• Columbus, United States
  • |
  • ٢٢ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | کھیل

اولڈ سمر پیلس نمائش بیجنگ میں شروع ہوگئی

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ میں اولڈ سمر پیلس، یا چینی زبان میں "یوآن منگ یوآن" اور چھنگ ڈے ماؤنٹین ریزورٹ پر مبنی ایک مشترکہ نمائش شروع ہوگئی۔

نمائش کے 4 حصے ہیں جس میں گرافک ڈسپلے بورڈز، چینی پینٹنگز اور فزیکل ماڈلز جیسے ذرائع ابلاغ کی مدد سے چھنگ عہد (1911-1644) کے شاہی فن تعمیر کو پیش کیا گیا ہے۔

ڈیجیٹل بحالی اور وی آر ٹیکنالوجی سے سیاح 2 شاہی باغات کی ثقافت اور فنکارانہ کامیابیوں سے لطف اندوزہوسکتے ہیں۔

چھنگ ڈے ماؤنٹین ریزورٹ بیجنگ سے تقریباً 230 کلومیٹر شمال میں واقع ہے جسے 1703 میں چھنگ عہد میں تعمیر کیا گیا تھا۔

موسم گرما کے دوران شہنشاہ یہاں رہتے اور سفارت کاروں و قبائلی رہنماؤں کا خیرمقدم کرتے تھے۔

یوآن منگ یوآن کے انتظامی دفتر اور سینٹرل اکیڈمی آف فائن آرٹس کے مشترکہ تعاون سے منعقدہ یہ نمائش 8 فروری تک جاری رہے گی۔

۱۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ شنگھائی ۔ کمیونٹی ہیلتھ سنٹرز ۔ نوول ک...

چین کے مشرقی شنگھائی کے ضلع من ہانگ کے کمیونٹی ہیلتھ سروسز سنٹر میں فارماسسٹ ایک نسخہ چیک کر رہی ہے۔(شِنہوا)

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ شنگھائی ۔ کمیونٹی ہیلتھ سنٹرز ۔ نوول ک...

چین کے مشرقی شنگھائی کے ضلع من ہانگ کے کمیونٹی ہیلتھ سروسز سنٹر میں ایک مریض اپنا اندراج کروا رہا ہے۔(شِنہوا)

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ شنگھائی ۔ کمیونٹی ہیلتھ سنٹرز ۔ نوول ک...

چین کے مشرقی شنگھائی کے ضلع من ہانگ کے کمیونٹی ہیلتھ سروسز سنٹر میں ایک ڈاکٹر مریض کو نوول کرونا وائرس کی سمال مالیکول ادویات تجویز کر رہا ہے۔(شِنہوا)

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ شنگھائی ۔ کمیونٹی ہیلتھ سنٹرز ۔ نوول ک...

چین کے مشرقی شنگھائی کے ضلع من ہانگ کے کمیونٹی ہیلتھ سروسز سنٹر میں میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ وانگ لی یون(دائیں) اور شعبہ نرسنگ کا اہک اہلکار نوول کرونا ائرس کی سمال مالیکیول ادویات کی تقسیم کی فہرست کا معائنہ کرنے میں مصروف ہیں۔(شِنہوا)

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان ۔ بدخشاں ۔ کان کن

افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں ایک زخمی کان کن ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔(شِنہوا)

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی ماہرین حیاتیات کی جانب سے جھینگوں کے فو...

نانجنگ(شِنہوا) چینی ماہرین حیاتیات نے ملک کے جنوب مغربی صوبے یوننان میں جھینگوں کے فوسل کی نئی نسل کا تعین کیا ہے جو51کروڑ 80لاکھ سال پرانی ہے۔ چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے نانجنگ انسٹی ٹیوٹ آف جیولوجی اینڈ پیلیونٹولوجی کے مطابق، نئی نسل،انووویٹیوکیرس ماوتیان شینینسزکو پہلےانومالوکاریس کے نام سے جانا جاتا تھا، جس کا مطلب ہے غیر معمولی جھینگا،کیونکہ اس کی شکل پہلے سے معلوم ریڈیوڈونٹ سے کافی ملتی جلتی ہے۔

جھینگوں کی نئی اقسام کے فوسل کو ماؤتیان شان پہاڑ میں چھینگ جیانگ کے فوسل بنے پتھروں کے ابتدائی کیمبرین فانا سے جمع کیا گیا تھا۔ انسٹی ٹیوٹ کے ایسوسی ایٹ محقق ژینگ ہان نے کہا کہ انومالوکاریس کی طرح، اس میں تیرنے اور سانس لینے کے لیے پیڈل نما بلیڈ اور گل فلیپس کے ساتھ  ایک دم ،اسپائنی پنسر  اور سر پر بڑی مرکب آنکھوں کا ایک ایک جوڑا، اور سر کے نیچے ریڈیل ماؤتھ پارٹس ہیں۔

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ اومی کرون کی ذیلی قسم ایکس بی بی 1.5ک...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے  امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے ملک میں اومی کرون کی ذیلی قسم ایکس بی بی 1.5کے تیزی سے پھیلاؤکو دیکھتے ہوئے بروقت، کھلے اور شفاف طریقے سے کوویڈ-19کی معلومات اور ڈیٹا کا اشتراک کرے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے ان خیالات کااظہار پیرکو پریس بریفنگ کے دوران امریکہ کی جانب سے چین کے ساتھ متعلقہ معلومات اور ڈیٹا کےاشتراک سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کیا۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں کوویڈ-19کی سب سے زیادہ تعداد موجود ہے،وانگ نے کہاکہ آل انفلوئنزا ڈیٹا شیئرنگ پر گلوبل انیشیٹو کے کوویڈ-19 اوپن سورس کے اعداد و شمار کے مطابق،وبا شروع ہونے کےبعد تین سالوں کے اندر تقریباً کوویڈ-19 کی تمام  مختلف اشکال اور ان کی ذیلی اقسام امریکہ میں موجود ہیں۔

 وانگ نے کہا کہ ایکس بی بی 1.5 امریکہ میں سب سے تیزی سے بڑھنے والا ورژن ہے اور ایک اندازہ کے مطابق  40 فیصد سے زیادہ کیسز اس قسم کے ہیں۔ چینی ترجمان نے کہا کہ امریکہ کو عالمی ادارہ صحت اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ اپنے ملک میں پائے جانے والی کوویڈ-19وبا سے متعلق  معلومات اور ڈیٹا کا بروقت، کھلے اور شفاف انداز میں اشتراک اور وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کرنا چاہیے۔

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا ممالک کے مابین اہلکاروں کی محفوظ اور...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام فریق سائنسی اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے ممالک کے درمیان اہلکاروں کی محفوظ اور بلارکاوٹ آمدورفت کو یقینی بنانے کیلئے مل کر کام کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے پیر کے روز ایک باقاعدہ پریس بریفنگ کے دوران کیا۔

وانگ نے کہا کہ نوول کرونا وائرس کے آغاز کے بعد سے چین نے ہمیشہ لوگوں اور ان کی زندگیوں کو مقدم رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اومیکرون قدرے کم پیتھوجینک اور مہلک ہے اور چین نے علاج معالجہ ، پیتھوجین کا پتہ لگانے اور ویکسینیشن کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنایا ہے۔ چین نے موجودہ وبائی صورتحال کی روشنی میں اپنے نوول کرونا وائرس ردعمل کے اقدامات کو بہتر بنانے کیلئے پہل کی ہے۔

وانگ نے کہا کہ ہر ممکن طریقے سے سنگین کیسز اور اموات کو کم کرنے کیلئے متعلقہ چینی محکمے اس وقت صحت پر توجہ دینے اور سنگین کیسز کی روک تھام کے ساتھ  طبی وسائل مختص کرنے، ادویات کی تیاری، فراہمی،ویکسینیشن کوریج کو یقینی بنانے اور بزرگوں، حاملہ خواتین اور بچوں جیسے اہم گروہوں کو محفوظ رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ چین میں وبا کی صورتحال مجموعی طور پر بہتر ہو رہی ہے۔ کچھ صوبے اور شہر اپنی نوول کرونا وائرس کی انتہاء سے گزر چکے ہیں اور پیداوار و معمولات زندگی تیزی سے بحال ہو رہے ہیں۔

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں اعلیٰ خوشبو والی دنیا کی تین سیاہ چ...

ہیفے(شِنہوا) چین میں  دنیا کی تین اعلیٰ خوشبو والی سیاہ چائے پر مکالمہ  شروع ہوگیا ہے۔

 جس کا مقصد کالی چائے کی دلکشی کو ظاہر کرنا اور چین، بھارت اور سری لنکا کی چائے کی صنعتوں کے درمیان ثقافتی تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔

چین کی کیمن بلیک ٹی، بھارت کی دارجیلنگ کی کالی چائے اور سری لنکا کی سیلون کی کالی چائے دنیا کی تین اعلیٰ خوشبو کی حامل کالی چائے کے طور پر مشہور ہیں۔

چین کے مشرقی صوبے آنہوئی کی کیمن کاؤنٹی میں ہونے والے اس ایونٹ میں تینوں ممالک کے 100 سے زیادہ مہمان اور چائے کمپنیوں کے نمائند وں کو کالی چائے کی ترقی اور تعاون پر تبادلہ خیال کے لیے آن لائن اور آف لائن شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

چین میں سری لنکن سفارت خانے کے منسٹر کونسلر سلویسٹر پریرا کا کہنا ہے کہ جیسا کہ ہم اس وقت دیکھ رہے ہیں، چائے بین الاقوامی تجارت، تکنیکی تعاون اور ثقافتی تبادلوں میں تیزی سے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ سری لنکا کی سیلون چائے دنیا میں اپنی خوشبو اور ذائقے کے لیے بہت مشہور ہے۔ میں اس تقریب میں شرکت کر کے بہت خوشی محسوس کررہا ہوں جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے۔

کیمن بلیک چائے، کی ابتدا کیمن کاؤنٹی  سے ہوئی جو تیزخوشبو کے ساتھ ایک مشہور چینی چائے ہے۔ اس کی تاریخ 100 سال سے زیادہ پرانی ہے۔

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں 2023ء کے دوران مجموعی طور پر روزگار...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں نوول کرونا وائرس کے بہتر ردعمل اور نشوونما میں مددگار پالیسیوں کے باعث معیشت میں بحالی کی بدولت 2023ء کے دوران روزگار کی مجموعی صورتحال مستحکم رہے گی۔

وزیر برائے انسانی وسائل و سماجی تحفظ وانگ شیاؤ پھنگ نے شِنہوا کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ ملک میں گزشتہ پورے سال کے دوران روزگار مستحکم رہا اور شہری علاقوں میں مقررہ وقت سے قبل 1 کروڑ 20 لاکھ 60 ہزار نوکریاں پیدا ہوئی ہیں جو 1 کروڑ 10 لاکھ کے سالانہ ہدف  سے زیادہ ہیں۔

وانگ شیاؤ پھنگ نے کہا کہ کالج سے فارغ التحصیل افراد کا روزگار مجموعی طور پر مستحکم تھا اور 2021ء کے مقابلے  میں غربت سے نکالے گئے زیادہ لوگوں کو ملازمتیں دی گئیں۔

وانگ نے اسے اقتصادی ترقی میں مددگار ، کاروباروں کی مدد، انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے، تارکین وطن کارکنوں سمیت اہم گروپوں کی مدد اور ملازمت کے متلاشی افراد کیلئے تربیت اور خدمات کو مضبوط بنانے کیلئے موثر پالیسیوں سے منسوب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی معاشی سست روی، وبا کی بحالی، اور ایک پیچیدہ اور غیر یقینی بیرونی ماحول کے پس منظر میں سخت محنت سے حاصل کی گئی ہے۔

تاہم انہوں نے روزگار کو یقینی بنانے کیلئے موجودہ دباؤ اور چیلنجوں کو تسلیم کرتے ہوئے روزگار میں مجموعی استحکام کو برقرار رکھنے کی خاطر ہر ممکن کوشش کرنے کا عہد کیا۔

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان میں برڈ فلو کے باعث تقریباً 1 کروڑ پرن...

ٹوکیو(شِنہوا)جاپان میں ایوین فلو(برڈ فلو) کے کیسز میں ملک گیر اضافے کے باعث رواں سیزن کے دوران پولٹری فارموں میں 99 لاکھ 80 ہزار پرندوں کو تلف کر دیا گیا ہے۔

وزارت زراعت، جنگلات و ماہی پروری نے پیر کے روز بتایا کہ آج کے دن ٹوکیو کے شمال مشرقی پریفکچر ایباراکی کے قصبے سیروساتو کے ایک پولٹری فارم میں برڈ فلو کے پھیلنے کی تصدیق ہوئی ہے اور فارم میں موجود تقریباً 9 لاکھ 30 ہزار مرغیوں کو تلف کرناشروع کر دیا گیا ہے۔

وزارت کے مطابق اس کیس کے ساتھ رواں سیزن میں جاپان کے 23 پریفکچر میں برڈ فلو پھیلنے کے واقعات کی تعداد گزشتہ ریکارڈ سے بڑھ کر 56 ہو گئی ہے جبکہ تلف کیے جانیوالے پرندوں کی تعداد 2020 تا 2021 کے سیزن سے تجاوز کر چکی ہے۔

سیزن کے پہلے برڈ فلو کیس کی تصدیق گزشتہ سال اکتوبر میں جاپان کے مغربی پریفیکچر اوکایاما کے پولٹری فارم میں ہوئی تھی۔

وزارت نے مزید بتایا کہ جاپان میں موجودہ صورتحال کے تحت متاثرہ مرغیوں کا گوشت یا انڈے کھانے سے صارفین کے برڈ فلو کا شکار ہونا ناممکن ہے۔

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی آٹو برانڈ ہونگ چھی کا بیرون ملک توسیع ک...

چھانگ چھون(شِنہوا) چین کے مشہورکار ساز ادارے "فا گروپ کمپنی لمیٹڈ" کے کار برانڈ "ہونگ چھی" نے یورپی خطے پر اپنی توجہ مرکوز کرتے ہوئے بیرون ملک لگژری گاڑیوں کی مارکیٹ میں توسیع کے عمل کو تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی نے پیر کے روز بتایا کہ چین کا لگژری آٹو برانڈ 700 سے زائد آزمائشی مقام ، 1 ہزار سے زائد سروس سٹور اور 6 لاکھ چارجنگ ٹرمینل قائم کرے گا۔

کمپنی 2025ء تک اپنی مجموعی فروخت کے 10 فیصد سے زائد اور 2030ء تک اپنی مجموعی فروخت کے 25 فیصد حصہ کی بیرون ملک فروخت کو فروغ دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

کمپنی کے مطابق ہونگ چھی نے 2025ء تک مجموعی طور پر 10 لاکھ سے زائد یونٹس فروخت کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے جن میں 5 لاکھ سے زائد نئی توانائی والی گاڑیاں(این ای ویز) بھی شامل ہیں۔ 2023ء تک گاڑیوں کی فروخت 15 لاکھ یونٹس سے زائد ہو جائیگی جن میں این ای ویز کو اکثریت حاصل ہوگی۔

ہونگ چھی جس کا چینی زبان میں مطلب سرخ پرچم ہے 1958ء میں اپنے قیام کے بعد سے اب تک کئی سالوں سے قومی یادگاری تقریبات میں لیمو سروسز کے ذریعے چین میں شہرت کی حامل ہے ۔ برانڈ نے 2022ء میں 3 لاکھ 10 ہزار یونٹس فروخت کیے ہیں جو گزشتہ سال کی نسبت 3 فیصد زیادہ ہے۔

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حیاتیاتی تنوع کا پودوں کی بیماریوں کو کنٹرول...

لانژو(شِنہوا) چین میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق سبزہ زاروں میں حیاتیاتی تنوع کا پودوں کی بیماریوں کےاثرمیں کمی کے حوالے سے اہم کردارہے۔

لانژو یونیورسٹی کے کالج آف ایکولوجی کے محقق اوراس تحقیق کے رہنمالیوشیانگ  کا کہنا ہے کہ  اس نئی تحقیق  سےمعلوم ہوا ہے کہ  کسی بھی جاندار کا ماحول کے حوالے سے ردعمل پودوں کی وبائی بیماریوں  کی پیش گوئی میں اہمیت کا حامل ہے۔ حیاتیاتی تنوع کوپہنچنے والے تیزرفتار نقصانات کے پس منظر میں، حیاتیاتی تنوع اور پودوں کی متعدی بیماریوں کے درمیان تعلق کو بہتر طور پر سمجھنا نظریاتی اور عملی دونوں لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے۔ ٹیم نے تجربہ کیا کہ کس طرح ماحول کے حوالے سے ردعمل حیاتیاتی تنوع اور بیماری کے تعلق کی سمت اور وسعت کو متاثر کرتا ہے۔ 

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں این ای وی بنانے والی کمپنیاں زیادہ س...

گوانگژو (شِنہوا)  چین میں ہونے والی 20ویں گوانگ ژو بین الاقوامی آٹوموبائل نمائش میں، چینی کار سازوں نے نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں (این ای وی) میں اپنی تازہ ترین ترقی کو پیش کرتے ہوئے، الیکٹرک اور ذہین گاڑیوں کی مارکیٹ کے لیے اپنے عزائم اور اعتماد کا اظہار کیاہے۔

گوانگژوآٹوموبائل گروپ کی این ای وی  ذیلی کمپنی جی اے سی آئیون نے اپنی تازہ ترین  کوپ ہائپر جی ٹی کی نقاب کشائی کی،جو اپنے ڈیزائن، ذہین ڈرائیونگ کنٹرول اور کیبن کی بدولت شو کے دوران سب کی توجہ کا مرکز تھی۔

کمپنی کے جنرل مینیجر  گوئی ہوئی نان نے کہا کہ  جی اے سی آئیون ہر سال کم از کم دو نئے ماڈل لانچ کرے گی  اور اعلیٰ درجے کی ذہین الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ میں عالمی معیار کا برانڈ بننے کے لیے اپنی بین الاقوامی  مقام کو مستحکم بنانے کی حکمت عملی کو تیز کرےگی۔ جی اے سی آئیون نے 2022 میں تقریباً 2لاکھ 71ہزار گاڑیاں فروخت کیں، جو پچھلے سال سے 126 فیصد زیادہ ہیں۔ گو کے مطابق، برانڈ 2030 تک 15 سے زیادہ گاڑیاں فروخت کرنے کی کوشش کرے گا۔ جی اے سی گروپ کے چیئرمین زینگ چھنگ ہونگ نے کہا کہ اس وقت، آٹوموبائل انڈسٹری ایک صدی میں  پہلی بارسامنے آنے والی بڑی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے۔5جی،کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت پر مشتمل تکنیکی جدت پوری صنعت کو متاثر کرنے والا سب سے اہم  فیکٹربن گیا ہے۔ آٹوموبائل انڈسٹری میں آہستہ آہستہ کم کاربن اور ذہین ترقی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ 

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیرخارجہ افریقی ممالک،افریقی یونین اور...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ چھن گانگ 9 سے 16 جنوری تک  ایتھوپیا، گبون، انگولا، بینن، مصر، افریقی یونین کے ہیڈ کوارٹرز اور عرب لیگ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کریں گے۔ 

وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے پیر کوبتایاکہ یہ  مسلسل 33 واں سال ہے کہ چینی وزرائے خارجہ اپنے پہلے  سالانہ غیر ملکی دوروں کا آغاز افریقہ سے کررہے ہیں،ترجمان نے کہا کہ  اس دورے کا مقصد چین اور افریقہ کے درمیان جامع تزویراتی اور تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید گہرا کرنا اور چین اور افریقہ کے درمیان دوستانہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سنکیانگ کی سرحدی بندرگاہوں نے مسافروں کی کلی...

ارمچی(شِنہوا)چین کے شمال مغربی ویغور خودمختار خطے سنکیانگ کی ایک سرحدی بندرگاہ ہورگوس پورٹ نے 2023ء میں آنیوالے اولین سیاحوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے مسافروں کی کسٹم کلیئرنس دوبارہ شروع کر دی ہے۔

کرغزستان، تاجکستان اور منگولیا کی سرحدوں سے متصل علاقے کی شاہراہوں پر بالترتیب واقع 3 دیگر بندرگاہوں ارکشتم ، کاراسو اور تاکیکسکن میں بھی کسٹم کلیئرنس 8 جنوری سے دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔

قازقستان سے تعلق رکھنے والے بالیک ژانوژاکوف نے قازقستان سے ملحقہ سرحدی بندرگاہ ہورگوس پہنچنے کے بعد بتایا کہ کسٹم کلیئرنس کے دوبارہ شروع ہونے کے بعد بین الاقوامی انٹرموڈل بس کے ذریعے چین جانا آسان ہو گیا ہے۔

بالیک ژانوژاکوف کو عالمی وباء کے باعث  اپنے چینی شراکت داروں کے ساتھ آن لائن کاروبار کرنا پڑتا تھا۔ انہوں نے اپنے کاروبار میں اضافے کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں آمنے سامنے بات کرنے کا موقع دستیاب ہے۔

بندرگاہوں پر مسافروں کیلئے آسان کسٹم کلیئرنس کے طریقہ کار کو یقینی بنانے کیلئے سنکیانگ کے کسٹم محکموں نے ہر بندرگاہ کی خصوصیات کی بنیاد پر انفرادی منصوبے تشکیل دیے ہیں۔ سرحدی معائنہ کرنے والے حکام نے باہر نکلنے اور داخلے کی پالیسیوں کی تشہیر میں بھی اضافہ کیا ہے اور بندرگاہوں پر رہائش اور کھانے پینے کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں سمال مالیکیول ک...

شنگھائی(شِنہوا) چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں کمیونٹی ہیلتھ سروس سنٹرز میں سمال مالیکیول کوویڈ-19  کی ادویات کا استعمال شروع کردیاگیا ہے۔

ایسے وقت میں جب چین نے اپنے وبائی ردعمل کی پالیسی میں ردوبدل کیا ہے وہ ادویات کی ترقی ، پیداوار اور سپلائی کو تیز کرنے کے لیے تیز رفتار اور ٹھوس اقدامات کر رہا ہے، تاکہ کوویڈ-19 کے کیسز کے بہتر علاج کی ضمانت دی جا سکے۔

 

چین کے مشرقی شہر شنگھائی کے ضلع من ہانگ میں کمیونٹی ہیلتھ سروس سنٹر میں ایک فارماسسٹ نسخہ کے مطابق الماری سے ادویات نکال رہاہے ۔(شِنہوا)

 

چین کے مشرقی شہر شنگھائی کے ضلع من ہانگ میں طبی شعبے کے سربراہ وانگ لیون(دائیں)اورنرسنگ مرکزکے عملے کی رکن کمیونٹی ہیلتھ سروس سنٹرمیں سمال مالیکیول کوویڈ-19ادویات کی تقسیم کی فہرست چیک کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

 

چین کے مشرقی شہر شنگھائی کے ضلع من ہانگ کے کمیونٹی ہیلتھ سروس سنٹرمیں ایک مریض اپنا اندراج کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

 

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے کمرشل راکٹ سے 5سیٹلائٹ خلا میں بھیج د...

جیوچھوآن (شِنہوا) چین نے سی ای آر ای ایس-1 وائی 5 کیریئر راکٹ کو ملک کے شمال مغرب میں واقعہ جیوچھوآن سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے خلا میں بھیج دیا ہے۔

کمرشل راکٹ پیرکی دوپہر1بج کر4 منٹ (بیجنگ ٹائم) پر روانہ ہوا جس کے ذریعے پانچ سیٹلائٹس کوان کے مقررہ مدار میں پہنچایا گیا۔

پانچ سیٹلائٹس میں تیان چھی گروپ سے تعلق رکھنےوالاتیان چھی-13 سیٹلائٹ۔تیان مو-1 موسمیاتی گروپ کے دوسیٹلائٹس اورزمینی مشاہدے اورخلائی سائنس سے متعلقہ دو دیگر سیٹلائٹس شامل ہیں۔

بیجنگ کی  ہائی ٹیک کمپنی گلاکٹیک انرجی کا تیار کردہ سی ای آر ای ایس-1 راکٹ ایک چھوٹے پیمانے پر ٹھوس ایندھن سے چلنے والاکیریئر راکٹ ہےجو مائیکرو سیٹلائٹس کو مدار میں بھیجنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ لانچ سی ای آر ای ایس-1راکٹ سیریز کا پانچواں فلائٹ مشن تھا۔

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، وبائی مرض پر قابو پا نے بارے غلط فہمیا...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں نوول کرونا وائرس کی روک تھام اور تدارک ایک نئے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ زندگی معمول پر لوٹ رہی ہے اور نقل وحمل بحال ہورہی ہے جو عالمی معیشت کے لئے ایک نعمت ہے۔ 

تاہم بعض مغربی ذرائع ابلاغ نے حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے دوہرا معیار اپنا یا اور  یہاں تک کہ غلط معلومات پھیلائیں۔ چین کی وبائی جنگ کے خلاف بلاجواز الزامات عائد کئے، عوام کو الجھایا اور دنیا کو گمراہ کیا۔ اس کے بر عکس حقائق اور اعداد و شمار کی روشنی میں یہ جھوٹ واضح اور ناقابل یقین ہے۔

غلط فہمی نمبر 1 : نئی نوول کرونا وائرس پالیسی افراتفری کا باعث بنی  

اصل صورتحال یہ ہے کہ صوبہ شانشی کے شہر شی آن میں  تجارتی چہل پہل کے لئے معروف گلی  گرینڈ تانگ ڈائناسٹی ایور برائٹ سٹی  لوگوں سے بھری ہوئی تھی۔

صوبہ ہیبے کے شی جیان ژوانگ اور صوبہ ہوبے کے ووہان کے رہائشیوں نے فضا میں غبارے چھوڑے۔ صوبہ ہونان کے شہر شیانگ تان میں مقامی افراد نے نئے سال کی تقریبات کے دوران آتش بازی کا مظاہرہ کیا۔ ایک انٹرنیٹ صارف نے لکھا کہ بہت سے لوگوں کو ایک ساتھ نئے سال کا جشن مناتے ہوئے دیکھ کر میرے آنسو چھلک پڑے۔

نئے سال کی تعطیلات کے دوران چین میں 5 کروڑ سے زائد افراد نے سفر کیا۔ یکم جنوری کو ملک بھر میں 10 ہزار 640 سینما گھر کھول دیئے گئے۔ یہ تقریباً 10 ماہ کی ایک نئی بلند ترین سطح ہے۔ 

بہت سے لوگ آمدہ موسم بہار تہوار میں خاندان سے ملنے یا سفر کے لئے اپنے آبائی شہروں میں واپسی کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ 

مقامی ہوائی ٹکٹوں اور ہوٹلوں کی بکنگ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

غلط فہمی نمبر 2: چین کا نوول کرونا وائرس کے خلاف ردعمل ناکام رہا 

گزشتہ 3 برس کے دوران چین نے نوول کرونا وائرس کے خلاف جنگ کی اور 100 سے زائد وبائی حملے مئوثر طریقے سے ناکام بنائے۔ اس دوران 1.4 ارب سے زائد افراد کی زندگیوں اور صحت کو سب سے زیادہ حد تک محفوظ رکھا گیا۔

ہر ملک وبا کی بدلتی ہوئی صورتحال کے مطابق اپنی انسداد نوول کرونا وائرس پالیسی میں ردوبدل کرتا ہے اور اس طرح کے ردوبدل کے بعد موافقت کے ادوار سے گزر تا ہے۔ 

غلط فہمی نمبر 3 : چین کا اقتصادی خاکہ مدھم ہے

چین کے نوول کرونا وائرس کے بہتر ردعمل نے چینی معیشت پر پڑنے والے اثرات کی پیش گوئی پر بہت سے نشیب و فراز کو جنم دیا۔ چینی معیشت کے مستقبل پر غیر ملکی مایوسی پسندوں کے عائد کردہ مخصوص الزامات میں سے ایک ٹاپسی ٹروی ٹائم تھا۔

چین کی بحالی کے "بدقسمت ضمنی اثرات" سے پریشان کچھ غیرملکی ناقدین نے یہاں تک کہا کہ چین کا دوبارہ کھلنا باقی دنیا پر بوجھ بن سکتا ہے جس کی وجہ  زیادہ شرح نمو نہیں  بلکہ افراط زر یا شرح سود کی بلند سطح ہوگی۔

کیا چین کی اقتصادی بحالی کے امکانات روشن ہیں یا مدھم؟

گزشتہ 3 برس میں چین نے عالمی وبائی امراض کے پھیلنے کی 5 لہروں کے اثرات سے مئو ثر طریقے سے نمٹا ہے۔ 

چین اپنے وبائی ردعمل ، معاشی اور سماجی ترقی میں توازن رکھتے ہوئے نہ صرف ترقی کی طرف واپس آنے والی پہلی بڑی معیشت کے طور پر ابھرا ہے ، بلکہ تقریباً 4.5 فیصد کی اوسط سالانہ شرح نمو کو بھی برقرار رکھا ، جو عالمی اوسط سے نمایاں طور پر زائد ہے۔ 

توقع ہے کہ چین اپنی جی ڈی پی کو 1200 کھرب یوآن (174.1 کھرب امریکی ڈالرز) تک بڑھا دے گا۔ اس کی اناج کی پیداوار مسلسل 8 ویں برس 65 کروڑ ٹن سے زائد رہی۔ گزشتہ برس کے ابتدائی 11 ماہ میں 11.6 کھرب یوآن کی غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی جو 2021 کی سطح سے زیادہ ہے۔

غلط فہمی نمبر 4 : مریضوں کو دوا اور علاج میں کمی کا سامنا ہے

سچ تو یہ ہے کہ ہر سطح پر چینی طبی ادارے وسائل اور افرادی قوت میں اضافے کے لیے تمام ضروری اقدامات کررہے ہیں۔ حقیقتاً وہ مصروف ہیں لیکن آسانی سے کام کر رہے ہیں۔

صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں واقع ہاربن میڈیکل یونیورسٹی کے پہلے الحاق شدہ اسپتال میں حالیہ دنوں میں نوول کرونا وائرس کے 140 سے زائد شدید بیمار مریضوں کو لایا گیا ہے۔

اسپتال کے صدر یو کائی جیانگ نے کہا کہ بہت سے ڈاکٹروں نے مریضوں کی نگہداشت جاری رکھی حالانکہ وہ خود بیمار تھے اور ہم ہر  شدید حالت کا شکار مریض کو بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔

اسپتال نے انتہائی نگہداشت کے بستروں کی تعداد 132 سے بڑھا کر 143 کردی ہے اور نوول کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافے سے نمٹنے کے لئے شفٹس میں کام کرنے والی 60 نرسوں کے ایک گروپ کے ساتھ  مختلف چینلز سے فعال طور پر وینٹی لیٹرز تلاش کئے ہیں۔

غلط فہمی نمبر 5 : دیہاتیوں کے لئے تاریک نوول کرونا وائرس موسم سرما 

حقیقت یہ ہے کہ چین نے دیہی علاقوں کو ملک کے موجودہ نوول کرونا وائرس کے ردعمل میں مرکز نگاہ بنایا، طبی صلاحیتوں کو بڑھایا ہے اور بروقت مدد فراہم کی ہے۔

ملک کے 23 ہزار کاؤنٹی سطح کے طبی اداروں ، 35 ہزار ٹاؤن شپس اسپتالوں اور 5 لاکھ 99 ہزار گاؤں کے کلینکس کے درمیان ایک قریبی باہمی تعاون اور  مئوثر صحت کے تحفظ کا نظام تشکیل دیا گیا ہے تاکہ دیہی مریضوں کو فوری ، بروقت اور آسان طبی خدمات دستیاب ہوسکیں۔ 

غلط فہمی نمبر 6 : سرکاری طور پر نوول کرونا وائرس اموات کی تعداد ناقابل بھروسہ ہے

حقیقت یہ ہے کہ چین نے ہمیشہ کھلے پن اور شفافیت کے جذبے کے تحت نوول کرونا وائرس سے ہونے والی اموات اور سنگین کیسز بارے معلومات شائع کی ہیں۔

نوول کرونا وائرس سے اموات کا اندازہ لگانے کے عالمی معیار کو 2 کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

کچھ ممالک صرف ان افراد کا شمار کرتے ہیں جو نوول کرونا وائرس مثبت تھے اور اس کے سبب سانس لینے میں دشواری سے لقمہ اجل بن گئے۔ دیگر ممالک ان تمام افراد کے مرنے کو نوول کرونا وائرس اموات کے طور پر شمار کرتے ہیں جو گزشتہ 28 روز میں مثبت پائے گئے۔ 

چین نے 2020 کے بعد سے پہلا معیار اپنایا ہے جس میں نوول کرونا وائرس کے مثبت ٹیسٹ کے باعث سانس لینے میں دشواری کے سبب موت کو نوول کرونا وائرس اموات میں شمار کیا جاتا ہے۔ 

چین نے ایسے کیسز بھی شائع کئے جن میں مریض نوول کرونا وائرس سے متاثر ہوئے لیکن موت کی براہ راست وجوہات بنیادی بیماریاں تھیں۔ ایسے کیسز میں  موت کی وجوہات کو بنیادی بیماریوں سے منسوب کیا گیا تھا۔

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، بہار تہوار سفری رش کے پہلے روز 3 کروڑ 4...

بیجنگ (شِنہوا) بہارتہوار2023 کے سفری رش کے پہلے روز 3 کروڑ 47 لاکھ 40 ہزار مسافر دورے ہوئے ہیں۔

ریاستی کونسل کے ماتحت سفری رش پر ورک گروپ کے مطابق یہ تعداد 2022 کی اسی مدت کی نسبت 38.9 فیصد زائد ہے۔

پہلے روز تقریباً 60 لاکھ 20 ہزار ٹرینوں اور 2 کروڑ 73 لاکھ 50 ہزار دورے شا ہرا ہوں کے ذریعے ہوئے جو گزشتہ برس کی اسی مدت کی نسبت بالترتیب 18.4 فیصد اور 46.9 فیصد زائد ہے۔

پہلے روز فضائی مسافروں کے سفر میں بھی 24.9 فیصد اضافہ ہوا جبکہ آبی راستوں سے 7.4 فیصد زائد دورے ہوئے۔

موسم بہار تہوار سفری رش کو چھون یون بھی کہا جاتاہے جو کہ رواں سال 7 جنوری سے 15 فروری تک جاری رہے گا ۔ اس کے دوران بہت سے چینی شہری چینی قمری نئے سال پر اپنے خاندانوں سے دوبارہ ملنے کے لئے سفر کریں گے جو رواں سال 22 جنوری سے شروع ہورہا ہے۔

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان۔ کراچی۔ شادی کی اجتماعی تقریب

کراچی ، شادی کی اجتماعی تقریب کے دوران دولہوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ (شِنہوا)

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان۔ کراچی۔ شادی کی اجتماعی تقریب

کراچی، شادی کی اجتماعی تقریب کے دوران ایک دلہن کا میک اپ درست کیا جارہا ہے۔ (شِنہوا)

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان۔ کراچی۔ شادی کی اجتماعی تقریب

کراچی، شادی کی اجتماعی تقریب کے دوران دولہوں اور دلہنوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان۔ کراچی۔ شادی کی اجتماعی تقریب

کراچی، شادی کی اجتماعی تقریب کے دوران ایک دلہن اپنا میک اپ دیکھ رہی ہے۔ (شِنہوا)

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان۔ کراچی۔ شادی کی اجتماعی تقریب

کراچی ، شادی کی اجتماعی تقریب کے دوران ایک دولہا اور دلہن کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے 3 نئے سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیئے

چین نے جنوبی جزیرہ نما صوبہ ہائی نان کے وین چھانگ خلائی جہاز لانچ مرکز سے مزید 3 نئے سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیئے ہیں۔بھیجے گئے سیٹلائٹ کے نام ، شی جیان۔ 23، شی یان ۔22 اے اور شی یان۔ 22 بی ہیں جنہیں لانگ مارچ 7 کے ترمیم شدہ ورژن کی مدد سے صبح 6 بجے( بیجنگ وقت)پر خلا میں بھیجا گیا جو کامیابی سے مقررہ مدار میں داخل ہو گئے۔شی جیان -23 سیٹلائٹ بنیادی طور پر سائنسی تجربات اور تکنیکی تصدیق کے لئے استعمال کیا جاتا ہے جبکہ شی یان -22 اے اور شی یان -22 بی سیٹلا ئٹس مدار میں خلائی ماحول کی نگرانی جیسی نئی ٹیکنالوجیز کی تصدیق کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں ۔یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا 459 واں پرواز مشن تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، شہری ریل ٹرانزٹ نیٹ ورک 10 ہزار کلومیٹر...

چین میں ریل ٹرانزٹ لائنز اس وقت 55 شہروں میں کام کررہی ہیں اور 2022 کے اختتام تک ان کی مجموعی لمبائی 10291.95 کلومیٹر ہو گئی۔چائنہ ایسوسی ایشن آف میٹروز کے اعدادوشمار کے مطابق میٹرو لائنز مجموعی لائن کے 77.85 فیصد کے مساوی ہیں۔اعدادوشمار کے مطابق صرف 2022 میں چین کے شہروں میں 1085.17 کلومیٹر ریل ٹرانزٹ لائنز فعال ہوئیں جس میں تقریبا نصف نے چوتھی سہ ماہی کے دوران کام شروع کیا تھا۔ایسوسی ایشن نے کہا کہ گزشتہ برس فعال ہونے والی نئی لائنز میں میٹرو نیٹ ورک کا حصہ 74.01 فیصد رہا ،اس کے بعد ریل ریپڈ ٹرانزٹ اور ٹرام کا نمبر آتا ہے جو بالترتیب 19.57 فیصد اور 5.64 فیصد تھا۔چین کے مشرقی ہانگ ژو اور جنوبی شین ژین میں 2022 کے دوران طویل ترین ریل ٹرانزٹ لائنز نیٹ ورک کا حصہ بنیں جبکہ گزشتہ برس چین کے 5 دیگر شہروں میں ریل ٹرانزٹ کا آ غاز ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔سوویت یو نین ثقافتی تعلقات بارے دستاویزا...

چین کی نیشنل آرکائیوز ایدمنسٹریشن اور روس کی فیڈرل آرکائیو ایجنسی نے مشترکہ طور پر 1949 سے 1960 کے ما بین چین۔سوویت یو نین ثقافتی تعلقات با رے آ رکائیوز کی ایک تالیف شا ئع کی ہے۔یہ تالیف سِنگہوا یو نیو رسٹی کی جا نب سے شا ئع اور تقسیم کی گئی ہے۔اس میں معا ہدوں ، پروٹو کولز اور قراردادوں سمیت چین اور سو ویت یو نین کے ما بین بات چیت کا ریکارڈ شا مل ہے۔اس میں دونوں حکومتوں اور حکام کے ما بین وفود کے دوروں بارے رپورٹس اور خطوط شا مل ہیں۔کچھ آ رکا ئیوز کو پہلی مر تبہ شا ئع کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ،15 لاکھ 20 ہزار افراد کی سول سروس کے ام...

چین میں مرکزی اداروں اور ان کی شاخوں کے خالی عہدوں کے لئے سالانہ سول سروس کے بھرتی امتحان میں 15لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔قومی سول سروس انتظامیہ کے مطابق رواں سال امتحان نے تقریبا 19 لاکھ 50 ہزار امیدوار وں کی تو جہ حاصل کی۔ اس میں ہر 41 میں سے ایک کو بھرتی کیا جائے گا۔تحریری امتحان اتوار کو ملک بھر میں 287 شہروں میں بیک وقت منعقد ہوا تھا۔چین رواں سال 37 ہزار 100 سرکاری ملازمین بھرتی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جو مرکزی اداروں اور براہ راست ان کے ماتحت اداروں میں کام کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین،سنکیانگ میں بجلی کی پیداواری صلاحیت 4 کر...

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار خطے کی توانائی کے مر کب میں مسلسل بہتری ہورہی ہے۔ جنوری 2023 میں پہلی مرتبہ نئی توانائی سے بجلی کی تنصیب شدہ پیداواری صلاحیت 4 کروڑ کلو واٹس سے زائد ہوگئی۔ریاستی گرڈ سنکیانگ الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ کے مطابق خطے میں نئی توانائی بجلی کی تنصیب شدہ صلاحیت بڑھ کر 4 کروڑ 70 لاکھ کلوواٹس ہوگئی ہے جو مجموعی تنصیب شدہ صلاحیت کے 36.09 فیصد کے مساوی ہے۔خاص کر ہوا سے بجلی پیدا کرنے کی تنصیب شدہ صلاحیت 2 کروڑ 61 لاکھ کلوواٹس تک پہنچ گئی جبکہ فوٹو وولٹک توانائی کی صلاحیت 1 کروڑ 45 لاکھ کلوواٹس ہوچکی ہے۔سال 2022 کے دوران سنکیانگ میں نئی توانائی سے بجلی کی پیداواری صلاحیت میں 40 لاکھ کلو واٹس کا اضافہ ہوا جو 2021 کی نسبت 254.17 فیصد زائد ہے۔سنکیانگ میں 2022 کے دوران نئی توانائی سے بجلی کی پیداوار 76.8 ارب کلو واٹ۔ آورز تھی جو خطے کی مجموعی پیداوار کا تقریبا 20 فیصد بنتی ہے جبکہ نئی توانائی پیدا کرنے کی استعمال کی شرح 96.4 فیصد تک پہنچ گئی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ہائی نان سیا حت کی بحا لی کے لئے پر جوش

چین کا جنوبی جزیرہ ہائی نان سیاحت سے مالا مال ہے اور یہاں اس شعبے میں حالیہ دنوں میں بحالی ہوئی ہے۔یہ سب چین میں دسمبر کے دوران نوول کرونا وائرس کی روک تھام اور تدارک کو مزید بہتر بنانے کے بعد ہوا ہے۔ہائی نان کے آف شور ڈیوٹی فری شاپنگ مالز میں یومیہ فروخت 2022 میں 13 سے 19 دسمبر تک مسلسل 7 روز کے دوران 10 کروڑ آرایم بی (تقریبا 1 کروڑ 47 لاکھ امریکی ڈالرز) سے زائد رہی۔چین نے اب نوول کرونا وائرس کو کلاس اے متعدی بیماریوں کی بجائے کلاس بی متعدی قرار دیکر اس کے خلاف اقدامات اٹھائے ہیں، یہ اس کی وبائی امراض سے نمٹنے کی پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی ہے۔انتظامی پالیسی میں اس تنزلی سے اندرون و بیرون ملک ہموار اور منظم سفر کی سہولت ملے گی، تبادلے و تعاون میں اضافہ ہوگا اور مقامی و عالمی معیشت کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، شنگھائی پوڈونگ بین الاقوامی ہوائی اڈے...

چین نے اتوار سے کلاس اے متعدی بیماریوں کی بجائے کلاس بی متعدی بیماریوں کا مقابلہ کرنے بارے اقدامات کے ساتھ نوول کرونا وائرس بارے انتظامات شروع کرد ئیے ہیں۔اسی دن شِنہوا کے نامہ نگار نے شنگھائی پوڈونگ بین الاقوامی ہوائی اڈے کا دورہ کیا تاکہ انسداد وبا کے بہتر اقدامات کے بعد آمد ہال کا منظر دیکھا جاسکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، انشو رنس کے نظام میں مز ید انسداد نوول...

چین کی نیشنل ہیلتھ کئیر سکیورٹی ایڈ منسٹریشن نے کہا ہے کہ چین کے قو می طبی انشو رنس کے نظام میں ادویات کو شا مل کر نے با رے مذاکرات ختم ہو گئے ہیں۔اس کے تحت 2 مز ید انسداد نوول کرو نا وائرس ادویات کا میابی سے شا مل کر لی گئی ہیں۔نیشنل ہیلتھ کئیر سکیورٹی ایڈ منسٹریشن نے کہا ہے کہ 4 روزہ مذاکرات کے دوران تین ادو یات فا ئزر پیکسلو ویڈ اینٹی وائرل کمبی نیشن، ایز وو ڈائن ٹیبلیٹس اور ایک ہربل گرینوئل میڈ یسن پر گفتگو کی گئی جن میں سے موخر الذکر دو ادویات کو فہر ست میں شا مل کیا گیا۔عہد یدار نے کہا کہ پیکسلو ویڈ کو مہنگے نرخ ہو نے کے باعث فہر ست میں شا مل نہیں کیا گیا جبکہ موجو دہ پا لیسی کے تحت طبی انشو رنس کا نظام ما رچ کے اختتام تک پیکسلو ویڈ کے استعمال پر آ نے والے اخرا جات ادا کر تا رہے گا ۔عہد یدار نے مز ید بتا یا کہ مذاکرات کے بعد اب تقر یبا 60 سے زائد اد ویات نوول کرو نا وائرس کی بخار اور کھا نسی جیسی علا مات کے علا ج کے لئے کے لئے استعمال ہو رہی ہیں۔یہ سب قو می طبی انشو رنس کے نظام کے تحت ادویات کی فہر ست میں شامل ہیں۔عہد یدار نے بتا یا کہ اگلے مر حلے میں ایڈ منسٹر یشن مر یضوں سے بوجھ کم کر نے کے لئے فہرست کو مئو ثر طر یقے سے مزید تر تیب دے گی ۔فہرست کے حوالے سے مذاکرات کے حتمی نتا ئج کا مستقبل قریب میں اعلان کیا جا سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، مکانات کی تز ئین و آ رائش کا سالا نہ ہ...

چین نے 2022 کے ابتدا ئی 11 ما ہ کے دوران 52 ہزار 500 پرانی شہری ر ہا ئشی کمیو نٹیز کی تز ئین و آ رائش شروع کی اور سا لا نہ ہدف حاصل کر لیا۔وزارت ہا سنگ اینڈ اربن-رورل ڈیویلپمنٹ کے اعدادو شمار کے مطا بق گز شتہ سال شرو ع کئے جا نے والے تز ئین و آ رائش کے منصوبے سے تقر یبا 87 لا کھ 60 ہزار گھر مستفید ہو ں گے۔چین نے گز شتہ ایک د ہائی کے دوران 1 لا کھ 60 ہزار سے زائد شہر ی علا قوں کی تز ئین و آ را ئش کی جس سے تقر یبا 2 کروڑ 80 لا کھ گھرا نے مستفید ہو ئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی مین لینڈ اور ہانگ کانگ کے درمیان افراد...

شین ژین اور ہانگ کانگ کو ملانے والے مختلف سفری پوائنٹس اتوار کی صبح سے دوبارہ کھول دیئے گئے ہیں جس کے ساتھ ہی مین لینڈ اور ہانگ کانگ کے درمیان معمول کا سفر دوبارہ شروع ہوچکا ہے۔شین ژین - ہانگ کانگ سرحدی کنٹرول پوائنٹس کو جدید اور منظم طریقے سے دوبارہ کھولنا گزشتہ 3 برس میں مین لینڈ اور ہانگ کانگ کے درمیان افراد کے معمول کے تبادلے بحال ہونے کی سمت پہلا قدم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کاشتکاروں کو ٹماٹر کی شاندار فصل حاصل کرنے ک...

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ٹماٹر کی شاندار فصل حاصل کرنے کیلئے ٹنل میں سالار ایف ون، ساحل ایف ون، نقیب کی کاشت کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ مذکورہ اقسام کی کاشت سے ٹماٹر کی بہتر پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹماٹر کی ٹنل میں کاشت کیلئے دو طرح کی اقسام سے استفادہ کیاجاسکتاہے جن میں ایک لمبے قد والی دوسری چھوٹے و درمیانے قد والی قسم شامل ہیں۔انہوں نے بتایاکہ حالیہ تجربات سے یہ بات بھی ثابت ہوئی ہے کہ ٹنل میں کاشت کیلئے ٹماٹر کی دوغلی یعنی ہائبرڈ اقسام زیادہ موزوں ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ٹماٹر کی سالار ایف ون قسم عمومی کاشت کیلئے منظور کی گئی ہے جو 72 ٹن فی ایکڑ تک پیداوار دیتی ہے۔اسی طرح ساحل ایف ون نامی لمبے قد والی امپورٹڈ قسم میں ٹماٹر کاسائز قدرے بڑا اور شکل لمبوتری دل نما ہوتی ہے اور یہ قسم بھی اچھی پیداواری صلاحیت کی حامل ہے۔ انہوں نے بتایاکہ نقیب نامی قسم چھوٹے قدکی عمومی کاشت کیلئے منظور شدہ ہے جو 21 سے 25 ٹن فی ایکڑ پیداوار دیتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کاشتکاروں کو 100سے 120دن میں تیار ہونیوالی س...

خوردنی تیل کی پیداوار بڑھانے اورسالانہ300سے350 ارب روپے کی درآمدات سے بچاؤ کیلئے سن فلاور کی فصل انتہائی اہم کردار ادا کر سکتی ہے لہٰذا کاشتکار100سے120دن کے عرصہ میں تیار ہونیوالی کم مدت و کم خرچ کی حامل سن فلاور کی اعلیٰ قسم کے 40سے 45فیصد تک تیل کی حامل فصل کی کاشت پر خصوصی توجہ مرکوز کریں۔ڈائریکٹر آئل سیڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ آری فیصل آباد محمد آفتاب نے'بتایا کہ چونکہ یہ کم مدت کی فصل ہے اسلئے اسے دو بڑی فصلات کی کاشت کے درمیانی عرصہ میں آسانی سے کاشت کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بھاری میرا زمین سن فلاور کی کاشت کیلئے بہت موزوں ہے تاہم سیم زدہ اور بہت ریتلی زمین اس کیلئے موزوں نہیں، کاشتکار زمین کی تیاری کیلئے راجہ ہل یا ڈسک ہل پوری گہرا ئی تک چلائیں تاکہ پودوں کی جڑیں گہرائی تک جا سکیں، ہائبرڈ اقسام عام اقسام کی نسبت زیادہ پیداوار دیتی ہیں اسلئے اچھی شہر ت کی حامل کمپنیوں کے ہائبرڈ بیج اپنے علاقے کی نسبت سے کاشت کی جائے،شرح بیج کا انحصار زمین کی قسم، بیج کی شرح روئیدگی، وقت کاشت اور طریقہ کاشت پر ہوتا ہے جبکہ اچھے اگاؤ والے صاف ستھرے دوغلی اقسام کے بیج کی فی ایکڑ مقدار دو تا اڑھائی کلوگرام رکھنی چاہیے اور بیج کا اگاؤ بھی 90 فیصدسے زیادہ ہو۔انہوں نے کہا کہ اگر اگاؤ کی شرح کم ہو تو بیج کی مقدار اسی حساب سے بڑھا ئی جائے نیزسن فلاور کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے فصل کا قطاروں میں کاشت کرنا بے حد ضروری ہے اور قطاروں کا درمیانی فاصلہ سوا دو تا اڑھائی فٹ اور پودوں کا درمیانی فاصلہ آبپاش علاقوں میں 9 انچ اور بارانی علاقوں میں 12 انچ ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ بیج تروتر میں کاشت کیا جائے اور بیج کی گہرائی زیادہ سے زیادہ دو انچ ہو کیونکہ اگر کھیلیوں پر کاشت کرنا ہو تو کھیلیاں آلو کاشت کرنے والے رجر سے شرقاً غرباً نکالیں اور کھیلیوں میں پہلے پانی لگائیں اور جہاں تک وتر پہنچے اس سے تھوڑا اوپر خشک مٹی میں جنوب کی طرف بیج لگائیں۔انہوں نے کہا کہ سن فلاور کی کاشت پلانٹر، ٹریکٹر ڈرل یا سنگل رو کاٹن ڈرل، پور یا کیرا، ڈِبلنگ(چوپا) کے ذریعے کی جا سکتی ہے، کاشت کے پہلے حصہ میں بہاولپور،رحیم یار خان، خانیوال، ملتان، وہاڑی اور بہاولنگر میں سورج مکھی کی کاشت کا وقت 31جنوری تک مقرر کیا گیا ہے جبکہ دوسرے حصہ میں مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان،لیہ، لودھراں، راجن پوراور بھکر کے ا ضلاع میں سورج مکھی کی کاشت کاوقت10جنوری سے10فروری تک اور تیسرے حصہ میں میانوالی، سرگودھا، خوشباب، جھنگ، ساہیوال، اوکاڑہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجر انوالہ، لاہور، منڈی بہاؤالدین،قصور،شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، نارووال، اٹک، ر ا ولپنڈی، گجرات،چکوال میں سورج مکھی کی کاشت کا وقت25جنوری سے فروری کے آخر تک ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار سورج مکھی کی کاشت کیلئے اچھے اگاؤ والے صاف ستھرے دوغلی(ہائبرڈ) اقسام کے بیج کی فی ایکڑ مقدار 2تا اڑھائی کلوگرام رکھیں۔

انہوں نے بتایاکہ سورج مکھی کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے موزوں وقت پر کاشت انتہائی ضروری ہے کیونکہ تاخیر سے کاشت کی صورت میں نہ صرف سورج مکھی کی فی ایکڑ پیداوار بلکہ تیل کی مقدار میں بھی کمی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ چونکہ اب کماد کی کٹائی کے بعد گندم کاشت نہ کی جا سکتی ہے اسلئے کاشتکار سورج مکھی کاشت کر کے بھر پور مالی منافع کما سکتے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ کسان پیکیج کے تحت حکو مت کی طرف سے سورج مکھی کے کاشتکاروں کوکروڑوں روپے سبسڈی کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اس ضمن میں رجسٹرڈ کاشتکاروں کو سورج مکھی کی کاشت پر بذریعہ واؤچر 5000 روپے فی ایکڑ سبسڈی دی جا رہی ہے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ کاشتکارکماد کی فصل کے بعد بہاریہ سورج مکھی کاشت کر کے حکومتی سبسڈی سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بگ بیش لیگ ،سکسرز نے ایونٹ میں چھٹی کامیابی...

بگ بیش لیگ (بی بی ایل)کے 34ویں میچ میں سڈنی سکسرز نے سڈنی تھنڈر کو 7وکٹوں سے شکست دے دی،سڈنی شو گرائونڈ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سکسرز نے ٹاس جیت کر تھنڈر کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر تھنڈر نے مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 133رنز بنائے،سیم وائٹمین 42اور ایلیکس روز 34رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ سین ایبٹ نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9رنز کے عوض 3وکٹیں حاصل کیں،فاتح ٹیم نے مطلوبہ ہدف 16.2اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے ایونٹ میں چھٹی کامیابی اپنے نام کی، جورڈن سلک نے 59اور موسس ہینریکس نے 53رنز کی شاندار اننگز کھیلی،فاتح ٹیم کے بالر سین ایبٹ کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔


کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پہلا انڈر 19ویمن ٹی 20ورلڈ کپ 14جنوری سے شرو...

پہلا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )انڈر 19ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ 14جنوری سے 29جنوری تک جنوبی افریقا میں کھیلا جائے گا جس میں 16ٹیمیں حصہ لیں گی،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ، گروپ اے میں آسٹریلیا، بنگلہ دیش، سری لنکا اور امریکا، گروپ بی میں پاکستان، انگلینڈ، زمبابوے اور روانڈا، گروپ سی میں آئرلینڈ، انڈونیشیا، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز جبکہ گروپ ڈی میں بھارت، جنوبی افریقہ، متحدہ عرب امارات اور سکاٹ لینڈ شامل ہیں،پاکستانی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز 15جنوری کو روانڈا کے خلاف میچ سے کرے گی، گرین شرٹس کو عروب شاہ لیڈ کریں گے، قومی انڈر 19ٹیم اپنا دوسرا گروپ میچ 17جنوری کو انگلینڈ اور تیسرا میچ 19جنوری کو زمبابوے کے خلاف کھیلے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کاشتکاروں کو مکئی کی بہتر پیداوار کیلئے کونپ...

مختلف ضرررساں کیڑوں کے حملوں سے پاکستان میں مکئی کی پیداوار دوسرے ممالک کی نسبت کئی گنا کم ہو گئی ہے جس پر کاشتکاروں کو کونپل کی مکھی، تنے کی سنڈی، چست و سست تیلے، امریکن و لشکری سنڈی کے فوری خاتمہ کیلئے کیمیائی انسداد کی ہدایت کی گئی ہے۔پلانٹ پروٹیکشن،پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت فیصل آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عامر رسول کے مطابق کونپل کی مکھی، تنے کی سنڈی، چست تیلے، سست تیلے، امریکن سنڈی، لشکری سنڈی اور دیمک کے باعث پاکستان میں مکئی کی پیداوار مسلسل کم ہو رہی ہے لہٰذاان کیڑوں کی شناخت، مختصر اً دوران زندگی اور نقصان پہنچانے کے طریقوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کا انسداد ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار کونپل کی مکھی کے انسداد کیلئے ٹرائی ایزو فاس 40 ای سی 600 ملی لیٹر فی ایکڑ، فلووالینیٹ 20ای سی 175 ملی لیٹر فی ایکڑ ایڈوانٹیج 20ای سی 250ملی لیٹر فی ایکڑ کے حساب سے سپرے کریں۔ انہوں نے کہاکہ چست تیلے و سست تیلے سے بچاؤ کیلئے امیڈا کلوپرڈ 200 ایس ایل کی 100ملی لیٹر مقدار فی ایکڑ کے حساب سے سپرے کرنے کے بھی مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ امریکن سنڈی اور لشکری سنڈی کے کیمیائی انسداد کیلئے ایما میکٹن بنزوایٹ 0.19ای سی 200ایم ایل فی ایکڑ اور انڈوکسا کارب 240ایس ای 175 ملی لیٹر فی ایکڑ جبکہ دیمک کے خاتمہ کیلئے کلور پائری فاس 40ای سی 1500ملی لیٹر فی ایکڑ کے حساب سے استعمال کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بی پی ایل میں سپن کیخلاف کھیل کو بہتر بنانے...

انگلش کرکٹ ٹیم کے بیٹر ڈیوڈ میلان نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل )میں مختلف ٹیموں کی نمائندگی کرنے سے انہیں مختلف حالات میں کھیلنے کے بارے مزید جاننے اور اسپن کے خلاف اپنے کھیل کو بہتر بنانے میں مدد ملی ہے،انگلش کرکٹر ڈیوڈ میلان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں یقینی طور پر سوچتا ہوں کہ بی پی ایل میں کھیلنے سے مجھے اسپن کے خلاف اپنی بیٹنگ بہتر بنانے میں کس طرح مدد ملی ، آپ برصغیر میں جتنا زیادہ کھیلیں گے، اتنا ہی بہتر ہے کیونکہ آپ اتنا ہی زیادہ ہنر سیکھیں گے،میلان نے کہا کہ میں ہر وقت سیکھنے کی کوشش کرنے میں بڑا ہوں، جب آپ اس طرح کے حالات میں آتے ہیں تو آپ کو اعلی معیار کے اسپنرز کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یہاں بہت سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ اسپن کے ذریعے کی جاتی ہے، جب کہ دوسرے ٹورنامنٹس میں آپ کے پاس ہر ٹیم میں صرف ایک یا دو اسپنرز ہوتے ہیں،انہوں نے کہا کہ مجھے جب بھی بنگلہ دیش آنے کا موقع ملتا ہے میری کوشش ہوتی ہے کہ میں موقع سے فائدہ اٹھاں اور اپنا کھیل مزید بہتر بنائوں ، میرے خیال میں مختلف ممالک میں ہمیشہ مختلف چیلنجز ہوتے ہیں،انہوں نے کہا کہ اچھی وکٹوں کی تیاری کچھ بہتر کھلاڑیوں کو بی پی ایل میں حصہ لینے کے لیے راغب کر سکتی ہے، بعض اوقات یہاں کے حالات سخت ہوتے ہیں اور رنز بنانا واقعی مشکل بن جاتا ہے، جب آپ چٹاگانگ جاتے ہیں تو آپ کو دنیا کی بہترین بیٹنگ وکٹیں ملتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرگوسن کو پاکستان سے ون ڈے سیریز میں سخت مقا...

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر لوکی فرگوسن نے کہا ہے کہ پاکستان سے ون ڈے سیریز میں سخت مقابلے کی توقع ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لوکی فرگوسن نے کہاکہ ٹیسٹ سیریز میں دونوں ٹیمیں ہم پلہ رہیں، ون ڈے مختلف نہیں ہوں گے،پہلی بار پاکستان آیا ہوں، یہاں آکر کافی اچھا لگ رہا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلے نہیں کھیلا، کنڈیشنز کے بارے میں ساتھی پلیئرز سے پوچھا ہے، وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار لگ رہا ہے،کسی بھی ٹیم کو اس کی ہوم کنڈیشنز میں ہرانا مشکل ہوتا ہے،لوکی فرگوسن کا کہنا تھا کہ یو اے ای میں پاکستان سے کھیلا تھا تو اچھی پرفارمنس رہی، وہی دہرانا چاہوں گا،پاکستان کی موجودہ ٹیم میں کافی اچھے بیٹرز موجود ہیں،لوکی فرگوسن نے کہا کہ برصغیر کی کنڈیشننز نیوزی لینڈ سے کافی مختلف ہیں، آئی پی ایل کھیل کر برصغیر کی کنڈیشنز کا اندازہ ہوا ہے، ہر ملک میں مختلف کنڈیشن ہوتی ہے، کھلاڑی کا کام ایڈجسٹ کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ بولنگ اور بیٹنگ کے درمیان اچھا مقابلہ ہوگا، کوشش ہوگی کہ جلد از جلد کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوں اور اپنا کردار ادا کروں، امید ہے ون ڈے سیریز کیلئے اچھا کراڈ میدان میں آئے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی سائنسدانوں نے پائیدار جنگلات کے انت...

پاکستانی سائنسدانوں نے پائیدار جنگلات کے انتظام کے لیے بغیر پائلٹ فضائی نظام یو اے ایس متعارف کرادیا ۔ یہ نظام محفوظ، کم خرچ، تیز رفتار اور ماحول دوست انداز میں تیزی سے جنگلات کو فروغ دے سکتا ہے، ڈرونز بہت کم اونچائی سے ہائی ریزولوشن تصاویر اور ویڈیوز لے سکتے ہیں۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی سائنسدانوں نے پائیدار جنگلات کے انتظام کے لیے ایک بغیر پائلٹ فضائی نظام یو اے ایس متعارف کرایا ہے۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی انحطاط سے بری طرح متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک ہے۔ جنگلات کے بڑے رقبے کو ترقی دینے سے اس مسئلے پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی اسلام آباد کے ایرو اسپیس اینڈ ایویونکس انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر ڈاکٹر عبدالمنیم خان نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ یو اے ایس سے چلنے والا نظام محفوظ، کم خرچ، تیز رفتار اور ماحول دوست انداز میں تیزی سے جنگلات کو فروغ دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون اب جنگلات کے انتظام اور درختوں اور بیج بونے کی نگرانی کے لیے جنگلات میں استعمال ہوتے ہیں۔ ان کا استعمال مناظر کا نقشہ بنانے، جنگل کی کثافت کی پیمائش اور درختوں کی خصوصیات سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔ فکسڈ ونگ ڈرون بڑے جنگلاتی علاقوں کے سروے اور نقشہ سازی کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ ملٹی کاپٹر ڈرونز کے فوائد بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ لچکدار ہیں۔ چونکہ وہ عمودی طور پر ٹیک آف اور لینڈ کرتے ہیں، اس لیے انہیں ڈرون مشن شروع کرنے کے لیے کسی بڑے علاقے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

وہ تھوڑی جگہ بھی منڈلا سکتے ہیںجس سے انہیں بہت سے فوائد ملتے ہیںجن میںکسی خاص علاقے یا درخت کا معائنہ کرنا یا گمشدہ لوگوں کو ضروری سامان پہنچاناشامل ہے۔ ملٹی کاپٹر ڈرون کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ اسے چلانا آسان ہے۔ یہاں تک کہ اڑنے والے ڈرونز کا تجربہ نہ کرنے والے بھی ان پر بہت جلد قابو پا سکتے ہیں۔ بہت سے ملٹی کاپٹر ڈرونز کو مختلف پے لوڈز کے ساتھ بھی منسلک کیا جا سکتا ہے جن میں بیج، کیڑے مار ادویات اور نگرانی کے کیمرے شامل ہیں۔ ڈاکٹر منیم نے کہا کہ جنگلات میں ڈرون کا استعمال پیسے کی بچت کرے گا اور جنگلات کے لیے وسیع تربیت کی ضرورت کو کم کرکے ورک فلو میں ڈرونز کو متعارف کرانے میں تیزی لائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ درخت کی اونچائی، قطر، عمر اور مقام جیسی خصوصیات سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کرنے میں موثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نظام جنگل کی صحت کی نگرانی اور اس کے انتظام کے بارے میں باخبر فیصلے کرنے کے لیے معلومات اکٹھا کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ڈرون جنگلات کے لئے اتنا اچھا ذریعہ ہیں کہ وہ مقامی اعداد و شمار کے بارے میں درستگی کی اجازت دیتے ہیں۔ ڈرونز بہت کم اونچائی سے ہائی ریزولوشن تصاویر اور ویڈیوز لے سکتے ہیںجو انہیں نقشہ سازی کے لیے مثالی بناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکام جنگل کی آگ کے خلاف جنگ میں مدد کے لیے یو اے ایس سے چلنے والے پائیدار جنگلاتی انتظام کے نظام کا استعمال کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نظام آگ کے پھیلاو، شدت، وسائل مختص کرنے کی ضرورت اور بچ جانے والوں کی تلاش کے بارے میں ڈیٹا اکٹھا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرونز کا استعمال جنگلات میں لگنے والی آگ کے اثرات کو کم کرنے اور ان کے پھیلا کو روکنے کے لیے کنٹرول جلانے کے لیے بھی کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر منیم نے کہاکہ اس طرح پیشہ ورماہرین بڑے پیمانے پر دوبارہ جنگلات لگا سکتے ہیں اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کر سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بگ بیش میں انجری،سوشل میڈیا صارف کے طعنے پر...

قومی ٹیم کے سٹار آل رائونڈر شاداب خان کی انگلی آسٹریلوی لیگ بگ بیش میں فریکچر ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا،ایسے میں ایک ناقد نے شاداب کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا طعنہ دیا،صارف نے لکھا غیر ملکی لیگز آپ پیسوں کے لیے کھیلتے ہیں، اس کے بعد زخمی ہوجاتے ہیں اور پھر قومی ٹیم کے میچز چھوڑ دیتے ہیں ،کرکٹر نے اس تنقید کا تفصیلی جواب دیا اور بتایا کہ بگ بیش لیگ کی وجہ سے آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈکپ میں میری کارکردگی اچھی رہی، مختلف کنڈیشنز میں کھیلنا آپ کو بہتر بناتا ہے ،شاداب نے لکھا جہاں میں قومی ٹیم کے لیے سلیکٹ ہوا وہاں ملک کے لیے کھیلوں گا ،آل رائونڈر نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا انگلی کی انجری کبھی بھی ہوسکتی ہے، پریکٹس میں کسی کو بھی گیند لگ سکتی ہے پھر چاہے وہ آسٹریلیا ہو یا پاکستان ،شاداب خان نے کہا کہ نئی جگہوں اور تجربات سے انسان سیکھتا ہے، یہ مقصد ہوتا ہے کہ سیکھ کر پاکستان کے لیے اچھا کریں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کو توانائی کے موجودہ بحران پر قابو پ...

پاکستان کو توانائی کے موجودہ بحران پر قابو پانے کے لیے بایو الیکٹرسٹی پیدا کرنیکی ضرورت، بائیو ماس کے وسائل 20,709 میگاواٹ بجلی اور 12,615 ملین مکعب میٹر بائیو گیس پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،پاکستان سالانہ 427 ملین ٹن جانوروں کی کھاد، 121 ملین ٹن زرعی باقیات اور 7.5 ملین ٹن میونسپل کوآپریشن ویسٹ پیدا کرتا ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان کو توانائی کے موجودہ بحران پر قابو پانے کے لیے بایو الیکٹرسٹی پیدا کرنے کے لیے ملک کی صلاحیت کو تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ ملک کو پائیدار ترقی کے لیے صاف، سستی اور قابل اعتماد توانائی کی مسلسل فراہمی کی ضرورت ہے۔ آج کی دنیا میں یہ ایک عام خوف ہے کہ جیواشم ایندھن کی فراہمی جلد ہی ختم ہونے والی ہے۔ توانائی کی قیمتیں بھی روزانہ بڑھ رہی ہیں۔ ایک انتہائی پائیدار، ماحول دوست اور موثر قابل تجدید توانائی کے ذرائع کے طور پربائیو ماس پاکستان کو بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے درکار توانائی فراہم کر سکتا ہے۔ توانائی کی کمی پر قابو پانے کے لیے یونیورسٹی آف ایگریکلچرفیصل آباد میں پنجاب بائیو انرجی انسٹی ٹیوٹ کے ایک ماہر نے ویلتھ پاک کو بتایاکہ قابل تجدید توانائی کے ذرائع اور ٹیکنالوجیز دنیا کے ترقی پذیر ممالک کو درپیش دیرینہ توانائی کے مسائل کا حل فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

پاکستان اس وقت توانائی کے حقیقی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔ہر معاشرہ توانائی پر منحصر ہے جو اس کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ضروری ہے۔ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور زندگی کے بہتر معیار کی وجہ سے وقت کے ساتھ ساتھ توانائی کی کھپت میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔ سماجی ترقی اور معاشی ترقی کو سہارا دینے کے لیے توانائی کی طلب کو پورا کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ماحولیاتی نظام کو برقرار رکھنے، ماحولیاتی نظام کی ترقی کو بڑھانے اور اس کی ضمانت دینے کے لیے بجلی کی بلا تعطل فراہمی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیواشم ایندھن سے قابل تجدید توانائی کے ذرائع میں تبدیل ہونا اب پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔ فی الحال بایوماس قابل تجدید توانائی کے سب سے زیادہ امید افزا ذرائع میں سے ایک ہے کیونکہ یہ خام تیل اور قدرتی گیس کی طرح ایندھن پیدا کرتا ہے جس نے بہت زیادہ توجہ مبذول کی ہے۔ بائیو ماس موجودہ نسل کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے کیونکہ اس کا انحصار صرف خام مال کی دستیابی پر ہے۔ ماہر نے کہا کہ گزشتہ صدی کے دوران توانائی کے استعمال میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ تقریبا تمام انسانی سرگرمیاں اب توانائی پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہیں۔

اپنی صلاحیت اور مقامی حیثیت کی بنیاد پربائیو ماس پاکستان کے لیے توانائی کا ایک عملی ذریعہ ہو سکتا ہے۔ بائیو ماس انرجی ٹیکنالوجی ریسرچ سنٹر کی طرف سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق بائیو ماس کے وسائل 20,709 میگاواٹ بجلی اور 12,615 ملین مکعب میٹر بائیو گیس پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پاکستان سالانہ 427 ملین ٹن جانوروں کی کھاد، 121 ملین ٹن زرعی باقیات اور 7.5 ملین ٹن میونسپل کوآپریشن ویسٹ پیدا کرتا ہے۔ فضلہ کی یہ تمام شکلیں بایو انرجی کے متعدد اختیارات فراہم کرتی ہیں۔ ملک کی بجلی کی پیداوار اور نقل و حمل کے لیے موجودہ اور متوقع توانائی کی ضروریات گھریلو بایوماس وسائل کو بہترطریقے سے استعمال کر کے پوری کی جا سکتی ہیں۔ قومی گرڈ کو فوسل فیول سے قابل تجدید توانائی کے ذرائع میں تبدیل کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں فعال طور پر تقسیم شدہ اور مربوط قابل تجدید توانائی کے حل تلاش کرنے چاہئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وارد ٹیلی کام لمیٹڈ 2022میں پاکستان اسٹاک ای...

وارد ٹیلی کام لمیٹڈ 2022میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تجارتی حجم کے لحاظ سے سرفہرست رہی،3.8 ارب روپے کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے ساتھ ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن سیکٹر کی نویں سب سے بڑی کمپنی ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق وارد ٹیلی کام لمیٹڈ نے خود کو سال 2022 کے لیے سب سے زیادہ فعال طور پر تجارت کرنے والے اسٹاک کے طور پرمتعارف کرایااور 22 جنوری سے 22 دسمبر تک 6.7 بلین کے تجارتی حجم کے ساتھ 12 میں سے 11 مرتبہ ماہانہ سرفہرست پانچ علامتوں کے چارٹ میں پوزیشن حاصل کی۔ 3.8 بلین روپے کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن پر درج ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن سیکٹر کی نویں سب سے بڑی کمپنی ہے جبکہ سنرجی20.8 بلین روپے کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے ساتھ ریفائنری سیکٹر کی دوسری سب سے بڑی کمپنی ہے جس نے 22 اپریل میں 524 ملین کا سب سے زیادہ تجارتی حجم حاصل کیا۔کے الیکٹرک 1.9 بلین کے کل تجارتی حجم کے ساتھ تیسرا سب سے زیادہ تجارت کرنے والا اسٹاک رہا اور پاور جنریشن اور ڈسٹری بیوشن سیکٹر کا واحد نمائندہ رہا۔ 74.0 بلین روپے کے مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے ساتھ کے الیکڑک پاور جنریشن اور ڈسٹری بیوشن سیکٹر میں درج دوسری سب سے بڑی کمپنی ہے۔

ہاسکول پیٹرولیم لمیٹڈ کے کل تجارتی حجم 1.4 بلین حصص کے ساتھ چوتھے سب سے زیادہ فعال اسٹاک کے طور پر پوزیشن میں ہے۔ 6.6 بلین روپے کی مارکیٹ کیپ کے ساتھ یہ تیل اور گیس کی مارکیٹنگ کے شعبے میں ساتویں بڑی کمپنی ہے۔ ٹیلی کارڈ پانچویں سب سے زیادہ تجارت کرنے والا اسٹاک رہاجس کے کل حصص کی تجارت 1.2 بلین بتائی گئی جب کہ ماہ 22 اپریل کو 330 ملین شیئرز کی سب سے زیادہ تجارت ہوئی۔ ٹی آر جی چھٹے سب سے زیادہ فعال علامت کے طور پر پوزیشن میں لے لیا۔ 60.5 بلین روپے کی مارکیٹ کیپ کے ساتھ یہ دوسری سب سے بڑی کمپنی ہے اور ماہانہ ٹاپ فائیو سمبل چارٹ میں ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن سیکٹر کی تیسری نمائندہ ہے۔ پی آر ایل کیلنڈر سال 2022 میں اپنے متعلقہ شعبے سے ٹاپ فائیو سمبل چارٹ میں ریفائنری سیکٹر کی دوسری نمائندگی ہے۔ ہم نیٹ ورک لمیٹڈ 619 ملین شیئرز کے کل تجارتی حجم کے ساتھ 10 ویں سب سے زیادہ فعال اسٹاک کے طور پر پوزیشن میں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

33سال بعد احساس ہوا کھیل سے باہر بھی زندگی ہ...

قومی کرکٹر شان مسعود نیوزی لینڈ سیریز کے بعد پشاور سے تعلق رکھنے والی میشے خان سے پشاور میں ہی 21جنوری کو شادی کریں گے جبکہ ان کے ولیمے کی تقریب کراچی میں ہوگی،کرکٹر کے ولیمے کا کارڈ بھی سامنے آچکا ہے جس کے مطابق ان کا ولیمہ 27جنوری بروز جمعے کو ہوگا جس میں متعدد کرکٹرز سمیت معروف شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شان مسعود نے کہا کہ وہ پسند کی شادی کر رہے ہیں،دلہن ان کی بہترین دوست رہی ہیں اور اب وہ ان کی لائف پاٹنر بننے جا رہی ہیں،ان کی ان سے پہلی ملاقات لاہور میں ہوئی،شان مسعود نے اپنی دلہن کے حوالے سے بتایا کہ ان کا تعلق پشاور سے ہے ان کی ان سے پرانی دوستی ہے جو اب بہترین رشتے میں بدل رہی ہے اور وہ بہت زیادہ خوش ہیں کہ انہیں زندگی کا بہترین ساتھی مل رہا ہے، وہ انہیں بہترین انسان کے ساتھ بہترین کرکٹر بننے میں بھی مدد کریں گی کیوں کہ جب سے وہ ان کی لائف میں آئی ہیں ان کے کردار میں بڑا اچھا بدلا آیا ہے،انہوں نے کہا کہ 33سال بعد اس بات کا احساس ہوا کہ کھیل سے باہر بھی زندگی بڑی اہم ہوتی ہے ،ایک فیملی ہونی چاہیے،شان مسعود نے کہا کہ خوشی ہے کہ وہ سرکل سے باہر دوسری فیملی میں جاکر شادی کر رہے ہیں، شان مسعود نے بتایا کہ انہوں نے شیروانی کا ٹرائیل دے دیا ہے اور طویل بحث کے بعد یہ طے ہوا کہ وہ نکاح والے دن شیروانی تو زیب تن کریں گے لیکن قلہ نہیں پہنیں گے،شان مسعود کا کہنا تھا کہ نائب کپتانی کی ذمہ دای بڑی اہم ہے، ٹیم کے پلینگ الیون میں اگر وہ بہترین دستیاب کھلاڑیوں کی فہرست میں فٹ نہیں آتے تو پلینگ الیون میں نہیں ہوں گے،ان کا کہنا تھا کہ پروفیشنل کھلاڑی ہوں،کبھی کسی رول پر شکایت نہیں کی ،ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پوزیشن کو ایڈجسٹ کیا یہ سب گیم کا حصہ ہے، کوشش یہ ہوتی ہے جہاں موقع ملے ٹیم کیلئے اچھے نتائج دوں، ٹیم میں شامل تمام 16کھلاڑیوں کی یہ ہی سوچ ہونا چاہیے کہ جہاں جب جیسے بھی انہیں موقع ملے اپنی بیسٹ پرفارمنس دینے کی کوشش کریں،شان مسعود نے کہا کہ وہ ٹیم کے ہر فیصلے کو مثبت لیتے ہیں اور کبھی شکایت نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ شاداب ٹیم کے نائب کپتان ہیں اور وہ ٹیم کے تینوں فارمیٹ کے آئیڈل کھلاڑی ہیں فی الحال توجہ بحثیت بیٹسمین پر ہے کہ خود کو کیسے ٹیم میں فٹ ہوتا ہوں،نائب کپتان نے کہا کہ نیوزی لینڈ وائٹ بال کی تگڑی ٹیم ہے اور پاکستان اپنی کنڈیشن میں بڑے عرصے بعد کھیل رہی ہے ،وہ خود چار سال بعد ون ڈے اسکواڈ میں واپس آئے ہیں ،انہیں کوئی شکوہ نہیں کہ چار سال ون ڈے نہیں کھیلا، سرفراز احمد کی مثال سب کے سامنے ہے ،وہ چیمپئن کپتان تھے پہلے پلینگ الیون سے اور پھر ٹیم سے باہر ہوئے لیکن ہمت نہیں ہاری محنت جاری رکھی،انگلینڈ اور نیوزی لینڈ ے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اپنی کارکردگی کے حوالے سے شان مسعود نے کہا کہ وہ ٹیسٹ سیریز میں اپنی کاکرکردگی سے مطمئن نہیں ہیں، جو موقع ملے فائدہ نہیں اٹھایا کوئی، کئی بار شارٹ کا انتخاب اچھا نہیں کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جونیئر سکواش ، قومی کھلاڑی نعمان خان نے چاند...

پاکستان کے ابھرتے ہوئے اور باصلاحیت کھلاڑی نعمان خان نے برٹش جونیئر سکواش چیمپئن شپ 2023چاندی کا تمغہ جیت لیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے نعمان خان نے برٹش جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا ہے، انڈر 13کے فائنل میں نعمان خان کو امریکی حریف کے ہاتھوں کا شکست کا سامنا کرنا پڑا،پاکستان سکواش فیڈریشن کے مطابق برطانیہ کے شہر برمنگھم میں کھیلے گئے انڈر 13کے فائنل میں امریکہ کے کالٹن کیپیلا نے پاکستان کے نعمان خان کو 7-11،14-12، 11-9اور 11-9سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا اور پاکستان کے نعمان خان نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا،قبل ازیں انڈر19-کیٹیگری کے سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد حمزہ خان کو انگلینڈ کے فنلے ونگٹن کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور حمزہ خان نے ایونٹ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کی چوتھی سہ ماہی میں پاکستانی سٹارٹ اپس میں...

2022 کی چوتھی سہ ماہی میں پاکستانی سٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری میں نمایاں کمی واقع ہوئی ،سالانہ سرمایہ کاری 2021 میں جمع کی گئی رقم سے محض معمولی حد تک بڑھ گئی۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی اسٹارٹ اپس نے 2021 میں 354 ملین ڈالر کے مقابلے میں 2022 میں 355 ملین ڈالر اکٹھے کیے، جس میں صرف 0.28 فیصد اضافہ ہوا، کیونکہ 2021 میں 81 کے مقابلے 2022 میں 57 سودے ہوئے تھے۔2022 کی آخری سہ ماہی میں پچھلے سال کی چوتھی سہ ماہی کے مقابلے میں 79 فیصد کمی دیکھی گئی۔اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2022 کی تیسری سہ ماہی تک، اسٹارٹ اپ اچھی رفتار سے بڑھ رہے تھے۔ 2022 کی پہلی تین سہ ماہیوں میں، سرمایہ کاری کا حجم $340 ملین رہا، جو 2021 کی پہلی تین سہ ماہیوں کے مقابلے میں 22% زیادہ تھا۔ تاہم، 2022 کی چوتھی سہ ماہی میں کمی دیکھی گئی۔اکتوبر 2022 میں، ریموٹ بیس، ایک سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ فرم نے پری سیریز A رانڈ میں 2.1 ملین ڈالر اکٹھا کیا۔ نومبر میں، بس کارو ایک ٹرانسپورٹ سلوشن سٹارٹ اپ نے اینجل رانڈ میں $0.5 ملین اکٹھا کیا۔ واڈا ایک انشورنس ٹیک اسٹارٹ اپ نے سیڈ رانڈ میں 1.3 ملین ڈالر اکٹھے کیے، اور فنجا ایک فنٹیک اسٹارٹ اپ - نے سیریز-A رانڈ میں $10 ملین اکٹھے کیے ہیں۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ دسمبر میں ایٹ فوڈ پاکستان نے سیڈ فنڈنگ میں 1 ملین ڈالر جمع کیے اور ولیم نے پری سیڈ فنڈنگ میں نامعلوم رقم اکٹھی کی۔اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ فنٹیک سٹارٹ اپ 10 ملین ڈالر اکٹھا کر کے سرفہرست رہے جس کے بعد سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ سٹارٹ اپس نے 2.1 ملین ڈالر اکٹھے کیے، جبکہ انشور ٹیک سٹارٹ اپ نے 1.3 ملین ڈالر اکٹھا کیا۔جنس کے لحاظ سے، مردوں کے قائم کردہ سٹارٹ اپس نے پانچ سودوں میں 14.4 ملین ڈالر اکٹھے کیے، جب کہ خواتین کے ذریعے قائم کردہ سٹارٹ اپ بس کارو نے ایک ہی سودے میں 0.5 ملین ڈالر اکٹھے کیے۔ Q4 2022 میں کوئی خاتون شریک بانی کمپنی نہیں تھی۔ اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی میں اسٹریٹجک پلاننگ اور کلائنٹ سروسز کے ڈائریکٹر حمزہ سعید نے کہا کہ سلیکون ویلی سے جڑے عالمی رجحان کی وجہ سے پاکستان میں اسٹارٹ اپس کے لیے فنڈنگ میں کمی آرہی ہے۔ "عالمی افراط زر کے دبا سے نمٹنے کے لیے یورپ اور امریکہ میں شرحوں میں اضافے، اور روس-یوکرین کے بحران کی وجہ سے سپلائی چین کی رکاوٹوں نے سٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری کی نچلی سطح میں حصہ ڈالا ہے۔ تاہم، پاکستان میں سٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں ترقی کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔"

انہوں نے کہا کہ سٹارٹ اپ کے بانیوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ کاروباری منصوبوں، مالیاتی ماڈلنگ اور وینچر کیپیٹل فنڈز اکٹھا کرنے کے حوالے سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔حمزہ سعید نے کہا کہ سٹارٹ اپس میں پیسے کا بہا پچھلے سال صحت مند تھا۔ "تاہم، مختلف علاقائی اور عالمی پیش رفتوں کی وجہ سے 2022 میں ڈیل کے بہا میں نمایاں کمی آئی ہے۔"انہوں نے وضاحت کی کہ سٹارٹ اپ ایکو سسٹم بیرونی عوامل سے پہلے سے کہیں زیادہ متاثر ہوا ہے جو کہ دنیا کو درپیش معاشی چیلنجوں کی عکاسی کرتا ہے۔حمزہ سعید نے کہا کہ نومبر 2022 میں پاکستان کی سال بہ سال مہنگائی 23.84 فیصد کی دہائیوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ مزید برآں، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 2022 میں 11.6 بلین ڈالر کی کمی کے ساتھ تیزی سے ختم ہوئے اور کل ذخائر اس وقت آٹھ سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے، جو ایک ماہ کی درآمدات کو پورا کرنے کے لیے بمشکل کافی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں