چین کے صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوآن، فلپائن کے صدر فرڈینینڈ رومالڈیز مارکوس جونیئر کی اہلیہ لیوئس آرانتہ مارکوس کے ساتھ دارالحکومت بیجنگ میں واقع نیشنل میوزیم آف چائنہ کا دورہ کررہی ہیں۔ (شِنہوا)
نائیجیریا کے صوبے کبی میں ایک کشتی ڈوب گئی جس میں سوار دس افراد ہلاک ہو گئے،صوبائی انتظامیہ کے مطابق، اس کشتی پر کاشتکار سوار تھے جو کہ نا معلوم وجوہات کی بنا پر ڈوب گئی، کشتی پر 100افراد سوار تھے جن میں دس ہلاک اور دس لا پتہ ہو گئے،صوبائی گورنر یحیی بلو کا کہنا تھا کہ کشتی پر سوار اسی افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ لا پتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مالی کے دارالحکومت بماکو کے قریب سول ڈیفنس کی چوکی پر حملے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے،غیر ملکیمیڈیا کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے دارالحکومت بماکو سے 80کلومیٹر دور جنوب مغربی قصبے مارکاکونگو میں دفاعی چوکی پر حملہ کیا جس میں سول ڈیفنس فورس کے دو ارکان اور تین عام شہری مارے گئے،حکام کے مطابق مالی کی سکیورٹی فورسز حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تمام اقدامات کر رہی ہیں اور عوام سے سکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے، ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے،مارکاکانگو باماکو کے شمال مشرق میں مرکزی سڑک پر واقع ہے، یہ ایک ایسا علاقہ ہے جہاں اس طرح کے حملے شاذ و نادر ہی ہوتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی ایوان نمائندگان میں سپیکر کے انتخاب کی پانچویں کوشش بھی ناکام ہو گئی، ری پبلیکن پارٹی ایوان میں اکثریت کے باوجود میکارتھی کے نام پر متفق نہ ہو سکی،غیر ملکی میڈیاکے مطابق ووٹنگ میں ری پبلکن کے 20ارکان نے میکارتھی کو ووٹ دینے سے انکار کر دیا جبکہ ڈیموکریٹس کے 212ارکان نے اپنے تمام ووٹ ڈیموکریٹس کے امیدوار حکیم جیفری کو دیے،سپیکر کے انتخاب کیلئے چھٹی بار ووٹنگ ہو گی، امریکی ایوان نمائندگان کے سپیکر کیلئے 218ووٹ درکار ہیں جبکہ پارلیمان میں ڈیموکریٹس کی 212جبکہ ریپبلکن پارٹی کے پاس 222نشستیں ہیں،رپورٹس کے مطابق گزشتہ ایک صدی کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ایوان نمائندگان ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں سپیکر کا انتخاب کرنے میں ناکام رہا ہے، 1923میں سپیکر کے انتخاب میں نو بیلٹ اور کئی دن لگے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کینیڈا نے 2022کے دوران 4 لاکھ 30 ہزارسے زیادہ مستقل باشندوں کی ملک میں آمد کے ساتھ امیگریشن کا نیا ریکارڈ قائم کیا،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینڈین امیگریشن کے وزیر شان فریزر نے کہا کہ وفاقی حکومت 2022میں 431,645نئے مستقل رہائشیوں کو خوش آمدید کہنے کے اپنے ہدف تک پہنچ گئی ہے،رپورٹس کے مطابق امیگریشن کا پچھلا ریکارڈ 1913میں قائم کیا گیا تھا، جب کینیڈا نے 4 لاکھ سے زیادہ نئے آنے والوں کو خوش آمدید کہا،شان فریزر نے کہا کہ کینیڈا کے لیے یہ ایک اہم سنگ میل ہے، جس نے ایک ہی سال میں نئے آنے والوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا، یہ ہمارے ملک اور اس کے لوگوں کی طاقت اور لچک کا ثبوت بھی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سوئیڈن کی ایک عدالت نے شام میں لاشوں اور زخمیوں کے ساتھ تصویریں بنوانے والیشہری کو قید کی سزا سنا دی ،غیر ملکی میڈیا کے مطابق سویڈن کی عدالت کا سزا بارے کہنا تھا کہ لاشوں اور زخمیوں کے ساتھ تصاویر بنوا کر اس شہری نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی ہے ،سزا پانے والے شہری کا تعلق سویڈن سے ہے جو شام میں عسکری گروپوں کا حامی ہے اور اس نے شام میں جنگ کے دوران 2012میں مبینہ تصاویر بنائی تھیں،عدالت سے چار ماہ قید کی سزا پانے والے 44سالہ شخص کا نام ابی جلیبب بینو تیسون بتایا گیا ہے ، عدالت کا کہنا تھا کہ یہ شخص کئی بار اپنا نام بھی تبدیل کر چکا ہے،تاہم عدالت نے یہ بھی قرار دیا ہے کہ وہ حتمی طور پر اس نتیجے پر نہیں پہنچ سکی کہ ابی جلیبب نے جن کے ساتھ وکٹری کے نشان والی تصاویر بنوائی تھیں وہ زخمی تھے یا مر چکے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی ریاست اوٹا اینوک سٹی میں ایک خاندان کے آٹھ افراد کو گھر میں فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا ،غیر ملکی میڈیا کے مطابق اینوک کے حکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ البرٹ ڈرائیو کے علاقے میں ایک گھر میں 8افراد کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا ، ہلاک ہونیوالوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں ،پریس ریلیز میں کہا گیا کہ واقعے کے بارے میں تاحال زیادہ معلومات نہیں دی جاسکتی کہ آیا واقعہ خودکشی کا ہے یا دہشتگردی کا اور اس سے دیگر شہریوں کو مزید خطرہ ہے یانہیں ؟ اس بارے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ،ریاستی حکام کی جانب سے واقعے پر دلی رنج کا اظہار کیا گیا ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کی حکومت نے بھارت میں مسلمانوں کیلئے زمین تنگ کردی،رپورٹس کے مطابق ریاست اتراکھنڈ کے شہر ہلدوانی میں مسلمانوں کو بے گھر کرنے کی تیاری کرلی گئی ہے،رپورٹس کے مطابق اتراکھنڈ کی ہائی کورٹ نے مسلمانوں کی آبادی والے علاقوں میں 4 ہزارسے زائد گھروں پر بلڈوزر چلانے کا حکم دیا ہے،عدالت میں مسلمانوں پر سرکاری زمین پر قبضے کا الزام لگا کر گھر گرانے کی درخواست دی گئی تھی جس پر عدالت نے جانبداری اور متعصبانہ رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلمانوں کے گھروں کو مسمار کرنے کا حکم دے دیا،عدالت کے یکطرفہ فیصلے کے خلاف اتراکھنڈ کے مختلف شہروں میں میں احتجاج جاری ہے، مسلمان آبادی اس حصے میں تقریبا 100سال سے مقیم ہے،شدید سرد موسم میں ہزاروں مسلمان خاندان بے گھر ہوجائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مخدوم سید مرتضی محمود نے کہا ہے کہ ہمیں عوام کی معاشی مشکلات اورسنگین مسائل کااحساس ہے انشائاللہ موجودہ اتحادی حکومت عوام کو ہر ممکن ریلیف دے گی اور یوٹیلیٹی سٹورز پر جتنی بھی اسانیاں ہوسکتی ہیں وہ عوام تک ہرممکن کوشش کی جائے گی۔ سابق وزیراعظم عمران نیازی کیا جانے شہادتوں کا مرتبہ حاصل کرنے والی جماعت کو دیوار سے لگانے والوں کا کیا حشر ہوتا ہے۔'ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے ـ،بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیداور پیدا ''بھٹو جیسے نڈر لیڈر سدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں،شہید بھٹو کے بعد آج کوہ ہمالیہ کے پہاڑ ہی نہیں رو رہے،پوری امت مسلمہ سامراجی قوتوں کی انسانیت سوز تخریب کاریوں کا شکار ہو کر ان کی یاد میں رو رہی ہے،۔پیپلز پارٹی آمر ضیا کی باقیات اور حواریوں کی دہونس دھمکیوں، رکاوٹوں، انتقامی کاروایوں اور ظلم و جبر کے باوجود جدوجہد کو آگے بڑھائے گی۔پاکستان اور اقوام عالم میں بسنے والے مرحوم طبقات شہید بھٹو بے نظیر کے بعد لاوارث ہو چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوںنے یوٹیلیٹی سٹورز فیصل آبادریجن کے دورہ کے دوران آئی این پی سے خصوصی گفتگو اور ڈویژنل نائب صدور ماسٹر اشفاق احمد،چوھدری صادق علی جٹ،میڈٰا کوارڈینیٹر محمد طاہرشیخ،آزاد کشمیر پی پی پی کے ڈویژنل صدر چوھدری خادم حسین و دیگر جیالوں کے ہمراہ قائدِ عوام کو 95ویںیوم پیدائش پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
افغانستان نے دہشتگرد حملوں کیلئے افغان سرزمین استعمال ہونے سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کا بیان مستردکردیا،افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کی طالبان حکومت کے نائب ترجمان بلال کریمی نے کہا ہے کہ افغانستان کے تمام علاقوں پر امارت اسلامیہ کا کنٹرول ہے،انہوں نے کہا کہ افغانستان سے کسی دوسرے ملک کے خلاف کارروائی کے کوئی ثبوت نہیں ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایرانی حکومت کی جانب سے گرفتار آسکر ایوارڈ یافتہ فلم کی معروف اداکارہ ترانہ علی دوستی کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا،ایرانی میڈیا رپورٹسکے مطابق اداکارہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ ترانہ علی دوستی کو 17دسمبر کو گرفتار کیا گیا تھا، اب انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے،واضح رہے کہ ایرانی حکومت نے معروف اداکارہ کو غلط معلومات اور افراتفری کو ہوا دینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا،ایرانی اداکارہ ترانہ علی نے ملک میں جاری مظاہروں کی حمایت کی تھی اور سوشل میڈیا پر بغیر اسکارف کے تصویر پوسٹ کرکے احتجاج کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
صومالیہ کے شہر مہاس میں دو کار بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 35 سے زائد ہو گئی ، دھماکوں میں ایک ہی خاندان کے 8افراد سمیت 35 سے زائد ہلاک جبکہ 40سے زائد زخمی ہو گئے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق مہاس پولیس چیف کا کہنا تھا کہ بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں میں اکثریت عام شہریوں کی ہے جبکہ ہلاک شدگان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،پولیس چیف کے مطابق ایک کار بم دھماکہ ان کے گھر کے باہر انہیں نشانہ بنانے کیلئے کیا گیا تھا جبکہ دوسرا دھماکہ وفاقی قانون ساز اسمبلی کے رکن کے گھر کے باہر کیا گیا،منہاس کے پولیس چیف کا کہنا تھا کہ مرکزی صومالیہ کے شہر مہاس میں ہونے والے دھماکے القائدہ سے منسلک دہشتگرد گروہ الشباب کی جانب سے کیے گئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
رواں سال2023 میں پاکستان سمیت دنیا بھرمیں 2سورج اور 2چاندگرہن ہونگے ماہرین علم نجوم کے مطابق نئے سال2023 کا پہلا سورج گرہن ـ20 اپریل کو ہوگا جوپاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجکر 34 منٹ پر شروع ہوگا مکمل سورج گرہن نوبجکر سترا منٹ پر ہوگا جبکہ دس بجکر ستاون منٹ پرختم ہوگا یہ گرہن پاکستان، بنگلہ دیش،بھارت،سری لنکا، ایران،عراق، متحدہ عرب امارات اور متعدد ایشائی ممالک میں دیکھا جاسکے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے کہا ہے کہ روسی جارحیت کے خلاف یوکرین کی مددکر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز روس میں مقبوضہ یوکرینی شہر مکیوکا میں یوکرین کی جانب سے فوجی ٹرینگ سینٹر میں امریکی میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں 89 روسی فوجی ہلاک ہوئے تھے،اس واقعے پر وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی ہلاکتوں میں امریکا کاہاتھ نہیں ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا ہیکہ یوکرین اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کررہا ہے جب کہ روسی فوجی اڈے پر امریکی ہتھیاروں کے استعمال کا روس کا الزام بے بنیاد ہے،جان کربی نے کہا کہ روسی جارحیت کے خلاف یوکرین کی مددکر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، یوکرین پرجارحیت روس نے کی اور روس ہی اپنے نقصانات کاذمہ دار ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق جان کربی نے اپنے بیان میں میزائل حملے میں ہلاک روسی فوجیوں کی اصل تعداد بتانے سے انکار کردیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کے نامور طبیب سابق گورنر سندھ حکیم سعید کا یوم پیدائش 9جنوری اتورکو منایاجائے گا۔ فیصل آباد سمیت ملک بھر میں حکیم محمد سعید کے چاہنے والے تقریبات کا اہتمام کر یں گئے اور کیک بھی کاٹے جائیں گئے حکیم محمد سعید9جنوری1920ء کو دہلی میں پیدا ہوئے تھے۔ قیام پاکستان کے بعد وہ کراچی میں آگئے اور انہوں نے یہاں ہمدرد دوا خانہ کی ازسرنو بنیاد رکھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان کا ایک عظیم طبی، علمی، ادبی، تعلیمی، اشاعتی اور اسلامی ادارہ بن گیا۔حکیم محمد سعید نے ہمدرد دوا خانہ کے علاوہ اور بھی کئی ادارے قائم کئے جن میں مدینتہ الحکمت کا نام سرفہرست ہے۔ حکیم محمد سعید صدر پاکستان کے طبی مشیر اور صوبہ سندھ کے گورنر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ انہوں نے کئی جریدے جاری کئے اور لاتعداد تصانیف یادگار چھوڑیں۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر 1966ء میں انہیں ستارہ امتیاز اور2000ء میں نشانِ امتیازعطا کیا تھا۔ حکیم محمد سعید 17 Oاکتوبر 1998ء کراچی میں قتل کردیئے گئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکا نے کیپیٹل ہل کی عمارت میں پائپ بم نصب کرنے والوں کی نشاندہی پر اب ایک کی بجائے 5لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے،امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ کیپیٹل ہل پرحملے کے 2سال بعد بھی پولیس کو 350مشتبہ افراد کی تلاش ہے اور حملے کے الزام میں 950افراد کو گرفتارکیا گیا،امریکی حکام کے مطابق سیاسی جماعت کے دفاتر میں پائپ بم کس نے نصب کیے، ایف بی آئی کی کھوج ابھی بھی جاری ہے، پائپ بم نصب کرنے والوں کی نشاندہی پرانعام ایک لاکھ ڈالر سے 5لاکھ ڈالرکردیا گیا ہے،اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ نے کہا کہ 6جنوری2021کے ذمہ داروں کے لیے احتساب کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں،اس سے قبل کیپیٹل ہل پرحملے میں ملوث 950ملزمان پرفردجرم عائد کی گئی،484ملزمان نے اعتراف جرم کیا تاہم 351ملزمان کو سزائیں دی جاچکیں جن میں 200کے قریب ملزمان کو 10سال قیدسنائی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سندھ ہائیکورٹ نے کراچی سے لاہور جاکر شادی کرنے والی مبینہ مغویہ کے شوہر ظہیر کی اہلیہ کی کسڈی سے متعلق درخواست پر سیکریٹری داخلہ، آئی جی سندھ، ڈی جی سندھ چائلڈ پروٹیکشن اٹھارٹی، تفتیشی افسر اور مدعی مقدمہ کو نوٹسز جاری کردیئے۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو کراچی سے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے والی مبینہ مغویہ کے شوہر ظہیر کی اہلیہ کی کسٹڈی سے متعلق درخواست دائر کردی۔ درخواست میں ظہیر احمد نے موقف اپنایا کہ قانونی اور شرعی شوہر ہوں، شیلٹر ہوم سے کسٹڈی دی جائے۔ اہلیہ نے تمام فورمز پر میرے حق میں بیانات دے۔ مجھے اور میری اہلیہ کو جان کے خطرات لاحق ہیں۔ آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے سیکریٹری داخلہ، آئی جی سندھ، ڈی جی سندھ چائلڈ پروٹیکشن اٹھارٹی، تفتیشی افسر اور مدعی مقدمہ کو نوٹسز جاری کردیئے اور فریقین سے 6 جنوری تک جواب طلب کرلیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان پر وزیرآباد حملے میں ملوث ملزم نوید کے وکیل میاں داود نے کہا ہے کہ واقعہ پر بننے والی جے آئی ٹی زمان پارک جا کر مرضی کی رپورٹ تیار کرتی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ملزم نوید کے وکیل میاں داود نے کہا کہ واقعے کی ایف آئی آر نہیں ہوتی بلکہ جے آئی ٹی تشکیل دیدی جاتی ہے، فواد چودھری نے رپورٹ کے مطابق ملزم نوید کو بے گناہ قرار دیدیا ہے، فواد چودھری کی پریس کانفرنس کے مطابق معظم کا ملزم نوید سے تعلق نہیں بنتا۔ وکیل میاں داود نے کہا کہ فواد چودھری نے اپنی پریس کانفرنس سے آدھا کیس ختم کر دیا ہے، جے آئی ٹی موقع کے ثبوت کو تحقیقات کا حصہ نہیں بنا رہی، جے آئی ٹی اور عمران خان نے ملی بھگت کر کے کیس خراب کیا۔ ملزم نوید کے وکیل نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان میں ایسی مخلوق ہے جس سے شیطان بھی پناہ مانگتا ہے، شیطان کو گمراہ کرنے میں وقت لگتا ہے، پی ٹی آئی والے فورا گمراہ کر دیتے ہیں، جس گارڈ کے اسلحے سے معظم قتل ہوا وہ اسلحہ دیا ہی نہیں گیا، یہ لوگوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں، جے آئی ٹی آپ کے اشاروں پر ناچ رہی ہے۔
وکیل میاں داد کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کنٹینر سے ایک فائر ہوا ساری دنیا جانتی ہے، جے آئی ٹی نے اس ویڈیو کو ریکارڈ کا حصہ کیوں نہیں بنایا؟، جناح ہسپتال کی ٹیم کی میڈیکل رپورٹ کی کوئی وقعت نہیں، قانون کے مطابق عمران خان صاحب کا میڈیکل وہاں کے کسی سرکاری ہسپتال سے ہونا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ عدالت اس لئے نہیں جا رہے کیونکہ وقوعہ ان کا اپنا بنایا ہوا ہے، ہم تو تسلیم ہی نہیں کرتے کہ عمران خان کو کوئی زخم آیا ہے، یہ لوگ جھوٹ بولنے میں تیز ہیں، یہ لوگ عوام کی توجہ اپنے ڈرامے سے ہٹانا چاہتے ہیں، وزیر آباد واقعہ لانگ مارچ میں جان ڈالنے کے لیے خود کیا گیا۔ میاں داد ایڈووکیٹ کا کہنا تھا ہم معظم گوندل کے قتل کا استغاثہ عمران خان اور ان کے گارڈ کے خلاف کروانے پر غور کر رہے ہیں، آپ نے 30 دن تک ایف آئی آر کیوں لیٹ کی، معظم کا قتل ملزم نوید پر نہیں ڈالا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کل سے دوسرے اور تیسرے شوٹر کی باتیں کر رہے ہیں، لیکن معظم عمران خان کے گارڈ کے اسلحے سے قتل ہوا، عمران خان کے گارڈ کا اسلحہ فارنزک کے لیے دیا ہی نہیں گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے دعوی کیا تھا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے میں ان کی جان لینیکی کوشش کی گئی، تحقیقات سے ثابت ہوا کہ عمران خان پر تین حملہ آور قاتلانہ حملے کی کوشش میں شامل تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو پی ٹی آئی سربراہی سے ہٹانے کی کارروائی سے روک دیا۔ ہائیکورٹ کے جج جسٹس جواد حسن نے عمران خان کی الیکشن کمیشن کی کارروائی کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کیخلاف کارروائی سے روک دیا ہے اور کمیشن کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا۔ یاد رہے کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ عمران خان نے درخواست میں الیکشن کمیشن کی اپنے خلاف کارروائی کو چیلنج کیا ہے۔ چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کے خلاف دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے اختیارات سے تجاوز کرکے پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کررہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ لاہور کو صاف ستھرا اور منظم شہر بنائیں گے، پنجاب کے ہر شہر کے لئے صفائی کا بہترین نظام وضع کیا جائے گا۔ ایوان وزیراعلی میں وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت لاہور ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے امور کے جائزے بارے اجلاس ہوا، وزیر اعلی چودھری پرویز الہی نے ترکش کمپنی اوز پاک سے مالی امور طے کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا، اجلاس میں ایل ڈبلیو ایم سی کی طرف سے ترکش کمپنی اوز پاک کو 2 ارب 90 کروڑ روپے کے واجبات کا چیک دیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا کہ ترکیہ کا شمار پاکستان کے مخلص اور بہترین دوستوں میں ہوتا ہے، ترکیہ کی طرف سے ویسٹ مینجمنٹ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا جائے گا، لاہور اور دیگر بڑے شہروں کی صفائی ستھرائی کے لئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو فعال کیا جا رہا ہے۔ چودھری پرویز الہی کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر شہر کے لئے صفائی کا بہترین نظام وضع کیا جائے گا، لاہور کو صاف ستھرا اور منظم شہر بنائیں گے۔ ترکش کمپنی اوز پاک کے وفد نے واجبات کی ادائیگی پر وزیر اعلی چودھری پرویز الہی کا شکریہ ادا کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ امید ہے عالمی برادری جنیوا کانفرنس میں پاکستان کی مدد کرے گی۔ ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں کی تعمیر نو کے لیے 9 جنوری کو جنیوا میں عالمی کانفرنس ہوگی، جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کریں گے۔ اس موقع پر امید ہے کہ عالمی برادری پاکستان کی مدد کرے گی ۔ ترجمان کے مطابق کانفرنس میں موسمیاتی تبدیلی اور پاکستان میں سیلاب کی صورت حال پر بحث ہوگی جب کہ عالمی رہنما اور معاشی ادارے و این جی اوز کے نمائندگان بھی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ معاشی معاملات سمیت اہم امور پر بات چیت جاری رہتی ہے۔معاشی معاملات پر دوست ممالک اور عالمی مالیاتی اداروں سے رابطوں میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر اور پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ ہفتے 4 معصوم کشمیریوں کا بہیمانہ قتل کیا گیا۔عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ آرمی چیف کا دورہ سعودی عرب دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی کڑی ہے جب کہ پاکستان اقوام متحدہ کا ذمے دار ملک اور آزاد افغانستان کا حامی ہے، جو ہمسایوں کے ساتھ پرامن تعلقات رکھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوآن، فلپائن کے صدر فرڈینینڈ رومالڈیز مارکوس جونیئر کی اہلیہ لیوئس آرانتہ مارکوس کے ساتھ دارالحکومت بیجنگ میں واقع نیشنل میوزیم آف چائنہ کا دورہ کررہی ہیں۔ (شِنہوا)
چین کے صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوآن، فلپائن کے صدر فرڈینینڈ رومالڈیز مارکوس جونیئر کی اہلیہ لیوئس آرانتہ مارکوس کے ساتھ دارالحکومت بیجنگ میں واقع نیشنل میوزیم آف چائنہ کا دورہ کررہی ہیں۔ (شِنہوا)
چین کے صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوآن، فلپائن کے صدر فرڈینینڈ رومالڈیز مارکوس جونیئر کی اہلیہ لیوئس آرانتہ مارکوس کے ساتھ دارالحکومت بیجنگ میں واقع نیشنل میوزیم آف چائنہ کا دورہ کررہی ہیں۔ (شِنہوا)
چین کے صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوآن، فلپائن کے صدر فرڈینینڈ رومالڈیز مارکوس جونیئر کی اہلیہ لیوئس آرانتہ مارکوس کے ساتھ دارالحکومت بیجنگ میں واقع نیشنل میوزیم آف چائنہ کا دورہ کررہی ہیں۔ (شِنہوا)
ڈیٹا سائنس میں تنظیموں کو ڈیٹا پر مبنی فیصلے کرنے اور ان کے کاموں کو بہتر بنانے میں مدد کر کے معاشی ترقی کو آگے بڑھانے کی صلاحیت ہے۔یہ بات اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے ڈائریکٹر سٹریٹجک پلاننگ اینڈ کلائنٹ سروسز حمزہ سعید نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیٹا سائنس کی مہارتوں کی ترقی میں سرمایہ کاری کرکے سرمایہ کاری اور ترقی کو راغب کرسکتا ہے۔ڈیٹا سائنس ایک تیزی سے بڑھتا ہوا شعبہ ہے جس میں اہل پیشہ ور افراد کی کمی ہے۔ پاکستان کے نوجوانوں میں ان صلاحیتوں کو فروغ دینے سے ملک کے اندر اور بین الاقوامی سطح پر کیریئر کے بہت سے مواقع کھل سکتے ہیں۔حمزہ نے کہا کہ ڈیٹا سائنس ایک بہت زیادہ مانگ والا شعبہ ہے کیونکہ دنیا آہستہ آہستہ ڈیٹا اور ٹیکنالوجی پر منحصر ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیٹا ٹیکنالوجی ایک نیا اثاثہ بن رہی ہے، اور پاکستان کے لیے یہ پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے کہ وہ اپنے نوجوانوں میں ڈیٹا سائنس کی مہارتوں کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرے۔حمزہ نے کہا کہ ڈیٹا سائنس کو صحت کی دیکھ بھال سے لے کر زراعت سے لے کر نقل و حمل تک وسیع پیمانے پر عالمی مسائل کو حل کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک مضبوط ڈیٹا سائنس ٹیلنٹ پول تیار کر کے ملک کے چند اہم ترین چیلنجوں سے نمٹ سکتا ہے اور ان کو حل کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیٹا سائنس کو طلبا کے ڈیٹا کا تجزیہ کرکے اور سیکھنے کے نتائج کو بہتر بنانے کے طریقوں کی نشاندہی کرکے تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اسے سماجی علوم سے لے کر قدرتی علوم تک مختلف شعبوں میں تحقیق کو آگے بڑھانے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔پاکستان کے نوجوانوں میں ڈیٹا سائنس کی مہارتوں کی ترقی میں سرمایہ کاری ایک زبردست اقدام ہے جو معاشی ترقی کو آگے بڑھا سکتا ہے، حقیقی دنیا کے مسائل کو حل کر سکتا ہے، اور تعلیم اور تحقیق کو بہتر بنا سکتا ہے۔" حمزہ نے کہا کہ اس نازک معاملے پر توجہ مرکوز کرکے، پاکستان ایک روشن اور خوشحال مستقبل بنا سکتا ہے۔پاکستان فنٹیک نیٹ ورک کے چیئرمین سید ندیم حسین نے کہا کہ تیل کم ہو رہا ہے اور مقدار میں محدود ہے، لیکن اعداد و شمار نہیں ہیں۔ ڈیٹا سورج کی روشنی کی طرح ہے۔ یہ وہاں ہے اور ہر روز زیادہ سے زیادہ مقدار میں باہر آتا ہے۔
ندیم نے کہا کہ پاکستان کو رقم کمانے اور موجودہ ڈیٹا سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔چائنہ اسٹڈی سینٹر کامسیٹس کے سربراہ ڈاکٹر طاہر ممتاز اعوان نے کہا کہ ڈیٹا کمپیوٹنگ ٹیکنالوجی ملک کے پورے ایکو سسٹم کو فائدہ پہنچاتی ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان نے ابھی تک ڈیٹا کمپیوٹنگ سسٹم نہیں اپنایا ہے۔اگر ہم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اعداد و شمار کو دیکھیں تو یہ پاکستان کے سماجی اور معاشرتی نظام کی پوری تصویر پیش کرتا ہے۔ اسی طرح سکولوں اور کالجوں کا ڈیٹا پاکستان کے تعلیمی نظام کے مستقبل کا اندازہ لگانے میں مدد کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بگ ڈیٹا سسٹم کی بنیاد پر بہتر پالیسیاں بنائی جا سکتی ہیں اورصحت کی معیشت کو مضبوط کیا جا سکتا ہے اگر ہمیں معلوم ہو کہ پاکستان کتنے ڈاکٹر پیدا کر رہا ہے۔ صحت کا ڈیٹا بیماریوں اور ماہرین کی معلومات بھی دکھا سکتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین ،عظیم دیوار چین کے پو شیدہ دروازے کے اندرونی حصے میں سپاہیوں کو دروازے کو تو ڑتے ہو ئے اس خاکے میں دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
چین ، دارالحکومت بیجنگ میں عظیم دیوار چین کے جیان کو سیکشن میں پوشیدہ دروازے کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
چین ، شمالی تیان جن میں عظیم دیوار چین کے ہوانگ یاگوان سیکشن میں خفیہ دروازے کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
پاکستان کو اقتصادی ترقی اور قدرتی وسائل کے غیر پائیدار استعمال کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی انحطاط اور حیاتیاتی تنوع کے نقصان کو روکنے کے لیے سبز ترقی کی حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق خوراک اس طرح پیدا کی جا سکتی ہے جو فطرت کے ساتھ کام کرے، اس کے خلاف نہیں، لیکن اس وقت یہ زمین کے ساتھ ساتھ دریاں اور سمندروں میں بھی سب سے بڑا خطرہ ہے۔ ماحولیاتی طور پر پائیدار ترقی کے ماڈل تک پہنچنے کے لیے، صاف نمو کے ذرائع سے فائدہ اٹھانے کے امکانات کو زیادہ سے زیادہ کرنا ضروری ہے۔نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سنٹر کے ماہر محمد عظیم طارق نے بتایا کہ زرعی پیداوار میں اضافے نے ترقی پذیر ممالک میں معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ زراعت میں سبز ترقی کی حکمت عملی پر عمل درآمد کافی مشکل تھا۔انہوں نے کہا کہ "فطری مثبت زراعت ایک جامع نقطہ نظر ہے جو کاشتکاری کے نظام اور پورے ماحولیاتی نظام کے باہمی ربط پر زور دیتا ہے۔ماہر نے کہا کہ فطرت کے لحاظ سے مثبت خوراک کی پیداوار مٹی کو صحت مند رکھتی ہے اور کاربن کو ذخیرہ کرنے میں مدد اور زمین کے اوپر اور نیچے دونوں طرح کی حیاتیاتی تنوع کو گھر فراہم کرتی ہے۔
"دوسرے شعبوں کے برعکس، زراعت منفی اور مثبت دونوں طرح کے ماحولیات پیدا کرتی ہے اور عوامی سامان کی فراہمی میں اپنا حصہ ڈالتی ہے۔ اس کی مصنوعات کی مانگ میں متوقع بڑے پیمانے پر توسیع عالمی ماحولیاتی معیار میں زراعت کے منفی شراکت میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے، جیسے گھاس کے میدانوں اور جنگلات کو صاف کرنے کے ذریعے حیاتیاتی تنوع کا نقصان، پانی کی بڑھتی ہوئی کمی پر غیر پائیدار دبا اور پانی کی آلودگی میں اضافہ شامل ہے۔ عظیم طارق نے کہا کہ رہائش کے قابل زمین کا تقریبا نصف حصہ زراعت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں دنیا میں گرین ہاس گیسوں اور ماحولیاتی نظام کی تباہی کا واحد بڑا ذریعہ ہے۔۔ کئی دیگر ماحولیاتی خدشات بھی خوراک کے نظام سے وابستہ ہیں، جن میں جنگلات کی کٹائی، ضرورت سے زیادہ ماہی گیری، پانی کی آلودگی اور دیگر مسائل کی ایک وسیع رینج شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ خوراک کی زیادہ پیداوار تین ذرائع سے ہو سکتی ہے جس میں غیر واضح طور پر مختلف ماحولیاتی مضمرات شامل ہیں۔عظیم طارق نے کہا کہ خوراک کی پیداوار میں زیادہ تر اضافہ زرعی زمین کے استعمال میں اضافہ سے ہوا ہے، کیونکہ بڑھتی ہوئی آبادی نے جانوروں کے چرنے کے لیے فصلوں اور چراگاہوں کے نیچے عالمی رقبہ بڑھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس رجحان کی وجہ سے جنگلات اور دیگر قدرتی مناظر کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔"
خوراک کی پیداوار کو بڑھانے کے یہ تین طریقے، زمین کا زیادہ استعمال، دیگر آدانوں کا زیادہ استعمال اور زیادہ کارکردگی، ماحول پر بہت مختلف اثرات مرتب کرتے ہیں۔ زرعی زمین کی توسیع کا تعلق اہم گرین ہاس گیسوں کے اخراج، حیاتیاتی تنوع کو لاحق خطرات اور مٹی کاربن کے نقصان سے ہے۔ماہر نے کہا کہ ان پٹ کے بڑھتے ہوئے استعمال کا تعلق اس کے اپنے ماحولیاتی مسائل سے ہے۔ مصنوعی نائٹروجن کھاد کا وسیع پیمانے پر استعمال نہ صرف گرین ہاس گیسوں کے اخراج میں حصہ ڈالتا ہے بلکہ یہ آبی ماحولیاتی نظام کو بھی شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔ تاہم، ان پٹ کے استعمال اور ان کے اثرات کے لحاظ سے، سیاق و سباق کی اہمیت ہے۔ دنیا کے کچھ خطوں کو پانی کی کمی کا سامنا دوسروں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ یہاں تک کہ جن ممالک میں پانی کی کثرت ہے، وہاں پانی کی کمی کے خطرات کے ساتھ "مقامی ہاٹ سپاٹ" ہو سکتے ہیں۔توسیع شدہ زمین اور ان پٹ کے استعمال کے برعکس، کارکردگی میں اضافہ خوراک کے نظام کے ماحولیاتی اثرات میں اضافہ کیے بغیر زیادہ خوراک پیدا کرنا ممکن بناتا ہے۔عظیم طارق نے کہا، "زمین کے تحفظ کے اہم اقدامات جیسے کہ ڈیکاربونائزیشن، کٹا اور کیمیائی آلودگی کی عدم موجودگی میں، ہم نہ صرف غذائیت کی خرابی اور اہم معدنیات کے نقصان کا شکار ہوں گے، بلکہ قابل کاشت زمین بھی ختم ہو سکتی ہے۔ پائیداری حقیقی معنوں میں پائیدار زراعت کے لیے اقتصادی، سماجی اور ماحولیاتی اجزا کے ساتھ گہرا تعلق رکھتی ہے۔ غربت اکثر کسانوں کو زمین کی زرخیزی جیسے قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھانے پر مجبور کرتی ہے، حالانکہ ماحولیاتی انحطاط طویل مدت میں ان کی روزی کو متاثر کر سکتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
درآمدی محصولات میں اضافہ خام مال کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بنتا ہے، جس کے نتیجے میں حتمی مصنوعات کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں اور اس طرح برآمدات کم ہوتی ہیں، یہ بات نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز کی اسکالر صبا بخاری نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔"بلاشبہ، ٹیکسٹائل کی صنعت ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور ہم کپاس کی پیداوار میں عالمی رہنما ہیں۔ یہ مینوفیکچرنگ کا سب سے بڑا شعبہ ہے جو تقریبا 38 فیصد افرادی قوت کو ملازمت دیتا ہے۔ برآمدات میں ٹیکسٹائل کا بڑا حصہ ہے اور برآمدات میں کمی معیشت کو متاثر کرتی ہے۔ اس کے نتیجے میں زرمبادلہ کے ذخائر اور بھی گر جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ درآمدات پر ٹیرف برآمدات کو روکنے کے اہم عوامل میں سے ایک ہے۔ ایک ملک زیادہ تر صنعتی استعمال کے لیے خام مال درآمد کرتا ہے، لیکن ٹیرف کی بلند شرحوں کی وجہ سے، پیداواری لاگت مسابقتی ممالک کے مقابلے میں زیادہ ہو جاتی ہے۔ نتیجے کے طور پر، تیار مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، برآمدات میں کمی کا سبب بنتا ہے."
سامان کی کم پیداوار ایک اور مسئلہ ہے، کیونکہ مینوفیکچرنگ کا سامان جدید ترین نہیں ہے۔ بخاری نے مزید کہا کہ پیداوار کی بلند ترین سطح حاصل کرنے کے لیے صنعت کے پیداواری نظام کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور سیکرٹری جنرل شاہد ستار کے مطابق، اسپیئر پارٹس کی کمی کی وجہ سے ٹیکسٹائل ملز کے یونٹس کی اچھی خاصی تعداد نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔پاکستان نے مالی سال 2021 میں 19,330 ملین ڈالر کی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کیں جو کہ سالانہ بنیادوں پر ایک ریکارڈ بلند ترین سطح ہے، پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق تاہم، گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے نومبر 2022 میں برآمدات میں 18.15 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔اگر ٹیکسٹائل کا شعبہ اپنی بہترین سطح پر کام نہیں کرتا ہے تو پاکستان میں بے روزگاری میں اضافہ اور پیداواری صلاحیت میں کمی کا بھی سامنا ہوگا۔ یہ تشویشناک ہے کہ ٹیکسٹائل کی برآمدات میں کمی آرہی ہے، کیونکہ اس سے معیشت پر منفی اثر پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو برآمدی پالیسی خصوصا ٹیکسٹائل کی برآمدات پر توجہ دینی چاہیے۔ مینوفیکچرنگ سیکٹر کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے اور تیار مصنوعات کی لاگت کو کم کرنے کے لیے حکومت کو ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے نئی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔ یہ ہماری مصنوعات کو عالمی منڈی میں مزید مسابقتی بنائے گا۔ٹیکسٹائل کی برآمدات میں کمی پاکستان کے لیے پریشانی کا باعث ہے۔ آخر کار، اس کا نتیجہ بے روزگاری کی صورت میں نکلے گا اور زرمبادلہ کے ذخائر پر دبا بڑھے گا۔ ٹیکسٹائل کی گرتی ہوئی برآمدات کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے ایک موثر نقطہ نظر کی ضرورت ہے۔ بخاری نے مزید کہا کہ ایک مضبوط پالیسی کی ضرورت ہے جو صنعت کو مستحکم کر سکے اور اسے اپنا کام بند کرنے سے روک سکے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شنگھائی (شِنہوا) شنگھائی کسٹمز نے علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری (آر سیپ) آزادانہ تجا رتی معاہدے کے تحت 48 ارب یوآن (تقریباً 6.9 ارب امریکی ڈالرز) سے زائد درآمدات اور برآمدات نمٹائیں ،اور اس میں 60 کروڑ یوآن سے زائد ٹیرف میں کمی کی گئی۔
شنگھائی کسٹمز کے مطابق 2022 کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران شنگھائی کی علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری ارکان کے ساتھ 12.7 کھرب یوآن کی غیرملکی تجارت ہوئی جو اس کی مجموعی غیرملکی تجارت کے 33.2 فیصد کے مساوی ہے۔
اس عرصہ میں جاپان اور جنوبی کوریا کو شہر کی درآمدات اور برآمدات کی مالیت 550 ارب یوآن سے زائد ہوگئی جو علاقائی جامع اقتصادی شراکت ارکان کے ساتھ مجموعی تجارت کے نصف کے مساوی ہے۔
کسٹمز کے مطابق یکم جنوری 2022 کو معاہدے کے نفاذ کے بعد سے گزشتہ برس شنگھائی میں 1 ہزار 900 سے زائد غیرملکی تجارتی اداروں نے اس سے فائدہ اٹھایا تھا۔
مز ید یہ کہ علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری سے شہر کے سامان کی کل قیمت کا فا ئدہ ملک بھر میں سر فہرست ہے ۔ مقامی کاروباری اداروں میں سے 354 نے پہلی بار علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری ارکان کی غیر ملکی منڈیوں میں قدم رکھا۔
سال 2022 کے دوران شنگھائی کسٹمز نے سامان کے پیداواری مقام بارے 68 ہزار 800 سے زائد سرٹیفکیٹ جاری کئے، جن کی مالیت 8 کروڑ 10 لاکھ یوآن تھی۔
پیر کے روز آرسیپ سر کاری طو ر پر انڈ و نیشیا کے لئے نا فذ العمل ہوا، اور اسی روز شنگھائی نے انڈ ونیشیا بر آ مد کے لئے اصل مقام بارے پہلا آرسیپ سرٹیفکیٹ جا ری کیا۔
بیجنگ (شِنہوا) چین میں پیداواری اشیاء کی قیمتوں میں دسمبر کے وسط کی نسبت دسمبر کے اختتام پرکمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
قومی بیورو برائے شماریات کے مطابق حکومت کی زیرنگرانی 50 اشیا میں سے 31 کی قیمت کم ہوئی ، 15 میں اضافہ ہوا اور 4 میں کوئی تبد یلی نہیں ہوئی۔
ان اشیا میں سیم لیس اسٹیل ٹیوب ، گیسولین، کوئلہ، کھاد اور کچھ زرعی مصنوعات شامل ہیں جو بنیادی طور پر پروسیسنگ میں استعمال ہوتی ہیں۔
یہ اعداد وشمار ہر 10 ویں روز جاری کئے جاتے ہیں اور انہیں ملک بھر میں 31 صوبائی سطح کے علاقوں میں 2 ہزار کے لگ بھگ تھوک اور تقسیم کنندہ سے سروے کے بعد تیار کیا جاتا ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کمزور گروہوں کو نوول کرونا وائرس انفیکشن سے بچانے کے ساتھ ابتدائی مراحل میں صحت کے تحفظ اور بیماری کی روک تھام کی خدمات کو مزید بہتر بنائے گا۔
نوول کرونا وائرس کے خلاف ریاستی کونسل کے مشترکہ روک تھام اور تدارک طر یقہ کار کے جاری کردہ ایک مراسلے کے مطابق سنگین معاملات کی روک تھام اور انہیں کم کرنے کے لئے ابتدائی تشخیص ، شناخت ، فوری علاج اور مزید علاج کے اقدامات کو مزید موثر بنایا جائے گا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ادویات اور اینٹی جن ٹیسٹ کٹس پر مشتمل صحت کی نگہداشت کی فراہمی بزرگوں ، صحت کے مسائل کا شکار اور مشکلات کا شکار بچوں جیسے کمزور گروہوں کو فراہم کی جائے گی۔
مراسلے کے مطابق علاقوں کو شدید بیمار مریضوں کی منتقلی اور علاج کے لئے ٹاسک فورس قائم کرنا ، ایمبولینس خدمات اور متعدد اسپتالوں میں ہاٹ لائنز کو بڑھانا چاہئے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام سطح پر مختلف اقسام کے طبی اداروں کو مریضوں کے علاج کے لئے ذمہ دار عملہ نامزد کرنا چاہئے ، شدید بیمار مریضوں کے علاج کا طریقہ ہموار ہو نا چا ہئےاور ایسے مریضوں کے لئے تیز رفتارعلاج کی خدمات بہتر بنا نی چا ہئیں۔
پاکستان میں محققین کی تیار کردہ لیتھیم آئن بیٹریاں توانائی ذخیرہ کرنے کے لیے ایک مثالی حل فراہم کر سکتی ہیں۔ لیتھیم پر مبنی بیٹریاں دیگر لیڈ بیٹریوں کے مقابلے میں اعلی کارکردگی فراہم کرتی ہیں۔لیتھیم آئن بیٹریوں سے وابستہ کئی منفرد فوائد ہیں جن میں اعلی توانائی کی کثافت، کم دیکھ بھال، لمبی عمر، اور استعدادشامل ہیں۔لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے سید بابر علی سکول آف سائنس اینڈ انجینئرنگ کے پروفیسر ڈاکٹر محمد جہانگیر اکرام نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ پاکستان کو کم کارکردگی والی روایتی بیٹریوں کو مرحلہ وار ختم کرنے کی ضرورت ہے۔"اس وقت، پاکستان میں 2.8 ملین یو پی ایس ہیں جن کی بیٹریوں کو ہر بارہ ماہ بعد تبدیل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان بیٹریوں کو تبدیل کرنے پر دو سو ارب روپے خرچ ہوتے ہیں۔ اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے، ہماری ٹیم نے ایک ایسی لیتھیم آئن بیٹری تیار کی ہے جو ہلکی، دیرپا، اور کفایتی ہے۔انہوں نے کہا کہ لیتھیم آئن بیٹری چھوٹے خلیوں پر مشتمل ہوتی ہے جس میں بیٹری مینجمنٹ سسٹم ہوتا ہے جو خلیوں میں وولٹیج کی نگرانی کرتا ہے۔"جب بھی ایک سیل زیادہ چارج ہوتا ہے، یہ نظام اسے درست کرتا ہے۔ اس نظام کی ترقی میں بہت زیادہ تحقیق کی گئی۔
یہ پاکستانی الیکٹرک سسٹم کی مقامی ضروریات کے مطابق سیل بیٹری مینجمنٹ اور چارجنگ سرکٹس کا انتظام کرتا ہے۔"پروفیسر جہانگیر نے کہا کہ سیل فون، یو پی ایس(بلا تعطل بجلی کی فراہمی)، سولر سسٹم اور گاڑیوں کے لیے بیٹری کی ضرورت مختلف ہے۔ "اس کے علاوہ، پاکستانی ڈیوائسز میں استعمال ہونے والی بیٹریوں کی عمر ہمارے پروٹو ٹائپ کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ نتیجتا، ہم معمولی ترمیم کے ساتھ ہر ڈیوائس کے لیے موزوں بیٹری ڈیزائن کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملکی سطح پر لیتھیم آئن بیٹریوں کو روایتی بیٹریوں سے تبدیل کرنے کے لیے بہت زیادہ محنت اور مالی امداد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بیٹری جلد ہی مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔ انہوں نے زور دیا کہ لاگت کی تاثیر اکثر درخواست کی ضروریات پر منحصر ہوتی ہے، اور اکثر زیادہ پیچیدہ جوابات ہوتے ہیں۔"لیڈ ایسڈ بیٹریوں کو کام کرنے کے لیے وافر جگہ کی ضرورت ہوتی ہے اور ان کا استعمال کم توانائی کی ضروریات کے لیے کیا جاتا ہے۔ تاہم، پاور یا رینج کے لحاظ سے قیمت کو دیکھتے وقت لیتھیم آئن ٹیکنالوجی زیادہ سازگار آپشن ہے۔لیڈ ایسڈ بیٹریوں کے لیے، توانائی کی کثافت 50-90 واٹ گھنٹے فی لیٹر ہے۔
اس کے برعکس، لیتھیم آئن بیٹریاں 125-600+ واٹ گھنٹے فی لیٹر حاصل کرتی ہیں۔ لیڈ ایسڈ بیٹری لیتھیم آئن بیٹری کے حجم سے 10 گنا زیادہ لے جائے گی اگر کوئی ایک جیسی گاڑی میں ہر قسم کی بیٹری کے ساتھ یکساں فاصلہ چلاتا ہے۔نتیجتا، لیتھیم آئن بیٹریاں الیکٹرک گاڑیوں اور دیگر برقی آلات میں زیادہ پے لوڈ کی گنجائش کی اجازت دیتی ہیں، جیسے زیادہ مسافروں والی بسیں یا زیادہ پیکجوں کے ساتھ ڈلیوری ٹرک ہیں۔لیتھیم آئن بیٹریوں میں توانائی کی کثافت زیادہ ہوتی ہے اور وہ طویل رینج کی متحمل ہوتی ہیں، یعنی صارف کو بیٹریوں کی دوسری اقسام کے مقابلے لیتھیم آئن ٹیکنالوجیز سے چلنے پر اتنی بار چارج کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔پروفیسر جہانگیر نے کہا کہ لیڈ ایسڈ بیٹری کو چارج کرنے میں 10 گھنٹے سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ اس کے برعکس، انہوں نے کہا، لیتھیم آئن بیٹریاں چارج ہونے میں تین گھنٹے سے لے کر چند منٹ تک لگ سکتی ہیں، یہ بیٹری کے سائز پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیتھیم آئن کیمسٹری لیڈ ایسڈ سے بنی بیٹریوں کے مقابلے میں تیز رفتار موجودہ شرح کو قبول کر سکتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کابل (شِنہوا) افغان سیکیورٹی فورسز نے دارالحکومت کابل میں متحارب تنظیم داعش (آئی ایس) سے وابستہ عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے پر دھاوا بول دیا جس میں 7 افراد ہلاک اور متعدد گرفتار ہو گئے ہیں۔
طالبان کے زیر انتظام انتظامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے جمعرات کو ٹویٹ کیا کہ اسلامی امارت کی سیکیورٹی فورسز نے بدھ کی شام کابل کے قلاچہ اور شہدائے صالحین کے علاقوں میں داعش (آئی ایس) کے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی شروع کی، جس کے نتیجے میں داعش کے 7 باغی ہلاک ہوئے اور 7 دیگر کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
اس سے قبل بدھ کی سہ پہر کابل کے رہائشیوں نے بتا یا کہ سلسلہ وار دھماکوں سے پولیس ڈسٹرکٹ 8 میں کارتا ئے نو کا علاقہ اور اس کے آس پاس کا علاقہ لرز اٹھا ہے ۔
مجاہد نے یہ بھی کہا کہ افغان سیکیورٹی فورسز نے بدھ کی صبح مغربی صوبہ نمروز میں حریف داعش گروپ کے دو مسلح باغیوں کو گر فتار کیاہے ۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ اور فلپائن کے صدر فرڈینینڈ رومالڈیز مارکوس جونیئر کے درمیان بیجنگ میں ملاقات ہوئی ہے۔

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے صدر شی جن پھنگ نے بات چیت سے قبل فلپائن کے صدر فرڈینینڈ رومالڈیز مارکوس جونیئر کے لئے استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا۔ (شِنہوا)

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے صدر شی جن پھنگ نے بات چیت سے قبل فلپائن کے صدر فرڈینینڈ رومالڈیز مارکوس جونیئر کے لئے استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا۔ (شِنہوا)

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے صدر شی جن پھنگ نے بات چیت سے قبل فلپائن کے صدر فرڈینینڈ رومالڈیز مارکوس جونیئر کے لئے استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا۔ (شِنہوا)

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے صدر شی جن پھنگ فلپائن کے صدر فرڈینینڈ رومالڈیز مارکوس جونیئر سے مذاکرات کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ اور فلپائن کے صدر فرڈینینڈ رومالڈیز مارکوس جونیئر کے درمیان بیجنگ میں ملاقات ہوئی ہے۔

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے صدر شی جن پھنگ نے بات چیت سے قبل فلپائن کے صدر فرڈینینڈ رومالڈیز مارکوس جونیئر کے لئے استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا۔ (شِنہوا)

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے صدر شی جن پھنگ نے بات چیت سے قبل فلپائن کے صدر فرڈینینڈ رومالڈیز مارکوس جونیئر کے لئے استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا۔ (شِنہوا)

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے صدر شی جن پھنگ نے بات چیت سے قبل فلپائن کے صدر فرڈینینڈ رومالڈیز مارکوس جونیئر کے لئے استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا۔ (شِنہوا)

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے صدر شی جن پھنگ فلپائن کے صدر فرڈینینڈ رومالڈیز مارکوس جونیئر سے مذاکرات کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین میں مزید 6 ہزار 786 کتب آن لائن دستیاب کر دی گئیں جس سے ان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1 لاکھ 30 ہزار ہوگئی۔
نئی فرا ہم کردہ کتابوں میں منگ اور چھنگ عہد کے نقش و نگار کی نقول سمیت قدیم مسودات شامل ہیں ۔ نیشنل لائبریری آف چائنہ (این ایل سی) نے انہیں ملک بھر میں 5 دیگر لائبریریوں کے تعاون سے شائع کیا ہے۔
نیشنل لائبریری آف چائنہ کے زیر انتظام یہ 7 واں ریلیز ہے جس کا مقصد عوام کے لئے زیادہ سے زیادہ ادب کے وسائل فراہم کرنا ہے۔
شنگھائی (شِنہوا) چین کے مشرقی شہر میں نوول کرونا وائرس انفکیشن کی پہلی لہر کےعروج پر ہو نے کے سبب مقامی کمیونٹی ہیلتھ کیئر ادارے بستر اور وینٹی لیٹرز بڑھانے اور طبی وسائل کے بہتر استعمال بارے کام کررہے ہیں تاکہ بروقت علاج اور سنگین علامات کی فوری نشاندہی یقینی ہوسکے۔

چین ، مشرقی شہر شنگھائی کے ایک کمیونٹی صحت نگہداشت مرکز میں مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔ (شِںہوا)

چین، مشرقی شہر شنگھائی میں ضلع سونگ جیانگ کے جیو تنگ قصبہ کے ایک کمیونٹی صحت نگہداشت مرکز کے بخار کلینک میں فا رمسسٹ مریض کے رشتہ دار کو ادویات دے رہا ہے۔ (شِنہوا)

چین ، مشرقی شہر شنگھائی میں ضلع سونگ جیانگ کے جیو تنگ قصبہ کے ایک کمیونٹی صحت نگہداشت مرکز میں مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔ (شِںہوا)

چین، مشرقی شہر شنگھائی میں ضلع سونگ جیانگ کے جیو تنگ قصبہ کے ایک کمیونٹی صحت نگہداشت مرکز کے بخار کلینک میں ایک طبی کارکن ایک مریض کا سی ٹی اسکین کررہا ہے۔ (شِنہوا)
شینزین (شِنہوا) چین کی شینزین بندرگاہ نے سال 2022 کے دوران 20 فٹ مساوی یونٹس (ٹی ای یوز) کے 3 کروڑ کنٹینرز نمٹائے جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 4.39 فیصد زائد اورایک بلند ریکارڈ ہے۔
اس بندرگاہ نے گزشتہ سال اپنی منتقلی اور ریل ۔سمندر انٹر موڈل نقل و حمل کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور گوانگ ڈونگ ۔ ہانگ کانگ۔مکاؤ گریٹر بے ایریا (جی بی اے) میں مشترکہ بندگاہ کے نظام اورزمینی بندرگاہ کے نظام کی وسعت کو بڑھانے کے لیے متعدد اقدامات کیے تھے۔
بیورو نے کہا ہے کہ شینزین بندرگاہ نے صرف سال 2022 کے دوران اس کی مجموعی 30 ریل ۔سمندر انٹرماڈل مال بردار ریل کی گزرگاہوں کے ساتھ تقریباً 2 لاکھ 30 ہزار کے 20 فٹ مساوی یونٹس کے کنٹینروں کو ریل ۔سمندر انٹرموڈل نقل وحمل کے ذریعے منتقل کیا جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 3 فیصد زیادہ ہے۔
اس بندرگاہ نے 19 فروری 2022 کو شینزین اور ہانگ کانگ کے درمیان سرحد پار آبی نقل و حمل ایکسپریس لائن بھی شروع کی جس نے اب تک 14 لاکھ 40 ہزار کے قریب 20 فٹ مساوی یونٹس کے کنٹینرز اور 68 لاکھ 90 ہزارٹن سے زیادہ سامان کو نمٹایا ہے۔
اس کے علاوہ اس نے گزشتہ سال چار بین الاقوامی ریگولر شپنگ لائنز کا اضافہ کیا جس کے بعد اس طرح کی لائنز کی تعداد 295 تک پہنچ گئی۔
بیجنگ (شِنہوا) کم عمر افراد کے تحفظ سے متعلق ملک کی سرگرمیوں کی قیادت کرنے والے ریاستی کونسل کے دفتر کی جانب سے جاری کر دہ ہدا یات کے مطا بق مقامی ایجنسیوں کو آئندہ موسم سرما اور بہار تہوار کی تعطیلات کے دوران مشکلات کا شکار مقامی بچوں سے ملاقاتیں کر نے کا کہا گیا ہے ۔
جاری کردہ ایک مراسلے کے مطابق ان ملاقاتوں کےذریعے مقامی حکام ان بچوں کے حالات بشمول ان کی سرپرستی یا دیکھ بھال کی خدمات، سردیوں اور بہار کے تہوار کی تعطیلات کے دوران ان کی صحت اور ان کی رہائش کے ساتھ ساتھ ان کو درپیش مشکلات کے بارے میں معلوم کرسکیں گے ۔
مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ ان بچوں کو درپیش حقیقی مشکلات کے حل میں مقامی حکام اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مشکل حالات میں بچے جلد از جلد دیکھ بھال کی سہولیات حاصل کر سکیں ۔
اس دفتر کے مطابق مشکلات کا شکار، یتیم اور بے سہارا بچوں کوقیمتوں پر سبسڈی کے مربوط نظام کے تحت دستیاب امداد کا حق دار ہونا چاہیے۔
دفتر کے مطابق مقامی شہری امور کے محکموں کو قانون کے مطابق ان نوعمر افراد کو عارضی سرپرستی فراہم کرنی چاہیے جن کے والدین یا دیگر سرپرست ہنگامی حالات کی وجہ سے سرپرستی یا نگراں کے طور پر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے سے قاصر ہوں ۔
نان چھانگ (شِنہوا) دریائے یانگسی اور چین میں میٹھے پانی کی سب سے بڑی جھیل پویانگ میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لئے ایک آبی حیات تحفظ مرکز نے کام شروع کردیا ہے۔
یہ مرکز مشرقی صوبہ جیانگ شی کے شہر جیو جیانگ کی کاؤنٹی ہوکو میں واقع ہے۔
اس مرکز میں دریائے یانگسی اور پویانگ جھیل میں پائے جانے والی 12 ہزار سے زائد آبی حیات رکھی گئی ہے۔
یہاں محفوظ شدہ اقسام میں چینی اسٹرجن جیسی وہ نایاب اقسام بھی شامل ہیں جنہیں اول درجے کے ریاستی تحفظ کا درجہ حاصل ہے۔
مرکز کی ماہرین ٹیم کے سربراہ ما گوانگ کے مطابق یہ سائنس کو مقبول بنانے والے تعلیمی ادارے کی حیثیت سے کام کرتا ہے۔
اس کے علاوہ یہ مرکز مصنوعی افزائش نسل، تحفظ و بچاؤ کے کام اور مقامی آبی حیات پر تحقیق بھی کرتا ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین نے ملک بھر میں کمیونٹی پرمبنی نفسیاتی بحالی کی خدمات کو فروغ دینے کے لیے 3 سالہ مہم شروع کرنے بارے ایک مراسلہ جاری کیا ہے۔
وزارت شہری امور ، قومی صحت کمیشن اور دو دیگر اداروں کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ میں ملک بھر میں طبی سہولیات، کمیونٹی بحالی کے مراکز اور ذہنی عارضے میں مبتلا مریضوں کا احاطہ کرنے والے معلوماتی پلیٹ فارم کے قیام کے منصوبوں کو ظاہر کیا گیا ہے۔
اس مراسلے کے تحت چین میں تمام پریفیکچر سطح کے شہروں میں کمیونٹی نفسیاتی بحالی کے مراکز قائم کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے جس میں تشخیص اور حوالہ جاتی خدمات میسر ہوں ۔
اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ بحالی مراکز میں عملے کے ارکان کو مناسب طریقے سے تربیت دی جانی چاہیے۔
وزارت شہری امور اور متعدد دیگر اداروں نے مشترکہ طور پر 2017 میں اصول جا ری کئے جس میں 2025 تک چین کے کاؤنٹی سطح کے کم از کم 80 فیصد علاقوں میں کمیونٹی بحالی کی نفسیاتی خدمات قابل رسائی بنانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا ۔
جنیوا (شِنہوا) ایک سینئر اہلکار نے کہا ہے کہ لائف سائنس ریسرچ اینڈ انو ویشن کے لیے مشہور سوئٹزرلینڈ کا باسل علاقہ چینی کاروباری اداروں اور سرمایہ کاروں کو اس خطے کی جانب متوجہ کرنے کا منتظر ہے ۔
خطے کی سرمایہ کاری اور جدت کو فروغ دینے والی سرکاری ایجنسی، باسل ایر یا بزنس اینڈ انوویشن کے ڈائریکٹر ایشیا اینکی ہولناجل نے ایک حالیہ انٹرویو کہا کہ سوئٹزرلینڈ کے شمال مغرب میں واقع اس علاقے میں عالمی سطح پر کا رو بار کی خواہشمند چینی کمپنیوں کے لیے متعدد مواقع ہیں۔
حال ہی میں سوژوانڈسٹریل پارک بائیو بے کمپنی لمیٹڈ کے ایک وفد نے اپنے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اور چیئرمین یِن جیانگ یو کی قیادت میں باسل علاقے کا دورہ کیا جو کہ نوول کرونا وائرس کی پابندیوں میں نرمی کے بعد چین سے اپنی نوعیت کا پہلا سفر ہے ۔
ہولناجل نے کہا کہ چین کے عالمی وبائی مرض سے بچاؤ کے اقدامات ،سفری پابندیوں کو ہٹانا اور کمپنیوں اور کاروباری شراکت داروں کے درمیان براہ راست تبادلے جیسے حالیہ اقدامات سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور کاروباری تعلقات کو بحال کرنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے سال 2023 میں تعاون کو مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔
باسل علاقہ دواسازی کی کمپنیوں روچے اور نووارٹس کا مرکز ہےاور متعدد بین الاقوامی بائیو فارما کمپنیوں کے علاقائی مراکز کی میزبانی بھی کرتا ہے۔
اس خطے میں 700 سے زیادہ لائف سائنسز کمپنیاں اور 400 سے زیادہ بائیوٹیک سے متعلقہ کمپنیاں واقع ہیں جن میں کل 32 ہزار500 انتہائی ہنر مند کارکن کام کرتے ہیں۔
جنیوا (شِنہوا) ایک سینئر اہلکار نے کہا ہے کہ لائف سائنس ریسرچ اینڈ انو ویشن کے لیے مشہور سوئٹزرلینڈ کا باسل علاقہ چینی کاروباری اداروں اور سرمایہ کاروں کو اس خطے کی جانب متوجہ کرنے کا منتظر ہے ۔
خطے کی سرمایہ کاری اور جدت کو فروغ دینے والی سرکاری ایجنسی، باسل ایر یا بزنس اینڈ انوویشن کے ڈائریکٹر ایشیا اینکی ہولناجل نے ایک حالیہ انٹرویو کہا کہ سوئٹزرلینڈ کے شمال مغرب میں واقع اس علاقے میں عالمی سطح پر کا رو بار کی خواہشمند چینی کمپنیوں کے لیے متعدد مواقع ہیں۔
حال ہی میں سوژوانڈسٹریل پارک بائیو بے کمپنی لمیٹڈ کے ایک وفد نے اپنے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اور چیئرمین یِن جیانگ یو کی قیادت میں باسل علاقے کا دورہ کیا جو کہ نوول کرونا وائرس کی پابندیوں میں نرمی کے بعد چین سے اپنی نوعیت کا پہلا سفر ہے ۔
ہولناجل نے کہا کہ چین کے عالمی وبائی مرض سے بچاؤ کے اقدامات ،سفری پابندیوں کو ہٹانا اور کمپنیوں اور کاروباری شراکت داروں کے درمیان براہ راست تبادلے جیسے حالیہ اقدامات سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور کاروباری تعلقات کو بحال کرنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے سال 2023 میں تعاون کو مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔
باسل علاقہ دواسازی کی کمپنیوں روچے اور نووارٹس کا مرکز ہےاور متعدد بین الاقوامی بائیو فارما کمپنیوں کے علاقائی مراکز کی میزبانی بھی کرتا ہے۔
اس خطے میں 700 سے زیادہ لائف سائنسز کمپنیاں اور 400 سے زیادہ بائیوٹیک سے متعلقہ کمپنیاں واقع ہیں جن میں کل 32 ہزار500 انتہائی ہنر مند کارکن کام کرتے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ نواز (ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف لندن سے جنیوا روانہ ہوگئی ہیں، سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف بھی مریم نواز کے ہمراہ جنیوا روانہ ہوئے۔ ترجمان پاکستان مسلم لیگ نواز مریم اورنگزیب کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز جنیوا میں تقریبا ایک ہفتہ قیام کریں گے۔ سابق وزیر اعظم کی جنیوا میں معالج سے بھی ملاقات متوقع ہے، نواز شریف کے ساتھ خاندان کے مزید دو افراد بھی جنیوا گئے ان کی وہاں چند ذاتی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، وزیراعظم پاکستان اور ان کے بھائی شہباز شریف بھی اتوار کو جنیوا پہنچ رہے ہیں۔ نواز شریف اور شہباز شریف کی جنیوا میں ملاقات متوقع ہے، وزیراعظم پاکستان اقوام متحدہ کی ڈونر کانفرنس میں شرکت کیلئے جنیوا کا دورہ کریں گے۔ اقوام متحدہ کے زیراہتمام پاکستان ڈونرز کانفرنس 9 جنوری کو جنیوا میں ہو رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ترجمان ایم کیو ایم پاکستان اور وفاقی وزیر امین الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے الزامات انتہائی بیوقوفانہ ہیں، عمران خان نے ہمارے ووٹوں پر ساڑھے تین سال حکومت کی، وہ ہمارا شکریہ ادا کریں۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان اور وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے مذاکرات چل رہے ہیں، حلقہ بندیوں پر بات ہورہی ہے، ہمارا سب سے بڑا مطالبہ حلقہ بندیاں ہیں، وفاق میں قانون سازی سے حلقہ بندیاں ہوگئیں تو کراچی میں کیوں نہیں۔ امین الحق کا کہنا تھا کہ وفاقی و صوبائی حکومت کو باور کرادیا کہ معاہدے کی پیشرفت کا جائزہ لیں، آصف زرداری نے مسئلہ حل کرنے کے لئے دو دن مانگے ہیں، امید ہے کہ مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت کے ساتھ بھی بہترین تعلقات آگے بڑھ رہے ہیں، چاہتے ہیں وفاق اور صوبے کے سطح پر ہونے والے معاہدوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ایم کیو ایم کسی کی ہدایت یا فون کال پر فیصلے نہیں کرتی، اپنے عوامی آرا پر فیصلے کرتی ہے، جمہوری لوگ ہیں سارے آپشنز کھلے ہیں، نو جنوری کو ریلی نکالیں گے۔ رہنما ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کے الزامات کو بے وفوقانہ قرار دیتے ہوئے کہا عمران خان کو متحدہ کا شکریہ ادا کرنا چاہیے، کیونکہ انہوں نے ہمارے ووٹوں سے ساڑھے تین سال حکومت کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بینکنگ کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان سے زمان پارک کے گھر میں ہی تفتیش کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ عمران خان کے وکیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کرتے ہوئے ان سے زمان پارک لاہور میں تفتیش کرنے کی استدعا کردی۔ اسپیشل پراسیکیوٹر عمران عباسی نے عدالت کے سامنے مقف پیش کیا کہ عمران خان سیاسی معاملات چلارہے مگر عدالت نہیں آتے، وہ عدالت میں پیش ہوئے نہ ہی اب تک شامل تفتیش ہوئے۔ عمران خان کے وکیل نے مقف اختیار کیا کہ ڈاکٹرز جیسے ہی عمران خان کو اجازت دیں گے وہ عدالت میں پیش ہو جائیں گے، ایف آئی اے کو بھی کہا ہے عمران خان سے تفتیش کیلئے زمان پارک آسکتے ہیں۔ اسپیشل پراسیکیوٹر نے مقف اختیار کیا کہ تفتیشی افسر کے لیے ممکن نہیں کہ لاہور جاکر تفتیش کرے، کل کو کوئی دوسرا ملزم کہے گا کوئٹہ آکر تفتیش کرلیں۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تفتیش کرنا تفتیشی افسر کا کام ہے،عدالت کوئی ہدایت نہیں دے گی، تفتیشی افسر جیسے اور جہاں چاہے تفتیش کرے، مداخلت نہیں کریں گے۔ بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، اور عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی 31 جنوری تک عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ عدالت نے عمران خان کے وکیل کی عمران خان سے زمان پارک میں تفتیش کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ عمران خان ہر صورت تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہوں۔ عدالت نے وکیل سے معاونت طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کیوں نہ عدم پیشی پر عبوری ضمانت واپس لی جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لگتا ہے میرے علاوہ اس شہر میں سب معصوم ہیں، بس گہنگار میں ہی ہوں۔ عثمان بزدار نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کی خاص مہربانی ہے کہ کبھی کوئی ناجائز کام نہیں کیا، پہلے بھی کہا تھا عدالتوں سے انصاف ملے گا، کیوں کی کوئی غلط کام نہیں کیا۔ عثمان بزدار سے سوال کیا گیا کہ عمران خان کے علاوہ سب آپ پر کرپشن اور نااہلی کا الزام لگاتے ہیں، اس پر وہ کیا سوچتے ہیں، جس پر ان کا کہنا تھا کہ شہر میں سب معصوم ہیں، بس گہنگار میں ہی ہوں، لگتا ہے میرا علاوہ اس شہر میں سب معصوم ہیں لیکن وقت ثابت کرئے گا، اللہ نے یہاں سرخرو کیا اور آگے بھی کرئے گا۔ نیب میں انکوائری کس کی ایما پر شروع کی گئی کہ سوال پر سابق وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ میرے بہت سارے دوست ہیں کسی کا نام نہیں لینا چاہتا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن اورترقی مسئلہ کشمیر کے حل سے جڑی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن اورترقی مسئلہ کشمیر کے حل سے جڑی ہے، یوم حق خود ارادیت کے موقع پرعالمی برادری اپنا کردارادا کرے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کو ان کی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا قانونی حق دلانا ہوگا۔ وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ بھارت 5 اگست کے اپنے اقدامات کو واپس لے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی