• Columbus, United States
  • |
  • ٢٢ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | کھیل

پولینڈ کا چین سے آنے والے افراد پر کوویڈ-19پ...

وارسا(شِنہوا) پولینڈ نے چین سے آنےوالے افراد پر کوویڈ-19 کی خصوصی پابندیاں عائد نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پولینڈ کے وزیر صحت ایڈم نیڈزیلسکی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس طرح کے اقدامات کو متعارف کرانا "جائز نہیں لگتا ۔" انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں میں کوویڈ-19 کے کیسز کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔

چین کے شمال مغربی صوبے  شانشی کے شہر شی آن میں طبی آلات کی ایک کمپنی میں ملازمین کوویڈ-19 کے لیے اینٹیجن ٹیسٹ کٹس تیار کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

انہوں نے کہا کہ دوسرا یہ حتمی بات ہے کہ  نہ ہی عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)اور نہ ہی بین الاقوامی سطح پر صحت کے ذمہ دار کسی ادارے نے اس بات کی نشاندہی کی کہ وہ چین میں وائرس کی کسی نئی تبدیل شدہ شکل سے نمٹ رہے ہیں۔وزیر نے کہا کہ ہم وائرس کے جینوم کی ایک عمومی قسم سے نمٹ رہے ہیں جو ہمارے ملک اس پولینڈ میں ہے۔ 

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پولینڈ کا چین سے آنے والے افراد پر کوویڈ-19پ...

وارسا(شِنہوا) پولینڈ نے چین سے آنےوالے افراد پر کوویڈ-19 کی خصوصی پابندیاں عائد نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پولینڈ کے وزیر صحت ایڈم نیڈزیلسکی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس طرح کے اقدامات کو متعارف کرانا "جائز نہیں لگتا ۔" انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں میں کوویڈ-19 کے کیسز کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔

چین کے شمال مغربی صوبے  شانشی کے شہر شی آن میں طبی آلات کی ایک کمپنی میں ملازمین کوویڈ-19 کے لیے اینٹیجن ٹیسٹ کٹس تیار کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

انہوں نے کہا کہ دوسرا یہ حتمی بات ہے کہ  نہ ہی عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)اور نہ ہی بین الاقوامی سطح پر صحت کے ذمہ دار کسی ادارے نے اس بات کی نشاندہی کی کہ وہ چین میں وائرس کی کسی نئی تبدیل شدہ شکل سے نمٹ رہے ہیں۔وزیر نے کہا کہ ہم وائرس کے جینوم کی ایک عمومی قسم سے نمٹ رہے ہیں جو ہمارے ملک اس پولینڈ میں ہے۔ 

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی مندوب کا مقدس مقام پر اسرائیل۔فلسطین کش...

اقوام متحدہ (شِنہوا) ایک چینی مندوب نے اسرائیل کے قومی سلامتی کے نئے وزیر اتمار بن گویر کے مشرقی یروشلم میں مسجد اقصیٰ کے دورے کے بعد کشیدگی میں اضافے کو روکنے کے لیے متعلقہ فریقین سے تحمل کا مظاہرہ  کرنےپر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جن نے  کہا کہ چین کو  بن گویر کے دورے کے نتیجے میں کشیدگی میں اضافے پر گہری تشویش ہے۔

انہوں نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ حالیہ برسوں  کے دوران مشرقی یروشلم میں مقدس مقام پر یک طرفہ کارروائیوں نے مسائل اور محاز آرائی میں شدت پیدا کر دی ہے جس سے کئی بار خونزیز تنازعات نے جنم لیا۔

یہ درحقیقت مقدس مقام کے کردار اور حیثیت کی حساسیت کی عکاسی ہے۔

ژانگ نے کہا کہ چین مقدس مقام پر امن و سکون کی بحالی اور اس کو  برقرار رکھنے اور متعلقہ فریقوں سے کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے امن اور تحمل سے رہنے پر زور دیتا ہے۔

خاص طور پر اسرائیل کو  چاہیے کہ وہ  تمام بھڑکانے کے اقدامات اور اشتعال انگیزی کو روکیں اور کسی بھی ایسے یک طرفہ اقدام سے گریز کرنا چاہیے جو صورت حال کو خراب کرنے کا باعث بنے۔

انہوں نے کہا کہ چین بین الاقوامی قانون کی حکمرانی اور یروشلم پر بین الاقوامی اتفاق رائے کی پاسداری کے لیے ثابت قدم ہے۔ 

سلامتی کونسل کی قراردادیں واضح طور پر ان تمام اقدامات کی مذمت کرتی ہیں جن کا مقصد مشرقی یروشلم سمیت 1967 سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی آبادی کی ساخت، کردار اور حیثیت کو تبدیل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ فریقین سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی متعلقہ قراردادوں  کے مطابق یروشلم میں مقدس مقام کی حیثیت کو برقرار رکھیں اور اردن کی نگہبانی کا احترام کریں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی رہنما کے مقدس مقام کی حیثیت  کو برقرار رکھنے کے عزم کے اظہار کے مطابق چین کو امید ہے کہ اس عہد کو تعمیری پالیسیوں اور اقدامات میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی مندوب کا مقدس مقام پر اسرائیل۔فلسطین کش...

اقوام متحدہ (شِنہوا) ایک چینی مندوب نے اسرائیل کے قومی سلامتی کے نئے وزیر اتمار بن گویر کے مشرقی یروشلم میں مسجد اقصیٰ کے دورے کے بعد کشیدگی میں اضافے کو روکنے کے لیے متعلقہ فریقین سے تحمل کا مظاہرہ  کرنےپر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جن نے  کہا کہ چین کو  بن گویر کے دورے کے نتیجے میں کشیدگی میں اضافے پر گہری تشویش ہے۔

انہوں نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ حالیہ برسوں  کے دوران مشرقی یروشلم میں مقدس مقام پر یک طرفہ کارروائیوں نے مسائل اور محاز آرائی میں شدت پیدا کر دی ہے جس سے کئی بار خونزیز تنازعات نے جنم لیا۔

یہ درحقیقت مقدس مقام کے کردار اور حیثیت کی حساسیت کی عکاسی ہے۔

ژانگ نے کہا کہ چین مقدس مقام پر امن و سکون کی بحالی اور اس کو  برقرار رکھنے اور متعلقہ فریقوں سے کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے امن اور تحمل سے رہنے پر زور دیتا ہے۔

خاص طور پر اسرائیل کو  چاہیے کہ وہ  تمام بھڑکانے کے اقدامات اور اشتعال انگیزی کو روکیں اور کسی بھی ایسے یک طرفہ اقدام سے گریز کرنا چاہیے جو صورت حال کو خراب کرنے کا باعث بنے۔

انہوں نے کہا کہ چین بین الاقوامی قانون کی حکمرانی اور یروشلم پر بین الاقوامی اتفاق رائے کی پاسداری کے لیے ثابت قدم ہے۔ 

سلامتی کونسل کی قراردادیں واضح طور پر ان تمام اقدامات کی مذمت کرتی ہیں جن کا مقصد مشرقی یروشلم سمیت 1967 سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی آبادی کی ساخت، کردار اور حیثیت کو تبدیل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ فریقین سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی متعلقہ قراردادوں  کے مطابق یروشلم میں مقدس مقام کی حیثیت کو برقرار رکھیں اور اردن کی نگہبانی کا احترام کریں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی رہنما کے مقدس مقام کی حیثیت  کو برقرار رکھنے کے عزم کے اظہار کے مطابق چین کو امید ہے کہ اس عہد کو تعمیری پالیسیوں اور اقدامات میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہانگ کانگ اور پاکستان کے مابین تعلیمی تعاون...

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ (ایچ کے ایس اے آر)  کی حکومت کے تعلیمی  بیورو نے وزارت وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے ساتھ تعلیمی تعاون کو فروغ دینے  کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔

جمعرات کو طے پانے والی مفاہمت کی یہ یادداشت ہانگ کانگ اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک تعلیمی تعاون کو آسان بنانے کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرتی ہے۔

علاوہ ازیں ایک سرکاری پریس ریلیز کے مطابق یہ  باہمی طور پر فائدہ مند اقدامات کا احاطہ کرتی ہے جس میں مہارت اور تجربے کا تبادلہ، تعلیمی لٹریچر، تدریسی امداد اور نمائشی مواد کے تبادلے کے ساتھ ساتھ اسکالر ز، اساتذہ، ماہرین ، طلباء اور دیگر تعلیمی اہلکاروں کے تبادلے شامل ہیں۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ کی حکومت کی سیکرٹری تعلیم چھوئی یوک لین نے کہا کہ مفاہمت کی یہ یادداشت ہانگ کانگ اور پاکستان کے درمیان تعلیم کے شعبے میں قریبی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔

چھوئی نے کہا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ کی حکومت نے بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ واقع ملکوں  کے ساتھ آج تک مفاہمت کی 9  یادداشتوں  پر دستخط کیے ہیں۔

یہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ  کی حکومت کی جا نب سے تعلیم کی بین الاقوامیت کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ کے ملکوں  کے ساتھ تعلیمی تعلقات اور تبادلوں کو مستحکم  کرنے کے عزم اور کوشش کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ مفاہمت کی ان یادداشتوں  سے دونوں اطراف کے درمیان تعلیم میں مزید جامع تبادلے اور تعاون کو آسان بنایا جائے گا۔

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہانگ کانگ اور پاکستان کے مابین تعلیمی تعاون...

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ (ایچ کے ایس اے آر)  کی حکومت کے تعلیمی  بیورو نے وزارت وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے ساتھ تعلیمی تعاون کو فروغ دینے  کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔

جمعرات کو طے پانے والی مفاہمت کی یہ یادداشت ہانگ کانگ اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک تعلیمی تعاون کو آسان بنانے کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرتی ہے۔

علاوہ ازیں ایک سرکاری پریس ریلیز کے مطابق یہ  باہمی طور پر فائدہ مند اقدامات کا احاطہ کرتی ہے جس میں مہارت اور تجربے کا تبادلہ، تعلیمی لٹریچر، تدریسی امداد اور نمائشی مواد کے تبادلے کے ساتھ ساتھ اسکالر ز، اساتذہ، ماہرین ، طلباء اور دیگر تعلیمی اہلکاروں کے تبادلے شامل ہیں۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ کی حکومت کی سیکرٹری تعلیم چھوئی یوک لین نے کہا کہ مفاہمت کی یہ یادداشت ہانگ کانگ اور پاکستان کے درمیان تعلیم کے شعبے میں قریبی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔

چھوئی نے کہا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ کی حکومت نے بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ واقع ملکوں  کے ساتھ آج تک مفاہمت کی 9  یادداشتوں  پر دستخط کیے ہیں۔

یہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ  کی حکومت کی جا نب سے تعلیم کی بین الاقوامیت کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ کے ملکوں  کے ساتھ تعلیمی تعلقات اور تبادلوں کو مستحکم  کرنے کے عزم اور کوشش کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ مفاہمت کی ان یادداشتوں  سے دونوں اطراف کے درمیان تعلیم میں مزید جامع تبادلے اور تعاون کو آسان بنایا جائے گا۔

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ خرگوش کا سال۔ خصوصی ڈاک ٹکٹ ۔ اجرا

چین، دارالحکومت بیجنگ میں ایک تقریب کے دوران ایک خاتون خرگوش کے سال بارے جاری کردہ خصوصی ڈاک ٹکٹ  دکھا رہی ہے۔ (شِنہوا)

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ خرگوش کا سال۔ خصوصی ڈاک ٹکٹ ۔ اجرا

چین، جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو  میں گوئی یانگ کے ایک ڈاک خانے میں لوگ خرگوش کے سال بارے جاری کردہ خصوصی ڈاک ٹکٹ خریدرہے ہیں۔ (شِنہوا)

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ خرگوش کا سال۔ خصوصی ڈاک ٹکٹ ۔ اجرا

چین، مشرقی صوبہ جیانگ سو کے شہر لیان یون گانگ کے ضلع ہائی ژو کے ایک ڈاک خانے میں لوگ  خرگوش کے سال پر جاری کردہ خصوصی ڈاک ٹکٹ حاصل کرنے کےلئے قطار میں کھڑے ہیں۔ (شِنہوا)

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ خرگوش کا سال۔ خصوصی ڈاک ٹکٹ ۔ اجرا

چین، مشرقی صوبہ انہوئی کے شہر فویانگ میں چائنہ پوسٹ کے عملہ کی رکن خرگوش کے سال پر جاری کردہ خصوصی ڈاک ٹکٹ دکھارہی ہے۔ (شِنہوا)

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ خرگوش کا سال۔ خصوصی ڈاک ٹکٹ ۔ اجرا

چین، جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر نی جیانگ میں ضلع ڈونگ شنگ میں ڈاک ٹکٹ جمع کرنےوالا ایک شخص نئے خریدے گئے خرگوش کے سال کے خصوصی ٹکٹ دکھارہا ہے۔ (شِنہوا)

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، تعطیلات میں سفر کے رش بارے حفاظتی انتبا...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت برائے عوامی تحفظ نے چینی قمری سال نو کی تعطیلات کے رش کے دوران سڑکوں پر ٹریفک حفاظتی خطرات بارے ابتدائی انتباہ جاری کردیا ہے۔ یہ تعطیلات 7 جنوری سے شروع ہو رہی ہیں۔

وزارت کے مطابق چین میں نوول کرونا وائرس ردعمل پالیسی میں ردوبدل کے بعد آمدہ سفری رش کے دوران علاقوں کے درمیان ٹریفک کی نقل وحرکت میں اضافہ متوقع ہے۔ اس میں مسافروں کی تعداد بڑھنے کے سبب ٹریفک کے حفاظتی خطرات میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو نے کا امکان ہے۔

لوگوں کی سفری ضروریات، مسافروں اور مال برداری حجم، موسم کی پیشن گوئی اور نوول کرونا وائرس کی صورتحال کے تجزیہ کی بنیاد پر وزارت کو خدشہ ہے کہ 5 اہم پہلو سڑکوں پر ٹریفک خطرات کا باعث بن سکتے ہیں ۔

ان میں کار حادثات ،  شاہراہوں پر بڑی تعداد میں ٹریفک، دیہی سڑکوں پر حادثات میں ہلاکتیں، نشے میں ڈرائیونگ، بارش ، دھند، آئس اور اسنو شامل ہیں۔

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیجنگ میں نوول کرونا وائرس تشخیص کی درجہ بند...

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ نوول کرونا وائرس انفیکشن کا مقابلہ کرتے ہوئے مریضوں کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے کے لئے تشخیص کی درجہ بندی اور علاج کو فروغ دے رہا ہے۔

تمام سطح پر طبی اداروں نے دو طرفہ ریفرل طریقہ کار قائم کیا ہے۔ پیچیدہ علامات اور شدید بیمار مریضوں کو ان کی حالت کے پیش نظر دوسرے اور تیسرے درجے کے  طبی اداروں میں منتقل کیا جاتا ہے۔

معمولی علامات ،صحت مند یا عام علاج کرانے والے مریضوں کو کمیونٹی صحت خدمت مراکز یا پہلی سطح کی دیگر طبی سہولیات میں منتقل کیا جاتا ہے۔

دریں اثنا کمیونٹی صحت خدمت مراکز نے اپنے عملے کی تربیت اور ادویات کو محفوظ رکھنے کا انتظام بہتر بنایاہے۔ یہ تیسرے درجے کے اسپتال کے ماہرین کے ساتھ مو جود جگہ پر اور دور دراز مقامات پر مشاورت بھی فراہم کرتے ہیں۔

 

چین، دارالحکومت بیجنگ کے ایک کمیونٹی صحت خدمت مرکز کے تھراپی روم میں ایک نرس مریض کی دیکھ بھال کررہی ہے۔ (شِنہوا)

 

چین، دارالحکومت بیجنگ کے ایک کمیونٹی صحت خدمت مرکز میں ڈاکٹر سی لینگ مریض کی نبص چیک کررہی ہے۔ (شِنہوا)

 

چین، دارالحکومت بیجنگ کے ایک کمیونٹی صحت خدمت مرکز میں مریض تشخیص کردہ ادویات حاصل کر رہا ہے۔ (شِنہوا)

 

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان، بلیو فِن ٹونا مچھلی 2 لاکھ 71 ہزار 50...

ٹوکیو (شِںہوا) جاپان میں ٹوکیو کی ٹویوسو مچھلی منڈی میں سال کی پہلی نیلامی ہوئی جس میں 212 کلوگرام وزنی بلیو فن ٹونا 3 کروڑ 60 لاکھ 40 ہزار ین (تقریباً 2 لاکھ 71 ہزار 500 امریکی ڈالرز) میں فروخت ہوئی۔

نئے سال کی تعطیلات کے دوران منڈی میں ٹونا کی نیلامی ہوئی، اس کے ذریعے نہ صرف جاپانی بلکہ دنیا بھر میں جاپانی کھانوں کے شائقین را غب ہو تے ہیں۔

زمانہ قدیم سے ہی جاپان میں یہ تصور پایا جاتا ہے کہ موسمی اشیا کو سب سے پہلے کھانے سے خوش قسمتی آتی ہے۔ یہ جاپانی افراد کے جنون کے اہم عوامل میں سے ایک ہے۔ جس کے ساتھ ٹونا کی پہلی نیلامی ہوئی۔

 

جاپان ، ٹوکیو کی ایک دکان میں  باورچی بلیو فن ٹونا کاٹ رہے ہیں۔(شِنہوا)

 

جاپان ، ٹوکیو کی ایک دکان میں ایک باورچی تازہ کٹی ہوئی بلیو فن ٹونا دکھارہا ہے۔(شِنہوا)

 

جاپان ، ٹوکیو کی ایک دکان میں ایک باورچی بلیو فن ٹونا کو صاف کررہا ہے۔(شِنہوا)

 

جاپان ، ٹوکیو کی ایک دکان میں ایک باورچی بلیو فِن ٹونا کے گوشت کے ٹکڑے دکھارہا ہے۔ (شِنہوا)

 

جاپان ، ٹوکیو کی ایک دکان میں ایک باورچی بلیو فن ٹونا کے گوشت کے ٹکڑے دکھارہا ہے۔ (شِنہوا)

 

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ،سرکاری اداروں کی آمدنی 2022 کے دوران 39...

بیجنگ (شِنہوا) ریاستی کونسل کے سرکاری اثاثوں کی نگرانی اور انتظامی کمیشن کے مطابق مرکز کے زیر انتظام سرکاری اداروں  (ایس او ایز) میں سال  2022 کے دوران  آمدنی اور منافع میں مسلسل اضافے کا امکان ہے۔

کمیشن نے بتایا ہے کہ مرکز کے زیر انتظام سرکاری اداروں کی مشترکہ سالانہ آمدنی گزشتہ سال کی نسبت  8.3 فیصد بڑھ کر 394 کھرب  یوآن (تقریباً 57 کھرب  امریکی ڈالر) ہونے کی توقع ہے۔

کمیشن کے مطابق اس مدت کے دوران ان کا منافع 25 کھرب 50 ارب یوآن تک پہنچنے کا تخمینہ ہے جو گزشتہ  سال سے 5.5 فیصد زیادہ ہے۔

جاری کردہ اعداد و شمار  کے مطابق گزشتہ نومبر کے آخر تک مرکز کے زیر انتظام سرکاری اداروں کے اوسط قرض سے  اثاثوں کا  تناسب 64.9 فیصد رہا جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 0.2 فیصد پوائنٹس کم ہے۔

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چائنہ ۔ لاؤس ریلوے پر مسافروں کی تعداد 90 لا...

کھن منگ (شِنہوا) چائنہ ۔ لاؤس ریلوے پر دسمبر 2021 میں اس کے آغاز سے جمعرات تک 90 لاکھ سے زائد مسافر سفر کرچکے ہیں۔

چائنہ ریلوے کھن منگ گروپ کمپنی لمیٹڈ نے بتایا کہ ریلوے سے چین کی طرف سے تقریباً 75 لاکھ 40 ہزار مسافروں جبکہ لاؤس کی طرف سے 14 لاکھ 60 ہزار مسافروں نے سفر کیا۔

نئے سال 2023 کے آغاز کے بعد سے ریلوے مسافروں کی تعداد بڑھی ہے اور اس سے سفر کرنے والوں کی اوسط تعداد یومیہ 29 ہزار تک پہنچ گئی ہے، جو 2022 کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً دوگنا ہے۔

گروپ نے کہا کہ چین کی طرف سے مسافروں کے سفر کی بڑھتی ہوئی ضرورت پوری کرنے کے لئے ملٹی پل یونٹ ٹرینوں کے یومیہ اوسطاً 20 جو ڑوں پر مبنی بوگیوں  کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے ایک تاریخی منصوبے کی حیثیت سے 1 ہزار 35 کلومیٹر طویل چائنہ ۔ لاؤس ریلوے چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان کے دارالحکومت کھن منگ کو لاؤس کے دارالحکومت وینتیان سے جوڑتی ہے۔

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چائنہ ۔ لاؤس ریلوے پر مسافروں کی تعداد 90 لا...

کھن منگ (شِنہوا) چائنہ ۔ لاؤس ریلوے پر دسمبر 2021 میں اس کے آغاز سے جمعرات تک 90 لاکھ سے زائد مسافر سفر کرچکے ہیں۔

چائنہ ریلوے کھن منگ گروپ کمپنی لمیٹڈ نے بتایا کہ ریلوے سے چین کی طرف سے تقریباً 75 لاکھ 40 ہزار مسافروں جبکہ لاؤس کی طرف سے 14 لاکھ 60 ہزار مسافروں نے سفر کیا۔

نئے سال 2023 کے آغاز کے بعد سے ریلوے مسافروں کی تعداد بڑھی ہے اور اس سے سفر کرنے والوں کی اوسط تعداد یومیہ 29 ہزار تک پہنچ گئی ہے، جو 2022 کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً دوگنا ہے۔

گروپ نے کہا کہ چین کی طرف سے مسافروں کے سفر کی بڑھتی ہوئی ضرورت پوری کرنے کے لئے ملٹی پل یونٹ ٹرینوں کے یومیہ اوسطاً 20 جو ڑوں پر مبنی بوگیوں  کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے ایک تاریخی منصوبے کی حیثیت سے 1 ہزار 35 کلومیٹر طویل چائنہ ۔ لاؤس ریلوے چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان کے دارالحکومت کھن منگ کو لاؤس کے دارالحکومت وینتیان سے جوڑتی ہے۔

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چائنہ ۔ لاؤس ریلوے پر مسافروں کی تعداد 90 لا...

کھن منگ (شِنہوا) چائنہ ۔ لاؤس ریلوے پر دسمبر 2021 میں اس کے آغاز سے جمعرات تک 90 لاکھ سے زائد مسافر سفر کرچکے ہیں۔

چائنہ ریلوے کھن منگ گروپ کمپنی لمیٹڈ نے بتایا کہ ریلوے سے چین کی طرف سے تقریباً 75 لاکھ 40 ہزار مسافروں جبکہ لاؤس کی طرف سے 14 لاکھ 60 ہزار مسافروں نے سفر کیا۔

نئے سال 2023 کے آغاز کے بعد سے ریلوے مسافروں کی تعداد بڑھی ہے اور اس سے سفر کرنے والوں کی اوسط تعداد یومیہ 29 ہزار تک پہنچ گئی ہے، جو 2022 کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً دوگنا ہے۔

گروپ نے کہا کہ چین کی طرف سے مسافروں کے سفر کی بڑھتی ہوئی ضرورت پوری کرنے کے لئے ملٹی پل یونٹ ٹرینوں کے یومیہ اوسطاً 20 جو ڑوں پر مبنی بوگیوں  کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے ایک تاریخی منصوبے کی حیثیت سے 1 ہزار 35 کلومیٹر طویل چائنہ ۔ لاؤس ریلوے چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان کے دارالحکومت کھن منگ کو لاؤس کے دارالحکومت وینتیان سے جوڑتی ہے۔

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یونائیٹڈ ٹینس کپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل...

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں مانچسٹر سٹی نے سخت مقابلے کے بعد چیلسی کی ٹیم کو 0-1گول سے شکست دے دی،پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں ، سٹامفورڈ برج، لندن میں کھیلے گئے میچ میں مانچسٹر سٹی اور چیلسی کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں میچ کے پہلے ہاف پر دونوں ٹیموں کے درمیان دفاعی کھیل کی وجہ سے مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا،دوسرے ہاف میں مانچسٹر سٹی کے ریاض مہریز نے 63ویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو چیلسی کے خلاف 0-1گول کی برتری دلا دی جو میچ کے اختتام پر برقرار رہی،اس کامیابی کے ساتھ ہی مانچسٹر سٹی کی لیگ میں 12 فتوحات ہوگئی ہیں اور وہ 39 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انگلش پریمیئر لیگ ،مانچسٹرسٹی نے چیلسی کو شک...

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں مانچسٹر سٹی نے سخت مقابلے کے بعد چیلسی کی ٹیم کو 0-1گول سے شکست دے دی،پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں ، سٹامفورڈ برج، لندن میں کھیلے گئے میچ میں مانچسٹر سٹی اور چیلسی کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں میچ کے پہلے ہاف پر دونوں ٹیموں کے درمیان دفاعی کھیل کی وجہ سے مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا،دوسرے ہاف میں مانچسٹر سٹی کے ریاض مہریز نے 63ویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو چیلسی کے خلاف 0-1گول کی برتری دلا دی جو میچ کے اختتام پر برقرار رہی،اس کامیابی کے ساتھ ہی مانچسٹر سٹی کی لیگ میں 12 فتوحات ہوگئی ہیں اور وہ 39 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کورونا ویکسین نہ لگوانے پر جوکووچ ایک بار پھ...

کوروناویکسین نہ لگوانے پر سربیا کے ٹینس اسٹارنواک جوکووچ کوٹورنامنٹ میں شرکت سے ایک بار پھر روک دیا گیا،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نواک جوکووچ انڈیانا ویلس اور میامی میں ماسٹرز 1000ایونٹس میں شرکت نہیں کرسکیں گے،ماسٹرز 1000ایونٹس 6اور 20مارچ کو شروع ہوں گے جب کہ جوکووچ مسلسل دوسرے سال ٹورنامنٹ نہیں کھیل سکیں گے،امریکا میں 10اپریل تک غیرملکیوں کے لیے ویکسی نیشن لگوانے کا ثبوت دینا لازمی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شاداب انجرڈ،نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز کیلئے...

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کے نائب کپتان کا اعلان کر دیا،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز 9جنوری سے شروع ہو رہی ہے،گزشتہ روز قومی ٹیم کے حتمی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا تھا، قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ پاکستان کے نائب کپتان شاداب خان انجری کی وجہ سے ون ڈے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں،شاداب خان آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے، زخمی انگلی کے سبب شاداب ون ڈے سیریز کے لیے فٹنس ٹیسٹ میں ناکام رہے تھے،پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لے شان مسعود نائب کپتان ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ایس ایل کے دوران پاکستان ویمن لیگ کیلئے آ...

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کے دوران پاکستان ویمن لیگ کے لیے آزمائشی میچز کرانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے،ذرائع کے مطابق ٹیسٹ رن کے طور پر 5میچز کروائے جا سکتے ہیں جس میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز سمیت 3فرنچائزز ٹیسٹ رن کے لیے ویمن ٹیمیں بنائی جائیں گی، ٹیسٹ رن کے لیے فرنچائزز میچز کے اخراجات برداشت کریں گی،ذرائع کا بتانا تھاکہ 5ٹیسٹ رن میچوں کے تجربے کی روشنی میں اس سال ستمبر، اکتوبر میں پاکستان ویمنز لیگ کرائے جانے کی تجویز دی گئی ہے، پاکستان ویمنز لیگ ابتدائی طور پر 4سے 6ٹیموں پر مشتمل ہوگی اور ٹیموں کو بھی اوپن بڈنگ کے ذریعے فروخت کیا جائے گا،پاکستان ویمنز لیگ کروانے کا معاملہ گزشتہ روز پی ایس ایل گورننگ کونسل کے اجلاس میں زیر بحث آیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایشین کرکٹ کونسل نے نجم سیٹھی کے بیان کی ترد...

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی )نے کلینڈر شیڈول کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کے بیان کی تردید کر دی،ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے کہ نجم سیٹھی نے اے سی سی کے صدر پر تبصرہ کیا، کونسل نے جمعرات کو کیلنڈر اور پاتھ وے اسٹرکچر کا اعلان کیا، اے سی سی کلینڈر کے حوالے سے انفرادی طور پر تمام شرکا کو آگاہ کر دیا گیا تھا،اے سی سی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کلینڈر کی منظوری 13دسمبر 2022کو ہونے والے اجلاس میں دی گئی، منظوری ڈویلپمنٹ کمیٹی فنانس اینڈ مارکیٹنگ نے دی، ممبر بورڈز کی جانب سے رسپانس موصو ل ہوئے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس حوالے سے تبصرہ تجاویز اور ترامیم موصول نہیں ہوئیں،ایشین کرکٹ کونسل کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی کا سوشل میڈیا پر بیان بے بنیاد ہے، اے سی سی اس بیان کی سختی سے تردید کرتی ہے،کلینڈر کی ای میل 22دسمبر کو کر دی گئی تھی، ممبر بورڈز کی جانب سے رسپانس موصو ل ہوئے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس حوالے سے تبصرہ تجاویز اور ترامیم موصول نہیں ہوئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اے سی سی کے کلینڈر شیڈول کا یکطرفہ اعلان، پا...

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بھارت جاکر ورلڈ کپ کھیلنے کا فیصلہ اس وقت ہوگا جب حکومت کہے گی،ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کی جانب سے ازخود اے سی سی کے سالانہ کلینڈر کے اعلان کے بعد بھارتی اسپورٹس ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے جے شاہ کے حوالے سے کی گئی ٹوئٹ پر کہا کہ سوشل میڈیا پر جے شا ہ کوجواب دیکر غصے کا اظہارنہیں کیا، اے سی سی کے کلینڈر شیڈول کا اعلان کرنے سے قبل ہمیں ایک فون کر کے مشورہ کر لیتے، جے شاہ کو یکطرفہ طور پر اعلان کرنیکی ضرورت کیا تھی،انھوں نے کہا کہ جب پوری ایشین کرکٹ کونسل موجود ہے تو مشاورت ہی کر لیتے، ہم سے تو نہیں پوچھاگیا، یہ اچھی بات نہیں ہے کہ خود ہی اعلان کر دیا،کسی کو پوچھا ہی نہیں، اس کا مطلب ہے کہ اگلی مرتبہ جب میں صدر بنوں گا تو یہی راستہ اختیار کروں گا،

ساری کونسل کا موقف جانے بغیر میں بھی گھربیٹھے اعلان کردوں تو یہ اچھی بات نہیں،چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ جے شاہ نے اس سے قبل بھی ایشیا کپ سے متعلق بیان دیا تھا، رمیز راجا نے بھی ناراضی کا اظہارکیا تھا، ایک طرف آپ چاہتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم بھارت جاکر ورلڈ کپ کھیلے، دوسری طرف آپ کہتے ہیں پاکستان آکر ایشیا کپ نہیں کھیلنا، چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہونی ہے تو کیا وہ بھی نہیں کھیلیں گے، اصول کی بات تو یہ ہے کہ آپ ہمیں دعوت نہ دیں تو ہم بھی نہیں آئیں گے، آپ کو بھی دعوت نہیں دیں گے،نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بھارتی بورڈ آزاد ہے، سیاست کو دور رکھنا چاہیے، جے شاہ سے رابطے کی کوشش کی گئی، فیصل حسنین نے ای میلز کیں لیکن جواب نہیں آیا، کم ازکم جواب تو دینا چاہیے، میں اپنے نوجوان ساتھی سے ملنا چاہوں گا، میری انو راگ ٹھاکر کے ساتھ دوستی رہی ہے

آپ لوگوں کی سیاست اپنی جگہ لیکن ہمارے اپنے تعلقات تو ہونے چاہئیں، سب چاہتے ہیں کہ پاک بھارت میچ ایک نہیں دو ہوں، اس سے ریونیو بھی ملتا ہے، فینز بھی دیکھتے ہیں، ہم توکہیں گے ایشیاکپ پاکستان میں ہونا چاہیے، پاکستان میں سب بڑے ممالک آچکے ہیں اب تو سکیورٹی ایشو نہیں ہے، انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ اس سال آچکے ہیں، اب باقی کیا رہ گیا ہے، ہم درخواست نہیں کر رہے ہمارا حق ہے کہ آپ آئیں اور یہاں آکرکھیلیں، ملکوں میں لڑائی جھگڑے چلتے رہتے ہیں لیکن کرکٹ جاری رہنی چاہیے،پاکستان میں منعقد ہونے والے ایشیا کپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر کرانیکا جب ایشو اٹھا تو تب دیکھیں گے، نیوٹرل وینیو پرکھیلنے کی بات پتا نہیں کیوں کی جاتی ہے، یہ نیوٹرل وینیو کیا ہے، ہم حکومت سے رابطہ کریں گے،حکومت اوکے کریگی تو ہم بھی اوکے کر دیں گے، اگر حکومت انکار کرے گی تو ہم بھی نو کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں 5 روپے فی کلو...

آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا،چکی مالکان نے بھی آٹے کی نئی قیمت میں5 روپے فی کلو اضافہ کر دیا، چکی آٹے کی قیمت 5روپے اضافے کے ساتھ 150روپے کلو تک پہنچ گئی، چکی مالکان کی جانب سے آٹے کی نئی قیمت کا اعلامیہ جاری کیا گیا،چکی مالکان کا کہنا تھاکہ گندم مہنگی ہونے کی وجہ سے آٹے کی قیمت بڑھا رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ آٹا بحران شدت اختیار کر گیا ہے ، جبکہ دوسر جانب سستا آٹا نایاب ہو گیا، 15کلو آٹے کا تھیلا 150روپے اضافے سے 2050روپے کا ہو گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ کابینہ نے بلدیاتی کونسلز کیلئے مخصوص نش...

سندھ کابینہ نے بلدیاتی کونسلز کے لیے مخصوص نشستوں کی منظوری دے دی،سندھ کابینہ کے مطابق یہ مخصوص نشستیں 6کیٹیگریز کے لیے ہیں، ان میں خواتین، نوجوان، مزدور، کسان، غیرمسلم، خصوصی افراد، مزدور اورٹرانسجینڈر شامل ہیں،اس کے علاوہ کابینہ نے تخفیف غذائیت پروگرام کا کنٹرول پی پی ایچ آئی کو دینے کی منظوری دی ہے، سندھ حکومت نے ایکسلریٹڈ ایکشن پلان کے تحت غذائی ایمرجنسی پروگرام 2016میں شروع کیا تھا،محکمہ صحت نے ایکسلریٹڈ ایکشن پلان کے عالمی بینک کے اہداف کو حاصل کیا ہے، اب غذائی قلت پروگرام کے یونٹ کو پی پی ایچ آئی چلائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بغاوت پر اکسانے کا کیس،شہبازگل پر فرد جرم عا...

اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں رہنما پاکستان تحریک انصاف شہباز گل ایمبولینس پر عدالت پہنچ گئے، عدالت نے عماد یوسف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 20جنوری تک موخر کردی،اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے سے متعلق کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد جج طاہر عباس سپرا نے کی،پی ٹی آئی رہنما شہباز گل ایمبولینس میں اسلام آباد کچہری پہنچے،ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کے روبرو سماعت کے دوران وکیل نے بتایا کہ عماد یوسف کو ملیریا ہوگیا ہے، عماد یوسف کی جانب سے استثنا کی درخواست دائر کی جا رہی ہے،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ لگتا ہے یہاں باریاں لگی ہوئی ہیں، شہباز گل ایمبولینس پر لاہور سے آ گئے یہ کراچی سے نہیں آئے، اس موقع پر عماد یوسف کی میڈیکل رپورٹ عدالت کے سامنے پیش کی گئی،رہنما پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شہباز گل عدالت کے باہر ایمبولینس میں موجود ہیں، جج نے کہا کہ یہ معاملہ لٹک رہا ہے، لگتا ہے ٹائم آگے کیا جا رہا ہے، وکیل نے کہا کہ یہ بیمار آدمی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرا دیتے ہیں، شہباز گل ایمبولینس سے نہیں اتر سکتے، انہیں آکسیجن ماسک لگا ہوا ہے جس پر عدالت نے شہباز گل کی ایمبولینس میں ہی حاضری لگا دی،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد نے ملزم عماد یوسف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے جبکہ شہباز گل پر ایک مرتبہ پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی،عدالت نے شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 20جنوری تک موخرکر دی اور آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی بلدیاتی انتخابات میں ووٹر لسٹوں سے متع...

الیکشن کمیشن نے کراچی بلدیاتی انتخابات میں ووٹر لسٹوں سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر تے ہوئے عدم تیاری پر سندھ حکومت کے دلائل کا حق ختم کر دیا، چیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا کہ کراچی بلدیاتی انتخابات کسی صورت تاخیر کا شکار نہیں ہونگے، تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں کراچی بلدیاتی انتخابات میں ووٹر لسٹوں پر اعتراضات سے متعلق ایم کیو ایم کی درخواست پر سماعت ہوئی،ایم کیو ایم کے وکیل نے اعتراض کیا کہ انتخابات کیلئے پرانی ووٹر لسٹ کا استعمال خلاف قانون ہے،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اس سے پہلے حلقہ بندی پر بھی ایم کیو ایم عدالتوں میں جاتی رہی، ایم کیو ایم تمام ایشوز کو ایک ساتھ ہی کیوں نہیں سامنے لاتی؟ کوئی اور بھی ایشو ہے تو سامنے لے آئیں ایک ساتھ ہی فیصلہ کر دینگے، ایم کیو ایم نے 2018کا الیکشن اور ضمنی انتخابات بھی لڑے، جن فہرستوں پر پہلے انتخابات لڑے انہی پر اب بھی انتخابات ہو رہے ہیں،وکیل ایم کیو ایم نے ایک اور نکتہ اٹھایا کہ 29اپریل کو الیکشن کمیشن نامکمل تھا،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ کی درخواست میں تو الیکشن کمیشن نامکمل ہونے کا ذکر ہی نہیں، اپنی درخواست پر آئیں ادھر ادھر کی باتیں نہ کریں، انتخابات کسی صورت تاخیر کا شکار نہیں ہونگے

آپ بیٹھ کر کیس کی تیاری کریں بعد میں آپکو سنیں گے ،سندھ حکومت نے درخواست پر دلائل دینے کے لئے الیکشن کمیشن سے آئندہ ہفتے تک کا وقت مانگ لیا، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ فوزی ظفر نے کہا کہ تیاری کیلئے وقت دے دیں،الیکشن کمیشن نے عدم تیاری پر سندھ حکومت کے دلائل کا حق ختم کر دیا، چیف الیکشن کمشنر نے زور دیا کہ بلدیاتی انتخابات کسی بھی قیمت پر تاخیر کا شکار نہیں ہونگے،جماعت اسلامی کے نمائندے نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی کہ ہر ممکن کوشش ہو رہی ہے کہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کئے جائیں لیکن کمیشن کی جانب سے 15جنوری کو ہر صورت بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں،سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال نے موقف اختیار کیا کہ ہر گزرتے دن کیساتھ لوگ ووٹ کے اہل ہوتے ہیں، ایم کیو ایم کی بات مان لی تو الیکشن کبھی بھی نہیں ہوسکے گا، قانون کے مطابق الیکشن شیڈیول جاری ہونے تک جو فہرست میں ہو وہی ووٹ ڈال سکتا ہے،ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ وقت کیساتھ ساتھ ووٹر فہرستیں اپ ڈیٹ ہوتی رہتی ہیں، پریس ریلیز میں بھی واضح تھا کہ بلدیاتی الیکشن پرانی فہرست پر ہوگا، الیکشن شیڈیول کبھی واپس نہیں لیا گیا تھا،الیکشن کمیشن نے کراچی بلدیاتی انتخابات میں ووٹر لسٹوں سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب اسمبلی عدم اعتماد ووٹنگ معاملہ، عمران...

پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ یا اسمبلی کی تحلیل میں تاخیر پر کپتان نے نئی حکمت عملی بنا لی ہے، نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے اگر اسمبلی کی تحلیل میں تاخیر ہوئی تو ہمارے ارکان استعفے دے کر پنجاب اسمبلی سے باہر آجائیں گے، پارٹی 11جنوری سے پہلے وزیر اعلی کے اعتماد کے ووٹ کے عمل کو یقینی بنائے، پارٹی ارکان اسمبلی مزید اسمبلی میں نہیں رہنا چاہتے،سابق وزیراعظمنے کہا کہ اگر اسمبلی کی تحلیل میں کوئی رکاوٹ پیدا کی گئی تو پھر ہمارے ایم پی ایز مستعفی ہوجائیں گے، پارٹی اعتماد کے ووٹ کے عمل کو تیزی سے مکمل کرے،پارٹی کی سینئر لیڈرشپ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو ارکان اسمبلی سے رابطوں کے بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آزاد ایم پی اے بلال وڑائچ گزشتہ روز اعتماد کے ووٹ میں ساتھ دینے کا اعلان کر چکے ہیں، مزید 2آزاد ارکان اسمبلی سے حمایت کے لئے بات چیت چل رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، تعطیلات میں سفر کے رش بارے حفاظتی انتبا...

چین کی وزارت برائے عوامی تحفظ نے چینی قمری سال نو کی تعطیلات کے رش کے دوران سڑکوں پر ٹریفک حفاظتی خطرات بارے ابتدائی انتباہ جاری کردیا ہے۔ یہ تعطیلات 7 جنوری سے شروع ہو رہی ہیں۔وزارت کے مطابق چین میں نوول کرونا وائرس ردعمل پالیسی میں ردوبدل کے بعد آمدہ سفری رش کے دوران علاقوں کے درمیان ٹریفک کی نقل وحرکت میں اضافہ متوقع ہے۔ اس میں مسافروں کی تعداد بڑھنے کے سبب ٹریفک کے حفاظتی خطرات میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو نے کا امکان ہے۔لوگوں کی سفری ضروریات، مسافروں اور مال برداری حجم، موسم کی پیشن گوئی اور نوول کرونا وائرس کی صورتحال کے تجزیہ کی بنیاد پر وزارت کو خدشہ ہے کہ 5 اہم پہلو سڑکوں پر ٹریفک خطرات کا باعث بن سکتے ہیں ۔ان میں کار حادثات ، شاہراہوں پر بڑی تعداد میں ٹریفک، دیہی سڑکوں پر حادثات میں ہلاکتیں، نشے میں ڈرائیونگ، بارش ، دھند، آئس اور اسنو شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیجنگ میں نوول کرونا وائرس تشخیص کی درجہ بند...

بیجنگ نوول کرونا وائرس انفیکشن کا مقابلہ کرتے ہوئے مریضوں کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے کے لئے تشخیص کی درجہ بندی اور علاج کو فروغ دے رہا ہے۔تمام سطح پر طبی اداروں نے دو طرفہ ریفرل طریقہ کار قائم کیا ہے۔ پیچیدہ علامات اور شدید بیمار مریضوں کو ان کی حالت کے پیش نظر دوسرے اور تیسرے درجے کے طبی اداروں میں منتقل کیا جاتا ہے۔معمولی علامات ،صحت مند یا عام علاج کرانے والے مریضوں کو کمیونٹی صحت خدمت مراکز یا پہلی سطح کی دیگر طبی سہولیات میں منتقل کیا جاتا ہے۔دریں اثنا کمیونٹی صحت خدمت مراکز نے اپنے عملے کی تربیت اور ادویات کو محفوظ رکھنے کا انتظام بہتر بنایاہے۔ یہ تیسرے درجے کے اسپتال کے ماہرین کے ساتھ مو جود جگہ پر اور دور دراز مقامات پر مشاورت بھی فراہم کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان، بلیو فِن ٹونا مچھلی 2 لاکھ 71 ہزار 50...

جاپان میں ٹوکیو کی ٹویوسو مچھلی منڈی میں سال کی پہلی نیلامی ہوئی جس میں 212 کلوگرام وزنی بلیو فن ٹونا 3 کروڑ 60 لاکھ 40 ہزار ین (تقریبا 2 لاکھ 71 ہزار 500 امریکی ڈالرز)میں فروخت ہوئی۔نئے سال کی تعطیلات کے دوران منڈی میں ٹونا کی نیلامی ہوئی، اس کے ذریعے نہ صرف جاپانی بلکہ دنیا بھر میں جاپانی کھانوں کے شائقین را غب ہو تے ہیں۔زمانہ قدیم سے ہی جاپان میں یہ تصور پایا جاتا ہے کہ موسمی اشیا کو سب سے پہلے کھانے سے خوش قسمتی آتی ہے۔ یہ جاپانی افراد کے جنون کے اہم عوامل میں سے ایک ہے۔ جس کے ساتھ ٹونا کی پہلی نیلامی ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، 2022 کے دوران کام کی جگہ پر حفاظتی اقدا...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے کام کی جگہ پر حفاظتی اور معائنے کا نظام بہتر بنایا ہے جس کے سبب 2022 کے دوران حادثات اور اموات میں کمی ہوئی ہے۔

وزارت ہنگامی اقدامات کے مطابق 2022 کے دوران کام کی جگہوں پر حادثات میں 27 فیصد کمی ہوئی جبکہ اس سے ہونے والی اموات میں شرح بھی 23.6 فیصد تک گرگئی۔

گزشتہ برس قدرتی آفات سے منہدم گھروں اور براہ راست معاشی نقصانات کی مجموعی تعداد میں گزشتہ 5 برس کے اوسط کی نسبت 63.3 فیصد اور 25.3 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

وزارت نے کہا کہ قدرتی آفات میں ہلاک اور لاپتہ افراد کی تعداد 1949 کے بعد سے کم ترین رہی۔

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ،سرکاری اداروں کی آمدنی 2022 کے دوران 39...

ریاستی کونسل کے سرکاری اثاثوں کی نگرانی اور انتظامی کمیشن کے مطابق مرکز کے زیر انتظام سرکاری اداروں (ایس او ایز) میں سال 2022 کے دوران آمدنی اور منافع میں مسلسل اضافے کا امکان ہے۔کمیشن نے بتایا ہے کہ مرکز کے زیر انتظام سرکاری اداروں کی مشترکہ سالانہ آمدنی گزشتہ سال کی نسبت 8.3 فیصد بڑھ کر 394 کھرب یوآن (تقریبا 57 کھرب امریکی ڈالر) ہونے کی توقع ہے۔کمیشن کے مطابق اس مدت کے دوران ان کا منافع 25 کھرب 50 ارب یوآن تک پہنچنے کا تخمینہ ہے جو گزشتہ سال سے 5.5 فیصد زیادہ ہے۔جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ نومبر کے آخر تک مرکز کے زیر انتظام سرکاری اداروں کے اوسط قرض سے اثاثوں کا تناسب 64.9 فیصد رہا جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 0.2 فیصد پوائنٹس کم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چائنہ ۔ لاس ریلوے پر مسافروں کی تعداد 90 لاک...

چائنہ ۔ لاس ریلوے پر دسمبر 2021 میں اس کے آغاز سے جمعرات تک 90 لاکھ سے زائد مسافر سفر کرچکے ہیں۔چائنہ ریلوے کھن منگ گروپ کمپنی لمیٹڈ نے بتایا کہ ریلوے سے چین کی طرف سے تقریبا 75 لاکھ 40 ہزار مسافروں جبکہ لاس کی طرف سے 14 لاکھ 60 ہزار مسافروں نے سفر کیا۔نئے سال 2023 کے آغاز کے بعد سے ریلوے مسافروں کی تعداد بڑھی ہے اور اس سے سفر کرنے والوں کی اوسط تعداد یومیہ 29 ہزار تک پہنچ گئی ہے، جو 2022 کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریبا دوگنا ہے۔گروپ نے کہا کہ چین کی طرف سے مسافروں کے سفر کی بڑھتی ہوئی ضرورت پوری کرنے کے لئے ملٹی پل یونٹ ٹرینوں کے یومیہ اوسطا 20 جو ڑوں پر مبنی بوگیوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔اعلی معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے ایک تاریخی منصوبے کی حیثیت سے 1 ہزار 35 کلومیٹر طویل چائنہ ۔ لاس ریلوے چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان کے دارالحکومت کھن منگ کو لاس کے دارالحکومت وینتیان سے جوڑتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، 2022 کے دوران کام کی جگہ پر حفاظتی اقدا...

چین نے کام کی جگہ پر حفاظتی اور معائنے کا نظام بہتر بنایا ہے جس کے سبب 2022 کے دوران حادثات اور اموات میں کمی ہوئی ہے۔وزارت ہنگامی اقدامات کے مطابق 2022 کے دوران کام کی جگہوں پر حادثات میں 27 فیصد کمی ہوئی جبکہ اس سے ہونے والی اموات میں شرح بھی 23.6 فیصد تک گرگئی۔گزشتہ برس قدرتی آفات سے منہدم گھروں اور براہ راست معاشی نقصانات کی مجموعی تعداد میں گزشتہ 5 برس کے اوسط کی نسبت 63.3 فیصد اور 25.3 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔وزارت نے کہا کہ قدرتی آفات میں ہلاک اور لاپتہ افراد کی تعداد 1949 کے بعد سے کم ترین رہی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، سال 2022میں 32سینئر عہدیدار زیر تفتیش ر...

چین کے انسداد بدعنوانی کے اعلی ترین ادارے نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی کی بدعنوانی کو جڑ سے ختم کر نے کی مہم کے دوران سال 2022 میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے زیرنگرانی 32 عہدیداروں کے خلاف تفتیش کی گئی۔ایسے 7 عہدیداروں سے تفتیش کی اطلاع کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس ختم ہونے کے صرف ایک ماہ بعد آئی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ انسداد بدعنوانی کی یہ جنگ نہیں رکے گی۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے مرکزی کمیشن برائے نظم و معائنہ اور قومی نگراں کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق ان عہدیداروں میں گوانگ ڈونگ صوبائی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین لی چھون شینگ اور چین کے شمال مشرقی صوبہ لیاننگ کے سابق نائب گورنر ہا چھن رونگ شامل ہیں۔ملک کی عالمی مہم کے تحت فرائض سے متعلق جرائم کے مرتکب افراد کا سراغ لگا نے کے بعد سال 2022 کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 840 مفرور افراد کو چین واپس لایا گیا تھا۔ان میں 21 ریڈ نوٹس مفرور اور 132 کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے ارکان اور ریاستی اہلکار شامل تھے۔اس دوران تقریبا 6.55 ارب یوآن (تقریبا 95 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالرز) کے غیرقانونی فنڈز بھی برآمد کئے گئے۔پارٹی کے نئے مفرور ارکان اور ریاستی عہدیدار گزشتہ برس بھی ایک ہندسے میں رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا ثقافت و سیاحت کو مزید مربوط بنا نے کا...

چین کی وزارت ثقافت اور سیاحت نے سیاحت کو ثقافت کے ساتھ مزید مربوط بنانے کے لیے اقدامات کے ایک سلسلے کی نقاب کشائی کی ہے جس میں روایتی اوپرا اور روایتی دستکاری جیسے شعبے شامل ہیں۔وزیر برائے ثقافت اور سیاحت ہو ہی پھنگ نے یہ اعلان ایک اجلاس کے دوران کیا جس میں ملک کے ثقافت اور سیاحت کے حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں ثقافت اور سیاحت کی صنعتوں میں ترقی کے نئے محرکات اور طاقت پیدا کرنے بارے انضمام کو مزید وسیع اور گہرائی سے اور اعلی معیار پر سہولت فراہم کرنے کی کوششوں پر زور دیا گیا۔اجلاس کے مطابق 2023 کے لیے وزارت روایتی اوپراطائفوں کی مدد کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے جو بقا کے خطرے سے دوچار ہیں۔علاوہ ازیں اس میں روایتی چینی دستکاریوں کے احیائے نو ، ثقافتی نمونوں کے تحفظ اور استعمال کو بہتر بنانے، غیر مرئی ثقافتی ورثے کے تحفظ کو مستحکم بنانے اور دیگر امور کے علاوہ ملک بھر میں لائبریریوں کی تکنیکی اپ گریڈنگ کو فروغ دینا شامل ہے۔وزارت نے سیاحت کے لیے کئی بحالی کے اقدامات بھی پیش کیے ہیں جن میں دریائے زرد اور دیوار چین جیسے بڑے سیاحتی مقامات پر قومی ثقافتی پارکوں کی ترقی اور دیہی دوروں اور کیمپنگ جیسی نئی سفری صورتوں کو فروغ دینا شامل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شی آن سے چین ۔ یورپ مال بردار ٹرینوں میں اضا...

چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی کے دارالحکومت شی آن سے 2022 کے دوران چین- یورپ مال بردار ٹرینوں کے دوروں میں اضافہ ہوا۔مقامی حکام نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ برس چھانگ آن چین ۔ یورپ مال بردار ٹرین سروس کے 4 ہزار 639 دورے ہوئے جو گزشتہ برس کی نسبت 20.8 فیصد زائد ہے۔ اس کے ذریعے 41 لاکھ 20 ہزار ٹن سامان کی ترسیل ہوئی جو سالانہ 43.3 فیصد اضافہ ہے۔ٹرینوں کی تعداد ، مال کے حجم اور بھاری کنٹینرز کی شرح میں چین۔ یورپ مال بردار خدمات مہیا کرنے میں یہ شہر سال 2022 کے دوران چینی شہروں میں سرفہرست رہا۔چھانگ آن سروس کا آغاز 2013 میں ہوا۔ شی آن کو ایشیا اور یورپ سے ملانے والے 17 مال بردار راستے ہیں جبکہ مجموعی طور پر اس نے 16 ہزار 54 ٹرین دوروں کو نمٹایا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

معاشی اور تجارتی نظام کی مدد کے بغیرایس ایم...

جدید معیشت میں کاروباری رجحانات سب سے زیادہ بڑھتے ہوئے رجحانات میں سے ایک ہے وچھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں سے قریب سے جڑا ہوا ہے۔ معاشی اور تجارتی نظام کی مدد کے بغیرایس ایم ای کام نہیں کر سکتے۔یہ سیکٹر خواتین کے روزگار میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حال ہی میں خواتین کاروباریوں کے لیے فنانسنگ پر زیادہ توجہ دی گئی ہے تاکہ وہ ملک کی اقتصادی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے، ایس ایم ای بینک، اسلام آباد کے کریڈٹ کے سربراہ بہرام بشیر خان نے کہاکہ قرض لینے والے کاروباری شخص کی کارکردگی غیر قرض لینے والے سیلف فنانسڈ کاروباری سے مختلف ہو سکتی ہے۔ جن خواتین کو قرضوں اور بچتوں تک رسائی حاصل ہے وہ فیصلوں پر زیادہ کنٹرول رکھتی ہیں اور وہ اپنے کاروبار کو ترقی دے سکتی ہیں اور اپنے کامیاب طویل مدتی آپریشنز کو یقینی بنا سکتی ہیں۔"آج کل خواتین اپنے مرد ہم منصبوں کے مقابلے میں تیزی سے کاروبار شروع کر رہی ہیں اور ملازمتوں کی تخلیق اور معاشی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔

بہرام نے کہا کہ پاکستان میں زیادہ تر خواتین کاروباری شعبوں جیسے بوتیک، کپڑے، بیکریاں، دستکاری، زیورات اور اسی طرح کے دیگر چھوٹے اور چھوٹے کاروباروں میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایس ایم ای بینک ہمیشہ خواتین کاروباریوں کے لیے فنانسنگ پیکجز بنانے اور اس کی حمایت کرنے اور ایس ایم ایز میں ترقی کو فروغ دینے کے لیے رہنمائی کرتا ہے۔"ہمارا بینک چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی جدید کاری کے لیے ری فنانسنگ کی سہولت' پر بھی کام کر رہا ہے جو پانچ فیصدکی شرح سود کے ساتھ انتہائی معاوضے کی شرح پر کسی بھی نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ ترقی کرنے، جدید بنانے یا موجودہ آپریشنز کو تبدیل کرنے کی اجازت دیتا ہیاور یہ عام شرح سود سے کم ہے۔انہوں نے کہاکہ خواتین کی مالی شمولیت کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے خواتین کاروباریوں کے لیے ہماری فنانسنگ سہولت فنڈنگ تک ان کی رسائی کو بہتر بناتی ہے اور انہیں کمپنی کے آغاز یا کاروبار کی توسیع کے لیے اسے استعمال کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کاروباری افراد اپنے کاروبار شروع کرنے اور انہیں بڑے اداروں میں ترقی دینے کے لیے تیزی سے بینک فنانسنگ کا استعمال کر رہی ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں خواتین میں چھوٹے کاروبار کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے مزید کام کیا جائے گا۔چونکہ خواتین ملک کی تقریبا نصف آبادی پر مشتمل ہیں، اس لیے یہ ضروری ہے کہ حکومت اس حقیقت کو تسلیم کرے اور ان کی فنانسنگ تک آسان رسائی کو آسان بنانے کے لیے مزید کاروباری دوستانہ ضوابط نافذ کرے، اس طرح وہ اپنی چھوٹی اور درمیانے درجے کی فرموں کو شروع کرنے کے قابل بنائے۔ملک کے معاشی کاموں میں خواتین کی شرکت کو فروغ دینے کے لیے حکومت کو خصوصی تربیتی پروگرام اور مالیاتی ادارے متعارف کروانے چاہئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان چین کی مدد سے جنکاو ٹیکنالوجی کو فرو...

پاکستان چین کی مدد سے جنکاو ٹیکنالوجی کو فروغ دے کر پائیدار اور ماحول دوست ترقی کا ہدف حاصل کر سکتا ہے۔نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر کے ایک سینئر سائنس دان ڈاکٹر نور اللہ نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ پاکستان اور چین زرعی ان پٹ کی پیداوار کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہیں جن میں کیڑے مار ادویات، کھاد، مشینری، اور معاون خدمات ، تعلیم اور تحقیق شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان ٹیکنالوجی کے تبادلے ملک کی زرعی معیشت کو بہتر بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ جنکاو تین بنیادی زرعی وسائل بشمول روشنی، حرارت اور پانی کے ساتھ ساتھ پودوں، جانوروں اور فنگل مواد کی ری سائیکلنگ کے موثر استعمال کے لیے ایک منفرد چینی ٹیکنالوجی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی نے کاشتکاروں کو درختوں کو کاٹے اور ماحول کو نقصان پہنچائے بغیر کٹی ہوئی گھاس سے مختلف قسم کے غذائیت سے بھرپور مشروم اگانے میں مدد کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیڈ اور بائیو گیس پیدا کرنے کے علاوہ، جنکاو کو مٹی کے کٹا کو کم کر کے صحرا کو روکنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ڈاکٹر نوراللہ نے کہا کہ ٹیکنالوجی مزید ملازمتیں پیدا کر سکتی ہے اور پائیدار زرعی ترقی میں معاونت کر سکتی ہے۔ پاکستان میں جنکاو ٹیکنالوجی تیار کرنے کے لیے صرف چینی ماہرین پر انحصار کرنا کافی نہیں ہے۔ ملک میں ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے پاکستانی حکومت، کاروباری اداروں اور سائنسدانوں کی حمایت درکار ہوگی۔ یہ ٹیکنالوجی پاکستان میں کسانوں کے لیے آمدنی پیدا کرنے کے مواقع اور ماحول کے درمیان اچھا توازن برقرار رکھنے کے لیے پائیدار ترقی کی نئی راہیں نکال سکتی ہے۔ایک اندازے کے مطابق پاکستان کی زرعی پیداوار چین کی تقریبا نصف ہے۔ جدید ترین تکنیکی ترقی کے ذریعے پاکستان کی زرعی معیشت کو کافی حد تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ زرعی ٹیکنالوجی کے تبادلے سے پاکستان میں زرعی شعبے کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔چین پاکستان کے ساتھ تعاون بانٹنے کے لیے تیار ہے۔

چینی اور پاکستانی حکام نے ملک میں جنکاو ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کرنے پر اتفاق کیا ہے۔پاکستان میں چین کے سفیر کے مطابق ایک ہیکٹر زمین سے ہر سال 300 ٹن تازہ گھاس حاصل ہوتی ہے۔ یہ 120 ٹن تازہ کھمبی کاشت کرنے یا 300 بکریوں کو کھلانے کے لیے کافی ہے۔ یہ سردیوں کے پورے موسم میں چارے کی کمی کو بھی پورا کرتا ہے۔جنکاو کو دو چینی حروف میں 'جادوئی گھاس' کے نام سے جانا جاتا ہے جس کا مطلب ہے 'مشروم' اور 'گھاس'۔ چین نے 2001 میں پاپوا نیو گنی میں جنکاو ٹیکنالوجی کے لیے پہلی بیرون ملک مظاہرے کی بنیاد بنائی۔ ٹیکنالوجی کو 100 سے زائد ممالک میں متعارف کرایا گیا ہے، جو غربت کے خاتمے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے، قابل تجدید توانائی کے استعمال کو فروغ دینے، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جغرافیائی نگرانی کے ذریعے فصلوں کی بہتر پیدا...

جغرافیائی نگرانی کے ذریعے فصلوں کی بہتر پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے، جس سے مجموعی پیداوار کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر کے پرنسپل سائنٹیفک آفیسر ڈاکٹر غنی اکبر نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جغرافیائی ٹیکنالوجی ایک ابھرتا ہوا شعبہ ہے جس میں جیوگرافک انفارمیشن سسٹم ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ ریموٹ سینسنگ اور گلوبل پوزیشننگ سسٹم شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ جغرافیائی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئیہم زمین پر مبنی ڈیٹا حاصل کر سکتے ہیں اور اس ڈیٹا کو تجزیہ کرنے، ماڈل بنانے، نقل کرنے اور تصور کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیںجغرافیائی ٹیکنالوجی بنیادی طور پر پودے لگانے کی فصلوں کے سروے اور نقشہ سازی کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ سسٹمز کا مقصد تمام قسم کی جغرافیائی معلومات کو ایک جگہ پر گرفت، ذخیرہ، تجزیہ، انتظام اور پیش کرنا ہے۔ڈاکٹر غنی نے کہاکہ اس پروجیکٹ کا مقصد زرعی کیمیکل تیار کرنے والوں کو تحقیق، نقل و حمل، فیلڈ کی تحقیقات اور مقامی تجزیہ کے ذریعے فصلوں کی قسمت کا اندازہ لگانے میں مدد کرنا ہے۔ایک اندازے کے مطابق 2050 تک دنیا کی آبادی 9.1 بلین تک پہنچ جائے گی، اس ترقی کی اکثریت ترقی پذیر ممالک میں ہوگی۔

شہری کاری کی شرح اور آمدنی کی سطح ایک ساتھ بڑھے گی۔ اس بڑی شہری آبادی کو کھانا کھلانے کے لیے خوراک کی پیداوار میں 70 فیصد اضافہ کرنا ضروری ہو گا۔ اور اسے حاصل کرنے کا واحد طریقہ زراعت میں مزید ٹیکنالوجی متعارف کرانا ہے۔"فصلوں کی جغرافیائی نگرانی ان ٹیکنالوجیز میں سے ایک ہے جو مستقبل قریب میں زراعت کے شعبے کو تبدیل کر سکتی ہے۔ زراعت میں اس ٹیکنالوجی کا استعمال اسے زیادہ موثر، آب و ہوا کے لحاظ سے سمارٹ، اور غذائیت سے متعلق حساس بنا سکتا ہے۔ یہ کسانوں کو مٹی کے اعداد و شمار کا تجزیہ کرنے اور یہ تعین کرنے کے قابل بناتا ہے کہ مٹی کے اعداد و شمار کے تجزیہ کی مدد سے کون سی فصلیں کہاں اور کس طرح مٹی کی غذائیت کو برقرار رکھنا ہے۔

ڈاکٹر غنی نے کہا کہ جغرافیائی ٹکنالوجی کسانوں کو زمینی وسائل کو زیادہ موثر طریقے سے سنبھال کر کم لاگت پر اپنی پیداوار بڑھانے کے قابل بناتی ہے۔حالیہ برسوں میں، زمین کا مشاہدہ وقت کے ساتھ ساتھ وسیع پیمانے پر مقامی اور وقتی پیمانے پر زراعت کی پیداوار کی حالت کی مسلسل نگرانی کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں ممکنہ مسائل کی نشاندہی کرنے کے لیے ایک طاقتور تکنیک کے طور پر تیار ہوا ہے۔ترقی کی نگرانی اور شعبوں کا تجزیہ کرکے، سیٹلائٹ اوربے ضابطگیوں کا پتہ لگانے اور ان پٹ کو بہتر بنانے میں ماہرین زراعت کی مدد کر سکتے ہیں۔سینسرز کے استعمال کے ساتھ، انٹرنیٹ پر مبنی سمارٹ فارمنگ روشنی، نمی، درجہ حرارت اور مٹی کی نمی جیسے عوامل کے لیے فصل کے کھیتوں کی موثر نگرانی کے قابل بناتی ہے۔ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے آبپاشی کے نظام کو خودکار بنانا ممکن ہے، اس طرح فیلڈ ورک پر وقت، وسائل اور محنت کی بچت ہوتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کو چاول کی پیداوار بڑھانے کے لیے جدی...

پاکستان کو چاول کی پیداوار بڑھانے کے لیے جدید چینی ہائبرڈ چاول کی اقسام کو اپنانا چاہیے، پاکستانی چاول کی دنیا میں بہت مانگ ہے اور یہ زرمبادلہ کمانے کے اہم ترین ذرائع میں سے ایک ہے۔درحقیقت چاول پاکستان میں گندم کے بعد دوسری اہم ترین فصل ہے۔ تاہم، اس کی پیداوار بہترین نہیں ہے۔تحقیق کے مطابق، ملک نے گزشتہ چند سالوں سے زبردست گرمی کا سامنا کیا ہے، خریف کے موسم کے دوران کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب رہتا ہے، جس سے فصلوں کی پیداوار اور معیار بری طرح متاثر ہوتا ہے۔پنجاب یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز کے ایک اہلکار نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خاص طور پر صوبہ سندھ میں اس کی پیداوار میں ایک تہائی کمی کی وجہ سے چاول کی فصل شدید دبا کا شکار ہے، جس کی وجہ سے ضرورت سے زیادہ گرمی اور خشک سالی کا مقابلہ کرنے کے قابل نئی اقسام کی ترقی کی ضرورت ہے۔اہلکار نے کہاکہ برسوں کی محنت اور تحقیق کے نتیجے میں ہم نے چاول کی ایک ہائبرڈ قسم تیار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے جو 50 ڈگری سیلسیس سے زیادہ گرمی کو برداشت کرنے کے قابل ہے اور فی ایکڑ 120 من چاول کی پیداوار دیتی ہے۔"

عہدیدار نے کہا کہ چینی اور پاکستانی محققین نے 2018 میں مشترکہ طور پر تیار کی جانے والی نئی قسم نے فصل کی کٹائی کے بعد وعدے کے مطابق نتائج دیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پچھلی اقسام کے مقابلے میں پیداوار میں 12.5 فیصد اضافہ کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ بہترین کوالٹی، بیماریوں اور کیڑوں کے خلاف متعدد مزاحمت، اعلی درجہ حرارت کی برداشت، اور زیادہ نائٹروجن کے استعمال کی کارکردگی ہانگلین قسم کے ہائبرڈ چاول کو ان ممالک میں کاشت کے لیے موزوں بناتی ہے جہاں درجہ حرارت زیادہ ہوتا ہے اور کیڑے مکوڑے ہوتے ہیں۔اہلکار نے کہا کہ پاکستان اس سال کے موسم گرما کے دوران غیر معمولی سیلاب کی زد میں آیا اور اس کے نتیجے میں بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب کی تباہی کے بعد اناج کی پیداوار اور معاشی نمو کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے زیادہ پیداوار والے ہائبرڈ چاول تیار کرنا بہت اہمیت کا حامل ہے۔گلوبل وارمنگ کے نتیجے میں، گرمی کو برداشت کرنے والی ہانگلین ہائبرڈ چاول کی اقسام اس وقت پاکستان کی مقامی آب و ہوا کے لیے زیادہ موزوں ہیں۔ اہلکار نے کہا، "چاول کی اس قسم میں ایک چھوٹا سا ڈنڈا ہوتا ہے جو تیز ہواں کا مقابلہ کر سکتا ہے اور کٹائی تک سبز رہتا ہے، جو اسے مویشیوں کے لیے موزوں چارہ بناتا ہے۔"وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ طارق بشیر چیمہ نے حال ہی میں ایک بین الاقوامی فورم ہائبرڈ رائس ایڈ فار فارن کنٹریز اور ورلڈ فوڈ سیکیورٹی کو بتایا کہ ووہان یونیورسٹی اور پنجاب یونیورسٹی کا انتہائی گرمی سے بچنے والے ہائبرڈ چاول پر مشترکہ تحقیقی کام کو فروغ ملے گا۔ پاکستان میں اعلی پیداوار والے ہائبرڈ چاول کی تحقیق اور ترقی اور ملک میں غذائی تحفظ کو بہتر بنایا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، سال 2022 میں 32 سینئر عہدیدار زیر تفتی...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے انسداد بدعنوانی کے اعلیٰ ترین ادارے نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی کی بدعنوانی کو جڑ سے ختم کر نے کی مہم کے دوران سال 2022 میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے زیرنگرانی 32 عہدیداروں کے خلاف تفتیش کی گئی۔

ایسے 7 عہدیداروں سے تفتیش کی اطلاع کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس ختم ہونے کے صرف ایک ماہ بعد آئی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ انسداد بدعنوانی کی یہ جنگ نہیں رکے گی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے مرکزی کمیشن برائے نظم و معائنہ اور قومی نگراں کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق ان عہدیداروں میں گوانگ ڈونگ صوبائی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین لی چھون شینگ اور چین کے شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ کے سابق نائب گورنر ہاؤ چھن رونگ شامل ہیں۔

ملک کی عالمی مہم کے تحت فرائض سے متعلق جرائم کے مرتکب افراد کا سراغ لگا نے کے بعد سال 2022 کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 840 مفرور افراد کو چین واپس لایا گیا تھا۔

ان میں 21 ریڈ نوٹس مفرور اور 132 کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے ارکان اور ریاستی اہلکار شامل تھے۔اس دوران  تقریباً 6.55 ارب یوآن (تقریباً 95 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالرز) کے غیرقانونی فنڈز بھی برآمد کئے گئے۔

پارٹی کے نئے مفرور ارکان اور ریاستی عہدیدار گزشتہ برس بھی ایک ہندسے میں رہے۔

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا ثقافت و سیاحت کو مزید مربوط بنا نے کا...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت ثقافت اور سیاحت نے سیاحت کو ثقافت کے ساتھ مزید مربوط بنانے  کے لیے اقدامات کے ایک سلسلے  کی نقاب کشائی کی ہے جس میں روایتی اوپرا اور روایتی دستکاری جیسے شعبے شامل ہیں۔

وزیر برائے ثقافت اور سیاحت ہو ہی پھنگ نے یہ اعلان ایک اجلاس کے دوران  کیا جس میں ملک کے ثقافت اور سیاحت کے حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں  ثقافت اور سیاحت کی صنعتوں میں ترقی کے نئے محرکات اور طاقت پیدا کرنے بارے انضمام کو مزید وسیع اور گہرائی سے اور اعلیٰ معیار پر سہولت فراہم کرنے کی کوششوں پر زور دیا گیا۔

اجلاس  کے مطابق 2023 کے لیے وزارت روایتی اوپراطائفوں  کی مدد کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے جو بقا کے خطرے سے دوچار  ہیں۔

علاوہ ازیں اس میں روایتی چینی دستکاریوں  کے احیائے نو ، ثقافتی نمونوں کے تحفظ اور استعمال کو بہتر بنانے، غیر مرئی ثقافتی ورثے کے تحفظ کو مستحکم  بنانے اور دیگر امور کے علاوہ ملک بھر میں لائبریریوں کی تکنیکی اپ گریڈنگ کو فروغ دینا  شامل ہے۔

وزارت نے سیاحت کے لیے کئی بحالی کے اقدامات بھی پیش کیے  ہیں جن میں دریائے زرد اور دیوار چین جیسے بڑے سیاحتی مقامات پر قومی ثقافتی پارکوں کی ترقی اور دیہی دوروں اور کیمپنگ  جیسی نئی سفری صورتوں کو فروغ دینا شامل ہے۔

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شی آن سے چین ۔ یورپ مال بردار ٹرینوں میں اضا...

شی آن(شِنہوا) چین کےشمال مغربی صوبہ شانشی کے دارالحکومت  شی آن سے 2022 کے دوران چین- یورپ مال بردار ٹرینوں کے دوروں میں اضافہ ہوا۔

مقامی حکام نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ برس چھانگ آن چین ۔ یورپ مال بردار ٹرین سروس کے 4 ہزار 639 دورے ہوئے جو گزشتہ برس کی نسبت 20.8 فیصد زائد ہے۔ اس کے ذریعے 41 لاکھ 20 ہزار ٹن سامان کی ترسیل ہوئی جو سالانہ 43.3 فیصد اضافہ ہے۔

ٹرینوں کی تعداد ، مال کے حجم اور بھاری کنٹینرز کی شرح میں چین۔ یورپ مال بردار خدمات مہیا کرنے میں یہ شہر سال 2022 کے دوران چینی شہروں میں سرفہرست رہا۔

چھانگ آن سروس کا آغاز 2013 میں ہوا۔ شی آن کو ایشیا اور یورپ سے ملانے والے 17 مال بردار راستے ہیں جبکہ مجموعی طور پر اس نے 16 ہزار 54 ٹرین دوروں کو نمٹایا ہے۔

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ریاض ، وزارت حج وعمرہ نے خواتین کو محرم کے ب...

سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے خواتین کو محرم کے بغیر حج کے لیے رجسٹریشن کی اجازت دے دی،سعودی وزارت حج وعمرہ نے سال 1444ھ کے لیے حج ادا کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے "نسک" ایپلی کیشن کے ذریعے اندرون مملکت عازمین کے لیے جلد رجسٹریشن کھولنے کا اعلان کیا ہے،وزارت حج نے خواتین کو محرم کے بغیر حج کے لیے اندراج کرنے کی بھی اجازت دی ہے، خواتین کے لیے محرم کو ترجیحی شرط سے خارج کر دیا گیا ہے،اسی طرح اس سال حج کرنے کے لیے رجسٹریشن کے لیے کم از کم عمر 12سال ہو گی، جن لوگوں نے پہلے حج نہیں کیا ان کو رجسٹریشن کے لیے ترجیح دی جائے گی، ساتھ ہی شہریوں کے لیے "قومی شناخت" یا "مقامی شناخت" کی موجودگی ضروری ہے، سعودی وزارت حج وعمرہ نے وزارت کی ویب سائٹ اور "نسک" ایپلی کیشن کے ذریعے اندرون ملک سے آنے والے عازمین کی جلد رجسٹریشن کی دستیابی کا اعلان کیا ہے،جو حضرات رواں سال 1444ھ کے لیے مناسک حج ادا کرنے کے خواہشمند ہیں وہ جلد از جلد اپنی رجسٹریشن مکمل کرائیں وزارت حج مناسک حج کی ادائی کے لیے درخواست کے طریقہ کار کو آسان اور قابل رسائی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے، جو سعودی ویژن 2030پروگرام کے مقاصد اور اہداف کا حصہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میکسیکو ، بدنام زمانہ منشیات فروش ایل چاپو ک...

میکسیکو میں منشیات فروش گروہ کارٹیل کے سرغنہ اور بدنام زمانہ منشیات فروش ایل چاپو کے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ملزم کے حامیوں کی جانب سے ریاست سینالووا میں پرتشدد حملوں کے دوران 15سے زائد افراد زخمی ہو گئے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق اوویڈیو گزمین لوپیز کو چھ ماہ کی نگرانی کے آپریشن کے بعد والد کے سابقہ گروہ کی قیادت کے الزام میں گرفتار کیا گیا ، مسلح افواج کی طرف سے چھاپہ مار کارروائی کے بعد کلیاکان شہر میں فائرنگ اور کار جیکنگ کے واقعات کی اطلاعات موصول ہوئیں،رپورٹس کے مطابق پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان فائرنگ کے مختلف واقعات میں 15سے زائد افراد زخمی ہوئے،ریاستی گورنر نے بتایا کہ مختلف واقعات میں 18افراد کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ میکسیکو کی ایک ایئرلائن نے کہا کہ شہر سے اڑان بھرنے والا طیارہ ٹیک آف کی تیاری کے دوران گولیوں کی زد میں آ گیا

،وزیر دفاع نے کہا کہ گزمین لوپیز پر اپنے والد کے بدنام زمانہ گروہ کے ایک دھڑے کی قیادت کرنے کا الزام ہے جو دنیا میں منشیات کی سمگلنگ کرنے والی سب سے بڑی تنظیموں میں سے ایک ہے، ملزم کو پکڑنے کے لیے کی جانے والی کارروائی کو امریکی حکام کی حمایت حاصل تھی جبکہ ملزم کو میکسیکو سٹی میں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے،یہ گرفتاری امریکی صدر جو بائیڈن کے اگلے ہفتے شمالی امریکہ کے رہنمائوں کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے میکسیکو کا دورہ کرنے سے چند روز قبل ہوئی ہے،میکسیکو کی سیکیورٹی فورسز نے اس سے قبل 2019میں گوزمین لوپیز کو گرفتار کیا تھا لیکن اسکے حامیوں کے تشدد کے خطرے سے بچنے کے لیے رہا کر دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت ، اتراکھنڈ میں ہزاروں افراد کی جبری بے...

بھارتی سپریم کورٹ نے اتراکھنڈ ریاست میں ہلدوانی ریلوے سٹیشن کے قریب رہائش پزیر ہزاروں افراد کی جبری بے دخلی بارے ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فیصلے پرعملدرآمد کو روکنے کا حکم جاری کر دیا،غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اگر ہائی کورٹ کے حکم پر عمل ہوتا تو اتراکھنڈ کے ہلدوانی ریلوے سٹیشن کے قریب 2کلومیٹر کی پٹی پر واقع گھروں میں رہنے والے تقریبا 50ہزارلوگ بے گھر ہو جاتے،20دسمبر کو ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے ریلوے سے کہا تھا کہ وہ ایک ہفتے کا نوٹس دینے کے بعد غیر مجاز قابضین کو بے دخل کرنے کے لیے ضرورت کے مطابق کسی بھی حد تک فورسز کا استعمال کریں،سرکاری افسران نے الزام لگایا ہے کہ متاثرہ لوگوں نے انڈین ریلوے کی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے، جبکہ رہائشی یہ کہتے ہوئے سراپا احتجاج تھے کہ ان کے پاس کہیں اور جانے کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے،سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ہزاروں لوگوں کو راتوں رات نہیں بے دخل کیا جاسکتا، بے دخلی سے پہلے بحالی کی سکیم بنائی جانی چاہیے، سدباب کیلئے" قابل عمل حل " تلاش کرنا ضروری ہے-سینکڑوں افراد جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف کئی دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں، کچھ رہائشیوں نے بتایا کہ انہیں بلا وجہ ہراساں کیا جا رہا ہے اور پوچھا کہ اس علاقے میں سکول اور ہسپتال بغیر اجازت کے کیسے چل سکتے تھے،ایک شخص نے بتایا کہ برطانوی دور میں بنائے گئے ڈھانچے سے کوئی کیسے انکار کر سکتا ہے؟، ریلوے کے پاس اپنے دعوے کی تائید کے لیے کوئی دستاویز نہیں ہے،ریلوے کے ایک سینئر افسر نے کہا ہے کہ ہندوستانی ریلوے کے پاس اپنے دعوے کو ثابت کرنے کے لیے پرانے نقشے، 1959کا ایک نوٹیفکیشن، 1971سے آمدنی کا ریکارڈ اور 2017کے سروے کے نتائج ہیں،ریاست کے وزیر اعلی نے کہا تھا کہ ان کی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرے گی،واضح رہے کہ اتراکھنڈ ایک پہاڑی ریاست ہے جو اس وقت سردی کی لہر کا سامنا کر رہی ہے اور وہاں کم از کم درجہ حرارت 1 سینٹی گریڈ کے قریب منڈلا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں