کاروائی وقت کا تقاضہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

عام انتخابات،اے این پی نے شگفتہ ملک سے ٹکٹ و...

عوامی نیشنل پارٹی نے عام انتخابات 2024 کے لیے اپنی امیدوار شگفتہ ملک سے ٹکٹ واپس لے لیا۔ اے این پی امیدواروں کی حتمی فہرست میں شگفت ملک کا نام شامل نہیں، ان سے ٹکٹ واپس لیتے ہوئے نصبت اللہ نامی مرد امیدوار کو دے دیا گیا ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی نے عام انتخابات کے لئے سابق ایم پی اے شگفتہ ملک کو پشاور کے حلقہ پی کے 73 کے لیے نامزد کیا تھا جس کے بعد شگفتہ ملک نے اپنی انتخابی مہم بھی شروع کی تھی تاہم اب پارٹی کی جانب سے جاری کی جانے والی صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی حتمی فہرست میں شگفتہ ملک کا نام شامل نہیں ہے۔ دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کے مطابق شگفتہ ملک نے خود ٹکٹ واپس کیا کیونکہ وہ قومی اسمبلی کے لیے خواتین کی مخصوص نشست پر اے این پی کی امیدوار ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

عام انتخابات،مسلم لیگ(ن)کے 2 صوبائی امیدوارو...

سندھ ہائی کورٹ نے عام انتخابات 2024 کے لیے مسلم لیگ(ن)کے 2 صوبائی امیدواروں کی الیکشن ٹربیونل کے خلاف دائر اپیل مسترد کردی ۔ عدالت نے صوبائی حلقہ پی ایس 116 اور پی ایس 88 پر الیکشن ٹربیونل کے خلاف اپیلیں مسترد کی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

ڈسکوز میں اہم عہدوں پر تعیناتیاں پبلک سیکٹر...

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز ) میں بہتری لانے کے لیے حکومت نے ڈسکوز کے اہم عہدوں پر تعیناتیاں پبلک سیکٹر کمپنیز رولز کے تحت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور ڈویژن نے کمپنیوں میں اہم تعیناتیوں کے لیے پالیسی تیار کرکے سمری بجلی کمپنیوں کے بورڈز کو ارسال کردی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق سمری میں بجلی کمپنیوں میں سی لیول آسامیوں پر مارکیٹ پروفیشنلز تعینات کرنے اور سی لیول آسامیوں پر بجلی کمپنیوں کے افسران تعینات نہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ سمری میں چیف فنانشل آفیسرز، کمپنی سیکریٹری، چیف انٹرنل آڈیٹر مارکیٹ سے لینے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ بجلی کمپنیوں میں کیرئیر پلاننگ، چیف لیگل آفیسرز اور چیف سپلائی چین منیجمنٹ آفیسر کی آسامیاں تخلیق کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں سمری میں چیف کمرشل، انجینئرنگ ایڈوائزر، چیف انفارمیشن ٹیکنالوجی آفیسرز کے عہدے تخلیق کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد ڈسکوز میں کلچرل شفٹ کیذریعے بہتری لانا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

بلدیاتی نمائندوں کی انتخابی مہم پر نوٹس، میئ...

سکھر میں بلدیاتی نمائندوں کی انتخابی مہم پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے نوٹس لیتے ہوئے میئر سکھر ارسلان شیخ اور چیئرمین ضلع کونسل کمیل حیدر شاہ کو ایڈوائزری جاری کر دی۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے کہا کہ کوئی بلدیاتی نمائندہ انتخابی مہم کا حصہ نہیں بن سکتا، الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے پیرا 18کے تحت نوٹس جاری کیا۔ جاری انتباہ میں کہا گیا کہ کونسلز کے نمائندہ کو بھی انتخابی مہم کا حصہ نہ بننے کا پابند بنایا جائے، الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔ مانیٹرنگ افسران نے ہدایت کی کہ بلدیاتی نمائندے کے انتخابی مہم میں شرکت کے ثبوت پیش کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

ویژن بلوچستان 2030 کے تحت صوبے کے ترقی کا سف...

بلوچستان کی ترقی کیلئے ویژن بلوچستان 2030 کے تحت صوبے میں ترقی کا سفر تیزی سے جاری ۔ پاک فوج اور حکومت پاکستان نے ضرورت وقت کے تحت بلوچستان میں طویل عرصے سے جاری محرومیوں کے خاتمے کے لئے مختلف شعبہ جات میں جامع حکمت عملی کے تحت تیزی سے کام کیا اور آج بلوچستان ملکی ترقی میں خاص اہمیت کا حامل ہے۔ صوبہ بلوچستان کا شمار ملک کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں ایک پسماندہ صوبہ کے طور پر کیا جاتا تھا لیکن اب خصوصی طور پر ویژن بلوچستان 2030 کے تحت کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ خوشحال بلوچستان کے اس پروگرام کے تحت صوبہ بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا گیا ہے جس کا مقصد صرف مستحکم بلوچستان ہے۔ آج ویژن بلوچستان 2030 کی بنیاد پر صوبے پر نظر دوڑائی جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ واقعی بلوچستان ترقی کی جانب تیزی سے گامزن ہے، بلوچستان میں جاری منصوبے کے تحت کمیونیکیشن انفراسٹرکچر، ڈیموں کی تعمیر، پانی کی قلت کو دور کرنے سمیت دیگر منصوبوں پر کام جاری ہے۔ پروگرام کے تحت کوئٹہ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ کارڈیک سینٹر، گوادر اسپتال، آواران، ژوب، خضدار اور پنجگور میں صحت عامہ کی بہترین سہولیات ان تمام منصوبوں میں سرفہرست ہیں۔ آج بلوچ نوجوانوں کی سیکورٹی فورسز میں شمولیت ترجیحی بنیادوں پر کی جا رہی ہے۔ ملک دشمن عناصر صوبہ بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں تاہم پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے تمام عزائم کیخلاف ہر دم سینہ سپر رہے ہیں، آنے والے دنوں میں ملکی ترقی کی لیے کوششیں جاری رہیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

پاک فوج کی جانب سے خیبرپختونخوا کے دوردراز ع...

پاک فوج اور فرنٹیئر کور کی جانب سے خیبرپختونخوا کے دوردراز علاقوں میں عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلیے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔ پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ نے سردی کی آمد کے ساتھ باجوڑ، مہمند، خیبر، سوات، دیر، بونیر اور چترال کے مختلف علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا۔ میڈیکل کیمپس میں ڈاکٹروں اور نرسنگ سٹاف نے سات ہزار سے زائد مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا۔ اور انہیں ادویات بھی فراہم کیں۔ جن میں کی مریضوں کو علاج کے لئے متعلقہ ڈسٹرکٹ اسپتالوں میں بھی تشخیص کے لئے مدد فراہم کی۔ ڈاکٹروں اور نرسنگ سٹاف نے عوام کو موسمی بیماریوں سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی۔ پاک فوج اور فرنٹیئر کور کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کے ذریعے دوردراز علاقوں میں عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی جاری رہے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

کوئٹہ،عوام کا چمن بارڈر پر پاسپورٹ کے نفاذ ک...

کوئٹہ کے شہریوں نے حکومت کی جانب سے چمن میں پاک افغان بارڈر پر پاسپورٹ کے نفاذ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ پاسپورٹ کے نفاذ کے خلاف چمن میں جاری دھرنے کے حوالے سے کوئٹہ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ بارڈرز اس لیے بنائے جاتے ہیں کہ ایک ملک میں قانونی طور پر جایا جا سکے۔ پاکستان کی جانب سے جو ایکشن لیا گیا ہے یہ ہماری حفاظت کے لیے ہے۔ عوامی حلقوں کے مطابق دنیا میں کسی ملک میں بھی آپ چلے جائیں آپ کو بغیر ویزا یا پاسپورٹ کے داخل نہیں ہونے دیا جاتا، جو لوگ قانونی طریقے کو ختم کرنے کی ڈیمانڈ کر رہے ہیں یہ بالکل بے وقوفی ہے۔ یہ لوگ اپنے وقت اور روزگار کو تباہ کر رہے ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کے حالات بہت حساس ہیں اور اس وقت میں ایسے اقدام بہت مثبت اور ضروری ہیں، اس اقدام پہ دھرنا نہیں ہونا چاہیے اور قانونی طریقے سے اس پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔ عوام کا کہنا ہے کہ بارڈر لگانے کا مقصد ہی یہ ہے کہ یہ ہماری حدود ہے اور اس حدود سے نہ تو ہم نے خود باہر جانا ہے نہ کسی اور کو اندر آنے دینا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین کی معیشت میں لچک دنیا کے لیے نعمت ہے، ڈا...

پاکستان کے سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ(ایس ڈی پی آئی ) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور پاکستان کلائمیٹ چینج کونسل کے رکن ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے کہا ہے کہ گزشتہ سال پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اچھی بات یہ تھی کہ چین نے اپنی سرحد دوبارہ کھول دی جو نہ صرف پاکستان کی معیشت بلکہ عالمی معیشت کے لیے بھی اچھی ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ(سی ای این) کو انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ پاکستان کو مثال کے طور پر لیں، چین کے قریبی تجارتی شراکت دار کی حیثیت سے پاکستان چین کو اپنی برآمدات بڑھانے میں کامیاب رہا۔ مالی سال 2023-24 کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) کے دوران چین کو پاکستان کی برآمدات 66.4 فیصد اضافے کے ساتھ 1.5458 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں جو دنیا کی دوسری سب سے بڑی کنزیومر مارکیٹ کے طور پر چین کی زبردست صلاحیت کا ثبوت ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے کہا میں چین کی معیشت کے بارے میں کافی پرامید ہوں۔ جس طرح سے یہ رئیل اسٹیٹ میں خطرات سے نمٹتا ہے اس نے لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔ اور مطالبہ موجود ہے۔ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے سی ای این کو بتایا کہ جیسا کہ چینی معیشت آگے بڑھ رہی ہے، پاکستان، بہت سے دوسرے ممالک کی طرح جو چین کے ساتھ معاشی طور پر منسلک ہیں، اس سے فائدہ اٹھانے کے قابل ہو جائے گا۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ان کی رائے میں، تکنیکی ترقی، جدت طرازی، اور تیزی سے بڑھتی ہوئی خدمات کا شعبہ چین کی معیشت کو چلا رہا ہے اور اس کے روشن امکانات کو تشکیل دے رہا ہے.

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اگر ہم الیکٹرک گاڑیوں پر نظر ڈالیں تو چینی آٹومیکرز ٹیسلا کے مقابلے میں زیادہ نئی توانائی کی گاڑیاں فراہم کرنے میں کامیاب رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان چین کے قابل تجدید توانائی کے تجربے سے فائدہ اٹھا سکتا ہے، مثال کے طور پر مشترکہ منصوبے قائم کرکے، روایتی معیشت سے ماحول دوست اور سبز معیشت کی طرف منتقلی کے لئے.چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے کہا، 'طویل عرصے سے یہ دیکھا گیا تھا کہ سبز ہونے سے ترقی پر منفی اثر پڑے گا۔ یہ مفروضہ اب درست نہیں ہے۔ اب وہ ممالک جو اس بات سے واقف ہیں کہ تحفظ کی لاگت بہت زیادہ ہے، انہیں سبز ہونا پڑے گا۔لیکن منتقلی کی قیمت بہت زیادہ ہے۔ لہذا کثیر الجہتی سطح پر ہمیں موسمیاتی انصاف اور ترقی یافتہ معیشتوں کی تاریخی ذمہ داری کے بارے میں بات کرتے رہنا چاہیے۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ دوطرفہ سطح پر پاکستان کو چین کے ساتھ اپنے تکنیکی اور مالی تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے تاکہ موسمیاتی اسمارٹ زراعت، ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز، بگ ڈیٹا اور دیگر اسمارٹ پریکٹسز جیسے شعبوں میں چین کے تجربے سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ دونوں اطراف کے معیارات میں ہم آہنگی پیدا کرکے، زبان کی رکاوٹوں کو عبور کرکے، حکومتی کارروائیوں میں سہولت فراہم کرکے، کاروبار سے کاروبار کے تناظر اور عوام کے درمیان تعلقات کو فروغ دے کر باہمی تبادلوں کو مزید فروغ دیا جاسکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

الیکشن کمیشن کی سینیٹ قرارداد پر انتخابات تا...

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ قرارداد پر انتخابات تاخیر سے کرانے کی معذرت کرلی۔ الیکشن کمیشن نے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو سینیٹ میں منظور ہونے والی قرارداد کے جواب میں مراسلہ ارسال کرتے ہوئے انتخابات تاخیر سے کرانے کی معذرت کرلی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے کے مطابق سینیٹ قرارداد سے متعلق کمیشن کے اجلاس میں تبادلہ خیال کیا گیا ہے، صدر مملکت کی مشاورت سے عام انتخابات کیلئے 8 فروری کی تاریخ رکھی، امن و امان کی بحالی کے لیے نگران حکومتوں کو ہدایت جاری کیں اور سکیورٹی بہتر اور ووٹرز کو سازگار ماحول فراہم کرنے کی ہدایات کی ہیں۔ مراسلے میں لکھا گیا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لئے تمام ضروری انتظامات کرلئے ہیں، 8 فروری کو الیکشن کے لیے سپریم کورٹ کو بھی یقین دہانی کر اچکے، ماضی میں عام انتخابات اور بلدیاتی الیکشن سردیوں میں ہوتے رہے ہیں، حقائق کو دیکھتے ہوئے عام انتخابات ملتوی کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ ای سی پی کی جانب سے سینیٹ کی قرارداد میں درج مقف کو یکسر مسترد کردیا گیا اور واضح موقف اختیار کیا گیا کہ عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے۔ یاد رہے کہ 5 جنوری کو سینیٹ کی جانب سے ملک میں عام انتخابات 2024 ملتوی کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی تھی جس پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے دستخط بھی کر دیئے تھے اور سینیٹ سیکریٹریٹ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا تھا۔ خیال رہے کہ سینیٹر دلاور خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو خط بھی لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ سینیٹ نے 5 جنوری کو الیکشن ملتوی کرانے کی قرارداد پاس کی تھی، الیکشن کمیشن کا انتخابات ملتوی کرانے کیلئے تاحال کوئی قدم نہ اٹھانا پریشان کن ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین کے ساتھ زراعت اور خوراک شعبے میں تعاون ب...

پاکستان چین کے ساتھ زرعی اور غذائی تعاون کو مضبوط بنا سکتا ہے تاکہ برآمدات میں زیادہ سے زیادہ حصہ ڈالا جا سکے۔ ایف پی سی سی آئی رائس ایکسپورٹ کمیٹی 2022-2023 کے کنوینر اور رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سابق چیئرمین رفیق سلیمان نے کہا ہے کہ یہ تعاون مخصوص مصنوعات پر توجہ مرکوز کرسکتا ہے، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے والی فصلوں اور خشک سالی سے مزاحمت کرنے والی ٹیکنالوجی، زرعی سیاحت، نجی شعبے کے تعاون پر شراکت داری کرسکتا ہے، جس سے تعلقات گہرے ہوں گے، برآمدات میں تنوع آئے گا اور دونوں ممالک کے لیے طویل مدتی غذائی تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ گوادر پرو کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں رفیق سلیمان نے نشاندہی کی کہ چین اور پاکستان زراعت اور خوراک کے شعبوں میں مضبوط تعاون پر فخر کرتے ہیں، ٹیکنالوجی کی منتقلی، مشترکہ منصوبوں، مارکیٹ تک رسائی، علم کے تبادلے پر توجہ مرکوز کرتے ہیں، جس سے پاکستان کی زرعی اور غذائی صلاحیت کو مضبوط بنانے اور اس کی برآمدات کو بڑھانے میں مدد ملی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق رواں مالی سال 2023-24 کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستان میں زراعت اور خوراک کی برآمدات میں 64 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا دسمبر 2023 کے دوران ملک کی مجموعی زرعی اور غذائی برآمدات 3.847 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 2.345 ارب ڈالر تھیں۔ گوادر پرو کے مطابق ظاہر ہے کہ ملک مجموعی برآمدات میں زیادہ ترقی حاصل کرنے کے لئے زرعی خوراک پر زیادہ انحصار کر رہا ہے۔

اس سے پہلی ششماہی میں تجارتی خسارے کو 34.3 فیصد کم کرکے 11.14 ارب ڈالر تک لانے میں بھی مدد ملی۔ ملک نے مالی سال 24 کی پہلی ششماہی کے دوران 1.64 ارب ڈالر مالیت کے چاول برآمد کیے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 841 ملین ڈالر کے مقابلے میں 96 فیصد اضافہ ہے۔ رواں مالی سال کے دوران چاول کی برآمدات 3 ارب ڈالر سے تجاوز کرسکتی ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق چاول سمیت پاکستان کی خوراک کی برآمدات میں اضافے پر تبصرہ کرتے ہوئے رفیق سلیمان نے رواں سال کی پہلی ششماہی میں چاول کی برآمدات کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے ملک میں سب سے زیادہ کمانے والے ممالک میں سے ایک بنا دیا۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے وضاحت کی کہ چاول خریدنے والے ممالک پاکستان کے لمبے دانے والے باسمتی اور غیر باسمتی چاول کو انتہائی ترجیح دیتے ہیں۔ مزید برآں، پاکستان میں قیمتیں دیگر حریفوں کے مقابلے میں کم لاگت ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ آگے رہنے کے لئے طویل مدتی مٹی کی صحت اور وسائل کے انتظام، معیار، ٹیکنالوجی اور مارکیٹنگ میں سرمایہ کاری کے ذریعے، پاکستان اپنی صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ بڑھا سکتا ہے، پائیدار برآمدی نمو حاصل کرسکتا ہے اور چاول کے ایک بڑے برآمد کنندہ کے طور پر اپنی پوزیشن کو مستحکم کرسکتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ چین کو پاکستان کی چاول اور دیگر زرعی برآمدات بھی امید افزا ہیں کیونکہ چین خوراک کا ایک بڑا درآمد کنندہ ہے اور چاول کے علاوہ متنوع برآمدات کے لئے زبردست مواقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ چاول کے علاوہ متعدد زرعی اور غذائی مصنوعات پاکستان کے لئے امید افزا برآمدی امکانات رکھتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

سال 2024میں سی پیک کے متعدد منصوبوں کا آغاز...

سال 2024میں سی پیک پاکستان میں جامع ترقی کے عزم کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے متعدد منصوبوں کا آغاز کرے گا،سی پیک نے پاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ، رواں سال سی پیک پاکستان میں تبدیلی لانے والی اور ہمہ جہت ترقی کے ایک اہم محرک کے طور پر ابھرکر سامنے آیا ، ایم ایل ون پروجیکٹ شروع ہونے والا ہے ، دو مرحلوں پر مشتمل اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں کراچی سے ملتان تک 930 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک بچھایا جائے گا، گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح رواں سال کے وسط میں متوقع ہے۔ گوادر پرو کے مطابق سال 2024 کے آغاز کے ساتھ ہی چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)پاکستان میں تبدیلی لانے والی اور ہمہ جہت ترقی کے ایک اہم محرک کے طور پر ابھرکر سامنے آئی ہے، جس میں متعدد اہم اقدامات ترقی اور ترقی کے نئے چہرے کو نئے سرے سے پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق ان میں سے ایک خاص بات مین لائن -1 (ایم ایل -) پروجیکٹ ہے ، جو سال کے اوائل میں شروع ہونے والا ہے ، جو ریل کے بنیادی ڈھانچے میں ایک یادگار چھلانگ کی نمائندگی کرتا ہے۔ دو مرحلوں پر مشتمل اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں کراچی سے ملتان تک 930 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک بچھایا جائے گا جس سے 2022 کے سیلاب سے تباہ ہونے والے انفراسٹرکچر کو حل کیا جائے گا۔ اس کے بعد، دوسرے مرحلے میں ریلوے ٹریک کو ملتان سے پشاور تک توسیع دی گئی، جو مستقبل کے مطالبات کے مطابق ہے۔ گوادر پرو کے مطابق اس کے متوازی گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح 2024 کے وسط میں متوقع ہے۔ 4,300 ایکڑ پر پھیلے اس ہوائی اڈے پر ایک رن وے ہے جس میں بڑے طیارے اور ایک جدید ٹرمینل عمارت ہے۔ 246 ملین ڈالر کی تخمینہ لاگت کے ساتھ اس کی تکمیل سے نہ صرف پاکستان میں ہوائی سفر کا ایک نیا دور شروع ہوگا بلکہ چین اور پاکستان کے درمیان پائیدار شراکت داری کو بھی تقویت ملے گی۔ گوادر پرو کے مطابق 2024 میں سی پیک نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے میں ایم ایل ون کے سنگ بنیاد کے علاوہ قابل ذکر سنگ میل حاصل کرنے کے لئے تیار ہے، جس سے رابطے اور اقتصادی ترقی میں اضافہ ہوگا۔ متعدد کلیدی منصوبوں کی تکمیل یا اہم پیش رفت سے خطے کے نقل و حمل کے منظر نامے کو نئی شکل دینے کی توقع ہے۔

ژوب کوئٹہ کچلاک( این-50) منصوبہ، جو 305 کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے، ژوب اور کوئٹہ کے درمیان رابطے کو بہتر بنانے، سامان اور لوگوں کی آسانی سے نقل و حمل کو آسان بنانے کا وعدہ کرتا ہے۔ اسی طرح خضدار-بسیمہ روڈ (این-30) جو 106 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتی ہے، سے خضدار میں رسائی اور رابطے میں اضافہ متوقع ہے۔ ہوشاب آواران روڈ سیکشن (ایم-8) منصوبہ، جو 146 کلومیٹر سے زیادہ پر پھیلا ہوا ہے، آواران میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں حصہ ڈالے گا، جس سے اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔ گوادر پرو کے مطابق مزید برآں، کے کے ایچ متبادل روٹ شندور-چترال روڈ، جو 153 کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے، چترال کے خوبصورت علاقے تک بہتر رابطے اور رسائی کا وعدہ رکھتا ہے۔ 103 کلومیٹر پر محیط نوکنڈی-ماش خیل روڈ کی تکمیل یا پیش رفت سے نوکنڈی اور ماشخیل میں نقل و حمل کے روابط کو تقویت ملے گی اور ان علاقوں میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ جیسے جیسے یہ منصوبے آگے بڑھتے ہیں، یہ نہ صرف نقل و حمل میں بہتری کی نشاندہی کرتے ہیں بلکہ پاکستان بھر میں اقتصادی ترقی، علاقائی انضمام اور رابطے کو فروغ دینے میں سی پیک کے وسیع تر اثرات کی عکاسی کرتے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق سی پیک نے پاکستان میں سماجی اور معاشی ترقی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور سال 2024 میں مختلف جاری منصوبوں میں نمایاں پیش رفت کی بہت زیادہ توقعات ہیں۔ ایک قابل ذکر کاوش چین پاکستان جوائنٹ ایگریکلچرل ٹیکنالوجی لیبارٹری ہے جو مشترکہ تحقیق کے ذریعے زرعی طریقوں کو بڑھانے میں پیش رفت کے لیے تیار ہے۔ زرعی آلات اور اوزار کی فراہمی میں قابل ذکر پیش رفت متوقع ہے ، جس سے زرعی شعبے میں پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ گوادر پرو کے مطابق ملک کے تعلیمی انفراسٹرکچر کو آگے بڑھانے کے عزم کی مثال اعلی تعلیم کے لئے اسمارٹ کلاس رومز کا قیام ہے۔ مزید برآں، نئے ضم شدہ اضلاع میں 50 اسکولوں کی دیکھ بھال اور تزئین و آرائش کی کوششوں سے تعلیمی سہولیات کو بہتر بنانے میں خاطر خواہ پیش رفت متوقع ہے۔ شمسی توانائی سے چلنے والے لائٹنگ آلات کی تعیناتی پائیدار توانائی کے اہداف کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے ، جبکہ غیر ملکی طلبا اسکالرشپ پروگرام انسانی سرمائے کی ترقی کے لئے مسلسل لگن کا اشارہ دیتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں، گوادر ہسپتال کے جاری منصوبے کے ساتھ ساتھ طبی سازوسامان اور سامان کی فراہمی میں متوقع پیش رفت صحت کی دیکھ بھال کی بہتری پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ پاکستان میں برائٹنس جرنی جیسے اقدامات کے ساتھ ساتھ پینے کے پانی کے آلات اور گوادر ڈی سیلینیشن پلانٹ جیسے منصوبے آبادی کی اہم ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تیار ہیں۔

آخر میں، گوادر ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل پروجیکٹ کا مقصد مقامی افرادی قوت کو ترقی پذیر روزگار کی مارکیٹ کے لئے ضروری مہارتوں سے لیس کرنا ہے۔ سی پیک کے تحت یہ اقدامات مل کر پاکستان میں سماجی ترقی اور معاشی خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے ایک جامع نقطہ نظر کی عکاسی کرتے ہیں، جس میں 2024 میں متوقع پیش رفت پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق 2024 میں سی پیک پاکستان میں جامع ترقی کے عزم کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے متعدد منصوبوں کا آغاز کرے گا۔ ان منصوبوں میں چین اور پاکستان کے مشترکہ زرعی مظاہرے نمایاں ہیں جو مشترکہ نمائشوں کے ذریعے زرعی طریقوں میں پیش رفت کا اشارہ دیتے ہیں۔ بیکٹیریل گراس (جنکاو) ٹیکنالوجی ٹریننگ اینڈ پروموشن پروجیکٹ کا مقصد جدید زرعی تکنیک وں کو پھیلانا ہے ، جو پائیدار کاشتکاری کے طریقوں میں حصہ ڈالتے ہیں۔ پاکستان ایگریکلچرل ووکیشنل ٹریننگ انیشی ایٹو افراد کو زرعی شعبے کے فروغ کے لئے ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لئے تیار ہے۔مزید برآں، پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کے لئے تدریسی آلات کی فراہمی تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔ برن سینٹرز کا قیام صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے پر توجہ کی عکاسی کرتا ہے ، ہنگامی طبی خدمات میں اہم ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ بلوچستان میں چائنا پاک جوائنٹ ٹیلی میڈیسن نیٹ ورک اور میڈیکل ایمرجنسی سینٹر صحت کی دیکھ بھال تک رسائی اور ایمرجنسی رسپانس کی صلاحیتوں میں نمایاں پیش رفت کی نمائندگی کرتا ہے۔ دیہی غربت میں کمی کا مشترکہ تحقیقی منصوبہ مخصوص تحقیق اور مداخلت کے ذریعے پسماندہ برادریوں کی ترقی کی کوششوں پر روشنی ڈالتا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی تعلیمی ترقی، مہارت کو فروغ دینے اور علم کے تبادلے کے لئے بین الاقوامی تعاون کی مثال ہے۔ آخر میں پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی پراجیکٹ سے تکنیکی جدت طرازی اور تعلیمی کارکردگی میں مدد ملنے کی توقع ہے۔ یہ متنوع منصوبے مشترکہ طور پر پائیدار ترقی کو فروغ دینے، صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو بہتر بنانے، تعلیم کے معیار کو بلند کرنے اور پاکستان میں اہم سماجی و اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے سی پیک کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق 2024 میں سی پیک کے تحت متعدد زیر تعمیر خصوصی اقتصادی زونز(ایس ای زیڈز) کی تعمیر میں خاطر خواہ پیش رفت متوقع ہے۔ یہ زون متعلقہ علاقوں کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں۔ پشاور کے قریب خیبر پختونخوا میں واقع رشکئی اسپیشل اکنامک زون مختلف صنعتوں کا مرکز بننے کی توقع ہے جن میں پروسیسنگ اینڈ مینوفیکچرنگ، ہوم اپلائنس، فارماسوٹیکا، ہوم بلڈنگ مٹیریلز، آٹوموبائل اینڈ پارٹس، زراعت اور باغبانی، ہول سیل مارکیٹ/ اسپیشلٹی ملز شامل ہیں۔ اسی طرح فیصل آباد میں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں ٹیکسٹائل، پیکیجنگ، آٹوموبائلز، بلڈنگ میٹریل، فارماسیوٹیکل، فوڈ پروسیسنگ، کیمیکل اینڈ پینٹس، الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانک اور انجینئرنگ کی صنعتیں قائم ہوں گی۔

گوادر پرو کے مطابق ٹھٹھہ، سندھ میں دھابیجی اسپیشل اکنامک زون گودام، بلڈنگ مٹیریل، سٹیل فانڈری، کنزیومر الیکٹرانک انجینئرنگ، کیمیکل اینڈ فارماسیوٹیکل، لائٹ انجینئرنگ، آٹومیٹیو اور آٹو پارٹس کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ دریں اثنا، پشین میں بوستان اسپیشل اکنامک زون فروٹ پروسیسنگ، زرعی مشینری، فارماسیوٹیکل، موٹر بائیکس اسمبلی، کرومائٹ، سیرامک صنعتوں، آئس اور کولڈ اسٹوریج، الیکٹرک اپلائنس اور حلال فوڈ انڈسٹری میں ترقی کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔ گوادر پرو کے مطابق یہ زونز پاکستان کے صنعتی منظر نامے کو متنوع بنانے کی اسٹریٹجک کوشش کی عکاسی کرتے ہیں، جس میں زراعت اور ٹیکسٹائل سے لے کر فارماسیوٹیکل اور تعمیرات تک کے شعبوں کو فروغ دیا جاتا ہے۔ ان خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی سی پیک کے علاقائی اقتصادی انضمام، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور متنوع صنعتوں کی ترقی کے لئے سازگار ماحول کو فروغ دینے کے عزم کا ثبوت ہے۔ گوادر پرو کے مطابق گوادر شہر کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور پائیدار ترقی کو آسان بنانے کے مقصد سے مختلف ترقیاتی پروگراموں کے ذریعے ایک اہم تبدیلی سے گزر رہا ہے۔ 2024 میں گوادر کی ترقی میں نمایاں پیش رفت متوقع ہے۔ گوادر پرو کے مطابق تازہ پانی کے ٹریٹمنٹ، پانی کی فراہمی اور تقسیم کے لئے ضروری سہولیات کی جاری تعمیر بڑھتی ہوئی شہر کے لئے قابل اعتماد اور مناسب پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے، ضروری ضروریات کو پورا کرنے کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ اس اقدام کے تحت پاک چائنا فرینڈشپ ہسپتال ایک اہم منصوبہ ہے جو گوادر میں صحت کے شعبے میں اپنا کردار ادا کرے گا اور مقامی آبادی کو قابل رسائی اور معیاری طبی خدمات فراہم کرے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ گوادر میں 300 میگاواٹ کا کوئلے سے چلنے والا پاور پراجیکٹ خطے کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے، صنعتی ترقی اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم جزو ہے۔ پانی کی قلت کے چیلنجز پر قابو پانے کے لیے گوادر میں 1.2 ایم جی ڈی اور 5 ایم جی ڈی ڈیسیلینیشن پلانٹس تیار کیے جا رہے ہیں جو میٹھے پانی کی فراہمی کے لیے پائیدار حل پیش کرتے ہیں۔

گوادر پرو کے مطابق یہ منصوبے نہ صرف پانی کی فوری ضروریات کو پورا کرتے ہیں بلکہ پانی کی قلت کے خلاف طویل مدتی لچک کی بنیاد بھی رکھتے ہیں۔ مجموعی طور پر یہ اقدامات گوادر کی اقتصادی اور سماجی ترقی کو فروغ دینے میں سی پیک کے جامع نقطہ نظر کی عکاسی کرتے ہیں اور خطے میں ایک اہم مرکز کے طور پر ابھرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ مزید برآں، توانائی کا منظر نامہ ہائیڈرو پاور منصوبوں پر قابل ذکر توجہ کے ساتھ تبدیلی کی پیش رفت کے لئے تیار ہے۔ اہم پیشرفتوں میں 700.7 میگاواٹ کا آزاد پتن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، 1124 میگاواٹ کا کوہالہ منصوبہ اور 300 میگاواٹ کا گوادر کول پاور پراجیکٹ اس وقت جاری ہے جو توانائی مکس کو متنوع بنانے کے اسٹریٹجک عزم کی علامت ہے۔ توقع ہے کہ یہ منصوبے 2024 تک قابل ذکر پیش رفت یا تکمیل تک پہنچ جائیں گے۔ سی پیک پاکستان میں مختلف شعبوں میں تبدیلی لانے والی ترقی کے محرک کے طور پر کھڑا ہے۔ مین لائن ون (ایم ایل ون) منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنا، گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح اور نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے میں خاطر خواہ پیش رفت اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے۔ مزید برآں، سی پیک کا اثر و رسوخ سماجی و اقتصادی ترقی تک پھیلا ہوا ہے، جس میں زراعت، تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور غربت کے خاتمے کے اقدامات شامل ہیں۔ زیر تعمیر ایس ای زیڈز کا قیام متنوع صنعتی ترقی کے عزم کو مزید اجاگر کرتا ہے۔ گوادر کی ترقی بشمول بنیادی ڈھانچے میں اضافے اور توانائی کے منصوبوں نے اسے ایک اہم علاقائی مرکز کے طور پر پیش کیا ہے۔ جیسا کہ سی پیک پاکستان کے مستقبل کی تشکیل جاری رکھے ہوئے ہے، ان اقدامات کے اجتماعی اثرات پائیدار ترقی، اقتصادی خوشحالی اور علاقائی انضمام کو فروغ دینے کے لئے ایک جامع نقطہ نظر کی عکاسی کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

جنوبی وزیرستان میں زرعی پارک کے قیام سے کاشت...

جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے زرعی پارک کے قیام سے چلغوزہ کے کاشتکاروں کی مشکلات میں کمی آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق سردی کے خشک موسم میں چلغوزہ جنوبی وزیرستان کا خاص قدرتی تحفہ ہے۔ چلغوزہ جو کہ غذاء اجناس سے بھر پور ہے جنو بی وزیرستان کیلئے قدرت کا ایک نایاب تحفہ ہے۔ پاکستان دنیا میں پائن نٹ چلغوزہ پیدا کرنے والا پانچواں بڑا ملک ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان دنیا کو سالانہ 25 سے 23 ارب روپے کا سالانہ چلغوزہ برآمد کرتا ہے جس میں نصف حصہ جنوبی وزیرستان کے چلغوزہ کا ہے جو کہ آٹھ سے 10 ارب سالانہ ہے۔ چلغوزہ کی زیادہ تر جنگلات جنوبی وزیرستان کے علاقے بدر، شوال ، خامرنگ اور انگور اڈا اور بارڈر کے اس پار برمل اور لمن تک پائے جاتے ہیں۔ جنوبی وزیرستان کا چلغوزہ جہاں پوری دنیا میں مشہور ہے وہیں سہولیات کے فقدان اور افغان سرزمین سے پھیلائی جانیوالی بد امنی کی وجہ سے مقامی کاشتکار ایک طویل عرصے تک پریشان رہے ہیں۔ کاشتکاروں کی پریشانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے پاک فوج کی مدد سے 850 ملین روپے کی لاگت سے جدید سہولیات سے آراستہ زرعی پارک کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس زرعی پارک میں جدید پائن نٹ پروسیسنگ پلانٹ اور سٹوریج کی سہولیات شامل ہیں۔ زرعی پارک کے قیام کا مقصد وزیرستان کے کاشتکاروں کی پیداوار اور اجناس کو محفوظ بنانا ہے۔ بے شک پاک فوج جہاں ملک کے سرحدوں کو محفوظ بنانے میں مصروف ہے وہاں عوام کی زندگیوں میں سہولیات اور آسانیاں لانے میں بھی پیش پیش ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

عام انتخابات، الیکشن کمیشن نے بیلٹ پپیرز چھا...

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پرنٹنگ کارپوریشنز کو بیلٹ پپیرز کی چھپائی کی منظوری دے دی۔ الیکشن کمیشن کے اجلاس میں عام انتخابات کے لیے بیلٹ پپیرز کی چھپائی کی منظوری دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے تقریبا 25 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپنے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن واٹر مارک بیلٹ پیپرز چھاپے گا۔ عام انتخابات کے لیے تین پرنٹنگ مشینوں سے بیلٹ پیپرز چھپوائے جائیں گے اور بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے وقت پرنٹنگ کارپویشنز کی سکیورٹی سخت رکھی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

لیول پلیئنگ فیلڈ کی درخواست واپس، آپکا بہت ش...

پاکستان تحریک انصاف نے لیول پلیئنگ فیلڈ کیس سے متعلق سپریم کورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی۔ پیر کے روز سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کی جانب سے لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق دائر کی جانے والی درخواست پر سماعت ہونا تھی تاہم، پی ٹی آئی وکیل سردار لطیف کھوسہ نے پارٹی کی ہدایت پر درخواست واپس لے لی ہے۔ سماعت کے حوالے سے سردار لطیف کھوسہ عدالت عظمی میں پیش ہوئے اور چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی سے مکالمہ کیا کہ ہم 25 کروڑ عوام کی عدالت میں جانا چاہتے ہیں، آپ کی بہت مہربانی بہت شکریہ جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کیس چلانا چاہتے ہیں یا نہیں؟۔ سردار لطیف کھوسہ نے بتایا کہ مجھے ہدایات ملی ہیں کہ درخواست واپس لے لی جائے۔ چیف جسٹس نے جواب دیا کہ آپ نے ہمارا فیصلہ ماننا ہے تو مانیں، نہیں ماننا تو آپ کی مرضی ہے، ہم نے جو فیصلہ کیا اس کا ملبہ ہم پر نہ ڈالیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

روپیہ مزید تگڑا، ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلس...

ملک کی تبادلہ منڈیوں میں گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار ہے۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلی روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 36 پیسے کی کمی ہوگئی، جس سے انٹر بینک میں امریکی ڈالر 280 روپے پر آگیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے آخری روز بھی ڈالرکی قدرمیں36 پیسے کی کمی دیکھی گئی، جس سے انٹربینک میں ڈالر 281 روپے سے نیچے آگیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

اسٹاک ایکسیچنج میں مثبت رجحان، انڈیکس میں 65...

پاکستان اسٹاک ایکسیچنج میں ہفتے کے پہلے کاروباری روز مثبت آغاز ہوا ہے، اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 497 پوائنٹس اضافے کے بعد 65 ہزار کی سطح عبور کر گیا ہے۔ پیر کوپی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریبا 9 بج کر 49 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 497.88 پوائنٹس یا 0.77 فیصد بڑھ کر 65 ہزار 135 تک جاپہنچا ، جو گزشتہ روز 64 ہزار 637 پر بند ہوا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس 2023 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے اچھا سال ثابت ہوا، جس کے آغاز کے ساتھ اختتام بھی مثبت رجحان پر ختم ہوا تھا۔ 2 جنوری 2023 بروز پیر کے ایس ای-100 انڈیکس 40 ہزار 420 پوائنٹس پر تھا، جو کاروبار کے اختتام تک 395.45 پوائنٹس اضافے کے بعد 40 ہزار 815 پر پہنچ گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

گوجرانوالہ،دھند کی وجہ سے مسافر بس الٹ گئی،...

گوجرانوالہ میں شدید دھند کی وجہ سے مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 مسافر جاں بحق جبکہ 26 شدید زخمی ہو گئے، بس میں 50 افراد سوار تھے۔ تفصیلات کے مطابق مسافروں سے بھری بس کوہاٹ سے لاہور جا رہی تھی کہ گوجرانوالہ میں شدید دھند کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 2 مسافر موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 26 شدید زخمی ہوئے ہیں۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، پولیس نے جائے حادثہ کا جائزہ لینے کے بعد مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

نندی پور اور گڈو پاور پلانٹ کی نجکاری منسوخ...

نندی پور اور گڈو پاور پلانٹ کی نجکاری منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے پاور پلانٹس کے شیئرز پی ایس او کو دینیکی تجویز دی گئی ہے۔ پاور پلانٹس کے شیئرز پی ایس او کو ملنے سیگیس سیکٹر کا گردشی قرضہ 100 ارب روپیکم ہو گا، نندی پور اور گڈو پاور پلانٹس سوئی گیس کمپنیوں کے 100 ارب روپے کے نادہندہ ہیں، دونوں پاور پلانٹس کے 100 ارب کے کنٹرولنگ اسٹیک پی ایس او کو دیے جائیں گے۔ نندی پور پاور اور گڈو پاور پلانٹ کو نجکاری فہرست سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاور پلانٹس کے شیئرز سے وفاقی حکومت سوئی گیس کمپنیوں کے واجبات کلیئر کرائے گی۔ پاور پلانٹس کو نجکاری فہرست سے نکالنے کیلئے وزارت توانائی، پیٹرولیم اور نجکاری کمیشن رضامند ہو گئے ہیں تاہم پاور پلانٹس کو نجکاری فہرست سے نکالنے کیلئے حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے مشروط ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

تھرپارکر سے شاہ محمود قریشی کو مور کا نشان ا...

تھرپارکر کے حلقے این اے 214 پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شاہ محمود قریشی کو مور کا نشان الاٹ کردیاگیا۔ این اے 214 پر پی ٹی آئی امیدوار مہرالنساکو ہوائی جہاز کا نشان الاٹ کیا گیا ہے جب کہ پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو مور کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔ ریٹرننگ افسر کی جانب سے جاری کردہ فارم 33کے مطابق تھرپارکر کے 6 حلقوں پر مجموعی طور 86 امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کیے گئے ہیں جن میں این اے 214 پر 11 امیدواروں کو نشانات ملے۔ این اے 215 پر 20 امیدواران جب کہ پی ایس 52 پر 11 ، پی ایس 53 پر 14، پی ایس 54 پر 12 اور پی ایس 55 پر 18 امیدواروں کو نشان الاٹ کیے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

کر اچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس ک...

کراچی کے علاقے بن قاسم کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اترگئیں، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ شالیمار ایکسپریس کراچی سے لاہور جارہی تھی۔ واضح رہے کہ 4 روز قبل بھی کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کو پڈعیدن کے قریب حادثہ پیش آیا تھا۔ کراچی سے مسافروں کو لے کر جانے والی شالیمار ایکسپریس لاہور کی جانب رواں دواں تھی کہ پڈعیدن کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔ قبل ازیں گزشتہ سال مئی میں بھی شالیمار ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اترگئیں، حادثہ روہڑی ریلوے اسٹیشن سے پہلے پیش آیا جہاں ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹری سے اترگئیں تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

انتخابات ملتوی کرانے کیلئے سینیٹر دلاور خان...

خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے آزاد سینیٹر دلاور خان نے ملک میں 8 فروری کو ہونے والے انتخابات ملتوی کرنے کے لیے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو خط لکھ دیا۔ آزاد سینیٹر دلاور خان کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کو لکھے خط میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ نے 5 جنوری کو الیکشن ملتوی کرانے کی قرارداد پاس کی تھی، الیکشن کمیشن نے تاحال انتخابات ملتوی کرنے کے لیے اقدامات نہیں کیے۔ سینیٹر کی جانب سے لکھے گئے خط میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سینیٹ میں منظور کردہ قرارداد میں نشاندہی کیے گئے تحفطات پر توجہ دینی چاییے تھی۔ خط کے متن کے مطابق مسائل حل کیے بغیر صاف شفاف انتخابات کے انعقاد پر سمجھوتہ نظر آرہا ہے، میری قرارداد پر عملدر آمد کی موجودہ صورت حال معلوم کی جائے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ یقینی بنایا جائے کہ 8 فروری کے انتخابات ملتوی کیے جائیں اور ایسے حالات کو یقینی بنایا جائے کہ ملک بھر سے لوگ الیکشن سرگرمیوں میں شرکت کر سکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

بشری بی بی نے غیر شرعی نکاح کیس اسلام آباد ہ...

سابق وزیر اعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے غیر شرعی نکاح کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ ڈان نیوز کے مطابق درخواست میں موقف کا اختیار کیا گیا کہ بشری بی بی اور ان کے قانونی شوہر کے خلاف درخواست بدنیتی پر مبنی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ ایڈیشنل سیشن جج ایسٹ کا 11 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور عدت کے دوران نکاح کے کیس کو خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔ بشری بی بی کی جانب سے دائر درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ اس درخواست کے زیر التوا رہنے تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو روکا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

مزید سیکڑوں افغان باشندے واپس چلے گئے، مجموع...

ملک کے مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 14 جنوری کو مزید 837 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، گزشتہ روز اپنے وطن واپس جانے والے غیرقانونی افغان باشندوں میں 243 مرد، 206 خواتین اور 388 بچے شامل تھے۔ افغانستان روانگی کے لیے 52 گاڑیوں میں 87 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔ یاد رہے کہ حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 15 جنوری مجموعی طور پر 4 لاکھ 68 ہزار 151 افغان باشندے ملک واپس لوٹ گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چلہ کاٹا، قربانی بھی دی لیکن کوئی پریس کانفر...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میں نے چلہ کاٹا، قربانی بھی دی لیکن کوئی پریس کانفرنس نہیں کی۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ اپنے خلاف کیسز پر اف تک نہیں کی، معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو قلم دوات پر دو حلقوں میں اکثریت سے جیتیں گے، راولپنڈی کے لوگ جانتے ہیں خدمت کس نے کی ہے، پنڈی کی عزت پر حرف نہیں آنے دیا ، اب ووٹ ڈالنا آپ کا کام ہے۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بار بار کہتا ہوں کہ کسی کے خلاف پریس کانفرنس نہیں کی، اگر گرفتار ہوئے تو میں اور راشد شفیق جیل سے الیکشن لڑیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینے کے...

پاکستان جمہوری لیگ کے سربراہ رانا زمان سعید نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینے کے یکساں مواقع فراہم کئے جائیں ورنہ الیکشن نتائج کو کوئی تسلیم نہیں کرے گا،ملک میں ایسا ماحول بنا دیا گیا ہے کہ الیکشن کی بجائے سلیکشن ہو رہی ہے ،جس خاندان کو نجات دہندہ سمجھا جا رہا ہے وہ گزشتہ تین دہائیوں سے وفاق اور صوبے میں لوٹ مار کر چکا ہے اب ایک بار پھر ملک کی باگ ڈور چوروں کے حوالے کی جا رہی ہے ، اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا زمان سعید نے کہا کہ 8فروری کے انتخابات میں چند دن باقی رہ گئے ہیں لیکن ملک بھر میں کہیں بھی ایسا تاثر نہیں مل رہا کہ تمام سیاسی جماعتیں الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں، ملکی تاریخ میں الیکشن کمیشن کا ایسا متنازعہ کردار کبھی نظر نہیں آتا جو آج کے الیکشن کمیشن کا ہے ،جس انداز میں الیکشن کی تیاریاں ہو رہی ہیں اس کے نتائج کوئی تسلیم نہیں کرے گا، انہوں نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینے کے یکساں مواقع فراہم کئے جاتے تاکہ عوام کواپنی پسند کے نمائندوں کوووٹ ڈالنے کا حق ملتا ، انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو معلوم ہو گیا ہے کہ ایک خاندان کو دوبارہ اقتدار دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے لیکن فیصلہ سازوں کو یہ بات کبھی نہیں بھولنی چاہیے کہ یہ وہ لوگ ہیں جو گزشتہ تین دہائیوں سے اقتدار پر قابض رہے ہیں اور انکی دولت اور اثاثے تو کھربوں روپے مالیت کے ہو گئے ہیں لیکن ملک کو انہوں نے پیچھے دھکیلا ہے اس بار بھی وہ لوٹ مار کر کے اپنی تجوریاں بھرینگے اور واپس لندن چلے جائیں گے اور انکی لوٹ مار کی قیمت قوم کو ادا کرنا پڑے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین کے ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس میں 2023 کے د...

بیجنگ(شِنہوا)چین کا ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس 2023 میں گزشتہ سال  کی نسبت 4.2 پوائنٹس بڑھ گیا۔

چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹک اینڈ پرچیزنگ کے مطابق گزشتہ سال انڈیکس کی اوسط 110.1 پوائنٹس تھی جبکہ دسمبر 2023 میں انڈیکس 112.4 پوائنٹس پرتھا جو پچھلے مہینے کے مقابلے میں 0.7 پوائنٹس کم تھا۔

فیڈریشن نے اس کمی کی وجہ مانگ میں کمی کو قرار دیا کیونکہ بڑے ای کامرس پلیٹ فارمز کی سیلز پروموشنز نے نومبر میں بڑے سالانہ شاپنگ فیسٹیول پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کی تھی۔

فیڈریشن نے یہ بھی نوٹ کیا کہ دسمبر میں ای کامرس لاجسٹکس کی طلب اب بھی ایک اعلی سطح پر برقرار ہے اور موسم سرما کے لباس اور برفانی سیاحتی آلات کی فروخت کی بدولت طلب میں اضافہ کا رجحان برقرار ہے۔

فیڈریشن کو توقع ہے کہ چین کا ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس جنوری 2024 میں ایک اعلیٰ سطح پر رہے گا جس میں چھٹیوں کے دوران طلب میں جوش و خروش اور برفانی سیاحت کے دوران معاشی سرگرمیاں اہم کردار کی حامل ہوں گی۔

 
۱۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

آسٹریلیامیں چھوٹے طیارے کے حادثے میں 2 افراد...

سڈنی(شِنہوا) آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ کے ڈوگنڈان میں ایک چھوٹے طیارے کے حادثے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔

 آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن (اے بی سی) نےاطلاع دی کہ اتوار کی دوپہر کے قریب بوناہ گالف کلب سے سڑک کے پار پیش آنے والے واقعے پر ہنگامی خدمات کوطلب کیا گیا ہے۔

اے بی سی نے کوئنز لینڈ پولیس کے قائم مقام انسپکٹر کیری اولسن کے حوالے سے بتایا کہ پائلٹ بونہ ایئر فیلڈ پر اترنے کی کوشش کر رہا تھا جہاں سے انہوں نے پہلے اڑان بھری تھی  تاہم اس دوران ہی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

اولسن نے کہا کہ حادثے کے نتیجے میں دو افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 
۱۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

افغانستان میں 110 ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہو...

کابل(شِنہوا) افغانستان  کی  عوامی امورکی نگران وزارت  نے 21 مارچ 2023 سے اب تک 110 سے زیادہ ترقیاتی اور دیکھ بھال کے منصوبے شروع کیے ہیں۔

وزارت کے ترجمان اشرف  حق شناس کا حوالہ دیتے ہوئے مقامی میڈیا آؤٹ لیٹ طلوع نیوز نے اتوار کو بتایا کہ گزشتہ 10 ماہ کے دوران 2ارب افغانی (1 امریکی ڈالر 70 افغانی کے برابر) مالیت کے 90 سے زیادہ بحالی کے منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔

حق شناس کے حوالے سے بتایا گیا کہ شروع کیے گئے منصوبوں میں ملک کے مختلف حصوں میں تقریباً 1 ہزار کلومیٹر طویل سڑکوں، 30 پلوں کی تعمیر سمیت پانی کے ذخائر کے لیے ڈیم اور حفاظتی دیواروں کی تعمیر شامل ہے۔

 طلوع نیوز نے رپورٹ کیا کہ کابل-قندھار ہائی وے، افغان رنگ روڈ کی تعمیر اور سالنگ سرنگ کی تعمیر نو جو افغانستان کے قومی دارالحکومت کابل کو نو شمالی صوبوں سے لے کر وسطی ایشیائی ریاستوں سے ملاتی ہے، عوامی  امور کے لیے وزارت کی کامیابیوں میں شامل ہیں۔

 
۱۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ واشنگٹن ڈی سی ۔ چین ۔ لیو جیان چھاؤ...

امریکہ ، واشنگٹن ڈی سی میں امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے سربراہ لیو جیان چھاؤملاقات کرتے ہوئے۔ (شِںہوا)

 
۱۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ واشنگٹن ڈی سی ۔ چین ۔ لیو جیان چھاؤ...

امریکہ ، واشنگٹن ڈی سی میں امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے سربراہ لیو جیان چھاؤملاقات کرتے ہوئے۔ (شِںہوا)

 
۱۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چائنہ ڈویلپمنٹ بینک نے 2023 میں آبی تحفظ کے...

بیجنگ(شِنہوا)چائنہ ڈویلپمنٹ بینک نے کہا ہےکہ اس نے 2023 میں 191.3 ارب یوآن (تقریباً 26.92 ارب ڈالر) قرضے جاری کیے ہیں تاکہ پانی کے تحفظ کے منصوبوں کی تعمیر کے لیے مزید درمیانی اور طویل مدتی مالی مدد فراہم کی جا سکے۔

بینک نے ایک بیان میں کہا کہ ان فنڈز سے ملک بھر میں پانی کے تحفظ کے بڑے اقدامات میں معاونت ملی ہے جن میں دریائے یانگسی سے دریائے ہان تک پانی فراہم کرنے کا منصوبہ  اور بے بو خلیج کے علاقے میں گوانگ ڈونگ آبی وسائل مختص کرنے کا منصوبہ شامل ہے۔

اس قرضوں سے دیگر کوششوں کے سلسلے کی بھی مدد ملی  ہے جن میں جیانگ شی اور فوجیان کے شہری اور دیہی علاقوں کے لیے پانی کی مربوط انداز میں فراہمی اور یون نان اور ہیبے کے دیہی علاقوں میں پانی کی فراہمی کے اقدامات شامل ہیں۔

 
۱۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

چین نے اپنےتائیوان خطے میں انتخابات سے متعلق...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ  اسکے تائیوان کے علاقے میں انتخابات کے بارے میں امریکی محکمہ خارجہ کا بیان ایک چین کے اصول اور چین امریکہ مابین تین مشترکہ اعلامیوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اتوار کو کہا کہ تائیوان کے یہ بیان تائیوان کےعلاقے کے ساتھ صرف ثقافتی، تجارتی اور دیگر غیر سرکاری تعلقات کو برقرار رکھنے کے امریکی سیاسی عزم کے منافی ہے  اور "تائیوان کی آزادی" علیحدگی پسند قوتوں کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے۔

ترجمان نے کہا کہ "ہم اس کی سختی سے مذمت  اورشدید مخالفت کرتے ہیں اور امریکہ کوچین کے تحفظات سے آگاہ کیا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تائیوان کا معاملہ چین کے بنیادی مفادات کا مرکز ہے اور پہلی سرخ لکیر ہے جسے چین-امریکہ  تعلقات میں عبور نہیں کیا جانا چاہیے۔ ایک چین کا اصول بین الاقوامی تعلقات میں ایک بنیادی اصول ہے جبکہ بین الاقوامی برادری کے درمیان اس حوالے سے ایک مروجہ اتفاق رائے اور چین-امریکہ کے درمیان سیاسی بنیاد موجود ہے۔

 ترجمان نے کہا کہ چین اپنے تائیوان کے ساتھ  امریکہ کی کسی بھی قسم کی سرکاری بات چیت اور تائیوان کے معاملات میں کسی بھی طرح یا کسی بہانے مداخلت کرنے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔  ترجمان نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ ایک چین اصول اور  چین و امریکہ کے درمیان تین اعلامیوں کی دل سے پابندی کرے اور ان وعدوں کے مطابق سنجیدگی سے عمل کرے جن کی امریکی رہنماؤں نے "تائیوان کی آزادی"، "دو چین" یا "ایک چین، ایک تائیوان" کی حمایت نہ کرنے اور تائیوان کے  معاملے کو بطورچین پردباو ڈالنے کے لیے استعمال نہ کرنے کی متعدد بار یقین دہانی کرائی ہے۔

  ترجمان نے کہا کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ تائیوان کے ساتھ باضابطہ نوعیت کی بات چیت بند کرے اور علیحدگی پسند قوتوں کو "تائیوان کی آزادی" کے لیے کوئی بھی غلط اشارہ دینے سے باز رہے۔

 
۱۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

یمن پرامریکی قیادت میں حملے بحری جہازوں کی...

اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ یمن پر امریکی قیادت میں حملے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں کی آمد و رفت کی آزادی کے لیے نقصان دہ ہیں۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب ژانگ جون نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ نے یمن میں اہداف پر حملے کیے  جس سے بحیرہ احمر کے علاقے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے اور چین اس پر شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "یہ دیکھنا افسوسناک ہے کہ یمن کے خلاف متعلقہ ممالک کی جانب سے کی جانے والی صریح فوجی کارروائیوں سے نہ صرف بنیادی ڈھانچے کی تباہی اور شہری ہلاکتیں ہوئی ہیں، بلکہ اس کے نتیجے میں بحیرہ احمر میں سیکورٹی کے خطرات بھی بڑھ گئے ہیں۔ ژانگ نے کہا کہ اس سے  تجارتی بحری جہازوں کی حفاظت اورآمد ورفت کی آزادی بھی خطے میں پڑ گئی ہےجبکہ " فوجی کارروائیاں یمن میں سیاسی عمل کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہیں۔"

انہوں نے یہ واضح  کیاکہ سلامتی کونسل نے کبھی بھی کسی ریاست کو یمن کے خلاف طاقت کے استعمال کا اختیار نہیں دیا اور متعلقہ ممالک کی جانب سے کیے گئے فوجی اقدامات سلامتی کونسل کی حال ہی میں منظور کردہ قرارداد 2722 سے متصادم ہیں۔

 
۱۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

سری لنکن بحریہ نے سمندری حدود پار کرنے والے...

کولمبو(شِنہوا)سری لنکا کی بحریہ نےملک کے علاقائی پانیوں میں غیر قانونی شکارکرنے والے  12  بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر کے تین کشتیوں کو قبضے میں لے لیا ہے۔

 سری لنکن بحریہ نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ یہ گرفتاریاں شمالی شہر جافنا کے کوویلان پوائنٹ لائٹ ہاؤس کے قریب سمندر میں سری لنکا کے پانیوں سے غیر قانونی شکار کرنے والی بھارتی کشتیوں کو روکنے کے لیے بحریہ کے خصوصی آپریشن کے دوران کی گئیں۔

 بحریہ نے کہا کہ بھارتی ماہی گیروں کو کشتیوں سمیت  کنکیسنتھورائی بندرگاہ پر لایا گیا ہے اور انہیں قانونی کارروائی کے لیے میلادی فشریز انسپکٹر کے حوالے کیا گیا ہے۔

 
۱۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

کمبوڈیا ۔ سیم ریپ ۔ کمبوڈیا ۔ چین ۔ عوامی تب...

کمبوڈیا کے صوبے سیم ریپ میں کمبوڈیا- چین عوامی تبادلہ سال 2024 کی افتتاحی تقریب میں چینی فنکار فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

 
۱۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

کمبوڈیا ۔ سیم ریپ ۔ کمبوڈیا ۔ چین ۔ عوامی تب...

کمبوڈیا کے صوبے سیم ریپ میں کمبوڈیا- چین عوامی تبادلہ سال 2024 کی افتتاحی تقریب میں چینی فنکار فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

 
۱۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

شِنہواآج کی تصاویر

چین، شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خود مختار خطے کے علاقے ین چھوان کے ایک پارک میں منعقدہ آئس ڈریگن بوٹ مقابلے میں لوگ مقابلہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 
۱۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

انڈونیشیا۔ مغربی سماترا۔ مراپی پہاڑ۔ پھٹنا ۔...

انڈونیشیا، مغربی سماٹرا کے ضلع آگام میں ماؤنٹ مراپی آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد ایک خاتون سانس کے انفیکشن کا ٹیسٹ کرارہی ہے۔ (شِںہوا)

 
۱۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

عراق ۔ بغداد ۔ امریکہ اور اسرائیل مخالف احتج...

 یمن میں حوثیوں پرامریکہ اور برطانیہ کے حملوں کے خلاف عراق  کے شہر بغداد کے تحریر اسکوائر پر منعقدہ مظاہرے میں شریک افراد نے بینرز اور جھنڈے تھام رکھے ہیں۔ (شِنہوا)

 
۱۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں

تائیوان انتخابات کے نتائج جو بھی ہوں، چین کا...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نےعلاقے تائیوان میں انتخابات کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  تائیوان  کا معاملہ چین کا اندرونی معاملہ ہے ۔ تائیوان میں جو بھی تبدیلیاں رونما ہوں بنیادی حقیقت یہ ہے کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چین کا حصہ ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے ترجمان نے کہا کہ ایک چین اصول برقرار رکھنے اور "تائیوان کی آزادی" علیحدگی پسندی، "دو چین" اور "ایک چین، ایک تائیوان" کی مخالفت کے چینی حکومت کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ ایک چین اصول کو برقرار رکھنے اور اس اصول کی دیرینہ اور پختہ پاسداری پر عالمی برادری کا اتفاق رائے برقرار رہے گا۔

ترجمان نے کہا کہ ایک چین اصول آبنائے تائیوان میں امن و استحکام میں ٹھوس بنیاد ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ عالمی برادری ایک چین اصول کی پاسداری جاری رکھے گی اور"تائیوان کی آزادی" کی علیحدگی پسند سرگرمیوں کی مخالفت کرنے سمیت وہ قومی اتحاد کے حصول کی کوششوں کے چینی عوام کے منصفانہ مقصد کا ادراک کرے گی۔

 
۱۴ جنوری، ۲۰۲۴ مزید دیکھیں